از طرف تارک اسلام

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام, حصہ 8

سے بہت ہی تھوڑاہے کیونکہ وہ آنی ۱؎ہے اور شدنی۔مرض الموت کا آخر ایک زمانہ کے بعد اور زمانہ تک آنا ضروری ہے اگر کہا جاوے کہ آدمیوں کے لئے بھی کیوں ایسی موت تجویز نہ ہو تو اوّل تو یہ ظاہر ہے کہ ایسی اضطراری موت فوجی جوانوں کے لئے تجویز کی گئی ہے اور عام اس لئے نہیں کہ انسان کے ساتھ بہت سے حقوق متعلق ہوتے ہیں ان کا ضائع ہونا زیادہ دکھوں کاموجب ہے۔چھٹا نظارہ دیانندی طرز پر یہ ہے کہ درخت بھی ان کے نزدیک وہی روحیں رکھتے ہیں جو انسان رکھتے ہیں دیکھو صفحہ ۳۴۲ ستیارتھ پرکاش جہاں لکھاہے جو نہایت درجہ کے تموگنی ہیں وہ غیر متحرک درخت وغیرہ کیڑے مکوڑوں کا مچھلی،سانپ ،کچھوے،مویشی اور مرگ (جنگلی چوپایہ) کا جنم پاتے ہیں۔منو ۱۲/۴۲۔اس قانون اور اعتقاد کی بناء پر ایک درخت کا کاٹنا اورمویشی اور مرگ کا قتل کرنا برابر ہو جاتا ہے۔اس اصول کو مدنظر رکھ کر آریوں پر فرض ہے کہ ایک درخت کے کاٹنے پر بھی وہی کائیں کائیں کریں جو گائے کے قتل پر حشر برپا کرتے ہیں۔ورنہ دیانند کے بنائے ہوئے اصول کو وہ جوتیوں کے نیچے روندتے ہیں اور درختوں میں بے ہوشی کا دعویٰ بے دلیل ہے۔سوال نمبر۳۸۔ریشمی کپڑے اتنا سامان کہاں سے آئے گا۔کون بُنے گا۔ریشم کیڑوں کا فضلہ اور لعاب ہے۔الجواب۔سرب شکتی مان کے خزانہ سے جہان سے تمام جگ کو ملتا ہے سورج کی تیزی قائم رکھنے کے لئے زمین کے لئے نباتات کو اگانے کے لئے اور حیوانات کے لئے کس قدر چیزوں کی ضرورت ہے مگر ہم دیکھتے ہیں کہ الٰہی کارخانہ میں سب کے لئے پورا سامان موجود ہے۔زمین۔پانی۔ہوا اور خلا میں جس قدر ذی حیات ہیں سب کے لئے کس قدر کثرت سے سامان مطلوب ہے مگر سرب شکتی مان ہمہ قدرت کے کارخانہ میں سب کچھ موجود ہے ذرہ کمی نہیں۔

سرب شکتی مان اور قادر کسی کا محتاج نہیں ہوتا اس کے ارادہ سے سب کچھ ہوتاہے اور سنو! یہ ریشمی کپڑے وغیرہ نعمتیں تو عظیم الشان پیشگوئی ہے۔عرب خشن یعنی کھردرے اور سادہ لباس کے عادی تھے۔خدا تعالیٰ اور رسول کی اطاعت کی جزا میں ان کو بشارت دی گئی کہ عنقریب شام وایران کے شاہی ریشمی لباس تم کو دئیے جائیں گے یہ فتح مندی کا وعدہ ہے۔آخر ریشمی لباس اسی کو پہنایا جاتا ہے جس کے مناسب حال ہوتا ہے۔ہم کو بعض وقت ریشمی لباس،ریشمی تھان،اور زیو ر اُمراء نے دئیے ہیں مگر کبھی ہمارے یا ان کے خیال میں نہیں آیا کہ وہ لباس یا زیور ہم پہنیں گے وہ جن کے مناسب حال تھا ان کو پہنا دیا گیا۔اور سنو!یہ قبل از وقت ہمارے سرور کامشاہدہ ہے اور قبل از وقت نظارہ کو عربی میں رؤیا کہتے ہیں اور ریشمی لباس کے متعلق علم رؤیا کا پرما ن یہ ہے اس کو غور کرو اور دیکھو کہ ہمارے نبی کریم ؐ کے مکاشفات آخر کار کس قدر صحیح اور صادق ثابت ہوئے اور جو باتیں اس جہان میں قبل از وقت بطور دعوے کے بتائی جاکر روز روشن کی طرح اپنا ثبوت آشکار کر دیں ان سے بڑھ کر اورکون شے صدق کی مہر اپنے اوپر رکھ سکتی ہے۔اب ان معانی کو رؤیا کی کتابوں میں دکھاتے ہیں۔الثیاب الخضر۔قوۃ و دین و زیادہ عبادۃ للاحیاء و للاموات حسن حال عند اللّٰہ تعالٰی۔(منتخب الکلام صفحہ۱۱۰) لباس سبز سے مراد ہے زندوں کے لئے قوت اور دین اور عبادت میں ترقی اور مردوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے نزدیک خوشحالی ہے۔الدیباج و الحریر و جمیع ثیاب الابریسم ھی صالحۃ لغیر الفقہاء فانّھا تدلّ علٰی انھم یعملون اعمالا یستوجبون بھا الجنۃ و یصیبون مع ذٰلک ریاسۃ۔والثیاب المنسوجۃ بالذھب والفضّۃ صلاح فی الدین و الدنیا و بلوغ المنٰی۔ومن رای انہ یملک حللا من حریر او استبرق او یلبسھا علی انہ تاج او اکلیل من یاقوت فانہ رجل ورع متدین غازٍ و ینال مع ذٰلک ریاسۃ۔(منتخب صفحہ۱۱۱) دیباج اور ریشم اور ہر قسم کے ریشمی کپڑے فقہاء کے سوا اوروں کے لئے بہت اچھے ہیں ا ن کے

معنی یہ ہوتے ہیں کہ وہ لوگ ایسے عمل کریں گے کہ جن سے جنت کے حقدار بن جائیں گے اور اس کے علاوہ انہیں ریاست بھی ملے گی۔اور سونے اور چاندی کے ساتھ بنُے ہوئے کپڑوں سے مراد ہے بہتری دین میں اور دنیا میں اور مقصد پر پہنچ جانا۔جوشخص دیکھے کہ اس کی ملک میں ریشم اور استبرق کے لباس ہیں یا انہیں پہن رکھاہے یا یاقوت کا تاج سر پر دیکھے ایسا شخص پرہیز گار دیانت دار،غازی ہوتاہے اور علاوہ برآں اسے سلطنت بھی نصیب ہوتی ہے اور دیکھو سوال نمبر۴۰کا جواب۔سوال نمبر ۳۹۔بہشت میں نہریں ہوں گی۔بعض کہتے ہیں کہ دودھ اور شہد کی نہریں۔الجواب۔او بد بخت! اسلامی نہروں سے محروم! دیکھ تیرے سام وید نے تجھے اب وید سے بھی متنفر کرانے کی تجویز کی ہے۔جو کوئی کہ اُس خلاصی یعنی پومن (سوم) بھجن کو جسے خدا رسیدہ لوگوں نے جمع کیا پڑھتا ہے اس کے لئے سرسوتی،پانی،مکھن،دودھ اور مدہ برساتا ہے۔دیکھو سام وید پر پاٹھک ۸سوم پومن صفحہ۱۲۹ (پرپاٹھک ۹، سرسوتی) ہاں اُس سات بہنوں والی پیاری نہروں میں نہایت پیاری سرسوتی نے ہماری تعریف حاصل کی ہے۔وہ رس کی نہر کے ساتھ اپنے تئیں صاف کر کے زردو سُرخ رنگ ہو کر چمکتا ہے۔اس وقت جب کہ وہ مدح گویوں کے ساتھ سات مُونہہ رکھنے والا تعریف کرنے والوں کے ساتھ کل شکلوں کا احاطہ کرتا ہے۔صفحہ ۵۱۔وہ مضبوط پہاڑی ڈنٹھل مستانہ خوشی کے لئے نہروں میں نچوڑا گیا ہے باز کی طرح وہ اپنی جگہ قرار پذیر ہوتا ہے۔صفحہ ۵۳۔اے اندر! تیری نہر قوت کے ساتھ دیوتاؤں کی ضیافت کے لئے بہتی ہے۔اے سوم مدہ سے مالا مال! ہمارے برتن میں نشست گاہ اختیار کر۔صفحہ ۶۴۔دودھ ان کی طرف اِس طرح دوڑا ہے جس طرح طُغیانیاں کسی چٹان پر دھکیلتی آتی ہیں۔وہ اِندر

کے پاس صاف ہو کر آتے ہیں۔صفحہ۹۷ نیز اگر نہروں والی بہشت ناپسند تھی تو تمہارے آریہ کو جو تبت میں آباد تھے جب اپنے ملکوں سے اپنے کرموں انسار سے (نتائج اعمال ) جلاوطنی کا انعام ملا تھا تو چاہیئے تھا کہ افریقہ کے ریگستان میں جاتے انہوں نے انڈیا کو کیوں پسند کیا جس میں دُودھ اور شہد اورہر قسم تعیش اور تنعم کی نہریں بہتی ہیں۔تم کیسے شریر ہو مکہ معظمہ کا تذکرہ ہو تو اُسے ریگستان سمجھتے ہو اور اگر نہروں کا تذکرہ ہو تو اس پر ہنسی ٹھٹھا کرتے ہو۔تم اس پر راضی ہو کہ تمہیں نرگ میں بھیج دیا جاوے۔حقیقی جواب نَھَر کے معنے کثرت کے ہیں اور نَھر کے معنے ندی کے ہیں اور وہ آیات جن میں نہروں کے عطیہ کا تذکرہ ہے وہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے اصحاب کرامؓ کے حق میں ان کی محنتوں، مشقتوں اور تکالیف کے بدلہ جو انہوں نے اپنے پاک نبیؐ کی اتباع میں اُٹھائیں اﷲ کی طرف سے وعدہ تھا کہ انہیں اِسی جنم میں ریگستان عرب کے بدلہ نہروں والے ملک عطا کروں گا۔چنانچہ جیسے فرمایا تھا ویسا ہی ہوا اور آپؐ کے سچّے اور مخلص اتباع ان بلاد کے مالک ہو گئے جن میں دجلہ ،فرات، جیحون، سیحون، یردن اور نیل بہت تھے اور اسی پیروی کی برکت سے مسلمانوں نے آریہ ورت کو بھی لے لیا جس میں گنگا ،جمنا اور سرسوتی بہتے ہیں۔سوچو اور خوب غور کرو کیسے قبل از وقت بتایا ہوا وعدہ پورا ہوا اور مفصل بہشت کے مضمون میں آچکا ہے اور جیسا کہ ہم پہلے بیان کر چکے ہیں ان الفاظ کے حقائق کے سمجھنے کے لئے ہمیں کتب تعبیر الرُّؤیا کی طرف رجوع کرنا چاہیئے چنانچہ نھر کے حقائق کی نسبت ان میں ہم یہ پاتے ہیں۔اَلنَّھْرُ یَدُلُّ عَلٰی اِقْلِیْمِہٖ کَسَیْحُوْنَ وَ جَیْحُوَْنَ وَالْفُرَات َوالنِّیْلَ۔نہر سے مراد یہ ہے کہ ایسی اقلیمیں جن میں نہریں بہتی ہیں جیسے سیحون اور جیحون اور فرات اور نیل اسلام کے قبضہ میں آ جائیں گی اور آخر وہ آ گئیں۔وَ النَّھْرُ فِی الْمَنَامِ عَمَلٌ صَالِحٌ أَوْرِزْقٌ وَ نَھْرُ اللَّبَنِ دَلِیْلٌ عَلَی الْفِطْرَۃِ وَنَھْرُ

ُ الْخَمْرِ دَلِیْلٌ عَلَی السُّکرِ مِنْ حُبِّ اﷲِ تَعَالٰی وَ الْبُغْضِ عَنْ مَحَارِمِہٖ وَ نَھْرُالْعَسْلِ دَلِیْلٌ عَلَی الْعِلْمِ وَالْقُرْاٰنِ (تعطیر الانام صفحہ ۳۲۶) اور خواب میں نہر کو دیکھنے سے مراد ہوتا ہے عملِ صالح اور دائمی رزق۔یہ بھی مسلمانوں کوملا۔دُودھ کی نہر دیکھنے سے مراد ہے فطرتِ صحیحہ اور شراب کی نہر سے مراد ہے اﷲ تعالیٰ کی محبّت کے نشہ سے سرشار ہونا اور اس کی حرام کردہ اشیاء سے بُغض رکھنا اور شہد کی نہر سے مراد ہے علم اور قرآن کا حاصل ہونا۔نَھْرُالْکَوْثَرِ فِی الْمَنَامِ نُصْرَۃٌ عَلَی الْاَعْدَائِ بِقَوْلِہٖ تَعَالٰی اِنَّا اَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَرَ (تعطیرالانام صفحہ ۳۲۵) نہر کوثر کا رؤیا میں دیکھنا دلیل ہوتا ہے اَعداء پر مظفّر و منصور ہونے پر جیسا کہ خدا تعالیٰ کے کلام اِنَّا اَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَرَ سے مستنبط ہوتا ہے۔چنانچہ بے چارگی اور بے سامانی کے زمانہ میں جبکہ ہمارے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم مکہ معظمہ میں دشمنوں کے ہاتھوں سے شکارِ لاغر کی طرح دُکھ اُٹھا رہے تھے۔یہ وحی آپ کو عالم الغیب قادر خدا کی طرف سے ہوئی کہ ہم نے تجھ کو الکوثر عطا فرمایا ہے۔دنیا جانتی ہے کہ وہ مظلوم بیکس انسان جسے اپنے بیگانوں نے پاؤں کے نیچے مسلنا چاہا تھا کس طرح اپنے اَعداء پر منصور و مظفر ہوا اور اس کے قوی اور متکبر دشمن خاک میں مل گئے۔سوچو اور غور کرو کہ یہ غیب کی باتیں کس طرح حرفاً حرفاً پوری ہوئیں اور خدا کے غضب سے ڈرو۔من رای الملا ئکۃ یدخلون علیہ و یسلّمون علیہ فی الجنۃ فانہ یصیر الی امر یصل بہ الی الجنۃ لقولہ تعالٰی و الملا ئکۃ یدخلون علیھم من کل باب الایۃ ویختم لہ بالخیر۔( منتخب الکلام صفحہ۵۵) جوکوئی دیکھے کہ فرشتے جنت میں اس پر داخل ہوتے اور سلام کرتے ہیں وہ ایسے کام کرے گا جن کے باعث جنت میں پہنچے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اور فرشتے داخل ہوں گے ان پر ہر ایک

دروازے سے اور ایسے آدمی کا انجام اچھا ہو گا۔ومن رای غلمانھا یطوفون حولہ نال مملکۃ ونعیماً لقولہ تعالیٰ ویطوف علیھم ولدان مخلدون۱؎ (منتخب الکلام جلد اول صفحہ۵۴) اورجوکوئی جنت کے نوجوانوں کو دیکھے کہ اس کے اردگرد پھرتے ہیں وہ بادشاہ ہوجائے گا اور نعمتیں حاصل کرلے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اور خدمت کو پھرتے ہوں گے ولدان جن کے بالوں میں سفیدی آگئی۔سوال نمبر۴۰۔ (الدھر :۲۲)  (الکھف :۳۲) بھلا کوئی شائستگی ہے کہ عورتوں کا گہنا آدمی پہننے لگ جاویں۔کیا بی اے مولوی ہیجڑوں کی طرح کنگن پہن کر پھریں گے۔پھر ہنسی کی ہے۔الجواب۔حُلُّوا کا ترجمہ زیور دئیے گئے۔یحلون کا ترجمہ ہے زیور دئیے جائیں گے۔یہ بھی غریب عرب کو ایک وعدہ تھا اور زبردست پیشگوئی ہے۔چنانچہ ایک شخص سراقہ بن مالک بن جعشم المدلجی نامی کو حضرت نبی کریم نے اس کے خالی ہاتھ دیکھ کر (ا ن پر بال بہت تھے اور ہاتھ نہایت پتلے تھے) فرمایا: کانی بک قد لبست سواری کسرٰی۔میں دیکھ رہا ہوں کہ تجھے کسرٰی کے کنگن پہنائے گئے۔مدتو ں کے بعد جب خدا تعالیٰ کے وعدہ کے دن آئے اور خدا کے برگزیدہ بندوں نے آریوں کے بھائی ایرانیوں کے ملک کو فتح کیا اور فتوحات ایران کامال سونا، یاقوت، زبرجد اور لؤلؤ بکثرت آیا اور اس میں خاندان شاہی کے زیورات آئے تو حضرت عمر ؓ نے خاص کسریٰ شہنشاہ کے کنگن اس عربی مدلجی کو پہنا دئیے اس لئے کہ وہ پیشگوئی پوری ہوجو نبی کریم ﷺ نے کی تھی اور جو قرآن کریم میں مفصل مذکور ہے۔دیکھو امام شافعی کی روایت ازالۃ الخفا صفحہ ۱۳۰ جلد۲

اب ہم اسے رؤیا کی کتابوں سے حل کرتے ہیں۔سوار۔ان کان اسورۃ من فضۃ فھو رجل صالح للسعی فی الخیرات لقولہ تعالٰی وحلوا اساور من فضۃ فان سورت یدالسلطان فھو فتح یفتح علی یدیہ مع ذکر وصوت وان کان لہ اعداء فان اللہ یعینہ۔(منتخب الکلام جلد۱) اگر کسی کو رؤیا میں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں تو وہ شخص صالح آدمی اور اس قابل ہوتا ہے کہ بڑے بڑے نیک کام اس کے ہاتھ سے نکلیں اور یہ معنی مستنبط کئے گئے ہیں خدا تعالیٰ کے قول حلوا اساور من فضہسے۔اگر سلطان کے ہاتھ پر کنگن پہنائے جائیں تو اس کے معنی ہوں گے کہ اسے فتوحات نصیب ہوں گی اور اس کا آوازہ شہرت دنیا میں مشتہر اور شائع ہو گی اور اگر اس کے دشمن ہوں گے تو اللہ تعالیٰ ان پر اسے فتح مند کرے گا۔واقعات عالم اور ہمارے نبی کریم ﷺ کی لائف پرنگاہ کرکے دیکھ لو کہ یہ ساری باتیں کس طرح احسن طریق سے پوری ہوئیں اور بعد الموت اس سے اتم اکمل طور پر پوری ہوں گی۔سوال نمبر ۴۱۔حوروں پر اعتراض۔گوری۔کنواری۔ہم عمر،نوجوان۔سیاہ آنکھوں والی دوشیزہ عورتیں ملیں گی۔برہمچاری اس قسم کی شلیل باتوں کو مونہہ پر لانا بھی مہان پاپ سمجھتا ہے۔قرآن کریم کے کلمہ طیبہ اَبْکَاراً،عُرباً۔اَتْرَاباً پر اعتراض کیاہے۔الجواب۔کیا الٰہی کتب صرف برہمچریہ کے لئے ہوا کرتی ہیں۔نادان انسان! اگر خاص خاص مذاق کے لئے الٰہی کتابیں ہوں تو دوسرے مذاق والے کیا کریں وہ شتر بے مہار ر ہیں۔بتاان کی اصلاح کون کرے؟ نیز چاہیے کہ نہ تم نے ستیارتھ پرکاش پڑھنا اور نہ منو کا شاستر اور چاہیے کہ تم وید کو بھی نہ پڑھو کیونکہ ۱۰۴اور۱۰۵صفحہ ستیارتھ پرکاش میںلکھا ہے۔اشونی۔بھرنی وغیرہ ستاروں کے نام والی۔تلسی گلابی وغیرہ پودوں کے نام والی۔گنگا جمنا ندی کے

نام والی۔پاربتی پہاڑ کے نام والی۔پرندوں کے نام والی اور اس قسم کے نام والیوں سے نکاح نہ کرنا۔نمبر۹ میں کہا ہے نہ زرد رنگ والی۔نہ بھوری آنکھ والی وغیرہ۔نمبر۱۱میں کہا ہے جس کانام زیبا جیسے بشودہا۔سکہدا وغیرہ ہنس اور ہتھنی کے برابر جس کی چال ہو جس کے باریک بال۔سر کے بال اور چھوٹے دانت والی ہو اور جس کے سب اعضاء ملائم ہوں ایسی عورت کے ساتھ بیاہ کرنا۔اس قدر حوالے غالباً اگر تم شریف الطبع ہو تو کافی ہیں۔پس بڑا اور مہان پاپ کیا اس پاپی نے جس نے ست کے ارتھ میں ایسی شلیل باتوں کا ذکر کیا اور اس کے پڑھنے کو کہا۔بدبخت!کامل کتاب ضروریات اور حقیقی راحت بخش بات کا بیان نہ کرے تو کیا چنڈالوں کی کتابیں سچائی بیان کریں۔کامل کتاب وہ نہیں ہو سکتی جس میں صرف برہمچریہ زندگی کا ہی تذکرہ ہو، نہ وہ جس میں صرف چند اخلاقی باتوں کا ہی تذکرہ ہو،نہ وہ جس میں صرف سوشل امور کا بیان ہو، نہ وہ جس میں صرف سیاست وانتظام کامعاملہ بیان ہو،نہ وہ جو صرف امور آخرت کے متعلق بحث کرے، نہ وہ جس میں صرف عبادات کا ذکر ہو۔کامل کتاب تو وہ ہے جس میں انسانی اخلاق وعادات، معاملات،سیاست ،تمدن ،اموربعدالموت اور الٰہی تعظیمات کی تعلیم بو جہ اتم بیان ہو۔یہ بھی ایک موقع اسلام پر اعتراض کا بعض احمقوں کو ملا ہے۔مثلاً کسی نے دیکھا کہ عورتوں کے متعلق قرآن شریف میں بحث ہے۔پولٹیکل بحثیں ہیں توا یک نامرد ونامراد کس مپرس بول اٹھا کہ ا ن مباحث کی کتاب الٰہی میں کیا ضرورت ہے؟ صرف بہجن اور توصیف الٰہی کے گیت کافی تھے۔چند لڑکے ان کو یاد کر لیتے اور وہ ڈھولکی پر گاتے اور نگرکیرتن کرتے۔ایک کنجوس اور غریب ومفلس بول اٹھتا ہے کہ زکوٰۃ اور اعطاء صدقات کا کیوں قرآن شریف میں ارشاد ہے؟ ہمیشہ کا مفتوح ملک اور جس نے کبھی ذرہ سر اٹھایا تو مونہہ کے بل گرا۔شریروں ،بدمعاشوں سے جنگ کا تذکرہ سن کر کیا خوشی حاصل کر سکتا ہے؟ جس کو کبھی مکالمات الٰہیہ کا شرف حاصل نہیں ہوا وہ برہمو مت کا آدمی یاعام طور کا غافل یا جس کو یقین ہے کہ الٰہی مکالمہ کا شرف دوارب برس کے قریب

ملہمان وید کے بعد پھر کسی کو بھی نصیب نہیں۔وہ انبیاء کی وحی ومکالمہ کو ڈھکونسلہ نہ سمجھے تو کیا کرے؟ یا جس قوم کو باہر نکلنے کا اتفاق نہیں ہوا اور نہ ا ن کو ضرورتیں پیش آئیں اور وہ نہیں جانتے تھے کہ بعض جگہ گائے کا دودھ اور جَو کے ستّو اور ساگ نہیں مل سکتا۔گو بے ہودہ لاف زنی سے کہتے ہوں کہ ہمارے بزرگ چکر ورتی راجہ تھے۔وہ (المائدۃ :۶)کا سرکس طرح سمجھے؟ تجربہ کے سوا کچھ بھی سمجھ میں نہیں آسکتا۔غرض جامع کتاب کو سب کچھ جو انسان کے لئے ضروری البیان ہے بیان کرنا پڑتا ہے اگر وہ کتاب بیان نہ کرے جو اپنے آپ کو کامل وجامع کہتی ہے تو کون بیان کرے۔اگر آپ نہ سمجھیں یا نہ چاہیں تو آپ کی خاطر کیوں ضرورتوں کے بیان کو ترک کیا جاوے۔کیا ساری دنیا برہمچریہ مذہب رکھتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے دماغ، برین اور اعصاب میں مختلف خواص رکھے ہیں ان خواص کو مدنظر رکھنا کامل کتاب کاکام ہے۔شلیل کہنا تمہاری شریں کلامی کا ثبوت ہے اَبْکَاراً، عُرباً۔اَتْرَاباً کے معنی کنواریاں اپنے خاوندوں سے محبت کرنے والیاں،قریب العمر۔کیا نیکوں کو ایسی نہ ملیں تو چڑیلیں ملیں؟ سوال نمبر ۴۲۔(الدھر :۲۰)پر اعتراض۔کیا یہ لڑکے آدمیوں کو ملیںگے یا عورتوں کو۔پھر آپ ہی جواب دیا ہے کہ تارک اسلام کے نزدیک انصاف ہے کہ عورتوں کو بہت نوجوان یکدم بطور خاوند وپتی کے ملیں کیونکہ جب ایک ایک آدمی کو بہت سی حوریں ملیں گی تو ایک ایک عورت کو بہت نوجوان لڑکے ملنے چاہئیں۔الجواب۔آپ کا انصاف ایک شریف الطبع انسان پسند نہیں کر سکتا۔نادان غور کر!ایک عورت ایک خاوند کے ایک بچہ کو یا اس کے دو تین بچوں کو ایک وقت میں بمشکل پیٹ میں رکھ سکتی ہے۔ایک مرد آج کسی عورت کے بچہ دان کو اپنے نطفے سے مشغول کردے اور دوسرے دن دوسرے

کے تیسرے دن تیسرے کے۔علیٰ ہذ ا سال بھر تین سو ساٹھ بچہ مختلف رحموں میں پرورش کے لئے دے سکتا ہے۔ہاں مرد قوی بہت عورتوں کے رحم میں بیج ڈال سکتا ہے۔اس لئے عورتوں کو بہت نوجوانوں کا ملنا بے انصافی ہے اور اس پر دکھ ہے۔نیز مرد ایک گونہ عورتوں پر حکمران ہے پس ایک مرد کے لئے بہت عورتیں ہوں تو عورت کو آرام ہے کہ مرد کی حکومت اس کے سر سے کچھ ہٹ گئی یا ایک عورت کے لئے بہت خاوند ہوں تو کیا عورت کو آرام مل سکتا ہے۔کیا جس کے اوپر بہت سارے حکمران ہوں وہ آسودہ حال ہو سکتا ہے۔علاوہ اس کے خاوند کیا آپس میں جنگ نہ کریں گے کیونکہ اگر بہت سارے مرد ایک عورت کے خاوند ہوئے تو ایک وقت ایک چاہتاہے کہ یہ عورت میرے پاس اور دوسرا چاہے کہ میرے پا س آوے اس لئے اول تو وہ آپس میں جوت پیزار کریں گے پھر وہ عورت بہرحال مصیبتوں میں مبتلا ہوگی۔نافہم انسان !سوچ اور غور کر!مگر تم کو غور کا مادہ کیونکر ملے گا تمہارا مذہب تو ایسے امور کی پروا نہیں کرتا۔کیونکہ نیوگ میں ایسے امور بہت پیش آتے ہیں۔سُن !بہشتی نعمتوں میں اسلام بیان کرتا ہے کہ بڑی نعمت خدا کی رضا مندی ہے۔دیکھوقرآن کریم (التوبۃ:۷۲) (یونس:۱۱) اور اللہ کی خوشنودی تمام نعمتوں سے بڑی ہے وہ اللہ کی پاکیزگی بیان کریں گے اور آپس میں سلامتی اور صلح سے رہیں گے اور آخری پکار ان کی یہ ہو گی کہ حمد ہے اللہ پروردگار کے لئے۔پس سچے مسلمان الٰہی رضا مندی کے گرویدہ ہو کر اس کی عبادت کرتے ہیں نہ اس بات کے لئے جس کی نسبت تم نے فضول گوئی کی ہے۔ہاں دنیا کی نعمتیں اور دنیوی عیش و آرام اور دولت مندی آریوں کے اعتقاد میں نیکیوں کا پھل ہے اور ظاہر ہے کہ غلمان بعض دولت مند ہندوؤں کے لوازمات میں داخل ہیں۔پس کیا یقینا یہ الزام آپ لوگوں پر نہیں ہو سکتا؟بلکہ جب دیانند کے

نزدیک بھی دنیاہی سورگ اور نیکی کے ثمرات لینے کی جگہ ہے گو چنداعمال کے بدلے ارواح چندے شواغل دنیا سے بھی آزادی اور انند میں رہیں گے تو اس صورت میں دیانندی پنتھ کے مطابق غلمان نیکی کے ثمرات نہیں تو اور کیا ہیں!بات یہ ہے کہ سخت عداوت کے سبب تمہیں غلمان کا قصہ سمجھ میں نہیں آیا۔یا قرآن کریم کو نہ دیکھا ہے اور نہ سمجھا ہے۔افسوس کہ اس ادعائی تہذیب کے زمانہ میں یہ درشت زبانی!تمام قرآن کریم کا اردو ترجمہ بھی تم دیکھ لیتے اور تھوڑا سا ماقبل سے پڑھ لیتے تو بشرط انصاف تم ایسے خلاف تہذیب امر کے مرتکب نہ ہوتے۔سنئے ! قرآن میں ہے۔(الطور :۲۲تا۲۵) ہم مومنوں کے ساتھ ان کی مومن اولاد کو ملا دیں گے اور ان کے عملوں سے کچھ بھی کم نہ کریں گے ہر شخص کو اپنی اپنی کمائی کا بدلہ ملے گا اور ہم انہیں میوے اور ان کے پسند کے گوشت دیں گے اور اس میں ایسے پیالے پئیں گے کہ ان کا نتیجہ بے ہودہ خیالات اور بدکاری نہیں اور ان کے اردگرد موتیوں کے دانہ جیسے بچے پھریںگے۔باری تعالیٰ فرماتا ہے۔بہشتیوں کی اولاد ان کے پاس پھرے گی وہاں مومن اولاد کی جدائی کا غم نہ دیکھیں گے اور ان کے لئے نہ ترسیں گے۔جب لفظ تاثیم صریح اس کی صفت میں موجود ہے جس کے معنی ہیں نہ گناہ میں ڈالنا۔پھر آپ کو ایسا ناشان خیال کیوں گزرا؟ اس معنی کی تفسیر خود قرآن کریم نے سورہ دہر میں اور لفظوں کے ساتھ کی ہے اور وہاں غلمان کے بدلہ ولدان کا لفظ جو ولدیا ولید کی جمع ہے فرمایا ہے:  (الدھر :۲۰) اور ان کے اردگرد عمر دراز بچے پھریں گے تم انہیں دیکھ کر یہی

سمجھو کہ بکھرے ہوئے موتی ہیں۔  (الواقعہ :۱۸،۱۹)اور ان کے اردگرد عمر دراز بچے کوزوں اور لوٹوں اور خالص نتھرے صاف پانی کو لئے پھریں گے۔اور اصل بات یہ ہے کہ یہ ایک بشارت ہے جو فتوحات ایران وروم میں اپنے جلال کے ساتھ ظاہر ہوئی۔جوان اور ادھیڑ شاہی خاندان کے شاہزادے اور شہزادیاں مسلمانوں کے خادم ہوئے۔مخلد ادہیڑ کو بھی کہتے ہیں جس کے بال سفید ہو گئے ہوں۔اور سن! حضرت زکریا فرماتے ہیں۔(مریم :۹)۔اے اللہ مجھے کب بچہ عطا ہووے اور ابراہیم علیہ السلام کی نسبت ارشاد ہے۔۔(الصّافات :۱۰۲) ہم نے ابراہیم کو خوشخبری دی ایک عقل مند بچہ کی اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے قصہ میں آیا ہے (الکھف :۷۵) موسیٰ اور خضر کے سامنے ایک جوان آیا اور خضرنے اس کو قتل کر دیا۔وغیرہ وغیرہ میں دیکھو۔اولاد اور جوانوں کو غلام کہا گیا ہے بلکہ قاموس میں لکھاہے کہ غلام وہ ہوتا ہے جس کی موچھیں نکل چکیں۔نیز تجھے خبر نہیں کہ عورت اور مرد میں جناب الٰہی نے قدرت میں مساوات رکھی ہی نہیں بچہ جننے میں جو تکالیف عورتوں کو ہوتی ہیں ان میں مردوں کا کتنا حصہ ہے کیا مساوات ہے؟ کیا قوٰے میں مساوات ہے ؟ ہرگز نہیں۔میں ہمیشہ حیران کہ مرد و عورت میں مساوات کا خیال کس احمق نے نکالا؟ سوال نمبر ۴۳۔قربا نی لغو حرکت ہے۔جس کا گلا کاٹ دیا جاوے وہ باعث آرام کیونکر ہو سکتاہے۔الجواب۔یہ کلمہ یاد رکھنا چاہیے کہ جس کا گلا کاٹ دیا جاوے وہ باعث آرام کیونکر ہو سکتا ہے۔قربانی کے مضمون کو ہم تین حصوں پر منقسم کرتے ہیں توکہ سہولت ہو اور آسانی سے جواب سمجھا جاوے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی