کتاب 5: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ

صحیح مسلم, حصہ 4

صحیح مسلم 860

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کا رات کا کھانا چن دیا جائے اور نماز کھڑی ہو جائے تو کھانے سے ابتداء کرو اور ہر گز کوئی جلدی نہ کرے یہانتک کہ اس سے فارغ ہو جائے۔

حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا وُضِعَ عَشَاءُ أَحَدِكُمْ وَأُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ وَلاَ يَعْجَلَنَّ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْهُ " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ حَدَّثَنِي أَنَسٌ - يَعْنِي ابْنَ عِيَاضٍ - عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ مُوسَى عَنْ أَيُّوبَ كُلُّهُمْ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِنَحْوِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 861

ابنِ ابی عتیق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مَیں اور قاسم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس باتیں کر رہے تھے۔ اور قاسم کلام کرتے وقت بہت غلطی کرتے تھے اور وہ ایک ام ولد کے بیٹے تھے۔ حضرت عائشہؓ نے ان سے کہا کہ تمہیں کیا ہوا ہے کہ اس طرح بات نہیں کر پاتے جس طرح میرا یہ بھتیجا بات کرتا ہے۔ ہاں البتہ مجھے پتہ ہے کہ یہ (کمزوری) تمہیں کہاں سے ملی ہے۔ اس (میرے بھتیجے کی) تربیت اس کی ماں نے کی ہے اور تمہاری تربیت تمہاری ماں نے کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس پر قاسم کو بہت غصّہ آیا اور حضرت عائشہؓ سے اس کو رنج ہوا مگر اس نے اسے مخفی رکھا۔ جب اُس نے دیکھا کہ حضرت عائشہؓ کے لئے کھانا لایا گیا ہے وہ کھڑا ہوگیا۔ آپؓ (حضرت عائشہؓ) نے پوچھا کہ کہاں جا رہے ہو؟ اس نے کہا کہ مَیں نماز پڑھنے جا رہا ہوں۔ آپؓ نے کہا بے وفا بیٹھ جاؤ۔ اس نے کہا میں نماز پڑھنے لگا ہوں۔ حضرت عائشہؓ نے کہا کہ بیٹھ جاؤ اے فلاں! مَیں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کھانے کی موجودگی میں نماز نہیں ہے۔ اور نہ (اس وقت) جب دو ناپاک چیزیں اسے روک رہی ہوں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ - هُوَ ابْنُ إِسْمَاعِيلَ - عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ أَبِي عَتِيقٍ قَالَ تَحَدَّثْتُ أَنَا وَالْقَاسِمُ عِنْدَ عَائِشَةَ - رضى الله عنها - حَدِيثًا وَكَانَ الْقَاسِمُ رَجُلاً لَحَّانَةً وَكَانَ لأُمِّ وَلَدٍ فَقَالَتْ لَهُ عَائِشَةُ مَا لَكَ لاَ تَحَدَّثُ كَمَا يَتَحَدَّثُ ابْنُ أَخِي هَذَا أَمَا إِنِّي قَدْ عَلِمْتُ مِنْ أَيْنَ أُتِيتَ . هَذَا أَدَّبَتْهُ أُمُّهُ وَأَنْتَ أَدَّبَتْكَ أُمُّكَ - قَالَ - فَغَضِبَ الْقَاسِمُ وَأَضَبَّ عَلَيْهَا فَلَمَّا رَأَى مَائِدَةَ عَائِشَةَ قَدْ أُتِيَ بِهَا قَامَ . قَالَتْ أَيْنَ قَالَ أُصَلِّي . قَالَتِ اجْلِسْ . قَالَ إِنِّي أُصَلِّي . قَالَتِ اجْلِسْ غُدَرُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ صَلاَةَ بِحَضْرَةِ الطَّعَامِ وَلاَ وَهُوَ يُدَافِعُهُ الأَخْبَثَانِ " . حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ - أَخْبَرَنِي أَبُو حَزْرَةَ الْقَاصُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ وَلَمْ يَذْكُرْ فِي الْحَدِيثِ قِصَّةَ الْقَاسِمِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 862

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے غزوئہ خیبر کے موقعہ پر فرمایا کہ جو اِس پودہ یعنی لہسن سے کھائے تو وہ ہرگز مسجدوں میں نہ آئے۔ زہیر نے کسی غزوہ کا ذکر کیا ہے لیکن خیبر کا ذکر نہیں کیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى - وَهُوَ الْقَطَّانُ - عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ - يَعْنِي الثُّومَ - فَلاَ يَأْتِيَنَّ الْمَسَاجِدَ " . قَالَ زُهَيْرٌ فِي غَزْوَةٍ . وَلَمْ يَذْكُرْ خَيْبَرَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 863

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو اس ترکاری میں سے کھائے تو وہ ہرگز ہماری مساجد میں نہ آئے یہانتک کہ بو ختم ہوجائے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ فَلاَ يَقْرَبَنَّ مَسَاجِدَنَا حَتَّى يَذْهَبَ رِيحُهَا " . يَعْنِي الثُّومَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 864

عبدالعزیز بن صہیب سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت انسؓ سے لہسن کے بارہ میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو اس پودے سے کھائے تو نہ تو وہ ہمارے قریب آئے اور نہ ہمارے ساتھ نماز پڑھے۔

وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ - عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ - وَهُوَ ابْنُ صُهَيْبٍ - قَالَ سُئِلَ أَنَسٌ عَنِ الثُّومِ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلاَ يَقْرَبَنَّا وَلاَ يُصَلِّي مَعَنَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 865

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو اس پودہ سے کھائے تو وہ ہرگز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے اور لہسن کی بو سے ہمیں تکلیف نہ دے۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنَا وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلاَ يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا وَلاَ يُؤْذِيَنَّا بِرِيحِ الثُّومِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 866

حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے پیاز اور گندنا کے کھانے سے منع فرمایا جب اس کی ضرورت ہم پر غالب آگئی اور ہم نے اس میں سے کھالیا تو آپؐ نے فرمایا: جو اس بدبودار پودہ میں سے کھائے تو وہ ہرگز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے کیونکہ جس سے انسان تکلیف محسوس کرتے ہیں اس سے فرشتے بھی تکلیف محسوس کرتے ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَكْلِ الْبَصَلِ وَالْكُرَّاثِ . فَغَلَبَتْنَا الْحَاجَةُ فَأَكَلْنَا مِنْهَا فَقَالَ " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْمُنْتِنَةِ فَلاَ يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا فَإِنَّ الْمَلاَئِكَةَ تَأَذَّى مِمَّا يَتَأَذَّى مِنْهُ الإِنْسُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 867

ابنِ شہاب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے عطاء بن ابی رباح نے بتایا کہ حضرت جابرؓ بن عبداللہؓ نے کہا اور حرملہ کی روایت میں ہے کہ ان کا خیال تھا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو لہسن یا پیاز کھائے وہ ہم سے الگ رہے یا فرمایا ہماری مسجد سے الگ رہے اور اپنے گھر میں بیٹھے اور یہ کہ آپؐ کی خدمت میں ایک ہنڈیا پیش کی گئی جس میں کچھ سبزی ترکاریاں تھیں۔ آپؐ نے ان سے بو محسوس کی تو آپؐ نے استفسار فرمایا۔ آپؐ کو بتایا گیا کہ اس میں کونسی ترکاریاں ہیں۔ آپؐ نے فرمایا کہ ان کو آپؐ کے ایک صحابیؓ کے قریب کر دو۔ آپؐ نے دیکھا کہ اس (صحابیؓ) نے اس کا کھانا نا پسند کیا۔ آپؐ نے فرمایا کہ کھالو، یقینا جس سے میں رازو نیاز کرتا ہوں اس سے تم راز و نیاز نہیں کرتے۔

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ - وَفِي رِوَايَةِ حَرْمَلَةَ وَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلاً فَلْيَعْتَزِلْنَا أَوْ لِيَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا وَلْيَقْعُدْ فِي بَيْتِهِ " . وَأَنَّهُ أُتِيَ بِقِدْرٍ فِيهِ خَضِرَاتٌ مِنْ بُقُولٍ فَوَجَدَ لَهَا رِيحًا فَسَأَلَ فَأُخْبِرَ بِمَا فِيهَا مِنَ الْبُقُولِ فَقَالَ " قَرِّبُوهَا " . إِلَى بَعْضِ أَصْحَابِهِ فَلَمَّا رَآهُ كَرِهَ أَكْلَهَا قَالَ " كُلْ فَإِنِّي أُنَاجِي مَنْ لاَ تُنَاجِي " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 868

حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ جو اس ترکاری یعنی لہسن میں سے کھائے اور ایک مرتبہ فرمایا کہ جو پیاز، لہسن اور گندنا کھائے تو وہ ہر گز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے کیونکہ فرشتے بھی اس سے تکلیف محسوس کرتے ہیں جس سے بنی آدم تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ جو اِس پودہ یعنی لہسن میں سے کھائے تو وہ ہمارے پاس ہماری مسجد میں نہ آئے۔ راوی نے پیاز اور گندنے کا ذکر نہیں کیا۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ الثُّومِ - وَقَالَ مَرَّةً مَنْ أَكَلَ الْبَصَلَ وَالثُّومَ وَالْكُرَّاثَ - فَلاَ يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا فَإِنَّ الْمَلاَئِكَةَ تَتَأَذَّى مِمَّا يَتَأَذَّى مِنْهُ بَنُو آدَمَ " . وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ح قَالَ وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالاَ جَمِيعًا أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ - يُرِيدُ الثُّومَ - فَلاَ يَغْشَنَا فِي مَسْجِدِنَا " . وَلَمْ يَذْكُرِ الْبَصَلَ وَالْكُرَّاثَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 869

حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم نہیں ہٹے کہ خیبر فتح ہو گیا۔ ہم رسول اللہﷺ کے صحابہؓ اس پودے لہسن پر ٹوٹ پڑے اور لوگوں کو بھوک لگی ہوئی تھی۔ ہم نے اس سے خوب سیر ہو کر کھایا اور پھر ہم نے مسجد کا رُخ کیا۔ رسول اللہﷺ نے بو محسوس کی تو فرمایا: جو اِس تکلیف دہ درخت میں سے کچھ کھائے تو وہ ہرگز مسجد میں ہمارے قریب نہ آئے۔ لوگ کہنے لگے کہ حرام کر دیا گیا، حرام کر دیا گیا۔ جب یہ بات رسول اللہﷺ تک پہنچی تو آپؐ نے فرمایا: اے لوگو! میں وہ چیز حرام نہیں کر سکتا جسے اللہ نے میرے لئے حلال کیا ہے لیکن یہ

وَحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ لَمْ نَعْدُ أَنْ فُتِحَتْ خَيْبَرُ فَوَقَعْنَا أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي تِلْكَ الْبَقْلَةِ الثُّومِ وَالنَّاسُ جِيَاعٌ فَأَكَلْنَا مِنْهَا أَكْلاً شَدِيدًا ثُمَّ رُحْنَا إِلَى الْمَسْجِدِ فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الرِّيحَ فَقَالَ " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْخَبِيثَةِ شَيْئًا فَلاَ يَقْرَبَنَّا فِي الْمَسْجِدِ " . فَقَالَ النَّاسُ حُرِّمَتْ حُرِّمَتْ . فَبَلَغَ ذَاكَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ لَيْسَ بِي تَحْرِيمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لِي وَلَكِنَّهَا شَجَرَةٌ أَكْرَهُ رِيحَهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 870

حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ اور آپؐ کے صحابہؓ پیاز کے کھیت کے پاس سے گزرے۔ ان میں سے کچھ لوگ اترے اور اس میں سے انہوں نے کھایا اور دوسروں نے نہ کھایا۔ پھر ہم حضورؐ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپؐ نے ان لوگوں کو بُلایا جنہوں نے پیاز نہیں کھایا تھا اور دوسروں کو پیچھے رکھا یہانتک کہ اس کی بُو جاتی رہی۔

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِّ عَنِ ابْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَرَّ عَلَى زَرَّاعَةِ بَصَلٍ هُوَ وَأَصْحَابُهُ فَنَزَلَ نَاسٌ مِنْهُمْ فَأَكَلُوا مِنْهُ وَلَمْ يَأْكُلْ آخَرُونَ فَرُحْنَا إِلَيْهِ فَدَعَا الَّذِينَ لَمْ يَأْكُلُوا الْبَصَلَ وَأَخَّرَ الآخَرِينَ حَتَّى ذَهَبَ رِيحُهَا .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 871

معدان بن ابو طلحہ سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ بن خطاب نے جمعہ کے روز خطبہ دیا اور اللہ کے نبیﷺ اور حضرت ابو بکرؓ کا ذکر کیا اور فرمایا کہ میں نے رؤیا میں دیکھا ہے گویا ایک مرغ نے مجھے تین ٹھونگیں ماری ہیں اور میں اس کی یہی تعبیر سمجھتا ہوں کہ اب میری موت قریب ہے۔ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں اپنا جانشین مقرر کر دوں اور اللہ تعالیٰ نہ تو اپنے دین کو ضائع کرے گا اور نہ اپنی خلافت کو اور نہ ہی اس کو جس کے ساتھ اس نے اپنے نبیﷺ کو مبعوث فرمایا۔ اگر میرے بارہ میں حکم جلدی آ گیا تو ان چھ آدمیوں کے باہمی مشورہ سے خلافت ہوگی جن سے رسول اللہﷺ راضی تھے جب آپؐ کی وفات ہوئی۔ اور مجھے معلوم ہے کہ بعض لوگ جن کو میں نے اسلام (کے مطابق) اپنے ہاتھ سے سزا دی ہے اس معاملہ میں طعن کریں گے۔ اگر انہوں نے ایسا کیا تو یہ سب اللہ کے دشمن، کافر اور گمراہ ہوں گے۔ پھر میں اپنے بعد اپنی رائے میں کلالہ (کے مسئلہ) سے اہم کوئی چیز نہیں چھوڑ رہا اور میں نے کسی چیز کے بارہ میں رسول اللہﷺ سے اتنا زیادہ نہیں پوچھا جتنا کلالہ کے بارہ میں پوچھا اور آپؐ نے بھی مجھ سے کسی چیز کے بارہ میں اتنی شدت نہیں فرمائی جتنی اس میں فرمائی۔ یہاں تک کہ آپؐ نے اپنی انگلی میرے سینہ پر مار کر فرمایا کہ اے عمر! کیا تجھے آیت الصیف (یعنی موسم گرما والی آیت) جو سورۃ النساء کے آخر پر ہے کافی نہیں؟ (حضرت عمرؓ نے فرمایا) اگر میں زندہ رہا تو اس بارہ میں ایسا فیصلہ کروں گا جس کے مطابق کوئی خواہ وہ قرآن پڑھتا ہو یا نہ پڑھتا ہو فیصلہ کر سکے گا۔ پھر آپؓ نے فرمایا کہ اے اللہ! میں تجھے امراء ممالک پر گواہ ٹھہراتا ہوں۔ میں نے انہیں اس لئے لوگوں پر مقرر کیا ہے کہ وہ اُن میں انصاف کریں اور لوگوں کو اُن کا دین اور اُن کے نبیﷺ کی سنت سکھائیں اور اُن میں ان کے مالِ فے کو تقسیم کریں اور ان کے کام میں جو مشکل آن پڑے، وہ میرے سامنے پیش کریں۔ پھر اے لوگو! تم جو اِن دو پودوں یعنی پیاز اور لہسن میں سے کھاتے ہو۔ میں اِن دونوں کو تکلیف دہ سمجھتا ہوں اور میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا ہے کہ جب آپؐ کو مسجد میں کسی آدمی سے ان دونوں کی بو آتی تو آپؐ کے ارشاد پر اسے بقیع بھیج دیا جاتا۔ پس جو کوئی ان دونوں کو کھانا چاہے تو پکا کر ان کی بو مار لے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ خَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَذَكَرَ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَذَكَرَ أَبَا بَكْرٍ قَالَ إِنِّي رَأَيْتُ كَأَنَّ دِيكًا نَقَرَنِي ثَلاَثَ نَقَرَاتٍ وَإِنِّي لاَ أُرَاهُ إِلاَّ حُضُورَ أَجَلِي وَإِنَّ أَقْوَامًا يَأْمُرُونَنِي أَنْ أَسْتَخْلِفَ وَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَكُنْ لِيُضَيِّعَ دِينَهُ وَلاَ خِلاَفَتَهُ وَلاَ الَّذِي بَعَثَ بِهِ نَبِيَّهُ صلى الله عليه وسلم فَإِنْ عَجِلَ بِي أَمْرٌ فَالْخِلاَفَةُ شُورَى بَيْنَ هَؤُلاَءِ السِّتَّةِ الَّذِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ وَإِنِّي قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ أَقْوَامًا يَطْعَنُونَ فِي هَذَا الأَمْرِ أَنَا ضَرَبْتُهُمْ بِيَدِي هَذِهِ عَلَى الإِسْلاَمِ فَإِنْ فَعَلُوا ذَلِكَ فَأُولَئِكَ أَعْدَاءُ اللَّهِ الْكَفَرَةُ الضُّلاَّلُ ثُمَّ إِنِّي لاَ أَدَعُ بَعْدِي شَيْئًا أَهَمَّ عِنْدِي مِنَ الْكَلاَلَةِ مَا رَاجَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي شَىْءٍ مَا رَاجَعْتُهُ فِي الْكَلاَلَةِ وَمَا أَغْلَظَ لِي فِي شَىْءٍ مَا أَغْلَظَ لِي فِيهِ حَتَّى طَعَنَ بِإِصْبَعِهِ فِي صَدْرِي فَقَالَ " يَا عُمَرُ أَلاَ تَكْفِيكَ آيَةُ الصَّيْفِ الَّتِي فِي آخِرِ سُورَةِ النِّسَاءِ " . وَإِنِّي إِنْ أَعِشْ أَقْضِ فِيهَا بِقَضِيَّةٍ يَقْضِي بِهَا مَنْ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَمَنْ لاَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أُشْهِدُكَ عَلَى أُمَرَاءِ الأَمْصَارِ وَإِنِّي إِنَّمَا بَعَثْتُهُمْ عَلَيْهِمْ لِيَعْدِلُوا عَلَيْهِمْ وَلِيُعَلِّمُوا النَّاسَ دِينَهُمْ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِمْ صلى الله عليه وسلم وَيَقْسِمُوا فِيهِمْ فَيْئَهُمْ وَيَرْفَعُوا إِلَىَّ مَا أَشْكَلَ عَلَيْهِمْ مِنْ أَمْرِهِمْ ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا النَّاسُ تَأْكُلُونَ شَجَرَتَيْنِ لاَ أَرَاهُمَا إِلاَّ خَبِيثَتَيْنِ هَذَا الْبَصَلَ وَالثُّومَ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا وَجَدَ رِيحَهُمَا مِنَ الرَّجُلِ فِي الْمَسْجِدِ أَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ إِلَى الْبَقِيعِ فَمَنْ أَكَلَهُمَا فَلْيُمِتْهُمَا طَبْخًا . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ كِلاَهُمَا عَنْ شَبَابَةَ بْنِ سَوَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ جَمِيعًا عَنْ قَتَادَةَ فِي هَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 872

حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص کسی آدمی کو گمشدہ چیز کے بارہ میں مسجد میں اعلان کرتے ہوئے سنے تو اسے چاہیے کہ وہ کہے کہ ’’اللہ اس چیز کو تیری طرف نہ لوٹائے‘‘ کیونکہ مساجد اس غرض کے لئے نہیں بنائی گئیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ حَيْوَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ سَمِعَ رَجُلاً يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ فَلْيَقُلْ لاَ رَدَّهَا اللَّهُ عَلَيْكَ فَإِنَّ الْمَسَاجِدَ لَمْ تُبْنَ لِهَذَا " . وَحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الأَسْوَدِ يَقُولُ حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى شَدَّادٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ . بِمِثْلِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 873

سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے مسجد میں اعلان کیا اور کہا کہ سرخ اونٹ کے لئے کس نے پکارا تھا؟ نبی ﷺ نے فرمایا تو اسے نہ پائے۔ مساجد تو اسی غرض کے لئے بنائی گئی ہیں جس کے لئے بنائی گئی ہیں۔

وَحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا الثَّوْرِيُّ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلاً نَشَدَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ مَنْ دَعَا إِلَى الْجَمَلِ الأَحْمَرِ . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ وَجَدْتَ . إِنَّمَا بُنِيَتِ الْمَسَاجِدُ لِمَا بُنِيَتْ لَهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 874

سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب نبی ﷺ نے نماز پڑھائی تو ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہا کہ سرخ اونٹ کے لئے کس نے اعلان کیا تھا؟ تب نبی ﷺ نے فرمایا کہ وہ تجھے نہ مِلے۔ مساجد اسی لئے بنائی جاتی ہیں جس مقصد کے لئے وہ بنائی جاتی ہیں۔ ابن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ نبی ﷺ فجر کی نماز پڑھا چکے تو ایک اعرابی آیا اور اپنا سر مسجد کے دروازہ سے داخل کیا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ أَبِي سِنَانٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم لَمَّا صَلَّى قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ مَنْ دَعَا إِلَى الْجَمَلِ الأَحْمَرِ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ وَجَدْتَ إِنَّمَا بُنِيَتِ الْمَسَاجِدُ لِمَا بُنِيَتْ لَهُ " . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ بَعْدَ مَا صَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم صَلاَةَ الْفَجْرِ . فَأَدْخَلَ رَأْسَهُ مِنْ بَابِ الْمَسْجِدِ فَذَكَرَ . بِمِثْلِ حَدِيثِهِمَا . قَالَ مُسْلِمٌ هُوَ شَيْبَةُ بْنُ نَعَامَةَ أَبُو نَعَامَةَ رَوَى عَنْهُ مِسْعَرٌ وَهُشَيْمٌ وَجَرِيرٌ وَغَيْرُهُمْ مِنَ الْكُوفِيِّينَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 875

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو اس کے پاس شیطان آ جاتا ہے اور اسے شک میں مبتلا کر دیتا ہے یہانتک کہ اسے یہ پتہ نہیں لگتا کہ اس نے کتنی نماز پڑھی۔ پس اگر تم میں سے کوئی ایسا محسوس کرے تو اسے چاہیے کہ جب وہ (تشہّد میں) بیٹھا ہوا ہو دو سجدے کر لے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَامَ يُصَلِّي جَاءَهُ الشَّيْطَانُ فَلَبَسَ عَلَيْهِ حَتَّى لاَ يَدْرِي كَمْ صَلَّى فَإِذَا وَجَدَ ذَلِكَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ " . حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ - وَهُوَ ابْنُ عُيَيْنَةَ - ح قَالَ وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ كِلاَهُمَا عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 876

حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب اذان دی جاتی ہے تو شیطان دُم دبا کر بھاگ جاتا ہے تا کہ اذان کی آواز نہ سُنے۔ پھر جب اذان ختم ہو جاتی ہے تو آ جاتا ہے۔ پھر جب اقامت کہی جاتی ہے تو پیٹھ پھیر لیتا ہے پھر جب اقامت ہو جاتی ہے تو آ کر آدمی اور اس کے دل میں حائل ہونے لگتا ہے یہ کہتا ہے فلاں چیز کو یاد کر فلاں چیز کو یاد کر جو اسے یاد نہیں تھیں یہاں تک کہ آدمی کو یہ یاد نہیں رہتا کہ اس نے کتنی نماز پڑھی۔ پس جب تم میں سے کسی کو یہ یاد نہ رہے کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ہے تو اسے چاہیے کہ وہ بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے۔ عبدالرحمٰن الاعرج حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب نماز کے لئے اقامت کہی جاتی ہے تو شیطان دم دبا کر بھاگ جاتا ہے اور انہوں نے اضافہ کیا کہ وہ اسے رغبتیں دلاتا ہے، امیدیں دلاتا ہے اور اس کی ضروریات اسے یاد کراتا ہے جو اس کو یاد نہیں تھیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا نُودِيَ بِالأَذَانِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ لَهُ ضُرَاطٌ حَتَّى لاَ يَسْمَعَ الأَذَانَ فَإِذَا قُضِيَ الأَذَانُ أَقْبَلَ فَإِذَا ثُوِّبَ بِهَا أَدْبَرَ فَإِذَا قُضِيَ التَّثْوِيبُ أَقْبَلَ يَخْطُرُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَنَفْسِهِ يَقُولُ اذْكُرْ كَذَا اذْكُرْ كَذَا . لِمَا لَمْ يَكُنْ يَذْكُرُ حَتَّى يَظَلَّ الرَّجُلُ إِنْ يَدْرِي كَمْ صَلَّى فَإِذَا لَمْ يَدْرِ أَحَدُكُمْ كَمْ صَلَّى فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ " . حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ الشَّيْطَانَ إِذَا ثُوِّبَ بِالصَّلاَةِ وَلَّى وَلَهُ ضُرَاطٌ " . فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَزَادَ " فَهَنَّاهُ وَمَنَّاهُ وَذَكَّرَهُ مِنْ حَاجَاتِهِ مَا لَمْ يَكُنْ يَذْكُرُ "

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 877

حضرت عبداللہؓ بن بُحَیْنَہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں ایک نماز میں دو رکعتیں پڑھائیں۔ پھر بیٹھے نہیں بلکہ کھڑے ہوگئے اور آپؐ کے ساتھ لوگ بھی کھڑے ہوگئے۔ جب آپؐ نے اپنی نماز ادا کر لی اور ہم آپؐ کے سلام کا انتظار کرنے لگے تو سلام پھیرنے سے پہلے بیٹھے ہوئے آپؐ نے اللہ اکبر کہا اور دو سجدے کئے پھر سلام پھیرا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ قَالَ صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَكْعَتَيْنِ مِنْ بَعْضِ الصَّلَوَاتِ ثُمَّ قَامَ فَلَمْ يَجْلِسْ فَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ وَنَظَرْنَا تَسْلِيمَهُ كَبَّرَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ التَّسْلِيمِ ثُمَّ سَلَّمَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 878

حضرت عبداللہؓ بن بُحَیْنَہ اسدی جو بنی عبدالمطلب کے حلیف تھے سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نماز ظہر میں بجائے بیٹھنے کے کھڑے ہو گئے۔ پھر جب آپؐ نے اپنی نماز مکمل کر لی تو آپؐ نے سلام پھیرنے سے پہلے بیٹھنے کی حالت میں دو سجدے کئے اور ہر سجدہ کے وقت تکبیر کہی اور لوگوں نے بھی آپؐ کے ساتھ دونوں سجدے کئے اس قعدہ کی جگہ جو آپؐ بھول گئے تھے۔

وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا ابْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ الأَسْدِيِّ حَلِيفِ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَامَ فِي صَلاَةِ الظُّهْرِ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ فَلَمَّا أَتَمَّ صَلاَتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ يُكَبِّرُ فِي كُلِّ سَجْدَةٍ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ وَسَجَدَهُمَا النَّاسُ مَعَهُ مَكَانَ مَا نَسِيَ مِنَ الْجُلُوسِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 879

حضرت عبداللہؓ بن مالک بن بُحَیْنَہ ازدی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دوسری رکعت کے بعد اپنی نماز میں کھڑے ہوگئے جبکہ آپؐ بیٹھنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ چنانچہ آپؐ نے اپنی نماز جاری رکھی۔ جب آپؐ نماز کے آخر پر پہنچے تو قبل اس کے کہ آپؐ سلام پھیرتے۔ آپؐ نے سجدئہ (سہو) کئے پھر سلام پھیرا۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ ابْنِ بُحَيْنَةَ الأَزْدِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَامَ فِي الشَّفْعِ الَّذِي يُرِيدُ أَنْ يَجْلِسَ فِي صَلاَتِهِ فَمَضَى فِي صَلاَتِهِ فَلَمَّا كَانَ فِي آخِرِ الصَّلاَةِ سَجَدَ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ ثُمَّ سَلَّمَ .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی