کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم
صحیح مسلم, حصہ 4
صحیح مسلم 4435
ایاس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں اللہ کے نبی ﷺ کے اس سیاہ و سفید خچّر کو پکڑ کر آگے آگے چلا جس پر نبی ﷺ اور حسنؓ اور حسینؓ سوار تھے یہاں تک کہ میں انہیں نبی ﷺ کے گھر لے گیا۔ یہ آپؐ کے آگے اور وہ آپؐ کے پیچھے۔
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الرُّومِيِّ الْيَمَامِيُّ وَعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ - وَهُوَ ابْنُ عَمَّارٍ - حَدَّثَنَا إِيَاسٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَقَدْ قُدْتُ بِنَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ بَغْلَتَهُ الشَّهْبَاءَ حَتَّى أَدْخَلْتُهُمْ حُجْرَةَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم هَذَا قُدَّامَهُ وَهَذَا خَلْفَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4436
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ ایک صبح رسول اللہﷺ باہر تشریف لے گئے۔ آپؐ پر سیاہ بالوں کے نقش والی اونی چادر تھی۔ پھر حسن بن علیؓ آئے تو آپؐ نے ان کو بھی اس میں داخل کر لیا پھر حسینؓ آئے تو وہ آپؐ کے ساتھ داخل ہو گئے پھر حضرت فاطمہؓ آئیں تو آپؐ نے انہیں داخل کر لیا۔ پھر حضرت علیؓ آئے تو آپؐ نے انہیں داخل کر لیا پھر فرمایا اِنَّمَا یُرِیْدُ اللَّہُ لِیُذْھِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ اَھْلَ الْبَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیْرًا یقینا اللہ چاہتا ہے کہ تم سے ہر قسم کی آلائش دور کر دے اور تمہیں اچھی طرح پاک کر دے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ - وَاللَّفْظُ لأَبِي بَكْرٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ زَكَرِيَّاءَ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ قَالَتْ قَالَتْ عَائِشَةُ خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم غَدَاةً وَعَلَيْهِ مِرْطٌ مُرَحَّلٌ مِنْ شَعْرٍ أَسْوَدَ فَجَاءَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ فَأَدْخَلَهُ ثُمَّ جَاءَ الْحُسَيْنُ فَدَخَلَ مَعَهُ ثُمَّ جَاءَتْ فَاطِمَةُ فَأَدْخَلَهَا ثُمَّ جَاءَ عَلِيٌّ فَأَدْخَلَهُ ثُمَّ قَالَ { إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا}
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4437
سالم بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ بیان کرتے تھے کہ ہم حضرت زیدؓ بن حارثہ کو زیدؓ بن محمدؐ ہی کہا کرتے تھے یہان تک کہ قرآن میں یہ نازل ہوا اُدْعُوْھُمْ ِلآبَائِھِمْ ھُوَ اَقْسَطُ عِنْدَ اللَّہِ کہ ان کو ان کے آباء کے نام سے یاد کیا کرو یہ اللہ کے نزدیک انصاف کے زیادہ قریب ہے
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيُّ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ مَا كُنَّا نَدْعُو زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ إِلاَّ زَيْدَ بْنَ مُحَمَّدٍ حَتَّى نَزَلَ الْقُرْآنُ { ادْعُوهُمْ لآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ} قَالَ الشَّيْخُ أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ السَّرَّاجُ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُوسُفَ الدُّوَيْرِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ . حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا حَبَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ حَدَّثَنِي سَالِمٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بِمِثْلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4438
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک لشکر بھیجا اور اُن پر حضرت اسامہؓ بن زید کو امیر مقرر فرمایا تو کچھ لوگوں نے ان کی امارت پر اعتراض کیا۔ پس رسول اللہﷺ کھڑے ہوگئے اور فرمایا کہ تم نے اس کی امارت پر اعتراض کیا جبکہ تم اس سے پہلے اس کے باپ کی امارت پر بھی اعتراض کیا کرتے تھے۔ اللہ کی قسم وہ یقینا امارت کے ضرور لائق تھا اور وہ مجھے سب سے زیادہ محبوب لوگوں میں سے تھا اور اس کے بعد یہ مجھے سب سے زیادہ محبوب لوگوں میں سے ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالَ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا - إِسْمَاعِيلُ - يَعْنُونَ ابْنَ جَعْفَرٍ - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعْثًا وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ فَطَعَنَ النَّاسُ فِي إِمْرَتِهِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " إِنْ تَطْعَنُوا فِي إِمْرَتِهِ فَقَدْ كُنْتُمْ تَطْعَنُونَ فِي إِمْرَةِ أَبِيهِ مِنْ قَبْلُ وَايْمُ اللَّهِ إِنْ كَانَ لَخَلِيقًا لِلإِمْرَةِ وَإِنْ كَانَ لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَىَّ وَإِنَّ هَذَا لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَىَّ بَعْدَهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4439
سالم بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے جبکہ آپؐ منبر پر تھے فرمایا اگر تم اس کی امارت پر اعتراض کرتے ہو _ آپؐ کی مراد حضرت اُسامہ بن زیدؓ تھے _ تو یقینا تم اس سے پہلے اس کے باپ کی امارت پر بھی اعتراض کر چکے ہو اللہ کی قسم! وہ ضرور اس کے لائق تھا اللہ کی قسم! وہ مجھے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب تھا اللہ کی قسم! یہ بھی ضرور اس (امارت) کے لائق ہے _ آپؐ کی مراد اس سے حضرت اُسامہ بن زیدؓ تھے _ اور اللہ کی قسم یہ اس کے بعد مجھے ان لوگوں میں سے سب سے پیارا ہے پس میں تمہیں اس سے حسن سلوک کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ یہ تمہارے صالحین میں سے ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُمَرَ - يَعْنِي ابْنَ حَمْزَةَ - عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ " إِنْ تَطْعَنُوا فِي إِمَارَتِهِ - يُرِيدُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ - فَقَدْ طَعَنْتُمْ فِي إِمَارَةِ أَبِيهِ مِنْ قَبْلِهِ وَايْمُ اللَّهِ إِنْ كَانَ لَخَلِيقًا لَهَا . وَايْمُ اللَّهِ إِنْ كَانَ لأَحَبَّ النَّاسِ إِلَىَّ . وَايْمُ اللَّهِ إِنَّ هَذَا لَهَا لَخَلِيقٌ - يُرِيدُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ - وَايْمُ اللَّهِ إِنْ كَانَ لأَحَبَّهُمْ إِلَىَّ مِنْ بَعْدِهِ فَأُوصِيكُمْ بِهِ فَإِنَّهُ مِنْ صَالِحِيكُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4440
عبد اللہ بن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن جعفرؓ نے حضرت ابن زبیرؓ سے کہا کیا آپؓ کو یاد ہے جب ہم (یعنی) میں، آپ اور حضرت ابن عباسؓ رسول اللہ ﷺ سے ملے تھے؟ انہوں نے کہا ہاں حضورؐ نے ہمیں سوار کر لیا تھا اور آپؓ کو چھوڑ دیا تھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُلَيْكَةَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ لاِبْنِ الزُّبَيْرِ أَتَذْكُرُ إِذْ تَلَقَّيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَا وَأَنْتَ وَابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ نَعَمْ فَحَمَلَنَا وَتَرَكَكَ . حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ وَإِسْنَادِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4441
حضرت عبد اللہ بن جعفرؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہﷺ سفر سے تشریف لاتے تو آپؐ کے گھرانے کے بچے سب سے پہلے آپؐ سے ملوائے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ آپؐ ایک سفر سے واپس تشریف لائے تو سب سے پہلے مجھے آپؐ کے پاس لایا گیا۔ آپؐ نے مجھے اپنے آگے سواری پر بٹھا لیا پھر حضرت فاطمہؓ کے دو بیٹوں میں سے کسی کو لایا گیا تو آپؐ نے اسے اپنے پیچھے بٹھا لیا۔ وہ کہتے پھر ہم تینوں ایک ہی سواری پر مدینہ میں داخل ہوئے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا وَقَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ تُلُقِّيَ بِصِبْيَانِ أَهْلِ بَيْتِهِ - قَالَ - وَإِنَّهُ قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَسُبِقَ بِي إِلَيْهِ فَحَمَلَنِي بَيْنَ يَدَيْهِ ثُمَّ جِيءَ بِأَحَدِ ابْنَىْ فَاطِمَةَ فَأَرْدَفَهُ خَلْفَهُ - قَالَ - فَأُدْخِلْنَا الْمَدِينَةَ ثَلاَثَةً عَلَى دَابَّةٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4442
حضرت عبد اللہ بن جعفرؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب سفر سے تشریف لاتے تو ہم سے ملاقات فرماتے چنانچہ (ایک دفعہ) مجھے اور حسنؓ یا حسینؓ کو آپؐ سے ملوایا گیا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ آپؐ نے ہم میں سے کسی ایک کو اپنے آگے بٹھایا اور دوسرے کو اپنے پیچھے بٹھایا یہانتک کہ ہم مدینہ میں داخل ہوگئے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَاصِمٍ حَدَّثَنِي مُوَرِّقٌ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ تُلُقِّيَ بِنَا - قَالَ - فَتُلُقِّيَ بِي وَبِالْحَسَنِ أَوْ بِالْحُسَيْنِ - قَالَ - فَحَمَلَ أَحَدَنَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَالآخَرَ خَلْفَهُ حَتَّى دَخَلْنَا الْمَدِينَةَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4443
حضرت عبد اللہ بن جعفرؓ سے روایت ہے کہ ایک روز مجھے رسول اللہﷺ نے اپنے پیچھے بٹھایا اور مجھ سے ایک راز کی بات کی جو میں لوگوں میں سے کسی کو نہیں بتاؤں گا۔
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ مَوْلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ أَرْدَفَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ يَوْمٍ خَلْفَهُ فَأَسَرَّ إِلَىَّ حَدِيثًا لاَ أُحَدِّثُ بِهِ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4444
حضرت علیؓ نے کوفہ میں بیان کیا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ان عورتوں میں سے مریمؑ بنت عمران سب سے بہتر تھیں اور ان عورتوں میں خدیجہؓ بنتِ خویلد سب سے بہتر ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ وَوَكِيعٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ كُلُّهُمْ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ وَاللَّفْظُ حَدِيثُ أَبِي أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَلِيًّا بِالْكُوفَةِ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " خَيْرُ نِسَائِهَا مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ وَخَيْرُ نِسَائِهَا خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ " . قَالَ أَبُو كُرَيْبٍ وَأَشَارَ وَكِيعٌ إِلَى السَّمَاءِ وَالأَرْضِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4445
حضرت ابو موسیٰؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مردوں میں سے بہت سے کامل ہوئے ہیں اور عورتوں میں سے سوائے مریمؑ بنت عمران اور فرعون کی بیوی آسیہؑ کے کوئی کامل نہیں ہوئی اور یقینا عائشہؓ کی فضیلت عورتوں پر ایسی ہے جیسے ثرید کی سب کھانوں پر۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ جَمِيعًا عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ مُرَّةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كَمَلَ مِنَ الرِّجَالِ كَثِيرٌ وَلَمْ يَكْمُلْ مِنَ النِّسَاءِ غَيْرُ مَرْيَمَ بِنْتِ عِمْرَانَ وَآسِيَةَ امْرَأَةِ فِرْعَوْنَ وَإِنَّ فَضْلَ عَائِشَةَ عَلَى النِّسَاءِ كَفَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَى سَائِرِ الطَّعَامِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4446
حضرت ابو زرعہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابو ہریرہؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ جبرائیل نبیﷺ کے پاس آئے اور کہا یا رسولؐ اللہ! یہ خدیجہؓ ہیں جو آپؐ کے پاس آئی ہیں۔ ان کے پاس برتن ہے جس میں سالن ہے یا کہا کھانا ہے یا کہا پانی ہے۔ پس جب وہ آپؐ کے پاس آئیں تو ان کو ان کے رب عز وجل کی طرف سے سلام کہیے اور میری طرف سے بھی اور انہیں جنت میں ایسے گھر کی بشارت دیجئے جو خولدار موتی سے بنا ہوا ہو۔ نہ اس میں شورو غوغا ہو گا اور نہ کوئی تھکان ہوگی۔ ایک اور روایت میں سَمِعْتُ اور وَمِنِّی کے الفاظ نہیں ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ أَتَى جِبْرِيلُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذِهِ خَدِيجَةُ قَدْ أَتَتْكَ مَعَهَا إِنَاءٌ فِيهِ إِدَامٌ أَوْ طَعَامٌ أَوْ شَرَابٌ فَإِذَا هِيَ أَتَتْكَ فَاقْرَأْ عَلَيْهَا السَّلاَمَ مِنْ رَبِّهَا عَزَّ وَجَلَّ وَمِنِّي وَبَشِّرْهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لاَ صَخَبَ فِيهِ وَلاَ نَصَبَ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي رِوَايَتِهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَمْ يَقُلْ سَمِعْتُ . وَلَمْ يَقُلْ فِي الْحَدِيثِ وَمِنِّي .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4447
اسماعیل بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰؓ سے کہا کیا رسول اللہﷺ نے حضرت خدیجہؓ کو جنت میں گھر کی بشارت دی تھی؟ انہوں نے کہا ہاں آپؐ نے حضرت خدیجہؓ کو جنت میں ایک ایسے گھر کی بشارت دی تھی جو خولدار موتی کا ہوگا اور نہ اس میں کوئی شور ہوگا اور نہ کوئی تھکان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ قَالَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَشَّرَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ قَالَ نَعَمْ بَشَّرَهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لاَ صَخَبَ فِيهِ وَلاَ نَصَبَ . حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَجَرِيرٌ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ كُلُّهُمْ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4448
حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے حضرت خدیجہؓ بنت خویلد کو جنت میں گھر کی بشارت دی۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ بَشَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَدِيجَةَ بِنْتَ خُوَيْلِدٍ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4449
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ مجھے کسی عورت پر رشک نہیں آیا سوائے حضرت خدیجہؓ کے _ وہ آپﷺ کے مجھ سے شادی کرنے سے تین سال قبل وفات پا چکی تھیں _ کیونکہ میں آپؐ کو اُن کا کثرت سے ذکر کرتے سُنا کرتی تھی اور یقینا آپؐ کے رب عزوجل نے آپؐ کو ارشاد فرمایا تھا کہ آپؐ انہیں (حضرت خدیجہؓ کو) جنت میں خولدار موتی کے گھر کی بشارت دیں اور آپؐ بکری ذبح کرتے تو اس (کا گوشت) اُن (حضرت خدیجہؓ) کی سہیلیوں کو بطور ہدیہ بھجوا دیتے۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا غِرْتُ عَلَى امْرَأَةٍ مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ وَلَقَدْ هَلَكَتْ قَبْلَ أَنْ يَتَزَوَّجَنِي بِثَلاَثِ سِنِينَ لِمَا كُنْتُ أَسْمَعُهُ يَذْكُرُهَا وَلَقَدْ أَمَرَهُ رَبُّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ فِي الْجَنَّةِ وَإِنْ كَانَ لَيَذْبَحُ الشَّاةَ ثُمَّ يُهْدِيهَا إِلَى خَلاَئِلِهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4450
حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ مجھے نبیﷺ کی ازواج مطہراتؓ میں سے کسی پر رشک نہیں آیا سوائے حضرت خدیجہؓ کے حالانکہ میں نے ان کا زمانہ نہیں پایا۔ آپؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ جب (بھی) بکری ذبح کرتے تو فرماتے کہ یہ خدیجہؓ کی سہیلیوں کو بھیجو۔ ایک روز میں نے آپﷺ کو ناراض کردیا کہ میں نے کہا خدیجہ! اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ میرے دل میں اس کی محبت دی گئی ہے۔ ایک اور روایت میں صرف بکری (کے گوشت بھیجنے تک) کا ذکر ہے اس کے بعد مزید کوئی ذکر نہیں۔
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا غِرْتُ عَلَى نِسَاءِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِلاَّ عَلَى خَدِيجَةَ وَإِنِّي لَمْ أُدْرِكْهَا . قَالَتْ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا ذَبَحَ الشَّاةَ فَيَقُولُ " أَرْسِلُوا بِهَا إِلَى أَصْدِقَاءِ خَدِيجَةَ " . قَالَتْ فَأَغْضَبْتُهُ يَوْمًا فَقُلْتُ خَدِيجَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنِّي قَدْ رُزِقْتُ حُبَّهَا " . حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ إِلَى قِصَّةِ الشَّاةِ وَلَمْ يَذْكُرِ الزِّيَادَةَ بَعْدَهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4451
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ مجھے نبیﷺ کی ازواج مطہراتؓ میں سے کسی زوجہ مطہرہ پر اتنا رشک نہ آیا جتنا آپؐ کے کثرت سے ذکر کرنے کی وجہ سے حضرت خدیجہؓ پر رشک آیا حالانکہ میں نے انہیں کبھی نہیں دیکھا تھا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا غِرْتُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَلَى امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ لِكَثْرَةِ ذِكْرِهِ إِيَّاهَا وَمَا رَأَيْتُهَا قَطُّ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4452
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ نبی ﷺ نے حضرت خدیجہؓ کی موجودگی میں اور شادی نہیں کی یہا ں تک کہ آپؓ وفات پا گئیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمْ يَتَزَوَّجِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى خَدِيجَةَ حَتَّى مَاتَتْ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4453
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ حضرت خدیجہؓ کی بہن ہالہؓ بنت خویلد نے رسول اللہﷺ سے اجازت طلب کی تو آپؐ کو حضرت خدیجہؓ کا اجازت طلب کرنا یاد آگیا تو آپؐ نے بشاشت محسوس کی اور فرمایا اے اللہ! ہالہؓ بنت خویلد ہے! اس پر مجھے رشک آگیا اور میں نے عرض کیا آپؐ کیا قریش کی بوڑھیوں میں سے ایک بوڑھی سرخ باچھوں والی کا ذکر کرتے ہیں جو ایک زمانہ ہوا فوت ہوگئی اور اللہ نے آپؐ کو اس کے بدلہ میں اس سے بہتر دیں۔
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ اسْتَأْذَنَتْ هَالَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ أُخْتُ خَدِيجَةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَعَرَفَ اسْتِئْذَانَ خَدِيجَةَ فَارْتَاحَ لِذَلِكَ فَقَالَ " اللَّهُمَّ هَالَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ " . فَغِرْتُ فَقُلْتُ وَمَا تَذْكُرُ مِنْ عَجُوزٍ مِنْ عَجَائِزِ قُرَيْشٍ حَمْرَاءِ الشِّدْقَيْنِ هَلَكَتْ فِي الدَّهْرِ فَأَبْدَلَكَ اللَّهُ خَيْرًا مِنْهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4454
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھے تم تین راتیں خواب میں دکھائی گئیں۔ ایک فرشتہ تمہیں میرے پاس ریشم کے اعلیٰ کپڑے میں لایا وہ کہنے لگا یہ آپؐ کی بیوی ہیں۔ میں تمہارے چہرے سے پردہ ہٹاتا ہوں تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ تم ہو۔ تب میں نے کہا کہ اگر یہ اللہ کی طرف سے ہے تو وہ اسے پورا کردے گا۔
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ وَأَبُو الرَّبِيعِ جَمِيعًا عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ - وَاللَّفْظُ لأَبِي الرَّبِيعِ - حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أُرِيتُكِ فِي الْمَنَامِ ثَلاَثَ لَيَالٍ جَاءَنِي بِكِ الْمَلَكُ فِي سَرَقَةٍ مِنْ حَرِيرٍ فَيَقُولُ هَذِهِ امْرَأَتُكَ . فَأَكْشِفُ عَنْ وَجْهِكِ فَإِذَا أَنْتِ هِيَ فَأَقُولُ إِنْ يَكُ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يُمْضِهِ " . حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ جَمِيعًا عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے