کتاب 12: كتاب الزكاة
صحیح مسلم, حصہ 7
صحیح مسلم 1732
حضرت عبد اللہ بن عمر و بن العاصؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کامیاب ہو گیا وہ شخص جو اسلام لایا اور اسے ضرورت کے مطابق رزق دیا گیا اور جو اللہ نے اسے عطا کیا اس پر اسے قناعت عطا کی۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ حَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ - وَهُوَ ابْنُ شَرِيكٍ - عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " قَدْ أَفْلَحَ مَنْ أَسْلَمَ وَرُزِقَ كَفَافًا وَقَنَّعَهُ اللَّهُ بِمَا آتَاهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1733
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے (اللہ تعالیٰ کے حضور) عرض کی اے اللہ آلِ محمدؐ کو بنیادی ضرورت کی حد تک رزق عطا فرما۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ قَالُوا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ح وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ كِلاَهُمَا عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اللَّهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ آلِ مُحَمَّدٍ قُوتًا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1734
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مال تقسیم فرمایا تو میں نے عرض کیا اللہ کی قسم یا رسولؐ اللہ! اس مال کے اِن کی نسبت کچھ اور لوگ زیادہ مستحق ہیں۔ آپؐ نے فرمایا کہ انہوں نے میرے متعلق دو باتیں (عملًا) اختیار کر رکھی ہیں کہ وہ مجھ سے بدزبانی سے سوال کریں یا مجھے بخیل ٹھہرائیں جبکہ میں ہر گز ذرا بھی بخیل نہیں ہوں۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ سَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رضى الله عنه قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَسْمًا فَقُلْتُ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَغَيْرُ هَؤُلاَءِ كَانَ أَحَقَّ بِهِ مِنْهُمْ . قَالَ " إِنَّهُمْ خَيَّرُونِي أَنْ يَسْأَلُونِي بِالْفُحْشِ أَوْ يُبَخِّلُونِي فَلَسْتُ بِبَاخِلٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1735
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ جا رہا تھا اور آپؐ نے نجرانی چادر اوڑھ رکھی تھی جس کا کنارہ کھردرا تھا۔ آپؐ کو ایک بدوی شخص آملا اور اس نے آپؐ کی چادر کو بہت سختی سے کھینچا اور میں نے رسول اللہﷺ کی گردن کی ایک جانب دیکھا اور اس کے سختی سے کھینچنے کی وجہ سے اس چادر کے کنارہ نے اس پر نشان ڈال دیا تھا۔ پھر اس نے کہا اے محمدؐ اللہ کا جو مال آپؐ کے پاس ہے اس میں سے مجھے بھی دیئے جانے کا حکم دو۔ رسول اللہﷺ اس کی طرف متوجہ ہوئے اور ہنس پڑے اور پھر اسے عطا کرنے کا ارشاد فرمایا۔ عکرمہ بن عمار کی روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں کہ اس نے آپؐ کو اپنی طرف (اس قدر زور سے کھینچا تھا) کہ نبیﷺ بدوی کے سینہ سے جا لگے۔ اور ہمام کی روایت میں ہے کہ اس نے آپؐ کو اس قدر زور سے کھینچا کہ چادر پھٹ گئی اور اس کا کنارہ (border) رسول اللہﷺ کی گردن میں رہ گیا۔
حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ قَالَ سَمِعْتُ مَالِكًا ح وَحَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى - وَاللَّفْظُ لَهُ - أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَعَلَيْهِ رِدَاءٌ نَجْرَانِيٌّ غَلِيظُ الْحَاشِيَةِ فَأَدْرَكَهُ أَعْرَابِيٌّ فَجَبَذَهُ بِرِدَائِهِ جَبْذَةً شَدِيدَةً نَظَرْتُ إِلَى صَفْحَةِ عُنُقِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَدْ أَثَّرَتْ بِهَا حَاشِيَةُ الرِّدَاءِ مِنْ شِدَّةِ جَبْذَتِهِ ثُمَّ قَالَ يَا مُحَمَّدُ مُرْ لِي مِنْ مَالِ اللَّهِ الَّذِي عِنْدَكَ . فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَضَحِكَ ثُمَّ أَمَرَ لَهُ بِعَطَاءٍ . حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ح وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ح وَحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ كُلُّهُمْ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِهَذَا الْحَدِيثِ . وَفِي حَدِيثِ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ مِنَ الزِّيَادَةِ قَالَ ثُمَّ جَبَذَهُ إِلَيْهِ جَبْذَةً رَجَعَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي نَحْرِ الأَعْرَابِيِّ . وَفِي حَدِيثِ هَمَّامٍ فَجَاذَبَهُ حَتَّى انْشَقَّ الْبُرْدُ وَحَتَّى بَقِيَتْ حَاشِيَتُهُ فِي عُنُقِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1736
حضرت مِسوَرؓ بن مخرمہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے کچھ قبائیں تقسیم فرمائیں اور مخرمۃؓ کو (کوئی قبا) نہ دی۔ مخرمۃؓ نے کہا اے میرے بیٹے ہمارے ساتھ رسول اللہﷺ کے پاس چلو۔ میں ان کے ساتھ گیا۔ انہوں نے کہا اندر جا ؤ اور آپؐ کو میرے پاس بلاؤ۔ وہ کہتے ہیں میں نے آپؐ کو بلایا۔ آپؐ ان کے پاس تشریف لائے اور ان میں سے ایک قبا آپؐ کے (بازو پر) تھی۔ آپؐ نے فرمایا میں نے تمہارے لئے یہ چھپا کر رکھی تھی۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے اس (مخرمہؓ) کی طرف دیکھا اور فرمایا مخرمہ خوش ہو گیا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ أَنَّهُ قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَقْبِيَةً وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ شَيْئًا فَقَالَ مَخْرَمَةُ يَا بُنَىَّ انْطَلِقْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ قَالَ ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي . قَالَ فَدَعَوْتُهُ لَهُ فَخَرَجَ إِلَيْهِ وَعَلَيْهِ قَبَاءٌ مِنْهَا فَقَالَ " خَبَأْتُ هَذَا لَكَ " . قَالَ فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَقَالَ " رَضِيَ مَخْرَمَةُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1737
حضرت مِسوَرؓ بن مخرمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ کے پاس کچھ قبائیں آئیں۔ مجھے میرے والد مخرمہ ؓ نے کہا کہ ہمارے ساتھ رسول اللہ ﷺ کے پاس چلو، شاید آپؐ اُن میں سے ہمیں کچھ عطا فرمائیں۔ وہ کہتے ہیں میرے والد دروازہ پر کھڑے ہوئے اور باتیں کرنے لگے۔ نبی ﷺ نے ان کی آواز پہچان لی اور باہر تشریف لائے۔ آپؐ کے پاس ایک قبا تھی۔ آپؐ اس کی خوبیاں ان کو دکھا رہے تھے اور فرما رہے تھے کہ میں نے یہ تمہارے لئے چھپا کر رکھی ہوئی تھی، میں نے یہ تمہارے لئے چھپا کر رکھی ہوئی تھی۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانِيُّ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ قَدِمَتْ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَقْبِيَةٌ فَقَالَ لِي أَبِي مَخْرَمَةُ انْطَلِقْ بِنَا إِلَيْهِ عَسَى أَنْ يُعْطِيَنَا مِنْهَا شَيْئًا . قَالَ فَقَامَ أَبِي عَلَى الْبَابِ فَتَكَلَّمَ فَعَرَفَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم صَوْتَهُ فَخَرَجَ وَمَعَهُ قَبَاءٌ وَهُوَ يُرِيهِ مَحَاسِنَهُ وَهُوَ يَقُولُ " خَبَأْتُ هَذَا لَكَ خَبَأْتُ هَذَا لَكَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1738
عامر بن سعد اپنے والد حضرت سعدؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے کچھ لوگوں کو عطا فرمایا۔ میں اُن میں بیٹھا ہوا تھا۔ وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے ان میں سے ایک شخص کو نظر انداز فرمایا، اسے نہ دیا اور وہ میرے نزدیک ان میں سے بہترین تھا۔ میں نے رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر آہستہ آواز سے عرض کیا۔ یا رسولؐ اللہ! آپؐ کا اس کے بارے میں کیا خیال ہے۔ میں بخدا ضرور اس کو مؤمن سمجھتا ہوں۔ آپؐ نے فلاں شخص کو عطا نہیں فرمایا اللہ کی قسم میں تو اسے مومن سمجھتا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا یا مسلمان! میں پھر تھوڑی دیر خاموش رہا، پھر اس کے بارے میں میرے علم نے مجھے مجبور کیا تو میں نے عرض کیا آپؐ کا اس کے بارے میں کیا خیال ہے۔ میں اس کو مؤمن سمجھتا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا یا مسلمان! آپؐ نے فرمایا میں ایک شخص کو دیتا ہوں جبکہ دوسرا شخص مجھے اس کی نسبت زیادہ پیارا ہوتا ہے۔ میں اسے اس ڈر سے دیتا ہوں کہ کہیں وہ منہ کے بل آگ میں ہی نہ گرایا جائے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ (سعدؓ بن ابی وقاص نے بیان کیا) کہ رسول اللہﷺ نے میری گردن اور کندھے کے درمیان اپنا دستِ مبارک مارا اور پھر فرمایا کوئی لڑائی ہے؟ اے سعد میں ایک شخص کو دیتا ہوں۔۔۔۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ - حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ سَعْدٍ أَنَّهُ أَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَهْطًا وَأَنَا جَالِسٌ فِيهِمْ قَالَ فَتَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْهُمْ رَجُلاً لَمْ يُعْطِهِ وَهُوَ أَعْجَبُهُمْ إِلَىَّ فَقُمْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَارَرْتُهُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَكَ عَنْ فُلاَنٍ وَاللَّهِ إِنِّي لأَرَاهُ مُؤْمِنًا . قَالَ " أَوْ مُسْلِمًا " . فَسَكَتُّ قَلِيلاً ثُمَّ غَلَبَنِي مَا أَعْلَمُ مِنْهُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَكَ عَنْ فُلاَنٍ فَوَاللَّهِ إِنِّي لأَرَاهُ مُؤْمِنًا . قَالَ " أَوْ مُسْلِمًا " . فَسَكَتُّ قَلِيلاً ثُمَّ غَلَبَنِي مَا أَعْلَمُ مِنْهُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَكَ عَنْ فُلاَنٍ فَوَاللَّهِ إِنِّي لأَرَاهُ مُؤْمِنًا . قَالَ " أَوْ مُسْلِمًا " . قَالَ " إِنِّي لأُعْطِي الرَّجُلَ . وَغَيْرُهُ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْهُ خَشْيَةَ أَنْ يُكَبَّ فِي النَّارِ عَلَى وَجْهِهِ " . وَفِي حَدِيثِ الْحُلْوَانِيِّ تَكْرَارُ الْقَوْلِ مَرَّتَيْنِ . حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ح وَحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ ح وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ كُلُّهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ عَلَى مَعْنَى حَدِيثِ صَالِحٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ . حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سَعْدٍ يُحَدِّثُ بِهَذَا الْحَدِيثِ - يَعْنِي حَدِيثَ الزُّهْرِيِّ الَّذِي ذَكَرْنَا - فَقَالَ فِي حَدِيثِهِ فَضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِيَدِهِ بَيْنَ عُنُقِي وَكَتِفِي ثُمَّ قَالَ " أَقِتَالاً أَىْ سَعْدُ إِنِّي لأُعْطِي الرَّجُلَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1739
ابن شہاب سے روایت ہے کہ حضرت انس بن مالکؓ نے مجھے بتایا کہ فتح حنین کے دن جب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو ہوازن کے اموال میں کثرت سے مالِ غنیمت دیا اور رسول اللہﷺ نے قریش کے بعض لوگوں کو سو سو اونٹ دیئے تو انصارؓ کے چند لوگوں نے کہا اللہ، رسول اللہﷺ کی مغفرت فرمائے۔ آپؐ قریش کو دے رہے ہیں اور ہمیں چھوڑ رہے ہیں جبکہ ہماری تلواروں سے ان کا خون ٹپک رہا ہے۔ حضرت انس بن مالکؓ کہتے ہیں رسول اللہﷺ کو ان کی اس بات سے آگاہ کیا گیا تو آپؐ نے انصارؓ کو بلا بھیجا اور انہیں چمڑے کے خیمہ میں جمع کیا جب وہ سب جمع ہوگئے تو رسول اللہﷺ تشریف لائے اور فرمایا وہ کیا بات ہے جو تمہاری طرف سے مجھے پہنچی ہے؟ انصارؓ کے سمجھدار لوگوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ہم میں سے سمجھدار لوگوں نے کچھ نہیں کہا لیکن ہم میں سے چند نو عمر لوگوں نے کہا ہے اللہ اپنے رسولؐ کی مغفرت فرمائے وہ قریش کو دے رہے ہیں اور ہمیں چھوڑ رہے ہیں حالانکہ ہماری تلواروں سے ان کا خون ٹپک رہا ہے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا میں ایسے لوگوں کو دے رہا ہوں جن کے کفر کا زمانہ قریب ہے۔ میں ان کی تالیف قلب کر رہا ہوں کیا تم اس بات پر خوش نہیں کہ لوگ تو مال لے کر جائیں اور تم اللہ کے رسولؐ کو لے کر اپنے گھروں کو جاؤ۔ اللہ کی قسم جو چیز تم لے کر لوٹو گے وہ اس سے بہتر ہے جو وہ لے کر لوٹیں گے۔ انصارؓ نے کہا ہاں یا رسولؐ اللہ! ہم راضی ہیں آپؐ نے فرمایا عنقریب تم سخت ترجیحی سلوک دیکھو گے پس تم صبر کرنا یہاں تک کہ اللہ اور اس کے رسولؐ سے مل جاؤ اور میں حوض پر ہوں گا۔ انہوں نے عرض کیا ہم ضرور صبر کریں گے۔ حضرت انسؓ کہتے ہیں مگر ہم صبر نہیں کر سکے۔
حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ أُنَاسًا مِنَ الأَنْصَارِ قَالُوا يَوْمَ حُنَيْنٍ حِينَ أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْ أَمْوَالِ هَوَازِنَ مَا أَفَاءَ فَطَفِقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُعْطِي رِجَالاً مِنْ قُرَيْشٍ الْمِائَةَ مِنَ الإِبِلِ فَقَالُوا يَغْفِرُ اللَّهُ لِرَسُولِ اللَّهِ يُعْطِي قُرَيْشًا وَيَتْرُكُنَا وَسُيُوفُنَا تَقْطُرُ مِنْ دِمَائِهِمْ . قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فَحُدِّثَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ قَوْلِهِمْ فَأَرْسَلَ إِلَى الأَنْصَارِ فَجَمَعَهُمْ فِي قُبَّةٍ مِنْ أَدَمٍ فَلَمَّا اجْتَمَعُوا جَاءَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مَا حَدِيثٌ بَلَغَنِي عَنْكُمْ " . فَقَالَ لَهُ فُقَهَاءُ الأَنْصَارِ أَمَّا ذَوُو رَأْيِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَلَمْ يَقُولُوا شَيْئًا وَأَمَّا أُنَاسٌ مِنَّا حَدِيثَةٌ أَسْنَانُهُمْ قَالُوا يَغْفِرُ اللَّهُ لِرَسُولِهِ يُعْطِي قُرَيْشًا وَيَتْرُكُنَا وَسُيُوفُنَا تَقْطُرُ مِنْ دِمَائِهِمْ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَإِنِّي أُعْطِي رِجَالاً حَدِيثِي عَهْدٍ بِكُفْرٍ أَتَأَلَّفُهُمْ أَفَلاَ تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِالأَمْوَالِ وَتَرْجِعُونَ إِلَى رِحَالِكُمْ بِرَسُولِ اللَّهِ فَوَاللَّهِ لَمَا تَنْقَلِبُونَ بِهِ خَيْرٌ مِمَّا يَنْقَلِبُونَ بِهِ " . فَقَالُوا بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ رَضِينَا . قَالَ " فَإِنَّكُمْ سَتَجِدُونَ أَثَرَةً شَدِيدَةً فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوُا اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَإِنِّي عَلَى الْحَوْضِ " . قَالُوا سَنَصْبِرُ . حَدَّثَنَا حَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ - حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّهُ قَالَ لَمَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مَا أَفَاءَ مِنْ أَمْوَالِ هَوَازِنَ . وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ قَالَ أَنَسٌ فَلَمْ نَصْبِرْ . وَقَالَ فَأَمَّا أُنَاسٌ حَدِيثَةٌ أَسْنَانُهُمْ . وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ . إِلاَّ أَنَّهُ قَالَ قَالَ أَنَسٌ قَالُوا نَصْبِرُ . كَرِوَايَةِ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1740
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے انصارؓ کو اکٹھا کیا اور فرمایا کیا تم میں کوئی غیر (انصاری) شخص ہے؟ انہوں نے عرض کیا نہیں سوائے ہماری بہن کے ایک بیٹے کے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا قوم کی بہن کا بیٹا بھی انہی میں سے ہوتا ہے۔ پھر فرمایا قریش کا جاہلیت اور مصیبت کا زمانہ ابھی ابھی گذرا ہے۔ میں ان کی دلجوئی اور تالیف قلب چاہتا ہوں کیا تم نہیں چاہتے کہ لوگ دنیا لے کر لوٹیں اور تم اللہ اور اس کے رسولؐ کو لے کر اپنے گھروں کو جاؤ۔ اگر سب لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصارؓ ایک گھاٹی میں تو میں انصارؓ کی گھاٹی میں چلوں گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الأَنْصَارَ فَقَالَ " أَفِيكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ " . فَقَالُوا لاَ إِلاَّ ابْنُ أُخْتٍ لَنَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ ابْنَ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ " . فَقَالَ " إِنَّ قُرَيْشًا حَدِيثُ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ وَمُصِيبَةٍ وَإِنِّي أَرَدْتُ أَنْ أَجْبُرَهُمْ وَأَتَأَلَّفَهُمْ أَمَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَرْجِعَ النَّاسُ بِالدُّنْيَا وَتَرْجِعُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ إِلَى بُيُوتِكُمْ لَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا وَسَلَكَ الأَنْصَارُ شِعْبًا لَسَلَكْتُ شِعْبَ الأَنْصَارِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1741
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں جب مکہ فتح ہوا تو آپؐ نے قریش میں مالِ غنیمت تقسیم فرمایا۔ اس پر انصار نے کہا عجیب ہے کہ ہماری تلواروں سے ان کا خون ٹپک رہا ہے اور اموالِ غنیمت ان کو واپس دئے جا رہے ہیں۔ جب یہ بات رسول اللہﷺ تک پہنچی تو آپؐ نے انہیں اکٹھا کیا اور فرمایا یہ کیا بات ہے جو مجھے تمہاری طرف سے پہنچی ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ بات وہی ہے جو آپؐ تک پہنچی ہے اور وہ جھوٹ نہیں بولتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا کیا تم اس بات پر خوش نہیں کہ لوگ دنیا لے کر اپنے گھروں کو جائیں اور تم رسولؐ اللہ کو اپنے گھروں میں لے کر جاؤ۔ اگر سب لوگ ایک وادی یا گھاٹی میں چلیں اور انصارؓ ایک اور گھاٹی میں تو میں انصارؓ کی وادی یا گھاٹی میں چلوں گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ لَمَّا فُتِحَتْ مَكَّةُ قَسَمَ الْغَنَائِمَ فِي قُرَيْشٍ فَقَالَتِ الأَنْصَارُ إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْعَجَبُ إِنَّ سُيُوفَنَا تَقْطُرُ مِنْ دِمَائِهِمْ وَإِنَّ غَنَائِمَنَا تُرَدُّ عَلَيْهِمْ . فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَجَمَعَهُمْ فَقَالَ " مَا الَّذِي بَلَغَنِي عَنْكُمْ " . قَالُوا هُوَ الَّذِي بَلَغَكَ . وَكَانُوا لاَ يَكْذِبُونَ . قَالَ " أَمَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَرْجِعَ النَّاسُ بِالدُّنْيَا إِلَى بُيُوتِهِمْ وَتَرْجِعُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ إِلَى بُيُوتِكُمْ لَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا أَوْ شِعْبًا وَسَلَكَتِ الأَنْصَارُ وَادِيًا أَوْ شِعْبًا لَسَلَكْتُ وَادِيَ الأَنْصَارِ أَوْ شِعْبَ الأَنْصَارِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1742
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب حنین کا معرکہ پیش آیا تو ہوازن اور غطفان وغیرہ (قبائل) اپنے بچوں اور جانوروں کے ساتھ آئے اور اس دن نبیﷺ کے ساتھ دس ہزار افراد تھے اور آپؐ کے ساتھ وہ بھی تھے جن کو (فتحِ مکہ کے بعد) آزاد کر دیا گیا تھا وہ آپؐ کو چھوڑ کر بھاگ گئے اور آپؐ اکیلے رہ گئے۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے اس دن دو آوازیں دیں اور دونوں آوازوں کے درمیان کچھ وقفہ تھا۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے دائیں طرف رخ کیا اور فرمایا اے انصارؓ کے گروہ! انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! لبیک اور آپؐ کو خوشخبری ہو! پھر آپؐ بائیں طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا اے گروہِ انصارؓ! انہوں نے کہا لبیک یارسولؐ اللہ! خوشخبری ہو ہم آپؐ کے ساتھ ہیں۔ راوی کہتے ہیں آپؐ سفید خچر پر سوار تھے۔ آپؐ نیچے اترے اور فرمایا میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں اور مشرکوں کو شکست ہوگئی اور رسول اللہﷺ کے ہاتھ بہت سا مالِ غنیمت آیا۔ آپؐ نے اسے مہاجروں اور آزاد کردہ لوگوں میں تقسیم فرما دیا اور انصارؓ کو کچھ نہ دیا۔ اس پر انصار نے کہا کہ جب مشکل وقت ہوتا ہے تو ہمیں بلایا جاتا ہے اور مالِ غنیمت اوروں کو دے دیا جاتا ہے۔ آپؐ کو یہ بات پہنچی تو آپؐ نے انہیں ایک خیمہ میں اکٹھا کیا اور فرمایا اے گروہِ انصارؓ! یہ کیا بات ہے جو مجھے تمہاری طرف سے پہنچی ہے۔ وہ خاموش رہے۔ آپؐ نے فرمایا اے گروہِ انصارؓ! کیا تم اس بات پر خوش نہیں کہ لوگ دنیا لے کر اپنے گھروں کو جائیں اور تم محمدؐ کو اپنے ساتھ لے جاؤ۔ انہوں نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسولؐ اللہ! ہم تو راضی ہیں۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے فرمایا اگر سب لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار ایک گھاٹی میں چلیں تو میں انصارؓ کی گھاٹی اختیار کروں گا۔ ہشام کہتے ہیں میں نے کہا اے ابو حمزہ کیا آپ اس وقت موجود تھے؟ انہوں نے کہا کیا میں آپؐ سے علیحدہ ہو سکتا تھا؟ حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ہم نے مکہ فتح کیا پھر ہم غزوہ حنین کے لئے گئے میں نے دیکھا کہ مشرکوں نے بہترین صف بندی کی ہے جو میں نے کبھی دیکھی ہو۔ وہ کہتے ہیں پہلے گھڑ سواروں کی صف بنائی گئی تھی پھر جنگجوؤں کی صف بنائی گئی تھی، پھر ان کے بعد عورتوں کی صف بنائی گئی تھی۔ پھر بکریوں کی صف بندی کی گئی پھر اونٹوں کی۔ وہ کہتے ہیں ہم لوگ بھی کثیر تعداد میں تھے ہم چھ ہزار تک پہنچ چکے تھے ہماری دائیں طرف کے گھڑ سواروں پر خالد بن ولیدؓ مقرر تھے۔ راوی کہتے ہیں ہمارے گھوڑے ہمارے پچھلی جانب مڑنے لگے اور تھوڑی دیر میں ہمارے سواروں سے میدان خالی ہوگیا اور بدّو بھاگ گئے اور وہ لوگ بھی جنہیں ہم جانتے تھے۔ راوی کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے بلند آواز سے پکارا اے مہاجرینؓ! اے مہاجرینؓ! پھر فرمایا اے انصارؓ! اے انصارؓ! راوی کہتے ہیں حضرت انسؓ نے کہا یہ عام روایت ہے وہ کہتے ہیں ہم نے کہا یارسولؐ اللہ! لبیک راوی کہتے ہیں پھر رسول اللہﷺ نے پیش قدمی فرمائی۔ راوی کہتے ہیں اللہ کی قسم ابھی ہم ان تک پہنچے ہی نہیں تھے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں شکست دے دی۔ راوی کہتے ہیں پھر ہم نے اس مال پر قبضہ کیا پھر ہم طائف کی طرف گئے اور چالیس رات تک ان کا محاصرہ کیا پھر ہم مکہ کی طرف واپس آئے اور پڑاؤ کیا۔ راوی کہتے ہیں پھر رسول اللہﷺ ایک شخص کو سو اونٹ عطا فرمانے لگے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ - يَزِيدُ أَحَدُهُمَا عَلَى الآخَرِ الْحَرْفَ بَعْدَ الْحَرْفِ - قَالاَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ لَمَّا كَانَ يَوْمُ حُنَيْنٍ أَقْبَلَتْ هَوَازِنُ وَغَطَفَانُ وَغَيْرُهُمْ بِذَرَارِيِّهِمْ وَنَعَمِهِمْ وَمَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَئِذٍ عَشَرَةُ آلاَفٍ وَمَعَهُ الطُّلَقَاءُ فَأَدْبَرُوا عَنْهُ حَتَّى بَقِيَ وَحْدَهُ - قَالَ - فَنَادَى يَوْمَئِذٍ نِدَاءَيْنِ لَمْ يَخْلِطْ بَيْنَهُمَا شَيْئًا - قَالَ - فَالْتَفَتَ عَنْ يَمِينِهِ فَقَالَ " يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ " . فَقَالُوا لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَبْشِرْ نَحْنُ مَعَكَ - قَالَ - ثُمَّ الْتَفَتَ عَنْ يَسَارِهِ فَقَالَ " يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ " . قَالُوا لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَبْشِرْ نَحْنُ مَعَكَ - قَالَ - وَهُوَ عَلَى بَغْلَةٍ بَيْضَاءَ فَنَزَلَ فَقَالَ أَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ . فَانْهَزَمَ الْمُشْرِكُونَ وَأَصَابَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غَنَائِمَ كَثِيرَةً فَقَسَمَ فِي الْمُهَاجِرِينَ وَالطُّلَقَاءِ وَلَمْ يُعْطِ الأَنْصَارَ شَيْئًا فَقَالَتِ الأَنْصَارُ إِذَا كَانَتِ الشِّدَّةُ فَنَحْنُ نُدْعَى وَتُعْطَى الْغَنَائِمُ غَيْرَنَا . فَبَلَغَهُ ذَلِكَ فَجَمَعَهُمْ فِي قُبَّةٍ فَقَالَ " يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ مَا حَدِيثٌ بَلَغَنِي عَنْكُمْ " . فَسَكَتُوا فَقَالَ " يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ أَمَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِالدُّنْيَا وَتَذْهَبُونَ بِمُحَمَّدٍ تَحُوزُونَهُ إِلَى بُيُوتِكُمْ " . قَالُوا بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ رَضِينَا . قَالَ فَقَالَ " لَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا وَسَلَكَتِ الأَنْصَارُ شِعْبًا لأَخَذْتُ شِعْبَ الأَنْصَارِ " . قَالَ هِشَامٌ فَقُلْتُ يَا أَبَا حَمْزَةَ أَنْتَ شَاهِدٌ ذَاكَ قَالَ وَأَيْنَ أَغِيبُ عَنْهُ. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ وَحَامِدُ بْنُ عُمَرَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى قَالَ ابْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ حَدَّثَنِي السُّمَيْطُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ افْتَتَحْنَا مَكَّةَ ثُمَّ إِنَّا غَزَوْنَا حُنَيْنًا فَجَاءَ الْمُشْرِكُونَ بِأَحْسَنِ صُفُوفٍ رَأَيْتُ - قَالَ - فَصُفَّتِ الْخَيْلُ ثُمَّ صُفَّتِ الْمُقَاتِلَةُ ثُمَّ صُفَّتِ النِّسَاءُ مِنْ وَرَاءِ ذَلِكَ ثُمَّ صُفَّتِ الْغَنَمُ ثُمَّ صُفَّتِ النَّعَمُ - قَالَ - وَنَحْنُ بَشَرٌ كَثِيرٌ قَدْ بَلَغْنَا سِتَّةَ آلاَفٍ وَعَلَى مُجَنِّبَةِ خَيْلِنَا خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ - قَالَ - فَجَعَلَتْ خَيْلُنَا تَلْوِي خَلْفَ ظُهُورِنَا فَلَمْ نَلْبَثْ أَنِ انْكَشَفَتْ خَيْلُنَا وَفَرَّتِ الأَعْرَابُ وَمَنْ نَعْلَمُ مِنَ النَّاسِ - قَالَ - فَنَادَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا لَلْمُهَاجِرِينَ يَا لَلْمُهَاجِرِينَ " . ثُمَّ قَالَ " يَا لَلأَنْصَارِ يَا لَلأَنْصَارِ " . قَالَ قَالَ أَنَسٌ هَذَا حَدِيثُ عِمِّيَّةٍ . قَالَ قُلْنَا لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ - قَالَ - فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - قَالَ - فَايْمُ اللَّهِ مَا أَتَيْنَاهُمْ حَتَّى هَزَمَهُمُ اللَّهُ - قَالَ - فَقَبَضْنَا ذَلِكَ الْمَالَ ثُمَّ انْطَلَقْنَا إِلَى الطَّائِفِ فَحَاصَرْنَاهُمْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ رَجَعْنَا إِلَى مَكَّةَ فَنَزَلْنَا - قَالَ - فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُعْطِي الرَّجُلَ الْمِائَةَ مِنَ الإِبِلِ . ثُمَّ ذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ كَنَحْوِ حَدِيثِ قَتَادَةَ وَأَبِي التَّيَّاحِ وَهِشَامِ بْنِ زَيْدٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1743
حضرت رافع بن خدیجؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ابو سفیان بن حرب اور صفوان بن امیّہ اور عیینہ بن حصن اور اقرع بن حابس میں سے ہر ایک کو سو سو اونٹ عطا فرمائے اور عباس بن مرداس کو اس سے کم دیئے۔ اس پر عباس بن مرداس نے کہا ’’کیا آپؐ میرا حصّہ غنیمت اور (میرے گھوڑے) عبید کا حصہء غنیمت عیینہ اور اقرع کے درمیان مقرر کرتے ہیں حالانکہ بدر اور حابس مرداس سے معرکہ میں بڑھ کر نہ تھے اور نہ ہی میں ان دونوں آدمیوں سے کم ہوں اور جسے آج آپؐ پست کردیں گے وہ کبھی بھی بلند نہ کیا جائے گا۔‘‘ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اس کے بھی سو پورے کردئیے۔ ایک اور روایت ہے کہ نبیﷺ نے حنین کی غنائم تقسیم فرمائیں اور ابو سفیان بن حرب کو سو اونٹ عطا فرمائے اور مزید یہ کہ آپؐ نے علقمہ بن علاثہ کو بھی سو عطا فرمائے۔ ایک اور روایت میں علقمہ بن علاثہ اور صفوان بن امیہ کا ذکر نہیں ہے اور نہ ہی اشعار کا ذکر ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ أَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَبَا سُفْيَانَ بْنَ حَرْبٍ وَصَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ وَعُيَيْنَةَ بْنَ حِصْنٍ وَالأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ كُلَّ إِنْسَانٍ مِنْهُمْ مِائَةً مِنَ الإِبِلِ وَأَعْطَى عَبَّاسَ بْنَ مِرْدَاسٍ دُونَ ذَلِكَ . فَقَالَ عَبَّاسُ بْنُ مِرْدَاسٍ أَتَجْعَلُ نَهْبِي وَنَهْبَ الْعُبَيْدِ بَيْنَ عُيَيْنَةَ وَالأَقْرَعِ فَمَا كَانَ بَدْرٌ وَلاَ حَابِسٌ يَفُوقَانِ مِرْدَاسَ فِي الْمَجْمَعِ وَمَا كُنْتُ دُونَ امْرِئٍ مِنْهُمَا وَمَنْ تَخْفِضِ الْيَوْمَ لاَ يُرْفَعِ قَالَ فَأَتَمَّ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِائَةً . وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ فَأَعْطَى أَبَا سُفْيَانَ بْنَ حَرْبٍ مِائَةً مِنَ الإِبِلِ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ وَزَادَ وَأَعْطَى عَلْقَمَةَ بْنَ عُلاَثَةَ مِائَةً . وَحَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ الشَّعِيرِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْكُرْ فِي الْحَدِيثِ عَلْقَمَةَ بْنَ عُلاَثَةَ وَلاَ صَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ وَلَمْ يَذْكُرِ الشِّعْرَ فِي حَدِيثِهِ.
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1744
حضرت عبد اللہ بن زیدؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہﷺ نے حنین فتح کیا اور مالِ غنیمت تقسیم فرمایا اور اُنہیں جن کی تالیف قلب مقصود تھی دیا۔ حضورؐ کو معلوم ہوا کہ انصارؓ چاہتے ہیں کہ انہیں بھی وہ کچھ ملے جو دوسرے لوگوں کو ملا ہے۔ رسول اللہﷺ کھڑے ہوئے اور ان سے خطاب فرمایا آپؐ نے اللہ کی حمد و ثناء بیان کی پھر فرمایا اے انصارؓ کے گروہ! کیا میں نے تمہیں گمراہ نہیں پایا تھا؟ پھر اللہ نے تمہیں میرے ذریعہ ہدایت دی۔ تمہیں مفلس پایا اللہ نے تمہیں میرے ذریعہ مالدار بنایا تمہیں بٹا ہوا پایا اللہ نے تمہیں میرے ذریعہ اکٹھا کر دیا۔ انہوں نے کہا اللہ اور اس کا رسولؐ سب سے بڑھ کر احسان کرنے والے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا تم مجھے جواب کیوں نہیں دیتے؟ انہوں نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسولؐ سب سے بڑھ احسان کرنے والے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا اگر تم چاہو تو یہ یہ کہہ سکتے ہو اور یوں ہوا، یوں ہوا۔ (راوی کہتے ہیں) بہت سی باتیں گنوائیں۔ عمرو نے کہا وہ انہیں یاد نہیں رکھ سکے۔ پھر آپؐ نے فرمایا کیا تم اس پر راضی نہیں کہ لوگ تو بکریاں اور اونٹ لے کر جائیں اور تم اپنے گھروں کو اللہ کے رسولؐ کو لے جاؤ۔ انصارؓ شِعار ہیں اور دوسرے لوگ دِثار۔ اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصارؓ میں سے ایک شخص ہوتا اور اگر لوگ ایک وادی اور ایک گھاٹی میں چلیں تو میں انصارؓ کی وادی یا ان کی گھاٹی میں چلوں گا تم میرے بعد ترجیحی سلوک دیکھو گے پس تم صبر کرنا یہانتک کہ تم مجھے حوض پر آمِلو۔
حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمَّا فَتَحَ حُنَيْنًا قَسَمَ الْغَنَائِمَ فَأَعْطَى الْمُؤَلَّفَةَ قُلُوبُهُمْ فَبَلَغَهُ أَنَّ الأَنْصَارَ يُحِبُّونَ أَنْ يُصِيبُوا مَا أَصَابَ النَّاسُ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَخَطَبَهُمْ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ " يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ أَلَمْ أَجِدْكُمْ ضُلاَّلاً فَهَدَاكُمُ اللَّهُ بِي وَعَالَةً فَأَغْنَاكُمُ اللَّهُ بِي وَمُتَفَرِّقِينَ فَجَمَعَكُمُ اللَّهُ بِي " . وَيَقُولُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمَنُّ . فَقَالَ " أَلاَ تُجِيبُونِي " . فَقَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمَنُّ . فَقَالَ " أَمَا إِنَّكُمْ لَوْ شِئْتُمْ أَنْ تَقُولُوا كَذَا وَكَذَا وَكَانَ مِنَ الأَمْرِ كَذَا وَكَذَا " . لأَشْيَاءَ عَدَّدَهَا . زَعَمَ عَمْرٌو أَنْ لاَ يَحْفَظُهَا فَقَالَ " أَلاَ تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِالشَّاءِ وَالإِبِلِ وَتَذْهَبُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ إِلَى رِحَالِكُمُ الأَنْصَارُ شِعَارٌ وَالنَّاسُ دِثَارٌ وَلَوْلاَ الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الأَنْصَارِ وَلَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا وَشِعْبًا لَسَلَكْتُ وَادِيَ الأَنْصَارِ وَشِعْبَهُمْ إِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي عَلَى الْحَوْضِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1745
حضرت عبداللہؓ کہتے ہیں کہ حنین کے موقعہ پر رسول اللہﷺ نے مال تقسیم فرماتے ہوئے بعض لوگوں کو ترجیح دی۔ آپؐ نے اقرع بن حابس کو سو اونٹ عطا فرمائے اور عیینہ کو بھی اتنے ہی دئیے اور بعض عرب سرداروں میں سے کچھ لوگوں کو بھی عطا فرمایا اور ان کو اس دن تقسیم میں ترجیح دی۔ اس پر ایک شخص نے کہا اللہ کی قسم یہ ایسی تقسیم ہے جس میں نوٹ: شعار وہ لباس ہے جو بدن سے ملا ہوا ہو اور دثار وہ لباس ہے جو شعار کے اوپر ہوتا ہے۔ انصاف سے کام نہیں لیا گیا اور نہ اس میں اللہ کی رضا مقصود ہے۔ راوی کہتے ہیں میں نے کہا اللہ کی قسم میں ضرور رسول اللہﷺ کو یہ بات بتاؤں گا۔ راوی کہتے ہیں میں آپؐ کے پاس گیا اور آپؐ کو وہ بات بتائی جو اس شخص نے کہی تھی راوی کہتے ہیں آپؐ کے چہرہ کا رنگ متغیر ہوگیا یہاں تک کہ وہ سرخ ہو گیا۔ پھر آپؐ نے فرمایا اگر اللہ اور اس کا رسولؐ انصاف نہیں کریں گے تو اور کون انصاف کرے گا۔ راوی کہتے ہیں پھر آپؐ نے فرمایا اللہ موسیٰؑ پر رحم فرمائے انہیں اس سے زیادہ تکلیف دی گئی اور انہوں نے صبر کیا۔ راوی کہتے ہیں میں نے کہا بلا شبہ اس کے بعد (ایسی) کوئی بات آپؐ تک نہیں پہنچاؤں گا۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا كَانَ يَوْمُ حُنَيْنٍ آثَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَاسًا فِي الْقِسْمَةِ فَأَعْطَى الأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ مِائَةً مِنَ الإِبِلِ وَأَعْطَى عُيَيْنَةَ مِثْلَ ذَلِكَ وَأَعْطَى أُنَاسًا مِنْ أَشْرَافِ الْعَرَبِ وَآثَرَهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْقِسْمَةِ فَقَالَ رَجُلٌ وَاللَّهِ إِنَّ هَذِهِ لَقِسْمَةٌ مَا عُدِلَ فِيهَا وَمَا أُرِيدَ فِيهَا وَجْهُ اللَّهِ . قَالَ فَقُلْتُ وَاللَّهِ لأُخْبِرَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - قَالَ - فَأَتَيْتُهُ فَأَخْبَرْتُهُ بِمَا قَالَ - قَالَ - فَتَغَيَّرَ وَجْهُهُ حَتَّى كَانَ كَالصِّرْفِ ثُمَّ قَالَ " فَمَنْ يَعْدِلُ إِنْ لَمْ يَعْدِلِ اللَّهُ وَرَسُولُهُ " . قَالَ ثُمَّ قَالَ " يَرْحَمُ اللَّهُ مُوسَى قَدْ أُوذِيَ بِأَكْثَرَ مِنْ هَذَا فَصَبَرَ " . قَالَ قُلْتُ لاَ جَرَمَ لاَ أَرْفَعُ إِلَيْهِ بَعْدَهَا حَدِيثًا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1746
حضرت عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے خوب مال تقسیم فرمایا۔ ایک شخص نے کہا کہ یہ ایک ایسی تقسیم ہے جس میں اللہ کی رضا نہیں چاہی گئی۔ وہ کہتے ہیں میں نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپؐ کو چپکے سے بتا دیا۔ آپؐ اس بات سے شدید ناراض ہوئے اور آپؐ کا چہرہ سرخ ہو گیا یہاں تک کہ میں نے خواہش کی کہ اے کاش میں نے اس کا آپؐ سے ذکر نہ کیا ہوتا۔ راوی کہتے ہیں پھر آپؐ نے فرمایا کہ موسیٰؑ کو اس سے زیادہ تکلیف دی گئی تھی مگر انہوں نے صبر کیا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَسْمًا فَقَالَ رَجُلٌ إِنَّهَا لَقِسْمَةٌ مَا أُرِيدَ بِهَا وَجْهُ اللَّهِ - قَالَ - فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَسَارَرْتُهُ فَغَضِبَ مِنْ ذَلِكَ غَضَبًا شَدِيدًا وَاحْمَرَّ وَجْهُهُ حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنِّي لَمْ أَذْكُرْهُ لَهُ - قَالَ - ثُمَّ قَالَ " قَدْ أُوذِيَ مُوسَى بِأَكْثَرَ مِنْ هَذَا فَصَبَرَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1747
حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک شخص جِعرانہ مقام پر رسول اللہﷺ کے پاس آیا جبکہ آپؐ حنین سے لوٹ رہے تھے اور حضرت بلالؓ کے کپڑے میں چاندی تھی اور رسول اللہﷺ اس میں سے لے کر لوگوں میں تقسیم فرما رہے تھے اس نے کہا اے محمدؐ! عدل سے کام لیں۔ آپؐ نے فرمایا تیرا بھلا ہو، اگر میں عدل نہ کروں تو اور کون عدل کرے گا۔ اگر میں عدل نہ کروں تو تم خائب و خاسر ہو گئے۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! مجھے اس منافق کو قتل کرنے دیں۔ آپؐ نے فرمایا اللہ کی پناہ تاکہ لوگ یہ کہنے لگیں کہ میں اپنے ساتھیوں کو قتل کرتا ہوں یقینا یہ اور اس کے ساتھی قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا اور یہ اس سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے۔ ایک روایت میں یَقْسِمُ مَغَانِمَ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْجِعْرَانَةِ مُنْصَرَفَهُ مِنْ حُنَيْنٍ وَفِي ثَوْبِ بِلاَلٍ فِضَّةٌ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقْبِضُ مِنْهَا يُعْطِي النَّاسَ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ اعْدِلْ . قَالَ " وَيْلَكَ وَمَنْ يَعْدِلُ إِذَا لَمْ أَكُنْ أَعْدِلُ لَقَدْ خِبْتَ وَخَسِرْتَ إِنْ لَمْ أَكُنْ أَعْدِلُ " . فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رضى الله عنه دَعْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَقْتُلَ هَذَا الْمُنَافِقَ . فَقَالَ " مَعَاذَ اللَّهِ أَنْ يَتَحَدَّثَ النَّاسُ أَنِّي أَقْتُلُ أَصْحَابِي إِنَّ هَذَا وَأَصْحَابَهُ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لاَ يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ يَمْرُقُونَ مِنْهُ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ يَقُولُ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ح. وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنِي قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقْسِمُ مَغَانِمَ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1748
حضرت ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یمن سے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں سونا بھیجا جو اپنی مٹی سمیت تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے اسے چار آدمیوں اقرع بن حابس حنظلی، عیینہ بن بدر فزاری اور علقمہ بن علاثہ عامری بنی کلاب میں سے ایک شخص اور زید الخیر طائی بنو نبھان میں سے ایک شخص کے درمیا ن تقسیم فرما دیا۔ راوی کہتے ہیں اس پر قریش ناراض ہوگئے اور کہنے لگے کہ آپ نجد کے بڑے آدمیوں کو دیتے ہیں اور ہمیں نظر انداز کرتے ہیں۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یہ اس لئے کیا ہے کہ ان کی تالیفِ (قلب) کروں۔ پھر ایک گھنی داڑھی والا شخص آیا جس کے گال کی ہڈیاں ابھری ہوئی تھیں، آنکھیں دھنسی ہوئی تھیں، پیشانی اُبھری ہوئی اور سر منڈا ہوا تھا۔ اس نے کہا اے محمد ﷺ اللہ کا تقوٰی اختیار کرو۔ راوی کہتے ہیں اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر میں اللہ کی نافرمانی کروں تو پھر کون اس کی اطاعت کرے گا۔ اس نے مجھے زمین والوں پر امین بنایا ہے اور تم مجھے امین نہیں سمجھتے۔ راوی کہتے ہیں پھر وہ آدمی پیٹھ پھیر کر چلا گیا۔ لوگوں میں سے ایک شخص نے اس کے قتل کی اجازت مانگی لوگوں کا خیال ہے کہ وہ حضرت خالد بن ولیدؓ تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یقینا اس کی نسل سے ایسے لوگ ہوں گے جو قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اُترے گا وہ مسلمانوں کو قتل کریں گے اور بت پرستوں کو چھوڑ دیں گے وہ اسلام سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے۔ اگر میں ان کو پاؤں تو میں ضرور انہیں عاد کی ہلاکت کی طرح ہلاک کر دوں۔
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ بَعَثَ عَلِيٌّ - رضى الله عنه - وَهُوَ بِالْيَمَنِ بِذَهَبَةٍ فِي تُرْبَتِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَسَمَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ أَرْبَعَةِ نَفَرٍ الأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ الْحَنْظَلِيُّ وَعُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرٍ الْفَزَارِيُّ وَعَلْقَمَةُ بْنُ عُلاَثَةَ الْعَامِرِيُّ ثُمَّ أَحَدُ بَنِي كِلاَبٍ وَزَيْدُ الْخَيْرِ الطَّائِيُّ ثُمَّ أَحَدُ بَنِي نَبْهَانَ - قَالَ - فَغَضِبَتْ قُرَيْشٌ فَقَالُوا أَتُعْطِي صَنَادِيدَ نَجْدٍ وَتَدَعُنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنِّي إِنَّمَا فَعَلْتُ ذَلِكَ لأَتَأَلَّفَهُمْ " فَجَاءَ رَجُلٌ كَثُّ اللِّحْيَةِ مُشْرِفُ الْوَجْنَتَيْنِ غَائِرُ الْعَيْنَيْنِ نَاتِئُ الْجَبِينِ مَحْلُوقُ الرَّأْسِ فَقَالَ اتَّقِ اللَّهَ يَا مُحَمَّدُ . - قَالَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ إِنْ عَصَيْتُهُ أَيَأْمَنُنِي عَلَى أَهْلِ الأَرْضِ وَلاَ تَأْمَنُونِي " قَالَ ثُمَّ أَدْبَرَ الرَّجُلُ فَاسْتَأْذَنَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فِي قَتْلِهِ - يُرَوْنَ أَنَّهُ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ مِنْ ضِئْضِئِ هَذَا قَوْمًا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لاَ يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ يَقْتُلُونَ أَهْلَ الإِسْلاَمِ وَيَدَعُونَ أَهْلَ الأَوْثَانِ يَمْرُقُونَ مِنَ الإِسْلاَمِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ لَئِنْ أَدْرَكْتُهُمْ لأَقْتُلَنَّهُمْ قَتْلَ عَادٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1749
حضرت ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں حضرت علیؓ بن ابی طالب نے یمن سے رسول اللہﷺ کی خدمت میں چمڑے میں جسے ببول کی چھال سے رنگا گیا تھا سونا بھیجا جو ابھی مٹی سے نکالا نہیں گیا تھا۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے اسے چار افراد عیینہ بن حصن، اقرع بن حابس، اور زید الخیل اور چوتھے علقمہ بن علاثہ یا عامر بن طفیل تھے میں تقسیم فرما دیا۔ آپؐ کے ساتھیوں میں سے ایک شخص نے کہا کہ ہم ان سے اس کے زیادہ حقدار ہیں۔ راوی کہتے ہیں یہ بات نبیﷺ تک پہنچی تو آپؐ نے فرمایا کیا تم مجھے امین نہیں سمجھتے؟ حالانکہ میں اس کا امین ہوں جو آسمان میں ہے اور صبح و شام میرے پاس آسمان کی خبریں آتی ہیں۔ راوی کہتے ہیں ایک شخص جس کی آنکھیں دھنسی ہوئی رخسار اُبھرے ہوئے پیشانی اونچی داڑھی گھنی، سر منڈا ہوا، اِزار کس کر اٹھائے ہوئے کھڑا ہوا اور اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! اللہ کا تقوٰی اختیار کریں۔ آپؐ نے فرمایا اللہ بھلا کرے۔ کیا میں زمین کے باشندوں میں سب سے زیادہ اللہ کا تقوٰی اختیار کرنے کا اہل نہیں ہوں! راوی کہتے ہیں پھر وہ آدمی پیٹھ پھیر کر چلا گیا۔ حضرت خالد بن ولیدؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کیا میں اس کی گردن نہ مار دوں؟ آپؐ نے فرمایا نہیں شاید وہ نماز پڑھتا ہو۔ حضرت خالدؓ نے عرض کیا کتنے ہی نمازی ہیں جو زبان سے وہ کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں ہوتا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا مجھے یہ حکم نہیں دیا کہ لوگوں کے دلوں میں نقب لگاؤں اور ان کے پیٹ چاک کروں۔ راوی کہتے ہیں پھر آپؐ نے اس کی طرف دیکھا جبکہ وہ پیٹھ پھیر کر جا رہا تھا آپؐ نے فرمایا اس کی نسل سے ایسے لوگ نکلیں گے جو آسانی سے اللہ کی کتاب پڑھیں گے مگر وہ ان کے گلے سے نیچے نہیں اُترے گی وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار میں سے پار ہو جاتا ہے۔ راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے آپؐ نے فرمایا اگر میں ان کو پاؤں تو ثمود کی طرح تباہ و برباد کردوں۔ ایک اور روایت میں علقمہ بن علاثہ کا ذکر ہے اور عامر بن طفیل کا ذکر نہیں اور نَاشِزُ الْجَبْہَۃَ کی جگہ نَاتِیٔ الْجَبْہَۃ کا لفظ ہے اور مزید بیان ہے کہ حضرت عمر بن خطابؓ آپؐ کی طرف گئے اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کیا میں اس کی گردن نہ ماردوں؟ آپؐ نے فرمایا نہیں۔ پھر وہ لوٹ آئے اور خالد بن ولیدؓ سیف اللہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کیا میں اس کی گردن نہ مار دوں۔ آپؐ نے فرمایا نہیں۔ راوی کہتے ہیں پھر آپؐ نے فرمایا اس کی نسل سے ایسے لوگ نکلیں گے جو اللہ کی کتاب کو سہولت اور آسانی سے پڑھیں گے۔ راوی کہتے ہیں عمارہ نے کہا میرا خیال ہے آپؐ نے فرمایا اگر میں انہیں پاؤں تو انہیں ثمود کی طرح تباہ و برباد کردوں۔ عمارہ بن قعقاع سے اسی سند سے روایت ہے انہوں نے کہا چار آدمیوں زید الخیر اور اقرع بن حابس اور عیینہ بن حصن اور علقمہ بن علاثہ یا عامر بن طفیل کے درمیان (تقسیم فرمایا) اور انہوں نے عبدالواحد کی روایت کی طرح نَاشِزُ الْجَبْہَۃَ کا لفظ استعمال کیا ہے اور انہوں نے یہ الفاظ بیان کئے ہیں ’’کہ یقینا اس کی نسل سے ایسے لوگ نکلیں گے‘‘ اور انہوں نے یہ الفاظ نہیں کہے ’’اگر میں ان کو پاؤں تو ضرور ثمود کی طرح تباہ و برباد کردوں‘‘۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي نُعْمٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ بَعَثَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنَ الْيَمَنِ بِذَهَبَةٍ فِي أَدِيمٍ مَقْرُوظٍ لَمْ تُحَصَّلْ مِنْ تُرَابِهَا - قَالَ - فَقَسَمَهَا بَيْنَ أَرْبَعَةِ نَفَرٍ بَيْنَ عُيَيْنَةَ بْنِ حِصْنٍ وَالأَقْرَعِ بْنِ حَابِسٍ وَزَيْدِ الْخَيْلِ وَالرَّابِعُ إِمَّا عَلْقَمَةُ بْنُ عُلاَثَةَ وَإِمَّا عَامِرُ بْنُ الطُّفَيْلِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ كُنَّا نَحْنُ أَحَقَّ بِهَذَا مِنْ هَؤُلاَءِ - قَالَ - فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم . فَقَالَ " أَلاَ تَأْمَنُونِي وَأَنَا أَمِينُ مَنْ فِي السَّمَاءِ يَأْتِينِي خَبَرُ السَّمَاءِ صَبَاحًا وَمَسَاءً " . قَالَ فَقَامَ رَجُلٌ غَائِرُ الْعَيْنَيْنِ مُشْرِفُ الْوَجْنَتَيْنِ نَاشِزُ الْجَبْهَةِ كَثُّ اللِّحْيَةِ مَحْلُوقُ الرَّأْسِ مُشَمَّرُ الإِزَارِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اتَّقِ اللَّهَ . فَقَالَ " وَيْلَكَ أَوَلَسْتُ أَحَقَّ أَهْلِ الأَرْضِ أَنْ يَتَّقِيَ اللَّهَ " . قَالَ ثُمَّ وَلَّى الرَّجُلُ فَقَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلاَ أَضْرِبُ عُنُقَهُ فَقَالَ " لاَ لَعَلَّهُ أَنْ يَكُونَ يُصَلِّي " . قَالَ خَالِدٌ وَكَمْ مِنْ مُصَلٍّ يَقُولُ بِلِسَانِهِ مَا لَيْسَ فِي قَلْبِهِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنِّي لَمْ أُومَرْ أَنْ أَنْقُبَ عَنْ قُلُوبِ النَّاسِ وَلاَ أَشُقَّ بُطُونَهُمْ " . قَالَ ثُمَّ نَظَرَ إِلَيْهِ وَهُوَ مُقَفٍّ فَقَالَ " إِنَّهُ يَخْرُجُ مِنْ ضِئْضِئِ هَذَا قَوْمٌ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ رَطْبًا لاَ يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ - قَالَ أَظُنُّهُ قَالَ - لَئِنْ أَدْرَكْتُهُمْ لأَقْتُلَنَّهُمْ قَتْلَ ثَمُودَ " . حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ بِهَذَا الإِسْنَادِ قَالَ وَعَلْقَمَةُ بْنُ عُلاَثَةَ وَلَمْ يَذْكُرْ عَامِرَ بْنَ الطُّفَيْلِ وَقَالَ نَاتِئُ الْجَبْهَةِ وَلَمْ يَقُلْ نَاشِزُ . وَزَادَ فَقَامَ إِلَيْهِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رضى الله عنه - فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلاَ أَضْرِبُ عُنُقَهُ قَالَ " لاَ " . قَالَ ثُمَّ أَدْبَرَ فَقَامَ إِلَيْهِ خَالِدٌ سَيْفُ اللَّهِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلاَ أَضْرِبُ عُنُقَهُ قَالَ " لاَ " . فَقَالَ " إِنَّهُ سَيَخْرُجُ مِنْ ضِئْضِئِ هَذَا قَوْمٌ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ لَيِّنًا رَطْبًا - وَقَالَ قَالَ عُمَارَةُ حَسِبْتُهُ قَالَ " لَئِنْ أَدْرَكْتُهُمْ لأَقْتُلَنَّهُمْ قَتْلَ ثَمُودَ " . وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ بَيْنَ أَرْبَعَةِ نَفَرٍ زَيْدُ الْخَيْرِ وَالأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ وَعُيَيْنَةُ بْنُ حِصْنٍ وَعَلْقَمَةُ بْنُ عُلاَثَةَ أَوْ عَامِرُ بْنُ الطُّفَيْلِ . وَقَالَ نَاشِزُ الْجَبْهَةِ . كَرِوَايَةِ عَبْدِ الْوَاحِدِ . وَقَالَ إِنَّهُ سَيَخْرُجُ مِنْ ضِئْضِئِ هَذَا قَوْمٌ وَلَمْ يَذْكُرْ " لَئِنْ أَدْرَكْتُهُمْ لأَقْتُلَنَّهُمْ قَتْلَ ثَمُودَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1750
ابی سلمہ اور عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ وہ دونوں حضرت ابو سعید خدریؓ کے پاس آئے اور ان سے حروریہ کے بارہ میں پوچھا کیا آپؓ نے رسول اللہﷺ کو ان کا ذکر کرتے سنا ہے؟ انہوں نے کہا میں نہیں جانتا کہ حروریہ کون ہیں؟ لیکن میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا ہے کہ کچھ لوگ نکلیں گے اس امت میں سے ایک قوم _ یہ نہیں فرمایا اس میں سے ایک قوم نکلے گی _ تم اپنی نماز کو ان کی نماز کی نسبت حقیر جانو گے وہ قرآن پڑھیں گے (مگر) وہ ان کے حلقوں یا گلوں سے تجاوز نہیں کرے گا۔ وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے پار ہو جاتا ہے اور تیر انداز اپنے تیر کو، اپنے تیر کے پھل کو اور اس کے رصاف1 کو دیکھتا ہے اور اس کے فوق2 کے بارہ میں شک کرتا ہے کہ کیا اس کے ساتھ کچھ خون لگا ہے۔
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ يَقُولُ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَعَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّهُمَا أَتَيَا أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ فَسَأَلاَهُ عَنِ الْحَرُورِيَّةِ هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَذْكُرُهَا قَالَ لاَ أَدْرِي مَنِ الْحَرُورِيَّةُ وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " يَخْرُجُ فِي هَذِهِ الأُمَّةِ - وَلَمْ يَقُلْ مِنْهَا - قَوْمٌ تَحْقِرُونَ صَلاَتَكُمْ مَعَ صَلاَتِهِمْ فَيَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ . لاَ يُجَاوِزُ حُلُوقَهُمْ - أَوْ حَنَاجِرَهُمْ - يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ مُرُوقَ السَّهْمِ مِنَ الرَّمِيَّةِ فَيَنْظُرُ الرَّامِي إِلَى سَهْمِهِ إِلَى نَصْلِهِ إِلَى رِصَافِهِ فَيَتَمَارَى فِي الْفُوقَةِ هَلْ عَلِقَ بِهَا مِنَ الدَّمِ شَىْءٌ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1751
حضرت ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے پاس تھے۔ آپؐ مالِ (غنیمت) تقسیم فرما رہے تھے کہ آپؐ کے پاس ذوالخویصرۃ جو بنی تمیم کا ایک شخص تھا آیا اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! عدل کریں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ بھلا کرے اگر میں نے عدل نہ کیا تو اور کون عدل کرے گا؟ میں ناکام ہوا اور گھاٹے میں پڑ گیا اگر میں نے عدل نہ کیا حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! مجھے اجازت دیجئے کہ میں اس کی گردن مار دوں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اسے چھوڑ دو، یقینا اس جیسے اور بھی (نکلنے والے) ہیں تم میں سے کوئی اپنی نماز کو ان کی نماز کے مقابلہ میں اور اپنے روزہ کو ان کے روزہ کے مقابلہ میں حقیر جانے گا وہ قرآن پڑھیں گے (مگر) وہ ان کے گلے سے تجاوز نہیں کرے گا وہ اسلام سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار میں سے پار ہو جاتا ہے۔ اس کے پھل کو دیکھا جاتا ہے تو اس میں کچھ نہیں پایا جاتا، پھر اس کے رصاف کو دیکھا جائے تو اس میں کچھ نہیں پایا جاتا۔ پھر اس کی نضیّہ یعنی لکڑی کو دیکھا جائے (جس کو قدح بھی کہتے ہیں) تو اس میں کچھ نہیں پایا جاتا۔ پھر اس کے پروں کو دیکھا جاتا ہے اس میں بھی کچھ نہیں پایا جاتا۔ وہ گوبر اور خون سے بھی گذر گیا ہوتا ہے ان کی نشانی ایک سیاہ شخص ہے اس کا ایک بازو عورت کے پستان کی طرح ہے یا گوشت کے لوتھڑے کی طرح ہے جو ہلتا ہے۔ وہ لوگوں میں اختلاف کے وقت خروج کریں گے۔ حضرت ابو سعیدؓ نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے خود یہ رسول اللہﷺ سے سنا ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے ان سے جنگ کی اور میں ان کے ساتھ تھا پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اس شخص کے بارہ میں حکم دیا تو اسے تلاش کیا گیا اور وہ مل گیا اور اسے لایا گیا اور میں نے اسے رسول اللہﷺ کی بیان فرمودہ صفت کے مطابق دیکھا جو آپؐ نے بیان فرمائی تھی۔
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ح . وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْفِهْرِيُّ قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَالضَّحَّاكُ الْهَمْدَانِيُّ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ قَالَ بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ يَقْسِمُ قَسْمًا أَتَاهُ ذُو الْخُوَيْصِرَةِ وَهُوَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اعْدِلْ . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَيْلَكَ وَمَنْ يَعْدِلُ إِنْ لَمْ أَعْدِلْ قَدْ خِبْتَ وَخَسِرْتَ إِنْ لَمْ أَعْدِلْ " . فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رضى الله عنه يَا رَسُولَ اللَّهِ ائْذَنْ لِي فِيهِ أَضْرِبْ عُنُقَهُ . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " دَعْهُ فَإِنَّ لَهُ أَصْحَابًا يَحْقِرُ أَحَدُكُمْ صَلاَتَهُ مَعَ صَلاَتِهِمْ وَصِيَامَهُ مَعَ صِيَامِهِمْ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لاَ يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ يَمْرُقُونَ مِنَ الإِسْلاَمِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ يُنْظَرُ إِلَى نَصْلِهِ فَلاَ يُوجَدُ فِيهِ شَىْءٌ ثُمَّ يُنْظَرُ إِلَى رِصَافِهِ فَلاَ يُوجَدُ فِيهِ شَىْءٌ ثُمَّ يُنْظَرُ إِلَى نَضِيِّهِ فَلاَ يُوجَدُ فِيهِ شَىْءٌ - وَهُوَ الْقِدْحُ - ثُمَّ يُنْظَرُ إِلَى قُذَذِهِ فَلاَ يُوجَدُ فِيهِ شَىْءٌ سَبَقَ الْفَرْثَ وَالدَّمَ . آيَتُهُمْ رَجُلٌ أَسْوَدُ إِحْدَى عَضُدَيْهِ مِثْلُ ثَدْىِ الْمَرْأَةِ أَوْ مِثْلُ الْبَضْعَةِ تَدَرْدَرُ يَخْرُجُونَ عَلَى حِينِ فُرْقَةٍ مِنَ النَّاسِ " . قَالَ أَبُو سَعِيدٍ فَأَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَشْهَدُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ - رضى الله عنه - قَاتَلَهُمْ وَأَنَا مَعَهُ فَأَمَرَ بِذَلِكَ الرَّجُلِ فَالْتُمِسَ فَوُجِدَ فَأُتِيَ بِهِ حَتَّى نَظَرْتُ إِلَيْهِ عَلَى نَعْتِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الَّذِي نَعَتَ .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے