کتاب 5: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
صحیح مسلم, حصہ 13
صحیح مسلم 1040
اشعث بن ابی شعثاء محاربی اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہؓ سے سنا جبکہ انہوں نے ایک شخص کو اذان کے بعد مسجد سے باہر جاتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے کہا کہ جہاں تک اس شخص کا تعلق ہے تو اس نے ابو القاسمﷺ کی نافرمانی کی ہے۔
وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ - هُوَ ابْنُ عُيَيْنَةَ - عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ وَرَأَى رَجُلاً يَجْتَازُ الْمَسْجِدَ خَارِجًا بَعْدَ الأَذَانِ فَقَالَ أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1041
عبدالرحمان بن ابو عمرہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عثمانؓ بن عفان مغرب کی نماز کے بعد مسجد میں داخل ہوئے اور اکیلے بیٹھ گئے میں بھی ان کے پاس بیٹھ گیا۔ آپؓ نے فرمایا اے میرے بھتیجے! میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے عشاء کی نماز جماعت سے پڑھی تو گویا وہ نصف رات عبادت کرتا رہا اور جس نے صبح کی نماز جماعت سے پڑھی تو گویا اس نے ساری رات عبادت کی۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ سَلَمَةَ الْمَخْزُومِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ - وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ قَالَ دَخَلَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ الْمَسْجِدَ بَعْدَ صَلاَةِ الْمَغْرِبِ فَقَعَدَ وَحْدَهُ فَقَعَدْتُ إِلَيْهِ فَقَالَ يَا ابْنَ أَخِي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ فَكَأَنَّمَا قَامَ نِصْفَ اللَّيْلِ وَمَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فِي جَمَاعَةٍ فَكَأَنَّمَا صَلَّى اللَّيْلَ كُلَّهُ " . وَحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِيُّ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي سَهْلٍ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1042
انس بن سیرین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جندبؓ بن عبداللہ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جس نے صبح کی نماز پڑھی تو وہ اللہ کی امان میں ہے۔ پس اللہ تم سے اپنی امان کے بارہ میں کچھ بھی جواب طلبی نہ کرے اور جس سے اس نے جواب طلبی کی تو وہ اسے اوندھے منہ جہنم کی آگ میں گرا دے گا۔
وَحَدَّثَنِي نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرٌ - يَعْنِي ابْنَ مُفَضَّلٍ - عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ سَمِعْتُ جُنْدَبَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ فَلاَ يَطْلُبَنَّكُمُ اللَّهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَىْءٍ فَيُدْرِكَهُ فَيَكُبَّهُ فِي نَارِ جَهَنَّمَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1043
حضرت جندبؓ القسری کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جس نے صبح کی نماز پڑھی تو وہ اللہ کی امان میں ہے۔ پس اللہ تم سے اپنی امان کے بارہ میں کچھ بھی جواب طلبی نہ کرے اور جس سے اس نے اپنی امان کے بارہ میں کچھ بھی جواب طلبی کی وہ اسے پکڑ لے گا اور اسے اوندھے منہ جہنم کی آگ میں گرا دے گا۔ ابو بکر بن ابی شیبہ کی روایت میں حضرت جندبؓ بن سفیان نبیﷺ سے یہی روایت کرتے ہیں لیکن اس میں ’’جہنم میں اوندھے منہ گرائے جانے‘‘ کا ذکر نہیں کیا۔
وَحَدَّثَنِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ سَمِعْتُ جُنْدَبًا الْقَسْرِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ صَلَّى صَلاَةَ الصُّبْحِ فَهْوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ فَلاَ يَطْلُبَنَّكُمُ اللَّهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَىْءٍ فَإِنَّهُ مَنْ يَطْلُبْهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَىْءٍ يُدْرِكْهُ ثُمَّ يَكُبَّهُ عَلَى وَجْهِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ " . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ هَارُونَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِهَذَا وَلَمْ يَذْكُرْ " فَيَكُبَّهُ فِي نَارِ جَهَنَّمَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1044
ابن شہاب سے روایت ہے کہ حضرت محمود بن ربیع انصاریؓ نے انہیں بتایا کہ حضرت عتبانؓ بن مالکؓ جو نبیﷺ کے انصار صحابہؓ میں سے تھے جو (غزوہ) بدر میں شریک ہوئے تھے رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میری بینائی کمزور ہو گئی ہے اور میں اپنی قوم کو نماز پڑھاتا ہوں۔ جب بارشیں ہوتی ہیں تو وہ وادی جو میرے اور ان کے درمیان ہے بہہ پڑتی ہے اور میں ان کی مسجد میں جاکر انہیں نماز نہیں پڑھا سکتا۔ یا رسولؐ اللہ! میری خواہش ہے کہ آپؐ تشریف لائیں اور (کسی جگہ) نماز پڑھیں جسے میں نماز پڑھنے کی جگہ بنا لوں۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ انشاء اللہ میں ضرور ایسا کروں گا۔ حضرت عتبانؓ کہتے ہیں اگلی صبح جب دن چڑھا تو رسول اللہﷺ اور حضرت ابوبکر صدیق ؓ تشریف لائے رسول اللہﷺ نے اجازت چاہی۔ میں نے اجازت دی۔ جب آپؐ (گھر میں آئے تو) بیٹھے نہیں یہاں تک کہ اندر تشریف لے آئے۔ فرمایا کہ تم اپنے گھر میں کہاں چاہتے ہو کہ میں نماز پڑھوں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے گھر کے ایک کونہ کی طرف اشارہ کیا۔ رسول اللہﷺ کھڑے ہوئے اور تکبیر کہی اور ہم بھی آپؐ کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔ آپؐ نے دو رکعتیں پڑھیں اور سلام پھیرا۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے آپؐ کو خزیر کے لئے روک لیا جو ہم نے آپؐ کے لئے تیار کیا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ محلہ کے بعض اور افراد بھی ہمارے ارد گرد سے آ گئے۔ یہاں تک کہ گھر میں آدمیوں کی خاصی تعداد جمع ہو گئی۔ اُن میں سے کسی نے کہا مالکؓ بن دُخشُن کہاں ہے؟ ایک نے کہا کہ وہ تو منافق ہے جو اللہ اور اس کے رسولؐ سے محبت نہیں کرتا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تم اس کے بارے میں یہ مت کہو۔ کیا تمہیں پتہ نہیں کہ اس نے اللہ کی رضا چاہتے ہوئے لَا اِلٰہَ اِلَا اللّٰہُ کا اقرار کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسولؐ بہتر جانتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس شخص نے کہا کہ ہم تو اس کی توجہ اور اس کی خیر خواہی منافقین کے لئے ہی دیکھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جس نے اللہ کی رضا چاہتے ہوئے لَا اِلٰہَ اِلَا اللّٰہُ کا اقرار کیا اللہ اس پر آگ کو حرام فرما چکا ہے۔ ابن شہاب کہتے ہیں کہ پھر میں نے حُصین بن محمد انصاری سے جو بنی سالم کے سرداروں میں سے تھے محمود بن ربیع ؓ کی روایت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اس بارے میں ان کی تصدیق کی۔ زہری سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے محمود بن ربیعؓ نے حضرت عتبانؓ بن مالک سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ (حضرت عتبانؓ نے) کہا میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا پھر انہوں نے یونس کی مانند روایت بیان کی مگر قائل کے بجائے رجل کہا اور دُخْشُنْ کے بجائے دُخَیْشِن کہا اور روایت میں یہ بھی اضافہ کیا کہ محمودؓ نے کہا کہ میں نے یہ روایت کچھ لوگوں کے پاس بیان کی جن میں حضرت ابو ایوبؓ انصاری بھی تھے تو انہوں نے کہا کہ میرا خیال نہیں کہ جو تم بیان کرتے ہو وہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہو۔ وہ کہتے ہیں کہ پھر میں نے قسم کھائی کہ جاکر حضرت عتبانؓ سے پوچھوں گا۔ وہ کہتے ہیں کہ پھر میں ان کے پاس واپس آیا اور ان کو بہت بوڑھا پایا جن کی بینائی جاتی رہی تھی اور وہ اپنی قوم کے امام تھے۔ میں ان کے پہلو میں بیٹھ گیا اور اس روایت کے بارے میں ان سے پوچھا۔ تو انہوں نے مجھے وہی بات بتائی جو انہوں نے مجھے پہلی مرتبہ بتائی تھی۔ زہری کہتے ہیں کہ اس کے بعد (دیگر) فرائض اور امور نازل ہوئے جن کے بارے میں ہم سمجھ گئے کہ اب حکم اترنا بند ہو گئے ہیں پس اب اگر کوئی دھوکہ نہ کھانا چاہے تو نہ کھائے۔ اوزاعی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے زہری نے حضرت محمودؓ بن ربیع سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہﷺ نے ہمارے گھر میں ایک ڈول سے کلی کی تھی۔ محمودؓ نے کہا کہ مجھے حضرت عتبانؓ بن مالک نے بتایا کہ انہوں نے کہا میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میری نظر خراب ہو گئی ہے۔ آگے (راوی نے) ان کے اس قول تک روایت بیان کی کہ آپؐ نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں پھر ہم نے رسول اللہﷺ کو ایک جشیشہ کے لئے جسے ہم نے آپؐ کے لئے تیار کیا تھا روک لیا۔
حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ مَحْمُودَ بْنَ الرَّبِيعِ الأَنْصَارِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ عِتْبَانَ بْنَ مَالِكٍ وَهُوَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الأَنْصَارِ أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ أَنْكَرْتُ بَصَرِي وَأَنَا أُصَلِّي لِقَوْمِي وَإِذَا كَانَتِ الأَمْطَارُ سَالَ الْوَادِي الَّذِي بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ وَلَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ آتِيَ مَسْجِدَهُمْ فَأُصَلِّيَ لَهُمْ وَدِدْتُ أَنَّكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَأْتِي فَتُصَلِّي فِي مُصَلًّى . فَأَتَّخِذَهُ مُصَلًّى . قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " سَأَفْعَلُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ " . قَالَ عِتْبَانُ فَغَدَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ حِينَ ارْتَفَعَ النَّهَارُ فَاسْتَأْذَنَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَذِنْتُ لَهُ فَلَمْ يَجْلِسْ حَتَّى دَخَلَ الْبَيْتَ ثُمَّ قَالَ " أَيْنَ تُحِبُّ أَنْ أُصَلِّيَ مِنْ بَيْتِكِ " . قَالَ فَأَشَرْتُ إِلَى نَاحِيَةٍ مِنَ الْبَيْتِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَكَبَّرَ فَقُمْنَا وَرَاءَهُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ - قَالَ - وَحَبَسْنَاهُ عَلَى خَزِيرٍ صَنَعْنَاهُ لَهُ - قَالَ - فَثَابَ رِجَالٌ مِنْ أَهْلِ الدَّارِ حَوْلَنَا حَتَّى اجْتَمَعَ فِي الْبَيْتِ رِجَالٌ ذَوُو عَدَدٍ فَقَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ أَيْنَ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُنِ فَقَالَ بَعْضُهُمْ ذَلِكَ مُنَافِقٌ لاَ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَقُلْ لَهُ ذَلِكَ أَلاَ تَرَاهُ قَدْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ . يُرِيدُ بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ " . قَالَ قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ فَإِنَّمَا نَرَى وَجْهَهُ وَنَصِيحَتَهُ لِلْمُنَافِقِينَ . قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَ عَلَى النَّارِ مَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ . يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ " . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ ثُمَّ سَأَلْتُ الْحُصَيْنَ بْنَ مُحَمَّدٍ الأَنْصَارِيَّ - وَهُوَ أَحَدُ بَنِي سَالِمٍ وَهُوَ مِنْ سَرَاتِهِمْ - عَنْ حَدِيثِ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ فَصَدَّقَهُ بِذَلِكَ . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ كِلاَهُمَا عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي مَحْمُودُ بْنُ رَبِيعٍ عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ يُونُسَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَقَالَ رَجُلٌ أَيْنَ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُنِ أَوِ الدُّخَيْشِنِ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ قَالَ مَحْمُودٌ فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ نَفَرًا فِيهِمْ أَبُو أَيُّوبَ الأَنْصَارِيُّ فَقَالَ مَا أَظُنُّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ مَا قُلْتَ - قَالَ - فَحَلَفْتُ إِنْ رَجَعْتُ إِلَى عِتْبَانَ أَنْ أَسْأَلَهُ - قَالَ - فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَوَجَدْتُهُ شَيْخًا كَبِيرًا قَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ وَهُوَ إِمَامُ قَوْمِهِ فَجَلَسْتُ إِلَى جَنْبِهِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَحَدَّثَنِيهِ كَمَا حَدَّثَنِيهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ . قَالَ الزُّهْرِيُّ ثُمَّ نَزَلَتْ بَعْدَ ذَلِكَ فَرَائِضُ وَأُمُورٌ نُرَى أَنَّ الأَمْرَ انْتَهَى إِلَيْهَا فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لاَ يَغْتَرَّ فَلاَ يَغْتَرَّ . وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ قَالَ إِنِّي لأَعْقِلُ مَجَّةً مَجَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ دَلْوٍ فِي دَارِنَا . قَالَ مَحْمُودٌ فَحَدَّثَنِي عِتْبَانُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ بَصَرِي قَدْ سَاءَ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ إِلَى قَوْلِهِ فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ وَحَبَسْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى جَشِيشَةٍ صَنَعْنَاهَا لَهُ . وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ مِنْ زِيَادَةِ يُونُسَ وَمَعْمَرٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1045
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ ان کی دادی ملیکہ نے رسول اللہﷺ کو کھانے پر بُلایا۔ جو انہوں نے تیار کیا تھا۔ آپؐ نے اس میں سے کھایا اور فرمایا اٹھو۔ میں تمہیں نماز پڑھاتا ہوں۔ حضرت انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ میں اپنی ایک چٹائی لینے گیا۔ جو لمبا عرصہ استعمال کی وجہ سے سیاہ ہوگئی تھی۔ میں نے اس پر پانی چھڑکا۔ رسول اللہﷺ اس پر کھڑے ہوئے اور میں نے اور یتیم (لڑکے) نے آپؐ کے پیچھے صف بنا لی اور بوڑھی خاتون ہمارے پیچھے تھی۔ پھر رسول اللہﷺ نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں پھر تشریف لے گئے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ جَدَّتَهُ مُلَيْكَةَ دَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِطَعَامٍ صَنَعَتْهُ فَأَكَلَ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ " قُومُوا فَأُصَلِّيَ لَكُمْ " . قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فَقُمْتُ إِلَى حَصِيرٍ لَنَا قَدِ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ فَنَضَحْتُهُ بِمَاءٍ فَقَامَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَصَفَفْتُ أَنَا وَالْيَتِيمُ وَرَاءَهُ وَالْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا فَصَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1046
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ اخلاق میں تمام انسانوں سے بہترین تھے۔ بعض اوقات جب نماز کا وقت ہو جاتا اور آپؐ ہمارے گھر میں ہوتے تو آپؐ فرش کے بارہ میں حکم دیتے جو آپؐ کے نیچے ہوتا۔ تو اس پر جھاڑو دیا جاتا اور پانی بہایا جاتا۔ پھر رسول اللہﷺ امامت فرماتے اور ہم آپؐ کے پیچھے کھڑے ہو جاتے۔ آپؐ ہمیں نماز پڑھاتے۔ ان کا فرش کھجور کی ڈالیوں کا تھا۔
وَحَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ وَأَبُو الرَّبِيعِ كِلاَهُمَا عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ قَالَ شَيْبَانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَحْسَنَ النَّاسِ خُلُقًا فَرُبَّمَا تَحْضُرُ الصَّلاَةُ وَهْوَ فِي بَيْتِنَا فَيَأْمُرُ بِالْبِسَاطِ الَّذِي تَحْتَهُ فَيُكْنَسُ ثُمَّ يُنْضَحُ ثُمَّ يَؤُمُّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَنَقُومُ خَلْفَهُ فَيُصَلِّي بِنَا وَكَانَ بِسَاطُهُمْ مِنْ جَرِيدِ النَّخْلِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1047
حضرت انسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ نبیﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے صرف میں، میری ماں اور میری خالہ ام حرام موجود تھیں۔ آپؐ نے فرمایا اُٹھو میں تمہیں نماز پڑھاتا ہوں۔ وہ کسی (فرض) نماز کا وقت نہ تھا۔ آپؐ نے ہمیں نماز پڑھائی۔ ایک شخص نے ثابت سے پوچھا کہ حضرت انسؓ کو آپؐ نے کہاں کھڑا کیا؟ انہوں نے کہا کہ آپؐ نے ان کو اپنے دائیں طرف کھڑا کیا۔ اور آپؐ نے ہم سب گھر والوں کے لئے دنیا و آخرت کی ہر قسم کی بھلائی کے لئے دعا کی۔ میری والدہ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! یہ چھوٹا سا خادم، اس کے لئے بھی دعا کریں۔ حضرت انسؓ کہتے ہیں کہ اس پر حضورؐ نے میرے لئے ہر بھلائی کی دعا کی۔ آپؐ نے میرے لئے جو دعا کی اس کے آخر میں کہا اے اللہ! اس کا مال اور اولاد زیادہ کر اور اس کے لئے اس میں برکت ڈال۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ دَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَيْنَا وَمَا هُوَ إِلاَّ أَنَا وَأُمِّي وَأُمُّ حَرَامٍ خَالَتِي فَقَالَ " قُومُوا فَلأُصَلِّيَ بِكُمْ " . فِي غَيْرِ وَقْتِ صَلاَةٍ فَصَلَّى بِنَا . فَقَالَ رَجُلٌ لِثَابِتٍ أَيْنَ جَعَلَ أَنَسًا مِنْهُ قَالَ جَعَلَهُ عَلَى يَمِينِهِ . ثُمَّ دَعَا لَنَا أَهْلَ الْبَيْتِ بِكُلِّ خَيْرٍ مِنْ خَيْرِ الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ فَقَالَتْ أُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ خُوَيْدِمُكَ ادْعُ اللَّهَ لَهُ . قَالَ فَدَعَا لِي بِكُلِّ خَيْرٍ وَكَانَ فِي آخِرِ مَا دَعَا لِي بِهِ أَنْ قَالَ " اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1048
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے انہیں اور ان کی والدہ یا ان کی خالہ کو نماز پڑھائی۔ وہ کہتے ہیں کہ آپؐ نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کیا اور عورت کو ہمارے پیچھے کھڑا کیا۔
وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُخْتَارِ سَمِعَ مُوسَى بْنَ أَنَسٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلَّى بِهِ وَبِأُمِّهِ أَوْ خَالَتِهِ . قَالَ فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ وَأَقَامَ الْمَرْأَةَ خَلْفَنَا . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ح وَحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ - يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ - قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1049
نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت میمونہ ؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نماز پڑھتے اور میں آپؐ کے پہلو میں ہوتی اور بسا اوقات سجدہ کرتے ہوئے آپؐ کا کپڑا مجھے لگتا اور آپؐ اوڑھنی پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ كِلاَهُمَا عَنِ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي وَأَنَا حِذَاءَهُ وَرُبَّمَا أَصَابَنِي ثَوْبُهُ إِذَا سَجَدَ وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى خُمْرَةٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1050
حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو سعید خدریؓ نے ہمیں بتایا کہ وہ رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے آپؐ کو ایک چٹائی پر نماز پڑھتے ہوئے پایا۔ آپؐ اس پر سجدہ کرتے تھے۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ جَمِيعًا عَنِ الأَعْمَشِ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَوَجَدَهُ يُصَلِّي عَلَى حَصِيرٍ يَسْجُدُ عَلَيْهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1051
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جماعت کے ساتھ آدمی کی نماز اس کے گھر اور اس کے بازار میں نماز کی نسبت بیس سے کچھ درجہ زیادہ ہوتی ہے۔ یہ اس طرح کہ جب تم میں سے کوئی وضوء کرتا ہے اور اچھی طرح وضوء کرتا ہے پھر مسجد میں آتا ہے اور نماز کے سوا کوئی چیز اسے اس پر آمادہ نہیں کرتی اور اس کا نماز کے علاوہ کوئی ارادہ نہیں ہوتا تو جو قدم بھی وہ اٹھاتا ہے اس کے ساتھ اس کا ایک درجہ اونچا کیا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے ایک برائی دور کر دی جاتی ہے۔ یہانتک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے اور وہ اس وقت تک نماز میں ہی ہوتا ہے جب تک نماز اسے روکے رکھتی ہے۔ اور فرشتے تم میں سے ہر اُس شخص کے لئے دعائیں کرتے ہیں جو اپنی جگہ پر رہتا ہے جہاں اُس نے نماز پڑھی۔ اور وہ (فرشتے) کہتے ہیں اے اللہ! اس پر رحم فرما۔ اے اللہ! اسے بخش دے۔ اے اللہ اس کی توبہ قبول فرما جب تک کہ وہ کسی کو تکلیف نہ دے اور جب تک وہ اس میں کوئی نئی صورت نہ پیدا کرے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ - قَالَ أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ - عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " صَلاَةُ الرَّجُلِ فِي جَمَاعَةٍ تَزِيدُ عَلَى صَلاَتِهِ فِي بَيْتِهِ وَصَلاَتِهِ فِي سُوقِهِ بِضْعًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً وَذَلِكَ أَنَّ أَحَدَهُمْ إِذَا تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ لاَ يَنْهَزُهُ إِلاَّ الصَّلاَةُ لاَ يُرِيدُ إِلاَّ الصَّلاَةَ فَلَمْ يَخْطُ خَطْوَةً إِلاَّ رُفِعَ لَهُ بِهَا دَرَجَةٌ وَحُطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةٌ حَتَّى يَدْخُلَ الْمَسْجِدَ فَإِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ كَانَ فِي الصَّلاَةِ مَا كَانَتِ الصَّلاَةُ هِيَ تَحْبِسُهُ وَالْمَلاَئِكَةُ يُصَلُّونَ عَلَى أَحَدِكُمْ مَا دَامَ فِي مَجْلِسِهِ الَّذِي صَلَّى فِيهِ يَقُولُونَ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ مَا لَمْ يُؤْذِ فِيهِ مَا لَمْ يُحْدِثْ فِيهِ " . حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الأَشْعَثِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْثَرٌ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ كُلُّهُمْ عَنِ الأَعْمَشِ فِي هَذَا الإِسْنَادِ بِمِثْلِ مَعْنَاهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1052
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ فرشتے تم میں سے ہر آدمی پر جب تک کہ وہ اپنی (نماز پڑھنے کی) جگہ پر رہتا ہے یہ دعا کرتے رہتے ہیں۔ کہتے ہیں اے اللہ! اس کو بخش دے۔ اے اللہ! اس پر رحم فرما جب تک کہ وہ نئی بات نہ پیدا کرے۔ اور تم میں سے ہر ایک اس وقت تک نماز میں ہے جب تک نماز اسے روکے رکھے۔
وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ الْمَلاَئِكَةَ تُصَلِّي عَلَى أَحَدِكُمْ مَا دَامَ فِي مَجْلِسِهِ تَقُولُ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ مَا لَمْ يُحْدِثْ وَأَحَدُكُمْ فِي صَلاَةٍ مَا كَانَتِ الصَّلاَةُ تَحْبِسُهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1053
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب تک آدمی اپنی نماز پڑھنے کی جگہ پر بیٹھا نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے وہ نماز میں ہوتا ہے اور فرشتے کہتے ہیں اے اللہ! اسے بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرمائے یہاں تک کہ وہ واپس چلا جائے یا نئی صورت پیدا کرے (راوی کہتے ہیں) میں نے پوچھا کہ یُحْدِثُ سے کیا مراد ہے؟ حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا کہ بغیر آواز کے ہوا خارج ہونا یا آواز کے ساتھ۔
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَزَالُ الْعَبْدُ فِي صَلاَةٍ مَا كَانَ فِي مُصَلاَّهُ يَنْتَظِرُ الصَّلاَةَ وَتَقُولُ الْمَلاَئِكَةُ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ . حَتَّى يَنْصَرِفَ أَوْ يُحْدِثَ " . قُلْتُ مَا يُحْدِثُ قَالَ يَفْسُو أَوْ يَضْرِطُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1054
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے ہر کوئی اس وقت تک نماز میں ہی ہوتا ہے جب تک کہ نماز اسے روکے رکھے اور اسے اس کے گھر والوں کے پاس واپس جانے سے صرف نماز ہی روکے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَزَالُ أَحَدُكُمْ فِي صَلاَةٍ مَا دَامَتِ الصَّلاَةُ تَحْبِسُهُ لاَ يَمْنَعُهُ أَنْ يَنْقَلِبَ إِلَى أَهْلِهِ إِلاَّ الصَّلاَةُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1055
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب تک تم میں سے کوئی نماز کے انتظار میں بیٹھا ہوتا ہے وہ نماز میں ہوتا ہے جب تک وہ نئی صورت پیدا نہ کرے۔ فرشتے اس کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں اے اللہ! اسے بخش دے۔ اے اللہ! اس پر رحم فرما۔
حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنِ ابْنِ هُرْمُزَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَحَدُكُمْ مَا قَعَدَ يَنْتَظِرُ الصَّلاَةَ فِي صَلاَةٍ مَا لَمْ يُحْدِثْ تَدْعُو لَهُ الْمَلاَئِكَةُ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِنَحْوِ هَذَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1056
حضرت ابو موسیٰ ؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا لوگوں میں سے نماز کا سب سے زیادہ اجر پانے والا اُن میں سب سے زیادہ دور سے چل کر آنے والا ہے پھر اس کے بعد سب سے زیادہ دور اور وہ جو نماز کا انتظار کرتا ہے یہانتک کہ امام کے ساتھ نماز پڑھتا ہے اجر کے لحاظ سے اس سے زیادہ ہے جو (اکیلا ہی) نماز پڑھ کر سو جائے۔ ابو کریب کی روایت میں ہے یہانتک کہ وہ امام کے ساتھ باجماعت نماز ادا کرے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَرَّادٍ الأَشْعَرِيُّ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ أَعْظَمَ النَّاسِ أَجْرًا فِي الصَّلاَةِ أَبْعَدُهُمْ إِلَيْهَا مَمْشًى فَأَبْعَدُهُمْ وَالَّذِي يَنْتَظِرُ الصَّلاَةَ حَتَّى يُصَلِّيَهَا مَعَ الإِمَامِ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنَ الَّذِي يُصَلِّيهَا ثُمَّ يَنَامُ " . وَفِي رِوَايَةِ أَبِي كُرَيْبٍ " حَتَّى يُصَلِّيَهَا مَعَ الإِمَامِ فِي جَمَاعَةٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1057
حضرت ابی بن کعبؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ایک آدمی تھا میں نہیں جانتا کہ کوئی اور آدمی اس سے زیادہ مسجد سے دور (رہتا) ہو اور اس کی کوئی نماز جماعت سے فوت نہ ہوتی تھی۔ وہ کہتے ہیں کہ اس سے کہا گیا یا میں نے اُسے کہا کہ تم کوئی گدھا کیوں نہیں خرید لیتے جس پر تم اندھیرے میں اور گرمی میں سوار ہو۔ اس نے جواب دیا کہ مجھے یہ بات خوش نہیں کرے گی کہ میرا گھر مسجد کے پہلو میں ہو۔ میں چاہتا ہوں کہ میرا مسجد چل کر آنا اور واپس جانا جب میں اپنے اہل کی طرف واپس آؤں لکھا جائے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اللہ نے یہ سارا (اجر) تمہارے لئے اکٹھا کر دیا ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْثَرٌ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ كَانَ رَجُلٌ لاَ أَعْلَمُ رَجُلاً أَبْعَدَ مِنَ الْمَسْجِدِ مِنْهُ وَكَانَ لاَ تُخْطِئُهُ صَلاَةٌ - قَالَ - فَقِيلَ لَهُ أَوْ قُلْتُ لَهُ لَوِ اشْتَرَيْتَ حِمَارًا تَرْكَبُهُ فِي الظَّلْمَاءِ وَفِي الرَّمْضَاءِ . قَالَ مَا يَسُرُّنِي أَنَّ مَنْزِلِي إِلَى جَنْبِ الْمَسْجِدِ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ يُكْتَبَ لِي مَمْشَاىَ إِلَى الْمَسْجِدِ وَرُجُوعِي إِذَا رَجَعْتُ إِلَى أَهْلِي . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قَدْ جَمَعَ اللَّهُ لَكَ ذَلِكَ كُلَّهُ " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ كِلاَهُمَا عَنِ التَّيْمِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ . بِنَحْوِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1058
حضرت ابی بن کعبؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں انصار میں سے ایک شخص تھا جس کا گھر مدینہ میں (مسجد نبویؐ سے) سب سے دور تھا۔ لیکن اس کی کوئی نماز رسول اللہﷺ کے ساتھ فوت نہ ہوتی تھی۔ وہ کہتے ہیں ہمیں اس کی تکلیف کا احساس ہوا تو میں نے اس سے کہا اے فلاں! تم کوئی گدھا کیوں نہیں خرید لیتے جو تمہیں گرمی کی شدت اور زمین کے کیڑے مکوڑوں سے بچائے۔ وہ کہنے لگا سنو! خدا کی قسم میں تو یہ بھی نہیں چاہتا کہ میرا گھر محمدﷺ کے گھر کے ساتھ جڑا ہوا ہو۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھ پر یہ بات گراں گذری اور میں اللہ کے نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپؐ کو (یہ بات) بتائی۔ وہ کہتے ہیں آپؐ نے اسے بلایا تو اس نے وہی بات کی اور آپؐ سے ذکر کیا کہ وہ اپنے ایک ایک نشان (قدم) پر اجر کا امید وار ہے۔ اس پر نبیﷺ نے اسے فرمایا کہ تیرے لئے وہی ہے جو تو نے نیت کی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ كَانَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ بَيْتُهُ أَقْصَى بَيْتٍ فِي الْمَدِينَةِ فَكَانَ لاَ تُخْطِئُهُ الصَّلاَةُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - قَالَ - فَتَوَجَّعْنَا لَهُ فَقُلْتُ لَهُ يَا فُلاَنُ لَوْ أَنَّكَ اشْتَرَيْتَ حِمَارًا يَقِيكَ مِنَ الرَّمْضَاءِ وَيَقِيكَ مِنْ هَوَامِّ الأَرْضِ . قَالَ أَمَا وَاللَّهِ مَا أُحِبُّ أَنَّ بَيْتِي مُطَنَّبٌ بِبَيْتِ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم قَالَ فَحَمَلْتُ بِهِ حِمْلاً حَتَّى أَتَيْتُ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرْتُهُ - قَالَ - فَدَعَاهُ فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ وَذَكَرَ لَهُ أَنَّهُ يَرْجُو فِي أَثَرِهِ الأَجْرَ . فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ لَكَ مَا احْتَسَبْتَ " . وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الأَشْعَثِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ كِلاَهُمَا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ح وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَزْهَرَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا أَبِي كُلُّهُمْ عَنْ عَاصِمٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1059
حضرت جابر بن عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے گھر مسجد سے دور تھے اور ہم نے ارادہ کیا کہ ہم اپنے گھروں کو بیچ دیں اور مسجد کے قریب آجائیں لیکن رسول اللہﷺ نے ہمیں روک دیا اور فرمایا تمہارے لئے ہر قدم کی وجہ سے ایک درجہ ہے۔
وَحَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَانَتْ دِيَارُنَا نَائِيَةً عَنِ الْمَسْجِدِ فَأَرَدْنَا أَنْ نَبِيعَ بُيُوتَنَا فَنَقْتَرِبَ مِنَ الْمَسْجِدِ فَنَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " إِنَّ لَكُمْ بِكُلِّ خُطْوَةٍ دَرَجَةً " .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے