از طرف تارک اسلام
نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام, حصہ 16
سے پہلے مجھے ضروری معلوم ہوتاہے کہ چند ایسے صاف اور بدیہی امور کوبیان کردوں جن کے ملحوظ رکھنے سے آیات نمبر۲ اور نمبر۳کے فہم میں بہت سہولت ہو کیونکہ اس سوال پر آج کل بہت زور دیا جاتا ہے اور عام کالجوں کے لڑکے اور وہاں سے نکل کر بڑے عہدوں پر ممتاز اور ان کے ہم صحبت ایسی باتوں پر بہت تمسخر کرتے ہیں۔پس چند امور بدیہی کابیان کرنا ضروری معلوم ہوا۔اوّل۔مناظر قدرت کو دیکھنے والے مختلف الاستعداد لوگ ہوا کرتے ہیں مثلاً دوسرے کی آنکھوں کو ایک بچہ بھی دیکھتا ہے جو مصنوعی اور اصلی آنکھ میں تمیز نہیں کر سکتا۔پھر ایک عقل مند بھی دیکھتاہے گو وہ اصلی اور مصنوعی میں فرق کر لیتا ہے مگر آنکھ کے ا مراض سے واقف نہیں ہوسکتا اور نہ اس کی خوبیوں اور نقصانوں سے آگاہ ہوتا ہے پھر شاعر دیکھتا ہے جو اس کے حسن و قبح پر سینکڑوں شعر لکھ مارتاہے۔پھر طبیب وڈاکٹر دیکھتا ہے جو اس کی بناوٹ اور امراض پر صدہا ورق لکھ دیتا ہے۔پھر موجد ین دیکھتے ہیں جیسے فوٹو گرافی کے موجد نے دیکھا اور دیکھ کر فوٹو گرافی جیسی مفید ایجادیں کیں۔پھر اس کے اور وہ بہائی دیکھتے ہیں جنہوں نے عجیب درعجیب ٹیلس کوپ وغیرہ ایجاد کئے۔پھر ان سے بالاتر صوفی دیکھتا ہے اوراس سے بھی اوپر انبیاء ورسل دیکھتے ہیں اور ان سب سے بڑھ چڑھ کر اللہ کریم دیکھتا ہے۔غرض اسی طرح پر ہزاروں ہزار نظارہ ہائے قدرت ہیں اور ان کے دیکھنے والے الگ الگ نتیجے نکالتے ہیں۔اب ہم شہاب ثاقبوں کے متعلق لکھتے ہیں۔شہاب وہ چیزیں ہیں جنہیں انگریزی میں میٹارز کہتے ہیں۔یہ توبچہ عامی۔شاعر۔حکیم سب یکساں دیکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ یہ شہب گاہے گاہ نظر آتے ہیں اس سے توکوئی انکار نہیں کر سکتا۔اب یہ بات کہ کیوں گرتے ہیں؟ اس پر خدا داد عقل والے بھی غور کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ بھی جانتا ہے کہ کیوں گرتے ہیں اور نیز یہ بھی ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ حکیم ہے اس کاکوئی کام لغو اور بے حکمت نہیں ہوتا اس لئے ہم میٹارز کے متعلق عامیوں کے بے فائدہ نظارہ کو چھوڑ کر پہلے حکماء کا نظارہ بیان کرتے ہیں۔
وہ لکھتے ہیں کہ میٹارز آسمان میں سے کرّہ ہوائی میں داخل ہو کرروشن ہوجاتے ہیں۔ایسے ہر روز ۲۰ملین ہوا میں داخل ہوتے ہیں یہ چھوٹے اور عام اور روزانہ ہیں۔رات کے پچھلے حصہ میں پہلے کی نسبت تین گنے زیادہ ہوتے ہیں۔میٹارز کی فوج دورے کے ساتھ آتی ہے یہ دورہ صدی میں تین بارہوتاہے عموماً نومبر کے مہینہ میں اور بڑے بڑے دورے مفصلہ ذیل ہیں۔۲۸۶ ہجری و ۵۹۹ ہجری (مئی ۶۱۰ء) ۹۰۲ء و ۹۳۱ء و ۱۰۰۲ء و ۱۱۰۱ء و ۱۹جنوری ۱۱۳۵ء و ۱۲۰۲ء و ۱۳۶۶ء و ۱۰مارچ ۱۵۲۱ (میں حیرت بخش رمی ہوئی) ۱۵۳۳ء و ۱۶۰۲ء و ۱۶۹۸ء و ۱۷۹۹ء و ۱۸۲۳ء و ۱۸۶۶ء و ۱۸۷۲۔بعض میٹیارز سورج کے گرد شکل کانک سکشن (انقطاع خرطومی) میں دورہ کرتے ہیں۔میٹیارز کائٹ کے گرد بہت ہوتے ہیں وہیں سے آتے ہیں جن دنوں کائٹ نمودار ہوتاہے ان دنوں میں یہ بھی کثرت سے گرتے ہیں خود کائٹ بھی ایک میٹیارز ہے۔کیمیکل (کیمیاوی) امتحان سے معلوم ہوا ہے کہ مفصلہ ذیل اشیاء میٹیارز میں پائے جاتے ہیں اور کوئی چیز نہیں پائی جاتی۔لوہا۔ایکومینی ام۔میگ نے سی ام۔پوٹاسی ام۔سی لی کن۔سوڈیم۔اکسیجن۔کیل کی ام۔نکل۔آرسینک۔کابلٹ۔فاسفورس۔کرونیئم۔نائیٹروجن۔مگیے نیسی۔سلفر۔کلورائین۔کاربن۔ٹی ٹے نی ام۔ہائی ڈروجن۔ٹین۔تانبا۔تمام مقامات جن میں میٹیارز جمع کئے گئے ہیں یورپ میں وائنا۔پیرس۔لنڈن۔برلن اور امریکہ میں نیو ہیون ایمہرسٹ۔لوئزول۔یہ پتھر عموماً بڑے نہیں ہوتے۔عجائب خانہ میں ایک سوپونڈ سے زیادہ وزن کے کم پتھر کم ہی پائے جاتے ہیں ایسی بارش ان پتھروں کی شاذ ونادر ہی ہوئی ہوگی جس میں کل پتھروں کا وزن ہزار پونڈ تک پہنچا ہو۔مقام پلٹسک کے نوسو پچاس سالم پتھر پیرس کے عجائب خانہ میں موجود ہیں جن میں سے ہر ایک کا اوسط وزن ۶۷گرام ہے یعنی اڑھائی اونس سے بھی کم ہے۔سٹاک ہولم کے عجائب خانہ میں ایک پتھر کا وزن ایک گرین سے بھی کم ہے۔مقام ایمٹ کی بارش میں ایک پتھر قریباً ۵۰۰پونڈ کاگرا تھا۔
میٹی ارک آیرن۔اس قسم کا ایک ٹکڑا ۱۶۳۵ پونڈ وزنی بیل کالج میوزیم میںموجود ہے۔قریباً اتنے ہی حجم کا ایک ٹکڑا پیرس کے میوزیم میں ہے۔اس سے کسی قدر چھوٹا ٹکڑا شہر واشنگٹن کے نیشنل میوزیم میں ہے اور ا ن سے ایک بہت بڑا ٹکڑابرٹش میوزیم میں ہے۔دوسرا امر یہ ہے کہ ہم اس مذہب کی تحقیق بیان کرتے ہیں جس کو پال نے مذہب اسلام سے اوپر یقین کیا ہے اور بتایا ہے کہ اسلام سے وہ مذہب اچھا ہے اس کی ا ٓ خری تحقیقات کی کتاب مکاشفات کے باب ۱۲میں ہے۔’’ایک بڑا سرخ اژدہا جس کے سات سر اور دس سینگ اور اس کے سروں پر سات تاج تھے ظاہر ہوا اور اس کی دم نے ا ٓسمان کے تہائی ستارے کھینچے اور انہیں زمین پر ڈالا‘‘ اور اسی باب میں ہے پھر آسمان پر لڑائی ہوئی میکائیل اور اس کے فرشتے اژد ہے سے لڑے اور اژدہا اور اس کے فرشتے لڑے۔پھر متی ۲۴باب ۲۹آیت’’ ستارے گریں گے‘‘اور بروج کے متعلق مسیحی کتابوں میں ہے۔دیکھو ایوب ۳۸باب ۳۲آیت۔’’کیا تجھ میں قدرت ہے کہ منطق البروج ایک ایک اس کے موسم پر پیش کرے۔‘‘ اور شہابوںکے بارے ان میں لکھا ہے دیکھو ایوب ۳۸باب۳۶ آیت میں ہے۔یا کس نے شہابوں کو فہمید عطا کی۔اس سے اتنا پتہ لگتا ہے کہ شہابوں کو بھی فہمید ہے پر آگے بیان نہیں کیا کہ کیا فہمید ہے اور اس فہمید سے کیا کام لیتے ہیں؟ اور زبور ۱۰۴میں ہے وہ اپنے فرشتوں کو روحیں بناتاہے اور اپنے خدمت گزاروں کو آگ کا شعلہ۔اب تک ہم نے یہ باتیں بیان کی ہیں کہ می ٹی ارز۔الکاپات۔شہاب ثاقب اور شعلہ ہائے نار آسمان سے گرتے نظر آتے ہیں اور کتب یہود اور مسیحیوں نے بھی نہیں بتایا کہ کیوں گرتے ہیں او ر یہ بات ظاہر ہے کہ یہ فعل الٰہی ہے اس لئے لغو بھی نہیں بلکہ ضرور ہے کہ عادۃ اللہ کے موافق اس میں بڑی حکمتیں ہوں۔اب تیسرا امرجو اس مضمون میں مجھے بیان کرنا ہے یہ ہے کہ الہامی مذاہب قائل ہیں کہ
دیوتا۔ملک اور فرشتے موجود ہیں اور ان کا ماننا ضروری ہے کیونکہ الٰہی کلام میں ان کا ذکر ہے اور شیاطین اور جنّ بھی ہوتے ہیں اور ان کی مخالفت کرنا ضروری ہے میں بھی الہامی مذہب اسلام کا معتقد ہوں اور اس کی پاک کتاب میں پاتاہوں۔(البقرۃ:۲۸۶)رسول ایمان لایااس پر جو اتارا گیا اس کی طرف اس کے رب سے اور مومن بھی سب کے سب ایمان لائے اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر۔اس لئے میں فلاسفروں۔سائنس دانوں۔برہموؤں اور آریہ سماجیوں کے لئے ایک دلیل وجود ملائکہ پراور ان پرایمان لانے کی ضرورت کی وجہ بیان کرتاہوں شائد کوئی رشید اور سعادت مند اس پر توجہ کرے۔سب سے پہلے میرے نزدیک ہزاروں ہزار انبیاء ورسول جو راست بازی میںضرب المثل تھے اور ان کے مخلص اتباع کا اعتقاد اس بارے میں کہ ملائکہ اور شیاطین ہیں بہت بڑی دلیل ہے مگر ایک دلیل مجھے بہت پسند آئی ہے جسے میں پیش کرتاہوں اور دلیری سے پیش کرتا ہوںکیونکہ وہ میرے باربار کے تجارب میں آچکی ہے اور وہ یہ ہے تما م عقلاء میں یہ امر مسلّم ہے کہ اس زمین کاکوئی واقعہ بدوں کسی سبب کے ظہور پذیر نہیں ہوتا بلکہ صوفیاء کرام اور حکمائے عظام اس بات پر متفق ہیں کہ کوئی امر حقیقت میں اتفاقی نہیں ہواکرتا تمام امور علل اور حکم سے وابستہ ہوتے ہیں اب میں پوچھتا ہوں کہ تنہائی میں بیٹھے بیٹھے نیکی کاخیال بدوں کسی تحریک کے کیوں اٹھتا ہے بلکہ بعض وقت ایسا ہوتاہے کہ ارد گرد بدکاربدیوں کے مرتکب ہوتے ہیں بلکہ بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ بدی کے عین ارتکاب و ابتلاء میں ان کو نیکی کی تحریک اور رغبت پیداہوجاتی ہے۔کوئی بتائے کہ اس تحریک نیک اور رغبت پسندیدہ کا وقوع کیوں ہوا؟آیا بلاسبب اور اتفاقی طور پر؟یہ توباطل ہے کیونکہ تجارب نے اس کو باطل ٹھہرایاہے۔پس لامحالہ نیکی کا محرک ضرور ہے اسی نیکی کے محرک کو
اسلامی کتب اور شریعت میں ملک کہتے ہیں اور ان کے اس تعلق و تحریک کو لمۃ الملک کہا گیاہے وہ ملک لطیف اور پاک روحیں ہیں جنہیں قلوب انسانی سے تعلق ہوتاہے اور ہر وقت قلوب کی تحریک میں لگے رہتے ہیں اور ان کے مدمقابل اور ان کی تحریک کے مخالف شیاطین اور ابلیسوں کی روحیں ہیں جوبدی اوربدکاری کی محرک ہیں ا ن کے اس تعلق کانام لمۃ الشیطان ہے۔ایمان بالملائکہ کے معنی اور اس کا فائدہ شریعت اسلام میں حکم ہے کہ فرشتوں پر ایمان لاؤ۔اس کامطلب یہ ہے کہ جب جب وہ تم کو نیکی کی تحریک کریں تو معاً اسی وقت اس نیکی کو کر لو توکہ اس نیکی کے محرک کا تعلق تم سے بڑھے اور وہ زیادہ نیکی کی تحریک دے بلکہ اس کی جماعت کے اور ملائکہ بھی تمہارے اندر نیکی کی تحریکیں کریں اور اگر اس تحریک کونہ مانوںگے تو اس ملک نیکی کے محرک کو تم سے نفرت ہوجائے گی اس لئے ضروری ہوا کہ ملائکہ سے تعلق بڑھاؤ توکہ نیکی کی تحریک بڑھے اور آخر وہ تمہارے دوست بن جاویں۔قرآن کریم میں اس نکتہ کو یوں بیان فرمایا ہے: ۔ (حٰمٓ السّجدہ : ۳۱،۳۲) جن لوگوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر اس اقرار پر پختہ ہوگئے ان پر فرشتے اترتے ہیں یہ کہتے ہوئے کہ نہ ڈرو اور نہ غمگین ہو اور خوشی مناؤ اس جنت کی کہ جس کا تمہیں وعدہ دیاجاتاتھا۔ہم دنیا میں اور آخرت میں تمہارے ساتھی ہیں۔اور فرمایا ہے : (الانفال :۲۵) اور یقین جانو کہ اللہ انسان اور اس کے دل کے درمیان روک ہوجاتا ہے اور اسی کی طرف تم اٹھائے جاؤ گے۔
اوران ملائکہ کے مدمقابل یاضد ظلمت وہلاکت دوری اور عدم کے فرزند شیاطین اور ارواح خبیثہ ہیں۔ان کے تعلقات سے ان کی جماعت دوست بنتی ہے آخر اللہ تعالیٰ پھر فرشتوں۔ملائکہ۔دیوتا۔اہرمن۔ارواح خبیثہ۔اسر۔شیاطین کے تعلقات سے ان مظاہر قدرت سے تعلقات پیدا ہوجاتے ہیں۔پھر آخرکار اچھے لوگوں کو اور اچھے لوگوں سے پیوستگی ہوجاتی ہے اور بروں کو اور بروں سے بلکہ یہ تعلقات اس قدر ترقی پذیر ہوتے ہیں کہ ذرات عالم میں اچھے ذرات کا اچھوں سے تعلق ہوتاہے اور برے موذی دکھ دائک ذرات کا بروں سے۔کیا کوئی شخص تاریخی مشاہدات اور تجارب صحیحہ سے ہمیں بتا سکتاہے کہ آتشک اور خاص سوزاک۔جذام اور گھناؤنے اور گندے گندے امراض اور جان گداز ناکامیاں ماموروں۔مرسلوں اوران کے پاک جانشینوں کولاحق ہوتی ہیں یا ان کے مخالفوں کو؟ قرآن کریم کیسے زور سے دعویٰ فرماتا ہے کہ مقبولان ومقربان الٰہی کے یہ سچے نشان ہیں اسی واسطے کوئی صحابی حضرت خاتم النبیین بہرہ نہیں ہوا۔(المجادلۃ :۲۳) یہی لوگ خدا کی جماعت ہیں اور یادرکھو خد ا کی جماعت مظفر ومنصور ہے۔(المنافقون :۹) اور غلبہ سدا اللہ اور اس کے رسول اور مومنوں کے لئے ہے لیکن منافق نہیں جانتے۔(المومن :۵۲) ہم ضرور کامیاب کرتے ہیں اپنے رسولوں اور مومنوں کو دنیا کی زندگی میں اور پیش ہونے والوں کے پیش ہونے کے دن میں۔اس جنگ اور اولیاء اللہ کی کامیابی کے متعلق جسے دیو اسر سنگرام کہتے ہیں ہم نے اس رسالہ میں بہت جگہ تذکرہ کیاہے۔
چوتھا امرقابل بیان یہ ہے کہ وسائل ووسائط کو تمام دنیا کے مذاہب ضروری تسلیم کرتے ہیں کافر ومومن۔جاہل و عالم۔بت پرست و خدا پرست۔سو فسطائی دہریہ جناب الٰہی کا معتقد غرض سب کے سب وسائل ووسائط کو عملاً مانتے ہیں۔کون ہے جو بھوک کے وقت کھانا۔پیاس کے وقت پینا۔سردی کے وقت کوئی دوائی یا گرمی حاصل کرنے کاذریعہ اختیار نہیں کرتا۔مقام مطلوب پرجلدی پہنچنے کے لئے میل ٹرین یا اسٹیمرکو پسند نہیں کرتا۔اگر مومن صرف حضرت حق سبحانہٗ کی مخلصانہ عبادت کرتا اور شرک اور بدعت اور اہواسے پرہیز کرتاہے تو غرض اس کی اسے ذریعہ قرب الٰہی بنانا ہوتا ہے اور بت پرست اگرچہ حماقت سے بت پرست ہے مگر کہتاوہ بھی یہی ہے کہ (الزمر :۴) ہم تو ان کو خدا کے قرب کا ذریعہ سمجھ کر پوجتے ہیں۔اگرچہ یہ ان کا کہنا اور اس کا عمل درآمد غلط ہی ہے۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ اسباب صحیحہ بھی ہوتے ہیں اور ایسے اسباب بھی ہیں جن کا مہیا کرنا مومن کا کام ہے اور ایسے بھی ہیں جن کا مہیا کرنا عام عقل مندوں اور داناؤں کاحصہ ہے۔اور ایسے بھی ہیں جن کو سبب ماننا باعث شرک ہے اور ایسے بھی ہیں جن کوسبب خیال کرنا جہالت اور وہم اور حماقت ہے۔تعجب انگیز بات ہے کہ بہت سے فلاسفر۔سائنس دان اور حکماء علل مادیہ اور اسباب عادیہ پر بحث کرتے کرتے ہزارہا نکات عجیبہ اور دنیوی امور میں راحت بخش نتائج پر پہنچ جاتے ہیں مگر روحانی ثمرات پر ہنسی ٹھٹھے کرجاتے ہیں وجنوب شمال کو قطب اور قطب نما کی تحقیق میں اور اس پر مشرق ومغرب کو چھان مارا ہے اور سورج اور چاند کی کرنوں سے اور روشنیوں سے بے شمار مزے لوٹے ہیں لیکن اگر کسی کو انہیں نظاموں سے ہستی باری پر بحث کرتا دیکھ لیں تو اس کے لئے مذہبی جنون اور اس کو مجنون قرار دیتے ہیں کیسا بے نظیر نظارہ ہے جس کوایک اسلام کا حکیم نظم کرتاہے۔اشقیا درکار عقبیٰ جبری اند اولیاء درکار دنیاجبری اند علم ہندسہ جس کی بناء پر آج انجینئرنگ اور اسٹرانومی معراج پر پہنچ گئی ہے۔سوچ لو کیسے فرضی امور
ر سطح مستوی اور نقطہ سے جس کو سیاہی سے بناتے ہیں اور قلم کے خط سے شروع ہوتا ہے خط استویٰ۔جدی سرطان۔افق نصف النہار وغیرہ سب فرضی باتیں ہیں مگرا س فرض سے کیسے حقائق مادیہ تک پہنچ گئے ہیں لیکن اگر ان بدنصیبوں کو کہیں کہ مومن بالغیب ہوکر دعاؤں اور نبیوں کی راہوں پر چل کر دیکھو تو کیا ملتاہے! تو ہنس کر کہتے ہیں کیا آپ ہمیں وحشی بنانا چاہتے ہیں ؟میں نے بارہا ان (مادیوں) کو کہاہے تندرست آنکھ بدوں اس خارجی روشنی اور تندرست کان بدوں خارجی ہوا کے اورہمارا نطفہ بدوں ہم سے خارج رحم کے بہت دور کی اشیاء بدوں ٹلس کوپ کے باریک درباریک اشیاء بدوں مائکرس کو پ کے۔دوردراز ملکوں کے دوستوں کی آوازیں بدوں فونوگراف کے اور ا ن کی شکلیں بدوں فوٹوگرافی کے نہیں دکھائی دیتیں۔اب جب کہ تم ان وسائط کے قائل ہو اور اضطراراً قائل ہوناپڑتا ہے تو روحانی امور میں کیوں وسائط کے منکر ہو؟ خدا تعالیٰ کی ہستی کو مان کر بھی تم ملک اور شیاطین کے وجود پر کیوں ہنسی کرتے ہو افسو س اس کا معقول جواب آج تک کسی نے نہیں دیا۔ناظرین! جس طرح سچے وسائط ہمارے مشاہدات میں ہیں اسی طرح سچے وسائط مکشوفات میں بھی ہیں۔جس طرح مشاہدات میں الٰہی ذات وراء الورا ہے اور ضرور ہے۔اسی طرح الٰہی ذات روحانیت میں بھی وراء الورا ہے۔اگر روحانیت میں بھی بعض وسائط غلط اور وہم ہیں تو مشاہدات بھی اس غلطی سے اوروہم سے کب خالی ہیں! فرشتے آسمان اور آسمانی اجرام اور ان کے ارواح کے لئے بطورجان کے ہیں شیاطین بھی ہلاکت ظلمت اور جناب الٰہی سے دوری اور دکھوں کے پیداکرنے کے لئے بمنزلہ اسٹیم کے اسٹیم انجن کے لئے ہے۔خلاصہ امور چہار گانہ مذکور (۱) مظاہر قدرت کے دیکھنے والے اعلیٰ بھی ہوتے ہیں اور ادنیٰ بھی۔ادنیٰ کو اعلیٰ کی رویت۔رویت کا انکار مناسب نہیں۔(۲) الکاپات۔مٹی ارز۔شعلے ایک عظیم الشان کارخانہ ہے اور اس میں اس قدر مواد ہوتے ہیں کہ اسلحہ کے بنانے والوں نے اورٍ
ستیارتھ والے نے جو ہتھیار لکھے ہیں ان میںا تنے مواد مشتعل نہیں ہوتے۔پس کیا وہ صرف اس لئے گرتے ہیں کہ چند عجائب خانوں میں پڑے رہیںاور خدا کایہ عظیم الشان فعل لغوہے؟ نہیں ہرگز نہیں۔(۳)فرشتے ملک۔سر۔شیاطین۔اہرمن اسر ہیں اور ان کا باہم عداوت کا رشتہ ہے ا ن کی جنگ نوروظلمت بلکہ عدم ووجود کے جنگ ہے۔(۴)اگر وسائط غلط اور برے ہیں تو وسائل صحیحہ اور عمدہ بھی ہیں۔اب ہم آیات کاترجمہ لکھتے ہیں جن میں اس جنگ کا تذکرہ ہے اور پوچھتے ہیں انصاف سے بتاؤ کہ آریو !کیا تمہارا کام تھا کہ تم انکار کرتے۔۱۔ (الحجر:۱۷تا۱۹) ضرور ہم نے ہی بنائے آسمان میں روشن اجرام اور خوبصورت بنایا انہیں دیکھنے والوں کے لئے اور محفوظ رکھا ہم نے انہیں ہر ایک خدا سے دور یا ہلاک شوندہ تکہ باز یا مردود سے ہاں اگر کوئی چھپ کر سننا چاہے تو اس کے پیچھے لگتے ہیں شہاب ثاقب۔میٹیارز۔الکاپات۔۲۔(الصّٰفّٰت :۷تا۱۱) ہم نے خوشنما بنایا اس ورلے آسمان کو کواکب کی زینت سے اور محفوظ کر دیا ہم نے اسے ہر ایک خدا سے دور یا ہلاک ہونے والے متکبر ضدی سے۔ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے اور ہرجانب سے دھکیلے جاتے ہیں دھتکارے جاتے اور ان کے لئے دائمی دکھ دینے والا عذاب ہے ہاں اگر کوئی جھٹی مارے تو اس کے پیچھے لگتے ہیںشہاب ثاقب۔میٹیارز۔الکاپات۔۳۔
(الملک :۶)ہم ہی نے مزین کیا اس ورلے آسمان کو روشن چراغوں سے اور کردیا ہم نے انہیں مار شیاطین کے لئے اور تیار کردیا ہم نے ان کے لئے جلنے کا عذاب۔۴۔(الجن :۱۰) تحقیق ہم بیٹھتے تھے بیٹھنے کی جگہوںمیں سننے کے لئے۔پس اب اگر کوئی بات سننا چاہے پاتا ہے اپنے لئے شہاب انتظار میں۔تم ہندیوں اور عام یورپ والوں سے تو طائف کے عرب نمبردار ہی اچھے نکلے۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ نبی کریم کے عہد ۶۱۰ء سعادت مہد میں مٹی ارز غیر معمولی بکثرت نظر آئے تو عام طور پر لوگوں نے خیال کیا کہ آسمان تباہ ہو چلا۔اس لئے لگے اپنی مویشیوں کو ذبح کرنے۔تب ا ن کے نمبردار عبد یا لیل نے کہا کہ اگر وہ ستارے نظر آتے ہیں جن سے تم لوگ راہنمائی حاصل کرتے ہو تو جہان خراب نہیں ہو گا۔یہ ابن ابی کبشہ (ہمارے نبی کریم کی طرف اشارہ کرتا ہے)کے ظہور کا نشان ہے۔ابن کثیر میںہے انالمسنا السماء کے نیچے ہی ابن جریر کہتاہے اس آیت کے نیچے کہ آسمان کی حفاظت دوباتوں کے وقت ہوتی ہے یا عذاب کے وقت یا ارادہ الٰہی ہوکہ زمین پر اچانک عذاب آجاوے یا کسی مصلح راہ نما نبی کے وقت اور یہی معنے ہیں اس آیت شریفہ کے۔(الجن :۱۱) یعنی ستاروں کے گرنے کو دیکھ کر وہ لوگ کہنے لگے کہ ہم نہیں سمجھ سکتے کہ آیا زمین والوں کے لئے تباہی کا ارادہ کیا گیا ہے یا ان کے رب نے انہیں کوئی فائدہ پہنچانا ہے۔خدا تعالیٰ کی عادت ہے کہ مصلح کے تولد، ظہور اور اس کی فتح مندی پر حزب الرحمن اور حزب الشیطان کی جنگ پہلے اوپر ہوتی ہے پھر زمین پر۔آیت کریمہ (النازعات : ۶)(الذاریات :۵)(الطارق :۵) کے نیچے حضرت شاہ عبد العزیز صاحب نے مفصل لکھا ہے کہ فرشتے بروج پر اثر ڈالتے ہیں اور
ان سے ایک اثرہوا اور دیگر اشیاء پر پڑتا ہے اور ملائکہ کا اثر شہب میں بھی نفوذ کرتاہے۔۲۸نومبر ۱۸۸۵میں ۲۷اور ۲۸نومبر کی درمیانی رات میں غیر معمولی کثرت سے شہب گرے تو اس وقت ہمارے امام ہمام علیہ السلام کو اس نظارہ پر یہ وحی بکثرت ہوئی۔دیکھو صفحہ ۲۳۸۔براہین احمدیہ۔یا احمد بارک اللہ فیک۔ما رمیت اذ رمیت و لٰکن اللّٰہ رمٰی اور اسی کے بعد دمدار ذوالسنین نظر آیا اور ۱۸۷۲ء کی رمی شہب غیر معمولی تھی۔والحمد للّٰہ رب العالمین۔پس یہ اور کل کواکب زینت سماء الدنیا ہیں اور روحانی عجائبات کی علامات ہیں اور نیز ان سے راہ نمائی حاصل ہوتی ہے یہی تین فائدے بخاری صاحب نے اپنی صحیح میں بیان فرمائے ہیں۔اب اس سوال کا جواب ختم کرتے ہیں مگر قبل اس کے کہ ختم کریں آیات ذیل کا بیان بھی مناسب معلوم ہوتاہے۔(الشعرآء : ۲۱۱تا۲۱۳)(الشعرآء : ۲۲۳) اللہ سے دور ہلاک ہونے والی خبیث روحوںکے ذریعہ یہ کلام الٰہی نازل نہیں ہوا اور ان کے مناسب حال بھی نہیں اور ایسا کلام لانے کے لئے و ہ طاقت ہی نہیں رکھتے بے ریب ایسا کلام سننے سے وہ الگ کئے گئے ہیں کیونکہ تمام شیطانی کاموں کا قرآن مجید میں استیصال ہے بھلا شیطان اپنے پاؤں پر آپ کلہاڑی مارتاہے ؟شیاطین تو ہر ایک کذاب ،مفتری،بہتانی،بدکار پرنازل ہوا کرتے ہیں۔سوال نمبر ۸۲۔رمضان میں رات کوکھایا کرو۔چرند پرند اور کیڑے رات کو آرام کرتے ہیں مگر روزہ دار کو پیٹ کی پڑی۔غرب میں تویہ قانون چل گیا مگر قطب شمالی وجنوبی میں کیا کیا جاوے گا۔الجواب۔انسان چرند پرند نہیں نہ ان پر اور ان کے کاموں پر انسان کے کام چلتے ہیں۔وہ تو وید بھی نہیں پڑھتے کیا انسان بھی نہ پڑھیں۔مگر یہ تو بتاؤ کہ رگوید آوی بھاش بہومکا کے لکھنے والا اتنی
عقل بھی نہیں رکھتا تھا جس قدر تمہاری عقل ہے۔گو وہ گریجوایٹ بی اے نہ تھا کہ وہ ۱۸۴ میں لکھتا ہے جو شخص اتی راتربرت کو پیرایہ مینیہ یگیہ کا جزو ہے پورا کر کے اسنان کرتا ہے اسے تیرتھ کہتے ہیں سوم یگیہ کے موقعہ پر آدھی رات کے قریب یگیہ سے فارغ ہوکر دودھ وغیرہ پینے کو کہتے ہیں۔یہ آدھی رات کو دودھ وغیرہ پینا کیسا ہے؟ قطب شمالی پر وہی کیا جاوے گا جو اب تک کیا جاتا ہے اور قرآن نے ہم کو بتایا کیا تم کو نہیں پڑھایا گیا کہ دو وقت سندھیا کرو تین وقت نہیں۔سندھیا کے لئے رات اور دن کا باہمی ملنا یہ مقرر وقت ہے اس لئے دن اور رات کے ملاپ میں یعنی طلوع اور غروب آفتاب کے وقت پرمیشور کا دھیان اور اگنی ہوتر ضرور کرنا چاہئے۔جو شخص یہ دونوں کام صبح و شام کے وقت نہ کرے اس کو بھلے لوگ سب دو جون کے ناموںسے باہر نکال دیں یعنی اس کو شودر کی مانند سمجھیں۔سوال تین وقت سندھیا کیوں نہیں کرتے؟ جواب تین وقت میں سندہی اتصال نہیں ہوتی۔روشنی اور تاریکی کا ملاپ بھی شام اور صبح دو وقت ہی ہوتا ہے۔سملاس نمبر ۲ نمبر ۶ صفحہ ۱۲۷۔پس عبادت کے دو ہی وقت ہیں اس سے زیادہ نہیں۔اب بتاؤ کہ گرین لینڈ میں یہ قاعدہ وید کا کس طرح چلتا ہے اور کیونکر۔ایک بار مَیں لاہور میں گیا تو وہاں کئی ایک نوجوان میرے پاس آئے اور یہی گرین لینڈ کا سوال پیش کیا اور قریب تھا کہ وہ کہہ دے کہ صاحبِ اسلام کو اس ملک کی آگہی نہ تھی۔مَیں نے اس سے کہا کہ چور کا ہاتھ کاٹنا قرآنی حکم اور اسلام کا عملدرآمد تھا اور ہاتھ کٹے چور مسلمان بھی ہوجاتے اور ہوتے تھے۔نمازیں بھی پڑھتے تھے اور قرآن کریم میں وضو اور تیمم کے وقت دونوں ہاتھوں کا دھونا یا مسح کرنا ضروری تھا۔پر چور ہاتھ کٹے ہاں ہاتھ کا مسئلہ کیوں چھوڑ دیا گیا۔بات یہ ہے کہ عقلمند انسان کو اللہ تعالیٰ نے عقلمند بنایا ہے۔کیا مناسب نہیں انسان کہیں عقل سے بھی کام لے جہاں ہاتھ ہی نہیں انکا دھونا کیسا اور جہاں ماہ رمضان نہیں وہاں رمضان کے روزے کیا معنی اور بھی بہت قسم کے جواب ہیں مگر تمہارے مذاق کے لئے ایک راہ پر ہمیں چلنا ہے اور چونکہ تم