کتاب 12: كتاب الزكاة
صحیح مسلم, حصہ 8
صحیح مسلم 1752
حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے کچھ لوگوں کا ذکر فرمایا جو آپؐ کی امت میں ہوں گے وہ لوگوں میں اختلاف کے وقت خروج کریں گے ان کی نشانی سر منڈوانا ہے۔ آپؐ نے فرمایا وہ بدترین مخلوق ہیں یا (فرمایا) بدترین مخلوق میں سے ہیں۔ دو گروہوں میں سے جو حق کے زیادہ قریب ہے ان کو قتل کرے گا۔ راوی کہتے ہیں نبیﷺ نے ان کے لئے ایک مثال بیان فرمائی یا ایک بات کہی کہ ایک شخص شکار یا فرمایا ہدف کو تیر مارتا ہے پھر وہ پھل کو دیکھتا ہے تو کوئی نشانی نہیں پاتا اور وہ لکڑی میں دیکھتا ہے تو کوئی نشانی نہیں پاتا اور وہ فوق کو دیکھتا ہے تو کوئی نشانی خون لگنے کی نہیں پاتا۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابو سعیدؓ نے کہا اے اہل عراق تم نے انہیں قتل کیا۔
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم ذَكَرَ قَوْمًا يَكُونُونَ فِي أُمَّتِهِ يَخْرُجُونَ فِي فُرْقَةٍ مِنَ النَّاسِ سِيمَاهُمُ التَّحَالُقُ قَالَ " هُمْ شَرُّ الْخَلْقِ - أَوْ مِنْ أَشَرِّ الْخَلْقِ - يَقْتُلُهُمْ أَدْنَى الطَّائِفَتَيْنِ إِلَى الْحَقِّ " . قَالَ فَضَرَبَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لَهُمْ مَثَلاً أَوْ قَالَ قَوْلاً " الرَّجُلُ يَرْمِي الرَّمِيَّةَ - أَوْ قَالَ الْغَرَضَ - فَيَنْظُرُ فِي النَّصْلِ فَلاَ يَرَى بَصِيرَةً وَيَنْظُرُ فِي النَّضِيِّ فَلاَ يَرَى بَصِيرَةً وَيَنْظُرُ فِي الْفُوقِ فَلاَ يَرَى بَصِيرَةً " . قَالَ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ وَأَنْتُمْ قَتَلْتُمُوهُمْ يَا أَهْلَ الْعِرَاقِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1753
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا مسلمانوں میں اختلاف کے وقت دین سے نکلنے والا گروہ دین سے نکل جائے گا اس گروہ کو وہ قتل کرے گا جو دونوں میں سے حق کے زیادہ قریب ہوگا۔
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ - وَهُوَ ابْنُ الْفَضْلِ الْحُدَّانِيُّ - حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " تَمْرُقُ مَارِقَةٌ عِنْدَ فُرْقَةٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَقْتُلُهَا أَوْلَى الطَّائِفَتَيْنِ بِالْحَقِّ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1754
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میری امت میں دو گروہ ہوں گے ان دونوں کے درمیان میں سے ایک نکلنے والا فرقہ خروج کرے گا ان میں سے حق کے زیادہ قریب ان کے قتل پر قدرت پائے گا۔
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " تَكُونُ فِي أُمَّتِي فِرْقَتَانِ فَتَخْرُجُ مِنْ بَيْنِهِمَا مَارِقَةٌ يَلِي قَتْلَهُمْ أَوْلاَهُمْ بِالْحَقِّ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1755
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا لوگوں میں اختلاف کے وقت دین سے نکلنے والا گروہ نکلے گا اور ان دونوں میں سے حق کے زیادہ قریب ان کے قتل پر قدرت پائے گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " تَمْرُقُ مَارِقَةٌ فِي فُرْقَةٍ مِنَ النَّاسِ فَيَلِي قَتْلَهُمْ أَوْلَى الطَّائِفَتَيْنِ بِالْحَقِّ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1756
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے انہوں نے نبی ﷺ سے ایک روایت بیان کی جس میں آپؐ نے ایسے لوگوں کا ذکر کیا جو افتراق و اختلاف کے وقت خروج کریں گے ان گروہوں میں سے حق کے زیادہ قریب گروہ ان کے قتل پر قدرت پائے گا۔
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنِ الضَّحَّاكِ الْمِشْرَقِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي حَدِيثٍ ذَكَرَ فِيهِ قَوْمًا يَخْرُجُونَ عَلَى فُرْقَةٍ مُخْتَلِفَةٍ يَقْتُلُهُمْ أَقْرَبُ الطَّائِفَتَيْنِ مِنَ الْحَقِّ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1757
سوید بن غفلہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں حضرت علیؓ نے کہا جب میں تمہارے پاس رسول اللہﷺ سے کوئی بات بیان کروں تو میرا آسمان سے گرنا مجھے زیادہ پسند ہوگا بہ نسبت اس کے کہ آپؐ کی طرف ایسی بات منسوب کروں جو آپؐ نے نہیں فرمائی اور جب میں تمہیں اس بارہ میں جو میرے اور تمہارے درمیان ہے (کچھ) بیان کروں تو یقینا جنگ داؤ پیچ ہے۔ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا کہ آخری زمانہ میں ایک قوم خروج کرے گی نو عمر عقل سے بے بہرہ ہونگے مخلوق کی باتوں میں سے بہترین کہیں گے۔ وہ قرآن پڑھیں گے (مگر) وہ ان کے گلے سے تجاوز نہیں کرے گا وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار میں سے پار ہو جاتا ہے۔ جب تمہارا ان سے مقابلہ ہو تو انہیں قتل کر دو۔ یقینا اللہ کے نزدیک ان کو قتل کرنے میں اس شخص کے لئے جو انہیں قتل کرے قیامت کے دن اجر ہے۔ ایک دوسری روایت میں یَمْرُقُوْنَ مِنَ الدِّیْنِ کَمَا یَمْرُقُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِیَّۃِ کے الفاظ نہیں ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ جَمِيعًا عَنْ وَكِيعٍ - قَالَ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ - حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ خَيْثَمَةَ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ إِذَا حَدَّثْتُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلأَنْ أَخِرَّ مِنَ السَّمَاءِ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ أَنْ أَقُولَ عَلَيْهِ مَا لَمْ يَقُلْ وَإِذَا حَدَّثْتُكُمْ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ فَإِنَّ الْحَرْبَ خَدْعَةٌ . سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " سَيَخْرُجُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ أَحْدَاثُ الأَسْنَانِ سُفَهَاءُ الأَحْلاَمِ يَقُولُونَ مِنْ خَيْرِ قَوْلِ الْبَرِيَّةِ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لاَ يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ فَإِذَا لَقِيتُمُوهُمْ فَاقْتُلُوهُمْ فَإِنَّ فِي قَتْلِهِمْ أَجْرًا لِمَنْ قَتَلَهُمْ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ كِلاَهُمَا عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ . حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ كِلاَهُمَا عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَلَيْسَ فِي حَدِيثِهِمَا " يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1758
حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ آپؓ نے خوارج کا ذکر کیا اور فرمایا ان میں ایک ایسا شخص ہے جس کا ہاتھ ناقص ہے یا فرمایا چھوٹے ہاتھ والا یا فرمایا ناقص الخلقت ہاتھ والا ہے اگر تم اتراؤ نہیں تو میں ضرور تمہیں وہ حدیث سناؤں جس میں اللہ نے ان لوگوں سے جو انہیں قتل کریں گے۔ حضرت محمدﷺ کی زبان پر وعدہ فرمایا ہے۔ راوی کہتے ہیں میں نے کہا آپ نے خود محمدﷺ سے یہ سنا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں رب کعبہ کی قسم! ہاں ربّ کعبہ کی قسم! ہاں رب کعبہ کی قسم!
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ - وَاللَّفْظُ لَهُمَا - قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ ذَكَرَ الْخَوَارِجَ فَقَالَ فِيهِمْ رَجُلٌ مُخْدَجُ الْيَدِ - أَوْ مُودَنُ الْيَدِ أَوْ مَثْدُونُ الْيَدِ - لَوْلاَ أَنْ تَبْطَرُوا لَحَدَّثْتُكُمْ بِمَا وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ يَقْتُلُونَهُمْ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم - قَالَ - قُلْتُ آنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم قَالَ إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبِيدَةَ قَالَ لاَ أُحَدِّثُكُمْ إِلاَّ مَا سَمِعْتُ مِنْهُ . فَذَكَرَ عَنْ عَلِيٍّ نَحْوَ حَدِيثِ أَيُّوبَ مَرْفُوعًا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1759
زید بن وہب جہنی بیان کرتے ہیں کہ وہ اس لشکر میں تھے جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا جو خوارج کی طرف چلا تھا۔ حضرت علیؓ نے کہا اے لوگو! میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا ہے کہ میری امّت سے ایک قوم نکلے گی جو قرآن پڑھیں گے تمہاری قراءت ان کی قراءت کے مقابلہ میں کچھ چیز نہیں اور نہ تمہاری نماز ان کی نماز کے مقابل کوئی چیز ہے اور نہ تمہارے روزے ان کے روزوں کے مقابل کچھ چیز ہیں وہ قرآن پڑھیں گے اور گمان کریں گے کہ وہ ان کے حق میں ہے مگر وہ ان کے خلاف ہوگا۔ ان کی نماز ان کے گلے سے آگے نہیں گذرے گی وہ اسلام سے نکلیں گے جیسے تیر شکار میں سے پار ہوجاتا ہے اگر اس لشکر کو جو اُن پر حملہ آور ہوگا اس کا پتہ ہو جو اُن کے نبیﷺ کی زبان پر ان کے لئے مقدر ہے تو وہ اس پر بھروسہ کرتے ہوئے باقی اعمال چھوڑ بیٹھتے اور اس کی نشانی یہ ہے کہ ان میں ایک ایسا شخص ہے جس کا بازو کندھے سے کہنی تک ہے اور کہنی سے ہاتھ تک نہیں۔ اس کے بازو کے سرے پر پستان کے اُبھار جیسا (اُبھار) ہے۔ جس پر سفید بال ہیں پس تم معاویہؓ اور اہلِ شام کی طرف جاتے ہو اور ان لوگوں کو اپنی اولاد اور اپنے اموال میں اپنا جانشین بنا کر جاتے ہو اور خدا کی قسم میں سمجھتا ہوں کہ یہی وہ لوگ ہیں کیونکہ انہوں نے حرام خون بہایا اور لوگوں کے ریوڑوں پر حملہ کیا۔ پس اللہ کا نام لے کر روانہ ہو جاؤ۔ (راوی) سلمہ بن کُہیل کہتے ہیں زید بن وہب نے مجھے ایک منزل پر اُتارا یہانتک کہ اس نے کہا ہم ایک پُل پر سے گذرے جب ہماری مٹھ بھیڑ ہوئی اور خوارج کا سردار اس وقت عبد اللہ بن وہب راسبی تھا اس نے ان کو کہا نیزے پھینک دو اور تلواریں نیاموں سے نکالو کیونکہ میں ڈرتا ہوں کہ وہ تمہیں اس طرح قسم دیں جس طرح انہوں نے حروراء کے دن تمہیں قسم دی تھی۔ پس وہ واپس لوٹے۔ انہوں نے اپنے نیزے پھینک دیئے اور تلواریں سونت لیں اور لوگوں نے ان پر اپنے نیزوں سے حملہ کیا۔ راوی کہتے ہیں ان میں سے بعض قتل ہوکر بعض پر گرے اور لوگوں میں سے اس دن صرف دو شہید ہوئے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا ان میں سے وہ ٹنڈے بازو والا تلاش کرو۔ انہوں نے تلاش کیا مگر اسے نہ پایا۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ خود کھڑے ہوئے یہانتک کہ ان لوگوں کے پاس پہنچے جن میں سے بعض قتل ہوکر بعض پر گرے تھے حضرت علیؓ نے کہا انہیں ہٹاؤ تو انہوں نے اس کو نیچے زمین پر پایا۔ اس پر آپؓ (حضرت علیؓ) نے اللہ اکبر کہا پھر کہا اللہ نے سچ فرمایا اور اس کے رسولﷺ نے اسے خوب پہنچایا۔ راوی کہتے ہیں عَبِیدہ سلمانی کھڑے ہوکر ان کے پاس گئے۔ انہوں نے کہا اے امیر المؤمنین! کیا آپ اس اللہ کی جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں (قسم کھاتے ہیں) کیا آپ نے خود یہ حدیث رسول اللہﷺ سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا ہاں، اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں یہانتک کہ اس نے آپ کو تین دفعہ قسم دلائی اور آپ اس کے (جواب میں) قسم اُٹھاتے رہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ هَمَّامٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ وَهْبٍ الْجُهَنِيُّ أَنَّهُ كَانَ فِي الْجَيْشِ الَّذِينَ كَانُوا مَعَ عَلِيٍّ - رضى الله عنه - الَّذِينَ سَارُوا إِلَى الْخَوَارِجِ فَقَالَ عَلِيٌّ رضى الله عنه أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنْ أُمَّتِي يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَيْسَ قِرَاءَتُكُمْ إِلَى قِرَاءَتِهِمْ بِشَىْءٍ وَلاَ صَلاَتُكُمْ إِلَى صَلاَتِهِمْ بِشَىْءٍ وَلاَ صِيَامُكُمْ إِلَى صِيَامِهِمْ بِشَىْءٍ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ يَحْسِبُونَ أَنَّهُ لَهُمْ وَهُوَ عَلَيْهِمْ لاَ تُجَاوِزُ صَلاَتُهُمْ تَرَاقِيَهُمْ يَمْرُقُونَ مِنَ الإِسْلاَمِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ " . لَوْ يَعْلَمُ الْجَيْشُ الَّذِينَ يُصِيبُونَهُمْ مَا قُضِيَ لَهُمْ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِمْ صلى الله عليه وسلم لاَتَّكَلُوا عَنِ الْعَمَلِ وَآيَةُ ذَلِكَ أَنَّ فِيهِمْ رَجُلاً لَهُ عَضُدٌ وَلَيْسَ لَهُ ذِرَاعٌ عَلَى رَأْسِ عَضُدِهِ مِثْلُ حَلَمَةِ الثَّدْىِ عَلَيْهِ شَعَرَاتٌ بِيضٌ فَتَذْهَبُونَ إِلَى مُعَاوِيَةَ وَأَهْلِ الشَّامِ وَتَتْرُكُونَ هَؤُلاَءِ يَخْلُفُونَكُمْ فِي ذَرَارِيِّكُمْ وَأَمْوَالِكُمْ وَاللَّهِ إِنِّي لأَرْجُو أَنْ يَكُونُوا هَؤُلاَءِ الْقَوْمَ فَإِنَّهُمْ قَدْ سَفَكُوا الدَّمَ الْحَرَامَ وَأَغَارُوا فِي سَرْحِ النَّاسِ فَسِيرُوا عَلَى اسْمِ اللَّهِ . قَالَ سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ فَنَزَّلَنِي زَيْدُ بْنُ وَهْبٍ مَنْزِلاً حَتَّى قَالَ مَرَرْنَا عَلَى قَنْطَرَةٍ فَلَمَّا الْتَقَيْنَا وَعَلَى الْخَوَارِجِ يَوْمَئِذٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ الرَّاسِبِيُّ فَقَالَ لَهُمْ أَلْقُوا الرِّمَاحَ وَسُلُّوا سُيُوفَكُمْ مِنْ جُفُونِهَا فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يُنَاشِدُوكُمْ كَمَا نَاشَدُوكُمْ يَوْمَ حَرُورَاءَ . فَرَجَعُوا فَوَحَّشُوا بِرِمَاحِهِمْ وَسَلُّوا السُّيُوفَ وَشَجَرَهُمُ النَّاسُ بِرِمَاحِهِمْ - قَالَ - وَقُتِلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَمَا أُصِيبَ مِنَ النَّاسِ يَوْمَئِذٍ إِلاَّ رَجُلاَنِ فَقَالَ عَلِيٌّ رضى الله عنه الْتَمِسُوا فِيهِمُ الْمُخْدَجَ . فَالْتَمَسُوهُ فَلَمْ يَجِدُوهُ فَقَامَ عَلِيٌّ - رضى الله عنه - بِنَفْسِهِ حَتَّى أَتَى نَاسًا قَدْ قُتِلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ قَالَ أَخِّرُوهُمْ . فَوَجَدُوهُ مِمَّا يَلِي الأَرْضَ فَكَبَّرَ ثُمَّ قَالَ صَدَقَ اللَّهُ وَبَلَّغَ رَسُولُهُ - قَالَ - فَقَامَ إِلَيْهِ عَبِيدَةُ السَّلْمَانِيُّ فَقَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ اللَّهَ الَّذِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ لَسَمِعْتَ هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِي وَاللَّهِ الَّذِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ . حَتَّى اسْتَحْلَفَهُ ثَلاَثًا وَهُوَ يَحْلِفُ لَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1760
رسول اللہﷺ کے آزاد کردہ غلام ابو رافع کے بیٹے عبید اللہ سے روایت ہے کہ حروریہ (فرقہ) نے جب خروج کیا اور وہ (یعنی عبید اللہ) حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ انہوں (یعنی خوارج) نے کہا حکم صرف اللہ کا ہے۔ حضرت علیؓ نے کہا (یہ) بات سچی مگر اس سے ارادہ باطل کا کیا گیا ہے۔ رسول اللہﷺ نے کچھ لوگوں کا ذکر فرمایا۔ (حضرت علیؓ نے کہا) یقینا میں اُن لوگوں کی نشانی اِن لوگوں میں دیکھتا ہوں۔ (آپؐ نے فرمایا تھا) یہ زبانوں سے حق کہیں گے مگر وہ ان کی اس جگہ سے نہیں گذرے گا۔ اور آپؓ نے اپنے گلے کی طرف اشارہ کیا۔ اللہ کی مخلوق میں سے ایک سب سے ناپسندیدہ سیاہ رنگ والا شخص ان میں سے ہے جس کا ایک ہاتھ بکری کے سرِ پستان (یا فرمایا) پستان کے کنارے جیسا ہے۔ جب حضرت علیؓ بن ابی طالب نے انہیں قتل کیا تو فرمایا تلاش کرو۔ انہوں نے دیکھا مگر کچھ نہ پایا آپؓ نے فرمایا پھر جاؤ۔ اللہ کی قسم نہ میں نے جھوٹ کہا نہ ہی مجھ سے جھوٹ کہا گیا ہے دو یا تین مرتبہ آپ نے ایسا فرمایا پھر انہوں نے اسے ایک ویرانے میں پایا تو وہ اسے لے آئے یہاں تک کہ اسے آپؓ کے سامنے رکھا۔ عبید اللہ کہتے ہیں ان کے اس سارے معاملہ کے موقعہ پر اور حضرت علیؓ کے ان کے بارہ میں یہ کہنے کے وقت میں موجود تھا۔ ایک شخص نے ابن حنین سے روایت کیا ہے کہ میں نے اس سیاہ شخص کو دیکھا تھا۔
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَيُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِّ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّ الْحَرُورِيَّةَ لَمَّا خَرَجَتْ وَهُوَ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رضى الله عنه - قَالُوا لاَ حُكْمَ إِلاَّ لِلَّهِ . قَالَ عَلِيٌّ كَلِمَةُ حَقٍّ أُرِيدَ بِهَا بَاطِلٌ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَصَفَ نَاسًا إِنِّي لأَعْرِفُ صِفَتَهُمْ فِي هَؤُلاَءِ " يَقُولُونَ الْحَقَّ بِأَلْسِنَتِهِمْ لاَ يَجُوزُ هَذَا مِنْهُمْ - وَأَشَارَ إِلَى حَلْقِهِ - مِنْ أَبْغَضِ خَلْقِ اللَّهِ إِلَيْهِ مِنْهُمْ أَسْوَدُ إِحْدَى يَدَيْهِ طُبْىُ شَاةٍ أَوْ حَلَمَةُ ثَدْىٍ " . فَلَمَّا قَتَلَهُمْ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ - رضى الله عنه - قَالَ انْظُرُوا . فَنَظَرُوا فَلَمْ يَجِدُوا شَيْئًا فَقَالَ ارْجِعُوا فَوَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلاَ كُذِبْتُ . مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا ثُمَّ وَجَدُوهُ فِي خَرِبَةٍ فَأَتَوْا بِهِ حَتَّى وَضَعُوهُ بَيْنَ يَدَيْهِ . قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ وَأَنَا حَاضِرُ ذَلِكَ مِنْ أَمْرِهِمْ . وَقَوْلِ عَلِيٍّ فِيهِمْ زَادَ يُونُسُ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ بُكَيْرٌ وَحَدَّثَنِي رَجُلٌ عَنِ ابْنِ حُنَيْنٍ أَنَّهُ قَالَ رَأَيْتُ ذَلِكَ الأَسْوَدَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1761
حضرت ابوذرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میرے بعد میری امت سے یا فرمایا میرے بعد میری امت میں سے ایک قوم ہوگی جو قرآن پڑھیں گے وہ ان کے گلوں سے آگے نہیں جائے گا وہ دین سے نکلیں گے جیسے تیر شکار سے پار ہو جاتا ہے پھر وہ اس میں لوٹ کر نہیں آئیں گے۔ یہ مخلوق اور اخلاق میں بد ترین ہوں گے۔ ابن صامت کہتے ہیں کہ میں حکم غفاری کے بھائی حضرت رافع بن عمروؓ غفاری سے ملا میں نے کہا یہ کیا حدیث ہے جو میں نے حضرت ابو ذرؓ سے اس طرح سنی ہے اور پھر میں نے انہیں یہ حدیث سنائی تو وہ کہنے لگے میں نے بھی یہ رسول اللہﷺ سے سنا ہے۔
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ هِلاَلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ بَعْدِي مِنْ أُمَّتِي - أَوْ سَيَكُونُ بَعْدِي مِنْ أُمَّتِي - قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لاَ يُجَاوِزُ حَلاَقِيمَهُمْ يَخْرُجُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَخْرُجُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ ثُمَّ لاَ يَعُودُونَ فِيهِ هُمْ شَرُّ الْخَلْقِ وَالْخَلِيقَةِ " . فَقَالَ ابْنُ الصَّامِتِ فَلَقِيتُ رَافِعَ بْنَ عَمْرٍو الْغِفَارِيَّ أَخَا الْحَكَمِ الْغِفَارِيِّ قُلْتُ مَا حَدِيثٌ سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي ذَرٍّ كَذَا وَكَذَا فَذَكَرْتُ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ فَقَالَ وَأَنَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1762
حضرت یسیر بن عمروؓ کہتے ہیں میں نے حضرت سہل بن حُنیفؓ سے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی ﷺ کو خوارج کا ذکر کرتے سنا ہے؟ وہ کہنے لگے میں نے آپؐ سے سنا ہے اور آپؐ نے اپنے ہاتھ سے مشرق کی طرف اشارہ کرکے فرمایا ایک قوم ہوگی جو اپنی زبانوں سے قرآن پڑھیں گے جو اُن کی ہنسلیوں سے آگے نہیں بڑھے گا وہ دین سے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے پار ہو جاتا ہے۔ ایک اور روایت میں یَخْرُجُ مِنْہُ الْاَقْوَامُ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ يُسَيْرِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ سَأَلْتُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ هَلْ سَمِعْتَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَذْكُرُ الْخَوَارِجَ فَقَالَ سَمِعْتُهُ - وَأَشَارَ بِيَدِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ " قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ بِأَلْسِنَتِهِمْ لاَ يَعْدُو تَرَاقِيَهُمْ يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ يَخْرُجُ مِنْهُ أَقْوَامٌ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1763
حضرت سہل بن حنیف سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا مشرق کی طرف ایک قوم سرگرداں پھرے گی ان کے سر منڈے ہوئے ہوں گے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ جَمِيعًا عَنْ يَزِيدَ - قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ - عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ عَنْ أُسَيْرِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَتِيهُ قَوْمٌ قِبَلَ الْمَشْرِقِ مُحَلَّقَةٌ رُءُوسُهُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1764
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت حسن بن علیؓ نے صدقہ کی کھجوروں میں سے ایک کھجور لے لی اور اپنے منہ میں ڈال لی۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کِخ کِخ اسے پھینک دو، کیا تمہیں پتہ نہیں کہ ہم صدقہ نہیں کھاتے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ آپؐ نے فرمایا کہ ہمارے لئے صدقہ جائز نہیں۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدٍ - وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ - سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ أَخَذَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ تَمْرَةً مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كِخْ كِخْ ارْمِ بِهَا أَمَا عَلِمْتَ أَنَّا لاَ نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ " . حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ جَمِيعًا عَنْ وَكِيعٍ عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ " أَنَّا لاَ تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ كِلاَهُمَا عَنْ شُعْبَةَ فِي هَذَا الإِسْنَادِ كَمَا قَالَ ابْنُ مُعَاذٍ " أَنَّا لاَ نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1765
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میں اپنے اہل کے پاس واپس جاتا ہوں اور ایک کھجور اپنے بستر پر گری پڑی پاتا ہوں اور اسے اُٹھاتا ہوں کہ اسے کھاؤں پھر ڈرتا ہوں کہ وہ صدقہ نہ ہو تو اسے رکھ دیتا ہوں۔
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ أَبَا يُونُسَ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " إِنِّي لأَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِي فَأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً عَلَى فِرَاشِي ثُمَّ أَرْفَعُهَا لآكُلَهَا ثُمَّ أَخْشَى أَنْ تَكُونَ صَدَقَةً فَأُلْقِيهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1766
ہمام بن منبہ سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں یہ وہ ہے جو ہم سے حضرت ابو ہریرہؓ نے محمد رسول اللہ ﷺ سے بیان کیا پھر انہوں نے کئی احادیث بیان کیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ کی قسم میں اپنے اہل کے پاس واپس جاتا ہوں پھر اپنے بستر پر یا اپنے گھر میں ایک کھجور گری پڑی پاتا ہوں اور اسے اُٹھا تا ہوں کہ اسے کھاؤں پھر ڈرتا ہوں کہ وہ صدقہ کی نہ ہو یا (فرمایا) صدقہ سے نہ ہو پھر اسے رکھ دیتا ہوں۔
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ هَمَّامٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَاللَّهِ إِنِّي لأَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِي فَأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً عَلَى فِرَاشِي - أَوْ فِي بَيْتِي - فَأَرْفَعُهَا لآكُلَهَا ثُمَّ أَخْشَى أَنْ تَكُونَ صَدَقَةً - أَوْ مِنَ الصَّدَقَةِ - فَأُلْقِيهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1767
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک کھجور پائی تو فرمایا اگر یہ صدقہ کی نہ ہوتی تو میں اسے کھا لیتا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَجَدَ تَمْرَةً فَقَالَ " لَوْلاَ أَنْ تَكُونَ مِنَ الصَّدَقَةِ لأَكَلْتُهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1768
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ راستہ میں ایک (پڑی ہوئی) کھجور کے پاس سے گذرے تو فرمایا اگر یہ صدقہ میں سے نہ ہوتی تو میں اسے کھا لیتا۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَرَّ بِتَمْرَةٍ بِالطَّرِيقِ فَقَالَ " لَوْلاَ أَنْ تَكُونَ مِنَ الصَّدَقَةِ لأَكَلْتُهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1769
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک کھجور پائی تو فرمایا اگر یہ صدقہ نہ ہوتی تو میں اسے کھا لیتا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَجَدَ تَمْرَةً فَقَالَ " لَوْلاَ أَنْ تَكُونَ صَدَقَةً لأَكَلْتُهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1770
عبد المطلب بن ربیعہ بن حارث بیان کرتے ہیں کہ ربیعہ بن حارث اور حضرت عباسؓ بن عبدالمطلب اکٹھے ہوئے اور ان دونوں نے کہا بخدا اگر ہم ان دونوں لڑکوں کو رسول اللہﷺ کے پاس بھیجیں ان کی مراد مجھ سے اور فضل بن عباسؓ سے تھی۔ وہ دونوں آپؐ سے بات کریں اور آپؐ ان دونوں کو ان صدقات پر امیر مقرر کردیں وہ دونوں وہ حق ادا کریں جو لوگ ادا کرتے ہیں اور اس سے وہ حصہ پائیں جو لوگ پاتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں ابھی وہ یہ باتیں کر رہے تھے کہ حضرت علی بن ابی طالبؓ آگئے وہ ان کے سامنے آکر کھڑے ہوئے۔ ان دونوں نے ان سے اس بات کا ذکر کیا تو حضرت علی بن ابی طالبؓ نے کہا تم ایسا نہ کرنا اللہ کی قسم! آپؐ ایسا نہیں کریں گے۔ ربیعہ بن حارث انہیں ایک طرف لے گئے اور کہا اللہ کی قسم آپ ہمارے ساتھ صرف اس لئے ایسا کر رہے ہیں کیونکہ آپ ہم سے کچھ رنجش محسوس کرتے ہیں۔ اللہ کی قسم آپ کو رسول اللہﷺ کی دامادی کا شرف حاصل ہوا اور ہم نے آپ سے اس پر کوئی حسد محسوس نہیں کیا۔ حضرت علیؓ کہنے لگے اچھا انہیں بھیج دو۔ پس وہ دونوں گئے اور حضرت علیؓ لیٹ گئے۔ جب رسول اللہﷺ نے نماز ظہر پڑھ لی ہم آپؐ سے پہلے حجرہ کی طرف بڑھے اور اس کے پاس کھڑے ہوگئے۔ یہانتک کہ آپؐ تشریف لائے اور ہمارے کان پکڑے پھر فرمایا جو تم نے (اپنے سینہ میں) رکھا ہوا ہے اسے نکالو۔ پھر آپؐ اندر تشریف لے گئے اور ہم بھی آپؐ کے ساتھ گئے اس روز آپؐ حضرت زینب بنت جحشؓ کے ہاں تھے۔ راوی کہتے ہیں پھر ہم بات کرنے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے پھر ہم میں سے ایک نے بات کی اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! آپؐ سب لوگوں سے زیادہ حسن سلوک کرنے والے اور سب سے بڑھ کر صلہ رحمی کرنے والے ہیں اور ہم شادی کی عمر کو پہنچ چکے ہیں ہم اس لئے آئے ہیں کہ آپ ہمیں کسی (جگہ) زکوٰۃ پر نگران مقرر کردیں اور ہم آپ کو وہ کچھ ادا کریں جس طرح لوگ ادا کرتے ہیں اور جیسے وہ فائدہ اُٹھاتے ہیں ہم بھی اُٹھائیں۔ راوی کہتے ہیں کہ حضورؐ دیر تک خاموش رہے یہانتک کہ ہم نے چاہا کہ ہم (پھر) آپؐ سے بات کریں۔ راوی کہتے ہیں حضرت زینبؓ پردہ کے پیچھے سے ہمیں اشارہ کر رہی تھیں کہ آپؐ سے بات نہ کرو۔ راوی کہتے ہیں پھر آپؐ نے فرمایا صدقہ آلِ محمدؐ کے لئے مناسب نہیں۔ یہ تو لوگوں کی میل کچیل ہے۔ محمیہ کو بُلالاؤ _وہ خمس پر مقرر تھے_ اور نوفل بن حارث بن عبد المطلب کو بلاؤ۔ راوی کہتے ہیں وہ دونوں آپ کے پاس آئے۔ آپؐ نے محمیہ سے فضل بن عباس کے بارے میں فرما یا اس لڑکے سے اپنی بیٹی بیاہ دو تو انہوں نے ان سے نکاح کردیا اور نوفل بن حارث سے فرمایا کہ اس لڑکے کا نکاح اپنی بیٹی سے کر دو تو انہوں نے مجھ سے نکاح کر دیا اور محمیہ سے فرمایا کہ ان دونوں کا حق مہر اتنا اتنا خمس سے ادا کردو۔ زہری کہتے ہیں کہ راوی نے مجھ سے مہر کی مقدار کا ذکر نہیں کیا۔ عبدالمطلب بن ربیعہ بن حارث کہتے ہیں کہ ان کے والد ربیعہ بن حارث بن عبد المطلب اور عباس بن عبد المطلب نے عبدالمطلب بن ربیعہ اور فضل بن عباس سے کہا تم دونوں رسول اللہﷺ کے پاس جاؤ اور آگے راوی نے مالک کی روایت کی طرح بیان کیا اس میں انہوں نے کہا ہے کہ حضرت علیؓ نے چادر بچھائی اور اس پر لیٹ گئے اور کہا میں ابو الحسن بھی کچھ سمجھ بوجھ رکھتا ہوں اللہ کی قسم میں اپنی جگہ نہ چھوڑوں گا یہانتک کہ تمہارے پاس تم دونوں کے بیٹے اس کا جواب لے کر آئیں جس کے لئے تم نے ان کو رسول اللہﷺ کی طرف بھیجا ہے اور اس روایت میں یہ بھی ہے کہ پھر آپؐ نے فرمایا یہ صدقات تو محض لوگوں کی میل کچیل ہیں اور یہ محمدؐ اور محمدؐ کی آل پر جائز نہیں اور راوی نے یہ بھی کہا پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا میرے لئے محمیہ بن جَزء کو بلاؤ اور وہ بنی اسد کے ایک شخص تھے رسول اللہﷺ نے انہیں اموالِ خمس پر عامل مقرر فرمایا تھا۔
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ الضُّبَعِيُّ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ الْمُطَّلِبِ بْنَ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ حَدَّثَهُ قَالَ اجْتَمَعَ رَبِيعَةُ بْنُ الْحَارِثِ وَالْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالاَ وَاللَّهِ لَوْ بَعَثْنَا هَذَيْنِ الْغُلاَمَيْنِ - قَالاَ لِي وَلِلْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ - إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَكَلَّمَاهُ فَأَمَّرَهُمَا عَلَى هَذِهِ الصَّدَقَاتِ فَأَدَّيَا مَا يُؤَدِّي النَّاسُ وَأَصَابَا مِمَّا يُصِيبُ النَّاسُ - قَالَ - فَبَيْنَمَا هُمَا فِي ذَلِكَ جَاءَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَوَقَفَ عَلَيْهِمَا فَذَكَرَا لَهُ ذَلِكَ فَقَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ لاَ تَفْعَلاَ فَوَاللَّهِ مَا هُوَ بِفَاعِلٍ . فَانْتَحَاهُ رَبِيعَةُ بْنُ الْحَارِثِ فَقَالَ وَاللَّهِ مَا تَصْنَعُ هَذَا إِلاَّ نَفَاسَةً مِنْكَ عَلَيْنَا فَوَاللَّهِ لَقَدْ نِلْتَ صِهْرَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَمَا نَفِسْنَاهُ عَلَيْكَ . قَالَ عَلِيٌّ أَرْسِلُوهُمَا . فَانْطَلَقَا وَاضْطَجَعَ عَلِيٌّ - قَالَ - فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الظُّهْرَ سَبَقْنَاهُ إِلَى الْحُجْرَةِ فَقُمْنَا عِنْدَهَا حَتَّى جَاءَ فَأَخَذَ بِآذَانِنَا . ثُمَّ قَالَ " أَخْرِجَا مَا تُصَرِّرَانِ " ثُمَّ دَخَلَ وَدَخَلْنَا عَلَيْهِ وَهُوَ يَوْمَئِذٍ عِنْدَ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ - قَالَ - فَتَوَاكَلْنَا الْكَلاَمَ ثُمَّ تَكَلَّمَ أَحَدُنَا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْتَ أَبَرُّ النَّاسِ وَأَوْصَلُ النَّاسِ وَقَدْ بَلَغْنَا النِّكَاحَ فَجِئْنَا لِتُؤَمِّرَنَا عَلَى بَعْضِ هَذِهِ الصَّدَقَاتِ فَنُؤَدِّيَ إِلَيْكَ كَمَا يُؤَدِّي النَّاسُ وَنُصِيبَ كَمَا يُصِيبُونَ - قَالَ - فَسَكَتَ طَوِيلاً حَتَّى أَرَدْنَا أَنْ نُكَلِّمَهُ - قَالَ - وَجَعَلَتْ زَيْنَبُ تُلْمِعُ عَلَيْنَا مِنْ وَرَاءِ الْحِجَابِ أَنْ لاَ تُكَلِّمَاهُ - قَالَ - ثُمَّ قَالَ " إِنَّ الصَّدَقَةَ لاَ تَنْبَغِي لآلِ مُحَمَّدٍ . إِنَّمَا هِيَ أَوْسَاخُ النَّاسِ ادْعُوَا لِي مَحْمِيَةَ - وَكَانَ عَلَى الْخُمُسِ - وَنَوْفَلَ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ " . قَالَ فَجَاءَاهُ فَقَالَ لِمَحْمِيَةَ " أَنْكِحْ هَذَا الْغُلاَمَ ابْنَتَكَ " . لِلْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ فَأَنْكَحَهُ وَقَالَ لِنَوْفَلِ بْنِ الْحَارِثِ " أَنْكِحْ هَذَا الْغُلاَمَ ابْنَتَكَ " . لِي فَأَنْكَحَنِي وَقَالَ لِمَحْمِيَةَ " أَصْدِقْ عَنْهُمَا مِنَ الْخُمُسِ كَذَا وَكَذَا " . قَالَ الزُّهْرِيُّ وَلَمْ يُسَمِّهِ لِي . حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ الْهَاشِمِيِّ أَنَّ عَبْدَ الْمُطَّلِبِ بْنَ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ رَبِيعَةَ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَالْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالاَ لِعَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ رَبِيعَةَ وَلِلْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ ائْتِيَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ مَالِكٍ وَقَالَ فِيهِ فَأَلْقَى عَلِيٌّ رِدَاءَهُ ثُمَّ اضْطَجَعَ عَلَيْهِ وَقَالَ أَنَا أَبُو حَسَنٍ الْقَرْمُ وَاللَّهِ لاَ أَرِيمُ مَكَانِي حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْكُمَا ابْنَاكُمَا بِحَوْرِ مَا بَعَثْتُمَا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ ثُمَّ قَالَ لَنَا " إِنَّ هَذِهِ الصَّدَقَاتِ إِنَّمَا هِيَ أَوْسَاخُ النَّاسِ وَإِنَّهَا لاَ تَحِلُّ لِمُحَمَّدٍ وَلاَ لآلِ مُحَمَّدٍ " . وَقَالَ أَيْضًا ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ادْعُوَا لِي مَحْمِيَةَ بْنَ جَزْءٍ " . وَهُوَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي أَسَدٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم اسْتَعْمَلَهُ عَلَى الأَخْمَاسِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 1771
عبید بن سبّاق کہتے ہیں نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت جویریہؓ نے انہیں بتایا کہ نبیﷺ ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا کھانے کے لئے کچھ ہے؟ انہوں نے کہا نہیں اللہ کی قسم! یا رسولؐ اللہ! ہمارے پاس کوئی کھانا نہیں سوائے بکری کی ہڈی کے جو میری آزاد کردہ لونڈی کو صدقہ دی گئی ہے۔ آپؐ نے فرمایا وہ لے آؤ۔ وہ (صدقہ) اپنی جگہ پہنچ چکا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ عُبَيْدَ بْنَ السَّبَّاقِ قَالَ إِنَّ جُوَيْرِيَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَيْهَا فَقَالَ " هَلْ مِنْ طَعَامٍ " . قَالَتْ لاَ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا عِنْدَنَا طَعَامٌ إِلاَّ عَظْمٌ مِنْ شَاةٍ أُعْطِيَتْهُ مَوْلاَتِي مِنَ الصَّدَقَةِ . فَقَالَ " قَرِّبِيهِ فَقَدْ بَلَغَتْ مَحِلَّهَا " . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے