کتاب 32: كتاب الجهاد والسير
صحیح مسلم, حصہ 4
صحیح مسلم 3306
حضرت عبد اللہ بن مغفلؓ سے روایت ہے خیبر کے دن مجھے چربی کی ایک تھیلی ملی جسے میں نے سنبھال لیا اور میں نے کہا آج میں اس میں سے کسی کو کوئی چیز نہ دوں گا وہ کہتے ہیں میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو رسول اللہ ﷺ تبسم فرما رہے تھے۔
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ - يَعْنِي ابْنَ الْمُغِيرَةِ - حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ هِلاَلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ أَصَبْتُ جِرَابًا مِنْ شَحْمٍ يَوْمَ خَيْبَرَ - قَالَ - فَالْتَزَمْتُهُ فَقُلْتُ لاَ أُعْطِي الْيَوْمَ أَحَدًا مِنْ هَذَا شَيْئًا - قَالَ - فَالْتَفَتُّ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُتَبَسِّمًا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3307
حُمید بن ہلال کہتے ہیں میں نے حضرت عبد اللہ بن مغفلؓ سے سنا وہ کہتے تھے خیبر کے دن کسی نے ہماری طرف ایک تھیلی جس میں چربی اور کھانا تھا ہماری طرف پھینکی۔ میں اسے پکڑنے کے لئے لپکا۔ وہ کہتے ہیں میں نے پیچھے دیکھا تو رسول اللہ ﷺ (کو کھڑے پایا) میں آپؐ سے شرما گیا۔ شعبہ اسی سند سے روایت کرتے ہیں سوائے اس کے کہ انہوں نے چربی کی تھیلی کہا اور کھانے کا ذکر نہیں کیا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ هِلاَلٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ يَقُولُ رُمِيَ إِلَيْنَا جِرَابٌ فِيهِ طَعَامٌ وَشَحْمٌ يَوْمَ خَيْبَرَفَوَثَبْتُ لآخُذَهُ قَالَ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَاسْتَحْيَيْتُ مِنْهُ . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ جِرَابٌ مِنْ شَحْمٍ وَلَمْ يَذْكُرِ الطَّعَامَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3308
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ ابو سفیان نے انہیں براہ راست بتایا میں اس (صلح حدیبیہ کی) مدت کے دوران جو میرے اور رسول اللہ ﷺ کے درمیان تھی۔ سفر پر چلا وہ کہتے ہیں جب میں شام میں تھا تو رسول اللہ ﷺ کا ایک خط ہرقل یعنی شاہِ روم کے پاس لایا گیا۔ وہ کہتے ہیں دَحیہ کلبی اسے لے کر آئے تھے۔ انہوں نے بُصریٰ کے حاکم کو وہ (خط) دیا اور بُصریٰ کے حاکم نے ہرقل کو دیا۔ ہرقل نے کہا کیا اس شخص کا جو گمان کرتا ہے میں نبی ہوں کی قوم کا کوئی شخص یہاں موجود ہے۔ انہوں نے کہا ہاں وہ کہتے ہیں قریش کے گروہ کے ساتھ مجھے بلایا گیا ہم ہرقل کے پاس آئے۔ اس نے ہمیں اپنے سامنے بٹھا لیا۔ اس نے کہا تم میں سے نسب کے لحاظ سے کون اس شخص کا سب سے زیادہ قریبی ہے؟ جو گمان کرتا ہے کہ میں نبی ہوں۔ ابو سفیان کہتے ہیں میں نے کہا میں۔ انہوں نے مجھے اس کے سامنے اور میرے ساتھیوں کو میرے پیچھے بٹھا دیا۔ پھر اپنے ترجمان کو بلایا اور اسے کہا انہیں کہو میں اِس سے اُس شخص کے بارہ میں پوچھنے والا ہوں جس کا دعوٰی ہے کہ میں نبی ہوں۔ اگر یہ مجھ سے جھوٹ بولے تو تم اس کی تکذیب کرو۔ راوی کہتے ہیں ابو سفیان نے کہا اللہ کی قسم! اگر مجھے ڈر نہ ہوتا کہ میرا جھوٹ بتا دیا جائے گا تو میں ضرور جھوٹ بولتا۔ پھر اس نے اپنے ترجمان سے کہا اس سے پوچھو تم میں اس کا حسب نسب کیسا ہے؟ وہ کہتے ہیں میں نے کہا وہ ہم میں سے اعلیٰ حسب والے ہیں۔ اس نے کہا کیا اس کے آباؤ اجداد میں سے کوئی بادشاہ تھا۔ میں نے کہا نہیں اس نے کہا اس کے دعوٰی سے قبل کیا تم اس پر جھوٹ کا اتہام لگاتے تھے؟ میں نے کہا۔ نہیں اس نے کہا کیا اس کے متبعین بڑے لوگ ہیں یا کمزور؟ وہ کہتے ہیں میں نے کہا بلکہ کمزور اس نے کہا کیا وہ بڑھ رہے ہیں یا کم ہو رہے ہیں؟ وہ کہتے ہیں میں نے کہا نہیں بلکہ وہ بڑھ رہے ہیں۔ اس نے کہا کیا کوئی شخص اس دین میں داخل ہونے کے بعد اس سے ناراض ہونے اور اسے برا سمجھنے کی وجہ سے کوئی مرتد بھی ہوا ہے؟ وہ کہتے ہیں میں نے کہا نہیں۔ اس نے کہا کیا تم نے اس کے ساتھ جنگ کی ہے؟ میں نے کہا ہاں اس نے کہا تمہاری اس سے لڑائی کا نتیجہ کیا تھا؟ وہ کہتے ہیں میں نے کہا ہمارے اور اس کے درمیان لڑائی ڈول کی مانند ہے۔ کبھی ہم فتح مند ہوتے ہیں اور کبھی وہ۔ اس نے کہا کیا وہ بد عہدی کرتے ہیں؟ میں نے کہا نہیں ہاں اب ہمارا اس کے ساتھ ایک معاہدہ ہے ہم نہیں جانتے کہ وہ اس سے متعلق کیا کریں گے۔ وہ کہتے ہیں اللہ کی قسم! اس کے علاوہ کوئی اور بات میرے لئے ممکن نہ ہوئی کہ میں اس میں داخل کروں۔ اس نے کہا کیا اس قسم کا دعوٰی اس سے پہلے بھی کسی نے کیا تھا؟ وہ کہتے ہیں میں نے کہا نہیں۔ اس نے اپنے ترجمان سے کہا اسے کہو میں نے تجھ سے اس کے حسب نسب کے بارہ میں پوچھا تو تم نے بتایا کہ تمہارے نزدیک وہ اعلیٰ حسب نسب کا مالک ہے۔ اور رسول ایسے ہی ہوتے ہیں۔ وہ اپنی قوم کے اعلیٰ حسب میں مبعوث ہوتے ہیں اور میں نے تجھ سے پوچھا کیا اس کے آباء و اجداد میں کوئی بادشاہ ہوا ہے؟ تم نے بتایا کہ نہیں میں کہتا اگر اس کے خاندان میں کوئی بادشاہ ہوتا تو یہ اپنے آبا ؤ اجداد کی بادشاہت چاہتا ہے اور میں نے تجھ سے اس کے متبعین کے بارہ میں پوچھا کہ کیا ان میں سے کمزور ہیں یا ان میں سے بڑے بڑے لوگ تو تم نے کہا بلکہ کمزور لوگ ہیں اور رسولوں کے متبعین ایسے ہی ہوا کرتے ہیں اور میں نے تم سے پوچھا کہ کیا اس کے دعوٰی سے پہلے تم اس پر جھوٹ کا الزام لگاتے تھے؟ تو تم نے کہا نہیں تو میں نے جان لیا کہ وہ جو لوگوں پر جھوٹ نہیں بولتا وہ خدا پر جھوٹ کیسے بول سکتا ہے۔ پھر میں نے تم سے پوچھا کیا اس کے دین میں داخل ہونے کے بعد اس سے ناراض ہونے اور اس کو برا سمجھنے کی وجہ سے کوئی مرتد بھی ہوا ہے؟ تو تم نے جواب دیا نہیں اور ایمان ایسا ہی ہوتا ہے جب وہ دلوں کی بشاشت کے ساتھ مل جائے۔ میں نے تجھ سے پوچھا کیا وہ بڑھ رہے ہیں یا کم ہو رہے ہیں؟ تو تم نے جواب دیا کہ وہ بڑھ رہے ہیں ایمان کا معاملہ ایسا ہی ہے یہانتک کہ وہ مکمل ہو جاتا ہے اور میں نے تم سے پوچھا کیا تم نے اس سے جنگ کی ہے تو تم نے جواب دیا کہ تم نے اس سے جنگ کی ہے اور تمہارے اور اس کے درمیان جنگ ڈول کی مانند ہے کبھی تم فتح یاب ہوتے ہو کبھی وہ اور رسول اسی طرح سے آزمائے جاتے ہیں۔ انجام انہیں کا ہوتا ہے اور میں نے تم سے پوچھا کیا وہ عہد شکنی کرتے ہیں؟ تم نے جواب دیا کہ وہ عہد شکنی نہیں کرتے اور اسی طرح رسول عہد شکنی نہیں کیا کرتے اور میں تم سے پوچھا کیا اس قسم کا دعوٰی اس سے پہلے بھی کسی نے کیا تھا؟ تم نے کہا نہیں میں نے سوچا اگر کسی نے اس قسم کا دعوٰی پہلے کیا ہوتا میں کہتا اس نے بھی اس کی نقل کی ہے۔ ابو سفیان کہتے ہیں پھر اس نے کہا وہ تمہیں کس چیز کا حکم دیتا ہے؟ میں نے کہا وہ ہمیں نماز اور زکوٰۃ اور صلہ رحمی اور پاکیزگی کا حکم دیتا ہے۔ اس نے کہا اگر وہ باتیں جو تم ان کے بارہ میں کہہ رہے ہو سچ ہیں تو یقینا وہ نبی ہیں اور میں جانتا تھا کہ وہ ظاہر ہونے والے ہیں لیکن مجھے گمان نہیں تھا کہ وہ تم میں سے ہوں گے اگر میں جانتا کہ میں ان تک صحیح سلامت پہنچ جاؤں گا تو میں ضرور ان سے ملنا چاہتا اور اگر میں ان کے پاس ہوتا تو میں ان کے پاؤں دھوتا اور ضرور ان کی حکومت میرے ان پاؤں کی جگہ پر بھی پہنچے گی۔ راوی کہتے ہیں پھر اس نے رسول اللہ ﷺ کا خط منگوایا اور اسے پڑھا تو اس میں لکھا تھا اللہ کے نام کے ساتھ جو بہت رحم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ محمد رسول اللہ (ﷺ) کی طرف سے روم کے بادشاہ ہرقل کے نام، اس پر سلامتی ہو جو ہدایت کی پیروی کرتا ہے۔ اما بعد یقینا میں تجھے اسلام کی دعوت دیتا ہوں تم مسلمان ہوجاؤ تم سلامت رہو گے اور تم مسلمان ہو جاؤ اللہ تعالیٰ تمہیں دو دفعہ تمہارا اجر دے گا اور اگر تم منہ پھیر لو تو اریسّین (کسان رعایا) کا وبال بھی تم پر ہوگا اور ’’اے اہل کتاب اس کلمہ کی طرف آجاؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک ہے کہ ہم اللہ کہ سوا کسی کی عبادت نہیں کریں گے۔ اور نہ ہی کسی چیز کو اس کا شریک ٹھہرائیں گے اور ہم میں سے کوئی کسی دوسرے کو اللہ کے سوا رب نہیں بنائے گا پس اگر وہ پھر جائیں تو تم کہہ دو گواہ رہنا کہ یقینا ہم مسلمان ہیں‘‘ جب وہ خط پڑھ کر فارغ ہوا تو اس کے پاس آوازیں بلند ہوئیں اور شور شرابا ہوا۔ اس نے ہمارے بارہ میں حکم دیا تو ہمیں باہر نکال دیا گیا۔ ابو سفیان کہتے ہیں جب ہم باہر نکلے میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ ابن ابی کبشہ کا معاملہ تو بہت بڑھ گیا ہے۔ اب تو اس سے بنی اصفر کا بادشاہ بھی ڈرتا ہے۔ وہ کہتے ہیں مجھے رسول اللہ ﷺ کے معاملہ میں یقین ہو گیا کہ آپؐ ضرور غالب آئیں گے یہانتک کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ میں اسلام داخل کردیا۔ ایک اور روایت میں مزید ہے کہ اور قیصر سے جب اللہ تعالیٰ نے فارس کی فوجوں کو ہٹا دیا تو وہ حمص سے ایلیاء کی طرف شکر کرنے کے لئے پیدل روانہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے مصیبت سے نجات دی ہے اور اس روایت میں (مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُوْلِ اللّٰہِ کی بجائے) مِنْ مُحَمَّدٍ عَبْدِ اللّٰہِ وَرَسُوْلِہِ اور (اِثْمُ الْاَرِیْسِیِّیْنَ کی بجائے) اِثْمُ الْیَرِیْسِیِّیْنَ اور (بِدِعَایَۃِ الْاِسْلَامِ کی بجائے) بِدَاعِیَۃِ الْاِسْلَامِ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ رَافِعٍ - قَالَ ابْنُ رَافِعٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ أَخْبَرَهُ مِنْ فِيهِ إِلَى فِيهِ قَالَ انْطَلَقْتُ فِي الْمُدَّةِ الَّتِي كَانَتْ بَيْنِي وَبَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ فَبَيْنَا أَنَا بِالشَّأْمِ إِذْ جِيءَ بِكِتَابٍ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى هِرَقْلَ يَعْنِي عَظِيمَ الرُّومِ - قَالَ - وَكَانَ دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ جَاءَ بِهِ فَدَفَعَهُ إِلَى عَظِيمِ بُصْرَى فَدَفَعَهُ عَظِيمُ بُصْرَى إِلَى هِرَقْلَ فَقَالَ هِرَقْلُ هَلْ هَا هُنَا أَحَدٌ مِنْ قَوْمِ هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ قَالُوا نَعَمْ - قَالَ - فَدُعِيتُ فِي نَفَرٍ مِنْ قُرَيْشٍ فَدَخَلْنَا عَلَى هِرَقْلَ فَأَجْلَسَنَا بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ أَيُّكُمْ أَقْرَبُ نَسَبًا مِنْ هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ فَقُلْتُ أَنَا . فَأَجْلَسُونِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَأَجْلَسُوا أَصْحَابِي خَلْفِي ثُمَّ دَعَا بِتَرْجُمَانِهِ فَقَالَ لَهُ قُلْ لَهُمْ إِنِّي سَائِلٌ هَذَا عَنِ الرَّجُلِ الَّذِي يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ فَإِنْ كَذَبَنِي فَكَذِّبُوهُ . قَالَ فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ وَايْمُ اللَّهِ لَوْلاَ مَخَافَةَ أَنْ يُؤْثَرَ عَلَىَّ الْكَذِبُ لَكَذَبْتُ . ثُمَّ قَالَ لِتَرْجُمَانِهِ سَلْهُ كَيْفَ حَسَبُهُ فِيكُمْ قَالَ قُلْتُ هُوَ فِينَا ذُو حَسَبٍ قَالَ فَهَلْ كَانَ مِنْ آبَائِهِ مَلِكٌ قُلْتُ لاَ . قَالَ فَهَلْ كُنْتُمْ تَتَّهِمُونَهُ بِالْكَذِبِ قَبْلَ أَنْ يَقُولَ مَا قَالَ قُلْتُ لاَ . قَالَ وَمَنْ يَتَّبِعُهُ أَشْرَافُ النَّاسِ أَمْ ضُعَفَاؤُهُمْ قَالَ قُلْتُ بَلْ ضُعَفَاؤُهُمْ . قَالَ أَيَزِيدُونَ أَمْ يَنْقُصُونَ قَالَ قُلْتُ لاَ بَلْ يَزِيدُونَ . قَالَ هَلْ يَرْتَدُّ أَحَدٌ مِنْهُمْ عَنْ دِينِهِ بَعْدَ أَنْ يَدْخُلَ فِيهِ سَخْطَةً لَهُ قَالَ قُلْتُ لاَ . قَالَ فَهَلْ قَاتَلْتُمُوهُ قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ فَكَيْفَ كَانَ قِتَالُكُمْ إِيَّاهُ قَالَ قُلْتُ تَكُونُ الْحَرْبُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُ سِجَالاً يُصِيبُ مِنَّا وَنُصِيبُ مِنْهُ . قَالَ فَهَلْ يَغْدِرُ قُلْتُ لاَ . وَنَحْنُ مِنْهُ فِي مُدَّةٍ لاَ نَدْرِي مَا هُوَ صَانِعٌ فِيهَا . قَالَ فَوَاللَّهِ مَا أَمْكَنَنِي مِنْ كَلِمَةٍ أُدْخِلُ فِيهَا شَيْئًا غَيْرَ هَذِهِ . قَالَ فَهَلْ قَالَ هَذَا الْقَوْلَ أَحَدٌ قَبْلَهُ قَالَ قُلْتُ لاَ . قَالَ لِتَرْجُمَانِهِ قُلْ لَهُ إِنِّي سَأَلْتُكَ عَنْ حَسَبِهِ فَزَعَمْتَ أَنَّهُ فِيكُمْ ذُو حَسَبٍ وَكَذَلِكَ الرُّسُلُ تُبْعَثُ فِي أَحْسَابِ قَوْمِهَا . وَسَأَلْتُكَ هَلْ كَانَ فِي آبَائِهِ مَلِكٌ فَزَعَمْتَ أَنْ لاَ . فَقُلْتُ لَوْ كَانَ مِنْ آبَائِهِ مَلِكٌ قُلْتُ رَجُلٌ يَطْلُبُ مُلْكَ آبَائِهِ . وَسَأَلْتُكَ عَنْ أَتْبَاعِهِ أَضُعَفَاؤُهُمْ أَمْ أَشْرَافُهُمْ فَقُلْتَ بَلْ ضُعَفَاؤُهُمْ وَهُمْ أَتْبَاعُ الرُّسُلِ . وَسَأَلْتُكَ هَلْ كُنْتُمْ تَتَّهِمُونَهُ بِالْكَذِبِ قَبْلَ أَنْ يَقُولَ مَا قَالَ فَزَعَمْتَ أَنْ لاَ . فَقَدْ عَرَفْتُ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ لِيَدَعَ الْكَذِبَ عَلَى النَّاسِ ثُمَّ يَذْهَبَ فَيَكْذِبَ عَلَى اللَّهِ . وَسَأَلْتُكَ هَلْ يَرْتَدُّ أَحَدٌ مِنْهُمْ عَنْ دِينِهِ بَعْدَ أَنْ يَدْخُلَهُ سَخْطَةً لَهُ فَزَعَمْتَ أَنْ لاَ . وَكَذَلِكَ الإِيمَانُ إِذَا خَالَطَ بَشَاشَةَ الْقُلُوبِ . وَسَأَلْتُكَ هَلْ يَزِيدُونَ أَوْ يَنْقُصُونَ فَزَعَمْتَ أَنَّهُمْ يَزِيدُونَ وَكَذَلِكَ الإِيمَانُ حَتَّى يَتِمَّ . وَسَأَلْتُكَ هَلْ قَاتَلْتُمُوهُ فَزَعَمْتَ أَنَّكُمْ قَدْ قَاتَلْتُمُوهُ فَتَكُونُ الْحَرْبُ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ سِجَالاً يَنَالُ مِنْكُمْ وَتَنَالُونَ مِنْهُ . وَكَذَلِكَ الرُّسُلُ تُبْتَلَى ثُمَّ تَكُونُ لَهُمُ الْعَاقِبَةُ وَسَأَلْتُكَ هَلْ يَغْدِرُ فَزَعَمْتَ أَنَّهُ لاَ يَغْدِرُ . وَكَذَلِكَ الرُّسُلُ لاَ تَغْدِرُ . وَسَأَلْتُكَ هَلْ قَالَ هَذَا الْقَوْلَ أَحَدٌ قَبْلَهُ فَزَعَمْتَ أَنْ لاَ . فَقُلْتُ لَوْ قَالَ هَذَا الْقَوْلَ أَحَدٌ قَبْلَهُ قُلْتُ رَجُلٌ ائْتَمَّ بِقَوْلٍ قِيلَ قَبْلَهُ . قَالَ ثُمَّ قَالَ بِمَ يَأْمُرُ كُمْ قُلْتُ يَأْمُرُنَا بِالصَّلاَةِ وَالزَّكَاةِ وَالصِّلَةِ وَالْعَفَافِ قَالَ إِنْ يَكُنْ مَا تَقُولُ فِيهِ حَقًّا فَإِنَّهُ نَبِيٌّ وَقَدْ كُنْتُ أَعْلَمُ أَنَّهُ خَارِجٌ وَلَمْ أَكُنْ أَظُنُّهُ مِنْكُمْ وَلَوْ أَنِّي أَعْلَمُ أَنِّي أَخْلُصُ إِلَيْهِ لأَحْبَبْتُ لِقَاءَهُ وَلَوْ كُنْتُ عِنْدَهُ لَغَسَلْتُ عَنْ قَدَمَيْهِ وَلَيَبْلُغَنَّ مُلْكُهُ مَا تَحْتَ قَدَمَىَّ . قَالَ ثُمَّ دَعَا بِكِتَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَرَأَهُ فَإِذَا فِيهِ " بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى هِرَقْلَ عَظِيمِ الرُّومِ سَلاَمٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى أَمَّا بَعْدُ فَإِنِّي أَدْعُوكَ بِدِعَايَةِ الإِسْلاَمِ أَسْلِمْ تَسْلَمْ وَأَسْلِمْ يُؤْتِكَ اللَّهُ أَجْرَكَ مَرَّتَيْنِ وَإِنْ تَوَلَّيْتَ فَإِنَّ عَلَيْكَ إِثْمَ الأَرِيسِيِّينَ وَ { يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَنْ لاَ نَعْبُدَ إِلاَّ اللَّهَ وَلاَ نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلاَ يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ} فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ الْكِتَابِ ارْتَفَعَتِ الأَصْوَاتُ عِنْدَهُ وَكَثُرَ اللَّغْطُ وَأَمَرَ بِنَا فَأُخْرِجْنَا . قَالَ فَقُلْتُ لأَصْحَابِي حِينَ خَرَجْنَا لَقَدْ أَمِرَ أَمْرُ ابْنِ أَبِي كَبْشَةَ إِنَّهُ لَيَخَافُهُ مَلِكُ بَنِي الأَصْفَرِ - قَالَ - فَمَا زِلْتُ مُوقِنًا بِأَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ سَيَظْهَرُ حَتَّى أَدْخَلَ اللَّهُ عَلَىَّ الإِسْلاَمَ . وَحَدَّثَنَاهُ حَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ - حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ وَكَانَ قَيْصَرُ لَمَّا كَشَفَ اللَّهُ عَنْهُ جُنُودَ فَارِسَ مَشَى مِنْ حِمْصَ إِلَى إِيلِيَاءَ شُكْرًا لِمَا أَبْلاَهُ اللَّهُ . وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ " مِنْ مُحَمَّدٍ عَبْدِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ " . وَقَالَ " إِثْمَ الْيَرِيسِيِّينَ " . وَقَالَ " بِدَاعِيَةِ الإِسْلاَمِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3309
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے کسریٰ اور قیصر اور نجاشی اور ہر ایک ڈکٹیٹر کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلاتے ہوئے خط لکھا اور یہ نجاشی وہ نہیں تھا جس کی نبی ﷺ نے نماز (جنازہ) پڑھی تھی۔ دو روایتوں میں لَیْسَ بِالنَّجَاشِیِّ الَّذِیْ صَلَّی عَلَیْہِ النَّبِیُّ ﷺ کے الفاظ نہیں ہیں۔
حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ الْمَعْنِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَتَبَ إِلَى كِسْرَى وَإِلَى قَيْصَرَ وَإِلَى النَّجَاشِيِّ وَإِلَى كُلِّ جَبَّارٍ يَدْعُوهُمْ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى وَلَيْسَ بِالنَّجَاشِيِّ الَّذِي صَلَّى عَلَيْهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرُّزِّيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِمِثْلِهِ وَلَمْ يَقُلْ وَلَيْسَ بِالنَّجَاشِي الَّذِي صَلَّى عَلَيْهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنِيهِ نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ أَخْبَرَنِي أَبِي حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ وَلَمْ يَذْكُرْ وَلَيْسَ بِالنَّجَاشِيِّ الَّذِي صَلَّى عَلَيْهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3310
ابن شہاب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں مجھے کثیر بن عباس بن عبد المطلب نے بتایا وہ کہتے ہیں حضرت عباسؓ نے کہا میں حنین کے دن رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا۔ میں اور ابو سفیان بن حارث بن عبد المطلب رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ساتھ رہے اور آپؐ سے علیحدہ نہ ہوئے۔ رسول اللہ ﷺ اپنی سفید خچر پر جو آپؐ کو فروہ بن نفاثہ جذامی نے تحفہ دیا تھا سوار تھے جب مسلمانوں اور کفار کی مٹھ بھیڑ ہوئی تو مسلمانوں نے پیٹھ پھیر لی۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنی خچر کو کفار کی طرف تیزی سے برابر بڑھاتے رہے۔ حضرت عباسؓ کہتے ہیں۔ میں رسول اللہ ﷺ کی خچر کی لگام پکڑے ہوئے اسے تیز چلنے سے روک رہا تھا اور ابو سفیان رسول اللہ ﷺ کی رکاب پکڑے ہوئے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اے عباس اصحابِ سمرہ کو بلاؤ عباسؓ کہتے ہیں _ اور وہ بلند آواز آدمی تھے_ صحابِ سمرہ کہاں ہیں؟ وہ کہتے ہیں اللہ کی قسم! جب انہوں نے میری آواز سنی تو گویا ان کا لوٹنا ایسے تھا جیسے گائے اپنے بچوں کی طرف (شفقت کی وجہ سے) جاتی ہے۔ انہوں نے کہا لبیک لبیک پھر وہ کفار سے لڑے اور انصار کو یہ کہتے ہوئے بلایا! اے گروہِ انصار! وہ کہتے ہیں پھر یہ پکار، بنی حارث بن خزرج پر جا ٹھہری اور انہوں نے کہا اے بنی حارث بن خزرج ! اے بنی حارث بن خزرج! رسول اللہ ﷺ نے گردن اُٹھا کر ان کی جنگ کا نظارہ کیا اور آپؐ اپنی خچر پر سوار تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یہ تنور کے جوش زن ہونے کا وقت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کنکر پکڑے اور انہیں کفار کے چہروں کی طرف پھینکا۔ پھر فرمایا محمدؐ کے رب کی قسم! انہوں نے شکست کھائی۔ (حضرت عباس) کہتے ہیں میں دیکھنے لگا تو لڑائی ویسے ہی ہو رہی تھی جیسے میں دیکھتا تھا۔ وہ کہتے ہیں اللہ کی قسم! جونہی آپؐ نے کنکریاں پھینکیں تو میں نے دیکھا کہ ان کی تیزی ماند پڑنے لگی اور ان کا معاملہ الٹنے لگا۔ ایک اور روایت میں (فَرْوَۃُ بْنُ نُفَاثَۃَ الْجُذَامِیُّ کی بجائے) فَرْوَۃُ بْنُ نُعَامَۃَ الْجُذَامِیُّ ہے اور آپؐ نے اِنْھَزَمُوْا وَرَبِّ مُحَمَّدٍؐ کی بجائے اِنْھَزَمُوْا وَرَبِّ الْکَعْبَۃ،ِ اِنْھَزَمُوْا وَرَبِّ الْکَعْبَۃِ فرمایا اور اس روایت میں یہ مزید ہے کہ اللہ نے (کفار) کو شکست دی۔ حضرت عباسؓ کہتے ہیں کَاَنِّی اَنْظُرُ اِلَی النَّبِیِّ ﷺ یَرْکُضُ خَلْفَہُمْ عَلَی بَغْلَتِہِ کہ میں اس وقت بھی دیکھ رہا ہوں کہ نبی ﷺ تیزی سے اپنی خچر پر ان کے پیچھے جا رہے ہیں۔ ایک اور روایت میں قَالَ عَبَّاسٌ شَہِدْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ﷺ یَوْمَ حُنَیْنٍ کی بجائے قَالَ کُنْتُ مَعَ النَّبِیِّ ﷺ یَوْمَ حُنَیْنٍ کے الفاظ ہیں۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ قَالَ عَبَّاسٌ شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ حُنَيْنٍ فَلَزِمْتُ أَنَا وَأَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ نُفَارِقْهُ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى بَغْلَةٍ لَهُ بَيْضَاءَ أَهْدَاهَا لَهُ فَرْوَةُ بْنُ نُفَاثَةَ الْجُذَامِيُّ فَلَمَّا الْتَقَى الْمُسْلِمُونَ وَالْكُفَّارُ وَلَّى الْمُسْلِمُونَ مُدْبِرِينَ فَطَفِقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَرْكُضُ بَغْلَتَهُ قِبَلَ الْكُفَّارِ قَالَ عَبَّاسٌ وَ أَنَا آخِذٌ بِلِجَامِ بَغْلَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَكُفُّهَا إِرَادَةَ أَنْ لاَ تُسْرِعَ وَأَبُو سُفْيَانَ آخِذٌ بِرِكَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَىْ عَبَّاسُ نَادِ أَصْحَابَ السَّمُرَةِ " . فَقَالَ عَبَّاسٌ وَكَانَ رَجُلاً صَيِّتًا فَقُلْتُ بِأَعْلَى صَوْتِي أَيْنَ أَصْحَابُ السَّمُرَةِ قَالَ فَوَاللَّهِ لَكَأَنَّ عَطْفَتَهُمْ حِينَ سَمِعُوا صَوْتِي عَطْفَةُ الْبَقَرِ عَلَى أَوْلاَدِهَا . فَقَالُوا يَا لَبَّيْكَ يَا لَبَّيْكَ - قَالَ - فَاقْتَتَلُوا وَالْكُفَّارَ وَالدَّعْوَةُ فِي الأَنْصَارِ يَقُولُونَ يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ قَالَ ثُمَّ قُصِرَتِ الدَّعْوَةُ عَلَى بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ فَقَالُوا يَا بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ يَا بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ . فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ عَلَى بَغْلَتِهِ كَالْمُتَطَاوِلِ عَلَيْهَا إِلَى قِتَالِهِمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هَذَا حِينَ حَمِيَ الْوَطِيسُ " . قَالَ ثُمَّ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَصَيَاتٍ فَرَمَى بِهِنَّ وُجُوهَ الْكُفَّارِ ثُمَّ قَالَ " انْهَزَمُوا وَرَبِّ مُحَمَّدٍ " . قَالَ فَذَهَبْتُ أَنْظُرُ فَإِذَا الْقِتَالُ عَلَى هَيْئَتِهِ فِيمَا أَرَى - قَالَ - فَوَاللَّهِ مَا هُوَ إِلاَّ أَنْ رَمَاهُمْ بِحَصَيَاتِهِ فَمَا زِلْتُ أَرَى حَدَّهُمْ كَلِيلاً وَأَمْرَهُمْ مُدْبِرًا . وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ جَمِيعًا عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَرْوَةُ بْنُ نُعَامَةَ الْجُذَامِيُّ . وَقَالَ " انْهَزَمُوا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ انْهَزَمُوا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ " . وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ حَتَّى هَزَمَهُمُ اللَّهُ قَالَ وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَرْكُضُ خَلْفَهُمْ عَلَى بَغْلَتِهِ . وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي كَثِيرُ بْنُ الْعَبَّاسِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ حُنَيْنٍ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ . غَيْرَ أَنَّ حَدِيثَ يُونُسَ وَحَدِيثَ مَعْمَرٍ أَكْثَرُ مِنْهُ وَأَتَمُّ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3311
ابو اسحاق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ایک شخص نے حضرت براءؓ سے کہا اے ابو عمارہ کیا تم حنین کے دن فرار اختیار کر گئے تھے انہوں نے کہا اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ نے پیٹھ نہیں دکھائی لیکن آپؐ کے صحابہؓ میں سے جلد باز نوجوان جن کے پاس ہتھیار نہ تھے یا بہت ہتھیار نہ تھے اور ان کی ایسی تیر انداز قوم سے مٹھ بھیڑ ہوئی جن کا کوئی تیر خطا نہ جاتا تھا یعنی ہوازن اور بنو نصر کے جتھے۔ انہوں نے مسلسل تیر اندازی کی کہ ان کا کوئی تیر شاذ ہی خطا جاتا۔ اس وقت وہ رسول اللہ ﷺ کی طرف بڑھے اور رسول اللہ ﷺ اپنی سفید خچر پر سوار تھے اور ابو سفیان بن حارث بن عبد المطلب اسے چلا رہے تھے۔ آپؐ اترے اور آپؐ نے (اللہ سے) مدد چاہی اور فرمایا میں نبی ہوں یہ کوئی جھوٹ نہیں میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں پھر آپؐ نے ان کی صف بندی کی۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِلْبَرَاءِ يَا أَبَا عُمَارَةَ أَفَرَرْتُمْ يَوْمَ حُنَيْنٍ قَالَ لاَ وَاللَّهِ مَا وَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلَكِنَّهُ خَرَجَ شُبَّانُ أَصْحَابِهِ وَأَخِفَّاؤُهُمْ حُسَّرًا لَيْسَ عَلَيْهِمْ سِلاَحٌ أَوْ كَثِيرُ سِلاَحٍ فَلَقُوا قَوْمًا رُمَاةً لاَ يَكَادُ يَسْقُطُ لَهُمْ سَهْمٌ جَمْعَ هَوَازِنَ وَبَنِي نَصْرٍ فَرَشَقُوهُمْ رَشْقًا مَا يَكَادُونَ يُخْطِئُونَ فَأَقْبَلُوا هُنَاكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى بَغْلَتِهِ الْبَيْضَاءِ وَأَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَقُودُ بِهِ فَنَزَلَ فَاسْتَنْصَرَ وَقَالَ " أَنَا النَّبِيُّ لاَ كَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ " . ثُمَّ صَفَّهُمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3312
ابو اسحاق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ایک شخص حضرت براءؓ کے پاس آیا اور کہا اے ابو عمارہ! تم لوگ حنین کے دن پیٹھ دکھا گئے تھے۔ انہوں نے کہا میں نبی ﷺ کے بارہ میں گواہی دیتا ہوں، آپؐ نے پیٹھ نہیں دکھائی تھی لیکن جلد باز اور بغیر ہتھیاروں کے لوگ ہوازن قبیلہ کی طرف گئے اور وہ تیر انداز قوم تھی انہوں نے ایسے تیروں کی بارش کی گویا ٹڈی دَل ہیں جس کے نتیجہ میں وہ اپنی جگہیں چھوڑ ہوگئے۔ پھر لوگ رسول اللہ ﷺ کی طرف آئے اور ابو سفیان بن حارث آپؐ کے خچر کو چلا رہے تھے۔ آپؐ اترے دعا کی اور اللہ سے مدد طلب کی اور آپؐ کہہ رہے تھے میں نبی ہوں یہ کوئی جھوٹ نہیں میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں اے اللہ! اپنی مدد نازل فرما۔ حضرت براءؓ کہتے ہیں اللہ کی قسم جب جنگ شدّت اختیار کر جاتی تو ہم آپؐ کے ذریعہ اپنے آپ کو بچاتے تھے اور ہم میں سے بہادر وہ سمجھا جاتا تھا جو آپؐ کے پہلو میں یعنی نبی ﷺ کے ساتھ کھڑا رہتا تھا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَنَابٍ الْمِصِّيصِيُّ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ زَكَرِيَّاءَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى الْبَرَاءِ فَقَالَ أَكُنْتُمْ وَلَّيْتُمْ يَوْمَ حُنَيْنٍ يَا أَبَا عُمَارَةَ فَقَالَ أَشْهَدُ عَلَى نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا وَلَّى وَلَكِنَّهُ انْطَلَقَ أَخِفَّاءُ مِنَ النَّاسِ وَحُسَّرٌ إِلَى هَذَا الْحَىِّ مِنْ هَوَازِنَ وَهُمْ قَوْمٌ رُمَاةٌ فَرَمَوْهُمْ بِرِشْقٍ مِنْ نَبْلٍ كَأَنَّهَا رِجْلٌ مِنْ جَرَادٍ فَانْكَشَفُوا فَأَقْبَلَ الْقَوْمُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ يَقُودُ بِهِ بَغْلَتَهُ فَنَزَلَ وَدَعَا وَاسْتَنْصَرَ وَهُوَ يَقُولُ " أَنَا النَّبِيُّ لاَ كَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ اللَّهُمَّ نَزِّلْ نَصْرَكَ " . قَالَ الْبَرَاءُ كُنَّا وَاللَّهِ إِذَا احْمَرَّ الْبَأْسُ نَتَّقِي بِهِ وَإِنَّ الشُّجَاعَ مِنَّا لَلَّذِي يُحَاذِي بِهِ . يَعْنِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3313
ابو اسحاق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت براءؓ سے سنا اور ان سے قیس قبیلہ کے ایک شخص نے پوچھا کیا تم حنین کے دن رسول اللہ ﷺ کو چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے؟ حضرت براءؓ نے کہا لیکن رسول اللہ ﷺ نے ہر گز فرار اختیار نہیں کیا اور ہوازن قبیلہ والے اس زمانہ میں ماہر تیر انداز تھے اور جب ہم نے ان پر حملہ کیا وہ ہٹ گئے اور ہم غنیمتوں پر ٹوٹ پڑے تو انہوں نے ہمارا تیروں سے استقبال کیا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سفید خچر پر دیکھا۔ اور ابو سفیان بن حارث اس کی لگام پکڑے ہوئے تھے اور آپؐ یہ فرما رہے تھے میں نبی ہوں یہ کوئی جھوٹ نہیں میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ مِنْ قَيْسٍ أَفَرَرْتُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ حُنَيْنٍ فَقَالَ الْبَرَاءُ وَلَكِنْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمْ يَفِرَّ وَكَانَتْ هَوَازِنُ يَوْمَئِذٍ رُمَاةً وَإِنَّا لَمَّا حَمَلْنَا عَلَيْهِمُ انْكَشَفُوا فَأَكْبَبْنَا عَلَى الْغَنَائِمِ فَاسْتَقْبَلُونَا بِالسِّهَامِ وَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى بَغْلَتِهِ الْبَيْضَاءِ وَإِنَّ أَبَا سُفْيَانَ بْنَ الْحَارِثِ آخِذٌ بِلِجَامِهَا وَهُوَ يَقُولُ " أَنَا النَّبِيُّ لاَ كَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ " . وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ خَلاَّدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ قَالَ لَهُ رَجُلٌ يَا أَبَا عُمَارَةَ . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَهُوَ أَقَلُّ مِنْ حَدِيثِهِمْ وَهَؤُلاَءِ أَتَمُّ حَدِيثًا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3314
ایاس بن سلمہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں وہ کہتے ہیں ہم نے رسول اللہ ﷺ کی معیّت میں غزوئہ حنین کیا جب ہمارا دشمن سے سامنا ہوا میں آگے بڑھا اور ایک گھاٹی پر چڑھا تو دشمن کے ایک شخص سے میرا سامنا ہوا۔ میں نے اسے تیر مارا تو وہ مجھ سے چھپ گیا۔ مجھے نہیں پتہ چلا کہ اسے کیا ہوا؟ میں نے دیکھا کہ لوگ دوسری گھاٹی سے نکل رہے ہیں ان میں اور نبی ﷺ کے صحابہؓ میں جنگ ہوئی اور نبی ﷺ کے صحابہؓ واپس مڑ گئے۔ میں پسپا ہو کر لوٹا۔ مجھ پر دو چادریں تھیں ایک میں باندھے ہوئے تھا اور دوسری اوپر لئے ہوئے تھا میری چادر کھلنے لگی تو میں نے دونوں کو اکٹھا کر لیا اور میں پیچھے ہٹتا ہوا رسول اللہ ﷺ کے سامنے سے گذرا۔ آپؐ سیاہ و سفید رنگ کے خچر پر تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ابن اکوع نے کوئی پریشانی دیکھی ہے۔ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کو گھیر لیا تو آپؐ خچر سے اترے۔ پھر زمین سے مٹی کی ایک مٹھی لی اور اسے ان کے چہروں کی طرف پھینکا اور فرمایا چہرے سیاہ ہوگئے۔ پس ان میں سے کوئی شخص جسے اللہ نے پیدا کیا ہے ایسا نہیں تھا جس کی آنکھیں اس نے اس مٹھی کی مٹی سے نہ بھر دی ہوں۔ پس وہ پیٹھ پھیر کر بھاگے اور اللہ عزّ وجل نے انہیں شکست دی اور رسول اللہ ﷺ نے ان کی غنیمتیں مسلمانوں میں تقسیم فرمائیں۔
وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنِي إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حُنَيْنًا فَلَمَّا وَاجَهْنَا الْعَدُوَّ تَقَدَّمْتُ فَأَعْلُو ثَنِيَّةً فَاسْتَقْبَلَنِي رَجُلٌ مِنَ الْعَدُوِّ فَأَرْمِيهِ بِسَهْمٍ فَتَوَارَى عَنِّي فَمَا دَرَيْتُ مَا صَنَعَ وَنَظَرْتُ إِلَى الْقَوْمِ فَإِذَا هُمْ قَدْ طَلَعُوا مِنْ ثَنِيَّةٍ أُخْرَى فَالْتَقَوْا هُمْ وَصَحَابَةُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَوَلَّى صَحَابَةُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأَرْجِعُ مُنْهَزِمًا وَعَلَىَّ بُرْدَتَانِ مُتَّزِرًا بِإِحْدَاهُمَا مُرْتَدِيًا بِالأُخْرَى فَاسْتَطْلَقَ إِزَارِي فَجَمَعْتُهُمَا جَمِيعًا وَمَرَرْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُنْهَزِمًا وَهُوَ عَلَى بَغْلَتِهِ الشَّهْبَاءِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَقَدْ رَأَى ابْنُ الأَكْوَعِ فَزَعًا " . فَلَمَّا غَشُوا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَزَلَ عَنِ الْبَغْلَةِ ثُمَّ قَبَضَ قَبْضَةً مِنْ تُرَابٍ مِنَ الأَرْضِ ثُمَّ اسْتَقْبَلَ بِهِ وُجُوهَهُمْ فَقَالَ " شَاهَتِ الْوُجُوهُ " . فَمَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْهُمْ إِنْسَانًا إِلاَّ مَلأَ عَيْنَيْهِ تُرَابًا بِتِلْكَ الْقَبْضَةِ فَوَلَّوْا مُدْبِرِينَ فَهَزَمَهُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَقَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غَنَائِمَهُمْ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3315
حضرت عبد اللہ ؓ بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے اہل طائف کا محاصرہ کیا مگر ان پر فتح نہ پائی۔ اس پر آپؐ نے فرمایا اگر اللہ نے چاہا تو ہم واپس لوٹنے والے ہیں۔ آپؐ کے صحابہ ؓ نے عرض کیا کیا ہم بغیر فتح کے لوٹ جائیں گے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا صبح جنگ کے لئے نکلو تو صبح کے وقت وہ ان کے پاس تھے تو انہیں زخم پہنچے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کل ہم واپس لوٹنے والے ہیں۔ راوی کہتے ہیں یہ بات انہیں پسند آئی تو رسول اللہ ﷺ ہنس پڑے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ الشَّاعِرِ الأَعْمَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ حَاصَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَهْلَ الطَّائِفِ فَلَمْ يَنَلْ مِنْهُمْ شَيْئًا فَقَالَ " إِنَّا قَافِلُونَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ " . قَالَ أَصْحَابُهُ نَرْجِعُ وَلَمْ نَفْتَتِحْهُ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اغْدُوا عَلَى الْقِتَالِ " . فَغَدَوْا عَلَيْهِ فَأَصَابَهُمْ جِرَاحٌ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّا قَافِلُونَ غَدًا " . قَالَ فَأَعْجَبَهُمْ ذَلِكَ فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3316
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کو جب ابو سفیان کے آنے کی خبر ملی تو آپؐ نے مشورہ کیا۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابو بکرؓ نے گفتگو کی آپؐ نے ان سے اعراض فرمایا پھر حضرت عمرؓ نے گفتگو کی۔ آپؐ نے ان سے (بھی) اعراض فرمایا پھر حضرت سعد بن عبادہؓ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے یا رسولؐ اللہ! آپؐ ہم سے مشورہ طلب کرتے ہیں اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ اگر آپؐ ہمیں سمندر میں گھوڑے ڈالنے کا حکم دیں تو ہم انہیں ڈال دیں گے اور اگر آپؐ ہمیں برک الغماد تک ان کے جگر مارنے کا حکم دیں تو ہم ایسا ضرور کریں گے۔ راوی کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے لوگوں کو بلایا وہ چلے یہا ں تک کہ بدر میں اُترے اور وہاں قریش کے پانی لانے والے آئے اور ان میں بنو حجاج کا ایک سیاہ لڑکا بھی تھا۔ انہوں نے اسے پکڑا۔ رسول اللہﷺ کے صحابہؓ اس سے ابو سفیان اور اس کے ساتھیوں کے بارہ میں پوچھتے رہے۔ وہ کہتا مجھے ابو سفیان کے بارہ میں کچھ علم نہیں لیکن یہ ابو جہل اور عتبہ اور شیبہ اور امیّہ بن خلف ہیں۔ جب اس نے یہ کہا تو انہوں نے اسے مارا اس نے کہا اچھا میں تمہیں بتاتا ہوں یہ ہے ابو سفیان! جب انہوں نے اسے چھوڑا اور اس سے پوچھا تو اس نے کہا مجھے ابو سفیان کا کوئی علم نہیں۔ لیکن یہ ابو جہل اور عتبہ اور شیبہ اور امیّہ بن خلف لوگوں میں موجود ہیں۔ جب اس نے ایسا کہا تو انہوں نے اسے مارا۔ رسول اللہﷺ اس وقت کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔ جب آپؐ نے یہ صورت دیکھی تو سلام پھیرا اور فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جب وہ تم سے سچ بولتا ہے تو مارتے ہو اور جب وہ تم سے جھوٹ بولتا ہے تو چھوڑ دیتے ہو۔ راوی کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا یہ فلاں کے گرنے کی جگہ ہے۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے اپنا ہاتھ زمین پر رکھتے تھے یہاں، یہاں، راوی کہتے ہیں ان میں سے کوئی اپنی جگہ سے ادھر ادھر نہیں ہٹا۔ جہاں رسول اللہﷺ نے ہاتھ سے نشاندہی کی تھی۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم شَاوَرَ حِينَ بَلَغَهُ إِقْبَالُ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ فَتَكَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ فَأَعْرَضَ عَنْهُ ثُمَّ تَكَلَّمَ عُمَرُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ فَقَامَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ فَقَالَ إِيَّانَا تُرِيدُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَمَرْتَنَا أَنْ نُخِيضَهَا الْبَحْرَ لأَخَضْنَاهَا وَلَوْ أَمَرْتَنَا أَنْ نَضْرِبَ أَكْبَادَهَا إِلَى بَرْكِ الْغِمَادِ لَفَعَلْنَا - قَالَ - فَنَدَبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم النَّاسَ فَانْطَلَقُوا حَتَّى نَزَلُوا بَدْرًا وَوَرَدَتْ عَلَيْهِمْ رَوَايَا قُرَيْشٍ وَفِيهِمْ غُلاَمٌ أَسْوَدُ لِبَنِي الْحَجَّاجِ فَأَخَذُوهُ فَكَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَسْأَلُونَهُ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ وَأَصْحَابِهِ . فَيَقُولُ مَا لِي عِلْمٌ بِأَبِي سُفْيَانَ وَلَكِنْ هَذَا أَبُو جَهْلٍ وَعُتْبَةُ وَشَيْبَةُ وَأُمَيَّةُ بْنُ خَلَفٍ . فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ ضَرَبُوهُ فَقَالَ نَعَمْ أَنَا أُخْبِرُكُمْ هَذَا أَبُو سُفْيَانَ . فَإِذَا تَرَكُوهُ فَسَأَلُوهُ فَقَالَ مَا لِي بِأَبِي سُفْيَانَ عِلْمٌ وَلَكِنْ هَذَا أَبُو جَهْلٍ وَعُتْبَةُ وَأُمَيَّةُ بْنُ خَلَفٍ فِي النَّاسِ . فَإِذَا قَالَ هَذَا أَيْضًا ضَرَبُوهُ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَائِمٌ يُصَلِّي فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ انْصَرَفَ قَالَ " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتَضْرِبُوهُ إِذَا صَدَقَكُمْ وَتَتْرُكُوهُ إِذَا كَذَبَكُمْ " . قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هَذَا مَصْرَعُ فُلاَنٍ " . قَالَ وَيَضَعُ يَدَهُ عَلَى الأَرْضِ هَا هُنَا وَهَا هُنَا قَالَ فَمَا مَاطَ أَحَدُهُمْ عَنْ مَوْضِعِ يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3317
عبد اللہ بن رباح سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیا کہ کئی وفود حضرت امیر معاویہؓ کے پاس گئے اور یہ رمضان کا واقعہ ہے۔ (راوی کہتے ہیں) ہم میں سے بعض دوسروں کے لئے کھانا تیار کرتے اور ابو ہریرہؓ اکثر ہمیں اپنے ڈیرہ کی طرف بلاتے۔ میں نے کہا کیا میں بھی کھانا تیار کرکے انہیں اپنے ڈیرہ کی طرف نہ بلاؤں۔ میں نے کھانے کی تیاری کا حکم دیا پھر شام کو میں حضرت ابو ہریرہؓ سے ملا میں نے کہا آج رات کی دعوت میرے ہاں ہے۔ انہوں نے کہا تم مجھ سے سبقت لے گئے ہو۔ میں نے کہا ہاں میں نے ان کو بلایا تو حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا اے گروہِ انصارؓ ! کیا میں تمہیں تمہاری باتوں میں سے ایک بات نہ بتاؤں؟ پھر انہوں نے فتح مکہ کا ذکر کیا اور کہا رسول اللہ ﷺ تشریف لائے یہانتک کہ مکہ میں داخل ہوئے تو حضرت زبیرؓ کو لشکر کے ایک پہلو پر اور حضرت خالد بن ولید ؓ کو لشکر کے دوسرے پہلو پر مقرر فرمایا اور حضرت ابو عبیدہؓ کو ان لوگوں پر جو پیادہ تھے مقرر فرمایا۔ وہ گھاٹی میں اُترے اور رسول اللہ ﷺ ایک دستہ میں تھے۔ راوی کہتے ہیں انہوں نے نظر دوڑائی اور مجھے دیکھا اور فرمایا ابو ہریرہؓ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں حاضر ہوں۔ آپؐ نے فرمایا میرے پاس انصاری کے سوا کوئی نہ آئے مزید فرمایا شیبان اور راوی نے یہ اضافہ کیا ہے کہ آپؐ نے فرمایا میرے پاس انصار کو بلاؤ۔ وہ کہتے ہیں وہ آپؐ کے ارد گرد جمع ہو گئے اور قریش نے اپنے گروہ اور ساتھی اکٹھے کئے اور انہوں نے کہا ہم ان لوگوں کو آگے کرتے ہیں اگر انہیں کچھ ملا تو ہم بھی ان کے ساتھ شریک ہوں گے اور اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو جو ہم سے کہا جائے گا ہم دیں گے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ تم قریش کے گروہ اور ان کے ساتھیوں کو دیکھتے ہو‘‘ پھر آپؐ نے ایک ہاتھ کو دوسرے پر مارتے ہوئے فرمایا ’’یہانتک کہ تم مجھے صفا پر ملو ‘‘ راوی کہتے ہیں پھر ہم چلے اور ہم میں سے جو بھی کسی کو مارنا چاہتا مار ڈالتا اور ان میں سے کوئی بھی ہمارا مقابلہ نہ کرسکتا۔ وہ کہتے ہیں ابو سفیان آیا اور اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! قریش کا سبزہ تباہ کردیا گیا آج کے بعد قریش نہ ہوں گے۔ پھر آپؐ نے فرمایا ’’ جو شخص ابو سفیان کے گھر میں داخل ہوا تو وہ امن میں ہے‘‘۔ انصار ایک دوسرے سے کہنے لگے اس شخص پر اپنے وطن کی محبت اور اپنے قبیلہ کی رافت آگئی ہے۔ حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں اور وحی نازل ہوئی اور جب وحی آتی تھی تو ہم پر مخفی نہ رہتی تھی۔ پس جب وہ آتی تو ہم میں سے کوئی بھی رسول اللہ ﷺ کی طرف نظر نہ اٹھاتا تھا یہاں تک کہ وحی ختم ہوگئی اور جب وحی ختم ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ اے گروہِ انصار‘‘ انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! حاضر ہیں آپؐ نے فرمایا تم نے کہا ہے اس شخص پر وطن کی محبت آگئی ہے۔ انہوں نے کہا ایسے ہی ہے۔ آپؐ نے فرمایا ہرگز نہیں میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔ میں نے اللہ کی طرف اور تمہاری طرف ہجرت کی اب (میری) زندگی تمہاری زندگی اور (میری) موت تمہاری موت ہے۔ پس وہ روتے ہوئے آپؐ کی طرف بڑھے اور کہنے لگے اللہ کی قسم !ہم نے جو بھی کہا وہ اللہ اور اس کے رسول کی محبت اور آپؐ سے علیحدگی کے ڈر سے کہا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یقینا اللہ اور اس کا رسول تمہاری تصدیق کرتے ہیں اور تمہارا عذر قبول کرتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں پھر لوگ ابو سفیان کے گھر کی طرف جانے لگے اور لوگوں نے اپنے اپنے دروازے بند کر لئے۔ راوی کہتے ہیں اور رسول اللہ ﷺ آگے بڑھے یہانتک کہ حجرِ اسود تک تشریف لائے اور اسے بوسہ دیا پھر بیت اللہ کا طواف کیا۔ راوی کہتے ہیں پھر بیت اللہ کے ایک طرف بتوں کے پاس جس کی وہ (اہلِ مکہ) عبادت کرتے تھے آئے اور رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ میں کمان تھی آپؐ کمان کا کونا پکڑے ہوئے تھے۔ جب آپؐ بُت کے پاس آئے تو اس کی آنکھ میں مارنے لگے اور فرمانے لگے حق آگیا اور باطل بھاگ گیا۔ جب حضورؐ اپنے طواف سے فارغ ہوئے تو صفا پر آئے اور اس پر چڑھے یہانتک کہ بیت اللہ کی طرف دیکھا اور اپنے دونوں ہاتھ اُٹھائے اور اللہ کی حمد کرنے لگے اور اللہ سے جو چاہا مانگنے لگے۔ ایک اور روایت میں یہ اضافہ ہے کہ پھر آپؐ نے ایک ہاتھ دوسرے پر رکھا اور فرمایا انہیں کاٹ کر رکھ دو اور اس روایت میں (قَالُوْا قَدْ کَانَ ذَاکَ قَالَ کَلَّا اِنِّی عَبْدُاللّٰہِ وَرَسُوْلُہُ کی بجائے) قَالُوْا قُلْنَا ذَاکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ قَالَ فَمَا اسْمِیْ اِذًا کَلَّا اِنِّی عَبْدُاللّٰہِ وَرَسُوْلُہُ کے الفاظ ہیں۔ یعنی انصارؓ نے یہ بتایا، یا رسولؐ اللہ ! آپؐ نے فرمایا پھر میرا نام کیا ہوگا؟ ہر گز نہیں میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسولؐ ہوں۔
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ وَفَدَتْ وُفُودٌ إِلَى مُعَاوِيَةَ وَذَلِكَ فِي رَمَضَانَ فَكَانَ يَصْنَعُ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ الطَّعَامَ فَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ مِمَّا يُكْثِرُ أَنْ يَدْعُوَنَا إِلَى رَحْلِهِ فَقُلْتُ أَلاَ أَصْنَعُ طَعَامًا فَأَدْعُوَهُمْ إِلَى رَحْلِي فَأَمَرْتُ بِطَعَامٍ يُصْنَعُ ثُمَّ لَقِيتُ أَبَا هُرَيْرَةَ مِنَ الْعَشِيِّ فَقُلْتُ الدَّعْوَةُ عِنْدِي اللَّيْلَةَ فَقَالَ سَبَقْتَنِي . قُلْتُ نَعَمْ . فَدَعَوْتُهُمْ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَلاَ أُعْلِمُكُمْ بِحَدِيثٍ مِنْ حَدِيثِكُمْ يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ ثُمَّ ذَكَرَ فَتْحَ مَكَّةَ فَقَالَ أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى قَدِمَ مَكَّةَ فَبَعَثَ الزُّبَيْرَ عَلَى إِحْدَى الْمُجَنِّبَتَيْنِ وَبَعَثَ خَالِدًا عَلَى الْمُجَنِّبَةِ الأُخْرَى وَبَعَثَ أَبَا عُبَيْدَةَ عَلَى الْحُسَّرِ فَأَخَذُوا بَطْنَ الْوَادِي وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي كَتِيبَةٍ - قَالَ - فَنَظَرَ فَرَآنِي فَقَالَ " أَبُو هُرَيْرَةَ " . قُلْتُ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَقَالَ " لاَ يَأْتِينِي إِلاَّ أَنْصَارِيٌّ " . زَادَ غَيْرُ شَيْبَانَ فَقَالَ " اهْتِفْ لِي بِالأَنْصَارِ " . قَالَ فَأَطَافُوا بِهِ وَوَبَّشَتْ قُرَيْشٌ أَوْبَاشًا لَهَا وَأَتْبَاعًا . فَقَالُوا نُقَدِّمُ هَؤُلاَءِ فَإِنْ كَانَ لَهُمْ شَىْءٌ كُنَّا مَعَهُمْ . وَإِنْ أُصِيبُوا أَعْطَيْنَا الَّذِي سُئِلْنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " تَرَوْنَ إِلَى أَوْبَاشِ قُرَيْشٍ وَأَتْبَاعِهِمْ " . ثُمَّ قَالَ بِيَدَيْهِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الأُخْرَى ثُمَّ قَالَ " حَتَّى تُوَافُونِي بِالصَّفَا " . قَالَ فَانْطَلَقْنَا فَمَا شَاءَ أَحَدٌ مِنَّا أَنْ يَقْتُلَ أَحَدًا إِلاَّ قَتَلَهُ وَمَا أَحَدٌ مِنْهُمْ يُوَجِّهُ إِلَيْنَا شَيْئًا - قَالَ - فَجَاءَ أَبُو سُفْيَانَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُبِيحَتْ خَضْرَاءُ قُرَيْشٍ لاَ قُرَيْشَ بَعْدَ الْيَوْمِ . ثُمَّ قَالَ " مَنْ دَخَلَ دَارَ أَبِي سُفْيَانَ فَهُوَ آمِنٌ " . فَقَالَتِ الأَنْصَارُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ أَمَّا الرَّجُلُ فَأَدْرَكَتْهُ رَغْبَةٌ فِي قَرْيَتِهِ وَرَأْفَةٌ بِعَشِيرَتِهِ . قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَجَاءَ الْوَحْىُ وَكَانَ إِذَا جَاءَ الْوَحْىُ لاَ يَخْفَى عَلَيْنَا فَإِذَا جَاءَ فَلَيْسَ أَحَدٌ يَرْفَعُ طَرْفَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى يَنْقَضِيَ الْوَحْىُ فَلَمَّا انْقَضَى الْوَحْىُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ " . قَالُوا لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " قُلْتُمْ أَمَّا الرَّجُلُ فَأَدْرَكَتْهُ رَغْبَةٌ فِي قَرْيَتِهِ " . قَالُوا قَدْ كَانَ ذَاكَ . قَالَ " كَلاَّ إِنِّي عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ هَاجَرْتُ إِلَى اللَّهِ وَإِلَيْكُمْ وَالْمَحْيَا مَحْيَاكُمْ وَالْمَمَاتُ مَمَاتُكُمْ " . فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَبْكُونَ وَيَقُولُونَ وَاللَّهِ مَا قُلْنَا الَّذِي قُلْنَا إِلاَّ الضِّنَّ بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يُصَدِّقَانِكُمْ وَيَعْذِرَانِكُمْ " . قَالَ فَأَقْبَلَ النَّاسُ إِلَى دَارِ أَبِي سُفْيَانَ وَأَغْلَقَ النَّاسُ أَبْوَابَهُمْ - قَالَ - وَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى أَقْبَلَ إِلَى الْحَجَرِ فَاسْتَلَمَهُ ثُمَّ طَافَ بِالْبَيْتِ - قَالَ - فَأَتَى عَلَى صَنَمٍ إِلَى جَنْبِ الْبَيْتِ كَانُوا يَعْبُدُونَهُ - قَالَ - وَفِي يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَوْسٌ وَهُوَ آخِذٌ بِسِيَةِ الْقَوْسِ فَلَمَّا أَتَى عَلَى الصَّنَمِ جَعَلَ يَطْعُنُهُ فِي عَيْنِهِ وَيَقُولُ " جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ " . فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ طَوَافِهِ أَتَى الصَّفَا فَعَلاَ عَلَيْهِ حَتَّى نَظَرَ إِلَى الْبَيْتِ وَرَفَعَ يَدَيْهِ فَجَعَلَ يَحْمَدُ اللَّهَ وَيَدْعُو بِمَا شَاءَ أَنْ يَدْعُوَ . وَحَدَّثَنِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ ثُمَّ قَالَ بِيَدَيْهِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الأُخْرَى " احْصُدُوهُمْ حَصْدًا " . وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ قَالُوا قُلْنَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " فَمَا اسْمِي إِذًا كَلاَّ إِنِّي عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3318
حضرت عبد اللہ بن رباحؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ہم معاویہ بن ابو سفیان کی طرف گئے اور ہمارے ساتھ حضرت ابو ہریرہؓ بھی تھے۔ ہم میں سے ہر شخص ایک دن اپنے ساتھیوں کے لئے کھانا بناتا تھا۔ میری باری آئی تو میں نے کہا اے ابو ہریرہؓ آج میری باری ہے۔ وہ سب گھر آئے۔ ابھی ہمارا کھانا تیار نہیں ہوا تھا میں نے کہا اے ابو ہریرہؓ آپ رسول اللہ ﷺ کی کوئی بات سنائیں یہاں تک کہ ہمارا کھانا تیار ہوجائے۔ انہوں نے کہا ہم فتح مکہ کے دن رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے۔ آپؐ نے حضرت خالد بن ولیدؓ کو دائیں جانب اور حضرت زُبیرؓ کو بائیں جانب اور حضرت ابو عبیدہؓ کو پیادہ لوگوں اور وادی کے نشیب کا سردار بنایا اور فرمایا اے ابو ہریرہ انصار کو میرے پاس بلاؤ میں نے انہیں بلایا۔ وہ دوڑتے ہوئے آئے۔ آپ ﷺ نے فرمایا اے گروہِ انصار! کیا تم قریش کی جماعت کو دیکھتے ہو؟ انہوں نے کہا ہاں۔ آپؐ نے فرمایا کل جب تمہاری ان سے مڈھ بھیڑ ہو تو انہیں کاٹ کر رکھ دینا اور آپؐ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھا اور فرمایا تمہارے وعدہ کی جگہ صفا ہے۔ راوی کہتے ہیں تو اس دن جو بھی انہیں ملا انہوں نے اسے سلا دیا راوی کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ صفا پر چڑھے انصار آئے اور صفا کو گھیرے میں لے لیا۔ پھر ابو سفیان آیا اور اس نے کہا یا رسول اللہ! قریش کا سبزہ تباہ کر دیا گیا۔ آج کے بعد قریش نہ ہونگے۔ ابو سفیان کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص ابو سفیان کے گھر داخل ہوگا وہ امن میں آجائے گا۔ اور جس نے ہتھیار ڈال دئیے وہ (بھی) امن میں آجائے گا اور جو اپنا دروازہ بند کر لے وہ (بھی) امن میں ہے۔ انصار نے کہا اس شخص کو اپنے قبیلہ کی محبت اور اپنی بستی کی محبت نے پکڑ لیا ہے۔ رسول اللہ ﷺ پر وحی نازل ہوئی۔ آپؐ نے فرمایا تم نے کہا تھا کہ اس شخص کو اپنے قبیلہ کی محبت اور اپنی بستی کی رغبت نے پکڑ لیا ہے غور سے سنو پھر میرا نام کیا ہو گا؟ تین مرتبہ فرمایا۔ میں محمدؐ اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔ میں نے اللہ اور تمہاری طرف ہجرت کی میری زندگی تمہاری زندگی کے ساتھ اور میری موت تمہاری موت کے ساتھ وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا اللہ کی قسم ہم نے یہ بات اللہ اور اس کے رسول کی محبت میں کہی تھی اور آپؐ سے علیحدگی کے ڈر سے کہی۔ آپؐ نے فرمایا اللہ اور اس کا رسول تمہاری تصدیق کرتے ہیں اور تمہارا عذر قبول کرتے ہیں۔
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ قَالَ وَفَدْنَا إِلَى مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ وَفِينَا أَبُو هُرَيْرَةَ فَكَانَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا يَصْنَعُ طَعَامًا يَوْمًا لأَصْحَابِهِ فَكَانَتْ نَوْبَتِي فَقُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ الْيَوْمُ نَوْبَتِي . فَجَاءُوا إِلَى الْمَنْزِلِ وَلَمْ يُدْرِكْ طَعَامُنَا فَقُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ لَوْ حَدَّثْتَنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى يُدْرِكَ طَعَامُنَا فَقَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الْفَتْحِ فَجَعَلَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ عَلَى الْمُجَنِّبَةِ الْيُمْنَى وَجَعَلَ الزُّبَيْرَ عَلَى الْمُجَنِّبَةِ الْيُسْرَى وَجَعَلَ أَبَا عُبَيْدَةَ عَلَى الْبَيَاذِقَةِ وَبَطْنِ الْوَادِي فَقَالَ " يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ادْعُ لِي الأَنْصَارَ " . فَدَعَوْتُهُمْ فَجَاءُوا يُهَرْوِلُونَ فَقَالَ " يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ هَلْ تَرَوْنَ أَوْبَاشَ قُرَيْشٍ " . قَالُوا نَعَمْ . قَالَ " انْظُرُوا إِذَا لَقِيتُمُوهُمْ غَدًا أَنْ تَحْصِدُوهُمْ حَصْدًا " . وَأَخْفَى بِيَدِهِ وَوَضَعَ يَمِينَهُ عَلَى شِمَالِهِ وَقَالَ " مَوْعِدُكُمُ الصَّفَا " . قَالَ فَمَا أَشْرَفَ يَوْمَئِذٍ لَهُمْ أَحَدٌ إِلاَّ أَنَامُوهُ - قَالَ - وَصَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الصَّفَا وَجَاءَتِ الأَنْصَارُ فَأَطَافُوا بِالصَّفَا فَجَاءَ أَبُو سُفْيَانَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُبِيدَتْ خَضْرَاءُ قُرَيْشٍ لاَ قُرَيْشَ بَعْدَ الْيَوْمِ . قَالَ أَبُو سُفْيَانَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ دَخَلَ دَارَ أَبِي سُفْيَانَ فَهُوَ آمِنٌ وَمَنْ أَلْقَى السِّلاَحَ فَهُوَ آمِنٌ وَمَنْ أَغْلَقَ بَابَهُ فَهُوَ آمِنٌ " . فَقَالَتِ الأَنْصَارُ أَمَّا الرَّجُلُ فَقَدْ أَخَذَتْهُ رَأْفَةٌ بِعَشِيرَتِهِ وَرَغْبَةٌ فِي قَرْيَتِهِ . وَنَزَلَ الْوَحْىُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " قُلْتُمْ أَمَّا الرَّجُلُ فَقَدْ أَخَذَتْهُ رَأْفَةٌ بِعَشِيرَتِهِ وَرَغْبَةٌ فِي قَرْيَتِهِ . أَلاَ فَمَا اسْمِي إِذًا - ثَلاَثَ مَرَّاتٍ - أَنَا مُحَمَّدٌ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ هَاجَرْتُ إِلَى اللَّهِ وَإِلَيْكُمْ فَالْمَحْيَا مَحْيَاكُمْ وَالْمَمَاتُ مَمَاتُكُمْ " . قَالُوا وَاللَّهِ مَا قُلْنَا إِلاَّ ضِنًّا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ . قَالَ " فَإِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يُصَدِّقَانِكُمْ وَيَعْذِرَانِكُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3319
حضرت عبد اللہ ؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں نبی ﷺ مکہ میں داخل ہوئے اور کعبہ کے گرد تین سو ساٹھ بت نصب تھے۔ آپؐ ہر ایک کو اس لکڑی سے جو آپؐ کے ہاتھ میں تھی مارتے اور فرماتے حق آگیا اور باطل بھاگ گیا یقینا باطل بھاگ جانے والا ہے۔ حق آچکا ہے اور باطل نہ تو (کوئی ) آغاز کر سکتا ہے۔ اور نہ (اسے) دہرا سکتا ہے ابن ابی عمر نے مزید کہا فتح کے دن۔ ابن ابی نجیح سے اسی سند سے زھوقاً تک روایت ہے۔ اور وہ دوسری آیت کا ذکر نہیں کرتے۔ اور انہوں نے نُصُباً کے بجائے صَنَمًا کہا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ أَبِي شَيْبَةَ - قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ دَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مَكَّةَ وَحَوْلَ الْكَعْبَةِ ثَلاَثُمِائَةٍ وَسِتُّونَ نُصُبًا فَجَعَلَ يَطْعُنُهَا بِعُودٍ كَانَ بِيَدِهِ وَيَقُولُ " { جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا} { جَاءَ الْحَقُّ وَمَا يُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ} زَادَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ يَوْمَ الْفَتْحِ . وَحَدَّثَنَاهُ حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ كِلاَهُمَا عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا الثَّوْرِيُّ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ إِلَى قَوْلِهِ زَهُوقًا . وَلَمْ يَذْكُرِ الآيَةَ الأُخْرَى وَقَالَ بَدَلَ نُصُبًا صَنَمًا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3320
عبد اللہ بن مطیع اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں میں نے نبی ﷺ سے سنا آپؐ نے فتح مکہ کے دن فرمایا آج سے لے کر قیامت تک کوئی قریشی باندھ کر قتل نہ کیا جائے گا۔ ایک اور روایت میں یہ مزید ہے کہ قریش کے عاصی نام کے آدمیوں میں سے مطیع کے علاوہ کوئی شخص مسلمان نہ ہوا۔ اس کا نام عاصی تھا تو رسول اللہ ﷺ نے اس کا نام مطیع رکھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ وَوَكِيعٌ عَنْ زَكَرِيَّاءَ عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُطِيعٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ " لاَ يُقْتَلُ قُرَشِيٌّ صَبْرًا بَعْدَ هَذَا الْيَوْمِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ " . حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَزَادَ قَالَ وَلَمْ يَكُنْ أَسْلَمَ أَحَدٌ مِنْ عُصَاةِ قُرَيْشٍ غَيْرَ مُطِيعٍ كَانَ اسْمُهُ الْعَاصِي فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُطِيعًا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3321
ابو اسحاق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت براء بن عازبؓ سے سنا وہ کہتے تھے وہ صلح نامہ جو نبی ﷺ اور مشرکوں کے درمیان حدیبیہ کے دن طے پایا۔ حضرت علیؓ نے لکھا تھا۔ انہوں نے لکھا یہ وہ معاہدہ ہے جو محمدؐ رسول اللہ نے لکھوایا۔ انہوں (کفار) نے کہا رسولؐ اللہ کا لفظ نہ لکھیں۔ اگر ہم جانتے کہ آپ رسولؐ اللہ ہیں تو آپؐ سے نہ لڑتے۔ نبی ﷺ نے حضرت علیؓ سے فرمایا اسے مٹا دو۔ انہوں نے کہا میں اس کو کس طرح مٹا سکتا ہوں۔ نبی ﷺ نے خود اپنے ہاتھ سے اسے مٹا دیا۔ راوی کہتے ہیں ان شرطوں میں سے ایک یہ بھی تھی کہ وہ (مسلمان) مکہ آئینگے اور تین دن وہاں ٹھہرینگے اور کوئی اسلحہ لے کر وہاں داخل نہ ہوگا۔ سوائے اس ہتھیار کے جو میان میں ہوں۔ راوی کہتے ہیں میں نے ابو اسحاق سے کہا جُلُبَّانُ السِّلََاحِ سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا میان اور جو اس کے اندر ہو۔ ابو اسحاق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت براء بن عازبؓ سے سنا وہ کہتے تھے جب رسول اللہ ﷺ نے حدیبیہ والوں سے صلح کی تو حضرت علیؓ نے ان کے درمیان تحریر لکھی۔ وہ کہتے تھے انہوں نے لکھا محمد رسول اللہ پھر باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہے مگر اس میں یہ ذکر نہیں کہ یہ وہ معاہدہ ہے جو (آپؐ) نے لکھوایا۔
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ يَقُولُ كَتَبَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ الصُّلْحَ بَيْنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَبَيْنَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ فَكَتَبَ " هَذَا مَا كَاتَبَ عَلَيْهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ" . فَقَالُوا لاَ تَكْتُبْ رَسُولُ اللَّهِ فَلَوْ نَعْلَمُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ لَمْ نُقَاتِلْكَ . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لِعَلِيٍّ " امْحُهُ " . فَقَالَ مَا أَنَا بِالَّذِي أَمْحَاهُ . فَمَحَاهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِيَدِهِ قَالَ وَكَانَ فِيمَا اشْتَرَطُوا أَنْ يَدْخُلُوا مَكَّةَ فَيُقِيمُوا بِهَا ثَلاَثًا وَلاَ يَدْخُلُهَا بِسِلاَحٍ إِلاَّ جُلُبَّانَ السِّلاَحِ . قُلْتُ لأَبِي إِسْحَاقَ وَمَا جُلُبَّانُ السِّلاَحِ قَالَ الْقِرَابُ وَمَا فِيهِ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ يَقُولُ لَمَّا صَالَحَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَهْلَ الْحُدَيْبِيَةِ كَتَبَ عَلِيٌّ كِتَابًا بَيْنَهُمْ قَالَ فَكَتَبَ " مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ " ثُمَّ ذَكَرَ بِنَحْوِ حَدِيثِ مُعَاذٍ غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ فِي الْحَدِيثِ " هَذَا مَا كَاتَبَ عَلَيْهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3322
حضرت براءؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جب نبی ﷺ کو بیت اللہ سے روکا گیا تو اہل مکہ نے اس بات پر مصالحت کی کہ وہ اس میں داخل ہوں اور تین دن وہاں ٹھہریں اور اس طرح داخل ہوں کہ ہتھیار غلافوں میں ہوں یعنی تلوار اور اس کی میان اور اس کے باشندوں میں سے کسی کو اپنے ساتھ نہ لے جائیں اور جو آپؐ کے ساتھ ہیں ان میں سے جو ٹھہرنا چاہے اسے منع نہ کریں۔ آپؐ نے حضرت علیؓ سے فرمایا ’’ہمارے درمیان (طے پانے والی) شرائط لکھو۔ اللہ کے نام کے ساتھ جو بہت رحم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ یہ وہ ہے جس پر محمدؐ رسول اللہ نے صلح کی ہے۔ مشرکوں نے آپؐ سے کہا ’’اگر ہم جانتے کہ آپؐ رسول اللہ ہیں تو ہم آپ کی پیروی کرتے، نہیں بلکہ لکھو محمدؐ بن عبد اللہ۔ آپؐ نے حضرت علیؓ سے فرمایا اسے مٹا دو۔ حضرت علیؓ نے عرض کیا نہیں اللہ کی قسم! میں اسے کس طرح مٹا سکتا ہوں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھے اس کی جگہ دکھاؤ۔ انہوں نے اس کی جگہ دکھائی تو آپؐ نے اسے مٹا دیا اور لکھا ابن عبد اللہ۔ آپؐ اس (مکہ) میں تین دن ٹھہرے۔ جب تیسرا دن ہوا انہوں (مکہ والوں) نے حضرت علیؓ سے کہا تمہارے صاحب کی شرط کا یہ آخری دن ہے۔ ان سے کہیے کہ (آج) آپؐ چلے جائیں۔ انہوں نے یہ بات آپؐ کو بتائی۔ آپؐ نے فرمایا ہاں۔ چنانچہ آپؐ تشریف لے گئے۔ ایک اور روایت میں (تَابَعْنَاکَ کی بجائے) بَایَعْنَاکَ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ جَنَابٍ الْمِصِّيصِيُّ جَمِيعًا عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ - وَاللَّفْظُ لإِسْحَاقَ - أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّاءُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ لَمَّا أُحْصِرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عِنْدَ الْبَيْتِ صَالَحَهُ أَهْلُ مَكَّةَ عَلَى أَنْ يَدْخُلَهَا فَيُقِيمَ بِهَا ثَلاَثًا وَلاَ يَدْخُلَهَا إِلاَّ بِجُلُبَّانِ السِّلاَحِ السَّيْفِ وَقِرَابِهِ . وَلاَ يَخْرُجَ بِأَحَدٍ مَعَهُ مِنْ أَهْلِهَا وَلاَ يَمْنَعَ أَحَدًا يَمْكُثُ بِهَا مِمَّنْ كَانَ مَعَهُ . قَالَ لِعَلِيٍّ " اكْتُبِ الشَّرْطَ بَيْنَنَا بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَذَا مَا قَاضَى عَلَيْهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ " . فَقَالَ لَهُ الْمُشْرِكُونَ لَوْ نَعْلَمُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ تَابَعْنَاكَ وَلَكِنِ اكْتُبْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ . فَأَمَرَ عَلِيًّا أَنْ يَمْحَاهَا فَقَالَ عَلِيٌّ لاَ وَاللَّهِ لاَ أَمْحَاهَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَرِنِي مَكَانَهَا " . فَأَرَاهُ مَكَانَهَا فَمَحَاهَا وَكَتَبَ " ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ " . فَأَقَامَ بِهَا ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ فَلَمَّا أَنْ كَانَ يَوْمُ الثَّالِثِ قَالُوا لِعَلِيٍّ هَذَا آخِرُ يَوْمٍ مِنْ شَرْطِ صَاحِبِكَ فَأْمُرْهُ فَلْيَخْرُجْ . فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ فَقَالَ " نَعَمْ " . فَخَرَجَ . وَقَالَ ابْنُ جَنَابٍ فِي رِوَايَتِهِ مَكَانَ تَابَعْنَاكَ بَايَعْنَاكَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3323
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ قریش نے نبی ﷺ سے صلح کی۔ ان میں سہیل بن عمرو بھی تھا۔ نبی ﷺ نے حضرت علیؓ سے فرمایا لکھو بسم اللہ الرحمان الرحیم سہیل نے کہا بسم اللہ تو ٹھیک ہے مگر ہم نہیں جانتے کہ بسم اللہ الرحمان الرحیم کیا ہے؟ اس لئے وہ لکھیں جو ہم جانتے ہیں۔ باسمک اللھم۔ آپؐ نے فرمایا لکھو محمدؐ رسول اللہ کی طرف سے۔ انہوں نے کہا اگر ہم مانتے کہ آپ(ﷺ) اللہ کے رسول ہیں تو ہم ضرور آپؐ کی پیروی کرتے۔ اس لئے اپنا اور اپنے والد کا نام لکھئے تو نبی ﷺ نے فرمایا ’’ لکھو محمدؐ بن عبد اللہ کی طرف سے ‘‘ پھر انہوں نے نبی ﷺ کے سامنے یہ شرائط رکھیں کہ جو شخص تم میں سے ہماری طرف آئے گا ہم اسے واپس نہیں کریں گے اور جو تمہارے پاس (ہماری طرف سے) آئے گا تو تم اس کو ہماری طرف لوٹاؤ گے۔ انہوں (صحابہؓ) نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کیا ہم یہ لکھیں؟ آپؐ نے فرمایا ہاں کیونکہ جو ہم میں سے ان کی طرف جائے گا تو اللہ نے اسے دور کر دیا اور جو ان میں سے ہمارے پاس آئے گا تو اللہ تعالیٰ ضرور اس کے لئے کوئی نہ کوئی کشائش اور نکلنے کی راہ بنا دے گا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ قُرَيْشًا صَالَحُوا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِيهِمْ سُهَيْلُ بْنُ عَمْرٍو فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لِعَلِيٍّ " اكْتُبْ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ " . قَالَ سُهَيْلٌ أَمَّا بِاسْمِ اللَّهِ فَمَا نَدْرِي مَا بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَلَكِنِ اكْتُبْ مَا نَعْرِفُ بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ فَقَالَ " اكْتُبْ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ " . قَالُوا لَوْ عَلِمْنَا أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ لاَتَّبَعْنَاكَ وَلَكِنِ اكْتُبِ اسْمَكَ وَاسْمَ أَبِيكَ . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " اكْتُبْ مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ " . فَاشْتَرَطُوا عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّ مَنْ جَاءَ مِنْكُمْ لَمْ نَرُدَّهُ عَلَيْكُمْ وَمَنْ جَاءَكُمْ مِنَّا رَدَدْتُمُوهُ عَلَيْنَا فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَكْتُبُ هَذَا قَالَ " نَعَمْ إِنَّهُ مَنْ ذَهَبَ مِنَّا إِلَيْهِمْ فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ وَمَنْ جَاءَنَا مِنْهُمْ سَيَجْعَلُ اللَّهُ لَهُ فَرَجًا وَمَخْرَجًا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3324
ابو وائل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں صفین کے دن حضرت سہل ؓ بن حنیف کھڑے ہوئے اور کہا اے لوگو اپنے آپ کو بے قصور نہ ٹھہراؤ۔ ہم حدیبیہ کے دن رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے۔ اگر ہم لڑنا چاہتے تو لڑتے اور یہ اس صلح کے بارہ میں ہے جو رسول اللہ ﷺ اور مشرکوں کے درمیان ہوئی۔ حضرت عمرؓ بن خطاب آئے۔ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے کیا ہم حق پر اور وہ باطل پر نہیں ہیں؟ آپؐ نے فرمایا کیوں نہیں! انہوں نے کہا کیا ہمارے مقتول جنتی اور ان کے مقتول جہنمی نہیں ہیں؟ آپؐ نے فرمایا کیوں نہیں! انہوں نے کہا ہم کیوں اپنے دین سے متعلق ذلت قبول کریں اور ہم لوٹ جائیں۔ جبکہ ابھی تک اللہ نے ہمارے اور ان کے درمیان فیصلہ نہیں کیا۔ آپؐ نے فرمایا اے خطاب کے بیٹے! میں اللہ کا رسولؐ ہوں اور اللہ مجھے کبھی ضائع نہیں کرے گا۔ راوی کہتے ہیں حضرت عمرؓ چلے گئے مگر جوش کی حالت میں صبر نہ کر سکے۔ وہ حضرت ابو بکرؓ کے پاس آئے اور کہا اے ابو بکرؓ کیا ہم حق پر اور وہ باطل پر نہیں ہیں؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں؟ انہوں (حضرت عمرؓ) نے کہا کیا ہمارے مقتول جنت میں اور ان کے مقتول جہنم میں نہیں جائیں گے؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں۔ انہوں (حضرت عمرؓ) نے کہا تو پھر ہم اپنے دین کے بارہ میں ذلت کیوں قبول کریں اور ہم لوٹ جائیں حالانکہ ابھی تک اللہ تعالیٰ نے ہمارے اور ان کے درمیان فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں (حضرت ابو بکرؓ) نے کہا اے خطاب کے بیٹے وہ اللہ کے رسولؐ ہیں اور اللہ انہیں کبھی ضائع نہیں کرے گا۔ راوی کہتے ہیں پھر رسول اللہ ﷺ پر قرآن نازل ہوا۔ جس میں فتح (کا ذکر) ہے۔ آپؐ نے حضرت عمرؓ کو بلا بھیجا اور انہیں یہ سورت پڑھائی۔ انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! کیا یہ فتح ہے؟ آپؐ نے فرمایا ہاں تو ان کا دل خوش ہو گیا اور وہ واپس لوٹے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ - وَتَقَارَبَا فِي اللَّفْظِ - حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ سِيَاهٍ حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ قَامَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ يَوْمَ صِفِّينَ فَقَالَ أَيُّهَا النَّاسُ اتَّهِمُوا أَنْفُسَكُمْ لَقَدْ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ وَلَوْ نَرَى قِتَالاً لَقَاتَلْنَا وَذَلِكَ فِي الصُّلْحِ الَّذِي كَانَ بَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَبَيْنَ الْمُشْرِكِينَ فَجَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَسْنَا عَلَى حَقٍّ وَهُمْ عَلَى بَاطِلٍ قَالَ " بَلَى " . قَالَ أَلَيْسَ قَتْلاَنَا فِي الْجَنَّةِ وَقَتْلاَهُمْ فِي النَّارِ قَالَ " بَلَى " . قَالَ فَفِيمَ نُعْطِي الدَّنِيَّةَ فِي دِينِنَا وَنَرْجِعُ وَلَمَّا يَحْكُمِ اللَّهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ فَقَالَ " يَا ابْنَ الْخَطَّابِ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ وَلَنْ يُضَيِّعَنِي اللَّهُ أَبَدًا " . قَالَ فَانْطَلَقَ عُمَرُ فَلَمْ يَصْبِرْ مُتَغَيِّظًا فَأَتَى أَبَا بَكْرٍ فَقَالَ يَا أَبَا بَكْرٍ أَلَسْنَا عَلَى حَقٍّ وَهُمْ عَلَى بَاطِلٍ قَالَ بَلَى . قَالَ أَلَيْسَ قَتْلاَنَا فِي الْجَنَّةِ وَقَتْلاَهُمْ فِي النَّارِ قَالَ بَلَى . قَالَ فَعَلاَمَ نُعْطِي الدَّنِيَّةَ فِي دِينِنَا وَنَرْجِعُ وَلَمَّا يَحْكُمِ اللَّهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ فَقَالَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ إِنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ وَلَنْ يُضَيِّعَهُ اللَّهُ أَبَدًا . قَالَ فَنَزَلَ الْقُرْآنُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْفَتْحِ فَأَرْسَلَ إِلَى عُمَرَ فَأَقْرَأَهُ إِيَّاهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَفَتْحٌ هُوَ قَالَ " نَعَمْ " . فَطَابَتْ نَفْسُهُ وَرَجَعَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3325
شقیق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت سہلؓ بن حنیف سے سنا انہوں نے صفین کے مقام پر کہا اے لوگو! اپنی رائے کو الزام دو اللہ کی قسم! میں اپنے آپ کو ابو جندل والے دن دیکھ رہا ہوں۔ اگر میں طاقت رکھتا کہ رسول اللہ ﷺ کے حکم کو رد کر دوں تو میں ضرور اس کو رد کر دیتا۔ اللہ کی قسم! ہم نے کبھی اپنی تلواریں اپنے کندھوں پر کسی غرض سے نہیں رکھیں مگر وہ ہمیں سہولت سے اس امر کی طرف لے گئیں جو ہمیں مانوس تھا سوائے تمہارے اس امر کے۔ ایک اور روایت میں اِلَی أَمْرٍ قَطُّ کے الفاظ نہیں ہیں۔ ایک اور روایت میں (اِلَی أَمْرٍ قَطُّ کی بجائے) اِلَی أَمْرٍ یُفْظِعُنَا کے الفاظ ہیں۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ قَالَ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ يَقُولُ بِصِفِّينَ أَيُّهَا النَّاسُ اتَّهِمُوا رَأْيَكُمْ وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُنِي يَوْمَ أَبِي جَنْدَلٍ وَلَوْ أَنِّي أَسْتَطِيعُ أَنْ أَرُدَّ أَمْرَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَرَدَدْتُهُ وَاللَّهِ مَا وَضَعْنَا سُيُوفَنَا عَلَى عَوَاتِقِنَا إِلَى أَمْرٍ قَطُّ إِلاَّ أَسْهَلْنَ بِنَا إِلَى أَمْرٍ نَعْرِفُهُ إِلاَّ أَمْرَكُمْ هَذَا . لَمْ يَذْكُرِ ابْنُ نُمَيْرٍ إِلَى أَمْرٍ قَطُّ . وَحَدَّثَنَاهُ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ جَمِيعًا عَنْ جَرِيرٍ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ كِلاَهُمَا عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَفِي حَدِيثِهِمَا إِلَى أَمْرٍ يُفْظِعُنَا.
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے