تقریر دوم، ۱۱؍فروری ۱۹۲۳ء

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

81
میں دوسرے
کی تردید دلائل سے ہوتی ہے۔دوسرا اصول علم کلام ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ معیار صداقت کیا ہے؟ کس طرح دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیئے یہ
سب با تیں اصول علم کلام میں بیان کی جاتی ہیں۔سولہواں علم سیاست اسلامیہ ہے ، حکومت کا کیا انتظام ہو، رعایا اور حکومت کے کیا تعلق ہیں، حکومت پر
عایا کے کیا حقوق ہیں اور رعایا پر کیا؟ یہ بہت وسیع علم ہے۔حکومت کس طریق سے کی جائے ، دوسری حکومتوں
سے اس کے کیا تعلقات ہیں۔غرض یہ سولہ ۱۶ موٹے موٹے علوم ہیں اور ان کی شاخیں ملا کر تو بہت بڑی تعداد ان علوم کی ہو جاتی ہے۔دنیاوی علوم اگلے ہفتہ میں بیان کروں گا۔انشا اللہ ان ریز
تقریر دوم حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ
جلسه لجنہ اماءاللہ منعقده مؤرخہ ۱۱ - فروری ۱۹۲۳ ء
میں نے پچھلے ہفتہ مذہبی علوم کے متعلق تقریر کی تھی اس میں مذہبی علوم کے نام اور ان کی مختصر کیفیت بیان
کی تھی اور اس میں بتایا تھا کہ مذہبی علوم میں ان مختلف عنوانوں کے نیچے بحث کی جاتی ہے یا اس مذہب کی یہ
حقیقت ہے۔میری غرض اس سے یہ نہ تھی کہ وہ علم کیا ہے اور کیسا ہے بلکہ صرف
اتنا بتانا ہے کہ اس قسم کا ایک علم
ہے اس مطلب کے بیان کرنے کے لئے جس قدر ضروری تھا بیان کیا اور اب بھی ایسا ہی کروں گا۔اس سے
زیادہ بیان کرنا موضوع سے باہر لے جاتا ہے۔آج میرا منشاء یہ ہے کہ دنیاوی علوم کے متعلق بیان کروں کہ وہ کتنے قسم کے ہیں اور کیا کیا ہیں۔اور اگر
کسی علم کی کوئی اندرونی تقسیم ہے تو وہ بھی بیان کروں کہ کن کن مسائل پر اس میں بحث ہوتی ہے۔میں نے
پہلے بھی بتایا تھا اور آج بھی بتاتا ہوں کہ علم سے ہرگز یہ مراد نہیں ہوتی کہ وہ بچے ہی ہوں۔بعض باتیں جہالت
بھی ہوتی ہیں مگر عام طور پر وہ ایک علم کی ذیل میں آجاتی ہیں۔جس طرح مذاہب میں ( مذاہب ہی کہنا چاہیئے کیونکہ اصل میں تو ایک ہی مذہب ہے جو اسلام ہے )
میں نے ہندو مذہب اور دوسرے مذاہب کا ذکر کیا ہے حالانکہ میری غرض اس سے یہ نہ تھی کہ یہ مذاہب خدا

82
تک پہنچاتے ہیں کیونکہ خدا تک پہنچانے والا صرف ایک ہی مذہب ہے جو اسلام ہے۔لیکن اسلام کی خوبی
اور کمال کے جاننے کے لئے دوسرے مذاہب کا بھی مختصر علم تو ہو کہ وہ کیا ہیں؟
دنیاوی علوم
اسی طرح آج جب میں دنیاوی علوم کے نام لوں گا تو یہ مطلب نہیں ہوگا کہ واقعی ہر ایک علم ہے صرف
یہ مطلب ہوگا کہ بعض اس کو علم کہتے ہیں جیسے اسلام کے مقابلہ میں ہندوؤں کے عقائد بتانے سے یہ غرض ہے
کہ یہ معلوم ہو جائے اس میں کیا نقص اور کمزوری ہے۔اسی طرح جہالت کے علوم سے واقف ہونا ضروری
ہے کہ اس کے معلوم ہونے سے جہالت ثابت کر سکتے ہیں اور کم از کم ان کے نزدیک ہم نہ جائیں گے جب
اس کی برائی کا علم ہوگا۔اب میں نمبر وارد نیاوی علوم بتا تا ہوں۔(۱) دنیاوی علوم میں سب سے پہلا علم جس کو تمام علوم کی بنیاد یا برتن یا ظرف کہنا چاہیئے وہ زبان کا علم ہے۔جیتک زبان
کا علم نہ ہو انسان اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا نہیں سکتا۔اس زبان کے علم کے یہ معنے نہیں کہ
انسان اپنے خیالات دوسروں تک کس ذریعہ سے پہنچا سکتا ہے۔سو آ گے تین طرز پرتقسیم ہوتا ہے۔علم اللسان اول وہ زبان جو لفظ کے ذریعہ بتائی جاتی ہے جو منہ کے حرکات سے آواز پیدا ہوتی ہے یامنہ
سے کوئی بات انسان بیان کرتا ہے جس کو دوسرے انسان کانوں سے سنکر سمجھتے ہیں جیسا کہ میں اب بول رہا
ہوں اور تم اُس کو سن رہے ہو۔یہ تقریری زبان کہلاتی ہے۔دوم۔علم زبان کا ایک حصہ وہ ہوتا ہے جس کو تحریری زبان کہتے ہیں۔یعنی اپنے مطالب اور خیالات کو لکھ کر
پیش کرنا۔وہ الفاظ جو ہم بولتے ہیں ان کے لئے کچھ اشارات اور نقوش ہوتے ہیں اُن کے ذریعہ سے ظاہر
کیا جاتا ہے جیسے تم کو معلوم ہے کہ ہر بات لکھ کر پیش کر سکتے ہیں۔سوم :۔ایک زبان اشارات سے تعلق رکھتی ہے۔اس میں نہ بولا جاتا ہے نہ لکھا جاتا ہے بلکہ اشارات ہوتے
ہیں جیسے تار آتا ہے۔تار دینے والا کچھ اشارات کرتا ہے اور لینے والا ان اشارات کو سمجھتا ہے کہ اس سے مُراد
ہے کہ ایک دفعہ ٹک ٹک ہو گا تو یہ حرف ہوگا دو دفعہ ہوگا تو یہ حرف ہوگا۔پھر وہ ان اشارات سے کئی سو میل
کے فاصلہ پر سے مطلب سمجھ لیتا ہے۔یا پرانے زمانہ میں جانوروں یا مختلف قسم کی شکلوں کے بنانے سے اپنا
مطلب ظاہر کر دیا کرتے تھے۔مثلاً کتے سے یہ مطلب ہوگا۔یا شیر سے یہ مطلب ہوگا۔مصر میں یہی زبان

83
بولی جاتی تھی اور یہ تصویری زبان کہلاتی تھی۔لوگ اس سے مطلب سمجھ لیتے تھے۔اشارتی زبان ایسی اشارتی زبان میں وہ اشارات وغیرہ کی زبان بھی دخل ہے جو مثلا گونگوں کے لئے
استعمال کی جاتی ہے۔وہ اپنے خیالات اشارات سے ہی ظاہر کرتے ہیں یا لڑائیوں میں جھنڈیوں اور شیشوں
سے کام لیتے ہیں۔گونگا اپنی بھوک پیاس کو ظاہر کرتا ہے یا سر پر ہاتھ رکھ کر اور آنکھیں بند کر کے بتاتا ہے کہ
سونا ہے۔یہ اشارات ہم دیکھتے ہیں۔اشارات کی زبان سے بڑے بڑے کام لئے جاتے ہیں۔تار کی ساری
زبان اشارات پر ہی موقوف ہے۔لاہور سے بالا کس طرح لفظ پہنچے گا ؟ مگر تار کے ذریعہ بٹالہ تو کیا لندن اور
دنیا کے تمام حصوں میں خبر پہنچائی جاتی ہے۔اسی طرح جیسے میں نے کہا فوجوں میں کام لیا جاتا ہے۔شیشہ
سے اشارہ کرتے ہیں یا جھنڈی سے بتاتے ہیں اور دوست کو روشنی سے اشارہ کرتے ہیں کہ دشمن کمزور ہے یا
زبر دست ہے۔کھانے پینے کی چیزوں کی ضرورت ہے یا گولہ بارود کی حاجت ہے۔غرض بہت بڑے بڑے
کام اس انشارتی زبان سے لئے گئے ہیں۔اگر صرف الفاظ یا تحریری تک ہی زبان محدود ہوتی تو کام رک جاتے۔غرض علم زبان سب سے مقدم ہے اور یہ تینوں علوم جداجدا ہیں مگر تقسیم علوم میں پہلا علم معلم زبان ہے اور
یہ تینوں اُس کی مختلف شاخیں ہیں اور اپنے اندر وہ بھی ایک وسیع علم رکھتی ہیں۔زبان کے علم کے نیچے بعض اور
مستقل علوم میں اُن کا تعلق گو زبان ہی سے ہے مگر علمی تقسیم میں ان کو الگ قرار دیا ہے اس لئے میں بھی اسے
دوسر العلم کہتا ہوں۔علم بلاغت (۲) دوسرا علم علم بلاغت ہے۔یہ زبان سے تعلق رکھتا ہے۔بلاغت میں محض اظہار خیالات
ہی مقصد نہیں ہوتا بلکہ اس سے کچھ بڑھ کر ہوتا ہے۔جیسے بچہ روٹی کو توتی کہتا ہے یا ایک غیر زبان کا آدمی یا
انگریز کہتا ہے۔کھانا مانگتا ہے۔مطلب تو اس سے
سمجھ میں آجاتا ہے مگر زبان صحیح نہیں ہوتی۔زبان کا علم تو
صرف اس قدر ظاہر کرتا ہے کہ خیالات ظاہر کر دئے مگر بلاغت کا علم اس سے بڑھ کر تین باتوں پر بحث کرے
باتیں کتنے اقسام کی ہوتی ہیں۔مثلاً ایک بات سچی ہوتی ہے یا جھوٹی ہے۔یا کلام کو کس طرح دوسرے
کی طرف منسوب کیا جاتا ہے۔اسی طرح فقروں کی ترتیب پر بحث کرے گا کہ کس طرح ہر ایک بات زیادہ
عمدگی سے بیان کی جاتی ہے۔مثلا ایک شخص کو کہیں کہ بڑا بہادر ہے لیکن شیر چونکہ بڑا بہادر ہوتا ہے اس لئے

84
جب کہا جائے کہ فلاں شخص شیر ہے تو بڑا اثر ہوتا ہے۔اس طرح پر گویا اس میں استعارات اور مجاز سے بھی
بحث ہوتی ہے۔ایک شخص کی نسبت کہا جائے کہ غصہ ہو گیا ہے تو اتنا اثر نہیں ہوتا لیکن جب کہیں کہ آگ بگولا ہو گیا تو
اس کا بڑا اثر ہوتا ہے۔اس طرح پر گویا غیر لفظ بول کر اور مفہوم بن جاتا ہے۔اس علم بلاغت میں ایک بحث یہ
ہوتی ہے کہ کلام خوبصورت کس طرح بنایا جاتا ہے۔اس علم کی بدولت انسان اچھی طرح بولنے یا کہنے لگتا ہے۔جیسے کہتے ہیں کہ فلاں شخص بڑی اعلے درجہ کی تقریر کرتا ہے یا بہت عمدہ لکھتا ہے تو یہ خوبی اس علم کے ذریعہ
پیدا ہوتی ہے۔غرض علم بلاغت میں یہ باتیں ہوتی ہیں۔علم لغت (۳) تیسر اعلم یعلم لغت ہے۔یعنی لفظوں کے معنی یہ خود بہت بڑا علم ہے اور بہت وسیع ہے۔زبان تو ہر شخص بول لیتا ہے۔مثلاً ایک شخص کہتا ہے کہ تکلیف ہے تو ہر شخص اس تکلیف کے اندازہ کو نہیں جانتا
لیکن لغت بتائے گی کہ کس کس جگہ یہ لفظ بولا جاتا ہے اس محل کے لحاظ سے جب تکلیف کا لفظ بولا جاتا ہے تو
سننے والا فوراً اس کے اندازہ کا ایک علم حاصل کر لے گا۔یہی علم ہے جو سب الفاظ کا احاطہ کرتا ہے یہ خود ایک
مستقل علم ہے۔اگر چہ علم زبان سے ہی وابستہ ہے مگراب مستقل علم کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔خط و کتابت (۴) چوتھا علم۔انشاء یا خط و خطابت ہے۔اس میں یہ سکھایا جاتا ہے کہ کس طرح عمدگی سے
اپنے خیالات کو تحریر انظا ہر لیا جائے۔خط و کتابت اور کتاب لکھنے میں فرق ہے۔کتاب لکھنے والا سمجھتا ہے اور ہوتا یہی ہے کہ وہ سب کے لئے
لکھ رہا ہے اور خطہ ایسا ہوتا ہے کہ لکھنے والا ایک شخص کو لکھتا ہے اور جو اس کو پڑھتا ہے وہ جانتا ہے کہ مجھے لکھنا
ہے اور گویا وہ سامنے بیٹھ کر باتیں کر رہا ہے۔اسی طرح پر یہ علم ایک مستقل اور بڑا علم ہے اور اس علم نے اس
زمانہ میں بڑی ترقی کی ہے۔بڑے بڑے کالج اسی غرض کے لئے کھولے گئے ہیں جہاں
علم انشاء یا خط و
کتابت کا علم سکھایا جاتا ہے۔پھر اس مخط و کتابت کی بہت سی قسمیں ہیں۔تاجروں کی مخلط و کتابت کس قسم کی
ہو، افسروں اور ماتحتوں کی خط و کتابت کے کیا مراتب ہونے چاہیں۔اس غرض کے لئے مدرسہ اور کالج
کھولے گئے ہیں اُن میں بتایا جاتا ہے کہ کس طرح محل کو زیادہ موثر بنایا جاتا ہے اور اس میں حفظ مراتب کے
آداب اور امتیاز کو بھی سکھایا جاتا ہے۔

85
اخبار نویسی (۵) پانچواں علم۔اخبار نویسی کا علم ہے۔انگریزی میں اس کو جرنل ازم اور عربی میں صحافت
کہتے ہیں۔یہ علم بھی بڑا وسیع علم ہے۔ہمارے ملک میں تو نہیں مگر یورپ اور امریکہ میں اس کے بڑے بڑے
مدرسے ہیں جن میں اخبار نویسی کا فن سکھایا جاتا ہے۔اس فن کی بہت سی شاخیں ہیں۔کس طرح اخبار کا لیڈر
لکھا جائے ، خبروں کو کس طرح چُنا جائے اور کس طرح پر اُن کی ترتیب ہو، عنوان کیسے قائم کئے جائیں کہ
اخبار پڑھنے والے پر اس کا فوری اثر ہو اور وہ اس کے مضمون کو عنوان ہی سے سمجھ لے، کس طرح پر ایک
مضمون یا واقعہ کولکھا جائے کہ وہ اپنے مفید مطلب ہو سکے۔مثلاً زید اور بکر لڑتے ہیں۔زید کا دوست ایسے طور
پر بیان کرتا ہے کہ زید معلوم تھا اور جگر کے دوست ایسے طور پر کہ جگر مظلوم سمجھا جائے۔غرض یہ بڑا علم ہے اور اس کی مختلف شاخیں ہوتی ہیں جن میں سے بڑی یہ ہیں کہ کس طرح پر اخبار مفید
اور دلچسپ ہو سکے اور پبلک کی رائے کا وہ آئینہ ہو جائے اور وہ اپنا اثر ڈال سکے۔پھر اخبارات کی حد بندی
ہوتی ہے۔مثلاً بعض مذہبی اخبار ہوتے ہیں بعض تجارتی ، بعض کسی خاص جماعت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں
اور سیاسی اغراض میں بھی ان کی مختلف قسمیں ہوتی ہیں۔علم الہجو والملطائف (۶) چھٹا علم جو اس زبان کے نیچے آتا ہے علم الہجو والملطا ف ہے۔اس علم میں اس
بات سے بحث کی جاتی ہے کہ کس طریق پر ہجو کمال کو پہنچ جائے اور اس میں زبان اور تحریر کی خوبی بھی اعلیٰ درجہ
کی رہے۔اسی طرح ایسا لطیفہ ہو کہ سب بے اختیار ہنس پڑیں۔اس فن میں جو لوگ کمال حاصل کرتے ہیں
بعض وقت وہ ایسی ہجو کرتے ہیں کہ فوراً اثر ہوتا ہے۔اسی طرح لطائف کا علم ہوتا ہے۔ایک شخص بیان کرتا ہے سننے والے بے اختیار ہو جاتے ہیں وہ ہنسی کو
الکھنی ، دوسرا
ضبط نہیں کر سکتے۔غرض یہ ایک مستقل علم ہے۔واعظ خاص طور پر اس سے کام لیتے ہیں۔قصہ نویسی (۷) ساتواں علم۔قصہ نویسی کا علم ہے۔اس کی دوشاخیں ہوتی ہیں۔ایک مختصر کہانی لو
لمبا ناول لکھنا۔پھر ان میں جد احد ابحث ہے، قصوں اور ناولوں کے مختلف اقسام ہیں۔قصہ نویسی کی غرض یہ
ہوتی ہے کہ اس کے ذریعہ سے پڑھنے والوں پر ایک خاص قسم کا اثر ڈالا جائے۔بعض ناول ایسے ہوتے ہیں
کہ اُن میں صرف ایسے واقعات کا ذکر ہوتا ہے جو محبت سے تعلق رکھتے ہیں یا سراغ رسانی کے متعلق ہوتے
ہیں۔پھر بعض ایسے ہوتے ہیں جن کا انجام غم پر ہوتا ہے اور بعض کا خوشی پر۔پھر جو باتیں چھوٹے چھوٹے

86
قضوں میں ضروری ہوتی ہیں بڑوں میں وہ نہیں۔بعض بڑا ناول لکھتے ہیں اور بعض کہانی اور فسانہ لکھتے ہیں۔علم تقریر (۸) آٹھواں علم بھی علم زبان کے متعلق ہے اور یہ بھی ایک مستقل علم ہے۔اس کو علم خطابت کہتے
ہیں یعنی تقریر کرنے کا علم لیکچر دینے کا فن۔اس علم میں اس بات سے بحث ہوگی کہ مقرریعنی تقریر کر نیوالا
ایسی تقریر کر سکے کہ سننے والوں کی توجہ دیکھاری کی طرف ہو اور اس کلام اور بیان میں اثر اور قوت ہو کہ اگر سننے
والے اُس کے خلاف بھی ہوں
تو بھی مئوید ہو سکیں۔اس علم میں یہ بھی سکھایا جاتا ہے کہ کس طرح پر مقرر کو
اپنے مضمون کی تقسیم اور ترتیب کرنی چاہیے اور کس طرح پر اپنے کلام میں قوت اور اثر پیدا کرنا ہوگا۔مضمون نویسی (۹) نو اس علم مضمون نویسی کہنا چاہئے جس کو انگریزی میں اسے رائٹنگ اور ہماری زبان میں
جواب مضمون کہتے ہیں۔یہ مضمون نویسی ، اخبار نویسی کے علاوہ ایک علم ہے۔اس میں بعض کیفیتوں اور
جذبات کا ذکر ہوتا ہے۔مثلاً محبت پر جب مضمون لکھا جائے گا تو اُس کی کیفیت اور حقیقت بیان کرنی ہوگی۔اسی میں ان امور پر بحث ہوگی جو محبت کے اثر کوقوی بناتے ہیں اور پھر اس کے نتائج کو بیان کرنا ہوگا اس طرح
اگر نفرت پر لکھتا ہے تو اس کی ساری کیفیت کا ایک نقشہ کھینچ کر سامنے رکھ دیا جائے۔صرف ونحو (۱۰) دسواں علم۔جو زبان کے متعلق ہے وہ صرف ونحو کا علم ہے۔صرف کے معنے ہیں الفاظ کے
ہیر پھیر اور صیغوں کا علم بتانا بحیثیت الگ الگ لفظ کے۔مثلاً کھانا ایک لفظ ہے۔اس سے کھایا ، کھاتا۔کھائے
گاو غیر ومختلف الفاظ جو بنتے ہیں اُن کی بابت یہ علم دینا کہ وہ کس طرح بنتے ہیں اور اُن کے ان تغیرات کا کیا
اثر ہوتا ہے۔معنوں میں کیا تغیر ہوتا ہے۔اور صورت میں کیا تغیر آتا ہے، ان میں سے ہر ایک سے کیا مراد ہو
گی ، کیا وہ واحد ہے جمع ہے؟ مونث کے لئے کیا آتا ہے مذکر کے لئے کیا بولتے ہیں۔تمو کا علم یہ بتاتا ہے کہ الفاظ مل کر کیا مفہوم بناتے ہیں، الفاظ کی ترتیب اور ترکیب کس طرح ہونی چاہیئے
پہلے کس لفظ کولا نا ہو گا اور آخر میں کون سا؟ اور الفاظ کے اس طرح ترتیب دینے سے اُن کے مفہوم اور مطلب
میں کیا اثر پڑتا ہے؟ جیسے میں نے روٹی کھائی، کھائی روٹی میں نے وغیرہ نحو کے علم کے ذریعہ یہ معلوم ہوگا کہ
ان میں درست املہ کونسا ہو گا۔پھر ہر ایک زبان کی تموتر تیب الفاظ کو اپنے قاعدہ کے موافق بنائے گی۔جس ملک میں کوئی شخص پیدا ہوتا ہے اور اُس کی مادری زبان یا ملکی زبان جو بھی ہو وہ اُس میں درست
بولے گا لیکن غیر زبان
کو بغیر نو کے علم کے وہ صحیح طور پر نہیں بول سکے گا اس کے لئے نحو کا جانا ضروری ہوگا۔

87
دیکھو ہمارے ملک میں ایک زمیندار جٹ عورت بھی کبھی یہ نہ کہے گی روٹی کھائی میں نے بلکہ وہ میں نے روٹی
کھائی ہی کہے گی۔جو درست ہے۔لیکن جو اس ملک میں پیدا نہیں ہوئے ایک انگریز ، عرب یا ایرانی ضرور
غلط بول دے گا جب تک وہ نحو سے واقف نہ ہوگا۔عربی زبان میں علم تو یہ بھی بتاتا ہے کہ زیر، زبر، پیش کا کیا مطلب ہے۔عربی زبان میں نے کو۔وغیرہ الفاظ کے قائمقام زیر اور زیرہی ہو جاتے ہیں اور ان سے ہی اُن کے مفہوم کا کام نکل آتا ہے۔علم التعلیم (1) گیارھواں علم۔زبان کے متعلق علم التعلیم ہے۔علم التعلیم سے مراد یہ ہے کہ دوسروں کو سمجھانا
کس طرح ہے۔لیکچر اور ہوتا ہے۔لیکچر کے ذریعہ ہم خیال بنانا ہوتا ہے مگر تعلیم سے یہ غرض ہوتی ہے کہ جو کچھ
ہمیں آتا ہے دوسروں کو سکھانا ہے۔لیکچر میں صرف متعلق کرنا ہوتا ہے۔تعلیم میں یہ مقصد ہوتا ہے کہ تفاصیل
سے آ جائے اور دوسرا اس کو سیکھ جائے۔پھر اس علم التعلیم کے بہت حصے ہیں۔اور مختلف شائیں ہیں۔یہ ایک
مستقل علم ہو گیا ہے۔علم الشعر (۱۲) بارھواں علم علم الشعر ہے۔اس علم میں یہ باتیں داخل ہیں کہ شعر کہنے کی فرض کیا ہے۔بھر میں کیا خوبی ہے اور شعر کتنی قسم کا ہوتا ہے۔علم اوزان الشعر (۱۳) تیرھواں علم علم اور ان الشعر ہے یعنی شعر کا وزن بیان کرنا۔علم اشعر میں جو قسم
شعر کی بیان کی جاتی ہے۔اس سے یہ مراد ہوتی ہے کہ غزل ہے، رباعی ہے وغیرہ اور وزن شعر میں یہ بتایا
جائے گا کہ شعر کا وزن درست ہے یا نہیں۔جب شعر کے اوزان کا علم آجاتا ہے تو جو لوگ شعر نہیں بنا سکتے وہ
بھی بنا سکتے ہیں۔علم التشہیر (۱۴) چودھواں علم زبان کے ساتھ تعلق رکھتا ہے وہ علم التشہیر ہے یعنی اشتہار دینے کا علم۔اس
علم کی بھی بہت سی قسمیں اور شاخیں ہیں۔یورپ اور امریکہ میں اس علم کے مدرسے ہیں جہاں علم التشہیر
سکھایا جاتا ہے۔اشتہار کیوں دینا چاہیئے کس طرح دینا چاہیئے ، کس قدر دینا چاہیئے۔یہاں لوگ اشتہار دیتے
ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آج ہی آرڈر آنے شروع ہو جائیں مگر یورپ اور امریکہ میں لوگ اشتہار دیتے ہیں
اور اس قدر دیتے ہیں کہ بعض اوقات سرمایہ کا بہت بڑا حصہ مال کے خریدنے کی بجائے اشتہار پر خرچ کر
دیتے ہیں۔اس میں ایک حصہ عنوان ہے۔اس میں یہ بھی ہوتا ہے کہ اشتہار میں عنوان کس طرح قائم کیا

88
جائے۔بذریعہ تصویر اشتہار دیا جائے تو وہ دائیں طرف ہو یا بائیں طرف۔غرض خاص فن ہے اور جو اس علم
کے ماہر ہیں وہ بہت بڑی رقمیں لے کر اشتہار لکھتے ہیں۔علم موسیقی (۱۵) پندرواں علم۔علم موسیقی ہے یعنی گانے کا علم۔اس میں یہ بتایا جا تا ہے کہ گا نا کس طرح
چاہیے۔اونچی اور نیچی آواز کس طرح نکالنی چاہئے۔بابے کو اگر ساتھ ملایا جائے تو آواز میں کس طرح
موافقت پیدا کی جائے اسی طرح اس میں یہ آتا ہے کہ آواز کس طرح پر خوشی اور غم و افسردگی پیدا کرتی ہے،
کونسی آواز میں ہمت و جرات پیدا ہوتی ہے۔یہ ایسا علم ہے کہ جذبات ابھر سکیں۔ایک شخص جو روپیہ خرچ
نہیں کر سکتا۔ایک عمدہ گانے والا اُس میں ایسی کیفیت پیدا کر سکتا ہے کہ سب روپیہ اُس سے لے لے یائے دل
نا دے یا ہمت پیدا کر دے۔یہ خاص فن ہے اس میں صرف آواز کے اونچے نیچے کرنے سے جذبات
اُبھرتے ہیں اور بہت ہی نازک فن ہے۔چونکہ اس میں بعض نقائص ہیں اس لئے اسلام نے جائز نہیں رکھا۔ڈراما نویسی۔(۱۲) سولھواں علم ڈراما نویسی ہے۔ڈرا مادہ ہے جس کو عملی طور پر کرنا ہوتا ہے نا تک میں جہاں
با دشاہ وزیر یا ڈاکٹر لکھا ہے تو اس میں بن کر دکھایا ہے۔عملی طور پر جب ڈراما کر کے دکھایا جائے تو اس کا اثر
ظاہر ہوتا ہے۔پھر اس کے کئی حصے ہیں۔جب اس کو سٹیج پر کر کے دکھایا جاتا ہے تو دلچسپ ہوتا ہے۔کتابوں
میں سرسری طور پر پڑھیں تو بعض اوقات بہت خشک معلوم ہوتا ہے۔ڈراما نویس ان باتوں کا خیال رکھتا ہے
کہ اُس کی تصنیف میں ایک اثر اور جذب ہو اور شیخ پر کرتے وقت اُس میں کوئی ایسی بات نہ پیدا ہو جو بے لطفی
اور کمزوری کا موجب ہو۔میں نے علوم کی اس تقسیم میں کوئی بھی تقسیم نہیں کی کیونکہ ایسی تقسیم ایک لمبا عرصہ چاہتی ہے بلکہ میں نے
اس تقسیم میں سرسری طور پر جو جو علم میرے سامنے آتا گیا اُس کو بیان کر دیا ہے۔کھانے پینے کے علوم :۔(۱۷) سترھواں علم علم الاغذيه والا شر بہ ہے۔اس میں یہ بتایا ہے کہ کون سی غذا ئیں
کھانے کے قابل ہیں، صحت کے لئے کس قسم کی غذا مفید ہوتی ہے اور کس قسم کی غذاؤں کا خراب اثر صحت پر
پڑتا ہے۔پھر اسی میں یہ داخل ہے کہ سردی یا گرمی میں کس کس قسم کی غذائیں استعمال کرنی چاہیں۔بیمار ہو
جائے تو اس کی غذا کا خاص اہتمام کس طریق پر کیا جاتا ہے اور اُس کی غذاؤں میں کن امور کو مد نظر رکھنا

89
چاہیئے۔پھر جسم کے خاص اعضاء پر کس کس قسم کی اغذیہ اپنا خاص اثر ڈالتی ہیں۔مثلا دماغ کی کمزوری یا دل کی
کمزوری میں کیا استعمال کرنا چاہیئے۔معدہ کمزور ہو تو کیا کھانا چاہیئے۔یہ بہت بڑی تفصیل ہے اور اس کا ذکر
اور بیان اس علم میں ہوتا ہے۔اور اس میں ان اشیا کا ذکر آتا ہے کہ پینے کے قابل کیا کیا چیزیں ہیں۔تندرستی
میں کیا اور بیماری میں کیا اور پھر مختلف بیماریوں میں مختلف قسم کے شربت یا عرق دیئے جاتے ہیں۔بہت کی
بیماریوں میں بعض چشموں کے پانی مفید ہوتے ہیں اور ایسے ہی بعض تیل جیسے مچھلی کا تیل وغیرہ۔غرض اس علم
میں بہت بڑی تفصیل ہے اور یہ تندرستی اور بیماری اور مختلف ملکوں کی اشیاء خوردنی اور نوشیدنی کے علم پر حاوی
ہے۔سینے پرونے اور کھانا پکانے کے علوم
(۱۸) اٹھارواں علم وہ ہے جو سینے پرونے سے تعلق رکھتا ہے اصل معنے اس کے یہ ہیں کہ کپڑے اور
فیتہ کوکس طرح لگایا جائے کہ اُس کا خاص اثر دیکھنے والے پر ہوتا ہے۔یورپ نے اس فن میں بہت ترقی کی
ہے اور اُس کے لئے با قاعدہ سکول اور کالج بنائے ہیں۔جہاں کے تعلیم یافتہ اور اس فن کے صاحب کمال
بعض اوقات ہزار ہزار دو دو ہزار روپیہ ماہوار تنخواہ پاتے ہیں۔علم الالوان یعنی رنگوں کا علم در اصل اس میں داخل ہے۔کسی رنگ کے ساتھ کسی قسم کا فیتہ لگانا ہے کون
سی جگہ اونچی ہو اور کہاں کس قسم کی شکل رکھنی چاہیئے۔فرض اس فن کو بہت وسعت دی گئی ہے۔(۱۹) انیسواں علم جو اس کا حصہ ہے وہ کاٹنے کا فن ہے اس کے بھی الگ کالج ہیں اور آج یہ علم
بہت ترقی کر گیا ہے یعنی کپڑا کا نا کس طرح جاتا ہے۔کس قسم کی کاٹ زیادہ خوبصورت ہوسکتی ہے اور کس
طرح کاٹنے سے کپڑا کم خرچ ہو یا ضائع نہ ہو۔(۲۰) بیسواں علم کھانا پکانے کا علم ہے۔اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ آٹا گوندھ کر پکا لیا بلکہ جب کہ
اُس کو عملی شکل دی جاتی ہے تو اُس میں بہت سی باتیں داخل ہوتی ہیں اور اس میں یہ طبعی باتوں کو اپنے اندر رکھتا
ہے اس علم کے ماہر کو علم الاغذ یہ والا شعر بہ کا ماہر ہوتا بھی ضروری ہے وہ دیکھے گا کہ کس حد تک ایک
چیز کو گلا نا چاہیئے جو صحت کے لئے مفید ہو ہضم میں محمد ہو ، غذائیت پیدا کرنے میں کارآمد ہو۔پھر جہاں ایک
طرف اسے طبی پہلو کو مد نظر رکھنا ہے دوسری طرف زبان اور ذائقہ کے پہلو کو بھی زیر نظر رکھنا ہے۔کون کون

90
سی چیز کیا اثر رکھتی ہے، کھٹا اور میٹھا ملائیں تو کسی نسبت سے کہ دونوں ذائقے اپنی جگہ قائم رہ کر دوسرا لطیف
ذائقہ پیدا کر سکیں اور پھر اگر وہ ملا کر کھائے جائیں تو کیا اثر کرتے ہیں۔غرض ایک ایک چیز کے متعلق علم ہونا
ضروری ہے، اس کے خواص اور اثرات سے واقفیت لازمی ہے۔یہ علوم خصوصیت سے عورتوں سے تعلق رکھتے
ہیں۔تربیت اولاد (۲۱) اکیسواں علم تربیت اولاد کا ہے۔یہ علم بہت ضروری ہے اور عورتوں کے ساتھ اس
کا خاص تعلق ہے کیوں کہ اولاد کی تربیت اور تعلیم کا جس قدر تعلق ماں سے ہے مردوں سے اتنا نہیں ہوتا۔ابتدائی تعلیم و تربیت سب ماں ہی کی گود اور اثر میں ہوتی ہے۔اس علم میں یہ بتایا جاتا ہے کہ بچوں کے ساتھ
کس حد تک مفتی یا نرمی کرنی چاہیئے۔اُن
کو غلامیوں یا بد عادتوں سے بچانے کیلئے کیا طریق اختیار کیا جائے ، ان
میں اچھی عادتیں پیدا کرنے کے کیا طرق ہیں۔اُن کے حوصلہ اور ہمت کو بلند کرنے کے لئے کیا طریق
اختیار کیا جائے۔غرض ان کی جسمانی اور اخلاقی تربیت اور ترقی کے لئے تمام ضروری باتوں کا علم اس میں
داخل ہے۔یہ علم بھی یورب اور امریکہ میں ایک مستقل علم کی حیثیت سے سیکھایا جاتا ہے۔(۲۲) طبی علوم بائیسواں علم۔طب ہے۔یہ طب کا علم بہت وسیع ہو گیا ہے۔اس لئے کہ ہر شخص بیمار
ہوتا ہے۔وہ علاج کراتا ہے۔اور مختلف قسم کی بیماریاں ہوتی ہیں اس لئے بہت سے لوگ اس کی تحقیقات میں
لگ گئے ہیں اور یہ علم وسیع ہوتا چلا گیا۔اس کی دو وسعتیں ہیں۔ایک تحقیقات امراض کے سلسلے میں دوسری علاج الامراض کے رنگ میں۔پھر ان
دونوں شاخوں کے اندر ایک اور سلسلہ وسیع ہوتا چلا گیا۔طلب کی بھی کئی قسمیں ہیں۔ایک اُن میں سے طب یونانی ہے۔یونان یورپ ہی کا علاقہ ہے۔اس
طب کی اصلیت یہ ہے کہ چیزوں کے اثرات دریافت کیے جاتے ہیں اور پھر اُن کو اس قسم کی بیماریوں میں
استعمال کرتے ہیں۔مثلاً ایک چیز علم نکالتی ہے۔جب بلغم کی تکلیف ہو تو وہ دیتے ہیں۔جیسے بنفشہ۔ایک قسم
طب کی و یدک ہے۔ویدک اور یونانی میں فرق ہے۔ویدک ہندی طب ہے اور اس میں کشتہ جات پر زیادہ
زور دیا جاتا ہے۔اور وہ کہتے ہیں اصل چیز کا جو ہر دینا زیادہ مفید ہے۔تفصیلات میں اور بھی بہت فرق ہے مگر
میں نے موٹی بات بتادی ہے۔

91
پھر ایک قسم علاج بالماء ہے۔اس کو انگریزی میں بایڈرو پیتھی کہتے ہیں۔اس میں تمام امراض کا علاج
پانی کے ذریعہ کرتے ہیں۔بھی پانی پلا کر بھی نسل کے ذریعہ۔پھر غسل کی مختلف صورتیں ہیں۔کبھی چھینٹیے دیتے ہیں کبھی گرم یا ٹھنڈے پانی میں تو لئے بھگو کر رکھتے ہیں اور
بدن کو صاف کرتے ہیں کبھی پورانسل دیتے ہیں۔غرض تمام امراض کا علاج پانی سے کرتے ہیں۔ایک قسم علاج کی علاج بالشعاع ہے یعنی سورج کی روشنی سے علاج کرتے ہیں۔سورج کی روشنی مختلف
رنگوں سے مل کرنی کیفیتیں اور مختلف اثرات پیدا کرتی ہے۔اس علاج کے ماہر سبز۔سرخ یا اور رنگوں کی
شیشیاں لے کر اُن میں پانی ڈالتے ہیں اور پھر اُسے بطور دوا استعمال کرتے ہیں۔اس علاج کی بھی کئی
صورتیں ہیں۔کبھی سورج کی شعاعوں میں بیٹھا کر بھی بعض امراض کا علاج کرتے ہیں۔ایک قسم علاج کی علاج بالبرق ہے۔بجلی کے ذریعے مختلف امراض کا علاج کرتے ہیں۔اس غرض کے
لئے مختلف قسم کے آلات بنائے گئے ہیں۔اور ہر مرض میں اس کے مناسب حال آلہ لگا کر علاج کریں گے
مثلاً گلے میں درد ہے تو ایک آلہ لگا کر اُسے بجلی سے دور کریں گے۔یا جوڑوں میں درد ہے تو بجلی کے ذریعہ اس
کی اصلاح کریں گے۔یہ بھی ایک بہت بڑا علم ہو گیا ہے۔ایک قسم علاج کی ہومیو پیتھی ہے جس کو علاج بالمثل کہتے ہیں۔اس قسم کا علاج کرنے والے کہتے ہیں کہ
جب سے انسان پیدا ہوا ہے اور وہ مختلف امراض میں مبتلا ہوتا ہے اس کو ان بیماریوں سے شفاء پانے کے لئے
ایک ایسا گر بتا دیا ہے کہ اُس کے استعمال سے فائدہ ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ جس چیز سے بیماری پیدا ہوتی ہے
اُس کی قلیل مقدار دینے سے وہ دور ہو جاتی ہے۔مثلاً افیوم قبض کرتی ہے لیکن جب الفیوم نہایت ہی قلیل مقدار
میں دی جائے تو وہ قبض کشا ہو جاتی ہے۔اس غرض کے لئے انہوں نے کیمیاوی ترکیب سے ہر چیز کی تاثیر کو
نکال لیا ہے۔کو نین جو ہے یہ ایک بوٹی کاست ہے۔یہ بوٹی بنگال میں ہوتی ہے مگر لوگوں کو معلوم نہیں۔ایک بابو کی کہلاتی ہے۔اس کے اندر طب والوں نے یہ بحث کی ہے کہ انسان بارہ نمکوں سے بنا ہے۔پس انہوں نے کیمیاوی طور پر خون کو دیکھا ہے وہ کہتے ہیں کہ جو بیماری پیدا ہو اس قسم کی چیز دی جائے۔اس
میں ایک ویکسن ہوتا ہے اور ایک سیرم۔دیکسن یہ ہے کہ جیسے ہلکے کتے کا کاٹا ہوا ہو تو اُس کا زہر دے کر
پچکاری کر دیں گے۔سیرم یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی بیماری ہو تو اس میں دور کرنے کا جو مادہ ہوتا ہے اُسے لے کر

92
محفوظ رکھتے ہیں۔اور پھر اس
قسم کے مریضوں میں اُسے داخل کرتے ہیں۔ایک قسم طب کی آٹوینی ہے یعنی اپنے ہی خون سے علاج کرتے ہیں۔جو بیمار آئے گا اسی کا خون لے
کر علاج کریں گے۔ایک علاج بالتوجہ ہوتا ہے۔اس میں صرف توجہ سے علاج کرتے ہیں دوائی نہیں ہوتی۔توجہ کرنے والے
کے جسم سے ایک چیز نکلتی ہے جو ہمار پر اثر کرتی ہے۔یہ بھی قلیل مقدار میں ہوتی ہے کبھی کثیر مقدار میں
علوم حساب تاریخ و جغرافیه
(۲۳) تئیسواں علم حساب ہے۔اس کی دو صورتیں ہے۔ایک بذریعہ اعداد دوسرا بذریعہ حروف
جس کو الجبرا کہتے ہیں۔اس میں حروف کا حساب لگایا جاتا ہے۔بعض باتیں حساب سے نہیں پتہ لگتیں مگر الجبرا
سے پتہ لگ جاتا ہے۔ایک جیومیٹری ہے۔اس میں یہ بحث ہوتی ہے کہ ایک جگہ ہے اُس کی آپس میں کیا نسبت ہے۔مثلاً
دائرہ ہے اُس کا کیا ثبوت ہے، سیدھا محل کس طرح بنایا جاتا ہے ، زاویہ کی کیا قیمت ہوتی ہے۔اس علم میں
خطوط کے ذریعہ بڑے بڑے حساب حل ہوتے ہیں۔اس علم کے ذریعہ تعمیر مکانات میں بڑی مد ملتی ہے۔پھر اسی کی ذیل میں ٹر گنا میٹری یعنی علم مثلث ہے جس میں اُن کی طاقتوں پر بحث ہوتی ہے اور پھر ایک
لوگا رسم ہے جس میں خیالی قیمت لگا کر بعض لیے اور پیچیدہ حساب دو چار ہندسوں سے نکال لیتے ہیں۔یہ علوم
بہت بڑی تفصیل چاہتے ہیں۔خلاصہ ان کا نہیں بیان کیا جاسکتا اس لئے صرف نام بتا دیے جائیں۔(۲۴) چوبیسواں علم تاریخ ہے یعنی پچھلے لوگوں کے حالات بیان کرنا۔یہ پانچ قسم کا ہے۔سیاسی علمی۔مذہبی۔قومی۔جنگی تاریخ۔سیاسی تاریخ سے یہ مراد ہے کہ کسی قوم کی سیاست پر بحث کرنا اس میں تاریخی واقعات کو بیان کر کے ان
اسباب پر بھی بحث ہوگی جو سیاسی تغیرات کا موجب ہوئے۔مثلاً فلاں قوم نے فلاں ملک پر فلاں سنہ میں
حملہ کیا اور وہ ہار گئے تو اُس کے ساتھ ہی یہ بھی بیان کیا جائے گا کہ اندرونی انتظام کیا تھے۔رعایا اور بادشاہ کے
تعلقات کیا تھے؟
علمی تاریخ میں اس امر سے بحث ہوگی کہ کیا علوم آتے تھے اُن میں کیا ترقی ہوئی۔کون سے جدید علم اُس

آج 10 میں سے 10 باقی