از طرف تارک اسلام

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام, حصہ 15

میں دیا ہے میں دل میں حضرت حق سبحانہٗ و تعالیٰ کے لئے سجدات شکر ادا کرتا ہوا بول اٹھا کہ ہاں فلاں مخدوم سندھی نے دیا ہے۔تب ہمارے مخالف ایسے مبہوت ہوئے کہ آئندہ سوالات جرح سے خاموش ہوگئے۔منشاء مخالف کا اس سوال جرح سے اتنا ہی تھا کہ میری حیثیت خداداد کو باطل کرے مگر اس داؤ میں خائب وخاسر ہو گیا۔میں نے اس شکریہ میں پچاس روپیہ مخدوم صاحب کو بذریعہ منی ا ٓرڈر واپس کردئیے۔اب سوچو مخدوم کا بیمار ہونا اس کو میرا پتہ لگنا اور سوروپیہ مجھے دینا اور اس کے اظہار کا موقع ایسے وقت پر ہونا کہ دشمن خاک میں مل جاوے کیسا تعجب انگیز ہے اور خدا پرست کے لئے کس طرح مقام شکر کا ہے۔حقیقی فلسفہ اور سائنس دانوں نے ثابت کردیا ہے کہ امور اتفاقی طور پر نہیں ہوا کرتے اس طرح کے واقعات جن کو میں نے اپنے متعلق بیان کیا ہے ہمیشہ ہوتے رہتے ہیں۔خدا پرست ان کے وقوع سے شکر گزار ہوتے اور سجدات شکر کرتے ہیں۔غافلوں بدمستوں کے سامنے یوں ہی گزرجاتے ہیں کہ گویا وقوع پذیر ہی نہیں ہوئے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کا فلق بحر (دریا کا پھٹ جانا) انفجار العیون (بارہ چشموں کا پھوٹنا) اور ہمارے ہادی کامل رحمۃ للعالمین ﷺ کے دشمن بلکہ حق کے دشمنوں کاموقع موقع پرکامل شکست وہزیمت کھانا، آپ کا او ر ا ٓ پ کے پاک جانشینوں کا برغم الف اعداء ان پر ہمیشہ کامیاب ومظفر منصور ہونا اور بت پرستی ملک عرب سے استیصال کردینا یہ سب آیات بینات اور حجج نیّرہ اور سچے معجزات ہیں ان کے وقوع سے اللہ تعالیٰ کی ہمہ دانی اور ازل سے علم کامل اور قدرت کاملہ کا پتہ لگتاہے۔والحمد للّٰہ رب العالمین۔سوال نمبر۷۸۔فرشتے اہل اسلام کی طر ف سے اہل اسلام کی خاطر لڑنے آئے۔مسلمان اسپین اسٹریا سے نکالے گئے یورپ میں شکست کھائی افریقہ میں خستہ ہوئے۔ہندوستان کی سلطنت کھو بیٹھے وہاں فرشتے کیوںنہ آئے۔

الجواب۔اہل اسلام کی خاطر ہمیشہ فرشتے آیا کرتے ہیں اور آیا کریں گے۔اگر فرشتے اسلام کی خاطر نہ آیا کریں اور نہ آیا کرتے تو جس قدر اسلام کے نابودکرنے کے لئے ہمیشہ دشمنان حق زور لگاتے تھے اور لگاتے ہیں اب تک اسلام نابودہوجاتا۔ہمیشہ اسلام کے مقابلہ میں کافر ذلیل وخوار ہی رہے۔ہمارے نبی کریم ﷺ کے مقابلہ میں تمام عرب وعجم نے کیا کیا زور لگائے مگر کیا اس ایک انسان کاکام تھا کہ کامیاب ہوتا۔کیا اس سے صاف ثابت نہیں ہوتا کہ حقیقی دیوتا اور اس کے مظاہر قدرت دیوتے اس کے ساتھ تھے جب ہی تو دنیا کو حیران کرنے والی فتوحات انہیں نصیب ہوئیں۔آج بھی ہمارے زمانہ میں ہم میںایک حامی اسلام اور سچا مسلمان موجود ہے اس کے استیصال کے لئے بیرورنی دنیا میں تما م عیسائیوں تمہارے نئے بہائیوں، سکھوں وغیر ھم نے اور اندرونی طور پر شیعہ ، سجادہ نشین مولویوں وغیرھم نے کیسے کیسے زور لگائے آخر وہ ملائکہ کا ہی لشکر ہے جو سب مخالفوں کے حملوں کا دفاع کرتا اوران کی آرزؤں کے خلاف ہزاروں ہزار کو اس کے جھنڈے کے نیچے لارہاہے۔تمہاری عادت جھوٹ بولنے کی بہت ہے۔یہ تمہارا سفید جھوٹ ہے جو تم نے کہا ہے کہ تم مرزا کی تعلیم کو دیکھ کر آریہ ہوئے۔اپنے ہی دل میں مطالعہ کرو اور بتاؤ کیا یہ سچ ہے؟نہیں ہرگز نہیں !! تمہارا ہم زبان امرتسری مولوی بھی یقین کرتاہے کہ جھوٹ بولنا تمہاری عادت ہے مگر پھر بھی تمہاری تائید میں تمہارا ہم آوازہو کر ہمیں پکارتاہے کہ مرزا کے دوستو جواب دو۔اس ہی سے سوچ لو کہ ہماری مخالفت میں کیسے کیسے زور لگائے جاتے ہیں۔کہاں تمہاری تردید اور تمہارے سیاہ جھوٹ پر اتنا نہیں کہا کہ تو جھوٹ بولتاہے نیز تم نے مرزا صاحب کی کسی تعلیم پر کوئی اعتراض نہیں کیا اور نہ تم نے یہ ظاہر کیا ہے کہ مرزا نے فلاں آیت کے یہ معنے کئے ہیں اس لئے ترک اسلام کرکے دہرم پال بنا۔امرتسری تُرک کی اندرونی عداوت کا سرجوش تھا کہ کہیں تو لکھ دیا چواز قومے یکے بیدانشی کرد اور کہیں ابراہیم ؑ کی آگ کے سوال پر کہہ دیا۔مرزائیو! کہو۔اس سے تو قیاس کر کہ

ہمارے مولوی ہمارا استیصال میں کیا زور لگارہے ہیں۔لیکھرام کے قتل پر جو جو زور تم لوگوں نے لگائے تم سے مخفی نہیں۔غیروں کے مقدمات میں تمہارے دت وغیرہ آکودتے اور ناخنوں تک زور لگاتے ہیں اور ایک بال بیکا نہیں کر سکے اور نہ کر سکیں گے۔ربّ کل شئی خادمک رب فاحفظنا وانصرنا وارحمنا غرض اب آگ لگا کر دیکھو۔کیونکہ ابراہیم کی نسبت بھی ا ٓخر یہی ہوا تھا۔یہ نہیں ہوا کہ ابراہیم ؑ آپ دیدہ دانستہ آگ میں کودے تھے۔مخالفوں نے ڈالا اور ابراہیم بچ گئے۔سوال نمبر۷۹۔ذوالقرنین نے مغرب میں جا کر دیکھا کہ سورج دلدل میں غروب ہوتاہے۔الجواب۔قرن کے معنے شجاعت وقوت کے ہیں۔جانوروں کے سینگ کو بھی قرن اس لئے کہتے ہیں کہ وہ سینگ ان کی قوت میں مدد دیتے ہیں۔مید وفارس کے بادشاہ چونکہ دو مملکتیں اپنے ماتحت رکھتے تھے اور بلاد کی ماتحتی سے بادشاہوں کو قوت ہوتی ہے اس لئے ان کے بادشاہوں کو خصوصا ً ان کے پہلے بادشاہ کو ذوالقرنین کہا ہے۔دیکھو دانیال باب۸۔۴۔اور اس کے ساتھ آٹھ باب کی آیت ۲۰ جس میں تفصیل کی ہے اور اسکندر رومی کو دانیا ل کی کتاب میں ایک سینگ کا بکرا کہا ہے۔دیکھو دانیال باب ۸۔۶ اور آیت ۲۱جس کا ترجمہ یہ ہے وہ بال والا بکرا یونان کا بادشاہ اور وہ بڑا سینگ جو اس کی آنکھوں کے درمیان ہے سو اس کا پہلا بادشاہ ہے۔یہ وہی میخو ارسکندر ہے جس نے تمہارے ملک کو بھی زیروزبر کر دیا تھا اور مکہ معظمہ اس کی دست وبرد سے محفوظ رہا۔گو بدقسمت مسلمانوں کے لئے اس کے مشیر سلطنت ارسطو کی غلط منطق اور اس کاوہمی فلسفہ اب تک نوجوانان اسلام کابرباد کن اور موجب جہالت ہو رہاہے۔کاش وہ رد المنطقیین شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور تحریم المنطق امام سیوطی کو پڑھیں یا کم سے کم غور کریں کہ ان کو ایسی منطق سے دین ودنیا میں کیا مل رہا ہے جس کو پڑھتے ہیں۔غرض اس مید وفارس کے بادشاہوں سے پہلے اس بادشاہ نے اپنی حفاظت کے لئے بہت سی تدبیریں کی۔ہم نمبر ۸۰میں ان کا ذکر کریں گے۔اس نے دور دراز ملکوں کا سفر کیا

اور ملک کی دیکھ بھال کی۔اس کے مغرب کی طرف اس وقت دلدلیں کنارہ ہائے بحیرہ خضر تھیں۔اس وقت جہاز رانی کا پورا سامان کہاں تھا اور کناروں پر ایسے عمدہ گھاٹ کہاں تھے جیسے اب روز بروز ہوتے چلے جاتے ہیں۔ہاں تم لوگوں کا احمقانہ خیال ہے کہ پرانے زمانہ میںہی سٹیمر۔تاروریل وغیرہ فنون تھے اور ان کے موجد آریہ ورتی تھے جس لفظ کا ترجمہ تم نے جاکر دیکھا۔کیا ہے وہ لفظ وجدھا تغرب ہے اس کے معنے ہیں اس نے سورج کو ایسا معلوم کیا اور اس کی آنکھ سے ایسا معلوم ہوا کہ وہ دلدل میں ڈوبتا ہے۔اب سوچو یہ لفظ ایسا صاف ہے کہ اس میں ذرا اعتراض کا موقع نہیں۔اس نظارہ کو ہر شخص ہر روز اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہے کہ سورج اسے اگر جنگل میں ہوتو درختوں میں ڈوبتا نظر آتاہے اور اگر سمندر میں ہو تو پانی سے نکلتا اور آخر پانی میں ہی ڈوبتا نظر آتا ہے ایسے بدیہی نظاروں پر اعتراض کرنا سوائے اندھے کے اور کس کاکام ہے !! ایک قابل قدر لطیفہ اور باریک نکتہ القرن من القوم سیدھم۔قرن سردار کے معنی میں بھی آتاہے اور قرن سوبرس کوبھی کہتے ہیں۔یہ امر صاحب قاموس اللغہ نے بھی لکھاہے۔یہ معنی بہ نسبت اور معنوں کے جو زمانہ کے متعلق اہل لغت نے کئے ہیں بہت صحیح ہیں کیونکہ حدیث میں آیا ہے کہ نبی کریم نے ایک غلام (جوان یا لڑکے) کو کہا تھا عش قرنا تو ایک قرن زندہ رہ۔تو وہ ایک سوسال زندہ رہااور علی رضی اللہ عنہ کو بھی ذوالقرنین کہتے ہیں کیونکہ نبی کریم نے فرمایا ہے ان لک بیتا فی الجنۃ وانک لذو قرنیھا کہ تو دونوں طرف جنت کا بڑا بادشاہ ہو گا۔ظاہر میں تو یہ بات اس طرح صادق ہو گئی کہ آپ اپنے عہد مبارک میں عراقین کے مالک تھے اور دجلہ و فرات و جیحون و سیحون آپ کے تحت حکومت تھے اور اب بھی مدعیان اتباع مولیٰ مرتضیٰ علیہ السلام ہی اس ملک کے اکثر حصہ کے مالک وحاکم ہیں اور صحیح مسلم میں اس ملک کو جنت عدن کہا ہے پس ان روایات سے جن کو لغت والوں نے بیان کیا ہے ذوالقرنین کے معنی وسیع ہوگئے یہاں تک کہ اس امت میں بھی ایک ذوالقرنین گذرا۔

اب ہم اپنے عہد مبارک میں جودیکھتے ہیں تو اس میں ایک امام ہمام اور مہدی آخر الزمان عیسیٰ دوران کو پاتے ہیں کہ وہ بلحاظ اس معنے قرن کے جس میں سو برس قرن کے معنی لئے گئے ہیں ذوالقرنین ہے جیسے ہمارے نقشہ سے ظاہر ہے اور اس قدر دونوں صدیوںکو اس ذوالقرنین نے لیا ہے کہ ایک سعادت مند کو اعتراض کا موقع نہیں رہتا بلکہ حیرت اور یقین ہوتا ہے کہ یہ کیسی آیہ بیّنہ اور دلیل نیّر اس امام کے لئے ہے اور اس ذوالقرنین نے بھی نہایت مستحکم دیوار دعاؤں اور حجج و دلائل نیرّہ کی بلکہ یوں کہیں کہ مسئلہ وفات مسیح اور ابطال الوہیت مسیح کی بنادی ہے کہ اب ممکن ہی نہیں یاجوج ماجوج ہماری جنت اسلام پر حملہ کر سکیں اور کبھی اس میں داخل ہو سکے۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء وعن الاسلام والمسلمین۔سعدی نے مال وزر کو بھی سدّ بنایا تھا مگر وہ سدّ کیا سدّ تھی جیسے سعدی علیہ الرحمۃ نے کہا ہے۔ترا سدّ یاجوج کفر از ز راست سنہ پیدائش حضرت صاحب مسیح موعود ومہدی ۱۸۳۹ء سنہ پیدائش حضرت صاحب مسیح موعود ومہدی ۱۸۳۹ء عمر حضرت صاحب سن عیسوی کس سن کی ایک صدی کا اختتام اور دوسرے کا آغاز ہوا۔۱ ۱۸۴۰؁ء ۵۶۰۰؁ یہود ۸ ۱۸۴۷؁ء ۲۶۰۰؁ رومی ۹ ۱۸۴۸؁ء ۱۹۰۰؁ بکرمی ۱۳ ۱۸۵۲؁ء ۱۹۰۰؁ عیسوی انطاکیہ ۱۴ ۱۸۵۳؁ء ۲۶۰۰؁ بنونضر ۱۶ ۱۸۵۵؁ء ۱۹۰۰؁ حبولین عیسوی ۲۳ ۱۸۶۲؁ء ۱۹۰۰؁ ہسپانی

۲۷ ۱۸۶۶؁ء ۱۸۰۰؁ مکابیز ۲۹ ۱۸۶۸؁ء ۲۳۰۰؁ مٹانک سائیکل ۳۱ ۱۸۷۰؁ء ۱۹۰۰؁ اکشن ۳۴ ۱۸۷۳؁ء ۱۹۰۰؁ اکتیسی ۳۶ ۱۸۷۵؁ء ۲۰۰۰؁ صوریہ ۴۰ ۱۸۷۹؁ء ۱۸۰۰؁ تباہی یوروشلم ۴۳ ۱۸۸۲؁ء ۱۳۰۰؁ ہجری علی صاحبھا التحیۃ والسلام ۴۵ ۱۸۸۴؁ء ۱۶۰۰؁ ڈایو کلیشن ۴۶ ۱۸۸۵؁ء ۳۹۰۰؁ ابراہیمی ۴۸ ۱۸۸۷؁ء ۶۶۰۰؁ جولین ۴۹ ۱۸۸۸؁ء ۲۲۰۰؁ مقدونی ۵۱ ۱۸۹۰؁ء ۲۰۰۰؁ صدونیہ ۵۳ ۱۸۹۲؁ء ۵۹۰۰؁ منڈین ۵۳ ۱۸۹۲؁ء ۴۷۰۰؁ قسطنطنیہ ملکی ۵۵ ۱۸۹۴؁ء ۱۳۰۰؁ فضلی ۵۶ ۱۸۹۵؁ء ۱۶۰۰؁ صعودی ۵۹ ۱۸۹۸؁ء ۴۷۰۰؁ سکندری ۶۱ ۱۹۰۰؁ء ۱۹۰۰؁ عیسوی ۶۳ ۱۹۰۲؁ء ۷۵۰۰؁ یونانی منڈین

۶۹ ۱۹۰۸؁ء ۴۷۰۰؁ انطاقیہ مذہبی ۵۱ ۱۸۹۰؁ء ۱۳۰۰؁ فصلی الٰہی ۵۳ ۱۸۹۲؁ء ۱۳۰۰؁ فصلی ۵۴ ۱۸۹۳؁ء ۱۳۰۰؁ بنگلہ ۴ ۱۸۴۳؁ء ۱۹۰۰؁ بروسٹہ ۶۱ ۱۹۰۰؁ء ۱۹۶۰۸۵۳۰۰۰؁ آریہ سوال نمبر ۸۰۔ذوالقرنین نے یاجوج ماجوج کو ا ٓ ہنی دیوار سے سمندر کے بیچ میں قید کر دیا۔الجواب۔آ ہنی دیوار سے سمندر کے بیچ میں قید کر دیا۔یہ ایسا سیا ہ جھوٹ ہے جیسے تمہارا دل سیاہ اور دماغ سیاہ ہے اور تمہارا یہ نیا چنا ہوا مذہب تاریک ہے جس میں حق و حقیقت اور روحانی تعلیم کا نام ونشان نہیں۔ذوالقرنین کی حقیقت تو ہم نے سوال نمبر۷۹میں لکھ دی ہے اور تمہارے جھوٹ کا جواب یہ ہے لعنۃ اللّٰہ علی الکاذبین۔ہاں یاجوج وماجوج اور دیوار کا تذکرہ ضروری ہے سوسنو!مقدمہ تاریخ ابن خلدون میں جہاں اقلیم چہارم کا حال لکھا ہے وہاں لکھاہے کہ اس اقلیم کا دسواں حصہ جھیل قوقیاتک ہے اور اسی پہاڑ کو جھیل یاجوج ماجوج کہتے ہیں آخر کہا ہے کہ یہ تمام ترکوںکی شاخیں ہیں۔صفحہ نمبر۶۰ ابن خلدون۔پھر اقلیم خامس میں لکھا ہے کہ اس کا نواں جزوارض یاجوج وماجوج ہے اور اسی اقلیم کی جزو عاشر میں کہا ہے اور اس کی جزو عاشر میں ارض یاجوج ہے صفحہ ۶۵۔پھر اقلیم ششم کابیان کرتے ہوئے صفحہ نمبر۶۷میں لکھاہے اور اسی اقلیم کی دسویں جزو میں بلاد ماجوج ہے پھر اقلیم ہفتم کے بیان میں کہا ہے کہ جبل قوقیا یہاں بھی ہے اور اس کی مشرق میںتمام ارض یاجوج ہے۔اس بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ یاجوج بڑی بڑی شمالی بلاد میں پھیلی ہوئی قوم ہے۔بائبل کی کتاب حزقیل کے باب ۳۸میں ہے اور میں ماجوج پر اور ان پر جو جزیروں میں بے پروائی سے سکونت کرتے ہیں ایک آ گ بھیجوں گا

اور وے جانیں گے کہ میں خداوند ہوں۔‘‘اور اسی باب میں ہے توجوج کے مقابل جوماجوج کے سرزمین کا ہے اور روس مسک توبال کا سردار ہے‘‘۔تمام ہمارے جغرافیوں میں جوعربی میں ہیں اور وہ جرمن۔فرانس وغیرہ میں طبع ہوئے اور ہئیت کی کتابوں میں جیسے چغمینی اور اس کی شروح ہیں اور تمام بڑی لغت اور طب کے علمی حصہ کی کتابوں میں اس قوم کا ذکر ملتا ہے اور یہاں ہمیں کتابوں کے دکھانے کی ضرورت بھی نہیں کیونکہ یہ یاجوج ماجوج کا لفظ اج سے نکلا ہے اور اسی سے اگ پنجابی میں اور آگ اردو میں بولاجاتاہے اور یہ تمام قومیں جوشیلی آگ کی طرح اور رنگت میں آگ سے تیز ہیں۔اگنی ہوتر اور آگ میں اعلیٰ اعلیٰ چیزیں۔مشک۔دودھ۔شہد ڈالتے ہیں اور اس وقت تمام یورپ کو آگ سے خاص تعلق ہے۔آگ سے ایسے ایسے بڑے کام لے رہا ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔سورج کو بڑا عظیم الشان مرکز آگ کا یقین کرکے اس کی پرستش ہوتی ہے بلکہ عیسائی مذہب نے تو توریت کا عظیم الشان حکم سبت کا توڑکر سن ڈے بزرگ دن مانا ہے نیز اگر دیانند نے راست بازی اور تحقیق سے کہا ہے کہ آریہ ورتی شمال سے آئے توکوئی تعجب نہیں کہ یہ لوگ بھی انہیں یاجوج ماجوج کی شاخ ہوں لاکن اگر یہ ایران سے آئے ہیں تو پھر ذوالقرنین کے ملک سے ہیں جو یاجوج ماجوج کا مخالف تھا۔پھر میں کہتا ہوں اس قوم یاجوج ماجوج کے ثابت کرنے کے لئے ہمیں کہیں دوردراز جانے کی ضرورت نہیں حقیقۃً ضرورت نہیں اس لئے کہ لنڈن میں ان دونوں قوموں کے مورثان اعظم کے اسٹیچو (بت)موجود ہیں غورکرو اور سنو! اس تحقیق میں بحمد اللہ نورالدین اول انسان ہے جس نے اردو میں اس کو شائع کیاہے افسوس ہمارے یہاں آج کل فوٹو گرافر نہیں والّا ہم ان کی تصویر بڑی خوشی سے شائع کرتے۔اصل رسالہ میں یاجوج ماجوج کی تصویر بھی دی ہے اس تصویر سے ظاہر ہے کہ دوبڑے بڑے کندہ کئے ہوئے بت گلڈہال کی دیوار کے دوزاویوں پر دھرے ہوئے ہیں یہ دنیا بھر کے مشہور ومعروف دیویاجوج ماجوج ہیں ان کا گلڈہال سے ایک ایسا خاص تعلق ہے کہ اس پر کچھ لکھنا ضروری معلوم ہوتاہے۔

اگلے زمانہ میں … لارڈ مئیر کی نمائش کے دن ان کو باہر لایاجاتا تھا کہتے ہیں کہ یہ بت اس لئے بنائے گئے تھے کہ زمانہ قدیم کے یاجوج ماجوج اور کارنیس (cornius)کی یادگار قائم رہیں جو اس جزیرہ (انگلستان)پر قدیم باشندوں سے جنگ کیا کرتے تھے۔ایک عرصہ بعد ان دو لڑانے والوں میں سے ایک کانام بھول گیا تو دوسرے کے نام کودو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا (تاکہ دونوںکی یادگار قائم رہے)پھر یہ بھی روایتاً یقین کیا گیا ہے کہ ہمارے شہر لنڈن کی بنیاد اسی حملہ ا ٓور یاجوج ماجوج نے ڈالی تھی اوراوّل ہی اوّل اس کانام (Troy Vacum) یعنی نیاٹراے رکھا۔یہ شہر سن عیسوی سے ایک ہزار سال پیشتر انگلستان بڑامشہور شہر ہوتا تھا۔دونوں بت جو گلڈہال کے ورانڈے میں رکھے ہیں ہر ایک ساڑھے چودہ فٹ بلند ہے یاجوج جوبائیں پہلو کو ہے اس کے ہاتھ ایک لمبا عصاہے جس کے ساتھ زنجیر سے ایک گولا (کرہ)بندہا ہواہے وہ گولا میخوں سے پُر ہے۔یہ ایک اوزار تھا جس کو تاریخ زمانہ وسطی میں صبح کا تارا بولتے تھے۔علاوہ ازیں یاجوج کی پشت پر ایک کمان اور ترکش ہے جو تیروں سے پُر ہے۔دائیں طرف دوسرابت ماجوج کا ہے جو ڈھال اور برچھی سے مسلح ہے اس نے ایسا لباس پہنا ہواہے جو رومیوں کی مذہبی سوسائٹی کے لوگ پہنا کرتے تھے جن کے زمانہ میں یہ بت بنائے گئے۔(دیکھو صفحہ ۶۵،۶۶،۶۷،۶۸)رسالہ گائیڈ ٹودی گلڈہال لنڈن۔ایک کتاب مصنفہ ٹامس بارہم مطبوعہ ۱۷۵۰ء میں لکھا ہے کہ موجودہ بتوں سے پہلے ان کی جگہ دو اوردیوتے تھے جو وصلی اور ٹہنیوں اور چھڑیوں سے بنے ہوئے تھے اور وہ لارڈ مئیر کے دن نمائش کے لئے باہر لائے جاتے تھے لیکن جب بسبب مدید زمانہ کے بوسیدہ ہوگئے تو ان کے قائم مقام موجودہ عظیم ا لشان ٹھوس بت تراش کر بنائے گئے وہ شخص جس نے ان کو بنایا تھا اس کانام کپتان رچرڈ سانڈرس تھا جس کو اس کاریگری کے عوض میں سترپونڈدئیے گئے۔ہمارے مفسرین نے تو فرمایا ہے کہ وہ پہاڑ چاٹتے ہیں اور ان کو پیاز کے برابر کردیتے ہیں مگر میں بحمداللہ دیکھتا ہوں کہ انہوں نے پہاڑ۔دریا۔لوگوں کا مال۔عزت۔جاہ وسلطنت۔بلند پروازی۔

ہمت واستقلال سب کچھ کھا کر موسیٰ کے سانپ کی طرح تم دیکھ لو ڈکار بھی نہیں لیا بلکہ جیسے ہمارے ملک میں پادعیب ہے ان کے یہاں تو ڈکارعیب ہو گیا ہے اور ان کے کان تو اتنے لمبے ہیں کہ مشرق ومغرب تک کی آواز ہر روز سن کر سوتے اور اٹھتے ہی سنتے ہیں۔زمانہ سابق میں جب کہ تارپیڈ و اور توپ کا عام موقع نہ تھا لوگ دیواروں سے حفاظت کاکام لیتے تھے جنہیں فصیل کہتے تھے۔چنانچہ لاہور کی فصیل ہمارے سامنے گرائی گئی۔امرتسر کی خندق وفصیل ہمارے سامنے ضائع کی گئی وغیرہ وغیرہ بلکہ دیانند اور منو جی نے فصیلوںکا اپنے شاستروںمیں ذکر فرمایا ہے جن کا آگے حوالہ آتاہے غرض اپنے اپنے وقتوں میں حملہ آورں کی حفاظت کے لئے لوگوں نے ایسی دیواریں بنائی ہیں اسی طرح چین کی دیوار مشہور عالم ہے۔فضل بن یحیٰ برمکی نے اسلام میں ایک ایسی دیوار بنوائی۔دیکھومقدمہ ابن خلدون اقلیم ثالث کابیان صفحہ ۵۴میں ہے کہ ترک اور بلادختل میں ایک ہی مسلک مشرق میں وہاں فضل نے ایک سدّ بنوائی۔سدّ سبا ۸۱ ۹۷ سدّمآرب ۹۶ ۹۷ سدّیاجوج ماجوج ۲۰۶ تقویم البلدان اور بنام دربند صفحہ ۳۵ اور بنام حصن ذوالقرنین ۹۳ کتاب البلدان میں صفحہ۷۱، ۲۹۸، ۳۰۱ اور مراصدالاطلاع کے صفحہ ۱۱۱میں ہے دیکھو مراصد الاطلاع باب الباء والالف طبع فرانس جلد اول اور اسی کی تائید آثار باقیہ سے بھی ہوتی ہے۔صفحہ ۴۱ کہ باب الابواب ایک شہر ہے بحر طبرستان پر جس کو لوگ بحر خرز کہتے ہیں اور وہ جبل قبق کے بہت دروں میں سے ایک درہ ہے اس درہ میں ایک دیوار کو انوشیروان (یہ نیا انوشیروان نہیں پرانا ہے) نے قوم خرز کے حملوں سے بچنے کے لئے بنوایا تھا کیونکہ خرزقوم فارس پر (یہ وہی فارس ہے جو میدیا

کی جزو ہے)ایسے حملے کرتے تھے کہ ہمدان اور موصل تک پہنچ جاتے تھے اور مراصدالاطلاع کی جلد نمبر ۲ باب السین والدال کے صفحہ نمبر ۱۷میں ہے کہ سدّ یاجوج ماجوج جس کا ذکر قرآن کریم میںہے وہ ترکوں کی آخری حد پر مشرق وغیرہ میں ہے اور اس کی خبر عام شہرت رکھتی ہے۔سلام ترجمان کی خبرمیں اس کا مفصل بیان ہے پھر صاحب مراصد نے اس کی تفصیل کی ہے۔غرض ایسی دیواریں ہوئی ہیں۔چین کی دیوار بہت مشہور ہے حاجت ذکر نہیں اور اس کو ہم کسی صورت میں سدّ ذوالقرنین تسلیم نہیں کر سکتے اس لئے کہ قرآن کا طرز ہے کہ اہل کتاب کے جھگڑوں میں ایسے امور کو بیان کرتاہے جو غالباً اہل کتاب کی کتابوں میں ہوں اور اہل کتاب کی کتاب دانیا ل میں ہمیں ذوالقرنین کا حال صاف صاف ملتا ہے کسی چینی بادشاہ کا نام ذوالقرنین کتب سابقہ اور اسلامی روایات ولغت سے ثابت نہیں۔یورال کی گھاٹیوں میں بھی ایسی دیواروں کا پتہ عرب کے بڑے بڑے جغرافیوں سے ملتا ہے۔(۱)۔مراصد یاقوت حموی۔مطبوعہ فرانس (۲)۔مسالک الممالک ابواسحاق ابراہیم الاصطخری الکرخی مطبوعہ برازیل (۳)۔تقویم البلدان۔سلطان عمادالدین اسماعیل۔پیرس (۴)۔نزہۃ المشتاق للادریسی (۵)۔آثار الباقیہ۔احمد بیرونی۔مطبوعہ جرمن (۶)۔مقدمہ ابن خلدون۔طبع مصر (۷)۔المسالک والممالک۔ابن حوقل۔طبع لنڈن۔یہ میرے پاس بحمد اللہ ہیں۔ا ن میں یہی یاجوج وماجوج کا ذکر ہے۔کتاب البلدان کے صفحہ ۳۔۵۔۹۵۔۱۰۴۔۱۹۳۔۱۹۸۔۳۰۱ اور مسالک الممالک ۶۔۷ بلکہ ستیارتھ صفحہ۱۹۲

سملاس نمبر ۶فقرہ ۲۳۵میں شہر پناہ کے بارہ میں بھی حکم ہے کہ شہر کے چاروں طرف شہر پناہ رکھنا چاہیے۔اسی قاعدہ کے موافق اس بادشاہ نے آرمینیہ اور آذربائجان کے درمیان جیسا بیضاوی وغیرہ مفسروں نے لکھاہے دیوار بنائی بلکہ اور اور دیواریں بھی ان بادشاہان میدوفارس نے بنائیں اور ایسی دیوار کیونکر تعجب اورانکار کا موجب ہو سکتی ہے جب کہ تمہارا منہ سیاہ کرنے کو سینکڑوں کوس کی لمبی دیوار چین میں اب بھی موجود ہے بلکہ ہم نے ایک دیوار کانٹے دار جھاڑیوںکی سینکڑوں کوس تک ہندوستان میں صرف سانبہر کی حفاظت کے لئے دیکھی ہے۔اب بتاؤ ایسی صاف اور واقعی بات کیا اعتراض کا محل ہوسکتی ہے۔سوال نمبر ۸۱۔آسمان بغیر ستونوں کے ہیں۔یہ (لقمان :۱۱) پر اعتراض کیا ہے اور کلمہ طیبہ  (الجن :۱۰) پراعتراض کیا ہے جیسے کہا ہے چوکی پہروں سے آراستہ پیدا کئے گئے ہیں۔جب شیطان چپ چاپ بات سننا چاہے تو ان کو ستارے توڑ کر مارتے ہیں۔یہ آیات ہیں جن پر اعتراض کیا ہے ان آیات کو ہم آگے لکھیں گے۔الجواب۔آیت سوال نمبر1کا تویہ منشاء ہے کہ تمام بلندیاں کسی ایسے سہارے سے قائم نہیں جن کوتم دیکھ سکو۔قرآن کریم میں ہے۔(لقمان :۱۱) ترجمہ۔پیدا کیا اس نے تمام آسمانوں کو بغیر کسی ایسے ستونوں کے کہ جو تم دیکھو ان کو۔پس یہ کیسی صاف صداقت ہے جس کے خلاف کوئی عقل مند چون و چرا نہیں کر سکتا۔نادان انسان !کیا تونے ان کرّوں کے باہر کسی ستون کو دیکھا ہے جو اعتراض کرتاہے۔تمہارے مذہب میں ایشور کو محیط کل مانا ہے جب وہ ان آسمانوں کو محیط ہوا تو کیا وہ ستون تم دیکھ سکتے ہو؟نہیں ہرگز نہیں۔سنو !اس کا نام آتما ہے جس کے معنی محیط کے ہیں پس اس صداقت پر کیا اعتراض ہے پھر اس کانام پرش ہے جس کے معنی محیط کے ہیں دیکھو ستیارتھ پرکاش صفحہ ۱۲،۲۴۔دوسرے اور تیسرے نمبر کے جواب دینے

·

آج 10 میں سے 10 باقی