نظام نو کی تعمیر: تقریر حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الثانیؓ فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۴۲ء بر موقعه جلسه سالانه

حصہ 4

یہ مت سمجھو کہ باپ کے خواص بیٹے میں منتقل نہیں ہو سکتے کیونکہ تجر بہ بتا تا ہے کہ جولوگ
اچھے حساب دان ہوں اُن کی اولاد میں عام طور پر اچھے حساب دان پیدا ہوتے ہیں۔اسی طرح جو
شخص جس فن کا ماہر ہو وہ فن بالعموم ورثہ کے طور پر اسکی اولاد میں منتقل ہو جاتا ہے۔اسی وجہ سے
بعض خاندان اور بعض اقوام خاص خاص علوم اور خاص خاص فنون میں ماہر سبھی جاتی ہیں۔مثلاً اٹلی
میں اچھے مصوّر اور اچھا با جا بجانے والے پائے جاتے ہیں، کشمیری کھانا پکانے کا فن اور خوشخطی کا
فن خوب جانتے ہیں، یہی حال بعض اور قوموں کا ہے یہ چیز نسلی طور پر بھی ترقی کرتی ہے۔چنانچہ
جو شخص بہادر ہو اس کا بیٹا بالعموم بہادر ہی ہوتا ہے پنجابی میں اسے تخم تاثیر کہتے ہیں۔اور سائنس
سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ انسان کے اخلاق کے ذرات خواہ وہ اچھے ہوں یا بُرے نسل میں منتقل
ہوتے رہتے ہیں جس قسم کے اخلاق کسی انسان میں پائے جاتے ہیں اسی قسم کے ذرے اس کی
نسل میں منتقل ہوتے رہتے ہیں۔شجاعت صداقت، عفت ، علم سے شغف یا اسی قسم کے اور
اخلاق نسلوں میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ایسے ذرات کبھی دوسری پشت میں کبھی چوتھی پشت میں اور
کبھی آٹھویں یا دسویں پشت میں ظاہر ہو جاتے ہیں حالانکہ وہ ذرات اُس کے کسی پڑدادا بلکہ نکٹر
دادا میں پائے جاتے تھے۔پنجابیوں نے اسی سے تخم تاثیر کا اصل نکالا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ صحبت کا اثر بھی بہت بڑا ہوتا ہے مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ نسلاً
بعد نسل بعض اخلاق وصفات منتقل ہوتی چلی جاتی ہیں مگر یہ چیز قدرتی طور پر ان قوموں میں بہت کم
ہو جائیگی جن پر بالشویک تحریک کا اثر ہو کیونکہ ترقی کے لئے وسعتِ خیال کے مادہ کا ہونا اور کسی
محترک کا ہونا ضروری ہوتا ہے اور اس تحریک میں اس محترک کو بہت کمزور کر دیا گیا ہے۔کمیونزم کا دوسرا نقص یعنی جبر و اکراہ اور اُسکا نتیجہ
دوسرا نقص اس تحریک میں یہ ہے کہ جبر کا دروازہ کھول کر فساد کو جاری کر دیا گیا ہے۔اگر
اس تحریک کے بانی یہ کرتے کہ آہستگی سے اُمراء کو عادی بنا کر اُن سے دولت لے لیتے تو اس
37

میں کوئی ہرج نہ تھا مگر انہوں نے یکدم اُن کی دولت کولوٹ لیا اور وہ جو ہر وقت نوکروں کے
جمگھٹے میں رہتے تھے انہیں اس سے محروم کر دیا۔گویا دوسرے لفظوں میں اُن کے ساتھ یہ
سلوک کیا کہ انہیں محلات سے اٹھا کر چوہڑوں کے مکانوں میں بھیج دیا۔اس قسم کے تغیرات کا
لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ فساد شروع ہو جاتا ہے کیونکہ ہر تغیر سے پہلے اُس کے مناسب حال
ماحول پیدا کرنا بھی ضروری ہوتا ہے اچھا باغبان جب کسی درخت کو اکھیڑتا ہے تو مناسب
ماحول میں اُکھیڑتا اور مناسب ماحول میں ہی دوسری جگہ لگاتا ہے اگر اس کا خیال نہ رکھا جائے
تو وہ درخت کبھی پھل نہیں لاسکتا۔اس تحریک میں چونکہ اس اصل
کو مد نظر نہیں رکھا گیا اس لئے
نتیجہ یہ ہوا کہ پرانے اُمراء بھاگ بھاگ کر دوسرے ملکوں میں چلے گئے اور وہاں کے رہنے
والوں کو روس کے خلاف اُکسانے لگ گئے۔کبھی امریکہ کو کبھی انگلستان
کو اور کبھی فرانس کو تا کہ
وہ ان ملکوں کو اُکسا کر روس کے خلاف کھڑا کر دیں اور اس طرح اگر وہ خود تباہ ہوئے ہیں تو
روس بھی تباہ ہو جائے۔کمیونزم کا تیر القص یعنی مذہب کی مخالفت اور اسکا نتیجہ
تیسر کے انہوں نے مذہب کی مخالفت کر کے سب مذہبی دنیا کو اپنا مخالف بنالیا ہے۔یہ
لازمی بات ہے کہ جولوگ مذہب سے محبت رکھنے والے ہوں گے وہ اس تحریک کے کبھی حامی اور
مؤید نہیں ہونگے۔کمیونزم کا چوتھا نقص یعنی ملک میں ڈکٹیٹری کی ترویج
چوتھے انہوں نے ڈکٹیٹری کے لئے رستہ کھولا ہے۔بیشک یہ لوگ اصولاً اقتدار عوام کے
حامی ہیں مگر جیسا کہ میں ابھی بتا چکا ہوں وہ شروع میں ہی یہ اقتدار عوام الناس کو سونپنے کیلئے تیار
نہیں بلکہ کہتے ہیں ابتداء میں ڈکٹیٹر شپ ضروری چیز ہے مگر اس کی کوئی حد مقر ر ہیں۔لیٹن کے
38

بعد سٹالن ڈکٹیٹر بن گیا۔سٹالن کے بعد مولوٹو ف کے بن جائیگا پھر کسی اور ٹوف کی باری آجائیگی۔اس طرح یہ تحریک عملی رنگ میں ڈکٹیٹری کے لئے راستہ کھولنے والی ہے۔کمیونزم کا پانچواں نقص یعنی علم کے راستہ میں رکاوٹ
پانچواں اس تحریک کا ایک لازمی نتیجہ علم کے راستہ میں رکاوٹ کا پیدا ہونا ہے۔اس رنگ
میں بھی کہ جب ہر شخص کو پندرہ پندرہ یا بیس بیس روپے ملیں تو علمی ترقی کی تڑپ اس کے دل میں
نہیں رہ سکتی اور وہ سمجھ لیتا ہے کہ خواہ میں تھوڑ اعلم حاصل کروں یا بہت جب مجھے معاوضہ میرے
گزارہ کے مطابق مل جائیگا تو میں زیادہ علم کیوں حاصل کروں اور اس رنگ میں بھی کہ دماغی اور
علمی ترقی کے لئے دوسرے ملکوں میں جانا اور ان کے حالات کا دیکھنا ضروری ہوتا ہے اور تاریخ
بتاتی ہے کہ وہی تو میں دنیا میں ترقی کیا کرتی ہیں جن کے افراد کثرت سے غیر ملکوں میں جاتے اور
وہاں سے مفید معلومات حاصل کرتے ہیں۔اگر چند مخصوص آدمی غیر ممالک کی سیر کے لئے
جائیں تو وہ کبھی بھی وہ معلومات حاصل نہیں کر سکتے جو مختلف ممالک اور مختلف اقوام کے لوگ غیر
ممالک میں جا کر حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کے دماغ میں مختلف قسم کی قابلیتیں
رکھی ہیں۔کسی بات میں چینی دماغ اچھا کام کرتا ہے، کسی بات میں جاپانی دماغ اچھا کام کرتا ہے،
کسی بات میں ایرانی دماغ اچھا کام کرتا ہے، کسی بات میں فرانسیسی دماغ اچھا کام کرتا ہے اور
کسی بات میں ہندوستانی دماغ اچھا کام کرتا ہے۔ڈھاکہ کی ململ بڑی مشہور تھی جو یہاں کے
جولا ہے تیار کیا کرتے تھے۔انگریزوں نے بڑی بڑی مشینیں نکالیں اور اچھے سے اچھے کپڑے
تیار کئے مگر ڈھاکہ کی ململ وہ اب تک نہیں بنا سکے۔اسی طرح مصری لوگ میں بنانے میں بڑے
مشہور تھے۔اب بظاہر انگریز اور فرانسیسی علم میں بہت بڑھے ہوئے ہیں مگر سارا زور لگانے کے
باوجود وہ اب تک ویسا مصالحہ تیار نہیں کر سکے جو مصری تیار کیا کرتے تھے۔میں نے خود ہی کی ہوئی
لاشیں دیکھی ہیں ایسی تازہ معلوم ہوتی ہیں کہ گویا ابھی انہوں نے دم تو ڑا ہے حالانکہ انہیں فوت
39

ہوئے کئی کئی ہزار سال گذر چکے ہیں یہاں تک کہ اُن کے جسم کی چکنائی تک صاف نظر آتی ہے اس
کے مقابلہ میں اب جو لاشوں کی حفاظت کے لئے مصالحہ لگایا جاتا ہے۔وہ تھوڑے عرصہ میں ہی
خراب ہو جاتا ہے۔اب دیکھو یہ مصریوں کے دماغ کی ایک ایجاد تھی جس کا اب تک لوگ پر یہ نہیں
لگا سکے۔اسی طرح دہلی میں ایک حمام تھا جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اسکے نیچے ایک دیا جلا کرتا
تھا اور اس دیے کی وجہ سے وہ حمام ہمیشہ گرم رہتا۔کہتے ہیں جب دہلی میں انگریزوں کا تصرف
بڑھا تو انہوں نے کہا ہم اسے توڑ کر دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ حمام کس طرح ایک دیے سے گرم
ہوتا ہے چنانچہ انہوں نے اُسے توڑ دیا مگر پھر دوبارہ اُن سے ویسا نہیں بن سکا۔تو مختلف
دماغ مختلف کاموں سے شغف رکھتے ہیں جب وہ آپس میں ملتے ہیں تو ایک کے دماغ کو
دوسرے سے روشنی ملتی ہے اور اس طرح ذہنی اور علمی ترقی ہوتی رہتی ہے۔جب ہم کسی۔زمیندار کے پاس بیٹھتے اور اس سے باتیں کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس کی کیا کیا
خصوصیات ہیں، بڑھی کے پاس بیٹھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس بڑھئی کی کیا کیا
خصوصیات ہیں اور اُن سے مل کر اور باتیں کر کے ہمیں کئی نئی باتیں معلوم ہوتی ہیں اور ہماری
روح میں بھی زندگی پیدا ہوتی ہے۔اسی طرح جب ہم کشمیر یا یو۔پی میں چلے جاتے ہیں تو
ہمیں نیا علم حاصل ہوتا ہے اسی لئے قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ سِيرُوا فِی
الأَرْضِ۔یعنی اگر تمہیں توفیق ملے تو تم دنیا کی سیر کیا کرو تا کہ تمہاری معلومات میں اضافہ ہو
اور تمہاری دماغی اور علمی ترقی ہو۔جب کوئی شخص عرب جائیگا تو ایک طرف وہ سمندر کی سیر
کا لطف اٹھائیگا ، دوسری طرف وہ اس سفر میں ایران اور عراق اور دوسرے کئی ملکوں کو دیکھ لے
گا اور اس طرح بہت سی مفید معلومات حاصل کر لیگا لیکن اگر سارے ملک کے لوگوں کو ایک
جیسے پیسے ملیں ، ایک جیسا نمک اور ایک جیسا مرچ مصالحہ ملے تو وہ غیر ملکوں کی سیر کے لئے
کس طرح جا سکتے ہیں۔پہلے تو یہ ہوتا تھا کہ کوئی مالدار ہوتا تھا اور کوئی غریب۔مالدار سیر
کے لئے غیر ممالک میں چلے جاتے تھے لیکن اس تحریک کے بعد جب سب کو ایک معیار پر
40

کھڑا کر دیا جائیگا اور اُن کی مالی حالت ایسی ہوگی کہ سب کو صرف گزارہ کے مطابق اخراجات
ملیں گے تو وہ غیر ملکوں کی سیاحت کس طرح کریں گے اور جب سیاحت نہیں کریں گے تو علمی
ترقی کا یہ دروازہ اُن پر بند ہو جائیگا حالانکہ ترقی کے لئے ضروری ہے کہ کچھ جماعتیں ایسی
ہوں جو اپنا فارغ وقت اس کام میں صرف کریں کہ غیر ملکوں میں جائیں، سیریں کریں اور
وہاں کے اچھے خیالات اپنے ملک میں پھیلائیں۔وہ کہہ سکتے ہیں کہ حکومت کے کارندے ایسے سفر کر سکتے ہیں مگر یہ ضروری نہیں کہ حکومت
کے افراد جو سیاست میں اچھے ہوں وہ سیاحت میں بھی اچھے ہوں۔اگر عام لوگ غیر ملکوں کی سیر
کیلئے جائیں تو وکیل اپنے دماغ کی مناسبت کے لحاظ سے کوئی جنس لے آئیگا ،ڈاکٹر اپنے دماغ کی
مناسبت کے لحاظ سے کوئی جنس لے آئیگا، انجنیئر اپنے دماغ کی مناسبت کے لحاظ سے کوئی جنس
لے آئیگا ، مصوّرا اپنے دماغ کی مناسبت سے کوئی جنس لے آئیگا ، شاعر اپنے دماغ کی مناسبت سے
کوئی جنس لے آئیگا ، اسی طرح کوئی مذہبی لیڈر جائے گا تو وہ اپنے دماغ کی مناسبت سے کوئی جنس
لے آئے گا لیکن قونصل خانہ کے سیاسی دماغ کیا لائیں گے؟ وہ تو اپنے ماحول میں محدود ہونگے
اور اسوجہ سے اُن کی نظر بھی نہایت محدود ہوگی وہ تو اگر لائیں گے تو چند چیزیں ہی لائیں گے اور
اس طرح انکی وجہ سے ملک
کو وہ فائدہ نہیں پہنچ سکتا جو عام لوگوں کی سیاحت سے پہنچ سکتا ہے۔اگر
وہ کہیں کہ حکومت خود اپنے خرچ پر عام لوگوں کو اس غرض کے لئے بھیج سکتی ہے تو سوال یہ ہے کہ
اس طرح پھر تفرقہ پیدا ہو جائیگا اور عدم مساوات کا وہ اصول قائم ہو جائیگا جس کو توڑنے کے لئے
یہ تحریک جاری کی گئی تھی اور یہ سوال پیدا ہوگا کہ کیا زید کا دل امریکہ جانے کو چاہتا ہے اور بکر کا دل
نہیں چاہتا۔انصاف تو پھر بھی رہ جائیگا اور اس طرح جو کچھ کیا جائیگا اس تحریک کی اصل روح
کے خلاف کیا جائیگا۔41

کمیونزم کا چھٹا نقص یعنی قو می افتراق
چھٹے اس تحریک کے نتیجے میں قوم کے کئی ٹکڑے ہو جائیں گے اور امیروں
کا قتل شروع ہو
جائے گا۔کمیونزم کا ساتواں نقص
ساتویں بالشویک اصول میں ایک اور بڑی غلطی یہ ہے کہ اس کا زوال نہایت خطرناک
ہوگا۔دوسری تحریکات میں تو یہ ہوتا ہے کہ ایک بادشاہ مرتا ہے تو اس کی جگہ دوسرا بادشاہ تخت
حکومت پر بیٹھ جاتا ہے، ایک پارلیمنٹ ٹوٹتی ہے تو دوسری پارلیمنٹ بن جاتی ہے لیکن بالشویک
تحریک میں اگر کبھی کمزوری آئی تو یہ یکدم تباہ ہوگی اور اسکی جگہ زار ہی آئیگا کوئی دوسری حکومت نہیں
آئیگی کیونکہ اس میں نیابت کی کوئی صورت نہیں جیسے دوسری تحریکات میں ہوتی ہے۔وجہ یہ کہ
قابلیت کو مٹا دیا گیا ہے اور جب قابلیت کو مٹا کر دماغ کو نیچا کر دیا جائے تو نتیجہ یہ ہوگا کہ جب
تنزل ہوگا تو اس وقت کوئی ایسا دماغ والا نہیں ہو گا جو اس تنزل کو دور کر سکے۔پس جب یہ تحریک
گرے گی کلی طور پر گرے گی۔جیسا کہ فرانس میں ہوا کہ جب فرانس کے باغیوں میں تنزل پیدا
ہوا تو اُن کی جگہ نپولین جیسے کامل الاقتدار آدمی نے لی خود جمہور میں سے جمہوریت کا کوئی دلدادہ
یہ جگہ نہ لے سکا۔نیشنلسٹ سوشلزم اور اسکے نقائص
تیسری تحریک نیشنلسٹ سوشلزم کی ہے۔اس تحریک کا مقصد یہ ہے کہ غرباء کو کچھ حقوق
تو ضرور دیئے جائیں لیکن فردی جو ہر کو بھی کچلا نہ جائے اور چونکہ اس تحریک کے حامی فردی جو ہر کو
اپنی اقوام سے مخصوص سمجھتے ہیں اس لئے اُنکی پالیسی یہ ہے کہ جرمن اور رومی اور ہسپانوی غریبوں
42

کو تو ابھارا جائے لیکن باقی اقوام کو دبا کر اُنکی دولت سے جرمن ، رومی اور ہسپانوی باشندوں کو
مالا مال کیا جائے۔اب اس آخری تحریک میں جاپان بھی آکر شامل ہو گیا ہے۔اس تحریک کے
اصولی نقائص یہ ہیں : -
پہلا نقص
اوّل یہ تحریک چند اقوام کی بہتری کے حق میں ہے ساری دنیا کی بہتری کے حق میں
نہیں ہے۔دوسر انقص
دوم اس تحریک میں بھی روحانی سکھ یعنی مذہب کے لئے کوئی راستہ نہیں رکھا گیا بلکہ یہ بھی
مذہب پر کئی قسم کی پابندیاں عائد کرتی ہے حالانکہ وہ مذہب ہی کیا ہے جس پر انسانوں کی طرف
سے پابندیاں عائد کی جاسکیں۔مذہب تو خدا کی طرف سے نازل کیا جاتا ہے اور وہی اس کی حدود
مقرر کرتا ہے۔تیر انقص
تیسرے اس تحریک میں انفرادیت کو اتنا ابھارا گیا ہے کہ ملک کی اجتماعی آواز کو اس کے
مقابلہ میں بالکل دبا دیا گیا ہے حالانکہ ہزاروں دفعہ ایسا ہوسکتا ہے کہ ایک آدمی کا دماغ خواہ کتنا ہی
اعلیٰ ہو جو بات اس کے دماغ میں آئے اُس سے دوسروں کی رائے خواہ اُن کے دماغ اعلیٰ نہ ہوں
بہتر ہو اسی لئے ہماری شریعت نے یہ قرار دیا ہے کہ مسلمانوں کا ایک خلیفہ ہو جو اہم امور میں
مسلمانوں سے مشورہ لے اور جہاں تک ہو سکے اُن کے مشورہ کو قبول کرے ہاں اگر کوئی اختلاف
ایسا اہم ہو جس میں وہ یہ سمجھتا ہو کہ اگر میں نے اس وقت عام لوگوں کی رائے کی تقلید کی تو ملک اور
43

قوم کو نقصان پہنچے گا اُس وقت وہ اُن کے مشورہ کے خلاف بھی فیصلہ کر سکتا ہے۔بہر حال اسلام
کے طریق کے مطابق دونوں امور کو بیک وقت ملحوظ رکھ لیا جاتا ہے۔ایک طرف عوام کی رائے لی
جاتی ہے اور دوسری طرف جو دماغ اعلیٰ ہوا سے اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ موازنہ کرلے اور جو مشورہ
قوم اور ملک کے لئے مہلک ہو اُسے قبول نہ کرے باقی مشوروں کو قبول کر لے۔مگر نیشنلسٹ
سوشلزم کی تحریک میں انفرادیت پر حد سے زیادہ زور دیا گیا ہے حالانکہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ سارا
گاؤں غلطی پر ہوتا ہے اور ایک بڑھا زمیندار صحیح بات کہتا ہے اور کبھی بڑھا غلطی پر ہوتا ہے اور
نوجوان صحیح بات کہہ رہے ہوتے ہیں۔بہر حال یہ سب افراط اور تفریط کی طرف نکل گئے ہیں۔موجودہ جنگ اور اس کا نتیجہ
موجودہ جنگ اسی باہمی کشمکش کا نتیجہ ہے۔روس والے چاہتے ہیں کہ ہمارا نظریہ قائم ہو
جائے اور وہ حالات جو روس میں پیدا ہیں وہی باقی تمام ممالک میں پیدا ہو جا ئیں اور انگلستان،
فرانس اور امریکہ والے سوشلسٹ کہتے ہیں کہ جو دولتیں ہم کھینچ چکے ہیں وہ ہمارے ہاتھ میں ہی
رہیں جرمن، روم، جاپان اور ہسپانیہ والوں کے ہاتھ میں نہ چلی جائیں۔پہلی لڑائی سوشلزم اور
نیشنل سوشلزم کے درمیان ہوئی۔سوشلزم والوں نے اس لئے جنگ کی کہ اُن کے موجودہ اقتدار
میں فرق نہ آئے اور نیشنل سوشلزم والوں نے اسلئے حملہ کیا کہ صاحب اقتدار لوگوں کی دولت کھینچ
کر اپنے ملک میں لے آئیں۔تیسری تحریک بالشوزم کی تھی۔جرمن والوں نے ہوشیاری کر کے
اس موقعہ پر روس سے سمجھوتا کر لیا اور اُسے یہ دھوکا دیا کہ اگر برسر اقتدار طاقتوں کو زوال آیا تو
بولشویک بھی اس لوٹ میں حصہ دار ہونگے۔بولشویکس اس دھوکہ میں آگئے اور انہوں نے
نیشنلسٹ سوشلزم والوں سے سمجھوتہ کر لیا لیکن جب فرانس کا زور ٹوٹ گیا۔اور ادھر مشرقی ممالک
کوشکستیں ہونی شروع ہوئیں تو ہٹلر نے کچھ ضروریات جنگ کی وجہ سے اور کچھ اس خیال سے
کہ انگلستان پر فوری حملہ تو کیا نہیں جاسکتا اگر سپاہی بیٹھے رہے تو گھبرا جائیں گے اور کچھ اس
44

خیال سے کہ اب مقابلہ کرنے والا تو کوئی ہے نہیں لگے ہاتھوں بالشوزم کا بھی خاتمہ کر دیں اس نے
روس پر حملہ کر دیا نتیجہ یہ ہوا کہ بالشوزم بر سر اقتدار (اتحادی ) حکومتوں سے مل گئی اور اب دو تحریکیں
ایک طرف ہیں اور ایک تحریک ایک طرف۔اگر نیشنلسٹ سوشلزم والے جیتے تو جرمن ، اٹلی،
ہسپانیہ اور جاپان کے غرباء کو تو ضرور فائدہ پہنچے گا۔مگر باقی اقوام کے غرباء کی حالت پہلے سے بھی
زیادہ خراب ہو جائیگی۔گویا چار ملکوں سے غربت مٹے گی اور سینکڑوں ملکوں میں پہلے سے بھی زیادہ
قائم ہو جائیگی اور اگر دوسرا فریق جیتا تو دنیا کا کچھ حصہ سوشلزم کے اثر کے ماتحت نسبتی سیاسی
آزادی حاصل کر لیگا، کچھ حقوق ہندوستان کو بھی مل جائیں گے لیکن جہاں تک تجارتی اور اقتصادی
آزادی کا سوال ہے اس کے لئے ان ممالک کو لمبی جدو جہد کرنی پڑیگی کیونکہ اس آزادی میں
روک نہ صرف قدامت پسند اور لبرل جماعتیں ہونگی بلکہ معاشرتی معیار کے گر جانے کے ڈر سے
سوشلسٹ جماعتوں سے بھی دوسرے ممالک کا مقابلہ ہوتار ہیگا مگر جہاں تک نسبت کا سوال ہے
ان لوگوں کے جیتنے سے دوسرے ممالک کی حالت یقیناً اس سے زیادہ اچھی ہوگی جو نیشنل
سوشلسٹ کے غلبہ کی صورت میں ہو سکتی ہے۔موجودہ جنگ میں انگریزوں کی فتح سے ہندوستان کا فائدہ
اس بارہ میں میری جو کچھ رائے ہے۔اور جسے میں پہلے بھی کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں وہ یہ
ہے کہ اگر جرمنی جیتا تو ہمارے ملک کی حالت پہلے سے بہت زیادہ خراب ہو جائے گی اور اگر
انگریز جیتیں تو ہمارے ملک کی حالت پہلے سے یقیناً اچھی ہو جائیگی۔عام طور پر ہمارے ملک میں
خیال کیا جاتا ہے کہ جب غلام ہی بننا ہے تو خواہ اسکے غلام بنے یا اُن کے اس میں فرق ہی کیا ہے
مگر یہ بات درست نہیں۔اور اس کی تائید میں ایک بہت بڑی دلیل جس کو میں پہلے بھی بیان کر
چکا ہوں یہ ہیکہ یہ (اتحادی) طاقتیں بہت مدت تک اقتصادی اقتدار حاصل کرنے کی وجہ سے
اب اُس قوت اقدام کو کھو بیٹھی ہیں جو لا زمانی بڑھنے والی قوموں میں پائی جاسکتی ہے۔پس نئی
45

ابھر نیوالی اقوام کا سلوک دوسرے ممالک کے لوگوں سے بھو کے جاٹ والا ہوگا اور برسر اقتدار
حکومتوں کا ایک بوڑھے تاجر جیسا۔جو تاجر بہت ساروپیہ کمالیتا ہے کنجوس تو وہ بھی ہوتا ہے اور وہ
بھی اپنے مال میں اور زیادتی کا طالب رہتا ہے لیکن وہ اس پر بھی خوش ہوتا ہے کہ موجودہ حالت
ہی قائم رہے اور کبھی کبھی اُسکے دل میں یہ خیال بھی آجاتا ہے کہ اب میں نے بہت کمالیا ہے اب
میں اپنے کام سے پنشن لے لوں۔پس یہ جو بر سر اقتدار حکومتیں ہیں ان میں اب اتنا جوش نہیں جتنا
نئی حکومتوں میں جوش ہو سکتا ہے چنانچہ دیکھ لو کہاں انگلستان ہے اور کہاں انگریز لوگ چین کے
کناروں تک حکومت کر رہے ہیں۔اسی طرح امریکہ کا اقتصادی اقتدار تمام دنیا پر چھایا ہوا ہے
اور اب انکا پیٹ اتنا بھرا ہوا ہے کہ چلنا پھرنا بھی ان کے لئے مشکل ہو رہا ہے اور جو شخص استقدر
سیر ہو وہ ظلم نہیں کرتا یا کم کرتا ہے۔اس کی مثال تم ایسی ہی سمجھ لو کہ جس شخص کا پیٹ بھرا ہوا ہو اس
کے سامنے اگر تم پلاؤ بھی رکھو تو وہ دو چار تھے لے کر بس کر دیگا لیکن اگر وہی پلاؤ کی تھالی کسی
بھوکے کے سامنے رکھو تو وہ نہ صرف یہ پلاؤ ہی کھا جائیگا بلکہ ممکن ہے کہ تمہارا کھانا بھی کھا جائے۔جرمن اور رومی اور ہسپانوی اس وقت بھوکے ہیں اس لئے اگر اُن کا اقتدار آیا تو وہ کچھ مدت
تک خوب بڑھ بڑھ کر ہاتھ ماریں گے اور مال و دولت کو لوٹتے چلے جائینگے جیسے ہندوستان جب
انگریزوں کے قبضہ میں آیا تو انہوں نے بھی ہندوستان کی اقتصادی حالت پر خوب قبضہ جمایا تھا۔یہی خواہش جرمن اور رومی لوگوں کی ہوگی۔وہ بھی کہیں گے کہ اب ہم نے ان کانوں پر قبضہ کیا ہے
اب ہم بھی یہاں کے تیل اور سونے اور دوسری چیزوں سے فائدہ اٹھا ئیں اور سوڈیڑھ سوسال تک
وہ ایسا کرتے چلے جائیں گے مگر انگریزوں کی مثال بوڑھے تاجر کی سی ہے جو بڑھا ہو جاتا
ہے، مال بڑھانے کی خواہش تو بیشک اس کی طبیعت میں موجود ہوتی ہے مگر کبھی کبھی اُسے یہ بھی
خیال آجاتا ہے کہ دولت بہت کمالی ہے اب پنشن لے لینی چاہئے۔اسی طرح ان قوموں کے
دلوں میں بھی کبھی زیادہ طلبی کا خیال آجاتا ہے مگر کبھی یہ خیال بھی آجاتا ہے کہ ہم نے بہت کمالیا
اب قناعت کرنی چاہئے۔اسی طرح اگر انہیں
کبھی ظلم کا خیال پیدا ہوتا ہے تو کبھی رحم کا خیال بھی
46

آ جاتا ہے اور جن لوگوں کی دماغی حالت اس قسم کی ہو اُن سے یقیناً زیادہ آرام حاصل ہوتا ہے
کیونکہ وہ حکومت کر کے تھک چکے ہوتے ہیں۔دوسرے یہ اقوام مذہب میں دخل اندازی کو پسند نہیں کرتیں اور سوائے کسی اشد سیاسی یا
اقتصادی ضرورت کے مذہب کے بارہ میں مخفی دباؤ کو بھی پسند نہیں کرتیں۔اور اگر کوئی خدا ہے اور
اس کی طرف سے رسول دنیا میں آتے رہے ہیں اور اگر انکی تعلیمات پر عمل ہماری اُخروی زندگی کو
سنوارنے کے لئے ضروری ہے تو پھر با وجود اس کے کہ ان اقوام کا طریق عمل بھی پورا منصفانہ نہیں
بلکہ ایک حد تک خودغرضانہ ہے ، ہر مذہب کا دلدادہ شخص ان اقوام کی فتح کو نیشنلسٹ سوشلزم
والوں
کی فتح پر بہت زیادہ ترجیح دیگا۔انگریزوں کی فتح سے نتیجہ میں بالشوزم کی فتح اور اسکا نتیجہ
لیکن یہ بھی یادر ہے کہ موجودہ حالات میں ان اقوام کی فتح کے ساتھ بالشوزم کی فتح بھی
ضروری ہے اور بالشوزم مذہب
کی نیشنلسٹ سوشلزم والوں سے بھی زیادہ دشمن ہے۔پس یقیناً ان
کی فتح سے گو دنیا کو نیشنلسٹ سوشلزم کے خطرہ سے نجات ہوگی مگر ایک نئی رسہ کشی مذہب اور
لامذہبیت میں شروع ہو جائیگی۔غرباء کی حالت سدھارنے کے لئے مختلف مذاہب کی تدابیر
میں نے اسوقت تک
دنیوی تحریکات کا ذکر کیا ہے اب میں اُن تدبیروں کا ذکر کرتا ہوں جو
مختلف مذاہب کے پیرو دنیا کے ایک نئے نظام کی تکمیل کے لئے پیش کر رہے ہیں۔ان مذاہب
میں سے سب سے بڑے مذہب یہ ہیں۔ہندو، مسیحی ، یہودی اور اسلام۔اس وقت اگر ان تمام
مذاہب کے پیروؤں کا جائزہ لیا جائے تو ہر مذہب کا پیرو یہ دعوی کرت سنائی دیگا کہ وہی مذہب سب
سے اعلیٰ ہے جس کا وہ پیرو ہے اور اس کی تعلیم دنیا کے دکھ اور درد کو دور کرسکتی ہے۔ہندو کہتے ہیں
47

آج 10 میں سے 10 باقی