کتاب 16: كتاب النكاح
صحیح مسلم, حصہ 7
صحیح مسلم 2591
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ سے عزل کے بارہ میں سوال کیا گیا۔ آپؐ نے فرمایا ہر پانی سے بچہ پیدا نہیں ہوتا اور جب اللہ تعالیٰ کسی چیز کے پیدا کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو اسے کوئی اور چیز روک نہیں سکتی۔
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ - يَعْنِي ابْنَ صَالِحٍ - عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ سَمِعَهُ يَقُولُ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْعَزْلِ فَقَالَ " مَا مِنْ كُلِّ الْمَاءِ يَكُونُ الْوَلَدُ وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ خَلْقَ شَىْءٍ لَمْ يَمْنَعْهُ شَىْءٌ " . حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ الْهَاشِمِيُّ عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2592
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا میری ایک لونڈی ہے وہ ہماری خدمت کرتی اور پانی (بھر کر) لاتی ہے اور میں اس سے تعلق قائم کرتا ہوں اور ناپسند کرتا ہوں کہ وہ حاملہ ہوجائے؟ آپؐ نے فرمایا اگر تم چاہو تو عزل کرلو کیونکہ جو اس کے لئے مقدر ہے وہ تو اس کے پاس آکر رہے گا۔ وہ شخص کچھ عرصہ کے بعد آپؐ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ وہ لونڈی تو حاملہ ہوگئی۔ آپؐ نے فرمایا میں نے تو تمہیں بتا دیا تھا کہ جو اس کے لئے مقدر ہے وہ تو اسے مل کر رہے گا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلاً أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنَّ لِي جَارِيَةً هِيَ خَادِمُنَا وَسَانِيَتُنَا وَأَنَا أَطُوفُ عَلَيْهَا وَأَنَا أَكْرَهُ أَنْ تَحْمِلَ . فَقَالَ " اعْزِلْ عَنْهَا إِنْ شِئْتَ فَإِنَّهُ سَيَأْتِيهَا مَا قُدِّرَ لَهَا " . فَلَبِثَ الرَّجُلُ ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ إِنَّ الْجَارِيَةَ قَدْ حَبِلَتْ . فَقَالَ " قَدْ أَخْبَرْتُكَ أَنَّهُ سَيَأْتِيهَا مَا قُدِّرَ لَهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2593
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ایک شخص نے نبیﷺ سے سوال کیا اور کہا میرے پاس ایک لونڈی ہے میں اس سے عزل کرتا ہوں تو رسول اللہﷺ نے فرمایا بے شک یہ کسی بھی چیز کو جس کا اللہ نے ارادہ کیا ہے میں روک نہیں ہوگا۔ راوی کہتے ہیں پھر (کچھ عرصہ بعد) وہ شخص آیا اور کہنے لگا یا رسولؐ اللہ! جس لونڈی کا میں نے آپؐ سے ذکر کیا تھا وہ تو حاملہ ہو گئی ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسولؐ ہوں۔
ایک اور روایت میں (سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِیَّﷺ کی بجائے) جَائَ رَجُلٌ اِلَی النَّبِیِّ ﷺ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الأَشْعَثِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ عِيَاضٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنَّ عِنْدِي جَارِيَةً لِي وَأَنَا أَعْزِلُ عَنْهَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ ذَلِكَ لَنْ يَمْنَعَ شَيْئًا أَرَادَهُ اللَّهُ " . قَالَ فَجَاءَ الرَّجُلُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْجَارِيَةَ الَّتِي كُنْتُ ذَكَرْتُهَا لَكَ حَمَلَتْ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ" . وَحَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ حَسَّانَ قَاصُّ أَهْلِ مَكَّةَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ عِيَاضِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ النَّوْفَلِيُّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمَعْنَى حَدِيثِ سُفْيَانَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2594
حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ہم عزل کرتے تھے جبکہ قرآن نازل ہو رہا تھا۔ اسحاق نے مزید کہا کہ سفیان کہتے تھے اگر یہ ایسی چیز ہوتی جس کی ممانعت ہے تو ضرور قرآن ہمیں اس سے منع کرتا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كُنَّا نَعْزِلُ وَالْقُرْآنُ يَنْزِلُ . زَادَ إِسْحَاقُ قَالَ سُفْيَانُ لَوْ كَانَ شَيْئًا يُنْهَى عَنْهُ لَنَهَانَا عَنْهُ الْقُرْآنُ.
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2595
عطاء سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت جابرؓ کو کہتے سنا ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں عزل کیا کرتے تھے۔
وَحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ لَقَدْ كُنَّا نَعْزِلُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2596
حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ہم رسول اللہﷺ کے زمانہ میں عزل کیا کرتے تھے یہ بات نبیﷺ کو پہنچی۔ تو آپؐ نے ہمیں اس سے منع نہیں فرمایا۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ - يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ - حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كُنَّا نَعْزِلُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَبَلَغَ ذَلِكَ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ يَنْهَنَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2597
حضرت ابو درداءؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ ایک حاملہ عورت جس کا عنقریب بچہ ہونے والا تھا کے خیمہ کے دروازہ پر آئے اور آپؐ نے فرمایا شاید وہ اس سے تعلق قائم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا ہاں۔ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا میں نے ارادہ کیا کہ میں اس پر ایسی لعنت کروں جو قبر میں اس کے ساتھ داخل ہو۔ جس کے ساتھ وہ اپنی قبر میں داخل ہو۔ وہ اس بچہ کو کیسے وارث ٹھہرائے گا حالانکہ وہ اس پر حلال نہیں ہے اور وہ اس سے کیسے خدمت لے گا حالانکہ وہ اس کے لئے جائز نہیں۔
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ جُبَيْرٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ أَتَى بِامْرَأَةٍ مُجِحٍّ عَلَى بَابِ فُسْطَاطٍ فَقَالَ " لَعَلَّهُ يُرِيدُ أَنْ يُلِمَّ بِهَا " . فَقَالُوا نَعَمْ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَلْعَنَهُ لَعْنًا يَدْخُلُ مَعَهُ قَبْرَهُ كَيْفَ يُوَرِّثُهُ وَهُوَ لاَ يَحِلُّ لَهُ كَيْفَ يَسْتَخْدِمُهُ وَهُوَ لاَ يَحِلُّ لَهُ " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ جَمِيعًا عَنْ شُعْبَةَ فِي هَذَا الإِسْنَادِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2598
جدامہ بنت وہب اسدیہ سے روایت ہے کہ اس نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا کہ میں نے ارادہ کیا تھا کہ میں غیلہ (دودھ پلانے والی عورتوں سے تعلق) کی ممانعت کروں یہاں تک کہ مجھے یاد آیا کہ روم اور فارس کے لوگ ایسا کرتے ہیں اور یہ بات ان کی اولاد کو نقصان نہیں پہنچاتی۔
وَحَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى - وَاللَّفْظُ لَهُ - قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ جُدَامَةَ بِنْتِ وَهْبٍ الأَسَدِيَّةِ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَنْهَى عَنِ الْغِيلَةِ حَتَّى ذَكَرْتُ أَنَّ الرُّومَ وَفَارِسَ يَصْنَعُونَ ذَلِكَ فَلاَ يَضُرُّ أَوْلاَدَهُمْ " . قَالَ مُسْلِمٌ وَأَمَّا خَلَفٌ فَقَالَ عَنْ جُذَامَةَ الأَسَدِيَّةِ . وَالصَّحِيحُ مَا قَالَهُ يَحْيَى بِالدَّالِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2599
حضرت عکاشہؓ کی بہن حضرت جدامہؓ بنت وہب سے روایت ہے وہ کہتی ہیں میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں کچھ لوگوں کے ساتھ حاضر ہوئی۔ آپؐ فرما رہے تھے میں نے ارادہ کیا کہ میں غیلہ (حمل کے دوران تعلق) سے منع کردوں پھر میں نے دیکھا کہ روم، فارس میں لوگ اپنی ہونے والی اولاد کے دوران تعلق کرتے ہیں اور یہ چیز اُن کی اولاد کو ضرر نہیں پہنچاتی۔ پھر انہوں نے عزل کے بارہ میں پوچھا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا یہ تو زندہ درگور کی ایک مخفی شکل ہے۔
عبیداللہ نے مقری سے اپنی روایت میں مزید کہا ہے یہ وہی زندہ گاڑھی جانے والی ہے۔ جس کے بارہ میں سوال کیا جائے گا۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ قَالاَ حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ حَدَّثَنِي أَبُو الأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ جُدَامَةَ بِنْتِ وَهْبٍ أُخْتِ عُكَّاشَةَ قَالَتْ حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي أُنَاسٍ وَهُوَ يَقُولُ " لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَنْهَى عَنِ الْغِيلَةِ فَنَظَرْتُ فِي الرُّومِ وَفَارِسَ فَإِذَا هُمْ يُغِيلُونَ أَوْلاَدَهُمْ فَلاَ يَضُرُّ أَوْلاَدَهُمْ ذَلِكَ شَيْئًا " . ثُمَّ سَأَلُوهُ عَنِ الْعَزْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ذَلِكَ الْوَأْدُ الْخَفِيُّ " . زَادَ عُبَيْدُ اللَّهِ فِي حَدِيثِهِ عَنِ الْمُقْرِئِ وَهْىَ { وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ} وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ الْقُرَشِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ جُدَامَةَ بِنْتِ وَهْبٍ الأَسَدِيَّةِ أَنَّهَا قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ فِي الْعَزْلِ وَالْغِيلَةِ . غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " الْغِيَالِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 2600
عامر بن سعد سے روایت ہے کہ حضرت اسامہؓ بن زیدؓ نے ان کے والد حضرت سعدؓ بن ابی وقاص کو بتایا کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور کہا میں اپنی بیوی سے عزل کرتا ہوں۔ اُسے رسول اللہﷺ نے فرمایا تم ایسا کیوں کرتے ہو۔ اس نے عرض کیا مجھے اس کے بچے یا اس کی اولاد کے بارہ میں اندیشہ ہوتا ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اگر یہ مضر ہوتا تو اہلِ فارس اور روم کو بھی نقصان دیتا۔ ایک اور روایت میں (لَوْ کَانَ ذَلِکَ ضَارًّا کہ بجائے اِنْ کَانَ لِذَلِکَ فَلَا، مَا ضَارَ ذَلِکَ فَارِسَ وَلَا الرُّوْمَ) کے الفاظ ہیں کہ اگر یہ بات ہے تو نہ (کرو کیونکہ) یہ فارس اور روم کو نقصان نہیں دیتا۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ نُمَيْرٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمَقْبُرِيُّ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ حَدَّثَنِي عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَا النَّضْرِ حَدَّثَهُ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ أَخْبَرَ وَالِدَهُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ رَجُلاً جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنِّي أَعْزِلُ عَنِ امْرَأَتِي . فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لِمَ تَفْعَلُ ذَلِكَ " . فَقَالَ الرَّجُلُ أُشْفِقُ عَلَى وَلَدِهَا أَوْ عَلَى أَوْلاَدِهَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ كَانَ ذَلِكَ ضَارًّا ضَرَّ فَارِسَ وَالرُّومَ " . وَقَالَ زُهَيْرٌ فِي رِوَايَتِهِ " إِنْ كَانَ لِذَلِكَ فَلاَ مَا ضَارَ ذَلِكَ فَارِسَ وَلاَ الرُّومَ ".
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے