فتح مکہ

نبیوں کا سردار ﷺ

۲۰۵
نبیوں کا سردار
نہیں آنا چاہئے تھا مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ بھگوڑے نہیں بار بارکوٹ کر
دشمن پر حملہ کرنے والے سپاہی ہیں۔اس طرح آپ نے اُن آئندہ جنگوں کی پیشگوئی فرمائی
جو مسلمانوں کو شام کے ساتھ پیش آنے والی تھیں۔فتح مکه
آٹھویں سنہ ہجری کے رمضان کے مہینہ مطابق دسمبر ۶۲۹ء میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اس آخری جنگ کے لئے روانہ ہوئے جس نے عرب میں اسلام
کو قائم کر دیا۔یہ
واقعہ یوں ہوا کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر یہ فیصلہ ہوا تھا کہ عرب قبائل میں سے جو چاہیں مکہ
والوں سے مل جائیں اور جو چاہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل جائیں اور یہ
کہ دس سال تک دونوں فریق کو ایک دوسرے کے خلاف جنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔سوائے اس کے کہ ایک دوسرے پر حملہ کر کے معاہدہ کو توڑ دے۔اس معاہدہ کے ماتحت
عرب
کا قبیلہ بنو بکر مکہ والوں کے ساتھ ملا تھا اور خزاعہ قبیلہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
ساتھ۔کفار عرب معاہدہ کی پابندی کا خیال کم ہی رکھتے تھے خصوصاً مسلمانوں کے مقابلہ
میں۔چنانچہ بنو بکر کو چونکہ قبیلہ خزاعہ کے ساتھ پرانا اختلاف تھا، صلح حدیبیہ پر کچھ عرصہ
گزرنے کے بعد انہوں نے مکہ والوں سے مشورہ کیا کہ خزاعہ تو معاہدہ کی وجہ سے بالکل
مطمئن ہیں اب موقع ہے کہ ہم لوگ ان سے بدلہ لیں۔چنانچہ مکہ کے قریش اور بنو بکر نے
مل کر رات کو بنی خزاعہ پر چھاپا مارا اور ان کے بہت سے آدمی مار دیئے۔خزاعہ کو جب معلوم
ہوا کہ قریش نے بنو بکر سے مل کر یہ حملہ کیا ہے تو انہوں نے اس عہد شکنی کی اطلاع دینے کے
لیے چالیس آدمی تیز اونٹوں پر فوراً مدینہ کو روانہ کئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے
مطالبہ کیا کہ باہمی معاہدہ کی رو سے اب آپ کا فرض ہے کہ ہمارا بدلہ لیں اور مکہ پر چڑھائی

۲۰۶
نبیوں کا سردار
کریں۔جب یہ قافلہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا تو آپ نے فرمایا تمہارا دکھ
میرا دکھ ہے میں اپنے معاہدہ پر قائم ہوں۔یہ بادل جو سامنے برس رہا ہے (اُس وقت
بارش ہو رہی تھی جس طرح اس میں سے بارش ہو رہی ہے اسی طرح جلدی ہی تمہاری مدد
کے لئے اسلامی فوجیں پہنچ جائیں گی۔جب مکہ والوں کو اس وفد کا علم ہوا تو وہ بہت گھبرائے
اور انہوں نے ابوسفیان کو مدینہ روانہ کیا ، تاکہ وہ کسی طرح مسلمانوں کو حملہ سے باز رکھے۔ابوسفیان نے مدینہ پہنچ کر رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر زور دینا شروع کیا کہ چونکہ صلح حدیبیہ
کے وقت میں موجود نہ تھا اس لئے نئے سرے سے معاہدہ کیا جائے۔لیکن رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس کی بات کا کوئی جواب نہ دیا۔کیونکہ جواب دینے سے راز ظاہر ہوجاتا تھا۔ابوسفیان نے مایوسی کی حالت میں گھبرا کر مسجد میں کھڑے ہو کر اعلان کیا اے لوگو! میں مکہ
والوں کی طرف سے نئے سرے سے آپ لوگوں کے لئے امن کا اعلان کرتا ہوں۔لے یہ
بات سن کر مسلمان اُس کی بیوقوفی پر ہنس پڑے اور سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ابوسفیان ! یہ بات تم یکطرفہ کہ رہے ہو ہم نے کوئی ایسا معاہدہ تم سے نہیں کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی دوران میں چاروں طرف مسلمان قبائل کی
طرف پیغامبر بجھوا دیئے اور جب یہ اطلاعیں آچکیں کہ مسلمان قبائل تیار ہو چکے ہیں اور مکہ
کی طرف کوچ کرتے ہوئے راستہ میں ملتے جائیں گے تو آپ نے مدینہ کے لوگوں کو مسلح
ہونے کا حکم دیا۔جنوری ۱۳۰ ء کی پہلی تاریخ کو یہ لشکر مدینہ سے روانہ ہوا اور راستہ میں
چاروں طرف مسلمان قبائل آ آ کر لشکر میں شامل ہوتے گئے۔چند ہی منزلیں طے کرنے
کے بعد جب یہ شکر فاران کے جنگل میں داخل ہوا تو اس کی تعداد سلیمان نبی کی پیشگوئی کے
مطابق دس ہزار تک پہنچ چکی تھی۔ادھر توبہ شکر مکہ کی طرف مارچ کرتا چلا جارہا تھا اور ادھر مکہ
سیرت ابن هشام جلد ۴ صفحه ۳۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء

۲۰۷
نبیوں کا سردار
والے اس خاموشی کی وجہ سے جو فضا پر طاری تھی زیادہ سے زیادہ خوف زدہ ہوتے جاتے
تھے۔آخر انہوں نے مشورہ کر کے ابوسفیان کو پھر اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ مکہ سے باہر نکل
کر پتہ تو لے کہ مسلمان کیا کرنا چاہتے ہیں۔مکہ سے ایک منزل باہر نکلنے پر ہی ابوسفیان نے
رات کے وقت جنگل کو آگ سے روشن پایا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دے دیا تھا
کہ تمام خیموں کے آگے آگ جلائی جائے۔جنگل میں دس ہزار اشخاص کے لئے خیموں کے
آگے بھڑکتی ہوئی آگ ایک ہیبت ناک نظارہ پیش کر رہی تھی۔ابوسفیان نے اپنے
ساتھیوں سے پوچھا یہ کیا ہے؟ کیا آسمان سے کوئی لشکر اُترا ہے؟ کیونکہ عرب کی کسی قوم کا
لشکر اتنا بڑا نہیں ہے۔اس کے ساتھیوں نے مختلف قبائل کے نام لئے لیکن اس نے کہا نہیں
نہیں ، عرب کے قبائل میں سے کسی قوم کا لشکر بھی اتنا بڑا کہاں ہوسکتا ہے۔وہ یہ بات کرہی
رہا تھا کہ اندھیرے میں سے آواز آئی ابو حنظلہ! ( یہ ابوسفیان کی کنیت تھی ) ابوسفیان نے کہا
عباس ! تم یہاں کہاں؟ انہوں نے جواب دیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کالشکر سامنے
ہے اور اگر تم لوگوں نے جلد جلد کوئی تدبیر نہ کر لی تو شکست اور ذلت تمہارے لئے بالکل تیار
ہے۔چونکہ عباس ابوسفیان کے پرانے دوست تھے اس لیے یہ بات کرنے کے بعد انہوں
نے ابوسفیان سے اصرار کیا کہ وہ ان کے ساتھ سواری پر بیٹھ جائے اور رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو۔چنانچہ انہوں نے اُس کا ہاتھ پکڑ کر اونٹ پر اپنے ساتھ
بٹھا لیا اور اونٹ کو ایڑی لگا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں پہنچے۔حضرت عباس
ڈرتے تھے کہ حضرت عمرؓ " جو اُن کے ساتھ پہرہ پر مقرر تھے کہیں اس کو قتل نہ کر دیں لیکن
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پہلے ہی فرما چکے تھے کہ اگر ابوسفیان تم میں سے کسی کو ملے تو
اُسے قتل نہ کرنا۔یہ سارا نظارہ ابوسفیان کے دل میں ایک عظیم الشان تغیر پیدا کر چکا تھا۔ابوسفیان نے دیکھا کہ چند ہی سال پہلے ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف ایک

۲۰۸
نبیوں کا سردار
ساتھی کے ساتھ مکہ سے نکلنے پر مجبور کر دیا تھا لیکن ابھی سات ہی سال گزرے ہیں کہ وہ دس
ہزار قدوسیوں سمیت مکہ پر بلا ظلم اور بلا تعدی کے جائز طور پر حملہ آور ہوا ہے اور مکہ والوں
میں طاقت نہیں کہ اس کو روک سکیں۔چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس تک پہنچتے
پہنچتے کچھ ان خیالات کی وجہ سے اور کچھ دہشت اور خوف کی وجہ سے ابوسفیان مبہوت سا ہو
چکا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کی یہ حالت دیکھی تو حضرت عباس سے فرمایا
کہ ابوسفیان کو اپنے ساتھ لے جاؤ اور رات اپنے پاس رکھو صبح اسے میرے پاس لانا لے
چنانچہ رات ابوسفیان حضرت عباس کے ساتھ رہا۔جب صبح اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس لائے تو فجر کی نماز کا وقت تھا۔مکہ کے لوگ صبح اٹھ کر نماز پڑھنے کو کیا جانتے تھے
اُس نے ادھر ادھر مسلمانوں کو پانی کے بھرے ہوئے لوٹے لے کر آتے جاتے دیکھا اور
اسے نظر آیا کہ کوئی وضو کر رہا ہے کوئی صف بندی کر رہا ہے تو ابوسفیان نے سمجھا کہ شاید
میرے لئے کوئی نئی قسم کا عذاب تجویز ہوا ہے۔چنانچہ اُس نے گھبرا کر حضرت عباس سے
پوچھا کہ یہ لوگ صبح صبح یہ کیا کر رہے ہیں؟ حضرت عباس نے کہا تمہارے لئے ڈرنے کی
کوئی وجہ نہیں یہ لوگ نماز پڑھنے لگے ہیں۔اس کے بعد ابوسفیان نے دیکھا کہ ہزاروں
ہزار مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے ہیں اور جب آپ رکوع
کرتے ہیں تو سب کے سب رکوع کرتے ہیں اور جب آپ سجدہ کرتے ہیں تو سب کے
سب سجدہ کرتے ہیں۔حضرت عباس " چونکہ پہرہ پر ہونے کی وجہ سے نماز میں شامل نہیں
ہوئے تھے ابوسفیان نے اُن سے پوچھا اب یہ کیا کر رہے ہیں؟ میں دیکھتا ہوں کہ جو کچھ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کرتے ہیں وہی یہ لوگ کرنے لگ جاتے ہیں۔عباس نے کہا تم
کن خیالات میں پڑے ہو یہ تو نماز ادا ہو رہی ہے، لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر
ل سیرت ابن هشام جلد ۴ صفحه ۲۵،۴۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء

۲۰۹
نبیوں کا سردار
ان کو حکم دیں کہ کھانا پینا چھوڑ دو تو یہ لوگ کھانا اور پینا بھی چھوڑ دیں۔ابوسفیان نے کہا۔میں
نے کسری کا دربار بھی دیکھا ہے اور قیصر کا دربار بھی دیکھا ہے لیکن اُن کی قوموں کو اُن کا اتنا
فدائی نہیں دیکھا جتنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت اس کی فدائی ہے۔لے پھر
عباس نے کہا کیا یہ نہیں ہو سکتا کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آج یہ درخواست کرو
کہ آپ اپنی قوم سے عفو کا معاملہ کریں۔جب نماز ختم ہو چکی تو حضرت عباس ابوسفیان کو
لے کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔آپ نے فرمایا۔ابوسفیان ! کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ تجھ پر یہ حقیقت روشن ہو جائے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود
نہیں ؟ ابوسفیان نے کہا میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔آپ نہایت ہی حلیم، نہایت
ہی شریف اور نہایت ہی صلہ رحمی کرنے والے انسان ہیں۔میں اب یہ بات تو سمجھ چکا ہوں
کہ اگر خدا کے سوا کوئی اور معبود ہوتا تو کچھ تو ہماری مدد کرتا۔اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا اے ابوسفیان ! کیا ابھی وقت نہیں
آیا کہ تم سمجھ لو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟
ابوسفیان نے کہا میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں اس بارہ میں ابھی میرے دل میں
کچھ شبہات ہیں۔مگر ابوسفیان کے تر ڈر کے باوجود اُس کے دونوں ساتھی جو اُس کے ساتھ
ہی مکہ سے باہر مسلمانوں کے لشکر کی خبر لینے کے لئے آئے تھے اور جن میں سے ایک حکیم
بن حزام تھے وہ مسلمان ہو گئے۔اس کے بعد ابوسفیان بھی اسلام لے آیا، مگر اُس کا دل
غالباً فتح مکہ کے بعد پوری طرح کھلا۔ایمان لانے کے بعد حکیم بن حزام نے کہا۔یا
رَسُول اللہ ! کیا یہ شکر آپ اپنی قوم کو ہلاک کرنے کے لئے اٹھا لائے ہیں؟ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ان لوگوں نے ظلم کیا ، ان لوگوں نے گناہ کیا اور تم لوگوں نے حدیبیہ
میں باندھے ہوئے عہد کو توڑ دیا اور خزاعہ کے خلاف ظالمانہ جنگ کی۔اُس مقدس مقام پر
ل السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۹۲ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء

۲۱۰
نبیوں کا سردار
جنگ کی جس کو خدا نے امن عطا فرمایا ہوا تھا۔حکیم نے کہا يَا رَسُولَ
اللہ ! ٹھیک ہے آپ
کی قوم نے بیشک ایسا ہی کیا ہے لیکن آپ کو تو چاہئے تھا کہ بجائے مکہ پر حملہ کرنے کے
ہوازن قوم پر حملہ کرتے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ قوم بھی ظالم ہے لیکن میں
خدا تعالیٰ سے امید کرتا ہوں کہ وہ مکہ کی فتح اور اسلام کا غلبہ اور ہوازن کی شکست یہ ساری
باتیں میرے ہی ہاتھ پر پوری کرے گا۔اس کے بعد ابوسفیان نے کہا یا رَسُول اللہ ! اگر
مکہ کے لوگ تلوار نہ اُٹھا ئیں تو کیا وہ امن میں ہوں گے؟ آپ نے فرمایا ہاں! ہر شخص جو
اپنے گھر کا دروازہ بند کر لے اُسے امن دیا جائے گا۔حضرت عباس نے کہا یا رَسُول اللہ !
ابوسفیان فخر پسند آدمی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ میری عزت کا بھی کوئی سامان کیا جائے۔آپ نے فرمایا بہت اچھا جو شخص ابوسفیان کے گھر میں چلا جائے اُس کو بھی امن دیا جائے
گالے جو مسجد کعبہ میں گھس جائے اُس کو بھی امن دیا جائے گا، جو اپنے ہتھیار پھینک دے
اُس کو بھی امن دیا جائے گا، جو اپنا دروازہ بند کر کے بیٹھ جائے گا اُس کو بھی امن دیا جائے گا،
جو حکیم بن حزام کے گھر میں چلا جائے اُس کو بھی امن دیا جائے گا۔اس کے بعد ابی رویحہ
جن کو آپ نے بلال حبشی غلام کا بھائی بنایا ہوا تھا اُن کے متعلق آپ نے فرمایا۔ہم اس
وقت ابی رویحہ کو اپنا جھنڈا دیتے ہیں جو شخص ابی رویحہ کے جھنڈے کے نیچے کھڑا ہو گا ہم
اُس
کو بھی کچھ نہ کہیں گے۔اور بلال سے کہا تم ساتھ ساتھ یہ اعلان کرتے جاؤ کہ جو شخص ابی
رویحہ کے جھنڈے کے نیچے آجائے گا اُس کو امن دیا جائے گا۔سے
اس حکم میں کیا ہی لطیف حکمت تھی۔مکہ کے لوگ بلال کے پیروں میں رسی ڈال کر
اُس کو گلیوں میں کھینچا کرتے تھے، مکہ کی گلیاں، مکہ کے میدان بلال کے لئے امن کی جگہ
سیرت ابن هشام جلد ۴ صفحه ۴۶،۴۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
ل السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۹۳ مطبوعه مصر ۱۹۳۵ء

۲۱۱
نبیوں کا سردار
نہیں تھے بلکہ عذاب اور تذلیل اور تضحیک کی جگہ تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
خیال فرمایا کہ بلال کا دل آج انتقام کی طرف بار بار مائل ہوتا ہوگا اس وفادار ساتھی کا
انتقام لینا بھی نہایت ضروری ہے۔مگر یہ بھی ضروری ہے کہ ہمارا انتقام اسلام کی شان کے
مطابق ہو۔پس آپ نے بلال کا انتقام اس طرح نہ لیا کہ تلوار کے ساتھ اُس کے دشمنوں
کی گردنیں کاٹ دی جائیں بلکہ اس کے بھائی کے ہاتھ میں ایک بڑا جھنڈا دے کر کھڑا کر
دیا اور بلال کو اس غرض کے لئے مقرر کر دیا کہ وہ اعلان کر دے کہ جو کوئی میرے بھائی
کے جھنڈے کے نیچے آکر کھڑا ہوگا اُسے امن دیا جائے گا۔کیسا شاندار یہ انتقام تھا،
کیسا حسین یہ انتقام تھا۔جب بلال بلند آواز سے یہ اعلان کرتا ہو گا کہ اے مکہ والو! آؤ
میرے بھائی کے جھنڈے کے نیچے کھڑے ہو جاؤ تمہیں امن دیا جائے گا تو اُس کا دل خود
ہی انتقام کے جذبات سے خالی ہوتا جاتا ہوگا اور اُس نے محسوس کر لیا ہوگا کہ جو انتقام محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے تجویز کیا ہے اس سے زیادہ شاندار اور اس سے
زیادہ حسین انتقام میرے لئے اور کوئی نہیں ہوسکتا۔جب لشکر مکہ کی طرف بڑھا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباس کو حکم
دیا کہ کسی سڑک کے کونے پر ابوسفیان اور اس کے ساتھیوں کو لے کر کھڑے ہو جاؤ تا کہ وہ
اسلامی لشکر اور اس کی فدائیت کو دیکھ سکیں۔حضرت عباس نے ایسا ہی کیا۔ابوسفیان اور اس
کے ساتھیوں کے سامنے سے یکے بعد دیگرے عرب کے وہ قبائل گزرنے شروع ہوئے
جن کی امداد پر مکہ بھروسہ کر رہا تھا، مگر آج وہ کفر کا جھنڈ انہیں لہرا رہے تھے آج وہ اسلام کا
جھنڈا لہرا رہے تھے اور ان کی زبان پر خدائے قادر کی توحید کا اعلان تھا۔وہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی جان لینے کیلئے آگے نہیں بڑھ رہے تھے جیسا کہ مکہ والے امید کرتے
تھے بلکہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کے

۲۱۲
نبیوں کا سردار
لئے تیار تھے اور ان کی انتہائی خواہش یہی تھی کہ خدائے واحد کی تو حید اور اس کی تبلیغ کو دنیا
میں قائم کر دیں۔لشکر کے بعد لشکر گزر رہا تھا کہ اتنے میں اشجمع قبیلے کا لشکر گزرا۔اسلام کی
محبت اور اس کے لئے قربان ہونے کا جوش ان کے چہروں سے عیاں اور ان کے نعروں
سے ظاہر تھا۔ابوسفیان نے کہا۔عباس! یہ کون ہیں؟ عباس نے کہا یہ اشجع قبیلہ ہے۔ابوسفیان نے حیرت سے عباس کا منہ دیکھا اور کہا سارے عرب میں ان سے زیادہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی دشمن نہیں تھا۔عباس نے کہا یہ خدا کا فضل ہے جب اُس
نے چاہا ان کے دلوں میں اسلام کی محبت داخل ہو گئی۔سب سے آخر میں رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم مہاجرین و انصار کا لشکر لئے ہوئے گزرے۔یہ لوگ دو ہزار کی تعداد میں تھے اور
سر سے پاؤں تک زرہ بکتروں میں چھپے ہوئے تھے۔حضرت عمرؓ اُن کی صفوں کو درست
کرتے چلے جاتے تھے اور فرماتے جاتے تھے قدموں کو سنبھال کر چلو تا کہ صفوں کا فاصلہ
ٹھیک رہے۔ان پرانے فدا کارانِ اسلام کا جوش اور ان کا عزم اور ان کا ولولہ ان کے
چہروں سے ٹپکا پڑتا تھا۔ابوسفیان نے ان کو دیکھا تو اس کا دل دہل گیا۔اس نے پوچھا
عباس! یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انصار و مہاجرین کے لشکر
میں جارہے ہیں۔ابوسفیان نے جواب دیا اس لشکر کا مقابلہ کرنے کی دنیا میں کس کو طاقت
ہے۔پھر وہ حضرت عباس سے مخاطب ہوا اور کہا عباس! تمہارے بھائی کا بیٹا آج دنیا
میں سب سے بڑا بادشاہ ہو گیا ہے۔عباس نے کہا اب بھی تیرے دل کی آنکھیں نہیں کھلیں
یہ بادشاہت نہیں یہ تو نبوت ہے۔ابوسفیان نے کہا ہاں ہاں اچھا پھر نبوت ہی سہی لے
جس وقت یہ لشکر ابوسفیان کے سامنے سے گزر رہا تھا انصار کے کمانڈر سعد بن
عبادہ نے ابوسفیان کو دیکھ کر کہا آج خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے مکہ میں داخل ہونا تلوار کے
سیرت ابن هشام جلد ۴ صفحہ ۴۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء

۲۱۳
نبیوں کا سردار
زور سے حلال کر دیا ہے۔آج قریشی قوم ذلیل کر دی جائے گی۔جب رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ابوسفیان کے پاس سے گزرے تو اس نے بلند آواز سے کہا یا رَسُول اللہ! کیا
آپ نے اپنی قوم کے قتل کی اجازت دے دی ہے؟ ابھی ابھی انصار کے سردار سعد اور ان
کے ساتھی ایسا ایسا کہہ رہے تھے۔انہوں نے بلند آواز یہ کہا ہے آج لڑائی ہوگی اور مکہ کی
حرمت آج ہم کو لڑائی سے باز نہیں رکھ سکے گی اور قریش کو ہم ذلیل کر کے چھوڑیں گے یا
رَسُول الله ! آپ تو دنیا میں سب سے زیادہ نیک ، سب سے زیادہ رحیم اور سب سے زیادہ
صلہ رحمی کرنے والے انسان ہیں۔کیا آج اپنی قوم کے ظلموں کو بھول نہ جائیں گے؟
ابوسفیان کی یہ شکایت و التجا سن کر وہ مہاجرین بھی جن کو مکہ کی گلیوں میں پیٹا اور مارا جاتا تھا،
جن کو گھروں اور جائیدادوں سے بے دخل کیا جاتا تھا تڑپ گئے اور ان کے دلوں میں بھی
مکہ کے لوگوں کی نسبت رحم پیدا ہو گیا تھا اور انہوں نے کہا یا رَسُول اللہ! انصار نے مکہ
والوں کے مظالم کے جو واقعات سنے ہوئے ہیں آج ان کی وجہ سے ہم نہیں جانتے کہ وہ
قریش کے ساتھ کیا معاملہ کریں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ابوسفیان ! سعد
نے غلط کہا ہے آج رحم کا دن ہے۔آج اللہ تعالیٰ قریش اور خانہ کعبہ کو عزت بخشنے والا ہے۔پھر آپ نے ایک آدمی کو سعد کی طرف بھجوایا اور فرمایا اپنا جھنڈا اپنے بیٹے قیس کو دے
کہ وہ تمہاری جگہ انصار کے لشکر کا کمانڈر ہو گا لے اس طرح آپ نے مکہ والوں کا دل بھی
رکھ لیا اور انصار کے دلوں کو بھی صدمہ پہنچنے سے محفوظ رکھا۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
قیس پر پورا اعتبار بھی تھا کیونکہ قیس نہایت ہی شریف طبیعت کے نوجوان تھے۔ایسے
شریف کہ تاریخ میں لکھا ہے کہ ان کی وفات کے قریب جب بعض لوگ ان کی عیادت کے
لئے آئے اور بعض نہ آئے تو انہوں نے اپنے دوستوں سے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ بعض جو
ل السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۹۵ مطبوعه مصر ۱۹۳۵ء

۲۱۴
نبیوں کا سردار
میرے واقف ہیں میری عیادت کے لیے نہیں آئے۔ان کے دوستوں نے کہا آپ بڑے
مخیر آدمی ہیں آپ ہر شخص کو اُس کی تکلیف کے وقت قرضہ دے دیتے ہیں۔شہر کے بہت
سے لوگ آپ کے مقروض ہیں اور وہ اس لئے آپ کی عیادت کے لئے نہیں آئے کہ شاید
آپ کو ضرورت ہو اور آپ اُن سے روپیہ مانگ بیٹھیں۔آپ نے فرمایا اوہو! میرے
دوستوں کو بلا وجہ تکلیف ہوئی میری طرف سے تمام شہر میں منادی کردو کہ ہر شخص جس پر قیس
کا قرضہ ہے وہ اُسے معاف ہے۔اس پر اس قدر لوگ ان کی عیادت کے لئے آئے کہ ان
کے مکان کی سیڑھیاں ٹوٹ گئیں لے
بلشکر گزر چکا تو عباس نے ابوسفیان سے کہا۔اب اپنی سواری دوڑا کر مکہ پہنچو
اور اُن لوگوں کو اطلاع دے دو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگئے ہیں اور انہوں نے اس
اس شکل میں مکہ کے لوگوں کو امان دی ہے۔جب کہ ابوسفیان اپنے دل میں خوش تھا کہ میں
نے مکہ کے لوگوں کی نجات کا رستہ نکال لیا ہے اُس کی بیوی ہندہ نے جو ابتدائے اسلام سے
مسلمانوں سے بغض اور کینہ رکھنے کی لوگوں
کو تعلیم دیتی چلی آئی تھی اور باوجود کا فر ہونے کے
فی الحقیقت ایک بہادر عورت تھی آگے بڑھ کر اپنے خاوند کی ڈاڑھی پکڑ لی اور مکہ والوں کو
آواز میں دینی شروع کیں کہ آؤ اور اس بڑھے احمق کو قتل کر دو کہ بجائے اس کے کہ تم کو یہ
نصیحت کرتا کہ جاؤ اور اپنی جانوں اور اپنے شہر کی عزت کے لئے لڑتے ہوئے مارے جاؤ
یہ تم میں امن کا اعلان کر رہا ہے۔ابوسفیان نے اُس کی حرکت کو دیکھ کر کہا۔بے وقوف ! یہ
ان باتوں کا وقت نہیں جا اور اپنے گھر میں چھپ جا۔میں اُس لشکر کو دیکھ کر آیا ہوں جس لشکر
کے مقابلہ کی طاقت سارے عرب میں نہیں ہے۔پھر ابوسفیان نے بلند آواز سے امان کی
شرائط بیان کرنا شروع کیں اور لوگ بے تحاشا اُن گھروں اور اُن جگہوں کی طرف دوڑ
لى السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۹۵ مطبوع مصر ۱۹۳۵ء

۲۱۵
نبیوں کا سردار
پڑے، جن کے متعلق امان کا اعلان کیا گیا تھا لے صرف گیارہ مرد اور چار عورتیں ایسی تھیں
جن کی نسبت شدید ظالمانہ قتل اور فساد ثابت تھے ، وہ گویا جنگی مجرم تھے اور ان کے متعلق
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم تھا کہ قتل کر دیئے جائیں کیونکہ وہ صرف کفر یا لڑائی کے
مجرم نہیں بلکہ جنگی مجرم ہیں۔اس موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خالد بن ولید کو بڑی سختی سے حکم دے
دیا تھا کہ جب تک کوئی شخص لڑے نہیں تم نے لڑنا نہیں۔لیکن جس طرف سے خالد شہر میں
داخل ہوئے اُس طرف امن کا اعلان ابھی نہیں پہنچا تھا اُس علاقہ کی فوج نے خالد کا مقابلہ
کیا اور ۲۴ آدمی مارے گئے۔چونکہ خالد کی طبیعت بڑی جو شیلی تھی کسی نے دوڑ کر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر پہنچادی اور عرض کیا کہ خالد کو روکا جائے ورنہ وہ سارے مکہ والوں
کو قتل کر دے گا۔آپ نے فوراً خالد کو بلوایا اور فرمایا کیا میں نے تم کو لڑائی سے منع نہیں کیا
تھا؟ خالد نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! آپ نے منع تو فرمایا تھا لیکن ان لوگوں نے پہلے ہم پر
حملہ کیا اور تیراندازی شروع کر دی میں کچھ دیر تک رُکا اور میں نے کہا کہ ہم تم پر حملہ نہیں کرنا
چاہتے تم ایسا مت کرو۔مگر جب میں نے دیکھا کہ یہ کسی طرح باز نہیں آتے تو پھر میں اُن
سے لڑا اور خدا نے اُن کو چاروں طرف پراگندہ کر دیا۔سے
بہر حال اس خفیف سے واقعہ کے سوا اور کوئی واقعہ نہ ہوا اور مکہ پر محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کا قبضہ ہو گیا۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے آپ سے
لوگوں نے پوچھا۔یا رَسُول اللہ ! کیا آپ اپنے گھر میں ٹھہریں گے؟ آپ نے فرمایا کیا
عقیل نے ( یہ آپ کے چا زاد بھائی تھے ) ہمارے لیے کوئی گھر چھوڑا بھی ہے؟ یعنی
سیرت ابن هشام جلد ۴ صفحه ۴۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ ء
السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۹۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء

۲۱۶
نبیوں کا سردار
میری ہجرت کے بعد میرے رشتہ داروں نے میری ساری جائیداد بیچ باچ کر کھالی ہے
اب مکہ میں میرے لیے کوئی ٹھکانا نہیں۔پھر آپ نے فرمایا ہم حیف بنی کنانہ میں ٹھہریں
گے۔یہ مکہ کا ایک میدان تھا جہاں قریش اور کنا نہ قبیلہ نے مل کر قسمیں کھائی تھیں کہ جب
تک بنو ہاشم اور بنو عبدالمطلب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑ کر ہمارے حوالہ نہ کر دیں
اور ان کا ساتھ نہ چھوڑ دیں ہم ان سے نہ شادی بیاہ کریں گے نہ خریدوفروخت کریں گے۔اس عہد کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے چا ابوطالب اور آپ کی جماعت
کے تمام افراد وادی ابو طالب میں پناہ گزین ہوئے تھے اور تین سال کی شدید تکلیفوں
کے بعد خدا تعالیٰ نے انہیں نجات دلائی تھی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ انتخاب کیسا
لطیف تھا۔مکہ والوں نے اسی مقام پر قسمیں کھائی تھیں کہ جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ہمارے سپرد نہ کر دیئے جائیں ہم آپ کے قبیلہ سے صلح نہیں کریں گے۔آج محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُسی میدان میں جا کر اُترے اور گو یا مکہ والوں سے کہا کہ
جہاں تم چاہتے تھے میں وہاں آ گیا ہوں مگر بتاؤ تو سہی کیا تم میں طاقت ہے کہ آج مجھے
اپنے ظلوں
کا نشانہ بنا سکو!! وہی مقام جہاں تم مجھے ذلیل اور مقہور شکل دیکھنا چاہتے تھے
اور خواہش رکھتے تھے کہ میری قوم مجھے پکڑ کر اس جگہ تمہارے سپر د کر دے وہاں میں ایسی
شکل میں آیا ہوں کہ میری قوم ہی نہیں سارا عرب بھی میرے ساتھ ہے اور میری قوم نے
مجھے تمہارے سپر دنہیں کیا بلکہ میری قوم نے تمہیں میرے سپر د کر دیا ہے۔خدا تعالیٰ کی
قدرت ہے کہ یہ دن بھی پیر کا دن تھا۔وہی دن جس دن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غار
ثور سے نکل کر صرف ابوبکر" کی معیت میں مدینہ کی طرف ہجرت کر گئے تھے۔وہی دن
جس میں آپ نے حسرت کے ساتھ ٹور کی پہاڑی پر سے مکہ کی طرف دیکھ کر کہا تھا۔اے
مکہ! تو مجھے دنیا کی ساری بستیوں سے زیادہ پیارا ہے لیکن تیرے باشندے مجھے اس جگہ

آج 10 میں سے 10 باقی