کتاب 2: كتاب الطهارة
صحیح مسلم, حصہ 2
صحیح مسلم 340
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے جسے وہ نبیﷺ تک پہنچاتے ہیں آپؐ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی ڈھیلے استعمال کرے تو طاق استعمال کرے اور جب تم میں سے کوئی وضوء کرے تو اسے چاہیئے کہ اپنے ناک میں پانی ڈالے پھر اسے صاف کرے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ - قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ - عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَجْمِرْ وِتْرًا وَإِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَلْيَجْعَلْ فِي أَنْفِهِ مَاءً ثُمَّ لْيَنْتَثِرْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 341
ہمام بن منبہ کہتے ہیں یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابوہریرۃ ؓ نے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ سے ہمارے پاس بیان کیں۔ پھر انہوں نے کئی احادیث کا ذکر کیا۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی وضوء کرے تو اپنے دونوں نتھنوں میں پانی ڈالے اور پھر انہیں صاف کرے۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ هَمَّامٍ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَنْشِقْ بِمَنْخِرَيْهِ مِنَ الْمَاءِ ثُمَّ لْيَنْتَثِرْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 342
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو تم میں سے وضوء کرے تو ناک میں پانی ڈال کر صاف کرے اور جو ڈھیلے لے وہ طاق لے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلاَنِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ تَوَضَّأَ فَلْيَسْتَنْثِرْ وَمَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْيُوتِرْ " . حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ح وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلاَنِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ وَأَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولاَنِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . بِمِثْلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 343
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی اپنی نیند سے بیدار ہو تو وہ تین بار ناک صاف کرے کیونکہ شیطان اس کی ناک میں رات گزارتا ہے۔
حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ الْحَكَمِ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ - عَنِ ابْنِ الْهَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ فَلْيَسْتَنْثِرْ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَبِيتُ عَلَى خَيَاشِيمِهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 344
حضرت جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی ڈھیلے لے تو طاق تعداد میں لے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُوتِرْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 345
شداد کے آزاد کردہ غلام سالم بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت سعد بن ابی قاصؓ کی وفات کے دن نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ کے پاس گیا وہاں حضرت عبد الرحمان بن ابو بکرؓ آئے اور انہوں نے حضرت عائشہؓ کے پاس وضوء کیا اس پر انہوں نے کہا اے عبد الرحمان! پوری طرح وضوء کرو کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے۔ ایڑیوں کے لئے آگ کا عذاب ہے۔ المہری کے آزاد کردہ غلام سالم سے روایت ہے کہ میں اور عبد الرحمان بن ابو بکر حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کے جنازہ کے لئے نکلے تو حضرت عائشہؓ کے حجرہ کے دروازہ کے پاس سے گذرے۔ انہوں نے نبی ﷺ کی اسی حدیث کا ان سے ذکر کیا۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ وَأَبُو الطَّاهِرِ وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى قَالُوا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ بُكَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَالِمٍ مَوْلَى شَدَّادٍ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ تُوُفِّيَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ فَدَخَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ فَتَوَضَّأَ عِنْدَهَا فَقَالَتْ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ أَسْبِغِ الْوُضُوءَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ " . وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ حَدَّثَهُ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ فَذَكَرَ عَنْهَا عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَأَبُو مَعْنٍ الرَّقَاشِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي - أَوْ حَدَّثَنَا - أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنِي سَالِمٌ مَوْلَى الْمَهْرِيِّ قَالَ خَرَجْتُ أَنَا وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ فِي جَنَازَةِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ فَمَرَرْنَا عَلَى بَابِ حُجْرَةِ عَائِشَةَ فَذَكَرَ عَنْهَا عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ . حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ حَدَّثَنِي نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ سَالِمٍ مَوْلَى شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ قَالَ كُنْتُ أَنَا مَعَ عَائِشَةَ - رضى الله عنها - فَذَكَرَ عَنْهَا عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 346
حضرت عبد اللہ بن عمروؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ مکہ سے مدینہ لوٹ رہے تھے۔ جب ہم راستہ میں پانی کے پاس تھے تو لوگوں نے نماز عصر کے لئے جلدی جلدی وضوء کیا اور وہ جلدی میں تھے۔ ہم ان کے پاس پہنچے تو (دیکھا کہ خشکی کی وجہ سے) ان کی ایڑیاں چمک رہی تھیں ان کو پانی نے نہیں چھوا۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا ایڑیوں کے لئے آگ کا عذاب ہے۔ پوری طرح وضو کیا کرو۔ شعبہ کی روایت میں اسبغوا الوضوء کے الفاظ نہیں ہیں۔
وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلاَلِ بْنِ يِسَافٍ عَنْ أَبِي يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ رَجَعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِمَاءٍ بِالطَّرِيقِ تَعَجَّلَ قَوْمٌ عِنْدَ الْعَصْرِ فَتَوَضَّئُوا وَهُمْ عِجَالٌ فَانْتَهَيْنَا إِلَيْهِمْ وَأَعْقَابُهُمْ تَلُوحُ لَمْ يَمَسَّهَا الْمَاءُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ كِلاَهُمَا عَنْ مَنْصُورٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ شُعْبَةَ " أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ " . وَفِي حَدِيثِهِ عَنْ أَبِي يَحْيَى الأَعْرَجِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 347
حضرت عبد اللہ بن عمروؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک سفر میں نبی ﷺ ہم سے پیچھے رہ گئے اور آپؐ ہمارے پاس پہنچے۔ نماز عصر کا وقت ہو چکا تھا۔ پس ہم اپنے پاؤں پر مسح کرنے لگے تو آپؐ نے بلند آواز سے فرمایا ایڑیوں کے لئے آگ کا عذاب ہے۔
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ وَأَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ جَمِيعًا عَنْ أَبِي عَوَانَةَ - قَالَ أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ - عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ تَخَلَّفَ عَنَّا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ سَافَرْنَاهُ فَأَدْرَكَنَا وَقَدْ حَضَرَتْ صَلاَةُ الْعَصْرِ فَجَعَلْنَا نَمْسَحُ عَلَى أَرْجُلِنَا فَنَادَى " وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 348
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ایک شخص کو دیکھا جس نے اپنی ایڑیاں نہیں دھوئی تھیں۔ اس پر آپؐ نے فرمایا ایڑیوں کے لئے آگ کا عذاب ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلاَّمٍ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ - يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ - عَنْ مُحَمَّدٍ - وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَأَى رَجُلاً لَمْ يَغْسِلْ عَقِبَيْهِ فَقَالَ " وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 349
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ پانی کے برتن سے وضوء کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پورا وضوء کرو کیونکہ میں نے ابوالقاسم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایڑیوں کے لئے آگ کا عذاب ہے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ رَأَى قَوْمًا يَتَوَضَّئُونَ مِنَ الْمِطْهَرَةِ فَقَالَ أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ فَإِنِّي سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " وَيْلٌ لِلْعَرَاقِيبِ مِنَ النَّارِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 350
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ایڑیوں کے لئے آگ کا عذاب ہے۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 351
حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ مجھے حضرت عمر بن خطابؓ نے بتایا کہ ایک شخص نے وضوء کیا تو پاؤں پر ناخن برابر جگہ خشک چھوڑ دی۔ نبی ﷺ نے اسے دیکھا تو فرمایا واپس جاؤ اور سنوار کر وضوء کرو۔ پس وہ واپس گیا (دوبارہ وضوء کیا) پھر نماز پڑھی۔
حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَنَّ رَجُلاً تَوَضَّأَ فَتَرَكَ مَوْضِعَ ظُفُرٍ عَلَى قَدَمِهِ فَأَبْصَرَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوءَكَ " . فَرَجَعَ ثُمَّ صَلَّى .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 352
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی مسلمان یا مومن بندہ وضوء کرتا ہے اور اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرہ سے ہر وہ خطا پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرہ کے ساتھ نکل جاتی ہے جو اس نے اپنی آنکھوں سے کی ہوتی ہے اور جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو وہ ساری خطائیں جو اس نے اپنے ہاتھوں سے کی تھیں پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرہ کے ساتھ نکل جاتی ہیں اور جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرہ کے ساتھ وہ ساری خطائیں نکل جاتی ہیں جن کی طرف اس کے پاؤں چل کر گئے تھے یہاں تک کہ وہ گناہوں سے پاک صاف ہو کر نکلتا ہے۔
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ - وَاللَّفْظُ لَهُ - أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا تَوَضَّأَ الْعَبْدُ الْمُسْلِمُ - أَوِ الْمُؤْمِنُ - فَغَسَلَ وَجْهَهُ خَرَجَ مِنْ وَجْهِهِ كُلُّ خَطِيئَةٍ نَظَرَ إِلَيْهَا بِعَيْنَيْهِ مَعَ الْمَاءِ - أَوْ مَعَ آخِرِ قَطْرِ الْمَاءِ - فَإِذَا غَسَلَ يَدَيْهِ خَرَجَ مِنْ يَدَيْهِ كُلُّ خَطِيئَةٍ كَانَ بَطَشَتْهَا يَدَاهُ مَعَ الْمَاءِ - أَوْ مَعَ آخِرِ قَطْرِ الْمَاءِ - فَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ خَرَجَتْ كُلُّ خَطِيئَةٍ مَشَتْهَا رِجْلاَهُ مَعَ الْمَاءِ - أَوْ مَعَ آخِرِ قَطْرِ الْمَاءِ - حَتَّى يَخْرُجَ نَقِيًّا مِنَ الذُّنُوبِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 353
حضرت عثمان بن عفانؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے وضوء کیا اور اچھی طرح وضوء کیا تو اس کے جسم سے اس کی خطائیں نکل جاتی ہیں یہاں تک کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی (خطائیں) نکل جاتی ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرِ بْنِ رِبْعِيٍّ الْقَيْسِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الْمَخْزُومِيُّ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ - وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ عَنْ حُمْرَانَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ جَسَدِهِ حَتَّى تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 354
نُعیم بن عبداللہ مجمر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہؓ کو وضوء کرتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے اپنا چہرہ دھویا اور پوری طرح دھویا۔ پھر اپنا دایاں ہاتھ دھویا یہا ں تک کہ کہنی کے اوپر کا حصہ (بھی دھونا) شروع کر دیا۔ پھر اپنا بایاں ہاتھ دھویا یہا ں تک کہ کہنی کے اوپر کا حصہ (بھی دھونا) شروع کر دیا۔ پھر اپنے سر کا مسح کیا پھر اپنا دایاں پاؤں دھویا یہا ں تک کہ پنڈلی کو (بھی دھونا) شروع کر دیا۔ پھر اپنا بایاں پاؤں دھویا اور پنڈلی کو (بھی دھونا) شروع کر دیا۔ پھر کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس طرح وضوء کرتے ہوئے دیکھا ہے نیز انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم عمدگی سے پورا وضوء کرنے کے نتیجے میں قیامت کے دن روشن چہرے اور چمکدار ہاتھ پاؤں والے ہوگے۔ پس تم میں سے جو چاہے وہ (اپنی) اس روشنی اور چمک کو جتنا چاہے لمبا کرے۔
حَدَّثَنِي أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ وَالْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ بْنِ دِينَارٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ الأَنْصَارِيُّ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُجْمِرِ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَتَوَضَّأُ فَغَسَلَ وَجْهَهُ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى حَتَّى أَشْرَعَ فِي الْعَضُدِ ثُمَّ يَدَهُ الْيُسْرَى حَتَّى أَشْرَعَ فِي الْعَضُدِ ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى حَتَّى أَشْرَعَ فِي السَّاقِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى حَتَّى أَشْرَعَ فِي السَّاقِ ثُمَّ قَالَ هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَتَوَضَّأُ . وَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَنْتُمُ الْغُرُّ الْمُحَجَّلُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ إِسْبَاغِ الْوُضُوءِ فَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ فَلْيُطِلْ غُرَّتَهُ وَتَحْجِيلَهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 355
نُعیم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہؓ کو وضوء کرتے ہوئے دیکھا۔ پس انہوں نے اپنا چہرہ اور دونوں ہاتھ دھوئے یہاں تک کہ تقریبًا وہ کندھوں تک پہنچ گئے پھر انہوں نے اپنے پاؤں اوپر پنڈلیوں تک دھوئے پھر کہا میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری امت قیامت کے دن اس حال میں آئے گی کہ وضوء کے اثر سے ان کا چہرہ اور ان کے ہاتھ پاؤں چمک رہے ہوں گے پس تم میں سے جو اس بات کی استطاعت رکھتا ہے کہ اپنی چمک اور لمبی کرے تو اسے چاہیے کہ وہ کرے۔
وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلاَلٍ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ رَأَى أَبَا هُرَيْرَةَ يَتَوَضَّأُ فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ حَتَّى كَادَ يَبْلُغُ الْمَنْكِبَيْنِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ حَتَّى رَفَعَ إِلَى السَّاقَيْنِ ثُمَّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ أُمَّتِي يَأْتُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنْ أَثَرِ الْوُضُوءِ فَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يُطِيلَ غُرَّتَهُ فَلْيَفْعَلْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 356
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا یقینا میرا حوض ایلہ سے عدن کے فاصلہ سے بھی زیادہ بڑا ہے۔ وہ برف سے زیادہ سفید اور شہد سے جو دودھ میں ہو زیادہ میٹھا ہے اور اس کے برتن ستاروں کی تعداد سے زیادہ ہیں اور میں لوگوں کو اس سے اس طرح روکوں گا جس طرح کوئی شخص (دوسرے) لوگوں کے اونٹوں کو اپنے حوض سے روکتا ہے۔ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا اس روز آپؐ ہمیں پہچان لیں گے؟ آپؐ نے فرمایا ہاں تمہاری ایک نشانی ہوگی جو کسی اور امت کی نہیں ہوگی تم میرے پاس اس حال میں آؤ گے کہ وضوء کے اثر سے چہرہ اور ہاتھ پاؤں چمک رہے ہوں گے۔
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنْ مَرْوَانَ الْفَزَارِيِّ - قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ - عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ سَعْدِ بْنِ طَارِقٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ حَوْضِي أَبْعَدُ مِنْ أَيْلَةَ مِنْ عَدَنٍ لَهُوَ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ الثَّلْجِ وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ بِاللَّبَنِ وَلآنِيَتُهُ أَكْثَرُ مِنْ عَدَدِ النُّجُومِ وَإِنِّي لأَصُدُّ النَّاسَ عَنْهُ كَمَا يَصُدُّ الرَّجُلُ إِبِلَ النَّاسِ عَنْ حَوْضِهِ " . قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَعْرِفُنَا يَوْمَئِذٍ قَالَ " نَعَمْ لَكُمْ سِيمَا لَيْسَتْ لأَحَدٍ مِنَ الأُمَمِ تَرِدُونَ عَلَىَّ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنْ أَثَرِ الْوُضُوءِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 357
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا حوضِ (کوثر) پر میرے پاس میری امت آئے گی اور میں لوگوں سے اس کی حفاظت کروں گا جیسے کوئی شخص دوسرے شخص کے اونٹوں کو اپنے اونٹوں سے الگ کرتا ہے۔ انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے نبی! کیا آپؐ ہمیں پہچان لیں گے؟ آپؐ نے فرمایا ہاں تمہاری ایک ایسی نشانی ہوگی جو تمہارے علاوہ کسی اور کی نہیں ہوگی تم میرے پاس وضوء کے اثر سے روشن چہرہ اور چمکتے ہاتھ پاؤں کے ساتھ آؤ گے اور تم میں سے ایک گروہ مجھ سے روکا جائے گا پس وہ (مجھ تک) نہیں پہنچ سکیں گے۔ تب میں کہوں گا اے میرے رب! یہ تو میرے صحابہ میں سے ہیں تو فرشتہ مجھے جواب دے گا اور کہے گا کہ کیا آپؐ کو علم ہے کہ آپؐ کے بعد جو نئی نئی باتیں انہوں نے کیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ وَوَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى - وَاللَّفْظُ لِوَاصِلٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " تَرِدُ عَلَىَّ أُمَّتِي الْحَوْضَ وَأَنَا أَذُودُ النَّاسَ عَنْهُ كَمَا يَذُودُ الرَّجُلُ إِبِلَ الرَّجُلِ عَنْ إِبِلِهِ " . قَالُوا يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَتَعْرِفُنَا قَالَ " نَعَمْ لَكُمْ سِيمَا لَيْسَتْ لأَحَدٍ غَيْرِكُمْ تَرِدُونَ عَلَىَّ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ وَلَيُصَدَّنَّ عَنِّي طَائِفَةٌ مِنْكُمْ فَلاَ يَصِلُونَ فَأَقُولُ يَا رَبِّ هَؤُلاَءِ مِنْ أَصْحَابِي فَيُجِيبُنِي مَلَكٌ فَيَقُولُ وَهَلْ تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 358
حضرت حذیفہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا یقینا میرا حوض ایلہ سے عدن کے فاصلہ سے بھی زیادہ بڑا ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں اس طرح لوگوں سے اس کی حفاظت کروں گا جس طرح کوئی شخص اپنے حوض سے اجنبی اونٹوں کو روکتا ہے۔ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا آپؐ ہمیں پہچان لیں گے؟ آپؐ نے فرمایا ہاں تم میرے پاس وضوء کے آثار سے روشن چہروں اور چمکتے ہاتھ پاؤں کے ساتھ آؤ گے اور یہ تمہارے علاوہ کسی کو نصیب نہیں۔
وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ طَارِقٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ حَوْضِي لأَبْعَدُ مِنْ أَيْلَةَ مِنْ عَدَنٍ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لأَذُودُ عَنْهُ الرِّجَالَ كَمَا يَذُودُ الرَّجُلُ الإِبِلَ الْغَرِيبَةَ عَنْ حَوْضِهِ " . قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَتَعْرِفُنَا قَالَ " نَعَمْ تَرِدُونَ عَلَىَّ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ لَيْسَتْ لأَحَدٍ غَيْرِكُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 359
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ قبرستان تشریف لائے اور فرمایا اے مومن قوم کے گھر السلام علیکم انشاء اللہ ہم بھی تمہیں ملنے والے ہیں۔ میری خواہش تھی کہ ہم نے اپنے بھائیوں کو دیکھا ہوتا انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا ہم آپؐ کے بھائی نہیں ہیں؟ آپؐ نے فرمایا تم میرے صحابی ہو۔ بھائی وہ ہیں جو ابھی نہیں آئے۔ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! جو آپؐ کی امت میں ابھی نہیں آئے۔ آپؐ انہیں کیسے پہچانیں گے؟ آپؐ نے فرمایا تمہارا کیا خیال ہے اگر کسی شخص کے سفید پیشانیوں اور سفید پاؤں والے گھوڑے پورے سیاہ گھوڑوں کے درمیان ہوں کیا وہ اپنے گھوڑے پہچان نہیں لے گا؟ انہوں نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ! آپؐ نے فرمایا وہ میرے پاس اس حال میں آئیں گے کہ ان کی پیشانیاں اور ہاتھ پاؤں وضوء کی وجہ سے سفید اور چمکدار ہوں گے اور میں ان سے پہلے حوض پر موجود ہوں گا۔ سنو میرے حوض سے کچھ لوگوں کو روکا جائے گا جیسے گمشدہ اونٹ گھاٹ سے دور کیا جاتا ہے۔ میں انہیں آواز دوں گا کہ سنو ادھر آ جاؤ۔ تب کہا جائے گا کہ انہوں نے تیرے بعد (اپنے تئیں) بدل دیا تھا تب میں کہوں گا دور رہو، دور رہو۔ حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ قبرستان تشریف لائے اور فرمایا اے مومن قوم کے گھر السلام علیکم انشاء اللہ ہم تمہیں ملنے والے ہیں۔ یہ روایت اسماعیل بن جعفر کی روایت کے مطابق ہے مگر مالک کی روایت میں یوں ہے فَلَیُذَادَنَّ رِجَالٌ عَنْ حَوْضِیْ کچھ لوگوں کو میرے حوض سے دور کیا جائے گا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَسُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ جَمِيعًا عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ - قَالَ ابْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - أَخْبَرَنِي الْعَلاَءُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَتَى الْمَقْبُرَةَ فَقَالَ " السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لاَحِقُونَ وَدِدْتُ أَنَّا قَدْ رَأَيْنَا إِخْوَانَنَا " . قَالُوا أَوَلَسْنَا إِخْوَانَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " أَنْتُمْ أَصْحَابِي وَإِخْوَانُنَا الَّذِينَ لَمْ يَأْتُوا بَعْدُ " . فَقَالُوا كَيْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ يَأْتِ بَعْدُ مِنْ أُمَّتِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ " أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلاً لَهُ خَيْلٌ غُرٌّ مُحَجَّلَةٌ بَيْنَ ظَهْرَىْ خَيْلٍ دُهْمٍ بُهْمٍ أَلاَ يَعْرِفُ خَيْلَهُ " . قَالُوا بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " فَإِنَّهُمْ يَأْتُونَ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنَ الْوُضُوءِ وَأَنَا فَرَطُهُمْ عَلَى الْحَوْضِ أَلاَ لَيُذَادَنَّ رِجَالٌ عَنْ حَوْضِي كَمَا يُذَادُ الْبَعِيرُ الضَّالُّ أُنَادِيهِمْ أَلاَ هَلُمَّ . فَيُقَالُ إِنَّهُمْ قَدْ بَدَّلُوا بَعْدَكَ . فَأَقُولُ سُحْقًا سُحْقًا " . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ ح وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ جَمِيعًا عَنِ الْعَلاَءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ إِلَى الْمَقْبُرَةِ فَقَالَ " السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لاَحِقُونَ " . بِمِثْلِ حَدِيثِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ غَيْرَ أَنَّ حَدِيثَ مَالِكٍ " فَلَيُذَادَنَّ رِجَالٌ عَنْ حَوْضِي " .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے