نظام نو کی تعمیر: تقریر حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الثانیؓ فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۴۲ء بر موقعه جلسه سالانه
حصہ 2
کے لوگوں کی ہم نے اصلاح کر لی مگر فرانس کے لوگ پھر بھی بھوکے مرتے رہے تو ہمارے لئے کیا
خوشی ہوسکتی ہے اس لئے مختلف ملکوں کے غرباء اور مزدوروں
کو باہمی تعاون کا اقرار کرنا چاہئے۔بظاہر تو یہ کہا جاتا تھا کہ ہم اصلاح کے دائرہ کو وسیع کرتے ہیں مگر اصل بات یہ تھی کہ جب اس تحریک
کے نتیجہ میں ایک ملک کے امراء کو نقصان پہنچا تو دوسرے ملک کے اُمراء اس وجہ سے کہ یہ تحریک
ہمارے ملک میں نہ آجائے روپیہ سے اس تحریک کے مخالفوں کی مدد کیا کرتے تھے۔چنانچہ اس کے
مقابل پر مزدوروں نے بھی فیصلہ کیا کہ مختلف ملکوں کے غرباء کو آپس میں تعاون کا اقرار کرنا چاہئے
جب تک ایسا نہیں ہوگا کامیابی مشکل ہے۔اس طرح سوشل ازم کے بعد انٹر نیشنل سوشلزم کا آغاز
ہوا۔یعنی مزدور اپنی اپنی جگہ کی ہی خبر نہ رکھیں بلکہ دوسری جگہوں
کی بھی خبر رکھیں۔غرباء کی حالت سدھارنے کے متعلق کارل مارکس کے تین نظریے
اس کے بعد ایک شخص کارل مارکس سے پیدا ہوا۔یہ جرمن یہودی النسل تھا مگر مذہب عیسائی تھا
اس نے اس مسئلہ پر غور کیا اور غور کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا کہ یہ جوسوشل ازم کہ رہی ہے کہ
آہستہ آہستہ اصلاح کی جائے اور امیروں پر دباؤ ڈال کر ان سے مزدوروں اور غرباء کے حق
حاصل کئے جائیں اسطرح تو پچاس سو بلکہ ہزار سال میں بھی کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔اصل
خرابی یہ ہے کہ جن لوگوں کے ہاتھ میں حکومت ہے وہ اپنی اصلاح نہیں کرتے پس اس کی اصلاح
کا آسان طریق یہ ہے کہ حکومت اپنے ہاتھ میں لے لی جائے چنانچہ وہ کہتا ہے یہ کیا طریق ہے
کہ اگر حکومت کسی جگہ نہر نہیں نکالتی تو نہر کے لئے اس سے سو سال تک جنگ جاری رکھی جائے۔حکومت اپنے ہاتھ میں لے لو اور نہر نکال لو۔یا یہ کیا کہ فلاں کارخانہ میں چونکہ اصلاح نہیں اس
لئے حکومت پر اُسکے متعلق زور دیا جائے اور برسوں اس پر ضائع کئے جائیں سیدھی بات یہ ہے کہ
حکومت ہاتھ میں لو اور تمام مفاسد کا علاج کر لو۔پس مارکس نے یہ اصول رکھا کہ سیاسیات میں
پڑے بغیر ہم تمدنی اصلاح نہیں کر سکتے۔جب تک سیاست ہاتھ میں نہ آجائے اور جب تک
13
حکومت کے اختیارات قبضہ میں نہ آجائیں اس وقت تک کوئی سیاسی یا تمدنی اصلاح نہیں ہوسکتی۔مارکسزم اور اسکا پہلا اُصول
پس مارکسزم جو انٹر نیشنل سوشلزم کی ایک شاخ ہے جبر کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کرنے
کی مؤید ہے اور اقتصادی تغیرات سے آزادی حاصل کرنے کی بجائے سیاسی تغیرات سے آزادی
حاصل کرنے کی حامی ہے۔پھر اسی نظریہ کے ساتھ مارکسزم یہ بات بھی پیش کرتی ہے کہ سوشلزم
والے اس لئے کامیاب نہیں ہو سکے کہ انہوں نے امیروں سے مل کر کام کرنا شروع کر دیا حالانکہ
امیروں
کا قبضہ اتنا پرانا ہو چکا ہے کہ اسکے ہوتے ہوئے غرباء کو کوئی حق حاصل ہی نہیں ہوسکتا۔مارکس کے نزدیک ڈیما کریسی کا اصول بالکل غلط ہے اور امیروں اور غریبوں کا میل جول
بھی غلط ہے۔اس کے نزدیک امیروں کو ایسا ہی سمجھنا چاہئے کہ گویا وہ انسان نہیں اور جو اختیار
غرباء کو لیں وہ انہیں اپنے قبضہ میں لے لیں۔مارکسزم کا دوسرا اُصول
دوسرا نظریہ اس نے یہ پیش کیا کہ ہمیں اس غرض کے لئے جبر کرنا چاہئے۔جتھا بناؤ ،حملہ کرو
اور حکومت پر قبضہ کر لو۔یہی کارل مارکس کا نظریہ تھا جس سے بالشوزم پیدا ہوا۔مارکسزم کا تیسرا اُصول
مارکس نے ایک یہ رائے بھی دی کہ مالدار زمیندار اور صناع اتنی طاقت پکڑ چکے ہیں اور
مزدور اتنے بے بس ہو چکے ہیں کہ موجودہ حکومت کے توڑنے پر بھی وہ زیادہ دیر تک اپنے حقوق
کی حفاظت نہیں کر سکتے۔لطیفہ مشہور ہے کہ کسی کا کوئی سائیں سے تھا جسے آٹھ دس روپے ماہوار ملا
کرتے تھے۔ایک دفعہ کسی شخص نے اُسے سمجھایا کہ آجکل ہر شخص کو چالیس پچاس روپے ملتے
14
ہیں اور تو آٹھ دس روپیوں پر گزارہ کر رہا ہے اپنے آقا سے کہتا کیوں نہیں کہ میری تنخواہ زیادہ
کرو۔وہ کہنے لگا میں کس طرح کہوں؟ اُس نے کہا تو کوئی غلام ہے اگرہ وہ تیری تنخواہ بڑھائے
تو بہتر نہیں تو کسی اور جگہ ملازمت کر لینا۔آخر بہت کچھ سمجھانے پر وہ تیار ہو گیا اور اس نے دل
میں عہد کر لیا کہ آج جب آقا آیا تو اُسے صاف صاف کہہ دوں کہ یا تو میری تنخواہ بڑھائی جائے
ورنہ میں نوکری چھوڑتا ہوں۔اُس کا آقا اُسوقت سواری پر کہیں باہر گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو
سائیس اُس کے سامنے جا کھڑا ہوا اور کہنے لگا صاحب! ایک بات سُن لیجئے۔اُس نے کہا کیا ہے؟
کہنے لگا سب کو تنخواہیں زیادہ ملتی ہیں اور میری تنخواہ بہت کم ہے پس یا تو میری تنخواہ بڑھائیں
ورنہ۔جب اُس نے کہا کیا تو میری تنخواہ بڑھائیں ورنہ تو اُسکے آقا نے کوڑا اٹھا کر اُسے مارا اور
کہا۔ورنہ کیا؟ کہنے لگا ور نہ آٹھ پر ہی صبر کرینگے اور کیا کرینگے۔گویا یکدم اس کو ساری باتیں بھول
گئیں۔یعنی یا تو وہ یہ کہنا چاہتا تھا کہ ورنہ میں نوکری چھوڑ دونگا اور یا ایک کوڑا پڑتے ہی یہ کہنے
لگا ورنہ پھر آٹھ پر ہی صبر کریں گے اور کیا کرینگے۔لمبے عرصہ کی غلامی کا نتیجہ
تو ایک لمبے عرصہ کی غلامی کے بعد انسان کی فطرت بالکل بدل جاتی ہے۔میں نے دیکھا
ہے چوہڑوں اور چماروں کو کتنا ہی اٹھانے کی کوشش کرو اور کتنی ہی دیر اُن سے باتیں کرتے
رہو۔آخر میں وہ یوں مسکرا کر کہ جیسے ہمارا دماغ پھر گیا ہے کہیں گے کہ رب نے جس طرح بنایا ہے
اس میں اب
کیا تغیر ہو سکتا ہے۔گویا اُن کے نزدیک جس قدر مصلح اور ریفارمر ہیں سب کے دماغ
خراب ہیں۔یہی کارل مارکس نے کہا کہ ان لوگوں کی حالت بدلنے والی نہیں اگر عوام کو اختیار
دے دیئے گئے تو وہ پھر ڈر کر ہتھیار رکھ دیں گے اس لئے شروع میں مزدوروں کے زبر دست
ہمدردوں میں سے کسی کو ڈکٹیٹر شپ دینا ضروری ہے۔وہ جب عوام کو منظم کرلے مزدوروں کے
اندر بیداری پیدا کر دے اُن کے مختلف طبقات کے امتیازات کو مٹا دے اور اگلی نسل میں ایسی
15
طاقت پیدا کر دے کہ وہ امیروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کر سکیں تو اُس وقت حکومت
گلی طور پر جمہور کے سپر دکر دینی چاہئے مگر اس سے پہلے نہیں ورنہ حکومت جاتی رہے گی۔غرباء کی بہبودی کے لئے لینن اور اُسکے ساتھیوں کی کوشش
مارکس تو خیر مر گیا۔اس کے بعد جب مظالم انتہاء کو پہنچے تو ایک پارٹی ایسی کھڑی ہو گئی جس
نے مارکس کی تعلیم کے مطابق لوگوں کو منظم کرنا شروع کر دیا۔انہی مختلف لوگوں میں سے جو مارکس
کی تعلیم کے مطابق منظم ہوئے ایک لینن کے ہے جو روس کا پہلا عامی ڈکٹیٹر تھا لیکن اور اُس کے
ساتھیوں نے مارکس کے خیالات کو زیادہ معتین جامہ پہنایا۔کچھ عرصہ تک تو یہ سب مل کر کام کرتے
رہے اور غریبوں کو ابھارتے رہے کہ تم ننگے پھرتے ہو ، بھوکے رہتے ہومگر اسی ملک کے امیر ہیں
جو عیش و آرام میں اپنی زندگی کے دن بسر کر رہے ہیں۔کبھی کہتے یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ایک
ہی کارخانہ میں ایک مزدور صبح سے شام تک کام کرتا ہے اور شام کو اُسے اتنی قلیل مزدوری ملتی ہے کہ
جس سے بمشکل وہ اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ بھرتا ہے مگر دوسری طرف اسی کارخانہ کے مالک
کے بچے قیمتی سے قیمتی کوٹ پہنے پھرتے ہیں اور اعلیٰ سے اعلیٰ کھانے کھاتے ہیں۔اس طرح
انہوں نے تمام ملک میں جوش پیدا کر دیا اور امراء کے خلاف کئی پارٹیاں بن گئیں۔بالشویک و منشویک پارٹیوں کا آغاز
جب اُن کا اقتدار بڑھ گیا اور انہوں نے سمجھا کہ اب ہم ایسے مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ جلد
ہی ہم کو حکومت مل جائیگی تو انہوں نے ایک میٹنگ کی اور اس کی غرض یہ قرار دی کہ ہم اپنے لئے
ایک معین راستہ قائم کر لیں کہ ہم نے حکومت ملنے پر کس طرح کام کرنا ہے۔اس میٹنگ کے
دوران میں آپس میں اختلاف پیدا ہوگیا اور مارٹو و جولین کی طرح پارٹی میں مقتدر تھا اس کا لین
سے اختلاف ہو گیا چنانچہ دو پارٹیاں بن گئیں جن میں سے ایک بالشویک کہلائی اور دوسری
16
منشویک۔بالشویک نام اس لئے رکھا گیا کہ بالشویک کے معنے کثرت کے ہیں چونکہ لیٹن کے
ساتھ آدمیوں کی کثرت تھی اس لئے اس کی پارٹی بالشویک کہلائی اور منشویک کے معنے کم سے ہیں
چونکہ اسکے مخالف کم تھے اس لئے مارٹو و کی پارٹی مینشو یک کہلائی۔نظام حکومت کے متعلق لیٹن اور مارٹو کے نظریوں میں اختلاف
پہلا اختلاف
لیکن زیادہ تر مارکس کا متبع تھا اس نے یہ اصول مقرر کیا ہوا تھا کہ ہمیں ہر دوسری پارٹی سے
علیحدہ رہنا چاہیئے اس کے بغیر ہم اپنے مقاصد کو صحیح طور پر نہیں پاسکیں گے
لیکن مارٹو و کا یہ خیال تھا
کہ طاقت حاصل کرنے سے پہلے ہمیں دوسرے مقتدر عناصر سے جو کہ فعال ہیں تعاون رکھنا
چاہئے۔غرض لیفن کی تھیوری یہ تھی کہ ہم دوسروں سے کوئی تعلق نہیں رکھتے ہم جو کچھ لائینگے اپنے
زور سے لائینگے۔کسی کے زیرا احسان ہو کر نہیں لا ئینگے دوسرے الفاظ میں لینن کی پالیسی یہ تھی کہ ہم
دوسروں سے نہیں ملیں گے ہمارے پاس سچائی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم بالآخر جیت جائینگے۔دوسرا اختلاف
پھر لیٹن کا یہ خیال تھا کہ شروع میں ڈکٹیٹر شپ کے بغیر گزارہ نہیں چل سکتا لیکن مارٹو و کا یہ
خیال
تھا کہ شروع سے ہی جمہوری حکومت قائم ہونی چاہیئے۔مارٹو و سمجھتا تھا کہ اگر لیڈر بنا تو لینن
ہی بنے گا میں نے نہیں بننا اس لئے وہ شروع سے ہی جمہوری حکومت قائم کرنا چاہتا تھا۔17
مارٹو و کا خیال کہ سزائے موت بالکل ہٹا دی جائے
پھر مارٹو ونٹی گورنمنٹ میں سوشلسٹ اصول کے ماتحت چاہتا تھا کہ سزائے موت کو بالکل ہٹا
دیا جائے لیکن لینن نے اس بات پر زور دیا کہ میں مانتا ہوں کہ پھانسی کی سزا نہیں ہونی چاہئے
لیکن اسوقت اگر یہ بات قانون میں داخل کر دی گئی تو زار کو پھانسی پر لٹکایا نہیں جاسکے گا اور لینن
کا خیال تھا کہ زارا گر معطل ہو کر بھی زندہ رہے تو حکومت نہیں چل سکتی اس لئے لینن نے کہا کہ
خواہ صرف زار کی جان لینے کے لئے موت کی سزا کی ضرورت ہو تب بھی یہ قائم رہنی چاہئے۔گویا زار کی دشمنی اُس کے دل میں اتنی بڑھی ہوئی تھی کہ اُس نے کہا اگر خالی زار کو پھانسی کے
تختہ پر لٹکانے کے لئے اس قانون کی ضرورت ہو تب بھی یہ قانون ضرور قائم رہنا چاہیئے۔ان
اختلافات کا نتیجہ یہ ہوا کہ لینن کو زیادہ ووٹ ملے اور اُس کے ساتھیوں کو پارٹی کی رہنمائی کا حق
دیا گیا اور اپنی کثرت کی وجہ سے وہ بالشویک کہلائے اور اُن کے مخالف اپنی قلت کی وجہ سے
مینشو یک کہلائے۔زار کے ہٹنے پر پہلے مینشو یک حکومت پر قابض ہوئے کیونکہ ملک کی دوسری
پارٹیاں اُن کی حکومت کو اپنے لئے زیادہ آرام دہ بجھتی تھیں پھر بالشویک نے اُن کو دبا کر اپنی
حکومت قائم کر لی۔بالشوزم کے چھ اقتصادی اصول اور اُن کے نتائج
اب میں بتاتا ہوں کہ بولشویک کے اقتصادی اصول کیا ہیں؟ یاد رکھنا چاہیئے کہ ان
اقتصادی اصول کو وضع کرنے کا سب سے بڑا محرک یہی تھا کہ کسی طرح غریب اور امیر کا فرق
جاتا رہے۔جسطرح بیمار ہونے پر ایک امیر کو دو ملتی ہے اسی طرح غریب کو دوا ملے جس طرح
امیر کو کپڑا میسر آتا ہے اسی طرح غریب کو پہننے کے لئے کپڑا میسر آئے ، جسطرح امیر پیٹ بھر کر
کھانا کھاتا ہے اسی طرح ہر غریب پیٹ بھر کر کھانا کھائے اور کوئی شخص بھوکا نہ رہے۔اسی طرح
18
ظلم کم ہوں اور اقتصادی لحاظ سے غرباء کو جو دھنیں پیش آتی رہتی ہیں ان سب کا سد باب ہو اس
غرض کے لئے بالشوزم نے جو اقتصادی اصول مقرر کئے وہ مارکس کے اصول کے مطابق یوں
ہیں:۔پہلا اصول
اول جتنی کسی کی طاقت ہو اس سے اُتنا ہی وصول کیا جائے۔فرض کرو ایک شخص کے پاس
دس ایکٹر زمین ہے اور دوسرے کے پاس منوا ایکڑ زمین ہے تو وہ یہ نہیں کریں گے کہ دس ایکٹر
والے سے چند روپے لے لیں اور سوا یکڑ والے سے بھی چند روپے لے لیں بلکہ وہ دیکھیں گے
کہ دس ایکڑ والے کی ضروریات کسقدر ہیں اور سو ایکڑ والے کی ضروریات رکس قدر اور پھر جس
قدر زائد روپیہ ہو گا اس پر حکومت قبضہ کر لے گی مثلاً وہ دیکھیں گے کہ دس ایکڑ والا اپنی بیوی کو بھی
کھلاتا ہے، بچوں کو بھی کھلاتا ہے، آپ بھی کھاتا ہے، بیلوں کو بھی کھلاتا ہے، اور پھر اتنار و پیداس
کے پاس بیچ رہتا ہے تو حکومت کہے گی کہ یہ روپیہ تمہارا نہیں بلکہ ہمارا ہے اسی طرح سو یا ہزار
ایکڑ والے کی ضروریات دیکھی جائیں گی اور جسقد رزائد روپیہ ہوگا حکومت اُسے اپنے قبضہ میں
لے لیگی کیونکہ وہ کہتے ہیں ہمارا اصول یہی ہے کہ جتنا کسی کے پاس زائد ہواُس سے لے لو۔دوسرا اصول
دوسرا اصول انہوں نے یہ مقرر کیا کہ جتنی کسی کو ضرورت ہو اُس کو دیا جائے گویا پہلے اصول
کے مطابق سو یا ہزار ایکڑ والے سے اُس کی زائد آمد وصول کر لی اور اس اصول کے مطابق جتنی کسی
کوضرورت ہوئی اتنا اُسے دیدیا۔فرض کر وسوا بیکٹڑ والے سے حکومت نے پانچ ہزار روپیہ وصول کیا
تھا۔مگر اُس کے گھر کے افراد دو تین ہیں تو اُسے زیادہ روپیہ نہیں دیا جائیگا بلکہ افراد کی نسبت سے دیا
جائیگا کیونکہ روپیہ لیا اس اصول کے ماتحت گیا تھا کہ جتنا کسی کے پاس ہو لے لو اور دیا اس
19
اصول کے ماتحت جائے کہ جتنی کسی کو ضرورت ہو اتنا اس کو دیا جائے۔اُسے کہا جائیگا کہ تیرے
پاس چونکہ زیادہ تھا اس لئے ہم نے زیادہ لیا اور تجھے چونکہ ضرورت کم ہے اس لئے ہم تجھے کم
روپیہ دیتے ہیں۔تیسرا اصول
تیسرا اصول انہوں نے یہ مقرر کیا کہ انسانی ضرورت سے زائد پیداوار پر حکومت کا حق
ہے جو ملک کی عام بہتری پر خرچ ہونی چاہئے۔فرض کرو دو زمیندار ہیں اور دونوں کے پاس دس
دس ایکٹر زمین ہے ان میں سے ایک نے زیادہ محنت سے کام کیا اور اس کی پیداوار میں من فی
ایکڑ کے حساب سے ہو گئی مگر دوسرے کی پیدا وار صرف تین من فی ایکڑ ہوئی گویا ایک کی پیداوار
۳۰۰ من ہو گئی اور دوسرے کی صرف ۳۰ من اب فرض کرو جس کی ۳۰۰ من پیداوار ہوئی ہے
اُسے صرف چالیس من پیداوار کی ضرورت ہے تو حکومت اُسے کہے گی چونکہ تمہاری پیداوار
زیادہ ہوئی ہے اس لئے تم چالیس من رکھ لو اور ۲۶۰ من ہمارے قبضہ میں دید واسی طرح دوسرا
شخص جس کی صرف تیں من پیداوار ہوئی ہے اُسے اگر اپنے لئے صرف دس من غلہ کافی ہوگا تو
حکومت کہے گی دس من غلہ رکھ لو اور ہیں ” من ہمیں دید و پس تیسرا اصول اُن کا یہ ہے کہ جو
پیداوار ضرورت سے زیادہ ہو جائے چاہے محنت سے ہو اور چاہے اتفاقیہ طور پر وہ لے لی جائے
کیونکہ وہ حکومت کا حق ہے۔چوتھا اصول
چوتھا اصول انہوں نے یہ مقرر کیا کہ حکومت انسانوں پر نہیں بلکہ چیزوں پر ہونی چاہئے وہ
کہتے ہیں خالی یہ قانون کافی نہیں کہ زائد پیداوار لے لی جائیگی کیونکہ اسطرح حکومت صرف
20
انسانوں پر رہتی ہے حالانکہ حکومت اشیاء پر ہونی چاہئے مثلا کسی علاقہ میں گنا اچھا ہوتا ہے تو وہ
کہتے ہیں حکومت کا حق ہونا چاہئے کہ وہ لوگوں کو حکم دے کہ اس علاقہ میں صرف گنا ہوئیں یا کسی
علاقہ میں گندم بہت اچھی ہوتی ہو تو حکومت کو اختیار ہونا چاہئے کہ وہ اس علاقہ میں صرف گندم
بونے کا حکم دے اور کوئی شخص گندم کے سوا اور کوئی چیز اس زمین میں نہ ہو سکے یا اگر حکومت حکم دینا
چاہے کہ فلاں علاقہ میں کپاس ہوئی جائے، فلاں علاقہ میں جوار بوئی جائے تو سب لوگ اس کی
تعمیل پر مجبور ہوں اور کوئی شخص خلاف ورزی نہ کر سکے۔پس چوتھے اصول کے مطابق انہوں نے
فیصلہ کیا کہ پیداوار کی تقسیم ہم کریں گے اور ہم فیصلہ کریں گے کہ فلاں فلاں علاقہ میں فلاں فلاں
چیز بوئی جائے ، اور لوگوں کا فرض ہوگا کہ وہی چیز بوئیں۔پانچواں اُصول
پانچواں اصول انہوں نے یہ مقرر کیا کہ خالص دماغی قابلیتیں بغیر ہاتھ کے کام کے کوئی
قیمت نہیں رکھتیں۔وہ کہتے ہیں یہ کہنا کہ فلاں شخص کو ئی علمی بات سوچ رہا ہے بالکل لغو ہے اصل
چیز ہاتھ سے کام کرنا ہے دماغی کام کرنے والوں کو بھی چاہئے کہ وہ ہاتھ سے کام کریں اور اگر وہ
ہاتھ سے کام نہ کریں تو بے شک بھوکے مریں ہم اُن کی مدد نہیں کریں گے۔چھٹا اُصول
چھٹا اصول انہوں نے یہ مقرر کیا کہ ہمیشہ اپنے اصول کے لئے حملہ کا پہلو اختیار کرنا چاہئے
دفاع کا نہیں۔یہ نہیں ہونا چاہئے کہ بچاؤ کیا جائے بلکہ اپنے اصول کے لئے دوسروں پر حملہ کرنا
چاہئے۔21
پہلے اصول کا نتیجہ یعنی تمام مالداروں کی جائیدادوں پر قبضہ
پہلے اصول کے نتیجہ میں بالشوزم نے تمام مالداروں کی جائیدادوں پر قبضہ کر لیا کیونکہ انہوں
نے فیصلہ کر دیا کہ جو کچھ ملتا ہے لے لو، زمینیں لے لو، جائیدادیں لے لو، اموال لے لو اور اسطرح
جتنا کسی کے پاس ہو جبرا اپنے قبضہ میں کرلو۔دوسرے اصول
کا نتیجہ یعنی ہاتھ سے کام کر نیوالے کو ضرورت کے مطابق سامان مہیا کرنا
دوسرے اصول کے مطابق بالشوزم نے ہر ہاتھ سے کام کرنے والے کو اُس کی ضرورت
کے مطابق سامان مہیا کرنے کا ذمہ لیا۔مثلاً ایک گھر کے پانچ افراد ہیں وہ فوراً فیصلہ کر دینگے کہ
ان پانچ افراد کو اتنا کپڑا دے دیا جائے، اتناغلہ دے دیا جائے، اتنا ایندھن دے دیا جائے ، اسی
طرح ڈاکٹر مقرر کر دئے جائیں گے جو بیماری پر اُن کا مفت علاج کریں گے۔گویا اس طریق کے
مطابق ہر شخص کو پہننے کے لئے کپڑا، کھانے کے لئے غلہ اور علاج کے لئے دوامل جائیگی۔حکومت
کا کام ہوگا کہ وہ لسٹیں بنائے اور افراد کی جسقد رضر ور تیں ہوں وہ پوری کر دے اور واقعہ میں اگر
غور کیا جائے تو بالشوزم نے اس مشکل کو دور کر دیا ہے اور اگر اس طریق سے کام لیا جائے تو کوئی
شخص بھوکا یا نگا نظر نہیں آسکتا سوائے اس کے کہ کوئی مذہبی آدمی ہو جیسے پادری وغیرہ کیونکہ اُن
کے نزدیک ہاتھ سے کام کے بغیر خالص دماغی قابلیتیں کسی کام کی نہیں ہوتیں۔پس وہ پادریوں
اور اسی قسم کے اور مذہبی آدمیوں یا علماء اور فلاسفروں وغیرہ کو نکتا سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں انہیں اپنے
ہاتھ سے کوئی کام کرنا چاہئے ورنہ ان کے بھوکا رہنے کی حکومت پر ذمہ داری نہیں ہوگی۔22
تیسرے اصول کا نتیجہ یعنی حکومت کے مقرر کردہ معیار سے زائد اشیاء پر قبضہ کر لینے کا فیصلہ
تیسرے اصول کے مطابق انہوں نے زمینداروں اور تاجروں وغیرہ سے ہر وہ چیز جو
حکومت کے مقرر کردہ معیار سے زائد ہولے لینے کا فیصلہ کیا۔یعنی اگر کوئی شخص اپنی زمین سے
پچاس من غلہ پیدا کرتا ہے اور اس کی ضروریات کے لئے ہیں من غلہ کافی ہے تو تمہیں من غلہ
حکومت لے جائیگی اور کہے گی کہ یہ چیز چونکہ تمہاری ضرورت سے زائد ہے اسلئے اس پر حکومت
کا حق ہے۔یا ایک شخص کے پاس بہت بڑی زمین ہے اور اس کا گزارہ تھوڑی سی زمین پر بھی ہو
سکتا ہے تو جتنی زمین پر اُس کا گزارہ ہوسکتا ہے وہ اس کے پاس رہنے دی جائیگی اور باقی زمین پر
حکومت قبضہ کر لے گی۔چوتھے اصول کا نتیجہ یعنی عملی آزادی کا فقدان
چوتھے اصول کے مطابق زمیندار، تاجر اور صنعت پیشہ لوگوں کی عملی آزادی کو اس نے چھین
لیا اور حکومت کے منشاء کے مطابق زراعت کرنا، تجارت کرنا اور صنعت و حرفت اختیار کرنا لازمی
قرار دیا۔مثلا کہ دیا کہ فلاں سو میل کا جو علاقہ ہے اس میں صرف گندم بوئی جائے فلاں علاقہ
میں صرف گنا بویا جائے اور فلاں علاقہ میں صرف کپاس بوئی جائے۔ہمارے ملک میں تو زمیندار
عام طور پر دو مرلہ میں جوار بولیتے ہیں، دو مرلہ میں کپاس بو لیتے ہیں اور دو مرلہ میں گنا بولیتے ہیں
اور کہتے ہیں کہ چھوٹے بچے ہیں گنے چوسیں گے اور اگر چھوٹے زمیندار ایسا نہیں کرتے تو جس
کے پاس دس بارہ گھماؤں زمین ہو وہ تو ضرور ایسا کرتا ہے مگر بالشویک حکومت والوں نے علاقوں
کے علاقوں کے متعلق یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ یہاں گندم نہیں بونی بلکہ گنا ہونا ہے۔کئی ضلعے ایسے ہیں
جہاں صرف گندم بوئی جاتی ہے۔کئی ضلعے ایسے ہیں جہاں صرف گنا بویا جاتا ہے اور کئی ضلعے ایسے
ہیں جہاں صرف کپاس ہوئی جاتی ہے، کیونکہ وہ کہتے ہیں یہ علاقے اسی فصل کے لئے موزوں ہیں
23
اس لئے ہم حکم دیتے ہیں کہ اس کے علاوہ اور کوئی فصل اس موسم کی وہاں نہ ہوئی جائے۔اگر کوئی
کہے کہ پھر میں کھاؤ نگا کہاں سے؟ تو وہ کہہ دیتے ہیں روٹی کپڑا ہم دیں گے تمہیں اس کا کیا فکر
ہے تمہیں فصل وہی بونی پڑے گی جس کا ہم تمہیں حکم دیتے ہیں۔اس طرح زمیندار کی حیثیت
وہاں ایک مزدور کی سی ہوگئی ہے۔پانچویں اصول کا نتیجہ یعنی مذہبی نظام میں دخل
پانچویں اصول کے مطابق انہوں نے مذہبی نظام میں دخل دیا اور پادریوں وغیرہ کو بغیر
ہاتھ کی مزدوری کے روزی کا مستحق قرار نہ دیا۔انہوں نے کہا کہ جب پادری کوئی ہاتھ کا کام نہیں
کرتے تو یہ نکتے ہوئے اور سکتے لوگوں کو روزی نہیں دی جاسکتی پس وہ انہیں مجبور کر کے یا تو اور
کاموں پر لگاتے ہیں اور یا پادری وغیرہ تھوڑا سا وقت عبادات میں گزار لیتے ہیں اور باقی وقت
کسی کام میں بسر کر دیتے ہیں۔دہریت پیدا کرنے کی تدبیر
اسی مذہبی دشمنی کے سلسلہ میں انہوں نے ایک اور نئی تجویز نکالی اور مذہب کے متعلق
انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ مذہب انفرادی آزادی کا نتیجہ ہونا چاہئے۔ماں باپ اور بزرگوں کو بچپن
میں مذہبی تعلیم دینے کا کوئی حق نہیں تعلیم گلی طور پر حکومت کے ہاتھ میں ہونی چاہئے۔وہ کہتے ہیں
دیکھو! بچوں پر یہ کیسا ظلم کیا جاتا ہے کہ بچپن میں ہی اُن کے دلوں پر مذہب کا اثر ڈالا جاتا ہے
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جو مسلمان ہوتے ہیں اُن کے بچے مسلمان بن جاتے ہیں، جو ہندو ہوتے ہیں
اُن کے بچے ہندو بن جاتے ہیں اور جو پارسی ہوتے ہیں اُن کے بچے پارسی بن جاتے ہیں۔ایسا
ہرگز نہیں ہونا چاہئے بلکہ بچوں کو ہر قسم کے مذہبی اثرات سے آزا درکھنا چاہیئے۔جب بچہ جوان ہو
جائے تو وہ جو چاہے مذہب اختیار کرلے جوانی سے پہلے ہی زبردستی اس کے دل پر اپنے مذہب کا
24