نظام نو کی تعمیر: تقریر حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الثانیؓ فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۴۲ء بر موقعه جلسه سالانه

حصہ 3

اثر ڈالنا صریح ظلم ہے چنانچہ اس اصل
کا نتیجہ مذہب کے حق میں زہر نکلا۔وہ چھوٹے چھوٹے
بچوں کو ان کے ماں باپ سے جدا کر لیتے ہیں اور اپنے سکولوں میں تعلیم دلاتے ہیں جہاں مذہب
کا نام تک بچہ کے کانوں میں نہیں پڑتا۔جب وہ اٹھارہ بیس سال کی عمر کو پہنچ جاتا ہے اور پکا دہر یہ
بن جاتا ہے تو کہتے ہیں اب یہ جوان ہو گیا ہے اور اب اسکے سمجھنے کا زمانہ آ گیا ہے اب یہ جو چاہے
مذہب اختیار کر لے۔حالانکہ اُس وقت اُس نے کیا سمجھنا ہے اُسوقت تو دہریت اُس کی رگ رگ
میں سرایت کر چکی ہوتی ہے۔غرض وہ کہتے ہیں ہم بچوں پر ظلم نہیں کرتے بلکہ اُن کی سختی صاف
رکھتے ہیں تاکہ بعد میں اس پر جو نقش چاہیں ثبت کر لیں حالانکہ اس رنگ میں دل کی سختی صاف
رکھنے کے معنے سوائے دہریت کے اور کچھ نہیں۔جب وہ اٹھارہ بیس سال تک اپنے مطلب کی
باتیں اُن کے کانوں میں ڈالتے رہتے ہیں تو جوان ہونے پر اُن کا یہ کہنا کہ ہم نے ان کے دل کی
تختی بالکل صاف رکھی تھی صریح جھوٹ ہے حقیقت یہ ہے کہ وہ اسطرح دل کی تختی صاف نہیں
رکھتے بلکہ انہیں دہریت کے گڑھے میں گرا دیتے ہیں پس اس اصل نے آئندہ نسلوں کو بالکل
دہر یہ بنا دیا ہے۔چھٹے اصول کا نتیجہ یعنی غیر ممالک میں اپنے خیالات کا پروپیگنڈا
چھٹے اصول کے مطابق انہوں نے اپنے ملک سے باہر دوسرے ممالک میں جا کر اپنے
خیالات پھیلانے اور ریشہ دوانیاں کرنی شروع کر دیں۔چونکہ انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ ہمیشہ
اپنے اصول کے لئے حملہ کا پہلو اختیار کرنا چاہئے دفاع کا نہیں اس لئے انہوں نے اپنے ایجنٹ
جرمنی اور جاپان اور اٹلی وغیرہ میں بھجوانے شروع کر دیئے اور بیرونی ممالک میں اُن کا نام
کمیونسٹ پڑا۔پنجاب میں بھی کمیونسٹ پائے جاتے ہیں، ہندوستان کے باقی صوبہ جات مثلاً
بہار وغیرہ میں بھی ہیں۔اس طرح مارکس (بنی اسرائیلی النسل المانوي المولد )کے
اصول کی حکومت روس پر ہوگئی اور یہ تحریک اس رنگ میں جاری ہوگئی کہ اسکے نتیجہ میں ہر شخص کو
25

روٹی کپڑا ملے گا، غربت دُور ہوگی ، اور امراء اور غرباء میں مساوات قائم ہو جائیگی چونکہ اس تحریک
کا اثر آہستہ آہستہ ساری دنیا پر پڑنے لگا اس لئے اس تحریک کا ایک اور نتیجہ بھی برآمد ہوا۔یورپ میں بالشوزم کا ردعمل تین تحریکات کی صورت میں یعنی فیتزم ، ناسرم در فینس کا آغاز
و فیلینگس
وہ یہ کہ جب بالشوزم کے ایجنٹ سارے ملکوں میں پھیل گئے اور وہ دوسرے ممالک کو بھی
اس تحریک کے زیر اثر لانے لگے تو یورپ کے بعض دوسرے ممالک جیسے جرمنی اور اٹلی جو اس بات
کی خواہیں دیکھ رہے تھے کہ موجودہ طاقتور حکومتوں کے زوال پر دنیا کی سیاست اور اقتصاد پر
قابض ہونگے انہوں نے اس میں اپنے خواب کی تخریب دیکھی۔یہ ممالک سوچ رہے تھے کہ
فرانس، انگلستان اور امریکہ بہت دیر تک دنیا پر حکومت کر چکے ہیں اور اب ایک لمبے عرصہ کی
حکومت کے بعد ان میں تعیش پیدا ہو چکا ہے اور یہ حکومتیں کمزور ہورہی ہیں اب دنیا پر حکومت
کرنا ہما راحق ہے۔پس جرمنی، اٹلی اور سپین والے جو یہ خواہیں دیکھ رہے تھے کہ انگلستان، فرانس
اور امریکہ کی حکومتیں اب بوڑھی ہو چکی ہیں اُن کی جگہ اب ہمیں موقعہ ملنا چاہیئے تا کہ ہم بھی
حکومت کا مزا اٹھا ئیں وہاں جب یہ تحریک پہنچی تو ان کے دلوں میں سخت گھبراہٹ اور تشویش پیدا
ہوئی۔اُنکی حالت ایسی ہی تھی جیسے چیلیں اور گدھیں جب کسی بیل کو دم تو ڑتا ہوا دیکھتی ہیں تو
بڑے مزے سے اس انتظار میں بیٹھ رہتی ہیں کہ کب یہ بیل مرے کہ ہم اسے نوچ نوچ کر کھا
جائیں اسی طرح جرمن اور اٹلی والے دیکھ رہے تھے کہ کب انگلستان، فرانس اور امریکہ کا زور
ٹوٹے کہ ہم اُن کی حکومتوں پر قابض ہو جائیں اور جس طرح ایک لمبے عرصہ تک انہوں نے دنیا
کی دولت سے فائدہ اٹھایا ہے اسی طرح ہم بھی اٹھا ئیں۔ان لوگوں کو اس تحریک سے سخت
تشویش پیدا ہوئی کہ ہم تو کہتے ہیں کہ ہمیں آئندہ حکومت ملے اور یہ تحریک سب حکومتوں کو تباہ
کرنا چاہتی ہے نتیجہ یہ ہوا کہ اس تحریک کا رد عمل ان
ممالک میں پیدا ہوا۔چنانچہ اٹلی میں مسولینی
کے ذریعہ فیسزم پیدا ہوا جرمنی میں اس کا توڑ ہٹلر نے ناسزم کے ذریعہ نکالا اور سپین میں فرینکو اور
26

فیلنکس تحریک نے سر اٹھایا۔بالشوزم کے مقابلہ میں نئی تحریکات کا مقصد
ان تینوں تحریکات کا مقصد ایک ہی تھا اور وہ تھا بالشوزم کا مقابلہ کرنا انہوں نے سمجھا کہ
اگر یہ خیالات لوگوں میں پھیل گئے تو ہماری ترقی بالکل رُک جائیگی۔چونکہ عوام الناس پر بالشویک
تحریک کا اثر لازمی تھا اس لئے غرباء اس تحریک کے حامی تھے کیونکہ وہ کہتے تھے اس ذریعہ سے
ہمیں کپڑے ملیں گے ، کھانا ملے گا، دوا ملے گی اور ہماری تمام ضروریات کو پورا کیا جائیگا۔دُور کے
ڈھول ہمیشہ سہانے ہوتے ہیں۔ہندوستان میں بھی کئی لوگ بالشویک تحریک کے حامی ہیں اور
وہ سمجھتے ہیں کہ اس حکومت میں سرکار کے آدمی ہر شخص کے پاس آتے اور اُسے سلا سلا یا پاجامہ اور
سیلی سلائی قمیص دے دیتے ہیں، اسی طرح کھانے کے لئے جسقد رغلہ ضروری ہو وہ دے دیتے
ہیں یا اور جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے حکومت فورأ مہیا کر دیتی ہے۔وہ یہ نہیں جانتے کہ اگر یہ
تحریک جاری ہو جائے تو دنیا کا تمام موجودہ نظام توڑ کر بے شک ہر شخص کو روٹی کپڑا ملے گالیکن
جو بچے گا وہ سرکار لے جائیگی مگر عام لوگ ان باتوں کو نہیں دیکھتے وہ صرف اتنا دیکھتے ہیں کہ اس
تحریک کے نتیجہ میں ہمیں روٹی کپڑا ملے گا اور کوئی شخص بنگا یا بھوکا نہیں رہے گا۔اٹلی اور جرمنی کی طرف سے بالشوزم کے خلاف اور نائسزم اور فیسزم کی حمایت میں
پرو پیگنڈا کے مختلف ذرائع
غرض جرمنی اور اٹلی میں بھی عوام الناس پر اس تحریک کا اثر ہونے لگا اور لوگ یہ کہنے لگ
گئے کہ ہمارے ملک میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے۔اس سے ہر شخص کو آرام حاصل ہو جائیگا اور دکھ
درد جاتا رہیگا۔27

جرمنی اور اٹلی کی طرف سے بالشوزم کے خلاف پروپیگینڈا کا پہلا ذریعہ
آخر ہٹلر اور مسولینی نے اس کا توڑ نکالا اور لوگوں سے کہا کہ تم فکر نہ کرو ناسزم اور فیسر م بھی
امیروں کے مالوں پر قبضہ کریگی اور ملک کی تمام تجارتوں اور صنعت و حرفت پر قبضہ کر کے غریبوں
کو اُن کا حق دلوائیگی۔پس آئندہ براہ راست مزدور اور سرمایہ دار کا تعلق نہیں ہوگا بلکہ حکومت کے
توسط سے ہوگا اور اس طرح انہیں وہ تکلیف نہیں ہوگی جو تاجروں سے پہنچتی ہے یا کارخانہ
داروں سے پہنچتی ہے کیونکہ ہماری حکومتیں تجارتوں اور صنعت و حرفت پر خود قبضہ رکھیں گی اور اس
طرح غریبوں کا حق انہیں دلوائیں گی۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو مالدار بنانے کے
لئے بڑے بڑے کارخانوں کی ضرورت ہے بڑی بڑی تجارتوں کی ضرورت ہے تاکہ مالداروں
سے مال لیکر تمہاری بہتری پر خرچ کیا جا سکے اس غرض کے لئے ضروری ہے کہ بیرونی ممالک سے
تجارت جاری رکھی جائے اور اس طرح اُنکے مال کو لوٹ کر اپنے ملک کے غرباء کی ترقی کے لئے
خرچ کیا جائے مثلاً انہوں نے لوگوں سے کہا کہ تم چین کو نہیں لوٹ سکتے۔تم امریکہ، انگلستان یا
فرانس کو نہیں لوٹ سکتے ، لوٹنے کا طریق یہی ہے کہ ہمارے پاس بڑے بڑے جہاز ہوں ، بڑے
بڑے کارخانے ہوں، بڑی بڑی تجارتیں ہوں اور ہمارے تاجر باہر جائیں اور ان ممالک کے
اموال لوٹ کر لے آئیں۔پس انہوں نے اپنے ملک کے لوگوں کو سبق دیا کہ تم ان بڑے بڑے
تاجروں کو مال کمانے دو پھر اُن سے مال چھین کر ہم تمہیں دے دیں گے۔اگر ایسا نہ ہوا تو وہی
مثال ہو جا ئیگی جیسے کہتے ہیں کہ کسی شخص کے پاس ایک مرغی تھی جو روزانہ ایک سونے کا انڈہ دیا
کرتی تھی اُس کے دل میں حرص پیدا ہوئی کہ اگر میں اسے زیادہ کھلا ؤ نگا تو یہ دو انڈے روزانہ دیا
کریگی چنانچہ ایک دن اس نے اسے خوب کھلایا مگر نتیجہ یہ نکلا کہ وہ مرگئی اور آئندہ سونے کا انڈہ ملنا
بند ہو گیا۔یہی بات جرمنی اور اٹلی کی حکومتوں نے اپنی رعایا کے کانوں میں ڈالی کہ اگر امراء کو ایک
دفعہ لوٹ لیا اور پھر انہیں کمانے کا موقعہ نہ دیا تو وہ غریب ہو جا ئینگے اور اُن کی لوٹ میں تم ایک
28

دفعہ ہی حصہ لے سکو گے لیکن اگر تم ایک دفعہ لوٹ لو اور پھر انہیں کمانے کی اجازت دیدو اور جب
کچھ عرصہ کما چکیں تو پھر لوٹ لو تو اسطرح بار بار اُن کے مال تمہارے قبضہ میں آتے چلے جائیں
گے۔پس انہوں نے کہا کہ ان بڑے بڑے تاجروں کو مال کمانے دو جب یہ مال کما کر لائیں گے
تو وہ تمہیں دے دیئے جائیں گے۔بالشوزم کے خلاف پروپیگنڈے کا دوسرا ذریعہ
دوسرے انہوں نے اپنے ملک کے لوگوں کو یہ بتایا کہ بالشوزم امپیریلزم کی مخالف ہے اور
چاہتی ہے کہ غیر ملکیوں کی حکومت نہ ہو مگر حالت یہ ہے کہ انگریزوں نے ایک مدت تک ملکوں پر
حکومت کر کے دنیا کے اموال خوب جمع کر لئے ہیں یہی حال امریکہ اور فرانس کا ہے کہ وہ دنیا کی
سیاست اور اقتصاد پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں مگر جب ہماری باری آئی ہے تو اب یہ دلیلیں دی جاتی
ہیں کہ اس کا یہ نقصان ہے وہ نقصان ہے ہم ان دلیلوں
کو نہیں مانتے۔ہم بھی ان کی طرح غیر ملکوں
پر قبضہ کرینگے اور ان کے اموال لا کر اپنے ملک کے غرباء میں تقسیم کرینگے۔غریبوں کو یہ بات طبعاً
بہت اچھی لگی اور انہوں نے بھی آخر اس تحریک کی تائید کرنی شروع کر دی۔بالشوزم کے خلاف پروپیگنڈے کا تیسرا ذریعہ
پھر انہوں نے اپنے ملک کے لوگوں کو بتایا کہ بالشویک تحریک خود بخود دز ور نہیں پکڑ رہی بلکہ
در اصل امریکہ، فرانس اور انگلستان والے اس کی مدد کر رہے ہیں تا کہ جرمنی اور اٹلی والے ان کی
دولت میں حصہ دار نہ بن سکیں۔اس سے ملک میں بالشوزم کے خلاف اور بھی جوش پیدا ہوگیا۔بالشوزم کے خلاف پروپیگنڈے کا چوتھا ذریعہ
پھر انہوں نے اپنے ملک کے لوگوں کو ایک اور بات بتائی اور کہا دیکھو! اگر آج ہم اپنے
29

ملک کے امیروں کو لوٹ لیں گے تب بھی ہمارا اقتصادی معیار زیادہ بلند نہیں ہوگا کیونکہ ہمارا
ملک پہلے ہی غریب ہے اور اس کے پاس دولت بہت کم ہے اور تھوڑی دولت کی تقسیم ملک کے
افراد کو آسودہ حال نہیں بنا سکتی۔فرض کرو سوغرباء ہوں اور پچاس روپے ہوں تو ہر غریب کو
آٹھ آٹھ آنے ملیں گے مگر آٹھ آنے سے اس کی مالی حالت سدھر نہیں سکتی پس انہوں نے
غرباء سے کہا کہ ہمارے ملک پہلے سے غریب ہیں اگران میں بالشویک تحریک آبھی جائے
تب بھی سارے ملک کا اقتصادی معیار اتنا بلند نہیں ہوگا جتنا کہ بغیر بالشوزم کے انگلستان،
فرانس اور امریکہ میں ہے پس بالشوزم ان ممالک کے لئے زہر قاتل ثابت ہوگی ہاں اگر فیسزم
اور ناٹسزم کی جارحانہ پالیسی کو تسلیم کر لیا جائے تو ایک طرف تو ان کا طاقت پکڑنے والا نظام
امریکہ، انگلستان اور فرانس کو شکست دے کر اُن کی دولت کو کھینچ لائیگا اور دوسری طرف
دوسرے ممالک پر قبضہ کر کے اُن کی دولت سے ان ممالک کو مالا مال کیا جا سکے گا۔نتیجہ یہ ہوگا
کہ دولت کی فراوانی کے بعد نیشنل سوشلسٹ حکومت کے نظام کے ماتحت غرباء کی حالت اس
سے کہیں بہتر ہوگی جتنی کہ بالشویک رواج کے ماتحت ہو سکتی ہے کیونکہ تھوڑی دولت کی تقسیم
آخر ملک کے ہر فرد کو آسودہ نہیں بنا سکتی مگر زیادہ دولت کی تقسیم نیشنلسٹ انتظام کے ماتحت
ملک کے تمام افراد کو زیادہ سکھیا بنادیگی۔اٹلی اور جرمنی میں نائسزم اور فیزم کی قبولیت
یہ سارے نظریے ایسے تھے کہ باجود اسکے کہ اٹلی، جرمنی اور سپین میں بالشوزم کے ایجنٹ
موجود تھے ،لوگوں نے ناٹزم اور فیسزم کی طرف توجہ کرنی شروع کر دی کیونکہ انہوں نے کہا ہمارا
پیٹ فیسزم اور نائسزم سے زیادہ بھرتا ہے بالشوزم سے زیادہ نہیں بھرتا۔پس انہوں نے اپنے ملک
کے لیڈروں کو طاقت دینے کا تہیہ کر لیا تا کہ وہ انگلستان ، فرانس اور امریکہ کو شکست دے کر ان
ملکوں کی دولت کو کھینچ لائیں اور جرمنی اٹلی اور سپین میں تقسیم کر دیں۔30

بالشوزم کے خلاف پروپیگنڈے کا پانچواں ذریعہ یعنی بیرونی اقتدار کے ماتحت
مذاہب کو مٹانے کی کوشش
یہ جو نیشنل سوشلزم والے لوگ تھے انہوں نے ایک اور بات بھی پھیلائی اور وہ یہ کہ جس طرح
بالشویک تحریک کے ذریعہ امریکہ، انگلستان اور فرانس والے ہمیں نقصان پہنچا رہے ہیں اسی طرح
یہ مالدار اقوام اپنے بیرونی مذہبی اثر سے ملک میں تفرقہ پیدا کئے رکھتی ہیں اس لئے کوئی ایسا مذہب
ملک میں مقتدر نہیں ہونا چاہئے جو بیرونی اقتدار کے اثر کے نیچے ہو۔چنانچہ اسی بنا پر ہٹلر نے رومن
کیتھولک اور یہودی مذہب کو مٹانا شروع کیا بلکہ اس ڈر سے کہ آئندہ اسرائیلی نسل کے لوگ بالشوزم
کا اثر نہ پھیلائیں کیونکہ روس میں اسرائیلیوں کو اقتدار حاصل ہے اس نے عیسائی اسرائیلیوں کو بھی تباہ
کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ہٹلر یہودیوں کا اسی لئے مخالف ہے کہ اس کا اصل یہ ہے کہ ایسے تمام مذاہب
جن کے مرکز جرمنی سے باہر ہیں انہیں ملک میں طاقت پکڑنے نہیں دینا چاہئے۔یہی بنا اس کی
رومن کیتھولک سے مخالفت کی ہے۔باقی لوگوں
کا چونکہ باہر کوئی مذہبی مرکز نہیں اس لئے وہ سمجھتا ہے
اُن کی نگاہ جرمنی سے باہر کسی اور طرف نہیں اٹھے گی۔گویا اُن کا جو مذہب ہوگا اس میں وہ منفرد
ہونگے خواہ اس میں کس قد روحشیانہ احکام کیوں نہ پائے جاتے ہوں۔بیرونی اقتدار کے ماتحت مذاہب کو مٹانے کی کوششوں
کا نتیجہ
اس اثر کے ماتحت جرمنی میں ایسی مذہبی تحریکیں شروع ہوگئی ہیں جو پرانے اصنام پرستی کے
عقائد کی طرف لوگوں کو لے جاتی ہیں چنانچہ ایک تحریک جس میں جنرل لوڈن ڈروف اور اُن کی
بیوی نے بہت سرگرمی دکھائی ، یہ ہے کہ پرانے زمانہ میں جرمن کتے کی پوجا کیا کرتے تھے اب پھر
جرمنوں کو اسی طرف توجہ کرنی چاہئے۔یہ ہٹلر کی اسی تعلیم کا نتیجہ ہے کہ ایسا طریق اختیار کرو کہ کوئی
قوم اپنے بیرونی مذہبی اثر سے ملک میں تفرقہ پیدا نہ کر سکے اور چاہئے کہ کوئی ایسا مذ ہب ملک میں نہ
31

ہو جس کا مرکز جرمن سے باہر ہو اسی بنا پر جرمنی نے رومن کیتھولک اور یہودی مذہب کو مٹانا شروع
کیا ہے۔اٹلی والوں نے ایسا نہیں کیا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ روم ہی رومن کیتھولک مذہب کا مرکز
تھا اور اس وجہ سے فاشسٹ پارٹی نے اس مذہب کی اتنی مخالفت نہیں کی مگر اس کے اقتدار کو کم کرنے
کی ضرور کوشش کی تاکہ ملک کی مذہبی جماعت سیاسی جماعت کے کام میں رخنہ پیدا نہ کرے بعد
میں ہٹلر کے اثر کے ماتحت اسرائیلیوں کی مخالفت بھی انہوں نے شروع کر دی کیونکہ انہیں بتایا گیا
کہ ایک طرف یہ قوم بالشویک اثر کو پھیلاتی ہے اور دوسری طرف برسر اقتدارحکومتوں میں خاص
نفوذ رکھنے کی وجہ سے اُن کے اثر کو مضبوط رکھتی ہے۔سپین نے بالشویک اور موجودہ برسر اقتدار
اقوام کی مخالفت تو کرنی شروع کی لیکن یہودیوں کی ابھی اتنی مخالفت شروع نہیں کی جتنی جرمنی اور
اٹلی میں ہوتی ہے۔بالشوزم کے خلاف پروپیگنڈے کا چھٹا ذریعہ یعنی آرین نسل کے لئے استحقاق
حکومت کے خیال کی اشاعت
پھر ایک اور نظریہ ہٹلر اور مسولینی نے پبلک کو جوش دلانے اور انکو اپنے ساتھ ملانے کے
لئے یہ پھیلایا کہ دنیا میں ارتقاء کے مسئلہ پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں سب سے بہتر
چیز ہی آگے بڑھتی ہے اور اس کے بڑھنے سے ہی دنیا کا ہرا گلا قدم ترقی کی طرف جاتا ہے۔اسی
نظریہ کے ماتحت اس نے کہا کہ چونکہ آرین نسل سب قوموں سے زیادہ قابل ہے اس لئے جرمن
نسل کو خصوصاً اور باقی آرین نسلوں کو عموماً آگے لانا چاہئے۔اس موقعہ پر میں یہ کہے بغیر نہیں رہ
سکتا کہ ہٹلر اس بات میں پنڈت دیا نند کا شاگرد ہے کیونکہ سب سے پہلے پنڈت دیانند صاحب
دیانند -
نے ہی یہ خیال پھیلایا کہ آرین نسل سب نسلوں سے اعلیٰ ہے بہر حال جرمن چونکہ آرین نسل میں
سے ہیں اور آرین نسل ہٹلر کے اصول کے مطابق سب سے اچھی ہے اس لئے ہٹلر نے لوگوں کے
دلوں میں یہ خیال پیدا کیا کہ جو اعلیٰ نسل ہوا سے ہی حکومت ملنی چاہئے۔وہ کہتا ہے دیکھو! لوگ
32

اچھا گھوڑا پیدا کرتے ہیں اچھی گائے پیدا کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ناقص گھوڑوں اور ناقص
گائیوں کی بجائے اعلیٰ عمدہ نسل کے گھوڑے اور گائیں رکھیں پھر یہ کیسی عجیب بات ہے کہ حکومت
میں اس امر کو مد نظر نہیں رکھا جاتا اور اس بات کو نظر انداز کیا جاتا ہے کہ دنیا میں زیادہ قابل لوگ
ہی حکومت کے اہل ہوتے ہیں۔چونکہ اس وقت ہماری نسل سب سے اعلیٰ ہے اس لئے ہمارا حق
ہے کہ ہم دوسروں کو غلام بنا کر رکھیں جیسے انسان گدھے کو غلام بنا کر رکھتا ہے۔یہ تو نہیں ہوتا کہ وہ
گدھے کے تابع ہو کر چلے جس طرح گدھے کو اپنے ماتحت رکھنا ظلم نہیں کہلا سکتا اسی طرح ہمارا
فرض ہے کہ ہم لوگوں کو اپنے ماتحت کریں اور اُن پر حکومت کریں۔یہ نظریہ بھی لوگوں کو بڑا پسند آیا
اور اس طرح ہٹلر اور مسولینی کے ساتھ اُن کا تمام ملک ہو گیا۔خلاصہ یہ کہ غربت کے دکھ درد کو دور
کرنے کے لئے اس وقت تین تحریکیں دنیا میں زور پر ہیں۔سوشلزم کے ذریعہ انگلستان، فرانس اور امریکہ کے مزدوروں کو فائدہ
اول برسراقتدار ممالک کی سوشلزم جو آہستہ آہستہ اپنے ملکوں میں غرباء کو زیادہ حقوق دلانے
اور حکومت کو ملک کی دولت پر زیادہ تصرف دلانے کی تائید میں ہے یہ تحر یک انگلستان ، فرانس اور
امریکہ میں جاری ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ آہستہ آہستہ مزدور پیشہ لوگوں کو حکومت میں زیادہ
تصرف دلایا جائے غرباء کو زیادہ حقوق دلائے جائیں اور ملک کی تجارت کو اتنا بڑھایا جائے کہ
غرباء کی غربت دور ہو جائے۔ان ممالک میں چونکہ یہ تحریک ایک عرصہ سے جاری ہے اس لئے
اس کا ان ممالک کے غرباء کو اس حد تک فائدہ ضرور ہوا ہے کہ ہمارے ملک کا امیر اور انگلستان کا
غریب دونوں برابر ہوتے ہیں۔یہاں
کسی کی تنخواہ تین سوروپے ہو جائے تو وہ اپنے آپ کو رئیس
سمجھنے لگتا ہے۔ہمارے ملک میں بڑا عہدہ ڈپٹی کا ہے یا حج کا ہے اور سب حج اور ڈپٹی کو اڑھائی
سوروپے تنخواہ ملا کرتی ہے مگر یہ انگلستان میں ایک مزدور کی تنخواہ ہے۔امریکہ میں تو اس سے بھی
زیادہ تنخواہیں ہیں وہاں بعض جگہ معمولی مزدور کی ماہوار تنخواہ ڈیڑھ ڈیڑھ سو دودوسوڈالر ہوتی ہے
33

جس کے معنے یہ ہیں کہ پانچ سو یا سات سو روپیہ ماہوا مگر وہ کہلا تا مزدور ہے۔غرض انہوں نے
ایک تو معیار زندگی کو بڑھا لیا ہے دوسرے انہوں نے یہ اصول مقرر کیا ہوا ہے کہ ملک کی تجارت
اور اقتصادی حالت کو زیادہ سے زیادہ ترقی دی جائے اس طرح ملک کی دولت بڑھے گی اور جب
ملک کی دولت بڑھے گی تو غرباء کو بھی ترقی حاصل ہوگی۔یہ انگلستان، فرانس اور امریکہ کی تحریک
سوشلزم کے نتائج ہیں لیکن اس تحریک کی ہمدردی زیادہ تر اپنے ملک کے غرباء کے ساتھ ہے۔وہ
یہ تو چاہتے ہیں کہ دوسرے ممالک کی بھی کچھ اشک شوئی کریں مگر یہ نہیں چاہتے کہ دوسرے ممالک
میں جو اُن کی اقوام کو نفوذ اور اقتدار حاصل ہے وہ مٹ جائے۔ہندوستان کا سوال آجائے تو وہ
ضرور اشک شوئی کرنے کی کوشش کریں گے مگر جب بھی وہ یہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان کو کچھ دے
دیا جائے اُسوقت وہ یہ نہیں چاہتے کہ اُن کے اقتدار میں کوئی فرق آئے۔گویا اُن کا ہندوستانیوں
سے ایسا ہی سلوک ہوتا ہے جیسے ایک پالتو جانور کو اچھی غذا دی جاتی ہے۔پالتو جانور کو اچھی غذا
دینے والا اچھی غذا تو دیتا ہے مگر اپنی غذا کو نقصان نہیں پہنچنے دیتا اسی طرح یہ لوگ ہندوستان کو
جب بھی کوئی حق دینا چاہتے ہیں ساتھ ہی یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کی امپیریلزم کو کوئی
نقصان نہ پہنچے۔آج ہمارا مزدور چار سو روپیہ ماہوار لیتا ہے اگر کل وہ دوسو روپیہ تک پہنچ گیا تو
ہماری حالت بھی وہی ہو جائیگی جو ہندوستان اور افغانستان کے غرباء کی ہے۔اس تحریک کے دو
عظیم الشان نقصانات ہیں۔سوشلزم تحریک کے دو عظیم الشان نقصانات یعنی غیر ملکوں سے ہمدردی کا فقدان
اور مذہب سے بے تو نبی
اول اس تحریک کو ساری دنیا سے ہمدردی نہیں بلکہ اپنے اپنے ملک سے ہمدردی ہے۔گویا
یہ تحریک مخفی امپیریلزم کی شریک حال ہے اور انٹرنیشنلزم کا ساتھ صرف اس لئے دیتی ہے کہ دوسری
اقوام آگے نہ بڑھیں۔دوسرا نقص اس تحریک میں یہ ہے کہ اس میں صرف دنیوی پہلو کو مد نظر رکھا
34

گیا ہے مذہبی پہلو کو بالکل نظر انداز کر دیا گیا ہے۔گویا اگر پہلے نقص کو یہ تحریک دُور بھی کر دے اور
اس نظام کے اصول میں ساری دنیا سے ہمدردی کرنا شامل کر لیا جائے تب بھی مذہب کا خانہ
خالی ہے حالانکہ جسمانی ضرورتوں سے مذہبی اور دینی ضرورتیں زیادہ اہم ہوا کرتی ہیں۔یہ
لوگ مذہب کے دشمن نہیں مگر انہیں مذہب سے ہمدردی بھی نہیں اور جب ہمدردی نہیں تو انہوں
نے مذہب کے لئے خرچ کیا کرنا ہے؟
دوسری تحریک اس مرض کا علاج کرنے کے لئے وہ جاری کی گئی ہے جو روس میں پائی
جاتی ہے اور جس کا نقطۂ مرکزی یہ ہے کہ انفرادی جد و جہد کو بالکل مٹادیا جائے اور جسقدر
دولت ہو وہ حکومت کے ہاتھ میں آجائے جو لوگ ہاتھ سے کام کرنے والے ہوں اُن کے
لئے تو مناسب گذارے مقرر کر دیئے جائیں مگر خالص علمی اور مذہبی کام کرنے والوں کو عضو
بے کار قرار دیکر حکومت کی مدد سے محروم کر دیا جائے اور عام گذارہ سے زیادہ بچی ہوئی تمام
دولت حکومت کے ہاتھ میں ہو۔اور کام اور مقام کا فیصلہ بھی حکومت کرے اور ماں باپ کو
مذہب کی تعلیم دینے کا اختیار نہ دیا جائے اور اس تحریک کو ساری دنیا میں پھیلایا جائے یہاں
تک کہ دنیا کی سب اقوام اس تحریک میں شامل ہو جائیں۔گو یہ لوگ اقتدار عوام کے حامی
ہیں مگر شروع میں ایک لمبے عرصے تک یہ اقتدار عوام کو سونپنے کے لئے تیار نہیں۔یہ تحریک
روس میں بالشوزم اور کمیونزم (COMMUNISM)اور دوسرے ممالک میں کمیونزم
کہلاتی ہے اس تحریک کے اصولی نقائص یہ ہیں :
کمیونزم کے سات اصولی نقائص۔پہلا نقص یعنی انفرادی جد و جہد کے رستہ کی بندش
اوّل۔انفرادی جد وجہد کا راستہ بالکل بند کر دیا گیا ہے یہ اس تحریک میں ایک خطرناک
نقص ہے جو گو اسوقت محسوس نہیں کیا جاتا مگر بعد میں کسی وقت ضرور محسوس کیا جائیگا۔اللہ تعالیٰ نے
انسانی فطرت میں یہ مادہ رکھا ہے کہ جس کام سے اس کا ذاتی فائدہ ہو یا جس کام کے نتیجہ میں اس
35

کے ذریعہ سے دوسروں کا فائدہ ہو اس میں تو وہ دلچسپی لیتا ہے مگر جس کام کا فائدہ اُسے یا دوسروں کو
کسی دوسرے کے ہاتھ سے پہنچے اس میں وہ زیادہ دلچسپی نہیں لیتا۔جب تم کسی کے دماغ سے اس
رنگ میں کام لو گے کہ خواہ اس کام کا نتیجہ اُسے نظر آئے یا نہ آئے وہ کرتا چلا جائے تو یہ لازمی بات
ہے کہ وہ اس کام میں دلچسپی نہیں لیگا کیونکہ دلچسپی نتیجہ نظر آنے سے ہوتی ہے۔اب تو جو شخص تعلیم
حاصل کرتا ہے وہ سمجھتا ہے اگر میں ایم اے ہو گیا یا یونیورسٹی امتحان میں فرسٹ (First) نکل آیا
تو مجھے کوئی اعلیٰ ملازمت مل جائے گی یا کوئی خیال کرتا ہے کہ میں فوج میں لیفٹیننٹ ہو جاؤنگا، کوئی
خیال کرتا ہے میں ای۔اے بی ہو جاؤنگا، کوئی خیال کرتا ہے میں بڑا تاجر ہو جاؤ نگا اور اسطرح خود
بھی رو پید کاؤنگا اور اپنے ماں باپ اور بیوی بچوں کی بھی خدمت کرونگا۔اس وجہ سے وہ اپنی تعلیم
میں بڑی دلچسپی لیتا ہے لیکن فرض کرو یہ محرک جاتا رہے اور حکومت فیصلہ کر دے کہ جسقدر
طالب علم پڑھ رہے ہیں سب کو پندرہ پندرہ روپے ملیں گے، جو پرائمری پاس ہوا سے بھی پندرہ
روپے ملیں گے، جو پرائمری فیل ہوا سے بھی پندرہ روپے ملیں گے، جو ایم۔اے پاس ہوا سے بھی
پندرہ روپے ملیں گے اور جو انٹرنس پاس ہوا سے بھی پندرہ روپے ملیں گے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ پیدا
ہوگا کہ دماغ کی کاوش محنت اور جوش سب ختم ہو جائیگا اور ایک عام انسان کہے گا۔مجھے محنت کی
کیا ضرورت ہے۔میرا دوست روز سینما دیکھتا ہے میں بھی کیوں سینمانہ دیکھا کروں اور کیوں
ایم۔اے بنے کی کوشش کروں ایف اے تک ہی تعلیم حاصل کر کے کیوں نہ ختم کر دوں۔جب
مجھے آخر میں پندرہ روپے ہی ملنے ہیں تو زیادہ تعلیم حاصل کرنے اور زیادہ جد و جہد کرنے کی کیا
ضرورت ہے۔بہت تھوڑی تعداد ایسے لوگوں کی نکلے گی جنہیں علم سے ذاتی شغف ہو اور
جنہیں اگر مار پیٹ کر بھی تعلیم سے ہٹانا چاہیں تو وہ نہ ہیں۔زیادہ تر ایسے لوگ ہی نکلیں گے جو
ان حالات میں تعلیم سے دلچسپی لینا ترک کر دیں گے اسی طرح ہر فن کے لوگ اپنے اپنے فن
میں دلچسپی لینا ترک کر دینگے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آہستہ آہستہ انسانی دماغ گرنا شروع ہو جائیگا
اور وہ خواص جو نسلاً بعد نسل منتقل ہوتے چلے جاتے ہیں مٹ جائیں گے۔36

·

آج 10 میں سے 10 باقی