از طرف تارک اسلام

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام, حصہ 19

میاں بیوی دونوں شرارت کا ارتکاب کریں تو دونوں کو سزا دو اور اگر شرارت کرنے سے باز آجاویں اور سنوار کر لیں تو ان سے اعراض کر لو۔اگر یہ حکم خاوند کا تجویز کریں جیسے تم کہتے ہو تو پھر خاوند کیا خود اپنے آپ کو سزا دے گا ؟ احمقوں کے اکثر کام حماقت کے ہی ہوتے ہیں تو سنو! یہ احکام سلطنت کے متعلق ہیں جن کو سزاؤں کا اختیار ہوتا ہے اور وہی امر فامسکو ھن کے مخاطب ہیں اس کے معنی ہیں بند کر و۔اب ہم تمہیں تمہارے گھر سے پتہ دیں جس با ت پر تو نے اعتراض کیا وہ بعینہٖ لفظ بہ لفظ تمہارے گھر میں موجود ہے۔منو ادھیائے ۹ شلوک نمبر ۸۲ص ۳۴۲۔جس عورت کے اوپر دوسر اوواہ شوہر نے کیا اور وہ عورت غصہ ہو کر گھر سے نکلی جاتی ہوتو اس کو روک کر گھر میں رکھنا خواہ خاندان کی روڑہ ترک کرنا چاہے اور منو ۹۔۷ میں ہے عورت کی حفاظت کرنے سے اپنے خاندان و اولاد و اتحاد و دھرم وغیرہ کی حفاظت ہوتی ہے پس جو اعتراض تم نے کیا ہے بعینہٖ وہ تمہارے منو شاستر پر آتا ہے۔رات دن عورتوں کو شوہر وغیرہ کے وسیلہ سے بے اختیار کرنا مناسب ہے جو عورت بشیون میں لگی ہے اس کو اختیار میں رکھنا چاہئے۔منو ادھیا۹۔۲۔عورتوں کو مشورے سے الگ رکھے۔منو ۷۔۱۴۹۔سوال نمبر۱۰۰۔طلاق پر اعتراض عورت بد صورت ہو لڑکیاں پیدا کرے ،خراب ہو تو مرد طلاق دے اور اگر مرد بد صورت ہو ،لڑکیاں پیدا کرے ،خراب ہو تو عورت طلاق نہ دے۔الجواب: عورت کو پسند کرکے بیاہ کرنا شرع اسلام کا حکم ہے اور پھر ایک ایسا حکم ہے کہ تمہاری کسی کتاب میں نہیں اور نہ دنیا کی کسی کتاب اور قانون نے ایسی سفارش مردوںکو کی ہے جیسی قرآن کریم نے عورتوں کی بہتری کے لئے فرمائی ہے۔ (النساء:۲۰) ترجمہ۔اور تم عورتوں سے اچھی طرح برتاؤ کرو پس اگر تمہیں بری لگیں تو سمجھ لو کہ ہو سکتا ہے

کہ ایک چیز تمہیں بری لگے اور اللہ اس میں خیر کثیر رکھ دے۔پھر فرمایا ہے۔(النساء:۳۵) انہیں نصیحت کرو اور ان کی چارپائی الگ کر دو اور سزا دو اور اگر اس پر بھی باز نہ آئے تو عورت کے رشتہ دار اور مرد کے رشتہ دار دونوں کورٹ کرکے صلح کرا دیں جیسے فرمایا۔(النساء:۳۶) (یعنی حتی المقدور سمجھاؤ کبھی سرزنش سے ،کبھی الگ سونے سے ،اگر اس طرح بھی نہ سمجھیں تو جیسے مذکور ہوا) پھر مرد اور عورت کے رشتہ داروں سے حکم بلاؤ۔اس تدبیر کے موافق اگرعورت اور مردکا ارادہ اصلاح کاہو گا تو اللہ ان میں موافقت پیدا کر دے گا۔اور یہ تمہارا اعتراض کہ’’ عورت طلاق نہ دے ‘‘کورانہ تعصب یا جہالت سے پیدا ہوا ہے۔اسلام نے عورت کو صاف اجازت دے دی ہے وہ بھی واقعات ضروری کے پیش آنے پر مرد سے طلاق لے سکتی ہے اسے اسلا م کی اصطلاح میں خلع کہتے ہیں با این ہمہ خدا تعالیٰ کی کتاب فرماتی ہے۔(البقرۃ:۲۲۹) اور عورتوں کے حقوق کی رعایت مردوںکے ذمہ ویسی ہے جیسی کہ عورتوں پر مردوں کے حقوق کی۔ہم نے تمام دنیا کے قوانین اور آسمانی کتابوں میں وہ آزادی اور حقوق عورتوں کے نہیں دیکھے جو قرآن کریم میں بیان کئے ہیں اور ہندوؤں کے قوانین تو سن ہی چکے ہو اب فیصلہ کرو کہ قدرتی اور سچی مساوات کہاں ہے؟ سوال نمبر ۱۰۱۔مرد ایک وقت میں دودو ،تین تین،چار چار کرے اورعورتیں ایک ہی وقت میں دو دو،تین تین ،چار چار خاوند کیوں نہ کریں؟ الجواب: غالباً عقل مند بی۔اے کی مراد ایک وقت سے ایک دو منٹ تو نہیں ہو گی۔ہم فرض

کرتے ہیںکہ مثلاًایک مہینہ ایک برس یا تین برس مراد ہو گی مگر تم ہی بتاؤ کہ ایک عورت ایک وقت میں ایک مرد کابچہ تو پیٹ میں رکھ سکتی ہے۔تو کیا بہت سارے مردوں کا بیرج (منی) نطفہ بھی اسی پیٹ میں رکھ کر بچہ دے سکتی ہے ؟اگر تم بلاواسطہ اس مشکل کو حل نہ کر سکو تو آریہ سماج کے لائق استریوں سے یہ مسئلہ دریافت کر لو۔اب رہی یہ بات کہ مرد ایک وقت میں کس قدر عورتوںمیں اپنا بیج ڈال سکتا ہے تو یہ بڑی بدیہی اور مشاہدہ کی بات ہے۔زمانہ میں یہ نظارہ نظر آ رہا ہے عورتوں کا مکان مردوں کی کثرت کا مقتضی نہیں۔قدرت نے ایسا نہیں بنایا اس واسطے ’’کیوں نہ کریں ‘‘کا جواب ہے کہ نہ کریںکیوںکہ قانون الٰہی اجازت نہیں دیتا اور قانون قدرت کی عدم اجازت سے منہ پھیر کر اس کی نہی پر اقدام کرنے والاآتشک اور ایسی طرح طرح کی لعنتوںمیںگرفتار ہوتا ہے۔تعدّد ازواج بے وجہ جائز نہیں۔اصل سبب تعدّد ازواج کابد کاریوں سے بچنا ہے۔جو لوگ بحثوں میں تعدّد ازواج کے مخالف ہیں وہ اندرونی خو اہشات او ر افعال کا مطالعہ فرماویں۔صرف کمزور ،جلق کے عادی ،مخنث طبع اور عدیم الفرصت لوگ اس فکر سے مستثنیٰ ہیں۔جس قوم نے زبان سے تعدّد ازواج کا انکار کیا ہے وہ عملی طور پر ناجائزاور ناپاک تعدّدازواج یعنی زناکاری میںمبتلا ہوئے ہیں۔ان کی خواہشوںکی وسعت اوردست درازی نے ایک عورت پر قناعت نہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ فطرت میںتعدّد اور تنوّع کی آرزو ضرور ہے۔خدا تعالیٰ کے قانون کا یہ مقتضاء ہونا چاہیے کہ وہ انسان کی وسیع خواہشوںاور اندرونی میلانوں پر مطلع اور حاوی ہو کر ایسی ترتیب اور طرزپر واقع ہو کہ مختلف جذبات والی طبائع کو بھی تقویٰ اور طہارت کے دائرہ میں محدود رکھے۔ستیارتھ کے صفحہ۱۲۰میںلکھا ہے ’’جب مہینہ بھر میںحیض نہ آنے سے حمل کے ٹھہر نے کا یقین ہو جائے تب سے ایک برس تک عورت مرد ہم بستر کبھی نہ ہوں‘‘۔انصاف کے لیے میںتمام آریہ سماج اور ناظرین کتاب کے حضور میںاپیل کرتا ہوں کہ یہ عمل درآمد عام خلقت کا ہے اور جن کی بیبیاںحمل کے بعد حمل میںرہتی ہیںوہ دو تین سال صرف دو تین بار جماع کر کے تندرست ،قوی المزاج مجرد رہ کر متقی بنے رہ سکتے ہیں؟

اورصفحہ ۱۵۷ میں لکھا ہے اگر حاملہ عورت سے ایک سال صحبت نہ کرنے کے عرصہ میں مرد سے یا دائم المرض مرد کی عورت سے نہ رہا جاوے تو کسی سے نیوگ کر کے اس کے لیے اولاد پیدا کردے۔کیا یہ دیانند کے احکام تقویٰ اورراستی کی ہدایتیں ہیں؟ بد قسمت مصلح ناپاک تعدّدازواج کی اجازت دیتا ہے مگر خدا کے پاک نبیوں کے پاک فعل کی پیروی سے روکتا ہے۔اب تعدّدازواج کے اصول اپنے ہاں سے سن لو۔منّو۷۔۲۲۱ص۲۴۸ میں ہے کھانا کھا کر عورتوںکے ساتھ محل میںبہار کرے۔اس کے بعد بوقت موقع پھر امو رسلطنت کو دیکھے۔پھر منّو ۹۔۱۲۴ص۲۴۹میںہے۔بڑی عورت میں پہلے لڑکا پیدا ہوا ہوتو پندرہ گئو اورایک بیل لیوے۔اسکے بعد چھوٹی عورت میںجو لڑکے پیدا ہوئے ہیں وہ اپنی والدہ کی شادی کے سلسلہ سے بزرگی کو پاکر یقیناًبا قی ماندہ گئو ں کا حصہ لیویں۔پھرمنو۔۹۔۱۸۳صفحہ ۳۶۰ میں ہے ایک آدمی کی چار پانچ زوجہ ہوں ان سب میں ایک پتر دان ہو تواس کے ہونے سے سب زوجہ پتر دان کہلاتی ہیں سب اس بات کو من جی نے کہا ہے۔پھر منو۔۱۱۔۵۔۴۱۷ میں ہے پہلے عورت موجود ہو اور بہکشا سے دولت فراہم کر کے اس روپیہ سے دوسری شادی کرے تو اس کو صرف جماع کا لطف ملتا ہے۔اور اولاد اسی کی ہے جس نے دولت دی۔اسی قدر حوالے طالب حق اور خدا ترس کے لیے کافی ہیں۔ان کے بعد پھر اسلام پر اعتراض کرنا ایسے شخص کاکام ہے جسے حق اور حقیقت سے دراصل کوئی تعلق نہیں۔سوال نمبر ۱۰۲۔عورتیں پردہ کریں مرد کیوں نہ کریں۔الجواب: اوّل تو مرد و عورت میں مساوات کہاں کہ مساوی حقوق دیے جاویں۔دوم۔عورت کے لیے جو حمل بچہ جننے دودھ پلانے کی تکلیف ہوتی ہے اس میں مرد کو کس طرح عورت کے ساتھ مساوات کا حصہ ہے۔

سوم۔عورت کے لیے یہ تکالیف با اسباب پنر جنم خیال کی جاویں تو بقیہ عدمِ مساوات کا عذر وسیع کیوں نہ کیا جاوے۔چہارم۔یہ آیت جس کا حوالہ سوال میں دیا گیا ہے یہ ہے۔(الاحزاب:۶۰) ترجمہ۔اے نبی! اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور مومنوں کی عورتوں سے کہہ کہ بڑی چادریں اُوڑھ لیا کریں اس سے یہ فائدہ ہو گا کہ وہ پہچانی جائیں گی اور ستائی نہ جائیں گی اور اللہ غفور و رحیم ہے۔اور اس کے ماقبل یوں ہے(الاحزاب:۵۹) اور جو لوگ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو خواہ مخواہ بغیر ان کے اکتساب کے ایذاء دیتے ہیں وہ بہتان اور بڑی بد کاری کا ارتکاب کرتے ہیں۔اور اس کے بعد یہ آیت ہے (الاحزاب:۶۱) یعنی اگر یہ منافق اور دل کے بیمار اور مدینہ میں بری خبریں اڑانے والے باز نہیں آئیں گے تو ہم تجھے ان کی سزا دہی پر آمادہ کریں گے پھر یہ مدینہ میں تیرے قرب وجوار میں رہنے نہیں پائیں گے۔ان آیات کا مطلب اور قصہ یہ ہے کہ مدینہ کے بعض بدمعاش مسلمان عورتوں کو چھیڑتے تھے اور عورتوں کو دکھ دے کر ان کے متعلق لوگوں کو تکلیف پہنچاتے تھے۔چونکہ بظاہر مومن ہونے کے مدعی تھے اس لیے جب پکڑے جاتے تو عذر کر دیتے کہ اس کو ہم نے پہچانا نہیں۔اس واسطہ یہ

نشان لگایا گیا غور کرو یہ کلمہ قرآن کریم کا  اور ماقبل کی آیت کس قدر صفائی سے بتاتی ہے کہ بڑی چادر ایک نشان تھا اور ان سے واضح ہوتا ہے کہ ایک شرارت کی بندش اسلام نے کی ہے اس لیے اس نشان کے بعد فرمایا کہ اب بھی اگر شریر شرارت سے باز نہ آئے تو ہم ان کو خوفناک سزا دیں گے۔افسوس ایسے نشانوں اور سچی باتوں پر اعتراض کیا جاتا ہے سنو! اس قسم کے نشان کیسے ہر جگہ موجود ہیں غور کرو منو ادھیا ۲ کے شلوک ۲۱۵ ماں بہن لڑکی ان سب کے ساتھ اکیلے مکان میں نہ رہے کیونکہ اندری بہت بلوان ہیں پنڈتوں کو بھی بری راہ پر کھینچ لاتی ہیں اور ۲۱۴ میں ہے کام، کرودھ ، سہت پنڈت ہو یا مورکھ ہو اس کو بری راہ میں لے جانے کے واسطے استری لوگ سامرتھ رکھتی ہیں ستیارتھ کے تیسرے سملاس فقرہ ۴ صفحہ ۴۲۔لڑکوں اور لڑکیوں کی پاٹھ شالا ایک دوسرے سے دوکوس دور ہونی چاہئے جو معلمہ یا معلم یا نوکر چاکر ہوں لڑکیوں کے مدرسہ میں سب عورتیں اور مردانہ مدرسہ میں مرد ہوں۔زنانہ مدرسہ میں پانچ برس کا لڑکا اور مردانہ پاٹھ شالا میں پانچ برس کی لڑکی بھی نہ جانے پاوے۔مطلب یہ کہ جب تک وہ برہم چاری یا برہم چارنی رہیں تب تک عورت و مرد کے باہمی دیدار ، مس ،اکیلا رہنے ، بات چیت کرنے ،شہوتی کھانے ، باہم کھیلنے، شہوت کا خیال اور شہوتی صحبت ان آٹھ قسم کی زنا کاری سے الگ رہیں۔سوچو اگر پردہ کی رسم جو اسلام نے قائم کی ہے نہ رہے توان آٹھ قسم کے زنا میںدیدار اورشہوت کے خیال کاکیاحال ہو گا؟او تار ک اسلام نوجوان! سوچ کر تو ہی کچھ اس کا جواب دے۔سوال نمبر۱۰۳۔لے پالک بیٹے کی بیوی حلال ہے اس طرح تو لوگ لے پالک بنا کر اور جائیداد کاطمع دے کر جوڑتوڑ سے عورت اڑالیںگے بغیر نکاح وگواہ تصرف میں لانے کے لئے آیت قرآن پیش ہو گی۔الجواب: لے پالک بناکر۔پال !لے پالک بنانا شرع اسلام میں جائز نہیں تو آپ کا اعتراض

کیونکر چسپاں ہو گا۔لے پالک بیٹا حقیقتاً بیٹا ہی نہیں اور اس کو بیٹا کہنا سچ نہیں۔اسی واسطے قرآن نے جو حقیقت کا کاشف ہے اس کو بیٹا کہنا جائز قرار نہیں دیا کیونکہ بیٹا باپ کی جز ہو تا ہے اور لے پالک غیر اور غیر کی نسل سے ہے۔مجھے ہمیشہ خیال آتاہے کہ حقیقی علوم کا معلم نیوگ کو کیونکر جائز کر سکتاہے کیونکہ نیوگی بیٹا نیوگ کنندہ کا نطفہ اور اس کا جزو ہوتا ہے۔نیوگ کنندہ اولاد کا لالچ دیکر لذت و مزہ بھی اٹھا لے اور پھر اپنے بیرج کی اولاد کو دوسرے کے مال ودولت کا مالک بھی بنا لے اور آہستہ آہستہ جوڑ توڑ کر کے آخر عورت بھی اڑا لے اور اپنا ہی بیٹا جائداد کا مالک کر دے اور پھر عذر کر دے کہ یہ وید کا ارشاد ہے۔آہ کوئی سمجھنے والا ہو!! پھر اسلام میں لے پالک کی بیوی کیونکر جائز ہو گی جبکہ لے پالک بنانا ہی جائز نہیں پھر کسی دوسرے کی بی بی بدوں طلاق کے اور اس کی عدت گذرنے سے پہلے جائز نہیں۔پھر بدوں نکاح اور گواہوں بلکہ بلا رضامندی ان والیوں کے جو عورت کے مہتمم ہو ں ہمارے مذہب میں کسی عورت کا بیاہنا جائز نہیں ہاں نیوگ میں یہ سب کچھ ہو سکتاہے۔سو وہ ہمارے یہاں ممنوع او ر آپ کے یہاں ضروری ہے۔سوچو اور غور کرو کہ اس خبیث الزام کا نشانہ وید کا مذہب ہے یا کوئی اور ! خدا تعالیٰ کا ہزار ہزار شکر ہے کہ اس کا کلام قرآن کریم ہر قسم کے ناپاک الزاموں سے پاک اور اس کے غیر ہر طرح کی نجاستوں میں آلودہ ہیں۔کوئی رشید ہے جو غور کرے!!! سوال نمبر ۱۰۴۔غریبی سے مت ڈرو نکاح کر لو خدا تم کو غنی کر دے گا۔اس پر ہنسی کی ہے اور تمسخر سے کام لیا ہے۔الجواب:۔منو میں تو یہ لکھا ہے کہ عورت کی حفا ظت کرنے سے اپنے خاندان ،اولاد ،آتمہ ، دھرم وغیرہ کی حفاظت ہوتی ہے۔منو ادھیا۹۔۷۔اور اسی منو کے ادھیا ۹شلوک ۳۰میں ہے پت نام ہے دوزخ کا اور اتر بمعنی محافظ کے ہیں چونکہ بیٹا باپ کو دوزخ سے بچاتا ہے اس سبب سے پتر کہاتاہے اس بات کو شری برہما جی نے کہا ہے۔

اور یہ تو ظاہر ہے غریبی بھی تمہارے یہاں ایک نرک ہے ذراسوچو !پتر تمہارا آریہ مسافراور اس کے اوپر مہارشی دونوں بلاپتر مر گئے۔غوروتامل کرو! مخلوق میں حیوانات کو پھر خاص انسانوں میںہم دیکھتے ہیں کہ لوگ مختلف القویٰ یعنی الگ الگ قویٰ کے پیدا ہوتے ہیں۔بعض کے قویٰ شہوانیہ قویٰ اور بعض کے بہت ضعیف ہواکرتے ہیں جس آیت کریمہ کا تم نے حوالہ دیاہے وہ آیت کریمہ یہ ہے۔  (النور :۳۳) یعنی اپنے میں سے بیوہ عورتوں اور قابل اور لائق لونڈیوں کا نکاح کردو اگر وہ مفلس ہوں اور اس خوف سے نکاح نہ کریں تو اللہ اپنے فضل سے انہیں غنی کردے گا۔اس آیت کریمہ کے پہلے بدکاریوں سے بچنے کا وعظ ہے اور تاکید ہے کہ بدوں اجازت صاحب خانہ کسی کے گھر مت جائو۔اپنی نگاہیں نیچے رکھو۔پھر یہ حکم دیاہے کہ بے بیاہے مردوں اور عورتوں اور اپنے اچھے غلاموں داسوں اور لونڈیوں کا باذن ان کے والیوں کے بیاہ کردو۔دیکھ کیساپاک اصل ہے اور پاک حکم ہے کہ اپنے لڑکوں لڑکیوں کا بیاہ تو کرتے ہو۔داسوں اور داسیوں کے بیاہ بھی کردو نیز شرع اسلام میںغلاموں اور لونڈے کے لیے گھرمیں آنے جانے کی اجازت ہے او ر ان سے پردہ نہیں۔اب اگر ان کی شادی نہ کی جاوے توآخر گھروں میںبدکاریوں کے مرتکب ہوں گے۔پس ضرور ہوا کہ ان کی شادیاں کردی جاویں کیونکہ آخر وہ بھی ہمارے ہی بچے بچیاں ہیں اور بتایاہے کہ وہ قابل شادی ہوں اورشادی کی صلاحیت ان میں ہو تو ان کی شادی کرو۔علی العموم شادی شدہ انسا ن کاہل و سست نہیں رہ سکتا۔نیز تعلقات کے باعث اس کے اخلاق میں بہت اصلاح ہوجاتی ہے اور بی بی بچوںاور بیبیوں کے کنبہ اور تمام وسیع متعلقوں سے اسے بہت کچھ اخلاق سے کام لینا پڑے گا۔آخر تو بھی انسان ہے سوچ تو سہی غلام اور لونڈیاں اور بے بیاہے مرد اور عورت جن کو شہوت کے اسباب وہتھیار دئیے گئے ہیں غریبی کے باعث اگر بیاہ نہ کریں تو اللہ تعالیٰ کے دیے ہوئے اور

اس کے پیدا کردہ اعضاء شہوت کے متعلق کیا یقین کریں کہ ہم غریبوں کویہ سامان حکیم خدا نے نعوذباللہ نادانی اورناعاقبت اندیشی سے دیا ہے۔سوال نمبر ۱۰۵۔ماموں چچاکی لڑکیاں بیاہ کرنا معیوب ہے کیونکہ بھائی بہن کا میاں بی بی بننا معیوب ہے۔الجواب۔تم لوگوں کے فضول لفظ اور دعویٰ ہی ہوتے ہیں۔ا س پر دلیل کیاکہ وہ معیوب ہیں اور بھائی بہن کا بیاہ ہیں۔کیاوید میں ممنوع ہے۔کیانیچر نے، عقل نے، کانشنس نے، تجربہ نے او ر بالآخر مشاہد ہ نے اس تعلق کو منع کیاہے۔ہمارے ضلع شاہ پور ہڈالی تحصیل خوشاب اور اس کے ارد گر بہت گائوں ہیں۔اروڑا قوم ہندو نے تمہارے اس غلط خیال اور اسلامی تعلیم کی حقیقت کو سمجھ کر چچااور ماموں جیسے قریب رشتوں میں شادیاں شروع کردی ہیں جیسے یورپ کی قوموں نے آخر مسئلہ طلاق کو اور مارمن قوم نے یورپ و امریکہ میں کثرت ازدواج کو قبول کرلیا۔سوال نمبر۱۰۶۔مسلمانوں کے لیے چار اور نبی کریم کے لیے زیادہ۔قانون کو مقنّن خود توڑتاہے۔الجواب۔تم نے سورہ احزاب کا حوالہ دیاہے۔میں نے سورہ احزاب کو پڑھا ہے۔وہاں ہرگز نہیں لکھا کہ نبی کریم عام مسلمانوں سے زیادہ کے ساتھ شادی کرلیں۔دوم۔اگر ایسا حکم سوائے سورہ احزاب کے قرآن کے باہر بھی ہو تب بھی موجب اعتراض نہیں۔اوّل تو اس لیے کہ تم ایسااعتراض پیش نہیں کرسکتے کیونکہ تمہارے ہاں نیوگ کے احکام میں لکھا ہے۔(۱۵۰) ستیارتھ کہ برہمن اپنی بی بی سے دوبیٹے اور دوسرے کی بیبیوں سے دودوبیٹے ان کے لئے۔پھر برہمن اپنی بی بی کے علاوہ اپنی برہمنی سے، کھترانی سے، ویشنی سے نیوگ کرے مگر کھتری برہمنی سے نہیں بلکہ کھترانی اور ویشنی سے اور ویش صرف ویشنی سے نیوگ کرسکتاہے۔

دیکھو برہمنوں نے جنہوں نے ویدوں کی شرح لکھی ہے اپنے حقوق کو کیسامستثنیٰ کیاہے بلکہ یوں کہیں کہ وید نے ہی مستثنیٰ کیاہو۔اگر کہوکہ ان کے علم وہنر و فضل نے یہ امتیاز ان کو بخشاہے تو مسلمان اپنے رسول کو بہت بڑا عظیم الشان اور بے نظیر انسان مانتے ہیں پھر وہ کیوں ممتاز نہ مانے جائیں۔سوال نمبر ۱۰۷۔ـ اے رسول ہم تم کوخبریں غیب کی سناتے ہیں۔حالانکہ یہ قصہ ہائے بائبل میںموجود ہیں۔ان میںغیب اور وحی کی کیا ضرورت تھی۔الجواب:(دیکھ سورۃ ہود)عقل مند انسان۔پال !یہ آیت شریفہ جس پر تیرا اعتراض ہے اس کے پہلے یہ ذکر ہے۔ (ہود:۳،۴) اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی پرستش مت کرو،بے ریب میں تمھارے لیے ہوں ڈرانے والا اور بشارت دینے والااور یہ کہ عفو مانگواپنے رب سے اور حفاظت طلب کروپھر اسی کی طرف متوجہ ہو جاؤ۔مخالفت پر بتاتا ہوںکہ تم پر میری مخالفت کا وبال آئے گااور ناکام رہو گے اور موافقت پر تمہیں بشارت اور خوشخبری سناتا ہوں۔پھر اس وعظ امید وبیم کے بعد فرماتا ہے۔(ہود :۴) یعنی اگر تم منہ پھیرو گے تو بے ریب میں ڈرتا ہوں تم پر بڑے دن کے عذاب سے۔پھر حضرت نبی کریم ﷺ کے مخالفو ں کی شرارتوںکا ذکر کیا ہے جو آپ کے مقابلہ میں کرتے رہے۔پھر عظمت الٰہیہ کا بیان ہے۔پھر یہ کہ اللہ تعالیٰ مہلت دیتا ہے تو منکر مہلت پر بھی ہنسی کرتے ہیں۔پھر عام انسانی حا لت کاتذکرہ کیا۔پھر بتایا ہے کہ علی العموم انسانی محنت اگر دنیا کے لئے ہو تو انسان کو دنیا میں فائدہ ہوتاہے مگر تیرے مقابلہ میں ان کی محنتیں بیکار ہیں۔پھر فرمایاجو شخص ہو کھلے عظیم الشان نشان پر اپنے رب کی طرف سے اور اس کے ساتھ ہو ایک

عظیم الشان گواہ رب کی طرف سے اور پہلے سے کتاب موسٰی بھی ایک بڑاامام اور رحمت ہے وہ تو ایمان لاتے ہیں۔پھر اشارہ فرمایا ہے کہ جب عر ب کی اقوام واحزاب چڑھائی کریںگے تو اس کا خمیازہ دیکھیں گے۔اس قصہ کی تفصیل سورہ احزاب میںکی ہے۔پھر کلمہ طیّبہ(ھود :۲۱) میں بتایا کہ یہ مخالف منکر تم کواس زمین عرب میں عاجز کرنے والے نہ ہوئے۔پھر مؤمنین کو بشارت دی ہے کہ یہ جنت والے ہیںاسی واسطے صحابہ کرام اس جنت کے بھی وارث ہوئے جس کاوعدہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم سے فرمایا اور اس جنت عدن کے بھی وارث ہوئے جس کو تو ریت نے اور مسلم کی حدیث میں جنت عدن فرمایا اور اس کے بھی جس کا فرعون فخر کرتا ہے۔(الزخرف:۵۲) بلکہ اس سورن کی زمین کی بھی جس کو دیانند سونے کی زمین کہتا ہے۔اسی سے ہم کو کامل یقین ہو گیا ہے کہ بعد الموت روضہ ریا ض جنت کے بھی مالک ہو ں گے اور بعد الحشر اس کامل الجنۃ کے وارث بھی ضرور ہوں گے جن کی یہ آرام گاہیں مثل ہیں۔پھر بتایا ہے کہ ان صداقتوں سے تم بے خبر ہو ہماری تمہاری مثل حق سے اندھے اور حق کے بینا۔اور بہرے اور حق کے شنوا کی مثل ہے پھر نوح علیہ السلام کا قصہ بیا ن کیا ہے کیونکہ نوح ؑ رسول اللہ تھے اور ان کے مخالف حق کے دشمن رسول کے مخالف تھے اور قرآن کریم میں ارشاد ہے۔(یوسف :۱۱۲) اس عبرت کا نتیجہ یہ ہو گا کہ جس طرح نوح رسول اللہ کامیاب ہوئے اور ان کے منکر مخالف ناکام رہے مخالفوں کا بیڑا آخر غرق ہوا اسی طرح میرے مخالفو! تمہارا حال ہوگا۔پھر آخری قصہ حضرت نوح ؑ پر فرمایا ہے۔ (ہود:۵۰)

یہ باتیں جو اب تک کہی گئیں غیب کی خبروں سے جو وحی کی ہم نے ان کی تیری طرف تو نہیں جانتا تھا ان باتوں کو (کہ تیر اا ور تیرے اتبا ع کا انجام کیا ہوگا اور نہ اس سے پہلے تیری قوم جا نتی تھی کہ ان کا انجام کیا ہو گا ) ہاں صبر اور انتظار سے دیکھ۔بے ریب آخرمیدان متقی کے لیے ہے۔سوال نمبر۱۰۸۔انبیا ء کے چند ناموں کا ذکر ہے باقی کیوں نہیں ؟ الجواب:انبیاء و رسل اس قدر گزرے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ (المدثر : ۳۲) اور فرماتا ہے : (المؤمن :۷۹) خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ ہم نے تمام دنیا کے شہروں میں راستباز بھیجے ہیں۔پھر اس مشترک اور یکساں راستی کا ذکر کیا ہے جو تمام راستبازوں میں مسلم تھی اور جسے ان سب نے دنیا کو تبلیغ کیا اور نمونہ کے طور پرایک مخاطب قوم کے مسلم راستبازوں کا ذکر کیا اور ان کا نمونہ بتا کر یہ پُر تحدی اور پُر شوکت پیشگوئی کی کہ میری تعلیم بھی وہی تعلیم ہے جو کل راستباز دیتے آئے ہیں اور میں اسی طرح کامیاب ہوں گا جس طرح وہ سب راستبازکامیاب ہوئے جن کی کامیابی تمہارے نزدیک بھی مسلم ہے۔نادان معترض اتنا نہیں سوچتا کہ خدا کی کتاب بے فائدہ اسماء شماری کر کے ہزاروں جلدیں ان بے شمار نبیوں اور مصلحوں کے اسماء کی تدوین میں جمع کر دیتی تو مخلوق کو اس سے کیا سبق دیتی۔قرآن کریم کا یہ زریں اور بلند دعویٰ کافی ہے کہ کل راستبازوں کی ایک ہی تعلیم تھی اور میری وہی تعلیم ہے اور میںضرور کامیاب ہو جاؤں گا اور ایسا ہی ہوا کہ خدا تعالیٰ کا وہ آخری عظیم الشان نبی ہر قسم کی کامیابی کا تاج پہن کر دنیا سے رخصت ہوا۔سوال نمبر۱۰۹۔ویدوں کا ذکر کیوں قرآن میں نہیں؟ الجواب: قرآن تذکرۃ الکتب کی کتاب نہیں۔وہ علم الٰہی کی کتا ب ہے،کتنے رسائل یہودونصاریٰ کے پاس ہیں کسی کا ذکر نہیں۔صحف ابراہیم کا ذکر ہے اور وہ اب تک موجود نہیں۔یہ امر ہنوز فیصلہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی