سیالکوٹ ۱۲؍اپریل ۱۹۲۰ء
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
30
ہراک نیکی کی جڑ یہ انتقا ہے اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے
تو یہ بہت ضروری چیز ہے اس کے لئے سوچنا چاہیئے ہمارے کسی کام کا یہ نتیجہ نہ ہو کہ خدا تعالیٰ ناراض ہو جائے
یا کسی انسان کو تکلیف پہنچے۔آجکل عورتوں میں یہ بات زیادہ پائی جاتی ہے کہ وہ دوسری کو تکلیف پہنچا کر
خود کچھ حاصل کر لینا اچھا بجھتی ہیں۔مگر تقومی ایسا کرنے سے روکتا ہے۔پھر عورتیں ایک دوسری کو طعنے دیتی
ہیں ہنسی کرتی رہتی ہیں اور عیب نکالتی ہیں اور آخر کارلڑائی شروع کر دیتی ہیں یہ سب باتیں تقومی کے خلاف
ہیں۔اس قسم کے عیب تو عورتوں میں بہت سے ہیں اگر اُن کو بیان کرنے لگوں تو بہت دیر لگے گی اور آج
میرے حلق میں درد بھی ہے اس لئے میں نے یہ اصل بتا دیا ہے کہ ہر ایک ایسا کام جس سے خدا تعالیٰ ناراض
ہو یا اُس کی کسی مخلوق کے لئے دکھ اور تکلیف کا باعث ہو اس سے بچنا چاہیے۔اگر یہ بات پیدا ہو جائے تو
تقویٰ اللہ حاصل ہو جاتا ہے۔خاتمہ یہ چند ایک باتیں جو میں نے نصیحت کے طور پر بیان کر دی ہیں۔اگر ان کو یاد رکھو گی اور اُن کے
مطابق عمل کرو گی تو فائدہ اُٹھاؤ گی۔( افضل ۲۷ اکتوری کل)
وعظ عمل کرنے کے لئے سنو
یہ تقریر حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ۱۲۔اپریل ۱۹۳۰ ء کو بمقام
سیالکوٹ مستورات کے سامنے پنجابی زبان میں فرمائی تھی جس کو ایڈیٹر صاحب الفضل نے اردو میں لکھا
ان چند دنوں میں مجھے عورتوں کی طرف سے بہت سے رقعے ملے ہیں جن میں و المھتی ہیں کہ ہمیں بھی
کچھ سنایا جائے۔اگر چہ یہ جوش قابل تعریف ہے لیکن خالی جوش اُس وقت تک کام نہیں دیتا جب تک انسان
جو کہے اس پر عمل نہ کرے۔دیکھو اگر ایک شخص بھوکا ہو اور بھوک سے اُس کی جان نکل رہی ہو اُس کو کہو کہ کھانا
کھالو۔کھانا کھا لولیکن کھانا دیا نہ جائے تو اُس سے اُس کا پیٹ نہیں بھر جائے گا۔اسی طرح وہ عورتیں جو دین
کی باتیں سنتی ہیں اُن پر عمل نہیں کرتیں اُن کو بھی کچھ فائدہ نہیں ہوتا بلکہ ان عورتوں کی نسبت جن کو دین کی
باتیں سنے کا موقعہ نہیں ملتا اُن کے لئے زیادہ خوف اور ڈر کا مقام ہے کیونکہ جو نہیں سنتیں وہ معذور بھی جا سکتی
ہیں لیکن جو سُنتی ہیں اور پھر اُن پر عمل نہیں کرتیں وہ زیادہ مجرم اور گنہگار ہیں۔عام طور پر عورتیں وعظ کو ایک
31
تماشا کجھتی ہیں۔جس طرح بچے کوئی تم شاد یکھتے ہیں اور پھر تھوڑی مدت کے بعد اسے بھلا دیتے ہیں اسی
طرح عورتیں کرتی ہیں۔مردوں میں تو ایک جماعت ایسی ہے جو وعظ ونصیحت کی باتیں سنکر ان پر عمل کرتے
جاتے ہیں لیکن عورتیں عام طور پر کچھ فائدہ نہیں اٹھا نہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ نہ اخلاق میں نہ دین میں نہ تھن
میں نہ معاشرت میں ترقی کرتی ہیں اور نہ اُن کو کوئی فائدہ پہنچتا ہے۔اس میں شک نہیں کہ مردوں کی نسبت
عورتوں کو کم وعظ ونصیحت کی باتیں سنے کا موقع ملتا ہے تاہم کچھ نہ کچھ تو وہ بھی سنتی ہیں اس لئے اُن کا یہ کہنا کہ
مردوں جتنا اُن
کو نہیں سنایا جاتا اُس وقت درست ہو سکتا ہے اور یہ کہنے کا انہیں اُس وقت حق پہنچتا ہے جبکہ
جس قدر نہیں سنایا جاتا ہے اُس کو یا درکھیں اور اس پر عمل کریں۔ایک طالب علم اگر اپنا پہلا سبق یاد کر کے سنا
دے تو پھر اُس کو یہ کہنے کا حق ہوتا ہے کہ اور سبق پڑھاؤ لیکن اگر وہ پہلا ہی سبق یاد نہیں کرتا تو اُسے اور
پڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔اسی طرح عورتوں کو جس قدر سنایا جاتا ہے اسکو اگر وہ یا درکھیں اور اُس پر عمل
کریں تو اُن کا حق ہے کہ اور سنے کا مطالبہ کریں ورنہ نہیں۔پس تم بجائے اس کے کہ یہ کہو کہ ہمیں مردوں کی
طرح لیکچر سُنائے جائیں جو کچھ منایا جا چکا ہو اس پر عمل کر کے دکھاؤ۔ورنہ اگر تم اُس پر عمل نہ کرو اور اور سننے کا
مطالبہ کرو تو جو کچھ تمہیں سنایا جائے گا وہ مجبوری سے سنایا جائے گا اور اس کا کچھ فائدہ نہ ہوگا کیونکہ جو ایک
بات کو ہی یاد نہیں رکھتا وہ دوسری کو کس طرح یا درکھے گا۔جو ایک روٹی ہضم نہیں کر سکتا وہ دوکس طرح ہضم کر
لے گا۔پس اگر تم نے ان پہلی باتوں پر عمل نہیں کیا جو تمہیں سنائی جا چکی ہیں تو کیا امید ہو سکتی ہے کہ اور سنانے
سے کچھ فائدہ اُٹھایا جائے گا۔پس میں پہلے تمہیں یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ کسی وعظ کی مجلس میں تماشا کے طور
پر شامل ہوتا اور وہ باتیں جو اُس میں سنائی جائیں اُن کو گھر جا کر بھلا دینا گناہ ہے اور اسکا کچھ فائدہ نہیں ہے۔وعظ سنانے کی غرض یہی ہوتی ہے کہ اُس کو یا درکھا جائے اور اُس پر عمل کیا جائے۔اچھا وعظ وہ نہیں جس میں سامعین کی تعریف کی جائے
عام طور پر یہی دیکھا گیا ہے کہ عورتوں کو وعظ میں بھی خیال ہوتا ہے کہ اُن کے متعلق اس میں کیا کہا گیا ہے۔جلسہ پر جو عورتیں جاتی ہیں وہ یہی کہتی ہیں کہ فلاں مولوی صاحب کا وعظ بہت اچھا تھا اور فلاں کا اچھا نہیں
تھا۔جب دریافت کیا گیا تو معلوم ہوا کہ جس وعظ میں اُن کی تعریف کی گئی اُس
کو تو اچھا کہتی ہیں اور جس میں
اُن کے نقص بیان کئے گئے اور اُن کی اصلاح کرنے کیلئے کہا گیا اُس کو نا پسند کرتی ہیں۔حافظ روشن علی
32
صاحب جو بڑے واعظ ہیں اُن کے متعلق کہا گیا کہ اُن کا وعظ اچھا نہیں تھا۔جب دریافت کیا گیا تو معلوم ہوا
کہ انہوں نے عورتوں
کو نصیحتیں کی تھیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتیں اُسی وعظ کو پسند کرتی ہیں جس میں
اُن کو اچھا کہا جائے اُن کی تعریف کی جائے۔اور اگر اُن کو نصیحت کی جائے تو اُس کو پسند نہیں کرتین حالا نکہ کسی
کے اچھا کہہ دینے سے وہ اچھی نہیں ہو جائیں جب تک خود اچھی نہ بنیں۔اور کسی کے برے کہہ دینے سے تیری
نہیں ہو جاتیں۔اگر اُن کو اچھا کیا جاتا ہے اور وہ واقع میں اچھی ہیں تو یہ خوشی کی بات ہے اور اگر انکی کوئی برائی
بیان کی جاتی ہے اور وہ برائی ان میں پائی جاتی ہے تو انہیں اُس کی اصلاح کرنی چاہیئے اور عبرت پکڑنی چاہیئے۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں جب کوئی شخص مرتا ہے اور عورتیں بین کرتی ہوئی کہتی ہیں اے بھائی تو ایسا بہادر
تھا کہ تیرے آگے شیر بھی نہیں ٹھہر سکتا تھا تو فرشتے اُسے گر ز مار کر پوچھتے ہیں کیا تو ایسا ہی تھا؟ وہ کہتا ہے نہیں۔فرشتے پوچھتے ہیں پھر کیوں تیرے متعلق کہا جاتا ہے؟ اسی طرح عورتیں جو اور جھوٹی تعریفیں کر کے روتی ہیں
اُن کے متعلق پوچھا جاتا ہے اور مرنے والے کو اقرار کرنا پڑتا ہے کہ یہ باتیں مجھ میں نہیں پائی جاتی تھیں تو
جھوٹی تعریف سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا اور نہ جھوٹی خدمت سے کوئی نقصان ہوتا ہے۔اس لئے دیکھنا چاہیئے
کہ جو کچھ بیان کیا جاتا ہے اُس میں میرے عمل کرنے کے لئے کوئی بات ہے۔اگر کوئی اچھی بات ہو تو اُس پر
عمل کرنا چاہیئے۔اور اگر کوئی بری بات اپنے اندر نظر آئے تو اُسے چھوڑ دینا چاہیے۔یہ غرض ہوتی ہے وعظ کی۔اس نصیحت کے بعد میں مختصر طور پر چند باتیں بیان کرتا ہوں کیونکہ وقت بہت تھوڑا ہے اور دس بجے کے
قریب جو گاڑی یہاں سے جاتی ہے اُس پر میں جانیوالا ہوں۔اسلام کی غرض پہلے میں یہ بیان کرتا ہوں کہ اسلام کی فرض کیا ہے؟ اسلام کے معنے ہیں فرمانبرداری
اور ایمان کے معنے ہیں مان لینا“۔جتنے مسلمان کہلا نیوالے مرد اور عورتیں ہیں اُن سے اگر پوچھا جائے
کہ تم کون ہو تو وہ کہتی ہیں۔اللہ کے فضل سے ہم مسلمان ہیں، ایمان دار ہیں لیکن انہیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ
مسلمان اور ایمان دار کے کیا معنے ہیں۔وہ یہی بجھتی ہیں کہ ہمارے ماں باپ مسلمان کہلاتے ہیں اس لئے ہم
بھی مسلمان ہیں۔مسلمان ہونے کا ثبوت خدا تعالیٰ کے احکام پر عمل کرنے سے ہے
حالانکہ کوئی مرد اور عورت اُس وقت تک مومن اور مسلمان نہیں ہو سکتی جتک خدا تعالی کے احکام کی
33
فرمانبرداری نہ کرے اور جو خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری نہیں کرتی اور خدا تعالیٰ کے احکام کو نہیں مانتی وہ عقل مند
کہلانے کی مستحق نہیں بلکہ وہ پاگل اور سودائی ہے۔دیکھو جب ایک بادشاہ لکھتا ہے کہ میں بادشاہ ہوں تو
لوگ اُس کی بات
کو تسلیم کر لیتے ہیں لیکن اگر کوئی بادشاہ نہ ہو اور کہے کہ میں بادشاہ ہوں تو اُسے پاگل کہا جا سکتا
ہے۔اس کی وجہ کیا ہے؟ یہی کہ جو بادشاہ ہوتا ہے اُس کے پاس کئی فوجیں اور بادشاہت کا ساز وسامان ہوتا
ہے مگر گلیوں میں دھکے کھانیوالا نگا انسان چونکہ بادشاہت کی علامت نہیں رکھتا اس لئے اُسے پاگل کہا جاتا
ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ متمند جو بات کہتا ہے اُس کا اُس کے پاس ثبوت ہوتا ہے۔لیکن سودائی جو کہتا ہے
اُس کا اُسکے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا پس جو شخص یہ کہتا ہے کہ یا جو عورت یہ کہتی ہے کہ میں مومن مسلمان ہوں
لیکن وہ خدا تعالی کے احکام کو نہیں مانتی خدا تعالی کی فرنمبر اوری نہیں کرتی اس میں اور پاگل میں کیا فرق ہے؟
کچھ نہیں۔ایسا مرد ایسی عورت تو ایک پاگل کے بادشاہ ہونے سے بھی بڑا دعوی کرتی ہے جس کا اُس کے پاس
کوئی ثبوت نہیں ہوتا اس لئے وہ پاگل سے بھی گئی گزری ہے۔پس دوسری نصیحت میں تم کو یہ کرنا چاہتا ہوں
کہ خدا تعالی کے احکام پر عمل کرو، اس کی اطاعت کرو، اُس کے حکموں کو مان لو اگر تم ایسا کرو گی تب مومن اور
مسلمان
کہلا سکو گی ورنہ تمہارا یہ دھوئی ایک پاگل اور سودائی کے دعوئی سے بڑھ کر کوئی حقیقت نہیں رکھے گا۔خدا تعالی کا بندہ : وہی ہے جو خدا تعالیٰ کے احکام پر چلے
اب میں ہی اسلام کا خلاصہ بتا تا ہوں۔اسلام کا خلاصہ دو باتیں ہیں ایک یہ کہ بندے کے متعلق
خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالإِنْسَ ِالَّا لِيَعْبُدُونِ کہ میں نے جن اور انسان
کو نہیں پیدا کیا
مگر اس لئے کہ میرے بندے بن جائیں۔یعنی اپنے بچے غلام بنانے کے لئے خدا تعالیٰ نے انسانوں کو پیدا
کیا ہے۔اب اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ہم خدا کے بندے ہیں مگر اصل بات یہ ہے کہ بہت تھوڑے لوگ ہوتے
ہیں جن میں بندگی کی علامتیں پائی جاتی ہیں۔اگر صرف خدا تعالی کے پیدا کر دینے سے ہی انسان اُس کے
بندے بن جاتے تو پھر خدا تعالیٰ کو یہ کہنے کی ضرورت ہی کیا تھی کہ میں نے اُن کو بندہ بنانے کے لئے پیدا
کیا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ بندہ بننے کے کچھ اور معنے ہیں اور وہ یہی ہیں کہ ایک غلام اپنے آقا کے سامنے
کیا کیا کرتا ہے یہی کہ ہاتھ باندھ کر اُس کے احکام ماننے کے لئے کھڑا رہتا ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ کا بند ؛
بننے کے یہ معنے ہیں کہ انسان خدا تعالیٰ کا فرمانبراد ہے۔ہر وقت اُس کے احکام مانتار ہے اور خدا تعالیٰ سے
34
==
اپنا تعلق اور رشتہ بڑھائے۔خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں سب تعلقات پیچ سمجھو سب سے اعلی تعلق انسان سے خدا تعالی کا
ہے۔ماں باپ کا بہت بڑا تعلق ہوتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کے تعلق کے مقابلہ میں وہ بھی بیچ ہے۔ایک ماں کا بچہ
سے یہی تعلق ہوتا ہے کہ وہ اُسے نو ماہ تک اپنے پیٹ میں رکھتی ہے اور جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کی خبر گیری
کرتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا تعلق اس سے بہت زیادہ ہے۔خدا تعالی نے انسان کو پیدا کیا ہے ماں نے پیدا نہیں
کیا۔پھر ماں جن چیزوں کے ذریعے بچہ کی پرورش کرتی ہے وہ خدا تعالیٰ ہی کی پیدا کی ہوتی ہیں ماں کی پیدا
کردہ نہیں ہوتیں۔کہتے ہیں ماں نے بچہ کو دودھ پلایا ہوتا ہے اس لئے اُس کا بڑا حق ہوتا ہے۔مگر میں
پوچھتا ہوں ماں کہاں سے دودھ پلاتی ہے کیا وہ خدا تعالی کا پیدا کردہ نہیں ہوتا ؟ پس اگر ماں نے بچہ کو دودھ
پلایا ہے تو خدا تعالیٰ نے دودھ بنایا ہے۔پھر ماں بچہ کو کھانا کھلاتی ہے مگر ماں کا تو اتنا ہی کام تھا کہ کھانا پکا کر
کھلا دیتی۔جب اُس کا بچہ پر اتنا بڑا احسان ہے تو خدا تعالیٰ جس نے کھانا بنایا اس کا کس قدر احسان ہوگا ؟ پھر
بچہ جوان ہو کر ماں باپ کی خدمت کرتا ہے اور اُن کو کھلاتا پلاتا ہے لیکن خدا تعالی کو اس قسم کی کوئی احتیاج نہیں
ہوتی۔پھر ماں باپ
کا تعلق مرنے سے ختم ہو جاتا ہے مگر خدا تعالیٰ کا تعلق مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔پس ماں باپ کا تو بچہ سے ایسا تعلق ہوتا ہے جسے راہ چلتے مسافر کا تعلق اس درخت سے ہوتا ہے جس کے نیچے
وہ تھوڑی دیر آرام کرتا ہے لیکن خدا تعالی کا تعلق ایسا ہوتا ہے کہ جو کبھی ختم ہی نہیں ہوتا۔تو خدا تعالیٰ کا انسان سے
بہت بڑا اور عظیم الشان تعلق ہے مگر افسوس کہ لوگ دنیا کے رشتہ دوروں کا تو خیال رکھتے ہیں لیکن خدا تعالی کی
کوئی پروا نہیں کرتے۔عام طور پر عورتیں جھوٹ بول لیتی ہیں کہ اُن کے مرد خوش ہو جائیں اور یہ خیال نہیں کرتیں کہ اللہ تعالی کا
اُن سے جو تعلق ہے اُس کو اس طرح کسی قدر نقصان پہنچ جائے گا۔اسی طرح دنیا کی محبت میں اسقدر منہمک
ہو جاتی ہے کہ جب بچہ پیدا ہو جائے تو بچہ کی صحبت کی وجہ سے نماز میں سست ہو جاتی ہیں اور اکثر تو نماز چھوڑ
ہی دیتی ہیں۔روزہ کی کوئی پروا نہیں کرتیں حالانکہ انہیں خیال کرنا چاہیئے کہ بچہ کی حفاظت اور پرورش تو ہم
کرتی ہیں لیکن خدا وہ ہے جو ہماری حفاظت اور پرورش کر رہا ہے۔برادری کی رسوم کو شریعت پر ترجیح نہ دو۔پھر کئی قسم کی رسمیں اور بدعتیں ہیں جن کے کرنے
35
کے لئے عورتیں مردوں کو مجبور کرتی ہیں اور کہتی ہیں اگر اس طرح نہ کیا گیا تو باپ دادا کی ناک کٹ جائے گی
گویا وہ باپ دادا کی رسموں کو چھوڑنا تو پسند نہیں کرتیں۔کہتی ہیں اگر ہم نے رسمیں نہ کیں تو محلہ والے نام
رکھیں گے لیکن خدا تعالیٰ ان کا نام رکھے تو اس کی انہیں پروانہیں ہوتی۔محلہ والوں کی انہیں بڑی فکر ہوتی ہے
لیکن خدا تعالیٰ انہیں کافر اور فاسق قرار دے دے تو اس کا کچھ خیال نہیں ہوتا۔کہتی ہیں یہ ور تارا ہے اسے ہم
چھوڑ نہیں سکتیں حالانکہ قائم خدا تعالیٰ ہی کا در تارا ر ہے گا باقی سب
کچھ یہیں رہ جائے گا اور انسان اگلے جہاں
چلا جائے گا جہاں کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے قیامت کا دن ایسا سخت اور خطرناک ہوگا کہ ہر ایک رشتہ دار
رشتہ داروں کو چھوڑ کر الگ الگ اپنی فکر میں گرفتار ہوگا۔پس عورتوں
کو چاہیئے کہ اس دن کی فکر کریں۔سب
سے ضروری بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرو اور اس تعلق کو مضبوط کرو جو قیامت میں تمہارے کام
آئے گا۔دنیا کے تعلق اور دنیا کی باتیں کچھ حقیقت نہیں رکھتیں۔ہمارے پیشوا خاتم الانبیا کا اُسوہ حسنہ دیکھو جب محمد رسول اللہ علیہ آئے اور آکر کہا کہ خدا
تعالیٰ ایک ہے اور کوئی اُس کا شریک نہیں ہے اُس وقت اُن کے سارے رشتہ دار بتوں کے آگے سجدے
کرتے اور اُن کو خدا تعالیٰ کا شریک سمجھتے تھے۔اکثر عورتوں کو معدوم ہوگا کہ مجاوروں کا گزارہ لوگوں کی منتوں
پر ہی ہوتا ہے۔احمدیت سے پہلے تم میں کئی عورتیں خانقاہوں پر جاتی ہوں گی یا جن کو احمدیت کی تعلیم سے
ناواقفیت ہے اور جو اپنے مذہب میں کمزور ہیں ممکن ہے وہ اب بھی جاتی ہوں انہوں نے دیکھا ہوگا کہ
مجاوروں کی آمدنی انہی لوگوں کے زریعے ہوتی ہے جو وہاں جاتے ہیں۔تو مکہ والے بنوں کے مجاور تھے
اُنہوں نے کعبہ میں بت رکھے ہوئے تھے جن پر لوگ دور دور سے آکر نذریں چڑھاتے تھے جنہیں وہ آپس
میں بانٹ لیتے تھے۔یا لوگ بتوں کی پرستش کے لئے وہاں جمع ہوتے اور وہ تجارت کے ذریعہ اُن سے فائدہ
اُٹھاتے تھے اس لئے بتوں کو چھوڑ دینے سے وہ سمجھتے تھے کہ ہم بھو کے مر جائیں گے۔رسول کریم ہے کے
سارے رشتہ دار ایسے ہی تھے جن کا گزارہ بچوں پر تھا مگر رسول کریم ہے جب کھڑے ہوئے تو آپ نے کسی
رشتہ دار کی پروا نہ کی اور بڑے زور کے ساتھ کہہ دیا کہ صرف خدا ہی ایک معبود ہے باقی سب معبود جھوٹے
ہیں۔یہ بات آپ کے رشتہ داروں کو بہت بُری لگی اور انہوں نے تکلیفیں دینا شروع کر دیں۔ایک دن رسول
کریم نے ایک پہاڑ پر چڑھ گئے اور لوگوں کو بلا یا جب لوگ آگئے تو کہا تم جانتے ہو میں جھوٹ بولنے والا
36
صلى الله
الله
نہیں۔انہوں نے کہا ہاں ہم جانتے ہیں۔آپ نے فرمایا اگر میں کہوں کہ اس پہاڑ کے پیچھے ایک بڑالشکر
موجود ہے جو کہ کوتباہ کرنا چاہتا ہے تو تم مان لو گے؟ انہوں نے کہا ہاں ہم مان لیں گے۔رسول کریم ﷺ نے
فرمایا تو میں تمہیں کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کا عذاب تم پر آنے والا ہے تم اس سے بچ جاو اور شرک کر کے خدا تعالیٰ
کے عذاب کے مستوجب نہ بنو۔یہ بات سنکر وہ گالیاں دیتے چلے گئے اور کہنے لگے یہ تو سودائی ہو گیا ہے۔رسول کریم ﷺ نے اس کی کوئی پروانہیں کی اور پہلے کی طرح اُن کو شرک سے روکتے رہے۔اس پر لوگ جمع
ہو کر رسول کریم ﷺ کے چچا کے پاس گئے اور جا کر کہا اپنے بھتیجے کو سمجھاؤ یہ ہمارے بتوں کی مذمت کرتا ہے
باز آ جائے۔رسول کریم لے کے چانے لوگوں سے کہہ دیا کہ جو بات وہ بچے دل اور پورے یقین کے ساتھ
کہتا ہے وہ کس طرح چھوڑ سکتا ہے۔آخر بڑے بڑے لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ کچھ لوگ
رسول اللہ اللہ کے پاس جائیں اور جا کر کہیں کہ جو تم کہو گے مان لیں گے لیکن تم بہوں کے خلاف کہنا چھوڑ دو۔چنانچہ لوگ گئے اور جا کر کہا کہ ہم قوم کی طرف سے آئے ہیں اور تم بہت اچھے آدمی ہو ہم نہیں سمجھتے تم قوم کو
تباہ ہونے دو گے ہم تمہارے پاس ایک پیغام لائے ہیں اس کو قبول کرو تا کہ تفرقہ نہ پڑے اور ہماری قوم تباہ نہ
ہو۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا سناؤ کیا پیغام لائے ہو۔انہوں نے کہا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر تمہیں مال کی
ضرورت ہو تو ہم تمہیں مال جمع کر کے دیدیں اور اگر تم کسی اعلے گھرانے میں رشتہ کرنا چاہتے ہو تو امیر سے
امیر گھرانے کی اچھی سے اچھی عورت سے رشتہ کرا دیتے ہیں اور اگر یہ چاہتے ہو کہ لوگ تمہاری باتیں مانیں تو
ہم لکھ دیتے ہیں کہ جس طرح سے تم کہو گے اُسی طرح ہم کریں گے، اگر تم بادشاہ بننا چاہتے ہو تو ہم تمہیں اپنا
بادشاہ تسلیم کرنے کے لئے تیار ہیں مگر تم یہ نہ کہو کہ ایک ہی خدا ہے اور کوئی معبود نہیں ہے۔اس کا جواب رسول
کریم نے نے کیا دیا ؟ یہ کہ اگر تم سورج کو میرے دائیں اور چاند کو میرے بائیں لا کر بھی رکھ دو تو پھر بھی میں
تمہاری یہ بات نہ مانوں گا۔رسموں کو چھوڑ دو مگر عورتیں کہتی ہیں اگر ہم نے فلاں رسم نہ کی محلہ والے کیا کہیں گے۔اب تو رسمیں کم
ہوتی ہیں تا ہم ہندوؤں کی رسمیں جو مسلمانوں میں آگئی ہیں اُنکے متعلق سوچنا چاہیئے کہ اُن کا کیا فائدہ ہے۔عقلمند انسان وہی کام کرتا ہے جس میں کوئی فائدہ ہو مگر آجکل بیاہ شادیوں میں جو رسمیں کی جاتی ہیں انکا کیا
فائدہ ہوتا ہے کچھ بھی نہیں۔صرف اس لئے کی جاتی ہیں کہ ہمارے باپ دادا کی رسمیں ہیں۔مگر جن لوگوں میں
الله
37
ایمان داخل ہو جاتا ہے اور دین پر عمل کرتے ہیں وہ ہرگز اس بات کی پروا نہیں کرتے کہ اُن کے باپ دادا کیا
کیا کرتے تھے محمد ﷺ سے بڑھ کر کسی کے باپ دادا کی کیا حیثیت ہوسکتی ہے۔آپ نے کفر سے نکال کر
ایمان جیسی نعمت عطا کی اس لئے آپ سے بڑھ کر کسی کی کیا وقعت ہو سکتی لیکن افسوس کہ لوگ آپ کو چھوڑ کر
باپ دادا کی فضول رسموں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور چونکہ یہ باتیں زیادہ تر عورتوں میں پائی جاتی ہیں اس
لئے اُن کی حالت بہت ہی قابل افسوس ہے۔ایک صحابی عورت کا نمونہ میں مثال کے طور پر بتاتا ہوں کہ وہ عورتیں جو بچے دل سے رسول کریم
صلى
الله پر ایمان رکھتی تھیں ان کی کیا حالت تھی۔رسول کریم ہی ہے جب دشمنوں کے تکلیفیں پہنچانے پر مکہ سے
ہجرت کر کے مدینہ آگئے تو مکہ والوں نے وہاں بھی آپ
کا پیچھا نہ چھوڑا اور وہاں بھی لڑائی کرنے کے لیے
آگئے۔مدینہ سے چار میل کے فاصلہ پر ایک جگہ تھی جہاں لڑائی شروع ہوئی۔اگر چہ کافر بہت تھے اور اُن کے
مقابلہ میں مسلمان بہت تھوڑے تھے لیکن مسلمانوں کو فتح ہوئی۔جب فتح ہوگئی تو چند لوگ جن کو رسول
کریم نے ایک جگہ کھڑے رہنے کا حکم دیا تھا اور فرمایا تھا خواہ کچھ ہو تم اس جگہ سے نہ ہلنا انہوں نے کہا
ہمیں لڑائی کے لئے یہاں کھڑا کیا گیا تھا جب ہماری فتح ہو گئی ہے تو پھر ہمیں یہاں کھڑے رہنے کی ضرورت
نہیں۔اُن کے سردار نے کہا خواہ کچھ ہو چونکہ ہمیں کھڑے رہنے کا حکم ہے اس لئے یہاں سے نہیں جانا
چاہئیے لیکن دوسروں نے کہا ہمارا کھڑا ہو نالڑائی کے لئے تھا اب جبکہ دشمن بھاگ گیا ہے تو پھر کھڑے رہنے کی
کیا ضرورت ہے۔یہ کہہ کر جب وہ وہاں سے ہٹ گئے تو کافروں نے جو بھاگ رہے تھے دوبارہ یک لخت
حملہ کر دیا اور ایسے زور سے حملہ کیا کہ مسلمانوں میں جو دشمن کی طرف سے مطمئن ہو چکے تھے ابتری پھیل گئی۔اس وقت رسول کریم ﷺہ زخمی ہو گئے اور آپ کے دو دانت شہید ہو گئے اور مشہور ہو گیا کہ رسول کریم ہے
شہید ہو گئے ہیں۔یہ سنکر مسلمانوں کو بہت صدمہ ہو حتیٰ کہ فرائم کی وجہ سے حضرت عمر جیسے بہادر انسان سر
نیچے کر کے بیٹھ گئے۔ایک صحابی اُن کے پاس سے گزرے اور پو چھا کیا ہوا۔انہوں نے کہا رسول کریم ہی تھے
شہید ہو گئے ہیں یہ سنکر اُس صحابی نے کہا اگر رسول کریم ہے شہید ہو گئے ہیں تو یہاں بیٹھنے کا کیا فائدہ؟ چلو
جہاں رسول کریم لے گئے ہیں وہیں ہم بھی جائیں۔یہ کہ کر وہ دشمن پر حملہ آور ہوا اور اس قدر سختی سے لڑا کہ
جب اُس کی لاش دیکھی گئی تو معلوم ہوا کہ اُس پر سفر زخم لگے ہوئے ہیں لیکن رسول کریم نے محفوظ تھے اور
38
کیوں محفوظ نہ ہوتے جبکہ خدا تعالیٰ کا آپ سے وعدہ تھا کہ کوئی تمہیں مار نہیں سکتا۔آخر رسول کریم ﷺ اٹھے
اور مدینہ کی طرف روانہ ہوئے۔جو صحابی آپ کے ساتھ تھے انہیں تو آپ کے زندہ ہونے کا علم ہو گیا لیکن
مدینہ میں پہلی خبر پہنچ چکی تھی اس لئے مدینہ کے بچے اور عورتیں دیوانہ وار باہر نکلے۔اُس وقت جبکہ لشکر واپس
آ رہا تھا ایک صحابی آگے آگے تھا۔اُس سے ایک عورت نے بے تحاشا آکر پوچھا رسول اللہ کا کیا حال ہے؟
اُس کے دل میں چونکہ رسول کریم ﷺ کے متعلق اطمینان اور تسلی تھی اسلئے اس نے اس بات
کو معمولی سمجھ کر کہا
تمہارا باپ مارا گیا ہے۔عورت نے کہا میں نے تم سے پوچھا ہے کہ رسول اللہ کا کیا حال ہے؟ اُس نے کہا
تمہارا بھائی مارا گیا ہے۔عورت نے کہا میں پوچھتی ہوں کہ رسول اللہ کا کیا حال ہے؟ اُس نے کہا تیرا خاوند
بھی مارا گیا ہے۔عورت نے کہا میری بات کا تم جواب کیوں نہیں دیتے میں پوچھتی ہوں کہ رسول اللہ کا کیا
حال ہے؟ اُس نے کہا رسول اللہ زندہ ہیں۔یہ سنکر عورت نے کہا شکر ہے خدا کا اگر رسول اللہ زندہ ہیں تو ہمیں
اور کسی کی پروا نہیں۔ایماندار ہو تو رسول کریم کو مقدم رکھو اس بات کو سامنے رکھ کر تم اپنی حالت کو دیکھو۔اگر پیدا ہوتے
ہی بچہ مر جائے تو اس پر بین شروع کر دیئے جاتے ہیں حالانکہ وہ جانتی ہیں کہ جہاں بچہ گیا ہے وہیں اُن کو بھی
جانا ہے۔اگر کچھ فرق ہے تو یہ کہ وہ پہلے چلا گیا ہے اور یہ کچھ عرصہ بعد جائیں گی۔تاہم عجیب عجیب بین کرتی ،
روتی ، چلاتی اور شور مچاتی ہیں۔یہ تو آج کل کی مسلمان کہلانے والی عورتوں کی حالت ہے اور ایک وہ مسلمان
عورت تھی جس کا باپ، بھائی اور خاوند مارا جاتا ہے مگر وہ کہتی ہے رسول اللہ زندہ ہیں تو مجھے کچھ غم نہیں۔یہ وہ
ایمان ہے جو مسلمان ہونے کی علامت ہے پس اگر تم ایماندار ہو اور تمہیں مسلمان ہونے کا دعویٰ ہے تو خدا
تعالیٰ کے احکام کے مقابلہ میں کسی بات کی پروا نہ کرو اور اُس کے حکموں پر عمل کر کے دکھاؤ۔اس بات کی ہرگتر
پروانہ کرو کہ لوگ تمہیں کیا کہیں گے بلکہ اس بات کی پروا کرو کہ خدا تمہیں کیا کہتا ہے۔قبر پرستی سے بچو عورتوں میں بہت سی باتیں ایسی پائی جاتی ہیں جو شرک ہیں۔قبروں پر چڑھاوے
چڑھائے جاتے ہیں ، چراغ جلائے جاتے ہیں ہنتیں مانی جاتی ہیں ، یہ سب شرک ہے خدا تعالیٰ کے مقابلہ
میں
کسی کو کھڑا کرنا شرک ہے جو بہت ہی بڑا گناہ ہے اور اس سے خدا تعالی کا غضب بھڑک اُٹھتا ہے۔دیکھو
اگر کوئی اپنے باپ کے سامنے ایک چوہڑے کو اپنا باپ کہے تو اُسکے باپ کو کس قدر غصہ آئے گا اور وہ کس قدر
39
ناراض ہو گا اسی طرح ایک ادنی مخلوق کو جو خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں کیڑے کی حیثیت بھی نہیں رکھتی اپنا حاجت
روا سمجھنا خدا تعالیٰ کی بہت بڑی ناراضگی کا موجب ہے۔ایک قبر میں دفن شدہ مردہ جس کی ہڈیاں بھی گل گئی
ہوں اور جس کے جسم کو کیڑے کھا گئے ہوں اُس کو جا کر کہنا کہ تو میری مراد پوری کر کتنی بڑی پا گلا نہ بات ہے۔خدا تعالیٰ جب زندہ ہے اور مانگنے والوں کو دیتا ہے تو جو کچھ مانگنا ہو اس سے مانگنا چاہئے۔جومٹی میں دفن ہو
چکا ہو اُس کے متعلق کیا معلوم ہے کہ نیک تھا یا کیسا تھا۔اگر وہ نیک تھا تو اُن
پر لعنتیں بھیجتا ہو گا جو اُس سے
مرادیں مانگتی ہیں اور اگر یہ ہوگا تو خود جہنم میں پڑا ہوگا دوسروں کو کیا دے سکے گا۔ٹونے ٹوٹکے ترک کر دو اسی طرح عورتیں ٹو نے تو نکے کرتی ہیں۔اگر کوئی پیار ہوتا ہے تو کچا نا گا
باندھتی ہیں کہ صحت ہو جائے حالانکہ جس کو ایک بچہ بھی تو ڑ کر پھینک سکتا ہے وہ کیا کر سکتا ہے۔اسی طرح
عورتوں میں اور کئی قسم کی بدعتیں اور بُرے خیالات پائے جاتے ہیں جن کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور جن سے
سوائے اس کے کہ اُن کی جہالت اور نادانی ثابت ہو اور کچھ نہیں ہوتا۔پس خوب اچھی طرح یا درکھو کہ ٹونے ،
ٹو کے تعویذ گنڈے ، منتر ، جنتر سب غریب اور دھو کے ہیں جو پیسے کمانے کے لئے کسی نے بنائے ہوئے
ہیں۔یہ سب لغو اور جھوٹی باتیں ہیں ان کو ترک کرو۔ایسا کرنے والوں سے خدا تعالے سخت ناراض ہوتا ہے۔کیا تم نہیں دیکھتیں کہ مسلمان دن بدن
تباہ و برباد ہوتے جارہے ہیں۔تم عام طور پر اپنے گھروں میں، اپنے
رشتہ داروں میں دیکھو اور مسلمانوں کی حالت پر غور کرو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ مسلمان ہندوؤں کے مقروض
ہوتے ہیں۔اس کی وجہ کیا ہے ہی کہ خدا تعالی کی لعنت اُن پر پڑی ہوئی ہے۔چونکہ انہوں نے خدا تعالی کو
چھوڑ دیا ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے بھی اُن کو چھوڑ دیا ہے۔تم ان بیہودہ رسموں اور لغو چیزوں کو قطعا چھوڑ دو۔اور اپنے گھروں سے نکال دو مسلمان اور مومن کے لئے صرف یہی جائز ہے کہ ایک خدا کی پرستش کرے اور
اُس کے آگے سجدہ کرے۔جب محمد ہے کے آگے بھی سجدہ کرنے کی خدا تعالیٰ نے اجازت نہیں دی تو اور کون
ہے جس کو سجدہ کیا جاسکے۔پھر اس زمانہ کے مصلح حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہوئے ہیں ان کے آگے سجدہ
کرنے کی اجازت نہیں ، نہ ان کی قبر پرمنتیں ماننے اور نذریں چڑھانے کی اجازت ہے۔پس تم اس قسم کی
ہاتوں کو اپنے گھروں سے نکال دو اور اگر نکال دیا ہے تو دوسری عورتوں کو سمجھاؤ کہ وہ بھی اسی طرح کریں۔قرآن کریم کا ترجمہ پڑھو اس پر عمل کرو پھر یہ یادر کھوکہ قرآن کریم خدا تعالی کی کتاب اور
40
اُس کے منہ کی باتیں ہیں اس کا ادب اور احترام کرو۔قرآن کریم کے بغیر کوئی دین نہیں اور اس دین کے بغیر
کہیں ایمان نہیں اور ایمان کے بغیر نجات نہیں وہ شخص ہر گز نجات نہیں پا سکتا جو قرآن کریم پر عمل نہ کرے۔عام طور پر عورتیں خود پڑھی ہوئی نہیں ہیں مگر خود پڑھا ہوا ہونا ہی ضروری نہیں۔دیکھو اگر کسی رشتہ دار کا خطہ
آئے تو پڑھے ہوئے سے پڑھوا کر سنا جاتا ہے اسی طرح قرآن بھی خط ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے بندوں
کے نام آیا ہے اس کو اپنے رشتہ داروں سے پڑھوا کر سنو اور خاص کر اپنے خاوندوں سے تھوڑا تھوڑا کر کے سنو
اور اُسے یاد کرو۔وعظ میں قرآن کی آیتیں نہیں سنائی جائیں۔اس وقت میں جو کچھ بیان کر رہا ہوں وہ اگر چہ
قرآن ہی کی باتیں ہیں لیکن الفاظ میرے ہیں اور خدا تعالیٰ کے لفظوں میں جو بات ہے وہ کسی انسان کے
الفاظ میں نہیں پائی جاتی۔میں یہ نہیں کہتا کہ یہ وعقوں میں جو کچھ سنا یا جاتا ہے وہ خدا تعالے کے کلام کے
خلاف ہوتا ہے مگر پھر بھی وہ انسان کے الفاظ ہوتے ہیں۔تمہیں چاہئے کہ خدا کے کلام کو خدا کے الفاظ میں
سنو عربی پڑھو اور اُس کے معنے سیکھو، خواہ کوئی عمر ہو پڑھنے سے جی نہ چھاؤ۔قادیان میں ایک قاعدہ تیار کیا گیا
ہے اس سے قرآن پڑھنے میں بہت مددمل سکتی ہے۔اُس کے ذریعہ قرآن کریم پڑھو خود پڑھنے اور دوسرے
سے سننے میں بڑا فرق ہے سننے میں صرف کان ہی مشغول ہوتے ہیں۔خود پڑھنے سے آنکھیں بھی مشغول
رہتی ہیں اور اس طرح زیادہ ثواب ہوتا ہے۔تو خدا تعالی کے کلا م کو خود پڑھنے کی کوشش کرو اور جب تک خود
پڑھنے کی قابلیت پیدا نہ ہو اس وقت تک اپنے خاوندوں اور بچوں سے سنو یا اپنے ہمسائیوں سے پڑھو۔دیکھو
اگر کوئی بھوکا یا نگا ہو تو دوسروں سے کھانا اور کپڑے مانگ لیتاب در اس میں شرم نہیں کرتا۔جب ایسی چیزوں
کیلئے شرم نہیں کی جاتی تو خدا تعالی کی باتیں سنے اور پڑھنے میں کیوں شرم کی جائے ؟
خدا کے بعد رسول کریم سے بڑھ کر کسی کو درجہ نہ دو
پھر تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے رسولوں پر ایمان رکھو۔سب سے بڑے رسول محمد تے ہیں اُن
سے بڑا درجہ کسی رسول کو نہ دو۔ہمارے ملک میں مسلمانوں نے اپنی جہالت سے حضرت عیسی کو بڑا درجہ دے
رکھا ہے۔کہتے ہیں کہ حضرت عیسی آج تک زندہ ہیں مگر رسول کریم نے فوت ہو گئے ہیں۔پھر کہتے ہیں کہ
حضرت
عیسی مردے زندہ کیا کرتے تھیمگر رسول کریم ﷺ نے کوئی مردہ زندہ نہیں کیا۔پھر اُن کے نزدیک
حضرت عیسی تو آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں لیکن رسول کریم نے زمین میں دفن ہیں۔حضرت عیسی کے متعلق اس
41
قسم کی جتنی باتیں کہتے ہیں وہ غلط ہیں کیونکہ سب سے بڑا رسول محمد سے ہے۔اگر آسمان پر کوئی رسول مردوں
کو زندہ کرتا تو وہ آپ ہوتے لیکن مسلمان نادانی سے اس قسم کی باتیں حضرت عیسی کی طرف منسوب کر کے
اُن کا درجہ رسول کریم ہے
کے درجہ سے بڑھاتے ہیں۔تم ہر گز اس طرح نہ کرو اور سب سے بڑا درجہ رسول
کریم ﷺ کا سمجھو۔اُن کے تم پر بہت بڑے احسان ہیں اس لئے اُن پر ایمان لاؤ اور ان کے مقابلہ میں کسی
اور کو کسی بات میں فضیلت نہ دو۔اُن پر درود بھیجو۔درود دعا ہوتی ہے جس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ اے خدا
رسول کریم یا اللہ نے ہم پر جس قدر احسان کئے ہیں اُن کا بدلہ ہم کچھ نہیں دے سکتے آپ ہی اُن کو بدلہ دیں۔بعث بعد الموت پر ایمان رکھو پھر ایک بات میں تم کو یہ بتا تا ہوں کہ تمہیں عقیدہ رکھنا چاہیئے کہ
مرنے کے بعد پھر زندہ ہوتا ہے۔جو لوگ یہ عقیدہ نہیں رکھتے وہ بڑے بڑے گناہوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔مثلا یہی کسی کے مرنے پر رونا پیٹنا ہے اس کی وجہ کیا ہوتی ہے یہی کہ اُن
کو یقین نہیں ہوتا کہ مرنے کے بعد ہم
پھر مل سکیں گے اس لئے ضروری ہے کہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے پر ایمان لاؤ۔خدا تعالی نے اس پر
ایمان لانا نہایت ضروری قرار دیا ہے۔موجودہ زمانہ کا نبی پھر یہ بات یاد رکھو کہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے مرزا صاحب کو نبی بنا کر دنیا کی
اصلاح کے لئے بھیجا ہے لیکن آپ کوئی علیحدہ نبی نہیں ہیں بلکہ رسول
کریم اللہ کے غلام ہیں ہم سے اُن کا
تعلق نبی کا ہے لیکن رسول کریم ملانے سے وہی تعلق ہے جو ایک غلام کو اپنے آقا سے ہوتا ہے۔ان پر ایمان لانا
ضروری ہے۔ان کے بھی ہم پر بڑے بڑے احسان ہیں۔اس زمانہ میں بھی دنیا اسی طرح گمراہ اور دین سے
غافل ہو گئی تھی جس طرح رسول کریم لانے کے وقت ہو گئی تھی اور انہوں نے آگر دین سکھایا اور خدا تعالی تک
پہنچنے کا سیدھا راستہ دکھایا ہے۔یہ تو وہ باتیں ہیں جو عقائد سے تعلق رکھتی ہیں۔اب میں اعمال کے متعلق بتاتا
ہوں۔نماز کی پابندر ہو اول نماز ہے اس کی پابندی نہایت ضروری ہے۔عام طور پر عورتوں کی یہ حالت ہوتی
ہے کہ چھوٹی عمر میں کہتی ہیں ابھی بچپن ہے جو ان ہو کر نماز پڑہیں گی جب جوان ہوتی ہیں بچوں کے عذر کر
دیتی ہیں اور جب بوڑھی ہو جاتی ہیں تو کہتی ہیں اب تو چلا نہیں جاتا نماز کیا پڑھیں۔گویا اُن کی عمر ساری یونہی
گزر جاتی ہے تو اکثر عورتیں نماز پڑھنے میں بہت ست ہوتی ہیں اور اگر پڑھتی ہیں تو چند دن پڑھ کے پھر چھوڑ