بچوں کی اخلاقی تربیت کیلئے ضروری ہدایات
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
154
کا علم نہیں لے لیا جائے تو یہ ٹھیک نہیں۔عورت کس وقت مہر دے سکتی ہے
ہاں اگر عورت کو مبرمل جائے اور اس پر چار پانچ سال ہو گئے ہوں یا کم از کم ایک سال تک اُس کے پاس
رو پی رہ چکا ہوتو پھر اگر وہ اسے اپنے خاوند یا ماں باپ کو دیدے تو میں کہوں گا درست ہے اور پسندیدہ۔اگر
کسی عورت کا مہر ایک ہزار ہو اور اُسے خاوند ایک لاکھ اپنی طرف سے دیدے تو میں کہتا ہوں وہ عورت اگر گھر
بار کی ضروریات اور حالات سے وقف ہونے کے بعد ایک لاکھ ایک ہزار روپیہ بھی ماں باپ کو دیدے تو میں
کہوں گا اُس نے بہت اچھا کیا لیکن اگر ماں باپ شادی کے وقت ہی لیتے ہیں تو یہ بردہ فروشی ہے جو گناہ ہے
لیکن جو عورت شادی کے بعد ماں باپ کی مدد کرے گی اور اپنی ضروریات کو سمجھتے ہوئے مہر کی رقم ہی نہیں بلکہ
صلى الله
وہ
اس سے بھی زیادہ ماں باپ کو دے گی وہ خدا تعالی کی مقبول ہو گی ، رسول کریم نے کی بھی مقبول ہوگی اور وو
ماں باپ کی خدمت کا نیک نمونہ پیش کر یگی۔پس اسلام کی یہ تعلیم ہے اس کے خلاف کرنے والا تمدن ،
تہذیب اور سیاست کو توڑے گا۔( از مصباح جون ۱۹۴۱ء )
بچوں کی اخلاقی تربیت کے لئے ماں باپ کو ضروری ہدایات
فرمودہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
۱۹۳۵ء میں حضرت خلیفہ انبیع الثانی رضی اللہ تعالی عنہ نے بچوں کی بیت کے متعلق ایک خطبہ
ارشاد فرمایا جس میں نہایت اہم اور ضروی نصائح فرمائیں۔بچپن کی تربیت کا زیادہ تر تعلق چونکہ ماؤں سے
ہوتا ہے اس لئے احمدی خواتین کی خاطرہ و نصائح درج ذیل کی جاتی ہیں:
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اخلاق اور اعمال کی درستگی کے لئے صرف ارادہ ہی کر لینا کافی نہیں بلکہ اس کے ساتھ مشق اور محنت کی
بھی ضرورت ہوتی ہے۔محنت اور مشق کے بغیر محض ارادہ کچھ فائدہ نہیں دے سکتا۔لیکن جہاں ارادہ کے ساتھ
مشق کا ہونا ضروری ہے اور بغیر محنت مشقت کے محض ارادہ بے فائدہ ہے وہاں پر یہ بات بھی ہے کہ وہ مشق
155
اور محنت بھی خاص حالات اور خاص اوقات سے تعلق رکھتی ہے اور بہترین حالات اور واقعات میں سے جو
اخلاق اور اعمال کی درستگی کیلئے مناسب اور موزوں ہیں ان میں سے سب سے بڑھ کر بچپن کا زمانہ ہے۔بچپن
کے زمانہ میں جس آسانی کے ساتھ ایک بچہ کسی کسب کو سیکھ سکتا ہے اور اس کے لئے محنت اور مشقت کی تکلیف
برداشت کر سکتا ہے بڑی عمر میں برداشت نہیں کر سکتا۔بچے کے احساسات اس قسم کے ہوتے ہیں کہ وہ محنت
اور مشقت کو بہت کم محسوس کرتا ہے۔وہ اُس خالی پیالے کی طرح ہوتا ہے جس میں ہر ایک چیز ڈالی جاسکتی
ہے بچہ ہر ایک کام کے سیکھنے کے لئے تیار ہوتا ہے اس لئے جس امر کی اُس کو مشق کرائی جائے وہ بآسانی کر سکتا
ہے۔مجھے اپنے بچپن کا زمانہ یاد آتا ہے اور وہ حالات اور واقعات بالکل میری آنکھوں کے سامنے ہیں کہ
سخت سے سخت تپش اور شدید گرمی کے وقت میں باہر نکل جاتا اور تپش اور گرمی بالکل محسوس نہ کرتا بلکہ مجھے
خوب یاد ہے کہ میں اپنے نفس میں اپنے اوپر یہ بڑا ظلم سمجھا کرتا تھا جب مجھے والدہ صاحبہ یا دوسرے نگران گرمی
میں باہر نکلنے اور کھیلنے سے روکتے تھے۔میں اس گرمی میں باہر نکل جاتا اور کچھ محسوس نہ کرتا۔میں سمجھتا ہوں کہ
جو خیالات بچپن میں میرے ذہن میں پیدا ہوتے تھے وہی دوسرے بچوں کے دلوں میں بھی پیدا ہوتے ہوں
گے جبکہ انہیں گرمی کے وقت باہر نکلنے سے روکا جاتا ہو گا۔وجہ یہ ہے کہ بچپن میں ایسی باتوں کا احساس نہیں ہوتا۔تو جس قدر محنت اور مشقت کی تکلیف کو ایک بڑا آدمی محسوس کرتا ہے بچہ اُس کو محسوس نہیں کرتا۔خدا تعالیٰ نے
اپنی حکمت کے ماتحت اس کے احساسات کو باطل کیا ہوا ہوتا ہے اس لئے اس کو کسی امر کے لئے مشق کرنے
میں اتنی دقت محسوس نہیں ہوتی اور جن باتوں کی اُس وقت مشق کرتا ہے اُن کا آئند و زندگی میں بڑا اثر ہوتا ہے
لیکن جن کی مشق بچپن میں نہ ہو اُن میں بڑی عمر میں سخت دقت پیش آتی ہے۔تین آدمی مجھے ایسے معلوم ہیں
جو نماز میں صحیح طور پر تشہد نہیں بیٹھ سکتے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ بچپن میں ان
کو صیح طور پر تشہد بیٹھنے کی مشق نہیں
کرائی گئی یا کسی نے اُن کو ٹو کا نہیں نا وہ صحیح طور تشہد بیٹھنے کی عادت ڈالتے یا ٹوکنے والوں سے اُن کا اس طرح
بیٹھنا پوشیدہ رہا اور اب بڑی عمر میں وہ صیح طور پر نہیں بیٹھ سکتے۔دو نہایت مخلص اور ہماری جماعت میں شامل
ہیں اور ایک کا ہماری جماعت سے تعلق نہیں اگر اب وہ چاہیں اور کوشش بھی کریں تو صحیح طور پر تشہد نہیں بیٹھ
سکتے۔تو بچپن کا زمانہ ایسا ہوتا ہے کہ بچے کے اس وقت کے حالات کے ماتحت اس سے جس قسم کی مشق
کرائیں وہ بآسانی کر سکتا ہے۔
156
لیکن اگر بچپن میں جھوٹ یا چوری وغیرہ کی بد عادات پڑ جائیں تو بڑے ہو کر ان کو کتنے ہی وعظ ونصیحت
کئے جائیں، کتنا ہ سمجھایا جائے اور کتنی ہی ملامت کی جائے لیکن وہ ان افعال کو بُراسمجھتے ہوئے بھی ان میں
مبتلا ہو جاتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے ایسے لوگ جھوٹ بولتے ہیں اور پھر روتے ہیں کہ ہم سے یہ غلطی ہوگئی ،
چوری کرتے ہیں اور پھر افسوس کرتے ہیں کہ ہم سے ایسا ہوا بلکہ میں نے دیکھا ہے انہوں نے خود ہی اپنی
غلطی کو محسوس کر کے چوری کا اقرار کیا اور اس کا ازالہ بھی کر دیا لیکن پھر بھی چوری کی عادت سے باز نہیں رہ
سکتے۔تو بچپن کی عادات انسان کے ساتھ جاتی اور باقی رہتی ہیں۔الا ماشاء اللہ۔اس لئے بچپن میں بچوں کو
اخلاق فاضلہ کی مشق کرانی چاہئے اس سے آئندہ نسلوں کے اخلاق کی حفاظت ہو جائے گی۔یہ بچپن میں
تربیت نہ ہونے کا نتیجہ ہے کہ کئی ایسے آدمی ہیں جو بہت مخلص اور نیک ہیں لیکن بے ساختہ اُن کے منہ سے
گالیاں نکل جاتی ہیں۔بعض مصنف ہیں جو مخلص ہیں لیکن باوجود احتیاط کے اُن کے قلم سے درشت الفاظ نکل
جاتے ہیں اور جب سمجھایا جائے تو نہایت سنجیدگی اور متانت سے کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے تو کوئی سخت لفظ نہیں
لکھا۔یہ بچپن کی عادت کا نتیجہ ہے کہ وہ اس فعل کی مضرتوں سے واقف ہوتے ہوئے بھی اس سے بچ نہیں
سکتے۔حضرت خلیفہ اول فر مایا کرتے تھے ایک شخص کی نسبت مجھے خبر دی گئی کہ وہ بہت گالیاں دیتا ہے۔ایک
روز علیحدگی میں میں نے اُسے نصیحت کی کہ میں نے سُنا ہے کہ آپ گالیاں دیتے ہیں اس سے بچنا چاہیئے
کیونکہ اس سے انسان کے اپنے اخلاق بھی خراب ہوتے ہیں اور دوسروں
کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔وہ یہ سنکر
بے اختیار نہایت گندی اور بخش گالی دے کر کہنے لگا کون کہتا ہے کہ میں گالیاں دیتا ہوں۔تب میں نے سمجھ لیا
که به شخص معذور ہے بلا ارادہ گالی اس کے منہ سے نکل جاتی ہے کیونکہ وہ چاہتا نہیں تھا کہ گالی دے مگر بے
اختیار اس کے منہ سے گالی نکل گئی اور وہ محسوس بھی نہیں کرتا تھا کہ میں تو اب بھی گالی دے رہا ہوں۔تو جب
انسان
کو کسی عیب کی عادت ہو جاتی ہے پھر وہ اس عیب کو عیب ہی نہیں سمجھتا اور اگر سمجھتا ہے تو کرتے وقت اس
کو محسوس نہیں کرتا۔ایسے لوگوں کو اگر سمجھایا جائے تو انکار کر دیتے ہیں کہ ہم نے تو ایسا فعل نہیں کیا۔مجھے اس
بات کا بہت تجربہ ہے کیونکہ ہر روز لوگوں سے معاملہ کرنا پڑتا ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ بہت لوگ ہیں، ہمیشہ
عیب چینی کرتے ہیں مگر وہ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہتے جاتے ہیں ہماری عادت نہیں کہ کسی کی عیب چینی کریں
مگر یہ بات یوں ہے۔اور غالباً اگر وہ دن میں ہزار باتیں بھی دوسروں کی غیبت اور عیب چینی کی کریں تو ہر بار
157
وہ ساتھ یہ بھی کہیں گے ہماری یہ عادت نہیں ہے کہ کسی کی عیب چینی کریں۔حالانکہ سو میں سے پچاس باتیں
اُن کی عیب چینی کی ہوتی ہیں مگر وہ عیب چینی کرتے ہوئے بھی نہیں سمجھتے کہ ہم عیب چینی کر رہے ہیں۔اگر
بچپن میں اُن کی اصلاح اور عمرانی کی جاتی تو اُن کی یہ حالت نہ ہوتی۔غرض بچپن کا زمانہ اخلاق فاضلہ کے
سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔اگر کوئی قوم اعلے اخلاق اور پسندید و اعمال میں ترقی کر سکتی ہے تو اس کے لئے بہترین ذریعہ یہی ہے کہ
وہ اپنی اصلاح کی بھی کوشش کرے مگر اپنی نسل کی اصلاح اور اُس کے اخلاق کی خاص نگرانی کرے۔بچپن کے
زمانہ میں جہاں بچہ بہت جلد اور آسانی کے ساتھ اخلاق فاضلہ سیکھ سکتا ہے وہاں اگر اُس کی نگرانی نہ کی جائے
اور اُس کے اخلاق خراب ہو جائیں تو ایسا خطرناک ہو جاتا ہے کہ دوسرے بچوں کے اخلاق کو بھی بگاڑ دیتا ہے۔بڑے بڑے آدمی تو چونکہ عیب کو عیب سمجھنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔اس لئے اس سے بچنے کی کوشش بھی
کرتے ہیں لیکن بچوں میں چونکہ نقل کر نیکی عادت ہوتی ہے اس لئے وہ جو کچھ دوسرے کو کرتے دیکھتے ہیں
وہی کرنے لگ جاتے ہیں۔ایک لڑکے کو اگر جھوٹ بولنے کی عادت ہوگی یا گالیاں دینے یا چوری کرنے کی تو
جتنے لڑکوں کا اُس سے تعلق ہو گا وہ سارے کے سارے ان حرکات میں اُس کی نقل کریں گے اور اس طرح وہ
بھی جھوٹ بولنے ، گالیاں دینے اور چوری کرنے کے عادی ہو جائیں گے۔تو بچپن کا زمانہ نہ صرف یہ کہ
اخلاق فاضلہ سکھنے کا بہت بڑا میدان ہے بلکہ دوسروں کے اخلاق بگاڑنے کا بھی بہت بڑا ذریعہ ہے۔میرے نزدیک بڑے بڑے لیڈر بھی اپنے لیکچروں اور تقریروں میں ایسے کامیاب نہیں ہو سکتے جتنا
ایک بچہ دوسرے بچوں
کو اپنی باتوں سے متاثر کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔میں مذہبی پیشواؤں کو اس سے
مستقلی کرتا ہوں کیونکہ اُن کے ساتھ ایماء ملائکہ ہوتا ہے جو اُن کی قبولیت کو پھیلاتے ہیں۔ایک بچہ کو جھوٹ
بولنے کی عادت ہوتی ہے وہ سو یا دو سولر کے جھوٹ بولنے والے بہت آسانی سے پیدا کر سکتا ہے ایک لڑکا جسے
چوری کی عادت ہوتی ہے وہ بآسانی سود و سولڑ کا چوری کرنے والا پیدا کر سکتا ہے۔غرض بچپن میں جنکے اخلاق
خراب ہو جاتے ہیں وہ نہ صرف اپنے آپ کو تباہ کر لیتے ہیں بلکہ اوروں کی بھی تباہی کا باعث بنتے ہیں
اور بچپن کی عادت کا اس قدر اثر ہوتا ہے کہ بڑے ہو کر اُن کی اصلاح مشکل ہو جاتی ہے۔حتما کہ بڑے بڑے
فلاسفر اور سمجھدار ہو کر بھی اُن کے سامنے عاجز رہ جاتے ہیں۔پس اخلاق فاضلہ کے لئے میرے نزدیک سب
158
سے زیادہ ضروری امر یہ ہے کہ اپنی آئندہ نسلوں کی اصلاح اور درستی کی پوری پوری فکر اور نگرانی کی جائے اور
یہ بات کوئی معمولی نہیں بلکہ بہت بڑی بات ہے۔اس کے لئے سب سے پہلا طریق وسطی اور میانہ روی ہے
نہ تو بچے پر اتنی سختی کی جائے کہ اُسے دوسرے بچوں سے ملنے کا موقع ہی نہ دیا جائے اور نہ اتنی نرمی کی جائے
کہ خواہ وہ کچھ کرتا پھرے اُس کی نگرانی نہ کی جائے۔اگر اُسے دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے گودنے سے
روک دیا جائے گا تو اس سے اُس کے اخلاق درست نہیں ہو سکیں گے کیونکہ ایسی صورت میں وہ اس بات کے
لئے تیار رہتا ہے کہ بدی اُس کے سامنے آئے اور وہ جھٹ اُسے قبول کر لے کیونکہ بدی کا مقابلہ ارادہ کی
قوت سے ہوتا ہے اور وہ اس وقت تک نہیں پیدا ہوسکتی جب تک بچہ اچھے اور بُرے دونوں قسم کے بچوں سے
نہ ملے۔جس بچے کو گھر بند رکھا جائے اور کسی سے ملنے نہ دیا جائے وہ پچاس برس کی عمر میں بھی لڑکا ہی رہے
گا۔کیونکہ اس کی مثال اُس کانچ کے برتن کی سی ہوگی جسے ذرا ٹھو کر گی اور وہ ٹوٹ گیا۔جب بھی کوئی بدی اُس
کے سامنے آئے گی وہ مقابلہ نہیں کر سکے گا لیکن اگر وہ لوگوں سے ملتار ہے تو اُس کے اندر شناخت پیدا ہو جاتی
ہے کہ نیکی کیا ہے اور بدی کیا ہے اور بدی سے بچنے کی طاقت حاصل ہو جاتی ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ جن
بچوں کی ہمیشہ بختی کے ساتھ نگہداشت کی جاتی ہے وہ بہت کمزور ہوتے ہیں اور وہ اگر نیکی بھی کرتے ہیں تو
عادت کے ماتحت نہ کہ بدی کے مقابلہ کی طاقت کی وجہ سے۔یہی وجہ ہے کہ بدی کے پیش ہونے پر بہت جلد
اس میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔اسی طرح جن کو بالکل آزاد چھوڑ دیا جاتا ہے اور کسی قسم کی نگرانی نہیں کی جاتی اُن
کی مثال ان بھیڑوں کی ہے جنہیں بھیڑیوں کے آگے چھوڑ دیا جاتا ہے۔اگر وہ بد اخلاقی سے بچے رہیں یا
اُن کی کسی طرح اصلاح ہو جائے تو اس میں اُن کے ماں باپ کا کوئی حصہ نہیں ہوتا لیکن اگر وہ تباہ ہو جا ئیں
اور اُن کے اخلاق بر باد ہو جا ئیں تو اس کے ذمہ دار ماں باپ ہوتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے فرض کی
ادائیگی سے غفلت کی اور اپنی اولاد کی کچھ حکمرانی نہ کی۔غرض بچوں کے اخلاق کی درستی میں میانہ روی اختیار
کرنی چاہئے نہ تو آنی تھی کرنی چاہیئے کہ وہ کسی سے مل ہی نہ سکیں اور نہ اتنی آزادی دینی چاہیئے کہ وہ جو چاہیں
کرتے پھریں اور اُن کی کوئی نگہداشت نہ کی جائے۔بچے عام طور پر اخلاق ماں باپ سے نہیں سیکھتے بلکہ زیادہ تر اخلاق دوسرے بچوں سے سیکھتے ہیں مگر ماں
باپ یہ پتہ لگاتے رہنا فرض ہے کہ بچے کیا سیکھ رہے ہیں۔اور یہ کوئی مشکل بات نہیں کیونکہ بچے جو کچھ
159
دوسروں سے سیکھتے ہیں وہ جھٹ دوسروں کے سامنے بھی کرنے لگ جاتے ہیں اس طرح اُن کے عیوب کا پتہ
لگ جاتا ہے۔اگر ماں باپ عمدگی سے انکی اصلاح کرنی چاہیں تو بہت آسانی سے کر سکتے ہیں لیکن بہت ہیں
جو نیچے کی ایسی حرکات پر جو نا پسندیدہ ہوتی ہیں پیار اور محبت کی وجہ سے کچھ نہیں کہتے اور اگر ایک آدھ دفعہ کہہ
بھی دیا تو پھر خیال نہیں رکھتے۔اور بہت سے ایسے ہیں کہ اگر اُن کو اُن کے بچوں کے عیب بتلائے جائیں تو وہ
لڑنے لگ جاتے اور خواہ مخواہ اپنے بچے کی تائید کرنے لگ جاتے ہیں اور بعض اوقات بچوں
کی لڑائی کی وجہ
سے بڑوں میں لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔تو سب سے پہلی اور نہایت ضروری بات یہ ہے کہ ماں باپ بچوں
سے ناجائز محبت نہ کریں۔اگر کوئی اُن کے بچے کے متعلق شکایت کرے تو اس کی اصلاح کی تجویز کریں۔اگر
بچہ جھوٹ بولتا ہے یا چوری کرتا ہے یا کوئی اور بدی اس میں ہے تو اسے سرزنش کر یں لیکن ایسی بھی سختی نہ ہو کہ
بچہ ان سے چھپ کر بدی کرنے لگے۔بعض لوگ اتنی کفتی کرتے ہیں کہ بچہ پھر یہ کوشش کرتا ہے کہ میرے
عیب کا ماں باپ یا کسی اور کو پتہ نہ لگے۔اس طرح وہ پوشیدہ عیب کرنے کا عادی ہو جاتا ہے اور ایسے بچوں
کے عیوب کی اصلاح نا ممکن ہو جاتی ہے اس لئے ہمیشہ اس بات کی بھی نگرانی کرنی چاہیئے کہ بچہ چھپ کر عیب
نہ کرے تا اُس کے عیوب کا پتہ لگتار ہے اور اس طرح بڑی آسانی سے اُس کی اصلاح ہو سکتی ہے۔عیب کس
طرح پیدا ہوتا ہے اور اُسے کس طرح چھڑایا جاسکتا ہے یہ ایک بڑا علم ہے جسے میں اس وقت چھوڑتا ہوں۔اس وقت جو بیان کرنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ اخلاق اور اعمال کی درستی کے لئے نہ تو بچوں پر سخت پابندی کی
جائے کہ وہ کسی سے نہ مل سکیں اور نہ اُن کو بالکل آزا اور ہنے دیا جائے کہ وہ جو چاہیں کرتے پھریں ان کی کوئی
نگرانی نہ کی جائے۔دوسرے یہ کہ بچوں سے ناجائز محبت بھی نہ کی جائے۔اس بات کی تفصیل کے بعد اب میں یہ بھی بتلاتا ہوں کہ جہاں اپنے بچوں کی اصلاح کی فکر اور
نگہداشت ضروری ہے وہاں دوسرے بچوں کے اخلاق و عادات کی نگہداشت بھی ضروری ہے۔پس آپ جب تک دوسروں کے بچوں کے اخلاق کی بھی نگرانی نہیں کریں گے اپنے بچوں کی طرف
سے مطمئن نہیں ہو سکتے۔عام علاجوں میں سے ایک یہ بھی ہے جو حضرت خلیفہ الاوّل بھی فرمایا کرتے تھے کہ بچوں کو بعض مفید
فقرے یاد کرادئے جائیں جن میں اُن کو بتایا جائے کہ ہم یہ کریں گے یہ نہیں کریں گے۔اس کا بھی بہت
160
الله
بڑا اثر ہوتا ہے۔دوسری بات جو رسول کریم ﷺ سے ثابت ہے وہ یہ ہے کہ رات کو سونے سے پہلے دعا کی
عادت ڈالی جائے۔کیونکہ ذکر الہی کئے بغیر سونا جائز بھی نہیں۔آنحضرت ﷺ بلا ناغہ آیت الکرسی اور تینوں قل
پڑھ کر اپنے بدن پر پھونکا کرتے تھے جس بات کو آپ بلا ناغہ کریں وہ سنت کہلاتی ہے پس جس طرح نماز کی
سنتیں ضروری ہیں اسی طرح یہ سنت بھی ضروری ہے اور اگر اُن کو ترک کرنے میں گناہ ہے تو پھر اس کے
ترک کرنے میں بھی گناہ ہونا چاہیئے۔اگر کہا جائے کہ نماز کی سنتوں کے متعلق تو آنحضرت ﷺ نے
خصوصیت سے فرمایا ہے اس لئے وہ ضروری ہیں۔تو میں کہتا ہوں سونے سے پہلے دعا کے متعلق بھی آپ
نے فرمایا ہے اور ثابت ہے کہ بعض آدمیوں کو آپ نے دعا سکھلائی۔آخر کسی خاص اہتمام کے ساتھ نہ نماز
کی سنتوں کے متعلق آپ نے عام لیکچر دیا اور تاکید کی اور نہ سونے سے پہلے دعا کے متعلق کوئی ایسی کاروائی کی۔جس طرح اُن ستوں کے متعلق آپ نے حکم فرمایا اسی طرح اس سنت کے متعلق بھی ثابت ہے کہ آپ نے
بعضوں کو دعا سکھلائی اور اس کی تاکید کی۔تو سونے سے پہلے دعا کرنا اسلام کے لئے ایسے امور میں سے ہے
جو ایک مومن کے لئے نہایت ضروری ہے اگر بچوں کو بھی ایک ایک دعا یاد کرا دی جائے اور سونے سے پہلے
اس دعا کا پڑھانا شروع کرایا جائے تو اس سے بہت بڑا فائدہ ہوسکتا ہے۔عیسائیوں میں دیکھا ہے وہ اپنے
بچوں کو سونے نہیں دیتے جب تک کہ پہلے اُن سے مذہبی دعا نہ کر لیں۔اس
کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بچہ بڑا ہوکر
وہر یہ ہی کیوں نہ ہو جائے عیسائیت کے احکام کا اس کے دل میں خوف اور ڈر ضرور رہتا ہے لیکن مسلمانوں
میں یہ بات نہیں۔میں نے بتایا ہے کہ خواہ ماں باپ کتنی بھی کوشش کریں کہ ان کا بچہ بداخلاقیوں کے بداثرات سے محفوظ
رہے جب تک بچے کی صحبت اور مجلس نیک نہ ہو گی اُس وقت تک ماں باپ کی کوشش بچوں کے اخلاق درست
کرنے میں کارگر اور مفید ثابت نہیں ہو سکتی۔بے شک ایک حد تک اٹھی اچھی تربیت سے بچوں میں نیک خیالا
ت پیدا ہوتے ہیں لیکن اگر بچے کی عمدہ تربیت کے ساتھ اس کی صحبت بھی اچھی نہ ہو تو بد صحبت کا اثر تربیت
کے اثر کو اتنا کمزور کر دیتا ہے کہ اس تربیت کا ہونا نہ ہونا قریباً مساوی ہو جاتا ہے۔بچپن کی بدصحبت ایسی بد
عادات بچے کے اندر پیدا کر دیتی ہے کہ آئندہ عمر میں اُن کا ازالہ ناممکن ہو جاتا ہے۔ایسے آدمی کے قلب میں
دو متضاد کیفیتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔ایک طرف تو ماں باپ کی نیک تربیت اس کو نیکی کی طرف کھینچتی ہے اور
161
دوسری طرف بد صحبت بدی کا میلا ان اُس کے اندر پیدا کرتی ہے اور وہ ہمیشہ اسی کشمکش میں جتلا رہتا ہے اور
نفس لوامہ کے اثر سے اس
کو کبھی آزادی حاصل نہیں ہوتی۔ماں باپ کی تربیت اگر خشیتہ اللہ اس کے اندر پیدا
کرتی ہے تو بد صحبت اُس کے مقابلہ میں اُس کی ہمت اور حوصلے کو پست کر دیتی ہے۔پس کامل تربیت اسی
وقت ہو سکتی ہے جب اچھی تربیت کے ساتھ محبت بھی اچھی ہو۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا تھا بچوں کو کسی سے نہ ملنے دینا اور انہیں قید رکھنا بھی کوئی نیک نتیجہ پیدا نہیں کر
سکتا کیونکہ اس طرح جہاں اُس کی تربیت نامکمل رہتی ہے وہاں اس کے اعضاء کی نشو و نما بھی اچھی طرح نہیں
ہوسکتی۔وہ بچہ جسے بدی کے اثر سے بچانے کے لئے ہم عمر بچوں کے ساتھ کھیلنے کا موقعہ نہیں دیا جاتا ایک طرف
اُس کی صحت خراب رہتی ہے اور اُس کے اعضاء پوری طرح نشو و نما حاصل نہیں کر سکتے دوسری طرف ایسے
بچے ساری عمر بچے ہی رہتے ہیں خواہ اُن کی عمر چالیس پچاس سال کی ہی ہو جائے کیونکہ وہ اُسی وقت تک بدی
سے بچے رہ سکتے ہیں جب تک کہ بدی اُن کے سامنے پیش نہیں ہوتی لیکن جب بھی بدی اُن کے سامنے پیش
ہو وہ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور جھٹ اس میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔پس بچوں کو دوسرے بچوں سے نہ ملنے
دینے اور علیحدہ قید رکھنے سے ہم اُن کو بدی کے اثرات سے محفوظ نہیں رکھ سکتے بلکہ اس طرح اور بھی زیادہ اُن
کو بدیوں کے اثرات کو جلد تر قبول کرنے کے قابل بنا دیتے ہیں۔ان حالات میں ہمیں دیکھنا چاہیئے کہ وہ
کون سے طریق ہیں جن سے بچوں
کی تربیت عمدگی کے ساتھ کی جاسکتی ہے۔سب سے پہلی بات جو بچے کی تربیت کے واسطے ماں باپ کے لئے ضروری ہے وہ یہ ہے کہ بچے کے
ذہن میں کسی بدی کی نسبت یہ خیال نہ پیدا ہونے دیں کہ اس کی کوئی اہمیت نہیں تا وہ اس بدی کو حقیر نہ سمجھنے لگ
جائے۔بہت سے ماں باپ ہیں جو دل سے چاہتے ہیں کہ بدی کا اثر اُن کے بچوں پر نہ ہو لیکن وہ اپنا نمونہ ایسا
اُن کے سامنے پیش کرتے ہیں کہ بچوں کی نگاہ میں وہ بدی حقیر ہو جاتی ہے اور اس کی وجہ سے بدی کا خیال اُن
کے دل میں پیدا ہو جاتا ہے۔مثلاً عام طور پر ماں باپ یہ چاہتے ہیں کہ بچہ جھوٹ نہ بولے لیکن خود اس کے
سامنے جھوٹ بول لیتے ہیں۔بعض اوقات ایک کام سے جو انہوں نے کیا ہوتا ہے مگر بچے سے اس کو چھپانے
کے لئے ( کیونکہ اُس کا چھپانا بچے کے حق میں مفید ہوتا ہے ) دو انکار کر دیتے ہیں۔یا اگر بالکل صاف انکار
نہیں کرتے تو ٹال مٹول اور ہیر پھیر کرنے لگ جاتے ہیں تا بچے کا خیال اس کی طرف سے بدل جائے لیکن
162
بچے کا ذہن خدا نے ایسا بنایا ہوتا ہے کہ وہ نہایت ہوشیار ہوتا ہے کیونکہ وہ ترقی کر رہا ہوتا ہے اور اپنا علم بڑھا رہا
ہوتا ہے اس لئے وہ ہر بات کی زیادہ چھان بین اور جستجو کرنا ہے اور بات کو فورا تاڑ جاتا ہے۔ماں باپ تو یہ سمجھ
رہے ہوتے ہیں کہ ہم اسکی خیر خواہی کر رہے ہیں کہ اُس سے اس بات کو چھپارہے ہیں اگر نہ چھپائیں تو اس
کو نقصان ہو گا لیکن اُن کی اس روش سے وہ یہ سبق حاصل کر رہا ہوتا ہے کہ ایک کام کر کے پھر اس سے انکار بھی
کیا جا سکتا ہے یا اس کو ادھر اُدھر کی باتوں سے چھپایا بھی جاسکتا ہے کیونکہ وہ خوب سمجھتا ہے کہ ماں باپ نے
ایسا کام کیا تو ضرور ہے مگر اب وہ اُس سے چھپا رہے ہیں۔بچوں کے متعلق یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ وہ کسی بات کو تاڑ نہیں سکتے۔یا کوئی بات اُن کے ذہن سے اتاری
جاسکتی ہے۔وہ جس طرح جھٹ کسی بات کی تہہ تک پہنچ جاتے ہیں اسی طرح ہر بات جو اُن کے سامنے کی
جائے اُسے سمجھ جاتے ہیں۔میں نے ایک تماشا گر کی کتاب پڑھی ہے جو کہ بہت بڑے تماشاگروں میں سے
ہے وہ خود تماشے کرتا اور بڑے بڑے تماشوں کا موجد ہے وہ اپنی کتاب میں اپنے تجربہ کی بناء پر لکھتا ہے میں
نے اپنے کام میں سب سے زیادہ خطر ناک بچوں کو پایا ہے۔بڑے بڑے پروفیسروں ،سائنسدانوں اور
عقلمندوں کے سامنے میں نے تماشے کئے مگر مجھے کبھی ذرا گھبراہٹ نہیں پیدا ہوئی لیکن میں بچوں کے سامنے
تماشہ کرنے سے ہمیشہ گھبراتا ہوں کیونکہ بسا اوقات ایسا ہوا کہ بچوں نے میری چوری پکڑ لی ہے اور اس وجہ
سے مجھے اپنے تماشے میں ناکام ہونا پڑا ہے۔اس کی وجہ وہ یہ لکھتا ہے کہ بچہ چونکہ خالی الذہن ہوتا ہے اُس
نے اپنے دل میں کوئی رائے نہیں قائم کی ہوتی۔وہ اس عمر میں سیکھ رہا ہوتا ہے اور اپنے علم کو کامل کر رہا ہوتا ہے
اس لئے اُس کی نگاہ معمولی معمولی باتوں پر بھی پڑتی ہے جس سے راز افشاء ہو جاتا ہے۔لیکن بڑے آدمی جو
تماشہ کو دیکھتے ہیں یہ مجھتے ہیں کہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہم سیکھ چکے ہیں ان کی طرف توجہ کی ضرورت نہیں اس لئے
اُن کا ذہن بڑی بڑی باتوں کی طرف جاتا ہے اور ہمارا کھیل اُن کے سامنے بہت کامیاب ہوتا ہے۔بچے نے
چونکہ یہ رائے نہیں قائم کی ہوتی وہ بہت سادگی سے ہماری معمولی معمولی حرکات پر غور کرتا ہے اور اکثر ایسا ہوا
ہے کہ بچوں نے ہمارا خیال خراب کر دیا۔پھر وہ اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ سب سے بڑا اور ہوشیار اور تجربہ کار
تماشہ کرنے والا میں اس کو قرار دوں گا جس کا بھید بچے دریافت نہ کر سکیں۔غرض بچوں کے ذہن نہایت ہی
حساس ہوتے ہیں اور اُن سے کوئی چیز چھپانی بہت مشکل ہوتی ہے۔جن حالات اور جن وجوہات کی بناء پر
163
ماں باپ بچے سے کوئی چیز چھپا رہے ہوتے ہیں وہ اپنے دل میں خوش ہو رہے ہوتے ہیں کہ اس طرح ہم
نے بچے سے اس چیز کو چھپا لیا ورنہ بچے کو اس سے نقصان پہنچتا مگر وہ ایک نقصان سے بچا کر بچہ نو دوسرا
نقصان پہنچارہے ہوتے ہیں۔خواہ والدین کے نزدیک حالات کچھ ہی ہوں چونکہ بچے کی نگاہ ان حالات پر
نہیں پڑتی اسلئے وہ ماں باپ کی اس کاروائی سے یہ سبق حاصل کرتا ہے کہ کسی چیز کو چھپانے کے لئے اس
طرح جھوٹ بھی بولا جاتا ہے۔کیونکہ جس وقت ماں باپ ایک کام کر کے بچے کے سامنے اس سے انکار کر
تے ہیں یا ادھر ادھر کی باتیں کر کے اس کو چھپانا چاہتے ہیں تو وہ خوب سمجھ رہا ہوتا ہے۔اور چونکہ بچہ حسّاس اور
ذ کی ہوتا ہے اور ماں باپ کا ایک اعلے درجہ کا شاگرد ہوتا ہے اس لئے وہ یہ سبق حاصل کرتا ہے کہ کسی وقت اگر
ضرورت پیش آئے اور وہ بھی ایک چیز کو چھپانے کے لئے اپنا طریق بدل ڈالے تو حرج نہیں کیونکہ وہ دیکھتا
ہے کہ میرے ماں باپ ایسا ہی کرتے ہیں۔پس پہلی غلطی اولاد کی تربیت میں جو والدین سے سرزد ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ گو وہ دل سے چاہتے ہیں
کہ بچوں کو نقصان اور عیب سے بچائیں مگر خود پوری پوری احتیاط نہیں کرتے اور اپنا نمونہ اور عمل اُن کے
سامنے اچھا پیش نہیں کرتے جس کی وجہ سے وہ خود بچوں کو جھوٹ سکھانے کا موجب ہو جاتے ہیں۔مثلاً بعض
دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ والدین کوئی چیز گھر میں لاتے ہیں بچہ بیمار ہوتا ہے اُس کو کھلانے میں نقصان کا خطرہ
ہوتا ہے اس لئے جب وہ مانگتا ہے تو کہہ دیتے ہیں وہ چیز تو گھر میں آئی ہی نہیں حالانکہ بچے کو اس کی خبر ہو چکی
ہوتی ہے۔گروہ اپنے ذہن میں سمجھ لیں کہ ہم نے جھوٹ نہیں بولا کیونکہ بچہ کا فائدہ کر رہے ہیں مگر اس میں کیا
شک ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں اور دور پر دو بچے کو جھوٹ کی تعلیم دے رہے ہوتے ہیں یا پھر بعض
دفعہ وہ انکار تو نہیں کرتے مگر یہ کہہ دیتے ہیں ہم نے وہ چیز کھالی ہے حالانکہ بچہ خوب جانتا ہے کہ انہوں نے
ابھی کھائی نہیں یا کہہ دیتے کہ وہ چیز تو کوئی اٹھا لے گیا یا ضائع ہو گئی حالانکہ بچہ جانتا ہے کہ نہ کوئی اٹھا لے گیا
اور نہ وہ ضائع ہوئی۔وہ چیز واقع میں آئی اور والدین نے اُس سے چھپ کر کھائی جسے اس نے چلمن کے
پیچھے سے دیکھا ہوتا ہے۔اس طرح وہ ماں باپ سے جھوٹ بولنے کا سبق سیکھتا ہے اور اس کے دل میں اس
عیب کی کوئی اہمیت نہیں رہتی اور دو جھوٹ بولنے لگ جاتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ خواہ زبانی میرے ماں
باپ مجھے منع کرتے ہیں مگر موقع پر وہ خود بھی جھوٹ بول لیتے ہیں اس لئے یہ کوئی بری بات نہیں۔
164
اسی طرح ایک اور عیب چوری ہے۔میرے نزدیک چوری جھوٹ سے بھی زیادہ دیانتداری کے ساتھ
ماں باپ بچوں کو سکھاتے ہیں اور گویا خصوصیت سے بچوں کو اس کی تعلیم دیتے ہیں۔مثلاً بعض دفعہ ماں باپ
ایک چیز بچے کو نہیں دینا چاہتے لیکن اُس کے اصرار کی وجہ سے اسے دے دیتے ہیں اور پھر نظر بچا کر اس سے
چھپا لیتے ہیں۔بے شک اُن کا یہ فعل اخلاقا چوری نہیں کہلا سکتا کیونکہ وہ اُن کی اپنی چیز ہے جسے وہ بچہ کونہیں
دینا چاہتے اور نظر بچا کر اٹھا لیتے ہیں۔مگر اس سے بچوں کے اندر اس بات کی جس پیدا ہو جاتی ہے کہ ایسا بھی
کیا جا سکتا ہے اور پھر وہ بھی کوشش کرنے لگ جاتے ہیں کہ ہم بھی چیز چھپائیں۔تو ماں باپ کی اس روش کا یہ
نتیجہ ہوتا ہے کہ جھوٹ سے بڑھ کر نہایت آسانی سے چوری کی عادت اُن سے سیکھ لیتا ہے۔الغرض پہلا
طریق جو بچوں کی تربیت کے لئے ضروری ہے وہ یہ ہے کہ ماں باپ ایسا طریق اختیار نہ کریں اور اپنے
افعال کو ایسے رنگ میں بچے کے سامنے پیش نہ کریں کہ جس سے بچے کے ذہن میں بد افعال کی طرف توجہ
پیدا ہو۔دوسر انقص بچوں کی تربیت میں میں نے دیکھا ہے اس وجہ سے پیدا ہوتا ہے کہ ماں باپ غریب ہوتے
ہیں یا امیر۔ان دونوں صورتوں میں بچوں میں دو نقص پیدا ہو جاتے ہیں جو میں آگے بیان کروں گا۔غریبوں
کے اندر غربت کی وجہ سے بعض نقائص پیدا ہو جاتے ہیں اور امیروں کی اولاد میں آسودگی اور وسعت مال کی
وجہ سے بعض نقائص پیدا ہو جاتے ہیں۔بعض امیروں کو میں نے دیکھا ہے بچوں کو اتنا خرچ دے دیتے ہیں
جس سے اُن کی عادات اور اخلاق بگڑ جاتے ہیں اور ان میں آوارگی پیدا ہو جاتی ہے۔کیونکہ بچے کی وقتی
ضرورت سے زیادہ جیب خرچ کا اس کے پاس جمع ہونا تمام بد صحبتوں اور بداخلاقیوں کا منبع ہے کیونکہ وہ بچے
جن کے اخلاق خراب ہو چکے ہوتے ہیں جب اُن کے ہاتھ میں اپنا کوئی چیز نہیں ہوتا جن سے وہ اپنی آوارگی
کی عادات کو پورا کر سکیں تو وہ پھر امیر لڑکوں کی تلاش میں رہتے ہیں اور اُن سے تعلق پیدا کر کے جہاں وہ اپنی
بد عادات کو اُن کے پیسوں کے ذریعہ پورا کرتے ہیں وہاں ان امیر لڑکوں کے اخلاق اور عادات کو بھی بگاڑ
دیتے ہیں۔اس سے میرا یہ مطلب نہیں کہ بچہ کے ہاتھ میں بالکل ہیسہ دیا ہی نہ جائے کیونکہ بچوں کو ان کی ضرورت
کے مطابق دینا بھی ضروری ہے تا کہ اس سے ان کے اندر خرید و فرخت کا ملکہ پیدا ہو لیکن اتنا خرچ ان کو نہیں
165
دینا چاہیئے جسے وہ اپنے پاس جمع رکھ سکیں کیونکہ ایسی حالت میں شریر اور آوارہ لڑکے اُن کے پاس جمع ہو کر اُن
کے اخلاق کو خراب کر دیتے ہیں اور اُن کو بھی آوارہ بنا دیتے ہیں۔چونکہ غریب لڑکوں کے گرد جمع ہو کر اُن کو کچھ
حاصل نہیں ہوسکتا اس لئے جن لڑکوں کو بڑی عادتیں پڑ جاتی ہیں وہ امیر لڑکوں کو تاڑتے رہتے ہیں اور آوارہ
گر دلڑ کے اپنی بد عادات کے پورا کرنے کے لئے امیروں کے لڑکوں کی تلاش میں لگے رہتے ہیں۔مجھے نہایت سخت حیرت ہوئی اپنے ایک معزز دوست پر کہ وہ اپنے بچے کو پچاس روپے ماہوار صرف
جیب خرچ دیتے تھے اور ابھی کہتے تھے میں نے اس کا جیب خرچ آگے سے کم کر دیا ہے۔میں اس لئے اسے
اتنا جیب خرچ دیتا ہوں کہ تا قادیان میں اس کا دل لگا ر ہے۔وہ ایک مخلص شخص ہیں اور اُن کا لڑکا بھی ابھی گو
بچہ ہے لیکن جہاں تک میں سمجھتا ہوں مخلص ہے۔مگر یہ طریق بچے کے اخلاق کو سخت بگاڑنے والا ہے۔بچے کو
اس کا جیب خرچ روزانہ اتنا دینا چاہئے جس سے اس کی اس وقت کی ضرورت پوری ہو جائے۔پھر ماں باپ کو
یہ بھی دیکھ لینا چاہیئے کہ جس ضرورت کے لئے اُس نے پیسے لئے ہیں اُس پر اُس نے خرچ بھی کئے ہیں یا نہیں۔پہلے اس سے دریافت کر لینا چاہیئے کہ کس ضرورت کے لئے وہ پیسے لیتا ہے۔مثلاً وہ خربوزے لینا چاہتا ہے
یا آم خریدنا چاہتا ہے یا کیا۔اور پھر اس بات کی تحقیق کر لینی چاہیئے کہ بتائی ہوئی ضرورت کے مطابق اُس نے
چیز لی بھی ہے یا نہیں۔اگر اس طرح نگرانی کی جائے تو بچے آوارگی سے بچ جائیں گے اور ان کے پاس آوارہ
اور بد عادات کے لڑکے جمع نہ ہو سکیں گے۔ایک نقص بچوں کے اخلاق کو بگاڑنے والا غربت کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے اور وہ اس طرح کہ ایسے ماں
باپ بعض دفعہ خود حریص ہوتے ہیں وہ کوئی چیز لاتے ہیں تو خود کھا لیتے ہیں اور بچہ کو نہیں دیتے اس لئے بچہ گھر
سے چوری نکال کر کھانے کا عادی ہو جاتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ باہر کی بھی چوری کرنے لگ جاتا ہے اس
طرح اس کے اخلاق خراب ہو جاتے ہیں اور وہ آوارہ ہو جاتا ہے اس لئے ماں باپ کو چاہئے کہ اگر کوئی چیز
گھر میں آئے تو پہلے بچوں کو دیں پھر آپ کھائیں۔دوسرا نقص جو اس غربت کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے وہ اس طرح کہ بعض ماں باپ ایسا تو نہیں کرتے کہ چیز
خود کھالیں اور بچے کو نہ دیں لیکن جب بچے کے دل میں کسی چیز کی خواہش پیدا ہوتی ہے اور وہ خود نہیں خرید
سکتے تو دوسروں سے مانگ کر کہ ہمارے بچے کا بھی دل کر رہا ہے اس طرح وہ دے دیتے ہیں۔مگر اس طریق