کتاب 53: كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها
صحیح مسلم, حصہ 3
صحیح مسلم 5075
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب جنت والے جنت میں چلے جائیں گے اور دوزخ والے دوزخ میں چلے جائیں گے تو موت کو لایا جائے گا یہاں تک کہ اسے جنت اور دوزخ کے درمیان رکھا جائے گا۔ پھر اُسے ذبح کیا جائے گا پھر ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا اے جنت والو! کوئی موت نہیں اور اے دوزخ والو! کوئی موت نہیں جنت والوں کو ان کی خوشی پر خوشی حاصل ہوگی اور دوزخیوں کو ان کے غم پر غم ملے گا۔
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا صَارَ أَهْلُ الْجَنَّةِ إِلَى الْجَنَّةِ وَصَارَ أَهْلُ النَّارِ إِلَى النَّارِ أُتِيَ بِالْمَوْتِ حَتَّى يُجْعَلَ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ ثُمَّ يُذْبَحُ ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ لاَ مَوْتَ وَيَا أَهْلَ النَّارِ لاَ مَوْتَ . فَيَزْدَادُ أَهْلُ الْجَنَّةِ فَرَحًا إِلَى فَرَحِهِمْ وَيَزْدَادُ أَهْلُ النَّارِ حُزْنًا إِلَى حُزْنِهِمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5076
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کافر کی داڑھ یا (فرمایا) کافر کی کچلی اُحد (پہاڑ) کے برابر ہے اور اس کی کھال کی موٹائی تین دن کی مسافت ہے۔
حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ضِرْسُ الْكَافِرِ أَوْ نَابُ الْكَافِرِ مِثْلُ أُحُدٍ وَغِلَظُ جِلْدِهِ مَسِيرَةُ ثَلاَثٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5077
حضرت ابو ہریرہؓ مرفوعًا روایت کرتے ہیں فرمایا کہ آگ میں کافر کے کندھوں کا درمیانی فاصلہ تیز گھڑسوار کی تین دن کی مسافت ہوگا۔ ایک روایت میں ’’فِی النَّارِ‘‘ کے الفاظ نہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ وَأَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ الْوَكِيعِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَرْفَعُهُ قَالَ " مَا بَيْنَ مَنْكِبَىِ الْكَافِرِ فِي النَّارِ مَسِيرَةُ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ لِلرَّاكِبِ الْمُسْرِعِ " . وَلَمْ يَذْكُرِ الْوَكِيعِيُّ " فِي النَّارِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5078
حضرت حارثہ بن وہبؓ نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سُنا کہ کیا میں تمہیں جنت والوں کے بارہ میں نہ بتاؤں۔ انہوں نے کہا ضرور۔ آپ ﷺ نے فرمایا ہر کمزور جسے لوگ کمزور سمجھتے ہیں اگر وہ اللہ پر قسم کھائے تو وہ اسے ضرور پوری کرتا ہے۔ پھر آپؐ نے فرمایا کیا میں تمہیں دوزخ والوں کے بارہ میں نہ بتاؤں۔ انہوں نے کہا کیوں نہیں۔ آپؐ نے فرمایا ہر بد لگام، سرکش اور تکبر کرنے والا۔ ایک روایت میں (أَلَا اُخْبِرُکُمْ کی بجائے) أَلَا اَدُلُّکُمْ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنِي مَعْبَدُ بْنُ خَالِدٍ أَنَّهُ سَمِعَ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ " . قَالُوا بَلَى . قَالَ صلى الله عليه وسلم " كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعَّفٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لأَبَرَّهُ " . ثُمَّ قَالَ " أَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ " . قَالُوا بَلَى . قَالَ " كُلُّ عُتُلٍّ جَوَّاظٍ مُسْتَكْبِرٍ " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " أَلاَ أَدُلُّكُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5079
حضرت حارثہ بن وہبؓ الخزاعی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا میں تمہیں جنت والوں کے بارہ میں نہ بتاؤں؟ عاجز، منکسر المزاج اگر وہ اللہ کی قسم کھائے تو وہ اسے ضرور پوری کرتا ہے۔ کیا میں تمہیں دوزخ والوں کے بارہ میں نہ بتاؤں؟ ہر سرکش، ولد حرام، متکبر۔
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ الْخُزَاعِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعَّفٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لأَبَرَّهُ أَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ كُلُّ جَوَّاظٍ زَنِيمٍ مُتَكَبِّرٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5080
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ کتنے ہی پراگندہ بالوں والے جنہیں دروازوں سے دھکّے دئیے جاتے ہیں اگر وہ اللہ پر قسم کھائیں تو وہ ضرور اسے پوری کرتا ہے۔
حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ عَنِ الْعَلاَءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " رُبَّ أَشْعَثَ مَدْفُوعٍ بِالأَبْوَابِ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لأَبَرَّهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5081
حضرت عبد اللہ بن زمعہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے خطاب فرمایا اور ’’اونٹنی‘‘ کا ذکر کیا اور اس شخص کا بھی جس نے اس کی کونچیں کاٹی تھیں پھر فرمایا إِذِ انْبَعَثَ أَشْقَاہَا (جب ان میں سے سب سے بد بخت شخص اٹھ کھڑا ہوا) _ (سے مُراد) ایک طاقتور آدمی جو بہت خبیث اور مفسد اور ابو زمعہ کی طرح اپنے قبیلہ کا طاقتور شخص تھا اٹھا _ پھر آپؐ نے عورتو ں کا ذکر کیا اور ان کے متعلق وعظ و نصیحت کی پھر فرمایا تم میں سے کوئی اپنی بیوی کو مارتا رہے گا جس طرح لوگ لونڈی کو مارتے ہیں اور ایک روایت میں ہے جس طرح لوگ غلام کو مارتے ہیں۔ جبکہ ہو سکتا ہے کہ وہ اسی دن کے آخری حصہ میں اس سے ازدواجی تعلق قائم کرے۔ پھر آپؐ نے ہوا خارج ہونے کی آواز پر لوگوں کے ہنسنے پر نصیحت فرمائی اور فرمایا کہ تم میں سے کوئی اس کام پر کب تک ہنستا رہے گا جسے وہ خود بھی کرتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَمْعَةَ قَالَ خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ النَّاقَةَ وَذَكَرَ الَّذِي عَقَرَهَا فَقَالَ " إِذِ انْبَعَثَ أَشْقَاهَا انْبَعَثَ بِهَا رَجُلٌ عَزِيزٌ عَارِمٌ مَنِيعٌ فِي رَهْطِهِ مِثْلُ أَبِي زَمْعَةَ " . ثُمَّ ذَكَرَ النِّسَاءَ فَوَعَظَ فِيهِنَّ ثُمَّ قَالَ " إِلاَمَ يَجْلِدُ أَحَدُكُمُ امْرَأَتَهُ " . فِي رِوَايَةِ أَبِي بَكْرٍ " جَلْدَ الأَمَةِ " . وَفِي رِوَايَةِ أَبِي كُرَيْبٍ " جَلْدَ الْعَبْدِ وَلَعَلَّهُ يُضَاجِعُهَا مِنْ آخِرِ يَوْمِهِ " . ثُمَّ وَعَظَهُمْ فِي ضَحِكِهِمْ مِنَ الضَّرْطَةِ فَقَالَ " إِلاَمَ يَضْحَكُ أَحَدُكُمْ مِمَّا يَفْعَلُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5082
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میں نے دیکھا عمرو بن لحی بن قمعہ بن خِندِف _ ان بنو کعب کا باپ _ اپنی آنتیں آگ میں گھسیٹ رہا ہے۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " رَأَيْتُ عَمْرَو بْنَ لُحَىِّ بْنِ قَمَعَةَ بْنِ خِنْدِفَ أَبَا بَنِي كَعْبٍ هَؤُلاَءِ يَجُرُّ قُصْبَهُ فِي النَّارِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5083
ابن شہاب بیان کرتے ہیں کہ میں نے سعید بن مسیّب کو کہتے ہوئے سنا یقینا ’’بَحِیْرَہ‘‘ وہ ہے جس کا دودھ بُتوں کی خاطر روکا جاتا ہے اور اس کا دودھ عام لوگوں میں سے کوئی نہیں دوہتا تھا اور ’’سائبہ‘‘ وہ جانور ہے جسے وہ اپنے معبودوں کے لئے چھوڑ دیتے تھے اور اس پر کچھ نہ لادتے تھے۔ ابن مسیّب کہتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میں نے عمرو بن عامر الخزاعی کو آگ میں اپنی آنتیں گھسیٹتے دیکھا اور وہ پہلا شخص تھا جس نے جانوروں کو (بُتوں کے نام) پر چھوڑنے کا طریق جاری کیا۔
حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ وَحَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنِي وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ - حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ إِنَّ الْبَحِيرَةَ الَّتِي يُمْنَعُ دَرُّهَا لِلطَّوَاغِيتِ فَلاَ يَحْلُبُهَا أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ وَأَمَّا السَّائِبَةُ الَّتِي كَانُوا يُسَيِّبُونَهَا لآلِهَتِهِمْ فَلاَ يُحْمَلُ عَلَيْهَا شَىْءٌ . وَقَالَ ابْنُ الْمُسَيَّبِ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " رَأَيْتُ عَمْرَو بْنَ عَامِرٍ الْخُزَاعِيَّ يَجُرُّ قُصْبَهُ فِي النَّارِ وَكَانَ أَوَّلَ مَنْ سَيَّبَ السُّيُوبَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5084
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا آگ والوں کی دو قسمیں ایسی ہیں جنہیں میں نے نہیں دیکھا۔ ایک تو وہ جن کے پاس گائیوں کی دموں کی طرح کے کوڑے ہیں جن سے وہ لوگوں کو مارتے ہیں اور وہ عورتیں جو لباس پہنے ہوئے (مگر) عریاں ہیں۔ (اپنی طرف) مائل کرنے والی اور (اپنے بدن) مٹکانے والی۔ ان کے سر بختی اونٹوں کی جھکی ہوئی کوہان کی طرح ہیں وہ جنت میں داخل نہ ہوں گی اور نہ ہی اس کی خوشبو پائیں گی حالانکہ اس کی خوشبو اتنے اتنے فاصلے سے آتی ہے۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " صِنْفَانِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ لَمْ أَرَهُمَا قَوْمٌ مَعَهُمْ سِيَاطٌ كَأَذْنَابِ الْبَقَرِ يَضْرِبُونَ بِهَا النَّاسَ وَنِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ مُمِيلاَتٌ مَائِلاَتٌ رُءُوسُهُنَّ كَأَسْنِمَةِ الْبُخْتِ الْمَائِلَةِ لاَ يَدْخُلْنَ الْجَنَّةَ وَلاَ يَجِدْنَ رِيحَهَا وَإِنَّ رِيحَهَا لَتُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ كَذَا وَكَذَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5085
حضرت ام سلمہؓ کے آزاد کردہ غلام عبداللہ بن رافع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ممکن ہے کہ اگر تیری عمر لمبی ہو تو تُو ایسے لوگ دیکھے جن کے ہاتھوں میں گائے کی دموں کی مانند (کوڑے) ہوں وہ صبح اللہ کے غضب میں کریں گے اور شام اللہ کی ناراضگی میں کریں گے۔
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا زَيْدٌ - يَعْنِي ابْنَ حُبَابٍ - حَدَّثَنَا أَفْلَحُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يُوشِكُ إِنْ طَالَتْ بِكَ مُدَّةٌ أَنْ تَرَى قَوْمًا فِي أَيْدِيهِمْ مِثْلُ أَذْنَابِ الْبَقَرِ يَغْدُونَ فِي غَضَبِ اللَّهِ وَيَرُوحُونَ فِي سَخَطِ اللَّهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5086
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگر تیری عمر لمبی ہوئی تو قریب ہے کہ تو ایسے لوگوں کو دیکھے جو اللہ کی ناراضگی میں صبح کریں گے اور شام اس کی لعنت میں کریں گے۔ ان کے ہاتھوں میں گائے کی دموں کی مانند (کوڑے) ہوں گے۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنْ طَالَتْ بِكَ مُدَّةٌ أَوْشَكْتَ أَنْ تَرَى قَوْمًا يَغْدُونَ فِي سَخَطِ اللَّهِ وَيَرُوحُونَ فِي لَعْنَتِهِ فِي أَيْدِيهِمْ مِثْلُ أَذْنَابِ الْبَقَرِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5087
حضرت مُستَوْرَدؓ جو بنو فہر کے بھائی ہیں بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ کی قسم دنیا آخرت کے مقابلہ میں صرف اتنی ہی ہے کہ تم میں سے کوئی شخص اپنی انگلی اس میں ڈالے _ راوی یحیٰ نے اپنی شہادت والی انگلی سے دریا کی طرف اشارہ کیا _ اور دیکھے کہ وہ کیا لے کر لوٹتی ہے۔ ایک روایت میں (أَشَارَ یَحْیَ بِاالسَّبَّابَۃِ کی بجائے) وَأَشَارَاِسْمَعِیْلُ بِالْاِبْھَامِ کے الفاظ ہیں کہ راوی اسماعیل نے اپنے انگوٹھے سے اشارہ کیا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ كُلُّهُمْ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا قَيْسٌ قَالَ سَمِعْتُ مُسْتَوْرِدًا أَخَا بَنِي فِهْرٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَاللَّهِ مَا الدُّنْيَا فِي الآخِرَةِ إِلاَّ مِثْلُ مَا يَجْعَلُ أَحَدُكُمْ إِصْبَعَهُ هَذِهِ - وَأَشَارَ يَحْيَى بِالسَّبَّابَةِ - فِي الْيَمِّ فَلْيَنْظُرْ بِمَ يَرْجِعُ " . وَفِي حَدِيثِهِمْ جَمِيعًا غَيْرَ يَحْيَى سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ذَلِكَ . وَفِي حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ أَخِي بَنِي فِهْرٍ وَفِي حَدِيثِهِ أَيْضًا قَالَ وَأَشَارَ إِسْمَاعِيلُ بِالإِبْهَامِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5088
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ قیامت کے دن لوگ ننگے پاؤں ننگے بدن اور نامختون جمع کئے جائیں گے۔ میں نے کہا یا رسولؐ اللہ! عورتیں اور مرد اکٹھے (ہوں گے؟) وہ ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہوں گے؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا اے عائشہؓ ! معاملہ اس سے زیادہ سنگین ہوگا کہ وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھیں۔ ایک روایت میں غُرْلًا کا ذکر نہیں۔
وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلاً " . قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ النِّسَاءُ وَالرِّجَالُ جَمِيعًا يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ قَالَ صلى الله عليه وسلم " يَا عَائِشَةُ الأَمْرُ أَشَدُّ مِنْ أَنْ يَنْظُرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ " . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْكُرْ فِي حَدِيثِهِ " غُرْلاً " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5089
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبیﷺ کو خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا۔ آپؐ فرما رہے تھے تم پیدل، ننگے پاؤں، ننگے جسم اور نا مختون حالت میں اللہ سے ملو گے۔ اور ایک روایت میں یَخْطُبُ کے لفظ کا ذکر نہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ وَهُوَ يَقُولُ " إِنَّكُمْ مُلاَقُو اللَّهِ مُشَاةً حُفَاةً عُرَاةً غُرْلاً " . وَلَمْ يَذْكُرْ زُهَيْرٌ فِي حَدِيثِهِ يَخْطُبُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5090
حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ہمارے درمیان وعظ کے لئے خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے۔ آپؐ نے فرمایا اے لوگو! تم اللہ کے حضور ننگے پاؤں ننگے بدن نامختون اکھٹے کئے جاؤ گے کَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِیْدُہُ وَعْدًا عَلَیْْنَا إِنَّا کُنَّا فَاعِلِیْنَ ترجمہ: جس طرح ہم نے پہلی تخلیق کا آغاز کیا تھا اس کا اعادہ کریں گے۔ یہ وعدہ ہم پر فرض ہے۔ یقینا ہم یہ کر گزرنے والے ہیں 1۔ غور سے سنو! مخلوق میں سے سب سے پہلا جسے کپڑے پہنائے جائیں گے وہ ابراہیم علیہ السلام ہیں۔ سنو! قیامت کے دن بعض لوگ میری اُمت میں سے لائے جائیں گے اور انہیں بائیں طرف لے جایا جائے گا۔ تب میں کہوں گا اے میرے رب یہ تو میرے اصحاب ہیں۔ تب کہا جائے گا کہ تجھے اُن کاموں کی خبر نہیں جو تیرے بعد ان لوگوں نے کئے۔ سو اُس وقت میں وہی بات کہوں گا جو ایک نیک بندہ نے کہی تھی۔ وَکُنْتُ عَلَیْْہِمْ شَہِیْدًا مَّا دُمْتُ فِیْہِمْ فَلَمَّا تَوَفَّیْْتَنِیْ کُنتَ أَنْتَ الرَّقِیْبَ عَلَیْْہِمْ وَأَنتَ عَلَی کُلِّ شَیْْئٍ شَہِیْدٌ۔۔۔ ترجمہ: اور میں ان پر نگران تھا جب تک میں ان میں رہا پس جب تو نے مجھے وفات دے دی صرف ایک تو ہی ان پر نگران رہا اور تو ہر چیز پر گواہ ہے۔ اگر تو انہیں عذاب دے تو آخر یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں معاف کردے تو یقینا تو کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔ 2 آپؐ نے فرمایا پھر مجھے کہا جائے گا جب سے تو ان سے جدا ہوا یہ اپنی ایڑیوں کے بل پھر گئے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي كِلاَهُمَا عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ النُّعْمَانِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَطِيبًا بِمَوْعِظَةٍ فَقَالَ " يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ تُحْشَرُونَ إِلَى اللَّهِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلاً { كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا كُنَّا فَاعِلِينَ} أَلاَ وَإِنَّ أَوَّلَ الْخَلاَئِقِ يُكْسَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ أَلاَ وَإِنَّهُ سَيُجَاءُ بِرِجَالٍ مِنْ أُمَّتِي فَيُؤْخَذُ بِهِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ يَا رَبِّ أَصْحَابِي . فَيُقَالُ إِنَّكَ لاَ تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ . فَأَقُولُ كَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ { وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ }-{ إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ} قَالَ فَيُقَالُ لِي إِنَّهُمْ لَمْ يَزَالُوا مُرْتَدِّينَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ مُنْذُ فَارَقْتَهُمْ " . وَفِي حَدِيثِ وَكِيعٍ وَمُعَاذٍ " فَيُقَالُ إِنَّكَ لاَ تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5091
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا لوگ تین گروہوں میں اکٹھے کئے جائیں گے، رغبت رکھنے والے، ڈرنے والے ہوں گے۔ اور دو ایک اونٹ پر سوار ہوں گے اور تین ایک اونٹ پر اور چار ایک اونٹ پر اور دس ایک اونٹ پر اور باقی لوگوں کو آگ اکٹھا کرے گی۔ وہ ان کے ساتھ رات گزارے گی جہاں وہ رات گزاریں گے اور جہاں وہ قیلولہ کریں گے وہ بھی ان کے ساتھ قیلولہ کرے گی اور جہاں وہ صبح کریں گے وہ بھی ان کے ساتھ صبح کرے گی اور جہاں وہ شام کریں گے وہ بھی ان کے ساتھ شام کرے گی۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ قَالاَ جَمِيعًا حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى ثَلاَثِ طَرَائِقَ رَاغِبِينَ رَاهِبِينَ وَاثْنَانِ عَلَى بَعِيرٍ وَثَلاَثَةٌ عَلَى بَعِيرٍ وَأَرْبَعَةٌ عَلَى بَعِيرٍ وَعَشَرَةٌ عَلَى بَعِيرٍ وَتَحْشُرُ بَقِيَّتَهُمُ النَّارُ تَبِيتُ مَعَهُمْ حَيْثُ بَاتُوا وَتَقِيلُ مَعَهُمْ حَيْثُ قَالُوا وَتُصْبِحُ مَعَهُمْ حَيْثُ أَصْبَحُوا وَتُمْسِي مَعَهُمْ حَيْثُ أَمْسَوْا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5092
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ’’یَوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ۔۔۔۔ کے بارہ میں فرمایا جس دن لوگ تمام جہانوں کے رب کے حضور کھڑے ہوں گے۔ آپؐ نے فرمایا اُن میں سے ہر ایک اپنے پسینہ میں اپنے کانوں کے نصف تک (ڈوبا ہوا) کھڑا ہوگا۔ ایک روایت میں (یَوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ کی بجائے) یَقُوْمُ النَّاسُ ہے اور ایک روایت میں (یَقُوْمُ أَحَدُھُمْ فِیْ رَشْحِہِ اِلَی أَنْصَافِ أُذُنَیْہِ کی بجائے) حَتَّی یَغِیْبَ أَحَدُھُمْ فِیْ رَشْحِہِ اِلَی أَنْصَافِ أُذُنَیْہِ کے الفاظ ہیں (یعنی) یہان تک کہ ان میں سے ہر ایک اپنے پسینہ میں اپنے کانوں کے نصف تک ڈوبا ہوگا۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا يَحْيَى - يَعْنُونَ ابْنَ سَعِيدٍ - عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم { يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ} قَالَ " يَقُومُ أَحَدُهُمْ فِي رَشْحِهِ إِلَى أَنْصَافِ أُذُنَيْهِ " . وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ الْمُثَنَّى قَالَ " يَقُومُ النَّاسُ " . لَمْ يَذْكُرْ يَوْمَ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ حَدَّثَنَا أَنَسٌ يَعْنِي ابْنَ عِيَاضٍ ح وَحَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ كِلاَهُمَا عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ح وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ يَحْيَى حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ ح وَحَدَّثَنَا الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ كُلُّ هَؤُلاَءِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِمَعْنَى حَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ . غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ وَصَالِحٍ " حَتَّى يَغِيبَ أَحَدُهُمْ فِي رَشْحِهِ إِلَى أَنْصَافِ أُذُنَيْهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5093
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا قیامت کے دن پسینہ ستر باع زمین میں جائے گا اور وہ لوگوں کے مونہوں یا کانوں تک پہنچے گا۔ (راوی) ثور کو شک ہے کہ دونوں لفظوں میں سے کونسا لفظ کہا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ - عَنْ ثَوْرٍ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ الْعَرَقَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَيَذْهَبُ فِي الأَرْضِ سَبْعِينَ بَاعًا وَإِنَّهُ لَيَبْلُغُ إِلَى أَفْوَاهِ النَّاسِ أَوْ إِلَى آذَانِهِمْ " . يَشُكُّ ثَوْرٌ أَيَّهُمَا قَالَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5094
حضرت مقداد بن اسودؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ قیامت کے دن سورج مخلوق کے نزدیک کر دیا جائے گا یہانتک کہ وہ ان سے ایک میل پر ہوگا۔ سلیم بن عامر کہتے ہیں اللہ کی قسم میں نہیں جانتا کہ میل سے آپؐ کی کیا مراد ہے؟ کیا زمین کی مسافت والا میل مراد ہے؟ یا میل سے مراد سرمہ ڈالنے کی سلائی ہے جس سے آنکھ میں سرمہ ڈالا جاتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا لوگ اپنے اعمال کے حساب سے (پسینہ میں ڈوبے) ہوں گے۔ بعض ان میں سے اپنے ٹخنوں تک اور بعض ان میں سے اپنے گھٹنوں تک اور بعض ان میں سے اپنی کمر تک پسینہ میں (ڈوبے) ہوں گے اور بعض کو پسینہ لگام ڈالے ہوئے ہوگا۔ راوی کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے اپنے ہاتھ سے اپنے منہ کی طرف اشارہ فرمایا۔
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنِي سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنِي الْمِقْدَادُ بْنُ الأَسْوَدِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " تُدْنَى الشَّمْسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الْخَلْقِ حَتَّى تَكُونَ مِنْهُمْ كَمِقْدَارِ مِيلٍ " . قَالَ سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ فَوَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا يَعْنِي بِالْمِيلِ أَمَسَافَةَ الأَرْضِ أَمِ الْمِيلَ الَّذِي تُكْتَحَلُ بِهِ الْعَيْنُ . قَالَ " فَيَكُونُ النَّاسُ عَلَى قَدْرِ أَعْمَالِهِمْ فِي الْعَرَقِ فَمِنْهُمْ مَنْ يَكُونُ إِلَى كَعْبَيْهِ وَمِنْهُمْ مَنْ يَكُونُ إِلَى رُكْبَتَيْهِ وَمِنْهُمْ مَنْ يَكُونُ إِلَى حَقْوَيْهِ وَمِنْهُمْ مَنْ يُلْجِمُهُ الْعَرَقُ إِلْجَامًا " . قَالَ وَأَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِيَدِهِ إِلَى فِيهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے