کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم
صحیح مسلم, حصہ 2
صحیح مسلم 4395
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میں سو رہا تھا کہ میں نے اپنے آپ کو جنت میں دیکھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ محل کی ایک جانب ایک عورت وضوء کر رہی ہیں میں نے پوچھا کہ یہ کس کا (محل) ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمرؓ بن خطاب کا۔ پھر مجھے عمرؓ کی غیرت کا خیال آیا تو میں واپس آ گیا۔ حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ اس پر حضرت عمرؓ رو پڑے اور ہم سب اس مجلس میں رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے حضرت عمرؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ ! میرا باپ آپؐ پر قربان ہو، کیا میں آپؐ پر (بھی) غیرت کروں گا؟
حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ إِذْ رَأَيْتُنِي فِي الْجَنَّةِ فَإِذَا امْرَأَةٌ تَوَضَّأُ إِلَى جَانِبِ قَصْرٍ فَقُلْتُ لِمَنْ هَذَا فَقَالُوا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ . فَذَكَرْتُ غَيْرَةَ عُمَرَ فَوَلَّيْتُ مُدْبِرًا " . قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَبَكَى عُمَرُ وَنَحْنُ جَمِيعًا فِي ذَلِكَ الْمَجْلِسِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ قَالَ عُمَرُ بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعَلَيْكَ أَغَارُ
وَحَدَّثَنِيهِ عَمْرٌو النَّاقِدُ وَحَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4396
حضرت سعدؓ کہتے ہیں کہ حضرت عمرؓ نے رسول اللہﷺ کے پاس آنے کی اجازت مانگی۔ اس وقت آپؐ کے پاس قریش کی کچھ عورتیں تھیں جو آپؐ سے باتیں کر رہی تھیں اور آپؐ سے اور مانگ رہی تھیں اور ان کی آوازیں بلند تھیں۔ جب حضرت عمرؓ نے اجازت مانگی تو وہ جلدی سے پردہ میں چلی گئیں۔ رسول اللہﷺ نے ان کو اجازت دی اور رسول اللہﷺ ہنس رہے تھے۔ اس پر حضرت عمرؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! اللہ آپؐ کو خوش رکھے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ مجھے ان عورتوں پر تعجب ہوا جو میرے پاس تھیں جب انہوں نے تمہاری آواز سنی تو فوراً پردہ میں چلی گئیں۔ حضرت عمرؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ اس بات کے زیادہ حقدار ہیں کہ وہ (آپؐ سے) ڈریں۔ پھر حضرت عمرؓ نے کہا اے اپنے نفس کی دشمنو! کیا تم مجھ سے ڈرتی ہو اور رسول اللہﷺ سے نہیں ڈرتیں؟ انہوں نے کہا ہاں کیونکہ آپؓ رسول اللہﷺ کے مقابلہ میں سخت اور غصہ والے ہیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ شیطان کبھی تجھے کسی رستہ میں چلتے ہوئے نہیں ملا مگر اس نے تیرے رستہ کے علاوہ کوئی دوسرا رستہ اختیار کرلیا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت عمرؓ بن خطاب رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ اس وقت آپؐ کے پاس کچھ عورتیں تھیں جنہوں نے رسول اللہﷺ کے سامنے اپنی آوازیں بلند کی ہوئی تھیں۔ جب حضرت عمرؓ نے اجازت مانگی تو وہ جلدی سے پردہ میں چلی گئیں۔
حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ ح وَحَدَّثَنَا حَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنِي وَقَالَ حَسَنٌ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ - حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ سَعْدًا قَالَ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَعِنْدَهُ نِسَاءٌ مِنْ قُرَيْشٍ يُكَلِّمْنَهُ وَيَسْتَكْثِرْنَهُ عَالِيَةً أَصْوَاتُهُنَّ فَلَمَّا اسْتَأْذَنَ عُمَرُ قُمْنَ يَبْتَدِرْنَ الْحِجَابَ فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَضْحَكُ فَقَالَ عُمَرُ أَضْحَكَ اللَّهُ سِنَّكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " عَجِبْتُ مِنْ هَؤُلاَءِ اللاَّتِي كُنَّ عِنْدِي فَلَمَّا سَمِعْنَ صَوْتَكَ ابْتَدَرْنَ الْحِجَابَ " . قَالَ عُمَرُ فَأَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَقُّ أَنْ يَهَبْنَ . ثُمَّ قَالَ عُمَرُ أَىْ عَدُوَّاتِ أَنْفُسِهِنَّ أَتَهَبْنَنِي وَلاَ تَهَبْنَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قُلْنَ نَعَمْ أَنْتَ أَغْلَظُ وَأَفَظُّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا لَقِيَكَ الشَّيْطَانُ قَطُّ سَالِكًا فَجًّا إِلاَّ سَلَكَ فَجًّا غَيْرَ فَجِّكَ " . حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا بِهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنِي سُهَيْلٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَعِنْدَهُ نِسْوَةٌ قَدْ رَفَعْنَ أَصْوَاتَهُنَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا اسْتَأْذَنَ عُمَرُ ابْتَدَرْنَ الْحِجَابَ . فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4397
حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ نبی ﷺ فرمایا کرتے تھے کہ تم سے پہلی امتوں میں مُحَدَّث ہوا کرتے تھے پس اگر میری امت میں سے ان میں سے کوئی ہے تو یقینا عمرؓ بن خطاب ان میں ہے۔ ابن وہب کہتے ہیں کہ مُحَدَّثُوْن کی تفسیر مُلْہَمُوْن ہے یعنی وہ جن کو الہام ہوتا ہے۔
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ " قَدْ كَانَ يَكُونُ فِي الأُمَمِ قَبْلَكُمْ مُحَدَّثُونَ فَإِنْ يَكُنْ فِي أُمَّتِي مِنْهُمْ أَحَدٌ فَإِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مِنْهُمْ " . قَالَ ابْنُ وَهْبٍ تَفْسِيرُ مُحَدَّثُونَ مُلْهَمُونَ . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ كِلاَهُمَا عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4398
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ تین مواقع پر میں نے اپنے رب سے موافقت کی۔ مقامِ ابراہیمؑ کے بارہ میں اور پردہ کے بارہ میں اور بدر کے قیدیوں کے بارہ میں۔
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ قَالَ جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءَ أَخْبَرَنَا عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ عُمَرُ وَافَقْتُ رَبِّي فِي ثَلاَثٍ فِي مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ وَفِي الْحِجَابِ وَفِي أُسَارَى بَدْرٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4399
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ جب عبداللہ بن اُبیَ بن سلول مرا تو اس کا بیٹا عبداللہؓ بن عبداللہ رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور حضورؐ سے درخواست کی کہ آپؐ اس کو اپنی قمیص عطا فرمائیں تاکہ وہ اس میں اپنے باپ کو کفنائے۔ چنانچہ آپؐ نے اسے (قمیص) عطا فرمائی پھر اس نے آپؐ سے درخواست کی آپؐ اس کی نمازِ جنازہ پڑھائیں تو رسول اللہﷺ گئے تاکہ اس کی نماز جنازہ پڑھائیں۔ اس پر حضرت عمرؓ کھڑے ہوئے اور رسول اللہﷺ کے کپڑے کو پکڑ لیا اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کیا آپؐ اس کی نمازِ جنازہ پڑھنے لگے ہیں حالانکہ اللہ نے آپؐ کو اس پر نماز پڑھنے سے منع کیا ہے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ نے مجھے اختیار دیا ہے اور فرمایا ہے کہ اِسْتَغْفِرْ لَھُمْ اَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَھُمْ۔۔۔ تو ان کے لئے استغفار کر یا نہ کر، اگر تو ان کے لئے ستر مرتبہ بھی استغفار کرے گا‘‘۔ 1 میں ستر سے زیادہ دفعہ استغفار کر لوں گا۔ انہوں (حضرت عمرؓ) نے کہا کہ وہ منافق ہے مگر رسول اللہﷺ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔ تب اللہ عز وجل نے یہ آیت اُتاری۔ وَلَا تُصَلِّ عَلَی أَحَدٍ مِنْھُمْ مَاتَ اَبَدًا۔۔۔ ’’اور تو ان میں سے کسی مرنے والے کی کبھی (جنازہ کی) نماز نہ پڑھ اور کبھی اس کی قبر پر (دعا کے لئے) کھڑا نہ ہو۔‘‘ ایک اور روایت میں یہ اضافہ ہے کہ پھر آپؐ نے ان (منافقین) کی نمازِ (جنازہ) پڑھنا ترک فرما دیا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ لَمَّا تُوُفِّيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَىٍّ ابْنُ سَلُولَ جَاءَ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلَهُ أَنْ يُعْطِيَهُ قَمِيصَهُ أَنْ يُكَفِّنَ فِيهِ أَبَاهُ فَأَعْطَاهُ ثُمَّ سَأَلَهُ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ فَقَامَ عُمَرُ فَأَخَذَ بِثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتُصَلِّي عَلَيْهِ وَقَدْ نَهَاكَ اللَّهُ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّمَا خَيَّرَنِيَ اللَّهُ فَقَالَ { اسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لاَ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِنْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً} وَسَأَزِيدُ عَلَى سَبْعِينَ " . قَالَ إِنَّهُ مُنَافِقٌ . فَصَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { وَلاَ تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَاتَ أَبَدًا وَلاَ تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ} . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى - وَهُوَ الْقَطَّانُ - عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بِهَذَا الإِسْنَادِ فِي مَعْنَى حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ وَزَادَ قَالَ فَتَرَكَ الصَّلاَةَ عَلَيْهِمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4400
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ میرے گھر میں اپنی رانوں یا پنڈلیوں سے کپڑا ہٹائے ہوئے لیٹے تھے کہ حضرت ابو بکرؓ نے اجازت مانگی تو آپؐ نے اسی حالت میں انہیں اجازت دی۔ پھر آپؐ باتیں کرنے لگے پھر حضرت عمرؓ نے اجازت مانگی تو آپؐ نے اسی حالت میں انہیں بھی اجازت دے دی۔ پھر آپؐ باتیں کرتے رہے۔ پھر جب حضرت عثمانؓ نے اجازت مانگی تو رسول اللہﷺ بیٹھ گئے اور اپنے کپڑوں کو ٹھیک کیا _راوی محمد کہتے ہیں میں یہ نہیں کہتا کہ یہ سب ایک دن میں ہوا_ وہ آئے باتیں کیں اور جب وہ چلے گئے تو حضرت عائشہؓ نے عرض کیا کہ ابو بکرؓ آئے لیکن ان کے لئے آپؐ نے کوئی خاص خیال نہ کیا۔ پھر عمرؓ آئے تو ان کے لئے بھی آپؐ نے کوئی خاص خیال نہ کیا لیکن جب عثمانؓ اندر آئے تو آپؐ بیٹھ گئے اور اپنے کپڑے ٹھیک کرنے لگے! اس پر آپؐ نے فرمایا کیا میں اس شخص کا لحاظ نہ کروں جس سے فرشتے حیا کرتے ہیں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالَ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - يَعْنُونَ ابْنَ جَعْفَرٍ - عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَرْمَلَةَ عَنْ عَطَاءٍ وَسُلَيْمَانَ ابْنَىْ يَسَارٍ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُضْطَجِعًا فِي بَيْتِي كَاشِفًا عَنْ فَخِذَيْهِ أَوْ سَاقَيْهِ فَاسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ فَأَذِنَ لَهُ وَهُوَ عَلَى تِلْكَ الْحَالِ فَتَحَدَّثَ ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ فَأَذِنَ لَهُ وَهُوَ كَذَلِكَ فَتَحَدَّثَ ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُثْمَانُ فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَسَوَّى ثِيَابَهُ - قَالَ مُحَمَّدٌ وَلاَ أَقُولُ ذَلِكَ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ - فَدَخَلَ فَتَحَدَّثَ فَلَمَّا خَرَجَ قَالَتْ عَائِشَةُ دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ فَلَمْ تَهْتَشَّ لَهُ وَلَمْ تُبَالِهِ ثُمَّ دَخَلَ عُمَرُ فَلَمْ تَهْتَشَّ لَهُ وَلَمْ تُبَالِهِ ثُمَّ دَخَلَ عُثْمَانُ فَجَلَسْتَ وَسَوَّيْتَ ثِيَابَكَ فَقَالَ " أَلاَ أَسْتَحِي مِنْ رَجُلٍ تَسْتَحِي مِنْهُ الْمَلاَئِكَةُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4401
حضرت عائشہؓ اور حضرت عثمانؓ نے بیان کیا کہ حضرت ابو بکرؓ نے رسول اللہﷺ سے اجازت مانگی۔ اس وقت آپؐ حضرت عائشہؓ کی چادر لئے ہوئے اپنے بستر پر لیٹے ہوئے تھے۔ آپؐ نے حضرت ابو بکرؓ کو اجازت دی اور آپؐ اسی حال میں رہے۔ انہیں آپؐ سے جو کام تھا وہ کیا اور چلے گئے۔ پھر حضرت عمرؓ نے اجازت مانگی تو آپؐ نے ان کو اجازت دی اور آپؐ اسی حال میں رہے حضرت عمرؓ کو حضورؐ سے جو کام تھا اس سے فارغ ہوئے اور چلے گئے۔ حضرت عثمانؓ کہتے ہیں پھر میں نے آپؐ سے اجازت مانگی تو آپؐ بیٹھ گئے اور آپؐ نے حضرت عائشہؓ سے فرمایا کہ اپنے کپڑے کو اپنے اوپر سمیٹ لو۔ حضرت عثمانؓ کہتے ہیں پھر مجھے آپؐ سے جو کام تھا اس سے فارغ ہوا تو حضرت عائشہؓ نے عرض کیا ارسولؐ اللہ! کیا بات ہے کہ حضرت ابو بکرؓ و عمرؓ کی دفعہ آپؐ نے کوئی خاص خیال نہ کیا جس طرح آپؐ نے عثمانؓ کے لئے خیال کیا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا عثمانؓ حیادار طبیعت رکھتا ہے اس لئے میں ڈرا کہ اس حالت میں اگر اسے اجازت دیتا تو شاید وہ اپنا مقصد بیان نہ کر پاتا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَعُثْمَانَ حَدَّثَاهُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ اسْتَأْذَنَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ مُضْطَجِعٌ عَلَى فِرَاشِهِ لاَبِسٌ مِرْطَ عَائِشَةَ فَأَذِنَ لأَبِي بَكْرٍ وَهُوَ كَذَلِكَ فَقَضَى إِلَيْهِ حَاجَتَهُ ثُمَّ انْصَرَفَ ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ فَأَذِنَ لَهُ وَهُوَ عَلَى تِلْكَ الْحَالِ فَقَضَى إِلَيْهِ حَاجَتَهُ ثُمَّ انْصَرَفَ . قَالَ عُثْمَانُ ثُمَّ اسْتَأْذَنْتُ عَلَيْهِ فَجَلَسَ وَقَالَ لِعَائِشَةَ " اجْمَعِي عَلَيْكِ ثِيَابَكِ " . فَقَضَيْتُ إِلَيْهِ حَاجَتِي ثُمَّ انْصَرَفْتُ فَقَالَتْ عَائِشَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لِي لَمْ أَرَكَ فَزِعْتَ لأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَمَا فَزِعْتَ لِعُثْمَانَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ عُثْمَانَ رَجُلٌ حَيِيٌّ وَإِنِّي خَشِيتُ إِنْ أَذِنْتُ لَهُ عَلَى تِلْكَ الْحَالِ أَنْ لاَ يَبْلُغَ إِلَىَّ فِي حَاجَتِهِ " . حَدَّثَنَاهُ عَمْرٌو النَّاقِدُ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ كُلُّهُمْ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ أَخْبَرَهُ أَنَّ عُثْمَانَ وَعَائِشَةَ حَدَّثَاهُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ اسْتَأْذَنَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ عُقَيْلٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4402
حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ مدینہ کے دیوار والے باغوں میں سے ایک باغ میں ٹیک لگائے ہوئے تشریف فرما تھے اور چھڑی جو آپؐ کے پاس تھی سے پانی اور مٹی میں سہارا لئے ہوئے تھے کہ ایک شخص نے دروازہ کھلوانا چاہا۔ اس پر آپؐ نے فرمایا کھول دو اور اسے جنت کی بشارت دو۔ راوی کہتے ہیں وہ حضرت ابو بکرؓ تھے پس میں نے ان کے لئے دروازہ کھولا اور انہیں جنت کی بشارت دی۔ راوی کہتے ہیں پھر کسی آدمی نے دروازہ کھلوانا چاہا۔ اس پر آپؐ نے فرمایا کھول دو اور اسے جنت کی بشارت دو۔ راوی کہتے ہیں وہ حضرت عمرؓ تھے۔ پس میں نے ان کے لئے دروازہ کھولا اور انہیں جنت کی بشارت دی۔ راوی کہتے ہیں پھر کسی آدمی نے دروازہ کھلوانا چاہا۔ راوی کہتے ہیں (اس وقت) نبیﷺ بیٹھ گئے اور فرمایا کھول دو اور اس کو جنت کی بشارت دو اس مصیبت کے ساتھ جو واقع ہوگی۔ راوی کہتے ہیں کہ میں گیا تو وہ حضرت عثمانؓ بن عفان تھے۔ راوی کہتے ہیں میں نے (دروازہ) کھولا اور انہیں جنت کی بشارت دی اور جو آپؐ نے فرمایا میں نے آپؓ سے کہہ دیا۔ وہ کہتے ہیں اس پر حضرت عثمانؓ نے کہا اے اللہ! صبر کی توفیق دے یا کہا اللہ ہی ہے جس سے مدد مانگی جاتی ہے۔ حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ایک باغ میں داخل ہوئے اور مجھے دروازہ کی حفاظت پر مامور فرمایا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى الْعَنَزِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي حَائِطٍ مِنْ حَائِطِ الْمَدِينَةِ وَهُوَ مُتَّكِئٌ يَرْكُزُ بِعُودٍ مَعَهُ بَيْنَ الْمَاءِ وَالطِّينِ إِذَا اسْتَفْتَحَ رَجُلٌ فَقَالَ " افْتَحْ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ " . قَالَ فَإِذَا أَبُو بَكْرٍ فَفَتَحْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ - قَالَ - ثُمَّ اسْتَفْتَحَ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ " افْتَحْ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ " . قَالَ فَذَهَبْتُ فَإِذَا هُوَ عُمَرُ فَفَتَحْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ ثُمَّ اسْتَفْتَحَ رَجُلٌ آخَرُ - قَالَ - فَجَلَسَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " افْتَحْ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى تَكُونُ " . قَالَ فَذَهَبْتُ فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ - قَالَ - فَفَتَحْتُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ - قَالَ - وَقُلْتُ الَّذِي قَالَ فَقَالَ اللَّهُمَّ صَبْرًا أَوِ اللَّهُ الْمُسْتَعَانُ . حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ حَائِطًا وَأَمَرَنِي أَنْ أَحْفَظَ الْبَابَ . بِمَعْنَى حَدِيثِ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4403
سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ مجھے حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گھر میں وضوء کیا اور پھر باہر نکلے اور کہا کہ میں ضرور رسول اللہﷺ کی معیت میں رہوں گا اور آج سارا دن آپؐ کے ساتھ رہوں گا۔ وہ (سعیدؓ) کہتے ہیں پھر وہ (حضرت ابو موسیٰؓ) مسجد میں آئے اور نبیﷺ کے بارہ میں پوچھا تو لوگوں نے بتایا کہ آپؐ باہر تشریف لے گئے ہیں اور اس طرف گئے ہیں۔ وہ (حضرت ابو موسیٰؓ) کہتے ہیں تو میں آپؐ کے پیچھے پیچھے چلتا ہوا آپؐ کے بارہ میں پوچھتا ہوا نکلا یہانتک کہ آپؐ بئر اریس پر تشریف لے گئے۔ وہ (حضرت ابو موسیٰؓ) کہتے ہیں میں دروازہ کے پاس بیٹھ گیا اس کا دروازہ کھجور کی شاخوں کا تھا یہانتک کہ رسول اللہﷺ اپنی ضرورت سے فارغ ہوئے اور وضوء کیا تو میں آپؐ کے پاس گیا۔ آپؐ بِئرِاَرِیْس پر بیٹھے ہوئے تھے اور اس کی منڈیر کے وسط میں تھے۔ آپؐ نے اپنی پنڈلیوں سے کپڑا ہٹایا اور انہیں کنویں میں لٹکا دیا۔ حضرت ابو موسیٰؓ کہتے ہیں پھر میں نے آپؐ کی خدمت میں سلام عرض کیا پھر واپس مڑا اور دروازے کے پاس بیٹھ گیا اور میں نے کہا کہ آج میں ضرور رسول اللہﷺ کا دربان بنوں گا۔ اس دوران حضرت ابو بکرؓ آئے اور انہوں نے دروازہ کو دھکا دیا۔ میں نے کہا کون ہے؟ انہوں نے کہا ابو بکرؓ۔ میں نے کہا ٹھہرئیے۔ حضرت ابو موسیٰؓ کہتے ہیں میں گیا اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ابو بکرؓ اجازت مانگتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا انہیں اجازت دو اور جنت کی خوشخبری دو۔ حضرت ابو موسیٰؓ کہتے ہیں میں گیا اور میں نے حضرت ابو بکرؓ سے کہا کہ اندر آجائیں، رسول اللہﷺ آپؓ کو جنت کی بشارت دیتے ہیں۔ حضرت ابو موسیٰؓ کہتے ہیں پھر حضرت ابو بکرؓ اندر آئے اور رسول اللہﷺ کے ساتھ آپؐ کے دائیں طرف کنویں کی منڈیر پر بیٹھ گئے اور اپنے دونوں پاؤں کنویں میں لٹکا دئیے جیسے نبیﷺ نے کیا تھا اور اپنی پنڈلیوں سے کپڑا ہٹا لیا پھر میں واپس آیا اور بیٹھ گیا میں اپنے بھائی کو وضوء کرتے چھوڑ آیا تھا وہ مجھ سے آ ملنے والا تھا۔ پھر میں نے کہا کہ اگر اللہ نے فلاں کے لئے بھلائی کا ارادہ کیا تو اسے لے آئے گا۔ اس سے ان کی مراد اُن کا بھائی تھا۔ اس دوران کوئی آدمی دروازہ کو حرکت دینے لگا تو میں نے پوچھا کہ کون ہے؟ انہوں نے کہا عمرؓ بن خطابؓ۔ میں نے کہا ٹھہرئیے۔ پھر میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں آیا۔ آپؐ کو سلام عرض کیا اور کہا کہ عمرؓ اجازت طلب کرتے ہیں۔ اس پر آپؐ نے فرمایا اسے اجازت دے دو اور جنت کی بشارت دو۔ پھر میں حضرت عمرؓ کے پاس آیا اور کہا کہ رسول اللہﷺ نے اجازت دی ہے اور آپؓ کو جنت کی خوشخبری دیتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ وہؓ اندر آئے اور رسول اللہﷺ کے ساتھ آپؐ کے بائیں طرف کنویں کی منڈیر پر بیٹھ گئے اور اپنے دونوں پاؤں کنویں میں لٹکا دئیے۔ پھر میں واپس آیا اور بیٹھ گیا اور میں نے کہا کہ اگر اللہ نے فلاں کی بہتری چاہی تو اسے لے آئے گا یعنی ان کا بھائی۔ اس دوران کوئی آدمی آیا اور دروازہ کو حرکت دی۔ میں نے کہا کون ہے؟ انہوں نے کہا عثمانؓ بن عفان۔ میں نے کہا ٹھہریں۔ راوی کہتے ہیں میں نبیﷺ کے پاس آیا اور آپؐ کو ان کے بارہ میں بتایا تو آپؐ نے فرمایا کہ اسے اجازت دے دو۔ ایک مصیبت کے ساتھ جو اسے پہنچے گی اس کو جنت کی خوشخبری دے دو۔ راوی کہتے ہیں میں آیا اور کہا کہ اندر آجائیں اور رسول اللہﷺ آپؓ کو ایک مصیبت کے ساتھ جو آپؓ کو پہنچے گی جنت کی بشارت دیتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں پھر حضرت عثمانؓ اندر آئے اور کنویں کی منڈیر کو بھرا ہوا پایا۔ اس لئے ان کے سامنے دوسرے حصہ پر بیٹھ گئے۔ شریک کہتے ہیں کہ سعید بن مسیب نے کہا کہ میں نے اس سے ان کی قبروں کی تاویل کی۔ ایک اور روایت میں سعید بن مسیب کہتے ہیں حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ نے بتایا کہ اس طرف اور (راوی) سلیمان نے میرے لئے مقصورہ کی سمت میں سعید کے بیٹھنے کی جگہ کی طرف اشارہ کیا۔ حضرت ابو موسیٰؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کی تلاش میں نکلا۔ میں نے آپؐ کو کھیتوں میں سے گذرتے ہوئے پایا چنانچہ میں آپؐ کے پیچھے ہو لیا۔ پھر میں نے آپؐ کو ایک باغ میں داخل ہوتے ہوئے پایا۔ پھر آپؐ کنویں کی منڈیر پر بیٹھ گئے اور اپنی پنڈلیوں سے کپڑا ہٹا لیا اور انہیں کنویں میں لٹکایا۔ حضرت ابو موسیٰ ؓ اشعری سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ایک دن اپنی ضرورت کے لئے مدینہ کے کسی باغ میں تشریف لائے میں بھی آپؐ کے پیچھے پیچھے چلنے لگا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے اور روایت میں یہ ذکر بھی ہے کہ ابن مسیب نے کہا کہ میں نے اس (واقعہ) سے ان کی قبروں کی تاویل کی ان سب کی قبریں اکٹھی بنیں لیکن حضرت عثمانؓ کی قبر الگ بنی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِسْكِينٍ الْيَمَامِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ - وَهُوَ ابْنُ بِلاَلٍ - عَنْ شَرِيكِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَخْبَرَنِي أَبُو مُوسَى الأَشْعَرِيُّ أَنَّهُ تَوَضَّأَ فِي بَيْتِهِ ثُمَّ خَرَجَ فَقَالَ لأَلْزَمَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلأَكُونَنَّ مَعَهُ يَوْمِي هَذَا . قَالَ فَجَاءَ الْمَسْجِدَ فَسَأَلَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا خَرَجَ . وَجَّهَ هَا هُنَا - قَالَ - فَخَرَجْتُ عَلَى أَثَرِهِ أَسْأَلُ عَنْهُ حَتَّى دَخَلَ بِئْرَ أَرِيسٍ - قَالَ - فَجَلَسْتُ عِنْدَ الْبَابِ وَبَابُهَا مِنْ جَرِيدٍ حَتَّى قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَاجَتَهُ وَتَوَضَّأَ فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَإِذَا هُوَ قَدْ جَلَسَ عَلَى بِئْرِ أَرِيسٍ وَتَوَسَّطَ قُفَّهَا وَكَشَفَ عَنْ سَاقَيْهِ وَدَلاَّهُمَا فِي الْبِئْرِ - قَالَ - فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ ثُمَّ انْصَرَفْتُ فَجَلَسْتُ عِنْدَ الْبَابِ فَقُلْتُ لأَكُونَنَّ بَوَّابَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْيَوْمَ . فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَدَفَعَ الْبَابَ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ . فَقُلْتُ عَلَى رِسْلِكَ - قَالَ - ثُمَّ ذَهَبْتُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا أَبُو بَكْرٍ يَسْتَأْذِنُ فَقَالَ " ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ " . قَالَ فَأَقْبَلْتُ حَتَّى قُلْتُ لأَبِي بَكْرٍ ادْخُلْ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُبَشِّرُكَ بِالْجَنَّةِ - قَالَ - فَدَخَلَ أَبُو بَكْرٍ فَجَلَسَ عَنْ يَمِينِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَعَهُ فِي الْقُفِّ وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ كَمَا صَنَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَكَشَفَ عَنْ سَاقَيْهِ ثُمَّ رَجَعْتُ فَجَلَسْتُ وَقَدْ تَرَكْتُ أَخِي يَتَوَضَّأُ وَيَلْحَقُنِي فَقُلْتُ إِنْ يُرِدِ اللَّهُ بِفُلاَنٍ - يُرِيدُ أَخَاهُ - خَيْرًا يَأْتِ بِهِ . فَإِذَا إِنْسَانٌ يُحَرِّكُ الْبَابَ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ . فَقُلْتُ عَلَى رِسْلِكَ . ثُمَّ جِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ وَقُلْتُ هَذَا عُمَرُ يَسْتَأْذِنُ فَقَالَ " ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ " . فَجِئْتُ عُمَرَ فَقُلْتُ أَذِنَ وَيُبَشِّرُكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْجَنَّةِ - قَالَ - فَدَخَلَ فَجَلَسَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الْقُفِّ عَنْ يَسَارِهِ وَدَلَّى رِجْلَيْهِ فِي الْبِئْرِ ثُمَّ رَجَعْتُ فَجَلَسْتُ فَقُلْتُ إِنْ يُرِدِ اللَّهُ بِفُلاَنٍ خَيْرًا - يَعْنِي أَخَاهُ - يَأْتِ بِهِ فَجَاءَ إِنْسَانٌ فَحَرَّكَ الْبَابَ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا فَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ . فَقُلْتُ عَلَى رِسْلِكَ - قَالَ - وَجِئْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ " ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ مَعَ بَلْوَى تُصِيبُهُ " . قَالَ فَجِئْتُ فَقُلْتُ ادْخُلْ وَيُبَشِّرُكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْجَنَّةِ مَعَ بَلْوَى تُصِيبُكَ - قَالَ - فَدَخَلَ فَوَجَدَ الْقُفَّ قَدْ مُلِئَ فَجَلَسَ وُجَاهَهُمْ مِنَ الشِّقِّ الآخَرِ . قَالَ شَرِيكٌ فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ فَأَوَّلْتُهَا قُبُورَهُمْ . حَدَّثَنِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنِي شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ حَدَّثَنِي أَبُو مُوسَى الأَشْعَرِيُّ هَا هُنَا - وَأَشَارَ لِي سُلَيْمَانُ إِلَى مَجْلِسِ سَعِيدٍ نَاحِيَةَ الْمَقْصُورَةِ - قَالَ أَبُو مُوسَى خَرَجْتُ أُرِيدُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَوَجَدْتُهُ قَدْ سَلَكَ فِي الأَمْوَالِ فَتَبِعْتُهُ فَوَجَدْتُهُ قَدْ دَخَلَ مَالاً فَجَلَسَ فِي الْقُفِّ وَكَشَفَ عَنْ سَاقَيْهِ وَدَلاَّهُمَا فِي الْبِئْرِ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ حَسَّانَ وَلَمْ يَذْكُرْ قَوْلَ سَعِيدٍ فَأَوَّلْتُهَا قُبُورَهُمْ . حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ أَخْبَرَنِي شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا إِلَى حَائِطٍ بِالْمَدِينَةِ لِحَاجَتِهِ فَخَرَجْتُ فِي إِثْرِهِ . وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ وَذَكَرَ فِي الْحَدِيثِ قَالَ ابْنُ الْمُسَيَّبِ . فَتَأَوَّلْتُ ذَلِكَ قُبُورَهُمُ اجْتَمَعَتْ هَا هُنَا وَانْفَرَدَ عُثْمَانُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4404
عامر بن سعد بن ابی وقاص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت علیؓ سے فرمایا کہ تم میرے لئے ایسے ہو جیسے موسیٰؑ کے لئے ہارونؑ سوائے اس کے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ سعید کہتے ہیں کہ میں نے چاہا کہ میں حضرت سعدؓ سے بالمشافہ یہ بات سنوں۔ پس میں حضرت سعدؓ سے ملا اور ان کو وہ بات بتائی جو عامر نے مجھے بتائی تھی انہوں نے کہا کہ میں نے خود آپؐ سے (یہ بات) سنی ہے۔ میں نے کہا کیا آپؓ نے خود حضور ﷺ سے سنا ہے؟ تو انہوں نے اپنی دونوں انگلیوں کو اپنے کانوں پر رکھا اور کہا ہاں، اگر ایسا نہیں ہے تو یہ دونوں کان بہرے ہوجائیں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ وَأَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ وَعُبَيْدُ اللَّهِ الْقَوَارِيرِيُّ وَسُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ كُلُّهُمْ عَنْ يُوسُفَ الْمَاجِشُونِ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الصَّبَّاحِ - حَدَّثَنَا يُوسُفُ أَبُو سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِعَلِيٍّ " أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلاَّ أَنَّهُ لاَ نَبِيَّ بَعْدِي " . قَالَ سَعِيدٌ فَأَحْبَبْتُ أَنْ أُشَافِهَ بِهَا سَعْدًا فَلَقِيتُ سَعْدًا فَحَدَّثْتُهُ بِمَا حَدَّثَنِي عَامِرٌ فَقَالَ أَنَا سَمِعْتُهُ . فَقُلْتُ آنْتَ سَمِعْتَهُ فَوَضَعَ إِصْبَعَيْهِ عَلَى أُذُنَيْهِ فَقَالَ نَعَمْ وَإِلاَّ فَاسْتَكَّتَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4405
حضرت سعد بن ابی وقاصؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے حضرت علی بن ابی طالبؓ کو غزوئہ تبوک میں پیچھے چھوڑا انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ مجھے عورتوں اور بچوں میں پیچھے چھوڑے جاتے ہیں؟ اس پر آپؐ نے فرمایا کیا تم اس پر خوش نہیں ہو کہ تم میرے لئے ایسے ہو جیسے موسیٰؑ کے لئے ہارونؑ سوائے اس کے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ خَلَّفَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ تُخَلِّفُنِي فِي النِّسَاءِ وَالْصِّبْيَانِ فَقَالَ " أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى غَيْرَ أَنَّهُ لاَ نَبِيَّ بَعْدِي " . حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ فِي هَذَا الإِسْنَادِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4406
عامر بن سعد بن ابی وقاص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ معاویہ بن ابی سفیان نے حضرت سعدؓ کو حکم دیا اور کہا کہ تمہیں ابو تراب کو برا بھلا کہنے سے کس چیز نے روکے رکھا؟ اس پر حضرت سعدؓ نے کہا بات یہ ہے کہ جو تین باتیں مجھے یاد ہیں جو رسول اللہﷺ نے ان کو کہیں تھیں۔ اس لئے میں ان کو کبھی برا بھلا نہیں کہوں گا۔ اگر ان میں سے ایک بات بھی مجھے نصیب ہو جائے تو مجھے سرخ اونٹوں سے زیادہ پیاری ہے۔ میں نے رسول اللہﷺ کو ان سے فرماتے ہوئے سنا جب کہ آپؐ نے انہیں ایک غزوہ میں پیچھے چھوڑا تو حضرت علیؓ نے آپؐ کی خدمت میں عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ مجھے عورتوں اور بچوں میں پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔ اس پر رسول اللہﷺ نے ان سے فرمایا کیا تم اس پر خوش نہیں کہ تم میرے لئے ایسے ہی ہو جیسے موسیٰؑ کے لئے ہارونؑ سوائے اس کے کہ میرے بعد نبوّت نہیں ہے اور میں نے خیبر کے دن آپؐ کو فرماتے ہوئے سنا کہ آج میں ضرور اس شخص کو جھنڈا دوں گا جو اللہ اور اس کے رسولؐ سے محبت رکھتا ہے اور اللہ اور اس کا رسولؐ اس سے محبت رکھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں پس ہم اس (جھنڈے) کے لئے گردنیں اٹھا اٹھا کر دیکھنے لگے۔ اس پر آپؐ نے فرمایا علیؓ کو میرے پاس بلاؤ چنانچہ حضرت علیؓ کو لایا گیا انہیں آشوب چشم کی تکلیف تھی۔ حضورؐ نے ان کی آنکھوں میں لعاب دہن لگایا اور جھنڈا ان کو دے دیا۔ اور اللہ نے ان کے ذریعہ فتح دی اور جب یہ آیت نازل ہوئی فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اَبْنَائَ نَا وَاَبْنَائَ کُمْ تو کہہ دے کہ آؤ ہم اپنے بیٹوں کو بلاتے ہیں تم اپنے بیٹوں کو بلاؤ۔ تو رسول اللہﷺ نے حضرت علیؓ، حضرت فاطمہؓ، حضرت حسنؓ اور حضرت حسینؓ کو بلایا اور فرمایا اے اللہ! یہ میرے اہل ہیں۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ - وَتَقَارَبَا فِي اللَّفْظِ - قَالاَ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ - وَهُوَ ابْنُ إِسْمَاعِيلَ - عَنْ بُكَيْرِ بْنِ مِسْمَارٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَمَرَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ سَعْدًا فَقَالَ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَسُبَّ أَبَا التُّرَابِ فَقَالَ أَمَّا مَا ذَكَرْتُ ثَلاَثًا قَالَهُنَّ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَنْ أَسُبَّهُ لأَنْ تَكُونَ لِي وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ لَهُ خَلَّفَهُ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ يَا رَسُولَ اللَّهِ خَلَّفْتَنِي مَعَ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلاَّ أَنَّهُ لاَ نُبُوَّةَ بَعْدِي " . وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ يَوْمَ خَيْبَرَ " لأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ رَجُلاً يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ " . قَالَ فَتَطَاوَلْنَا لَهَا فَقَالَ " ادْعُوا لِي عَلِيًّا " . فَأُتِيَ بِهِ أَرْمَدَ فَبَصَقَ فِي عَيْنِهِ وَدَفَعَ الرَّايَةَ إِلَيْهِ فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ { فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ} دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلِيًّا وَفَاطِمَةَ وَحَسَنًا وَحُسَيْنًا فَقَالَ " اللَّهُمَّ هَؤُلاَءِ أَهْلِي " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4407
حضرت سعدؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے حضرت علیؓ سے فرمایا کیا تم اس پر خوش نہیں کہ تم میرے لئے ایسے ہو جیسے موسیٰؑ کے لئے ہارونؑ۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ بْنَ سَعْدٍ عَنْ سَعْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ لِعَلِيٍّ " أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4408
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے خیبر کے دن فرمایا کہ میں یہ جھنڈا ضرور اس شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسولؐ سے محبت کرتا ہے، اللہ اس کے ہاتھوں پر فتح دے گا۔ حضرت عمرؓ بن خطاب کہتے ہیں میں نے اس دن کے علاوہ کبھی امارت کی خواہش نہیں کی۔ حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے آپؐ کو اونچا کیا اس اُمید پر کہ مجھے اس عَلَم کے لئے بلایا جائے گا۔ راوی کہتے ہیں پھر رسول اللہﷺ نے حضرت علی بن ابی طالبؓ کو بلایا اور انہیں وہ عطا فرمایا اور فرمایا چلو اور ادھر ادھر توجہ نہ کرنا یہاں تک کہ اللہ تمہیں فتح دے دے۔ راوی کہتے ہیں پھر حضرت علیؓ کچھ چلے پھر رک گئے اور (ادھر ادھر) توجہ نہ کی پھر بآواز بلند عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں لوگوں سے کس بات پر لڑوں؟ آپؐ نے فرمایا ان سے لڑو یہاں تک کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمدؐ اللہ کے رسول ہیں۔ پس اگر وہ ایسا کریں تو انہوں نے اپنے خون اور اموال کو _سوائے کسی حق کے_ تجھ سے محفوظ کر لیا اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيَّ - عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ يَوْمَ خَيْبَرَ " لأُعْطِيَنَّ هَذِهِ الرَّايَةَ رَجُلاً يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَى يَدَيْهِ " . قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَا أَحْبَبْتُ الإِمَارَةَ إِلاَّ يَوْمَئِذٍ - قَالَ - فَتَسَاوَرْتُ لَهَا رَجَاءَ أَنْ أُدْعَى لَهَا - قَالَ - فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَأَعْطَاهُ إِيَّاهَا وَقَالَ " امْشِ وَلاَ تَلْتَفِتْ حَتَّى يَفْتَحَ اللَّهُ عَلَيْكَ " . قَالَ فَسَارَ عَلِيٌّ شَيْئًا ثُمَّ وَقَفَ وَلَمْ يَلْتَفِتْ فَصَرَخَ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَى مَاذَا أُقَاتِلُ النَّاسَ قَالَ " قَاتِلْهُمْ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ فَقَدْ مَنَعُوا مِنْكَ دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلاَّ بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4409
حضرت سہل بن سعدؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے خیبر کے دن فرمایا میں ضرور یہ جھنڈا اس شخص کو دوں گا جس کے ہاتھوں پر اللہ فتح دے گا جو اللہ اور اس کے رسولؐ سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسولؐ اس سے محبت کرتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ لوگوں نے اپنی رات یہ سوچتے اور باتیں کرتے گذاری کہ وہ ان میں سے کس کو دیا جائے گا۔ وہ کہتے ہیں جب صبح ہوئی تو لوگ رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہر ایک امید لگائے بیٹھا تھا کہ (وہ عَلَم) اسے دیا جائے گا۔ آپؐ نے فرمایا علیؓ بن ابی طالب کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! اُن کی آنکھیں دُکھتی ہیں۔ آپؐ نے فرمایا اسے بلا بھیجو۔ چنانچہ اُن (حضرت علیؓ) کو لایا گیا اور رسول اللہﷺ نے ان کی آنکھوں میں لعاب لگایا اور ان کے لئے دعا کی تو وہ ٹھیک ہوگئے گویا کہ انہیں کوئی تکلیف ہی نہیں تھی۔ پھر آپؐ نے انہیں جھنڈا عطا فرمایا۔ حضرت علیؓ نے کہا یا رسولؐ اللہ! میں ان سے لڑوں کہ وہ ہمارے جیسے ہو جائیں۔ آپؐ نے فرمایا تم اپنی رفتار پر چلتے جاؤ یہاں تک کہ تم ان کے صحن میں اترو۔ پھر انہیں اسلام کی طرف بلاؤ اور انہیں بتاؤ جو اللہ کے حق میں سے ان پر واجب ہیں کیونکہ اللہ کی قسم اگر اللہ تمہارے ذریعہ سے ایک آدمی کو (بھی) ہدایت دے دے۔ وہ تمہارے لئے سرخ اونٹوں سے زیادہ بہتر ہے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَازِمٍ - عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلٍ ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ - وَاللَّفْظُ هَذَا - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ - عَنْ أَبِي حَازِمٍ أَخْبَرَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ يَوْمَ خَيْبَرَ " لأُعْطِيَنَّ هَذِهِ الرَّايَةَ رَجُلاً يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَى يَدَيْهِ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ " . قَالَ فَبَاتَ النَّاسُ يَدُوكُونَ لَيْلَتَهُمْ أَيُّهُمْ يُعْطَاهَا - قَالَ - فَلَمَّا أَصْبَحَ النَّاسُ غَدَوْا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كُلُّهُمْ يَرْجُونَ أَنْ يُعْطَاهَا فَقَالَ " أَيْنَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ " . فَقَالُوا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَشْتَكِي عَيْنَيْهِ - قَالَ - فَأَرْسَلُوا إِلَيْهِ فَأُتِيَ بِهِ فَبَصَقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي عَيْنَيْهِ وَدَعَا لَهُ فَبَرَأَ حَتَّى كَأَنْ لَمْ يَكُنْ بِهِ وَجَعٌ فَأَعْطَاهُ الرَّايَةَ فَقَالَ عَلِيٌّ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُقَاتِلُهُمْ حَتَّى يَكُونُوا مِثْلَنَا . فَقَالَ " انْفُذْ عَلَى رِسْلِكَ حَتَّى تَنْزِلَ بِسَاحَتِهِمْ ثُمَّ ادْعُهُمْ إِلَى الإِسْلاَمِ وَأَخْبِرْهُمْ بِمَا يَجِبُ عَلَيْهِمْ مِنْ حَقِّ اللَّهِ فِيهِ فَوَاللَّهِ لأَنْ يَهْدِيَ اللَّهُ بِكَ رَجُلاً وَاحِدًا خَيْرٌ لَكَ مِنْ أَنْ يَكُونَ لَكَ حُمْرُ النَّعَمِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4410
حضرت سلمہ بن اکوعؓ بیان کرتے ہیں کہ خیبر کے موقعہ پر حضرت علیؓ نبیﷺ سے پیچھے رہ گئے اور ان کی آنکھوں میں تکلیف تھی۔ پھر حضرت علیؓ نے کہا کیا میں رسول اللہﷺ سے پیچھے رہ جاؤں! تو حضرت علیؓ نکلے اور نبیﷺ سے جا ملے۔ پھر جب اس رات کی شام آئی جس کی صبح کو اللہ نے فتح دی، رسول اللہﷺ نے فرمایا میں جھنڈا دوں گا یا فرمایا کل جھنڈا وہ شخص لے گا جس سے اللہ اور اس کا رسولؐ محبت کرتے ہیں یا فرمایا جو اللہ اور اس کے رسولؐ سے محبت کرتا ہے۔ اللہ اس کے ذریعہ فتح دے گا تو کیا دیکھتے ہیں کہ حضرت علیؓ ہیں اور ہمیں امید نہیں تھی ان کے متعلق۔ لوگوں نے کہا کہ یہ علیؓ ہیں۔ چنانچہ رسول اللہﷺ نے انہیں وہ جھنڈا عطا فرمایا اور اللہ نے ان کے ذریعہ فتح عطا فرمائی۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ - يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيلَ - عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ قَالَ كَانَ عَلِيٌّ قَدْ تَخَلَّفَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي خَيْبَرَ وَكَانَ رَمِدًا فَقَالَ أَنَا أَتَخَلَّفُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَخَرَجَ عَلِيٌّ فَلَحِقَ بِالنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا كَانَ مَسَاءُ اللَّيْلَةِ الَّتِي فَتَحَهَا اللَّهُ فِي صَبَاحِهَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ - أَوْ لَيَأْخُذَنَّ بِالرَّايَةِ - غَدًا رَجُلٌ يُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَوْ قَالَ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَيْهِ " . فَإِذَا نَحْنُ بِعَلِيٍّ وَمَا نَرْجُوهُ فَقَالُوا هَذَا عَلِيٌّ . فَأَعْطَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الرَّايَةَ فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4411
یزید بن حیان کہتے ہیں کہ میں اور حصین بن سبرہ اور عمر بن مسلم حضرت زید بن ارقمؓ کے پاس گئے جب ہم ان کے پاس بیٹھے تو حصین نے ان سے کہا کہ اے زیدؓ! آپؓ نے بہت خیر پائی۔ آپؓ نے رسول اللہﷺ کو دیکھا، آپؐ کی باتیں سنیں اور آپؐ کی معیت میں غزوات کئے اور آپؐ کے پیچھے نمازیں پڑھیں۔ زیدؓ! آپؓ نے بہت خیر پائی ہے۔ اے زیدؓ! جو رسول اللہﷺ سے آپؓ نے سنا ہے ہمیں بتائیں۔ انہوں نے کہا اے میرے بھتیجے! اللہ کی قسم میری عمر زیادہ ہوگئی ہے اور مجھ پر ایک عرصہ گذر گیا ہے اور میں بعض باتیں بھول چکا ہوں جو رسول اللہﷺ سے مجھے یاد تھیں۔ پس جو بات میں تمہیں بتاؤں اسے قبول کرلو اور جو نہ بتاؤں اس پر مجھے مجبور نہ کرو۔ وہ کہنے لگے ایک روز رسول اللہﷺ مکہ اور مدینہ کے مابین ایک چشمہ کے پاس جسے خُم کہا جاتا تھا ہمارے درمیان خطاب کرنے کے لئے کھڑے ہوئے۔ آپؐ نے اللہ کی حمد و ثنا کی اور وعظ و نصیحت فرمائی پھر فرمایا اما بعد! سنو اے لوگو! میں تو محض ایک انسان ہوں قریب ہے کہ میرے رب کا پیغام لانے والا آئے اور میں اس کے بلاوے پر ہاں کہوں۔ میں تم میں دو اہم چیزیں چھوڑے جارہا ہوں، ان میں سے پہلی اللہ کی کتاب ہے جس میں ہدایت اور نور ہے۔ پس اللہ کی کتاب کو لو اور اس کو مضبوطی سے پکڑ لو۔ پھر آپؐ نے کتاب اللہ کے بارہ میں بہت ترغیب و تحریض دلائی پھر فرمایا اور میرے اہل بیت، میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارہ میں اللہ کی یاد دلاتا ہوں، میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارہ میں اللہ کی یاد دلاتا ہوں، میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارہ میں اللہ کی یاد دلاتا ہوں۔ حصین نے انہیں کہا اے زیدؓ! آپؐ کے اہل بیت کون ہیں؟ کیا آپؐ کی ازواج مطہرات آپؐ کے اہل بیت میں شامل نہیں؟ زید نے کہا آپ کی ازواج آپؐ کے اہل بیت میں ہیں لیکن آپؐ کے اہل بیت وہ ہیں جن پر آپؐ کے بعد صدقہ حرام قرار دے دیا گیا ہے انہوں (حضرت زیدؓ نے) کہا وہ کون ہیں؟ انہوں (حضرت زیدؓ) نے کہا وہ حضرت علیؓ کی آل، حضرت عقیلؓ کی آل، حضرت جعفرؓ کی آل اور حضرت عباسؓ کی آل ہے۔ اس نے کہا کیا ان سب پر صدقہ حرام قرار دیا گیا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ اللہ کی کتاب میں ہدایت اور نور ہے جس نے اسے مضبوطی سے پکڑا اور اسے لے لیا وہ ہدایت پر قائم ہے اور جس نے اس کے بارہ میں کوتاہی کی تو وہ گمراہ ہو گیا۔ یزید بن حیان حضرت زید بن ارقمؓ کے بارہ میں روایت کرتے ہیں کہ ہم ان کے پاس گئے تو ہم نے ان سے کہا کہ آپؓ نے بڑی خیر دیکھی ہے۔ آپؓ رسول اللہﷺ کی صحبت میں رہے اور آپؐ کے پیچھے آپؓ نے نمازیں ادا کیں ہیں۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس میں یہ اضافہ ہے انہوں نے کہا سنو! میں تم میں دو اہم چیزیں چھوڑے جارہا ہوں۔ ان میں سے ایک تو اللہ عز وّجل کی کتاب ہے، وہ اللہ کی رسی ہے جس نے اس کی پیروی کی وہ ہدایت پر ہے اور جس نے اسے چھوڑ دیا وہ گمراہی پر ہے۔ اس روایت میں یہ بھی ہے کہ پھر ہم نے کہا آپؐ کے اہل بیت کون ہیں؟ آپؐ کی ازواج؟ انہوں نے کہا نہیں اللہ کی قسم! یقینا عورت مرد کے ساتھ دیر تک ہوتی ہے۔ پھر وہ اسے طلاق دے دیتا ہے تو وہ اپنے باپ اور اپنی قوم کی طرف لوٹ جاتی ہے۔ آپؐ کے اہل بیت تو آپؐ کی اصل ہیں اور آپؐ کا قبیلہ ہیں جن پر آپؐ کے بعد صدقہ حرام قرار دے دیا گیا ہے۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَشُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنِي أَبُو حَيَّانَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ حَيَّانَ قَالَ انْطَلَقْتُ أَنَا وَحُصَيْنُ بْنُ سَبْرَةَ وَعُمَرُ بْنُ مُسْلِمٍ إِلَى زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ فَلَمَّا جَلَسْنَا إِلَيْهِ قَالَ لَهُ حُصَيْنٌ لَقَدْ لَقِيتَ يَا زَيْدُ خَيْرًا كَثِيرًا رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَسَمِعْتَ حَدِيثَهُ وَغَزَوْتَ مَعَهُ وَصَلَّيْتَ خَلْفَهُ لَقَدْ لَقِيتَ يَا زَيْدُ خَيْرًا كَثِيرًا حَدِّثْنَا يَا زَيْدُ مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - قَالَ - يَا ابْنَ أَخِي وَاللَّهِ لَقَدْ كَبِرَتْ سِنِّي وَقَدُمَ عَهْدِي وَنَسِيتُ بَعْضَ الَّذِي كُنْتُ أَعِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَمَا حَدَّثْتُكُمْ فَاقْبَلُوا وَمَا لاَ فَلاَ تُكَلِّفُونِيهِ . ثُمَّ قَالَ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا فِينَا خَطِيبًا بِمَاءٍ يُدْعَى خُمًّا بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَوَعَظَ وَذَكَّرَ ثُمَّ قَالَ " أَمَّا بَعْدُ أَلاَ أَيُّهَا النَّاسُ فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ يُوشِكُ أَنْ يَأْتِيَ رَسُولُ رَبِّي فَأُجِيبَ وَأَنَا تَارِكٌ فِيكُمْ ثَقَلَيْنِ أَوَّلُهُمَا كِتَابُ اللَّهِ فِيهِ الْهُدَى وَالنُّورُ فَخُذُوا بِكِتَابِ اللَّهِ وَاسْتَمْسِكُوا بِهِ " . فَحَثَّ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ وَرَغَّبَ فِيهِ ثُمَّ قَالَ " وَأَهْلُ بَيْتِي أُذَكِّرُكُمُ اللَّهَ فِي أَهْلِ بَيْتِي أُذَكِّرُكُمُ اللَّهَ فِي أَهْلِ بَيْتِي أُذَكِّرُكُمُ اللَّهَ فِي أَهْلِ بَيْتِي " . فَقَالَ لَهُ حُصَيْنٌ وَمَنْ أَهْلُ بَيْتِهِ يَا زَيْدُ أَلَيْسَ نِسَاؤُهُ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ قَالَ نِسَاؤُهُ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ وَلَكِنْ أَهْلُ بَيْتِهِ مَنْ حُرِمَ الصَّدَقَةَ بَعْدَهُ . قَالَ وَمَنْ هُمْ قَالَ هُمْ آلُ عَلِيٍّ وَآلُ عَقِيلٍ وَآلُ جَعْفَرٍ وَآلُ عَبَّاسٍ . قَالَ كُلُّ هَؤُلاَءِ حُرِمَ الصَّدَقَةَ قَالَ نَعَمْ . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ حَدَّثَنَا حَسَّانُ - يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ - عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ حَيَّانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ بِمَعْنَى حَدِيثِ زُهَيْرٍ . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ كِلاَهُمَا عَنْ أَبِي حَيَّانَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَ حَدِيثِ إِسْمَاعِيلَ وَزَادَ فِي حَدِيثِ جَرِيرٍ " كِتَابُ اللَّهِ فِيهِ الْهُدَى وَالنُّورُ مَنِ اسْتَمْسَكَ بِهِ وَأَخَذَ بِهِ كَانَ عَلَى الْهُدَى وَمَنْ أَخْطَأَهُ ضَلَّ " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ حَدَّثَنَا حَسَّانُ - يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ - عَنْ سَعِيدٍ - وَهُوَ ابْنُ مَسْرُوقٍ - عَنْ يَزِيدَ بْنِ حَيَّانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ دَخَلْنَا عَلَيْهِ فَقُلْنَا لَهُ لَقَدْ رَأَيْتَ خَيْرًا . لَقَدْ صَاحَبْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَصَلَّيْتَ خَلْفَهُ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ أَبِي حَيَّانَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " أَلاَ وَإِنِّي تَارِكٌ فِيكُمْ ثَقَلَيْنِ أَحَدُهُمَا كِتَابُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ هُوَ حَبْلُ اللَّهِ مَنِ اتَّبَعَهُ كَانَ عَلَى الْهُدَى وَمَنْ تَرَكَهُ كَانَ عَلَى ضَلاَلَةٍ " . وَفِيهِ فَقُلْنَا مَنْ أَهْلُ بَيْتِهِ نِسَاؤُهُ قَالَ لاَ وَايْمُ اللَّهِ إِنَّ الْمَرْأَةَ تَكُونُ مَعَ الرَّجُلِ الْعَصْرَ مِنَ الدَّهْرِ ثُمَّ يُطَلِّقُهَا فَتَرْجِعُ إِلَى أَبِيهَا وَقَوْمِهَا أَهْلُ بَيْتِهِ أَصْلُهُ وَعَصَبَتُهُ الَّذِينَ حُرِمُوا الصَّدَقَةَ بَعْدَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4412
ابو حازم سے روایت ہے کہ حضرت سہلؓ بن سعد نے بیان کیا کہ آل مروان میں سے ایک شخص کو مدینہ پر عامل مقرر کیا گیا۔ راوی کہتے ہیں کہ اس نے حضرت سہل بن سعدؓ کو بلایا اور انہیں حکم دیا کہ وہ حضرت علیؓ پر سبّ و شتم کریں۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت سہلؓ نے اس کا انکار کیا اور اس عامل نے ان (حضرت سہلؓ) سے کہا اگر تو نے اس کا انکار کرنا ہے تو پھر یہ کہو کہ ابو تراب پر اللہ کی لعنت ہو۔ حضرت سہلؓ نے کہا کہ حضرت علیؓ کے لئے ابو تراب سے بڑھ کر کوئی نام محبوب نہیں ہے۔ جب انہیں اس (نام) سے پکارا جاتا تو وہ خوش ہوتے تھے پھر اُس نے ان (حضرت سہلؓ) سے کہا کہ ہمیں اس واقعہ کے بارہ میں بتاؤ کہ انہیں ابوتراب نام کیوں دیا گیا؟ انہوں (حضرت سہلؓ) نے کہا کہ رسول اللہﷺ حضرت فاطمہؓ کے گھر تشریف لے گئے اور حضرت علیؓ کو گھر میں نہ پایا تو فرمایا تمہارا چچا زاد کہاں ہے؟ انہوں (حضرت فاطمہؓ) نے عرض کیا میرے اور ان کے درمیان کچھ بات ہوئی جس پر وہ مجھ سے ناراض ہوئے اور باہر نکل گئے اور میرے پاس قیلولہ نہیں کیا۔ رسول اللہﷺ نے ایک آدمی سے فرمایا کہ دیکھو کہ وہ کہاں ہیں؟ وہ آدمی آیا اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! وہ مسجد میں سوئے ہوئے ہیں تو رسول اللہﷺ ان کے پاس تشریف لے گئے اور وہ (حضرت علیؓ) لیٹے ہوئے تھے اور ان کی چادر ان کے پہلو سے گری ہوئی تھی اور انہیں مٹی لگی ہوئی تھی۔ رسول اللہﷺ اس (مٹی) کو ان سے صاف کرنے لگے اور فرمانے لگے اٹھو ابو تراب اٹھو ابو تراب۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَازِمٍ - عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ اسْتُعْمِلَ عَلَى الْمَدِينَةِ رَجُلٌ مِنْ آلِ مَرْوَانَ - قَالَ - فَدَعَا سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ فَأَمَرَهُ أَنْ يَشْتِمَ عَلِيًّا - قَالَ - فَأَبَى سَهْلٌ فَقَالَ لَهُ أَمَّا إِذْ أَبَيْتَ فَقُلْ لَعَنَ اللَّهُ أَبَا التُّرَابِ . فَقَالَ سَهْلٌ مَا كَانَ لِعَلِيٍّ اسْمٌ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَبِي التُّرَابِ وَإِنْ كَانَ لَيَفْرَحُ إِذَا دُعِيَ بِهَا . فَقَالَ لَهُ أَخْبِرْنَا عَنْ قِصَّتِهِ لِمَ سُمِّيَ أَبَا تُرَابٍ قَالَ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْتَ فَاطِمَةَ فَلَمْ يَجِدْ عَلِيًّا فِي الْبَيْتِ فَقَالَ " أَيْنَ ابْنُ عَمِّكِ " . فَقَالَتْ كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ شَىْءٌ فَغَاضَبَنِي فَخَرَجَ فَلَمْ يَقِلْ عِنْدِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لإِنْسَانٍ " انْظُرْ أَيْنَ هُوَ " . فَجَاءَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هُوَ فِي الْمَسْجِدِ رَاقِدٌ . فَجَاءَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ مُضْطَجِعٌ قَدْ سَقَطَ رِدَاؤُهُ عَنْ شِقِّهِ فَأَصَابَهُ تُرَابٌ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَمْسَحُهُ عَنْهُ وَيَقُولُ " قُمْ أَبَا التُّرَابِ قُمْ أَبَا التُّرَابِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4413
حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ ایک رات رسول اللہﷺ بیدار ہوئے تو آپؐ نے فرمایا کاش میرے صحابہؓ میں سے کوئی نیک آدمی آج رات میرا پہرہ دے۔ وہ بیان کرتی ہیں ہم نے اسلحہ کی آواز سنی۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا کون ہے؟ انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! سعد بن ابی وقاص۔ آپؐ کے پہرہ کے لئے حاضر ہوا ہوں۔ حضرت عائشہؓ کہتی ہیں کہ پھر رسول اللہﷺ سو گئے یہاں تک کہ میں نے آپؐ کی لمبی سانسوں کی آواز سنی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَرِقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَالَ لَيْتَ رَجُلاً صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ . قَالَتْ وَسَمِعْنَا صَوْتَ السِّلاَحِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ هَذَا " . قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ جِئْتُ أَحْرُسُكَ . قَالَتْ عَائِشَةُ فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى سَمِعْتُ غَطِيطَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4414
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ مدینہ تشریف آوری کے زمانہ میں ایک رات رسول اللہﷺ سو نہ سکے تو آپؐ نے فرمایا کاش میرے صحابہؓ میں سے کوئی نیک آدمی آج رات میرا پہرہ دے۔ وہ کہتی ہیں ہم اسی حال میں تھے کہ ہم نے اسلحہ کی آواز سنی۔ آپؐ نے فرمایا کون ہے؟ انہوں نے عرض کیا سعدؓ بن ابی وقاص۔ رسول اللہﷺ نے اس سے فرمایا تم یہاں کیسے آئے؟ انہوں نے کہا کہ میرے دل میں رسول اللہﷺ کے بارہ میں خوف پیدا ہوا اس لئے میں آپؐ کے پہرہ کے لئے حاضر ہوا ہوں۔ رسول اللہﷺ نے سعدؓ کو دعا دی اور سو گئے۔ ایک روایت میں (قَالَ مَنْ ہَذَا کی بجائے) فَقُلْنَا مَنْ ہَذَا کے الفاظ ہیں اور ایک روایت میں (سَھِرَ رَسُوْلُ اللَّہِﷺ مَقْدَمَہُ الْمَدِیْنَۃَ لَیْلَۃً کی بجائے) أَرِقَ رَسُوْلُ اللَّہِﷺ ذَاتَ لَیْلَۃٍ کے الفاظ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ سَهِرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَقْدَمَهُ الْمَدِينَةَ لَيْلَةً فَقَالَ " لَيْتَ رَجُلاً صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ " . قَالَتْ فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ سَمِعْنَا خَشْخَشَةَ سِلاَحٍ فَقَالَ " مَنْ هَذَا " . قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا جَاءَ بِكَ " . قَالَ وَقَعَ فِي نَفْسِي خَوْفٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَجِئْتُ أَحْرُسُهُ . فَدَعَا لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ نَامَ . وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ رُمْحٍ فَقُلْنَا مَنْ هَذَا حَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ يَقُولُ قَالَتْ عَائِشَةُ أَرِقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ لَيْلَةٍ . بِمِثْلِ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے