کتاب 5: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ

صحیح مسلم, حصہ 12

صحیح مسلم 1020

حضرت ابو ذرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھے فرمایا اے ابو ذرؓ! میرے بعد کچھ ایسے امراء ہوں گے جو نماز تاخیر سے پڑھیں گے۔ تم نماز کو اس کے وقت پر پڑھ لینا۔ اگر تم نے اسے وقت پر پڑھ لیا تو وہ نماز تمہارے لئے نفل ہو جائے گی بصورت دیگر تم نے اپنی نماز بچا لی۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا أَبَا ذَرٍّ إِنَّهُ سَيَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ يُمِيتُونَ الصَّلاَةَ فَصَلِّ الصَّلاَةَ لِوَقْتِهَا فَإِنْ صَلَّيْتَ لِوَقْتِهَا كَانَتْ لَكَ نَافِلَةً وَإِلاَّ كُنْتَ قَدْ أَحْرَزْتَ صَلاَتَكَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1021

حضرت ابو ذرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میرے دوست ﷺ نے مجھے وصیت فرمائی کہ میں سنوں اور اطاعت کروں اگرچہ وہ غلام ہی کیوں نہ ہو جس کے ہاتھ پاؤں کٹے ہوئے ہوں اور یہ کہ میں نماز اس کے وقت پر ادا کروں۔ اگر تم لوگوں کو دیکھو کہ وہ نماز پڑھ چکے ہیں تو تم نے اپنی نماز بچا لی بصورت دیگر وہ تمہارے لئے نفل ہو جائے گی۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ إِنَّ خَلِيلِي أَوْصَانِي أَنْ أَسْمَعَ وَأُطِيعَ وَإِنْ كَانَ عَبْدًا مُجَدَّعَ الأَطْرَافِ وَأَنْ أُصَلِّيَ الصَّلاَةَ لِوَقْتِهَا " فَإِنْ أَدْرَكْتَ الْقَوْمَ وَقَدْ صَلَّوْا كُنْتَ قَدْ أَحْرَزْتَ صَلاَتَكَ وَإِلاَّ كَانَتْ لَكَ نَافِلَةً " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1022

حضرت ابو ذرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے میری ران پر ہاتھ مارتے ہوئے فرمایا کہ تمہارا کیا حال ہوگا جب تم ایسے لوگوں میں رہ جاؤ گے جو نماز اس کے وقت سے تاخیر کرکے پڑھیں گے۔ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا کہ آپؐ کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا کہ نماز اس کے وقت پر ادا کرو پھر اپنے کام کے لئے جاؤ۔ پھر اگر نماز کھڑی کی جائے اور تم مسجد میں ہو تو نماز پڑھ لو۔

وَحَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ بُدَيْلٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْعَالِيَةِ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَضَرَبَ فَخِذِي " كَيْفَ أَنْتَ إِذَا بَقِيتَ فِي قَوْمٍ يُؤَخِّرُونَ الصَّلاَةَ عَنْ وَقْتِهَا " . قَالَ قَالَ مَا تَأْمُرُ قَالَ " صَلِّ الصَّلاَةَ لِوَقْتِهَا ثُمَّ اذْهَبْ لِحَاجَتِكَ فَإِنْ أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ وَأَنْتَ فِي الْمَسْجِدِ فَصَلِّ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1023

ابو العالیہ البراء کہتے ہیں کہ ابن زیاد نے نماز تاخیر سے پڑھائی تو میرے پاس حضرت عبداللہ بن صامت آئے۔ میں نے ان کے لئے کرسی رکھی اور وہ اس پر بیٹھ گئے تو میں نے ان کے سامنے ابن زیاد کے فعل کا ذکر کیا تو وہ اپنے ہونٹ چبانے لگے اور میری ران پر ہاتھ مارا اور کہا میں نے حضرت ابو ذرؓ سے پوچھا تھا جس طرح تم نے مجھ سے پوچھا ہے تو انہوں نے میری ران پر ہاتھ مارا جیسے میں نے تمہاری ران پر مارا۔ اور انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا تھا جس طرح تم نے مجھ سے سوال کیا تو آپؐ نے میری ران پر ہاتھ مارا۔ جیسے میں نے تمہاری ران پر ہاتھ مارا اور پھر فرمایا کہ نماز اس کے وقت پر پڑھو اور اگر تمہیں ان (لوگوں) کے ساتھ نماز ملے تو پڑھ لو اور یہ نہ کہو کہ میں نماز پڑھ چکا ہوں اس لئے میں نماز نہیں پڑھوں گا۔

وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الْبَرَّاءِ قَالَ أَخَّرَ ابْنُ زِيَادٍ الصَّلاَةَ فَجَاءَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّامِتِ فَأَلْقَيْتُ لَهُ كُرْسِيًّا فَجَلَسَ عَلَيْهِ فَذَكَرْتُ لَهُ صَنِيعَ ابْنِ زِيَادٍ فَعَضَّ عَلَى شَفَتِهِ وَضَرَبَ فَخِذِي وَقَالَ إِنِّي سَأَلْتُ أَبَا ذَرٍّ كَمَا سَأَلْتَنِي فَضَرَبَ فَخِذِي كَمَا ضَرَبْتُ فَخِذَكَ وَقَالَ إِنِّي سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَمَا سَأَلْتَنِي فَضَرَبَ فَخِذِي كَمَا ضَرَبْتُ فَخِذَكَ وَقَالَ " صَلِّ الصَّلاَةَ لِوَقْتِهَا فَإِنْ أَدْرَكَتْكَ الصَّلاَةُ مَعَهُمْ فَصَلِّ وَلاَ تَقُلْ إِنِّي قَدْ صَلَّيْتُ فَلاَ أُصَلِّي " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1024

حضرت ابو ذرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں اس وقت تم لوگوں کا کیا حال ہوگا یا تمہارا کیا حال ہوگا جب تم ایسے لوگوں میں رہ جاؤ گے جو نماز اپنے وقت سے تاخیر کر کے پڑھیں گے پس تم نماز اس کے وقت پر پڑھو پھر اگر نماز کھڑی ہو تو ان کے ساتھ نماز پڑھ لو کیوں کہ یہ بھلائی میں اضافہ ہی ہے۔

وَحَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ التَّيْمِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي نَعَامَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ " كَيْفَ أَنْتُمْ - أَوْ قَالَ كَيْفَ أَنْتَ - إِذَا بَقِيتَ فِي قَوْمٍ يُؤَخِّرُونَ الصَّلاَةَ عَنْ وَقْتِهَا فَصَلِّ الصَّلاَةَ لِوَقْتِهَا ثُمَّ إِنْ أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَصَلِّ مَعَهُمْ فَإِنَّهَا زِيَادَةُ خَيْرٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1025

ابو العالیہ البرّاء سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن صامت سے کہا کہ ہم جمعہ کی نماز ایسے امراء کے پیچھے پڑھتے ہیں جو نماز میں تاخیر کر دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پھر انہوں نے میری ران پر ایسا ہاتھ مارا جس سے مجھے درد ہونے لگا۔ پھر کہنے لگے کہ میں نے اس بارہ میں حضرت ابو ذرؓ سے پوچھا تو انہوں نے میری ران پر ہاتھ مارا اور کہا میں نے رسول اللہﷺ سے اس بارہ میں سوال کیا تھا تو آپؐ نے فرمایا کہ نماز اس کے وقت پر پڑھو اور ان کے ساتھ اپنی نماز نفل قرار دے دو۔ وہ کہتے ہیں کہ عبداللہ نے کہا کہ میرے پاس اس بات کا ذکر کیا گیا کہ نبیﷺ نے حضرت ابو ذرؓ کی ران پر ہاتھ مارا تھا۔

وَحَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ - وَهْوَ ابْنُ هِشَامٍ - حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ مَطَرٍ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الْبَرَّاءِ قَالَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ نُصَلِّي يَوْمَ الْجُمُعَةِ خَلْفَ أُمَرَاءَ فَيُؤَخِّرُونَ الصَّلاَةَ - قَالَ - فَضَرَبَ فَخِذِي ضَرْبَةً أَوْجَعَتْنِي وَقَالَ سَأَلْتُ أَبَا ذَرٍّ عَنْ ذَلِكَ فَضَرَبَ فَخِذِي وَقَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ " صَلُّوا الصَّلاَةَ لِوَقْتِهَا وَاجْعَلُوا صَلاَتَكُمْ مَعَهُمْ نَافِلَةً " . قَالَ وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ ذُكِرَ لِي أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ضَرَبَ فَخِذَ أَبِي ذَرٍّ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1026

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جماعت کے ساتھ نماز تمہارے اکیلے نماز پڑھنے کی نسبت پچیس درجہ افضل ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " صَلاَةُ الْجَمَاعَةِ أَفْضَلُ مِنْ صَلاَةِ أَحَدِكُمْ وَحْدَهُ بِخَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ جُزْءًا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1027

حضرت ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا جماعت کے ساتھ نماز کسی شخص کے اکیلے نماز پڑھنے کی نسبت پچیس درجہ افضل ہے۔ آپؐ نے فرمایا کہ فجر کی نماز پر رات کے اور دن کے فرشتے اکٹھے ہوتے ہیں۔ حضرت ابو ہریرہؓ نے فرمایا کہ اگر تم چاہو تو بے شک (یہ آیت) پڑھو {وَقُرآنَ الفَجْرْ اِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْھُوْدًا} (بنی اسرائیل: 79) فجر کے قرآن کو لازم پکڑو۔ یقینا فجر کے وقت قرآن پڑھنا ایسا ہے جس کی گواہی دی جاتی ہے۔ شعیب کی معمر سے روایت میں خَمْسًا وَ عِشْرِیْنَ دَرَجَۃً کے بجائے بِخَمْسٍ وَ عِشْرِیْنَ جُزْئً ا کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " تَفْضُلُ صَلاَةٌ فِي الْجَمِيعِ عَلَى صَلاَةِ الرَّجُلِ وَحْدَهُ خَمْسًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً " . قَالَ " وَتَجْتَمِعُ مَلاَئِكَةُ اللَّيْلِ وَمَلاَئِكَةُ النَّهَارِ فِي صَلاَةِ الْفَجْرِ " . قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ اقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ { وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا} وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدٌ وَأَبُو سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ . بِمِثْلِ حَدِيثِ عَبْدِ الأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ إِلاَّ أَنَّهُ قَالَ " بِخَمْسٍ وَعِشْرِينَ جُزْءًا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1028

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جماعت کے ساتھ نماز اکیلے آدمی کی پچیس 25 نمازوں کے برابر ہے۔

وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ سَلْمَانَ الأَغَرِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " صَلاَةُ الْجَمَاعَةِ تَعْدِلُ خَمْسًا وَعِشْرِينَ مِنْ صَلاَةِ الْفَذِّ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1029

حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ امام کے ساتھ نماز اکیلے نماز پڑھنے کی نسبت پچیس درجہ افضل ہے۔

حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي الْخُوَارِ أَنَّهُ بَيْنَا هُوَ جَالِسٌ مَعَ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ إِذْ مَرَّ بِهِمْ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ خَتَنُ زَيْدِ بْنِ زَبَّانٍ مَوْلَى الْجُهَنِيِّينَ فَدَعَاهُ نَافِعٌ فَقَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " صَلاَةٌ مَعَ الإِمَامِ أَفْضَلُ مِنْ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ صَلاَةً يُصَلِّيهَا وَحْدَهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1030

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جماعت کے ساتھ نماز اکیلے کی نماز سے ستائیس درجے افضل ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " صَلاَةُ الْجَمَاعَةِ أَفْضَلُ مِنْ صَلاَةِ الْفَذِّ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1031

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ آدمی کی جماعت کے ساتھ نماز اس کے اکیلے نماز پڑھنے کی نسبت ستائیس درجہ افضل ہے۔ ایک اور روایت عبیداللہ سے اسی سند سے مروی ہے کہ ابن نمیر نے اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے کہا بیس اور کچھ درجے۔ (راوی) ابو بکر کی روایت میں ہے ستائیس درجے۔ ایک دوسری روایت جو حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کچھ اوپر بیس۔

وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " صَلاَةُ الرَّجُلِ فِي الْجَمَاعَةِ تَزِيدُ عَلَى صَلاَتِهِ وَحْدَهُ سَبْعًا وَعِشْرِينَ " . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالاَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ " بِضْعًا وَعِشْرِينَ " . وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي رِوَايَتِهِ " سَبْعًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً " . وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ رَافِعٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ أَخْبَرَنَا الضَّحَّاكُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " بِضْعًا وَعِشْرِينَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1032

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے کچھ لوگوں کو ایک نماز میں موجود نہ پایا تو فرمایا کہ میں نے چاہا کہ کسی آدمی کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے اور پھر ان لوگوں کی طرف جاؤں جو اس (نماز) سے پیچھے رہ گئے اور ان کے بارہ میں حکم دوں کہ لکڑیوں کے ڈھیر سے ان کے سمیت ان کے گھروں کو جلا دیں۔ اگر ان میں سے کسی کو علم ہو کہ اسے ایک موٹی ہڈی ملے گی تو وہ

وَحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَدَ نَاسًا فِي بَعْضِ الصَّلَوَاتِ فَقَالَ " لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ رَجُلاً يُصَلِّي بِالنَّاسِ ثُمَّ أُخَالِفَ إِلَى رِجَالٍ يَتَخَلَّفُونَ عَنْهَا فَآمُرَ بِهِمْ فَيُحَرِّقُوا عَلَيْهِمْ بِحُزَمِ الْحَطَبِ بُيُوتَهُمْ وَلَوْ عَلِمَ أَحَدُهُمْ أَنَّهُ يَجِدُ عَظْمًا سَمِينًا لَشَهِدَهَا " . يَعْنِي صَلاَةَ الْعِشَاءِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1033

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا منافقوں پر سب سے زیادہ بوجھل نماز عشاء اور فجر کی نماز ہے۔ اگر ان کو علم ہو کہ ان دونوں میں کتنا اجر ہے تو وہ ضرور ان نمازوں میں آتے اگرچہ گھٹنوں کے بل ہی آنا پڑتا۔ مجھے خیال آیا کہ نماز کھڑی کئے جانے کا حکم دوں پھر کسی آدمی کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے پھر اپنے ساتھ کچھ آدمیوں کو لے کر جو ایندھن کے گٹھے اٹھائے ہوئے ہوں۔ ان لوگوں کی طرف جاؤں جو نماز میں نہیں آتے اور اُن کے گھروں کو اُن پر آگ سے جلا دوں۔

حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ - وَاللَّفْظُ لَهُمَا - قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ أَثْقَلَ صَلاَةٍ عَلَى الْمُنَافِقِينَ صَلاَةُ الْعِشَاءِ وَصَلاَةُ الْفَجْرِ وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا وَلَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِالصَّلاَةِ فَتُقَامَ ثُمَّ آمُرَ رَجُلاً فَيُصَلِّيَ بِالنَّاسِ ثُمَّ أَنْطَلِقَ مَعِي بِرِجَالٍ مَعَهُمْ حُزَمٌ مِنْ حَطَبٍ إِلَى قَوْمٍ لاَ يَشْهَدُونَ الصَّلاَةَ فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ بِالنَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1034

ہمام بن منبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ وہ باتیں ہیں جو ہمیں رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہوئے حضرت ابو ہریرہ ؓ نے بتائیں چنانچہ انہوں نے ان میں سے کچھ کا ذکر کیا جن میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں نے چاہا کہ اپنے جوانوں کو حکم دوں۔ وہ میرے لئے ایندھن کے گٹھے تیار کریں پھر ایک آدمی کو حکم دوں کہ جو لوگوں کو نماز پڑھائے اور پھر گھروں کو اُن پر جو اُن میں ہیں جلا دیا جائے۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ فِتْيَانِي أَنْ يَسْتَعِدُّوا لِي بِحُزَمٍ مِنْ حَطَبٍ ثُمَّ آمُرَ رَجُلاً يُصَلِّي بِالنَّاسِ ثُمَّ تُحَرَّقُ بُيُوتٌ عَلَى مَنْ فِيهَا " . وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ وَكِيعٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِنَحْوِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1035

حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے نبیﷺ نے ایسے لوگوں کے لئے جو جمعہ سے پیچھے رہتے ہیں فرمایا میں نے چاہا کہ ایک آدمی کو حکم دوں جو لوگوں کو نماز پڑھائے اور پھر مردوں کو جو جمعہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں ان کے گھروں سمیت جلا دوں۔

وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ سَمِعَهُ مِنْهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ لِقَوْمٍ يَتَخَلَّفُونَ عَنِ الْجُمُعَةِ " لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ رَجُلاً يُصَلِّي بِالنَّاسِ ثُمَّ أُحَرِّقَ عَلَى رِجَالٍ يَتَخَلَّفُونَ عَنِ الْجُمُعَةِ بُيُوتَهُمْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1036

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کی خدمت میں ایک نابینا شخص حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میرے پاس کوئی لے جانے والا نہیں ہے۔ جو مجھے مسجد لے جائے اور اس نے رسول اللہ ﷺ سے اپنے گھر میں نماز پڑھنے کے لئے رخصت طلب کی۔ آپؐ نے اسے اجازت دے دی۔ جب وہ واپس جانے کے لئے مُڑا تو آپؐ نے اسے بُلایا اور فرمایا کہ کیا تمہیں اذان کی آواز آتی ہے؟ اس نے عرض کیا جی ہاں۔ تو آپؐ نے فرمایا کہ پھر اس کی تعمیل کرو۔

وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ وَيَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ كُلُّهُمْ عَنْ مَرْوَانَ الْفَزَارِيِّ - قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا الْفَزَارِيُّ - عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الأَصَمِّ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الأَصَمِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَجُلٌ أَعْمَى فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ لَيْسَ لِي قَائِدٌ يَقُودُنِي إِلَى الْمَسْجِدِ . فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُرَخِّصَ لَهُ فَيُصَلِّيَ فِي بَيْتِهِ فَرَخَّصَ لَهُ فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ فَقَالَ " هَلْ تَسْمَعُ النِّدَاءَ بِالصَّلاَةِ " . فَقَالَ نَعَمْ . قَالَ " فَأَجِبْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1037

ابو الاحوص سے روایت ہے وہ کہتے ہیں حضرت عبداللہؓ نے کہا ہم نے اپنے تئیں دیکھا کہ ہم میں سے سوائے منافق کے جس کا نفاق معلوم ہوتا کوئی نماز سے پیچھے نہیں یا پھر مریض بلکہ مریض بھی دو آدمیوں کے درمیان سہارے سے چل کر آتا اور نماز میں شامل ہوتا اور انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ہدایت کے طریقے سکھائے اور ہدایت کے طریقوں میں سے ایک اس مسجد میں نماز پڑھنا بھی ہے جس میں اذان دی جائے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُنَا وَمَا يَتَخَلَّفُ عَنِ الصَّلاَةِ إِلاَّ مُنَافِقٌ قَدْ عُلِمَ نِفَاقُهُ أَوْ مَرِيضٌ إِنْ كَانَ الْمَرِيضُ لَيَمْشِي بَيْنَ رَجُلَيْنِ حَتَّى يَأْتِيَ الصَّلاَةَ - وَقَالَ - إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَّمَنَا سُنَنَ الْهُدَى وَإِنَّ مِنْ سُنَنِ الْهُدَى الصَّلاَةَ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي يُؤَذَّنُ فِيهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1038

حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جسے یہ پسند ہو کہ کل وہ اللہ سے مسلمان ہونے کی حالت میں ملے تو وہ اِن نمازوں کی حفاظت کرے جہاں سے ان کے لئے اذان دی جائے کیونکہ اللہ نے تمہارے نبیﷺ کے لئے ہدایت کے طریق مقرر فرمائے ہیں اور یہ (نمازیں) ہدایت کے طریقوں میں سے ہیں لیکن اگر تم اپنے گھروں میں نماز پڑھو جس طرح یہ پیچھے رہنے والا اپنے گھر میں نماز پڑھتا ہے تو تم اپنے نبیﷺ کی سنت کو ترک کرنے والے ہوگے اور اگر تم نے اپنے نبیﷺ کی سنت کو ترک کر دیا تو ضرور گمراہ ہو جاؤ گے۔ جو آدمی اچھی طرح پاک، صاف ہو کر ان مسجدوں میں سے کسی مسجد کا قصد کرتا ہے تو اس کے ہر قدم کے عوض جو وہ اُٹھاتا ہے اللہ ایک نیکی لکھ دیتا ہے اور اس کے ساتھ ایک درجہ بلند کر دیتا ہے اور اس کے ذریعہ اس سے ایک بدی گرا دیتا ہے۔ ہم نے اپنے تئیں دیکھا کہ ہم سے (نماز) سے صرف وہی منافق پیچھے رہتا جس کا نفاق معلوم ہوتا اور ایسا آدمی بھی جسے دو آدمیوں کے درمیان (سہارے) سے لایا جاتا یہانتک کہ اسے صف میں کھڑا کیا جاتا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الأَقْمَرِ عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَلْقَى اللَّهَ غَدًا مُسْلِمًا فَلْيُحَافِظْ عَلَى هَؤُلاَءِ الصَّلَوَاتِ حَيْثُ يُنَادَى بِهِنَّ فَإِنَّ اللَّهَ شَرَعَ لِنَبِيِّكُمْ صلى الله عليه وسلم سُنَنَ الْهُدَى وَإِنَّهُنَّ مِنْ سُنَنِ الْهُدَى وَلَوْ أَنَّكُمْ صَلَّيْتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ كَمَا يُصَلِّي هَذَا الْمُتَخَلِّفُ فِي بَيْتِهِ لَتَرَكْتُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ وَلَوْ تَرَكْتُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ لَضَلَلْتُمْ وَمَا مِنْ رَجُلٍ يَتَطَهَّرُ فَيُحْسِنُ الطُّهُورَ ثُمَّ يَعْمِدُ إِلَى مَسْجِدٍ مِنْ هَذِهِ الْمَسَاجِدِ إِلاَّ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ خَطْوَةٍ يَخْطُوهَا حَسَنَةً وَيَرْفَعُهُ بِهَا دَرَجَةً وَيَحُطُّ عَنْهُ بِهَا سَيِّئَةً وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا وَمَا يَتَخَلَّفُ عَنْهَا إِلاَّ مُنَافِقٌ مَعْلُومُ النِّفَاقِ وَلَقَدْ كَانَ الرَّجُلُ يُؤْتَى بِهِ يُهَادَى بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ حَتَّى يُقَامَ فِي الصَّفِّ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 1039

ابو الشعثاء سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم مسجد میں حضرت ابو ہریرہؓ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ مؤذن نے اذان دی ایک آدمی مسجد سے اٹھ کر چل پڑا تو حضرت ابو ہریرہؓ نے اس کے پیچھے اپنی نظر لگائے رکھی یہاں تک کہ وہ مسجد سے نکل گیا۔ اس پر حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا کہ اس نے ابو القاسمﷺ کی نافرمانی کی ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ قَالَ كُنَّا قُعُودًا فِي الْمَسْجِدِ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ فَأَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْمَسْجِدِ يَمْشِي فَأَتْبَعَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ بَصَرَهُ حَتَّى خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی