تقریر دوم، ۱۱؍فروری ۱۹۲۳ء
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول, حصہ 2
نے پیدا کئے۔93
قومی تاریخ میں اس کا بیان ہوگا کہ وہ قوم جس کی وہ تاریخ ہے کہاں سے نکلی اور اس میں کیا قبائل تھے۔اس کی کیا تقسیم ہے۔کہاں کہاں پھیلی اور اس کے حالات میں کیا تبدیلیاں ہوئی ہیں۔جنگی تاریخ میں اس امر کا بیان ہو گا کہ جنگی حیثیت سے اس قوم میں کیا تغیرات آئے۔یہ حصہ تاریخ کا
سیاسی تاریخ سے بالکل الگ ہے۔سیاسی میں انتظامی امور پر بحث ہوتی ہے۔جنگی میں اس قسم کی شجاعت،
بزدلی اور فنون جنگ سے واقفیت یا عدم واقفیت اور جنگی ضروریات میں ایجادات اور سامان حرب کی حیثیتوں
پر بحث ہوگی۔پھر اس تاریخ کے علم کے ساتھ بعض اور علوم بھی تعلق رکھتے ہیں۔وہ گو یا علم التواریخ کی شاخیں ہیں۔چنانچہ دوسرا علم اس کا جو تاریخ سے تعلق رکھتا ہے۔وہ فلسفہ تاریخ ہے۔اس کے معنے یہ ہیں کہ کوئی تاریخ جولکھی
جائے اس میں کیا قوانین مد نظر ہوں۔یا تاریخ کے کیا فوائد ہیں، تاریخ نویسی کے کیا اصول ہیں ، اور مؤرخ
کو کن باتوں کو مد نظر رکھنا چاہیئے۔ایسا ہی تاریخ نویسی کے فن کی تدریجی ترقیوں اور حالات پر بحث ہوگی۔تیسر اعلم جو اس کی شاخ ہے وہ ذرائع تاریخ ہے۔اس میں یہ باتیں بھی داخل ہوتی ہیں کہ کسی ملک یا
قوم کی صنعتوں اور روایات سے پتہ لگاتے ہیں، ایسا ہی اس قوم کے مذہب اور عقائد اور رسومات سے بھی پتہ
لگاتے ہیں۔غرض مؤرخ ذرائع اور اسباب سے تاریخ کا پتہ لگاتے ہیں۔(۲۵) پچیوں علم جغرافیہ ہے۔جغرافیہ کا علم زمانہ کے موجودہ نقشہ پر بحث کرتا ہے۔کہاں دریا میں
کہاں پہاڑ ہیں۔جغرافیہ کی پانچ قسمیں ہیں۔ایک مدتی ہوتی ہے جس میں شہروں کی نسبت بیان ہوتا ہے۔ایک سیاسی جغرافیہ ہے اس میں اس بات پر بحث ہوگی کہ کسی پہاڑ، دریا یا شہر کی سیاسی حیثیت کیا ہے، اردگرد
کے شہروں پر اس کا کیا اثر پڑتا ہے۔اس سیاسی جغرافیہ میں اس امر پر بھی بحث ہوتی ہے کہ کسی ملک پر کس قوم
کا قبضہ ہے اور کس حد تک سیاسی حالات اس کے موافق ہیں یا مخالف ہیں۔ایک تجارتی جغرافیہ ہوتا ہے۔اس
میں یہ بتایا جاتا ہے کس ملک میں کیا کیا چیزیں ہوتی ہیں اور ان چیزوں کا نکاس کس طرح ہوتا ہے اور وہاں
دوسرے ممالک سے کیا کیا چیزیں آتی ہیں اور کہاں کہاں سے آتی ہیں جیسے مثلاً ہندوستان میں گیہوں اور روئی
ہوتی ہے اور یہ گیہوں اور روئی یورپ، امریکہ اور دوسرے ممالک میں جاتی ہے۔
94
ایک قسم جغرافیہ کی طبعی یا فضائی جغرافیہ ہے۔اس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ بارش کیا چیز ہے، شبنم کیوں کر بنتی
ہے،اولے اور برف کس طرح بنتے ہیں۔ایک قسم جغرافیہ کی نقشہ کا علم ہے۔اس میں دنیا کے نقشے بنانا داخل ہے۔علوم تعمیر و سنگ تراشی و مصوری
(۲۶) چھبیسواں علم تعمیر کا علم ہے۔اس علم کے تین حصہ ہیں۔ایک یہ کہ عمارت کس طرح بنانی
چاہیئے۔پھر اس کی مختلف شاخیں ہیں۔بنیادیں کس طرح بھرنی چاہئے مختلف اونچائیوں کے لحاظ سے کسی قسم
کا مصالحہ استعمال کیا جائے ، عمارت کس طرح مضبوط ہو، مختلف آفات بارش ، زلزلہ، بجلی وغیرہ سے کس طرح
حفاظت ہو۔یہ بجائے خود ایک وسیع علم اور اس کے لئے خاص قسم کے انجینئر نگ کے کالج ہیں۔دوسرا حصہ اس علم کا تاریخ تعمیر ہے۔اس میں یہ بیان ہوگا کہ کس طرح فن تعمیر میں ترقی ہوئی ؟
تیسرا حصہ اس علم کا یہ ہے کہ تاریخ تعمیر کے ساتھ مختلف اقوام کے
فن تعمیر کا مقابلہ کیا جائے۔ہندستانی کیسے
بناتے تھے ، عربوں کا فن تعمیر کیسا تھا، دونوں میں کیا فرق تھا، کون بہتر تھا، دوسرے ملکوں میں اس فن نے کیا
ترقی کی تھی۔ان
کا باہم مقابلہ کرنا، پھر کس قوم نے کس سے کیا سیکھا، سی ایک وسیع تاریخ تعمیر ہے اور بہت
دلچسپ ہے۔(۲۷) ستائیسواں علم سنگ تراشی اور مجسمہ سازی ہے۔پتھروں کو دوسری شکلوں میں
تراشنا اور ان سے انسانوں، حیوانوں یا دوسری چیزوں کے مجھے بائبت بنانا۔اس کی بھی دو شاخیں ہیں۔ایک
خود سنگ تراشی دوسرے تاریخ سنگ تراشی۔سنگ تراشی کی تاریخ میں مختلف فرقوں نے اس فن میں کیا کیا ترقیا
ت کیں اور کس کس طرح اس فن میں ترقی کی اس کا مقابلہ کیا جاتا ہے
(۲۸) اٹھائیسواں علم مقوری ہے۔اس مصوری میں تین چیزیں داخل ہیں۔نفس
مصوری ، تاریخ مصوری اور فلسفہ تصویر نفس مصوری میں تو یہی بحث ہوگی کہ مصور کی کیا ضروریات ہیں۔کس
قسم کا سامان اسکے پاس ہونا چاہئے۔اور تصویر کے وقت کن باتوں کو مد نظر رکھنا چاہیئے جس سے تصویر میں
خوبی اور اثر پیدا ہو۔یہ بہت وسیع علم ہے اور ایک خاص فن ہے۔مصور انسانی جذبات اور کیفیات کو مجسم
کر کے دکھا دیتا ہے۔مثلا رنج و راحت، افسردگی کے نظارے نہایت عمدگی سے دکھا دیتا ہے۔ایسا ہی دنیا کے
95
فانی ہونے کی تصویر جب ایک لائق مصور کھینچ کر دکھائے گا تو طبیعت پر نقش ہو جاتا ہے۔شاعر جذبات اور
کیفیات کو الفاظ میں دکھاتا ہے مگر مصور تصویر کھینچ کر اور بنا کر دکھا دیتا ہے۔تاریخ مصوری میں پھر وہی بات ہوگی کہ اس فن نے کس طرح پر ترقی کی مختلف قوموں میں یہ علم کس
طرح جاری ہوا اور کیا کیا ایجادات اس میں ہوتی گئیں۔اس زمانہ میں تو اس فن نے اس قدر ترقی کی ہے کہ
حیرت ہوتی ہے۔فلسفہ تصویر میں تصویر کی حقیقت اور قابیت کا بیان ہوگا۔(۲۹) انتیسواں علم علم اعکس ہے۔یہ بھی در اصل ایک قسم مصوری ہی کی ہے اس میں فوٹو لینا اور
تاریخ فوٹوگرافی داخل ہے۔فوٹو لینے میں کن چیزوں کی ضرورت ہے، کس اصول پر فوٹو لیا جاتا ہے، کن اجزاء
سے تصویر بنتی ہے تاریخ فوٹو گرافی میں بیان کیا جائے گا کہ کس طرح پر علم العکس پیدا ہوا اور کس طرح ترقی کرتا
چلا گیا۔(۳۰) تیسواں علم صنعت ہے۔صنعت کا لفظ اپنے اندر بہت وسعت رکھتا ہے میں تفصیل بیان
نہیں کر سکتا صرف نام لے دیتا ہوں۔لکڑی کی صنعت لو ہے، پیتل وغیرہ دھاتوں کی صنعت۔پھر یہ مختلف
قسم کی صنعتیں ہیں اسی میں تاریخ صنعت بھی ضروری ہے۔علم لہو ولعب
(۳۱) اکتیسواں علم لہو و لعب کا علم ہے۔ہمارے یہاں لہو ولعب کا لفظ بڑا سخت لفظ ہے اور لہو ولعب کو
پسند نہیں کیا جاتا۔مگر میں نے بتا دیا ہے کہ بعض اوقات جہالت کو بھی علم کہتے ہیں۔انگریزوں کے ہاں اس علم کو میوزمنٹ کہتے ہیں یعنی وہ علم جس سے انسان کا دل خوش ہوتا ہے۔اسکی دو
بڑی شاخیں ہیں۔اندرون خانہ مشاغل کہ گھر میں بیٹھ کر انسان اُن سے لطف اٹھاتا ہے۔دوسرے بیرون
خانہ یعنی گھر سے باہر جا کر کیا کھیلیں۔اس علم میں اس پر بڑی بحث ہے کہ کس قسم کی کھیلیں انسانی اعضاء پر کس
قسم کا اثر ڈالتی ہیں، ہاتھ پٹھے کس طرح مضبوط ہوتے ہیں ، دل، دماغ اور پھیپھڑوں پر کس قسم کا اثر ہوتا
ہے۔ان دوا کے علاوہ ایک اور شاخ بھی اس علم کی ہے جو ہمارے تمدن میں علم نہیں سمجھا گیا مگر انگریزی
تمدن میں وہ علم ہے اور وہ علم الرقص ہے۔اس علم کے ذریعہ جسم کے مختلف اعضاء پر ایک خاص اثر ڈالا جاتا
ہے اور مختلف قسم کی حرکات کا انہیں عادی بنالیا جاتا ہے۔،
96
چوتھا علم جو اسی لہو و لعب کی ایک شاخ ہے وہ علم القوات یعنی آواز کا علم ہے۔اس میں ایک شخص ایسے
طور پر بات کر سکتا ہے کہ لوگ دیکھیں گے تو معلوم ہوگا کہ وہ نیچے سے ہوتا ہے مگر وہ اوپر سے بولتا ہو گا۔اسی
طرح آگے پیچھے یا دا ئیں بائیں سے بولتا ہے بعض لوگ ایسے حالات
کو دیکھ کر ڈر جاتے ہیں اس علم میں آواز
کو آگے پیچھے دور نز دیک کرنے سے خاص اثر پیدا ہوتا ہے۔اس تبدیلی آواز کی ایک شاخ جانوروں کی بولیاں بولنا بھی ہے۔شکاری اس سے کام لیتے ہیں اور ان کو
بہت مددولتی ہے۔جانور کھتے ہیں کہ اُن میں سے کوئی بول رہا ہے اور وہ آواز شکر ا کٹھے ہو جاتے ہیں۔پانچواں علم اس فن لہو و لعب میں شعبدہ بازی ہے۔مختلف کیمیاوی ترکیبوں سے مختلف چیزیں بنا دیتے
ہیں اور وہ اصل چیزوں کی سی صورت اختیار کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔جیسے سانپ یا شیر بنانا۔ایسا ہی مختلف قسم
کے نقشے اور دھو کے ہوتے ہیں۔چھٹا علم ہاتھ کی صفائی۔دھوکا کہلاتا ہے۔ایسی پھرتی سے ہاتھ چلاتے ہیں
کہ دھوکا لگتا ہے۔یہ کھیل عام طور پر تاش کے کھیل میں ہوتا ہے۔ساتواں علم چیستانوں کا ہے۔پہیلیوں کی طرح اس میں بتایا جاتا ہے۔یہ بھی دو قسم کا ہے ایک زبانی
دوسرا عملی ملی چیستا نیں ایسی ہوتی ہیں کہ لوہے کے چھلے وغیرہ گورکھ دھندے رکھ دیتے ہیں ان
کو کھولنا ہوتا
ہے۔علم قدامت و محمدن
(۳۲) بتیسواں علم علم القدامت ہے۔اس علم میں بتایا جاتا ہے کہ ابتدائی زمانہ میں انسانوں کی کیا
حالت تھی۔مثلا نجھے رہتے تھے یا کپڑے پہنتے تھے اور کپڑے اگر پہنتے تھے تو کس قسم کے تھے۔غرض اس
طرح پر پر انے حالات پر اس علم میں بحث ہوتی تھی۔اس کا ایک حصہ علم انسان ہے۔یعنی آیا دو زبان سے
الفاظ بولتے تھے یا اشارات سے کام لیتے تھے۔خیالات کا اظہار کس طرح کرتے تھے۔اور اسی میں ایک
حصہ علم الدراہم ہے یعنی سکے نکال کر باتیں دریافت کرتے ہیں اور ایسا ہی تیسری شاخ علم تعمیر ہے یعنی
پرانی عمارتوں سے بھی پتہ لگتا ہے۔چوتھی ایک شاخ اور بھی ہے جو تعمیر کے علاوہ ہے اور اس میں دیگر آثار
قدیمہ سے پتا لگایا جاتا ہے۔(۳۳) تینتیسواں علم علم التمدن ہے جو نہایت اہم علم ہے۔اس میں کئی علوم سے بحث ہوتی ہے۔
97
(۱) رعایا کے حقوق حکومت پر کیا ہیں۔یعنی کونسی باتیں ہیں جو رعایا بادشاہ سے طلب کرے۔(۲) حقوق علی الرعایا۔یعنی کونسی باتیں مانی ضروری ہیں اور حکومت کے رعایا پر کیا کیا حقوق ہیں۔(۳) حقوق الاخوان علی الاخوان یعنی انسان کے انسان پر ، بھائی کے بھائی پر کیا حقوق ہیں۔(۴) حقوق الوالدین علی الاولاد یعنی ماں باپ کے حقوقی اولاد پر کیا ہیں۔مثلاً اس میں یہ بھی بحث کریں
گے کہ باپ بچہ کو مارے یا نہ مارے اور مارے تو کس حد تک۔غرض والدین کو اولاد کے ساتھ کس قسم کا برتاؤ
کرنا چاہیئے اور اولاد کو کیا طریق اختیار کرنا ضروری ہے۔(۵) حقوق الرجال علی النساء۔مرد کے عورتوں پر کیا حقوق ہیں۔(۶) آئندہ نسل کی بہتری کس طرح ہو سکتی ہے۔اس میں یہ بھی داخل ہے کہ عمدہ اخلاق والی اور مضبوط اولاد
کس طرح پر ہو۔(۷) مالک اور مزدور کے کیا حقوق ایک دوسرے پر ہیں۔مزدور کس حد تک آزاد ہے اور کس حد تک پابند اور
نوکر کا مالک کے مال میں کس حد تک حصہ ہے۔یہ بڑی بحث ہے اور سرمایہ داروں اور نوکروں کے تعلقات اور حقوق کا علم اس وقت بہت وسیع ہو گیا ہے
اور ان حقوق کی حفاظت نہ کرنے یا اُن کے نہ سمجھنے کے سبب سے بڑے بڑے فتنے اور فساد کھڑے ہو جاتے
ہیں۔مزدوروں کی جماعت جس کو لیبر پارٹی کہتے ہیں آج کل بڑے زوروں پر ہے۔علم سیاست
(۳۴) چونتیسواں علم سیاست ہے۔اسکی بہت سی شاخیں ہیں۔بڑی بڑی یہ ہیں:۔(۱) حکومت اور ملازمین حکومت کا اپنے ملازمین پر کیا حق ہے اور کہاں تک اختیار ہے۔ملازمین کے کیا
حقوق ہیں۔(۲) حدود حکومت یعنی حکومت ملک کی آزادی میں کس حد تک دخل دے سکتی ہے۔کہاں تک بادشاہت رہتی
ہے۔(۳) طریق حکومت۔اس کی پھر کئی شاخیں ہیں۔(۱) غیر محدود سلطنت۔جس میں بادشاہ کے اختیارات محدود نہیں۔
98
(۲) محمد ود سلطنت۔اس میں حکومت کے پورے اختیارات نہیں ہوتے۔بادشاہ رعایا کی مرضی کے بغیر کوئی
کام نہیں کر سکتے۔(۳) حکومت نواب۔یعنی قائم مقاموں کی حکومت۔(۴) حکومت فردی یعنی ایک ہی شخص حکومت کرے جس کو شاہی حکومت بھی کہتے ہیں۔(۵) حکومت عوام۔یعنی عام لوگوں کی مرضی سے حکومت۔اس میں ایک بحث یہ ہے کہ آیا عام لوگوں کی
حکومت بہتر ہے یا اس سے نقصان ہوتا ہے۔(۲) حکومت عقلاء۔چند عقلمندوں پر حکومت چھوڑ دی جائے۔(۷) حکومت امراء۔چونکہ سب سے زیادہ نقصان انقلاب حکومت پر امراء کا ہوتا ہے اس لیے بعض لوگ
کہتے ہیں کہ امراء کا حق ہے کہ وہ حکومت کریں۔پھر اس میں بحث یہ ہے کہ آیا یہ مفید ہے یا نہیں۔(۸) حکومت پانچائی۔حکومت پنچائتی میں ایک حکومت نہیں ہوتی بلکہ حکومت کو پھیلا دیا جاتا ہے جیسے آج کل
روس کی حکومت کو کہا جاتا ہے۔ہر جگہ اپنی حکومت ہے۔بادشاہ ہوتا ہے اُس کا اتنا ہی کام ہوتا ہے کہ وہ دیکھ
لے کہ آپس میں نہ لڑیں یا باہر سے دشمن آوے تو اس کا انتظام کریں۔یہ ایسی حکومت ہوتی ہے کہ قادیان کی
اپنی ہو۔دہلی کی اپنی۔لاہور کی اپنی گویا ہر شہر کی اپنی حکومت ہوتی ہے
(۹) حکومت شیوخ ہے۔اس میں بوڑھے تجربہ کار لوگ حکومت کرتے ہیں۔عربوں میں یہی طریق حکومت
تھا۔چالیس برس سے اوپر کی عمر کے لوگوں کا انتخاب کر لیا جاتا ہے۔(۱۰) دسویں شاخ اسلامی حکومت ہے کہ وہ ان میں سے کسی میں شامل نہیں ہے بلکہ اس نے سب سے لیا ہے
اور تمام خوبیوں پر مشتمل ہے۔محدود۔غیر محدود۔امراء عقلاء۔نیابتی۔اور شیوخ سب کو اس نے جمع کیا ہے
اس لئے بہترین حکومت ہے۔(۱۱) بحث۔حکومت اور مذہب کے تعلقات کیا ہیں۔کس حد تک مذہب کو بادشاہت کے ماتحت رہنا چاہیئے
اور کس حد تک بادشاہت کو۔(۱۲) بحث یہ ہے کہ حکومت میں عورتوں کا کس قدر دخل ہے۔(۱۳) بحث۔نو آبادیات کے متعلق ہے کہ کس طرح قائم کی جائیں۔نو آبادیوں اور ملکوں کے کیا تعلقات
99
99
ہوں۔(۱۴) بحث۔دو بادشاہوں کے تعلقات کس قسم کے ہوں۔(۱۵) بحث۔تعلقات بین الاقوام مختلف قوموں کے باہمی تعلقات کس قسم کے ہوں، ان میں باہم
تنازعات ہوں
تو فیصلہ کس طرح پر ہو، ہر ایک اُن میں اپنے قائم مقام چنتا ہے اس کے متعلق کچھ اصول ہیں
اور وہ قانون بین الاقوامی کہلاتا ہے اس کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں۔(۱۶) بحث۔نیابتی حکومت کرنے والے آپ حاکم ہیں یا نہیں۔اس میں بتایا گیا ہے کہ نیا بتی حکومت والے
در اصل حاکم نہیں بلکہ ان کو نیابت مل گئی ہے جیسے عراق کا بادشاہ ہے۔دراصل اس کی حکومت لیگ آف نیشنز
کے سپرد ہے اور لیگ نے اُسے انگریزوں کے سپرد کر دیا ہے۔(۱۷) بحث۔دوحکومتوں کے علاقے کی حد بندی ہے اس میں یہ بحث ہوگی کہ کون سے ایسے قوانین ہوں کہ
جس سے حد بندی ہو سکے۔اس میں دیکھا جائے گا کہ کس قوم کے لوگ بستے ہیں اور کس کو فلاں حصہ دیا
جائے تو نقصان ہوگا۔(۱۸) بحث یہ ہوگی کہ حکومت کا انتظام کس طرح پر ہو۔اس کی پھر بہت سی شاخیں ہیں۔(۱) ایک نظام مرکزی ہے۔بعض کہتے ہیں کہ دوسروں کو بھی اختیارات دیئے جائیں۔جیسے یہاں ہم
دیکھتے ہیں کہ پنجاب۔برما۔یو پی وغیرہ کو اختیارات دیئے۔گورنر بنا دیئے۔پھر ایک صوبہ میں کمشنر اور ڈپٹی
کمشنر وغیرہ ہیں۔اور بعض یہ کہتے ہیں کہ تمام اختیارات مرکزی کو ہی رہیں۔گویا نظام مرکزی کے متعلق دو
حصے ہیں مکمل اختیارات مرکز کو ہوں یا دوسروں
کو بھی ہوں۔تیسری بحث اس میں پولیس کے متعلق ہے کہ کیا اختیارات ہوں۔چوتھا محکمہ تجس کا ہے جس کو سی۔آئی۔ڈی کہتے ہیں جس کے ذریعہ حالات کا علم ہوتا رہے۔پانچواں محکمہ جنگلات ہے۔جنگلات کو کس حد تک محفوظ رکھا جائے اور کس حد تک جنگلات کو کاٹ کر
زرعی آبادیوں کی صورت میں منتقل کیا جائے۔بہت سی تفاصیل اس میں ہیں۔چھٹا محکمہ محکمہ تعلیم ہے۔اس میں بحث ہوگی کہ تعلیم کس طرح ہو، مفت یا قیمت پر، انتظام تعلیم کس طرح
پر ہو، پھر لازمی ہو یا اختیاری، پھر اس صیغہ کی بہت سی شاخیں ہیں، زنانہ تعلیم، مردانہ تعلیم مختلف علوم کی تعلیم۔
100
ساتواں محکمہ۔علاج انسانی اور حیوانی۔ڈاکٹر اور ویٹرنری ڈاکٹر۔پھر اسی میں ایک محکمہ حفظانِ صحت کا ہوتا
ہے۔پھر اسی میں طبی تعلیم کے ذرائع اور اسباب پر بحث ہے۔آٹھواں
محکمہ خزانہ کا ہے۔نواں محکمہ انتظامی ہے۔جیسے ڈپٹی کمشنر تحصیلدار وغیرہ۔دسواں محکمہ فصل قضاء یا عدالت کا ہے۔حج اور قاضی کس طرح مقرر ہوں۔گیارھواں محکمہ مال کا ہے۔اس میں زمینداروں کے تمام معاملات سے بحث ہوتی ہے۔بارھواں محکمہ ڈاک کا ہے۔تیرھواں محکمہ انہار کا ہے۔چودھواں محکمہ ریلوے کا ہے۔چندرھواں محکمہ آبکاری کا ہے۔اس میں شراب اور دیگر منشیات کی نگرانی کرتا ہے۔ناجائز طور پر کشید اور
فروخت نہ ہو۔سولہواں
محکمہ تعمیرات کا ہے۔سترھواں محکمہ ٹکسال اور سکہ کا ہے۔اس میں سکہ جات بنانے کا علم ہوتا ہے۔روپیہ کس قدر بنوانا چاہیے،
پیسہ کس قدر چاہئے، دوسرے سکتے جو ضروری ہیں۔پھر یہ بھی اس میں بتایا جائے گا کہ جعلی سگوں کی شناخت کا
کیا علم ہے۔اٹھارھواں محکمہ رجسٹری کا ہے۔بعض معاملات میں فساد ہو جاتے ہیں اس لئے معاملات خرید وفروخت
اور دستاویزات ضروریہ کی رجسٹری کا قانون جاری کر دیا جاتا ہے تا کہ سرکاری تصدیق ہو جائے۔انیسواں محکمہ تجارت کا ہے۔اس محکمہ کے ذریعہ سرکار دیکھتی ہے کہ ملک کی تجارتی ترقی کس طرح ہو سکتی
ہے۔اس ملک کی کونسی تجارتیں ہیں جو دوسرے ممالک میں پھیل سکتی ہیں۔بیسواں محکمہ فوج کا محکمہ ہے۔یہ بڑا وسیع علم ہے۔اس میں دیکھا جاتا ہے کہ کس قسم کے ہتھیاروں کی
ضرورت ہے۔کتنی فوج ہو کس قسم کی ہو۔وغیرہ وغیرہ۔اکیسواں محکمہ تعلقات بیرونی کا محکمہ ہے جس کو صیغہ خارجہ کہتے ہیں۔اسکا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ دیکھے
101
کہ باہر والوں سے کیا تعلقات ہوں۔بائیسواں محکمہ حفظان صحت کا محکمہ ہے۔اس کا یہ فرض ہے کہ وہ دیکھے کہ لوگ کس طرح تندرست
رہیں۔شہروں اور دیہات کی صفائی کس طرح ہو۔آب و ہوا درست رہے تا کہ صحت ورنسل پیدا ہو۔تئیسواں محکمہ وضع قوانین ہے۔اس کا کام ہے کہ ملک کی انتظامی اور اقتصادی ضروریات کیلئے قانون بناتا
رہے اور مفید اور مصر قوانین کا خیال رکھے۔چوبیسواں محکمہ بحری ہے۔اس محکمہ کا کام ہوتا ہے کہ سمندروں کے متعلق تمام ضروریات کا انتظام کرے
اور اس کے متعلق بحری قوانین کی پابندی کرے۔پچیسواں محکمہ آب و ہوا ہے۔اس میں بحث ہوگی کہ بارشوں کا کیا حال ہے۔برف باری کہاں ہوگی۔قبل از وقت حسابات لگائے جاتے ہیں۔اگر چہ ابھی تک یہ محکمہ پورا ترقی یافتہ نہیں مگر پھر بھی بہت مفید
ہے۔چھبیسواں محکمہ ہوا ہے۔یہ اس سے الگ ہے۔اس محلہ کا تعلق فضاء سے ہے۔ہوائی جہازوں کا علم اور
اُن سے متعلق ضروری انتظام ہوتا ہے۔ستائیسواں محکمہ ٹیکس ہے۔جولوگ روپیہ کماتے ہیں اُن سے کتنا ٹیکس لیا جائے۔اٹھائیسواں محکمہ کسٹم ہے۔کس چیز پر کس قدر ٹیکس لیا جائے جو باہر سے آتی ہیں۔یہ بہت وسیع محکمہ ہے۔انتیسواں محکمہ شمار واعداد کا ہے۔مختلف قسم کے اعداد جمع کئے جاتے ہیں۔مثلا زراعت کے صیغہ کے
اعداد ہوں گے کہ کس قدر رقبہ میں بڑی بڑی اجناس ہوئی گئی ہیں۔ریلوے کے متعلق ہوں تو کس قدر
مسافروں نے سفر کیا۔کس قدر آمدنی ہوئی وغیرہ۔اس محکمہ سے بڑا فائدہ ہوتا ہے۔تیسواں محکمہ بجا رو بناور ہے۔سمندروں اور بندرگاہوں کے متعلق انتظام۔بندرگا ہیں وقتی ضرورتوں کے
ماتحت کس قدر وسیع ہوں کہ جہاز آسانی سے آ جا سکے۔وغیرہ۔اکتیسواں محکمہ آثار قدیمہ ہے۔پرانے آثار کی عمارت تحقیقات اور حفاظت۔بتیسواں محکمہ محکمہ وزارت ہے۔تینتیسواں محکمہ اشاعت ہے جس کا کام یہ ہوتا ہے کہ حکومت کے کاموں سے لوگوں کو آگاہ کرے یا غیر
102
ملکوں میں حکومت کے متعلق بدظنی نہ پھیلے۔چونتیسواں محکمہ تاریخ نویسی ہے جو حکومت کی ضروری تاریخ لکھتار ہے۔پینتیسواں محکمہ حفاظت و ترقی حرفت و صنعت ہے۔یعنی جو صنعتیں ملک میں جاری ہیں اُن کی حفاظت کی
جائے اور اُن کی ترقی کی تدابیر کی جائیں۔چھتیسواں محکمہ زراعت ہے۔اس کی ترقی کی تجاویز سوچیں۔مختلف قسم کے آلات اور حج مہیا کئے جائیں
اور لوگوں کو اُن سے واقف کیا جائے۔زراعت علمی طریق پر کی جائے۔سینتیسواں محکمہ بندوبست ہے جس میں اراضیات کی پیمائش اور مالیہ کی پیشی کے متعلق ایک خاص انتظام
اور قواعد ہوتے ہیں
اتھیواں محکمہ میونسپلٹی ہے۔مقامی پنچایتوں
کا تقر ر اور ان کی نگرانی وغیرہ۔غرض اس قسم کے محلے ہوں تو
حکومت چلتی ہے۔ایشیائی حکومتوں کی تباہی کا یہی موجب ہوا کہ ان باتوں کی طرف توجہ نہیں کی گئی۔یہاں
ابھی اس قدر محکمے قائم نہیں ہوئے۔۔۔۔۔۔غرض اگر یہ محکمے ہوں تو حکومت چلتی ہے پھر ان محکمہ جات کے
متعلق جواندرونی تفاصیل ہیں ان کا سلسلہ خود وسیع ہے۔اصول تعلیم و علم حساب
(۳۴) چونتیسواں علم اصول تعلیم ہے۔اس میں (۱) اصول تعلیم کر تعلیم کس طرح دی جائے (۲) کون
سے علوم مدارس میں پڑھائے جائیں۔ان میں کیا نسبت ہو یعنی نصاب تعلیم اور پھر اُس کے لئے اوقات کی
تقسیم مثلا تاریخ اتنے گھنٹے یا جغرافیہ اس قدر گھنٹے ہفتہ میں پڑھایا جائے (۳) سکولوں کا انتظام کس طرح
ہو (۴) طریق تعلیم (۵) تاریخ تعلیم (۶) نظام تعلیم۔جیسے پرائمری یا سکنڈری تعلیم۔ہائی سکول اور کالج
وغیرہ کس طرح قائم کئے جائیں۔(۷) تعلیم المعلمین۔استاد کس طرح پیدا کئے جائیں (۸) ورزشی تعلیم کس
حد تک ہو ( ۹ ) اخلاقی تعلیم اور مذہبی تعلیم۔پھر آیا مذ ہی تعلیم الگ ہو یا ساتھ۔اگر ساتھ ہو تو مختلف مذاہب
کے طالب علموں کی مذہبی تعلیم کا کیا انتظام ہو۔(۱۰) تعمیر مدارس۔مدرسہ کی عمارتوں کا خاص فن ہے جس سے
103
طلباء صحت اور ذہن پر خاص اثر پڑتا ہے۔غرض یہ ایک بڑا وسیع علم ہے۔(۳۵) پینتیسواں علم حساب ہے۔کسی طرح حساب رکھا جائے۔(۳۶) چھتیسواں علم محاسبہ کا ہے۔اس میں بتایا جاتا ہے کہ کس طرح حساب کے رجسٹروں کی
پڑتال کی جائے۔(۳۷) سینتیسواں علم نقش نو لیتی ہے۔(۳۸) اٹھتیسواں علم انجینئر حتمی ہے۔اس کی مختلف شاخیں ہیں۔مثلا اس میں ڈانوں کا الگ علم نگ
ہے کس قسم کی ڈاٹ کس قدروزن اٹھا سکتی ہے وغیرہ۔(۳۹) انتالیسواں علم رسم و عادت ہے۔یہ بھی مستقل علم ہے اور اس علم کی کئی شاخیں ہیں جس
میں فلسفہ رسم و عادات۔تاریخ رسوم وغیرہ داخل ہیں۔علوم اللباس والاقتصاد
(۴۰) چالیسواں علم علم المنہاس ہے۔اول لباسوں کی تاریخ پھر مختلف ملکوں اور قوموں کے لباس
لباس کی ضروریات۔اس کی طبی اغراض اور موسموں کے لحاظ سے تقسیم۔سب باتیں داخل ہیں۔(۴۱) اکتالیسواں علم علم الحجر مین ہے۔اس کی بھی بہت سی شاخیں ہیں۔جرائم کے اسباب۔مُجرموں
کی اصلاح کے طریق۔سزا کی حد اور اُس کا مقصد طریق سزا۔کونسی سز از یادہ محسوس اور مؤثر ہوگی۔(۴۲) بیالیسواں علم علم اقتصاد ہے۔اس میں ملک کی مالی حالت کے متعلق علم بتایا جاتا ہے کہ کس
طرح خرچ کرنا چاہئے۔اس کے ضمن میں سخاوت اور بخل پر بحث ہوگی۔پھر اس میں ایک بحث ایکھی تبادلہ
سکہ کا ایک علم ہے اس نے آجکل لوگوں کو بہت گھبرا رکھا ہے۔پھر اسی علم میں ایک شاخ ضرب سکہ کا علم ہے۔پھر قرض پر بحث ہے۔تجارت اندرونی اور بیرونی پر
بحث ہو گی کہ کس طرح ترقی ہو سکتی ہے۔پھر تجارت کی بحث میں اور کئی ضمنی بخشیں آجاتیں ہیں۔طریق تجارت۔آزاد تجارت۔برابر ٹیکس والی تجارت کریں یا زیادہ والی۔پھر اس میں ایک بحث ہوگی
کہ اُن کا کیا اختیار ہو۔اُن کا انتظام کس طرح ہو۔مالک اور مزدورں کی انجمنیں با ہم کس طرح مل کر کام
کریں تا کہ اس کے فوائد زیادہ ہوں۔پھر اس میں سٹرائک کے متعلق بحث ہوگی کہ ہونی چاہیئے یا نہیں۔اور
104
اس عرصہ میں کھانے کا کیا انتظام ہو۔تعطیل کارخانہ۔اس کے متعلق مالک کیا اختیار کرے گا اور اس کا کیا اختیار ہے کہ نوکروں کو نکال کر
کارخانہ بند کر دے۔حقوق مزدوران۔آیا مزدوروں کو اپنے حقوق مانگنے کی اجازت ہے یا نہیں ہے تو کس حد تک۔غرباء اور اُن کا انتظام۔ایک بحث اس علم میں یہ ہے کہ مالک زمین کے کیا حقوق ہیں؟ ایک بحث یہ ہے کہ کارخانوں میں باہم
اتحاد کس حد تک لازمی ہے۔ایک بحث یہ ہے کہ کارخانے کس طرح بنائے جائیں جس سے مزدوروں کی
صحت پر برا اثر نہ پڑے۔پھر ایک بحث یہ ہے کہ کمپنیوں کا قیام کس طرح ہو۔پھر مال کا کیا اثر ہوتا ہے۔ٹیکس
اور اسکی حد بندیاں۔بیمہ اور اس کا اثر - شرکت فی النفع اور اس کی تقسیم۔قیمتیں کس طرح گھٹتی بڑھتی ہیں۔یہ
شاخیں ہیں علم الاقتصاد کی۔منطق۔فلسفہ اور علم بیت
(01) 5
پور
(۴۳) تینتالیسواں علم منطق ہے۔دو ہاتوں کو ملا کر صبح نتیجہ نکال لیا۔اس میں یہی سکھایا جاتا ہے
مثلاً وہ کہتے ہیں ہر انسان حیوان ہے۔زید انسان ہے معلوم ہوا زید حیوان ہے۔اس طرح پر وہ بتاتے ہیں کہ
مختلف باتوں سے صحیح نتائج کس طرح نکلتے ہیں۔اس کے دو حصے ہوتے ہیں۔ایک خاص مثالوں سے نتائج
پیدا کرتے ہیں۔ایک صورت یہ کہ خاص حالت سے عام قانون بنا لیتے ہیں۔(۴۴) چوالیسواں علم فلسفہ ہے۔اس کے معنے ہیں حقیقتہ الاشیاء۔اس میں یہ بحث کی جاتی ہے
کہ مادہ کیا چیز ہے؟ وقت کیا چیز ہے؟ دنیا کا انتظام کس چیز پر چل رہا ہے؟ مادہ کس طرح پیدا ہوتا ہے؟ خدا کیا
ہے۔اس علم کا خلاصہ کیا ؟ کیوں؟ کس طرح کے ؟ تین الفاظ میں آجاتا ہے۔اس کے جوابات جو نکلتے ہیں وہ
فلسفہ بتاتا ہے۔خاص طور پر مادہ اور وقت پر بحث کی جاتی ہے۔(۴۵) پنتالیسواں علم سائیکالوجی یا علم النفس ہے۔انسان میں کیا کیا داخل ہے اور وہ کس طرح پیدا
ہوتا ہے۔انسانی عقل اور جانوروں کی عقل میں کیا فرق ہے۔اس قسم کی بحث اس علم میں ہوتی ہے۔(۴۶) چھیالیسواں علم علم الاخلاق ہے۔اخلاق کیا ہیں وہ اچھے پائمر سے ہیں۔