کتاب 29: كتاب الحدود

صحیح مسلم, حصہ 2

صحیح مسلم 3195

حضرت عمرانؓ بن حصین سے روایت ہے کہ جہینہ قبیلہ کی ایک عورت اللہ کے نبیﷺ کے پاس آئی جو زنا سے حاملہ تھی۔ اس نے کہا اے اللہ کے نبیؐ ! میں نے حد کے واجب ہونے کا کام کیا ہے۔ آپؐ مجھ پر حد لگائیں۔ اللہ کے نبیﷺ نے اس کے ولی کو بلایا اور فرمایا اس سے حسنِ سلوک کرنا پھر جب یہ بچہ جن لے تو اسے میرے پاس لے آنا۔ اس نے ایسا ہی کیا۔ نبیﷺ نے اس کے بارہ میں ارشاد فرمایا۔ اس کے کپڑے اس پر لپیٹ دیئے گئے پھر آپؐ نے اس کے بارہ میں حکم دیا تو اسے رجم کردیا گیا۔ پھر آپؐ نے اس کی نمازِ (جنازہ) پڑھائی۔ حضرت عمرؓ نے آپؐ سے عرض کیا اے اللہ کے نبیؐ ! آپؐ اس کی نمازِ جنازہ پڑھاتے ہیں؟ حالانکہ اس نے زنا کیا تھا۔ آپؐ نے فرمایا اس نے ایسی توبہ کی ہے اگر وہ اہلِ مدینہ کے ستر لوگوں میں تقسیم کی جائے تو ضرور ان کے لئے کافی ہو جائے اور کیا تم نے اس سے بہتر کوئی توبہ دیکھی کہ اس نے اپنی جان اللہ تعالیٰ کی خاطر قربان کر دی۔

حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْمِسْمَعِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ - يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ - حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي أَبُو قِلاَبَةَ أَنَّ أَبَا الْمُهَلَّبِ حَدَّثَهُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ جُهَيْنَةَ أَتَتْ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهِيَ حُبْلَى مِنَ الزِّنَى فَقَالَتْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَىَّ فَدَعَا نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلِيَّهَا فَقَالَ " أَحْسِنْ إِلَيْهَا فَإِذَا وَضَعَتْ فَائْتِنِي بِهَا " . فَفَعَلَ فَأَمَرَ بِهَا نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَشُكَّتْ عَلَيْهَا ثِيَابُهَا ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَرُجِمَتْ ثُمَّ صَلَّى عَلَيْهَا فَقَالَ لَهُ عُمَرُ تُصَلِّي عَلَيْهَا يَا نَبِيَّ اللَّهِ وَقَدْ زَنَتْ فَقَالَ " لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَةً لَوْ قُسِمَتْ بَيْنَ سَبْعِينَ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ لَوَسِعَتْهُمْ وَهَلْ وَجَدْتَ تَوْبَةً أَفْضَلَ مِنْ أَنْ جَادَتْ بِنَفْسِهَا لِلَّهِ تَعَالَى " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبَانٌ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3196

حضرت ابو ہریرہؓ اور حضرت زیدؓ بن خالد جہنی سے روایت ہے وہ دونوں بیان کرتے ہیں کہ بادیہ نشینوں میں سے ایک شخص رسول اللہﷺ کی خدمت میں آیا اور عرض کی یا رسولؐ اللہ ! میں آپؐ کو اللہ کی قسم دے کر عرض کرتا ہوں کہ میرے لئے کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کیجئے۔ دوسرے فریق نے کہا جو پہلے سے زیادہ سمجھدار تھا ہاں یا رسولؐ اللہ! ہمارے درمیان اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ کیجئے اور مجھے اجازت دیجئے، تو رسول اللہﷺ نے فر مایا کہو، اس نے کہا میرا بیٹا اس کے پاس مزدور تھا اُس نے اِس کی بیوی کے ساتھ زنا کیا اور مجھے بتایا گیا کہ میرے بیٹے کے لئے سنگساری کی سزا ہے اور میں نے اس کی طرف سے ایک سو بکریاں اور ایک لونڈی فدیہ دے کر اسے چھڑایا پھر میں نے اہلِ علم سے پوچھا انہوں نے مجھے بتایا کہ میرے بیٹے پر سو دُرّے اور ایک سال کی جلا وطنی ہے اور اس شخص کی بیوی پر رجم ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں تم دونوں کے درمیان اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ کروں گا۔ لونڈی اور بکریاں واپس کی جائیں اور تمہارے بیٹے پر سو دُرّے اور ایک سال کی جلا وطنی ہے۔ اے انیسؓ صبح تم اِس (شخص) کی بیوی کے پاس جاؤ۔ اگر وہ اعتراف کرے تو اُسے رجم کردو۔ راوی کہتے ہیں پس وہ صبح اُس کے پاس گئے۔ اس نے اعتراف کیا۔ رسول اللہﷺ نے اُس کے بارہ میں حکم دیا اور وہ رجم کی گئی۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّهُمَا قَالاَ إِنَّ رَجُلاً مِنَ الأَعْرَابِ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْشُدُكَ اللَّهَ إِلاَّ قَضَيْتَ لِي بِكِتَابِ اللَّهِ . فَقَالَ الْخَصْمُ الآخَرُ وَهُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ نَعَمْ فَاقْضِ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللَّهِ وَائْذَنْ لِي . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قُلْ " . قَالَ إِنَّ ابْنِي كَانَ عَسِيفًا عَلَى هَذَا فَزَنَى بِامْرَأَتِهِ وَإِنِّي أُخْبِرْتُ أَنَّ عَلَى ابْنِي الرَّجْمَ فَافْتَدَيْتُ مِنْهُ بِمِائَةِ شَاةٍ وَوَلِيدَةٍ فَسَأَلْتُ أَهْلَ الْعِلْمِ فَأَخْبَرُونِي أَنَّمَا عَلَى ابْنِي جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ وَأَنَّ عَلَى امْرَأَةِ هَذَا الرَّجْمَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمَا بِكِتَابِ اللَّهِ الْوَلِيدَةُ وَالْغَنَمُ رَدٌّ وَعَلَى ابْنِكَ جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ وَاغْدُ يَا أُنَيْسُ إِلَى امْرَأَةِ هَذَا فَإِنِ اعْتَرَفَتْ فَارْجُمْهَا " . قَالَ فَغَدَا عَلَيْهَا فَاعْتَرَفَتْ فَأَمَرَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَرُجِمَتْ . وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ ح وَحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ كُلُّهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3197

نافع سے روایت ہے کہ انہیں حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے بتایا کہ رسول اللہﷺ کے پاس ایک یہودی مرد اور ایک یہودی عورت لائے گئے جو زنا کے مرتکب ہوئے تھے۔ رسول اللہﷺ روانہ ہوئے یہاں تک کہ یہود کے پاس آئے اور فرمایا جو زنا کرے، اس پر توریت میں تم اس کی کیا (سزا) پاتے ہو؟ انہوں نے کہا ہم ان دونوں کے منہ کالے کرتے ہیں اور ان دونوں کو سوار کرتے ہیں اور ان دونوں کے چہرے ایک دوسرے کے مخالف سمت کرتے ہیں اور ان دونوں کو پھرایا جاتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا توریت لے آؤ اگر تم درست بات کہہ رہے ہو۔ وہ توریت لے آئے اور اسے پڑھنے لگے یہاں تک کہ جب وہ رجم کی آیت سے گذرے تو اس نوجوان نے جو پڑھ رہا تھا اپنا ہاتھ رجم کی آیت پر رکھ دیا اور جو اس سے پہلے یا بعد تھا پڑھنے لگا۔ حضرت عبد اللہ بن سلامؓ نے جو رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے۔ آپؐ سے کہا اِسے کہیے کہ اپنا ہاتھ اُٹھائے۔ اُس نے اپنا ہاتھ اٹھایا تو کیا دیکھتے ہیں کہ اس کے نیچے رجم کی آیت تھی۔ رسول اللہﷺ نے ان دونوں کے بارہ میں حکم دیا اور وہ دونوں رجم کئے گئے۔ حضرت عبد اللہؓ بن عمرؓ کہتے ہیں میں ان میں شامل تھا جنہوں نے انہیں رجم کیا اور میں نے اس (یہودی) مرد کو دیکھا کہ وہ اپنے وجود سے اس عورت کو پتھروں سے بچاتا تھا۔ ایک اور روایت حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ زنا (کے جرم) میں دو یہودیوں ایک مرد اور ایک عورت کو رجم کیا جنہوں نے زنا کیا تھا۔ یہودی ان دونوں کو لے کر رسول اللہﷺ کے پاس آئے۔ باقی روایت سابقہ روایت کے مطابق ہے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ یہود رسول اللہﷺ کے پاس اپنے میں سے ایک مرد اور عورت کو جنہوں نے زنا کیا تھا لے کر آئے۔ باقی روایت سابقہ روایت کے مطابق ہے۔

حَدَّثَنِي الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أُتِيَ بِيَهُودِيٍّ وَيَهُودِيَّةٍ قَدْ زَنَيَا فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى جَاءَ يَهُودَ فَقَالَ " مَا تَجِدُونَ فِي التَّوْرَاةِ عَلَى مَنْ زَنَى " . قَالُوا نُسَوِّدُ وُجُوهَهُمَا وَنُحَمِّلُهُمَا وَنُخَالِفُ بَيْنَ وُجُوهِهِمَا وَيُطَافُ بِهِمَا . قَالَ " فَأْتُوا بِالتَّوْرَاةِ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ " . فَجَاءُوا بِهَا فَقَرَءُوهَا حَتَّى إِذَا مَرُّوا بِآيَةِ الرَّجْمِ وَضَعَ الْفَتَى الَّذِي يَقْرَأُ يَدَهُ عَلَى آيَةِ الرَّجْمِ وَقَرَأَ مَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا وَرَاءَهَا فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلاَمٍ وَهْوَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُرْهُ فَلْيَرْفَعْ يَدَهُ فَرَفَعَهَا فَإِذَا تَحْتَهَا آيَةُ الرَّجْمِ فَأَمَرَ بِهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَرُجِمَا . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ كُنْتُ فِيمَنْ رَجَمَهُمَا فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ يَقِيهَا مِنَ الْحِجَارَةِ بِنَفْسِهِ . وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ - عَنْ أَيُّوبَ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي رِجَالٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْهُمْ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ أَنَّ نَافِعًا أَخْبَرَهُمْ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَجَمَ فِي الزِّنَى يَهُودِيَّيْنِ رَجُلاً وَامْرَأَةً زَنَيَا فَأَتَتِ الْيَهُودُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِهِمَا . وَسَاقُوا الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ . وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ الْيَهُودَ جَاءُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِرَجُلٍ مِنْهُمْ وَامْرَأَةٍ قَدْ زَنَيَا . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3198

حضرت براءؓ بن عازب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کے پاس سے ایک یہودی لے جایا جا رہا تھا جس کا منہ کالا کیا ہوا تھا اور (اسے) کوڑے لگائے جا رہے تھے۔ آپﷺ نے انہیں بلایا اور فرمایا تم اپنی کتاب میں زنا کرنے والے کی یہی سزا پاتے ہو؟ انہوں نے کہا ہاں پھر آپؐ نے ان کے علماء میں سے ایک آدمی کو بلایا اور فرمایا میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر جس نے موسیٰؑ پر توریت اُتاری ہے پوچھتا ہوں کہ کیا تم اپنی کتاب میں زنا کی یہی سزا پاتے ہو؟ اس نے کہا نہیں اور اگر آپؐ مجھے یہ قسم دے کر نہ پوچھتے تو میں آپؐ کو نہ بتاتا ہم اس میں رجم پاتے ہیں لیکن یہ (بدکاری) ہمارے معزز لوگوں میں عام ہوگئی ہے۔ جب ہم معزز کو پکڑتے تو اسے چھوڑ دیتے اور جب ہم کمزور کو پکڑتے تو اس پر حد جاری کرتے۔ ہم نے کہا آؤ ہم کسی ایک چیز پر اتفاق کر لیں جسے ہم معزز اور حقیر پر قائم کریں تو ہم نے رجم کی بجائے منہ کالا کرنا اور درے مقرر کیا۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا اے اللہ! میں وہ پہلا شخص ہوں جو تیرے حکم کو زندہ کرتا ہوں جبکہ انہوں نے اسے مار دیا۔ پھر آپؐ نے اس شخص کے بارہ میں حکم دیا تو وہ رجم کیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی یٰاَیُّھَا الرَّسُوْلُ لَا یَحْزُنْکَ الَّذِیْنَ یُسَارِعُوْنَ فِی الْکُفْرِ۔۔۔ ترجمہ: اے رسولؐ تجھے وہ لوگ غمگین نہ کریں جو کفر میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ آیت کے اس ٹکڑے تک اِنْ اُوْتِیْتُمْ ھَذَا فَخُذُوْہُ وہ کہتے محمدﷺ کے پاس جاؤ اگر وہ تمہیں (مُنہ) کالا کرنے اور دُرّے لگانے کا حکم دیں تو قبول کر لو اور اگر تمہیں رجم کا فتوی دیں تو بچو۔ پس اللہ تعالیٰ نے یہ آیت تمام کفار کے بارہ میں نازل فرمائی ترجمہ: اور جو اس کے مطابق فیصلہ نہ کرے جو اللہ نے نازل کیا ہے تو یہی لوگ ہیں جو کافر ہیں۔ اور جو کوئی اس کے مطابق فیصلہ نہ کرے جو اللہ نے نازل کیا ہے تو یہی لوگ ہیں جو ظالم ہیں اور جو اس کے مطابق فیصلہ نہ کرے جو اللہ نے نازل کیا ہے تو یہی لوگ ہیں جو فاسق ہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس کے بارہ میں حکم دیا اور وہ رجم کیا گیا اور اس میں اس کے بعد آیت کے اترنے کا ذکر نہیں کیا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ كِلاَهُمَا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِيَهُودِيٍّ مُحَمَّمًا مَجْلُودًا فَدَعَاهُمْ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " هَكَذَا تَجِدُونَ حَدَّ الزَّانِي فِي كِتَابِكُمْ " . قَالُوا نَعَمْ . فَدَعَا رَجُلاً مِنْ عُلَمَائِهِمْ فَقَالَ " أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى أَهَكَذَا تَجِدُونَ حَدَّ الزَّانِي فِي كِتَابِكُمْ " . قَالَ لاَ وَلَوْلاَ أَنَّكَ نَشَدْتَنِي بِهَذَا لَمْ أُخْبِرْكَ نَجِدُهُ الرَّجْمَ وَلَكِنَّهُ كَثُرَ فِي أَشْرَافِنَا فَكُنَّا إِذَا أَخَذْنَا الشَّرِيفَ تَرَكْنَاهُ وَإِذَا أَخَذْنَا الضَّعِيفَ أَقَمْنَا عَلَيْهِ الْحَدَّ قُلْنَا تَعَالَوْا فَلْنَجْتَمِعْ عَلَى شَىْءٍ نُقِيمُهُ عَلَى الشَّرِيفِ وَالْوَضِيعِ فَجَعَلْنَا التَّحْمِيمَ وَالْجَلْدَ مَكَانَ الرَّجْمِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اللَّهُمَّ إِنِّي أَوَّلُ مَنْ أَحْيَا أَمْرَكَ إِذْ أَمَاتُوهُ " . فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ لاَ يَحْزُنْكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ} إِلَى قَوْلِهِ { إِنْ أُوتِيتُمْ هَذَا فَخُذُوهُ} يَقُولُ ائْتُوا مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم فَإِنْ أَمَرَكُمْ بِالتَّحْمِيمِ وَالْجَلْدِ فَخُذُوهُ وَإِنْ أَفْتَاكُمْ بِالرَّجْمِ فَاحْذَرُوا . فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى { وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ} { وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ} { وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ} فِي الْكُفَّارِ كُلُّهَا . حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَهُ إِلَى قَوْلِهِ فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَرُجِمَ . وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ مِنْ نُزُولِ الآيَةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3199

ابو زبیر نے بتایا کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہؓ کو فرماتے سنا کہ نبیﷺ نے اسلم (قبیلے) کے ایک شخص کو رجم کیا تھا اور یہود میں سے ایک مرد اور اس کی عورت کو رجم کیا تھا۔ ایک اور روایت میں (اِمْرَاَ تَہُ کی بجائے) اِمْرَئَ ۃً کے الفاظ ہیں۔

وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ رَجَمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم رَجُلاً مِنْ أَسْلَمَ وَرَجُلاً مِنَ الْيَهُودِ وَامْرَأَتَهُ . حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ . غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ وَامْرَأَةً .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3200

ابو اسحاق بن شیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت عبد اللہؓ بن ابی اوفیٰ سے پوچھا کیا رسول اللہﷺ نے رجم کیا؟ انہوں نے کہا ہاں۔ وہ کہتے ہیں میں نے پوچھا سورۃ نور کے نازل ہونے کے بعد کیا یا اس سے پہلے؟ انہوں نے جواب دیا مجھے معلوم نہیں۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ قَالَ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى ح. وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ قَالَ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى هَلْ رَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ نَعَمْ . قَالَ قُلْتُ بَعْدَ مَا أُنْزِلَتْ سُورَةُ النُّورِ أَمْ قَبْلَهَا قَالَ لاَ أَدْرِي .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3201

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا جب تم میں سے کسی کی لونڈی زنا کرے اور اس کی بدکاری ظاہر ہو جائے تو چاہئے کہ وہ اسے دُرّوں کی حد لگائے اور اس کو طعن و تشنیع نہ کرے، پھر اگر وہ زنا کرے تو اسے دُرّوں کی حد لگائے اور اس کو طعن و تشنیع نہ کرے، پھر اگر وہ تیسری مرتبہ زنا کرے اور اس کا زنا ظاہر ہو جائے تو وہ اسے بیچ دے خواہ بالوں کی ایک رسی کے عوض میں۔ ایک اور روایت میں (اِنْ زََنَتِ الثَّالِثَۃَ فَتَبَیَّنَ زِنَاھَا فَلْیَبِعْھَا کی بجائے) اِذَا زَنَتْ ثَلَا ثاً ثُمَّ لِیَبِعْھَا فِی الرَّابِعَۃِ کے الفاظ ہیں۔

وَحَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ الْمِصْرِيُّ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِذَا زَنَتْ أَمَةُ أَحَدِكُمْ فَتَبَيَّنَ زِنَاهَا فَلْيَجْلِدْهَا الْحَدَّ وَلاَ يُثَرِّبْ عَلَيْهَا ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَلْيَجْلِدْهَا الْحَدَّ وَلاَ يُثَرِّبْ عَلَيْهَا ثُمَّ إِنْ زَنَتِ الثَّالِثَةَ فَتَبَيَّنَ زِنَاهَا فَلْيَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ " . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ كِلاَهُمَا عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ح وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ح وَحَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ وَأَبُو كُرَيْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ كُلُّ هَؤُلاَءِ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِلاَّ أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ قَالَ فِي حَدِيثِهِ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي جَلْدِ الأَمَةِ إِذَا زَنَتْ ثَلاَثًا " ثُمَّ لْيَبِعْهَا فِي الرَّابِعَةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3202

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سے اس لونڈی کے بارہ میں پوچھا گیا جس کی شادی نہ ہوئی ہو اور وہ زنا کی مرتکب ہو۔ آپؐ نے فرمایا اگر وہ زنا کرے تو اسے دُرّے مارو پھر اگر وہ زنا کرے تو اسے دُرّے مارو پھر اگر وہ زنا کرے تو اسے دُرّے مارو پھر اسے بیچ دو خواہ ایک رسی کے عوض۔ ابن شہاب کہتے ہیں میں نہیں جانتا کہ (بیچنے کا حکم) تیسرے کے بعد یا چوتھے کے بعد ہے۔ قعنبی اپنی روایت میں کہتے ہیں کہ ابن شہاب نے الضَّفِیْرُ: الْحَبْلُ کہا اَلضَّفِیْر کے معنے رسی کے ہیں۔ عبداللہ بن عتبہ حضرت ابو ہریرہؓ اور حضرت زید بن خالدؓ جہنی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سے لونڈی کے بارہ میں سوال کیا گیا مگر اس روایت میں ابن شھاب کے اس قول الضَّفِیْرُ الْحَبْلُ کا ذکر نہیں کیا۔ ایک اور روایت میں (أَبَعْدَ الثَّالِثَۃِ اَوِ الرَّابِعَۃِ کی بجائے) فِی بَیْعِھَا فِی الثَّالِثَۃِ اَوِ الرَّابِعَۃِ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا مَالِكٌ ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى - وَاللَّفْظُ لَهُ - قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سُئِلَ عَنِ الأَمَةِ إِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصِنْ قَالَ " إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ " . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ لاَ أَدْرِي أَبَعْدَ الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ . وَقَالَ الْقَعْنَبِيُّ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَالضَّفِيرُ الْحَبْلُ . وَحَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ سَمِعْتُ مَالِكًا يَقُولُ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سُئِلَ عَنِ الأَمَةِ . بِمِثْلِ حَدِيثِهِمَا وَلَمْ يَذْكُرْ قَوْلَ ابْنِ شِهَابٍ وَالضَّفِيرُ الْحَبْلُ . حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ صَالِحٍ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ كِلاَهُمَا عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِمِثْلِ حَدِيثِ مَالِكٍ وَالشَّكُّ فِي حَدِيثِهِمَا جَمِيعًا فِي بَيْعِهَا فِي الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3203

ابو عبد الرحمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت علیؓ نے خطبہ دیا اور فرمایا اے لوگو ! اپنے ان غلاموں پر جو شادی شدہ ہیں اور ان پر بھی جو غیر شادی شدہ ہیں حد قائم کرو۔ رسول اللہﷺ کی ایک لونڈی زنا کی مرتکب ہوئی تو آپؐ نے مجھے ارشاد فرمایا تھا کہ میں اسے دُرّے لگاؤں تو معلوم ہوا کہ وضع حمل سے فارغ ہوئی ہے، مجھے اندیشہ ہوا کہ اگر میں نے اسے درے مارے تو کہیں میں اسے قتل ہی نہ کردوں تو میں نے نبیﷺ سے اس کا ذکر کیا آپؐ نے فرمایا کہ تم نے اچھا کیا۔ ایک اور روایت میں مَنْ اَحْصَنَ مِنْھُمْ وَمَنْ لَمْ یُحْصِنْ کے الفاظ نہیں مگر اس میں یہ اضافہ ہے کہ اُتْرُکْھَا حتّٰی تَمَا ثَلَ یعنی اس کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ تندرست ہوجائے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنِ السُّدِّيِّ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ خَطَبَ عَلِيٌّ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَقِيمُوا عَلَى أَرِقَّائِكُمُ الْحَدَّ مَنْ أَحْصَنَ مِنْهُمْ وَمَنْ لَمْ يُحْصِنْ فَإِنَّ أَمَةً لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم زَنَتْ فَأَمَرَنِي أَنْ أَجْلِدَهَا فَإِذَا هِيَ حَدِيثُ عَهْدٍ بِنِفَاسٍ فَخَشِيتُ إِنْ أَنَا جَلَدْتُهَا أَنْ أَقْتُلَهَا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَحْسَنْتَ " . وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنِ السُّدِّيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْكُرْ مَنْ أَحْصَنَ مِنْهُمْ وَمَنْ لَمْ يُحْصِنْ . وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ " اتْرُكْهَا حَتَّى تَمَاثَلَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3204

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے پاس ایک شخص لایا گیا جس نے شراب پی تھی۔ آپؐ نے اسے کھجور کی دو شاخوں سے قریباً چالیس مرتبہ مارا۔ وہ (حضرت انسؓ) کہتے ہیں حضرت ابو بکرؓ نے بھی (اپنے عہدِ خلافت میں) ایسا ہی کیا تھا۔ جب حضرت عمرؓ کا زمانہ آیا تو آپؓ نے لوگوں سے مشورہ کیا حضرت عبد الرحمانؓ نے کہا کم سے کم حد اسّی ہے تو حضرت عمرؓ نے اسی کا حکم دیا۔ ایک روایت میں (أَنَّ النَّبِیَّﷺ أُتِیَ بِرَجُلٍ کی بجائے) اَتَی رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ بِرَجُلٍ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَجَلَدَهُ بِجَرِيدَتَيْنِ نَحْوَ أَرْبَعِينَ . قَالَ وَفَعَلَهُ أَبُو بَكْرٍ فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ اسْتَشَارَ النَّاسَ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ أَخَفَّ الْحُدُودِ ثَمَانِينَ . فَأَمَرَ بِهِ عُمَرُ . وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ - يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ - حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِرَجُلٍ . فَذَكَرَ نَحْوَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3205

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبیﷺ نے شراب (پینے کے جرم) میں کھجور کی شاخ اور جوتیوں کے ساتھ سزا دی۔ پھر حضرت ابو بکرؓ نے چالیس دُرّے لگائے۔ پھر جب حضرت عمرؓ کا زمانہ آیا اور لوگ سرسبز علاقہ اور بستیوں کے قریب ہوگئے تو انہوں نے فرمایا شراب (کے جرم) میں درّے لگانے کے بارہ میں تمہاری کیا رائے ہے؟ حضرت عبد الرحمان بن عوفؓ نے کہا میری رائے ہے کہ آپؓ اسے کم از کم سب سے ہلکی حد کے برابر رکھیں۔ وہ (حضرت انسؓ) کہتے ہیں تو حضرت عمرؓ نے اسّی درّے لگائے۔ ایک اور روایت میں (اَنَّ نَبِیَّ اللّٰہِﷺ جَلَدَ فِیْ الْخَمْرِ بِالْجَرِیْدِ وَالنِّعَالِ کی بجائے) کَانَ یَضْرِبُ فَی الخَمْرِ بِالنِّعَالِ وَالْجَریدِ اَرْبَعینَ کے الفاظ ہیں۔ مگر اس روایت میں الرِّیْفُ اور القُرَی کا ذکر نہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جَلَدَ فِي الْخَمْرِ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ ثُمَّ جَلَدَ أَبُو بَكْرٍ أَرْبَعِينَ . فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ وَدَنَا النَّاسُ مِنَ الرِّيفِ وَالْقُرَى قَالَ مَا تَرَوْنَ فِي جَلْدِ الْخَمْرِ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ أَرَى أَنْ تَجْعَلَهَا كَأَخَفِّ الْحُدُودِ . قَالَ فَجَلَدَ عُمَرُ ثَمَانِينَ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ. وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّوسلم كَانَ يَضْرِبُ فِي الْخَمْرِ بِالنِّعَالِ وَالْجَرِيدِ أَرْبَعِينَ . ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِهِمَا وَلَمْ يَذْكُرِ الرِّيفَ وَالْقُرَى .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3206

حُضَین بن منذر ابو ساسان بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عثمان بن عفانؓ کے پاس حاضر تھا اور آپؐ کے پاس ولید کو لایا گیا اس نے صبح کی دو رکعت پڑھائی تھیں پھر کہا میں تمہیں مزید پڑھاتا ہوں اس کے خلاف دو آدمیوں نے گواہی دی۔ ان میں سے ایک (کا نام) حمران تھا (جس نے کہا کہ) اس نے شراب پی ہے اور دوسرے نے گواہی دی کہ اس نے اسے قے کرتے دیکھا ہے۔ اس پر حضرت عثمانؓ نے کہا اس نے قے نہیں کی مگر اس لئے کہ اس نے شراب پی تھی۔ پھر کہا اے علیؓ! اٹھو اور اسے دُرّے مارو۔ حضرت علیؓ نے کہا اے حسنؓ! کھڑے ہو اور اسے درے مارو۔ حضرت حسنؓ نے کہا اس کی گرمی اُس کے سپرد کریں جو اِس کی ٹھنڈ کا ذمہ دار ہے پس گویا ان کو ان کی بات گراں گذری اور انہوں نے کہا اے عبد اللہ بن جعفرؓ! اٹھو اس کو درّے لگاؤ۔ پس انہوں نے اس کو دُرّے لگائے اور حضرت علیؓ گن رہے تھے یہان تک کہ وہ چالیس تک پہنچے۔ انہوں (حضرت علیؓ) نے کہا رک جاؤ اور کہا رسول اللہﷺ نے چالیس دُرّے لگوائے تھے۔ اور ابو بکرؓ نے بھی چالیس اور حضرت عمرؓ نے اسّی درّے اور یہ سب سنت ہے اور مجھے یہ زیادہ پسند ہے۔ ایک روایت میں مزید یہ ہے راوی اسماعیل کہتے ہیں کہ میں نے یہ روایت راوی الدّا ناج سے سنی مگر میں اس کو یاد نہیں رکھ سکا۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ - عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الدَّانَاجِ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ - وَاللَّفْظُ لَهُ - أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ فَيْرُوزَ مَوْلَى ابْنِ عَامِرٍ الدَّانَاجِ حَدَّثَنَا حُضَيْنُ بْنُ الْمُنْذِرِ أَبُو سَاسَانَ قَالَ شَهِدْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَأُتِيَ بِالْوَلِيدِ قَدْ صَلَّى الصُّبْحَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ أَزِيدُكُمْ فَشَهِدَ عَلَيْهِ رَجُلاَنِ أَحَدُهُمَا حُمْرَانُ أَنَّهُ شَرِبَ الْخَمْرَ وَشَهِدَ آخَرُ أَنَّهُ رَآهُ يَتَقَيَّأُ فَقَالَ عُثْمَانُ إِنَّهُ لَمْ يَتَقَيَّأْ حَتَّى شَرِبَهَا فَقَالَ يَا عَلِيُّ قُمْ فَاجْلِدْهُ . فَقَالَ عَلِيٌّ قُمْ يَا حَسَنُ فَاجْلِدْهُ . فَقَالَ الْحَسَنُ وَلِّ حَارَّهَا مَنْ تَوَلَّى قَارَّهَا - فَكَأَنَّهُ وَجَدَ عَلَيْهِ - فَقَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ قُمْ فَاجْلِدْهُ . فَجَلَدَهُ وَعَلِيٌّ يَعُدُّ حَتَّى بَلَغَ أَرْبَعِينَ فَقَالَ أَمْسِكْ . ثُمَّ قَالَ جَلَدَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَرْبَعِينَ وَجَلَدَ أَبُو بَكْرٍ أَرْبَعِينَ وَعُمَرُ ثَمَانِينَ وَكُلٌّ سُنَّةٌ وَهَذَا أَحَبُّ إِلَىَّ . زَادَ عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ إِسْمَاعِيلُ وَقَدْ سَمِعْتُ حَدِيثَ الدَّانَاجِ مِنْهُ فَلَمْ أَحْفَظْهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3207

عمیر بن سعید حضرت علیؓ سے روایت کرتے ہیں کہ میں کسی پر ایسی حد جاری نہیں کرتا تھا جس کے نتیجہ میں وہ مر جائے اور میں اس کی وجہ سے اپنے دل میں افسوس محسوس کروں۔ سوائے شراب پینے والے کے کیونکہ اگر وہ مر جائے تو میں اس کی دیت دوں گا کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے یہ سنت جاری نہیں فرمائی۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ الضَّرِيرُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ مَا كُنْتُ أُقِيمُ عَلَى أَحَدٍ حَدًّا فَيَمُوتَ فِيهِ فَأَجِدَ مِنْهُ فِي نَفْسِي إِلاَّ صَاحِبَ الْخَمْرِ لأَنَّهُ إِنْ مَاتَ وَدَيْتُهُ لأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمْ يَسُنَّهُ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3208

حضرت ابو بردہ انصاریؓ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ کسی شخص کو دس سے زیادہ درے نہ مارے جائیں گے۔ سوائے اس کے کہ اللہ کی حدود میں سے کوئی حد ہو۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِّ قَالَ بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ إِذْ جَاءَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَابِرٍ فَحَدَّثَهُ فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا سُلَيْمَانُ فَقَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَابِرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ الأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ يُجْلَدُ أَحَدٌ فَوْقَ عَشَرَةِ أَسْوَاطٍ إِلاَّ فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3209

حضرت عبادہ بن صامتؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ ایک مجلس میں تھے۔ آپؐ نے فرمایا تم میری بیعت اس بات پر کرو کہ کسی کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہراؤ گے اور نہ زنا کرو گے اور نہ چوری کرو گے اور نہ کسی نفس کو جسے اللہ نے حرام ٹھہرایا ہے قتل کرو گے سوائے حق کے۔ پس تم میں سے جو اس (عہد) کو پورا کرے گا اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے اور جو کوئی ان میں سے کسی برائی کا ارتکاب کرے اور اسے اس پر سزا مل جائے تو یہ اس کے لئے کفارہ ہوگا۔ اور جو اس کا مرتکب ہو اور اللہ اس کی پردہ پوشی کرے تو اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے اگر وہ چاہے تو اسے معاف کردے اور چاہے تو اسے عذاب دے۔ ایک اور روایت میں یہ اضافہ ہے کہ پھر آپﷺ نے ہمیں خواتین (کی بیعت) کے بارہ میں یہ آیت اَنْ لَا یُشْرِکْنَ باللّٰہِ شَیئاً پڑھ کر سنائی۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ نُمَيْرٍ كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ - وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي مَجْلِسٍ فَقَالَ " تُبَايِعُونِي عَلَى أَنْ لاَ تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلاَ تَزْنُوا وَلاَ تَسْرِقُوا وَلاَ تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلاَّ بِالْحَقِّ فَمَنْ وَفَى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ وَمَنْ أَصَابَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ فَعُوقِبَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ وَمَنْ أَصَابَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ فَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ إِنْ شَاءَ عَفَا عَنْهُ وَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ " . حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ فَتَلاَ عَلَيْنَا آيَةَ النِّسَاءِ { أَنْ لاَ يُشْرِكْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا} الآيَةَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3210

حضرت عبادہؓ بن صامت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہم سے بھی ویسا ہی عہد لیا جیسا کہ عورتوں سے لیا تھا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے۔ نہ ہم چوری کریں گے اور نہ ہم زنا کریں گے اور نہ ہم اپنی اولاد کو قتل کریں گے۔ ہم میں سے کوئی دوسرے پر الزام نہیں لگائے گا اور جو کوئی تم میں سے اس عہد کو پورا کرے گا تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے اور جو کوئی تم میں سے حد (والے جرم) کا ارتکاب کرے اور وہ اس پر نافذ کی جائے تو وہ اس کے لئے کفارہ ہے اور جس کی اللہ تعالیٰ پردہ پوشی فرمائے تو اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے۔ اگر وہ چاہے تو اسے عذاب دے اور اگر چاہے تو اسے معاف فرما دے۔

وَحَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ أَخَذَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَمَا أَخَذَ عَلَى النِّسَاءِ أَنْ لاَ نُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَلاَ نَسْرِقَ وَلاَ نَزْنِيَ وَلاَ نَقْتُلَ أَوْلاَدَنَا وَلاَ يَعْضَهَ بَعْضُنَا بَعْضًا " فَمَنْ وَفَى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ وَمَنْ أَتَى مِنْكُمْ حَدًّا فَأُقِيمَ عَلَيْهِ فَهُوَ كَفَّارَتُهُ وَمَنْ سَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ فَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3211

حضرت عبادہ ؓ بن صامت بیان کرتے ہیں کہ میں ان نقباء میں سے تھا جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کی بیعت کی تھی اور وہ (یعنی عبادہؓ بن صامت) بیان کرتے ہیں کہ ہم نے آپؐ کی اس بات پر بیعت کی تھی کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے اور نہ ہم زنا کریں گے اور نہ چوری کریں گے اور نہ ہم کسی نفس کو قتل کریں گے جسے (قتل کرنا) اللہ نے حرام قرار دیا ہے سوائے حق کے اور نہ ہم لوٹ مار کریں گے اور نہ ہم نافرمانی کریں گے۔ اگر ہم (ان ارشادات کی) تعمیل کریں تو ہمارے لئے جنت ہے اور اگر ہم ان میں سے کسی کا ارتکاب کریں تو اس کا فیصلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے ایک اور روایت میں (قَضَائُ ذَلِکَ اِلَی اللّٰہِ) کی بجائے قَضَائُہُ اِلَی اللّٰہِ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنِ الصُّنَابِحِيِّ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّهُ قَالَ إِنِّي لَمِنَ النُّقَبَاءِ الَّذِينَ بَايَعُوا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَالَ بَايَعْنَاهُ عَلَى أَنْ لاَ نُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَلاَ نَزْنِيَ وَلاَ نَسْرِقَ وَلاَ نَقْتُلَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلاَّ بِالْحَقِّ وَلاَ نَنْتَهِبَ وَلاَ نَعْصِيَ فَالْجَنَّةُ إِنْ فَعَلْنَا ذَلِكَ فَإِنْ غَشِينَا مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا كَانَ قَضَاءُ ذَلِكَ إِلَى اللَّهِ . وَقَالَ ابْنُ رُمْحٍ كَانَ قَضَاؤُهُ إِلَى اللَّهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3212

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ بے زبان جانور (کا لگایا ہوا) زخم معاف ہے اور کنویں کا (زخم) معاف ہے اور معدن (کا زخم) معاف ہے اور دفینے میں پانچواں حصہ ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " الْعَجْمَاءُ جَرْحُهَا جُبَارٌ وَالْبِئْرُ جُبَارٌ وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ " . وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ - يَعْنِي ابْنَ عِيسَى - حَدَّثَنَا مَالِكٌ كِلاَهُمَا عَنِ الزُّهْرِيِّ بِإِسْنَادِ اللَّيْثِ . مِثْلَ حَدِيثِهِ . وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 3213

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کنویں کا زخم معاف ہے اور معدن کا زخم معاف ہے، اور بے زبان جانور کی طرف سے لگنے والا زخم معاف ہے اور دفینے میں پانچواں حصہ ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ الْعَلاَءِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " الْبِئْرُ جَرْحُهَا جُبَارٌ وَالْمَعْدِنُ جَرْحُهُ جُبَارٌ وَالْعَجْمَاءُ جَرْحُهَا جُبَارٌ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ " . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلاَّمٍ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ كِلاَهُمَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

آج 10 میں سے 10 باقی