کتاب 53: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها
صحیح مسلم, حصہ 2
صحیح مسلم 5055
حضرت ابو سعید خدریؓ اور حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا ایک پکارنے والا پکارے گا تمہارے لئے یہ ہے کہ تم صحت مند رہو اور کبھی بیمار نہ ہو اور تمہارے لئے یہ بھی ہے کہ تم جوان رہو اور کبھی بوڑھے نہ ہو اور تمہارے لئے یہ بھی ہے کہ تم خوشحال رہو اور کبھی بدحال نہ ہو اور یہ ہے خدائے بزرگ و برتر کا قول وَنُوْدُوْا اَنْ تِلْکُمُ الْجَنَّۃُ اُوْرِثْتُمُوْھَا بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ اور انہیں آواز دی جائے گی کہ یہ وہ جنت ہے جس کا تمہیں وارث ٹھہرایا گیا ہے بسبب اس کے جو تم عمل کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ - وَاللَّفْظُ لإِسْحَاقَ - قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ قَالَ الثَّوْرِيُّ فَحَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ أَنَّ الأَغَرَّ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَأَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يُنَادِي مُنَادٍ إِنَّ لَكُمْ أَنْ تَصِحُّوا فَلاَ تَسْقَمُوا أَبَدًا وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَحْيَوْا فَلاَ تَمُوتُوا أَبَدًا وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَشِبُّوا فَلاَ تَهْرَمُوا أَبَدًا وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَنْعَمُوا فَلاَ تَبْتَئِسُوا أَبَدًا " . فَذَلِكَ قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ { وَنُودُوا أَنْ تِلْكُمُ الْجَنَّةُ أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ}
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5056
ابو بکر بن عبد اللہ بن قیس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا مومن کے لئے جنت میں ایک خیمہ ہوگا جو ایک خولدار موتی سے بنا ہوا ہوگا جس کی لمبائی ساٹھ میل ہوگی مومن کے لئے اس میں اہل و عیال ہوں گے۔ مومن ان کے پاس جائے گا اور وہ (خیمہ کے مختلف حصوں میں رہنے والے) ایک دوسرے کو نظر نہیں آئیں گے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي قُدَامَةَ - وَهُوَ الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ - عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ لِلْمُؤْمِنِ فِي الْجَنَّةِ لَخَيْمَةً مِنْ لُؤْلُؤَةٍ وَاحِدَةٍ مُجَوَّفَةٍ طُولُهَا سِتُّونَ مِيلاً لِلْمُؤْمِنِ فِيهَا أَهْلُونَ يَطُوفُ عَلَيْهِمُ الْمُؤْمِنُ فَلاَ يَرَى بَعْضُهُمْ بَعْضًا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5057
ابو بکر بن عبد اللہ بن قیس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جنت میں ایک خیمہ ہوگا جو ایک خولدار موتی سے بنا ہوگا جس کی وسعت ساٹھ میل ہوگی اس کے ہر کونے میں اہل (وعیال) ہوں گے جو دوسروں کو نظر نہیں آئیں گے، مومن ان پر چکر لگائے گا۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " فِي الْجَنَّةِ خَيْمَةٌ مِنْ لُؤْلُؤَةٍ مُجَوَّفَةٍ عَرْضُهَا سِتُّونَ مِيلاً فِي كُلِّ زَاوِيَةٍ مِنْهَا أَهْلٌ مَا يَرَوْنَ الآخَرِينَ يَطُوفُ عَلَيْهِمُ الْمُؤْمِنُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5058
ابو بکر بن ابی موسیٰ بن قیس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا خیمہ ایک موتی ہوگا جس کی اونچائی 60 میل ہوگی۔ اس کے ہر کونے میں مومن کے اہل ہوں گے جنہیں دوسرے دیکھ نہ سکیں گے۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْخَيْمَةُ دُرَّةٌ طُولُهَا فِي السَّمَاءِ سِتُّونَ مِيلاً فِي كُلِّ زَاوِيَةٍ مِنْهَا أَهْلٌ لِلْمُؤْمِنِ لاَ يَرَاهُمُ الآخَرُونَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5059
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا سَیْحون اور جَیْحون اور فرات اور نیل، یہ جنت کی نہروں میں سے ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ وَعَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " سَيْحَانُ وَجَيْحَانُ وَالْفُرَاتُ وَالنِّيلُ كُلٌّ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5060
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ جنت میں کچھ ایسی قومیں داخل ہوں گی جن کے دل پرندوں کے دلوں کی طرح ہوں گے۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ اللَّيْثِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ - يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ - حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَدْخُلُ الْجَنَّةَ أَقْوَامٌ أَفْئِدَتُهُمْ مِثْلُ أَفْئِدَةِ الطَّيْرِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5061
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اللہ بزرگ و برتر نے آدم کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔ اس کا قد ساٹھ ہاتھ تھا۔ جب اس نے اسے پیدا کیا تو فرمایا جاؤ اور اس گروہ کو سلام کرو اور وہ فرشتوں کا گروہ تھا جو بیٹھا ہوا تھا اور سنو کہ وہ تمہیں کیا جواب دیتے ہیں کیونکہ وہی تیرا اور تیری ذریت کا سلام ہوگا۔ فرمایا وہ گئے اور کہا السلام علیکم۔ انہوں نے کہا السلام علیک ورحمۃ اللہ۔ انہوں نے اس کے لئے ورحمۃ اللہ کا اضافہ کیا۔ آپؐ نے فرمایا ہر وہ شخص جو جنت میں داخل ہوگا وہ آدم کی صورت پر داخل ہوگا اور اس کا قد ساٹھ ہاتھ ہوگا۔ اس کے بعد اب تک مخلوق چھوٹی ہوتی گئی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " خَلَقَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ طُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا فَلَمَّا خَلَقَهُ قَالَ اذْهَبْ فَسَلِّمْ عَلَى أُولَئِكَ النَّفَرِ وَهُمْ نَفَرٌ مِنَ الْمَلاَئِكَةِ جُلُوسٌ فَاسْتَمِعْ مَا يُجِيبُونَكَ فَإِنَّهَا تَحِيَّتُكَ وَتَحِيَّةُ ذُرِّيَّتِكَ قَالَ فَذَهَبَ فَقَالَ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ فَقَالُوا السَّلاَمُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ - قَالَ - فَزَادُوهُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ - قَالَ - فَكُلُّ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ آدَمَ وَطُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا فَلَمْ يَزَلِ الْخَلْقُ يَنْقُصُ بَعْدَهُ حَتَّى الآنَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5062
حضرت عبد اللہؓ (بن مسعود) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس دن جہنم کو لایا جائے گا اس کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے جو اسے کھینچ رہے ہوں گے۔
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنِ الْعَلاَءِ بْنِ خَالِدٍ الْكَاهِلِيِّ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يُؤْتَى بِجَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لَهَا سَبْعُونَ أَلْفَ زِمَامٍ مَعَ كُلِّ زِمَامٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ يَجُرُّونَهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5063
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا تمہاری یہ آگ جسے ابن آدم جلاتا ہے جہنم کی گرمی کا 70 واں حصہ ہے۔ لوگوں نے عرض کیا اللہ کی قسم یا رسولؐ اللہ ! یقینا یہی کافی تھی۔ آپؐ نے فرمایا وہ تو اس سے انہتر 69 حصے بڑھائی گئی ہے اور اس کا ہر حصہ اس جیسا گرم ہے۔ ایک روایت میں (کُلُّھَا مِثْلُ حَرِّھَا کی بجائے) کُلُّھُنَّ مِثْلُ حَرِّھَا کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِزَامِيَّ - عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " نَارُكُمْ هَذِهِ الَّتِي يُوقِدُ ابْنُ آدَمَ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ حَرِّ جَهَنَّمَ " . قَالُوا وَاللَّهِ إِنْ كَانَتْ لَكَافِيَةً يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " فَإِنَّهَا فُضِّلَتْ عَلَيْهَا بِتِسْعَةٍ وَسِتِّينَ جُزْءًا كُلُّهَا مِثْلُ حَرِّهَا " .حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِ حَدِيثِ أَبِي الزِّنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " كُلُّهُنَّ مِثْلُ حَرِّهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5064
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے کہ آپؐ نے ایک آواز سُنی جیسے کوئی چیز گِری ہو تو نبیﷺ نے فرمایا تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے؟ وہ کہتے ہیں ہم نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسولؐ بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا یہ پتھر ہے اور آگ میں پھینکا گیا تھا ستر سال سے یہ جہنم میں گرتا چلا جا رہا تھا یہانتک کہ وہ اب اس کی تہہ میں پہنچا ہے۔ ایک اور روایت میں (اِنْتَھَی اِلَی قَعْرِھَا کی بجائے) وَقَعَ فِیْ أَسْفَلِھَا فَسَمِعْتُمْ وَجْبَتَھَا کے الفاظ ہیں یعنی وہ اب سب سے نیچے کی تہہ میں پہنچا ہے اور تم نے اس کے گرنے کی آواز سُنی ہے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذْ سَمِعَ وَجْبَةً فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " تَدْرُونَ مَا هَذَا " . قَالَ قُلْنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ " هَذَا حَجَرٌ رُمِيَ بِهِ فِي النَّارِ مُنْذُ سَبْعِينَ خَرِيفًا فَهُوَ يَهْوِي فِي النَّارِ الآنَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى قَعْرِهَا " . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالاَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ " هَذَا وَقَعَ فِي أَسْفَلِهَا فَسَمِعْتُمْ وَجْبَتَهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5065
حضرت سمرہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اللہ کے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ان (جہنمیوں) میں سے بعض ایسے ہوں گے جنہیں (آگ) ٹخنوں تک پکڑے گی اور ان میں سے بعض کو کمر تک پکڑے گی اور ان میں سے بعض ایسے ہوں گے جنہیں وہ ان کی گردن تک پکڑے گی۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ قَالَ قَتَادَةُ سَمِعْتُ أَبَا نَضْرَةَ يُحَدِّثُ عَنْ سَمُرَةَ أَنَّهُ سَمِعَ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ مِنْهُمْ مَنْ تَأْخُذُهُ النَّارُ إِلَى كَعْبَيْهِ وَمِنْهُمْ مَنْ تَأْخُذُهُ إِلَى حُجْزَتِهِ وَمِنْهُمْ مَنْ تَأْخُذُهُ إِلَى عُنُقِهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5066
حضرت سمرہؓ بن جندب سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا ان (جہنمیوں) میں سے بعض ایسے ہیں جنہیں آگ ٹخنوں تک پکڑے گی اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جنہیں آگ ان کی کمر تک پکڑے گی۔ اور ان میں سے بعض ایسے ہوں گے جنہیں آگ ان کی ہنسلی تک پکڑے گی۔ ایک روایت میں حُجْزَتِہِ کی جگہ حِقْوَیْہِ ہے یعنی کمر۔
حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ - يَعْنِي ابْنَ عَطَاءٍ - عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا نَضْرَةَ يُحَدِّثُ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مِنْهُمْ مَنْ تَأْخُذُهُ النَّارُ إِلَى كَعْبَيْهِ وَمِنْهُمْ مَنْ تَأْخُذُهُ النَّارُ إِلَى رُكْبَتَيْهِ وَمِنْهُمْ مَنْ تَأْخُذُهُ النَّارُ إِلَى حُجْزَتِهِ وَمِنْهُمْ مَنْ تَأْخُذُهُ النَّارُ إِلَى تَرْقُوَتِهِ " . حَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَجَعَلَ مَكَانَ حُجْزَتِهِ حَقْوَيْهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5067
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا آگ اور جنت میں باہم تکرار ہوئی۔ اس نے کہا مجھ میں جابر اور متکبر لوگ داخل ہوتے ہیں اور اس نے کہا مجھ میں کمزور اور مساکین داخل ہوتے ہیں۔ اس پر اللہ بزگ و برتر نے اس کو فرمایا تو میرا عذاب ہے میں تیرے ذریعہ سے جسے چاہتا ہوں عذاب دیتا ہوں _ اور راوی نے کبھی (أُعَذِّبُ بِکِ مَنْ أَشَائُ کی بجائے) أُصِیْبُ بِکِ مَنْ أَشَائُ کہا _ اور اُسے فرمایا تو میری رحمت ہے میں تیرے ذریعہ جس پر چاہتا ہوں رحم کرتا ہوں تم دونوں میں سے ہر ایک کے لئے اتنا ہے جس سے وہ بھر جائے۔
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " احْتَجَّتِ النَّارُ وَالْجَنَّةُ فَقَالَتْ هَذِهِ يَدْخُلُنِي الْجَبَّارُونَ وَالْمُتَكَبِّرُونَ . وَقَالَتْ هَذِهِ يَدْخُلُنِي الضُّعَفَاءُ وَالْمَسَاكِينُ فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِهَذِهِ أَنْتِ عَذَابِي أُعَذِّبُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ - وَرُبَّمَا قَالَ أُصِيبُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ - وَقَالَ لِهَذِهِ أَنْتِ رَحْمَتِي أَرْحَمُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ وَلِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْكُمَا مِلْؤُهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5068
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ آگ اور جنت میں بحث ہوئی۔ آگ نے کہا مجھے تکبر کرنے والوں اور جابر لوگوں کے ذریعہ ترجیح دی گئی ہے۔ جنت نے کہا تو مجھے کیا؟ مجھ میں تو کمزور حقیر سمجھے جانے والے اور عاجز لوگ داخل ہوتے ہیں۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے جنت سے فرمایا تو میری رحمت ہے میں اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہوں تیرے ذریعہ رحم کرتا ہوں اور آگ سے کہا تو میرا عذاب ہے میں اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہوں تیرے ذریعہ عذاب کرتا ہوں اور تم میں سے ہر ایک کے لئے اس قدر ہے جس سے وہ بھر جائے۔ جہاں تک آگ کا تعلق ہے وہ (پہلے تو) نہیں بھرے گی۔ پھر وہ (اللہ) اپنا قدم اس پر رکھے گا تو وہ کہے گی بس بس اس وقت وہ بھر جائے گی اور اس کا ایک حصہ دوسرے میں پیوست ہو رہا ہوگا۔ ایک روایت میں (تَحَاجَّتِ النَّارُ وَالْجَنَّۃُ کی بجائے) اِحْتَجَّتِ الْجَنَّۃُ وَالنَّارُ کے الفاظ ہیں۔
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنِي وَرْقَاءُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " تَحَاجَّتِ النَّارُ وَالْجَنَّةُ فَقَالَتِ النَّارُ أُوثِرْتُ بِالْمُتَكَبِّرِينَ وَالْمُتَجَبِّرِينَ . وَقَالَتِ الْجَنَّةُ فَمَا لِي لاَ يَدْخُلُنِي إِلاَّ ضُعَفَاءُ النَّاسِ وَسَقَطُهُمْ وَعَجَزُهُمْ . فَقَالَ اللَّهُ لِلْجَنَّةِ أَنْتِ رَحْمَتِي أَرْحَمُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ مِنْ عِبَادِي . وَقَالَ لِلنَّارِ أَنْتِ عَذَابِي أُعَذِّبُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ مِنْ عِبَادِي وَلِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْكُمْ مِلْؤُهَا فَأَمَّا النَّارُ فَلاَ تَمْتَلِئُ . فَيَضَعُ قَدَمَهُ عَلَيْهَا فَتَقُولُ قَطْ قَطْ . فَهُنَالِكَ تَمْتَلِئُ وَيُزْوَى بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ " . حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْنٍ الْهِلاَلِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو سُفْيَانَ - يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ حُمَيْدٍ - عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " احْتَجَّتِ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ " . وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ أَبِي الزِّنَادِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5069
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جنت اور آگ نے بحث کی۔ آگ نے کہا مجھے تکبر کرنے والوں اور جابر لوگوں کے ذریعہ ترجیح دی گئی ہے۔ جنت نے کہا مجھے کیا؟ مجھ میں تو کمزور حقیر سمجھے جانے والے اور سادہ لوگ داخل ہوتے ہیں۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے جنت سے فرمایا تُو تو میری رحمت ہے میں اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہوں تیرے ذریعہ رحم کرتا ہوں اور آگ سے کہا تُو میرا عذاب ہے۔ میں اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہوں تیرے ذریعہ عذاب دیتا ہوں اور تم میں سے ہر ایک کے لئے اس قدر ہے جس سے وہ بھر جائے۔ ہاں آگ پہلے تو نہیں بھرے گی یہانتک کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اپنا قدم رکھے گا تو وہ کہے گی بس بس تب وہ بھر جائے گی اور اس کا ایک حصہ دوسرے کو دبا رہا ہو گا اور اللہ اپنی مخلوق میں سے کسی پر ظلم نہیں کرے گا جہاں تک جنت کا تعلق ہے اللہ اس کے لئے ایک (کثیر) مخلوق پیدا کرے گا۔ حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جنت اور دوزخ نے باہم جھگڑا کیا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس روایت میں (وَلِکُلِّ وَاحِدَۃٍ مِنْکُمَا مِلْؤُھَا کی بجائے) وَلِکِلَیْکُمَا عَلَیَّ مِلْؤُھَا کے الفاظ ہیں۔ اس روایت میں اس کے بعد کے الفاظ نہیں ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " تَحَاجَّتِ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ فَقَالَتِ النَّارُ أُوثِرْتُ بِالْمُتَكَبِّرِينَ وَالْمُتَجَبِّرِينَ . وَقَالَتِ الْجَنَّةُ فَمَا لِي لاَ يَدْخُلُنِي إِلاَّ ضُعَفَاءُ النَّاسِ وَسَقَطُهُمْ وَغِرَّتُهُمْ قَالَ اللَّهُ لِلْجَنَّةِ إِنَّمَا أَنْتِ رَحْمَتِي أَرْحَمُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ مِنْ عِبَادِي . وَقَالَ لِلنَّارِ إِنَّمَا أَنْتِ عَذَابِي أُعَذِّبُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ مِنْ عِبَادِي . وَلِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْكُمَا مِلْؤُهَا فَأَمَّا النَّارُ فَلاَ تَمْتَلِئُ حَتَّى يَضَعَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى رِجْلَهُ تَقُولُ قَطْ قَطْ قَطْ . فَهُنَالِكَ تَمْتَلِئُ وَيُزْوَى بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ وَلاَ يَظْلِمُ اللَّهُ مِنْ خَلْقِهِ أَحَدًا وَأَمَّا الْجَنَّةُ فَإِنَّ اللَّهَ يُنْشِئُ لَهَا خَلْقًا " . وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " احْتَجَّتِ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ " . فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَى قَوْلِهِ " وَلِكِلَيْكُمَا عَلَىَّ مِلْؤُهَا " . وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ مِنَ الزِّيَادَةِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5070
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا جہنم کہتی رہے گی کیا اور بھی ہے؟ یہانتک کہ رب العزت تبارک و تعالیٰ اس میں اپنا قدم رکھے گا تو وہ کہے گی تیری عزّت کی قسم ! بس بس۔ اور اس کا ایک حصہ دوسرے کو دبا رہا ہوگا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تَزَالُ جَهَنَّمُ تَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ . حَتَّى يَضَعَ فِيهَا رَبُّ الْعِزَّةِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَدَمَهُ فَتَقُولُ قَطْ قَطْ وَعِزَّتِكَ . وَيُزْوَى بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ " . وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارِ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمَعْنَى حَدِيثِ شَيْبَانَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5071
عبد الوہاب بن عطاء نے اللہ عزّوجل کے قول یَوْمَ نَقُوْلُ لِجَہَنَّمَ ہَلِ امْتَلَأْتِ وَتَقُولُ ہَلْ مِن مَّزِیْد کے بارہ میں بیان کیا ترجمہ: کہ یاد کرو وہ دن جب ہم جہنم سے پوچھیں گے کیا تو بھر گئی ہے اور وہ جواب دے گی کیا کچھ اور بھی ہے۔ حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا جہنم میں مسلسل لوگ ڈالے جائیں گے اور وہ کہے گی کیا کوئی اور بھی ہے؟ یہانتک کہ رب العزت اس میں اپنا قدم رکھے گا تو اس کا ایک حصہ دوسرے میں گھسنے لگے گا اور وہ کہے گی بس بس تیری عزت واکرام کی قسم ! اور جنت میں ہمیشہ وسعت رہے گی یہانتک کہ اللہ تعالیٰ اس کے لئے اور لوگ پیدا کردے گا اور وہ جنت کی اس وسیع جگہ میں اُنہیں ٹھہرائے گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرُّزِّيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ { يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلأْتِ وَتَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ} فَأَخْبَرَنَا عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " لاَ تَزَالُ جَهَنَّمُ يُلْقَى فِيهَا وَتَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ حَتَّى يَضَعَ رَبُّ الْعِزَّةِ فِيهَا قَدَمَهُ فَيَنْزَوِي بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ وَتَقُولُ قَطْ قَطْ بِعِزَّتِكَ وَكَرَمِكَ . وَلاَ يَزَالُ فِي الْجَنَّةِ فَضْلٌ حَتَّى يُنْشِئَ اللَّهُ لَهَا خَلْقًا فَيُسْكِنَهُمْ فَضْلَ الْجَنَّةِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5072
حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا جنت میں جب تک اللہ چاہے گا باقی جگہ رہے گی اور اللہ تعالیٰ اس کے لئے اور مخلوق پیدا کرے گا جن میں سے وہ چاہے گا۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ - أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ قَالَ سَمِعْتُ أَنسًا يَقُولُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَبْقَى مِنَ الْجَنَّةِ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَبْقَى ثُمَّ يُنْشِئُ اللَّهُ تَعَالَى لَهَا خَلْقًا مِمَّا يَشَاءُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5073
حضرت ابو سعیدؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا قیامت کے دن موت لائی جائے گی گویا کہ وہ ایک سفید مینڈھا ہے _ ابو کریب نے یہ بات زائد بیان کی ہے کہ اُسے جنت اور دوزخ کے درمیان کھڑا کیا جائے گا اور ان دونوں (راویوں) نے باقی روایت پر اتفاق کیا ہے _ پھر کہا جائے گا اے جنت والو! کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ وہ اپنے سر اُٹھائیں گے اور دیکھیں گے اور کہیں گے ہاں یہ موت ہے۔ آپؐ نے فرمایا پھر کہا جائے گا اے دوزخ والو! کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ وہ اپنے سر اُٹھائیں گے اور دیکھیں گے اور کہیں گے ہاں یہ موت ہے۔ آپؐ نے فرمایا پھر اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا تو اسے ذبح کیا جائے گا۔ آپؐ نے فرمایا پھر کہا جائے گا اے جنت والو! ہمیشہ رہو تمہارے لئے کوئی موت نہیں ہے اور اے دوزخ والو! دیر تک رہتے چلے جاؤ، تمہارے لئے بھی کوئی موت نہیں۔ راوی کہتے ہیں پھر رسول اللہﷺ نے آیت تلاوت فرمائی وَأَنذِرْہُمْ یَوْمَ الْحَسْرَۃِ إِذْ قُضِیَ الْأَمْرُ وَہُمْ فِیْ غَفْلَۃٍ وَہُمْ لَایُؤْمِنُونَ اور انہیں اس حسرت کے دن سے ڈرا جب فیصلہ چکا دیا جائے گا حال یہ ہے کہ وہ غفلت میں ہیں اور وہ ایمان نہیں لاتے اور آنحضرتﷺ نے اپنے ہاتھ سے دنیا کی طرف اشارہ فرمایا۔ ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب جنت والے جنت میں اور آگ والے آگ میں داخل کئے جائیں گے تو کہا جائے گا اے جنت والو!۔۔۔ باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہے اس روایت میں (ثُمَّ قَرَ أَ رَسُوْلُ اللَّہِﷺ کی بجائے) قَالَ فَذَلِکَ قَوْلُہُ عَزَّ وَجَلَّ کے الفاظ ہیں۔ اس روایت میں أَشَارَ بِیَدِہِ اِلَی الدُّنْیَا کے الفاظ نہیں ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ - وَتَقَارَبَا فِي اللَّفْظِ - قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يُجَاءُ بِالْمَوْتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُ كَبْشٌ أَمْلَحُ - زَادَ أَبُو كُرَيْبٍ - فَيُوقَفُ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ - وَاتَّفَقَا فِي بَاقِي الْحَدِيثِ - فَيُقَالُ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ هَلْ تَعْرِفُونَ هَذَا فَيَشْرَئِبُّونَ وَيَنْظُرُونَ وَيَقُولُونَ نَعَمْ هَذَا الْمَوْتُ - قَالَ - وَيُقَالُ يَا أَهْلَ النَّارِ هَلْ تَعْرِفُونَ هَذَا قَالَ فَيَشْرَئِبُّونَ وَيَنْظُرُونَ وَيَقُولُونَ نَعَمْ هَذَا الْمَوْتُ - قَالَ - فَيُؤْمَرُ بِهِ فَيُذْبَحُ - قَالَ - ثُمَّ يُقَالُ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ خُلُودٌ فَلاَ مَوْتَ وَيَا أَهْلَ النَّارِ خُلُودٌ فَلاَ مَوْتَ " . قَالَ ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم { وَأَنْذِرْهُمْ يَوْمَ الْحَسْرَةِ إِذْ قُضِيَ الأَمْرُ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ وَهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ} وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى الدُّنْيَا . حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا أُدْخِلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ وَأَهْلُ النَّارِ النَّارَ قِيلَ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ " . ثُمَّ ذَكَرَ بِمَعْنَى حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " فَذَلِكَ قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ " . وَلَمْ يَقُلْ ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَلَمْ يَذْكُرْ أَيْضًا وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى الدُّنْيَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5074
حضرت عبد اللہ (بن عمرؓ) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ جنت والوں کو جنت میں داخل کرے گا اور دوزخ والوں کو دوزخ میں داخل کرے گا۔ پھر ان کے درمیان ایک اعلان کرنے والا کھڑا ہوگا اور کہے گا اے جنت والو! کوئی موت نہیں اور اے دوزخ والو! کوئی موت نہیں ہر ایک جس میں وہ ہے اسی میں رہتا چلا جائے گا۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنِي وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ - حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ حَدَّثَنَا نَافِعٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يُدْخِلُ اللَّهُ أَهْلَ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ وَيُدْخِلُ أَهْلَ النَّارِ النَّارَ ثُمَّ يَقُومُ مُؤَذِّنٌ بَيْنَهُمْ فَيَقُولُ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ لاَ مَوْتَ وَيَا أَهْلَ النَّارِ لاَ مَوْتَ كُلٌّ خَالِدٌ فِيمَا هُوَ فِيهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے