کتاب 16: كتاب النكاح

صحیح مسلم, حصہ 6

صحیح مسلم 2571

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ’’بدترین کھانا‘‘ اس دعوت ولیمہ کا کھانا ہے جس میں (صرف) امیروں کو بلایا جائے اور غرباء کو چھوڑ دیا جائے۔ اور جو بلانے پر نہ آیا تو اس نے اللہ اور اس کے رسولؐ کی نافرمانی کی۔
ابن ابی عمر کہتے ہیں کہ ہمیں سفیان نے بتایا کہ میں نے زہری سے پوچھا اے ابو بکر یہ کیا روایت ہے کہ سب سے برا کھانا دولتمندوں کا کھانا ہے۔ وہ ہنس دئیے اور کہنے لگے ایسا نہیں کہ سب سے بُرا کھانا دولتمندوں کا ہے۔ سفیان نے کہا میرے والد دولتمند تھے۔ جب میں نے یہ حدیث سنی تو اس نے مجھے ڈرا دیا تھا۔ میں نے اس کے بارہ میں زہری سے پوچھا تو انہوں نے کہا مجھ سے عبدالرحمان الاعرج نے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہؓ کو کہتے ہوئے سنا: سب سے برا کھانا ولیمہ کا وہ کھانا ہے۔ پھر راوی نے سابقہ روایت کی طرح بیان کیا۔
ایک اور روایت میں (بِئْسُ الطَّعَامِ طَعَامُ الْوَلِیْمَۃِ کی بجائے) شَرُّا لطَّعَامِ طَعَامُ الْوَلِیْمَۃِ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ بِئْسَ الطَّعَامُ طَعَامُ الْوَلِيمَةِ يُدْعَى إِلَيْهِ الأَغْنِيَاءُ وَيُتْرَكُ الْمَسَاكِينُ فَمَنْ لَمْ يَأْتِ الدَّعْوَةَ فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ . وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قُلْتُ لِلزُّهْرِيِّ يَا أَبَا بَكْرٍ كَيْفَ هَذَا الْحَدِيثُ شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الأَغْنِيَاءِ فَضَحِكَ فَقَالَ لَيْسَ هُوَ شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الأَغْنِيَاءِ . قَالَ سُفْيَانُ وَكَانَ أَبِي غَنِيًّا فَأَفْزَعَنِي هَذَا الْحَدِيثُ حِينَ سَمِعْتُ بِهِ فَسَأَلْتُ عَنْهُ الزُّهْرِيَّ فَقَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْوَلِيمَةِ . ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ مَالِكٍ. وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَعَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْوَلِيمَةِ . نَحْوَ حَدِيثِ مَالِكٍ. وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ نَحْوَ ذَلِكَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2572

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا سب سے بُرا کھانا ولیمہ کا کھانا ہے جو اس کی طرف آتا ہے اُسے روکا جاتا ہے اور جو اس سے انکار کرتا ہے اسے بلایا جاتا ہے اور جو دعوت کو قبول نہیں کرتا وہ اللہ اور اس کے رسولؐ کی نافرمانی کرتا ہے۔

وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ زِيَادَ بْنَ سَعْدٍ قَالَ سَمِعْتُ ثَابِتًا الأَعْرَجَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْوَلِيمَةِ يُمْنَعُهَا مَنْ يَأْتِيهَا وَيُدْعَى إِلَيْهَا مَنْ يَأْبَاهَا وَمَنْ لَمْ يُجِبِ الدَّعْوَةَ فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2573

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں حضرت رفاعہؓ کی بیوی نبی ﷺ کے پاس آئیں اور اس نے عرض کی میں رفاعہؓ کے نکاح میں تھی۔ اس نے مجھے طلاق دی اور بتہ طلاق دی۔ میں نے عبدالرحمانؓ بن زبیر سے شادی کی اور اس کے پاس کپڑے کی جھالر کے سوا کچھ نہیں۔ رسول اللہ ﷺ مسکرائے اور آپؐ نے فرمایا کیا تم رفاعہؓ کے پاس واپس جانا چاہتی ہو۔ (ایسا) نہیں (ہوسکتا) یہانتک کہ تم اس کا اور وہ تمہارا مزہ چکھ لے۔ (یہانتک کہ تم عبدالرحمان بن زبیر سے ازدواجی تعلق قائم کرلو۔) وہ کہتی ہیں حضرت ابو بکرؓ آپؐ کے پاس تھے اور حضرت خالدؓ دروازے پر اجازت کے منتظر تھے۔ انہوں نے بآواز بلند کہا اے ابو بکرؓ! کیا آپ اس عورت کو نہیں سنتے جو رسول اللہ ﷺ کے پاس علانیہ ایسی بات کرتی ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ - وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو - قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتِ امْرَأَةُ رِفَاعَةَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ كُنْتُ عِنْدَ رِفَاعَةَ فَطَلَّقَنِي فَبَتَّ طَلاَقِي فَتَزَوَّجْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ وَإِنَّ مَا مَعَهُ مِثْلُ هُدْبَةِ الثَّوْبِ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَتُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ لاَ حَتَّى تَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ " . قَالَتْ وَأَبُو بَكْرٍ عِنْدَهُ وَخَالِدٌ بِالْبَابِ يَنْتَظِرُ أَنْ يُؤْذَنَ لَهُ فَنَادَى يَا أَبَا بَكْرٍ أَلاَ تَسْمَعُ هَذِهِ مَا تَجْهَرُ بِهِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2574

عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ نے انہیں بتایا کہ رفاعہ قرظی نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور بتہ طلاق دی۔ اس کے بعد انہوں نے عبدالرحمان بن زبیرؓ سے شادی کی۔ پھر وہ نبیﷺ کے پاس آئی اور کہنے لگی یا رسولؐ اللہ! وہ رفاعہؓ کے نکاح میں تھی تو اس نے اسے تین طلاقوں میں سے آخری طلاق دے دی۔ پھر اس کے بعد میں نے عبدالرحمان بن زبیرؓ سے شادی کرلی۔ لیکن وہ تو اللہ کی قسم اس کے پاس جھالر کے سوا کچھ نہیں اور اس نے اپنی اوڑھنی کا جھالر لے کر دکھایا۔ راوی کہتے ہیں رسول اللہﷺ مسکرائے اور آپؐ نے فرمایا تم شاید رفاعہؓ کے پاس واپس جانا چاہتی ہو (ایسا) نہیں ہوسکتا یہانتک کہ تم اس کا اور وہ تمہارا مزہ نہ چکھ لے اور حضرت ابوبکر ؓ صدیق رسول اللہﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ اور خالد بن سعید بن العاص حجرہ کے دروازہ پر بیٹھے تھے انہیں اندر آنے کی اجازت (ابھی) نہیں ملی تھی۔ خالد حضرت ابو بکرؓ کو آواز دینے لگے۔ آپؐ اس عورت کو اس بارہ میں کیوں نہیں ڈانٹتے جو وہ رسول اللہﷺ کے پاس علانیہ بات کر رہی ہے۔
ایک اور روایت حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ رفاعہؓ القرظی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ تو اس نے عبدالرحمانؓ بن زبیر سے شادی کرلی۔ وہ نبیﷺ کے پاس آئی اور کہا یا رسولؐ اللہ! رفاعہؓ نے اسے تین طلاقوں میں سے آخری دے دی ہے۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى - وَاللَّفْظُ لِحَرْمَلَةَ - قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ حَدَّثَنَا وَقَالَ حَرْمَلَةُ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيَّ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَبَتَّ طَلاَقَهَا فَتَزَوَّجَتْ بَعْدَهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ فَجَاءَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا كَانَتْ تَحْتَ رِفَاعَةَ فَطَلَّقَهَا آخِرَ ثَلاَثِ تَطْلِيقَاتٍ فَتَزَوَّجْتُ بَعْدَهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ وَإِنَّهُ وَاللَّهِ مَا مَعَهُ إِلاَّ مِثْلُ الْهُدْبَةِ وَأَخَذَتْ بِهُدْبَةٍ مِنْ جِلْبَابِهَا . قَالَ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ضَاحِكًا فَقَالَ " لَعَلَّكِ تُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ لاَ حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ وَتَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ " . وَأَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ جَالِسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَخَالِدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ جَالِسٌ بِبَابِ الْحُجْرَةِ لَمْ يُؤْذَنْ لَهُ قَالَ فَطَفِقَ خَالِدٌ يُنَادِي أَبَا بَكْرٍ أَلاَ تَزْجُرُ هَذِهِ عَمَّا تَجْهَرُ بِهِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيَّ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَتَزَوَّجَهَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الزَّبِيرِ فَجَاءَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ رِفَاعَةَ طَلَّقَهَا آخِرَ ثَلاَثِ تَطْلِيقَاتٍ . بِمِثْلِ حَدِيثِ يُونُسَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2575

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سے ایسی عورت کے بارہ میں سوال کیا گیا جس سے ایک شخص شادی کرتا ہے پھر وہ اسے بتّہ طلاق دے دیتا ہے وہ دوسرے شخص سے شادی کرتی ہے وہ اس کے پاس جانے سے پہلے اسے طلاق دے دیتا ہے تو کیا وہ اپنے پہلے خاوند کے لئے جائز ہے۔ آپؐ نے فرمایا نہیں یہانتک کہ وہ اس کا مزہ چکھ لے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سُئِلَ عَنِ الْمَرْأَةِ يَتَزَوَّجُهَا الرَّجُلُ فَيُطَلِّقُهَا فَتَتَزَوَّجُ رَجُلاً فَيُطَلِّقُهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا أَتَحِلُّ لِزَوْجِهَا الأَوَّلِ قَالَ " لاَ حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَهَا ". حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ جَمِيعًا عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2576

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں۔ اس سے ایک دوسرے شخص نے شادی کرلی۔ پھر اس نے اس کے پاس جانے سے پہلے اسے طلاق دے دی۔ تو اس کے پہلے خاوند نے اس سے شادی کرنے کا ارادہ کیا رسول اللہﷺ سے اس بارہ میں پوچھا گیا تو آپؐ نے فرمایا نہیں یہاں تک کہ دوسرا (خاوند) بھی اس کا اسی طرح مزہ چکھ لے جو پہلے نے چکھا تھا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ طَلَّقَ رَجُلٌ امْرَأَتَهُ ثَلاَثًا فَتَزَوَّجَهَا رَجُلٌ ثُمَّ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا فَأَرَادَ زَوْجُهَا الأَوَّلُ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا فَسُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ " لاَ حَتَّى يَذُوقَ الآخِرُ مِنْ عُسَيْلَتِهَا مَا ذَاقَ الأَوَّلُ " . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى - يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ - جَمِيعًا عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ . وَفِي حَدِيثِ يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ عَنْ عَائِشَةَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2577

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص جب اپنی بیوی کے پاس جانے کا ارادہ کرے اور یہ کہے۔ اللہ کے نام کے ساتھ اے اللہ! ہمیں شیطان سے محفوظ رکھ اور جو تو ہمیں عطا فرمائے اس کو بھی شیطان سے بچا۔ اگر ان دونوں کے لئے اس میں کوئی اولاد مقدر ہے تو شیطان اس کو کبھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ شعبہ کی روایت میں بسم اللہ کے الفاظ نہیں ہیں جبکہ عبدالرزاق کی روایت جو ثوری سے مروی ہے میں بسم اللہ کے الفاظ موجود ہیں اسی طرح ابن نمیر کی روایت میں ہے کہ منصور کہتے ہیں کہ میرے خیال میں انہوں نے بسم اللہ کہا تھا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالاَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْتِيَ أَهْلَهُ قَالَ بِاسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا فَإِنَّهُ إِنْ يُقَدَّرْ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ فِي ذَلِكَ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْطَانٌ أَبَدًا ". وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ جَمِيعًا عَنِ الثَّوْرِيِّ كِلاَهُمَا عَنْ مَنْصُورٍ بِمَعْنَى حَدِيثِ جَرِيرٍ غَيْرَ أَنَّ شُعْبَةَ لَيْسَ فِي حَدِيثِهِ ذِكْرُ " بِاسْمِ اللَّهِ " . وَفِي رِوَايَةِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِيِّ " بِاسْمِ اللَّهِ " . وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ نُمَيْرٍ قَالَ مَنْصُورٌ أُرَاهُ قَالَ " بِاسْمِ اللَّهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2578

ابن منکدر سے روایت ہے انہوں نے جابر کو کہتے سنا یہودی کہتے تھے جب ایک شخص اپنی بیوی سے اس کے پیچھے سے اس کے اگلے حصہ میں ازدواجی تعلقات قائم کرے تو بچہ بھینگا پیدا ہوتا ہے تو یہ آیت نازل ہوئی۔ تمہاری عورتیں کھیتیاں ہیں۔ پس اپنی کھیتیوں کے پاس جیسے چاہو آؤ۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ - وَاللَّفْظُ لأَبِي بَكْرٍ - قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ سَمِعَ جَابرًا يَقُولُ كَانَتِ الْيَهُودُ تَقُولُ إِذَا أَتَى الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ مِنْ دُبُرِهَا فِي قُبُلِهَا كَانَ الْوَلَدُ أَحْوَلَ فَنَزَلَتْ { نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ}

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2579

حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے یہود کہتے تھے جب عورت سے اس کے پیچھے سے اس کے اگلے حصہ میں ازدواجی تعلقات قائم کیا جائے پھر وہ حاملہ ہو جائے تو اس کا بچہ بھینگا ہوتا ہے۔ راوی کہتے ہیں تو یہ آیت نازل ہوئی ’’تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں پس اپنی کھیتیوں کے پاس جب مناسب سمجھو آؤ‘‘۔
ایک اور زہری سے مروی ہے کہ خواہ وہ منہ کے بل ہو اور اگر اللہ چاہے تو وہ منہ کے بل نہ ہو۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ الْهَادِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ يَهُودَ كَانَتْ تَقُولُ إِذَا أُتِيَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ دُبُرِهَا فِي قُبُلِهَا ثُمَّ حَمَلَتْ كَانَ وَلَدُهَا أَحْوَلَ . قَالَ فَأُنْزِلَتْ { نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ} وَحَدَّثَنَاهُ قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي عَنْ أَيُّوبَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنِي وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ح وَحَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبُو مَعْنٍ الرَّقَاشِيُّ قَالُوا حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ رَاشِدٍ يُحَدِّثُ عَنِ الزُّهْرِيِّ ح وَحَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ مَعْبَدٍ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - وَهُوَ ابْنُ الْمُخْتَارِ - عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ كُلُّ هَؤُلاَءِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَزَادَ فِي حَدِيثِ النُّعْمَانِ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِنْ شَاءَ مُجَبِّيَةً وَإِنْ شَاءَ غَيْرَ مُجَبِّيَةٍ غَيْرَ أَنَّ ذَلِكَ فِي صِمَامٍ وَاحِدٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2580

حضرت ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں آپؐ نے فرمایا جب کوئی عورت اپنے خاوند کے بستر سے الگ ہو کر علیحدہ رات گزارتی ہے تو اس پر فرشتے صبح ہونے تک لعنت کرتے ہیں۔ ایک اور روایت میں (حَتَّی تُصْبِحَ کی بجائے) حَتَّی تَرْجِعَ کے الفاظ ہیں یہاں تک کہ وہ (اس کے پاس) چلی آئے۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا بَاتَتِ الْمَرْأَةُ هَاجِرَةً فِرَاشَ زَوْجِهَا لَعَنَتْهَا الْمَلاَئِكَةُ حَتَّى تُصْبِحَ " . وَحَدَّثَنِيهِ يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ - يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ - حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ " حَتَّى تَرْجِعَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2581

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کوئی بھی شخص نہیں ہے جو اپنی بیوی کو اپنے بستر کی طرف بلاتا ہو اور وہ انکار کرے مگر وہ ہستی ہے جو آسمان میں ہے اس پر اس وقت تک ناراض رہتی ہے یہانتک کہ وہ (شوہر) اس سے راضی ہو۔

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ عَنْ يَزِيدَ - يَعْنِي ابْنَ كَيْسَانَ - عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا مِنْ رَجُلٍ يَدْعُو امْرَأَتَهُ إِلَى فِرَاشِهَا فَتَأْبَى عَلَيْهِ إِلاَّ كَانَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ سَاخِطًا عَلَيْهَا حَتَّى يَرْضَى عَنْهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2582

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جب کوئی شخص اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ اس کے پاس نہ آئے اور وہ (خاوند) اس پر ناراضگی کی حالت میں رات گزارے تو فرشتے صبح ہونے تک اس پر لعنت کرتے ہیں۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا جَرِيرٌ كُلُّهُمْ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا دَعَا الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ إِلَى فِرَاشِهِ فَلَمْ تَأْتِهِ فَبَاتَ غَضْبَانَ عَلَيْهَا لَعَنَتْهَا الْمَلاَئِكَةُ حَتَّى تُصْبِحَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2583

حضرت ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا لوگوں میں سے سب سے بُرا آدمی قیامت کے دن وہ آدمی ہے جو اپنی بیوی سے تعلق قائم کرتا ہے اور وہ اس سے تعلق قائم کرتی ہے اور پھر وہ اس کا راز افشاء کرتا پھرتا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَةَ الْعُمَرِيِّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ مِنْ أَشَرِّ النَّاسِ عِنْدَ اللَّهِ مَنْزِلَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ الرَّجُلَ يُفْضِي إِلَى امْرَأَتِهِ وَتُفْضِي إِلَيْهِ ثُمَّ يَنْشُرُ سِرَّهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2584

عبدالرحمان بن سعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت ابو سعید خدریؓ کو کہتے سنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت کے دن سب سے بڑی امانت یہ ہے کہ ایک شخص اپنی بیوی سے تعلق قائم کرتا ہے اور وہ اس سے تعلق قائم کرتی ہے لیکن وہ اس کا راز افشاء کرتا ہے۔ ابن نمیر نے (اِنَّ مِنْ اَعْظَمِ کی بجائے) اِنَّ أَعْظَمَ کے الفاظ کہے ہیں۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ مِنْ أَعْظَمِ الأَمَانَةِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الرَّجُلَ يُفْضِي إِلَى امْرَأَتِهِ وَتُفْضِي إِلَيْهِ ثُمَّ يَنْشُرُ سِرَّهَا " . وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ " إِنَّ أَعْظَمَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2585

ابن محیریز سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں اور ابو صرمہ حضرت ابو سعید خدریؓ کے پاس آئے۔ ابو صرمہ نے ان سے سوال کرتے ہوئے کہا اے ابو سعیدؓ! کیا آپ نے رسول اللہﷺ کو عزل کا ذکر کرتے سنا ہے انہوں نے کہا ہاں۔ ہم نے رسول اللہﷺ کے ساتھ غزوئہ بنی مصطلق میں عرب کی معزز عورتوں کو قیدی بنایا۔ ہماری گھروں سے جدائی لمبی ہو گئی تھی اور ہم ان قیدیوں کے عوض فدیہ لینے کے خواہش مند تھے۔ ہم نے ارادہ کیا کہ ہم (ان عورتوں سے) فائدہ اٹھائیں اور عزل کر لیں۔ تو ہم نے کہا ہم ایسا کریں جبکہ رسول اللہﷺ ہمارے درمیان موجود ہیں اور آپؐ سے اس بارہ میں نہ پوچھیں۔ پھر ہم نے رسول اللہﷺ سے پوچھا تو آپؐ نے فرمایا تم پر حرج نہیں کہ تم ایسا نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ نے قیامت تک ہونے والی جس روح کی پیدائش لکھی ہے وہ ضرور ہو کر رہے گی۔
ایک اور روایت میں (مَا کَتَبَ اللّٰہُ خَلْقَ نَسَمَۃٍ ھِیَ کَائِنَۃٌ کی بجائے) فَاِنَّ اللّٰہَ کَتَبَ مَنْ ھُوَ خَالِقٌ کے الفاظ ہیں۔

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِي رَبِيعَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ أَنَّهُ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو صِرْمَةَ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فَسَأَلَهُ أَبُو صِرْمَةَ فَقَالَ يَا أَبَا سَعِيدٍ هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَذْكُرُ الْعَزْلَ فَقَالَ نَعَمْ غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غَزْوَةَ بَلْمُصْطَلِقِ فَسَبَيْنَا كَرَائِمَ الْعَرَبِ فَطَالَتْ عَلَيْنَا الْعُزْبَةُ وَرَغِبْنَا فِي الْفِدَاءِ فَأَرَدْنَا أَنْ نَسْتَمْتِعَ وَنَعْزِلَ فَقُلْنَا نَفْعَلُ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ أَظْهُرِنَا لاَ نَسْأَلُهُ . فَسَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " لاَ عَلَيْكُمْ أَنْ لاَ تَفْعَلُوا مَا كَتَبَ اللَّهُ خَلْقَ نَسَمَةٍ هِيَ كَائِنَةٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ إِلاَّ سَتَكُونُ " . حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ بِهَذَا الإِسْنَادِ فِي مَعْنَى حَدِيثِ رَبِيعَةَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " فَإِنَّ اللَّهَ كَتَبَ مَنْ هُوَ خَالِقٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2586

حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں پھر ہم نے اس کے بارہ میں رسول اللہﷺ سے پوچھا تو آپؐ نے فرمایا اور تم ایسا کرتے ہو اور تم ایسا کرتے ہو اور تم ایسا کرتے ہو۔ کوئی بھی روح قیامت تک ہونے والی نہیں مگر وہ ہو کر رہے گی۔

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ الضُّبَعِيُّ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ قَالَ أَصَبْنَا سَبَايَا فَكُنَّا نَعْزِلُ ثُمَّ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ لَنَا " وَإِنَّكُمْ لَتَفْعَلُونَ وَإِنَّكُمْ لَتَفْعَلُونَ وَإِنَّكُمْ لَتَفْعَلُونَ مَا مِنْ نَسَمَةٍ كَائِنَةٍ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ إِلاَّ هِيَ كَائِنَةٌ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2587

معبد بن سیرین حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں میں نے ان سے کہا کیا آپ نے اسے ابو سعیدؓ سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں۔ نبیﷺ نے فرمایا تم پر کوئی حرج نہیں اگر تم (ایسا) نہ کرو، یہ تو تقدیر کا معاملہ ہے۔ انس بن سیرین سے اسی سند سے روایت ہے سوائے اس کے کہ ان کی روایت میں ہے نبیﷺ نے فرمایا عزل کرنے میں تمہارے لئے کوئی حرج نہیں ہے کہ تم ایسا نہ کرو۔ یہ تو تقدیر کی بات ہے۔ اور بہز کی روایت میں ہے شعبہ نے کہا میں نے اس سے کہا تم نے ابو سعیدؓ سے سنا؟ انہوں نے کہا ہاں۔

وَحَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قُلْتُ لَهُ سَمِعْتَهُ مِنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ نَعَمْ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ عَلَيْكُمْ أَنْ لاَ تَفْعَلُوا فَإِنَّمَا هُوَ الْقَدَرُ" . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ وَبَهْزٌ قَالُوا جَمِيعًا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِهِمْ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ فِي الْعَزْلِ " لاَ عَلَيْكُمْ أَنْ لاَ تَفْعَلُوا ذَاكُمْ فَإِنَّمَا هُوَ الْقَدَرُ " . وَفِي رِوَايَةِ بَهْزٍ قَالَ شُعْبَةُ قُلْتُ لَهُ سَمِعْتَهُ مِنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ نَعَمْ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2588

عبدالرحمان بن بشر بن مسعود سے روایت ہے وہ اسے حضرت ابو سعیدؓ خدری کی طرف پہنچاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں نبی ﷺ سے عزل کے بارہ میں سوال کیا گیا۔ آپؐ نے فرمایا اگر تم ایسا کرو تو تم پر کوئی ہرج نہیں۔ یہ تو تقدیر کی بات ہے۔ (راوی) محمد کہتے ہیں آپؐ کا یہ ارشاد لَاعَلَیْکُم (تم پر کوئی ہرج نہیں) ممانعت کے قریب ہے۔

وَحَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ وَأَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ - وَاللَّفْظُ لأَبِي كَامِلٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ - حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِشْرِ بْنِ مَسْعُودٍ رَدَّهُ إِلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْعَزْلِ فَقَالَ " لاَ عَلَيْكُمْ أَنْ لاَ تَفْعَلُوا ذَاكُمْ فَإِنَّمَا هُوَ الْقَدَرُ " . قَالَ مُحَمَّدٌ وَقَوْلُهُ " لاَ عَلَيْكُمْ " . أَقْرَبُ إِلَى النَّهْىِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2589

حضرت ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں نبیﷺ کے پاس عزل کا ذکر ہوا۔ آپؐ نے فرمایا اس کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے کہا ایک شخص کی بیوی دودھ پلا رہی ہوتی ہے اور وہ اس سے تعلق قائم کرتا ہے اور وہ ناپسند کرتا ہے کہ وہ اس سے حاملہ ہو۔ اور دوسرا شخص ہے جس کے پاس لونڈی ہوتی ہے۔ وہ اس سے تعلق قائم کرتا ہے اور وہ ناپسند کرتا ہے کہ وہ اس سے حاملہ ہو۔ آپؐ نے فرمایا تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم ایسا نہ کرو۔ یہ تو تقدیر کی بات ہے۔ ابن عون کہتے ہیں میں نے یہ حدیث حسن کو سنائی تو انہوں نے کہا اللہ کی قسم یہ سخت ممانعت معلوم ہوتی ہے۔ معبد بن سیرین کہتے ہیں ہم نے ابو سعیدؓ سے کہا کیا آپ نے رسول اللہﷺ کو عزل کا ذکر کرتے سنا ہے انہوں نے کہا ہاں۔ اور پھر عون کی روایت تقدیر تک بیان کی۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِشْرٍ الأَنْصَارِيِّ . قَالَ فَرَدَّ الْحَدِيثَ حَتَّى رَدَّهُ إِلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ ذُكِرَ الْعَزْلُ عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " وَمَا ذَاكُمْ " . قَالُوا الرَّجُلُ تَكُونُ لَهُ الْمَرْأَةُ تُرْضِعُ فَيُصِيبُ مِنْهَا وَيَكْرَهُ أَنْ تَحْمِلَ مِنْهُ وَالرَّجُلُ تَكُونُ لَهُ الأَمَةُ فَيُصِيبُ مِنْهَا وَيَكْرَهُ أَنْ تَحْمِلَ مِنْهُ . قَالَ " فَلاَ عَلَيْكُمْ أَنْ لاَ تَفْعَلُوا ذَاكُمْ فَإِنَّمَا هُوَ الْقَدَرُ " . قَالَ ابْنُ عَوْنٍ فَحَدَّثْتُ بِهِ الْحَسَنَ فَقَالَ وَاللَّهِ لَكَأَنَّ هَذَا زَجْرٌ . وَحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ قَالَ حَدَّثْتُ مُحَمَّدًا عَنْ إِبْرَاهِيمَ بِحَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِشْرٍ - يَعْنِي حَدِيثَ الْعَزْلِ - فَقَالَ إِيَّاىَ حَدَّثَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ قُلْنَا لأَبِي سَعِيدٍ هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَذْكُرُ فِي الْعَزْلِ شَيْئًا قَالَ نَعَمْ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَى قَوْلِهِ " الْقَدَرُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 2590

حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ کے پاس عزل کا ذکر کیا گیا۔ آپؐ نے فرمایا تم میں سے کوئی ایسا کیوں کرتا ہے؟ اور آپؐ نے یہ نہیں فرمایا کہ تم میں سے کوئی ایسا نہ کرے۔ کیونکہ ہر پیدا ہونے والی جان کا اللہ ہی خالق ہے۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ ابْنُ عَبْدَةَ أَخْبَرَنَا وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ قَزَعَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ ذُكِرَ الْعَزْلُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " وَلِمَ يَفْعَلُ ذَلِكَ أَحَدُكُمْ - وَلَمْ يَقُلْ فَلاَ يَفْعَلْ ذَلِكَ أَحَدُكُمْ - فَإِنَّهُ لَيْسَتْ نَفْسٌ مَخْلُوقَةٌ إِلاَّ اللَّهُ خَالِقُهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی