از طرف تارک اسلام
نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام, حصہ 6
(البقرۃ :۷) اس بیان سے اتنا تو معلوم ہوا کہ وہ ایسے منکرلوگ ہیں جن کے لئے ختم اللہ کا ارشاد ہے۔عام نہیں۔پھر قرآن کریم نے صاف صاف بیان فرمایا ہے جہاں ارشاد کیا ہے۔ (النساء :۱۵۶) یعنی ان کے کفر کے سبب ان کے دلوںپر مہر لگا دی۔اس سے معلوم ہوا کہ مہر کا باعث کفر ہے۔انسان کفر کو چھوڑے تو مہر ٹوٹ جاتی ہے۔اسی طرح فرمایا: (المومن :۳۶) پس تفصیل دونوں آیتوں کی یہ ہے (البقرۃ : ۷) (تحقیق جن لوگوں نے کفر کیا)یاد رکھو کہ کفر کرنا کافر انسان کا اپنا فعل ہے۔جیسے قرآن کریم نے بتایا اور یہ پہلی بات ہے جو کافر سے سرزد ہوئی ہے اور یہ کفر خدا داد روحانی قوتوں طاقتوں سے کام نہ لینے سے شروع ہوا جو دل کی خرابی کانشا ن ہے۔(برابر ہو رہا ہے ان کے نزدیک خواہ ڈرایا تو نے یا نہ ڈرایا تو نے)یعنی تیرے ڈرانے کی کچھ پرواہ نہیں کرتے۔یہ دوسرا فعل کافر انسان کا ہے کہ اس نے اپنی عقل وفکر سے اتنا کام بھی نہیں لیا اگر اس میں یہ خوبی نہ تھی کہ ایان کے لئے خود فکر کرتا سوچتا۔عقل سے اپنا کام لیتا تو کم سے کم رسول کریم کے بیانات کو ہی سنتا کہ کفر کا نتیجہ کیسا برا اور اس کفر کا انجام کیسا برا ہے۔نہیں مانتے یہ تیسرا فعل کا فر انسان کا ہے اول توضرور تھا کہ قلب سے کام لیتاجو روحانی قوت کامرکز ہے۔اگر اس موقعہ کو ضائع کر چکا تھا تو مناسب یہ تھا کہ نبی کریم کی باتیں سنتا پس کان ہی اس کے لئے ذریعہ ہوجاتے کہ ایماندار بن جاتا اور یہ دوسرا موقع حصول ایمان کا تھا۔پھر اگر یہ بھی کھو بیٹھا تو مناسب تھا کہ پکے ایمانداروں کے چال چلن کو دیکھتا جو ایسے موقع پر اسی کے شہر میں موجود تھے اور یہ بات اس کافر کو آنکھ سے حاصل ہو سکتی تھی۔مگر اس نے یہ تیسرا موقع بھی ضائع کر دیا۔
غو ر کرو ! اگر کوئی دانا حاکم کسی کو مختلف عہدے سپرد کرے لاکن وہ عہدہ دار کہیں بھی اپنی طاقت سے کام نہ لے تو کیا حاکم کو مناسب نہیں کہ ایسے نکمے شخص کو عہدہ سے اس وقت تک معزول کر دے جب تک وہ خاص تبدیلی نہ کرے۔اب اسی ترتیب سے دوسری آیت پر غو ر کرو۔مہر لگا دی اللہ نے ان کے دلوں پر۔اس لئے کہ انہوںنے پہلے دل کا ستیاناس خو دکیا اور کفر کیا۔ اور ان کے کانوںپر یہ دوسری سز اہے۔کیونکہ انہوں نے اپنے کانوںسے کام نہ لیا۔۔یہ تیسری سزاہے کہ ان کے آنکھوں پر پٹی ہے کیونکہ انہوں نے آنکھ سے بھی کام نہ لیا۔ظاہری مثال۔آپ نے قرآن کریم کے فہم میں دل سے اب تک کچھ کام نہ لیا اور یہ بات مجھے تمہارے سوالوں سے ظاہر ہوئی ہے اور نہ یہ کوشش کی کہ پہلے ان سوالات کے جوابات کسی متکلم سے سنتے۔اب میںآپ کے آگے آپ کی آنکھ کے آگے یہ رسالہ رکھتا ہوں۔دیکھیے آپ روحانی آنکھ سے کام لیتے ہیں یا نہیں۔اگر توجہ کی اور کفر چھوڑا تو دیکھ لینا مہر ٹو ٹ جائے گی۔بات یہ ہے کہ ایک عام قانون جناب الٰہی نے قرآن کریم میں بیان فرمایا ہے جس سے یہ تمام سوال حل ہوجاتے ہیں اور وہ یہ ہے۔(الصّف :۶) جب وہ کج ہوئے خدا نے ان کے دلوں کو کج کر دیا۔یہ بات انسانی فطرت کے دیکھنے سے عیاں ہوتی ہے کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے کچھ قوتیں عطا فرما کر ان قوتوں کے دینے کے بعد ان قوتوں کے افعال کے متعلق انسان کو جواب دہ کیا ہے اور انہیں طاقتوںکے متعلق نافرمانی کے باعث انسان عذاب پاتا ہے۔مثلاً ایک ہوا دار روشن کمرہ کی کھڑکیاں عمدہ طو ر پر بند کی جاویں تو اس بند کرنے کا لازمی نتیجہ یہ ہو گا کہ کمرہ کے اندر اندھیرا ہو اور
کمرہ کی ہوا رک جاوے۔یہ مثل ٹھیک ان اعمال پر صادق آتی ہے جن کا انسان جواب دہ ہے۔اسی طرح آتشک اور خاص سوزاک ان لوگوں کو ہوگا جو بدی کے مرتکب ہوئے۔پس جب کھڑکیاں کھول دی گئیں اور پورا اور صحیح علاج کر لیا گیا تو کمرہ پھر ہوا دار روشن اور مریض اچھا ہوجائے گا۔مہریں اسلام کے رو سے ٹوٹ بھی جاتی ہیں۔اسی واسطے قرآن کریم میں آیا ہے۔(البقرۃ :۱۸۶) مہریں ہی ٹوٹیں تو نبی کریم سے لے کر کروڑ در کروڑ آج تک مسلمان ہوئے۔ہاں ! تمہارے مذہب کے رو سے مہر کا ٹوٹناضرور محال ہے کیونکہ اگر مہروں کا ٹوٹنا محال نہیں تو آپ کم سے کم اپنی گاؤ ماتا کو اس کے بہرشٹ جنم سے چھوڑاتے۔ہمیں اسے پنڈتانی بنا کر دکھاؤ تو سہی ! اس بیچاری کا جنم صرف سزا ہی بھوگ رہا ہے۔کاش اس کی مہر ٹوٹتی تو نہ انگریز اسے مارتے اورنہ ہم پر اتنے مقدمات قائم ہوتے۔سوال نمبر۲۱۔’’خدا کے ہاں سفارش منظورنہیں پھر کہا بعض کی منظور ہے۔سپارش اور گناہ کا کیا تعلق ہے۔‘‘ ’’قرآنی خدا مطلق العنان ہے۔قیدی لائے جاتے ہیں وزیر سپارش کررہا ہے اور اورنگ زیبی دربار لگا ہے۔‘‘ الجواب۔میں اپنے فن طبابت میں دیکھتا ہوں کہ میری کوشش کی سپارش،میری دی ہوئی دواؤں کی سپارش کہیں منظور ہے اور کہیں نامنظور۔اسی طرح سائنس دانوں کی سپارشیں کہیں منظور ہیں کہیں نامنظور۔بادشاہوں کے وزراء امراء سپہ سالاروں کی سپارشیں کہیں منظور ہیں کہیں نامنظور۔دعائیں کہیں کامیاب کر کے شکر کے انعامات کا موجب ہوتی ہیں اور کہیں ناکامی سے صبر کے انعامات دلاتی ہیں۔پس اس قاعدہ کے مطابق بعضوں کے حق میں لکھاہے کہ ان کے لئے سپارش نامنظور ہے اور بعض کے لئے سپارش منظور ہے۔اسی طرح بعض کی سپارش منظور اور بعض کی نامنظور۔سپارش
اورگناہ کا یہ تعلق ہے کہ گناہ اخذ کا موجب ہے اور سپارش کنندہ کی سپارش اس کے نیک اعمال کے باعث الٰہی عفو(کھما)کو حاصل کر کے ایک قسم کے گناہ گار کے لئے تو کھما کو موجب ہوتی ہے اور سپارش کنندہ کے واسطے باعث اعزاز و امتیاز۔شفاعت ایک دعا بلکہ دعا سے بڑھ کر ایک درجہ کی پرارتھنا ہے۔پس اس پر انکار کیا؟ سوال نمبر۲۲۔’’آدم کی پیدائش اور اس کی روح افسانہ ہے‘‘ الجواب۔نادان !! انسان !ستیارتھ پرکا ش میں لکھا ہے صفحہ ۲۹۴۔۴۲سوال کے جواب میں۔سوال یہ ہے آغاز دنیا میں ایک یا کئی انسان پیدا کئے اور جواب یہ دیا ہے کہ کئی اور پھر دوسرے سوال کے جواب میں کہا ہے۔ابتدا دنیا میں انسان وغیرہ کی پیدائش بچپن جوانی یا بڑھاپے کی عمر میں ہوئی۔جواب جوانی کی عمر میں۔تم کو ایک بابا آدم کی پیدائش سے یہ دکھ پہنچا کہ ترک اسلام کیا اور یہاں تم کو آریہ سماج بننے کے لئے کئی آدم ماننے پڑے۔میں نے قرآن کریم کے مخالفوں اسلام کے مخالفوں کی نسبت یہ تجربہ کیا ہے کہ جوکوئی وہمی طور پر قرآن واسلام پر اعتراض کرتاہے اس نادان کو بڑھ چڑھ کر اعتراضوں کا نشانہ بننا پڑتا ہے جو وہمی طور پر کئے تھے۔مثلاً مسیحی لوگوں نے اعتراض کیا کہ فلاں جزوی اور فروعی مسئلہ میںقرآن واسلام بائبل کا خلاف کرتا ہے اس لئے ہم اسے نہیں مان سکتے۔اس کا نتیجہ ہم دیکھتے ہیں کہ تمام شریعت کو وہ لوگ لعنت اور پرانی چادر یقین کرکے از سر تا پا چھوڑ بیٹھے اور مثلاآریہ نے ہماری توحید پر اعتراض کئے تو ان کو ماننا پڑا ازلی ہستیاں تین ہیں،بلکہ پانچ بلکہ لاکھوں لاکھ۔اللہ تعالیٰ ازلی۔تمام روحیں ازلی غیر مخلوق تمام ذرات عالم روحوں کے صفات،افعال اور عادات۔ذرات کے صفات اور افعال او ر عادات بلکہ زمانہ اور اکاش بھی سب کچھ الٰہی مخلوق نہیں اورنگ زیب کو اپنے رسالہ میں بہت یاد کیا ہے مگر تمہاری قوم نے جہاں جہاں کچھ طاقت پائی ہے
کیا کیا ؟ماتحت مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکیاں کیں اور کررہے ہیں۔اس پر اگلا آنے والا جنم یاد کرو۔سوال نمبر ۲۳۔’’خدا نے آدم سے اس کی بی بی پیدا کی۔‘‘ الجواب۔دیکھو جواب سوال نمبر۲۲۔جہاں ہزاروں ہزار لاکھوں لاکھ جوا ن جناب الٰہی نے پیدا کئے۔آپ کو کب صاف معلوم ہوا کہ کن بچہ دانوں اور رحموں سے پیدا ہوئے اور وہ لاکھوں لاکھ نطفے کہا ں سے آئے اور وہ بچہ دان کیونکر گم ہو گئے۔جہاں سے اگنی،وایو،انگراوتیہ وغیرہ پیدا ہوئے اب وہاں سے کیوں نہیں ہوتے۔اب ہم ان وسائط کو مذکر کہیں یا مؤنث وغیرہ؟؟ پسلی کا لفظ بھی قرآن کریم میں نہیں۔ہاں (النساء :۲) کا لفظ ہے مگر اس مِن کے معنے سمجھنے کے لئے قرآن کریم میں جابجا ہدایت نامے موجود ہیں۔غور کرو! (الفاطر:۱۲) (الروم:۲۲) کیاتم ہر روز دیکھتے ہو کہ لوگوںکی پسلیوں سے ان کی بی بیاں پیدا ہوتی ہیں۔اور سنو!منو ۱/۳۲میں لکھا ہے۔’’پھر برہما جی نے اپنے قالب کے دوحصے کئے۔نصف سے صورت مرد نصف سے صورت عورت پیدا ہوئی ان دونوں کے ملانے سے شخص وارث کو پیدا کیا اور ۳۳شلوک میں لکھاہے کہ وہ خود منوجی کے باپ تھے۔تماشا ئیست دیدنی !! سوال نمبر ۲۴۔’’آدم کو مع اس کی بی بی کے بہشت میں رکھا۔مگر ایک درخت سے منع کیا اس کانام کیوں نہ بتایا۔پھر بائبل دیکھنی پڑتی ہے۔‘‘ الجواب۔اللہ تعالیٰ نے تم کو کیسا ہلاک کیا۔غور کر! تو توبائبل ڈھونڈنے لگا تھا پھر کہاں چلا گیا اور اصل اعتراض سے الگ ہو گیا۔کیا تم کو پہلے پرمیشر نے ملک تبت میں نہیں رکھا تھا پھر تم کیوں آریہ ورت میں آگئے۔ستیارتھ صفحہ۲۹۶ میں لکھا ہے۔اس کے پہلے اس ملک کا نام کچھ بھی نہ تھا اور نہ کوئی آریوں سے پہلے اس ملک میں بستے تھے۔کیونکہ آریہ لوگ ابتدائے عالم میں کچھ عرصہ کے بعد
تبت سے سیدھے اسی ملک میں آکر بسے تھے۔ہمارے سردار رحمۃ للعالمین ﷺ سے جن نابکاروں نے مکہ والوں سے چھیڑ کی تھی دیکھو کس طرح خائب وخاسر ہو کر دنیا کے پردہ سے نابود ہو گئے اور وہ فتح کا جھنڈا ہاتھ میں لئے کس طرح مکہ میں جا براجے ؟ ہم اس کو انشاء اللہ تعالیٰ مقدمہ میں زیادہ واضح بیان کریں گے۔سوال نمبر ۲۵۔’’آدم کا قصہ مسلسل نہیں حالانکہ بیسیوں دفعہ شروع ہوا۔‘‘ الجواب۔قرآن کریم تاریخ کی کتاب نہیں جس قدر روحانی تعلیم کے متعلق کسی قصہ کی ضرورت ہوتی ہے صرف اتنا ہی قرآن کریم میں بیان ہوتا ہے۔مجھے پہلے خیال تھا کہ گریجوائٹ ہے۔مگر اب یقین آگیا کہ تجھے اکائی کی گنتی بھی نہیں آتی۔تو لکھتا ہے کہ بیسیوں دفعہ (آدم کا قصہ شروع ہوا)میں تجھے سچ کہتا ہوں تو جھوٹا اور احمق ہے۔ایک بیس دفعہ بھی نہیں نصف بیس دفعہ نہیں۔اب قرآن مجید پر پھر نظر کر۔البتہ یجروید میں ہزاروں باریگ کا بیان ہے۔اور سام میں اندر ،اگنی سوم کی ہزاربار تکرار سے شاعرانہ تعریف ہے۔رگوید کی اگنی،وایو، جل کا تکرار بکثرت بے ترتیب پایا جاتاہے۔سوال نمبر۲۶۔’’ایک دن نرسنگھا پھونکا جاوے گا اور لوگ مر جائیں گے۔سوالات کس جگہ کس طرح آواز پہنچے گی کیونکر مریں گے۔یہ واقعات کب ہوں گے۔کیا خدا معطل ہو جائے گا‘‘ الجواب۔یہ سوال ایسا ہے جیسے کوئی کہے کہ پال مرجائے گا۔تو آپ اس لئے انکار کر دیں کہ کس جگہ،کس طرح،کیونکر،کب اور کیا پھر خدا معطل ہو جائے گا۔کیا یہ سوال مہا پرلے پر آپ کو پیش نہیں آیا۔دیکھو جواب سوال نمبر۲۲۔سوال نمبر۲۷۔(الفجر:۲۳) (الحاقۃ:۱۸) الجواب۔جَاء فعل ہے۔افعال اور صفات کا طریق کیا ہے؟ یہ ہے کہ فاعل اور موصوف کے لحاظ سے افعال اور صفات کا رنگ اور حالت بدلتی رہتی ہے۔غور کرو مثلاً بیٹھنا ایک فعل ہے۔
ایک آپ کا بیٹھناہے اور ایک کسی جانور کا بیٹھنا۔دیکھو اس بیٹھنے میں ایک جسم خاص کی ضرورت ہے۔مکان کی ضرورت ہے۔پھر کہا جاتاہے کہ یہ بڑا ساہوکار تھا مگر اب بیٹھ گیا ہے۔دیکھو یہ بیٹھنا اور طرح کا ہے یا کہا جاتا ہے کہ آج کل ہندو انگلستان کے تخت پر ایڈورڈ ہفتم بیٹھا ہے۔اس بیٹھنے میں ایڈورڈ سوتا ہو،چلتا ہو،کہیں کھڑا ہو،بہرحال بیٹھاہے۔اب اس سے بھی لطیف موصوف اور فاعل کا حال سنو۔تمہارے دل میں اسلام کا بغض بیٹھ گیا ہے۔تمہارے دل میں آریہ سماج کی محبت بیٹھ گئی ہے کیا محبت کوئی جسم ہے؟نہیں۔اسی طرح آنا اور حرکت کرنا ایک صفت اور فعل ہے۔فلانا آدمی آیا۔یہ آنا ایک طرف ایک مکان کے چھوڑنے کو چاہتا ہے اور دوسری طرف ایک مکان کی طرف آنے کو۔سرور میرے دل میں آیا۔علم میرے قلب میں آیا۔مجھے سکھ ملا۔اگر بولا جاوے تو یہ لازم نہیں آتا کہ سرور اور علم اور سکھ کوئی جسم ہے اور اس نے کوئی مکان ترک کیا اور سنو! تمہارے گرو نے تو اپنی دعاؤں میں الٰہی حرکت کو بھی مانا ہے دیکھو صفحہ نمبر۴ستیارتھ پرکاش۔’’اے پرمیشور جس جس مقام سے آپ دنیا کے بنانے اور پالنے کے لئے حرکت کریں اس اس مقام سے ہمارا خوف دور ہو۔‘‘ سنو ! پال اگر پرمیشر حرکت کر سکتا ہے تو ملائکہ (دیو)تو محدود ہوتے ہیں ان کا حرکت کرنا کیوں حیرت انگیز ہے؟ اگر حرکت کے کوئی معنی سماج کر سکتی ہے اور روپک النکار میں اس کو لے سکتی ہے تو قرآن کریم میں مسلمان کیوں مجاز نہیں کیا جاتا۔اللہ تعالیٰ اپنے مظاہر قدرت میں جلوہ گری کرتاہے وہ حلول و اتحاد سے منزہ وراء الوراء مظاہر قدرت میں اپنی قدرتوں، طاقتوں بلکہ ذات سے جیسے اس کی لیس کمثلہ ذات اور انوپیم کی شان ہے۔آتا ہے اور کہیں سے جاتاہے۔کیا جیسے ودوان دہارمک کے ہردے میں آتاہے۔ویسا ہی دشٹ اناڑی کے ہردے میں بھی ہوتا ہے اور آتاہے۔ہرگز نہیں بلکہ تمہارے ہاں تو پھاند کر
بھی جاتا ہے۔پھر اتنا کیا مشکل ہے۔یجروید اکتیسواں ادہیا کے پہلے اشلوک میں لکھا ہے وہ سب جگت کو النگہہ کر ٹھہرا ہے۔پورا ترجمہ ہم نے سوال نمبر۱۷میں لکھا ہے۔عرش اور آٹھ فرشتوں کے متعلق بھی سوال نمبر ۱۷ میں جواب دیا ہے۔سوال نمبر ۲۸۔مردے جاگ اٹھیں گے جو جلادئیے گئے جن کی راکھ اڑا دی گئی جن کو شیر بھی کھا گئے۔کیوں کر اٹھیں گے؟ الجواب۔توکیا آپ لوگ سزا وجزا کے قائل نہیں اور کیا جب آپ مر جائیں گے تو کیا آریہ کا پرمیشر معطل ہو جائے گا یا تمہارے سرسوتی نام ہادی نے جھوٹ بولا ہے جہاں کہا ہے؟ دیکھو جواب نمبر۲۲ ’’اور کیا مر کر جی اٹھنا غلط ہے اور جن کو آرین جلاتے ہیں وہ پھر نہیں اٹھیں گے اور کیا جب تم کو جلایا گیا تو تم بالکل فناہو جاؤ گے؟مجھے معلوم نہیں ہو سکتا کہ تم کس مذہب کے آدمی ہوکیونکہ تمام ایسے مذاہب جو خدا کے قائل ہیں مردوں کے جی اٹھنے سے منکر نہیں۔‘‘ سوال نمبر۳۰۔’’خدا ترازو لے کر بیٹھے گا۔خدا کو تکڑی بٹے کی کیا ضرورت پڑی۔اعمال کوئی مادی چیز ہیں۔‘‘ الجواب۔بٹے کا ذکر تو قرآن مجید میں نہیں اور نہ یہ کہ اعمال مادی ہیں۔ہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : (الانبیاء :۴۸) اور ہم قیامت کے دن انصاف کی میزانیں رکھیں گے۔تم کیسے نادان ہو کہ میزان کو مادیات میں منحصر سمجھتے ہو۔میزان کو تم کیوں وسیع نہیں خیال کرتے۔دیکھو ! جب تم نے حساب پڑھا تھا اس وقت تم کو جمع کی میزان ، تفریق کی میزان،ضرب کی میزان،تقسیم کی میزان علم حساب میں نہیں بتائی گئی۔اس سے تم اندھے کیوں ہوئے اور کیوں میزان کی حقیقت میں غور نہیں کرتے کہ وہ بہت ہی وسیع ہو سکتی ہے ؟ پھر تم نے مذہب اسلام اور آریہ مت پر میزان نہیں لگائی اور ترک اسلام ایک رسالہ نہیں لکھا جس میں
ان موازین کا تذکرہ کیا۔پھر وزن اعمال میں تمہیں بٹوں کا خیال کیوں پیدا ہوا؟ اب (الاعراف :۹) (یعنی جس کی میزانیں بھاری ہوں گی) اس کا بیان سن لو۔تمہاری ستیارتھ میں لکھا ہے ’’جب پاپ بڑھ جاتاہے اور پُن کم تو انسان کا جیئو حیوان وغیرہ نیچے درجہ کا جسم پاتا ہے اور جب دہرم زیادہ اور ادھرم کم ہوتاہے تو دیو یعنی عالموں کا جسم ملتا ہے اور جب پن پاپ برابر ہوتاہے تو معمولی انسانی جسم ملتا ہے‘‘۔صفحہ ۳۳۳ اب یہ بڑھنا اور گھٹنا پرمیشر کو کس طرح معلوم ہوا اور کیا یہ موازنہ نیکی اور بدی کا نہیں اور کیا پرمیشر نے ان اعمال کے لئے میزانیں قائم نہیں کی ہیں ؟ اے نادان تارک اسلام! تجھ پر افسوس کس نے تجھے سکھایا کہ تو آنے والے غضب سے ان زبان کی چالاکیوں سے بچ جائے گا۔؟ سوال نمبر ۳۱’’پہاڑروئی کی طرح اڑیں گے۔بھلا ہمالہ بھی اور یورپ امریکہ کے پہاڑبھی‘‘ الجواب۔ستیارتھ پرکاش کے صفحہ ۲۷۴۔آٹھویں سملاس کے ابتداء میںہے۔’’اے (انگ)انسان! جس سے یہ گونا گوں خلقت ظاہر ہوئی ہے جو اس کو قائم رکھتا اور فنا کرتا ہے اور جو اس دنیا کا مالک ہے۔جس محیط کل میں یہ سب دنیا اتپتی (پیدائش)سہتتی (قیام) پرلے (فنا) پاتی ہے وہ پرمیشور ہے۔اس کو تو جان اور دوسرے کو صانع کائنات نہ مان۔‘‘ پھر کہا ہے۔جس کے ہاتھ میں اس عالم کی پیدائش قیام اور فنا ہے وہی برہم جاننے کے لائق ہے۔اور کہا ہے کہ سب سو عالم پیدائش سے پیشتر تاریکی میں چھپاہوا بشکل رات ناقابل تمیز اور اکاش کی مثل تھا اور تجھ غیر محدود پرمیشر کے مقابل میںمحدود اور اس سے محاط تھان۔پھر سوچو!!! اس قادر کے مقابل یہ ہمالہ اور کہستان یورپ وامریکہ کیا ہستی رکھتا ہے۔آہ! تمہیں اللہ تعالیٰ کی عظمت کا پتہ ہی نہیں اور معلوم نہیں کہ تم کس مذہب میں تھے اور کس میں ہو ؟کیا تمہاری خیالی پرلے اور مہاپرلے میں سب فنا نہ ہوں گے؟
سوال نمبر۳۲۔چاند سورج سے جا ملے گا۔الجواب۔جس آیت کا حوالہ دیاہے اس میں تو ہے (القیامۃ:۱۰) اس کے یہ معنے ہرگز نہیں کہ چاند سورج سے جا ملے گا اس کے تومعنے ہیں کہ چاند اور سورج جمع کئے جائیں گے۔اور جو تم نے ترجمہ کیا ہے اس کے خلاف قرآن مجید میں یہ لکھاہے اور تمہاری تردید کی ہے۔(یٰسٓ :۴۱)سورج کو طاقت نہیں کہ چاند کو دبوچ لے یا اس سے جا ملے اور نہ رات دن سے آگے نکل سکتی ہے بلکہ یہ سب کے سب اپنے اپنے فلک میں تیرتے ہیں۔اور فرمایا ہے۔(یٰسٓ :۴۰) اور چاند کے لئے ہم نے منزلیں مقرر کر دیں یہاں تک کہ آخرکاروہ چاند پرانی ٹہنی کی طرح ہو جاتاہے۔اور فرمایا ہے۔(الرّحمٰن :۶) اور سورج اور چاند اپنے اپنے محوروں پر چکر کھاتے ہیں۔پس دونوں یوں توجمع نہیں ہوتے جیسے تم نے غلطی سے وہم کیا ہے۔بلکہ ان کا اجتماع بعض صفات میں ہوتاہے مثلاً دونوں کا گرہن ایک مہینہ میں ہوجاوے جیسے چاند گرہن کے لئے تین تاریخیں جناب الٰہی نے مقرر کر دی ہیں۔تیرہ چودہ اور پندرہ قمری مہینہ کی تاریخیں اور سورج گرہن کے لئے بھی سنن الٰہیہ میں تاریخیں مقرر ہیں۔۲۷،۲۸،۲۹۔ستائیس اٹھائیس اور انتیس چاند کی تاریخیں سنن الٰہیہ میں مقرر ہیں ان کے خلاف نہیں ہوا اور نہ ہوگا۔اب جمع کی صورتیں تو بہت ہیں۔ان میں سے جو اس زمانہ میں آیات اللہ کی طرح جو صورت واقع ہوئی ہے وہ یہ صورت ہے کہ ہماری کتب میں لکھاہوا ہے کہ مہدی کے زمانہ میں چاند گرہن پہلی رمضان میں اور سورج گرہن
نصف رمضان میں ہو گا اور یہ مہدی کا نشان ہو گا۔چنانچہ ۱۳۱۱ہجری میں رمضان شریف کی ۱۳تیرہ تاریخ کو جو چاند گرہن کے لحاظ سے پہلی تاریخ ہے اور اسی رمضان کی اٹھائیس تاریخ کو جو سورج گرہن کے لئے درمیانی وقت ہے اور تواریخ سورج گرہن کے لحاظ سے نصف ہے سورج گرہن ہوا اوریہ واقعہ ایشیا ،یورپ اور افریقہ کے لئے ظہور مہدی کا نشان ہوا اور پھر ۱۳۱۲ہجری میں اسی طرح امریکہ میں گرہن ہوا اور یہ دوسرا آسمانی نشان مہدی کا تھا جو ظہور پذیر ہوا اور وہ مہدی جس کا یہ نشان ظاہر ہوا حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود ہیں۔صلوات اللہ علیہ وعلیٰ مطاعہ محمد سید الرسل وخاتم الانبیاء۔سوال نمبر ۳۳۔’’ستارے گر پڑیں گے۔گر کر کہاں جائیںگے۔کیا زمین پر اگرہاں‘‘ الجواب۔اگرہاں کا مقابلہ آپ بھول گئے۔سنو ! انتشر کے معنے ہیں ،جو انتشرت میں آیاہے تفرق کے ہیں۔کیا معنے؟ ان کا اجتماع اور نظام موجودہ متفرق ہوجائے گا۔اب اس میں تو قیامت پرلے کا حال ہوا۔پھر آپ کو کیونکر انکار ہو سکتا ہے؟ ہاں سائنس دان ہو کر،اسٹرانمر ہو کر اعتراض کرتے تو بجا تھا۔میرا یقین کامل ہے کہ مذاہب میں ایک مذہب بھی نہیں جو اسلام پرکوئی اعتراض کرے اور خود اس کے گھر میں اس سے بڑھ چڑھ کر نشانہ اعتراض چیز موجود نہ ہو۔سوال نمبر۳۴۔’’زمین باتیں کرے گی۔سورج چاند کیوں نہ کریں گے،ستارے کیوں خاموش ہیں۔‘‘ الجواب۔۱۔اوّل تو سورج اور چاند کی خاموشی کا ذکر نہیں جو آپ کو اس پر تعجب ہوا۔۲۔دوم ستارے بھی تمہارے دیانند کے اعتقاد میں زمین ہی ہیں پس ان کی خاموشی بھی ثابت نہیں کیونکہ وہ بھی زمین ہیں یا زمین کی طرح ہیں۔پس جیسے یہ زمین باتیں کرے گی وہ بھی باتیں کریں گے۔۳۔سوم۔یہ تاتستھ اوپادہی ہے اگر تم کو اس کی سمجھ نہیں تو پڑھو ستیارتھ پرکاش صفحہ نمبر ۲۵۴۔
اہم برہم اسمی کے ارتھ میں لکھا ہے۔اس موقع پر تاتستھ اوپادہی استعارہ ظرف و مظروف کا استعمال ہے جیسے (منچا کری شرنتا)منچ پکارتے ہیں۔چونکہ منچ جڑ ہیں ان میں پکارنے کی طاقت نہیں اس لئے منچ کے جاگزین آدمی پکارتے ہیں۔پس اسی طرح اس موقع پر بھی سمجھنا چاہیے۔۴۔چہارم۔کے ساتھ ہے (الزلزال:۵،۶) بیان کرے گی زمین اپنی خبریں اس لئے کہ تیرے رب نے اسے وحی کے ذریعہ حکم کیا ہے۔پس ہمہ سامرتھ(القادر)۔سرب شکتی مان۔(الغنی۔القادر)جو دوسرے کا محتاج نہیں۔اگر وہ زمین کو فرماوے کہ توبیان کر تو کیا و جہ ہے کہ پھر بیان نہ کر سکے۔تم بھی تو قویٰ خداداد سے ہی بولتے ہو۔زمین بھی قوی خداداد سے بول سکتی یا بیا ن کرسکتی ہے۔۵۔پنجم۔تحدث میں یہ ضرور نہیں کہ ہماری تمہاری طرح پنجابی یا اردو بولے۔ہرایک کا بولنا اس کے مناسب حال ہوا کرتا ہے۔پھر الفاظ کی ضرورت بھی نہیں۔ایک لسان الحال اور ایک لسان الافعال بھی ہوتی ہے۔اب تم خود سمجھ لو کہ زمین کی لسان کس نوع کی ہے جس سے وہ بولے گی اور ظرف ومظروف کے استعارہ پر کیوں تم خود سمجھ نہیں سکتے؟ سوال نمبر ۳۵۔(حٰم السجدہ:۲۱)(یٰسٓ :۶۶)یہ بڑی عجیب بات ہے کہ آدمی کے ہاتھ پاؤں وغیرہ زبان کاکام دیں گے۔یہ ڈھکونسلا ہے۔قرآنی بہشت خراب خانہ ہے۔الجواب۔شہادت تحریری بھی ہوتی ہے اور تقریری بھی۔اور تقریر زبان سے اور ایماء وکنایہ سے بھی۔اسی طرح یاد رکھو کہ کلام بھی دو قسم کا ہوتا ہے۔ایسا ہی نطق بھی دو قسم کا ہوتا ہے۔ایسے ہی شہادت، تحدیث اور قول کے اقسام بھی ہوتے ہیں۔تم ایوروید تو پڑھے ہوئے نہیں مگر سنو ! ایک آتشک کا مارا ہوا ہمارے سامنے آتاہے تو اس کے ہاتھ اور پاؤں کے نقش و نگار جو آتشک سے پیدا ہوتے ہیں اور اس کے آنکھ کان کی حالت صاف صاف گواہی دیتی ہے کہ یہ آتشک کا مبتلا ہے۔