فتح مکہ
نبیوں کا سردار ﷺ, حصہ 2
۲۱۷
نبیوں کا سردار
پر رہنے نہیں دیتے۔لے
مکہ میں داخل ہوتے وقت حضرت ابو بکر آپ کی اونٹنی کی رکاب پکڑے ہوئے
آپ کے ساتھ باتیں بھی کرتے جارہے تھے اور سورہ فتح جس میں فتح مکہ کی خبر دی گئی تھی وہ
بھی پڑھتے جاتے تھے۔آپ سیدھے خانہ کعبہ کی طرف آئے اور اونٹنی پر چڑھے چڑھے
سات دفعہ خانہ کعبہ کا طواف کیا۔اُس وقت آپ کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی۔آپ خانہ
کعبہ کے گرد جو حضرت ابراہیم اور اُن کے بیٹے اسمعیل نے خدائے واحد کی پرستش کے
لئے بنایا تھا جسے بعد کو اُن کی گمراہ اولا د نے بتوں کا مخزن بنا کر رکھ دیا تھا گھومے اور وہ تین
سو ساٹھ بت جو اس جگہ پر رکھے ہوئے تھے اُن میں سے ایک ایک بت پر آپ چھڑی
مارتے جاتے تھے اور یہ کہتے جاتے تھے جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ
زَهُوقًا۔ل
یہ وہ آیت ہے جو ہجرت سے پہلے سورہ بنی اسرائیل میں آپ پر نازل ہوئی تھی اور جس
میں ہجرت اور پھر فتح مکہ کی خبر دی گئی تھی۔یوروپین مصنفین اس بات پر متفق ہیں کہ یہ ہجرت
سے پہلے کی سورۃ ہے اس سورۃ میں یہ بیان کیا گیا تھا کہ وَقُل رَّبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ
وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَانًا نَصِيرًا وَقُلْ جَاءَ الْحَقُ
وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا - س یعنی تو کہہ دے میرے رب ! مجھے اس
شہر یعنی مکہ میں نیک طور پر داخل کیجیؤ یعنی ہجرت کے بعد فتح اور غلبہ دے کر۔اور اس
شہر سے خیریت سے ہی نکالیو یعنی ہجرت کے وقت۔اور خود اپنے پاس سے مجھے غلبہ اور مدد
ل السيرة الحلبية جلد ۲ صفحه ۳۱ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
کے سیرت ابن ہشام جلد ۴ صفحه ۵۹ مطبوعه مصر ۱۹۳۶ء+ بنی اسرائیل: ۸۲
ے بنی اسرائیل :۸۱، ۸۲
۲۱۸
نبیوں کا سردار
کے سامان بھجوائیو۔اور یہ بھی کہو کہ حق آگیا ہے اور باطل یعنی شرک شکست کھا کے بھاگ گیا
ہے اور باطل یعنی شرک کے لئے شکست کھا کر بھا گنا تو ہمیشہ کے لئے مقدر تھا۔اس پیشگوئی
کے لفظاً لفظاً پورا ہونے اور حضرت ابوبکر کے اس کو تلاوت کرتے وقت مسلمانوں اور کفار
کے دلوں میں جو جذبات پیدا ہوئے ہوں گے وہ لفظوں میں ادا نہیں ہو سکتے۔غرض اُس
دن ابراہیم کا مقام پھر خدائے واحد کی عبادت کے لئے مخصوص کر دیا گیا اور بت ہمیشہ کے
لئے توڑے گئے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہبل نامی بت کے اوپر اپنی چھڑی
ماری اور وہ اپنے مقام سے گر کر ٹوٹ گیا تو حضرت زبیر نے ابوسفیان کی طرف مسکراتے
ہوئے دیکھا اور کہا ابوسفیان! یاد ہے اُحد کے دن جب مسلمان زخموں سے چورا یک طرف
کھڑے ہوئے تھے تم نے اپنے غرور میں یہ اعلان کیا تھا اُعْلُ هُبَلْ أَعْلُ هُبَل۔هَبَلْ
کی شان بلند ہو، ھبل کی شان بلند ہو۔اور یہ کہ ہبل نے ہی تم کو اُحد کے دن مسلمانوں پر
فتح دی تھی۔آج دیکھتے ہو وہ سامنے ھبل کے ٹکڑے پڑے ہیں۔ابوسفیان نے کہا
زبیر ! یہ باتیں جانے بھی دو۔آج ہم کو اچھی طرح نظر آ رہا ہے کہ اگر محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا کے سوا کوئی اور خدا بھی ہوتا تو آج جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں اس
طرح کبھی نہ ہوتا
ہے
پھر آپ نے خانہ کعبہ کے اندر جو تصویر میں حضرت ابراہیم وغیرہ کی بنی ہوئی
تھیں ان کے مٹانے کا حکم دیا اور خانہ کعبہ میں خدا تعالیٰ کے وعدوں کے پورا ہونے
کے شکریہ میں دو رکعت نماز پڑھی پھر باہر تشریف لائے اور باہر آ کر بھی دو رکعت نماز
پڑھی۔خانہ کعبہ کی تصویروں کو مٹانے کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت
عمر کو مقرر فرمایا تھا ؟ انہوں نے اس خیال سے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو تو ہم بھی
ل السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۹۹ مطبوعه مصر ۱۹۳۵ء
۲۱۹
نبیوں کا سردار
نبی مانتے ہیں حضرت ابراہیم کی تصویر کو نہ مٹایا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب
اُس تصویر کو قائم دیکھا تو فرمایا عمر ! تم نے یہ کیا کیا ؟ کیا خدا نے یہ نہیں فرمایا کہ
مَا كَانَ إِبْرَاهِيمُ يَهُودِيًا وَلَا نَصْرَانِيًّا وَلَكِن كَانَ حَنِيفًا مُسْلِمًا وَمَا كَانَ مِنَ
الْمُشْرِ کین کے یعنی ابراہیم نہ یہودی تھا نہ نصرانی بلکہ وہ خدا تعالیٰ کا کامل فرمانبردار اور خدا
تعالی کی ساری صداقتوں کو ماننے والا اور خدا کا موحد بندہ تھا۔چنانچہ آپ کے حکم سے یہ
تصویر بھی مٹادی گئی۔خدا تعالیٰ کے نشانات دیکھ کر مسلمانوں کے دل اُس دن ایمان سے
اتنے پر ہورہے تھے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان پر ان
کا یقین اس طرح بڑھ
رہا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب زمزم کے چشمہ سے (جو اسمعیل بن ابراہیم
کے لئے خدا تعالیٰ نے بطور نشان پھاڑا تھا ) پانی پینے کے لئے منگوایا اور اُس میں سے کچھ
پانی پی کے باقی پانی سے آپ نے وضو فر ما یا تو آپ کے جسم میں سے کوئی قطرہ زمین پر نہیں
گر سکا۔مسلمان فوراً اُس کو اُچک لے جاتے اور تبرک کے طور پر اپنے جسم پر مل لیتے تھے
اور مشرک کہہ رہے تھے ہم نے کوئی بادشاہ دنیا میں ایسا نہیں دیکھا جس کے ساتھ اس کے
لوگوں
کو اتنی محبت ہوسے
جب آپ ان باتوں سے فارغ ہوئے اور مکہ والے آپ کی خدمت میں حاضر کئے
گئے تو آپ نے فرمایا اے مکہ کے لوگو! تم نے دیکھ لیا کہ خدا تعالیٰ کے نشانات کس طرح لفظ
بلفظ پورے ہوئے ہیں اب بتاؤ کہ تمہارے ان ظلموں اور ان شرارتوں کا کیا بدلہ دیا جائے
جو تم نے خدائے واحد کی عبادت کرنے والے غریب بندوں پر کئے تھے؟ مکہ کے لوگوں
نے کہا ہم آپ سے اسی سلوک کی امید رکھتے ہیں جو یوسف نے اپنے بھائیوں سے کیا تھا۔ل السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۱۰۰ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء + ال عمران: ۶۸
السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۱۰۱ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
۲۲۰
نبیوں کا سردار
یہ خدا کی قدرت تھی کہ مکہ والوں کے منہ سے وہی الفاظ نکلے جن کی پیشگوئی خدا تعالیٰ نے
سورۃ یوسف میں پہلے سے کر رکھی تھی اور فتح مکہ سے دس سال پہلے بتا دیا تھا کہ تو مکہ
والوں سے ویسا ہی سلوک کرے گا جیسا یوسف نے اپنے بھائیوں سے کیا تھا۔پس جب مکہ
والوں کے منہ سے اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوسف کے مثیل
تھے اور یوسف کی طرح اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنے بھائیوں پر فتح دی تھی تو آپ نے بھی
اعلان فرما دیا کہ تَاللهِ لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ - خدا کی قسم! آج تمہیں کسی قسم کا
عذاب نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی کسی قسم کی سرزنش کی جائے گی لے
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم زیارت کعبہ کی متعلقہ عبادتوں میں مصروف تھے
اور اپنی قوم کے ساتھ بخشش اور رحمت کا معاملہ کر رہے تھے تو انصار کے دل اندر ہی اندر
بیٹھے جارہے تھے اور وہ ایک دوسرے سے اشاروں میں کہہ رہے تھے شاید آج ہم خدا کے
رسول کو اپنے سے جدا کر رہے ہیں کیونکہ ان کا شہر خدا تعالیٰ نے ان کے ہاتھ پر فتح کر دیا
ہے اور ان کا قبیلہ ان پر ایمان لے آیا ہے اُس وقت اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کو وحی کے ذریعہ سے انصار کے ان شبہات کی خبر دے دی۔آپ نے سر اُٹھایا، انصار کی
طرف دیکھا اور فرمایا اے انصار! تم سمجھتے ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے شہر کی
محبت ستاتی ہوگی اور اپنی قوم کی محبت اس کے دل میں گد گدیاں لیتی ہوگی۔انصار نے کہا
يَا رَسُولَ اللہ ! یہ درست ہے ہمارے دل میں ایسا خیال گزرا تھا۔آپ نے فرمایا تمہیں پتہ
ہے میرا نام کیا ہے؟ مطلب یہ کہ میں اللہ کا بندہ اور اُس کا رسول کہلاتا ہوں پھر کس
طرح ہو سکتا ہے کہ تم لوگوں کو جنہوں نے دین اسلام کی کمزوری کے وقت میں اپنی
جانیں قربان کیں چھوڑ کر کسی اور جگہ چلا جاؤں۔پھر فرمایا اے انصار! ایسا کبھی نہیں ہوسکتا
ل السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۸۹ مطبوعه مصر ۱۹۳۵ء
۲۲۱
نبیوں کا سردار
میں اللہ کا بندہ اور اُس کا رسول ہوں۔میں نے خدا کی خاطر اپنے وطن کو چھوڑا تھا اور اس
کے بعد اب میں اپنے وطن میں واپس نہیں آسکتا۔میری زندگی تمہاری زندگی سے ہے اور
میری موت تمہاری موت سے وابستہ ہے۔مدینہ کے لوگ آپ کی یہ باتیں سن کر اور
آپ کی محبت اور آپ کی وفا کو دیکھ کر روتے ہوئے آگے بڑھے اور کہا یا رَسُولَ
الله ! خدا کی قسم! ہم نے خدا اور اس کے رسول پر بدظنی کی یہ بات یہ ہے کہ ہمارے دل
اس خیال کو برداشت نہیں کر سکتے کہ خدا کا رسول ہمیں اور ہمارے شہر کو چھوڑ کر کہیں اور چلا
جائے۔آپ نے فرمایا اللہ اور اس کا رسول تم لوگوں کو بری سمجھتے ہیں اور تمہارے اخلاص کی
تصدیق کرتے ہیں۔جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مدینہ کے لوگوں میں یہ پیار اور
محبت کی باتیں ہو رہی ہوں گی اگر مکہ کے لوگوں کی آنکھوں نے آنسو ہیں بہائے ہوں گے تو
ان کے دل یقینا آنسو بہارہے ہوں گے کہ وہ قیمتی ہیرا جس سے بڑھ کر کوئی قیمتی چیز اس دنیا
میں پیدا نہیں ہوئی خدا نے اُن کو دیا تھا مگر اُنہوں نے اُس کو اپنے گھروں سے نکال کر
پھینک دیا اور اب کے وہ خدا کے فضل اور اُس کی مدد کے ساتھ دوبارہ مکہ میں آیا تھا وہ اپنے
وفائے عہد کی وجہ سے اپنی مرضی اور اپنی خوشی سے ملکہ کو چھوڑ کر مدینہ واپس جا رہا ہے۔جن لوگوں کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا تھا کہ ان کے بعض
ظالمانہ قتلوں اور ظلموں کی وجہ سے ان کو قتل کیا جائے ان میں سے اکثر کو مسلمانوں کی
سفارش پر آپ نے چھوڑ دیا۔انہی لوگوں میں سے ابو جہل کا بیٹا عکرمہ بھی تھا۔عکرمہ کی بیوی
دل سے مسلمان تھی اُس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یا رَسُول اللہ ! عکرمہ کو
بھی آپ معاف فرما دیں۔آپ نے فرمایا ہاں ہاں ! ہم اُسے معاف کرتے ہیں۔عکرمہ
بھاگ کریمن کی طرف جا رہے تھے کہ بیوی اپنے خاوند کی محبت میں پیچھے پیچھے اُس کی تلاش
سیرت ابن هشام جلد ۴ صفحه ۵۹ مطبوعه مصر ۱۹۳۶ء
۲۲۲
نبیوں کا سردار
میں گئی۔جب وہ ساحلِ سمندر پر کشتی میں بیٹھے ہوئے عرب کو ہمیشہ کے لئے چھوڑنے پر
تیار تھے کہ پراگندہ سر اور پریشان حال بیوی گھبرائی ہوئی پہنچی اور کہا اے میرے چچا کے
بیٹے ! ( عرب عورتیں اپنے خاندوں کو چا کا بیٹا کہا کرتی تھیں ) اتنے شریف اور اتنے رحمدل
انسان کو چھوڑ کر کہاں جارہے ہو؟ عکرمہ نے حیرت سے اپنی بیوی سے پوچھا کیا میری ان
ساری دشمنیوں کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے معاف کر دیں گے؟ عکرمہ کی بیوی
نے کہا ہاں ہاں! میں نے اُن سے عہد لے لیا ہے اور انہوں نے تم کو معاف کر دیا ہے۔جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے تو عرض کیا یا رَسُول اللہ! میری
بیوی کہتی ہے کہ آپ نے میرے جیسے انسان کو بھی معاف کر دیا ہے؟ تو آپ نے فرمایا
تمہاری بیوی ٹھیک کہتی ہے ہم نے تم کو معاف کر دیا ہے۔عکرمہ نے کہا جو شخص اتنے شدید
دشمنوں کو معاف کر سکتا ہے وہ جھوٹا نہیں ہوسکتا۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہے اور اُس
کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اتم اس کے بندے
اور اُس کے رسول ہو اور پھر شرم سے اپنا سر جھکا لیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی
حیا کی حالت کو دیکھ کر اس کے دل کی تسلی کے لئے فرمایا۔عکرمہ اہم نے تمہیں صرف معاف
ہی نہیں کیا بلکہ اس سے زائد یہ بات بھی ہے کہ اگر آج کوئی ایسی چیز مجھ سے مانگو جس کے
دینے کی مجھ میں طاقت ہو تو میں وہ بھی تمہیں دے دوں گا۔عکرمہ نے کہا یا رسُول اللہ ! اور
اس سے زیادہ میری خواہش کیا ہو سکتی ہے کہ آپ خدا تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ میں نے جو
آپ کی دشمنیاں کی ہیں وہ مجھے معاف کر دے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کو
مخاطب کر کے فرمایا۔اے میرے اللہ ! وہ تمام دشمنیاں جو عکرمہ نے مجھ سے کی ہیں اسے
معاف کر دے اور وہ تمام گالیاں جو اس کے منہ سے نکلی ہیں وہ اسے بخش دے۔پھر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھے اور اپنی چادر اتار کر اس کے اوپر ڈال دی اور فرمایا جو اللہ پر ایمان
۲۲۳
نبیوں کا سردار
لاتے ہوئے ہمارے پاس آتا ہے ہمارا گھر اُس کا گھر ہے اور ہماری جگہ اُس کی جگہ ہے لے
عکرمہ کے ایمان لانے سے وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو سالہا سال پہلے محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے بیان
فرمائی تھی کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ گویا
میں جنت میں ہوں ، وہاں میں نے انگور کا ایک خوشہ دیکھا اور لوگوں سے پوچھا کہ یہ کس کے
لئے ہے؟ تو کسی جواب دینے والے نے کہا ابو جہل کے لئے۔یہ بات مجھے عجیب معلوم ہوئی
اور میں نے کہا جنت میں تو سوائے مؤمن کے اور کوئی داخل نہیں ہوتا پھر جنت میں ابو جہل کے
لئے انگور کیسے مہیا کئے گئے ہیں؟ جب عکرمہ ایمان لایا تو آپ نے فرما یادہ خوشہ عکرمہ کا تھا خدا
نے بیٹے کی جگہ باپ کا نام ظاہر کیا ہے جیسا کہ خوابوں میں اکثر ہو جایا کرتا ہے۔وہ لوگ جن کے
قتل کا حکم دیا گیا تھا اُن میں وہ شخص بھی تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی بیٹی حضرت زینب کی ہلاکت کا موجب ہوا تھا۔اس شخص کا نام ہار تھا۔اس نے
حضرت زینب کے اُونٹ کا تنگ کاٹ دیا تھا اور حضرت زینب ” اونٹ سے نیچے جا پڑی
تھیں جس کی وجہ سے اُن کا حمل ضائع ہو گیا اور کچھ عرصہ کے بعد وہ فوت ہوگئیں۔علاوہ اور
جرائم کے یہ جرم بھی اس کو قتل کا مستحق بناتا تھا۔یہ شخص بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا اے اللہ کے نبی! میں آپ سے بھاگ کر ایران کی
طرف چلا گیا تھا پھر میں نے خیال کیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے ذریعہ سے ہمارے
شرک کے خیالات کو دور کیا ہے اور ہمیں روحانی ہلاکت سے بچایا ہے میں غیر لوگوں میں
جانے کی بجائے کیوں نہ اس کے پاس جاؤں اور اپنے گناہوں کا اقرار کر کے اُس سے
معافی مانگوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا۔ہار! جب خدا نے تمہارے دل میں
ل السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۱۰۶، ۱۰۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
ل السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۱۰۶ ، ۱۰۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء