جنگ کے متعلق اسلام کی تعلیم
نبیوں کا سردار ﷺ
۱۴۹
نبیوں کا سردار
سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ جو شخص اس تعلیم کے خلاف عمل کرتا ہے وہ خدا کا برگزیدہ نہیں ہوسکتا۔کیونکہ عیسائی دنیا آج تک موسی اور یوشع اور داؤد کو خدا کا برگزیدہ قرار دیتی ہے بلکہ خود
عیسائیت کے زمانہ کے بعض قومی ہیرو جنہوں نے اپنی قوم کے لئے جان کو خطرہ میں ڈال
کر دشمنوں سے جنگیں کی ہیں مختلف زمانہ کے پوپوں کے فتویٰ کے مطابق آج سینٹ
کہلاتے ہیں۔جنگ کے متعلق اسلام کی تعلیم
اسلام ان دونوں
قسم کی تعلیموں کے درمیان درمیان تعلیم دیتا ہے یعنی نہ تو وہ موسی
کی طرح کہتا ہے کہ تو جارحانہ طور پر کسی ملک میں گھس جا اور اُس قوم کو تہہ تیغ کر دے اور نہ
وہ اس زمانہ کی بگڑی ہوئی مسیحیت کی طرح بیانگ بلند یہ کہتا ہے اگر کوئی تیرے ایک گال
پر تھپڑ مارے تو تو اپنا دوسرا گال بھی اُس کی طرف پھیر دے۔مگر اپنے ساتھیوں کے کان
میں یہ کہنا چاہتا ہے کہ تم اپنے کپڑے بیچ کر بھی تلوار میں خرید لو۔بلکہ اسلام وہ تعلیم پیش کرتا
ہے جو فطرت کے عین مطابق ہے اور جو امن اور صلح کے قیام کے لئے ایک ہی ذریعہ ہو سکتا
ہے اور وہ یہ ہے کہ تو کسی چیز پر حملہ نہ کر لیکن اگر کوئی شخص تجھ پر حملہ کرے اور اس کا مقابلہ نہ
کرنا فتنہ کے بڑھانے کا موجب نظر آئے اور راستی اور امن اُس سے ملتا ہو تب تو اس کے
حملہ کا جواب دے۔یہی وہ تعلیم ہے جس سے دنیا میں امن اور صلح قائم ہو سکتی ہے۔اس تعلیم
پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمل کیا۔آپ مکہ میں برابر تکلیفیں اٹھاتے رہے،لیکن آپ
نے لڑائی کی طرح نہ ڈالی۔مگر جب مدینہ میں آپ ہجرت کر کے تشریف لے گئے اور دشمن
نے وہاں بھی آپ کا پیچھا کیا تب خدا تعالیٰ نے آپ
کو حکم دیا کہ چونکہ دشمن جارحانہ کارروائی
کر رہا ہے اور اسلام کو مٹانا چاہتا ہے اس لئے راستی اور صداقت کے قیام کے لئے آپ اس
نبیوں کا سردار
کا مقابلہ کریں۔قرآن کریم میں جو متفرق احکام اس بارہ میں آئے ہیں وہ مندرجہ ذیل
ہیں:
ط
(1) اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا
وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِن دِيَارِهِم بِغَيْرِ حَقٍ إِلَّا أَن يَقُولُوا
رَبُّنَا اللهُ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لَّهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ
وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا وَلَيَنصُرَنَّ اللَّهُ مَن يَنصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ
لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ - الَّذِينَ إِن مَّكَّنَاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ وَأَمَرُوا
بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنكَرِ وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ لے یعنی اس لئے کہ ان
(مسلمانوں) پر ظلم کیا گیا اور ان مسلمانوں کو جن سے دشمن نے لڑائی جاری کر رکھی ہے، آج
جنگ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے اور اللہ یقینا اُن کی مدد پر قادر ہے۔ہاں ان مسلمانوں
کو جنگ کی اجازت دی جاتی ہے جن کو اُن کے گھروں سے بغیر کسی جرم کے نکال دیا گیا۔اُن کا صرف اتنا ہی جرم تھا (اگر یہ کوئی جرم ہے ) کہ وہ یہ کہتے تھے کہ اللہ ہمارا رب ہے اور
اگر اللہ تعالیٰ بعض ظالم لوگوں کو دوسرے عادل لوگوں کے ذریعہ سے ظلم روکتا نہ رہے تو
گرجے اور مناسریاں سے اور عبادت گاہیں اور مسجد میں جن میں خدا تعالیٰ کا نام کثرت سے
لیا جاتا ہے ظالموں کے ہاتھ سے تباہ ہو جائیں (پس دنیا میں مذہب کی آزادی قائم رکھنے
کے لئے اللہ تعالیٰ مظلوموں کو اور ایسی قوموں کو جن کے خلاف دشمن پہلے جنگ کا اعلان کر
دیتا ہے جنگ کی اجازت دیتا ہے) اور یقینا اللہ تعالیٰ اُن کی مدد کرتا ہے جو خدا تعالیٰ کے
دین کی مدد کرنے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ یقینا بڑی طاقت والا اور غالب
الحج : ۴۰ تا ۴۲
سے مناسٹریاں (MONASTERIES) : یہودیوں کے عبادت خانے
۱۵۱
نبیوں کا سردار
ہے۔ہاں
اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کی مدد کرتا ہے جو اگر دنیا میں طاقت پکڑ جائیں تو خدا تعالیٰ کی
عبادتوں کو قائم کریں گے اور غریبوں کی خبر گیری کریں گے اور نیک اور اعلیٰ اخلاق کی دنیا کو
تعلیم دیں گے اور بری باتوں سے دنیا کو روکیں گے اور ہر جھگڑے کا انجام وہی ہوتا ہے جو
خدا چاہتا ہے۔ان آیات میں جو مسلمانوں کو جنگ کی اجازت دینے کے لئے نازل ہوئی ہیں بتایا
گیا ہے کہ جنگ کی اجازت اسلامی تعلیم کی رو سے اسی صورت میں ہوتی ہے، جب کوئی قوم
دیر تک کسی قوم کے ظلموں کا تختہ مشق بنی رہے اور ظالم قوم اس کے خلاف بلا وجہ جنگ کا
اعلان کر دے اور اس کے دین میں دخل اندازی کرے اور ایسی مظلوم قوم کا فرض ہوتا ہے
کہ جب اُسے طاقت ملے تو وہ مذہبی آزادی دے اور اس بات کو ہمیشہ مد نظر رکھے کہ خدا
تعالیٰ اُس کو غلبہ بخشے تو وہ تمام مذاہب کی حفاظت کرے اور اُن کی مقدس جگہوں کے ادب
اور احترام کا خیال رکھے اور اس غلبہ کو اپنی طاقت اور شوکت کا ذریعہ نہ بنائے بلکہ غریبوں
کی خبر گیری، ملک کی حالت کی درستی اور فساد اور شرارت کے مٹانے میں اپنی قوتیں صرف
کرے۔یہ کیسی مختصر اور جامع تعلیم ہے۔اس میں یہ بھی بتادیا گیا ہے کہ مسلمانوں کو جنگ
کرنے کی اجازت کیوں دی گئی ہے اور اگر اب وہ جنگ کریں گے تو وہ مجبوری کی وجہ سے
ہوگی ورنہ جارحانہ جنگ اسلام میں منع ہے اور پھر کس طرح شروع میں بھی یہ کہہ دیا گیا تھا
کہ مسلمانوں کو غلبہ ضرور ملے گا۔مگر انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ اُن کو اپنے غلبہ کے ایام میں
بجائے حکومت سے اپنی جیبیں بھرنے کے اور اپنی حالت سدھارنے کے غرباء کی خبر گیری
اور امن کے قیام اور فساد کے دور کرنے اور قوم اور ملک کو ترقی دینے کی کوشش کرنے کو اپنا
مقصد بنانا چاہئے۔(۲) پھر فرماتا ہے وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا
۱۵۲
نبیوں کا سردار
إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَأَخْرِجُوْهُمْ مِّنْ
حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ وَالْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ وَلَا تُقَاتِلُوهُمْ عِندَ الْمَسْجِدِ
T
الْحَرَامِ حَتَّى يُقَاتِلُوكُمْ فِيهِ ۖ فَإِن قَاتَلُوكُمْ فَاقْتُلُوهُمْ كَذَلِكَ جَزَاءُ الْكَافِرِينَ
فَإِنِ انْتَهَوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ
الدِّينُ لِلَّهِ ۖ فَإِنِ انْتَهَوا فَلَا عُدْوَانَ إِلَّا عَلَى الظَّالِمِينَ لے یعنی اُن لوگوں سے جو تم
سے جنگ کر رہے ہیں تم بھی محض اللہ کی خاطر جس میں تمہارے اپنے نفس کا غصہ اور نفس کی
ملونی شامل نہ ہو جنگ کرو اور یا درکھو کہ جنگ میں بھی کوئی ظالمانہ فعل اختیا ر مت کرنا کیونکہ
اللہ تعالیٰ ظالموں کو بہر حال پسند نہیں کرتا۔اور جہاں
کہیں بھی تمہاری اور اُن کی جنگ کے
ذریعہ سے مٹھ بھیڑ ہو جائے وہاں تم اُن سے جنگ کرو اور یونہی اکا دُکا ملنے والے پر حملہ مت
کرو۔اور چونکہ انہوں نے تمہیں لڑائی کے لئے نکلنے پر مجبور کیا ہے تم بھی اُنہیں اُن کے
جواب میں لڑائی کا چیلنج دو اور یاد رکھو کہ قتل اور لڑائی کی نسبت دین کی وجہ سے کسی کو دُکھ میں
ڈالنا زیادہ خطرناک گناہ ہے۔پس تم ایسا طریق نہ اختیار کرو کیونکہ یہ بے دین لوگوں کا کام
ہے۔اور چاہئے کہ تم مسجد حرام کے پاس اُن سے اُس وقت تک جنگ نہ کرو جب تک وہ
جنگ کی ابتدا نہ کریں کیونکہ اس سے حج اور عمرہ کے راستہ میں روک پیدا ہوتی ہے۔ہاں اگر
وہ خود ایسی جنگ کی ابتدا کریں تو پھر تم مجبور ہو اور تمہیں جواب دینے کی اجازت ہے۔جو
لوگ عقل اور انصاف کے احکام کو ر ڈ کر دیتے ہیں اُن کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کرنا پڑتا ہے۔لیکن اگر انہیں ہوش آ جائے اور وہ اس بات سے رُک جائیں تو اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا
مہربان ہے۔اس لئے تم کو بھی چاہئے کہ ایسی صورت میں اپنے ہاتھوں کو روک لو اور اس
خیال سے کہ یہ حملہ میں ابتدا کر چکے ہیں جوابی حملہ نہ کرو۔اور چونکہ وہ لڑائی شروع کر چکے ہیں
البقرة: ۱۹۱ تا ۱۹۴
۱۵۳
نبیوں کا سردار
تم بھی اُس وقت تک لڑائی کو جاری رکھو جب تک کہ دین میں دخل اندازی کرنے کے طریق کو
وہ نہ چھوڑیں اور وہ تسلیم نہ کرلیں کہ دین کا معاملہ صرف اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اور
اس میں جبر کرنا کسی انسان کے لئے جائز نہیں۔اگر وہ یہ طریق اختیار کر لیں اور دین میں دخل
اندازی سے باز آجائیں تو فوراً لڑائی بند کر دو کیونکہ سز اصرف ظالموں کو دی جاتی ہے۔اور اگر
وہ اس قسم کے ظلم سے باز آجائیں تو پھر اُن سے لڑائی کرنا جائز نہیں ہوسکتا۔ان آیات میں بتایا گیا ہے کہ:۔اوّل: لڑائی صرف اللہ تعالیٰ کے لئے ہونی چاہئے یعنی ذاتی لالچوں، ذاتی حرصوں، ملک
کے فتح کرنے کی نیت یا اپنے رسوخ کو بڑھانے کی نیت سے لڑائی نہیں ہونی
چاہئے۔دوم : لڑائی صرف اُسی سے جائز ہے جو پہلے حملہ کرتا ہے۔سوم : انہی سے تم کو جنگ کرنی جائز ہے جو تم سے لڑتے ہیں یعنی جو لوگ با قاعدہ سپاہی نہیں
اور لڑائی میں عملاً حصہ نہیں لیتے اُن کو مارنا یا اُن سے لڑائی کرنا جائز نہیں۔چهارم: باوجود دشمن کے حملہ میں ابتدا کرنے کے لڑائی کو اُس حد تک محدود رکھنا چاہئے جس
حد تک دشمن نے محدود رکھا ہے اور اُسے وسیع کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے نہ
علاقہ کے لحاظ سے اور نہ ذرائع جنگ کے لحاظ سے۔پنجم : جنگ صرف جنگی فوج کے ساتھ ہونی چاہئے یہ نہیں کہ دشمن قوم کے اکے ڈکے افراد
کے ساتھ مقابلہ کیا جائے۔ششم: جنگ میں اس امر کو مدنظر رکھنا چاہئے کہ مذہبی عبادتوں اور مذہبی فرائض کی ادائیگی
میں روکیں پیدا نہ ہوں۔اگر دشمن کسی ایسی جگہ پر جنگ کی طرح نہ ڈالے جہاں
جنگ کرنے سے اُس کی مذہبی عبادتوں میں رخنہ ہوتا ہو تو مسلمانوں کو بھی اُس جگہ
جنگ نہیں کرنی چاہئے۔۱۵۴
نبیوں کا سردار
ہفتم: اگر دشمن خود مذہبی عبادت گاہوں کولڑائی کا ذریعہ بنائے تو پھر مجبوری ہے ورنہ تم کو ایسا
نہ کرنا چاہیے۔اس آیت میں اس طرف اشارہ کیا ہے کہ عبادت گاہوں کے اردگرد
بھی لڑائی نہیں ہونی چاہئے کجا یہ کہ عبادت گاہوں پر حملہ کیا جائے یا وہ مسمار کی
جائیں یا تو ڑی جائیں۔ہاں اگر دشمن خود عبادت گاہوں کو لڑائی کا قلعہ بنالے تو پھر
اُن کے نقصان کی ذمہ داری اُس پر ہے اس نقصان کی ذمہ داری مسلمانوں پر
نہیں۔ہشتم: اگر دشمن مذہبی مقاموں میں لڑائی شروع کرنے کے بعد اُس کے خطرناک نتائج کو سمجھ
جائے اور مذہبی مقام سے نکل کر دوسری جگہ کو میدانِ جنگ بنالے تو مسلمانوں کو
اس بہانہ سے اُن کے مذہبی مقاموں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے کہ اس جگہ پر پہلے
اُن کے دشمنوں نے لڑائی شروع
کی تھی بلکہ فوراً اُن مقامات کے ادب اور احترام کو
تسلیم کرتے ہوئے اپنے حملہ کا رُخ بھی بدل دینا چاہئے۔تم لڑائی اُس وقت تک جاری رکھنی چاہئے جب تک کہ مذہبی دست اندازی ختم ہو
جائے اور دین کے معاملہ کو صرف ضمیر کا معاملہ قرار دیا جائے۔سیاسی معاملوں کی
طرح اس میں دخل اندازی نہ کی جائے۔اگر دشمن اس بات کا اعلان کر دے اور
اس پر عمل کرنا شروع کر دے تو خواہ وہ حملہ میں ابتدا کر چکا ہو اُس کے ساتھ لڑائی
نہیں کرنی چاہئے۔(۳) فرماتا ہے قُل لِلَّذِينَ كَفَرُوا إِن يَنتَهُوْا يُغْفَرُ لَهُم مَّا قَدْ سَلَفَ وَإِن
يَعُودُوا فَقَد مَضَتْ سُنَّتُ الْأَوَّلِينَ۔وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ
الدِّيْنُ كُلُّهُ لِلَّهِ فَإِنِ انْتَهَوا فَإِنَّ
اللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ بَصِيرٌ۔وَإِن تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ
نبیوں کا سردار
مَوْلَاكُمْ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ - یعنی اے محمد رسول اللہ ! دشمن نے جنگیں
شروع کیں اور تمہیں خدا تعالیٰ کے حکم سے اُن کا جواب دینا پڑا۔مگر تو اُن میں اعلان کر
دے کہ اگر اب بھی وہ لڑائی سے باز آجائیں تو جو کچھ وہ پہلے کر چکے ہیں انہیں معاف کر دیا
جائے۔لیکن اگر وہ لڑائی سے باز نہ آئیں اور بار بار حملے کریں تو پہلے انبیاء کے دشمنوں کے
انجام اُن کے سامنے ہیں انجام ان کا بھی وہی ہوگا۔اور اے مسلمانو! تم اُس وقت جنگ کو
جاری رکھو کہ مذہب کی خاطر دُکھ دینا مٹ جائے اور دین کو کلی طور پر خدا تعالیٰ کے سپر د کر دیا
جائے اور دین کے معاملہ میں دخل اندازی کرنا لوگ چھوڑ دیں۔پھر اگر یہ لوگ ان باتوں
سے باز آجائیں تو محض اس وجہ سے اُن سے جنگ نہ کرو کہ وہ ایک غلط دین کے پیرو ہیں
کیونکہ اللہ تعالیٰ ان کے عمل کو جانتا ہے وہ خود جیسا چاہے گا ان سے معاملہ کرے گا تمہیں اُن
کے غلط دین کی وجہ سے ان کے کاموں میں دخل دینے کی اجازت نہیں ہوسکتی۔اگر ہمارے
اس صلح کے اعلان کے بعد بھی جو لوگ جنگ سے باز نہ آئیں اور لڑائی جاری رکھیں تو خوب
سمجھ لو کہ باوجود اس کے کہ تم تھوڑے ہو تم ہی جیتو گے کیونکہ اللہ تمہارا ساتھی ہے اور
خدا تعالیٰ سے بہتر ساتھی اور بہتر مددگار اور کون ہوسکتا ہے۔یہ آیات قرآن مجید میں جنگ بدر کے ذکر کے بعد آئی ہیں جو کفارِ عرب اور
مسلمانوں کے درمیان سب سے پہلی باقاعدہ جنگ تھی۔باوجود اس کے کہ کفار عرب نے
بلاوجہ مسلمانوں پر حملہ کیا اور مدینہ کے ارد گرد فساد مچایا اور باوجود اس کے کہ مسلمان
کامیاب ہوئے اور دشمن کے بڑے بڑے سردار مارے گئے قرآن کریم نے محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ یہی اعلان کروایا ہے کہ اگر اب بھی تم لوگ باز آجاؤ تو ہم لڑائی کو
جاری نہیں رکھیں گے۔ہم تو صرف اتنا چاہتے ہیں کہ جبر امذ ہب نہ بدلوائے جائیں اور دین
الانفال: ۳۹ تا ۴۱
ܪܙ
نبیوں کا سردار
کے معاملہ میں دخل نہ دیا جائے۔(۴) فرماتا ہے وَإِنْ جَنَحُوا لِلسّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ هُوَ
السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ۔وَإِن يُرِيدُوا أَن يَخْدَعُوكَ فَإِنَّ حَسْبَكَ اللَّهُ هُوَ الَّذِي أَيَّدَكَ
بِنَصْرِهِ وَبِالْمُؤْمِنِينَ ہے یعنی اگر کسی وقت بھی کفار صلح کی طرف جھکیں تو تو فوراً ان کی بات
ان لیجیو اور صلح کر لیجیو اور یہ وہم مت کیجیو کہ شاید وہ دھوکا کر رہے
ہوں بلکہ اللہ تعالیٰ پر توکل رکھیو۔خدا تعالیٰ دعاؤں کو سننے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔اور اگر تیرا یہ خیال صحیح ہو کہ وہ دھوکا کرنا چاہتے ہیں اور وہ واقعہ میں تجھے دھوکا دینے کا ارادہ
بھی رکھتے ہوں تو بھی یادرکھ کہ ان کے دھوکا دینے سے بنتا کیا ہے۔تجھے تو صرف اللہ کی مدد
سے ہی کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔اُس کی مدد تیرے لئے کافی ہے۔گزشتہ زمانہ میں
وہی اپنی براہ راست مدد کے ذریعہ اور مؤمنوں کی مدد کے ذریعہ تیرا ساتھ دیتا رہا ہے۔اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ جب دشمن صلح کرنے پر آمادہ ہو تو مسلمانوں کو بہر حال
اس سے صلح کر لینی چاہئے۔اگر صلح کے اُصول کو وہ ظاہر میں تسلیم کرتا ہو تو صرف اس بہانہ
سے صلح کو رد نہیں کرنا چاہئے کہ شاید دشمن کی نیت بد ہو اور بعد میں طاقت پکڑ کے دوبارہ حملہ
کرنا چاہتا ہو۔ان آیتوں میں در حقیقت صلح حدیبیہ کی پیشگوئی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ایک
وقت ایسا آئے گا جب دشمن صلح کرنا چاہے گا اُس وقت تم اس عذر سے کہ دشمن نے زیادتی
کی ہے یا یہ کہ وہ بعد میں اس معاہدہ کو توڑ دینا چاہتا ہے صلح سے انکار نہ کرنا کیونکہ نیکی کا
تقاضا بھی یہی ہے اور تمہارا فائدہ بھی اس میں ہے کہ تم صلح کی پیشکش کو تسلیم کر لو۔(۵) فرماتا ہے يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا
الانفال: ۶۲، ۶۳
۱۵۷
نبیوں کا سردار
وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَامَ لَسْتَ مُؤْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيَاةِ
الدُّنْيَا فَعِنْدَ اللهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٌ كَذلِكَ كُنتُم مِّن قَبْلُ فَمَنَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ
لے
فَتَبَيَّنُوا إِنَّ اللهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا - یعنی اے مومنو! جب تم خدا کی خاطر
لڑائی کے لئے باہر نکلو تو اس بات کی اچھی طرح تحقیقات کرلیا کرو کہ تمہارے دشمن پر حجت
تمام ہو چکی ہے اور وہ بہر حال لڑائی پر آمادہ ہے اور اگر کوئی شخص یا جماعت تمہیں کہے کہ میں
تو صلح کرتا ہوں تو یہ مت کہو کہ تو دھوکا دیتا ہے اور ہمیں امید نہیں کہ ہم تجھ سے امن میں رہیں
گے۔اگر تم ایسا کرو گے تو پھر تم خدا کی راہ میں لڑنے والے نہیں ہو گے بلکہ تم دنیا طلب قرار
پاؤ گے۔پس ایسا مت کرو کیونکہ جس طرح خدا کے پاس دین ہے اسی طرح خدا کے پاس
دنیا کا بھی بہت سا سامان ہے۔تمہیں یادرکھنا چاہئے کہ کسی شخص کا ماردینا اصل مقصود نہیں۔تمہیں کیا معلوم ہے کہ کل کو وہ ہدایت پا جائے۔تم بھی تو پہلے دین اسلام سے باہر تھے پھر
اللہ تعالیٰ نے احسان کر کے تمہیں اس دین کے اختیار کرنے کی توفیق دی۔پس مارنے میں
جلدی مت کیا کرو بلکہ حقیقت حال کی تحقیق کیا کرو۔یاد رکھو کہ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس
سے خوب واقف ہے۔اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ جب لڑائی شروع ہو جائے تب بھی اس بات کی اچھی
طرح تحقیق کرنی چاہئے کہ دشمن کا ارادہ جارحانہ لڑائی کا ہے؟ کیونکہ ممکن ہے کہ دشمن
جارحانہ لڑائی کا ارادہ نہ کرتا ہو بلکہ وہ خود کسی خوف کے ماتحت فوجی تیاری کر رہا ہو۔پس پہلے
اچھی طرح تحقیقات کر لیا کرو کہ دشمن کا ارادہ جارحانہ جنگ کا تھا تب اُس کے سامنے مقابلہ
کے لئے آؤ۔اور اگر وہ یہ کہے کہ میرا ارادہ تو جنگ کرنے کا نہیں تھا میں تو صرف خوف کی وجہ
سے تیاری کر رہا تھا تو تمہیں یہ نہیں کہنا چاہئے کہ نہیں تمہاری جنگی تیاری بتاتی ہے کہ تم ہم پر
النساء : ۹۵
۱۵۸
نبیوں کا سردار
حملہ کرنا چاہتے تھے ہم کس طرح سمجھیں کہ ہم تم سے مامون اور محفوظ ہیں بلکہ اُس کی بات کو
قبول کرلو اور یہ مجھو کہ اگر پہلے اُس کا ارادہ بھی تھا توممکن ہے بعد میں اس میں تبدیلی پیدا ہو
گئی ہو۔تم خود اس بات کے زندہ گواہ ہو کہ دلوں میں تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے تم پہلے اسلام
کے دشمن تھے مگر اب تم اسلام کے سپاہی ہو۔(1) پھر دشمنوں سے عہد کے متعلق فرماتا ہے إِلَّا الَّذِينَ عَاهَدُتُم مِّن
الْمُشْرِكِيْنَ ثُمَّ لَمْ يَنقُصُوكُمْ شَيْئًا وَلَمْ يُظَاهِرُوا عَلَيْكُمْ أَحَدًا فَأَتِمُوا إِلَيْهِمْ
عَهْدَهُمْ إِلَى مُدَّتِهِمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِيْن لے یعنی مشرکوں میں سے وہ جنہوں نے تم
سے کوئی عہد کیا تھا اور پھر اُنہوں نے اُس عہد کو توڑا نہیں اور تمہارے خلاف تمہارے
دشمنوں کی مدد نہیں کی ، عہد کی مدت تک تم بھی پابند ہو کہ معاہدہ کو قائم رکھو۔یہی تقویٰ کی
علامت ہے اور اللہ تعالیٰ متقیوں کو پسند کرتا ہے۔(۷) ایسے دشمنوں کے متعلق جو برسر جنگ ہوں لیکن اُن میں سے کوئی شخص
اسلام کی حقیقت معلوم کرنا چاہے فرماتا ہے وَإِنْ أَحَدٌ مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ اسْتَجَارَكَ
فَأَجِرْهُ حَتَّى يَسْمَعَ كَلَامَ اللَّهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَأْمَنَهُ۔لے یعنی اگر بر سر جنگ مشرکوں میں
سے کوئی شخص اس لئے پناہ مانگے کہ وہ تمہارے ملک میں آکر اسلام کی تحقیقات کرنا چاہتا
ہے تو اُس کو ضرور پناہ دو اتنے عرصہ تک کہ وہ اچھی طرح اسلام کی تحقیقات کرلے اور قرآن
کریم کے مضامین سے واقف ہو جائے۔پھر اس کو اپنی حفاظت میں اُس مقام تک پہنچا دو
جہاں وہ جانا چاہتا ہے اور جسے اپنے لئے امن کا مقام سمجھتا ہے۔(۸) جنگی قیدیوں کے متعلق فرماتا ہے مَا كَانَ لِنَبِي أَن يَكُونَ لَهُ أَسْرَى حَتَّى
يُفْضِنَ فِي الْأَرْضِ سے یعنی کسی نبی کی شان کے مطابق یہ بات نہیں کہ وہ اپنے دشمن کے
التوبة : ۴
التوبة :
الانفال: ۶۸
۱۵۹
نبیوں کا سردار
قیدی بنالے۔سوائے اس کے کہ باقاعدہ جنگ میں قیدی پکڑے جائیں۔یعنی یہ رواج
جو اُس زمانہ تک بلکہ اس کے بعد بھی صدیوں تک دنیا میں قائم رہا ہے کہ اپنے دشمن کے
آدمیوں کو بغیر جنگ کے ہی پکڑ کر قید کر لینا جائز سمجھا جاتا تھا اُسے اسلام پسند نہیں کرتا۔وہی
لوگ جنگی قیدی کہلا سکتے ہیں جو میدانِ جنگ میں شامل ہوں اور لڑائی کے بعد قید کئے
جائیں۔ا
(۹) پھر ان قیدیوں کے متعلق فرماتا ہے فَإِمَّا مَنَّا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَاءَ یعنی جب
جنگی قیدی پکڑے جائیں تو یا تو احسان کر کے انہیں چھوڑ دو یا اُن کا بدلہ لے کے اُن کو آزاد
کردو۔(۱۰) اگر کوئی قیدی ایسے ہوں جن کا بدلہ دینے والا کوئی نہ ہو یا اُن کے رشتہ دار
اُن کے اموال پر قابض ہونے کیلئے یہ چاہتے ہوں کہ وہ قید ہی رہیں تو اچھا ہے تو اُن
کے متعلق فرماتا ہے۔وَالَّذِينَ يَبْتَغُونَ الْكِتَابَ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ فَكَاتِبُوهُمْ
إِنْ عَلِمْتُمْ فِيْهِمْ خَيْرًا ۖ وَآتُوهُمْ مِّنْ مَّالِ اللهِ الَّذِي آتَاكُمْ۔یعنی تمہارے جنگی
قیدیوں میں سے ایسے لوگ جن کو نہ تم احسان کر کے چھوڑ سکتے ہو اور نہ اُن کی قوم نے اُن کا
فدیہ دے کر انہیں آزاد کروایا ہے اگر وہ تم سے یہ مطالبہ کریں کہ ہمیں آزاد کر دیا جائے ہم
اپنے پیشہ اور ہنر کے ذریعہ سے روپیہ کما کر اپنے حصہ کا جرمانہ ادا کر دیں گے تو اگر وہ اس
قابل ہیں کہ آزادانہ روزی کما سکیں تو تم ضرور انہیں آزاد کر دو بلکہ اُن کی کوشش میں خود بھی
حصہ دار بنو اور خدا نے جو کچھ تمہیں دیا ہے اُس میں سے کچھ روپیہ اُن کے آزاد کرنے میں
صرف کر دو یعنی اُن کے حصہ کا جو جنگی خرچ بنتا ہے یا اُس میں سے کچھ مالک چھوڑ دے یا
دوسرے مسلمان مل کر اُس قیدی کی مالی امداد کریں اور اُسے آزاد کرائیں۔محمد:۵
النور : ۳۴
17۔نبیوں کا سردار
یہ وہ حالات ہیں جن میں اسلام جنگ کی اجازت دیتا ہے اور یہ وہ قواعد ہیں جن
کے ماتحت اسلام جنگ کی اجازت دیتا تھا۔چنانچہ قرآن کریم کی ان آیات کی روشنی میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو مزید تعلیمات مسلمانوں کو دیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:۔ا کسی صورت میں مسلمانوں کو مثلہ کرنے کی اجازت نہیں، یعنی مسلمانوں کو مقتولین جنگ
کی ہتک کرنے یا اُن کے اعضاء کاٹنے کی اجازت نہیں ہے۔۲۔مسلمانوں کو کبھی جنگ میں دھوکا بازی نہیں کرنی چاہئے۔کے۔کسی بچے کو نہیں مارنا چاہئے اور نہ کسی عورت کو۔سے
لے
۴۔پادریوں، پنڈتوں اور دوسرے مذہبی رہنماؤں کو قل نہیں کرنا چاہئے۔گے
۵۔بڑھے کو نہیں مارنا چاہئے ، بچے کو نہیں مارنا چاہئے ، عورت کو نہیں مارنا چاہئے اور ہمیشہ صلح
اور احسان کو مدنظر رکھنا چاہئے۔“
۶۔جب لڑائی کے لئے مسلمان جائیں تو اپنے دشمنوں کے ملک میں ڈر اور خوف پیدانہ
کریں اور عوام الناس پر سختی نہ کریں ہے
ے۔جب لڑائی کے لئے نکلیں تو ایسی جگہ پر پڑاؤ نہ ڈالیں کہ لوگوں کے لئے تکلیف کا
موجب ہو اور کوچ کے وقت ایسی طرز پر نہ چلیں کہ لوگوں کیلئے رستہ چلنا مشکل ہو جائے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا سختی سے حکم دیا ہے کہ فرمایا جو شخص ان احکام کے
ل ، مسلم كتاب الجهاد و السير باب تأمیر الامام الامراء على البعوث (الخ)
مسلم كتاب الجهاد باب تحريم قتل النساء والصبيان في الحرب (الخ)
طحاوی كتاب الجهاد باب في قتل النساء و الصغار
ابو داؤد کتاب الجهاد باب في دعاء المشركين
مسلم کتاب لجهاد باب فی امر الجیوش با التيسر وترك التنفير