تقاریر ثلاثہ، مختلف علوم ۱۹۲۳ء

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

63
نقار بر ثلاثه
تقریر اول حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلسه لجنہ اماءاللہ منعقدہ مورخه ۵ - فروری ۱۹۲۳ء
علم دماغی ترقی کا موجب ہوتا ہے میں نے پچھلے جلسہ کے ایک موقعہ پر یہ بات بیان کی تھی
کرہ علم کی ترقی کے لئے یہ ضروری ہے کہ مختلف علوم کے متعلق ایسے لوگوں کے لیکچر ہوتے رہیں جو اُن کے ماہر
ہوں۔خواہ یہ علوم دینی ہوں یا دنیاوی کیونکہ ہر قسم کا علم انسان کی دماغی ترقی کا موجب ہوتا ہے۔بعض دفعہ
انسان مذہبی طور پر ایک رتبہ حاصل کر لیتا ہے مگر دنیاوی علوم نہ جاننے کے باعث ذلیل ہوتا ہے۔حکایت حضرت مسیح موعود السلام کسی شخص کا جو بزرگ مشہور تھا واقعہ بیان کرتے تھے۔۔۔۔۔بادشاہ کے
درباریوں میں سے کوئی اُس کا معتقد تھا وہ ہمیشہ بادشاہ کو تحریک کرتا تھا کہ اس بزرگ کے پاس چلو مگر بادشاہ
ہمیشہ اُس کو ٹلا دیتا تھا۔بار بار کے کہنے پر ایک بار بادشاہ کو خیال آیا کہ چل کر دیکھیں تو سہی بزرگ کہلاتا ہے
اُس میں کیا کمال اور بزرگی ہے۔چنانچہ بادشاہ وہاں پہنچا۔اس کو خیال ہوا کہ بادشاہ پر کچھ اثر ڈالنا چاہیئے اور
اس کے لئے اس نے مناسب سمجھا کہ کچھ نصیحت کروں اور اس طرح علم کا اظہار کروں تا کہ اُس کی عقیدت
میں ترقی ہو۔اس خیال پر اُس نے اپنی تقریر کا سلسلہ شروع کیا اور کہا کہ بادشاہوں کو لازم ہے کہ اپنی رعایا
کے ساتھ انصاف کریں اور اُن پر ظلم نہ کریں۔مسلمان بادشاہوں میں سے ایک سکندر بادشاہ تھا جو رسول اللہ
سے ہزار سال پہلے گزرا تھا۔بادشاہ نے جب یہ بات سنی تو اُس کا چہرہ متغیر ہوا اور اس کو معلوم ہوا کہ یہ
شخص محض جاہل ہے اور اُٹھ کر چلا آیا۔اس کو نفس کی خواہش نے ہلاک کیا اور ضروری علم کے نہ جاننے کی وجہ
سے ذلیل ہوا۔اگر چہ یہ کوئی ضروری بات نہیں
کہ کوئی بزرگ ہو تو اسے یہ معلوم ہو کہ سکندر کون تھا مگر اُس شخص نے محض
اپنے نفس کی بڑائی کے لئے اور یہ بتانے کے لئے کہ وہ تاریخ سے بھی واقف ہے ایک ایسی بات کہی جو اُس کی
ذلت کا باعث ہوگئی اس لئے کہ وہ غلط تھی۔پس ایسے علوم سے انسان کو کم از کم واقفیت ہونی چاہیئے اسی لئے

64
میں نے بتایا کہ مختلف اوقات میں علمی امور پر تقریریں ہوتی رہیں تا کہ سب ممبر واقف ہو جائیں اور یہ علوم
دینی ہوں یا د نیوی۔اور یہ بھی بتایا تھا کہ مردوں کو بعض وقت معلوم نہیں ہوتا کہ کون سے مسائل ہیں جو عورتوں کے لئے
ضروری ہیں اس لئے میں نے تجویز کیا کہ ایک لیکچر ایسا ہو کہ اس میں بنادیا جائے کہ معلوم کون سے ہیں تب
عورتیں خود فیصلہ کر سکیں گی کہ وہ کس علم کے متعلق تفصیل سے سننا چاہتی ہیں۔جیسے اگر کسی شخص کو شہروں کے
دیکھنے کی خواہش ہو۔مثلاً دہلی ہے تو وہ اُس کے دیکھنے کے لئے آرزو کرے گا اس لئے کہ اُس نے دوسرے
بڑے شہروں جیسے لنڈن یا پیرس کا نام نہیں سنا اور نہ اُن کی وسعت اور خوبصورتی کے متعلق کچھ معلوم ہے
حالانکہ لنڈن۔پیرس۔برلن۔بہت بڑے شہر ہیں مگر چونکہ اُن کے متعلق علم نہیں اس لئے دہلی کے دیکھنے کی
خواہش کریں گے حالانکہ وہ ان شہروں سے کچھ نسبت ہی نہیں رکھتی۔اسی طرح عورتیں اُسی وقت معلوم کریں
گی جب اُن کے سامنے علوم کی ایک فہرست رکھ دی جائے۔پس میرا یہ لیکچر صرف علوم کی تعریف کے متعلق ہو
گا میں بتاؤں گا کہ دنیا میں کیا کیا علوم ہیں۔علم کے مفہوم کی وسعت علم کے معنے میرے نزدیک یہ نہیں کہ جو سچا ہی ہو۔میرے نزدیک علم کئی قسم
کے ہوتے ہیں۔بعض تو ایسے ہوتے ہیں کہ فی الحقیقت وہ بچے اور مکمل ہوتے ہیں اور بعض نہ بچے ہوتے ہیں
اور نہ مکمل ہوتے ہیں مگر پھر بھی اُن
کو علم کہا جا سکتا ہے اور بعض ابھی معرض تحقیق میں ہوتے ہیں مگر علم کہلاتے
ہیں۔اور بعض ایسے ہوتے ہیں کہ اُن
کو پڑھنا ہوتا ہے مگر عمل اور کام کرنا نہیں ہوتا۔اور بعض ایسے ہوتے ہیں
کہ اُن میں صرف کام کرنا پڑتا ہے اور ہاتھ کا زیادہ دخل ہوتا ہے۔پس میں اس مضمون میں صرف علوم کی
فہرست بتاؤں گا تا کہ اندازہ کر لیں کہ کس کس قدر علم کی ضرورت ہے اور اسی طرح پر اس فہرست میں وہ علوم
بھی لوں گا جو بچے اور درست ہیں اور وہ علم بھی لوں گا جو درست نہیں، ایسے بھی جو عقل سے تعلق رکھتے ہیں اور
ایسے بھی جو صرف عمل سے تعلق رکھتے ہیں۔مذہبی علوم مذہبی علوم کے معلوم کرنے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ مذہب کیا چیز ہے اور کن باتوں میں
مختلف مذاہب میں باہم اختلاف ہوا ہے۔مذہب پر اگر غور کریں تو تین باتوں کی وجہ سے اختلاف ہوا ہے۔اس
کے متعلق بھی میں تفصیلات نہیں بیان کروں گا بلکہ مذاہب کے مختلف پہلو بیان کروں گا۔

65
مختلف مذاہب میں تین اصول ہیں جن پر اختلاف ہوا ہے۔اوّل انسان کس طرح دُنیا میں آیا ؟ دوم کس
فرض کے لئے دنیا میں آیا ؟ سوم اس بات پر کہ کہاں جائے گا؟ یہی تین باتیں ہیں جن کی وجہ سے اختلاف ہوا
اور مختلف مذاہب پیدا ہو گئے۔ان ہر سہ امور کے متعلق جس قدر مسائل ہیں ہم ان سے گرد چکر لگائیں گے۔اشتراک مذاہب نے علوم کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک اور سوال بھی۔۔۔۔۔۔۔۔مد نظر رکھنا
چاہیئے کہ مذاہب کا باہم کس حد تک اشتراک ہے یعنی وہ کن باتوں میں باہم ملتے ہیں اور کن خیالات کے
دائرہ کے اندر وہ پیدا ہوئے ہیں؟
یہ سوال اس لئے پیدا ہوا ہے کہ اس زمانہ کے لوگ مذاہب سے الگ ہو کر سمجھتے ہیں کہ وہ جھوٹ ہے اس
فرض کے لئے انہوں نے یہ خیال نکالا ہے کہ کن باتوں میں مذاہب ملتے ہیں اور کن باتوں میں اختلاف ہے
؟ پھران دو باتوں کو مد نظر رکھ کر وہ کہتے ہیں کہ ان کے باہر سے آنے کی ضرورت نہیں یہ اخلاق سے تعلق رکھتے
ہیں اس لئے الہام کی ضرورت نہیں۔پہلی بات کے متعلق کہ کن باتوں میں ملتے ہیں وہ ان کو مشترک سچائیاں
کہ کر الہام کی ضرورت کا انکار کرتے ہیں۔اور دوسرا حصہ کہ کن دائروں کے اندروہ خیالات پیدا ہوئے ہیں۔اس کے متعلق وہ ہر قسم اور ملک کی پہلی حالت کو لیتے ہیں اور پھر اُن کے مذاہب کو لیتے ہیں اور قرار دیتے
ہیں کہ ان خیالات کا نتیجہ ہے اور اس طرح پر کہتے ہیں کہ خدا تعالے کی طرف سے آیا ہوا نہ ہب نہیں۔یہ
جدید تحقیقات مذاہب کے علم کے متعلق ہے اور اس علم کو موازنہ مذاہب یا کمپیر ٹیوریلیجن کہتے ہیں۔یہ
اصول علوم ہیں مذاہب کے متعلق۔مذہب اسلام تفصیلی طور پر مذہبی علوم یہ ہیں کہ (۱) ایک علم اسلام کا ہے۔اسلام مذاہب میں سے ایک
مذہب ہے۔پس انسان اس
کی تحقیقات کرے۔مذہب یچی (۲) دوسرا مذہب مسیحیت ہے۔جب تحقیقات مذاہب ہوگی تو یہ سوال ہوگا کہ مسیحیت کیا
سیجی
ہے؟ جب علمی تحقیقات ہو گی تو اس کے فرقوں کو دیکھنا ہوگا۔اس کے چار بڑے فرقے اصول کے لحاظ سے
ہیں:۔اول۔رومن کیتھولک :۔ان کا عقیدہ یہ ہے کہ علیہ السلام کے خلیفہ پیر (پطرس ) تھے۔پطرس حضرت مسیح علیہ
السلام کے حواری اور خلیفہ تھے اس کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ روم میں رہے۔وہ ( کیتھولک ) کہتے

66
ہیں کہ جب روم میں گئے تو اُن کو قائم مقام مقرر کیا تھا اس لئے وہ اُن کا خلیفہ تھا۔روم کے پادریوں کا سب
سے بڑا افسر جس کو پوپ کہتے ہیں اُس کو وہ پطرس کا جانشین اور خلیفہ سمجھتے ہیں اور ان کا عقیدہ ہے کہ باقی جس
قدر پادری ہیں وہ اُس کی اطاعت کریں۔اگر وہ اس کی اطاعت نہیں کرتے تو مسیح کی بھی نہیں کرتے۔غرض
وہ حضرت مسیح کی خلافت متواترہ کا اقرار کرتے ہیں۔میں اس وقت یہ بحث نہیں کروں گا کہ یہ غلط ہے یا تی بلکہ مجھ کو تو صرف یہ بتانا ہے کہ یہ بھی ایک علم ہے۔پھر وہ لوگ حضرت مریم کی طرف کچھ خدائی صفات منسوب کرتے ہیں اور یہ بھی عقیدہ رکھتے ہیں کہ جب کوئی
بزرگ مرجاتا ہے تو اس کی قبر یا لاش سے دعا کرتے ہیں۔سائنس کے طریق پر بعض لاشوں
کو محفوظ رکھتے ہیں
اور بزرگوں کی قبروں پر یا جہاں انہوں نے دُعائیں کی ہوں جاتے ہیں۔انتظامی طور پر وہ خلیفہ کو مانتے ہیں اور مذہبی لحاظ سے اُن کا خیال ہے کہ حضرت مسیح اور مریم اور دوسرے
بزرگوں کی قبر یا مقامات مقدسہ پر دُعا کی جائے تو قبول ہوتی ہے۔ان میں ایک رسم عشاء ربانی کی ہے کہتے ہیں کہ مسیح نے اپنی گرفتاری سے پہلے شراب یا انگور کا رس اور
روٹی کا ٹکرا لے کر پیا اور حواریوں کو دیا اور اس کی تعبیر اپنے گوشت اور خون سے کی۔یہ اُس کی نقل کرتے ہیں
اور یہ عقید ور رکھتے ہیں یعنی وہ ڈبل روٹی کو گوشت اور شراب کو اُس کا خون یقین کرتے ہیں۔رومن کیتھولک
کے ماتحت بہت بڑا علاقہ ہے اور رومن کیتھولک پرانے طریق کے عیسائی ہیں۔دوسرا فرقه گر یک چرچ ہے۔گر یک چرچ کے معنے ہیں۔یونانی گر جا۔یہ لوگ پانچویں مسیحی میں جدا ہو
گئے۔یونانیوں میں بُت پرستی زیادہ تھی۔یہ لوگ رومیوں کے اس خیال کو صحیح نہیں سمجھتے کہ پوپ منبع کا قائم
مقام ہے اس لئے وہ پوپ سے الگ ہو گئے۔اُن کا بڑا پادری پیڑی مارک
کہلاتا ہے جو قسطنطنیہ میں رہتا ہے
اس کو بھی پوپ کی طرح وہ مسیح کا قائم مقام نہیں سمجھتے۔تیسرا مذہب پروٹسٹنٹ۔پروٹسٹنٹ کے معنے ہیں مقابل میں اظہار نفرت یا اظہار علیحدگی۔ان لوگوں
نے پوپ سے علیحدگی کا اظہار کر دیا۔رومن کیتھولک سے یہ لوگ نکل کر علیحدہ ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ ہر
شخص آزاد ہے پوپ کچھ چیز نہیں۔اُن کے ہاں بھی گر جا ہے اور وہ اُسے بادشاہ کے ماتحت سمجھتے ہیں۔یہ
انگلستان کا حال ہے یورپ کے باقی ممالک والے گرجے کے ماتحت سمجھے جاتے ہیں جن میں عام لوگوں کی

67
بھی رائے ہوتی ہے۔ان لوگوں کا عقیدہ ہے کہ مسیح کی صلیب کے سامنے یا کسی بزرگ یا مریم کے بہت کے
سامنے جھکنا جائز نہیں اور انجیل کا ترجمہ دوسری زبانوں میں کرنا جائز ہے برخلاف رومن کیتھولک والوں کے
جو کہتے ہیں کہ انجیل اصلی زبان نہیں پڑھنی چاہیئے۔چوتھا فرقہ یونی ٹیرین ہے جو ایک خدا کو مانتے ہیں۔حضرت
مسیح علیہ السلام کو وہ خدا یا خدا کا بیٹا نہیں
مانتے بلکہ اُن کو آخری اور بڑا نبی یقین کرتے ہیں۔عیسائیت کے یہ بڑے بڑے فرقے بیان کئے ہیں ان میں چھوٹے چھوٹے اور بھی بہت سے فرقے
ہیں لیکن بڑے فرقے یہی ہیں۔یہودی مذہب (۳) تیسرا مذہب یہودیت ہے۔یہ لوگ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی امت ہیں اور
تو رات کو مانتے ہیں۔حضرت مسیح علیہ السلام کو جھوٹا یقین کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ایک آنے والے مسیح کی
پیشگوئی ضرور ہے مگر مسیح ابن مریم کا دعوئی غلط ہے۔وہ کہتے ہیں مسیح سے پہلے ایلیا نبی آسمان سے آئے گا۔ملاتی نبی تک سب کو مانتے ہیں البتہ حضرت سلیمان کو بھی بڑا کہتے ہیں اور حضرت داؤد کو نبی مانتے ہیں۔اصل مذہب کی بنیاد توریت پر رکھتے ہیں۔یہودی مذہب کے دو بڑے فرقے ہیں۔ایک صدوقی دوسرے
فریسی۔صدوقتی سیاسی فرقہ ہے اور آزاد خیال ہے۔ان کا یہی خیال تھا کہ بائیبل ہر شخص سمجھ سکتا ہے اس لئے وہ
حالات زمانہ کے ماتحت بائیبل کے معنی کر لیتا تھا اور یہ فرقہ چونکہ سیاسی تھا بادشاہوں کی مدد پر تھا۔بادشاہوں
کو بھی اپنی حکومت چلانے کے لئے اُن کی ضرورت تھی اس لئے وہ بھی ان کی مدد کرتے اور آزادی دے
دیتے تھے تا کہ حسب مطلب معنے کر لیں۔در حقیقت یہ ایک سیاسی فرقہ تھا۔اس فرقہ کو کسی حد تک اہل حدیث
کی مانند کہہ سکتے ہیں۔دوسرا فرقه فریسی حنفیوں کی مانند ہے۔یہ کہتے ہیں کہ بزرگوں کے اقوال کی بھی تقلید ضروری ہے اور
دوسرے ملکوں کے فتح کرنے کے خلاف تھے بلکہ اپنے ملک کو محدود رکھنا چاہتے تھے۔چونکہ صدوقی فرقہ ایک
سیاسی فرقہ ہی تھا اس لئے یہودیت کی تباہی کے ساتھ وہ مٹ گیا۔ہندو مذہب (۴) چوتھا ہندو مذہب ہے۔دراصل یہ کوئی مذہب نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کے آنے سے

68
پہلے جولوگ ہندوستان میں موجود تھے وہ ہندو کہلاتے تھے۔ان میں موٹے موٹے فرقے یہ ہیں:۔سب سے زیادہ اور سب سے قدیم سناتن دھرم ہے۔یہ بہت پرانا مذہب ہے اور وید پر یقین رکھتے ہیں اور
اس کو خدا کا کلام سمجھتے ہیں۔ان کا عقیدہ ہے کہ وید کے بعد کوئی نئی شریعت اور کتاب نہیں آئی ہے بلکہ اوتاروں
کے ذریعہ وید کا علم آتا ہے۔کرشن اور رام چندر کو اوتار مانتے ہیں۔اس مذہب کا زیادہ مدار بت پرستی پر ہے اور
تین بڑے دیوتا بر ہما۔وشنو اور شو کو مانتے ہیں۔اور بھی چھوٹے چھوٹے بہت سے دیوتاؤں کو مانتے ہیں مگر
سب سے بڑے یہی ہیں۔آگے پھر ان میں مذہبی فرقے ہیں۔بعض برہما کو بڑا بتاتے ہیں اور بعض وشنو کو اور
بعض شو کو۔برہما پیدائش کا دیوتا ہے، جو آرام اور دولت کا اور وشنو بلاک کا یعنی موت کا۔پھر ان فرقوں میں
ایک اہم فرقہ ہے جو کرشن جی کو مانے والا ہے۔وہ وید کو خاص طرز پر مانتے ہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ کرشن
جی نے کیتا میں جو کچھ بیان کیا ہے وہ وید کو پڑھ کر نہیں آتا اس لئے وہ گیتا ہی کو پڑھتے ہیں۔وہ گیتا کے علم کو
مکمل سمجھتے ہیں اور دیدوں پر اس کو فضیلت دیتے ہیں۔اس لئے وہ ایک نیا ہی فرقہ ہے۔پھر ایک اور فرقہ ان
میں ویدانتی یاد یدانت کہلاتا ہے۔اس فرقہ والے بجھتے ہیں کہ سب کچھ خداہی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ دنیا کو ایک
خدا کا خیال ہے اور اُن کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ سب کچھ ہمیشہ سے ہے اور اگر یہ ہمیشہ سے نہیں تو پھر کہاں سے
آگیا۔پس یہ خدا کا خیال ہے اور در حقیقت یہ کچھ نہیں۔پھر ایک فرقہ وام مارگ ہے ان کا عقیدہ عملی طور پر یہ
ہے کہ ساری روحانی ترقی عیاشی پر موقوف ہے۔یہ لوگ کثرت سے پھیلے ہوئے ہیں۔پھر ایک مذیب آریہ مذہب ہے۔یہ اوتاروں کو نہیں مانتے اور یہ بھی عقیدہ رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے
روح اور مادہ کو پیدا نہیں کیا بلکہ یہ دونوں چیزیں بھی ہمیشہ سے مستقل طور پر ہیں۔اپنے وجود کے لئے خدا
تعالیٰ نے ان چیزوں کو لے کر جوڑ جاڑ دیا جس طرح کمہار مٹی لے کر برتن بنادیتا ہے۔اور یہ مذہب نجات کے متعلق کہتا ہے کہ جو کچھ ملتا ہے وہ صرف کرموں کا پھل ہے اور اس کو تاریخ یا
آواگوں
کا عقید ہ بتاتے ہیں کہ انسان بار ہارا اپنے عملوں کی جزا وسزا بھگتنے کے لئے اس دُنیا میں بار بار آ تار بہتا
ہے اور کبھی اس کو ہمیشہ کی نجات نہیں مل سکتی۔بدھ مذہب (۵) پانچواں مذہب بدھ مذہب ہے۔لوگوں کا خیال ہے کہ سب سے زیادہ تعداد اسی مذہب
کی ہے۔یہ مذہب پیدا تو ہندوستان میں ہو انگر اب اس کے مانے والوں کی بڑی تعداد ہندوستان سے باہر ہے

69
چین اور جاپان وغیرہ میں اسی مذہب کے ماننے والے کثرت سے ہیں۔اس مذہب کا بانی بدھ ایک راجہ کا بیٹا تھا۔انہوں نے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر خدا کی یاد کی۔وہ کہتے ہیں کہ
خواہشات کے مٹا دینے کا نام نجات ہے اور خواہشات کا مٹانا فنا ہو جانا ہے۔یہی اس مذہب کا بڑا امتیاز ہے۔وہ ہر قسم کی خواہشات ہی مٹا دینا چاہتے ہیں اس لئے وہ روزہ نہیں رکھتے اور دوسری قسم کی عبادات کو بھی مٹادیا
کیونکہ یہ بھی ایک قسم کی خواہش ہے اور خواہش کے مٹادینے کا نام فنا ہونا ہے اور یہی نجات ہے۔جینی مذہب (1) چھٹا ند ہب جین مت ہے۔اس مذہب کے ماننے والوں کی تعداد ہندوستان میں دو
اڑھائی کروڑ ہوگی۔وہ کہتے ہیں کہ خدا کوئی نہیں۔چند پاک رُوحیں مل کر دنیا پر حکومت کرتی ہیں اور باقی تمام
ارواح ترقی کرتی ہیں اور اس ترقی میں کبھی کوئی وقت آجاتا ہے کہ وہ نجات پا جاتی ہیں۔انسان کی روح کو مادہ
لگ گیا ہے جب وہ مادہ جھڑ جاتا ہے تو وہ نجات پا جاتی ہے۔اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کوئی کانٹا کپڑے کو
لگ جائے اور اس کانٹے کو الگ کر دیا جائے اُن کا بھی یہ عقیدہ ہے کہ جب تک وہ مادہ جھڑتا نہیں روحیں بار
بار آتی رہتی ہیں اور بار بار آنے کا نام تناسخ ہے۔یہ عقیدہ سب میں ہے۔زرتشتی مذہب (۷) ساتواں زرتشتی مذہب کا علم ہے۔یہ مذہب پانچ ہزار برس پہلے ایران میں پیدا ہوا
تھا۔بعض کا خیال ہے یہ ہندو مذ ہب سے بھی پہلے کا ہے۔زرتشت ایک شخص ہے جس پر یہ مذہب نازل ہوا۔اس مذہب کے عقائد اسلام سے ملتے ہیں۔اعمال
میں وضور تیم ، نماز بھی پائی جاتی ہے اور دوزخ اور بہشت کا عقیدہ بھی رکھتے ہیں۔ان لوگوں کا سب سے بڑا
اختلاف دوسرے مذاہب سے یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کا سب سے بڑا جلوہ آگ اور سورج کو یقین کرتے ہیں
اس لئے اس کی عام طور پر پوجا کرتے ہیں۔اس کے بعد پانی اور ہوا عناصر کے بھی پرستار ہیں۔عملی طور پر
دوسرے مذاہب کے بعد اعمال سے بہت بڑا اختلاف ہے۔مثلاً ہندو مردوں کو جلاتے ہیں اور مسلمان،
عیسائی، یہودی سب دفن کرتے ہیں۔یہ لوگ جن کو زرتشی یا پارسی کہتے ہیں نہ جلاتے ہیں نہ دفن کرتے ہیں
بلکہ گروں کو کھلاتے ہیں۔اس کام کے لئے انہوں نے ایک جگہ بنائی ہوئی ہوتی ہے جس کو وضمہ کہتے ہیں۔انگریزی میں اس کا جو نام ہے اُس کا ترجمہ ہے۔"مینا ر خا موشی۔جو لوگ اس میں مردوں کو رکھتے ہیں اور یہ
کام کرتے ہیں اُن
کو باہر نکلنے نہیں دیتے۔

70
سکھ مذہب (۸) آٹھواں مذہب سکھ مذہب ہے۔اس مذہب کے بانی گورونا تک صاحب کے عمل اور
کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کو اچھا جانتے ہیں۔ایسا بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہندو بزرگوں کو بھی
اچھا جانتے ہیں۔ان میں کوئی شریعت نہیں۔انکی مذہبی کتاب گرنتھ صاحب ہے۔اسی کو یہ مانتے ہیں۔مسلمانوں سے اختلاف اور عداوت کی وجہ سے اُن سے الگ ہو گئے ہیں۔عام طور پر اس مذہب میں اخلاقی تعلیم ہوتی ہے۔بہادر بنو جُھوٹ نہ بولو۔وغیرہ۔اس کے دو بڑے فرقے ہیں۔ایک اکالی دوسرے اداسی۔اواسی پرانے ہندو بزرگوں کو بھی مانتے ہیں
اور ا کالی کہتے ہیں کہ سکھ نیا مذ ہب ہے ہندوؤں سے تعلق نہیں۔آجکل اس فرقہ کا بہت زور ہے اور چھوٹے
چھوٹے بہت سے فرقے اس مذہب میں ہیں۔ہوا
جاپانی مذہب (۹) نواں مذہب شنتو ازم ہے جو جاپان کا مذہب ہے۔ان میں نہ شریعت ہے نہ کوئی
قانون ہے۔اخلاقی باتیں ہوتی ہیں۔اور وہ روح کی طاقتوں کے قائل ہیں۔مردوں کی روحوں کی پرستش
کرتے ہیں۔مذہب فلسفه (۱۰) دسواں مذہب فلسفہ کا ہے۔یہ شک وشبہ کا مذہب ہے۔دہریہ بھی اسی میں داخل ہے۔یورپ میں ان
کو اگناسٹک کہتے ہیں۔اسکے معنے ہیں۔”میں نہیں جانتا۔اس مذہب کی بنیا محض وہم پر ہے۔ان کے سوا کچھ نئے مذہب پیدا ہوئے ہیں ان میں سے ایک بابی مذہب ہے۔اس کا عقیدہ ہے کہ نبی
کریم اللہ کے بعد ایک نیا رسول صاحب شریعت آیا ہے۔اس مذہب کا بانی ایک مخص محمد علی باب تھا جس
کے نام سے منسوب ہو کر یہ لوگ بابی کہلاتے تھے پھر اس کے بعد اُس کا ایک خلیفہ بہاؤ اللہ اس کا جانشین ہوا
اور اس کے نام سے منسوب ہو کر اس مذہب کا نام بہائی ہو گیا۔اور اب یہ لوگ آپنے آپ کو اسی نام سے ہی
پکارا جانا پسند کرتے ہیں۔اس مذہب کا خیال ہے کہ حضرت امام حسین کی اولاد میں سے ایک امام غائب ہو گیا تھا جواب تک زندہ
ہے۔وہ امام غائب ایک شخص کو اپنا قائمقام بناتا ہے وہ اس کا جانشین ہوتا ہے۔گویا وہ شخص امام غائب اور
دوسرے لوگوں کے درمیان ایک واسطہ اور باب ہوتا ہے۔باب دروازہ کو کہتے ہیں۔ان لوگوں کا عقیدہ ہے
کہ وہ باب معصوم ہوتا ہے اُس سے غلطی اور خطا نہیں ہوتی کیونکہ وہ امام مہدی کا آئینہ ہوتا ہے اور یہ بھی اُن کا

71
عقیدہ ہے کہ مہدی کو علم غیب ہے۔محمد علی باب مارا گیا۔کہتے ہیں کہ اُس نے مرتے وقت وصیت کی تھی کہ میرا جانشین ایک صبح ازل ہو۔دراصل یہ ایک لقب تھا جو محمد علی کے بعد اُس کے جانشین مرزا یے نے اپنار کھا لیا۔یہ میرزا یحی بہاء اللہ کا بھائی
تھا۔یہ فرقہ چونکہ حکومت ایران کے خلاف تھا اور باب بھی شاہی حکم سے مارا گیا تھا۔صبح ازل نے جب دیکھا
کنہ اسکے سرگرم اور جو شیلے مرید قتل ہورہے ہیں تو بہت گھبرایا اور بغداد کو بھاگ آیا جہاں اُسنے آ کر خوف سے
گوشہ نشیلی اختیار کر لی۔اس موقع کو اُس کے بھائی بیاء اللہ نے جس کا اصل نام میرزا حسین علی تھا غنیمت سمجھا
اور بہاء اللہ کا لقب اختیار کر کے اپنا کام کرنے لگا۔اب صبح ازل تو بیٹھا رہ گیا اور بہائی فرقہ بڑھ گیا۔یہ فرقہ
ایک ایسا فرقہ ہے کہ جس کا مذہب اور عقیدہ عملی طور پر یہ پایا جاتا ہے کہ جو یورپ والے
کہیں وہی تعلیم اپنی بتا
دیتے ہیں۔خواجہ صاحب کا ساطریق ہے کہ جو تعلیم یافتہ لوگوں نے کہہ دیا وہی اسلام ہے۔بہائیوں کا عملی
طریق یہی ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ کے لوگوں کے خیالات کو لیکر اور کچھا خلاقی تعلیم پیش کر دیتے ہیں۔برہمو نذہب (۱۱) گیارواں مذہب یا دوسرا جدید مذ ہب پر ہمو مذ ہب ہے۔یہ عقلی مذہب ہے اور کہتے
ہیں ہمارے عقیدہ کی بنیاد عقل پر ہے۔یہ لوگ دُعا بھی کرتے ہیں مگر دُعا کی قبولیت کے قائل نہیں۔وہ کہتے
ہیں کہ دُعا سے صرف خدا کی محبت بڑھتی ہے۔تھیا سونی مذہب تیسرا جدید مذہب تھی سوفی ہے۔اس مذہب کے بڑھانیہ نا ایک عورت ہے اور
آجکل اسکی سردار بھی ایک عورت ہے جس کا نام اپنی بسنٹ ہے۔اس کا عقیدہ ہے کہ انسانی روحیں واپس آتی
ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ صداقت بیشک ہے مگر وہ نہ تو کسی خاص عقیدہ سے مخصوص ہے نہ کسی خاص انسان سے۔وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ انسان خدا کو دیکھ لیتا ہے مگر کسی مذہب کی پیروی سے نہیں بلکہ انسانی نذیر اور فکر کے ساتھ۔یونٹی ٹیرین مذہب چوتھا جدید مذہب یونی میرین ازم۔یعنی نفع کا مذہب ہے۔یہ کہتے ہیں کہ
مذاہب سب جھوٹے ہیں۔جس چیز میں سب سے زیادہ نفع ہو وہی اچھی ہے۔یہ مذہب و ہر بیت کی ایک
شاخ ہے۔دیوسماج مذہب پانچواں جدید مذہب دیو سماج ہے۔یہ بھی دہر یہ ہے۔اس کا بانی خدا کا تو انکار کراتا
ہے مگر اپنی پوجا کراتا ہے۔وہ کہتا ہے کہ ارواح ترقی کر کے اپنا اثر ڈالتی ہیں۔دراصل یہ مذہب جین مت

72
سے نکالا ہے۔پیر چوملزم مذہب چھنا جدید مذہب پر چوکلزم ہے۔اس مذہب کے ماننے والے کہتے ہیں کہ مرنے
کے بعد روحیں اس دُنیا میں آتی ہیں اور اُس جہان کی خبریں دیتی ہیں حالانکہ اصل تو یہی ہے کہ یہ معلوم کرتا
ہے کہ مرنے کے بعد کیا ہوگا۔ان کے علاوہ ہزاروں قدیم وجدید مذہب ہیں مگر ان
کا کوئی نام ونشان نہیں ہے۔مذاہب کے اس مختصر تذکرہ کے بعد اب میں اسلام کو لیتا ہوں جس کو میں نے بیان تو سب سے پہلے
کیا تھا مگر اُسے چھوڑ دیا تھا اس لئے کہ وہ عظیم الشان ہے۔اسلامی علوم علوم اسلامی میں سے پہلی بات علم العقائد ہے اور علم العقائد میں سب سے اہم مسئلہ ہستی
باری تعالی ہے۔یہ معمولی علم نہیں بلکہ اس میں بڑی بڑی بحثیں ہیں۔مثلاً اللہ تعالیٰ نظر آ سکتا ہے یا نہیں ؟مل
سکتا ہے یا نہیں؟ یا ملنے کے کیا نشان ہیں؟ بندوں سے کس طرح تعلق رکھتا ہے؟ اُن سے اپنی محبت یا غضب کا
کس طرح اظہار کرتا ہے؟ ہمار اور خدا کا تعلق کیا تعلق ہے؟
غرض ہستی باری تعالٰی کی کئی شاخیں ہیں۔میں نے پچھلے سال اس مسئلہ پر سالانہ جلسہ کے موقعہ پر تقریر کی تھی
اور نو گھنٹہ تک تقریر کی تھی۔عام طور پر لوگ ہستی باری تعالیٰ کو نہیں سمجھتے۔پھر اسی کے ساتھ صفات باری تعالی کا
عقیدہ ہے اور اس کے متعلق بھی بہت سے پہلو ہیں۔صفات باری تعالیٰ کا آپس میں کیا تعلق ہے۔سب
مسائل اسی میں آتے ہیں۔دوسرا مسئلہ ملائکہ کا ہے اس کی بھی بہت سی شاخیں ہیں۔ملائکہ ہیں یا نہیں ؟ اور اگر میں تو کیا چیتے
ہیں؟ اور انسان سے اُن کا کیا تعلق ہے؟ اگر کوئی تعلق ہے تو کیا ہے؟ اور انسان کا اس میں کہاں تک دخل ہے
اور وہ کس طرح ملائکہ سے تعلق پیدا کر سکتا ہے؟ پھر ملائکہ کوئی نفع پہنچا سکتے ہیں یا نہیں ؟ اس مسئلہ پر بھی میری
مفصل تقریر شائع ہو چکی ہے جو سات آٹھ گھنٹہ تک ہوئی تھی۔تیسرا مسئلہ وحی اور الہام کا ہے اس کے بھی مختلف پہلو ہیں۔خدا کا کلام کس طرح نازل
ہوتا ہے یعنی لفظوں میں نازل ہوتا ہے یا خواب کی صورت میں اس کا مضمون نازل ہوتا ہے؟ خواب ہو تو اس
کی تعبیر کس طرح کی جاتی ہے اور کس طرح معلوم ہو کہ خدا تعالی کی طرف سے ہے؟ یہ بہت وسیع مضمون ہے۔

73
چوتھا علم علم العقائد میں نبوت اور رسالت ہے۔اس کے بھی مختلف پہلو ہیں۔اصلاح کے لئے جو آتے
ہیں کیا وہ خدا ہوتے ہیں۔یا آدمی ہوتے ہیں؟ کس غرض کے لئے آتے ہیں؟ کس حد تک وہ کام کر کے
جاتے ہیں؟ ان کی صداقت کی کیا علامات ہوتی ہیں؟ ان کی زندگیاں کیا اثر رکھتی ہیں؟ یہ بھی ایک وسیع علم
ہے۔پانچواں علم علم العقائد میں دعا ہے۔یہ مضمون بھی وسیع علم ہے۔دُعا کیا چیز ہے؟ دعا قبول ہوتی ہے یا
نہیں ؟ اور اگر ہوتی ہے تو کس طرح؟ ساری قبول ہوتی ہے یا تھوڑی ؟ اور اگر قبول ہوتی ہے تو اس کے کیا
نشانات ہیں؟ اور کس طرح معلوم ہو کہ دُعا قبول ہوگئی ؟ پھر یہ کہ کن الفاظ اور کس حالت میں دُعا قبول ہوتی
ہے؟ غرض دُعا کے مختلف پہلو اور سوال ہیں۔علم العقائد میں تقدیر کا ہے۔یہ علم بھی بڑا وسیع اور نازک ہے۔اس کے مختلف پہلو ہیں۔مثلاً کیا
انسان کو خدا تعالیٰ نے ایسا پیدا کیا ہے کہ جس قدر اعمال وہ کرتا ہے سب خدا ہی کراتا ہے یا انسان کا بھی اس
میں اختیار ہے ؟ اگر انسان کا دخل نہیں تو پھر اسے سزا کیوں دیتا ہے؟ اس کے متعلق بھی میری تقریر سالانہ
جلسہ پر ہو چکی ہے۔ساتواں علم علم العقائد میں بعث بعد الموت ہے۔یہ علم بھی بڑا وسیع ہے اور اس کے مختلف پہلو ہیں۔کیا
مرنے کے بعد انسان زندہ ہوگا ؟ پھر اگر زندہ ہو گا تو یہی جسم ہو گا یا صرف روح ہوگی ؟ اور اُٹھے گا تو کس طر
ح ؟ اگر صرف روح ہوگی تو کیونکر اٹھے گا۔جسم ہوگا تو کیونکر؟ پہلے لوگ جو مر چکے ہیں کیا وہ اٹھ چکے ہیں یا باقی
ہیں؟ کیا بعد میں آنے والے بھی اس کے ساتھ شامل ہو جائیں گے؟
آٹھواں علم علم العقائد میں مسئلہ نجات یا فلاح ہے۔اس مسئلہ پر اس سال میں نے تقریر کی ہے۔اس
میں میں نے اس کے مختلف پہلوؤں کو کھول کر بیان کیا ہے کہ نجات کیا چیز ہے اور کیا وہ مرنے کے بعد ہوگی یا
اسی زندگی میں؟ پھر مرنے کے بعد جو انعام ہو گا وہ ہٹ جائے گا یا ہمیشہ رہے گا ؟ ایسا ہی سزا کے متعلق کہ وہ
ہمیشہ رہے گی یا ایک وقت خاص تک غرض اس کے مختلف پہلو ہیں اور ان پر میری تقریر میں بحث ہے۔علوم اسلامی میں دوسرا علم قرآن کریم ہے کیونکہ یہ وحی الہی ہے۔قرآن کریم بجائے خود بہت سے علوم کا
مجموعہ ہے اور اس کے کئی حصے ہیں۔اول متن پڑھنا اور اس کو سمجھنا ہے۔دوم علم تفسیر۔اس سے یہ مطلب ہے

74
کہ پہلے لوگوں نے کیا معنے کئے ہیں۔تفسیروں کے علم میں بیسیوں تفسیریں ہیں اور ایک تفسیر بہت کی جلدوں
میں لکھی گئی ہے یہاں تک کہ ایک تفسیر دو سو جلدوں میں ہے۔فرض سینکڑوں جلد میں مختلف تفسیروں کی ہیں اور
بہت سی ان میں چھپ چکی ہیں اور بہت ہیں جو بھی نہیں چھپی ہیں۔پھر علوم قرانیہ میں تیسر اعلم اصول تفسیر کا ہے جس کا یہ مطلب ہے کہ قرآن شریف کے معنے اور تفسیر کرتے
وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔یہ ایک مستقل علم ہے۔۴۔پھر ایک قرآن کریم کے متعلق علم قراءت ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے بعض الفاظ کو
کسی جگہ سات سات طرز پر پڑھا ہے اور بعض جگہ دس دس طرز پر بھی پڑھا ہے۔یہ علم قراءت سے معلوم ہوتا
ہے اور جولوگ اس کے عالم ہیں وہ جانتے ہیں یہ علم صرف قبائل کے لحاظ سے ہے۔عربوں کے مختلف قبیلے
صلى الله
اپنے لب ولہجہ کے لحاظ سے جس طرح پر ادا کر سکتے تھے اُن کی آسانی کے لئے نبی کریم ہے اجازت دیتے
تھے۔پانچواں علم علم تجوید۔اس علم میں بتایا گیا ہے کہ قرآن کے الفاظ کو ادا کرتے وقت ٹھہر نا کہاں ہے اور
کہاں لمبا کرنا ہے۔اس میں اعراب اور مند کے قواعد ہوتے ہیں۔چھٹا علم جمع القرآن ہے۔اس علم میں اس امر پر بحث ہوتی ہے کہ قرآن مجید انحضرت ﷺ کے زمانہ میں
لکھا گیا یا نہیں اور لکھا گیا تو سارا لکھا گیا ؟ اہل یورپ نے جمع قرآن پر اعتراضات کئے ہیں۔اس علم کے
ذریعہ اُن اعتراضات کا جواب دیا جاتا ہے۔ساتواں علم تاریخ نزول و تربیت قرآن کریم ہے۔قرآن کریم کی آیات اس وقت تو ملی جلی ہیں۔اس علم
کے ذریعہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ کونسی آیت کس وقت اتری۔سی ایک مستقل علم ہے۔آٹھواں علم حل اخت قرآن بالقرآن ہے۔قرآن کریم اپنے الفاظ کے معنے خود کرتا ہے۔یہ علم بھی ایک
مستقل علم ہے۔غرض قرآن کریم کے متعلق یہ آٹھ علم ہیں۔تیسر اعلم علوم اسلامیہ میں سے علم الحدیث ہے اس کی بھی کئی شاخیں ہیں۔(۱) خود حدیث ہے نبی کریم ﷺ نے جو کچھ فرمایا ہے وہ حدیث ہے۔اس کا ایک حصہ وہ ہے جس کو روایت

آج 10 میں سے 10 باقی