کتاب 4: كتاب الصلاة

صحیح مسلم, حصہ 10

صحیح مسلم 740

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ جب سے نبی ﷺ پر اِذَا جَآئَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ کا نزول ہوا میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ آپؐ نے نماز میں یہ دعا نہ کی ہو یا یہ نہ کہا ہو پاک ہے تو اے میرے رب اور اپنی حمد کے ساتھ اے اللہ مجھے بخش دے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم مُنْذُ نَزَلَ عَلَيْهِ { إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ} يُصَلِّي صَلاَةً إِلاَّ دَعَا أَوْ قَالَ فِيهَا " سُبْحَانَكَ رَبِّي وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 741

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ وہ بیان کرتی ہیں رسول اللہﷺ بکثرت یہ دعا کیا کرتے تھے پاک ہے اللہ اور اپنی حمد کے ساتھ میں بخشش طلب کرتا ہوں اللہ سے اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ آپؓ بیان فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں آپؐ کو بکثرت یہ دعا کرتے دیکھتی ہوں کہ ’’پاک ہے اللہ اور اپنی حمد کے ساتھ میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔‘‘ تو آپؐ نے فرمایا کہ میرے رب نے اطلاع دی تھی کہ میں اپنی امت میں ضرور ایک علامت دیکھوں گا پس جب میں وہ دیکھ لوں تو بکثرت کہوں پاک ہے اللہ اور اپنی حمد کے ساتھ میں بخشش طلب کرتا ہوں اللہ سے اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ سو میں نے وہ (علامت) دیکھ لی ہے۔ اِذَا جَآئَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ اور فتح سے مراد فتح مکہ ہے وَرَأَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰہِ اَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَاسْتَغْفِرْہُ اِنَّہُ کَانَ تَوَّابًا اور تو لوگوں کو دیکھ رہا ہے کہ وہ فوج در فوج اللہ کے دین میں داخل ہو رہے ہیں پس اپنے رب کی تسبیح بیان کر اس کی حمد کے ساتھ اور اس (اللہ) سے بخشش طلب کر یقینًا وہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنِي عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ عَامِرٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُكْثِرُ مِنْ قَوْلِ " سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ " . قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَاكَ تُكْثِرُ مِنْ قَوْلِ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ . فَقَالَ " خَبَّرَنِي رَبِّي أَنِّي سَأَرَى عَلاَمَةً فِي أُمَّتِي فَإِذَا رَأَيْتُهَا أَكْثَرْتُ مِنْ قَوْلِ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ . فَقَدْ رَأَيْتُهَا { إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ} فَتْحُ مَكَّةَ { وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا }-{ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا} " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 742

ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے عطاء سے پوچھا آپ رکوع میں یہ کیا کہتے ہیں ! انہوں نے کہا جہاں تک سُبْحَانَکَ وَبِحَمْدِکَ لََا اِلٰہَ اِلََّا اَنْتَ کا تعلق ہے تو مجھے ابن ابی ملیکہ نے بتایا کہ حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ ایک رات میں نے نبیﷺ کو موجود نہ پایا تو میں نے گمان کیا کہ شاید آپؐ اپنی کسی بیوی کے پاس گئے ہوں۔ چنانچہ میں نے بہت تلاش کیا جب واپس آئی تو کیا دیکھتی ہوں کہ آپؐ رکوع یا سجدہ کر رہے ہیں اور یہ دعا کر رہے ہیں پاک ہے تو اپنی حمد کے ساتھ تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو میں نے کہا کہ میرے ماں باپ آپؐ پر قربان میں کس خیال میں تھی آپؐ کسی اور حال میں ہیں۔

وَحَدَّثَنِي حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ قُلْتُ لِعَطَاءٍ كَيْفَ تَقُولُ أَنْتَ فِي الرُّكُوعِ قَالَ أَمَّا سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ فَأَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ افْتَقَدْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ لَيْلَةٍ فَظَنَنْتُ أَنَّهُ ذَهَبَ إِلَى بَعْضِ نِسَائِهِ فَتَحَسَّسْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ فَإِذَا هُوَ رَاكِعٌ أَوْ سَاجِدٌ يَقُولُ " سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ " . فَقُلْتُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي إِنِّي لَفِي شَأْنٍ وَإِنَّكَ لَفِي آخَرَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 743

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں کہ ایک رات میں نے رسول اللہﷺ کو بستر میں موجود نہ پایا۔ چنانچہ میں آپؐ کو تلاش کرنے لگی کہ اچانک میرا ہاتھ آپؐ کے دونوں پیروں کے تلووں پر پڑا جو ایستادہ تھے اور آپؐ مسجد میں تھے۔ آپؐ یہ دعا کر رہے تھے اے اللہ میں تیری ناراضگی سے تیری رضا کی پناہ میں آتا ہوں اور تیری سزا سے تیری معافی کی پناہ میں آتا ہوں میں تجھ سے تیری پناہ مانگتا ہوں، میں تیری تعریفوں کا شمار نہیں کر سکتا تو ویسا ہی ہے جیسے تو نے خود اپنی تعریف فرمائی۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ فَقَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَيْلَةً مِنَ الْفِرَاشِ فَالْتَمَسْتُهُ فَوَقَعَتْ يَدِي عَلَى بَطْنِ قَدَمَيْهِ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ وَهُمَا مَنْصُوبَتَانِ وَهُوَ يَقُولُ " اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَبِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لاَ أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 744

مطرف بن عبداللہ بن شِخِّیر سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ نے ان کو بتایا کہ رسول اللہﷺ اپنے رکوع و سجدہ میں یہ کہا کرتے تھے۔ بہت تسبیح کے لائق، بہت ہی پاکیزگی والا، فرشتوں اور روح کا ربّ۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ أَنَّ عَائِشَةَ نَبَّأَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ " سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلاَئِكَةِ وَالرُّوحِ " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي قَتَادَةُ قَالَ سَمِعْتُ مُطَرِّفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَحَدَّثَنِي هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِهَذَا الْحَدِيثِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 745

مَعدان بن ابو طلحہ یعمری کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام حضرت ثَوبانؓ سے ملا تو میں نے کہا کہ مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جِسے میں بجا لاؤں تو اللہ مجھے اس کے ذریعہ جنت میں داخل کردے۔ وہ کہتے ہیں یا میں نے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل کے بارہ میں بتائیے۔ اس پر وہ خاموش رہے پھر میں نے ان سے پوچھا پھر وہ خاموش رہے پھر میں نے ان سے تیسری بار پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے اس بارہ میں رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا تھا تو آپؐ نے فرمایا کہ تم پر لازم ہے کہ اللہ کے حضور بکثرت سجدہ بجا لاؤ۔ تم اللہ کے حضور ایک سجدہ بھی بجا لاتے ہو تو اللہ اس کے ذریعہ تمہارا ایک درجہ بڑھاتا ہے اور ایک برائی تم سے دور کر دیتا ہے۔ معدان کہتے ہیں کہ پھر میں حضرت ابودرداءؓ سے ملا اور پھر ان سے (اس بارہ میں) پوچھا تو انہوں نے مجھے وہی جواب دیا جو حضرت ثَوبانؓ نے مجھے دیا تھا۔

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ سَمِعْتُ الأَوْزَاعِيَّ قَالَ حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُعَيْطِيُّ حَدَّثَنِي مَعْدَانُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمَرِيُّ قَالَ لَقِيتُ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ أَعْمَلُهُ يُدْخِلُنِي اللَّهُ بِهِ الْجَنَّةَ . أَوْ قَالَ قُلْتُ بِأَحَبِّ الأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ . فَسَكَتَ ثُمَّ سَأَلْتُهُ فَسَكَتَ ثُمَّ سَأَلْتُهُ الثَّالِثَةَ فَقَالَ سَأَلْتُ عَنْ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " عَلَيْكَ بِكَثْرَةِ السُّجُودِ لِلَّهِ فَإِنَّكَ لاَ تَسْجُدُ لِلَّهِ سَجْدَةً إِلاَّ رَفَعَكَ اللَّهُ بِهَا دَرَجَةً وَحَطَّ عَنْكَ بِهَا خَطِيئَةً " . قَالَ مَعْدَانُ ثُمَّ لَقِيتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ لِي مِثْلَ مَا قَالَ لِي ثَوْبَانُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 746

ابو سلمہ کہتے ہیں کہ حضرت ربیعہ بنؓ کعب اسلمی نے مجھے بتایا کہ میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں رات بسر کرتا تھا تو میں آپؐ کے پاس (ایک رات) آپؐ کے وضو کا پانی اور آپؐ کی ضرورت کی چیز لے کر آیا تو آپؐ نے مجھ سے فرمایا ’’مانگ لو‘‘ تو میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میں جنت میں آپؐ کی رفاقت مانگتا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا یا کچھ اور؟ میں نے کہا کہ بس یہی۔ آپؐ نے فرمایا تو پھر اپنے لئے کثرتِ سجود سے میری مدد کرو۔

حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنَا هِقْلُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ الأَوْزَاعِيَّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ كَعْبٍ الأَسْلَمِيُّ قَالَ كُنْتُ أَبِيتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَتَيْتُهُ بِوَضُوئِهِ وَحَاجَتِهِ فَقَالَ لِي " سَلْ " . فَقُلْتُ أَسْأَلُكَ مُرَافَقَتَكَ فِي الْجَنَّةِ . قَالَ " أَوَغَيْرَ ذَلِكَ " . قُلْتُ هُوَ ذَاكَ . قَالَ " فَأَعِنِّي عَلَى نَفْسِكَ بِكَثْرَةِ السُّجُودِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 747

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کو حکم دیا گیا کہ آپؐ سات (اعضاء) پر سجدہ کریں اور آپؐ کو منع کیا گیا کہ آپؐ اپنے بال اور کپڑے سنبھالتے رہیں۔ ابو ربیع کہتے ہیں کہ سات ہڈیوں پر (سجدہ کا حکم دیا گیا) وہ یہ ہیں دونوں ہتھیلیاں، دونوں گھٹنے، دونوں پاؤں اور پیشانی، نیز اس سے منع کیا گیا کہ اپنے بالوں اور کپڑوں کو سنبھالتے رہیں۔

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُمِرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةٍ وَنُهِيَ أَنْ يَكُفَّ شَعْرَهُ وَثِيَابَهُ . هَذَا حَدِيثُ يَحْيَى . وَقَالَ أَبُو الرَّبِيعِ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ وَنُهِيَ أَنْ يَكُفَّ شَعْرَهُ وَثِيَابَهُ الْكَفَّيْنِ وَالرُّكْبَتَيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ وَالْجَبْهَةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 748

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ سات ہڈیوں پر سجدہ کروں اور کپڑوں اور بالوں کو سمیٹتا نہ رہوں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ - وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ - حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ وَلاَ أَكُفَّ ثَوْبًا وَلاَ شَعْرًا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 749

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کو اس بات کا حکم دیا گیا کہ آپؐ سات (اعضاء) پر سجدہ کریں اور منع کیا گیا کہ آپؐ بالوں اور کپڑوں کو سنبھالتے رہیں۔

حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أُمِرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعٍ وَنُهِيَ أَنْ يَكْفِتَ الشَّعْرَ وَالثِّيَابَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 750

حضرت ا بنِ عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سات ہڈیوں پر سجدہ کروں پیشانی‘ پھر آپؐ نے اپنے ہاتھ سے اپنی ناک کی طرف اشارہ فرمایا‘ اور دو ہاتھ اور دو پاؤں اور دونوں پیروں کی انگلیاں اور ہم کپڑوں اور بالوں کو سنبھالتے نہ رہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ الْجَبْهَةِ - وَأَشَارَ بِيَدِهِ عَلَى أَنْفِهِ - وَالْيَدَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ وَأَطْرَافِ الْقَدَمَيْنِ وَلاَ نَكْفِتَ الثِّيَابَ وَلاَ الشَّعْرَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 751

حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سات (اعضاء) پر سجدہ کروں (یعنی) پیشانی اور ناک اور دونوں ہاتھ اور دونوں گھٹنے اور دونوں پیر اور بالوں اور کپڑوں کو سمیٹتا نہ رہوں۔

حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعٍ وَلاَ أَكْفِتَ الشَّعْرَ وَلاَ الثِّيَابَ الْجَبْهَةِ وَالأَنْفِ وَالْيَدَيْنِ وَالرُّكْبَتَيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 752

حضرت عباسؓ بن عبد المطلب سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب بندہ سجدہ کرتا ہے تو اس کے ساتھ سات اعضاء سجدہ کرتے ہیں اس کا چہرہ، اس کے دونوں ہاتھ، اس کے دونوں گھٹنے اور اس کے دونوں پیر۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا بَكْرٌ - وَهُوَ ابْنُ مُضَرَ - عَنِ ابْنِ الْهَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِذَا سَجَدَ الْعَبْدُ سَجَدَ مَعَهُ سَبْعَةُ أَطْرَافٍ وَجْهُهُ وَكَفَّاهُ وَرُكْبَتَاهُ وَقَدَمَاهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 753

حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن حارثؓ کو اس طرح نماز پڑھتے دیکھا کہ ان کے سر کے بال پچھلی طرف بندھے ہوئے تھے۔ وہ (حضرت عبداللہ بن عباسؓ) کھڑے ہوئے اور اسے کھولنے لگے۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو حضرت ابن عباسؓ کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے تمہیں میرے سر سے کیا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اس کی مثال اس کی طرح ہے جو نماز پڑھے اور اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ الْعَامِرِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ أَنَّ كُرَيْبًا مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ رَأَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ يُصَلِّي وَرَأْسُهُ مَعْقُوصٌ مِنْ وَرَائِهِ فَقَامَ فَجَعَلَ يَحُلُّهُ فَلَمَّا انْصَرَفَ أَقْبَلَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ مَا لَكَ وَرَأْسِي فَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّمَا مَثَلُ هَذَا مَثَلُ الَّذِي يُصَلِّي وَهُوَ مَكْتُوفٌ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 754

حضرت انسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا سجدے میں اعتدال سے کام لو اور تُم میں سے کوئی کُتّے کے (بازو) پھیلانے کی طرح اپنے بازو نہ پھیلائے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اعْتَدِلُوا فِي السُّجُودِ وَلاَ يَبْسُطْ أَحَدُكُمْ ذِرَاعَيْهِ انْبِسَاطَ الْكَلْبِ " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ح قَالَ وَحَدَّثَنِيهِ يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ - يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ - قَالاَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَفِي حَدِيثِ ابْنِ جَعْفَرٍ " وَلاَ يَتَبَسَّطْ أَحَدُكُمْ ذِرَاعَيْهِ انْبِسَاطَ الْكَلْبِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 755

حضرت براءؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب تم سجدہ کرو تو اپنے ہتھیلیوں کو (زمین پر) رکھو اور اپنی کہنیوں کو اٹھائے رکھو۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادٍ عَنْ إِيَادٍ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا سَجَدْتَ فَضَعْ كَفَّيْكَ وَارْفَعْ مِرْفَقَيْكَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 756

حضرت عبداللہؓ بن مالک بن بُحَیْنَہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب نماز پڑھتے تو اپنے بازو اتنا کھولتے کہ آپؐ کی بغلوں کی سفیدی ظاہر ہونے لگتی۔ حضرت عمروؓ بن حارث کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ جب سجدہ کرتے تو اپنے سجدے میں اپنے بازو اتنا کھولتے کہ آپؐ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی جاتی۔ لیث کی روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ جب سجدہ کرتے تو اپنے بازوؤں کو اپنی بغلوں سے اتنا کھول کر رکھتے کہ میں آپؐ کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لیتا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا بَكْرٌ - وَهُوَ ابْنُ مُضَرَ - عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ ابْنِ بُحَيْنَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا صَلَّى فَرَّجَ بَيْنَ يَدَيْهِ حَتَّى يَبْدُوَ بَيَاضُ إِبْطَيْهِ . حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ كِلاَهُمَا عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَفِي رِوَايَةِ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا سَجَدَ يُجَنِّحُ فِي سُجُودِهِ حَتَّى يُرَى وَضَحُ إِبْطَيْهِ . وَفِي رِوَايَةِ اللَّيْثِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا سَجَدَ فَرَّجَ يَدَيْهِ عَنْ إِبْطَيْهِ حَتَّى إِنِّي لأَرَى بَيَاضَ إِبْطَيْهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 757

حضرت میمونہؓ سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں کہ نبی ﷺ جب سجدہ کرتے تو اگر بکری کا بچہ آپؐ کے سامنے سے گذرنا چاہتا تو گذر سکتا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ - قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ - عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَصَمِّ عَنْ عَمِّهِ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا سَجَدَ لَوْ شَاءَتْ بَهْمَةٌ أَنْ تَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ لَمَرَّتْ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 758

نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت میمونہ ؓ سے روایت ہے آپ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب سجدہ کرتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اتنا کھولتے یعنی ان میں اتنا فاصلہ رکھتے کہ پیچھے سے آپؐ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی جا سکتی اور جب بیٹھتے تو اپنی بائیں ران پر تسلّی سے بیٹھتے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَصَمِّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا سَجَدَ خَوَّى بِيَدَيْهِ - يَعْنِي جَنَّحَ - حَتَّى يُرَى وَضَحُ إِبْطَيْهِ مِنْ وَرَائِهِ وَإِذَا قَعَدَ اطْمَأَنَّ عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 759

حضرت میمونہؓ بنت حارث سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب سجدہ کرتے تو (بازوؤں میں) اتنا فاصلہ رکھتے کہ جو آپؐ کے پیچھے ہوتا وہ آپؐ کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لیتا۔ وکیع کہتے ہیں یعنی ان دونوں کی سفیدی

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا سَجَدَ جَافَى حَتَّى يَرَى مَنْ خَلْفَهُ وَضَحَ إِبْطَيْهِ . قَالَ وَكِيعٌ يَعْنِي بَيَاضَهُمَا .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی