جنگ کے متعلق اسلام کی تعلیم
نبیوں کا سردار ﷺ, حصہ 2
۱۶۱
نبیوں کا سردار
خلاف کرے گا اُس کی لڑائی اُس کے نفس کے لئے ہوگی خدا کے لئے نہیں ہوگی لا
لڑائی میں دشمن کے منہ پر زخم نہ لگائیں۔و لڑائی کے وقت کوشش کرنی چاہئے کہ دشمن کو کم سے کم نقصان پہنچے۔۱۰۔جو قیدی پکڑے جائیں اُن میں سے جو قریبی رشتہ دار ہوں اُن کو ایک دوسرے سے
جدا نہ کیا جائے۔سے
۱۱۔قیدیوں کے آرام کا اپنے آرام سے زیادہ خیال رکھا جائے۔سے
۱۲۔غیر ملکی سفیروں کا ادب اور احترام کیا جائے۔وہ غلطی بھی کریں تو اُن سے چشم پوشی کی
جائے۔۱۳۔اگر کوئی شخص جنگی قیدی کے ساتھ سختی کر بیٹھے تو اس قیدی کو بلا معاوضہ آزاد کر دیا جائے۔۱۴۔جس شخص کے پاس کوئی جنگی قیدی رکھا جائے وہ اُسے وہی کھلائے جو خود کھائے اور
اُسے وہی پہنائے جو خود پہنے۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے انہی احکام کی روشنی میں مزید یہ حکم جاری فرمایا کہ
عمارتوں کو گرا ؤ مت اور پھلدار درختوں کو کاٹومت۔۵۔ان احکام سے پتہ لگ سکتا ہے کہ اسلام نے جنگ کے روکنے کے لئے کیسی تدابیر
اختیار کی ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کس عمدگی کے ساتھ ان تعلیمات کو جامہ
ابو داؤد کتاب لجهاد باب ما يؤمر من انضمان العسكر
ابو داؤد کتاب لجهاد باب في التفريق بين الصبى
ے ترمذی ابواب السیر
ابو داؤد کتاب الجهاد باب فى الرسل
مؤطا امام مالك كتاب الجهاد باب النهي عن قتل النساء والوالدان في الغزو
۱۶۲
نبیوں کا سردار
پہنایا اور مسلمانوں کو ان پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ نہ موسی کی تعلیم اس
زمانہ میں عدل
کی تعلیم کہلا سکتی ہے نہ وہ اس زمانہ میں قابل عمل ہے اور نہ مسیح کی تعلیم اس
زمانہ میں قابل عمل کہلا سکتی ہے اور نہ بھی عیسائی دنیا نے اس پر عمل کیا ہے۔اسلام ہی کی تعلیم
ہے جو قابل عمل ہے اور جس پر عمل کر کے دنیا میں امن قائم رکھا جا سکتا ہے۔بیشک اس زمانہ میں مسٹر گاندھی نے دنیا کے سامنے یہ نظریہ پیش کیا ہے کہ جنگ کے
وقت بھی جنگ نہیں کرنی چاہئے۔لیکن جس تعلیم کو مسٹر گاندھی پیش کر رہے ہیں اُس پر دنیا
میں کبھی عمل نہیں ہوا کہ ہم اُس کی برائی اور خوبی کا اندازہ کرسکیں۔مسٹر گاندھی کی زندگی میں
ہی کانگرس کو حکومت مل گئی ہے اور کانگرسی حکومت نے فوجوں
کو ہٹایا نہیں بلکہ وہ یہ تجویزیں
کر رہی ہے کہ آئی۔این۔اے کے وہ افسر جو برطانوی گورنمنٹ نے ہٹا دیئے تھے اُن کو
دوبارہ فوج میں ملازم رکھا جائے۔بلکہ کانگرسی حکومت کے ہندوستان میں قائم ہونے کے
سات دن کے اند روزیرستان کے علاقہ میں نہتے آدمیوں پر ہوائی جہازوں کے ذریعہ سے
بم گرائے گئے ہیں۔خود گاندھی جی تشدد کرنے والوں کی تائید اور اُن کے چھوڑ دینے کے حق
میں گورنمنٹ پر ہمیشہ زور دیتے رہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نہ گاندھی جی نہ اُن
کے پیرو اس تعلیم پر عمل کر سکتے ہیں اور نہ کوئی ایسی معقول صورت دنیا کے سامنے پیش کر
سکتے ہیں جس سے معلوم ہو کہ قوموں اور ملکوں کی جنگ میں اس تعلیم پر کس طرح کامیاب
طور پر عمل کیا جاسکتا ہے۔بلکہ منہ سے اس تعلیم کا وعظ کرتے ہوئے اُس کے خلاف عمل کرنا
بتاتا ہے کہ اس تعلیم پر عمل نہیں کیا جا سکتا۔پس اس وقت تک دنیا کا تجربہ ہے اور عقل جس
حد تک انسان کی راہنمائی کرتی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہی طریقہ صحیح تھا جومحمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اختیار کیا۔اَللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ
وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ -