مستورات میں وعظ بمقام شملہ اکتوبر ۱۹۱۷ء وعظ عمل کرنے کیلئے سُنو
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
13
مجھے یاد آ گئیں۔اُس نے وہی باتیں جو پہلے بتا ئیں تھیں بیان کر دیں۔قاضی نے روپیہ نکال کر اسے دیدیا اور
کہا تم نے مجھے یہ پہلے کیوں نہ بتا دیا ور نہ اُسی وقت دید تا۔باتیں تو اس نے پہلے بھی یہی بتا ئیں تھیں لیکن
اب چونکہ قاضی کو یہ معلوم ہو گیا تھا کہ اُس کا بادشاہ سے تعلق ہے اُس نے روپے نکال کر دے دیئے تو جب
دنیاوی بادشاہ کے ساتھ جس کا تعلق ہو اُسے کوئی دُکھ نہیں دے سکتا تو جس کا خدا تعالیٰ سے تعلق ہوگا اُسے دُکھ
دینے کی کس میں طاقت ہے؟ پس تم یہ کوشش کرو کہ خدا تعالی تمہارا ہو جائے۔خدا تعالی فرماتا ہے کہ جو کوئی
دین سکھے اور دوسروں کو سکھائے میں اُس کا ہو جاتا ہوں۔تم یاد رکھو کہ دنیا کی تمام مصیبتوں سے بچنے اور
کامیابیوں کے حاصل کرنے کا یہی ایک گھر ہے۔اللہ تعالی ہر ایک کو اس
کی توفیق دے۔آمین۔الفضل ۳۳۔جولائی ۱۹۱۵ء )
حضرت امیر المومنین خلیفہ مسیح الثانی کا مستورات میں وعظ
بمقام شملہ فرموده ۶ - اکتوبر ۱۹۱۷ء
عورتوں کو ضروری نصیحت عورتوں کے متعلق سب سے پہلی اور سب سے بڑی نصیحت جو انہیں
کرنے کی ضرورت ہے وہ انہیں اس زمانہ میں اس بات کی طرف متوجہ کرتا ہے کہ دین کے معاملہ میں وہ اسی
طرح شریعت کے قانون کی پابند ہیں اور اسی طرح شریعت کے قانون پر عمل کریں کہ جس طرح مرد کرتے
ہیں۔یہ ایک بڑی مشکل ہے جو اس زمانہ میں ہمیں پیش آئی ہے کہ عورتوں کے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی ہے
که وه دینی معاملات میں حصہ لینے کے قابل نہیں ہیں۔بہت سی عورتیں ہیں جو بجھتی ہیں کہ دین کے معاملات
میں حصہ لینا اُن کے خاوندوں کا کام ہے اسی وجہ سے اس زمانہ میں عورتوں کا مذہب کوئی مستقل مذہب نہیں
رہا۔سومیں سے پچانوے عورتیں بلکہ اس سے زیادہ ایسی ملیں گی جنہوں نے کسی مذہب کو اس کے بچے ہونے
کی وجہ سے قبول نہیں کیا بلکہ خاوندوں کی وجہ سے قبول کیا ہے۔مرد اگر آج شیعہ ہے تو عورت بھی شیعہ ہے،
مردا گرسکتی ہے تو عورت بھی سنی ہے کل کو اگر مرد شیعہ سے سکی ہو گیا تو عورت بھی سنی ہو جاتی ہے اور جس
طرح اُس کے خاوند کے مذہب میں تبدیلی ہوتی ہے اسی طرح اُس کا اپنا مذ ہب بھی بدلتا رہتا ہے لیکن اس
جہالت اور خام خیالی کی وجہ سے عورتوں میں مذہب نہیں رہا دیکھو اگر شیر کی تصویر ہو تو انسان اُس سے ڈرتا
14
نہیں۔کیونکہ وہ جانتا ہے کہ وہ اُسے کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتی۔اسی طرح آگ تب ہی کھانا پکائے گی جب
حقیقی آگ ہو۔اگر اُس کی تصویر ہو تو کچھ نہیں کر سکتی۔تو چونکہ عورتوں کا مذہب نقلی ہوتا ہے اور جس طرح نقلی
آگ کچھ نہیں دے سکتی اسی طرح اُنکا نقلی مذہب بھی فائدہ نہیں دے سکتا۔مذہب کو حقیقی طور پر ماننا چاہئیے ہاں جس طرح حقیقی آگ
کھانا پکا سکتی ہے اسی طرح حقیقی
مذہب مفید ہو سکتا ہے۔مذہب کو صرف اس لئے ماننا کہ ہمارا خاوند یوں کہتا ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ہمارے ملک میں اسے رکابی یا بینگنی مذہب کہتے ہیں۔کسی راجہ نے اپنے دربار میں بینگن کی بہت تعریف کی۔اس کا ایک خوشامدی درباری بھی تعریف کرنے لگا کہ اس کا بدن ایسا معلوم ہوتا ہے جیسا کسی صوفی نے چوغہ
بہتا ہو، اس کی سبز ڈنڈی ایسی معلوم ہوتی ہے جیسے سبز چڑی سر پر باندھی ہو ہبر چوں میں ایسا دکھائی دیتا ہے
جیسے کوئی عابد عبادت کرتا ہو لیکن کچھ دن کے بعد جب راجہ کو اس کی وجہ سے تکلیف ہوئی تو اس نے دربار میں
ذکر کیا کہ بینگن بوی خراب چیز ہے۔یہ شکر وہی درباری کہنے لگا کہ حضور بینگن بھی کوئی سبزی ہے اسے تو
سبزیوں میں شمار کرنا حماقت ہے، بڑی خراب اور ضرررساں چیز ہے۔کسی نے اُس سے پوچھا کہ ابھی چند دن
ہوئے تم اس کی تعریف کرتے تھے اور اب مذمت کر رہے ہو یہ کیا بات ہے؟ اُس نے جواب دیا کہ میں راجہ کا
نوکر ہوں بینگن کا نوکر نہیں۔جب انہوں نے تعریف کی تو میں نے بھی کر دی اب انہوں نے مذمت کی تو میں
نے بھی مذمت کرنی شروع کر دی تو عورتوں کا مذہب بینگنی مذہب ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بہت سی عورتیں
ایسی پائی جاتی ہیں کہ جو اپنے خاوندوں کے مذہب کو اسی طرح مانتی ہیں۔الا ماشاء اللہ۔عورتوں کو مذہب کی ضرورت مذہب
کا فائدہ تو اخلاص اور حقیقت کے جانے سے ہوتا ہے
یہی قرآن کریم کی تعلیم ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ عورتوں کو صرف مردوں کی خوشی اور آرام کے لئے پیدا کیا
گیا ہے لیکن اسلام ایسا نہیں کہتا بلکہ سمجھاتا ہے کہ عورتوں پر بھی شریعت ایسی ہی عائد ہوتی ہے جیسے مردوں پر
ہے اور جس طرح مردوں کے لئے شریعت کی بجا آوری ضروری ہے اسی طرح عورتوں کے لئے بھی ضروری
ہے یہ
نہیں کہ جس طرح بھیڑ بکری انسان کے آرام کے لئے ہیں اور انکی کوئی مستقل غرض پیدائش کی نہیں اسی
طرح عورتیں ہیں۔پس قرآن کریم جس طرح مردوں کے لئے ہے ویسے ہی عورتوں کیلئے بھی ہے اور نیک
عورت جو اُس کے حکموں کو مانتی ہے اس کے لیے جنت کا وعدہ ہے اور جو اُس کے خلاف کرتی ہے وہ دوزخ
15
کی سزا پائے گی اس لئے سب سے پہلی ضرورت یہ ہے کہ عورتوں کے ذہن میں یہ بات ڈالی جائے کہ عورتوں
کو بھی مذہب کی ویسی ہی ضرورت ہے جیسی مردوں کو۔تا وہ سمجھیں کہ اسلام کیا ہے کیونکہ جب کسی کو کسی چیز کی
ضرورت ہوتی ہے تو وہ اس کے حاصل کرنے کے طریق سیکھتا ہے اور جب اس کی حقیقت سمجھتا ہے تو اس کے
حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔پس جیسے مردوں کا حق ہے کہ وہ دین کو حاصل کریں ویسے ہی عورتوں کا بھی
حق ہے کیونکہ مذہب کے احکام کا توڑنا جیسے مردوں کو نقصان دیتا ہے ایسے ہی عورتوں
کو بھی دیتا ہے۔پس کیا
وجہ ہے عورتیں مردوں کی طرح دین نہ سیکھیں۔دیکھو اگر کسی کو یہ معلوم ہو کہ مذہب کا کیا فائدہ ہے تو وہ خدا کو مانے گا اور اس کے احکام کی پابندی کرے
گا لیکن اگر اس کو پتہ ہی نہ ہو تو پھر اسے کیا ضرورت ہے کہ خدا کو مانے اس سے تو بہتر ہے کہ نہ مانے۔پھر
جب تک اُسے یہ معلوم نہ ہو کہ رسولوں کے ماننے نہ ماننے میں کیا فائدہ یا نقصان ہے تو وہ کیوں مانے گا۔پس
ان باتوں کے فائدہ اور حقیقت سے آگاہ ہونا ضروری ہے اور جس طرح مرد دین کی تعلیم حاصل کرتے ہیں
اسی طرح عورتوں کو کرنی چاہیے۔متقی عورتوں کا ذکر قرآن میں قرآن کریم میں دو پار سا عورتوں کا ذکر آتا ہے جن میں سے ایک
فرعون کی بیوی ہے۔ہے۔فرعون
کو تو توفیق نہ ملی لیکن اُس کی عورت نے تقوی اختیار کیا اور اُس نے مذہب کی
ضرورت کو سمجھا اور موسیٰ پر ایمان لائی۔اللہ تعالی نے اُس کا ذکر قرآن کریم میں بطور مثال کے کیا ہے اور اس
سے بڑھ کر اور فضیلت کیا ہو سکتی ہے کہ اُس کتاب میں جو ہمیشہ کے لئے ہے اُس کا ذکر آیا ہے جس کی وجہ یہی
ہے کہ چونکہ اس نے سمجھ لیا تھا کہ جو فرائض مذاہب کے متعلق مردوں کے ہیں وہی عورتوں کے بھی ہیں۔دوسری مثال مریم کی ہے۔وہ حضرت عیسٹے کی والدہ تھیں۔اس زمانہ میں گمراہی انتہاء کو پہنچی ہوئی تھی انہوں
نے ایسی پر ہیز گاری دکھائی کہ اُن کے بیٹے نے نبوت حاصل کر لی۔دنیا پر حضرت
مسیح کا بڑا احسان ہے لیکن
حضرت مریم کا بھی بڑا احسان ہے کیونکہ ان کی تربیت سے ایک ایسا انسان بنا جس نے دنیا پر بڑا احسان کیا
قرآن
کریم فرماتا ہے کہ وہ بڑی متقی اور پرہیز گار عورت تھی۔اُن کے بچے نے ان سے تقومی سیکھا۔سود کھو
قرآن کریم میں جہاں حضرت مسیح کا ذکر ہے ساتھ ہی حضرت مریم کا ذکر بھی موجود ہے۔اسلام میں عورتوں کی خدمات پھر ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے آنحصرت لے کے زمانے میں جب
16
ظلمت کمال کو پہنچی ہوئی تھی عورتوں نے دین کی بڑی خدمت کی کیونکہ انہوں نے سمجھ لیا تھا کہ جس طرح مرد
خدمت دین کرتے ہیں ہم بھی کر سکتی ہیں۔شاید یہ بات بعض کو معلوم نہ ہو کہ سب سے پہلے جو آنحضرت ﷺ پر ایمان لائی وہ ایک عورت تھی۔رسول کریم مع غار حرا میں عبادت کیا کرتے تھے وہاں آپ پر جبرائیل نازل ہوا اور آپ کو خدا تعالیٰ کا کلام
سُنایا۔آپ کے لئے چونکہ یہ بات بالکل نئی تھی اس لئے آپ سمجھ نہ سکے اور خیال کیا کہ شاید نفس کا دھوکا ہو
گا۔ایسا نہ ہو کہ غلطی ہو۔آپ خائف ہوئے اور حضرت خدیجہ سے کہا کہ مجھے بیماری ہوگئی ہے۔آپ نے
اس حالت کا نام بیماری رکھا لیکن خدیجہ سمجھدار تھی۔گو اس زمانہ میں وحی نہ ہوتی تھی لیکن آپ سمجھ گئی کہ یہ وحی
الہی ہے۔آج تو تمام لوگ سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کلام آیا کرتا ہے پھر بھی دعویدار کو جھوٹا کہہ دیتے
ہیں اور کہتے ہیں کہ پاگل ہو گیا ہے لیکن باوجود اسکے حضرت خدیجہ اس قوم سے تھی جس کو خدا تعالی پر ایمان
نہ تھا ، کوئی الہامی کتاب اُس کے پاس نہ تھی، الہام کی وہ قائل ہی تھی پھر بھی آپ نے یہی کہا آپ کو الہام الہی
ہوا ہے، اور یہ ہرگز بیماری نہیں ہے۔كَلَّا وَالله لَا يُخْزِيكَ اللهُ أَبَدًا۔حضرت خدیجہ نے کہا آپ کو بیماری
نہیں بلکہ یقینی طور پر کلام الہی ہے۔آپ لوگوں سے نیک سلوک کرتے ہیں ،صلہ رحمی کرتے ہیں، مشکلات
میں اُن کی مدد کرتے ہیں، پس خدا تعالی آپ کو ہر گز ذلیل نہ کرے گا۔یہ ایک عورت تھی جو اس طرح ایمان
لائی کہ مردوں میں بھی اس کی مثال نہیں پائی جاتی۔پھر اعمال کو دیکھتے ہیں تو حضرت خدیجہ کوئی معمولی ایمان
نہ لائیں کہ جب دشمنوں نے آنحضرت ﷺ پر حملے کرنے شروع کئے تو انہوں نے اپنا سارا مال آپ کے
سپرد کر دیا کہ دین کے راستہ میں خرچ کردیں۔شاید کوئی سمجھے کہ یہ آنحضرت ﷺ کی بیوی تھی اس لئے
انہوں نے جو کچھ کیا اپنے خاوند کی عزت کے لئے کیا۔مگر نہیں آپ ہی اسلام میں ایک عورت نہیں گزریں
صلى الله
بلکہ اور بھی کئی ایک ایسی تھیں جنہوں نے اخلاص اور محبت کا ایسا نمونہ دکھلایا کہ جس کی نظیر نہیں ملتی۔ایک عورت کا اخلاص چناچہ جنگ اُحد کا واقعہ ہے کفار تین ہزار کا لشکر لے آئے اور ادھر سے ایک ہزار
جاں شمار آنحضرت مے کے ساتھ تھے۔لڑائی کے وقت مسلمانوں کے ایک گروہ سے ایسی غلطی ہوئی کہ جس
کی وجہ سے اسلامی لشکر کے پاؤں اکھر گئے اور رسول کریم نے تمہارہ گئے کفار نے آپ کو اتنے پتھر مارے
کہ آپ زخمی ہو کر گر پڑے اور لاشوں کے نیچے دب گئے۔جب یہ خبر مدینہ پہنچی جو حد سے چار میل کے فاصلہ
17
پر ہے تو سب مردو عورت گھبرا کر باہر نکل آئے اور اصل حقیقت دریافت کرنے کے لئے راستہ پر کھڑے ہو
گئے۔ادھر لاشوں کے نیچے سے جب آنحضرت ﷺ کو نکالا گیا تو معلوم ہوا کہ آپ زندہ ہیں۔یہ سنکر سب
مسلمان جمع ہو گئے اور کافر بھاگ گئے۔مسلمان جب مدینہ کو واپس لوٹے اور لوگوں نے انہیں دیکھا تو ایک
عورت آگے بڑھی جو رسول کریم اے کی کوئی رشتہ دار نہ تھی وہ مدینہ کی رہنے والی تھی اور مکہ کے لوگ مدینہ
والوں سے علیحدہ تھے۔وہ محض دین کی وجہ سے رسول کریم والے سے اخلاص رکھتی تھی اُس نے ایک صحابی سے
جو آگے آگے آرہا تھا پوچھا۔رسول کریم کا کیا حال ہے؟ چونکہ آپ زندہ تھے اور پیچھے تشریف لا رہے تھے اس
لئے اُس نے اس سوال کو معمولی سمجھ کر جواب نہ دیا اور کہا تیرا باپ مارا گیا ہے۔اس پر عورت نے کہا میں نے
اپنے باپ کے متعلق نہیں پوچھا بلکہ یہ دریافت کیا ہے کہ رسول اللہ کا کیا حال ہے؟ مگر اُس نے اس کا جواب
نہ دیا اور کہا تیرا خاوند بھی مارا گیا ہے۔یہ سنکر اُس نے کہا میں رسول اللہ کے متعلق پوچھتی ہوں اُن کا کیا حال
ہے؟ اس کا بھی اُس نے جواب نہ دیا اور کہا تیرا بھائی مارا گیا ہے۔اس پر اُس نے کہا تم میرے سوال کا جواب
کیوں نہیں دیتے۔میں پوچھتی ہوں رسول اللہ کا کیا حال ہے؟ اُس نے کہا اچھے ہیں اور تشریف لا رہے ہیں۔یہ سنکر اُس نے کہا الحمد للہ اگر رسول
اللہ زندہ ہیں تو پھر اور کسی کی مجھے پروا نہیں ہے۔اس سے اُس عورت کی رسول اللہ ﷺ سے محبت اور الفت کا انداز ولگاؤ جو محض دین کی وجہ سے تھی اور
خیال کرو کہ کیسا اخلاص تھا۔مگر اس زمانہ میں دیکھو اگر کسی کا چھوٹا بچہ مرجائے تو اس کا کیا حال ہوتا ہے۔مگر
اُس کا باپ مارا جاتا ہے، خاوند شہید ہوتا ہے ، بھائی قتل کیا جاتا ہے، بیٹا کوئی ہے نہیں اور یہی قریبی سے قریبی
رشتہ دار ہوتے ہیں جن کو اگر کوئی تکلیف اور ڈکھ پہنچے تو عورتوں کا کیا مردوں کے دل بھی ٹکرے ٹکرے ہو
جاتے ہیں مگر اس عورت کے اندر ایسا قومی اور مضبوط دل تھا کہ اُسے باپ اور بھائی اور خاوند کے مرنے کی خبر
سنائی جاتی ہے مگر وہ آنحضرت مہ کی خیریت کی خبر سنکر الحمد للہ کہتی ہے اور کسی صدمہ کی پروا نہیں کرتی۔اس قسم کے اور کئی واقعات ہیں یہ تو میں نے آنحضرت ﷺ کے وقت کا واقعہ سنایا ہے ایک واقعہ آپ کی
وفات کے بعد کا سناتا ہوں۔ایک اور مثال ہندہ ایک عورت تھی جو آنحضرت ﷺ کی ابتداء میں اس قدر دشمن تھی کہ جب آپ کے چچا
حضرت حمزہ شہید ہوئے تو اُس نے اُن کا کلیجہ نکال کر دانتوں سے چبایا تا کہ آنحضرت ﷺ کو تکلیف پہنچے لیکن
18
جب آپ پر ایمان لائی تو دین کی بڑی خدمت کرتی رہی اور کئی جنگوں میں شامل ہوئی۔چنانچہ حضرت عمر کے
وقت جب مسلمانوں کا عیسائیوں کے ایک کثیر التعداد شکر سے مقابلہ ہوا جس میں ایک مسلمان کے مقابلہ
میں کو دو عیسائی تھے تو مسلمانوں کے قدم اکھڑ گئے اُس وقت ہندہ نے اپنی ساتھی عورتوں کو کہا یہ مرد ہو کر دشمن
کے مقابلہ سے ہٹ رہے ہیں آؤ ہم عورتیں ہو کر انہیں سبق دیں۔یہ کہ کر انہوں نے خیمہ کی چومیں نکال لیں
اور صف باندھ کر کھڑی ہو گئیں اور مسلمانوں کے گھوڑوں کو سوئے مار مار کر واپس لوٹا دیا۔اُس وقت ہندہ نے
اپنے خاوند کو کہا کیا تمہیں شرم نہیں آتی کفر کے زمانہ میں تو اسلام کا بڑے زور وشور سے مقابلہ کرتا رہا ہے اور
آب پیٹھ دکھاتا ہے۔تو عورتوں نے ایسے بہادری کے کام کئے ہیں۔عورتوں کا ہم امور میں مشورہ دینا پھر رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم کی عادت تھی اور احادیث سے
ثابت ہے کہ آپ بڑے بڑے اہم امور میں اپنی بیویوں سے مشورہ لیتے تھے۔چنانچہ جب آپ حج کو گئے
ہیں اور کفار نے مکہ جانے سے روک دیا تو آپ نے مسلمانوں
کو فرمایا کہ احرام کھول دیں لیکن انہوں نے نہ
کھولے تو آپ بیویوں کے پاس گئے اور جا کر بات بتائی۔انہوں نے کہا آپ خاموش ہو کر جائیں اور قربانی
کر کے اپنا احرام کھول دیں یہ دیکھ کر سب ایسا ہی کریں گے۔آپ نے ایسا ہی کیا اور سب مسلمانوں نے
احرام کھول دیئے۔تو ہمیشہ عورتیں بڑی بڑی خدمتیں کرتیں اور امور مہمہ میں مشورے دیتی رہی ہیں۔پس
آجکل کی عورتوں
کا یہ غلط خیال ہے کہ ہم کچھ نہیں کرسکتیں حالانکہ وہ بہت کچھ کر سکتی ہیں اور جس طرح مردوں
کے لئے دوسروں کو دین سکھانا ضروری ہے اسی طرح عورتوں کے لئے ضروری ہے۔عورتیں کیا کرتی رہی ہیں رسول کریم ﷺ کی بیویاں مسائل میں غلطی کرنے پر مردوں کو ڈانٹ دیتی
تھیں اور حضرت عائشہ قرآن کا درس دیا کرتی تھیں جسے مرد بھی سُنا کرے تھے۔پھر بعض عورتیں ایسی بھی
گزری ہیں جو درمیان میں پردہ لٹکا کر مردوں کو پڑھاتی رہیں مگر آج یہ مصیبت ہے کہ عورتیں خود ان پڑھ ہیں
اور اُن کا خیال ہے کہ ہم کیا کر سکتی ہیں۔کچھ بھی نہیں۔حالانکہ یہ خیال بالکل غلط ہے۔پہلے جو عور تیں پڑھی
ہوئی نہ بھی تھی اُن میں بھی یہ خیال نہ پایا جا تا تھا۔موجودہ زمانہ کی ایک عورت کی مثال آپ بھی دیکھا گیا ہے کہ جن عورتوں کو دین سے محبت اور
پیار ہے اُن میں بڑا اخلاص پایا جاتا ہے۔چنانچہ مجھے یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک
19
عورت آئی اور آپ کے سامنے بہت روئی کہ میرا بیٹا عیسائی ہو گیا ہے آپ دعا کریں کہ وہ ایک دفعہ کلمہ پڑھ
لے پھر خواہ مر ہی جائے۔لڑکا عیسائیوں کا سکھایا پڑھایا تھا با وجود بخار چڑھے ہونے کے بھاگ گیا اُس کی
ماں بھی اُس کے پیچھے بھاگی اور پھر پکڑ کر لے آئی۔حضرت مسیح موعود نے اُسے سمجھایا اور کچھ دن کے بعد
اُسے سمجھ آگئی اور مسلمان ہو گیا۔مسلمان ہونے کے دوسرے تیسرے دن اُس کی جان نکل گئی اور اس پر ماں
نے کچھ غم نہ کیا۔تو آپ بھی ایسی عورتیں ہیں گوشاذ ہیں جو ایمان کے مقابلہ میں کسی چیز کی پروا نہیں کرتیں۔عام طور پر
دیکھا گیا ہے کہ اگر خاوند عیسائی ہو جائے تو بیوی بھی عیسائی ہو جاتی ہے اور جو مذ ہب اُس کے خاوند کا ہو وہی
اُس کا ہوتا ہے۔مگر ایسی بھی عورتیں ہیں جو جان دینا تو پسند کرتی ہیں مگر اسلام چھوڑ نا گوارہ نہیں کرتیں۔لیکن
ایسی کون عورتیں ہوتی ہیں؟ وہی جو مذ ہب کو سمجھ کر قبول کرتی ہیں اور اُس سے پوری پوری واقعیت پیدا کرتی
ہیں۔عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے پس سب سے ضروری بات یہ ہے کہ عورتیں
مذہب سے واقف ہوں ، مذہب سے اُن کا تعلق ہو، مذہب سے انہیں محبت ہو ، مذہب سے انہیں پیار ہو،
جب اُن میں یہ بات پیدا ہو جائے گی تو وہ خود بخود اس پر عمل کریں گی اور دوسری عورتوں کے لئے نمونہ بن کر
دکھا ئیں گی اور اُن میں اشاعت اسلام کا ذریعہ بنیں گی۔ہاں انہیں یہ بھی سمجھ لینا چاہیے کہ جس طرح
مرد مردوں کو دین سکھا سکتے ہیں اسی طرح عورتیں عورتوں کو سکھا سکتی ہیں۔اس کے ثبوت میں کہ عورتیں دین کی
خدمت کر سکتی ہیں میں نے مثالیں پیش کی ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ عورتیں بھی دین کی خدمت کرتی رہی
ہیں۔پس جب یہ ثابت ہو گیا کہ کچھ عورتوں نے ایسا کیا ہے تو معلوم ہوا کہ اور بھی کر سکتی ہیں۔پہلے زمانہ کی
عورتوں کے متعلق یہ کہنا کہ وہ بڑی پارسا اور پر ہیز گار تھیں ہم اُن جیسے کام کہاں کر سکتی ہیں کم حوصلگی اور کم ہمتی
ہے۔بہت عورتیں ہیں جو کہتی ہیں کہ کیا ہم عائشہ بن سکتی ہیں کہ کچھ کوشش کریں۔انہیں خیال کرنا چاہیے کہ
عائشہ کس طرح عائشہ نہیں۔انہوں نے کوشش کی ، ہمت دکھائی تو عائشہ بن گئیں۔اب بھی اُن جیسا بننے
کے لئے ہمت اور کوشش کی ضرورت سے بغیر کچھ کئے ہمت ہار دینا ایسا ہی ہے جیسا کہ ایک بچہ کو نصیحت کی
جائے کہ تعلیم حاصل کر لو تو فلاں کی طرح ایم۔اے ہو جاؤ گے لیکن وہ کہے میں کہاں فلاں کی طرح ایم۔اے
20
ہو سکتا ہوں اسلئے تعلیم ہی حاصل
نہیں کرتا۔اُس نے کوشش کی تھی اس لئے ایم اے ہو گیا۔پھر کیا وجہ ہے کہ یہ
بھی کوشش کرے تو ایم۔اے نہ ہو جائے۔صحابہ نے کس طرح درجے حاصل کئے ؟ دیکھو صحابی کس طرح رسول کریم منانے کے صحابہ بنے
اور کس طرح انہوں نے بڑے بڑے درجے حاصل کئے۔اسیطرح کہ کوشش کی۔ورنہ یہ وہی لوگ تھے جو
رسول کریم لے کے جانی دشمن تھے اور آپ کو گالیاں دیتے تھے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ جو آنحضرت علیہ
کے بعد دوسرے خلیفہ ہوئے ہیں ابتداء میں آنحضرت ﷺ کے ایسے سخت دشمن تھے کہ آپ کو قتل کرنے کے
لئے گھر سے نکلے تھے۔راستہ میں ایک شخص ملا جس نے پو چھا کہاں جارہے ہو؟ انہوں نے کہا محمد (ع)
الله
کو قتل کرنے جاتا ہوں۔اُس نے کہا پہلے اپنی بہن اور بہنوئی کو تو قتل کر لو جو مسلمان ہو گئے ہیں پھر محمد (صلعم)
کو مارنا۔یہ سنکر وہ غصہ سے بھر گئے اور اپنی بہن کے گھر کی طرف روانہ ہو گئے۔آگے جا کر دیکھا تو دروازہ بند
تھا اور ایک شخص قرآن کریم سنارہا تھا اور اُن کی بہن اور بہنوئی سن رہے تھے۔اس وقت تک پردہ کا حکم نازل
نہ ہوا تھا۔حضرت عمر نے دروازہ کھٹکھٹایا اور کہا کھولو۔اُن کی آواز سُن کر اندر والوں کو ڈر پیدا ہوا کہ مار دیں
گے اس لئے انہوں نے دروازہ نہ کھولا۔حضرت عمر نے کہا اگر دروازہ نہ کھولو گے تو میں تو ڑ دونگا۔اس پر قرآن
کریم سنانے والے مسلمان کو چھپا دیا اور بہنوئی بھی چھپ گیا۔صرف بہن نے سامنے آکر دروازہ کھولا۔حضرت عمرؓ نے پوچھا بتاؤ کیا کر رہے تھے اور کون شخص تھا جو کچھ پڑھ رہا تھا ؟ انہوں نے ڈر کے مارے ٹالنا
چاہا۔حضرت عمر نے کہا جو پڑھ رہے تھے مجھے سُناؤ۔اُن کی بہن نے کہا آپ اس کی بے ادبی کریں گے اس
لئے خواہ ہمیں جان سے ماردیں ہم نہیں سنائیں گے۔انہوں نے کہا نہیں میں وعدہ کرتا ہوں کہ بے ادبی نہیں
کرونگا۔اس پر انہوں نے قرآن کریم سنایا جسے سنگر حضرت عمر رو پڑے اور دوڑے دوڑے۔سول کریم ہے
کے پاس گئے۔تلوار ہاتھ میں ہی تھی۔رسول کریم نے نے انہیں دیکھ کر کہا عمر یہ بات کب تک می آید
سنکر وہ رو پڑے اور کہا میں نکلا تو آپ کے مارنے کے لئے تھا لیکن خود شکار ہو گیا ہوں۔تو پہلے یہ حالت تھی
جس سے انہوں نے ترقی کی۔پھر یہی صحابی تھے جو پہلے شراب پیا کرتے تھے ، آپس میں لڑا کرتے تھے اور کئی
قسم کی کمزوریاں اُن میں پائی جاتی تھیں لیکن جب انہوں نے آنحضرت ﷺ کو قبول کیا اور دین کے لئے
ہمت اور کوشش سے کام لیا تو نہ صرف خود ہی اعلی درجے پر پہنچ گئے بلکہ دوسروں
کو بھی اعلے مقام پر پہنچانے کا
21
کرونگا۔اس پر انہوں نے قرآن کریم سُنایا جسے سنگر حضرت عمر رو پڑے اور دوڑے دوڑے رسول کریم والے
کے پاس گئے۔تلوار ہاتھ میں ہی تھی۔رسول کریم ﷺ نے انہیں دیکھ کر کہا عمر یہ بات کب تک رہے گی ؟ یہ
شکر وہ رو پڑے اور کہا میں نکلا تو آپ کے مارنے کے لئے تھا لیکن خود شکار ہو گیا ہوں۔تو پہلے یہ حالت تھی
جس سے انہوں نے ترقی کی۔پھر یہی صحابی تھے جو پہلے شراب پیا کرتے تھے، آپس میں لڑا کرتے تھے اور کئی
قسم کی کمزوریاں اُن میں پائی جاتی تھیں لیکن جب انہوں نے آنحضرت مہ کو قبول کیا اور دین کے لئے
ہمت اور کوشش سے کام لیا تو نہ صرف خود ہی اعلی درجے پر پہنچ گئے بلکہ دوسروں
کو بھی اعلے مقام پر پہنچانے کا
باعث ہو گئے۔وہ پیدا ہی صحابی نہیں ہوئے تھے بلکہ اُسی طرح کے تھے جس طرح کے اور تھے مگر انہوں نے
عمل کیا اور ہمت دکھائی تو صحابی ہو گئے۔آج بھی اگر ہم ایسا ہی کریں تو صحابی بن سکتے ہیں۔یہ شیطان کا
جال اور پھندا ہے جب وہ دیکھتا ہے کہ کوئی انسان دین کی راہ میں کوشش کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو اُس کے
آگے ڈال دیتا ہے کہ تم کیا کر سکتے ہو۔اور اس کی مثال مکڑی کے جالے کی طرح ہوتی ہے کہ جب لکھی زور
کر کے اُسے توڑ دیتی ہے تو وہ اور تن دیتی ہے۔شیطان بھی اسی طرح بندوں کے اردگرد پھرتا رہتا ہے اور
جب دیکھتا ہے کہ میرے بند ٹوٹنے لگے ہیں تو اور باندھ دیتا ہے۔ان بندوں میں سے ایک یہ بھی بند ہے کہ
جب کوئی عورت یا مرد نیک کام کرنا چاہتے ہیں تو وہ خیال پیدا کر دیتا ہے کہ کیا ہم فلاں بن جائیں گے۔ایسا تو
نہیں ہو سکتا اس لئے کرنا ہی نہیں چاہئے حالانکہ فلاں بھی کوشش کر کے ایسا بن گیا تھا پھر جب یہ کوشش کرے گا
تو کیوں نہ ویسا ہی بن جائے گا۔صرف نبی کی بیوی ہونا فضیلت کی وجہ نہیں یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ حضرت عائشہ و غیر بانہی کی
بیویاں تھیں اس لئے انہوں نے دین کی خدمت کی ہم کیا کر سکتی ہیں۔اگر انہوں نے نبی کی بیویاں ہونے کی
وجہ سے دین کی خدمت کی تو کیا حضرت نوع کی بیوی نبی کی بیوی نہ تھی۔یا حضرت لوط کی بیوی نبی کی بیوی
نہ تھی ؟ لیکن انہوں نے کیا کیا۔نبی کے ماننے سے ہی انکار کر دیا اور تباہ و برباد ہوگئیں۔اگر صرف نبی کی بیوی
ہونا کوئی چیز ہوتا تو وہ کیوں نیک نہ ہو تیں اور خدا سے تعلق نہ پیدا کرتیں اور دین کی خدمت کر کے نہ دکھاتیں
لیکن بات یہ ہے کہ انہوں نے خدا تعالی کے احکام پر عمل نہ کیا اس لئے تباہ اور ہلاک ہو گئیں اور ہمارے
رسول کریم ﷺ کی بیویوں نے عمل کیا اس لئے انہیں اعلیٰ درجہ حاصل ہو گیا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَالَّذِيْنَ
الله
22
جَاهَدُ وَافِيْنَا لَنَهْدِ يَنْهُمْ سُبُلَنَا (۶۹) کہ جو ہم تک پہنچنے کے لئے کوشش کرتا ہے اُس کے لئے ہم
دروازے کھول دیتے ہیں۔پس وہ مرد و عورت جنہوں نے آنحضرت ﷺ کے وقت کوشش کی ، دین کے لئے
گھر سے بے گھر ہوئے ، مال و جان کو خدا تعالیٰ کی راہ میں لگا دیا ، اپنے خیالات اور عزیزوں ، رشتہ داروں ،
وطن غرضیکہ ہر ایک پیاری سے پیاری چیز کو قربان کر دیا انکو دین میں بھی بڑے بڑے رتبے حاصل ہو گئے اور
دنیا میں بھی بڑے بڑے انعام مل گئے۔آج بھی اگر مرد و عورتیں اسی طرح کریں ، خود دین سیکھیں اور عمل
کر کے دکھا ئیں ، دوسروں
کو سمجھانے اور عمل کرانے کی کوشش کریں ، دین کے مقابلہ میں کسی چیز کی پروانہ
کریں تو ویسی ہی بن سکتی ہیں۔اب میں بعض موٹے موٹے مسائل بیان کرتا ہوں جن کا یا درکھنا بہت ضروری ہے۔خدا تعالیٰ کو ایک سمجھنا اسلام کا سب سے بڑا عقیدہ یہ ہے کہ خدا ہے اور ایک ہے۔اس عقیدہ کو
پھیلانے کے لئے آنحضرت ﷺ کو بڑی بڑی تکالیف اٹھانی پڑیں مکہ والوں کا ذریعہ معاش چونکہ بُت ہی
تھے اور انہی پر ان کی گزران تھی اس لئے بتوں کو چھوڑ نا اُن کے لئے بہت مشکل تھا۔جب آنحضرت والله
نے بتوں کے خلاف سمجھانا چاہا تو انہوں نے ایک مجلس کی اور ایک آدمی مقرر کیا جو آنحضرت نے کو جا کر
کہے کہ آپ اس بات سے باز آجا ئیں چنانچہ وہ شخص آپ کے پاس آیا اور آکر کہا کہ اگر آپ کو مال کی خواہش
ہے ہم بہت سا مال لا کہ آپ کے سامنے ڈھیر کر دیتے ہیں، اگر حکومت کی خواہش ہے تو ہم سب آپ کو حاکم
ماننے کے لئے تیار ہیں ، اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ میری بات مانی جائے تو آئندہ ہم آپ کے مشورہ کے بغیر کو
کی بات نہیں کریں گے اور اگر آپ
کو کوئی بیماری ہوگئی ہے تو ہم اس کا علاج کرانے کے لئے تیار ہیں لیکن آپ
بتوں کے خلاف کہنا چھوڑ دیں۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم سورج کو میرے دائیں اور چاند کو بائیں لا
کر رکھ دو تو بھی میں یہ کہنا نہیں چھوڑوں گا کہ خدا ایک ہے اور کوئی اُس کا شریک نہیں۔تو یہ ایک ایسا اہم عقیدہ
ہے کہ جس کے بغیر نجات نہیں ہو سکتی۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اور گناہ تو معاف کر دوں گا مگر شرک نہیں
معاف کروں گا۔آجکل یہ بہت پھیلا ہوا ہے اور مسلمانوں میں گو بتوں کی پرستش نہیں پائی جاتی مگر ان کی
بجائے قبروں کو پوجا جاتا ہے۔پھر عورتوں کا اپنے خاوند عزیز رشتہ داروں کے متعلق یہ کہنا کہ جو اُن کا مذہب
ہے وہی ہمارا مذہب ہے شرک ہے، اسی طرح یہ بھی کہ اگر فلاں بات پوری ہو گئی تو فلاں پیر کی نیاز دی جائے
23
گی شرک ہے اور بھی کئی قسم کے شرک ہیں جن میں آجکل عورتیں خاص طور پر مبتلا ہیں حالانکہ یہ ایک خطرناک
بات ہے۔پس عورتوں کے لئے ایک سب سے ضروری عقیدہ یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کو ایک سمجھیں اور نہ کسی کو
اُس کی صفات میں نہ افعال میں نہ اسماء میں شریک قرار دیں۔فرشتوں پر ایمان لانا دوسرا عقیدہ یہ ہے کہ فرشتوں پر یقین رکھے کہ وہ خدا تعالیٰ کی ایک مخلوق ہے جو
انسانوں کے دلوں میں نیک تحریکیں کرتی ہے اور اُن پر ایمان لانے کے یہ معنے ہیں کہ جب کوئی دل میں نیک
خیال تحریک ہو تو فوراً اس پر عمل کیا جائے تا کہ اور تحریک کے لئے جگہ خالی ہو۔قرآن کو خدا کی کتاب سمجھنا اور سب رسولوں پر ایمان لانا
تیسرا عقیدہ یہ ہے کہ قرآن کریم پر ایمان ہو کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے اور اس کے سوا اور بھی کتابیں
نازل ہوئی تھیں۔چوتھے یہ کہ سارے رسولوں پر ایمان ہو کہ وہ بچے ہیں۔بعث بعد الموت پانچویں یہ کہ مرنے کے بعد اٹھایا جائے گا اور حساب و کتاب ہوگا۔ان عقائد کو نہ ماننے
سے کوئی مرد و عورت مسلمان نہیں کہلا سکتا اس لئے اُن پر ایمان رکھنا بہت ضروری ہے۔یہ تو ہوئے عقائد۔اب
میں اعمال کا ذکر کرتا ہوں جو اسلام نے ضروری قرار دیئے ہیں۔نماز پڑھنا اول نماز ہے جس کا ادا کرنا نہایت ضروری ہے مگر اس میں نہایت سستی کی جاتی ہے اور خاص کر
عورتیں بہت سُست نظر آتی ہیں کئی قسم کے عذر پیش کیا کرتی ہیں۔مثلاً یہ کہ میں بچہ والی جو ہوئی کپڑے کس
طرح سے پاک رکھوں کہ نماز پڑھوں لیکن کیا کپڑے پاک رکھنا کوئی ایسی مشکل بات ہے جو ہو ہی نہیں سکتی۔ایسی تو نہیں ہے۔اگر احتیاط کی جائے تو کپڑے پاک رہ سکتے ہیں لیکن اگر احتیاط نہیں کی جاسکتی تو کیا یہ بھی
نہیں ہوسکتا کہ ایک جوڑا ایسا بنا لیا جائے جو صرف نماز پڑھنے کے وقت پہن لیا جائے اور اگر کوئی عورت ایسی
ہی غریب ہے کہ دوسرا جوڑا نہیں بنا سکتی تو اسے بھی نماز معاف نہیں ہے وہ پلید کپڑوں میں ہی پڑھ لے۔اوّل
تو انسانیت چاہتی ہے کہ انسان پاک وصاف رہے اسلئے اگر کپڑا نا پاک ہو جائے تو اُسے صاف کر لینا چاہیئے
لیکن اگر فرض کر لیا جائے کہ کوئی ایسی صورت ہے جس میں صاف نہیں کیا جا سکتا تو بھی نماز چھوٹ نہیں سکتی مگر
بہت کم عورتیں ہیں جو پڑھتی ہیں اور جو پڑھتی ہیں وہ بھی عجیب طرح پڑھتی ہیں۔کھڑے ہوتے ہی رکوع
میں چلی جاتی ہیں اور کھڑے ہوئے بغیر ہی بیٹھ جاتی ہیں اور اس جلدی سے ایسا کرتی ہیں کہ سمجھ میں نہیں آتا
24
کہ کیا پڑھتی ہوں گی۔ایسی عورتوں کو یا د رکھنا چاہئے کہ وہ انہی کے طور پر کھڑی نہیں ہوتیں بلکہ نماز پڑھنے کے
لئے کھڑی ہوتی ہیں اور نماز یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی اور فروتنی دکھائی جائے اور خدا تعالی سے اپنی
حاجتوں کے پورا ہونے کی درخواست کی جائے۔کیا جس سے کچھ مانگنا ہو اُس کے سامنے اسی طرح کیا جاتا
ہے؟ نہیں بلکہ اُس کا تو بڑا ادب اور لحاظ کیا جاتا ہے، اُس کی منت خوشامد کی جاتی ہے، پھر کیا وجہ ہے کہ وہ خدا
تعالی کے حضور کھڑی تو کچھ مانگنے کے لئے ہوتی ہیں لیکن اُن کی حرکات میں ادب نہیں ہوتا ، اُن کے دل میں
خوف نہیں پیدا ہوتا ، وہ عاجزی اور فروتنی نہیں دکھاتیں بلکہ یہ ظاہر کرتی ہیں کہ گویا اللہ تعالیٰ اُن کا محتاج ہے
حالانکہ اللہ تعالی کسی کا محتاج نہیں ہم سب اُس کے محتاج ہیں اس لئے ہمیں خاص طور پر ادب کرنا چاہئے ، اس
کے خوف کو دل میں جگہ دینی چاہیئے اور نہایت عاجزی اور خاکساری سے اُس کے آگے عرض کرنی چاہیئے۔کئی
ایک مرد ایسے ہیں جو ایسا نہیں کرتے لیکن عورتیں تو کثرت سے ایسی ہیں جو نماز کو ایک مصیبت سمجھتی اور جتنی
جلدی ہو سکے گلے سے اتارنا چاہتی ہیں۔حالانکہ نماز انہی کے فائدے کے لئے ہے نہ کہ خدا تعالی کو کوئی
فائدہ ہے۔پس نماز نہایت عمدگی کے ساتھ ادا کرنی چاہیئے۔زکوۃ دینا اس کے علاوہ دوسرا حکم زکوة کا ہے کہ اگر کسی کے پاس ۵۲ تولے چاندی یا ۳۰ روپے سال بھر
تک جمع رہیں تو ان پر ایک روپیہ زکوۃ دے جو مسکینوں، یتیموں اور غریبوں کے لئے ضروری ہے اور جہاں
نماز کے ذریعہ خدا تعالیٰ کا حق ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے وہاں زکوۃ کے حکم سے بندوں کا حق ادا کرنے کی
تاکید ہے۔۔خدا تعالیٰ خود بھی براہ راست اپنے بندوں کو سب کچھ دے سکتا ہے لیکن اس نے آپ دینے کی
بجائے بندوں کے ذریعہ دینا چاہا ہے تا کہ دینے والے بھی ثواب اور اجر کے مستحق ہوں۔روزہ رکھنا تیرا حکم روزہ رکھنا ہے۔ہمارے ملک میں بعض مرد اور عورتیں نماز نہیں پڑھتے
مگر روز در رکھتے ہیں۔یہ بھی ضروری حکم ہے اور اس میں بڑے بڑے فوائد ہیں۔حج کرنا چوتھا حکم حج کا ہے اگر سفر کرنے کے لئے مال ہو، راستہ میں کوئی خطرہ نہ ہو ، بال بچوں
کی نگرانی اور حفاظت کا سامان ہو سکتا ہوتو زندگی میں ایک دفعہ حج کرنے کا حکم ہے۔خدمات دین یہ بڑے بڑے حکم ہیں جو ہر مومن مرد اور عورت کے لئے ضروری ہیں۔ان کے علاوہ اور
بہت سی دینی خدمتیں ہیں جو کی جاسکتی ہیں۔اور میں نے بتایا ہے کہ آنحضرت اللہ کے وقت اور آپ کے بعد