کتاب 32: كتاب الجهاد والسير
صحیح مسلم, حصہ 5
صحیح مسلم 3326
ابو وائل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت سہلؓ بن حنیف سے صفین میں سنا وہ کہتے تھے اپنی رائے کو اپنے دین کے بارہ میں متہم کرو میں اپنے آپ کو ابو جندلؓ والے دن دیکھتا ہوں اگر میں رسول اللہ ﷺ کے حکم کو رد کر سکتا (تو اس دن کرتا)۔ اور اب ہم کوئی پہلو نہیں کھولتے کہ اس میں سے کوئی اور پہلو پھوٹ پڑتا ہے۔
وَحَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ بِصِفِّينَ يَقُولُ اتَّهِمُوا رَأْيَكُمْ عَلَى دِينِكُمْ فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي يَوْمَ أَبِي جَنْدَلٍ وَلَوْ أَسْتَطِيعُ أَنْ أَرُدَّ أَمْرَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - مَا فَتَحْنَا مِنْهُ فِي خُصْمٍ إِلاَّ انْفَجَرَ عَلَيْنَا مِنْهُ خُصْمٌ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3327
حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا۔ وہ کہتے ہیں جب یہ آیت اُتری یقینا ہم نے تجھے کھلی کھلی فتح عطا کی ہے تاکہ اللہ تیری خاطر مغفرت کا سامان فرمائے۔ اور اللہ کے قول (فَوْزًا عَظِیْمًا) تک۔ (الفتح 2 تا 6) آپؐ حدیبیہ سے لوٹ رہے تھے اور انہیں (صحابہؓ کو) بہت رنج و غم تھا اور آپؐ نے حدیبیہ کے مقام پر قربانی کی تھی۔ آپؐ نے فرمایا مجھ پر یہ آیت اُتری ہے جو مجھے ساری دنیا سے زیادہ محبوب ہے۔
وَحَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُمْ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ { إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا }-{ لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ} إِلَى قَوْلِهِ { فَوْزًا عَظِيمًا} مَرْجِعَهُ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَهُمْ يُخَالِطُهُمُ الْحُزْنُ وَالْكَآبَةُ وَقَدْ نَحَرَ الْهَدْىَ بِالْحُدَيْبِيَةِ فَقَالَ " لَقَدْ أُنْزِلَتْ عَلَىَّ آيَةٌ هِيَ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنَ الدُّنْيَا جَمِيعًا " . وَحَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ التَّيْمِيُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ جَمِيعًا عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3328
حضرت حذیفہؓ بن یمان بیان کرتے ہیں مجھے بدر میں شامل ہونے سے صرف اس بات نے روکا کہ میں اور میرا باپ حُسیلؓ نکلے وہ کہتے ہیں ہمیں قریش کے کافروں نے پکڑا انہوں نے کہا تم محمد ﷺ کے پاس جانے کا ارادہ رکھتے ہو۔ ہم نے کہا ہم آپؐ کے پاس نہیں جارہے بلکہ ہمارا ارادہ مدینہ کا ہے۔ انہوں نے ہم سے اللہ کا عہد اور اس کا پختہ وعدہ لیا کہ ہم مدینہ جائیں گے اور آپ کے ساتھ مل کر جنگ نہیں کریں گے۔ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور ہم نے آپؐ کو یہ بات بتائی۔ آپؐ نے فرمایا تم دونوں واپس چلے جاؤ ہم ان سے ان کا عہد پورا کریں گے اور ان کے معاملہ میں اللہ سے مدد چاہیں گے۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ جُمَيْعٍ حَدَّثَنَا أَبُو الطُّفَيْلِ حَدَّثَنَا حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ قَالَ مَا مَنَعَنِي أَنْ أَشْهَدَ بَدْرًا إِلاَّ أَنِّي خَرَجْتُ أَنَا وَأَبِي - حُسَيْلٌ - قَالَ فَأَخَذَنَا كُفَّارُ قُرَيْشٍ قَالُوا إِنَّكُمْ تُرِيدُونَ مُحَمَّدًا فَقُلْنَا مَا نُرِيدُهُ مَا نُرِيدُ إِلاَّ الْمَدِينَةَ . فَأَخَذُوا مِنَّا عَهْدَ اللَّهِ وَمِيثَاقَهُ لَنَنْصَرِفَنَّ إِلَى الْمَدِينَةِ وَلاَ نُقَاتِلُ مَعَهُ فَأَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرْنَاهُ الْخَبَرَ فَقَالَ " انْصَرِفَا نَفِي لَهُمْ بِعَهْدِهِمْ وَنَسْتَعِينُ اللَّهَ عَلَيْهِمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3329
ابراہیم التیمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں ہم حضرت حذیفہؓ کے پاس تھے کہ ایک شخص نے کہا اے کاش میں رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں ہوتا اور آپؐ کی معیت میں جنگ کرتا اور اپنے جوہر دکھاتا۔ حضرت حذیفہؓ نے کہا تم ایسا کرتے؟ میں نے دیکھا کہ ہم لوگ احزاب کی رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے۔ تیز ہوا اور شدید ٹھنڈ نے ہمیں آپکڑا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا کوئی شخص ہمارے پاس (دشمن) قوم کی خبر لائے گا۔ اللہ تعالیٰ (ایسے شخص کو) قیامت کے دن میرے ساتھ رکھے گا۔ ہم خاموش رہے اور ہم میں سے کسی نے بھی جواب نہ دیا آپؐ نے پھر فرمایا کیا کوئی شخص ہے؟ جو ہمارے پاس (دشمن) قوم کی خبر لائے؟ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن (ایسے شخص کو) میرے ساتھ رکھے گا۔ ہم خاموش رہے۔ اور ہم میں سے کسی نے جواب نہ دیا پھر آپؐ نے (تیسری مرتبہ) فرمایا کیا کوئی شخص ہے جو ہمارے لئے دشمن قوم کی خبر لائے۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن (ایسے شخص کو) میرے ساتھ رکھے گا۔ ہم خاموش رہے۔ آپؐ نے فرمایا اے حذیفہؓ! تم اُٹھو اور ہمارے پاس (دشمن) قوم کی خبر لاؤ۔ اب میرے لئے کھڑے ہونے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا جبکہ آپؐ نے میرا نام لے کر مجھے پکارا تھا۔ آپؐ نے فرمایا جاؤ اور (دشمن) قوم کی خبر لے کر آؤ۔ انہیں میرے خلاف انگیخت نہ کر بیٹھنا۔ جب میں آپؐ کے پاس سے چلا تو گویا میں حمام میں چل رہا ہوں (یعنی سردی کا احساس نہ تھا) یہانتک کہ میں ان کے پاس پہنچا تو میں نے دیکھا کہ ابو سفیان اپنی کمر کو آگ سے سینک رہا ہے۔ میں نے تیر کمان میں چڑھایا اور اسے مارنے کا ارادہ کیا کہ مجھے رسول اللہ ﷺ کا ارشاد یاد آگیا کہ انہیں میرے خلاف انگیخت نہ کر بیٹھنا۔ اگر میں اسے تیر مارتا تو اسے ضرور لگتا۔ پس میں لوٹا اور گویا میں حمام میں چل رہا تھا۔ جب میں آپؐ کے پاس پہنچا تو آپؐ کو (دشمن) قوم کی حالت بتائی اور جب فارغ ہوا تو سردی محسوس کی۔ جس پر رسول اللہ ﷺ نے ایک اور عباء جسے لے کر آپؐ نماز ادا فرماتے تھے مجھے اوڑھا دی۔ میں صبح تک سوتا رہا جب صبح ہوئی تو آپؐ نے فرمایا اے سونے والے اُٹھ۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ جَرِيرٍ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنَّا عِنْدَ حُذَيْفَةَ فَقَالَ رَجُلٌ لَوْ أَدْرَكْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَاتَلْتُ مَعَهُ وَأَبْلَيْتُ فَقَالَ حُذَيْفَةُ أَنْتَ كُنْتَ تَفْعَلُ ذَلِكَ لَقَدْ رَأَيْتُنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَيْلَةَ الأَحْزَابِ وَأَخَذَتْنَا رِيحٌ شَدِيدَةٌ وَقُرٌّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَلاَ رَجُلٌ يَأْتِينِي بِخَبَرِ الْقَوْمِ جَعَلَهُ اللَّهُ مَعِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . فَسَكَتْنَا فَلَمْ يُجِبْهُ مِنَّا أَحَدٌ ثُمَّ قَالَ " أَلاَ رَجُلٌ يَأْتِينَا بِخَبَرِ الْقَوْمِ جَعَلَهُ اللَّهُ مَعِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . فَسَكَتْنَا فَلَمْ يُجِبْهُ مِنَّا أَحَدٌ ثُمَّ قَالَ " أَلاَ رَجُلٌ يَأْتِينَا بِخَبَرِ الْقَوْمِ جَعَلَهُ اللَّهُ مَعِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . فَسَكَتْنَا فَلَمْ يُجِبْهُ مِنَّا أَحَدٌ فَقَالَ " قُمْ يَا حُذَيْفَةُ فَأْتِنَا بِخَبَرِ الْقَوْمِ " . فَلَمْ أَجِدْ بُدًّا إِذْ دَعَانِي بِاسْمِي أَنْ أَقُومَ قَالَ " اذْهَبْ فَأْتِنِي بِخَبَرِ الْقَوْمِ وَلاَ تَذْعَرْهُمْ عَلَىَّ " . فَلَمَّا وَلَّيْتُ مِنْ عِنْدِهِ جَعَلْتُ كَأَنَّمَا أَمْشِي فِي حَمَّامٍ حَتَّى أَتَيْتُهُمْ فَرَأَيْتُ أَبَا سُفْيَانَ يَصْلِي ظَهْرَهُ بِالنَّارِ فَوَضَعْتُ سَهْمًا فِي كَبِدِ الْقَوْسِ فَأَرَدْتُ أَنْ أَرْمِيَهُ فَذَكَرْتُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَلاَ تَذْعَرْهُمْ عَلَىَّ " . وَلَوْ رَمَيْتُهُ لأَصَبْتُهُ فَرَجَعْتُ وَأَنَا أَمْشِي فِي مِثْلِ الْحَمَّامِ فَلَمَّا أَتَيْتُهُ فَأَخْبَرْتُهُ بِخَبَرِ الْقَوْمِ وَفَرَغْتُ قُرِرْتُ فَأَلْبَسَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ فَضْلِ عَبَاءَةٍ كَانَتْ عَلَيْهِ يُصَلِّي فِيهَا فَلَمْ أَزَلْ نَائِمًا حَتَّى أَصْبَحْتُ فَلَمَّا أَصْبَحْتُ قَالَ " قُمْ يَا نَوْمَانُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3330
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ احد کے دن فقط سات انصار اور قریش کے دو آدمیوں کے ساتھ رہ گئے تھے ، جب انہوں (دشمن) نے آپؐ پر حملہ کیا تو آپؐ نے فرمایا انہیں ہم سے کون دور کرے گا ؟ اور اس کے لئے جنت ہے یا (فرمایا) وہ جنت میں میرا ساتھی ہوگا۔ انصار میں سے ایک آدمی آگے بڑھا اور لڑا یہاں تک کہ شہید ہوگیا انہوں نے پھر آپؐ پر حملہ کیا۔ آپؐ نے فرمایا انہیں ہم سے کون ہٹائے گا ؟ اور اس کے لئے جنت ہے یا (فرمایا) وہ جنت میں میرا ساتھی ہوگا۔ انصارؓ میں سے پھر ایک شخص آگے بڑھا اور لڑا یہاں تک کہ وہ شہید ہوگیا اور اسی طرح ہوتا رہا یہاں تک کہ سات اشخاص شہید ہوگئے۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنے دو ساتھیوں سے فرمایا ہم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔
وَحَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ الأَزْدِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ وَثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أُفْرِدَ يَوْمَ أُحُدٍ فِي سَبْعَةٍ مِنَ الأَنْصَارِ وَرَجُلَيْنِ مِنْ قُرَيْشٍ فَلَمَّا رَهِقُوهُ قَالَ " مَنْ يَرُدُّهُمْ عَنَّا وَلَهُ الْجَنَّةُ أَوْ هُوَ رَفِيقِي فِي الْجَنَّةِ " . فَتَقَدَّمَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ ثُمَّ رَهِقُوهُ أَيْضًا فَقَالَ " مَنْ يَرُدُّهُمْ عَنَّا وَلَهُ الْجَنَّةُ أَوْ هُوَ رَفِيقِي فِي الْجَنَّةِ " . فَتَقَدَّمَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ فَلَمْ يَزَلْ كَذَلِكَ حَتَّى قُتِلَ السَّبْعَةُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِصَاحِبَيْهِ " مَا أَنْصَفْنَا أَصْحَابَنَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3331
عبد العزیز بن ابو حازم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت سہل ؓ بن سعد سے سنا ان سے احد کے دن رسول اللہ ﷺ کے زخمی ہونے کے بارہ میں پوچھا گیا انہوں نے بتایا۔ رسول اللہ ﷺ کا چہرہ زخمی ہوا اور آپؐ کا سامنے کا دانت مبارک ٹوٹ گیا اور آپؐ کے سر پر جو خَود تھا ٹوٹ گیا۔ رسول اللہ ﷺ کی بیٹی حضرت فاطمہؓ خون دھوتی تھیں اور حضرت علیؓ بن ابی طالب ڈھال سے اس پر پانی ڈالتے تھے۔ جب حضرت فاطمہؓ نے دیکھا کہ پانی سے اور زیادہ خون نکلتا ہے تو انہوں نے چٹائی کا ٹکڑا لیا اسے جلایا یہانتک کہ وہ راکھ ہوگیا۔ پھر اسے زخم پر لگایا تو خون رُک گیا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ ابو حازم نے حضرت سہلؓ بن سعد کو اس وقت جبکہ ان سے رسول اللہ ﷺ کے زخمی ہونے سے متعلق پوچھا جارہا تھا سنا۔ اللہ کی قسم! میں اس کو خوب جانتا ہوں جو رسول اللہ ﷺ کا زخم دھورہا تھا اور جو پانی ڈال رہا تھا اور جس چیز سے آپؐ کے زخم کا علاج کیا گیا۔ باقی روایت سابقہ روایت کے مطابق ہے مگر اس میں یہ اضافہ ہے کہ آپؐ کا چہرہ زخمی کیا گیا اور انہوں نے ھَُشِمَتْ کی بجائے کُسِرَتْ کا لفظ استعمال کیا ہے۔ ایک اور روایت میں (جُرِحَ وَجْہُہُ کی بجائے) أُصِیْبَ وَجْہُہُ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ يُسْأَلُ عَنْ جُرْحِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ أُحُدٍ فَقَالَ جُرِحَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَكُسِرَتْ رَبَاعِيَتُهُ وَهُشِمَتِ الْبَيْضَةُ عَلَى رَأْسِهِ فَكَانَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَغْسِلُ الدَّمَ وَكَانَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ يَسْكُبُ عَلَيْهَا بِالْمِجَنِّ فَلَمَّا رَأَتْ فَاطِمَةُ أَنَّ الْمَاءَ لاَ يَزِيدُ الدَّمَ إِلاَّ كَثْرَةً أَخَذَتْ قِطْعَةَ حَصِيرٍ فَأَحْرَقَتْهُ حَتَّى صَارَ رَمَادًا ثُمَّ أَلْصَقَتْهُ بِالْجُرْحِ فَاسْتَمْسَكَ الدَّمُ . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيَّ - عَنْ أَبِي حَازِمٍ أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ وَهُوَ يُسْأَلُ عَنْ جُرْحِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ أَمَ وَاللَّهِ إِنِّي لأَعْرِفُ مَنْ كَانَ يَغْسِلُ جُرْحَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَنْ كَانَ يَسْكُبُ الْمَاءَ . وَبِمَاذَا دُووِيَ جُرْحُهُ . ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ عَبْدِ الْعَزِيزِ غَيْرَ أَنَّهُ زَادَ وَجُرِحَ وَجْهُهُ وَقَالَ مَكَانَ هُشِمَتْ كُسِرَتْ . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ح وَحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ الْعَامِرِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلاَلٍ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ التَّمِيمِيُّ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ - يَعْنِي ابْنَ مُطَرِّفٍ - كُلُّهُمْ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ . بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . فِي حَدِيثِ ابْنِ أَبِي هِلاَلٍ أُصِيبَ وَجْهُهُ . وَفِي حَدِيثِ ابْنِ مُطَرِّفٍ جُرِحَ وَجْهُهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3332
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ احد کے دن رسول اللہ ﷺ کا سامنے کا دانت ٹوٹ گیا اور آپؐ کا سر زخمی ہوا اور اس سے خون نکلنے لگا۔ آپؐ فرماتے تھے وہ قوم کیسے کامیاب ہو سکتی ہے جنہوں نے اپنے نبی کو زخمی کیا اور اس کا دانت توڑا جبکہ وہ انہیں اللہ طرف بلاتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی تیرے پاس کچھ اختیار نہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كُسِرَتْ رَبَاعِيَتُهُ يَوْمَ أُحُدٍ وَشُجَّ فِي رَأْسِهِ فَجَعَلَ يَسْلُتُ الدَّمَ عَنْهُ وَيَقُولُ " كَيْفَ يُفْلِحُ قَوْمٌ شَجُّوا نَبِيَّهُمْ وَكَسَرُوا رَبَاعِيَتَهُ وَهُوَ يَدْعُوهُمْ إِلَى اللَّهِ " . فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { لَيْسَ لَكَ مِنَ الأَمْرِ شَىْءٌ}
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3333
حضرت عبد اللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں گویا میں رسول اللہ ﷺ کو ایک نبی کا واقعہ بیان فرماتے ہوئے دیکھ رہا ہوں جنہیں ان کی قوم نے مارا تھا اور وہ اپنے چہرہ سے خون صاف کر رہے تھے اور یہ دعا کر رہے تھے اے میرے رب! میری قوم کو بخش دے کیونکہ وہ جانتے نہیں۔ ایک اور روایت میں (وَھُوَ یَمْسَحُ الدَّمَ عَنْ وَجْھِہِ کی بجائے) فَہُوَ یَنْضِحُ الدَّمَ عَنْ جَبِیْنِہِ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَحْكِي نَبِيًّا مِنَ الأَنْبِيَاءِ ضَرَبَهُ قَوْمُهُ وَهُوَ يَمْسَحُ الدَّمَ عَنْ وَجْهِهِ وَيَقُولُ " رَبِّ اغْفِرْ لِقَوْمِي فَإِنَّهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ " . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَهُوَ يَنْضِحُ الدَّمَ عَنْ جَبِينِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3334
ھمام بن منبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں یہ وہ روایات ہیں جو ہمارے پاس حضرت ابو ہریرہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے بیان کی ہیں۔ انہوں نے احادیث بیان کیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ کا شدید غضب اس قوم پر ہوا جس نے اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ ایسا کیا ہے اور آپؐ اس وقت اپنے دانت کی طرف اشارہ فرما رہے تھے اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس شخص پر اللہ کا شدید غضب ہوا جسے اللہ کا رسولؐ اللہ عزّ وّجل کی راہ میں قتل کرے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اشْتَدَّ غَضَبُ اللَّهِ عَلَى قَوْمٍ فَعَلُوا هَذَا بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " . وَهُوَ حِينَئِذٍ يُشِيرُ إِلَى رَبَاعِيَتِهِ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اشْتَدَّ غَضَبُ اللَّهِ عَلَى رَجُلٍ يَقْتُلُهُ رَسُولُ اللَّهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3335
حضرت ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ اس اثناء میں کہ رسول اللہ ﷺ بیت اللہ کے پاس نماز پڑھ رہے تھے۔ ابو جہل اور اس کے ساتھی بیٹھے تھے۔ ایک دن پہلے ایک اونٹنی ذبح کی گئی تھی۔ ابو جہل نے کہا تم میں سے کون ہے جو بنی فلاں کی اونٹنی کی بچہ دانی جا کر لے آئے۔ اور اسے جب محمد (ﷺ) سجدے میں جائیں۔ آپؐ کے کندھوں پر ڈال دے۔ تو قوم کا بد بخت ترین آدمی اُٹھا اور وہ لے آیا۔ جب نبی ﷺ نے سجدہ کیا تو اس نے وہ آپؐ کے کندھوں کے درمیان رکھ دی۔ راوی کہتے ہیں وہ تضحیک کرنے لگے اور ایک دوسرے پر گرنے لگے اور میں کھڑا دیکھ رہا تھا کاش مجھے طاقت ہوتی تو اسے رسول اللہ ﷺ کی پشت سے ہٹا دیتا۔ نبی ﷺ سجدہ میں تھے۔ آپؐ اپنا سر نہیں اُٹھاتے تھے۔ یہانتک کہ ایک شخص گیا اور اُس نے حضرت فاطمہؓ کو بتایا وہ آئیں اور وہ چھوٹی لڑکی تھیں اور انہوں نے اسے آپؐ سے اتار پھینکا۔ پھر وہ ان کی طرف متوجہ ہوئیں اور انہیں برا بھلا کہا جب نبی ﷺ نے اپنی نماز ختم کی تو آپؐ نے بلند آواز سے ان کے خلاف دعا کی اور جب آپؐ دعا کرتے تو تین مرتبہ دعا کرتے اور جب (اللہ سے) مانگتے تو تین مرتبہ مانگتے۔ پھر آپؐ نے تین مرتبہ کہا اے اللہ! تو قریش پر گرفت کر۔ جب انہوں نے آپؐ کی آواز سنی تو ان کی ہنسی جاتی رہی اور وہ آپؐ کی دعا سے خائف ہوگئے۔ پھر آپؐ نے دعا کی اے اللہ! تو ابو جہل بن ہشام اور عتبہ بن ربیعہ اور شیبہ بن ربیعہ اور ولید بن عقبہ اور امیہ بن خلف اور عقبہ بن ابی معیط پر گرفت کر، آپؐ نے ساتویں کا ذکر کیا مگر میں اسے یاد نہیں رکھ سکا۔ پس اس کی قسم جس نے محمد ﷺ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے میں نے ان لوگوں کو جن کے آپؐ نے نام لئے تھے بدر کے دن گرے ہوئے دیکھا پھر انہیں بدر کے گڑھے میں لے جا کر ڈال دیا گیا۔ ابو اسحاق کہتے ہیں کہ اس روایت میں ولید بن عقبہ کے نام میں غلط فہمی ہے۔
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبَانَ الْجُعْفِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ - يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ - عَنْ زَكَرِيَّاءَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ الأَوْدِيِّ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي عِنْدَ الْبَيْتِ وَأَبُو جَهْلٍ وَأَصْحَابٌ لَهُ جُلُوسٌ وَقَدْ نُحِرَتْ جَزُورٌ بِالأَمْسِ فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى سَلاَ جَزُورِ بَنِي فُلاَنٍ فَيَأْخُذُهُ فَيَضَعُهُ فِي كَتِفَىْ مُحَمَّدٍ إِذَا سَجَدَ فَانْبَعَثَ أَشْقَى الْقَوْمِ فَأَخَذَهُ فَلَمَّا سَجَدَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَضَعَهُ بَيْنَ كَتِفَيْهِ قَالَ فَاسْتَضْحَكُوا وَجَعَلَ بَعْضُهُمْ يَمِيلُ عَلَى بَعْضٍ وَأَنَا قَائِمٌ أَنْظُرُ . لَوْ كَانَتْ لِي مَنَعَةٌ طَرَحْتُهُ عَنْ ظَهْرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم سَاجِدٌ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ حَتَّى انْطَلَقَ إِنْسَانٌ فَأَخْبَرَ فَاطِمَةَ فَجَاءَتْ وَهِيَ جُوَيْرِيَةُ فَطَرَحَتْهُ عَنْهُ . ثُمَّ أَقْبَلَتْ عَلَيْهِمْ تَشْتِمُهُمْ فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم صَلاَتَهُ رَفَعَ صَوْتَهُ ثُمَّ دَعَا عَلَيْهِمْ وَكَانَ إِذَا دَعَا دَعَا ثَلاَثًا . وَإِذَا سَأَلَ سَأَلَ ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ " اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِقُرَيْشٍ " . ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَلَمَّا سَمِعُوا صَوْتَهُ ذَهَبَ عَنْهُمُ الضِّحْكُ وَخَافُوا دَعْوَتَهُ ثُمَّ قَالَ " اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِأَبِي جَهْلِ بْنِ هِشَامٍ وَعُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَشَيْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَالْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ وَأُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ وَعُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ " . وَذَكَرَ السَّابِعَ وَلَمْ أَحْفَظْهُ فَوَالَّذِي بَعَثَ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم بِالْحَقِّ لَقَدْ رَأَيْتُ الَّذِينَ سَمَّى صَرْعَى يَوْمَ بَدْرٍ ثُمَّ سُحِبُوا إِلَى الْقَلِيبِ قَلِيبِ بَدْرٍ . قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ غَلَطٌ فِي هَذَا الْحَدِيثِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3336
حضرت عبد اللہ ؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ سجدے میں تھے اور آپؐ کے گرد قریش کے لوگ تھے۔ کہ عقبہ بن ابی مُعَیط اونٹنی کی بچہ دانی لایا اور رسول اللہ ﷺ کی پشت پر ڈال دی اور آپؐ نے اپنا سر نہیں اُٹھایا۔ پھر حضرت فاطمہؓ آئیں اور اسے آپؐ کی پشت سے ہٹا دیا اور جس نے ایسا کیا تھا اس کے خلاف دعا کی۔ اور آپ ﷺ نے کہا اے اللہ تو قریش کے سرداروں پر گرفت فرما۔ ابو جہل بن ہشام اور عتبہ بن ربیعہ اور عقبہ بن ابی معیط اور شیبہ بن ربیعہ اور امیہ بن خلف یا ابی بن خلف، شعبہ کو اس بارہ میں شک ہے پر گرفت کر۔ راوی کہتے ہیں میں نے انہیں بدر کے دن دیکھا۔ وہ بدر کے دن قتل ہوئے اور انہیں گڑھے میں ڈال دیا گیا۔ مگر امیہ یا ابی کے جس کے اعضاء ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے تھے اور وہ گڑھے میں نہیں ڈالا گیا۔ ابو اسحاق اسی سند سے اس جیسی روایت کرتے ہیں اور یہ مزید کہتے ہیں کہ آپؐ تین مرتبہ (کہنے کو) پسند فرماتے تھے۔ آپؐ کہتے تھے۔ اے اللہ! تو قریش پر گرفت کر، اے اللہ! تو قریش پر گرفت کر اے اللہ! تو قریش پر گرفت کر۔ تین دفعہ۔ اور انہوں نے ان میں ولید بن عتبہ اور امیہ بن خلف کا ذکر کیا ہے۔ اور (اس میں) شک نہیں کیا۔ ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں ساتویں کو بھول گیا ہوں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ يُحَدِّثُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَاجِدٌ وَحَوْلَهُ نَاسٌ مِنْ قُرَيْشٍ إِذْ جَاءَ عُقْبَةُ بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ بِسَلاَ جَزُورٍ فَقَذَفَهُ عَلَى ظَهْرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ يَرْفَعْ رَأْسَهُ فَجَاءَتْ فَاطِمَةُ فَأَخَذَتْهُ عَنْ ظَهْرِهِ وَدَعَتْ عَلَى مَنْ صَنَعَ ذَلِكَ فَقَالَ " اللَّهُمَّ عَلَيْكَ الْمَلأَ مِنْ قُرَيْشٍ أَبَا جَهْلِ بْنَ هِشَامٍ وَعُتْبَةَ بْنَ رَبِيعَةَ وَعُقْبَةَ بْنَ أَبِي مُعَيْطٍ وَشَيْبَةَ بْنَ رَبِيعَةَ وَأُمَيَّةَ بْنَ خَلَفٍ أَوْ أُبَىَّ بْنَ خَلَفٍ " . شُعْبَةُ الشَّاكُّ قَالَ فَلَقَدْ رَأَيْتُهُمْ قُتِلُوا يَوْمَ بَدْرٍ فَأُلْقُوا فِي بِئْرٍ غَيْرَ أَنَّ أُمَيَّةَ أَوْ أُبَيًّا تَقَطَّعَتْ أَوْصَالُهُ فَلَمْ يُلْقَ فِي الْبِئْرِ . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ وَزَادَ وَكَانَ يَسْتَحِبُّ ثَلاَثًا يَقُولُ " اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِقُرَيْشٍ اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِقُرَيْشٍ اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِقُرَيْشٍ " . ثَلاَثًا وَذَكَرَ فِيهِمُ الْوَلِيدَ بْنَ عُتْبَةَ وَأُمَيَّةَ بْنَ خَلَفٍ وَلَمْ يَشُكَّ . قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ وَنَسِيتُ السَّابِعَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3337
حضرت عبد اللہ ؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بیت اللہ کی طرف رُخ کیا اور قریش کے چھ لوگوں کے خلاف دعا کی ان میں ابو جہل اور امیہ بن خلف اور عتبہ بن ربیعہ اور شیبہ بن ربیعہ اور عقبہ بن ابی معیط تھے اور میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے انہیں بدر میں گرے ہوئے دیکھا دھوپ نے ان کی شکلیں بگاڑ دی تھیں اور وہ دن سخت گرم تھا۔
وَحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ اسْتَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْبَيْتَ فَدَعَا عَلَى سِتَّةِ نَفَرٍ مِنْ قُرَيْشٍ . فِيهِمْ أَبُو جَهْلٍ وَأُمَيَّةُ بْنُ خَلَفٍ وَعُتْبَةُ بْنُ رَبِيعَةَ وَشَيْبَةُ بْنُ رَبِيعَةَ وَعُقْبَةُ بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ فَأُقْسِمُ بِاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُهُمْ صَرْعَى عَلَى بَدْرٍ . قَدْ غَيَّرَتْهُمُ الشَّمْسُ وَكَانَ يَوْمًا حَارًّا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3338
ابن شہاب سے روایت ہے کہ مجھے عروہ بن زبیر ؓ نے بتایا کہ نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ نے انہیں بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا۔ یا رسول اللہ! آپؐ پر احد کے دن سے بھی زیادہ سخت کوئی دن آیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا میں نے تیری قوم سے بہت دکھ اُٹھایا ہے اور جو دکھ میں نے اُن سے عقبہ کے دن اٹھایا وہ سب سے زیادہ سخت تھا۔ جب میں نے اپنے آپ کو ابن عبد یا لیل بن عبد کلال پر پیش کیا تو جو میں چاہتا تھا۔ اس نے وہ جواب نہ دیا۔ پس میں چلا اور میں فکر مند اپنے دھیان میں جا رہا تھا۔ جب میں قرن الثعالب پہنچا تو یہ کیفیت دور ہوئی اور میں نے اپنا سر اُٹھایا تو دیکھا کہ ایک بادل نے مجھ پر سایہ کیا ہے میں نے دیکھا اس میں جبرائیل ہیں۔ انہوں نے مجھے پکار کر کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے بارہ میں تمہاری قوم کی بات سن لی ہے اور جو انہوں نے تمہیں جواب دیا ہے اور تمہاری طرف پہاڑوں کا فرشتہ بھیجا ہے کہ تم جو چاہو اسے ان کے بارہ میں حکم کرو۔ آپؐ فرماتے ہیں پھر مجھے پہاڑوں کے فرشتہ نے پکارا اور مجھے سلام کہا پھر کہا اے محمد ؐ! اللہ تعالیٰ نے آپؐ قوم کی بات جو انہوں نے آپؐ سے کہی سن لی ہے اور میں پہاڑوں کا فرشتہ ہوں اور میرے رب نے مجھے آپ کی طرف بھیجا ہے تا کہ آپؐ مجھے اپنے معاملہ میں جو چاہیں حکم دیں۔ اگر آپؐ چاہیں تو میں ان دو پہاڑوں کو ان پر ملا دوں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے اسے فرمایا نہیں میں امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی اولاد سے ایسے لوگ پیدا کرے گا جو ایک اللہ کی عبادت کریں گے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى وَعَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ الْعَامِرِيُّ - وَأَلْفَاظُهُمْ مُتَقَارِبَةٌ - قَالُوا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ أَتَى عَلَيْكَ يَوْمٌ كَانَ أَشَدَّ مِنْ يَوْمِ أُحُدٍ فَقَالَ " لَقَدْ لَقِيتُ مِنْ قَوْمِكِ وَكَانَ أَشَدَّ مَا لَقِيتُ مِنْهُمْ يَوْمَ الْعَقَبَةِ إِذْ عَرَضْتُ نَفْسِي عَلَى ابْنِ عَبْدِ يَالِيلَ بْنِ عَبْدِ كُلاَلٍ فَلَمْ يُجِبْنِي إِلَى مَا أَرَدْتُ فَانْطَلَقْتُ وَأَنَا مَهْمُومٌ عَلَى وَجْهِي فَلَمْ أَسْتَفِقْ إِلاَّ بِقَرْنِ الثَّعَالِبِ فَرَفَعْتُ رَأْسِي فَإِذَا أَنَا بِسَحَابَةٍ قَدْ أَظَلَّتْنِي فَنَظَرْتُ فَإِذَا فِيهَا جِبْرِيلُ فَنَادَانِي فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ سَمِعَ قَوْلَ قَوْمِكَ لَكَ وَمَا رَدُّوا عَلَيْكَ وَقَدْ بَعَثَ إِلَيْكَ مَلَكَ الْجِبَالِ لِتَأْمُرَهُ بِمَا شِئْتَ فِيهِمْ قَالَ فَنَادَانِي مَلَكُ الْجِبَالِ وَسَلَّمَ عَلَىَّ . ثُمَّ قَالَ يَا مُحَمَّدُ إِنَّ اللَّهَ قَدْ سَمِعَ قَوْلَ قَوْمِكَ لَكَ وَأَنَا مَلَكُ الْجِبَالِ وَقَدْ بَعَثَنِي رَبُّكَ إِلَيْكَ لِتَأْمُرَنِي بِأَمْرِكَ فَمَا شِئْتَ إِنْ شِئْتَ أَنْ أُطْبِقَ عَلَيْهِمُ الأَخْشَبَيْنِ " . فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " بَلْ أَرْجُو أَنْ يُخْرِجَ اللَّهُ مِنْ أَصْلاَبِهِمْ مَنْ يَعْبُدُ اللَّهَ وَحْدَهُ لاَ يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3339
حضرت جندب ؓ بن سفیان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ایک غزوئہ میں رسول اللہ ﷺ کی انگلی زخمی ہوگئی اور اس میں سے خون نکلا۔ آپؐ نے فرمایا تو صرف ایک انگلی ہے جس سے (اللہ کی راہ میں) خون نکلا ہے اور جو بھی تکلیف تجھے پہنچی ہے اللہ کی راہ میں پہنچی ہے۔ اسود بن قیس سے اسی سند سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ ایک غار میں تھے تو آپؐ کی انگلی زخمی ہوئی۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ كِلاَهُمَا عَنْ أَبِي عَوَانَةَ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ دَمِيَتْ إِصْبَعُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَعْضِ تِلْكَ الْمَشَاهِدِ فَقَالَ " هَلْ أَنْتِ إِلاَّ إِصْبَعٌ دَمِيتِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا لَقِيتِ " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي غَارٍ فَنُكِبَتْ إِصْبَعُهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3340
اسود بن قیس سے روایت ہے انہوں نے حضرت جندبؓ سے سنا وہ کہتے ہیں کہ جبرائیل نے رسول اللہ ﷺ کے پاس آنے میں دیر کی تو مشرکوں نے کہا محمد (رسول اللہ ﷺ) کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ تو اللہ عزّو جل نے (یہ آیت) نازل فرمائی: وَالضُّحٰی وَاللَّیْلِ اِذَا سَجیٰ۔۔۔ قسم ہے دن کی جب وہ خوب روشن ہو چکا ہو اور رات کی جب وہ خوب تاریک ہو جائے تجھے تیرے رب نے نہ چھوڑا ہے اور نہ تجھ سے ناراض ہوا ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ أَنَّهُ سَمِعَ جُنْدُبًا يَقُولُ أَبْطَأَ جِبْرِيلُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ قَدْ وُدِّعَ مُحَمَّدٌ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { وَالضُّحَى }-{ وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى }-{ مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى}
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3341
اسود بن قیس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت جندبؓ بن سفیان سے سنا وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ بیمار ہوئے تو دو راتیں یا تین راتیں آپؐ نے قیام نہ فرمایا۔ آپؐ کے پاس ایک عورت آئی اور اس نے کہا اے محمد( ﷺ) میرا خیال ہے تیرے شیطان نے تجھے چھوڑ دیا ہے میں نہیں دیکھ رہی کہ وہ تمہارے پاس آتا ہے۔ راوی کہتے ہیں پھر اللہ عزّو جل نے (یہ آیت) نازل فرمائی : وَالضُّحٰی وَاللَّیْلِ اِذَا سَجیٰ۔۔۔قسم ہے دن کی جب وہ خوب روشن ہو چکا ہو اور رات کی جب وہ خوب تاریک ہو جائے تیرے رب نے نہ چھوڑا ہے اور نہ تجھ سے ناراض ہوا ہے ۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ رَافِعٍ - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ جُنْدُبَ بْنَ سُفْيَانَ يَقُولُ اشْتَكَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ يَقُمْ لَيْلَتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ يَا مُحَمَّدُ إِنِّي لأَرْجُو أَنْ يَكُونَ شَيْطَانُكَ قَدْ تَرَكَكَ لَمْ أَرَهُ قَرِبَكَ مُنْذُ لَيْلَتَيْنِ أَوْ ثَلاَثٍ قَالَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { وَالضُّحَى }-{ وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى }-{ مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى} وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْمُلاَئِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ كِلاَهُمَا عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَ حَدِيثِهِمَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3342
عروہ سے روایت ہے کہ حضرت اسامہ بن زیدؓ نے انہیں بتایا کہ نبی ﷺ ایک گدھے پر سوار ہوئے جس پر پالان تھا اور اس کے نیچے فدک کی چادر تھی اور آپؐ نے اپنے پیچھے اسامہؓ کو بٹھایا۔ آپؐ حضرت سعد بن عبادہؓ کی عیادت کے لئے بنی حارث بن خزرج قبیلہ میں تشریف لے گئے۔ یہ بدر کے واقعہ سے پہلے کی بات ہے۔ آپؐ ایک مجلس کے پاس سے گزرے جس میں مسلمان اور مشرکین بتوں کے پجاری اور یہود ملے جلے بیٹھے تھے۔ ان میں عبد اللہ بن اُبیَ بھی تھا اور اس مجلس میں عبد اللہ بن رواحہؓ بھی تھے۔ جب مجلس میں جانور کی گرد پہنچی تو عبد اللہ بن اُبیَ نے اپنی ناک اپنی چادر سے ڈھانپ لی پھر کہنے لگا ہم پر گرد نہ ڈالو۔ نبی ﷺ نے انہیں السلام علیکم کہا پھر ٹھہرے اور (سواری سے) اُترے اور انہیں اللہ کی طرف بلایا اور ان پر قرآن پڑھا۔ عبد اللہ بن ابی کہنے لگا اے شخص یہ اچھی بات نہیں، اگر جو تم کہتے ہو سچ ہے تو ہماری مجالس میں ہمیں تکلیف نہ دو اور اپنے ڈیرہ کی طرف لوٹ جاؤ اور جو تمہارے پاس آئے اس کے پاس بیان کرو۔ عبد اللہ بن رواحہؓ نے کہا آپؐ ہماری مجالس میں تشریف لایا کریں ہم یہ پسند کرتے ہیں۔ پھر مسلمان اور مشرک اور یہود ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے لگے یہاں تک کہ انہوں نے ارادہ کیا کہ ایک دوسرے پر حملہ کریں۔ راوی کہتے ہیں نبی ﷺ انہیں تحمل کی تلقین کرتے رہے۔ پھر آپؐ اپنی سواری پر سوار ہوئے یہاں تک کہ حضرت سعد بن عبادہؓ کے پاس آئے اور فرمایا اے سعد کیا تم نے نہیں سنا جو ابو حباب نے کہا ؟ آپؐ کی مراد عبد اللہ بن اُبیَ سے تھی۔ اس نے یہ یہ کہا ہے۔ انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! اس سے درگزر فرمائیے اور اسے معاف کیجئے۔ اللہ کی قسم ! اللہ نے آپ کو عطا فرمایا ہے جو بھی عطا فرمایا ہے۔ اس علاقہ والوں نے تو اس پر مصالحت کی تھی کہ اسے تاج پہنائیں اور اس کی دستار بندی کریں۔ جب اللہ تعالیٰ نے ان کے اس ارادہ کو اس حق کی وجہ سے جو اس نے آپؐ کو دیا ہے رد کر دیا۔ اس کو غصہ آیا اس وجہ سے اس نے وہ کیا جسے آپؐ نے ملاحظہ فرمایا۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس سے درگزر فرمایا۔ عقیل کی روایت میں ہے کہ یہ اس سے پہلے کی بات ہے جب عبد اللہ مسلمان ہوا تھا۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ رَافِعٍ - قَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَكِبَ حِمَارًا عَلَيْهِ إِكَافٌ تَحْتَهُ قَطِيفَةٌ فَدَكِيَّةٌ وَأَرْدَفَ وَرَاءَهُ أُسَامَةَ وَهُوَ يَعُودُ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ فِي بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ وَذَاكَ قَبْلَ وَقْعَةِ بَدْرٍ حَتَّى مَرَّ بِمَجْلِسٍ فِيهِ أَخْلاَطٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُشْرِكِينَ عَبَدَةِ الأَوْثَانِ وَالْيَهُودِ فِيهِمْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَىٍّ وَفِي الْمَجْلِسِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ فَلَمَّا غَشِيَتِ الْمَجْلِسَ عَجَاجَةُ الدَّابَّةِ خَمَّرَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَىٍّ أَنْفَهُ بِرِدَائِهِ ثُمَّ قَالَ لاَ تُغَبِّرُوا عَلَيْنَا . فَسَلَّمَ عَلَيْهِمُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ وَقَفَ فَنَزَلَ فَدَعَاهُمْ إِلَى اللَّهِ وَقَرَأَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَىٍّ أَيُّهَا الْمَرْءُ لاَ أَحْسَنَ مِنْ هَذَا إِنْ كَانَ مَا تَقُولُ حَقًّا فَلاَ تُؤْذِنَا فِي مَجَالِسِنَا وَارْجِعْ إِلَى رَحْلِكَ فَمَنْ جَاءَكَ مِنَّا فَاقْصُصْ عَلَيْهِ . فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ اغْشَنَا فِي مَجَالِسِنَا فَإِنَّا نُحِبُّ ذَلِكَ . قَالَ فَاسْتَبَّ الْمُسْلِمُونَ وَالْمُشْرِكُونَ وَالْيَهُودُ حَتَّى هَمُّوا أَنْ يَتَوَاثَبُوا فَلَمْ يَزَلِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُخَفِّضُهُمْ ثُمَّ رَكِبَ دَابَّتَهُ حَتَّى دَخَلَ عَلَى سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ فَقَالَ " أَىْ سَعْدُ أَلَمْ تَسْمَعْ إِلَى مَا قَالَ أَبُو حُبَابٍ - يُرِيدُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَىٍّ - قَالَ كَذَا وَكَذَا " . قَالَ اعْفُ عَنْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاصْفَحْ فَوَاللَّهِ لَقَدْ أَعْطَاكَ اللَّهُ الَّذِي أَعْطَاكَ وَلَقَدِ اصْطَلَحَ أَهْلُ هَذِهِ الْبُحَيْرَةِ أَنْ يُتَوِّجُوهُ فَيُعَصِّبُوهُ بِالْعِصَابَةِ فَلَمَّا رَدَّ اللَّهُ ذَلِكَ بِالْحَقِّ الَّذِي أَعْطَاكَهُ شَرِقَ بِذَلِكَ فَذَلِكَ فَعَلَ بِهِ مَا رَأَيْتَ . فَعَفَا عَنْهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم . حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا حُجَيْنٌ - يَعْنِي ابْنَ الْمُثَنَّى - حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي هَذَا الإِسْنَادِ بِمِثْلِهِ وَزَادَ وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يُسْلِمَ عَبْدُ اللَّهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3343
حضرت انسؓ بن مالک سے روایت ہے وہ کہتے ہیں نبی ﷺ سے عرض کیا گیا اگر آپؐ عبداللہ بن اُبیَ کے پاس تشریف لے جاتے۔ راوی کہتے ہیں آپؐ اُس کی طرف چلے اور آپؐ گدھے پر سوار تھے (دوسرے) مسلمان (بھی) چلے اور وہ بنجر شورہ زمین تھی۔ جب نبی ﷺ اس کے پاس آئے۔ اس نے کہا ہم سے دور رہو کیونکہ تمہارے گدھے کی بو نے ہمیں تکلیف دی ہے۔ راوی کہتے ہیں انصار کے ایک شخص نے کہا اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ کے گدھے کی بو تجھ سے زیادہ اچھی ہے۔ راوی کہتے ہیں عبداللہ کی قوم کا ایک شخص ناراض ہوا۔ اور دونوں طرف کے لوگوں کو غصہ آیا۔ راوی کہتے ہیں اور وہ ایک دوسرے کو چھڑی، ہاتھوں اور جوتوں سے مارنے لگے۔ راوی کہتے ہیں ہم تک یہ روایت پہنچی ہے کہ ان کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی ہے۔ ’’اگر مؤمنوں میں سے دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کرواؤ‘‘۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الْقَيْسِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قِيلَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لَوْ أَتَيْتَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَىٍّ قَالَ فَانْطَلَقَ إِلَيْهِ وَرَكِبَ حِمَارًا وَانْطَلَقَ الْمُسْلِمُونَ وَهِيَ أَرْضٌ سَبِخَةٌ فَلَمَّا أَتَاهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَالَ إِلَيْكَ عَنِّي فَوَاللَّهِ لَقَدْ آذَانِي نَتْنُ حِمَارِكَ . قَالَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ وَاللَّهِ لَحِمَارُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَطْيَبُ رِيحًا مِنْكَ - قَالَ - فَغَضِبَ لِعَبْدِ اللَّهِ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِهِ - قَالَ - فَغَضِبَ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا أَصْحَابُهُ - قَالَ - فَكَانَ بَيْنَهُمْ ضَرْبٌ بِالْجَرِيدِ وَبِالأَيْدِي وَبِالنِّعَالِ - قَالَ - فَبَلَغَنَا أَنَّهَا نَزَلَتْ فِيهِمْ { وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا} .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3344
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہمارے لئے کون دیکھے گا کہ ابو جہل کا کیا ہوا؟ ابن مسعودؓ گئے اور اسے اس حال میں پایا کہ عفراء کے دو بیٹوں نے اسے ضرب لگائی تھی یہاں تک کہ وہ گھٹنوں کے بل گر پڑا۔ راوی کہتے ہیں انہوں (ابن مسعودؓ) نے اس کی داڑھی پکڑ لی اور کہا تو ابو جہل ہے؟ تو اس نے کہا کیا تم نے اس سے بڑے کسی آدمی کو قتل کیا ہے؟ یا اس نے کہا اس کو اس کی قوم نے قتل کیا ہو؟ راوی کہتے ہیں ابو مجلز نے کہا کہ ابوجہل نے کہا اے کاش کسان کے علاوہ مجھے کوئی اور مارتا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (مَنْ یَّنْظُرُ لَنَا مَا صَنَعَ اَبُوْ جَہْلٍ کی بجائے) مَنْ یَّعْلَمُ لِیْ مَا فَعَلَ اَبُوْ جَہْلٍ فرمایا۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ - يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ - حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ يَنْظُرُ لَنَا مَا صَنَعَ أَبُو جَهْلٍ " . فَانْطَلَقَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَوَجَدَهُ قَدْ ضَرَبَهُ ابْنَا عَفْرَاءَ حَتَّى بَرَكَ - قَالَ - فَأَخَذَ بِلِحْيَتِهِ فَقَالَ آنْتَ أَبُو جَهْلٍ فَقَالَ وَهَلْ فَوْقَ رَجُلٍ قَتَلْتُمُوهُ - أَوْ قَالَ - قَتَلَهُ قَوْمُهُ قَالَ وَقَالَ أَبُو مِجْلَزٍ قَالَ أَبُو جَهْلٍ فَلَوْ غَيْرُ أَكَّارٍ قَتَلَنِي . حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ عُمَرَ الْبَكْرَاوِيُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ حَدَّثَنَا أَنَسٌ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ يَعْلَمُ لِي مَا فَعَلَ أَبُو جَهْلٍ " . بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ وَقَوْلِ أَبِي مِجْلَزٍ كَمَا ذَكَرَهُ إِسْمَاعِيلُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 3345
عمر و سے روایت ہے کہ میں نے حضرت جابرؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کعب بن اشرف سے کون نمٹے گا؟ اس نے اللہ اور اس کے رسول کو اذیت دی ہے۔ محمدؓ بن مسلمہ نے کہا یا رسولؐ اللہ! کیا آپؐ چاہتے ہیں کہ میں اسے قتل کر دوں۔ آپؐ نے فرمایا ہاں اس نے کہا مجھے کچھ کہنے کی اجازت دیں۔ آپؐ نے فرمایا کہو۔ پس وہ اس کے پاس آئے اور اس سے باتیں کیں اور ان دونوں کے درمیان جو معاملہ تھا اسے بیان کیا اور کہا یہ شخص صدقہ چاہتا ہے اور اس نے ہم پر بوجھ ڈال دیا ہے۔ جب اس نے یہ بات سنی اس نے کہا ابھی تو اور۔۔۔ اللہ کی قسم! تم ضرور اس سے اکتا جاؤ گے۔ انہوں نے کہا اب تو ہم اس کی اتباع کر چکے ہیں اور اسے چھوڑنا برا سمجھتے ہیں یہاں تک کہ ہم اس کا انجام دیکھ لیں۔ انہوں نے کہا میں چاہتا ہوں تم مجھے قرض دو۔ اس نے کہا تم میرے پاس کیا رہن رکھو گے؟ انہوں نے کہا تم کیا چاہتے ہو؟ اس نے کہا تم اپنی عورتیں میرے پاس گروی رکھو۔ انہوں نے کہا تم عرب کے خوبصورت ترین شخص ہو کیا ہم تمہارے پاس اپنی عورتیں رہن رکھ دیں؟ اس نے اس سے کہا تم اپنی اولاد میرے پاس رہن رکھ دو۔ اس نے کہا ہمارے کسی بیٹے کو برا بھلا کہا جائے گا اور کہا جائے گا کہ (صرف) دو وسق کھجور میں رہن رکھا گیا ہے۔ لیکن ہم تمہارے پاس اسلحہ رہن رکھیں گے۔ اس نے کہا ہاں۔ اس نے اس سے وعدہ لیا کہ اس کے پاس حارث اور ابی عبس بن جبر اور عباد بن بشر لے کر آئے گا۔ راوی کہتے ہیں پس وہ آئے اور انہوں نے رات کو اسے پکارا۔ وہ ان کے پاس آیا۔ عمرو کے علاوہ راوی کہتے ہیں کہ اس کی بیوی نے اسے کہا یقینا میں ایسی آواز سن رہی ہوں گویا کہ وہ خون کی آواز ہے۔ اس نے کہا یہ محمد بن مسلمہ، اس کا رضاعی بھائی ابو نائلہ ہے۔ یقیناً بڑا آدمی جب رات کو نیزہ کے وار کی طرف بھی بلایا جائے تو ضرور جائے گا۔ محمد (بن مسلمہ) نے (اپنے ساتھیوں سے) کہا جب وہ آئے گا تو میں اپنا ہاتھ اس کے سر کی طرف بڑھاؤں گا۔ پس جب میں اس پر قابو پا لوں تو تم اس کو پکڑ لینا۔ وہ کہتے ہیں وہ اترا اور جب وہ اترا تو وہ اسلحہ سے لیس تھا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں تجھ سے خوشبو آرہی ہے۔ اس نے کہا ہاں فلاں عورت میری بیوی ہے اور وہ عرب کی عورتوں میں سب سے زیادہ خوشبودار ہے۔ اس نے کہا کہ پھر مجھے اجازت دو کہ میں یہ (خوشبو) میں سے سونگھ لوں۔ اس نے کہا ہاں سونگھ لو۔ پس وہ قریب ہوا اور خوشبو سونگھی پھر کہا کیا تم مجھے دوبارہ (سونگھنے) کی اجازت دیتے ہو؟ وہ کہتے ہیں پس انہوں نے اس کو قابو کر لیا اور کہا پکڑ لو۔ راوی کہتے ہیں پھر انہوں نے اسے قتل کر دیا۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمِسْوَرِ الزُّهْرِيُّ كِلاَهُمَا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ - وَاللَّفْظُ لِلزُّهْرِيِّ - حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ لِكَعْبِ بْنِ الأَشْرَفِ فَإِنَّهُ قَدْ آذَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ " . فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتُحِبُّ أَنْ أَقْتُلَهُ قَالَ " نَعَمْ " . قَالَ ائْذَنْ لِي فَلأَقُلْ قَالَ " قُلْ " . فَأَتَاهُ فَقَالَ لَهُ وَذَكَرَ مَا بَيْنَهُمَا وَقَالَ إِنَّ هَذَا الرَّجُلَ قَدْ أَرَادَ صَدَقَةً وَقَدْ عَنَّانَا . فَلَمَّا سَمِعَهُ قَالَ وَأَيْضًا وَاللَّهِ لَتَمَلُّنَّهُ . قَالَ إِنَّا قَدِ اتَّبَعْنَاهُ الآنَ وَنَكْرَهُ أَنْ نَدَعَهُ حَتَّى نَنْظُرَ إِلَى أَىِّ شَىْءٍ يَصِيرُ أَمْرُهُ - قَالَ - وَقَدْ أَرَدْتُ أَنْ تُسْلِفَنِي سَلَفًا قَالَ فَمَا تَرْهَنُنِي قَالَ مَا تُرِيدُ . قَالَ تَرْهَنُنِي نِسَاءَكُمْ قَالَ أَنْتَ أَجْمَلُ الْعَرَبِ أَنَرْهَنُكَ نِسَاءَنَا قَالَ لَهُ تَرْهَنُونِي أَوْلاَدَكُمْ . قَالَ يُسَبُّ ابْنُ أَحَدِنَا فَيُقَالُ رُهِنَ فِي وَسْقَيْنِ مِنْ تَمْرٍ . وَلَكِنْ نَرْهَنُكَ اللأْمَةَ - يَعْنِي السِّلاَحَ - قَالَ فَنَعَمْ . وَوَاعَدَهُ أَنْ يَأْتِيَهُ بِالْحَارِثِ وَأَبِي عَبْسِ بْنِ جَبْرٍ وَعَبَّادِ بْنِ بِشْرٍ قَالَ فَجَاءُوا فَدَعَوْهُ لَيْلاً فَنَزَلَ إِلَيْهِمْ قَالَ سُفْيَانُ قَالَ غَيْرُ عَمْرٍو قَالَتْ لَهُ امْرَأَتُهُ إِنِّي لأَسْمَعُ صَوْتًا كَأَنَّهُ صَوْتُ دَمٍ قَالَ إِنَّمَا هَذَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ وَرَضِيعُهُ وَأَبُو نَائِلَةَ إِنَّ الْكَرِيمَ لَوْ دُعِيَ إِلَى طَعْنَةٍ لَيْلاً لأَجَابَ . قَالَ مُحَمَّدٌ إِنِّي إِذَا جَاءَ فَسَوْفَ أَمُدُّ يَدِي إِلَى رَأْسِهِ فَإِذَا اسْتَمْكَنْتُ مِنْهُ فَدُونَكُمْ قَالَ فَلَمَّا نَزَلَ نَزَلَ وَهُوَ مُتَوَشِّحٌ فَقَالُوا نَجِدُ مِنْكَ رِيحَ الطِّيبِ قَالَ نَعَمْ تَحْتِي فُلاَنَةُ هِيَ أَعْطَرُ نِسَاءِ الْعَرَبِ . قَالَ فَتَأْذَنُ لِي أَنْ أَشُمَّ مِنْهُ قَالَ نَعَمْ فَشُمَّ . فَتَنَاوَلَ فَشَمَّ ثُمَّ قَالَ أَتَأْذَنُ لِي أَنْ أَعُودَ قَالَ فَاسْتَمْكَنَ مِنْ رَأْسِهِ ثُمَّ قَالَ دُونَكُمْ . قَالَ فَقَتَلُوهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے