مستورات میں وعظ بمقام شملہ اکتوبر ۱۹۱۷ء وعظ عمل کرنے کیلئے سُنو
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول, حصہ 2
25
مسلمان عورتوں نے بڑی بڑی خدمتیں کی ہیں حتی کہ اسلام کے لئے جانیں دے دی ہیں اور جس طرح اُس
وقت اسلام پر مصائب اور مشکلات کے دن تھے اسی طرح اب بھی ہیں اس لئے اس وقت بھی اسی قسم کی
خدمتیں کرنے والی عورتوں کی ضرورت ہے۔یہ تو آپ کو معلوم ہوگا کہ جس طرح رسول کریم ﷺ کے وقت دنیا کی اصلاح کے لئے آپکو کھڑا کیا گیا
تھا اُسی طرح اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کھڑا کیا گیا ہے۔اس وقت اسلام کی یہ حالت ہو چکی
تھی کہ خود مسلمان کہلانے والے اس پر حملے کرانے کے موجب ہور ہے تھے۔حضرت مسیح علیہ السلام وفات پاچکے ہیں
چنانچہ وہ اپنی نادانی سے یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ حضرت عیسے آسمان پر بیٹھے ہیں اور کسی وقت زمین پر
آئیں گے۔اس عقیدہ سے اسلام پر کئی ایک اعتراض پڑتے ہیں۔ایک تو یہ کہ قرآن کریم جھوٹا ہوتا ہے۔کیونکہ وہ کہتا ہے کہ حضرت عیسے وفات پاچکے ہیں۔دوسرے اس وجہ سے بہت سے مسلمان عیسائی ہو گئے
ہیں کیونکہ جب پادریوں نے اُن کے سامنے یہ بات پیش کی کہ دیکھو حضرت عیسے زندہ آسمان پر ہیں اور تم بھی
اس کو مانتے ہو لیکن تمہارا رسول وفات پاچکا ہے اور زمین میں دفن ہیں اب تم خود ہی بتاؤ کہ کس کا درجہ ت۔؟ اور یہ تو تم مانتے ہی ہو کہ تمہارے رسول کا درجہ سب رسولوں سے بڑا ہے اور جب اس سے بھی حضرت عیسے
کا درجہ اعلے ہوا تو معلوم ہوا وہ خدا ہے۔اس کا وہ کوئی جواب نہ دے سکتے اور اسلام کو چھوڑ کر عیسائی ہو جاتے
حالانکہ یہ بالکل غلط ہے کہ حضرت عیسے زندہ آسمان پر موجود ہیں۔وہ تو بھی کے وفات پاچکے ہیں۔حضرت عیسی کے آنے سے مراد مسلمانوں کو اس سے غلطی لگی ہے کہ آنحضرت ﷺ کی پیشگوئی
تھی عیسی آئیں گے۔اس سے انہوں نے انہی پہلے عیسی کا آنا سمجھ لیا ہے حالانکہ اس عیسی سے آنحضرت
کی مراد انہی کی صفات رکھنے والے انسان کے آنے کی تھی۔چونکہ آپ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ آخری
زمانہ میں مسلمان یہود ہو جائیں گے اس لئے جس طرح یہو۔یوں کی اصلاح کے لئے حضرت عیسی آئے تھے
اُسی طرح اُن کی اصلاح کے لئے جس انسان نے آنا تھا اُس کو بھی عیسی کہا گیا ورنہ پہلے عیسی کہاں آسمی تھے وہ
الله
کتھے
تو وفات پاچکے تھے۔چنانچہ کہتا ہے مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُول قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُل - ك محد الله
کے رسول ہیں ان سے پہلے جتنے رسول تھے وہ وفات پاچکے ہیں۔اب یا تو یہ کہنا پڑے گا کہ حضرت عیسی رسول
26
نہ تھے بلکہ خدا تھے اس لئے انہوں نے وفات نہیں پائی لیکن یہ کفر ہے کہ اُن کو خدا قرار دیا جائے اور اگر رسول
تھے اور واقعہ میں رسول تھے تو وفات بھی پاچکے ہیں کیونکہ قرآن کریم صاف طور پر بتلا رہا ہے کہ آنحضرت میں ہے
سے پہلے سارے رسول فوت ہو چکے ہیں۔قرآن کریم حضرت معینی کو فوت شدہ قرار دے رہا ہے اور جو فوت
ہو جائے وہ دوبارہ دنیا میں واپس نہیں آسکتا کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کی سنت کے خلاف ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کو کیا
ضرورت ہے کہ ایک مرے ہوئے انسان کو دوبارہ زندہ کر کے دنیا میں لائے۔خدا تعالیٰ تو قادر مطلق ہے اُس
کو یہ ضرورت نہیں ہے کہ دنیا کی اصلاح کے لئے کسی نئے انسان کو پیدا کرنے کی بجائے ایک مدتوں کے مردہ
انسان
کو بھیج دے۔ہم تو دیکھتے ہیں کہ دنیا میں کوئی مالدار اور دولتمند انسان اس طرح نہیں کرتا کہ ایک وقت
کھانا بچ جائے اُسے دوسرے وقت کھانے کے لئے رکھ چھوڑے۔ہاں غریب لوگ ایسا کرتے ہیں لیکن خدا
تعالیٰ کی نسبت یہ کہنا کہ اُس نے ضرورت کے لئے وہی حضرت عیسی رکھے ہوئے ہیں جو کئی سو سال ہوئے
پیدا کئے گئے تھے اُسے کنگال اور مفلس خدا بنانا ہے اور اُس کے قادر ہونے سے انکار کرنا ہے حالانکہ خدا تعالیٰ
ایک نہیں کئی عیسی پیدا کر سکتا ہے اور جب ضرورت ہو بھیج سکتا ہے۔پہلے نبی جب فوت ہوتے رہے تو اُن کے
بعد اور نبی بھیجتا رہا یہ نہیں ہوا کہ انہی کو دوبارہ زندہ کر کے بھیجتا رہا ہے پھر کیا وجہ ہو سکتی ہے کہ حضرت عیسی کو
دوبارہ بھیجے۔مسلمانوں میں یہ ایک بہت بیہودہ عقیدہ پھیلا ہوا ہے حالانکہ حضرت عیسی کے آنے سے مُراد یہ
تھی کہ اُن کی صفات کا ایک انسان آئے گا اور حضرت مرزا صاحب آئے ہیں جو حضرت عیسی کی طرح
یہودیوں کی اصلاح پر مامور کئے گئے ہیں کیونکہ آنحضرت ﷺ نے فرما دیا ہوا ہے کہ مسلمان یہودی ہو جائیں
گے۔اس زمانہ کا فتنہ آنحضرت اللہ نے فرمایا ہے کہ حضرت نوح سے لے کر آپ تک کے سب نبیوں نے
اس فتنہ کی خبر دی ہے جو حضرت مسیح موعود کے وقت آئیگا اب دیکھ لو کہ اتنے بڑے فتنہ کے دور کرنے کے لئے
کس قدر کوشش کی ضرورت ہے۔آجکل ہماری جماعت کے مردوں سے جس قدر ہو سکتا ہے کوشش کر رہے
ہیں۔عورتیں دعائیں کریں لیکن ضرورت ہے کہ عورتیں بھی اُن کی مددکریں اور اسکام میں اُن کا ساتھ
دیں دردِ دل سے دعائیں مانگا کریں کہ اسلام کی ترقی ہو ، خدا تعالیٰ حق کے قبول کرنے کے لئے لوگوں کے
27
دل کھولے، دُنیا سے بدیاں اور بُرائیاں دور ہوں، اللہ تعالیٰ کا نام دنیا میں پھیلے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو
نور آیا ہے لوگ اُس سے فائدہ اُٹھا ئیں۔چندہ دیں اس کے علاوہ جہاں تک اُن سے ہو سکے مالی خدمت بھی کریں۔آنحضرت ﷺ جب مردوں
سے چندہ لیا کرتے تھے تو عورتوں سے بھی وصول کرتے تھے اور یہ چندہ وہ اپنے لئے نہ لیتے تھے اور نہ اللہ
کے پیارے اپنی ذات کے لیے مانگا کرتے ہیں۔اُن کا انتظام خدا تعالیٰ خود کرتا ہے۔تو نہ آنحضرت می
نے اپنے لئے مانگا نہ آپ سے پہلے انبیاء نے اپنے لئے مالگا۔نہ اس زمانہ میں جس کو خدا تعالی نے مسیح موعود
کر کے بھیجا اُس نے اپنے لئے کچھ طلب کیا اور نہ وہ جو آپ کے بعد کھڑے ہوئے انہوں نے ایسا کیا بلکہ
سب دین کے لئے ہی مانگتے رہے اور میں بھی اس غرض کے لئے کہتا ہوں کہ جن عورتوں کو خدا تعالیٰ تو فیق
دے وہ اُس کے راستہ میں اپنے مالوں سے دیں۔پچھلے دنوں میں نے مستورات کو چندہ دینے کی تحریک کی تو
مجھے بتایا گیا کہ مرد عورتوں کو روپیہ نہیں دیتے بلکہ جس چیز کی ضرورت ہو وہ لا دیتے ہیں اس لئے وہ چندہ کہاں
سے دیں لیکن یہ بات شریعت کے خلاف ہے۔آنحضرت ﷺ اور صحابہ کرام کا یہ طریق تھا کہ عورتوں کو اپنے
مال میں حصہ دیا کرتے تھے۔اب بھی اسی طرح کرنا چاہیے۔اور خواہ کتنی ہی تھوڑی آمدنی ہو اس سے عورتوں
کو اُن کا حصہ دینا چاہئے۔پھر اس میں سے عورتیں خدا کی راہ میں دیا کریں اور اس بات کا ہرگز خیال نہ ہو کہ
اس قلیل رقم سے کیا بنے گا۔خواہ ایک دمڑی دینے کی توفیق ہو تو وہی دیدی جائے۔اللہ تعالی اخلاص کو دیکھتا
ہے نہ مال کو۔اگر کسی کے پاس صرف ایک روٹی ہو اور وہ اس کا ایک چوتھا حصہ خدا تعالی کی راہ میں دید ہے تو
خدا تعالیٰ کے حضور وہ ثواب کا ویسا ہی مستحق ہے جیسا کہ سوروپیہ والا پچیس روپے دے کر۔اس لئے تھوڑے
مال کا خیال نہ کرنا چاہئیے۔ہاں نیت اور اخلاص کا خیال رکھنا چاہیئے کہ خدا تعالی انہی کو دیکھتا ہے اور انہی کے
مطابق اجر دیتا ہے۔عورتوں میں تبلیغ کریں پھر عورتوں کو چاہئے کہ تبلیغ کریں۔مرد عورتوں میں تبلیغ نہیں کر سکتے اس لئے
یہ کام عورتوں کا ہی ہے۔انہیں چاہئے کہ غیر احمدی، ہندو، عیسائی وغیرہ عورتوں کو اسلام کی تعلیم بنائیں اور ایسی
دلیلیں یا درکھیں جو انہیں تبلیغ کرتے وقت کام آئیں۔خواہ عورت ان پڑھ ہو تو بھی موٹی باتیں اپنے خاوند
باپ، بھائی سے سیکھ لے۔میں نے دیکھا ہے کہ بعض ان پڑھ احمدی دین سے ایسی واقفیت پیدا کر لیتے ہیں
28
کہ غیر احمدی پڑھے ہوئے ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ایک احمدی زمیندار جو بالکل ان پڑھ ہے اور یوں بھی
سیدھا سادہ معلوم ہوتا ہے۔اُس نے سنایا کہ میرے رشتہ دار مجھے ایک شیعہ مولوی کے پاس لے گئے کہ وہ
مجھے سمجھائے۔اُس نے مجھ سے پوچھا۔بتاؤ آنحضرت والے مسلمانوں کے کیا لگتے ہیں؟ میں نے کہا باپ۔پھر اُس نے پوچھا آنحضرت ﷺ کی بیٹی مسلمانوں کی کیا لگتی ہے؟ میں نے کہا ہن۔وہ کہنے لگا۔اچھا
مرزا صاحب نے جو سیدانی سے نکاح کیا ہے وہ کس طرح جائز ہوسکتا ہے؟ میں نے کہا حضرت علیؓ نے تو
رسول کریمہ کی خاص بیٹی سے نکاح کیا تھا اسے آپ کیا سمجھتے ہیں؟ حضرت مرزا صاحب نے تو نہ معلوم
کتنی پشتوں کے بعد جا کر نکاح کیا تھا۔مولوی نے کہا حضرت علی تو بزرگ انسان اور خدا کے پیارے تھے۔میں نے کہا حضرت مرزا صاحب کو ہم اُن سے بھی بڑھ کر مانتے ہیں۔اس پر وہ لا جواب ہو گیا اور کہنے لگا جا
تیری عقل ماری گئی ہے۔اسی قسم کی اور کئی ایک مثالیں ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر انسان سچائی کو مضبوطی
کے ساتھ پکڑلے تو پھر کوئی اُس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔سچائی ایک تلوار ہے جس کے ہاتھ میں ہوگی وہ دشمن کا سر
اُڑا دے گا اور اگر بچہ بھی مارے گا تو زخمی ضرور کر دے گا اسی طرح گو پڑھا ہوا انسان دشمن کے مقابلہ میں بڑا
کام کر سکتا ہے مگر ان پڑھ بھی اگر دین سے واقفیت حاصل کر لے تو غالب ہی رہے گا۔اس لئے ان پڑھ
عورتوں کو بھی موٹی موٹی دلیلیں سیکھ لینی چاہیئے اور جہاں عورتیں مل جائیں اُن
کو تبلیغ کرنی چاہیئے۔تبلیغ کرنے کے مواقع آجکل ریلوں میں عورتوں کو خوب
تبلیغ کا موقع مل سکتا ہے۔یہاں آتے
ہوئے راستہ میں دوستوں نے مجھے بتایا کہ ایک عیسائی عورت مسلمان عورتوں سے گفتگو کر رہی ہے جو اُسے
کوئی جواب نہیں دے سکتیں۔میں نے اپنے گھر سے اس کمرہ میں بھیج دیا اور مختصر طور پر بتا دیا کہ اول تو وہ
تمہیں مسلمان
دیکھ کر خود بخود اعتراض کرے گی۔اُس کا اس طرح جواب دیتا۔اور اگر وہ اعتراض نہ کرے تو
تم خود یہ اعتراض کرنا لیکن اتفاق کی بات ہے عیسائیوں کا سب سے بڑا اعتراض اور اُس کا جواب مجھے بتانا
بھول گیا۔جب وہ گئیں تو اُس نے وہی اعتراض کر دیا۔اس کا جواب میں نے کسی وقت عورتوں کے درس میں
بیان
کیا ہوا تھا جو انہوں نے دیدیا۔اُس نے کہا تمہارے قرآن میں لکھا ہے کہ عورتوں میں روح نہیں ہے اس
29
لئے اُن کو اپنے اعمال کا کوئی بدلہ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا قرآن میں تو صاف لکھا کہ کسی مومن مرد و عورت
سے عمل کو ضائع نہیں کیا جائے گا بلکہ اُس کا بدلہ دیا جائے گا تم نے یہ کہاں سے نکالا کہ عورت میں روح ہی نہیں
؟ عیسائی عورت نے کہا قرآن میں یہ بات موجود ہے تم کو علم نہیں۔انہوں نے کہا میں تمہارے سامنے قرآن
کریم کی آیت پیش کر رہی ہوں اور تم کہتی ہو تمہیں علم نہیں۔اگر کوئی ایسی آیت قرآن کریم میں ہے تو نکال
دیجیئے۔اُس نے کہا اگر تم لکھنو آؤ تو میں تمہاری تسلی کر سکتی ہوں۔انہوں نے کہا اگر تم قادیان آؤ تو میں تمہیں
سمجھانے کی کوشش کروں گی۔پھر اُس نے کہا تم نوجوان ہو اور میں بوڑھی ہو گئی ہوں اس لئے تمہاری باتوں کا
جواب نہیں دے سکتی۔اُنہوں نے کہا اس لحاظ سے تو آپ کو ضرور جواب دینے چاہئیے تھے کیونکہ آپ نے
بہت سی مردہ ہی باتوں میں گزاری ہے۔مگر وہ خاموش ہوگئی اور کوئی جواب نہ دے گی۔توریل میں عورتوں
کو تبلیغ کا اچھا موقع مل سکتا ہے اور کسی جگہ تو شاید ہی اتنی عورتیں جمع ہو سکیں جتنی گاڑی
میں ہوتی ہیں اور مختلف جگہوں کی ہوتی ہیں۔اگر اُن میں سے کسی کو ہدایت ہو جائے تو وہ اس کے اثر کو دُور دُور
پھیلا سکتی ہے۔پھر گھروں میں یا عورتوں کے مجمع میں موقع مل سکتا ہے اس لئے موٹے موٹے مسائل یاد کر
لینے چاہئیں۔تقویٰ حاصل کرنا اس کے علاوہ تقویٰ اللہ حاصل کرنا ایک نہایت ضروری چیز ہے کیونکہ اسلام صرف
باتیں سُنانے کی اجازت نہیں دیتا بلکہ کہتا ہے کہ انسان کو خدا تعالیٰ کا خوف اور محبت اپنے دل میں پیدا کرنی
چاہیئے اس لئے یہ نہایت ضروری ہے اور جب تک یہ نہ ہو کوئی عمل عمل نہیں کہلا سکتا۔نماز ، نماز نہیں کہلا سکتی ،
روزہ ، روزہ نہیں کہلا سکتا، زکوۃ، زکوۃ نہیں کہلا سکتی ، حج ، حج نہیں کہلا سکتا۔کیوں؟ اس لئے کہ نماز اس غرض
کے لئے نہیں رکھی گئی کہ انسان کی ورزش ہو، روزہ اس لئے نہیں کہ انسان
کو بھوکا پیاسا رکھا جائے ، زکوۃ اس
لئے نہیں کہ مالی نقصان ہو اور حج اس لئے نہیں کہ سفر کی صعوبت برداشت کرنی پڑے بلکہ اُن کی غرض اللہ
تعالی کا تقوی اور نیکی پیدا کرنا ہے، حسد و کینہ لڑائی اور فساد و بدی اور برائی و غیر دو غیر وبُری باتوں سے بچا کر
انسان
کو تقی بنانا ہے کیونکہ یہی سب نیکیوں کی جڑ ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود نے بھی لکھا ہے۔