از طرف تارک اسلام
نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام, حصہ 5
رسول کا آسمان پر بجسم عنصری جانا سنن الٰہیہ کے خلاف ہے۔سوال ششم۔ہمارے نبی کریم براق پرسوار ہوئے اور خدا سے بات چیت کی اور آسمانوں کی سیر کو گئے اس پر ہنسی اور تمسخر کیاہے۔الجواب۔یہ سب امور حق ہیں ان کی معانی کے لئے اس علم کی لغت کو دیکھو جس کو علم الرؤیا کہتے ہیں۔علم الرؤیا کی معتبر کتاب تعطیر الانام میں لکھا ہے۔جو کوئی دیکھے کہ براق پر سوارہوا وہ مراتب عالیہ پر پہنچے گا اور اس کو سفر میں عزت ملے گی اور جہاں سے گیا وہاں باعزت واپس ہوگا۔چنانچہ ہمارے نبی کریم ﷺ کے ساتھ ایسا ہی معاملہ ہوا کہ آپ مکہ سے نکلے اور پھر کس شان کے ساتھ جس کی نظیر دنیا کی تاریخ میں نہیں بامراد اور منصور مکہ میں داخل ہوئے۔پھر اسی میں لکھا ہے جو دیکھے کہ وہ پہلے آسمان پر گیا اس کی عمر بہت بڑی نہ ہو گی اور جو دوسرے پر جاوے وہ عالم وحکیم ہو اور جو تیسرے پر جاوے اس کی عزت واقبال زیادہ ہو اورجو چوتھے پر جاوے وہ بادشاہوں کی نظروں میںمعزز ہو اور جو پانچویں پر جاوے اس کو جزع وفزع اور مشکلات پیش آویں اور جو چھٹے پر پہنچے اس کو سعادت وجاہ حاصل ہو اور جو جنا ب الٰہی کا درشن کرے اس کا انجام بخیر ہو۔یہ ساری باتیں جو عزت اور جاہ اور علو اور انجام بخیر اور کامیابی کے متعلق ہیں وہ سب ہمارے نبی کریم ﷺ کے حق میں احسن و جہ سے پوری ہوئیں۔یہ سیر آسمان ایک مکاشفہ ہے اس کی تاویل و تعبیر اسی علم کی کتابوں میں دیکھنی چاہیے۔افسوس تم پر ! تم نے خواہ مخواہ اعتراض کا ٹھیکہ لے کر ثابت کر دیا ہے کہ کسی سچے علم سے تمہیں کوئی مناسبت نہیں اور التزام کر لیا ہے کہ ہر ایک حق اور حقیقت کا انکار کر دیا جاوے۔کون سی قوم ہے جو علم مکاشفہ سے انکار کر سکتی ہے اور اس مکاشفہ کا تو انکار ہو بھی نہیں سکتا کیوں کہ واقعات نفس الامر یہ نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔پھر یاد رکھو کہ معراج فقط ایک خواب ہی نہیں بلکہ حقیقی معراج تو حضور کی فطرت میں موجود تھا فداہ ابی وامی صلی اللہ علیہ وسلم اور یہ معراج اس حقیقت کا اظہار تھا اور اعلیٰ اظہار تھا اور واقعات نے اس پر مہر لگا دی۔
فائدہ۔معراج میں ایک لطیف جسم ہوتا ہے جو اس جسم کثیف سے الطف اور قویٰ میں قوی تر ہوتا ہے ہم نے کسی سوال کے جواب میں دکھایا ہے کہ نفس انسانی (روح)کے ساتھ جسم لطیف اور قویٰ قائم رہتے ہیں اور ثم استیقظ کا لفظ جو اصح الکتب بعد کتاب اللہ میں ہے اس ہماری بات کی تصدیق کرتاہے۔سوال نمبر ۱۸۔’’اللہ تعالیٰ نے شرک کرایا کہ آدم کو فرشتوں سے سجدہ کرایا‘‘ الجواب۔اول تو اللہ تعالیٰ احکام شرعیہ کا مکلف نہیں ہو سکتا کیا یک پویت کرتا ہے۔کیا برہمچریہ ہے کیا سنیاسی ہے۔کیا وواہ یا نیوگ کرتا ہے۔نہیں ہرگز نہیں۔دوم۔سجدہ کے معنے تو فرمانبرداری کے ہیں۔خود قرآن میں ہے۔(الحج :۱۹) اور اللہ کی فرمانبرداری کرتے ہیں جو آسمانوں میں اور جو زمین میں ہیں۔(النحل:۵۰) اور اللہ کی فرمانبرداری کرتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور زید الخیل قصیدہ میں ہے۔بجمع تضل البلق فی حجراتہ تری الاکم فیھا سجد اللحوافر پھر کیا اچھے لوگوں کی خصوصاً ان لوگوں کی فرمانبرداری جو اللہ کی طرف سے خلیفہ ، بادشاہ، حکام رسول ہو کر آتے ہیں شرک ہو سکتی ہے۔ہرگز نہیں۔الٰہی خلفاء کی اطاعت و انقیاد وفرمانبرداری ،سیاست و تمدن کا اعلیٰ اور ضروری مسالہ ہے بلکہ ان کی فرمانبرداری خود الٰہی فرمانبرداری ہے قرآن میں ہے۔(النساء :۸۱) اور فرمایا:(النساء :۶۰) کیا تم نے نہیںسنا یا ستیارتھ میں نہیں پڑھا جہاں لکھا ہے کہ عورتوں کی ہمیشہ پوجا کرنی چاہیے
اگر کوئی معنی پوجا کے کئے جا سکتے ہیں تو سجدہ کے کیوں نہیں کئے جاتے۔آج ایسا اعتراض کرنا اور ایسے شخص کے منہ سے ایسا اعتراض نکلنا جو انگریزی پڑھا ہے کس قدر شرم کی بات ہے۔انگریزی زبان میں ورشپ کا لفظ کس قدر وسیع اور روز مرہ کی بول چال میں آتا ہے حتیٰ کہ ججوں کو ہزورشپ کہا جاتاہے۔اس کے معنے سوائے اس کے اور کیا ہیں کہ وہ قابل اطاعت شخص ہیں۔قرآن میں آیا ہے کہ درخت اور چار پائے اور آسمان زمین کی ساری چیزیں خدا کو سجدہ کرتی ہیں اور امرء القیس کے شعر میں ہے کہ تمام جنگل ان گھوڑوں کے سموں کو سجدہ کرتے تھے۔اب صاف ظاہر ہے کہ وہ سجدہ عرفی نہیں جو زمین پر گر کر پیشانی کو زمین سے ٹکرا دیتے ہیں۔(النحل :۵۰) اللہ کی فرمانبرداری کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں۔(الحج :۱۹) اوراللہ کی فرمانبرداری کرتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔تو کیا آسمان وآسمان کی چیزیں اور زمین کی زمین پر گرتی ہیں۔تمہارے آریہ مسافر کے جواب میں اور تنقیہ والے کے دفاع میں ہم نے ایک مضمون لکھا تھا جب وہ مرگیا توہم نے اس مباحثہ سے اعراض کیا اور یہ مضمون پڑا رہا۔اب جو تم نے نئی چھیڑ کی تو اس مضمون کو مختصراً لکھ دیتے ہیں۔آریہ مسافر اور تنقیہ والے کا اعتراض حسب ذیل ہے۔’’جس زمانہ میں کہ آنحضرت محمد صاحب ہوئے تھے اس وقت بت پرستی بہت پھیلی ہوئی تھی الی ان قال‘‘ ’’مگر چونکہ ان کی سرشت میں بت پرستی بھری ہوئی تھی احکامات مندرجہ عین بت پرستی کے ظاہر وصادر ہوئے‘‘۔پہلا حکم۔(البقرۃ:۳۵) یہ آدم پرستی ہوئی۔
تیسرا حکم۔۔ (النمل:۸تا۱۰) یہاں آگ کو خدا جانا۔۱۔(النساء:۱۳۷) ۲۔ (النساء:۱۵) ۳۔(التوبۃ:۶۱) ۴۔ (التوبۃ:۶۲) ۵۔(التوبۃ:۶۳) یہ سب رسول پرستی ہے۔یہ خلاصہ تنقیہ دماغ کے صفحہ ۱۰۵، ۱۰۶، ۱۰۷ کا ہے۔الجواب۔قرآن مجید اور اہل القرآن جس قدر شرک وبت پرستی کے مخالف ہیں اتنا تو درکنار اس کے قریب قریب بھی کوئی مذہب دنیا میں بت پرستی کامخالف نہیں۔سوچو کس کتاب میں یہ کلمہ لکھا ہے۔(حٰم السجدۃ :۳۸)سورج اور چاند کو سجدہ مت کرو۔کیا وید میں ایسی باتیں ہیں کہ وایو۔آگ۔جل۔سورج۔چاند۔زمین کی پرستش نہ کرو اگر ان مادیات کی پرستش کی مخالفت ہوتی تو جل پرست وغیرہ کہاں سے پیدا ہوتے اور کس کتاب میں ہے۔(النساء :۴۹)
اللہ معاف نہیں کرتا کہ اس سے شرک کیا جائے اور اس کے نیچے درجے جسے چاہے معاف کرتاہے۔(النساء :۱۱۷) اور جس نے اللہ سے شرک کیا وہ سخت بہک گیا۔ (المائدۃ :۷۳) یہ پختہ بات ہے کہ جو اللہ سے شرک کرے اللہ جنت کو اس پر حرام کر دیتا ہے اور اس کا ٹھکانا آگ ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا۔(النساء :۴۹) اور جس نے اللہ سے شرک کیا اس نے بڑی بدی کی بات تراشی۔(الاحقاف :۶) اور اس سے زیادہ کون گمراہ ہے جو اللہ کے سوا دوسروں کی عبادت کرتاہے۔(بنی اسرائیل:۴۰) اور تو اللہ کے ساتھ اور معبود مت ٹھہرا ورنہ تو ذلیل اور راندہ ہو کر جہنم میں گرایا جائے گا۔(الجن:۲۰) اور جب اللہ کابندہ اس کی عبادت کے لئے اٹھا قریب تھا کہ اس پر ٹوٹ پڑتے۔ (النمل :۶۰)کہہ حمد اللہ کے لئے اور سلام اس کے برگزیدہ بندوں پر بتاؤ اللہ خیروبرکت ہے یا وہ جنہیں شریک ٹھہراتے ہیں۔
(النمل :۶۱) کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہارے لئے بادل سے پانی اتارا۔پھر ہم نے اس سے خوش نما باغ اگائے۔تمہاری قدرت میں نہ تھا کہ تم درختوں کو اگاتے۔بتاؤ کیا اللہ کے ساتھ کوئی معبود ہے۔اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ مشرک ہیں۔(النمل :۶۲) ترجمہ۔کس نے زمین کو تمام چیزوں کے لئے قرار گاہ بنایا اور اس میں دریا رواں کئے اور اس کے لئے پہاڑ بنائے اور دو دریاؤں کے درمیان روک بنائی بتاؤکوئی اور معبود اللہ کے ساتھ ہے۔اصل بات یہ ہے کہ یہ نادان لوگ ہیں۔(النمل:۶۳) کو ن ہے جو بیچارہ کی آواز سنتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور اس کے دکھوں کو دور کرتا ہے اور تمہیں زمین پر دوسروں کے جانشین بناتا ہے۔بتاؤ کوئی اور معبود اللہ کے ساتھ ہے تم نصیحت کو بہت ہی کم قبول کرتے ہو۔(النمل:۶۴) کون ہے جو برّ وبحر کی تاریکیوں میں تمہیں راہ دکھاتا ہے اور کون ہے جو اپنی رحمت (باران)کے آگے آگے خوشخبری دینے والی ہواؤں کو بھیجتا ہے۔بتاؤ کوئی اورمعبود اللہ کے ساتھ ہے۔بلند اور پاک ہے اللہ ا ن کی تمام شرک کی باتوں اور شریکوں سے۔
(النمل :۶۵،۶۶)کون ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے بتاؤ کوئی معبود اللہ کے ساتھ ہے کہہ کوئی دلیل تو لاؤ اگر سچے ہو۔کہہ آسمانوں اور زمین میں جو ہیں وہ غیب کو نہیں جانتے سوا اللہ کے انہیں کوئی پتا نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے۔یہ نمونہ ہے ان کلمات طیبات کا جن میں شرک کا استیصال کیا گیا ہے اور قرآن میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں اختلاف اور تناقض نہیں۔پھر کس قدر افسوس کی بات ہے کہ ایسی صریح اور پُرشوکت تعلیم کے خلاف یہ الزام لگایا جائے کہ اس میں شرک کی تعلیم ہے۔اگر آریہ میں غیرت ہے تو ہم ا نہیں بلاتے ہیں کہ ایسی پاک تعلیم شرک کے خلاف وید سے نکال کر دکھائیں۔کاش وید میں کوئی صاف فقرہ ایسا ایک ہی ہوتا تو اتنی مخلوق ناپاک بت پرستی میں گرفتار نہ ہوتی۔یہ وید کی بقول دیانند کے استعارہ آمیز تعلیم کا نتیجہ ہے کہ کل ہندوستان لامعلوم برسوں سے طرح طرح کی مخلوق پرستیوں کی نحوست میں مبتلا ہے۔قرآن کریم اپنی نسبت دعویٰ کرتاہے جیسے فرمایا۔(النساء:۸۳)اگر قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہ ہوتا تو اس میں بہت اختلاف پاتے۔بلکہ قرآن مجید کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔(النحل:۶۵) قرآن اسی لئے اتارا ہے کہ لوگوں کی تمام اختلافی باتوں کا حَکم بن کر فیصلہ کرے۔اس صورت میں کیونکر ہو سکتاہے کہ قرآن کریم میں شرک کی تعلیم ہے۔ (الکھف:۶) اب اس اعتراض کا جواب سنئے جس کو تنقیہ کے نہایت نافہم مگر تکذیب والے سے کسی قدر مہذب نے بیا ن کیا ہے۔تنقیہ کا مؤلف کہتا ہے کہ قرآن مجید اور حضرت ہادی اسلام نے آدم پرستی۔
کعبہ پرستی۔آگ پرستی۔رسول پرستی سکھائی ہے۔لاحول و لا قوۃ الا باللہ۔میں نے تکذیب والے سے تنقیہ والے کو مہذب اس لئے کہا ہے کہ اس نافہم نے تکذیب کے صفحہ ۲۱۰میں پیر پرستی۔سخی سرورپرستی۔شمس پرستی۔تابوت سکینہ پرستی۔کو اسلام کی طرف منسوب کیا ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ یاجبرائیل کا وظیفہ کرتے ہیں۔مؤلف تنقیہ کوتو دلیل کا خیال بھی آیاہے مگر مکذب نے سب کچھ بے دلیل ہانک دیا۔بہرحال سنو! پرستش کے معنے عبادت اور پوجا کے ہیں۔عبادت عربی زبان میں کس کو کہتے ہیں۔قاموس اللغہ اور ا س کی شرح تاج العروس میں لکھا ہے۔العبادۃ : فعل مایرضی بہ الرب۔عبد عبادۃ وعبودۃ وعبودیۃ۔اطاعہ اعبدوا ربکم۔اطیعوا ربکم۔پھر سوچنا چاہیے علاوہ بریں آدم علیہ السلام کا قصہ ایک تاریخی واقعہ کا بیان ہے۔اس واقعہ کے بیان سے یہ کہاں سے نکلا کہ حضور علیہ السلام ہمارے نبی کریم نے ملائکہ کو آدم کے سجدہ کا حکم دیا۔بت پرستی اور بتوں کو قرآن نے رجس فرمایا جیسے فرمایا (الحج:۳۱)اور (البقرۃ :۱۲۶) کامطلب یہ ہے کہ مکہ معظمہ کو بت پرستی اور بتوں سے پاک کر دو۔یہاں بت پرستی کا استیصال ہوا یا بت پرستی ہے؟ نیز ملائکہ کا آدم کو سجدہ کرنا اور اہل اسلام کا بیت اللہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا یا مکہ معظمہ میں اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرنا اور پیغمبر صاحب کی بات کو ماننا کیا اپنے نفس وہوا کی فرمانبرداری ہے۔کیا آدم کا حکم ہے کیا کعبہ کا حکم۔کیا حضرت نبی عرب کا اپنا حکم ہے یا حسب اعتقاد اہل اسلام کے اللہ تعالیٰ کا حکم۔اگر باعتقاد اہل اسلام اللہ تعالیٰ کا حکم ہے تو اللہ کی عبادت ہوئی نہ آدم اور کعبہ اور رسالت مآب کی۔ہاں بت پرست کی بت پرستی شرک ہو گی کیونکہ اس پر الٰہی فرمان نہیں۔پھر حضرت سیدنا ابو البشر آدم خلیفہ تھے۔الٰہی خلفاء کی فرمانبرداری اور الٰہی رسولوں کی فرمانبرداری
ی اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری ہوا کرتی ہے۔کیا تم کو اتنی بھی خبر نہیں کہ رسول کے معنے ایلچی کے ہیں۔ایلچی پیام رساں کی اس امر میں فرمانبرداری جس میں وہ پیامبر ہو کر کسی کے حکم کو پہنچاتا ہے حکم بھیجنے والے کی فرمانبرداری ہوا کرتی ہے اسی واسطے صحابہ کرام کو جب حضرت سرور عالم کوئی حکم فرماتے تو بعض وقت وہ پوچھ لیا کرتے کہ اَوَحْیاً اَمْ مَشْوَرَۃ۔آگ پرستی کا تو قرآن میں کہیں ذکر ہی نہیں اور جس آیت سے استدلال کیا ہے اس آیت کی تفسیر بتفصیل میں نے تصدیق براہین احمدیہ کے صفحہ نمبر ۱۳۰،۱۳۵میں کر دی ہے۔علاوہ بریں کعبہ پرستی کے اتہام پر گزارش ہے کہ اہل اسلام کا کعبہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا کعبہ پرستی ہرگز نہیں ہو سکتی۔اوّل۔تو اس لئے کہ استقبال کعبہ کے صرف اتنے معنے ہیں کہ کعبہ کی طرف منہ ہو اور بت پرستی کا حاصل یہ ہے کہ بت معبود ہوں۔دوم۔نماز میں کعبہ کی طرف منہ ہونا چاہیے۔اس امر کی نیت بھی شرط نہیں کہ کعبہ کی طرف منہ ہوچہ جا ئیکہ کعبہ کی عبادت کی نیت ہو بلکہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کی نیت ضرور ہے۔سوم۔ابتدا نماز سے نماز کے آخر تک اسلامی نماز میں تعظیم کعبہ کا کوئی لفظ نہیں۔نماز اللہ اکبر کے لفظ سے شروع ہوتی ہے اوررحمۃ اللہ کے لفظ پر ختم ہوجاتی ہے اللہ ہی کے نام سے شروع اور اسی کے نام پر ختم ہوتی ہے۔چہارم۔کعبہ کی دیواروں کا نمازی کے مقابل ہونا بالکل شر ط نہیں اگر بالفرض کعبہ کی دیواریں منہدم ہو جاویں جیسے حضرت عبد اللہ بن زبیر کے وقت نئے سرے کعبہ کی تعمیر کے وقت اتفاق ہواتو بھی نماز ادا کی جاتی ہے۔اگر کعبہ کی دیوار معبود ومسجود ہوتی تو ضرور تھا کہ اتنے دنوں نماز موقوف رہتی۔غور کرو ! اگر شیو دوارے اور رگہنا تھ جی کے مندر کے بت اٹھوا کر کہیں اور جگہ رکھوا دیں تو پھر بت پرست لوگ تمام بت پرستی کے فرائض اسی دوسری جگہ ادا کرتے ہیں اور پہلی جگہ کو کوئی نہیں پوچھتا۔
پنجم۔خانہ کعبہ کو اسلام والے بیت اللہ کہتے ہیں اور بالکل ظاہر ہے کہ کوئی شخص کسی کے مکان کو جاتا ہے تو اس کا مطلب مکان والا ہوا کرتاہے۔کسی تخت نشین بادشاہ اور بزرگ کے آداب ونیاز اس کے تخت کے سامنے تخت کے آداب نہیں ہوا کرتے اور بت پرست بتوں کو خدا نہیں جانتے بلکہ جن کے بت ہوا کرتے ہیں ان کامظہر جانتے ہیں۔ششم۔مستحق عبادت اسلام کے نزدیک صرف وہ ہے جو خود موجود کل کے نفع و ضرر کا مالک و مختار ہو اور اس کا نفع وضرر کسی سے ممکن نہ ہو۔وہی جس کا کمال جلال وجمال ذاتی ہو اور تمام اس کے سوا اپنے وجود وبقا میں اسی کے محتاج سب کے کمالات جمال وجلال اسی کے عطا ہوں اور ایسی چیز اللہ تعالیٰ کے ماسوا اہل اسلام کے نزدیک کوئی بھی نہیں۔سب سے افضل ،اکمل ،اتم حضرت سید ولد آدم ﷺ کا وجود باجود ہے۔ان کی پاک جناب کو بھی اسلامی اللہ کا بندہ اللہ کا رسول ہی اعتقاد کرتے ہیں۔اسلام کا اعتقاد ہے کہ ایک ذرہ کے بنانے کا بھی اختیار انہیں نہیں۔ایک رتی برابر کسی کے نقصان دینے کی قدرت نہیں۔آپ خالق کائنات نہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔۔ ۔ ۔۔ (الجن :۱۹تا۲۴) اور مسجدیں اللہ کے لئے ہیں پس اللہ کے ساتھ کسی کو مت پکارو۔اور جب اللہ کا بندہ اس کی عبادت کے لئے اوٹھا تو اس پر ٹوٹ پڑنے لگے۔کہہ میں اپنے رب کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہیں کرتا۔کہہ میں تمہارے ضرر اور نفع کا اختیار نہیں رکھتا۔کہہ کوئی مجھے خدائی عذاب سے پناہ نہیں دے سکتا اور نہ میرے لئے اس کے سوا کوئی پناہ کی جگہ ہے میرا کام تو
صرف خدا کے پیغام پہنچا دینا ہے۔عبادت واطاعت اور فرمانبرداری کا اصل باعث امید وبیم ہے اسی واسطے بت پرست بتو ں کی عبادت کرتے ہیں کہ ان سے ان کو نفع کی امید وضرر کا ڈر ہے اور اہل اسلام کو کعبہ کی نسبت یہ اعتقاد نہیں۔ہندی بت پرست اور عیسائی قوموں کا یہ حال ہے کہ ہندو بت پرست تو پرمیشر کو اکرتا اور نرنکار شترتا اور مترتا سے پوتر جان کرشیو اور بشنو وغیرہ ہزاروں دیوتا کی پرستش کیا کرتے ہیں جن سے ان کو امید وخوف ہوتاہے اور عیسائی باری تعالیٰ کو ایسا عادل جو نجات نہ دے سکے یقین کر کے حضرت سیدنا مسیح علیہ السلام کو منجی نجات دینے والا اعتقاد کر کے ان کی پرستش کرتے اور عبادت کرکے شرک میں گرفتار ہیں۔ہفتم۔علم اگر معلوم کا تابع ہے تو حکم محکوم کا تابع نہیں۔حکم ہمیشہ حاکم کا تابع ہوا کرتا ہے کیا معنے؟ علم میں عالم کی رضا واختیار کو دخل نہیںجیسا معلوم ہوتا ہے ویسا ہی سچا علم ہوا کرتا ہے اور حکم میں حاکم کو اختیار ہوتا ہے اپنی مرضی کے مطابق جو چاہے حکم کر دے۔محکوم کی مرضی کو اس میں دخل نہیں۔محکوم کا فرض ہے کہ حاکم کا حکم سن کر اس میں چون وچرا نہ کرے بلکہ حاکم کی مرضی کا تابع رہے۔مگر ہاں قابل لحاظ یہ امر ہے کہ اگر وہ حکم ایسے علم واعتقاد پر مبنی ہو جو خلاف واقعہ ہے تو پھر اس حکم کو بلاتامل اغواء شیطانی سمجھے نہ ارشاد ربانی کیونکہ لاجرم علم معلوم کے تابع ہوا کرتا ہے مثل حکم تابع حاکم نہیں۔اگر یہ بات ہے تو پھر استقبال کعبہ میں حکم الٰہی کی تعمیل لازم ہے۔اس لئے کہ اس حکم کا مدار کسی اعتقاد خلاف واقعہ امر پر نہیں بلکہ کسی واقعی اعتقاد کی بھی ضرورت نہیں فقط حکم کی ضرورت ہے۔البتہ اگر اسلام میں استقبال کعبہ میں کعبہ پرستی ہوتی تو بے ریب مثل بت پرستی کے یہاں بھی اس اعتقاد کی ضرورت ہوتی کہ کعبہ عبادت کا مستحق ہے مگر اسلام میں استقبال کعبہ کا مطلب اتنا ہے کہ خدا کی عبادت اس طرف کرو کیونکہ اوّل تو انسان مقید فی الجہت ہے اگر اس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم ہوتا کہ جہت سے علیحدہ ہو کر جسمانی عبادت کرے تو انسان پر تکلیف مالایطاق کا بوجھ ڈالا جاتا
اس لئے جسم کے لئے چونکہ جہت لازمی تھی اس کے لئے جہت تجویز ہوئی۔قبلہ نما قاسم العلوم۔ہاں پورب کو منہ کرکے عبادت کرنا سورج پرستی معلوم ہوتی ہے۔منو ۲۔۷۵ اور ہوم کے وقت آگ کی طرف منہ کر کے اہوتی دیتے ہو جو آگ پرستی ہے۔سوال نمبر ۱۹۔’’ظالم نہیں تو نوح کی خاطر تمام دنیا کو کیوں غرق کیا‘‘ الجواب۔تمام دنیا کو غرق کر دینا قرآن کریم میں ہرگز نہیں۔اس کی عربی تو اغرقنا الدنیا کلّھاہے اور یہ لفظ قرآن میں ہرگز نہیں مگر بتاؤ جل سے سرشٹی کیونکر ہوتی ہے او رکیوں ہوتی ہے۔جل پرلے اور اس کے نیچے کی پرلے آپ کو معلوم نہ ہوں تو دیکھو ستیارتھ صفحہ ۲۹۰۔’’جب مہاپرلے ہوتا ہے تب اس کے بعد اکاش وغیرہ کی ترتیب ہے اور جب اکاش اور وایو کا پرلے نہیں ہوتا اور اگنی وغیرہ کا ہوتا ہے تو اگنی (حرارت) وغیرہ کی ترتیب سے اورجب ودیت اگنی (حرارت برق) کا بھی ناش نہیںہوتا تب پانی کی ترتیب سے دنیا پیدا ہوتی ہے۔‘‘ یہاں دیکھ لو کہ ایک وقت میں تمام دنیا پر جل آتا اور سب کچھ ہلاک ہوجاتا ہے گوہم ایسی باتوں کے قائل نہیں۔ہم دیکھتے ہیں کہ طاعون کی سزا میں پہلے کیڑے مکوڑے پھر چوہے ہلاک ہوتے ہیں۔سنو ! خالق کو جس طرح پیدا کرنے کا اختیار مارنے کابھی ہے۔سوال نمبر۲۰۔’’خدا نے خود دلوں پر مہر لگا دی اور کانوں میں پردے ڈال دئیے تو انبیاء کا بھیجنا حماقت ہے خدا خود دوزخ میںجاوے‘‘ الجواب۔ (البقرۃ :۸) ھمکا لفظ یہاں تین بار آیا ہے اور یہ ضمیر جمع مذکر غائب کی ہے جس کے معنے ہیں ’’وہ لوگ‘‘پس معلوم ہوا کہ یہ ذکر ایسے لوگوں کا ہے جن کا پہلے کوئی ذکر آچکا ہے۔اس لئے ھم کے معنے سمجھنے کے لئے ضرور ہوا کہ ماقبل کو ہم دیکھ لیں۔تو جب ہم نے ماقبل کو دیکھا تو یہ آیت موجود ہے۔