از طرف تارک اسلام

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام, حصہ 20

طلب ہے کہ وید کوئی خاص متحقق متعیّن شئے بھی ہے۔اس اختلاف پربحث کرنے کا یہ محل نہیںمگر یہ امرمسلّم ہے کہ وید علم صحیح کا نام ہے۔اس لیے وید کے معنی ہیں وہ چیز جس کے ذریعہ سے علم صحیح حاصل ہوتا ہے یا جس کے ذریعہ لوگ عالم ہوتے ہیں یا جس کے ذریعہ سکھ حاصل ہوتا ہے یا جس کے ذریعہ ہم سوچتے اور بچارتے ہیں۔اس معنی کے لحاظ سے تمام وہ ذرائع جن سے سچے علوم حاصل ہوتے ہیںوید ہیں۔سو قرآن کریم نے وہ تمام ذرائع صحیحہ واقعیہ بیان کر دئیے ہیں مثلاً فرمایا۔(البقرۃ :۲۸۳) تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔اللہ تعالیٰ خودتمھارا معلم ہو گا۔یہاں تقویٰ کو ذریعہ علم بتایا ہے۔تقویٰ کیا ہے عقائد صحیحہ۔راستبازی کے اقوال یا یوں کہیں ایمان بالغیب۔اللہ تعالیٰ کی عبادت اور اس سے دعا اور مخلوق کی بہتری کے لیے اپنے خداداد قویٰ اور زبان و اعضاء سے اور اموال سے کوشش کرنا۔پہلے معنی رکوع۶ پارہ۲ اور دوسرے معنی سورئہ بقرہ پار ئہ اول کے پہلے رکوع میںبیان کئے گئے ہیں اور ہم نے اپنی کتاب میں بہت جگہ ذکر کیا ہے۔دعا، دھیان و کوشش یہی ذرائع علم صحیح ہیں جن کی ہدایت اس آیت میں ہے۔(۲) (طٰہٰ :۱۱۵) اے میرے رب !مجھے علم میںترقی بخش۔(۳) اور فرمایا ہے۔(محمد :۲۵) وہ کیوںقرآن کو غور سے نہیں پڑھتے۔(۴) اور فرمایا: (العنکبوت :۷۰) جو لوگ بہت کوشش کرتے ہیں ہماری راہوںکے پانے میں ہم ان کو اپنی راہیں دکھادیا کرتے ہیں۔(۵،۶) اور ذکر الٰہی اور تفکر بھی علم صحیح کا باعث ہے چنانچہ فرمایا:   (آل عمران:۱۹۱،۱۹۲)

یعنی نشان ہیں دانش مندوں کے لیے جو یاد رکھتے ہیںاللہ کو کھڑے اور بیٹھے اورلیٹے لیٹے اور تفکر کرتے ہیں آسمانوں اور زمین کی بناوٹ میں۔دیانند نے بھی لکھا ہے کہ رشی لوگو ں کو مراقبوں ،سمادھوں وغیرہ سے یہ سچے علوم حاصل ہوتے ہیں۔غرض وہ تمام سچے علوم قرآن کریم میں مذکور ہیں جو انسان کی فلاح دنیوی و اخروی کے لئے ضروری ہیں اور حقیقی وید کے یہی معنی ہیں۔اب بتاؤ ویدوں کا ذکر قرآن میںموجود ہے یا نہیں۔سوال نمبر۱۱۰۔قسم مت کھاؤ۔پھر خود گھوڑوں، ہواؤں وغیرہ کی قسمیں کھائی ہیں۔ہمالہ۔ایلپس۔بندھیاچل۔اڑد وغیرہ بھینس۔ہاتھی۔گنگا۔جمنا وغیرہ کی قسمیں کیوں نہ کھائیں۔دماغ میں نہ تھیں۔الجواب۔سنو!قسموںکا جواب تو مفصل سوال نمبر۱۴کے جواب میں موجود ہے پر تمہاری عادت ہے کہ تکرار اور بے وجہ تکرار کرتے ہو اور یہ تمہاری بے ایمانی ہے کہ تم نے تکرار کا عیب قرآن پر بے وجہ لگایا ہے نادان! تم کو ہمالہ، بندھیا چل، اڑد، بھینس، ہاتھی، گنگا ،جمنا یاد آئیں اور کشمیری۔کابلی۔چینی۔روسی وغیرہ کو اپنے اپنے ملک کے نظارے ہائے قدرت یا د آجائیں گے تو کیا قرا ٓن شریف تمام نظارہ ہائے قدرت کی تفصیل کرتا؟ پھران پر حوادث جدیدہ کی تفصیل کرتا جو روز مرہ نئے نئے واقع ہوتے ہیں مگر یہ تو بتاؤ کہ تمہارے منوجی اور یاگ ولک جی نے قسموں میں کیوں خصوصیت کی ہے۔منو ادھیا۸۔۸۸ گئو بیج اور سونا کی قسم دے کر دیشیہ سے پوچھے۔دیکھو خصوصیت ہے یا نہیں اور قرآن کریم میں تو (الحاقۃ :۳۹،۴۰)موجود ہے۔پھر یہ تو بتاؤ کہ دیانند نے وید سے جو شلیپ ودیا نکال کر دکھائیں۔وہ صرف وہی دکھائیں جو یورپ والوں میں موجود سنیں زیادہ کیوں نہ دکھائیں۔بات یہ ہے۔مناظرات قدرت کو دعاوی کے ثبوت میں وہاں تک پیش کیا جاتاہے جہاں تک مخاطب کی سمجھ پہنچ سکتی ہے۔فہم سے بالا تربات کرنا حکیم کاکام نہیں۔انبیاء اور رسل پھر اللہ جلشانہ جیسا علیم وحکیم کیوں ایسی لغو حرکت کرتا۔

سوال نمبر۱۱۱۔(الجمعۃ:۳)پر اعتراض کیا ہے کہ پڑھے لکھے عالم فاضل ،ان پڑھ کی بات کو کیوں مانیں۔سورج کا دلدل میں غروب ہونا۔عیسیٰ بلاباپ پیدا ہو گیا۔لاٹھی کا سانپ بن گیا۔یہ باتیں معقول پسند آدمی کی کتاب میں نہیں ہو سکتیں۔الجواب :آیت کے صحیح معنی ہم بتاتے ہیں مگر اس کے معنی کو بیان کرنے سے پہلے میں پوچھتا ہوں کہ سورج کا دلدل میں ڈوبنا کتنی بار بیان کر چکے ہو۔تم لوگوں کو تکرار مضامین کلام مجید پر اعتراض ہے اور ذرا سے رسالہ میں یہ تکرار۔دیکھو سوال نمبر۷۹،۸۰پھر عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش پر سوال دیکھو سوال نمبر۱۶،۷۴پھر لاٹھی کے سانپ پر اعتراض دیکھو سوال نمبر۴۸،۴۹،۵۰۔(۱)بھلا یہ تو بتاؤ کہ قرآن کریم میں کہاں لکھا ہے کہ سورج دلدل میں غروب ہوتا ہے تم جھوٹ بولتے ہو۔ہاں قرآن میں ہرگز ہرگز نہیں لکھا بلکہ وہاں لکھا ہے (الکھف:۸۷)یہاں لفظ  جس کے معنی ہیں ’’سمجھا اس نے‘‘سورج کو کئے ہیں۔پھرہمارے نبی کریم ﷺ کو کون کہتا ہے کہ ان پڑھ تھے۔ہمارے جس قرآ ن مجید پر تم کو اعتراض ہے اس میں تو لکھا ہے اور ہمارے ہادی کو خطاب ہے۔ (النساء :۱۱۴) اور فرمایا (النجم :۶،۷)اور فرمایا : (طٰہٰ :۱۱۵) اور فرمایا: (العلق :۶) پس آپؐ کا معلّم وہ علیم وخبیر ہے جس کا دوسرا نام رب العلمین ہے۔وہ ہر ایک کو اس طرح اب بھی سکھانے کو تیار ہے جس طرح اس نے پہلے سکھایا۔جیسے فرمایا: (البقرہ:۲۸۳) ہاں تم بتاؤ کہ اگنی ،ادت ،انگرہ ،وایو جو تمھارے اصل معلّم و بانیء دین خیال کیے گئے ہیں۔کیا پڑھے لکھے تھے۔ان کے کسی استاد کا نام بتاؤ مگر آپ نے نور الدین کی شاگردی تو کرنا نہیں۔کیا پال ،وہ پڑھے لکھے تھے۔اگر ہاں کہو تو ثبوت دو وید سے اور اگر کہو کہ نہیں تو دستبرداری کرو

اعتراض سے۔بات یہ ہے کہ اوّل تو رشی بے باپ تھے۔دوم تمھا رے اعتقاد کے مطابق یہ خلاف قانون قدرت ہے کہ خدا ان سے بولا ہو۔سوم بہر حال ان پڑھ تھے۔منیو ،رشیو ں نے جب یہ کلام ان سے سنا تو وہ خود عملاًکچھ نہیںبتا سکے۔بلکہ ان رشیوں کو بھی صرف اپنے فکرو خیالات سے خود بخودبرہموںکی طرح ہی ویدک معانی سمجھنے پڑے۔بخلاف ہادی اسلام کے کہ آپ نے قرآن کریم کا اوّل عملی نمونہ بن کر دکھایاآپ نے عمل کرکے دکھایا۔عمل درآمد کرا کر دکھایا۔تو تُو بھی اے نعوذباللہ اسلامی سکول کا ہیڈ ماسٹر رہا تھا۔کیا سچ مچ ملہمان وید پڑھے لکھے تھے۔کیا پڑھا ہوا تھا اور کیا لکھا تھا۔آریہ ورت کی تمام تفاسیر وید تو غلط ہیں۔دیکھو ستیا رتھ ص۵۳۳اور رگ وید بھومکا ص۲۰۰ اور آریہ ورت کا عمل درآمد قبل ازآریہ سماج از سر تا پا غلط تھا۔آریہ ورت کے مصلح شنکرا چارج بھی تمہارے نزدیک غلطی پر تھے۔کیونکہ شنکراچارج ویدانتی تھے۔مگر ایسا دعویٰ اسلام اپنے ہادی کی نسبت نہیںکر سکتا۔دیکھو عمل درآمد میں تعامل اسلام کیساصحیح ہے۔او بد قسمت !پہلی تفاسیریں تو حسب تحقیق دیانند غلط تھیںاور دیانندی تفسیر حسب تحقیق آریہ مسافر و تصدیق منشی رام وغیرہ غلط ہیں۔دیکھو ترجمہ رگ وید بھاشی بھومکا منشی رام کا ابتداء ،منشی رام کاترجمہ صفحہ۵،۶،۷۔اب آیت کے معنی سنو !امّ القریٰ کی طرف نسبت کرنے میں امّی بولتے ہیں۔تم نے مکر، مکرا، مکروا کی گردان کر کے دکھایا ہے کہ تم عربی جانتے ہیں۔پس کیا یہ سچ نہیں ؟پس امی کے معانی ہوئے امّ القر یٰ کا رہنے والااور امّ القریٰ مکہ کا نام ہے۔پس ان پڑھ کے معنے خواہ مخواہ لے لئے۔موقع مناسب آگا پیچھادیکھ کر معنی کرنا چاہیئے تھا۔اور سچ یہ ہے کہ جہاں کوئی ہادی بھیجا جاتاہے اسی بستی کو اس ہادی کے زمانے میںاور بستیوں کا امّ جس کے معنی اصل کے ہیںکہا جاتا ہے۔ثبوت (القصص :۶۰)قرآن میں ہے۔پھر اس لحاظ سے بھی مکہ معظمہ کو امّ اور امّ القریٰ کہا گیااور ہر مامور کی بستی امّ ہواکرتی ہے۔

سوال نمبر۱۱۲۔بلسان عربی مبین پر اعتراض کیا ہے۔اگر عرب عذر کر سکتے تھے کہ ہم عجمی نہیں جانتے تو عرب کے ماورا ء اور بلاد کے لوگ عذر کر سکتے ہیںکہ ہم عربی نہیں جانتے پھر کتاب الٰہی اسی زبان میںآنی چاہیے جو کسی قوم و ملک سے خصوصیت نہ رکھے اور سب السنہ کی جڑہو۔الجواب۔عرب لوگ تو عذر کر سکتے تھے اور ان کا حق تھا اور انہوںنے عذر کیا۔تم لوگ عذر نہیں کر سکتے اور نہ تم نے اب تک عذر کیا اور نہ تمھارا حق ہے کہ عذر کرو۔یہ میری بات معمّہ پہیلی نہیںتم کو ذرا تفصیل سے سناتا ہوں سنو اور پھر دیدہ ٔبصیرت سے دیکھو۔مذہبی طور پر اگر دیکھا جاوے تو تمام بلاد مذہبی تقسیم سے دو حصوں پر منقسم ہیں اول مشرقی بلاد۔مشرق سے میری مر اد اس وقت ایران سے لے کر جاپان تک ہے۔دوم بلاد مغرب۔مغرب سے مراد میری بلاد شام سے لے کر یورپ و امریکہ تک ہے۔کون منکر ہے یا انکار کر سکتا ہے کہ ایران یا تمہارا کہا مان لیتے ہیں کہ ہندوستان مرکز ہے ایک مذہب کا جس کو ہندوستان یا ایران نے مانا اور انہیں کا اثر چین و جاپان تک پہنچاکیونکہ بدھ جی آرین تھے اور گیا اس کا مرکز ہے اور امریکہ و یورپ مسیحی مذہب کے ما تحت ہے اور مسیح علیہ السلام یروشلم کے باشندے تھے اور عبرانی تھے۔پس ایرانی یا آرین یا عبرانی انبیاء و اولیاء و اصحاب کے ہی مذہب کی حکومت ان تمام بلاد میں رہی۔پس جو لوگ عبرانیوں کے ماتحت حکومت رہ چکے ہیں وہ کیونکر عذر کر سکتے ہیں کہ اپنی بولی کے سوا دوسری زبان کی کتاب کے ہم ماتحت نہیں ہو سکتے۔اسی طرح جو لوگ وید کی زبان جو کسی ملک کی زبان نہیں یا ایرانی زبان کے ماتحت رہ چکے وہ کیونکر عذر کر سکتے ہیں کہ ہم اپنی زبان کے ماوراء کسی زبان کی کتاب کے ماتحت نہیں ہو سکتے۔ہاں عرب عذر کر سکتے ہیں کیونکہ ان کے مرکز نے غیر زبان کو نہیں مانا اور مرکز عرب پر دونو ں کی سلطنت قطعاًنہیں ہوئی اور دونوں کا کوئی اثر مر کز عرب پر نہیں پڑا۔غور کرو ارمیاہ کی کتاب کے ابتداء میں مانا گیا ہے کہ عرب پر کوئی اثر تعلیم عبرانیوں کا نہ تھا اور تم تو مانتے ہی ہو کہ ان پڑھو ں میں ان پڑھ رسول ہمارے رسول تھے ﷺ۔پس ان کویا ان کی

کی قوم کو تمہارے ویدوں نے کیا نفع دیا۔اگر نفع دیتا تو ان پڑھ کیوں رہتے اور کیا امید ویدوں سے ہوسکتی تھی۔دیانند نے خود لکھا ہے کہ اور بلاد میں جو لوگ آباد ہوئے وہ برہمن نہ تھے بلکہ۔۔۔۔۔وغیرہ تھے۔پس ثابت ہوا کہ عرب عذر کر سکتے ہیں نہ غیر عرب۔سوال نمبر۱۱۳۔لا تبدیل لکلمات اللہ پر اعتراض کیا ہے۔اگر کلمات سے مراد قانون قدرت ہے تو قرآن میں خلاف قانون قدرت کیوں۔پھر گالی دی ہے۔اور اگر آیات ہیں تو نسخ کیوں۔محقق کتنے ہی احکام قرآن سے دکھا سکتا ہے جو پہلے جائز کئے اور پھر ممنوع۔شراب پہلے حرام نہیں کیا پھر حرام کیا۔اسی طرح بیت المقدس قبلہ تھا پھر نہ رہا ؟ الجواب:جس کو تم لوگ قانون قد رت کہتے ہو اس کے خلاف بھی قرآن کریم میں ایک کلمہ نہیں۔مگر یہ یاد رہے کہ قانون قدرت میں تھیو ریاں خیالی فلسفہ پیش نہیںکرنا۔سائنس کے خلاف کچھ دکھاؤ۔اور نسخ بمعنے ابطال حکم بھی قرآن کریم میں قطعاً نہیں کیا معنی؟ قرآن کریم میں کوئی ایسا حکم موجود نہیںجس پر کسی زمانہ میںتو ہم کوعمل درآمد کرنا ضرور تھا اور اب اس پر عمل درآمد کسی طرح جائز نہ ہو بلکہ قطعاًممنوع ہو۔مثلاًبیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا حکم جس آیت میں ہووہ آیت قرآن کریم میںتو قطعاًموجود نہیں۔اسی طرح ایسی آ یت بھی کوئی نہیں اور قطعاً قرآن کریم میں نہیںکہ جس میں لکھاہو شراب حلال ہے تم پیا کرو۔ہاں یہ بات ہے کہ شراب پہلے ہی حرام کیوں نہ کیا دیر کے بعد کیوں حرام کیا۔مگر اس میں نسخ کس حکم موجو د فی القرآن کا ہوا۔نزول ارشادات آخر بتدریج ہوا کرتا ہے۔کیا وید کے تمام احکام بلا کسی ترتیب کے یکدم رشیوں نے سمجھے تھے ؟نہیںاور ہرگز نہیں۔آپ تو کہتے ہیںکہ محقق کتنے احکا م نکال سکتا ہے کہ پہلے جائز کئے پھر ممنوع۔ہاں مجھے تو کوئی آیت ایسی معلوم نہیںجس سے یہ پایا جائے کہ فلاں حکم جائز یا ضرور ہے۔پھر بعینہ اسی حکم کو کہا گیا ہو کہ یہ حکم ممنوع ہے۔نہیںنہیںاور ہر گز نہیں۔ہم کو ہمارے قرآن نے کہیں نہیں کہا کہ فلاں حکم جو فلاں آیت میں ہے اب قطعاًمنسوخ ہو گیا۔ہمارے ہادی نبی کریم ﷺنے نہیںفرمایا کہ فلاں

حکم قرآنی اب منسوخ ہے۔آپ کے پاک جانشینوںابو بکر ؓو عمرؓنے جنکی نسبت الٰہی ارشاد ہے۔(التوبۃ:۱۰۰) اور ان کے اتباع کو باعث اپنی رضامندی کا فرمایا ہے۔انہوں نے بھی نہیںفرمایا کہ فلاں حکم قرآنی اب منسوخ ہے۔اس پربالکل عمل درست نہیں۔نسخ کے معنی اگر ابطال حکم کے ہیں کہ قرآن میں ایک حکم موجود ہو اور وہ منسوخ کیا گیا ہو تو ایسا حکم بھی مجھے ہر گز معلوم نہیں۔اگر کسی کواس کے خلاف دعویٰ ہو تو ثبوت دے۔قرآن کریم حسب ارشاد الٰہی اکمال کے لئے آیا ہے۔جیسا اس نے فرمایا۔(المائدۃ:۴) پس وہ حقائق ثابتہ کے ابطال کے لئے نہیں آیا بلکہ اثبات حقائق کی خاتم الکتب ہے۔ترک اسلام کے صفحہ ۶۲کے سوال ۱۱۳کاایک طریق سے جواب۔حکم کہیںبوجہ غلطی اور ناسمجھی حاکم کے بدلا جاتا ہے اور کبھی بوجہ تبدّل مصلحت بدلا جاتا ہے۔طبیب کہیں تشخیص میںغلطی کرتا ہے اوراس و جہ سے اپنی غلطی پر اطلاع پاکر پہلے نسخہ کو بدل دیتا ہے اور کبھی بوجہ تبدل حالات مریض یا اس لئے کہ پہلی دوائی کا وقت گزر گیا اس پہلی دوائی کو بدل دیتا ہے۔مثلاًاثناء علاج بخار میںاگر سرسام ہوجائے توبو جہ تبدل احوال مریض نسخہ بدلا جاتاہے اور بعد مسہل کے جومقوی نسخہ لکھا جاتا ہے تو یہ تبدیل بو جہ اختتام پہلی دوائی کے وقت کے ہوتی ہے مگر ہرچہ باداباد۔ان دونوں صورتوں میںتغییر وتبدیل اس و جہ سے نہیں ہوتی کہ طبیب نے اپنی غلطی پر اطلا ع پائی۔اسی طرح سوچو خدا کے احکام میں تبدل وتغیّر بھی اسی دو سری قسم کاہوا کرتا ہے پہلی قسم کا نہیں ہوتا۔مگر حضرت معترض کوان دونوں صورتوںکی خبر ہی نہ ہو تو وہ کیا کریں۔معذور ہیں۔(انتصار الاسلام سعیریسیر) للمولوی محمد قاسم۔

والجواب الثانی۔اگر حکم خداوندی میں تغییر وتبدیل خلاف عقل ہے تو ارادہ خداوندی میں بھی تغییر وتبدیل خلا ف عقل ہی ہو گا۔حکم کے تبدیل میں اگر یہ خرابی ہے کہ خدا کی طرف غلط فہمی کا الزام آئے گا تو ارادہ کی تغییر وتبدیل میں بھی یہی خرابی ہے کیونکہ ارادہ بھی مثل حکم کے فہم پر موقوف ہے یعنی جس طرح حکم جب دیتے ہیں جب پہلے اپنے دل میں کچھ سمجھ لیتے ہیں ایسے سمجھ والے ارادہ بھی جب ہی کرتے ہیں جب اس مراد میں کوئی فائدہ خیال کر لیتے ہیں۔مگر یہ ہے تو پھر پیدا کرنے کے بعد معدوم کر دینا اور جلانے کے بعد مارنا اور عطائے صحت کے بعد مریض کر دینا اور راحت کے بعد تکلیف میں ڈال دینا علٰی ہٰذالقیاس اس کا الٹا بھی خدا سے ممکن نہ ہوسکے کیونکہ یہ سب بارادہ خدا ہوتے ہیں۔سو ایک ارادہ کے بعد دوسرا ارادہ مخالف اگر خدا کرے تو یوں کہو پہلے بے سوچے سمجھے خدا نے ارادہ کر لیا تھا(انتصارالاسلام)قاسم العلوم۔۱۲۔اور سنو۔قرآن مجید اور فرقان حمید میں اختلاف نہیں۔اوّل اس لئے کہ اختلاف کے یہ معنی بھی ہیں کہ سنیوں کا قرآن اور ہو شیعوں کا اور۔روافض کا اور ہو خوارج کا اور۔ظاہری لوگوں کا اور قرآن ہو اور اہل تصوف کا اور۔مقلدوں کا اور۔غیر مقلدوں کا اور جیسے سناتن اور تمہارا باہم اختلاف ہے کہ وہ برہمنوں اور اپنشدوں کو بھی ویدہی یقین کرتے ہیں اور آریہ سماج صرف منتر بھاگ اور سنگہتا کو۔قرآن کریم کی محافظت کا ٹھیکیدار خود اللہ رب العالمین ہے فرماتا ہے۔ ( الحجر :۱۰) اور فرماتا ہے۔  (القیامۃ :۱۸) اور فرمایا۔  (حٰمٓ السجدۃ :۴۳) جیسے میں نے بارہا بیان کیا ہے کہ ایک سلسلہ جسمانی امور کا ہوتا ہے اور دوسرا سلسلہ روحانی امور کا۔پس اس کے ظاہری سلسلہ کو دیکھو۔پانچ وقت کے فرائض اور ا ٓٹھ وقت کے نوافل ہیں۔قرآن مجید پڑھاجاتا ہے کم سے کم چالیس رکعتوں میں اور زیادہ سے زیادہ ساٹھ بلکہ

اسّی رکعتوں میں اور حفاظ وعلماء اور اہل دل ہررکعت میںمختلف سورتیںپڑھتے ہیں۔یہی تعامل اہل اسلام کا اب تک تیرہ سوسال سے ہے اور اس میں اصل کتاب کے محفوظ رہنے کا بڑا سرّ ہے۔میں ان نادان۔ناعاقبت اندیش اور کلام الٰہی کے مزہ سے ناواقف لوگوں کو کسی شمار میں نہیں لا سکتا جو تیرہ سو برس کے حقیقی تعامل کے خلاف ترجمہ قرآن کے نماز میں مجوز ہیں گو وہ کئی رنگوں میں رسائل شائع کریں یا کسی سلطانی درہ کا قرب رکھتے ہوں۔نماز میں قرآن کریم پڑھنے کا ارشاد ہے اور قرآن بلسان عربی ہے اور قرآن قرآناً عربیاً ہے اور ترجمہ ہمیشہ مترجم کا خیال ہوتا ہے اور مترجم حسب استعداد و علم وفہم واطلاع ووسعت علم ترجمہ الگ الگ کرتے ہیں۔دنیا میں کوئی کتاب دیکھو اس کا ترجمہ ایک مذہب و ملک کے چند لوگ کریں سب مختلف ہی ہو گا۔دوم۔ضروری ہے کہ مسلمان لوگ قرآن کریم کا تدارس اور دَور کریں اور یہ دور باہم مل کر پڑھنا قرآن کی حفاظت کا بڑا باعث ہے۔سوم۔مریضوں کے سامنے حتیٰ کہ خطرناک حالت میں بھی قرآن کا پڑھنا مسلمانوں میں معمول ہے اور اسے ختم کہتے ہیں اور یٰسین و تبارک تو عام ملوانے بھی جانتے ہیں۔یہ عمل درآمد بھی حفظ کا مؤید ہے اور خوب مؤید ہے۔چہارم۔ہر سال رمضان شریف میں قرآن کریم بکثرت پڑھاجاتا ہے تم کو تو خبر نہیں کیونکہ تم تو مسلمانوں کی گو دمیں نہیں پلے اور بعض ناعاقبت اندیشوں نے اس کو ترک کر دیا۔پنجم۔حفاظ کے مجمعوں میں قرآن کریم دعویٰ سے یاد سنایا جاتا ہے اور اس سے خوب حفاظت ہوتی ہے۔ششم۔ہر روز ہم لوگ خطوط تصانیف اور ہر روزہ بات چیت میں بہت بہت آیات پڑھتے ہیں اور اس قدر پڑھی جاتی ہیں کہ غالباً کل قرآن پڑھاجاتا ہے۔ہفتم۔مسلمان اور مخالفان اسلام بھی قرآن پر تفسیریں لکھتے ہیں اور لکھتے آئے۔

ہشتم۔باہمہ سخت عداوت ومخالفت ،متکلمان شیعہ وسنی۔خوارج۔روافض وغیرہ فرق اسلام ایک ہی قرآن کو پیش کرتے ہیں۔نہم۔اسلامی سلطنتیں۔انجمنیں اور جماعتیں گو اب سب کمزور ہیں پھر باوجود افلاس کے فضول خرچ، سست، باہم نفاق میں مبتلا مگر پھر بھی ہزاروں ہزار حافظ عورتیں اور مرد اس وقت بھی موجود ہیں اب جب یہ حال ہے تو قوت وشوکت جاہ وجلال کے وقت قرآن کریم کا کیا چرچا ہو گا۔پھر غور کرو نبی کریم کے وقت جب مذہب اسلام میں نئے نئے جوشیلے داخل ہوئے باایں کہ ان کی قوت حفظ ضرب المثل تھی ان کو تئیس برس میںبتدریج قرآن کریم سنایا گیا۔نہم۔ہر ملک وہر ایک قوم میں بڑوں اور چھوٹوں کا امتیاز ہوتا ہے اور قرآن کی یہ قدر ومنزلت اسلام نے کی تھی کہ کہا یؤم القوم اقرء ھم لکتاب اللہ۔قوم کا امام وہی ہو جو سب سے بہتر کتاب اللہ کو پڑھ سکتا ہو۔مطلب یہ کہ تمام محلوں اور جمعہ اور عیدین وغیرہ ایام میں پیش نماز سب لوگوں سے آگے وہ کھڑا ہو جو کوئی قرآن کریم زیادہ جانتا ہو۔پس اب غور کرو اس حکم سے قرآن کریم کی طرف عوام اور خواص کیسے جھکے ہوں گے اسی واسطے ہماری تواریخوں میں ہے کہ ایک یمامہ کی لڑائی میں ستّر قاری شہید ہو گئے تھے۔ادنیٰ درجہ اور قوم کے لوگ اسی واسطے پڑھتے تھے کہ ا ٓگے بڑھیں اور اعلیٰ لوگ اس لئے کہ پیچھے نہ رہیں۔دہم۔قرآن کریم نزول کے وقت معاً لکھوایا جاتا تھا اس واسطے فرمایا۔(الطور:۲تا۴)اور وغیرہ اورلکھا محفوظ رہتا ہے۔یاز دہم۔یہی قرآن۔تفاسیر۔حدیث،فقہ واصول وغیرہ اسلامیہ علوم کی جڑ تھا بلکہ مباحثات میں بھی اول دلیل تھا پھر یہ کیونکر ضائع ہو سکتا۔دواز دہم۔وعظوں میں اسی کی آیات پڑھی جاتی ہیں اور مقدمات میںبھی اسی سے اولاً مقدم طور

پر استدلال کیا جاتا تھا اور کیا جاتا ہے۔عبادات خلوت کی ہوں یا جلوت کی سب میں قرآن کریم مقدم تھا اور ہے اور ان میں پڑھاجاتا تھا اور پڑھاجاتا ہے۔سیز دہم۔جس قدر لوگ اور قومیں مسلمان ہوتی تھیں ان کے مذہبی رسوم اور مقدمات کے لئے ماہران قرآن کو ان قوموں کے پاس روانہ کیا جاتا تھا اور ان کا امیر بنایا جاتا تھا۔چہاردہم۔اس کے لکھنے والے بنصّ قطعی قرآن کے معزز بنائے گئے تھے جیسے فرمایا (عبس:۱۴تا۱۷) پانز دہم۔ثابت ہوتاہے کہ زمانہ پاک میں اس کے نسخے موجود تھے اسی واسطے فرمایا (الواقعۃ :۸۰) کیسا مشہور قصہ ہے کہ جب حضرت عمرؓایمان لائے تو اس وقت آپ نے اپنی بہن کے پاس سے بیسویں سورۃ کی نقل لینی چاہی۔ان تمام وجوہ کو جو قرآن کریم کی عصمت اور حفاظت کے ہم نے بیان کئے پڑھ کر اور ان میں غور کرنے کے بعد کون ایسا صاحب دل ہے جو قر آن کریم کی لانظیر عظمت میں شک کر سکتا اور معاً اس نتیجہ صحیحہ پر پہنچنے سے رُک سکتا ہے کہ دنیا میں قدیم سے اب تک کوئی ایسی کتاب نہیں جسے اکرام اور حفاظت کا شرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملا ہو۔سوال نمبر ۱۱۴۔(البقرۃ :۲۴) پر اعتراض کیا ہے کہ شیکسپیئر کے ناٹک، مکالے کے مضامین اور لڑکوں کی اونٹ پٹانگ، کوے، چیل، بندر، چڑیوں کی بولیاں بے نظیر ی میںقرآن کی طرح خدا کا کلام ہوں۔الجواب: اوّل: سنو جی ! شیکسپیئر، مکالے، لڑکے، کوے، چیلوں، بندروں، چڑیوں نے کبھی دعویٰ اور تحدی نہیں کی اور قرآن کریم کی بے نظیری کا ایک انسان دعویٰ کرتا ہے اور بار بار کرتا ہے۔دوم:۔غور کرو فصاحت بلاغت ،پیشگوئیاں ،اعلیٰ تعلیم ،اعلیٰ کامیابی کا نام نہیں لیاکہ قرآن کریم کی مثل فلاں فلاںبات میںتم پیش کرکے دکھاؤ بلکہ عام دعویٰ بے نظیری کا کیا ہے۔مخالفان اسلام کو موقع

تھا کہ کوئی کلا م پیش کر دیتے گو وہ کاگ بھا ش ہی ہو تا … ساور کہہ دیتے کہ قرآن نے    (البقرۃ :۲۴) عام کہا ہے اورتخصیص نہیں کی۔قرآن بھی ایک کلام ہے اور جو ہم پیش کرتے ہیںوہ بھی کلام ہے۔قرآن عربی ہے تو کیا۔آخرکلام ہے اور ہمارا پیش کردہ کلام گو مہمل یا کاگ بہاش ہے مگر آخر کلام ہے مگر کسی نے ایسا نہ کیا اور نہ کر سکے۔یہی تو اعجاز ہے۔آپ کے بھائی امرتسری مولوی یہاں بھی نہیں چوکے۔ہمیں تعریض وتمسخر اور طنز سے کہتے ہیںکہ مرزا اپنے کلام کی بے نظیری کامدعی ہے مگر محدود کیوں کرتا ہے کہ فلاں مدت تک کوئی میرے جیسا کلام بنا کر پیش کرے۔میںکہتا ہوں اجی مولوی جی ! مرزا زمانی تحدیدبھی کرتا ہے بلکہ کہتا ہے ایسا بے نظیر کلام فصیح و بلیغ عربی میں پیش کرو۔پس دونوں قیود سے قرآن کی طر ح توسیع نہیں کرتا۔آپ اس نکتہ پر نہیں پہنچے۔مجھ خادم سے سنیئے۔مرزا حقیقتاًواقعی طور پر عین محمد واحمد نہیں بلکہ غلامِ احمد ہے۔پنجہ در پنجہ خدا دارم من چہ پروائے مصطفٰے دارم کو کفر اور بے ادبی یقین کرتا اور اس کے خلاف یوںکہتا ہے۔بعد از خدا بعشق محمدؐ مخمرّم گر کفر ایں بود بخدا سخت کافرم آقا کی برابری پسند نہیںکرتا اور اس کو بے ادبی جا نتا ہے اور تم نے تو مخالفت اور تصنیف کا ٹھیکہ لیاہوا ہے۔تم نے بھی کبھی عربی میں مقابلہ کر کے ہم کو نہ دکھا یا۔دیانند جیسے مہارشی نے بڑی تحقیق و تدقیق سے ملا پھیجی کا اکبر کے سمے بنانقطہ کے قرآن رچا ہوا بتایا ہے۔حضرت فیضی رحمۃ اللہ نے محمد جلال الدین اکبررحمۃ اللہ کے زمانہ میں قرآن کر یم کی خدمت کے لئے بلا نقط الفاظ میںایک تفسیر قرآن کی لکھی تھی جس کے ساطعہ نمبر ۸ میں لکھا ہے۔’’العلوم کلھا صداع الاعلم کلام اللہ وکل علم سواہ عطّلہ و اھملہ وکلام اللہ لا عد لمحا مدہ ولا حد لمکارمہ ولاحصرلرسومہ ولا احصاء لعلومہ وھو امام اھل الاسلام ومدار اصل المرام ‘‘

·

آج 10 میں سے 10 باقی