سیالکوٹ ۱۲؍اپریل ۱۹۲۰ء
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول, حصہ 2
42
دیتی ہیں یا اگر پڑھتی ہیں تو اس طرح پڑھتی ہیں کہ انہیں کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ کیا پڑھتی ہیں۔جلدی جلدی
رکوع اور سجدہ کر کے فارغ ہو بیٹھتی ہیں اس طرح کی نماز کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے
تھے کہ اُن کی نماز اس طرح ہوتی ہے جس طرح مرغ دانے چگتا ہے۔آخر سوچنا چاہیئے نماز کوئی ورزش نہیں
ہے بلکہ خدا تعالی کی عبادت ہے اس لئے اسے سمجھ کر اور اچھی طرح بھی لگا کر پڑھنا چاہیئے۔اور کوئی نماز
سوائے ان ایام کے جن میں نہ پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے نہیں چھوڑنی چاہیئے۔کیونکہ نماز ایسی ضروری چیز
ہے کہ اگر سال میں ایک دفعہ بھی جان بوجھ کر نہ پڑھی جائے تو انسان مسلمان
نہیں رہتا۔پس جب تک ہر ایک
مسلمان مرد اور عورت پانچوں وقت بلاناغہ نماز میں نہیں پڑھتے وہ مسلمان نہیں ہو سکتے۔ہاں اگر کہو آج تک ہم
نے کئی نمازیں نہیں پڑھیں ان کے متعلق کیا کیا جائے تو اس کے متعلق یا درکھنا چاہئے کہ خدا تعالی نے تو یہ رکھی
ہے۔اگر آج سے پہلے تم نے جان بوجھ کر نماز میں چھوڑی ہیں تو تو بہ کر لو اور عہد کر لو کہ آمدید ہ کوئی نماز نہ
چھوڑیں گی۔مینہ برستا ہو یا آندھی ہو کپڑے پاک ہوں یا نا پاک کوئی ضروری سے ضروری کام ہو یا عدم
فرصت کچھ ہو کسی صورت میں نماز نہ چھوڑنی چاہیئے۔اول تو ضروری ہے کہ کپڑے پاک صاف ہوں لیکن اگر
ایسی صورت ہو کہ پاک کپڑے تیار نہ ہوں یا پہنے ہوئے کپڑے اُتارنے سے بیمار ہو جانے کا خوف ہو تو خواہ
کپڑے بچہ کے پیشاب میں تر ہوں تو بھی ان کے ساتھ نماز پڑھ لینا جائز ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ بچہ کو
خود پیشاب کرا کے اس طرح نماز پڑھ لینی چاہئے بلکہ یہ ہے کہ اگر پاک کپڑے مہیا ہونے کی صورت نہ ہو تو
انہیں کے ساتھ پڑھ لی جائے ورنہ اچھی بات یہی ہے کہ کپڑوں کو صاف کر لینا چاہیئے بچہ کا پیشاب ہوتا ہی کتنا
ہے۔بچہ جب تک دودھ پیتا ہے روٹی نہیں کھاتا اُس وقت تک شریعت نے رکھا ہے کہ اس کے اوپر سے پانی
بہا کر نچوڑ دینے سے کپڑا پاک ہو جاتا ہے۔تو خواہ کچھ ہو نماز ضرور پڑھنی چاہیئے۔کیونکہ نماز کسی صورت میں
معاف نہیں ہو سکتی یہ ایمان کا ستون ہے۔جس طرح جہت اخیر ستون کے قائم نہیں رہتی اسی طرح نماز کے
بغیر ایمان قائم نہیں رہتا۔زکوۃ دیتی رہو نماز کے بعد دوسرا حکم زکوۃ کا ہے جس کا یہ مطلب ہے جس مال پر ایک سال گزر
جائے اُس میں سے غریبوں اور مسکینوں کی امداد کے لئے چالیسواں حصہ نکالا جائے۔اگر اسلامی حکومت ہو تو
اُس کو وہ حصہ دے دیا جائے۔اگر نہ ہو تو جو انتظام ہو اُس کو دیا جائے۔ہم احمدیوں
کا ایک با قاعدہ انتظام ہے
43
اس لئے احمدی عورتوں کو چاہئے کہ منتظمین کو زکوۃ کا مال دے دیا کریں۔زیوروں کے متعلق یہ حکم ہے کہ اگر
پہنے جاتے ہوں ان کی ذکر و نہ دی جائے اور اگر انکی بھی دی جائے تو اچھی بات ہے۔ہاں اگر ایسے زیور ہوں
جو عام طور پر نہ پہنے جاتے ہوں بھی بیاہ شادی کے موقعہ پر چکن لئے جاتے ہوں اُن کی زکوۃ دینا ضروری
ہے اور جو عام طور پر پہنے جاتے ہوں اُن کی زکوۃ دی جائے تو جائز ہے اور نہ دی جائے تو گناہ نہیں۔اُن کا
کھنا ہی زکوۃ ہے۔رے اک میں عورتوں کو زیور بنوانے کی عادت ہے اس لئے قریبا سب عورتوں پر
زکوۃ فرض ہوتی ہے۔وہ اس کا خیال نہیں رکھتیں حالانکہ یہ اتنا ضروری حکم ہے کہ رسول کریم نہ کی وفات
کے بعد جب کچھ لوگوں نے زکوۃ دیتے انکار کیا تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا جب زکوۃ کی اُونٹ
باندھنے کی رتی تک نہ دیں گے میں اُن سے جنگ کروں گا اور یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ جو ز کوۃ نہ دے وہ مسلمان
نہیں۔تم اپنی حالت پر غور کرو تم میں سے بہت ہی نماز نہ پڑھنے کی وجہ سے مسلمان نہیں رہتیں اور جو اس سے
بچ جاتی ہیں اُن میں اکثر ز کوۃ نہ دینے کی وجہ سے مسلمان نہیں کہلا سکتیں۔روزہ رکھو تیرا حکم روزے کا ہے۔اس کے متعلق حکم ہے کہ جب رمضان
کا مہینہ آئے تو سوائے اُن
دنوں کے جن میں خدا تعالیٰ نے عورتوں کو روزہ رکھنے سے منع کیا ہے باقی دنوں میں روزے رکھنے چاہئیں۔اس کے متعلق مجھے زیادہ زور دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ لوگ نماز یں تو نہیں
پڑھتے لیکن روزے بڑی پابندی کے ساتھ رکھتے ہیں۔گو خدا تعالیٰ کے لئے نہیں بلکہ تماشا کے طور پر۔کہ
رات کو اُٹھتے ہیں اور روزے کا خاص اہتمام کرتے ہیں
حج خانہ کعبہ چوتھا حکم یہ ہے کہ اگر خدا تعالی کسی کو توفیق دے تو صبح کرے۔اس کے لئے کئی شرطیں ہیں۔مثلا مال ہو ، رستہ میں امن ہو اور اگر عورت ہو تو اُس کے ساتھ اُس کا خاوند یا بیٹایا بھیجا یا ایسا کوئی اور رشتہ دار
محرم جانے والا ہو۔صدقہ و خیرات یہ تو وہ باتیں ہیں جو ایک مومن مرد اور عورت پر فرض ہیں۔ان کے علاوہ صدقہ و
خیرات ہے۔یہ اگر چہ فرض نہیں لیکن دینا فرض ہے۔اپنے خاندان میں ، اپنے محلہ میں جو غریب اور محتاج ہو
اس کو دینا چاہئے۔ہم احمدیوں میں صدقہ کا رواج بہت کم ہو گیا ہے جس کی ایک وجہ ہے اور وہ یہ کہ احمدی جو
چندہ دیتے ہیں اُسی کو صدقہ سمجھ لیتے ہیں حالانکہ دین کے لئے چندہ دینا اور بات ہے اور صدقہ دینا اور بات
44
ہے۔صدقہ و خیرات وہاں کے غریب اور محتاج لوگوں کا حق ہوتا ہے جہاں انسان رہے۔اس میں مذہب کی
شرط نہیں خواہ کسی مذہب کا انسان ہو اگر محتاج ہو تو اُس کی مددکرنی چاہیئے۔مثلاً اگر تمہیں کوئی غریب عورت
ملے تو تمہیں یہ نہیں کہنا چاہیئے کہ چونکہ یہ ہندو ہے اس لئے اسے کچھ دینا نہیں چاہیئے بلکہ اس
کو بھی ضرور دینا
چاہیئے۔یہ تو خدا تعالی کے حکم میں ان کے علاوہ حکم ہیں۔اخلاق حسنہ سیکھو جو بندوں کو بندوں کے متعلق ہیں۔مثلاً یہ کہ ایک دوسرے کے ساتھ خوش خلقی سے
پیش آؤ۔کسی کی غیبت نہ کرو، چغلی نہ کرو، کسی کے مال میں خیانت نہ کرو، کسی سے بغض
اور کمینے نہ رکھو۔عورتوں
میں چغلی اور غیبت کی مرض بہت پائی جاتی ہے۔اگر کسی کے متعلق کوئی بات سن لیں تو جب تک دوسری کے
سامنے بیان نہ کر لیں انہیں چین نہیں آتا۔جو بات سنتی ہیں جھٹ دوسری جگہ بیان کر دیتی ہیں حالانکہ چاہیئے
یہ کہ اگر کوئی کسی بھائی بہن کا نقص اور عیب بیان کرے تو اُسے منع کر دیا جائے لیکن ایسا نہیں کیا جاتا۔تو چغلی
کرنا بہت بڑا عیب ہے اور اتنا بڑا عیب ہے کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض لوگ اس کی وجہ سے جہنم
صلى الله
میں ڈالیں جائیں گے۔ایک دفعہ رسول کریم ﷺ کہیں جارہے تھے کہ راستہ میں دو قبریں آئیں آپ وہاں
ٹھہر گئے اور فرمایا خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ ان قبروں کے مردے ایسے چھوٹے چھوٹے گناہوں کی محبہ
سے جہنم میں پڑے ہوئے ہیں کہ جن سے بآسانی بچ سکتے تھے لیکن بچے نہیں۔ان میں سے ایک تو پیشاب
کے چھینٹوں سے اپنے آپکو نہیں بچاتا تھا اور دوسرا چغلی کرتا تھا۔تو چغلی بہت بڑا عیب ہے اس میں ہرگز مبتلا
نہیں ہونا چاہیئے۔اگر تمہارے سامنے کوئی کسی کے متعلق براکلمہ کہے تو اُسے روک دو اور کہہ دو نہیں نہ سناؤ بلکہ
جس کا عیب ہے اُسے جا کر سناؤ۔پھر اگر کوئی بات سن لو تو جس کے متعلق ہو اُس کو جا کر نہ سناؤ تا کہ فساد نہ ہو۔ای طرح کسی کی غیبت بھی نہیں کرنی چاہیئے۔کیا اپنے نقص کم ہوتے ہیں کہ دوسروں کے نقص بیان
کرنے شروع کر دئے جاتے ہیں۔تمہیں چاہیئے کہ دوسروں کے عیب نکالنے کی بجائے اپنے عیب نکالو تا کہ
تمہیں کچھ فائدہ بھی ہو۔دوسروں کے عیب نکالنے سے سوائے گناہ کے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔اپنی اصلاح کی فکر کرد پس اگر عیب ہی نکالنے میں تو اپنے عیب نکالونا کہ ان کے دور کر نیکی کوشش
کر سکو۔تم اپنے متعلق دیکھو کہ تم میں چڑ چڑا پن تو نہیں پایا جاتا تم خواہ خواہ دوسری عورتوں سے لڑائی فساد تو
نہیں کرتیں تمہارے اخلاق میں تو کوئی کمزوری نہیں اور جب تمہیں اپنی کمزوری معلوم ہو جائے تو اس کو دور