تقاریر ثلاثہ، مختلف علوم ۱۹۲۳ء
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول, حصہ 2
75
الله
کہتے ہیں۔جیسے ابو ہریرہ ( رضی اللہ عنہ ) کہتے ہیں کہ آنحضرت ماہ سے ایسا سنا یا حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
کا کہنا کہ میں نے رسول اللہ اللہ سے سنا۔یا کسی اور صحابی کا ایسا کہنا روایت ہے اور اس روایت کو حدیث
کہتے ہیں۔(۲) دوسراحصہ اصول حدیث ہے جس میں یہ بیان کیا جاتا ہے کہ حدیث کس طرح پر لکھی گئی۔اسکے اصول
بیان کئے ہیں۔اس علم میں یہ بھی بتایا کہ کتنی قسم کی حدیثیں ہوتی ہیں۔بعض صحیح ہوتی ہیں بعض کمزور ہوتی
ہیں۔پھر ان اقسام حدیث کے درجے بتائے جاتے ہیں۔یعنی کہاں تک کوئی حدیث اثر رکھتی ہے۔اس علم کی ایک شاخ اور نکل آئی ہے۔وہ اسماء الرجال ہے۔اس علم میں یہ بحث ہے کہ فلاں راوی
صادق ہے یا کیسا ہے۔اس کا حافظ کیسا ہے۔وہ ملا بھی ہے یا نہیں۔فرض راویوں کے حالات پر بہت کھول
کھول کر بحث کی جاتی ہے۔اور ان ساری باتوں کا اثر حدیث پر جا پڑتا ہے۔چوتھا حصہ حدیث کے متعلق تاریخ حدیث ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ حدیث کے لکھنے کا خیال کیونکر
پیدا ہوا اور کس زمانہ میں حدیث کی تحریر شروع ہوئی۔مئولفین نے حدیث کا ذکر بھی کیا ہے اور یہ بھی کہ اٹلی
میں کیا کیا ترقیاں ہوئیں۔پانچواں حصہ علم حدیث کے متعلق شرح حدیث ہے۔جس طرح پر قرآن
کریم کی تفسیر کی گئی ہے اسی
طرح پر حدیث کی شرح لکھی گئی ہے۔چھٹا حصہ موضوعات حدیث کا ہے۔اگر چہ یہ بحث اسما ولا جال میں بھی آجاتی ہے مگر بعض نے مستقل
طور پر اس علم کو لیا ہے اور موضوع احادیث کو جمع کیا ہے۔چوتھا علم علوم اسلامی میں فقہ کا علم ہے اس کے بھی کئی حصہ ہیں۔ایک تو خود فقہ ہے جس میں بتایا گیا
ہے کہ وضوء اس طرح کرنا چاہیئے ، نماز اس طرح پڑھنی چاہیئے ، اس طرح زکوۃ ، روزہ ، نکاح ، حج ، اور
دوسرے مسائل لین دین ، ورثہ وغیرہ کے متعلق حدیث میں بھی مسائل آتے ہیں مگر متفرق طور پر فقہ میں -
مسائل کو ایک جگہ جمع کر کے بتا دیا ہے۔فقہ کے علم کے ماتحت بھی کئی علم ہیں۔ان میں سے ایک اصول وہ ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ فقہ
76
کیوں کر بنائی جاتی ہے۔یعنی کن کن طریقوں پر اس کی بنیاد رکھی جاتی ہے۔پھر آگے اس میں اختلاف ہوگا۔کوئی کہے گا یہ بات قرآن کریم کے مطابق ہو۔ایسا ہی کوئی کہے گا کہ قیاس اور عقل کو بھی دخل ہوگا۔پھر صرف و نحو کا دخل ہوگا اس کے لحاظ سے یہ معنے ہوں گے۔پھر اس سے بھی اختلاف ہوگا۔غرض اصول فقہ
میں یہ بحث ہو گی کہ کس طرح مسائل نکالے جائیں۔فقہاء کے موٹے موٹے فرقے یہ ہیں۔حقی۔شافعی
الگی متیلی۔حنفی زیادہ زور قرآن مجید سے اجتہاد کر کے مسائل کے ماننے پر زور دیتے ہیں اور کہتے ہیں جو عقل سے ثابت
ہوں وہ مانیں گے اور حدیث پر زور نہیں دیتے۔یہ مسئلہ ان کو بھول جاتا ہے کہ نبی کریم ﷺ کا فہم سب سے
برتر ہے۔یہ حالت آب ان لوگوں کی ہے ورنہ پہلے لوگوں کا عمل قرآن مجید اور احادیث ہی پر تھا۔امام ابو حنفیہ
اولیاء اللہ میں سے تھے۔شافعی عقل کی طرف زیادہ جاتے ہیں۔مالکی بھی عقل پر زور دیتے ہیں مگر حدیث پر بھی شافعی مذہب سے زیادہ زور دیتے ہیں۔امام مالک کی موطا
بہت معتبر کتاب ہے۔امام جنبل سب سے زیادہ زور حدیث پر دیتے ہیں۔پانچواں فرقہ اہل حدیث کا ہے وہ بالکل حدیث پر چلتے ہیں اور عقل کو نہیں مانتے۔وہ کمزور حدیث کو بھی مقدم
کر لیتے ہیں حالانکہ ضرورت تو یہ ہے کہ قرآن کریم سے ثابت شدہ ہو یعنی قرآن مجید کے خلاف نہ ہو اور عقل
بھی اُس کو ر ڈ نہ کرے۔پھر فقہ سے تعلق رکھنے والا تیسر اعلم فتاویٰ سے تعلق رکھتا ہے علماء نے مسائل ضروریہ کے متعلق جو فتاویٰ دیے
ہیں ان سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔پانچواں علم اسرار شریعت کا ہے۔اس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ نماز کیوں پڑھی جاتی ہے روزہ کیوں رکھا
جاتا ہے۔غرض احکام شریعت کے وجوہ بیان کرنا اسرار شریعت ہے۔اس میں یہ بھی داخل ہے کہ کسی حد تک
اسرار شریعت معلوم ہو سکتے ہیں اور کس حد تک بیان کر سکتے ہیں۔چھٹا علم اصول شریعت ہے۔یعنی شریعت کی کیا کیا بنیاد ہے۔مثلاً خدا تعالیٰ کی وحی سے نازل شدہ علوم
77
ہوتے ہیں۔یاوہ اصول جو رسول کی معرفت بتائے جاتے ہیں کسی حد تک انکے بیان کی ضرورت ہوتی ہے اور
کس حد تک اجازت ہوتی ہے۔یہ تفصیل ہوگی۔یعنی شریعت کے اصولوں کے بیان کرنے میں کس حد تک
رسول کے اختیار میں ہے اور کس حد تک اس کو دوسرے لوگوں پر رکھا گیا ہے۔ساتواں علم اختلاف المذاہب کا ہے۔اس علم کے ذریعہ معلوم ہوگا کہ مسلمانوں کے مختلف فرقوں میں
جو اختلافات ہیں وہ کس قسم کے ہیں۔عقائد کے لحاظ سے مسلمانوں میں جو فرقے ہیں اُن میں ایک دوسرے
کے عقائد کے لحاظ سے کیا اختلاف ہے۔مثلاً ایک سنی کہلاتے ہیں۔جن میں حنفی۔مانگی جنبہی۔شافعی۔سب داخل ہیں۔دوسرے شیعہ ہیں۔سنیوں اور شیعوں
کا بڑا اختلاف مسئلہ خلافت کے متعلق ہے۔مسئلہ خلافت کے متعلق پھر بحث ہوگی کہ خلافت
ہے یا نہیں۔ہے تو کس حد تک ماننا ضروری ہے اور پھر خلافت انتخاب سے ہوگی یا اولا د سے؟
دوسرا مسئلہ اختلاف کا یہ ہے کہ قرآن مجید کی وحی لفظوں میں ہے یا یہ خیالات اور اس کا مضمون وحی ہوا؟
اس ضمن میں خدا تعالیٰ کی صفات پر بحث ہے کہ کیا خدا کلام کر سکتا ہے یا اُس کا بولنا اور سنا اور ہے؟
تیسرا اختلاف اس بات پر ہے کہ خدا تعالیٰ کے کلام کے مقابلہ میں رسول
کا بھی کوئی حق ہوتا ہے یا
نہیں؟ یہ اصول ہیں جو خلفاء کے ماننے والے لوگوں میں اور جو خلفاء کے متعلق اختلاف کرتے ہیں قابل غور
ہیں۔دوسرا فر قہ خارجیوں کا ہے۔اُن کا عقیدہ ہے کہ رسول اللہ کے بعد کوئی خلافت نہیں۔وہ کہتے ہیں کہ
پارلیمنٹ چاہئے تھی اور یہ بھی ان کا خیال ہے کہ گناہ کے بعد ضرور جہنم میں جانا ہوگا۔شفاعت نہ ہوگی۔اُن
کے فرقہ کی اصل بنیاد یہی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے بعد نعوذ بااللہ غلطی کی جو خلیفہ مقرر کیا۔خوارج حضرت
حضرت علی کرم اللہ وجہ کے وقت میں ہوئے ہیں۔صلى
تیسرا فرقہ معتزلی ہے۔عمر بن عمیر نے بنایا اُن کا خیال ہے کہ عقل خدا نے دی ہے اس سے کام لیا جائے۔یہ
لوگ صفات تقدیر اور کلام کے منکر ہیں۔چوتھا فرقہ شیعہ کا ہے ان
کا عقیدہ یہ تھا کہ امت میں ایک شخص ہو جو امام ہو اور یہ آپ کی اولاد کا حق
تھا۔آنحضرت ﷺ کے بعد حضرت علی اور پھر حضرت علی کی اولاد کا حق ہے۔یہ فرقہ خصوصیت سے خلفاء کا
78
دشمن ہے اور نعوذ باللہ ان کو ٹھگ قرار دیتا ہے۔پانچواں فرقہ نیچری ہے ان کا طریق یہ ہے کہ یورپ کے علوم کے ماتحت اسلام کو کر نا چاہتے ہیں۔یہ بڑی غلطی ہے کہ بندے کے علم کے موافق خدا کا کلام ہو۔نیچریوں کا بظاہر عقیدہ تو یہ ہے کہ خدا کا کلام خدا
کے فعل سے الگ نہ ہو مگر جب تطبیق کرنے لگتے ہیں تو خدا کے کلام کی بجائے انسان کے کلام سے کرتے ہیں
یہ فرقہ معتزلہ سے ملتا ہے۔چھنا فرقہ اہل قرآن کا ہے۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ رسول کا کام صرف ڈاکئے کا کام ہے اس کی کیا حقیقت۔اس
لیئے وہ حدیث کو ر ڈ کر دیتے ہیں اور ہر بات قرآن کریم سے نکالتے ہیں اور اس وجہ سے کوئی نماز کی دورکعت
نکالتا ست کوئی تین۔سی موٹی موٹی باتیں فرقوں کے متعلق بیان کی ہیں اور ان میں بحث نہیں کروں گا کہ ہر فرقہ کے دلائل کس حد تک
غلط ہیں ا شیخ ہیں۔سات مالی فرقہ حقیقی اسلام احمدیت ہے۔احمدیت کے متعلق
سمجھنے والی یہ باتیں ہیں۔اڈلی حضرت صاحب کا کیا دھوئی تھا۔پھر یہ کہ نبوت کا دعوی تھا یا نہیں ؟ اور یہ بھی کہ رسول
اللہ نے کے بعد
الله
میں اسکتا ہے یا نہیں؟
دوم دعوئی کے بعد یہ سوال آتا ہے کہ آپ کا دعوی مسیح موعود کا تھا۔اس دھوئی سے ضمن میں یہ بات آئیگی کہ
مسیح ابن مریم فوسے گیا ہے یا نہیں ؟ اگر فوت ہو گیا ہے تو کیا کوئی مسیح اس امت میں آنے والا ہے؟ اور اگر
فوت نہیں ہوا تو کیا وہ صحیح ابن مریم آئے گا؟ اور اگر وہ آئے تو اُس کی آمد کا اثر انحضرت ﷺ کی بات پر کیا
ہو گا ؟
تیسری بات یہ کہ احمدیت کی کیا غرض ہے؟ کیا اس سلسلہ کی ضرورت تھی تو کیا و وضرورت احمدیت کے آنے
سے پوری ہوگئی۔پھر حضرت صاحب کے متعلق یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اگر وہ نبی یا رسول تھے۔تو کیا اُن میں وہ باتیں پائی
جاتی ہیں جو خدا تعالی کے نبیوں اور رسولوں میں ہوتی ہیں یا یہ کہو کہ جن معیاروں پر نبی یا رسول صداقت ثابت
ہوتی ہے وہ بھی اُن معیاروں پر پورا اترتے ہیں؟ اور یہ بھی کہ وہ کیا ہیں؟
79
پھر ایک علم ہے پیشگوئی کی حقیقت کے متعلق پیشگوئی کیا ہوتی ہے ؟ انبیاء علیہم السلام کی پیشگوئیاں کس قسم کی
تھیں اور حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیاں کس قسم کی ہیں۔پھر یہ بات بھی دیکھنی ہوگی کہ حضرت صاحب کی
جماعت کا پہلے فرقوں سے کیا تعلق ہے؟ پھر نئے جھگڑوں میں یہ ہے کہ کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
بعد خلافت ہو گی یا خارجیوں کے طریق پر پارلیمنٹ؟ آئند و احمدیت کی ترقی کا کیا نظام ہے اور اس میں افراد
کی کیا ذمہ داری ہے؟
آٹھواں
فرقہ تصوف کا ہے۔مختلف لوگوں نے اسکے مختلف معنے کئے ہیں۔کسی نے صفائی قلب کے معنے گئے
کسی نے کچھ۔عام طور پر یہ مراد لی جاتی ہے کہ جس سے صفائی قلب پر بحث ہو۔کس طرح پر اللہ تعالی سے
تعلق اور قرب پیدا ہوتا ہے؟ بڑے بڑے اولیاء اللہ گزرے ہیں۔تصوف میں دوسری بات تاریخ تصوف ہے۔یہ سلسلہ کب سے شروع ہوا اور کن لوگوں نے اس کو جاری کیا۔کیا اغراض تھے اور کیا کام کیا۔مختلف زمانوں میں کس قسم کے تعمیرات تصوف میں ہوئے۔تیسری بات اہل تصوف کے متعلق مذاہب تصوف ہیں جس میں اس بات پر بھی غور کیا جاتا ہے کہ آیا ان میں
بھی اختلاف ہے۔اور اختلاف ہے تو کس قسم کا ہے؟ مختلف سلسلے تو پائے جاتے ہیں۔جیسے قادری۔چشتی۔سُہر وردی۔نقشبندی۔اصل اختلاف تو پایا نہیں جاتا مگر بعض باتوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔اور یہ اختلاف
زیادہ تر مجاہدات کے متعلق ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسا جیسا رنگ ان لوگوں نے اپنے علاقہ کا دیکھا اور
جس قسم کے امراض میں انکو مبتلا پایا اسی قسم کے علاج تجویز کئے۔جیسے ڈاکٹر مختلف طریق سے علاج کرتے
ہیں۔کبھی بخار کے بہار کو کونین دیتے ہیں اور کبھی جلاب دیتے ہیں۔ان بڑے فرقوں کے علاوہ اور بھی چھوٹے چھوٹے فرقے ہیں۔انہی اہل تصوف میں ایک فرقہ ملاحدہ بھی
ہے جو شریعت کو مناتے ہیں۔وہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم طریقت کے مقام پر ہیں یا ایسی باتیں کرتے ہیں۔اگر
کوئی شخص کشتی پر سوار ہو تو کنارے پر جا اُترے یا کشتی میں ہی بیٹھا ر ہے؟ یہ لوگ اس
قسم کی لغو باتیں کر کے
دوسروں
کو دھوکا دیتے ہیں
ایک ملامتی فرقہ ہے۔یہ بھی گندہ ہے۔اصل میں تو یہ بُرے نہیں ہوتے مگر وہ سمجھتے ہیں کہ ریاء سے تباہی ہوتی
ہے اور اس کا علاج اس طرح پر کرتے ہیں کہ بعض ایسے کام کرنے لگتے ہیں جن سے دوسرے لوگوں میں بد
80
نام ہو جائیں۔مثلاً رات کو کسی فاحشہ عورت کے گھر میں جاسوتے ہیں اور وہاں جا کر تہجد پڑھتے رہتے ہیں۔لیکن یہ ایسا طریق ہے کہ اس کا خطرہ زیادہ ہے۔بعض لوگ اس طریق کو اختیار کر کے ہلاک ہو جاتے ہیں۔اور مختلف قسم کی گندگیوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ اس سے نفس موٹا نہیں ہوتا مگر دراصل اس کا اثر اکثر خراب
ہوتا ہے۔نواں علم علم القضاء ہے۔اس سے یہ مراد ہے کہ کس رنگ میں امور متنازعہ کا فیصلہ کرنا چاہیئے۔گواہ کا بیان
کس طرح پر ہو ، اس پر جرح کس طرح پر ہو، کیا اُمور اسکی شہادت کے وزن کے لئے ضروری ہیں، قاضی کا علم
واقفیت اور تقویٰ اور طہارت کیسی ہو۔دوسرا حصہ اسی علم کے متعلق تاریخ القضاء ہے۔کس کس طرح یہ محکمہ مکمل
ہوا اور کون سے بڑے قاضی اسلام میں گزرے ہیں؟
دسواں علم علم الفرائض والمیراث ہے۔میراث کے قانون اگر چہ فقہ میں شامل ہیں مگر یہ مستقل علم ہے
کیونکہ اس کا اثر سیاست اور قوم پر آکر پڑتا ہے۔گیارھواں
علم علم الا دعیہ والا ذکار ہے۔اس
علم میں یہ بتایا جا تا ہے کہ کس کس وقت اور کون کون سی
دُعا ئیں اور اذکار کرنے چاہئیں۔بارھواں علم علم اسیر ہے۔اس علم کے ذریعے بڑے بڑے صحابہ اور دوسرے بزرگان کے حالات کا علم
ہوتا ہے۔القارة
تیرھواں علم علم اخلاق ہے۔کس طرح تیری باتوں اور ادنی اخلاق کو ترک کر کے اعلیٰ درجہ کے اخلاق اور
عادات حاصل کئے جاتے ہیں۔اس میں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جو اخلاقی امراض انسان میں پیدا ہوتے ہیں
اُن کے اسباب کیا ہیں اور کیوں ان امراض کو امراض سمجھا جاتا ہے۔چودھواں علم علم الکلام ہے۔اس علم سے یہ مراد ہے کہ غیر مذاہب کے مقابلہ میں اسلام کی فوقیت کس
طرح پر ثابت کی جاتی ہے اور اصول اسلام کو دلائل سے ثابت کیا جاتا ہے۔اسی علم کلام میں ایک شاخ علم بحث ہے جس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ دوسرے مذاہب جو اسلام کے مقابلہ
میں ہیں اُن کے عقائد یا اصول کیونکر غلط ہیں۔مثلاً عیسائیت کا یہ مسئلہ کہ خدا تین ہیں یا خدا مجسم ہے کیوں صحیح
نہیں۔یا ہندوؤں کے عقیدے کیوں درست نہیں ؟ اس علم بحث کے پھر دو حصے ہیں۔ایک حصہ وہ ہے جس