نظام نو کی تعمیر: تقریر حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الثانیؓ فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۴۲ء بر موقعه جلسه سالانه

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهِ وَ نُصَلِّي عَلَىٰ رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
نظام کو کی تعمیر
تقریرحضرت امیر المومنین خلیفتہ مسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ
فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۴۲ء بر موقعه جلسه سالانه
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
مضمون کی اہمیت
میرا آج کا مضمون وہ ہے جس کے متعلق میں ایک گذشتہ خطبہ جمعہ میں (جوالفضل ۱۰ار دسمبر
۱۹۴۲ء میں شائع ہو چکا ہے ) وعدہ کر چکا ہوں۔میں نے کہا تھا کہ میں تحریک جدید کا ایک نیا اور
اہم پہلو جماعت کے سامنے اگلے جمعہ کو رکھونگا مگر جب اگلا جمعہ آیا تو میرا ارادہ بدل گیا اور میں
نے اس مضمون کی اہمیت پر غور کرتے ہوئے یہی مناسب سمجھا کہ اُسے بجائے کسی خطبہ میں بیان
کرنے کے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر جب کہ تمام دوست جمع ہو نگے بیان کر دوں۔چنانچہ میں نے
اُسوقت اس مضمون کا بیان کرنا ملتوی کر دیا۔اور اپنے اگلے خطبہ میں (جو الفضل ۱۶ دسمبر ۱۹۴۲ء
میں شائع ہو چکا ہے ) اعلان کر دیا کہ میں سر دست اس مضمون کو ملتوی کرتا ہوں اور اس کی بجائے
بعض اور امور کی طرف جماعت کو توجہ دلا دیتا ہوں۔بعد میں میری رائے اس طرف سے بھی بدلی
اور میں نے چاہا کہ اس مضمون
کو ابھی اور ملتوی کر دوں۔اور اس کی بجائے سیر روحانی“ کے کچھ
اور حصے بیان کر دوں مگر منشائے الہی چونکہ یہی تھا کہ اس مضمون کا جسقد رجلد ہو سکے دنیا میں اعلان
1

کر دیا جائے اس لئے ایسا اتفاق ہو گیا کہ میں متواتر بیمار ہوتا چلا گیا اور سیر روحانی والے مضمون
کے واسطے حوالے نکالنے کے لئے جو وقت چاہیئے تھا وہ مجھے نہ ملا۔آخر میں نے سمجھا کہ ۲۰ / تاریخ
سے اس غرض کے لئے وقت نکالنا شروع کر دونگا مگر ان دنوں بہت سا تفسیر کا کام کرنا پڑا۔یہ امر
میں بتا چکا ہوں کہ آجکل میں تفسیر لکھایا کرتا ہوں۔پس ان دنوں ایک دفعہ میں تفسیر لکھاتا اور
دوسری دفعہ صاف شدہ مضمون کو دیکھتا اور اسطرح کافی وقت اس پر خرچ ہو جاتا۔پھر آجکل ڈاک
بھی میں نے خود ہی پڑھنی شروع کر دی ہے اور یہ کام بھی بہت زیادہ ہوتا ہے (ضمنی طور پر میں یہ
بتا دینا چاہتا ہوں کہ پہلے ڈاک میں خود نہیں پڑھا کرتا تھا بلکہ تفسیر کے کام کی وجہ سے دفتر والے
خطوط کا خلاصہ میرے سامنے پیش کر دیا کرتے تھے مگر پچھلے چار پانچ ماہ سے میں خود تمام ڈاک
پڑھتا ہوں جن کے جواب ضروری ہوں اُن کے جواب خطوط کے حاشیہ میں نوٹ کر دیا کرتا
ہوں۔اور جن خطوط کے جوابات دفتر والوں کو پہلے سے بتائے جاچکے ہیں اُن خطوط کے وہ خود ہی
جواب دے دیا کرتے ہیں۔بہر حال اب ڈاک کا کام بھی جاری ہے اور یہ کام بھی بہت بڑا ہوتا
ہے ) اس وجہ سے مجھے جلسہ سالانہ کی تقریر کے لئے نوٹ لکھنے اور حوالہ جات نکالنے کی بالکل
فرصت نہ ملی۔جب ۲۰ تاریخ آئی تو میں نے اپنے دل میں کہا کہ اب کل صبح سے کام شروع
کرونگا۔کچھ ڈاک بھی باقی تھی اُدھر تحریک جدید والوں نے مجھے کہلا بھیجا کہ دوستوں کے وعدے
نہیں پہنچے ڈاک بھجوائی جائے تاکہ اُن کے وعدے نوٹ کر لئے جائیں چنانچہ میں وہ ڈاک دیکھنے
لگ گیا۔اسی دوران میں یکدم مجھے ایسی سردی لگی کہ شدت سردی کی وجہ سے مجھے کپکپی شروع ہوگئی
اور دانت بجنے لگ گئے اُس وقت مجھے پیشاب کی حاجت محسوس ہوتی تھی اور میں یہ کہنا چاہتا تھا
کہ لوٹا رکھ دو مگر میری طبیعت اُسوقت ایسی خراب ہو گئی کہ میں کوئی منٹ بھر یہ الفاظ تک اپنی زبان
سے نہ نکال سکا۔اس کے بعد بستر میں میں لیٹ گیا اور لحاف کے اندرر بڑ کی دو گرم بوتلیں رکھیں مگر
کسی طرح سردی کم ہونے میں نہ آئی جب صبح ہوئی اور میں نے تھرما میٹر لگا کر دیکھا تو درجہ
حرارت ساڑھے ننانوے تھا۔دن بھر آرام رہا مگر جب عصر کا وقت آیا تو مجھے اپنی طبیعت خراب
2

معلوم ہوئی اُس وقت میں نے پھر تھرما میٹر لگا کر دیکھا۔تو معلوم ہوا کہ تبخیری ہے اور 100 یا
100۔5 تک حرارت ہے۔رات کو درجہ حرارت 103 تک بڑھ گیا۔اس وجہ سے میں اُن
نوٹوں کو تیار نہ کر سکا۔جن کا تیار کرنا سیر روحانی والے مضمون کے لئے ضروری تھا۔آخر میں نے
سمجھا کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت یہی معلوم ہوتی ہے کہ میں اس مضمون کو جو تحریک جدید کے متعلق ہے،
ابھی بیان کر دوں چنانچہ میں اس مضمون کے نوٹ لکھنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا کہ وقت آ گیا تھا کہ
دنیاکے سامنے اس عظیم الشان پیغام کوظاہر کر دیا جاتا۔تحریک جدید کی اہمیت اجتماعی لحاظ سے
وہ
وہ مضمون جسے میں بیان
کرنا چاہتا تھا۔وہ یہ تھا کہ تحریک جدید کی خصوصیات ضمنی طور پر اور
منفر دانہ طور پر اب تک لوگوں کے سامنے بار ہالائی گئی ہیں مگر تحریک جدید کی اہمیت اجتماعی طور پر
جماعت کے سامنے نہیں رکھی گئی۔یا یوں کہہ لو کہ اسکی حقیقت کو میں خود بھی آہستہ آہستہ سمجھا۔جب
میں نے اس کے متعلق پہلا خطبہ پڑھا تو اس میں تحریک جدید کے متعلق جسقد رباتیں میں نے
بیان کیں وہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور القاء میرے دل میں ڈالی گئی تھیں اور جس طرح اللہ
تعالیٰ میرے دل میں ڈالتا چلا گیا میں اُن باتوں کو بیان کرتا چلا گیا۔پس حق یہ ہے کہ تحریک جدید
کی کئی اغراض کو پہلے خود میں بھی نہیں سمجھا اور اُس کے کئی فوائد اور حکمتیں میری نظر سے اوجھل
رہیں۔اسی وجہ سے تحریک جدید کی اجتماعی لحاظ سے اہمیت اب تک جماعت کے سامنے نہیں رکھی
گئی یا ممکن ہے خدا تعالیٰ کا منشاء یہ ہو کہ جب اس مضمون کی ضرورت ہو تب اس پر سے پردہ ہٹایا
جائے۔بہر حال اس تحریک کا ایک عالمگیر اثر بھی ہے اور ضروری ہے کہ اس کو تفصیل سے بیان کیا
جائے کیونکہ اب تک اس مضمون کو بیان نہیں کیا گیا۔3

خلاصہ مضمون
میں جس مضمون کو اب بیان کرنے لگا ہوں اس کا خلاصہ یہ ہے کہ تحریک جدید جس کا اجراء
میری طرف سے ہوا یا صحیح لفظوں میں یوں کہ لو کہ تحریک جدید جس کا اجراء منشاء الہی کے ماتحت
ہوا اس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم الشان اسلامی مقصد کو پورا کرنے اور انسانیت کی
جڑوں کو مضبوط کرنے کا بیج رکھا گیا ہے۔اب میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس فقرہ کے بعد جو
مضمون آئے گا وہ بظاہر اس سے بے تعلق ہوگا اور بظاہر یہ جملہ کہ کر میں تحر یک جدید کی طرف آتا
ہوا نظر نہیں آؤنگا لیکن میں دوستوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر وہ صبر سے کام لیں گے اور توجہ سے
تمام مضمون کوئنیں گے تو تحریک جدید کا جو ذکر میں نے کیا ہے اس پر انہیں یہ تمام مضمون چسپاں
ہوتا دکھائی دیگا۔تحریک جدید کا ماحول
دُنیا میں جسقد را شیاء نظر آتی ہیں وہ سب اپنے اپنے ماحول میں اچھی لگتی ہیں۔ماحول سے
اگر کسی چیز کو نکال لیا جائے۔تو اُس کا سارا حسن اور اس کی ساری خوبصورتی ضائع ہو جاتی ہے
پس جب تک میں اس تحریک کا ماحول نہ بیان کر لوں اُس وقت تک اصل حقیقت سے دوست
آگاہ نہیں ہو سکتے۔اس ماحول کا بیان کرنا خصوصاً اس وجہ سے بھی ضروری ہے کہ ہماری جماعت
میں سے اکثر زمیندار ہیں اور وہ عموماً علمی باتوں سے ناواقف ہوتے ہیں اسلئے ضروری ہے کہ میں
پہلے دنیا کی وہ حالت بیان کروں جس نے ہمیں اس نتیجہ پر پہنچنے پر مجبور کیا۔اور بتاؤں کہ دنیا میں
اس وقت کیا کیا تغیرات ہو رہے ہیں۔ان تغیرات کا مستقبل پر کیا اثر پڑنے والا ہے اور ہماری
جماعت اور دوسری مسلمان جماعتوں پر اُن کا کیا اثر ہے اور یہ کہ اگر وہ اثرات بُرے ہیں تو ہمیں
اُن سے کس طرح بچنا چاہئیا ور اگر اچھے ہیں تو کس حد تک اُن کو قبول کرنا مناسب ہے۔4

موجودہ زمانہ کے اُمراء اور غرباء کے آپس کے امتیازات اور ان کا نتیجہ
ب سے پہلے تو میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ دنیا میں ادنیٰ و اعلیٰ محروم و با نصیب اور حاجت
مند اور غنی میں جو امتیاز نظر آرہا ہے اس کی وجہ سے دو تغیر پیدا ہورہے ہیں۔ایک تغیر تو یہ پیدا ہورہا
ہے کہ یہ امتیاز زیادہ نمایاں ہوتا جا رہا ہے اور دوسرا تغیر یہ پیدا ہورہا ہے کہ اس تغیر کا احساس دنیا
میں بڑھتا جارہا ہے۔پہلے بھی امیر ہوتے تھے مگر پہلے امیروں اور آجکل کے امیروں میں بہت بڑا
فرق ہے۔پہلے زمانہ کے جو امراء ہوتے تھے اور جن کی اولاد کا اب بھی کچھ بقیہ پہاڑی علاقوں
میں پایا جاتا ہے اُن کی یہ حالت تھی کہ اُن کے پاس کثرت سے رو پید اور غلہ اور دوسری جنسیں آتی
تھیں اور وہ بھی کثرت کے ساتھ ان اشیاء کو لوگوں میں تقسیم کر دیا کرتے تھے۔پنجاب کے ایک
رئیس ایک دفعہ لاہور میں بیمار ہوئے میں بھی اتفاق سے کسی کام کے لئے لاہور جا نکلا وہاں مجھے
معلوم ہوا کہ ایک ایک وقت میں بعض دفعہ اُن کے علاقہ سے تین تین چار چار سو آدمی اُن کی تیمار
داری کے لئے آتے ہیں اور آنے والوں میں سے کسی کے پاس دُنبہ ہوتا ہے، کسی کے پاس چاول
ہوتے ہیں، کسی کے پاس گڑ ہوتا ہے، کسی کے پاس کوئی چیز ہوتی ہے محض اس لئے کہ سردار
صاحب بیمار ہیں خالی ہاتھ کس طرح جائیں۔انہوں نے بھی دس پندرہ باورچی رکھے ہوتے
تھے جب جانور وغیرہ آتے تو وہ اُن کو ذبح کروا دیتے اور دیکھیں پکوا کر لوگوں کو کھلا دیتے۔اس
طرح اُن کی بیماری کی وجہ سے اچھا خاصہ مجمع دو تین مہینے تک لگارہا اور برابر وہ ان سینکڑوں لوگوں
کو کھانا کھلاتے رہے۔گذشتہ زمانہ کے مقابلہ میں موجودہ زمانہ کے اُمراء اور اُن کے ملازمین کی حالت
پس بیشک پہلے زمانہ میں بھی مالدار ہوتے تھے مگر اُن کا مال اس رنگ میں تقسیم ہوتا تھا کہ
لوگوں
کو بُر انہیں لگتا تھا۔پھر اُس زمانہ میں نوکر کا مفہوم بالکل اور تھا مگر آج کچھ اور ہے۔اُس زمانہ
5

میں نوکر خاندان
کا جد و سمجھے جاتے تھے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض قسم کے امتیازات اُس وقت بھی
پائے جاتے تھے مثلاً نوکر سے شادی کرنا یا اُسے لڑکی دینا پسند نہیں کیا جاتا تھا مگر پھر بھی وہ اس
رنگ میں پاس رہتے تھے کہ مثلاً مالک بھی فرش پر بیٹھا ہوا ہے اور اُس کا نو کر بھی ساتھ ہی بیٹھا ہوا
ہے یا مالکہ بیٹھی ہے تو اُس کے ساتھ اس کی لونڈی بھی بیٹھی ہے مگر اب یہ ہوتا ہے کہ مالک تو کرسی
پر بیٹھا ہوا ہوتا ہے اور نو کر ہاتھ باندھے سامنے کھڑا ہوتا ہے وہ چاہے تھک جائے اس کی مجال نہیں
ہوتی کہ آقا کے سامنے بیٹھ جائے۔اسی طرح سواریوں کو لے لو پہلے اُن میں کچھ زیادہ فرق نہیں
ہوتا تھا۔یہ تو ہو جاتا تھا کہ ایک کا گھوڑا زیادہ قیمت کا ہو گیا اور دوسرے کا کم قیمت کا مگر آجکل تھرڈ
کے مقابلہ میں فسٹ اور سیکنڈ کلاس کا جو فرق ہے وہ بہت زیادہ نمایاں ہے۔اسی طرح مکانوں کی
ساخت میں اتنا فرق پیدا ہو گیا ہے کہ غرباء کے مکانوں اور اُمراء کے مکانوں میں زمین و آسمان کا
فرق نظر آتا ہے۔فرنیچر کی اتنی قسمیں نکل آئی ہیں کہ کوئی غریب ان کو خرید ہی نہیں سکتا۔جب تک
امراء قالین بچھاتے رہے غرباء اس کے مقابلہ میں کوئی سستا سا قالین یا کپڑا ہی بچھا لیتے مگراب
فرنیچر کی اتنی قسمیں ہو گئی ہیں کہ ادنیٰ سے ادنی فرنیچر بھی غریب آدمی خرید نہیں سکتا۔پہلے تو
امیر لوگوں نے اگر قالین بنائے تو کشمیریوں نے گبھا بنالیا۔مگر اب گوچ اور کرسیوں اور میزوں
وغیرہ میں امراء کی نقل کرنا غرباء کی طاقت برداشت سے بالکل باہر ہے۔غرض بڑوں اور چھوٹوں
میں یہ امتیاز اس قدر ترقی کر گیا ہے کہ اب یہ امتیاز آنکھوں میں چھنے لگ گیا ہے۔غربت و امارت کے متعلق پرانے نظریہ کے مقابلہ پر نیا نقطہ نگاہ اور اُس کا نتیجہ
پھر ایک یہ بھی فرق ہے۔کہ اب احساسات بھی تیز ہو گئے ہیں۔پہلے زمانہ میں عام طور پر
یہ خیال کیا جاتا تھا کہ سب دولت اللہ میاں کی ہے۔اگر کوئی بھوکا ہے تو اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے
اُسے بھوکا رکھا اور اگر کسی کو روٹی ملتی ہے تو اِس لئے کہ اللہ اس کو روٹی دیتا ہے۔مگر اب تعلیم اور
فلسفہ کے عام ہو جانے کی وجہ سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر غریب بھوکے ہیں تو اس لئے نہیں کہ
6

اللہ نے انہیں بھوکا رکھا ہوا ہے بلکہ اس لئے کہ امراء نے ان کی دولت لوٹ لی ہے اور اگر امیر
آرام میں ہیں تو اس لئے نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو آرام میں رکھا ہوا ہے بلکہ اس لئے کہ انہوں
نے غریبوں کولوٹ لیا ہے۔پس آج نقطۂ نگاہ بدل گیا ہے اور اس نقطۂ نگاہ کے بدلنے کی وجہ سے
طبائع میں احساس اور اس کے نتیجہ میں اشتعال بہت بڑھ گیا ہے۔پہلا شخص صبر سے کام لیتا تھا اور
اگر اللہ تعالیٰ سے اُسے محبت ہوتی تھی تو جب اُسے فاقہ آتا تب بھی سبحان اللہ کہتا اور جب پلاؤ
کھا تا تب بھی سُبْحَانَ اللہ کہتا۔کیونکہ وہ سمجھتا تھا یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اگر
کوئی شخص بے ایمان ہوتا تب بھی خیال کرتا تھا کہ میں خدا تک تو نہیں پہنچ سکتا خاموش ہی رہوں
مگر اب وہ سارا الزام جو پہلے خدا کو دیا جاتا تھا بندوں کو دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ امیر اور
طاقتور لوگ یہ چاہتے ہیں کہ غریبوں کو ماریں پیٹیں اور اُن کا گلا گھونٹیں۔پس نقطۂ نگاہ کے بدلنے
سے احساس بہت زیادہ تیز ہو گئے ہیں۔مشینری کی ایجاد سے امارت و غربت کے امتیاز میں زیادتی
یوں تو یہ امتیاز ہمیشہ سے چلا آتا ہے اور شاید اگر اس کا سلسلہ چلایا جائے تو حضرت آدم علیہ
السلام کے قریب زمانہ تک پہنچ جائے مگر بظاہر یہ خیال کیا جاتا تھا کہ جوں جوں تمدن ترقی کریگا یہ
امتیاز متا چلا جائیگا چنانچہ اول اول جب مشینیں نکلی تھیں تو لوگوں نے بڑی بڑی بغاوتیں کی تھیں۔امراء کہتے تھے اس طرح غرباء کی حالت سدھر جائیگی اور زیادہ لوگوں کو کام ملنے لگ جائیگا اور
غرباء کہتے تھے ایک مشین دین مزدوروں کا کام کریگی تو مزدور بے کار ہو جائیں گے۔آب
واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ خواہ زیادہ لوگوں کو کام ملا ہو یا نہ ملا ہوگر مشینری کی ایجاد نے غریب
اور امیر میں امتیاز کو بہت بڑھا دیا ہے۔7

غرباء کی حالت کو سدھارنے کی کوششیں اور اُن میں نا کامی کی وجہ
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض اصلاحیں بھی ہوئیں کوئی نیک دل فلسفی اُٹھا اور اُس نے غرباء
کی بہتری کے لئے کوئی تدبیر پیدا کر دی ، کوئی نیک بادشاہ اٹھایا کوئی نیک دل تاجر کھڑا ہوا اور اُس
نے حکومت کے کسی شعبہ میں یا کارخانوں میں اصلاح کر دی مگر دنیا کی اصلاح جس پر تمام
لوگوں کے امن کا دار ومدار تھا بہ حیثیت مجموعی نہ ہوئی اور عوام کی تکلیفیں بدستور قائم رہیں۔چنانچہ اب بھی اکثر یہ نظارہ نظر آتا ہے کہ ایک شخص کے سامنے سے کیکوں کے ٹکڑے اٹھا کر
کتوں کے آگے ڈالے جاتے ہیں اور دوسرے شخص کے بچے سوکھی روٹی کے لئے پلکتے ہوئے سو
جاتے ہیں۔یہ مبالغہ نہیں ہر روز دنیا میں کئی ہزار بلکہ کئی لاکھ ماں باپ ایسے ہیں جو اپنے بچوں کو بھوکا
سلاتے ہیں اُمراء اگر چاہیں بھی تو پھر بھی وہ اُن کی مدد نہیں کر سکتے۔آخر ایک امیر کو کیا پتہ کہ ہمالیہ
پہاڑ کے دامن میں فلاں جھونپڑی کے اندر ایک غریب عورت کا بچہ بھوک سے تڑپ تڑپ کر مر رہا
ہے۔دتی یا لا ہور کے اُمراء کو کیا علم کہ دنیا کے دُور اُفتادہ علاقوں میں غرباء پر کیا گذر رہی ہے اور وہ
کیسے کیسے مشکلات سے دو چار ہو رہے ہیں۔اوّل تو اُن کے دلوں میں غرباء کی مدد کی خواہش ہی
پیدا نہیں ہوتی اور اگر خواہش پیدا ہو تو اُن کے پاس ایسے سامان نہیں ہیں جن سے کام لے کر وہ
تمام دنیا کے غرباء کی تکالیف کو دور کر سکیں۔اُنہیں کیا پتہ کہ غرباء کہاں کہاں ہیں اور اُن کی کیا کیا
ضرورتیں ہیں۔اُمراء کے مقابلہ پر غرباء کی نا قابل برداشت حالت
امیر لوگ بیمار ہوتے ہیں تو بعض دفعہ ڈاکٹر انہیں پچاس پچاس روپیہ کی پیٹینٹ دوا ئیں بتا
کر چلا جاتا ہے مگر اُن کی حالت یہ ہوتی ہے کہ بازار سے چھ سات شیشیاں منگا کر اُن میں سے
کسی ایک کو کھولتے ہیں اور ذرا سا چکھ کر کہتے ہیں یہ دوا ئیں ٹھیک نہیں کوئی اور ڈاکٹر بلا ؤ۔چنانچہ
8

ایک اور ڈاکٹر آتا اور وہ بھی تمہیں چالیس روپیہ کی کوئی اور پیٹند وائیں لکھ کر چلا جاتا ہے۔غرض
معمولی معمولی زکاموں اور نزلوں پر وہ دو دو چار چار سور و پیہ کی دوائیں خرچ کر دیتے ہیں۔اس
کے مقابلہ میں ایک غریب عورت کے بچے کو نمونیہ ہو جاتا ہے اور طبیب اُسے مکو کا عرق یا
لسوڑیوں کا جوشاندہ بتاتا ہے اور وہ لسوڑیوں کا جوشاندہ تیار کرنے کے لئے سارے محلہ میں
دھیلہ مانگنے کے لئے پھرتی ہے اور کوئی شخص اُسے دھیلا تک نہیں دیتا۔آخر ماں کی مامتا تو ایک
غریب عورت کے دل میں بھی ویسی ہی ہوتی ہے جیسے امیر عورت کے دل میں مگر وہاں یہ حالت
ہوتی ہے کہ بچہ اگر چھینک بھی لے تو ڈاکٹر پر ڈاکٹر آنا شروع ہو جاتا ہے ، دوائیاں شروع ہو جاتی
ہیں، کھلائیوں کو ڈانٹا جاتا ہے کہ تم نے بچے کو ہو الگا دی مگر ایک ویسی ہی ماں دَر دَر دھکے کھاتی
ہے اور اُسے ایک دھیلا تک میسر نہیں آتا اور اسکا بچہ تڑپ تڑپ کر مر جاتا ہے۔تم اپنے ارد گرد کے
گھروں پر نگاہ دوڑاؤ تم اپنے محلوں میں پوچھو تمہیں ایسی سینکڑوں نہیں ہزاروں مثالیں مل جائیں
گی۔یہ غربت بعض دفعہ اس حد تک پہنچی ہوئی ہوتی ہے کہ بالکل نا قابل برداشت ہو جاتی ہے۔غرباء کی درد ناک حالت اور اس کا بھیا تک منظر
میرے پاس ایک دفعہ ایک غریب عورت آئی اور اس نے اپنا مد عابیان کرنے سے قبل بڑی
لمبی تمہید بیان کی اور بڑی لجاجت کی اور بار بار کہا کہ میں آپ کے پاس بڑی آس اور اُمید لے کر
آئی ہوں۔میں اُسے جتنا کہوں کہ مائی کام بیان کرو ہو سکا تو میں کر دونگا اتنی ہی وہ لجاجت اور
خوشامد کرتی چلی جاتی تھی۔میں نے سمجھا کہ شاید اس کی کسی لڑکی یا لڑکے کی شادی ہوگی اور اس
کے لئے اُسے میں چالیس روپیوں کی ضرورت ہوگی مگر جب میں نے بہت ہی اصرار کیا اور کہا کہ
آخر بتاؤ تو سہی تمہیں ضرورت کیا ہے؟ تو وہ کہنے لگی مجھے فلاں ضرورت کے لئے آٹھ آنے
چاہئیں۔میں آج تک اس کا اثر نہیں بھولا کہ کسقد راس نے لمبی تمہید بیان کی تھی کس قدر لجاجت
اور خوشامد کی تھی اور پھر سوال کتنا حقیر تھا کہ مجھے آٹھ آنے دے دیئے جائیں۔یہ بات بتاتی ہے کہ
9

اس کے نزدیک دو باتوں میں سے ایک بات بالکل یقینی تھی یا تو وہ یہ سمجھتی تھی کہ کوئی شخص جس کی
جیب میں پیسے ہوں وہ کسی غریب کے لئے آٹھ آنے دینے کے لئے بھی تیار نہیں ہوسکتا اور یا پھر
کنگال ہونے کی وجہ سے وہ سمجھتی تھی کہ دنیا میں ایسا خوش قسمت انسان کو ئی شاذ و نادر ہی مل سکتا
ہے جس کے پاس آٹھ آنے کے پیسے ہوں۔ان دونوں میں سے کوئی سا نظریہ لے لو کیسا
خطر ناک اور بھیانک ہے۔اگر اُس کے دل میں یہ احساس تھا اور یہی احساس اور غرباء کے دل
میں بھی ہو کہ ہمیں خواہ کیسی شدید ضرورتیں پیش آئیں کوئی شخص ہمارے لئے آٹھ آنے تک خرچ
کرنے کے لئے تیار نہیں ہوسکتا تو اُن کے دلوں میں امراء کا جتنا بھی کینہ اور بغض پیدا ہو کم ہے۔اور اگر غرباء کی حالت اسقدر گر چکی ہو کہ وہ اپنے سامنے دوسروں کو اچھا کھانا کھاتے اور اچھے
کپڑے پہنتے ہوئے پھر یہ خیال کریں کہ اب کسی کے پاس آٹھ آنے بھی نہیں ہیں اور اگر کسی کے
پاس آٹھ آنے ہیں تو وہ بہت بڑا خوش قسمت انسان ہے تو یہ دنیا کے تنزل کے متعلق کیسا
خطر ناک نظریہ ہے۔غریبوں کی بہبودی کے لئے مختلف تحریکات کا آغاز
ڈیماکریسی
یہ حالت بہت دیر سے چلی آرہی ہے اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے لوگوں نے اس کی اصلاح
کی کوشش بھی کی ہے مگر اب تک کوئی تغیر پیدا نہیں ہوا۔اٹھارویں صدی کے آخر سے اس کے متعلق
علمی طور پر زیادہ چر چا شروع ہو گیا اور اس احساس بیداری نے جوشکل پہلے اختیار کی دنیا نے اس کا
نام ڈیما کریسی (Democracy) رکھا۔یعنی فیصلہ کیا کہ یہ غربت افراد نہیں مٹا سکتے بلکہ حکومت
ہی مٹاسکتی ہے۔جیسے میں نے ابھی کہا ہے کہ لاہور یا دہلی میں بیٹھے ہوئے ایک فرد کو کیا علم ہوسکتا
ہے کہ ہمالیہ پہاڑ کے دامن میں کسی غریب عورت کا بچہ بھوک سے مر رہا ہے، یا شہروں میں رہنے
10

والوں کو کیا علم ہو سکتا ہے کہ گاؤں میں غرباء پر کیا مشکلات آ رہی ہیں لیکن حکومت ان تمام باتوں کا
بآسانی علم رکھ سکتی ہے۔پس انہوں نے فیصلہ کیا کہ یہ کام حکومت کو اپنے ذمہ لینا چاہئے لیکن
حکومت میں بادشاہ اور وزراء کے علاوہ دوسرے لوگوں کا بھی دخل ہونا ضروری ہے تا کہ سب کی
آواز مرکز میں پہنچ سکے اور مرکز کو ان کے ذریعہ تمام حالات کا علم حاصل ہوتا رہے اس کے مطابق
پہلے چھوٹے چھوٹے تغیرات کئے گئے مثلاً کہا گیا کہ بادشاہ کو گھر بیٹھے کیا پتہ ہوسکتا ہے کہ شاہ پور
کے زمینداروں کی کیا ضروریات ہیں ہاں شاہ پور کے زمیندار اپنی ضرورتوں کو خوب جانتے ہیں۔یا بادشاہ کو گھر بیٹھے جھنگ کے لوگوں کی مشکلات کا علم نہیں ہوسکتا مگر جھنگ کے لوگ خوب جانتے
ہیں کہ انہیں کیا کیا مشکلات درپیش ہیں پس حکومت کے مرکز تک لوگوں کی آواز پہنچانے کا کوئی
انتظام ہونا چاہیے۔ڈیماکریسی کے ماتحت پہلا تغیر
پس پہلا تغیر ڈیما کریسی کے ماتحت اس رنگ میں ہوا کہ جمہور نے مطالبہ کیا کہ حکومت میں
ہمارا بھی حق ہے تا کہ ہم اپنے اپنے علاقوں کی ضروریات بتاسکیں اور اُن کے متعلق حکومت کو مفید
مشورہ دے سکیں۔کچھ عرصہ تک یہ طریق رائج رہا اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس طریق عمل سے
فائدہ ہوا۔آخر بادشاہ سب کے حالات معلوم نہیں کر سکتا تھا اس طریق کے مطابق لوگوں کے
نمائندے آتے ، حالات بتاتے ، حکومت کو مشورہ دیتے اور مطمئن ہو کر واپس چلے جاتے۔ڈیما کریسی کے ذریعہ حقوق کا تحفظ اور اس کے لئے تاجروں اور پیشہ وروں کی جدوجہد
ابتداء میں یہ نمائندے زیادہ تر زمیندار طبقہ سے تعلق رکھتے تھے اس لئے وہ زمینداروں کے
حقوق کے متعلق ہی باتیں کیا کرتے تھے۔بڑے بڑے زمیندار آتے اور بڑے بڑے لوگوں سے
تعلق رکھنے کی وجہ سے اپنی قوم کو زیادہ فائدہ پہنچاتے۔اس پر ایک نئی تحریک شروع ہوئی جو
11

تاجروں اور پیشہ وروں کی تھی اور اس تحریک کے بانیوں نے اپنا کام تاجروں اور حرفہ والوں کے
حقوق کی نگہداشت قرار دیا۔چنانچہ اس تحریک کے نتیجہ میں جو لبرل ازم (Liberalism)
کہلاتی ہے تاجروں اور پیشہ وروں کو بھی زمینداروں کی طرح حریت حاصل ہوگئی اور حکومت میں
ایسے تغیرات پیدا کئے گئے جن کے نتیجہ میں تاجروں کی تکالیف دور ہوگئیں اور پیشہ وروں کو ملک
میں اور زیادہ آسانیاں حاصل ہو گئیں۔سوشلزم
یہ صورتِ حالات کچھ دیر تک قائم رہنے کے بعد ایک اور طبقہ کی نگا ہیں اپنے حقوق کو حاصل
کرنے کے لئے اٹھیں اور اس نے بھی اس غرض کے لئے جدو جہد شروع کر دی۔یہ طبقہ مزدوروں
اور ملازم پیشہ لوگوں
کا تھا جو کارخانوں اور دفتروں میں کام کرتے تھے۔جب انہوں نے دیکھا کہ
زمینداروں کو بھی انکے حق مل گئے ، صناعوں کو بھی انکے حق مل گئے اور تاجروں کو بھی اُنکے حق مل
گئے تو انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے دکھ کو تم محسوس نہیں کرتے اس لئے اب ہم بھی اپنے
نمائندےحکومت میں بھیجیں گے چنانچہ کسی جگہ با قاعدہ انتخاب کے ذریعہ اور کسی جگہ لڑ جھگڑ کر
مزدوروں کے نمائندے بھی کھڑے ہونے شروع ہو گئے۔آجکل سوشلزم کا بڑا زور ہے اور یہ
دراصل اسی تحریک کا نام ہے جس میں مزدوروں کو مالداروں کے مقابلہ میں زیادہ حقوق دلائے
جاتے ہیں۔ایسے لوگ عام پبلک کے حقوق کی حفاظت کے لئے گورنمنٹ کو اپنے ہاتھ میں لینا
چاہتے اور سمجھتے ہیں کہ اسطرح مزدوروں کی حق رہی ہو جائیگی۔انٹرنیشنل سوشلزم
پھر اس سے بھی ترقی کر کے لوگوں نے کہا کہ بے شک یہ سب تحریکیں فائدہ مند ہیں مگر آخر
ان کا اثر بعض خاص ممالک تک محدود ہے اور یہ کوئی کامل خوشی کی بات نہیں ہو سکتی۔اگر انگلستان
12

آج 10 میں سے 10 باقی