بچوں کی اخلاقی تربیت کیلئے ضروری ہدایات
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول, حصہ 2
166
سے بجائے اس کے کہ بچے کی خواہشات کو مار دیں اور بھی اُس کی خواہشات کو ابھارتے ہیں حالانکہ اگر بچے کو
سمجھایا جائے کہ بچہ ہم غریب ہیں ہم یہ چیز نہیں خرید سکتے تو بچے جیسا صابر بھی کوئی نہیں وہ اتنا کہہ دینے سے
بھی خوش ہو جاتا ہے۔لیکن اگر اپنے پاس کچھ نہیں اور بچے کی خواہش کو دوسروں سے چیز لے کر پوری کریں
کے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ بچے کے اندر صبر اور قناعت کا مادہ نہیں پیدا ہو گا اور اس کی حرص بہت بڑ ھ جائے گی۔پس غرباء کو چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں کی خواہشات کو ابھاریں نہیں بلکہ ان کو مارنے کی کوشش کریں تا ان
کے اندر صبر اور قناعت کا مادہ پیدا ہو۔پھر ایسے مقامات پر بچے کو کھڑا نہیں رہنے دینا چاہیئے جہاں امراء اچھی چیزیں کھارہے ہوں۔بچوں کو ہی
ایسے مقامات پر کھڑا ہونے سے نہیں روکنا چاہیئے بلکہ بڑوں کو بھی میں حکم ہے۔لا تمدن عينيكَ إِلَى مَا
متغنابہ کہ جو چیز تمہارے پاس نہیں ہے اگر وہ دوسروں کے پاس ہے تو اس کو دیکھنا بھی گناہ ہے کیونکہ اس
ت خواہش بد پیدا ہو گی۔بعض غریب آدمی اپنے بچوں کو ایسے مقامات پر کہ جہاں امراء لوگ کھاتے پیتے
ہوں کھڑے ہونے اور دیکھنے سے نہیں روکتے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس چیز کی اُن کے اندر حرص پیدا ہوتی
ہے اور جب ان کی حرص پوری نہیں ہوئی تو پھر کسی نہ کسی طرح اس چیز کے حاصل کرنے کی بے جا کوشش
کرتے ہیں۔اس لئے ماں باپ کا فرض ہونا چاہیئے کہ وہ بچوں کو ایسی جگہ سے روکیں اور وہاں ان کو کھڑا نہ
ہونے دیں اور ایسی حالت میں کسی کا کچھ دیکھنا بھی عیب ہے جس سے لالچ اور حرص پیدا ہوتی ہے جو بچوں کی
آوارگی کا موجب ہوتی ہے۔غرض والدین اپنے بچوں کی تربیت کے لئے اگر ان باتوں کی احتیاط رکھیں تو
ان کے اخلاق کی درستگی میں بہت کچھ تقویت پیدا ہو سکتی ہے۔اس کے بعد میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بچوں کے اخلاق اور عادات کی درستی اور اصلاح کے لئے میرے
نز دیک سب سے زیادہ ضروری امر نماز با جماعت ادا کرنے کی عادت ڈالنی چاہیئے۔میں نے اپنے تجربہ میں
نماز با جماعت سے بڑھ کر کوئی چیز نیکی کے لئے ایسی موٹر نہیں دیکھی۔سب سے بڑھ کر نیکی کا اثر کر نیوالی نماز
با جماعت ہے۔اگر میں ان الصلوة تنهى عن الفحشاء والمنکر کی پوری پوری تشریح نہ کر سکوں تو میں
اپنی زبان کا قصور سمجھوں گا ورنہ میرے نزدیک نماز با جماعت کا پابند انسان خواہ وہ اپنی بدیوں میں ترقی کرتے
کرتے انیس سے بھی آگے نکل جائے پھر بھی میرے نزدیک اُس کی اصلاح کا موقعہ ہاتھ سے نہیں کیا۔
167
ایک شمہ بھر اور ایک رائی کے برابر بھی میرے خیال میں نہیں آتا کہ کوئی شخص نماز با جماعت کا پابند ہو اور پھر
اسکی اصلاح کا کوئی موقعہ نہ رہے۔خواہ وہ کتنا ہی بدیوں میں مبتلا کیوں نہ ہو گیا ہو نیکی کے متعلق نماز کے مؤثر
ہونے کا مجھے اتنا کامل یقین ہے کہ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر بھی کہہ سکتا ہوں کہ نماز با جماعت کا پابند خواہ کتنا
ہی بد اعمال کیوں نہ ہو گیا ہو اسکی ضرور اصلاح ہو سکتی ہے اور وہ ضائع نہیں ہوتا۔اور میں شرح صدر سے کہہ
سکتا ہوں کہ آخری وقت تک اس کے لئے اصلاح کا موقع ہے اگر وہ نماز با جماعت کا پابند اس رنگ میں ہو کہ
اُس کو اس میں لذت اور سرور حاصل ہو۔میرے نزدیک ان ماں باپ سے بڑھ کر اولاد کا کوئی دشمن نہیں جو بچوں کو نماز باجماعت ادا کرنے کی
عادت نہیں ڈالتے۔مجھے اپنا ایک واقعہ یاد ہے۔ایک دفعہ حضرت صاحب کچھ بیمار تھے اس لئے جمعہ کے لئے مسجد میں نہ جا
سکے۔میں اُس وقت بالغ نہ تھا کہ بلوغت والے احکام مجھ پر جاری ہوں تاہم جمعہ پڑھنے کے لئے مسجد کو آرہا
تھا کہ ایک شخص مجھے ملا، اُس وقت کی عمر کے لحاظ سے تو شکل اس وقت یاد نہیں رہ سکتی مگر اس واقعہ کا اثر مجھے پر
ایسا ہوا کہ اب تک مجھے اس شخص کی صورت یاد ہے محمد بخش اُن کا نام ہے وہ اب قادیان میں ہی رہتے ہیں۔میں نے اُن سے پوچھا آپ واپس آرہے ہیں کیا نماز ہو گئی ہے؟ انہوں نے کہا آدمی بہت ہیں مسجد میں جگہ
نہیں تھی میں واپس آگیا میں بھی یہ جواب سنکر واپس آگیا اور گھر میں آکر نماز پڑھ لی۔حضرت صاحب نے یہ
دیکھ کر مجھ سے پوچھا مسجد میں نماز پڑھنے کیوں نہیں گئے۔خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ میں بچپن سے ہی حضرت
صاحب کا ادب ان کے نبی ہونے کی حیثیت سے کرتا تھا۔میں نے دیکھا آپ کے پوچھنے میں ایک تختی تھی اور
آپ کے چہرہ سے غصہ ظاہر ہوتا تھا۔آپ کے اس رنگ میں پوچھنے کا مجھ پر بہت ہی اثر ہوا۔جواب
میں میں نے کہا میں گیا تو تھا لیکن جگہ نہ ہونے کی وجہ سے واپس آگیا۔آپ یہ سنکر خاموش ہو گئے لیکن آب
جس وقت جمعہ پڑھ کر مولوی عبدالکریم صاحب آپ کی طبیعت کا حال پوچھنے آئے تو سب سے پہلی بات جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ سے دریافت کی وہ یہ تھی کہ کیا آج لوگ مسجد میں زیادہ تھے؟ اس وقت
میرے دل میں سخت گھبراہٹ پیدا ہوئی کیونکہ میں خود تو مسجد میں گیا نہیں تھا معلوم نہیں بتانے والے کو غلطی لگی
یا مجھے اس کی بات مجھنے میں غلام نبی ہوئی ہے میں ان کی بات سے یہ سمجھا تھا کہ مسجد میں جگہ نہیں۔مجھے یہ فکر
168
ہوئی کہ اگر مجھے غلط نہی ہوئی ہے یا بتانے والے کو ہوئی ہے دونوں صورتوں میں الزام مجھ پر آئے گا کہ میں نے
جھوٹ بولا۔مولوی عبد الکریم صاحب نے جواب دیا ہاں حضور آج واقعہ میں بہت لوگ تھے۔میں اب بھی
نہیں جانتا کی اصلیت کیا تھی۔خدا نے میری بریت کے لئے یہ سامان کر دیا کہ مولوی صاحب کی زبان سے
بھی اس کی تصدیق کرا دی یا فی الواقع اس دن غیر معمولی طور پر زیادہ لوگ آئے تھے۔بہر حال یہ ایک واقعہ ہوا
ہے جس کا آج تک میرے قلب پر ایک گہرا اثر ہے۔اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کو نماز با جماعت کا کتنا خیال رہتا تھا۔بڑا آدمی اگر خود با جماعت نماز نہیں پڑھتا تو وہ منافق ہے مگر وہ لوگ جو اپنے بچوں کو نماز با جماعت ادا
کرنے کی عادت نہیں ڈالتے وہ اُن کے خونی اور قاتل ہیں۔اگر ماں باپ بچوں
کو نماز با جماعت کی عادت
ڈالیں تو کبھی اُن پر ایسا وقت نہیں آسکتا کہ یہ کہا جا سکے کہ ان کی اصلاح نا ممکن ہے اور وہ قابل علاج نہیں
رہے۔دوسری بات جو اُن کی تربیت میں نقص ڈالنے والی ہے وہ یہ ہے کہ بے جا محبت کی وجہ سے بچوں کے بے
جا آرام و آسائش کا خیال رکھا جاتا ہے اور ان کو سختی اور مشقت کی عادت نہیں ڈالی جاتی۔جب بچے کھیلنے
گودنے کے لئے سخت گرمی اور دھوپ میں نگے سر ننگے پاؤں نکل جاتے ہیں یا سردی میں پھرتے رہتے ہیں تو
کیا وجہ ہے کہ نماز با جماعت پڑھانا ان پر ختی اور مشقت تصور کی جائے۔اگر اپنی ضرورتوں کے لئے وہ نہ گرمی
کی پرواہ کرتے ہیں نہ سردی کی اور اس میں کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں کرتے تو نماز با جماعت میں اُن کو کیا
تکلیف ہو سکتی ہے۔غرض بچوں میں برداشت اور جفاکشی کی عادت پیدا کرنی چاہیئے۔آج کل بہت سے اس قسم کے سامان پیدا ہو گئے ہیں جو بچوں میں محنت اور جفاکشی کی روح کو فتا کرنے
والے ہیں اور عام طور پر سکولوں میں ایسے ناز و نخرے کے سامانوں کا رواج پایا جاتا ہے۔مثلاً سر کے اگلے
حصہ میں خاص صورت کے لمبے بال رکھنا۔اس قسم کے ناز و نخروں کی یہی وجہ ہوتی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہمیں
خوبصورت سمجھا جائے ، ہم سے لوگ پیار کریں یہ بالکل زنانہ خصلتیں ہیں اور میں نے دیکھا ہے ہمیشہ ایسے
لڑکوں کی چال ، اُن کا لب ولہجہ، ان کی گفتگو با لکل کرنا نہ طرز پر ہوتی ہے۔پس کھانے پینے میں لباس
میں بچوں کو ناز نخرے میں نہ ڈالنا چاہیئے۔
169
میرے نزدیک بچوں کے لئے گوشت کھانے کی کثرت بھی ان کے عدم استقلال کا موجب ہو جاتی ہے
کیونکہ اُن کی ہڈیاں ابھی کمزور ہی ہوتی ہیں کہ ضرورت سے پہلے اُن کے اعضاء تناسل اور قومی شہوانیہ جوش
میں آجاتے ہیں اس لئے بچوں کے واسطے سبزیاں اور ترکاریاں زیادہ مفید ہوتی ہیں۔میرا مطلب یہ نہیں کہ
بچوں کو گوشت بالکل ہی نہ دیا جائے بلکہ مطلب یہ ہے کہ کثرت اُن کے حق میں مضر ہے۔الا ماشاء اللہ۔کیونکہ بعض بچے جن کی چھاتی کمزور ہوتی ہے اُن کے لئے یا جن کے متعلق ڈاکٹری مشورہ ہو ان کو گوشت
کھلانا ضروری ہوتا ہے مگر عام حالتوں میں بچوں کے لئے سبزی ہی زیادہ مفید ہوتی ہے۔دنیا میں اخلاق کی درستی دو طرح سے ہوتی ہے۔ایک تو ایمان کے ذریعہ سے کہ جس وقت اس سے کوئی
بد اخلاقی سرزد ہوتی ہے ایمان کی وجہ سے وہ فورا چوکس اور ہوشیار ہو جاتا ہے گویا سوتا تھا پھر یکلخت جاگ
اُٹھتا ہے۔اور ایک اخلاق کی درستی عادت کی وجہ سے ہوتی ہے اور عادت بھی دو طرح کی ہوتی ہے۔ایک
عادت وہ ہوتی ہے جو اپنی ذات میں اچھی ہوتی ہے اور ایک عادت وہ ہوتی ہے جو اپنی ذات میں بُری ہوتی
ہے۔اور پھر جو عادت اپنی ذات میں اچھی ہوتی ہے اس سے اور اچھی عادتیں پیدا ہوتی ہیں جو اپنی ذات میں
بُری ہوتی ہے اُس سے اور بُری عادتیں پیدا ہوتی ہیں پس وہ اچھی اور نیک عادت کو جس سے اور بھی اچھی اور
نیک عادتیں پیدا ہوتی ہیں انسان طبعا اس کی بیچ اور عزت کرتا ہے۔۔جب وہ اپنے آپ کو اس نیک عادت کی
طرف منسوب سمجھتا ہے تو اس کی غیرت اس کے خلاف کرتے ہوئے اس کو ملامت کرتی ہے اور وہ مجبور ہوتا
ہے کہ اپنا سائن بورڈ درست رکھے۔ایک شخص جس نے سائن بورڈ تو یہ لگایا ہوا ہو کہ اس دوکان پر کوٹ فروخت ہوتے ہیں لیکن اندر اسے
چاول ڈال رکھے ہوں تو جب کوئی بوٹوں کا گاہک آئے گا دکان میں چاول دیکھ کر اُسے ملامت کرے گا اور وہ
کچھ جواب نہ دے سکے گا۔کیونکہ بوٹوں اور چاولوں میں اتنا بڑا فرق ہے کہ اس کے لئے بحث کرنے اور
تو جیبین بیان کرنے کی کوئی گنجائش نہیں لہذا اس کو خاموشی کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو گا۔ہاں اگر چاولوں کا اُس
نے بورڈ لگایا ہوا ہوتا تو موٹے یا بار یک چاولوں کی بحث بھی ہو سکتی تھی۔تو بعض باتیں اتنی موٹی اور ایسی واضح
اور گھلی ہوتی ہیں کہ جن کے متعلق بحث کا کوئی موقع ہی نہیں ہوتا۔مثلاً اگر شریعت میں نماز با جماعت ادا
کرنے کا حکم نہ ہوتا تو ایک بے نماز کو یہ بحث کرنے کا موقع مل سکتا تھا کہ میں تو گھر پر نماز پڑھ لیتا ہوں۔لیکن
170
جس صورت میں نماز با جماعت ادا کرنے کا حکم ہے اور وہ مسجد میں نماز با جماعت ادا کرنے کیلئے نہیں آتا وہ یہ
عذر نہیں کر سکتا کہ میں گھر پر پڑھ لیتا ہوں پس ایسے احکام جو کھلے اور نمایاں ہوں ہر ایک کی جن پر نظر پڑتی ہو
انکی پابندی سے انسان کے اندر ایک قومی غیرت پیدا ہو جاتی ہے اور اس کی وجہ سے وہ اخلاق سے اتنادُور نہیں
جا پڑتا کہ قوم میں مطعون ہو جائے۔ان باتوں میں سے ایک ڈاڑھی رکھنا ہے۔مجھے ہمیشہ حیرت ہوا کرتی ہے کہ لوگ ڈاڑھی کیوں
منڈواتے ہیں میں بھی ڈاڑھی رکھتا ہوں ڈاڑھی منڈوانے کی کوئی وجہ مجھے نظر نہیں آتی۔میں نے کبھی ایسا
نہیں دیکھا کہ کوئی شخص سر جھکائے چلا آتا ہو اور دریافت کرنے پر اُس نے یہ کہا ہو کہ ڈاڑھی کے بوجھ سے
میرا سر جھکا جاتا ہے یا کسی شخص کو میں نے نہیں دیکھا کہ وہ بیتاب ہور ہا ہو اور گھبرایا ہوا جار ہا ہو اور دریافت
کرنے پر اس نے یہ بتلایا ہو کہ سخت گرمی لگ رہی ہے ڈاڑھی منڈوانے جارہا ہوں۔اسی طرح میں نے کبھی
نہیں دیکھا کہ کسی ضرورت کی بناء پر لوگ ڈاڑھی منڈواتے ہوں۔دوسروں
کو دیکھا دیکھی منڈواتے ہیں محض
اس وجہ سے کہ دوسرے اُن پر ہنستے ہیں یا یہ کہ دوسرے بھی سب کے سب نہیں رکھتے۔جب ڈاڑھی منڈوانے
کی کوئی وجہ نہیں تو پھر ضرورت کیا ہے کہ ڈاڑھی منڈوائی جائے۔ڈاڑھی اسلام کے شعائر میں سے ایک شعار
ہے۔اب ایک غیر جو دیکھے گا کہ ایک شخص مسلمان کہلاتا ہے اور پھر ڈاڑھی منڈوا تا ہے تو وہ یہی کہے گا کہ یہ
کہلاتا تو مسلمان ہے لیکن اسلامی شعار کی اِس کے دل میں کچھ حرمت اور وقعت نہیں اس لئے وہ ڈاڑھی
منڈوا کر اسلام کی ہتک کرتا ہے۔جب ڈاڑھی کا کوئی بوجھ نہیں ، نہ یہ کہ اس کی وجہ سے سخت گرمی محسوس ہوتی
ہے اور ادھر ڈاڑھی رکھنا اسلام کے شعار میں سے ہے اور آنحضرت ﷺ نے بھی اس کا مطالبہ کیا ہے اور یہ حکم
ہے
بھی ایسا جس کی تعمیل کو ہر کوئی دیکھ سکتا ہے۔سر کے اگلے حصہ پر رکھے ہوئے بڑے بال تو ٹوپی یا پگڑی کے
نیچے انسان چھپا بھی سکتا ہے لیکن ٹھوڑی تو چھپائی نہیں جاسکتی۔پھر آنحضرت ﷺ کی فرمانبرداری اور اسلامی
شعار کی حرمت کے لئے اگر ڈاڑھی رکھ لی جائے تو کونسی بڑی بات ہے۔ایک شخص نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا
ڈاڑھی رکھنا اسلام کے اصول میں سے ہے؟ دیکھئے سوال کرنے والے بھی کیا کیا راہیں نکالتے ہیں۔اُس کا
مطلب یہ تھا کہ میں کہہ دوں گا نہیں۔تو پھر وہ یہ کہہ دے گا جب ڈاڑھی رکھنا اسلام کے اصول میں سے نہیں تو
چاہئے کوئی رکھتے اور چاہے نہ رکھے ایک ہی بات ہے مگر میں نے اُسے جواب دیا کہ ڈاڑھی رکھنا اسلام کے
171
اصول میں سے نہیں لیکن آنحضرت نے کی فرمانبر اوری کرنا اسلام کے اصول میں سے ہے۔چونکہ آپ نے
حکم فرمایا ہے کہ ڈاڑھی رکھو اس لئے رکھنا ضروری ہے۔یہ ایسا ہی سوال ہے جیسے مثلاً کوئی پوچھے کیا لکڑیاں اُٹھانا اسلامی اصول میں داخل ہے۔اور جب اُسے کہا
جائے کہ نہیں تو اس سے دو یہ نتیجہ نکالے کہ جب اس کے باپ نے اُسے لکڑیاں اٹھا کر لانے کے لئے کہا اور
اس کے انکار کر دینے پر اُسے مارا تو یہ بڑا ظلم کیا۔بیشک لکڑیاں اٹھانا اصول اسلام میں داخل نہیں لیکن جب
کوئی یہ سُنے گا باپ نے اسے لکڑیاں اٹھانے کیلئے کہا اور اس نے انکار کر دیا تو کوئی بھی اُسے مظلوم قرار نہیں
دے گا بلکہ ہر ایک اس کو ملامت کرے گا کیونکہ اسلام ماں باپ کی فرمانبرادری اور اطاعت کا حکم دیتا ہے۔یا
مثلا کوئی سوال کرے کہ کیا مجلس میں آگے ہو کر بیٹھنا کوئی اسلامی اصول کی بات؟ تو ہر ایک یہی جواب دے گا
کہ نہیں بلکہ پیچھے بیٹھنے کو انکساری بتا ئیں گے لیکن اگر کسی کو یہ پتہ لگے کہ نبی یا خلیفہ نے اُسے آگے بیٹھنے کے
لئے کہا تھا اور اس نے انکار کر دیا تو پھر اس کے پیچھے بیٹھنے کو کوئی انکساری نہیں کہے گا کیونکہ اس نے باوجود آقا
کے حکم کے صدر میں بیٹھنے سے انکار کر دیا۔اسی طرح ایک سپاہی اگر کسی ڈاکٹر سے پوچھے گا کہ کیا رات کو
جاگتے رہنا اچھی بات ہے؟ تو ڈاکٹر یہ نہیں کہے گا کہ ہاں اچھی بات ہے بلکہ وہ یہی کہے گا۔آرام کرنا چاہیئے
لیکن اگر اس سے وہ نتیجہ نکالے کہ رات کو پہرہ کے وقت سو جانے کی سزا میں جو اس کا کوٹ مارشل کیا گیا ہے
یہ اس پر ظلم ہوا ہے کیونکہ ڈاکٹر کہتا ہے کہ ساری رات جاگنانہ چاہئے تو یہ درست نہیں ہوگا۔اس وقت ڈاکٹر بھی
اُسے یہی کہے گا کہ تجھے جاگنا چاہئے تھا کیونکہ فوجی افسر کا تیرے لئے یہ حکم تھا کہ تو جاگے اور پہرہ دے۔اسی قسم کا امریکہ کا ایک واقعہ ہے۔ایک شخص کو جو ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا نہایت خطرہ کے وقت پہرہ پر
مقرر کیا گیا جس دوسرے سپاہی نے اس کا پہرہ بدلوانا تھا وہ نہ آیا اور زیادہ دیر ہو گئی۔وہ چونکہ پہرہ دیتا تھک
گیا تھا اس لئے اُس نے جب ایک جگہ ٹیک لگائی تو سو گیا اسی حالت میں افسر آ گیا اے گرفتار کر کے اس پر
مقدمہ چلایا گیا۔چوں نے اس بات
کو تسلیم کیا کہ یہ سپاہی تھ کا ہوا تھا جس کی وجہ سے اس کی آنکھ لگ گئی اور
پہرہ بدلوانے والے نے غلطی کی مگر ایسی حالت میں اگر دشمن آجاتا اور اس کو غافل پا تا تو ہزاروں جانیں ضائع
ہو جا تیں اس لئے باوجود اس کے کہ وہ اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا اس کو گولی سے مارڈالا گیا۔اب اس واقعہ
کو اگر کوئی پیش نہ کرے اور کہے اس پر بڑا ظلم ہوا۔سونا بھی کوئی جرم ہے ؟ خصوصا جب کہ کوئی شخص سخت تھکا
172
ہوا ہو تو یہ اُس کی غلطی ہوگی۔ہمیشہ سوال کی نوعیت کو دیکھنا چاہیئے۔بعض سوال اخلاقی ہوتے ہیں جن کی نوعیت
کو دیکھنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ اُن کے ساتھ حالات اور واقعات بدلتے رہتے ہیں اور بعض سوال مادی
ہوتے ہیں جن کی نوعیت کو نہیں دیکھا جاتا بلکہ ان کی صحت دیکھی جاتی ہے۔جتنے اخلاقی امور ہیں اُن کو انسان
چھپا سکتا ہے اور اُن کے حالات بدلتے رہتے ہیں لیکن بعض مادی اور ظاہری احکام ہوتے ہیں ان کو چھپانے
کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔مثلا سر کے بال ہیں کہ ہر ایک کی نظر ان پر پڑ سکتی ہے بلکہ سر کے بالوں کو تو ٹوپی
وغیرہ کے نیچے چھپایا بھی جا سکتا ہے لیکن ٹھوڑی منڈی ہوئی کو تو کوئی نہیں چھپا سکتا۔مجھے افسوس ہے کہ بعض
بڑے آدمی بھی ڈاڑھی منڈاتے ہیں۔بڑے آدمی سے میری مُراد بڑی عمر کے آدمی ہیں۔اگر انہیں کوئی منع
کرے تو کہہ دیتے ہیں۔کیا ڈاڑھی رکھنا اسلام کے اصول میں سے ہے؟ حالانکہ اگر وہ گھر میں بیوی سے
کہیں کہ چاول پکانا یا فلاں قسم کا لباس پہنا اور پھر وہ نہ پہنے یانہ پکائے اور کہہ دے کہ یہ کوئی اسلام کے اصول
میں سے ہے تو اس جواب
کو وہ کبھی پسند نہ کریں گے۔میں پوچھتا ہوں جس صورت میں اُن کی بیوی جب یہ
جواب اُن کو دے اُسے وہ سٹنا پسند نہیں کرتے۔تو جب اپنے او پر بات آتی ہے پھر وہ کس طرح کہہ سکتے ہیں
کہ کیا یہ کوئی اسلام کے اصول کی بات ہے۔پس میں ایک تو اپنے طالب علموں سے یہ چاہتا ہوں کہ وہ ان
ظاہری احکام اور شعار اسلام کی پوری پوری پابندی کریں جن کو ہر ایک شخص دیکھ سکتا اور رائے لگا سکتا ہے کہ وہ
شعار اسلام کی حرمت کرتے ہیں یا پابندی۔دوسری بات جو اخلاق کی درستی کے لئے ضروری ہے اور جس سے اسلام نے اصول ا منع کر دیا ہے وہ یہ
ہے کہ کسی نقصان رساں چیز کی عادت نہ ڈالنا چاہیئے۔دیکھو شراب سے شریعت نے منع کر دیا ہے کیونکہ اس کی
ایسی عادت پڑ جاتی ہے جو چھوٹ نہیں سکتی اور انسان کئی قسم کے گناہوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔اس قسم کی
عادت انسان کی آزادی کو کھو دیتی ہے اور دوسرے کا غلام بنادیتی ہے حلقہ نوشی یا سگریٹ نوشی یہ دونوں باتیں
بھی ایسی ہی ہیں جن کی عادت سے بڑی بڑی بد اخلاقیاں پیدا ہوتی ہیں۔ایک دفعہ ایک احمدی یہاں آئے
انہیں ایسا واقعہ پیش آیا جس سے متاثر ہو کر کہنے لگے اب میں کبھی نہیں پیوں گا اس کی وجہ سے آج مجھے بہت
ذلت اٹھانی پڑی۔ان ایام میں یہاں عام طور پر حملہ نہیں ملتا تھا اب تو میں دیکھتا ہوں بازاروں بلکہ گلیوں
سے بھی ہمارے گھر تک حقہ کی بُو آتی ہے، اُن کو ٹھے کی عادت تھی۔وہ تلاش کرتے کرتے مرزا امام دین کے
173
حلقے میں چلے گئے ، وہ ہمارے رشتہ دار تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چچا زاد بھائی تھے مگر سلسلہ کے
سخت مخالف تھے کی خاطر جب وہ احمدی وہاں جا بیٹھے تو مرزا امام دین نے حضرت صاحب کو گالیاں دینی
شروع کر دیں اور لگے ہنسی اور تمسخر کرنے وہ تھے کی خاطر سب کچھ بیٹھے سنتے رہے۔وہ کہتے ہیں اُسی وقت
میں نے دل میں ارادہ کر لیا کہ اب گلہ نہ پیوں گا اس نے مجھے ذلیل کرایا ہے۔اُن کے اندر کچھ ایمان تھا اس
لئے وہ بچ گئے ورنہ کئی شخص یہاں آئے اصلاح کے واسطے مگر یلہ کے لئے اُس مجلس میں گئے اور خراب ہو گئے
کھئے اور تمباکو کی عادت انسان کو نہایت پست ہمت اور دوسرے کا غلام بنا دیتی ہے۔پٹھان کشمیریوں کو حقیر
جانتے ہیں گو ہندوستان میں اُن کی ایسی حالت نہیں جیسی کشمیر میں ہے۔وہاں سے جو لوگ محنت مزدوری کے
لئے آتے ہیں عموماً ان کو لوگ حقیر سمجھتے ہیں۔میں نے دیکھا ایک پٹھان جس کی نسوار کی ڈبیہ نہیں گر گئی تھی وہ
نسوار کے لئے بیقرار ہو کر ایک کشمیری سے جو اُس کے پاس سے گزرا بڑی لجاحت سے کہنے لگا۔بھائی کشمیری
جی تمھارے پاس نسوار ہے؟ تو عادت انسان کو غلام بنا دیتی ہے اور اُس کے حوصلہ کو پست کر دیتی ہے۔میری تو
اللہ تعالے نے ایسی طبیعت بنائی ہے کہ کسی چیز کی مجھے عادت پڑتی ہی نہیں۔جب میں بچہ تھا اُس وقت بیماری
کی وجہ سے چھ ماہ تک مجھے افیون کھلائی گئی لیکن مجھے اُس وقت بھی اس کی عادت نہ پڑی۔والدہ صاحبہ کہتی
ہیں جس روز نہیں کھلائی جاتی تھی اُس روز بھی مجھے کوئی تکلیف نہ ہوتی تھی۔میں چائے پیتا ہوں گو مجھے عادت
نہیں ہوتی تا ہم میں چھوڑ بھی دیا کرتا ہوں کہ ممکن ہے کہ کسی وقت کمزوری پیدا ہو جائے۔تو سگریٹ پینے والے اور حلقہ نوش جہاں کہیں لوگوں کو تمبا کو بیتے دیکھتے ہیں طلہ کے لالچ میں اُن کے
پاس جا بیٹھتے ہیں۔وہ لوگ نیک ہوں یا ہد اللہ کی حرص ان
کو وہاں کھینچ لے جاتی ہے۔ایک ہندو کا قصہ بیان کرتے ہیں اُسے حلقہ نوشی کی عادت تھی۔وہ کہیں جارہا تھا اُسے حقہ کی خواہش ہوئی
ایک چوڑھے کا حقہ رکھا تھا وہ لے کر پینے لگ گیا حالانکہ چوڑھے کا حقہ پینا تو درکنار ہند و چوڑھے کو اپنے ساتھ
بھی نہیں لگنے دیتے۔جب اُس نے چوڑھے کو آتے دیکھا تو دل میں خیال کیا یہ اب مجھے جتلائے گا اس لئے
اُسے آواز دے کر کہنے لگا اس بات کا کسی سے ذکر نہ کرنا اور حقہ پی کر خموشی سے اٹھ کر چلا گیا۔تو ہر ایک قسم کی
بد عادت سے بچے رہنا چاہئے تا انسان غلامی سے آزاد ہے۔علاوہ اس کے کہ حلقہ نوشی تمام بد اخلاقیوں کا منبع ہے اور اس سے انسان پست ہمت اور دوسروں کا غلام
174
بن جاتا ہے۔اس کی عادت سے بہت امراض بھی پیدا ہوتے ہیں۔حقہ اعصاب کو نقصان پہنچاتا ہے، دمہ
، رعشہ اور بیسیوں بیماریاں اس سے پیدا ہوتی ہیں۔پس دوسری نصیحت میری یہ ہے کہ تمبا کو پینے سے بچنا
چاہئے کیونکہ یہ علاوہ بہت کی بد اخلاقیوں کے صحت کی خرابی کا بھی موجب ہے۔احمد یہ چوک اور ہمارے
بازاروں میں حصہ نہیں ہونا چاہیئے۔ہمارے کارکنوں کوفتی کے ساتھ اس امر کی نگرانی کرنی چاہیئے۔مجھے افسوس
ہے کہ ہمارے بازاروں میں دکانوں پر حقہ پیا جاتا ہے۔حضرت صاحب کے زمانے کا ایک واقعہ ہے کہ ایک
شخص کی نسبت آپ کو اطلاع دی گئی کہ وہ ہر وقت مہمان خانہ میں بیٹھا حقہ پیتا رہتا ہے۔آپ نے اُس کو فوراً
نکال دیا۔کہاں یہ بات کہ حقہ پینے والے کو حضرت صاحب مہمان خانہ سے نکال دیں اور کہاں یہ کہ اب
ہمارے چوک اور بازاروں میں بھی حقہ پیا جاتا ہے۔اگر کارکنوں سے غفلت ہوئی تھی تو جماعت کے دوسرے
دوستوں کا فرض تھا کہ وہ دکانداروں سے جن کی دکانوں پر حقہ پیا جاتا ہے یا سگریٹ فروخت کئے جاتے ہیں
سود الینا بند کر دیتے۔اول تو کارکنوں کے اندر اس نقص کو دور کرنے کا احساس پیدا ہونا چاہئے تھا۔اگر ان میں
نہیں ہوا تھا تو دوسرے لوگوں کا فرض تھا کہ وہ اُن کو یاد دلاتے۔عام لوگوں
کو تو حقہ پینے سے جبر انہیں روک
سکتے مگر چونکہ یہ صحت کو خراب کرتا ہے اس لئے ہم اپنے طالب علموں پر جبر بھی کر سکتے ہیں۔اس وقت تک
بہت سے لوگوں نے میری نصیحت پر حقہ چھوڑ دیا ہے اور ہر طبقہ کے لوگوں نے چھوڑا ہے۔چھوٹوں نے بھی
اور بڑوں نے بھی۔امراء نے بھی اور غرباء نے بھی۔امید ہے کہ بقیہ لوگ بھی اس بات کو چھوڑ دیں گے۔دجال کی ایک یہ علامت بتائی گئی ہے کہ اُس کے آگے بھی دھواں ہو اور پیچھے بھی۔سگریٹ پینے والا منہ
سے دھواں نکالتا ہے پھر وہ دھواں پیچھے کو چلا جاتا ہے۔یورپین لوگ جدھر جائینگے سگریٹ پیتے جائیں
گے۔یہ بھی دجالی عادت ہے اور مسیح موعود د جالی عادتوں کو مٹانے آئے تھے۔پس تم بھی دجالی عادات کو چھوڑ
دو۔یہ دونوں امور جو میں نے بیان کئے ہیں نہ صرف یہ کہ بُری عادتیں ہیں بلکہ دجال کی نشانیاں ہیں اس
لئے دجالی نشانیوں کو مٹاؤ اور اپنی اصلاح کرو اور دوسروں کی اصلاح کی کوشش کرو تا دنیا کے لئے نمونہ بنو۔اللہ
تعالیٰ توفیق عطا کرے اور تمام بد اخلاقیوں کے موجب امور سے بچنے میں تمھاری مددفرمائے۔آمین :