کتاب 29: كتاب الحدود

صحیح مسلم

صحیح مسلم 3175

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقْطَعُ السَّارِقَ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا. وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ كُلُّهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ . بِمِثْلِهِ فِي هَذَا الإِسْنَادِ .

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ چور (کا ہاتھ) دینار کے چوتھے حصہ اور اس سے زیادہ میں کاٹتے تھے۔

صحیح مسلم 3176

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى وَحَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ - وَاللَّفْظُ لِلْوَلِيدِ وَحَرْمَلَةَ - قَالُوا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ وَعَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ إِلاَّ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا " .

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا چور کا ہاتھ کاٹا نہ جائے مگر دینار کے چوتھے حصہ یا اس سے زائد میں۔

صحیح مسلم 3177

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَهَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى - وَاللَّفْظُ لِهَارُونَ وَأَحْمَدَ - قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَمْرَةَ أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ تُحَدِّثُ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ تُقْطَعُ الْيَدُ إِلاَّ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَمَا فَوْقَهُ " .

عَمرہؓ سے روایت ہے انہوں نے حضرت عائشہؓ کو فرماتے ہوئے سنا کہ آپؓ نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ ہاتھ کاٹا نہ جائے گا مگر دینار کے چوتھے حصہ اور اس سے زائد پر۔

صحیح مسلم 3178

حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ الْحَكَمِ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ إِلاَّ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا " . وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَإِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ جَمِيعًا عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْعَقَدِيِّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ - مِنْ وَلَدِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ - عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ .

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ چور کا ہاتھ دینار کے چوتھے حِصّہ یا زائد کے سوا نہ کاٹا جائے۔

صحیح مسلم 3179

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّؤَاسِيُّ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمْ تُقْطَعْ يَدُ سَارِقٍ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي أَقَلَّ مِنْ ثَمَنِ الْمِجَنِّ حَجَفَةٍ أَوْ تُرْسٍ وَكِلاَهُمَا ذُو ثَمَنٍ . وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَحُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ كُلُّهُمْ عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّؤَاسِيِّ وَفِي حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحِيمِ وَأَبِي أُسَامَةَ وَهُوَ يَوْمَئِذٍ ذُو ثَمَنٍ .

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کے عہد میں چور کا ہاتھ ڈھال کی قیمت سے کم میں نہیں کاٹا جاتا تھا خواہ وہ ڈھال حجفۃ ہو یا تُرس اور وہ دونوں قیمتی ہوتی تھیں۔ ایک اور روایت میں (وَکِلَاھُمَا ذُوْثَمَنٍ کی بجائے) وَھُوَ یَوْمَئِذٍ ذُوْثَمَنٍ کے الفاظ ہیں۔ حجفۃ چمڑے سے بنی ہوئی ڈھال ہوتی تھی اور ترس لوہے کی ڈھال ہوتی تھی۔

صحیح مسلم 3180

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَطَعَ سَارِقًا فِي مِجَنٍّ قِيمَتُهُ ثَلاَثَةُ دَرَاهِمَ . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ رُمْحٍ عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ح وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ الْمُثَنَّى قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ الْقَطَّانُ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ كُلُّهُمْ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ح وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ وَأَبُو كَامِلٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ وَأَيُّوبَ بْنِ مُوسَى وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ح. وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ وَعُبَيْدِ اللَّهِ وَمُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ الْجُمَحِيِّ وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَمَالِكِ بْنِ أَنَسٍ وَأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ اللَّيْثِيِّ كُلُّهُمْ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِمِثْلِ حَدِيثِ يَحْيَى عَنْ مَالِكٍ غَيْرَ أَنَّ بَعْضَهُمْ قَالَ قِيمَتُهُ وَبَعْضُهُمْ قَالَ ثَمَنُهُ ثَلاَثَةُ دَرَاهِمَ .

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک چور کا ہاتھ ایک ڈھال کے عوض کاٹا تھا جس کی قیمت تین درھم تھی۔ بعض روایات میں قِیْمَتُہُ اور بعض روایات میں ثَمَنُہُ کے الفاظ ہیں۔

صحیح مسلم 3181

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَعَنَ اللَّهُ السَّارِقَ يَسْرِقُ الْبَيْضَةَ فَتُقْطَعُ يَدُهُ وَيَسْرِقُ الْحَبْلَ فَتُقْطَعُ يَدُهُ " . حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ كُلُّهُمْ عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّهُ يَقُولُ " إِنْ سَرَقَ حَبْلاً وَإِنْ سَرَقَ بَيْضَةً " .

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ لعنت کرے چور پر جو انڈا چراتا ہے اور اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے اور وہ رسی چراتا ہے اور اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے۔ ایک اور روایت میں (یَسْرِقُ الْبَیْضَۃَ اور یَسْرِقُ الحَبْلَ کی بجائے) اِنْ سَرَقَ حَبْلًا اور اِنْ سَرَقَ بَیْضَۃً کے الفاظ ہیں۔

صحیح مسلم 3182

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنَ عَائِشَةَ أَنَّ قُرَيْشًا أَهَمَّهُمْ شَأْنُ الْمَرْأَةِ الْمَخْزُومِيَّةِ الَّتِي سَرَقَتْ فَقَالُوا مَنْ يُكَلِّمُ فِيهَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا وَمَنْ يَجْتَرِئُ عَلَيْهِ إِلاَّ أُسَامَةُ حِبُّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَكَلَّمَهُ أُسَامَةُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَتَشْفَعُ فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ " . ثُمَّ قَامَ فَاخْتَطَبَ فَقَالَ " أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا أَهْلَكَ الَّذِينَ قَبْلَكُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ وَإِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الضَّعِيفُ أَقَامُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ وَايْمُ اللَّهِ لَوْ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَرَقَتْ لَقَطَعْتُ يَدَهَا " . وَفِي حَدِيثِ ابْنِ رُمْحٍ " إِنَّمَا هَلَكَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ " .

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ قریش کو اس مخزومی عورت کے معاملہ سے فکر پیدا ہوئی جس نے چوری کی تھی۔ انہوں نے کہا اس کے بارہ میں کون رسول اللہﷺ سے بات کرے؟ تو انہوں نے کہا کہ اس کی رسول اللہﷺ کے محبوب اُسامہؓ کے سوا کون جرأت کر سکتا ہے۔ چنانچہ آپؐ سے اُسامہؓ نے بات کی۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کیا تم اللہ کی حدود میں سے ایک حد کے بارہ میں سفارش کرتے ہو؟ پھر آپؐ کھڑے ہوئے اور خطبہ دیا اور فرمایا ’’اے لوگو! تم سے پہلے لوگوں کو اس بات نے ہلاک کیا کہ جب ان میں سے کوئی معزز چوری کرتا تھا تو اُسے چھوڑ دیتے تھے اور جب اُن میں کوئی کمزور چوری کرتا تھا تو اُس پر حد قائم کرتے تھے اور اللہ کی قسم اگر فاطمہؓ بنت محمدؐ بھی چوری کرتی تو میں ضرور اس کا ہاتھ کاٹ دیتا۔‘‘ ایک اور روایت میں (اِنَّمَا أَھْلَکَ الَّذِیْنَ قَبْلَکُمْ کی بجائے) اِنَّمَا ھَلَکَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ کے الفاظ ہیں۔

صحیح مسلم 3183

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى - وَاللَّفْظُ لِحَرْمَلَةَ - قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّ قُرَيْشًا أَهَمَّهُمْ شَأْنُ الْمَرْأَةِ الَّتِي سَرَقَتْ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي غَزْوَةِ الْفَتْحِ فَقَالُوا مَنْ يُكَلِّمُ فِيهَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا وَمَنْ يَجْتَرِئُ عَلَيْهِ إِلاَّ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ حِبُّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَأُتِيَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَكَلَّمَهُ فِيهَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ فَتَلَوَّنَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَتَشْفَعُ فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ " . فَقَالَ لَهُ أُسَامَةُ اسْتَغْفِرْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَلَمَّا كَانَ الْعَشِيُّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَاخْتَطَبَ فَأَثْنَى عَلَى اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ قَالَ " أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّمَا أَهْلَكَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ وَإِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الضَّعِيفُ أَقَامُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ وَإِنِّي وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَرَقَتْ لَقَطَعْتُ يَدَهَا " . ثُمَّ أَمَرَ بِتِلْكَ الْمَرْأَةِ الَّتِي سَرَقَتْ فَقُطِعَتْ يَدُهَا . قَالَ يُونُسُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ قَالَ عُرْوَةُ قَالَتْ عَائِشَةُ فَحَسُنَتْ تَوْبَتُهَا بَعْدُ وَتَزَوَّجَتْ وَكَانَتْ تَأْتِينِي بَعْدَ ذَلِكَ فَأَرْفَعُ حَاجَتَهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَتِ امْرَأَةٌ مَخْزُومِيَّةٌ تَسْتَعِيرُ الْمَتَاعَ وَتَجْحَدُهُ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ تُقْطَعَ يَدُهَا فَأَتَى أَهْلُهَا أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ فَكَلَّمُوهُ فَكَلَّمَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِيهَا . ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ اللَّيْثِ وَيُونُسَ .

نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ قریش کو اس عورت کے معاملہ نے فکر میں ڈالا جس نے نبیﷺ کے عہد میں غزوہ فتح (مکہ) میں چوری کی تھی۔ انہوں نے کہا اس کے بارہ میں رسول اللہﷺ سے کون بات کرے گا؟ تو انہوں نے کہا کہ اُسامہؓ بن زید کے سوا جو رسول اللہﷺ کو محبوب ہے کون اس بات کی جرأت کر سکتا ہے۔ پس اس عورت کو رسول اللہﷺ کی خدمت میں لایا گیا اور اُسامہ بن زیدؓ نے اس کے بارہ میں آپؐ سے بات کی۔ رسول اللہﷺ کے چہرہ کا رنگ متغیر ہوگیا اور آپؐ نے فرمایا کیا تم اللہ کی حدود میں ایک حد کے بارہ میں سفارش کرتے ہو؟ حضرت اُسامہؓ نے آپؐ سے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میرے لئے اللہ سے بخشش طلب کیجئے۔ پھر جب شام ہوئی رسول اللہﷺ کھڑے ہوئے اور خطاب فرمایا۔ آپؐ نے اللہ کی ثناء بیان کی جس کا وہ مستحق ہے پھر فرمایا امّابعد تم سے پہلے لوگوں کو اس بات نے ہلاک کیا کہ ان میں سے جب کوئی بڑا آدمی چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے اور جب ان میں سے کوئی کمزور چوری کرتا تو اس پر حد قائم کرتے۔ اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر فاطمہ بنت محمدؐ نے بھی چوری کی ہوتی تو میں اس کا ہاتھ کاٹ دیتا۔ پھر آپؐ نے اس عورت کے بارہ میں جس نے چوری کی تھی حکم دیا اور اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں اس کے بعد اس کی توبہ بہت اچھی ہوئی اور اس نے شادی کرلی اس کے بعد وہ میرے پاس آیا کرتی تھی اور میں اس کی ضرورت رسول اللہﷺ تک پہنچاتی تھی۔ ایک اور روایت میں ہے حضرت عائشہؓ نے فرمایا وہ ایک مخزومی عورت تھی جو عاریۃً سامان لیتی تھی اور پھر اس کا جانتے بوجھتے ہوئے انکار کردیتی تھی۔ رسول اللہﷺ نے اس کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا تو اس کے گھر والے حضرت اسامہؓ بن زید کے پاس آئے اور اُن سے گفتگو کی اور انہوں نے اس بارہ میں رسول اللہﷺ سے بات کی۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔

صحیح مسلم 3184

وَحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ سَرَقَتْ فَأُتِيَ بِهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَعَاذَتْ بِأُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " وَاللَّهِ لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةُ لَقَطَعْتُ يَدَهَا " . فَقُطِعَتْ .

حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ بنی مخزوم کی ایک عورت نے چوری کی اسے نبی ﷺ کے پاس لایا گیا اس نے نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت اُمّ سلمہؓ کی پناہ لی۔ نبی ﷺ نے فرمایا اللہ کی قسم اگر فاطمہؓ بھی ہوتی تو میں اس کا (بھی) ہاتھ کاٹ دیتا۔ پس (اس مخزومی عورت کا) ہاتھ کاٹ دیا گیا۔

صحیح مسلم 3185

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " خُذُوا عَنِّي خُذُوا عَنِّي قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلاً الْبِكْرُ بِالْبِكْرِ جَلْدُ مِائَةٍ وَنَفْىُ سَنَةٍ وَالثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ جَلْدُ مِائَةٍ وَالرَّجْمُ " . وَحَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ .

حضرت عبادہؓ بن صامت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھ سے لے لو مجھ سے لے لو۔ اللہ تعالیٰ نے ان عورتوں کے لئے راہ نکال دی ہے۔ غیر شادی شدہ غیر شادی شدہ کے ساتھ سو درّے اور ایک سال کی جلا وطنی ہے اور شادی شدہ شادی شدہ کے ساتھ سو درّے اور رجم ہے۔

صحیح مسلم 3186

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ جَمِيعًا عَنْ عَبْدِ الأَعْلَى قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيِّ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ كُرِبَ لِذَلِكَ وَتَرَبَّدَ لَهُ وَجْهُهُ - قَالَ - فَأُنْزِلَ عَلَيْهِ ذَاتَ يَوْمٍ فَلُقِيَ كَذَلِكَ فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ قَالَ " خُذُوا عَنِّي فَقَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلاً الثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ وَالْبِكْرُ بِالْبِكْرِ الثَّيِّبُ جَلْدُ مِائَةٍ ثُمَّ رَجْمٌ بِالْحِجَارَةِ وَالْبِكْرُ جَلْدُ مِائَةٍ ثُمَّ نَفْىُ سَنَةٍ " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي كِلاَهُمَا عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِهِمَا " الْبِكْرُ يُجْلَدُ وَيُنْفَى وَالثَّيِّبُ يُجْلَدُ وَيُرْجَمُ " . لاَ يَذْكُرَانِ سَنَةً وَلاَ مِائَةً .

حضرت عبادہؓ بن صامت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے نبیﷺ پر جب وحی نازل ہوتی تھی تو آپؐ اس کی وجہ سے فکر مند ہوتے اور آپؐ کے چہرہ کا رنگ متغیر ہو جاتا۔ وہ کہتے ہیں ایک دن جب آپؐ پر وحی نازل ہوئی تو آپؐ پر وہی حالت وارد ہوئی اور جب وہ کیفیت جاتی رہی آپؐ نے فرمایا مجھ سے لے لو، اللہ تعالیٰ نے ان عورتوں کے لئے راہ نکال دی ہے۔ شادی شدہ شادی شدہ کے ساتھ اور غیر شادی شدہ غیر شادی شدہ کے ساتھ۔ شادی شدہ کے لئے سو درّے اور پتھروں سے رجم ہے اور غیر شادی شدہ کے لئے سو درّے اور ایک سال کی جلا وطنی ہے۔ ایک اور روایت میں یہ ہے کہ غیر شادی شدہ کو درّے لگائے جائیں گے اور جلا وطن کیا جائے گا اور شادی شدہ کو درّے لگائے جائیں اور رجم کیا جائے گا مگر اس روایت میں سَنَۃً اور مِائَۃً کا ذکر نہیں ہے۔

صحیح مسلم 3187

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَهُوَ جَالِسٌ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِنَّ اللَّهَ قَدْ بَعَثَ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم بِالْحَقِّ وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ الْكِتَابَ فَكَانَ مِمَّا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَةُ الرَّجْمِ قَرَأْنَاهَا وَوَعَيْنَاهَا وَعَقَلْنَاهَا فَرَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرَجَمْنَا بَعْدَهُ فَأَخْشَى إِنْ طَالَ بِالنَّاسِ زَمَانٌ أَنْ يَقُولَ قَائِلٌ مَا نَجِدُ الرَّجْمَ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَيَضِلُّوا بِتَرْكِ فَرِيضَةٍ أَنْزَلَهَا اللَّهُ وَإِنَّ الرَّجْمَ فِي كِتَابِ اللَّهِ حَقٌّ عَلَى مَنْ زَنَى إِذَا أَحْصَنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ إِذَا قَامَتِ الْبَيِّنَةُ أَوْ كَانَ الْحَبَلُ أَوْ الاِعْتِرَافُ . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ .

حضرت عبداللہؓ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطابؓ نے رسول اللہﷺ کے منبر پر بیٹھے ہوئے فرمایا یقینا اللہ تعالیٰ نے محمدﷺ کو حق کے ساتھ بھیجا اور آپؐ پر کتاب نازل فرمائی اور جو آپؐ پر نازل کیا گیا اس میں رجم کی آیت بھی تھی جسے ہم نے پڑھا اور محفوظ کیا اور سمجھا۔ رسول اللہﷺ نے رجم کیا اور ہم نے بھی آپؐ کے بعد رجم کیا اور میں ڈرتا ہوں کہ اگر لوگوں پر زیادہ عرصہ گذر گیا تو کوئی کہنے والا کہے گا کہ ہم رجم کو اللہ کی کتاب میں نہیں پاتے تو وہ ایک ایسے فریضہ کو چھوڑ کر گمراہ ہو جائیں جسے اللہ نے نازل کیا ہے اور یقینا اللہ کی کتاب میں اس شخص کا رجم لازم ہے جو مردوں اور عورتوں میں سے شادی کے بعد زنا کا ارتکاب کرے جب دلیل قائم ہو یا حمل ہو جائے یا اعتراف ہو۔

صحیح مسلم 3188

وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ أَتَى رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَنَادَاهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي زَنَيْتُ . فَأَعْرَضَ عَنْهُ فَتَنَحَّى تِلْقَاءَ وَجْهِهِ فَقَالَ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي زَنَيْتُ . فَأَعْرَضَ عَنْهُ حَتَّى ثَنَى ذَلِكَ عَلَيْهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ فَلَمَّا شَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ دَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَبِكَ جُنُونٌ " . قَالَ لاَ . قَالَ " فَهَلْ أَحْصَنْتَ " . قَالَ نَعَمْ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ " . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَأَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ فَكُنْتُ فِيمَنْ رَجَمَهُ فَرَجَمْنَاهُ بِالْمُصَلَّى فَلَمَّا أَذْلَقَتْهُ الْحِجَارَةُ هَرَبَ فَأَدْرَكْنَاهُ بِالْحَرَّةِ فَرَجَمْنَاهُ . وَرَوَاهُ اللَّيْثُ أَيْضًا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَالِدِ بْنِ مُسَافِرٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ . وَحَدَّثَنِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَيْضًا وَفِي حَدِيثِهِمَا جَمِيعًا قَالَ ابْنُ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ كَمَا ذَكَرَ عُقَيْلٌ . وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ وَابْنُ جُرَيْجٍ كُلُّهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . نَحْوَ رِوَايَةِ عُقَيْلٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مسلمانوں میں سے ایک شخص رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپؐ مسجد میں تھے۔ اس نے آپؐ کو پکار کر کہا یا رسولؐ اللہ! میں نے زنا کیا ہے آپؐ نے اس سے منہ پھیر لیا۔ اس نے آپؐ کے چہرے کی جانب رُخ کر کے آپؐ سے عرض کیا یا رسولؐ اللہ !میں نے زنا کیا ہے۔ آپؐ نے پھر اس سے رُخ پھیر لیا یہاں تک کہ چار مرتبہ وہ گھوم کر آپؐ کے سامنے آیا۔ جب اس (شخص) نے اپنے نفس کے خلاف چار گواہیاں دے دیں۔ رسول اللہﷺ نے اُسے بلایا اور فرمایا کیا تمہیں جنون ہے؟ اس نے کہا نہیں۔ آپؐ نے فرمایا کیا تم شادی شدہ ہو؟ اس نے کہا ہاں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اسے لے جاؤ اور رجم کردو۔ ابن شہاب کہتے ہیں مجھے اس شخص نے بتایا جس نے حضرت جابرؓ بن عبد اللہ کو کہتے سنا تھا کہ میں ان میں شامل تھا جنہوں نے اُسے رجم کیا اور ہم نے اسے عید گاہ میں رجم کیا جب اُسے پتھر لگے تو وہ بھاگ اُٹھا تو ہم نے اُسے حرہ (پتھریلے میدان) میں جا لیا اور اسے رجم کر دیا۔

صحیح مسلم 3189

وَحَدَّثَنِي أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ رَأَيْتُ مَاعِزَ بْنَ مَالِكٍ حِينَ جِيءَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم رَجُلٌ قَصِيرٌ أَعْضَلُ لَيْسَ عَلَيْهِ رِدَاءٌ فَشَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ أَنَّهُ زَنَى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَلَعَلَّكَ " . قَالَ لاَ وَاللَّهِ إِنَّهُ قَدْ زَنَى الأَخِرُ - قَالَ - فَرَجَمَهُ ثُمَّ خَطَبَ فَقَالَ " أَلاَ كُلَّمَا نَفَرْنَا غَازِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَلَفَ أَحَدُهُمْ لَهُ نَبِيبٌ كَنَبِيبِ التَّيْسِ يَمْنَحُ أَحَدُهُمُ الْكُثْبَةَ أَمَا وَاللَّهِ إِنْ يُمْكِنِّي مِنْ أَحَدِهِمْ لأُنَكِّلَنَّهُ عَنْهُ " .

حضرت جابرؓ بن سمرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ماعز بن مالک کو دیکھا جب اُسے نبی ﷺ کی خدمت میں لایا گیا چھوٹے قد کا آدمی، گتھے ہوئے بدن والا، اس پر کوئی چادر نہ تھی۔ اس نے خود اپنے خلاف چار مرتبہ گواہی دی کہ اس نے زنا کیا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا شاید کہ تم نے۔۔۔۔ اُس نے کہا نہیں اس پیچھے رہنے والے نے زنا کیا ہے۔ وہ (حضرت جابرؓ) کہتے ہیں پھر رسول اللہ ﷺ نے اُسے رجم کیا اور آپؐ نے خطبہ دیا اور فرمایا سنو! جب کبھی ہم اللہ کی راہ میں جہاد کے لئے نکلتے ہیں تو ان میں سے کوئی شخص پیچھے رہ جاتا ہے جس کی بکرے کی آواز کی طرح آواز ہوتی ہے اور تھوڑا سا کچھ دیتا ہے۔ سنو! اللہ کی قسم! اگر وہ مجھے ان میں سے کسی پر قدرت دے تو میں ضرور اسے عبرتناک سزا دوں گا۔

صحیح مسلم 3190

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ يَقُولُ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِرَجُلٍ قَصِيرٍ أَشْعَثَ ذِي عَضَلاَتٍ عَلَيْهِ إِزَارٌ وَقَدْ زَنَى فَرَدَّهُ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ أَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كُلَّمَا نَفَرْنَا غَازِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ تَخَلَّفَ أَحَدُكُمْ يَنِبُّ نَبِيبَ التَّيْسِ يَمْنَحُ إِحْدَاهُنَّ الْكُثْبَةَ إِنَّ اللَّهَ لاَ يُمْكِنِّي مِنْ أَحَدٍ مِنْهُمْ إِلاَّ جَعَلْتُهُ نَكَالاً " . أَوْ نَكَّلْتُهُ . قَالَ فَحَدَّثْتُهُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ فَقَالَ إِنَّهُ رَدَّهُ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ كِلاَهُمَا عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ جَعْفَرٍ وَوَافَقَهُ شَبَابَةُ عَلَى قَوْلِهِ فَرَدَّهُ مَرَّتَيْنِ . وَفِي حَدِيثِ أَبِي عَامِرٍ فَرَدَّهُ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا .

سماک بن حرب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت جابرؓ بن سمرہ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ کے پاس ایک شخص لایا گیا، چھوٹے قد کا، پریشان بال، گتھے ہوئے بدن والا صرف تہہ بند پہنے اور اس نے زنا کیا تھا۔ آپؐ نے اُسے دو مرتبہ واپس کر دیا۔ پھر آپؐ نے اس کے رجم کرنے کا حکم دیا پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا جب کبھی ہم اللہ کی راہ میں جہاد کرنے نکلتے ہیں تو تم میں سے کوئی ایک پیچھے رہ جاتا ہے۔ وہ نر بکرے کی آواز نکالنے کی طرح آواز نکالتا ہے اور ان میں سے کسی عورت کو تھوڑی سی چیز دیتا ہے۔ اگر اللہ مجھے ان میں سے کسی پر قدرت دے تو میں اسے عبرت کا نشان بنا ؤں گا یا (فرمایا) اسے عبرت ناک سزا دوں گا۔ سماک کہتے ہیں میں نے یہ حدیث سعید بن جبیر کو سنائی انہوں نے کہا آپؐ نے اسے چار مرتبہ واپس کیا۔ ایک روایت میں فَرَدَّہُ مَرَّتینِ اور ایک اور روایت میں فَرَدَّہُ مَرَّتَیْنِ اَوْ ثَلَا ثاً کے الفاظ ہیں۔

صحیح مسلم 3191

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ - وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ - قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ لِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ " أَحَقٌّ مَا بَلَغَنِي عَنْكَ " . قَالَ وَمَا بَلَغَكَ عَنِّي قَالَ " بَلَغَنِي أَنَّكَ وَقَعْتَ بِجَارِيَةِ آلِ فُلاَنٍ " . قَالَ نَعَمْ . قَالَ فَشَهِدَ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ . ثُمَّ أَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ .

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ماعز بن مالک سے فرمایا کیا جو بات مجھے تمہارے بارہ میں پہنچی ہے سچ ہے؟ اس نے کہا آپؐ کو میرے بارہ میں کیا خبر پہنچی ہے؟ آپؐ نے فرمایا مجھے پتہ چلا ہے کہ تم نے فلاں قبیلہ کی لڑکی سے بدکاری کی ہے اس نے کہا ہاں۔ وہ (حضرت ابن عباسؓ) کہتے ہیں پھر اس نے چار دفعہ اس کی شہادت دی پھر آپؐ نے اس کے بارہ میں حکم دیا اور وہ رجم کیا گیا۔

صحیح مسلم 3192

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنِي عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَسْلَمَ يُقَالُ لَهُ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنِّي أَصَبْتُ فَاحِشَةً فَأَقِمْهُ عَلَىَّ . فَرَدَّهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِرَارًا قَالَ ثُمَّ سَأَلَ قَوْمَهُ فَقَالُوا مَا نَعْلَمُ بِهِ بَأْسًا إِلاَّ أَنَّهُ أَصَابَ شَيْئًا يَرَى أَنَّهُ لاَ يُخْرِجُهُ مِنْهُ إِلاَّ أَنْ يُقَامَ فِيهِ الْحَدُّ - قَالَ - فَرَجَعَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَمَرَنَا أَنْ نَرْجُمَهُ - قَالَ - فَانْطَلَقْنَا بِهِ إِلَى بَقِيعِ الْغَرْقَدِ - قَالَ - فَمَا أَوْثَقْنَاهُ وَلاَ حَفَرْنَا لَهُ - قَالَ - فَرَمَيْنَاهُ بِالْعَظْمِ وَالْمَدَرِ وَالْخَزَفِ - قَالَ - فَاشْتَدَّ فَاشْتَدَدْنَا خَلْفَهُ حَتَّى أَتَى عُرْضَ الْحَرَّةِ فَانْتَصَبَ لَنَا فَرَمَيْنَاهُ بِجَلاَمِيدِ الْحَرَّةِ - يَعْنِي الْحِجَارَةَ - حَتَّى سَكَتَ - قَالَ - ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَطِيبًا مِنَ الْعَشِيِّ فَقَالَ " أَوَكُلَّمَا انْطَلَقْنَا غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ تَخَلَّفَ رَجُلٌ فِي عِيَالِنَا لَهُ نَبِيبٌ كَنَبِيبِ التَّيْسِ عَلَىَّ أَنْ لاَ أُوتَى بِرَجُلٍ فَعَلَ ذَلِكَ إِلاَّ نَكَّلْتُ بِهِ " . قَالَ فَمَا اسْتَغْفَرَ لَهُ وَلاَ سَبَّهُ . حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَ مَعْنَاهُ . وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ فَقَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنَ الْعَشِيِّ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ " أَمَّا بَعْدُ فَمَا بَالُ أَقْوَامٍ إِذَا غَزَوْنَا يَتَخَلَّفُ أَحَدُهُمْ عَنَّا لَهُ نَبِيبٌ كَنَبِيبِ التَّيْسِ " . وَلَمْ يَقُلْ " فِي عِيَالِنَا " . وَحَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّاءَ بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ كِلاَهُمَا عَنْ دَاوُدَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . بَعْضَ هَذَا الْحَدِيثِ . غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ سُفْيَانَ فَاعْتَرَفَ بِالزِّنَى ثَلاَثَ مَرَّاتٍ .

حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے کہ اسلم قبیلہ کا ایک شخص تھا جسے ماعز بن مالک کہتے تھے وہ رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ میں بدکاری کا مرتکب ہوا ہوں۔ میرے اوپر حد قائم فرمائیں۔ نبیﷺ نے اسے کئی دفعہ واپس لوٹا یا۔ راوی کہتے ہیں پھر آپؐ نے اس کی قوم سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم اس میں کوئی برائی نہیں دیکھتے مگر اب یہ ایک برا کام کر بیٹھا ہے اور خیال کرتا ہے کہ اس سے خلاصی سوائے اس کے نہیں ہو سکتی کہ اس (جرم) میں حد قائم کی جائے۔ (ابو سعیدؓ ) کہتے ہیں پھر وہ رسول اللہﷺ کے پاس لوٹ کر آیا۔ آپؐ نے ہمیں اس کے رجم کرنے کا ارشاد فرمایا۔ وہ کہتے ہیں ہم اسے لے کر بقیع الغرقد گئے۔ وہ کہتے ہیں نہ ہم نے اسے باندھا نہ اس کے لئے گڑھا کھودا۔ وہ کہتے ہیں ہم نے اسے ہڈیاں، ڈھیلے اور ٹھیکریاں ماریں۔ وہ کہتے ہیں وہ دوڑ پڑا اور ہم بھی اس کے پیچھے دوڑے یہانتک کہ وہ حرہ (میدان) کے کنارہ پہنچا اور ہمارے لئے رک گیا۔ ہم نے اس پر حرہ کے (میدان) کے پتھر مارے یہانتک کہ وہ خاموش ہو گیا (یعنی مر گیا۔) وہ کہتے ہیں پھر رسول اللہﷺ شام کو خطبہ ارشاد فرمانے کے لئے کھڑے ہوئے اور فرمایا کیا جب کبھی بھی ہم اللہ کی راہ میں جہاد کے لئے نکلتے ہیں تو کوئی شخص ہمارے بال بچوں کے پاس پیچھے رہ جاتا ہے اور اس کی آواز نَر بکرے کی آواز کی طرح ہوتی ہے۔ میری ذمہ داری ہے کہ میرے پاس کوئی ایسا شخص لایا جائے جو ایسی حرکت کرے تو میں اسے عبرتناک سزا دوں۔ وہ کہتے ہیں کہ آپؐ نے اس کے لئے نہ تو بخشش طلب کی اور نہ ہی اُسے برا بھلا کہا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ نبیﷺ شام کو کھڑے ہوئے آپؐ نے اللہ کی حمد و ثنا کی پھر اس کے بعد فرمایا ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ جب ہم جہاد کے لئے جاتے ہیں تو ان میں سے کوئی شخص ہم سے پیچھے رہ جاتا ہے۔ اس کی آواز نَر بکرے کی آواز کی طرح ہوتی ہے۔ مگر اس روایت میں عِیَالَناَ کے الفاظ نہیں ہیں اور ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ اس شخص نے تین مرتبہ زنا کا اعتراف کیا۔

صحیح مسلم 3193

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى - وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ الْمُحَارِبِيُّ - عَنْ غَيْلاَنَ - وَهُوَ ابْنُ جَامِعٍ الْمُحَارِبِيُّ - عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ جَاءَ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ طَهِّرْنِي . فَقَالَ " وَيْحَكَ ارْجِعْ فَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ وَتُبْ إِلَيْهِ " . قَالَ فَرَجَعَ غَيْرَ بَعِيدٍ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ طَهِّرْنِي . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَيْحَكَ ارْجِعْ فَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ وَتُبْ إِلَيْهِ " . قَالَ فَرَجَعَ غَيْرَ بَعِيدٍ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ طَهِّرْنِي . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَ ذَلِكَ حَتَّى إِذَا كَانَتِ الرَّابِعَةُ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فِيمَ أُطَهِّرُكَ " . فَقَالَ مِنَ الزِّنَى . فَسَأَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَبِهِ جُنُونٌ " . فَأُخْبِرَ أَنَّهُ لَيْسَ بِمَجْنُونٍ . فَقَالَ " أَشَرِبَ خَمْرًا " . فَقَامَ رَجُلٌ فَاسْتَنْكَهَهُ فَلَمْ يَجِدْ مِنْهُ رِيحَ خَمْرٍ . قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَزَنَيْتَ " . فَقَالَ نَعَمْ . فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ فَكَانَ النَّاسُ فِيهِ فِرْقَتَيْنِ قَائِلٌ يَقُولُ لَقَدْ هَلَكَ لَقَدْ أَحَاطَتْ بِهِ خَطِيئَتُهُ وَقَائِلٌ يَقُولُ مَا تَوْبَةٌ أَفْضَلَ مِنْ تَوْبَةِ مَاعِزٍ أَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَوَضَعَ يَدَهُ فِي يَدِهِ ثُمَّ قَالَ اقْتُلْنِي بِالْحِجَارَةِ - قَالَ - فَلَبِثُوا بِذَلِكَ يَوْمَيْنِ أَوْ ثَلاَثَةً ثُمَّ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُمْ جُلُوسٌ فَسَلَّمَ ثُمَّ جَلَسَ فَقَالَ " اسْتَغْفِرُوا لِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ " . قَالَ فَقَالُوا غَفَرَ اللَّهُ لِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ . - قَالَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَقَدْ تَابَ تَوْبَةً لَوْ قُسِمَتْ بَيْنَ أُمَّةٍ لَوَسِعَتْهُمْ " . قَالَ ثُمَّ جَاءَتْهُ امْرَأَةٌ مِنْ غَامِدٍ مِنَ الأَزْدِ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ طَهِّرْنِي . فَقَالَ " وَيْحَكِ ارْجِعِي فَاسْتَغْفِرِي اللَّهَ وَتُوبِي إِلَيْهِ " . فَقَالَتْ أَرَاكَ تُرِيدُ أَنْ تُرَدِّدَنِي كَمَا رَدَّدْتَ مَاعِزَ بْنَ مَالِكٍ . قَالَ " وَمَا ذَاكِ " . قَالَتْ إِنَّهَا حُبْلَى مِنَ الزِّنَا . فَقَالَ " آنْتِ " . قَالَتْ نَعَمْ . فَقَالَ لَهَا " حَتَّى تَضَعِي مَا فِي بَطْنِكِ " . قَالَ فَكَفَلَهَا رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ حَتَّى وَضَعَتْ قَالَ فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ قَدْ وَضَعَتِ الْغَامِدِيَّةُ . فَقَالَ " إِذًا لاَ نَرْجُمَهَا وَنَدَعَ وَلَدَهَا صَغِيرًا لَيْسَ لَهُ مَنْ يُرْضِعُهُ " . فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَقَالَ إِلَىَّ رَضَاعُهُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ . قَالَ فَرَجَمَهَا .

سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماعز بن مالک نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! مجھے پاک کردیں۔ آپؐ نے فرمایا تیرا برا ہو، واپس جا اور اللہ سے استغفار کر اور توبہ کر۔ وہ کہتے ہیں وہ تھوڑی دیر کے بعد واپس آیا اور کہا یا رسولؐ اللہ! مجھے پاک کریں۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تیرا برا ہو واپس جا اور اللہ سے بخشش طلب کر اور اس سے توبہ کر۔ وہ کہتے ہیں وہ تھوڑی دیر کے بعد واپس آیا اور کہا یا رسولؐ اللہ! مجھے پاک کریں اس پر رسول اللہ ﷺ نے پہلے کی طرح جواب دیا یہاں تک کہ جب ایسا چوتھی مرتبہ ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں تجھے کس سے پاک کروں؟ اس نے کہا زنا سے۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے پوچھا کیا اسے جنون ہے؟ آپؐ کو بتایا گیا کہ وہ مجنون نہیں ہے۔ پھر آپؐ نے فرمایا کیا اس نے شراب پی ہے؟ تو ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے اس کے منہ کی بو سونگھی تو اس سے شراب کی بو نہ پائی۔ وہ کہتے ہیں اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا تم نے زنا کیا ہے؟ اس نے کہا ہاں۔ آپؐ نے اس کے بارے میں حکم دیا اور اُسے رجم کیا گیا۔ لوگ اس کے بارے میں دو گروہ ہوگئے ایک کہنے والا کہتا یہ ہلاک ہوگیا اس کے گناہ نے اسے گھیر لیا۔ دوسرا کہتا ماعز کی توبہ سے بہتر کوئی توبہ نہیں کیونکہ وہ نبی ﷺ کے پاس آیا اور اپنا ہاتھ آپؐ کے ہاتھ میں رکھا پھر کہا مجھے پتھروں سے قتل کردیں۔ وہ کہتے ہیں پس لوگ اس حالت میں دو یا تین دن رہے۔ پھر رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور وہ لوگ بیٹھے تھے۔ آپؐ نے سلام کیا پھر تشریف فرما ہوئے۔ پھر فرمایا ماعز بن مالک کے لئے بخشش طلب کرو۔ وہ کہتے ہیں اس پر وہ کہنے لگے اللہ ماعز بن مالک کو معاف کرے وہ کہتے ہیں اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر وہ ایک امت پر بھی تقسیم کی جائے تو ان پر بھی حاوی ہو۔ وہ کہتے ہیں پھر ایک عورت آئی جو ازد کی شاخ غامد سے تھی۔ اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! مجھے پاک کریں، آپؐ نے فرمایا تیرا برا ہو تو واپس جا، اللہ سے بخشش طلب کر اور اس کی طرف توبہ کر۔ اس پر اس نے کہا ’’میرا خیال ہے آپؐ مجھے ویسے ہی واپس لوٹا رہے ہیں جیسے ’’ماعز بن مالک کو آپؐ نے واپس کر دیا تھا‘‘ آپؐ نے فرمایا’’تجھے کیا ہوا ہے؟‘‘ اُس نے کہا کہ وہ زنا کی وجہ سے حاملہ ہو گئی ہے۔ آپؐ نے فرمایا کیا تو ہو گئی ہے؟ اس نے کہا ہاں۔ آپؐ نے اُسے فرمایا یہاں تک کہ تم وہ جنوں جو تمہارے پیٹ میں ہے۔ اس عورت کی انصار میں سے ایک شخص نے کفالت کی یہاں تک کہ اس (عورت) نے بچہ کو جنم دے دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ غامدیہ (غامد قبیلہ کی عورت) نے بچہ کو جنم دے دیا۔ آپؐ نے فرمایا تب تو ہم اسے رجم نہیں کریں گے اس حال میں کہ اس کے بچہ کو کم سنی میں چھوڑ دیں کہ کوئی اسے دودھ پلانے والا نہ ہو۔ اس پر انصار میں سے ایک شخص کہنے لگا اے اللہ کے نبیؐ اس بچہ کی رضاعت میرے ذمہ ہے۔ آپؐ نے فرمایا اسے رجم کردو۔

صحیح مسلم 3194

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ - وَتَقَارَبَا فِي لَفْظِ الْحَدِيثِ - حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا بَشِيرُ بْنُ الْمُهَاجِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ مَاعِزَ بْنَ مَالِكٍ الأَسْلَمِيَّ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ ظَلَمْتُ نَفْسِي وَزَنَيْتُ وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ تُطَهِّرَنِي . فَرَدَّهُ فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ أَتَاهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ زَنَيْتُ . فَرَدَّهُ الثَّانِيَةَ فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى قَوْمِهِ فَقَالَ " أَتَعْلَمُونَ بِعَقْلِهِ بَأْسًا تُنْكِرُونَ مِنْهُ شَيْئًا " . فَقَالُوا مَا نَعْلَمُهُ إِلاَّ وَفِيَّ الْعَقْلِ مِنْ صَالِحِينَا فِيمَا نُرَى فَأَتَاهُ الثَّالِثَةَ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ أَيْضًا فَسَأَلَ عَنْهُ فَأَخْبَرُوهُ أَنَّهُ لاَ بَأْسَ بِهِ وَلاَ بِعَقْلِهِ فَلَمَّا كَانَ الرَّابِعَةَ حَفَرَ لَهُ حُفْرَةً ثُمَّ أَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ . قَالَ فَجَاءَتِ الْغَامِدِيَّةُ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ زَنَيْتُ فَطَهِّرْنِي . وَإِنَّهُ رَدَّهَا فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ لِمَ تَرُدُّنِي لَعَلَّكَ أَنْ تَرُدَّنِي كَمَا رَدَدْتَ مَاعِزًا فَوَاللَّهِ إِنِّي لَحُبْلَى . قَالَ " إِمَّا لاَ فَاذْهَبِي حَتَّى تَلِدِي " . فَلَمَّا وَلَدَتْ أَتَتْهُ بِالصَّبِيِّ فِي خِرْقَةٍ قَالَتْ هَذَا قَدْ وَلَدْتُهُ . قَالَ " اذْهَبِي فَأَرْضِعِيهِ حَتَّى تَفْطِمِيهِ " . فَلَمَّا فَطَمَتْهُ أَتَتْهُ بِالصَّبِيِّ فِي يَدِهِ كِسْرَةُ خُبْزٍ فَقَالَتْ هَذَا يَا نَبِيَّ اللَّهِ قَدْ فَطَمْتُهُ وَقَدْ أَكَلَ الطَّعَامَ . فَدَفَعَ الصَّبِيَّ إِلَى رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَحُفِرَ لَهَا إِلَى صَدْرِهَا وَأَمَرَ النَّاسَ فَرَجَمُوهَا فَيُقْبِلُ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ بِحَجَرٍ فَرَمَى رَأْسَهَا فَتَنَضَّحَ الدَّمُ عَلَى وَجْهِ خَالِدٍ فَسَبَّهَا فَسَمِعَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَبَّهُ إِيَّاهَا فَقَالَ " مَهْلاً يَا خَالِدُ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَةً لَوْ تَابَهَا صَاحِبُ مَكْسٍ لَغُفِرَ لَهُ " . ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَصَلَّى عَلَيْهَا وَدُفِنَتْ .

عبداللہ بن بریدہ اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہیں کہ ماعز بن مالک اسلمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے اور میں نے زنا کیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپؐ مجھے پاک کریں۔ آپؐ نے اسے واپس بھیج دیا جب اگلا دن ہوا تو وہ پھر آیا اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! یقینا میں نے زنا کیا ہے۔ آپؐ نے دوبارہ اسے واپس لوٹا دیا۔ ایک شخص کو رسول اللہ ﷺ نے اس کی قوم کی طرف بھیجا اور پوچھا کیا تم اس کی عقل میں کوئی ایسا فتور دیکھتے ہو جِسے تم کچھ اوپرا سمجھتے ہو۔ انہوں نے کہا ہم جہاں تک جانتے ہیں اسے اپنے نیک لوگوں میں سے صاحبِ عقل و فراست پاتے ہیں۔ پھر وہ تیسری مرتبہ آیا تو رسول اللہ ﷺ نے پھر ایک آدمی ان کی طرف اس کے بارہ میں رائے لینے کیلئے بھیجا۔ انہوں نے آپؐ کو بتایا کہ اس میں کوئی خرابی ہے نہ اس کی عقل میں کوئی خرابی ہے۔ جب چوتھی دفعہ ہوئی تو اس کے لئے ایک گڑھا کھودا اور آپؐ نے اس کے بارہ میں حکم دیا تو اسے رجم کیا گیا۔ راوی کہتے ہیں پھر غامدیہ (عورت) آئی اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! یقینا میں نے زنا کیا ہے، مجھے پاک کریں اور آپؐ نے اسے لوٹا دیا پھر جب اگلا روز آیا اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! آپؐ مجھے کیوں لوٹاتے ہیں؟ شاید آپؐ مجھے لوٹاتے ہیں جیسے آپؐ نے ماعز کو لوٹا یا تھا۔ اللہ کی قسم! میں حاملہ ہوں۔ آپؐ نے فرمایا اگر ایسا ہے تو پھر نہیں، لوٹ جا یہانتک کہ تو جنم دے لے۔ جب اس نے بچہ کو جنم دے لیا تو وہ بچہ کو آپؐ کے پاس ایک کپڑے کے ٹکڑے میں لے کر آئی۔ اس نے کہا یہ ہے جسے میں نے جنم دیا ہے۔ آپؐ نے فرمایا جاؤ اور اسے دودھ پلاؤ یہانتک کہ تم اس کا دودھ چھڑاؤ۔ پھر جب اس نے اس کا دودھ چھڑوا دیا تو وہ بچہ کو لائی۔ اس کے ہاتھ میں روٹی کا ٹکڑا تھا۔ اس نے کہا اے اللہ کے نبیؐ! یہ ہے، میں نے اسے دودھ چھڑوا دیا ہے اور یہ کھانا کھانے لگ گیا ہے۔ پھر آپؐ نے اس بچہ کو ایک مسلمان شخص کے سپرد کیا۔ پھر اس کے بارہ میں حکم دیا اور اس کے سینہ تک گڑھا کھودا گیا۔ آپؐ نے لوگوں کو حکم دیا اور انہوں نے اسے سنگسار کر دیا۔ خالد بن ولیدؓ ایک پتھر لے کر آگے بڑھے اور اس کو اس کے سر پر مارا تو خون کے چھینٹے خالدؓ کے منہ پر پڑے جس پر انہوں (خالدؓ) نے اسے بُرا بھلا کہا۔ اللہ کے نبی ﷺ نے ان کا وہ بُرا بھلا کہنا سُن لیا اور فرمایا ٹھہرو خالد! مجھے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے۔ اس نے ایسی توبہ کی ہے اگر (ناجائز) محصول لینے والا بھی ایسی توبہ کرے تو ضرور بخش دیا جائے۔ پھر آپؐ نے اس کے بارہ میں ارشاد فرمایا اور اس کی نماز (جنازہ) پڑھی اور وہ دفن کی گئی۔

10 von 10 heute frei