کتاب 4: كتاب الصلاة
صحیح مسلم, حصہ 9
صحیح مسلم 720
حضرت عبداللہ بن یزیدؓ سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں مجھے حضرت براءؓ نے بتایا اور وہ غلط بات کہنے والے نہیں تھے کہ جب وہ رسول اللہﷺ کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے تو آپؐ رکوع سے سر اٹھاتے۔ میں نے کسی کو اپنی پیٹھ جھکاتے ہوئے نہیں دیکھا یہانتک کہ رسول اللہﷺ اپنی پیشانی زمین پر رکھ دیتے پھر جو آپؐ کے پیچھے ہوتے سجدے میں گر جاتے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنِي الْبَرَاءُ وَهُوَ غَيْرُ كَذُوبٍ أَنَّهُمْ كَانُوا يُصَلُّونَ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ لَمْ أَرَ أَحَدًا يَحْنِي ظَهْرَهُ حَتَّى يَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جَبْهَتَهُ عَلَى الأَرْضِ ثُمَّ يَخِرُّ مَنْ وَرَاءَهُ سُجَّدًا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 721
حضرت عبداللہ بن یزیدؓ نے مجھے بتایا کہ حضرت براءؓ جو غلط بات کہنے والے نہیں تھے نے مجھے بتایا کہ رسول اللہﷺ جب سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہتے تو اس وقت تک ہم میں سے کوئی اپنی پیٹھ نہ جھکاتا جب تک کہ رسول اللہﷺ سجدہ میں چلے نہ جاتے پھر آپؐ کے بعد ہم سجدہ میں جاتے۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلاَّدٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى - يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ - حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنِي الْبَرَاءُ - وَهُوَ غَيْرُ كَذُوبٍ - قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا قَالَ " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ " . لَمْ يَحْنِ أَحَدٌ مِنَّا ظَهْرَهُ حَتَّى يَقَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَاجِدًا ثُمَّ نَقَعُ سُجُودًا بَعْدَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 722
حضرت عبداللہ بن یزیدؓ نے منبر پر کہا ہمیں حضرت براءؓ نے بتایا کہ لوگ رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز پڑھتے تھے تو جب آپؐ رکوع کرتے وہ بھی رکوع کرتے، جب آپؐ رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو کہتے سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ (یعنی سن لی اللہ نے اس کی جس نے اس کی حمد کی) ہم اس وقت تک کھڑے رہتے جب تک یہ نہ دیکھ لیتے کہ آپؐ نے اپنا چہرہ مبارک زمین پر رکھ دیا ہے پھر ہم آپؐ کی پیروی کرتے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ الأَنْطَاكِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ أَنَّهُمْ كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا رَكَعَ رَكَعُوا وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فَقَالَ " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ " . لَمْ نَزَلْ قِيَامًا حَتَّى نَرَاهُ قَدْ وَضَعَ وَجْهَهُ فِي الأَرْضِ ثُمَّ نَتَّبِعُهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 723
حضرت براءؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم نبی ﷺ کے ساتھ (نماز میں) ہوتے اس وقت تک ہم میں سے کوئی اپنی پشت نہ جھکاتا یہاں تک کہ ہم دیکھ لیتے کہ آپؐ سجدہ میں (چلے گئے) ہیں۔ زُہیر کہتے ہیں کہ ہمیں سفیان نے بتایا کہ ہمیں ابان وغیرہ کوفیوں نے بتایا ’’یہاں تک کہ ہم دیکھ لیتے کہ آپؐ سجدہ کر رہے ہیں‘‘۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا أَبَانٌ وَغَيْرُهُ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لاَ يَحْنُو أَحَدٌ مِنَّا ظَهْرَهُ حَتَّى نَرَاهُ قَدْ سَجَدَ . فَقَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا الْكُوفِيُّونَ أَبَانٌ وَغَيْرُهُ قَالَ حَتَّى نَرَاهُ يَسْجُدُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 724
حضرت عمرو بن حریثؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی تو میں نے آپؐ کو فَلَا اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ الْجَوَارِ الْکُنَّسِ (یعنی پس ایسا نہیں جو تم خیال کرتے ہو۔ میں شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں چلتے چلتے پیچھے ہٹ جانے والوں کو جو ساتھ ہی ناک کی سیدھ چلنے والے بھی ہیں اور پھر گھروں میں بیٹھے رہنے والے بھی ہیں) پڑھتے ہوئے سنا اور ہم میں سے اس وقت تک کوئی شخص اپنی پیٹھ نہ جھکاتا یہان تک کہ آپؐ پوری طرح سجدہ میں نہ چلے جاتے۔
حَدَّثَنَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنِ بْنِ أَبِي عَوْنٍ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ الأَشْجَعِيُّ أَبُو أَحْمَدَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ سَرِيعٍ مَوْلَى آلِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الْفَجْرَ فَسَمِعْتُهُ يَقْرَأُ { فَلاَ أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ }-{ الْجَوَارِ الْكُنَّسِ} وَكَانَ لاَ يَحْنِي رَجُلٌ مِنَّا ظَهْرَهُ حَتَّى يَسْتَتِمَّ سَاجِدًا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 725
حضرت ابن ابی اوفیٰؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ جب رکوع سے اپنی پُشت مبارک اٹھاتے تو کہتے سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ سُن لی اللہ نے اس کی جس نے اس کی حمد کی اے اللہ ہمارے پروردگار سب تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں (اتنی حمد) جس سے آسمان بھر جائیں اور زمین بھر جائے اور اس کے بعد جو چیز تو چاہے وہ بھی (اس حمد سے) بھر جائے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَوَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ الْحَسَنِ عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا رَفَعَ ظَهْرَهُ مِنَ الرُّكُوعِ قَالَ " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَمِلْءَ الأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَىْءٍ بَعْدُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 726
حضرت عبداللہؓ بن ابی اوفٰیؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے، اے اللہ ہمارے رب! تمام حمد تیرے ہی لئے ہے (اتنی حمد) جس سے آسمان بھی بھر جائیں اور زمین بھی اور اس کے بعد جو چیز تو چاہے وہ بھی (حمد) سے بھر جائے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ الْحَسَنِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدْعُو بِهَذَا الدُّعَاءِ " اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَمِلْءَ الأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَىْءٍ بَعْدُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 727
مَجْزَأَۃ بن زاہر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰؓ سے سُنا وہ نبیﷺ کے بارہ میں بیان کرتے ہیں کہ آپؐ یہ کہا کرتے تھے اے اللہ سب حمد تیرے ہی لئے ہے جس سے آسمان بھی بھر جائے اور زمین بھی اور اس کے بعد جو چیز تو چاہے وہ بھی (حمد) سے بھر جائے۔ اے اللہ مجھے برف سے، اولوں سے اور ٹھنڈے پانی سے پاک و صاف کردے اے اللہ مجھے گناہوں اور خطاؤں سے پاک و صاف کردے جیسے ایک سفید کپڑا میل سے پاک و صاف کیا جاتا ہے۔ معاذ کی روایت میں وسخ کے بجائے دَرَن اور یزید کی روایت میں مِنَ الدَنَسِ کے لفظ ہیں۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَجْزَأَةَ بْنِ زَاهِرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ " اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاءِ وَمِلْءَ الأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَىْءٍ بَعْدُ اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي بِالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَالْمَاءِ الْبَارِدِ اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي مِنَ الذُّنُوبِ وَالْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الأَبْيَضُ مِنَ الْوَسَخِ " . حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح قَالَ وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ كِلاَهُمَا عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ فِي رِوَايَةِ مُعَاذٍ " كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الأَبْيَضُ مِنَ الدَّرَنِ " . وَفِي رِوَايَةِ يَزِيدَ " مِنَ الدَّنَسِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 728
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو کہتے اے ہمارے پروردگار! سب حمد تیرے ہی لئے ہے (اتنی حمد) جس سے آسمان بھر جائیں اور زمین بھی اور ان کے بعد جو چیز تو چاہے وہ بھی (اس حمد) سے بھر جائے۔ اے قابل تعریف اور بلند شان والے! بندہ تیری جتنی بھی حمد کرے اور سب سے سچی بات جو بندہ نے کہی اور ہم سب تیرے ہی بندے ہیں۔ ’’اے اللہ! جو تو عطا کرے اسے روکنے والا کوئی نہیں اور جو تو روکے اس کو دینے والا کوئی نہیں۔ اور کسی شان والے کو تیرے مقابلہ میں (اس کی) شان نفع نہیں دیتی‘‘۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ عَنْ قَزْعَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ قَالَ " رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَىْءٍ بَعْدُ أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ وَكُلُّنَا لَكَ عَبْدٌ اللَّهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 729
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو یوں کہتے اے اللہ ہمارے پروردگار! سب حمد تیرے ہی لئے ہے (اتنی حمد) جس سے آسمان بھی بھر جائیں اور زمین بھی اور جو ان دونوں کے درمیان ہے اور اس کے بعد جو چیز تو چاہے وہ بھی (حمد) سے بھر جائے۔ اے قابل تعریف اور بلند شان والے جو تو عطاء کرے وہ کوئی روک نہیں سکتا اور جو تو روک دے اسے کوئی عطاء نہیں کر سکتا اور کسی شان والے کو تیرے مقابلہ پر اس کی شان نفع نہیں دے سکتی۔ عطاء نے حضرت ابن عباسؓ سے نبیﷺ کے اس قول مِلْئُ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ تک روایت کی ہے۔ اور اس کے بعد کے الفاظ کا انہوں نے ذکر نہیں کیا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ قَالَ " اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَمِلْءَ الأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَىْءٍ بَعْدُ أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ " . حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا حَفْصٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِلَى قَوْلِهِ " وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَىْءٍ بَعْدُ " . وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 730
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے پردہ ہٹایا۔ لوگ صف باندھے حضرت ابوبکرؓ کے پیچھے کھڑے تھے۔ آپؐ نے فرمایا اے لوگو اب نبوت کی بشارتوں میں سے صِرف رؤیا صالحہ باقی رہ گئی ہے جسے مسلمان دیکھتا ہے یا اس کے لئے دکھائی جاتی ہے اور سنو کہ مجھے اس سے منع کیا گیا ہے کہ میں رکوع و سجدہ کی حالت میں قُرآن پڑھوں۔ جہاں تک رکوع کا تعلق ہے تو اس میں ربّ عزّ وجل کی عظمت بیان کرو اور جہاں تک سجدے کا تعلق ہے اُس میں خوب دُعا کرو اور وہ اس لائق ہے کہ تمہارے حق میں قبول کی جائے۔ حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے پردہ ہٹایا۔ آپؐ کے سر پر پٹی بندھی ہوئی تھی اس بیماری میں جس میں آپؐ کی وفات ہوئی۔ پھر آپؐ نے تین دفعہ فرمایا اے اللہ کیا میں نے پیغام پہنچا دیا۔ اب نبوت کی بشارات میں سے صرف رؤیا صالحہ باقی رہ گئی ہے جو کوئی نیک بندہ دیکھتا ہے یا اس کے لئے دکھائی جاتی ہے۔ باقی روایت سفیان کی روایت کی طرح بیان کی۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ سُحَيْمٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم السِّتَارَةَ وَالنَّاسُ صُفُوفٌ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ " أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلاَّ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ أَلاَ وَإِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ الْقُرْآنَ رَاكِعًا أَوْ سَاجِدًا فَأَمَّا الرُّكُوعُ فَعَظِّمُوا فِيهِ الرَّبَّ عَزَّ وَجَلَّ وَأَمَّا السُّجُودُ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ " . قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ سُحَيْمٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم السِّتْرَ وَرَأْسُهُ مَعْصُوبٌ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَقَالَ " اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ " . ثَلاَثَ مَرَّاتٍ " إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلاَّ الرُّؤْيَا يَرَاهَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ أَوْ تُرَى لَهُ " . ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ سُفْيَانَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 731
حضرت علیؓ بن ابی طالب کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرمایا کہ میں رکوع یا سجدہ کی حالت میں قراءت کروں۔
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ قَالَ نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ أَقْرَأَ رَاكِعًا أَوْ سَاجِدًا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 732
حضرت علیؓ بن ابی طالب کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہﷺ نے قرآن کی قراءت سے منع فرمایا ہے جبکہ میں رکوع یا سجدہ کر رہا ہوں۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ - يَعْنِي ابْنَ كَثِيرٍ - حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يَقُولُ نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَأَنَا رَاكِعٌ أَوْ سَاجِدٌ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 733
حضرت علیؓ بن ابی طالبؓ سے روایت ہے آپؓ نے فرمایا کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے رکوع و سجود میں قراء تِ (قرآن) سے منع فرمایا لیکن میں یہ نہیں کہتا کہ تمہیں منع فرمایا ہے۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهُ قَالَ نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْقِرَاءَةِ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ وَلاَ أَقُولُ نَهَاكُمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 734
حضرت ابن عباسؓ حضرت علیؓ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے میرے محبوبﷺ نے منع فرمایا کہ میں رکوع و سجدہ کی حالت میں قراءت کروں۔ حضرت ابن عباسؓ حضرت علیؓ سے روایت کرتے ہیں حضرت علیؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ مجھے نبیﷺ نے منع فرمایا کہ میں قرآن کی قراءت کروں جبکہ میں رکوع میں ہوں۔ راویوں نے اپنی روایات میں سجدے میں اس کی ممانعت کا ذکر نہیں کیا۔ عبد اللہ بن حنین نے ’’سجدہ میں ‘‘ کے الفاظ کا ذکر نہیں کیا۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَهَانِي حِبِّي صلى الله عليه وسلم أَنْ أَقْرَأَ رَاكِعًا أَوْ سَاجِدًا . حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ ح وَحَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ الْمِصْرِيُّ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ح قَالَ وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى - وَهُوَ الْقَطَّانُ - عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ح وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - يَعْنُونَ ابْنَ جَعْفَرٍ - أَخْبَرَنِي مُحَمَّدٌ وَهُوَ ابْنُ عَمْرٍو ح قَالَ وَحَدَّثَنِي هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ كُلُّ هَؤُلاَءِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيٍّ - إِلاَّ الضَّحَّاكَ وَابْنَ عَجْلاَنَ فَإِنَّهُمَا زَادَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَلِيٍّ - عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم كُلُّهُمْ قَالُوا نَهَانِي عَنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَأَنَا رَاكِعٌ وَلَمْ يَذْكُرُوا فِي رِوَايَتِهِمُ النَّهْىَ عَنْهَا فِي السُّجُودِ كَمَا ذَكَرَ الزُّهْرِيُّ وَزَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ وَالْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ وَدَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ . وَحَدَّثَنَاهُ قُتَيْبَةُ عَنْ حَاتِمِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنْ عَلِيٍّ وَلَمْ يَذْكُرْ فِي السُّجُودِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 735
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے منع کیا گیا ہے کہ میں (قرآن کی) قراءت کروں جبکہ میں رکوع میں ہوں اور وہ سند میں حضرت علیؓ کا ذکر نہیں کرتے۔
وَحَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ وَأَنَا رَاكِعٌ . لاَ يَذْكُرُ فِي الإِسْنَادِ عَلِيًّا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 736
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ بندہ اپنے رب سے سب سے زیادہ قریب سجدہ کی حالت میں ہوتا ہے پس (اس میں) کثرت سے دعا کیا کرو۔
وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ وَعَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ عَنْ سُمَىٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا صَالِحٍ ذَكْوَانَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَقْرَبُ مَا يَكُونُ الْعَبْدُ مِنْ رَبِّهِ وَهُوَ سَاجِدٌ فَأَكْثِرُوا الدُّعَاءَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 737
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ اپنے سجدے میں یہ دعا کیا کرتے تھے، اے اللہ! میرے سب گناہ معاف فرما دے، چھوٹے اور بڑے پہلے اور بعد کے ظاہر اور پوشیدہ۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَيُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ عَنْ سُمَىٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ دِقَّهُ وَجِلَّهُ وَأَوَّلَهُ وَآخِرَهُ وَعَلاَنِيَتَهُ وَسِرَّهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 738
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ اپنے رکوع اور سجدے میں بکثرت یہ دعا کیا کرتے تھے پاک ہے تو اے اللہ ہمارے رب! اور اپنی حمد کے ساتھ اے اللہ مجھے بخش دے۔ آپؐ قرآن کریم کی تعمیل فرماتے تھے۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي " . يَتَأَوَّلُ الْقُرْآنَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 739
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ اپنی وفات سے قبل بکثرت یہ دعا کیا کرتے تھے پاک ہے تو اور اپنی حمد کے ساتھ میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیرے حضور توبہ کرتا ہوں۔ وہ (حضرت عائشہؓ) بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! یہ کیسے کلمات ہیں جو میں دیکھتی ہوں، آپؐ نے نئے رنگ میں کہنے شروع کر دئیے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا میرے لئے میری امت میں ایک علامت مقرر کی گئی تھی کہ جب میں اس کو دیکھوں تو یہ کہوں۔ اِذَا جَآئَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ۔۔۔ سورۃ کے آخر تک۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ " سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ " . قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا هَذِهِ الْكَلِمَاتُ الَّتِي أَرَاكَ أَحْدَثْتَهَا تَقُولُهَا قَالَ " جُعِلَتْ لِي عَلاَمَةٌ فِي أُمَّتِي إِذَا رَأَيْتُهَا قُلْتُهَا { إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ} " . إِلَى آخِرِ السُّورَةِ .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے