کتاب 2: كتاب الطهارة

صحیح مسلم

صحیح مسلم 320

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلاَلٍ حَدَّثَنَا أَبَانٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى أَنَّ زَيْدًا حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا سَلاَّمٍ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الطُّهُورُ شَطْرُ الإِيمَانِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلأُ الْمِيزَانَ . وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلآنِ - أَوْ تَمْلأُ - مَا بَيْنَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَالصَّلاَةُ نُورٌ وَالصَّدَقَةُ بُرْهَانٌ وَالصَّبْرُ ضِيَاءٌ وَالْقُرْآنُ حُجَّةٌ لَكَ أَوْ عَلَيْكَ كُلُّ النَّاسِ يَغْدُو فَبَائِعٌ نَفْسَهُ فَمُعْتِقُهَا أَوْ مُوبِقُهَا " .

حضرت ابو مالکؓ اشعری کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا صفائی (و پاکیزگی) نصف ایمان ہے اور ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ‘‘ ترازو کو بھر دے گا اور ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘ اور ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ‘‘ آسمانوں و زمین کے درمیان کو بھر دیں گے۔ نماز نور ہے اور صدقہ (صحتِ ایمان کی) دلیل ہے اور صبر روشنی ہے اور قرآن تیرے لئے یا تیرے خلاف حجت ہے۔ ہر آدمی صبح اٹھتا ہے تو اپنے نفس کا سودا کرتا ہے پھر یا تو وہ اسے آزاد کرتا ہے یا ہلاک کر دیتا ہے۔

صحیح مسلم 321

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ - وَاللَّفْظُ لِسَعِيدٍ - قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ دَخَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَلَى ابْنِ عَامِرٍ يَعُودُهُ وَهُوَ مَرِيضٌ فَقَالَ أَلاَ تَدْعُو اللَّهَ لِي يَا ابْنَ عُمَرَ . قَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ تُقْبَلُ صَلاَةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ وَلاَ صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ " . وَكُنْتَ عَلَى الْبَصْرَةِ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ زَائِدَةَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ وَوَكِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ كُلُّهُمْ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ .

مصعب بن سعد بیان کرتے ہیں حضرت عبداللہ بن عمرؓ، ابن عامر کے پاس جبکہ وہ مریض تھے عیادت کیلئے گئے۔ انہوں نے کہا اے ابن عمرؓ ! کیا آپ اللہ سے میرے لئے دعا نہیں کریں گے؟ انہوں نے کہا میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے نماز وضوء کے بغیر قبول نہیں ہوتی اور نہ صدقہ خیانت کے مال سے اور تم بصرہ کے حاکم رہے ہو۔

صحیح مسلم 322

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ هَمَّامٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ أَخِي وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تُقْبَلُ صَلاَةُ أَحَدِكُمْ إِذَا أَحْدَثَ حَتَّى يَتَوَضَّأَ " .

ہمام بن منبہ جو وہب بن منبہ کے بھائی ہیں نے کہا یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے حضرت محمد رسول اللہﷺ سے روایت کی ہیں پھر انہوں نے کئی احادیث کا ذکر کیا۔ ان میں سے یہ بھی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کسی کی نماز قبول نہیں ہوتی جب اس کا وضوء نہ رہے یہانتک کہ وہ وضوء کرے۔

صحیح مسلم 323

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ عَطَاءَ بْنَ يَزِيدَ اللَّيْثِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ أَخْبَرَهُ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ - رضى الله عنه - دَعَا بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى إِلَى الْمِرْفَقِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى إِلَى الْكَعْبَيْنِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ غَسَلَ الْيُسْرَى مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ قَامَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ لاَ يُحَدِّثُ فِيهِمَا نَفْسَهُ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ " . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَكَانَ عُلَمَاؤُنَا يَقُولُونَ هَذَا الْوُضُوءُ أَسْبَغُ مَا يَتَوَضَّأُ بِهِ أَحَدٌ لِلصَّلاَةِ .

ابن شہاب سے روایت ہے کہ عطاء بن یزید اللیثی نے انہیں بتایا کہ حضرت عثمانؓ کے آزاد کردہ غلام حُمران نے انہیں بتایا کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے وضوء کا پانی منگوایا پھر وضوء کیا اور تین بار اپنے دونوں ہاتھ دھوئے پھر کلی کی اور (پانی سے) ناک صاف کی۔ پھر اپنا چہرہ تین بار دھویا پھر دایاں بازو کہنی تک تین بار دھویا پھر بایاں بازو اسی طرح دھویا پھر سر کا مسح کیا پھر دایاں پاؤں ٹخنوں تک تین بار دھویا پھر بایاں پاؤں اسی طرح دھویا پھر فرمایا میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ آپؐ نے میرے اس وضوء کی طرح وضوء کیا پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے میرے اس وضوء کی طرح وضوء کیا پھر کھڑا ہوا اور دو رکعت ادا کیں اور ان میں اپنے آپ سے باتیں نہ کیں تو اس کے پہلے تمام گناہ بخش دئیے گئے۔ ابن شہاب کہتے ہیں کہ ہمارے علماء کہتے تھے کہ یہ وضوء سب سے مکمل ہے جو کوئی شخص نماز کے لئے کرتا ہے۔

صحیح مسلم 324

وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ أَنَّهُ رَأَى عُثْمَانَ دَعَا بِإِنَاءٍ فَأَفْرَغَ عَلَى كَفَّيْهِ ثَلاَثَ مِرَارٍ فَغَسَلَهُمَا ثُمَّ أَدْخَلَ يَمِينَهُ فِي الإِنَاءِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ لاَ يُحَدِّثُ فِيهِمَا نَفْسَهُ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ " .

حضرت عثمانؓ کے آزاد کردہ غلام حُمران سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عثمانؓ کو دیکھا انہوں نے ایک برتن منگوایا پھر اپنے دونوں ہاتھوں پر تین بار پانی ڈالا اور انہیں دھویا پھر اپنا دایاں ہاتھ برتن میں ڈالا اور کلی کی، ناک میں پانی ڈال کر صاف کیا پھر اپنا چہرہ تین بار دھویا اور اپنے دونوں ہاتھ کہنیوں تک تین بار دھوئے پھر اپنے سر کا مسح کیا پھر اپنے دونوں پاؤں تین بار دھوئے پھر انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے میرے اس وضوء کی طرح وضوء کیا پھر دو رکعتیں ادا کیں اور ان میں اپنے آپ سے کوئی بات نہ کی۔ اس کے پہلے تمام گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔

صحیح مسلم 325

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ - وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَهُوَ بِفِنَاءِ الْمَسْجِدِ فَجَاءَهُ الْمُؤَذِّنُ عِنْدَ الْعَصْرِ فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَالَ وَاللَّهِ لأُحَدِّثَنَّكُمْ حَدِيثًا لَوْلاَ آيَةٌ فِي كِتَابِ اللَّهِ مَا حَدَّثْتُكُمْ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ يَتَوَضَّأُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ فَيُصَلِّي صَلاَةً إِلاَّ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الصَّلاَةِ الَّتِي تَلِيهَا " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ جَمِيعًا عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَفِي حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ " فَيُحْسِنُ وُضُوءَهُ ثُمَّ يُصَلِّي الْمَكْتُوبَةَ " .

حضرت عثمانؓ کے آزاد کردہ غلام حُمران سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمانؓ سے سنا جبکہ وہ مسجد کے صحن میں تھے۔ اور ان کے پاس عصر کے وقت مؤذِّن آیا تو انہوں نے پانی منگوایا اور وضوء کیا پھر فرمایا اللہ کی قسم! میں تمہیں ایک حدیث سنانے لگا ہوں اگر اللہ کی کتاب میں ایک آیت نہ ہوتی تو میں تمہیں یہ حدیث کبھی نہ سناتا۔ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب کوئی مسلمان آدمی وضوء کرے اور عمدگی سے وضوء کرے اور نماز ادا کرے تو اللہ تعالیٰ اس (نماز) اور اس سے پہلی نماز کے درمیان کے تمام (گناہ) معاف کر دیتا ہے۔ اور ابو اسامہ کی روایت میں ہے فَیُحْسِنُ وُضُوْئَہُ ثُمَّ یُصَلِّیْ الْمَکْتُوْبَۃَ کہ عمدگی سے اپنا وضوء کرے پھر فرض نماز ادا کرے۔

صحیح مسلم 326

وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَلَكِنْ عُرْوَةُ يُحَدِّثُ عَنْ حُمْرَانَ أَنَّهُ قَالَ فَلَمَّا تَوَضَّأَ عُثْمَانُ قَالَ وَاللَّهِ لأُحَدِّثَنَّكُمْ حَدِيثًا وَاللَّهِ لَوْلاَ آيَةٌ فِي كِتَابِ اللَّهِ مَا حَدَّثْتُكُمُوهُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ يَتَوَضَّأُ رَجُلٌ فَيُحْسِنُ وُضُوءَهُ ثُمَّ يُصَلِّي الصَّلاَةَ إِلاَّ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الصَّلاَةِ الَّتِي تَلِيهَا " . قَالَ عُرْوَةُ الآيَةُ { إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنْزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَى} إِلَى قَوْلِهِ { اللاَّعِنُونَ}

حُمران سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ جب حضرت عثمانؓ نے وضوء کیا تو فرمایا اللہ کی قسم میں تمہیں ایک حدیث سنانے لگا ہوں بخدا اگر اللہ کی کتاب میں ایک آیت نہ ہوتی تو میں یہ تمہیں کبھی نہ سناتا۔ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو آدمی وضوء کرتا ہے اور اچھی طرح وضوء کرتا ہے پھر نماز پڑھتا ہے تو اس نماز اور اس سے بعد کی نماز کے درمیان والے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ عروہ نے کہا وہ آیت یہ ہے اِنَّ الَّذینَ یَکْتُمُونَ الآیۃ یعنی: یقینا وہ لوگ جو اسے چھپاتے ہیں جو ہم نے واضح نشانات اور کامل ہدایت میں سے نازل کیا اس کے بعد بھی ہم نے کتاب میں اس کو لوگوں کے لئے خوب کھول کر بیان کر دیا تھا یہی ہیں وہ جن پر اللہ لعنت کرتا ہے اور ان پر سب لعنت کرنے والے بھی لعنت کرتے ہیں۔ (البقرہ: 160)

صحیح مسلم 327

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ كِلاَهُمَا عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ قَالَ عَبْدٌ حَدَّثَنِي أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ عُثْمَانَ فَدَعَا بِطَهُورٍ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَا مِنِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ تَحْضُرُهُ صَلاَةٌ مَكْتُوبَةٌ فَيُحْسِنُ وُضُوءَهَا وَخُشُوعَهَا وَرُكُوعَهَا إِلاَّ كَانَتْ كَفَّارَةً لِمَا قَبْلَهَا مِنَ الذُّنُوبِ مَا لَمْ يُؤْتِ كَبِيرَةً وَذَلِكَ الدَّهْرَ كُلَّهُ " .

عمرو بن سعید بن العاص بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عثمانؓ کے پاس تھا۔ انہوں نے وضوء کا پانی منگوایا اور کہا میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا جو مسلمان مرد فرض نماز کا وقت پائے اور وہ اس کے لئے اچھی طرح وضوء کرے اور اسے خوب خشوع خضوع سے ادا کرے اور عمدگی سے اس کا رکوع کرے تو یہ نماز اس کے پہلے گناہوں کا کفارہ ہو جائے گی بشرطیکہ وہ کسی گناہ کبیرہ کا ارتکاب نہ کرے اور ہمیشہ ایسا ہی ہو گا۔

صحیح مسلم 328

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - وَهُوَ الدَّرَاوَرْدِيُّ - عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ قَالَ أَتَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَالَ إِنَّ نَاسًا يَتَحَدَّثُونَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَحَادِيثَ لاَ أَدْرِي مَا هِيَ إِلاَّ أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَوَضَّأَ مِثْلَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ قَالَ " مَنْ تَوَضَّأَ هَكَذَا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَكَانَتْ صَلاَتُهُ وَمَشْيُهُ إِلَى الْمَسْجِدِ نَافِلَةً " . وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ عَبْدَةَ أَتَيْتُ عُثْمَانَ فَتَوَضَّأَ .

حضرت عثمانؓ کے آزاد کردہ غلام حُمران سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عثمانؓ بن عفّان کے پاس وضوء کے لئے پانی لے کر آیا۔ انہوں نے وضوء کیا پھر فرمایا لوگ رسول اللہﷺ سے ایسی روایات کرتے ہیں میں نہیں جانتا وہ کیا ہیں مگر میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا ہے۔ آپؐ نے میرے اس وضوء کی طرح وضوء کیا تھا پھر (آپؐ) نے فرمایا جس نے اس طرح وضوء کیا اس کے پہلے گناہ بخش دیئے جائیں گے اور اس کی نماز اور مسجد کی طرف اس کا جانا مزید (ثواب کا باعث) ہے۔ ابن عبدہ کی روایت میں ہے میں حضرت عثمانؓ کے پاس آیا تو انہوں نے وضوء کیا۔

صحیح مسلم 329

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ - وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ وَأَبِي بَكْرٍ - قَالُوا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ أَبِي أَنَسٍ أَنَّ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ بِالْمَقَاعِدِ فَقَالَ أَلاَ أُرِيكُمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلاَثًا ثَلاَثًا . وَزَادَ قُتَيْبَةُ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ سُفْيَانُ قَالَ أَبُو النَّضْرِ عَنْ أَبِي أَنَسٍ قَالَ وَعِنْدَهُ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .

ابو انس سے روایت ہے کہ حضرت عثمانؓ نے مقاعد پر وضوء کیا اور پھر فرمایا کیا میں تمہیں رسول اللہﷺ کے وضوء کا طریق نہ دکھاؤں۔ پھر آپؓ نے تین تین بار (وضوء کے اعضاء) دھوئے۔ قتیبہ نے اپنی روایت میں مزید کہا ہے کہ اس وقت آپؓ (حضرت عثمانؓ) کے پاس رسول اللہﷺ کے صحابہؓ میں سے کچھ موجود تھے۔

صحیح مسلم 330

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ وَكِيعٍ قَالَ أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ أَبِي صَخْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ حُمْرَانَ بْنَ أَبَانَ قَالَ كُنْتُ أَضَعُ لِعُثْمَانَ طَهُورَهُ فَمَا أَتَى عَلَيْهِ يَوْمٌ إِلاَّ وَهُوَ يُفِيضُ عَلَيْهِ نُطْفَةً . وَقَالَ عُثْمَانُ حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عِنْدَ انْصِرَافِنَا مِنْ صَلاَتِنَا هَذِهِ - قَالَ مِسْعَرٌ أُرَاهَا الْعَصْرَ - فَقَالَ " مَا أَدْرِي أُحَدِّثُكُمْ بِشَىْءٍ أَوْ أَسْكُتُ " . فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ كَانَ خَيْرًا فَحَدِّثْنَا وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذَلِكَ فَاللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَطَهَّرُ فَيُتِمُّ الطُّهُورَ الَّذِي كَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِ فَيُصَلِّي هَذِهِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ إِلاَّ كَانَتْ كَفَّارَاتٍ لِمَا بَيْنَهَا " .

ابو صخرہ کہتے ہیں کہ میں نے حُمران بن ابان سے سنا انہوں نے کہا کہ میں حضرت عثمانؓ کے لئے وضوء کا پانی رکھا کرتا تھا۔ وہ ہر روز تھوڑے سے پانی سے نہا لیتے تھے حضرت عثمانؓ نے کہا ہمارے اس نماز سے فارغ ہونے پر رسول اللہﷺ نے ہمیں فرمایا۔ (مسعر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں وہ عصر کی نماز تھی۔) میں نہیں جانتا کہ میں تمہیں ایک بات بتاؤں یا خاموش رہوں؟ ہم نے کہا یا رسول اللہ! اگر یہ خیر کی بات ہے تو ہمیں ضرور بتائیے اور اگر اس کے علاوہ کوئی بات ہے تو اللہ اور اس کا رسولؐ بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا جو مسلمان وضوء کرے اور مکمل وضوء کرے جو اللہ نے اس پر فرض کیا ہے اور پھر یہ پانچ نمازیں ادا کرے تو وہ (نمازیں) جو (کمزوریاں) ان کے درمیان ہوں اُن کا کفارہ ہو جائیں گی۔

صحیح مسلم 331

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالاَ جَمِيعًا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ سَمِعْتُ حُمْرَانَ بْنَ أَبَانَ يُحَدِّثُ أَبَا بُرْدَةَ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ فِي إِمَارَةِ بِشْرٍ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَتَمَّ الْوُضُوءَ كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ تَعَالَى فَالصَّلوَاتُ الْمَكْتُوبَاتُ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ " . هَذَا حَدِيثُ ابْنِ مُعَاذٍ وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ غُنْدَرٍ فِي إِمَارَةِ بِشْرٍ وَلاَ ذِكْرُ الْمَكْتُوبَاتِ .

جامع بن شداد سے روایت ہے کہ میں نے بشر کی امارت میں حمران کو ابو بردہ سے اس مسجد میں یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ حضرت عثمانؓ بن عفان نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے پوری طرح وضوء کیا جس طرح اللہ تعالیٰ نے اسے حکم دیا ہے تو فرض نمازیں اس کے لئے ان (کمزوریوں) کا جو ان کے درمیان ہے کفارہ ہوجائیں گی۔ غندر کی روایت میں اِمَارَۃِ بِشْرٍ کا ذکر نہیں اور نہ ہی مکتوبات (فرض نمازوں) کا ذکر ہے۔

صحیح مسلم 332

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ وَأَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ قَالَ تَوَضَّأَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ يَوْمًا وُضُوءًا حَسَنًا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ قَالَ " مَنْ تَوَضَّأَ هَكَذَا ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ لاَ يَنْهَزُهُ إِلاَّ الصَّلاَةُ غُفِرَ لَهُ مَا خَلاَ مِنْ ذَنْبِهِ " .

حضرت عثمانؓ کے آزاد کردہ غلام حمران سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک دن حضرت عثمانؓ بن عفّان نے اچھی طرح وضوء کیا پھر فرمایا میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا ہے آپؐ نے وضوء کیا اور بہت اچھی طرح وضوء کیا پھر فرمایا جس نے اس طرح وضوء کیا پھر مسجد کے لئے نکلا اور صرف نماز ہی اس کو لے گئی تو اس کے گذشتہ گناہ بخش دیئے جائیں گے۔

صحیح مسلم 333

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَيُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ الْحُكَيْمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْقُرَشِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَاهُ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُمَا عَنْ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ تَوَضَّأَ لِلصَّلاَةِ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ ثُمَّ مَشَى إِلَى الصَّلاَةِ الْمَكْتُوبَةِ فَصَلاَّهَا مَعَ النَّاسِ أَوْ مَعَ الْجَمَاعَةِ أَوْ فِي الْمَسْجِدِ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ ذُنُوبَهُ " .

حضرت عثمانؓ بن عفان کے آزاد کردہ غلام حمران نے حضرت عثمانؓ بن عفان سے روایت بیان کی۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس نے نماز کے لئے وضوء کیا اور مکمل وضوء کیا پھر فرض نماز کے لئے چلا اور لوگوں کے ساتھ یا جماعت کے ساتھ یا مسجد میں وہ نماز پڑھی تو اللہ تعالیٰ اس کی خاطر اس کے گناہ معاف کر دے گا۔

صحیح مسلم 334

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ كُلُّهُمْ عَنْ إِسْمَاعِيلَ - قَالَ ابْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ - أَخْبَرَنِي الْعَلاَءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ مَوْلَى الْحُرَقَةِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الصَّلاَةُ الْخَمْسُ وَالْجُمُعَةُ إِلَى الْجُمُعَةِ كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا لَمْ تُغْشَ الْكَبَائِرُ " .

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا پانچ نمازیں اور جمعہ سے جمعہ کفارہ ہیں (ان گناہوں کا) جو ان کے درمیان ہیں بشرطیکہ بڑے گناہوں کا ارتکاب نہ کیا جائے۔

صحیح مسلم 335

حَدَّثَنِي نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ وَالْجُمُعَةُ إِلَى الْجُمُعَةِ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ " .

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا پانچ نمازیں اور جمعہ سے جمعہ کفارہ ہیں ان (گناہوں) کا جو اِن کے درمیان ہوں۔

صحیح مسلم 336

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَهَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ أَبِي صَخْرٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ إِسْحَاقَ مَوْلَى زَائِدَةَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقُولُ " الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ وَالْجُمُعَةُ إِلَى الْجُمُعَةِ وَرَمَضَانُ إِلَى رَمَضَانَ مُكَفِّرَاتٌ مَا بَيْنَهُنَّ إِذَا اجْتَنَبَ الْكَبَائِرَ " .

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ فرمایا کرتے تھے پانچ نمازیں اور جمعہ سے جمعہ اور رمضان سے رمضان کفارہ ہیں ان (گناہوں) کا جو ان کے درمیان ہیں جبکہ اس نے کبائر گناہوں سے اجتناب کیا ہو۔

صحیح مسلم 337

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ رَبِيعَةَ - يَعْنِي ابْنَ يَزِيدَ - عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلاَنِيِّ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو عُثْمَانَ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ كَانَتْ عَلَيْنَا رِعَايَةُ الإِبِلِ فَجَاءَتْ نَوْبَتِي فَرَوَّحْتُهَا بِعَشِيٍّ فَأَدْرَكْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَائِمًا يُحَدِّثُ النَّاسَ فَأَدْرَكْتُ مِنْ قَوْلِهِ " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ وُضُوءَهُ ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ مُقْبِلٌ عَلَيْهِمَا بِقَلْبِهِ وَوَجْهِهِ إِلاَّ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " . قَالَ فَقُلْتُ مَا أَجْوَدَ هَذِهِ . فَإِذَا قَائِلٌ بَيْنَ يَدَىَّ يَقُولُ الَّتِي قَبْلَهَا أَجْوَدُ . فَنَظَرْتُ فَإِذَا عُمَرُ قَالَ إِنِّي قَدْ رَأَيْتُكَ جِئْتَ آنِفًا قَالَ " مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يَتَوَضَّأُ فَيُبْلِغُ - أَوْ فَيُسْبِغُ - الْوُضُوءَ ثُمَّ يَقُولُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ إِلاَّ فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةُ يَدْخُلُ مِنْ أَيِّهَا شَاءَ " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلاَنِيِّ وَأَبِي عُثْمَانَ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرِ بْنِ مَالِكٍ الْحَضْرَمِيِّ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . قَالَ فَذَكَرَ مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " مَنْ تَوَضَّأَ فَقَالَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ " .

حضرت عقبہؓ بن عامر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اونٹوں کی دیکھ بھال ہمارے ذمہ تھی۔ میری باری آئی تو میں سرِ شام اونٹ چَرا کر واپس لایا۔ میں نے رسول اللہﷺ کو کھڑے، لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے پایا۔ میں نے آپؐ کی بات سے یہ حصہ سنا کہ جو مسلمان وضوء کرتا ہے اور اچھی طرح وضوء کرتا ہے پھر کھڑے ہو کر قلبی لگاؤ اور پوری توجہ سے دو رکعت نماز پڑھتا ہے تو اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا یہ کیسی عمدہ بات ہے تو اچانک ایک شخص جو میرے سامنے کھڑا تھا کہنے لگا کہ جو اس سے پہلی بات تھی وہ اس سے بھی عمدہ تھی۔ میں نے دیکھا تو وہ حضرت عمرؓ تھے وہ کہنے لگے میں نے تمہیں دیکھا ہے کہ تم ابھی آئے ہو۔ آپؐ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی تم میں سے وضوء کرے اور پورا وضوء کرے اور پھر کہے ’’اَشْہَدُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُاللّٰہِ وَرَسُوْلُہُ‘‘ یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمدﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسولؐ ہیں تو اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں کہ وہ جس دروازے میں سے چاہے داخل ہو۔ عقبہ بن عامرؓ جہنی سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا پھر راوی نے وہی روایت بیان کی مگر کہا کہ آپؐ نے فرمایا جس نے وضوء کیا اور کہا ’’اَشْہَدُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ وَ اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ‘‘ یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدﷺ اس کے بندے اور اس کے رسولؐ ہیں۔

صحیح مسلم 338

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الأَنْصَارِيِّ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ قِيلَ لَهُ تَوَضَّأْ لَنَا وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَدَعَا بِإِنَاءٍ فَأَكْفَأَ مِنْهَا عَلَى يَدَيْهِ فَغَسَلَهُمَا ثَلاَثًا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَاسْتَخْرَجَهَا فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مِنْ كَفٍّ وَاحِدَةٍ فَفَعَلَ ذَلِكَ ثَلاَثًا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَاسْتَخْرَجَهَا فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَاسْتَخْرَجَهَا فَغَسَلَ يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَاسْتَخْرَجَهَا فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ فَأَقْبَلَ بِيَدَيْهِ وَأَدْبَرَ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ثُمَّ قَالَ هَكَذَا كَانَ وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ - هُوَ ابْنُ بِلاَلٍ - عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْكُرِ الْكَعْبَيْنِ . وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ مَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلاَثًا . وَلَمْ يَقُلْ مِنْ كَفٍّ وَاحِدَةٍ . وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِهِ فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِهِ ثُمَّ ذَهَبَ بِهِمَا إِلَى قَفَاهُ ثُمَّ رَدَّهُمَا حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي بَدَأَ مِنْهُ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ . حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بِمِثْلِ إِسْنَادِهِمْ وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِيهِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَاسْتَنْثَرَ مِنْ ثَلاَثِ غَرَفَاتٍ . وَقَالَ أَيْضًا فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ فَأَقْبَلَ بِهِ وَأَدْبَرَ مَرَّةً وَاحِدَةً . قَالَ بَهْزٌ أَمْلَى عَلَىَّ وُهَيْبٌ هَذَا الْحَدِيثَ . وَقَالَ وُهَيْبٌ أَمْلَى عَلَىَّ عَمْرُو بْنُ يَحْيَى هَذَا الْحَدِيثَ مَرَّتَيْنِ .

حضرت عبد اللہ بن زیدؓ بن عاصم انصاری جنہیں رسول اللہﷺ کی صحبت کا شرف حاصل تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ اُن سے کہا گیا کہ ہمارے سامنے رسول اللہﷺ جیسا وضوء کیجئے۔ چنانچہ انہوں نے (پانی کا) برتن منگوایا اور اس میں سے اپنے ہاتھوں پر (پانی) انڈیلا اور انہیں تین مرتبہ دھویا پھر اپنا ہاتھ اس (برتن) میں داخل کیا اور نکال کے ایک ہتھیلی سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈال کر صفائی کی۔ ایسا انہوں نے تین دفعہ کیا پھر اپنا ہاتھ اس (برتن) میں داخل کیا اور اسے نکال کر تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا پھر انہوں نے اپنا ہاتھ اس (برتن) میں داخل کیا اور اسے نکال کر کہنیوں تک اپنے ہاتھ دو دو مرتبہ دھوئے پھر انہوں نے اپنا ہاتھ اس میں داخل کیا اور اسے نکال کر دونوں ہاتھوں سے سر کا مسح کیا اور اپنے دونوں ہاتھ آگے سے پیچھے اور پیچھے سے آگے لائے پھر ٹخنوں تک دونوں پاؤں دھوئے پھر کہا کہ رسول اللہﷺ کا وضوء ایسا تھا۔ عمرو بن یحیٰ سے اسی اسناد سے اس جیسی روایت ہے لیکن انہوں نے ٹخنوں کا ذکر نہیں کیا۔ عمرو بن یحیٰ اسی اسناد سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے تین مرتبہ کلی کی اور (تین مرتبہ) ناک میں پانی ڈال کر اس کی صفائی کی لیکن انہوں نے یہ نہیں کہا کہ ایک ہی ہتھیلی سے اور اس بات کے بعد مزید یہ کہا کہ آپ اپنے ہاتھوں کو آگے اور پیچھے لے گئے اور سر کے اگلے حصہ سے (مسح کرنا) شروع کیا پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنی گردن کے پچھلے حصّہ کی طرف لے گئے پھر ان دونوں کو واپس لائے یہاں تک کہ اسی جگہ واپس آگئے جہاں سے شروع کیا تھا اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔ عمرو بن یحیٰ کی روایت میں ہے کہ آپؓ نے تین چلو پانی لے کر کلی کی اور ناک میں پانی ڈال کر صفائی کی۔ راوی کہتے ہیں انہوں نے ایک دفعہ آگے اور پیچھے سے اپنے سر کا مسح کیا۔

صحیح مسلم 339

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ح وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ وَأَبُو الطَّاهِرِ قَالُوا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ حَبَّانَ بْنَ وَاسِعٍ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِيَّ يَذْكُرُ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ ثُمَّ اسْتَنْثَرَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا وَيَدَهُ الْيُمْنَى ثَلاَثًا وَالأُخْرَى ثَلاَثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ بِمَاءٍ غَيْرِ فَضْلِ يَدِهِ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ حَتَّى أَنْقَاهُمَا . قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ .

حضرت عبد اللہؓ بن زید بن عاصم المازنی نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کو وضوء کرتے ہوئے دیکھا۔ آپؐ نے کلی کی پھر ناک میں پانی ڈال کر صاف کیا پھر تین دفعہ اپنا چہرہ دھویا اور تین دفعہ دایاں اور تین دفعہ دوسرا ہاتھ دھویا پھر آپؐ نے (نیا) پانی لے کر اپنے سر کا مسح کیا نہ کہ ہاتھ سے لگے ہوئے پانی سے اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے یہاں تک کہ انہیں اچھی طرح صاف کیا۔

10 von 10 heute frei