کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

صحیح مسلم, حصہ 3

صحیح مسلم 4415

حضرت علیؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے سعدؓ بن مالک کے سوا کسی اور کے لئے اپنے ماں باپ کو کبھی اکٹھا نہیں کیا۔ اُحد کے دن آپؐ، سعدؓ سے فرمانے لگے تیر چلاؤ تم پر میرے ماں باپ قربان ہوں۔

حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ - يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ - عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ مَا جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَبَوَيْهِ لأَحَدٍ غَيْرَ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ فَإِنَّهُ جَعَلَ يَقُولُ لَهُ يَوْمَ أُحُدٍ " ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ح حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ وَإِسْحَاقُ الْحَنْظَلِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ عَنْ مِسْعَرٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مِسْعَرٍ كُلُّهُمْ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4416

حضرت سعد بن ابی وقاصؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اُحد کے دن (فِدَاکَ اَبِیْ وَ اُمِّیْ فرما کر) میرے لئے اپنے ماں باپ کو اکٹھا کیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ - يَعْنِي ابْنَ بِلاَلٍ - عَنْ يَحْيَى - وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ - عَنْ سَعِيدٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ لَقَدْ جَمَعَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَبَوَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ رُمْحٍ عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ كِلاَهُمَا عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4417

عامر بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ اُحد کے دن نبیﷺ نے ان کے لئے اپنے والدین کو اکٹھا کیا انہوں نے کہا کہ مشرکوں میں سے ایک آدمی تھا جس نے مسلمانوں کو جلایا تھا نبیﷺ نے ان (سعدؓ) سے فرمایا تیر چلاؤ تم پر میرے ماں باپ قربان۔ حضرت سعدؓ کہتے ہیں پھر میں نے وہ تیر جس میں پھل نہیں تھا اس کے پہلو میں مارا جس کی وجہ سے وہ مر گیا اور اس کی پردہ دری ہوگئی اور میں نے دیکھا کہ نبیﷺ خوشی سے کھل کھلا کر ہنس پڑے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ - يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيلَ - عَنْ بُكَيْرِ بْنِ مِسْمَارٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم جَمَعَ لَهُ أَبَوَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ . قَالَ كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ قَدْ أَحْرَقَ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي " . قَالَ فَنَزَعْتُ لَهُ بِسَهْمٍ لَيْسَ فِيهِ نَصْلٌ فَأَصَبْتُ جَنْبَهُ فَسَقَطَ فَانْكَشَفَتْ عَوْرَتُهُ فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى نَوَاجِذِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4418

مصعب بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے بارہ میں کئی ایک قرآنی آیات نازل ہوئیں۔ مصعب نے کہا کہ سعدؓ کی ماں نے قسم کھائی تھی کہ وہ ان سے کبھی بات نہیں کرے گی یہانتک کہ وہ اپنے دین کا انکار کر دے۔ چنانچہ نہ وہ کھاتی اور نہ پیتی۔ انہوں نے (سعدؓ سے کہا) تو بیان کیا کرتا ہے کہ اللہ تمہیں اپنے والدین سے احسان کی تاکید کرتا ہے اور میں تمہاری ماں ہوں اور میں تمہیں اس کا حکم دے رہی ہوں۔ راوی کہتے ہیں کہ تین روز تک وہ اس حال میں رہیں یہانتک کہ کمزوری کی وجہ ان پر غشی طاری ہوگئی پھر ان کا بیٹا جسے عمارۃ کہا جاتا تھا کھڑا ہوا اور انہیں پانی پلایا پھر وہ سعد کو بد دعا دینے لگیں تب اللہ عزوجل نے قرآن میں یہ آیت اتاری وَوَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ۔۔۔ اور ہم نے انسان کو اس کے والدین کے حقوق میں احسان کی تاکید نصیحت کی1 وَاِنْ جَاھَدَاکَ۔۔۔ اور اگر وہ دونوں (بھی) تجھ سے جھگڑا کریں کہ تو میرا شریک ٹھہرا (تو ان دونوں کی اطاعت نہ کر اور اس میں یہ بھی ہے: وَصَاحِبْھُمَا فِیْ الدُّنْیَا۔۔۔ اور دونوں کے ساتھ دنیا میں دستور کے مطابق رفاقت جاری رکھو2۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس بڑا غنیمت کا مال آیا اس میں ایک تلوار (بھی) تھی چنانچہ میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یہ تلوار مجھے عنایت فرما دیجئے میرے حال سے آپؐ واقف ہیں لیکن حضورؐ نے فرمایا کہ اسے وہیں لوٹا دو جہاں سے تم نے اسے لیا ہے۔ پھر میں گیا یہانتک کہ جب میں نے اسے غنیمت کے مال میں رکھنے کا ارادہ کیا تو میرے نفس نے مجھے ملامت کیا پھر میں رسول اللہﷺ کی طرف لوٹا اور عرض کیا یہ مجھے دے دیجئے۔ آپؐ نے مجھ سے سختی سے فرمایا اسے وہیں رکھ دو جہاں سے یہ تم نے لی ہے۔ وہ کہتے ہیں پھر اللہ عزوجل نے آیت نازل فرمائی یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْاَنْفَالِ۔۔۔ وہ تجھ سے مال غنیمت کے بارہ میں پوچھتے ہیں۔۔۔۔ وہ کہتے ہیں پھر میں بیمار پڑ گیا۔ میں نے نبیﷺ کی خدمت میں پیغام بھیجا چنانچہ آپ میرے پاس تشریف لائے تو میں نے عرض کیا مجھے اجازت دیں کہ اپنے مال کو جسے چاہوں تقسیم کروں۔ وہ کہتے ہیں کہ حضورؐ نے انکار کیا۔ میں نے عرض کیا کہ پھر نصف (کے بارہ میں اجازت دے دیں۔) وہ کہتے ہیں پھر آپؐ نے انکار فرمایا میں نے عرض کیا کہ ایک تہائی۔ وہ کہتے ہیں اس پر آپؐ خاموش رہے۔ پھر اس کے بعد ایک تہائی جائز ہوگیا۔ وہ کہتے ہیں پھر میں انصارؓ اور مہاجرینؓ کے ایک گروہ میں آیا تو انہوں نے کہا آؤ ہم تمہیں کھلائیں اور شراب پلائیں اور یہ شراب حرام کئے جانے سے پہلے کی بات ہے۔ وہ کہتے ہیں پھر میں ان کے ساتھ ایک حَشّ میں آیا اور حَشّ بستان کو کہتے ہیں تو وہاں ان کے پاس ایک اُونٹ بھنا ہوا تھا اور ایک مشکیزہ شراب۔ وہ کہتے ہیں میں نے ان کے ساتھ کھایا اور پیا اور پھر میں نے ان کے پاس انصارؓ اور مہاجرینؓ کا ذکر کیا۔ میں نے کہا کہ مہاجرینؓ انصارؓ سے بہتر ہیں وہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے اس (اونٹ) کا جبڑا لیا اور مجھے دے مارا اور میرا ناک زخمی کر دیا۔ میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپؐ کو اس بارہ میں بتایا تو اللہ عز وجل نے میرے بارہ میں _خود ان کے بارہ میں _ شراب کے بارہ میں آیت نازل فرمائی۔ اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ۔۔۔ یقینا مدہوش کرنے والی چیز اور جؤا اور بت (پرستی) اور تیروں سے قسمت آزمائی یہ سب ناپاک شیطانی عمل ہیں۔ ایک اور روایت میں (أَنَّہُ نَزَلَتْ فِیْہِ آیاتٌ مِنَ الْقُرْآنِ کی بجائے) أَنَّہُ قَالَ اُنْزِلَتْ فِیَّ اَرْبَعُ آیاتٍ کے الفاظ ہیں۔ مصعب بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میرے بارہ میں چار آیات نازل ہوئیں۔ ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ جب وہ اس (حضرت سعدؓ کی ماں ) کو کھانا کھلانا چاہتے تو لکڑی سے اس کا منہ کھولتے پھر اس (کے منہ) میں (کھانا) ڈالتے اور اس روایت میں یہ بھی ہے کہ اس نے اس جبڑے کو حضرت سعدؓ کی ناک پر مارا اور اس کو پھاڑ دیا اور حضرت سعدؓ کی ناک پھٹی ہوئی تھی۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنِي مُصْعَبُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ نَزَلَتْ فِيهِ آيَاتٌ مِنَ الْقُرْآنِ - قَالَ - حَلَفَتْ أُمُّ سَعْدٍ أَنْ لاَ تُكَلِّمَهُ أَبَدًا حَتَّى يَكْفُرَ بِدِينِهِ وَلاَ تَأْكُلَ وَلاَ تَشْرَبَ . قَالَتْ زَعَمْتَ أَنَّ اللَّهَ وَصَّاكَ بِوَالِدَيْكَ وَأَنَا أُمُّكَ وَأَنَا آمُرُكَ بِهَذَا . قَالَ مَكَثَتْ ثَلاَثًا حَتَّى غُشِيَ عَلَيْهَا مِنَ الْجَهْدِ فَقَامَ ابْنٌ لَهَا يُقَالُ لَهُ عُمَارَةُ فَسَقَاهَا فَجَعَلَتْ تَدْعُو عَلَى سَعْدٍ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي الْقُرْآنِ هَذِهِ الآيَةَ { وَوَصَّيْنَا الإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا} { وَإِنْ جَاهَدَاكَ عَلَى أَنْ تُشْرِكَ بِي} وَفِيهَا { وَصَاحِبْهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا} قَالَ وَأَصَابَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غَنِيمَةً عَظِيمَةً فَإِذَا فِيهَا سَيْفٌ فَأَخَذْتُهُ فَأَتَيْتُ بِهِ الرَّسُولَ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ نَفِّلْنِي هَذَا السَّيْفَ فَأَنَا مَنْ قَدْ عَلِمْتَ حَالَهُ . فَقَالَ " رُدُّهُ مِنْ حَيْثُ أَخَذْتَهُ " . فَانْطَلَقْتُ حَتَّى إِذَا أَرَدْتُ أَنْ أُلْقِيَهُ فِي الْقَبَضِ لاَمَتْنِي نَفْسِي فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ أَعْطِنِيهِ . قَالَ فَشَدَّ لِي صَوْتَهُ " رُدُّهُ مِنْ حَيْثُ أَخَذْتَهُ " . قَالَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { يَسْأَلُونَكَ عَنِ الأَنْفَالِ} قَالَ وَمَرِضْتُ فَأَرْسَلْتُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَتَانِي فَقُلْتُ دَعْنِي أَقْسِمْ مَالِي حَيْثُ شِئْتُ . قَالَ فَأَبَى . قُلْتُ فَالنِّصْفَ . قَالَ فَأَبَى . قُلْتُ فَالثُّلُثَ . قَالَ فَسَكَتَ فَكَانَ بَعْدُ الثُّلُثُ جَائِزًا . قَالَ وَأَتَيْتُ عَلَى نَفَرٍ مِنَ الأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرِينَ فَقَالُوا تَعَالَ نُطْعِمْكَ وَنَسْقِيكَ خَمْرًا . وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ تُحَرَّمَ الْخَمْرُ - قَالَ - فَأَتَيْتُهُمْ فِي حَشٍّ - وَالْحَشُّ الْبُسْتَانُ - فَإِذَا رَأْسُ جَزُورٍ مَشْوِيٌّ عِنْدَهُمْ وَزِقٌّ مِنْ خَمْرٍ - قَالَ - فَأَكَلْتُ وَشَرِبْتُ مَعَهُمْ - قَالَ - فَذُكِرَتِ الأَنْصَارُ وَالْمُهَاجِرُونَ عِنْدَهُمْ فَقُلْتُ الْمُهَاجِرُونَ خَيْرٌ مِنَ الأَنْصَارِ - قَالَ - فَأَخَذَ رَجُلٌ أَحَدَ لَحْيَىِ الرَّأْسِ فَضَرَبَنِي بِهِ فَجَرَحَ بِأَنْفِي فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرْتُهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيَّ - يَعْنِي نَفْسَهُ - شَأْنَ الْخَمْرِ { إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالأَنْصَابُ وَالأَزْلاَمُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ} حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ أُنْزِلَتْ فِيَّ أَرْبَعُ آيَاتٍ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ زُهَيْرٍ عَنْ سِمَاكٍ وَزَادَ فِي حَدِيثِ شُعْبَةَ قَالَ فَكَانُوا إِذَا أَرَادُوا أَنْ يُطْعِمُوهَا شَجَرُوا فَاهَا بِعَصًا ثُمَّ أَوْجَرُوهَا . وَفِي حَدِيثِهِ أَيْضًا فَضَرَبَ بِهِ أَنْفَ سَعْدٍ فَفَزَرَهُ وَكَانَ أَنْفُ سَعْدٍ مَفْزُورًا .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4419

حضرت سعدؓ سے روایت ہے کہ میرے بارہ میں یہ آیت نازل ہوئی وَلَا تَطْرُدِ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّھُمْ بِالْغَدَاۃِ وَالعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْھَہُ تو ان لوگوں کو مت دھتکار جو اپنے رب کو اس کی رضا چاہتے ہوئے صبح بھی پکارتے ہیں اور شام بھی 2۔ یہ چھ (اشخاص) کے بارہ میں نازل ہوئی ہے ان میں مَیں اور حضرت ابن مسعودؓ بھی ہیں اور مشرکوں نے حضورؐ سے کہا تھا کہ آپؐ ان لوگوں کو قریب رکھتے ہیں

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَعْدٍ فِيَّ نَزَلَتْ { وَلاَ تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ} قَالَ نَزَلَتْ فِي سِتَّةٍ أَنَا وَابْنُ مَسْعُودٍ مِنْهُمْ وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ قَالُوا لَهُ تُدْنِي هَؤُلاَءِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4420

حضرت سعدؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے پاس ہم چھ افراد تھے کہ مشرکوں نے نبیﷺ سے کہا کہ ان لوگوں کو دھتکار دو، یہ ہم پر جرأت نہ کریں۔ وہ کہتے ہیں کہ مَیں اور حضرت ابن مسعودؓ، ھذیل میں سے ایک آدمی اور حضرت بلالؓ تھے اور دو اور آدمی تھے جن کے نام میں نہیں لوں گا۔ پھر رسول اللہﷺ کے دل میں آیا جو اللہ نے چاہا۔ آپؐ نے اپنے دل میں کوئی بات کی تب اللہ عز و جل نے یہ آیت نازل فرمائی وَلَا تَطْرُدِ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّھُمْ بِالْغَدَاۃِ وَالعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْھَہُ تو ان لوگوں کو مت دھتکار جو اپنے رب کو اس کی رضا چاہتے ہوئے صبح بھی پکارتے ہیں اور شام بھی۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِيُّ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَعْدٍ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم سِتَّةَ نَفَرٍ فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم اطْرُدْ هَؤُلاَءِ لاَ يَجْتَرِئُونَ عَلَيْنَا . قَالَ وَكُنْتُ أَنَا وَابْنُ مَسْعُودٍ وَرَجُلٌ مِنْ هُذَيْلٍ وَبِلاَلٌ وَرَجُلاَنِ لَسْتُ أُسَمِّيهِمَا فَوَقَعَ فِي نَفْسِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقَعَ فَحَدَّثَ نَفْسَهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { وَلاَ تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ}

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4421

ابو عثمان سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جو جنگیں لڑیں ان میں سے ایک جنگ میں (ایک وقت میں ) رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سوائے حضرت طلحہؓ اور حضرت سعدؓ کے کوئی نہ رہا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ وَحَامِدُ بْنُ عُمَرَ الْبَكْرَاوِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى قَالُوا حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ - وَهُوَ ابْنُ سُلَيْمَانَ - قَالَ سَمِعْتُ أَبِي عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ لَمْ يَبْقَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَعْضِ تِلْكَ الأَيَّامِ الَّتِي قَاتَلَ فِيهِنَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غَيْرُ طَلْحَةَ وَسَعْدٍ . عَنْ حَدِيثِهِمَا .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4422

حضرت جابر بن عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے خندق کے دن لوگوں کو آواز دی تو حضرت زبیرؓ نے جواب دیا۔ آپؐ نے پھر لوگوں کو آواز دی تو پھر حضرت زبیرؓ نے جواب دیا۔ پھر نبیﷺ نے لوگوں کو آواز دی اور پھر حضرت زبیرؓ نے جواب دیا۔ اس پر نبیﷺ نے فرمایا ہر نبی کا حواری ہوتا ہے اور میرا حواری زبیرؓ ہے۔

حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ نَدَبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم النَّاسَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ ثُمَّ نَدَبَهُمْ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ ثُمَّ نَدَبَهُمْ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ " . حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ وَكِيعٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ كِلاَهُمَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمَعْنَى حَدِيثِ ابْنِ عُيَيْنَةَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4423

حضرت عبد اللہ بن زبیرؓ بیان کرتے ہیں کہ خندق کے دن مَیں اور حضرت عمرؓ بن ابو سلمہ کچھ عورتوں کے ساتھ حسان کے قلعہ میں تھے۔ کبھی وہ میرے لئے جھک جاتا اور میں دیکھتا اور کبھی میں اس کے لئے جھک جاتا اور وہ دیکھتا۔ پس (اس دوران) میں اپنے باپ کو پہچان لیتا تھا جب وہ اپنے گھوڑے پر مسلح بنی قریظہ کی طرف گئے۔ حضرت عبد اللہ بن زبیرؓ کہتے ہیں کہ میں نے اس کا ذکر اپنے والد سے کیا تو انہوں نے کہا اے میرے بیٹے! کیا تم نے مجھے دیکھا تھا؟ میں نے کہا کہ ہاں انہوں نے کہا کہ اللہ کی قسم اس وقت رسول اللہﷺ نے میرے لئے اپنے والدین کا اکٹھا ذکر کیا۔ آپؐ نے فرمایا تجھ پر میرے ماں باپ قربان۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن زبیرؓ کہتے ہیں خندق کے دن مَیں اور حضرت عمرؓ بن ابو سلمہ اس قلعہ میں تھے جس میں خواتین یعنی نبیﷺ کی ازواج مطہراتؓ تھیں۔ باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہے مگر اس میں عبداللہ بن عروہ کا ذکر نہیں۔ لیکن ہشام کی روایت میں یہ واقعہ شامل کر دیا گیا ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْخَلِيلِ وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ كِلاَهُمَا عَنِ ابْنِ مُسْهِرٍ قَالَ إِسْمَاعِيلُ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ كُنْتُ أَنَا وَعُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ مَعَ النِّسْوَةِ فِي أُطُمِ حَسَّانٍ فَكَانَ يُطَأْطِئُ لِي مَرَّةً فَأَنْظُرُ وَأُطَأْطِئُ لَهُ مَرَّةً فَيَنْظُرُ فَكُنْتُ أَعْرِفُ أَبِي إِذَا مَرَّ عَلَى فَرَسِهِ فِي السِّلاَحِ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ . قَالَ وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لأَبِي فَقَالَ وَرَأَيْتَنِي يَا بُنَىَّ قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ جَمَعَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَئِذٍ أَبَوَيْهِ فَقَالَ " فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي " . وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْخَنْدَقِ كُنْتُ أَنَا وَعُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ فِي الأُطُمِ الَّذِي فِيهِ النِّسْوَةُ يَعْنِي نِسْوَةَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ ابْنِ مُسْهِرٍ فِي هَذَا الإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْكُرْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُرْوَةَ فِي الْحَدِيثِ وَلَكِنْ أَدْرَجَ الْقِصَّةَ فِي حَدِيثِ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4424

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ اور حضرت ابو بکرؓ، حضرت عمرؓ، حضرت عثمانؓ، حضرت علیؓ، حضرت طلحہؓ اور حضرت زبیرؓ حراء (پہاڑ) پر تھے کہ چٹان لرزنے لگی۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ٹھہر جاؤ تیرے اوپر صرف نبی ہے یا صدیق ہے یا شہید ہے۔

وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ - عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ عَلَى حِرَاءٍ هُوَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَعَلِيٌّ وَطَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ فَتَحَرَّكَتِ الصَّخْرَةُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اهْدَأْ فَمَا عَلَيْكَ إِلاَّ نَبِيٌّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدٌ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4425

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ حراء پہاڑ پر تھے کہ وہ ہلنے لگا۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا اے حراء! ٹھہر جا کیونکہ تجھ پر نبی یا صدیق یا شہید کے علاوہ کوئی نہیں ہے اور اس (پہاڑ) پر نبیﷺ حضرت ابو بکرؓ، حضرت عمرؓ، حضرت عثمانؓ، حضرت علیؓ، حضرت طلحہؓ، حضرت زبیرؓ اور حضرت سعد بن ابی وقاصؓ تھے رضی اللہ عنہم۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ خُنَيْسٍ وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ الأَزْدِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ عَلَى جَبَلِ حِرَاءٍ فَتَحَرَّكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اسْكُنْ حِرَاءُ فَمَا عَلَيْكَ إِلاَّ نَبِيٌّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدٌ " . وَعَلَيْهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَعَلِيٌّ وَطَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ رضى الله عنهم .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4426

ہشام کے والد بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہؓ نے مجھ سے فرمایا اللہ کی قسم! تیرے باپ دادا ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے باوجود زخم پہنچنے کے اللہ اور رسولؐ کو لبیک کہا۔ ایک اور روایت میں یہ اضافہ ہے کہ ان کی مراد حضرت ابو بکرؓ اور حضرت زبیرؓ سے تھی۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ وَعَبْدَةُ قَالاَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَتْ لِي عَائِشَةُ أَبَوَاكَ وَاللَّهِ مِنَ الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَزَادَ تَعْنِي أَبَا بَكْرٍ وَالزُّبَيْرَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4427

عروہ سے روایت کہ حضرت عائشہؓ نے مجھ سے فرمایا کہ تیرے باپ اور نانا دونوں اُن لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے باوجود زخم پہنچنے کے اللہ اور رسولؐ کو لبیک کہا۔

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنِ الْبَهِيِّ عَنْ عُرْوَةَ قَالَ قَالَتْ لِي عَائِشَةُ كَانَ أَبَوَاكَ مِنَ الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4428

حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا یقینا ہر امت کا ایک امین ہے اور ہمارا امین اے امت! ابو عبیدہؓ بن الجراح ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ خَالِدٍ ح وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ قَالَ قَالَ أَنَسٌ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَمِينًا وَإِنَّ أَمِينَنَا أَيَّتُهَا الأُمَّةُ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4429

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ اہل یمن رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا ہمارے ساتھ کوئی ایسا آدمی بھیجئے جو ہمیں سنت اور اسلام سکھائے۔ حضرت انسؓ کہتے ہیں پھر آپؐ نے حضرت ابو عبیدہؓ کو ہاتھ سے پکڑا اور فرمایا یہ اس امت کا امین ہے۔

حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - وَهُوَ ابْنُ سَلَمَةَ - عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَهْلَ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا ابْعَثْ مَعَنَا رَجُلاً يُعَلِّمْنَا السُّنَّةَ وَالإِسْلاَمَ . قَالَ فَأَخَذَ بِيَدِ أَبِي عُبَيْدَةَ فَقَالَ " هَذَا أَمِينُ هَذِهِ الأُمَّةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4430

حضرت حذیفہؓ سے روایت ہے کہ اہل نجران رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ہمارے پاس کوئی امین آدمی بھیجئے اس پر آپؐ نے فرمایا میں ضرور تمہاری طرف ایسا امین آدمی بھیجوں گا جو حقیقی امین ہوگا، حقیقی امین۔ حضرت حذیفہؓ کہتے ہیں اس پر لوگ اس شرف کی تمنا کرنے لگے وہ کہتے ہیں پھر آپؐ نے حضرت ابو عبیدۃ بن الجراحؓ کو بھیجا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ يُحَدِّثُ عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ جَاءَ أَهْلُ نَجْرَانَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْعَثْ إِلَيْنَا رَجُلاً أَمِينًا . فَقَالَ " لأَبْعَثَنَّ إِلَيْكُمْ رَجُلاً أَمِينًا حَقَّ أَمِينٍ حَقَّ أَمِينٍ " . قَالَ فَاسْتَشْرَفَ لَهَا النَّاسُ - قَالَ - فَبَعَثَ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ . حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4431

حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے حضرت حسنؓ کے بارہ میں فرمایا اے اللہ میں اس سے محبت کرتا ہوں تو بھی اس سے محبت کر اور جو اس سے محبت کرتا ہے اس سے بھی محبت کر۔

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ لِحَسَنٍ " اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ وَأَحْبِبْ مَنْ يُحِبُّهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4432

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں دن کے ایک حصہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ نکلا۔ نہ آپؐ مجھ سے کوئی بات کر رہے تھے اور نہ میں آپؐ سے کوئی بات کر رہا تھا یہانتک کہ آپؐ بنو قینقاع کے بازار میں تشریف لے گئے۔ پھر آپؐ واپس چل پڑے یہانتک کہ آپؐ حضرت فاطمہؓ کے گھر تشریف لائے اور فرمایا کیا یہاں ننھا ہے؟ کیا یہاں ننھا ہے؟ راوی کہتے ہیں آپؐ کی مراد حسنؓ سے تھی؟ (راوی کہتے ہیں) ہم نے خیال کیا اس کی والدہ نے اسے روک رکھا ہے کہ اسے نہلائیں اور ہار پہنائیں اور تھوڑی ہی دیر میں وہ (حسنؓ) دوڑتے ہوئے آئے اور دونوں ایک دوسرے کے گلے لگ گئے اور رسول اللہﷺ نے فرمایا اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں، تو بھی اس سے محبت کر اور جو اس سے محبت کرے اس سے بھی محبت کر۔

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي طَائِفَةٍ مِنَ النَّهَارِ لاَ يُكَلِّمُنِي وَلاَ أُكَلِّمُهُ حَتَّى جَاءَ سُوقَ بَنِي قَيْنُقَاعَ ثُمَّ انْصَرَفَ حَتَّى أَتَى خِبَاءَ فَاطِمَةَ فَقَالَ " أَثَمَّ لُكَعُ أَثَمَّ لُكَعُ " . يَعْنِي حَسَنًا فَظَنَنَّا أَنَّهُ إِنَّمَا تَحْبِسُهُ أُمُّهُ لأَنْ تُغَسِّلَهُ وَتُلْبِسَهُ سِخَابًا فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ جَاءَ يَسْعَى حَتَّى اعْتَنَقَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا صَاحِبَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ وَأَحْبِبْ مَنْ يُحِبُّهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4433

حضرت براء بن عازبؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بن علیؓ کو نبیﷺ کے کندھے پر دیکھا اور آپؐ کہہ رہے تھے اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں تو بھی اس سے محبت کر۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيٍّ - وَهُوَ ابْنُ ثَابِتٍ - حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ قَالَ رَأَيْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ عَلَى عَاتِقِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ يَقُولُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4434

حضرت براءؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا جبکہ آپؐ حضرت حسن بن علیؓ کو اپنے کندھے پر بٹھائے ہوئے تھے اور آپؐ کہہ رہے تھے اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں تو بھی اس سے محبت کر۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ قَالَ ابْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيٍّ - وَهُوَ ابْنُ ثَابِتٍ - عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَاضِعًا الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ عَلَى عَاتِقِهِ وَهُوَ يَقُولُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی