تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۳۶ء

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

298
الله
ایک اور واقعہ بھی آتا ہے کہ ایک دفعہ بچپن میں امام حسن نے صدقہ کی کھجوروں میں سے ایک کھجور منہ میں ڈال
لی تو رسول کریم ﷺ نے اُن کے مُنہ سے اُنگلی ڈال کر نکال لی۔جس کا یہ مطلب تھا کہ تمہارا کام خود کام
کر کے کھانا ہے نہ کہ دوسرے کے لئے بوجھ بننا۔غرض بچوں کی تربیت ہی ہوتی ہے انسان کو وہ کچھ بناتی ہے جو آئندہ زندگی میں وہ بنتا ہے۔چنانچہ رسول
کریم ﷺ نے فرمایا ہے مامن مولود الايولد على الفطرة فابوا ه يهودانه او ينصر انه
اویمجسانه (بخاری۔مسلم ) کہ بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے آگے ماں باپ اُسے یہودی یا نصرانی یا مجوسی
بناتے ہیں۔اس طرح یہ بھی سچ ہے ماں باپ اسے گر جا میں لے جا کر عیسائی بناتے ہیں بلکہ یہ ہے کہ بچہ ماں
باپ کے اعمال کی نقل کر کے اور اُن کی باتیں سنگر وہی بنتا ہے جو اُس کے ماں باپ ہوتے ہیں۔بات یہ ہے
کہ بچہ میں نقل کی عادت ہوتی ہے۔اگر ماں باپ اُسے اچھی باتیں نہ سکھائیں گے تو وہ دوسروں کے افعال کی
نقل کرے گا۔بعض لوگ کہتے ہیں بچوں کو آزاد چھوڑ دینا چاہئے خود بڑے ہو کر احمدی ہو جائیں گے۔میں کہتا
ہوں اگر بچوں کے کان میں کسی اور کی آواز نہیں پڑتی تب تو ہوسکتا ہے کہ جب وہ بڑا ہو کر احمد بیت کے متعلق
سنے تو احمدی ہو جائے لیکن جب اور آواز میں اُسکے کان میں اب بھی پڑ رہی ہیں اور بچہ ساتھ کے ساتھ سیکھ رہا
ہے تو وہ وہی بنے گا جو دیکھے گا اور سنے گا۔اگر فرشتے اسے اپنی بات نہیں سنا ئیں گے تو شیطان اُس کا ساتھی
بن جائے گا۔اگر نیک باتیں اُس کے کانوں میں نہ پڑیں گی تو بد پڑیں گی اور وہ بد ہو جائے گا۔(مصباح مئی ۱۹۴۵ء) ( منهاج الطالبین صفحه ۵۰ تا ۵۴ )
تقریر حضرت خلیفہ اسی اشانی بر موقع جلسه سلانه مستورات دسمبر ۱۹۳۷ء
مندرجہ ذیل حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی تقریر کا ہلکا ساخا کہ ہے۔اگر بعض جگہ مفہوم ٹھیک ادانہ ہو یا
عبادت میں وہ خصوصیت نہ پائی جائے جو حضور کی تقاریر کا خاصہ ہے تو یہ مرتب کرنے کی کمی ہے۔تشہد۔الحمد شریف اور سورۃ اَلَمُ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَک کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔ہر ایک کام جو ہم کرتے ہیں اس کا کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور لکھتا ہوتا ہے اور جو کام بے نتیجہ ہو اس کو کوئی عقلمند انسان
پسند نہیں کرتا۔مثلاً زمیندار کو ہی دیکھو وہ ایک نتیجہ کی امید پر کس قدر محنت کرتا ہے۔پہلے زمین پر ہل چلاتا ہے

299
پھر اس پر سہاگا پھیرتا ہے۔پھر اس میں بیج بکھیرتا ہے۔پانی دیتا ہے۔اور وہ جانتا ہے کہ میرا ایسا کرنا ضائع
نہیں جائے گا بلکہ میری یہ محنت کئی گنا زیادہ پھل لائے گی کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ میرے باپ دادا نے ہمیشہ اسی
طرح ہل چلایا ، بیج بویا، تب غلہ ملا لیکن اگر زمیندار دیکھتا کہ میرے ہل چلانے سہا گہ پھیر نے اور پیج
بکھیر نے ، کھاد ڈالنے اور پانی دینے کا نتیجہ کچھ نہیں ہوا یا پانچ دس دفعہ تو ہو گیا اور پھر کھیتی نہیں ہوئی تو وہ اتنی
محنت نہ کرتا۔لیکن وہ دیکھتا ہے کہ نتیجہ ہمیشہ ہی نکل آتا ہے بھی شاذ و نادر ہی ایسا ہوتا ہے کہ کھیتی خراب ہو جائے
کھیتی خراب ہونے پر وہ اس کے ماہرین کے پاس جا کر پوچھتا ہے کہ کیا وجہ ہے ہماری کھیتی خراب ہو گئی ؟ پھر
جو اس کو مشورہ ملتا ہے زمیندار جا کر اس پر عمل کرتا ہے اور اس کو پورا یقین ہوتا ہے اپنے کام کے نتیجہ نکلنے کا۔اسی
وجہ سے وہ سردی کے موسم میں صبح سویرے جا کر پانی دیتا ہے اور گرمی کے دنوں میں دو پہر کے وقت خوشی سے
اپنے کھیتوں میں کام کرتا رہتا ہے اور بھی محنت سے نہیں اکتا تا۔ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس لئے کہ اُسے پورا
یقین ہوتا ہے کہ میری محنت ضائع نہیں جائے گی بلکہ یقیناً اس کا نتیجہ نکلے گا۔تو سوال یہ ہے کہ اگر ایک زمیندار
تھوڑا بیج بکھیر کر جو چند روپوں کا ہوتا ہے ایک سال کے غلہ کے لئے اس قدر محنت کرتا اور یقین رکھتا ہے کہ
محنت ضائع نہ جائے گی تو کیا جو کام ہماری جماعت کے لاکھوں آدمی کر رہے ہیں اور اپنے پیٹ کاٹ کر
چاند ے دیتے ہیں ، اپنے عزیزوں سے رشتہ توڑ کر جماعت سے رشتہ جوڑتے ہیں تو اگر لاکھوں روپیہ خرچ
کرنے اور اس قدر تکلیفیں اٹھانے کا نتیجہ نہ نکلے تو ہم سب سے بڑھ کر بد نصیب کون ہوگا ؟ جب زمیندار چند
روپوں کا بیج ڈال کر نتیجہ لے لیتا ہے تو ہم جو ہزار ہا روپیہ خرچ کرتے ہیں پھر اس کا نتیجہ نہ پائیں تو اس کی دو
ہی وجہ ہو سکتی ہیں یا تو راستہ غلط ہے جو ہم نے اختیار کیا ہے یا ہم صحیح ذرائع استعمال نہیں کرتے۔زمیندار کی
کھیتی خراب ہو جائے تو وہ زمین کے ماہرین سے جا کر پوچھتا ہے اور جو وہ نقص بتاتے ہیں اس کی اصلاح کر
لی جاتی ہے اسیطرح جو راستہ ہم نے التیار کیا ہے اس کی صحت کا علم ہو سکتا ہے۔کہ آیا وہ غلط ہے یا صحیح۔مثلاً
ہمارے سلسلہ کی پہلی بنیادی باتیں جن میں ہم دوسروں سے اختلاف رکھتے ہیں وہ یہ ہیں۔پہلی بات اختلاف
کی۔وہ کہتے ہیں کہ ایک مامور آنے والا ہے ہماری اصلاح کے لئے اور ہم لوگ کہتے ہیں وہ مہدی علیہ السلام
آچکے جو بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ تھے۔اور جس عیسی کے متعلق وہ کہتے ہیں آئیں گے ہم کہتے ہیں وہ آچکے،
دوسری بات ہم کہتے ہیں کہ قرآن ایک زندہ کتاب ہے اور انسان قرآن مجید کی فرمانبرادی میں نبی کا درجہ بھی پا

300
سکتا ہے۔جن لوگوں سے ہمیں اختلاف ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔یہ دو
موٹے اور اہم اختلاف ہیں۔اس کے علاوہ ہم میں اور اُن میں بہت سے اختلاف ہیں۔مثلاً ایک احمدی کہتا
ہے آنیوالا باہر سے نہیں آئے گا بلکہ ہم سے ہی ہوگا۔غیر احمدی کہتے ہیں کہ آسمان سے آئیگا۔احمدی کہتے ہیں
قرآن پر چل کر انسان وہ انعامات حاصل کر سکتا ہے جن کا قرآن میں ذکر ہے۔غیر احمدی کہتے ہیں قرآن مجید
خواہ کیا بتائے لیکن جو ہمارے عقیدے ہیں وہی درست ہیں۔ان کے دل میں قرآن کریم کی اتنی عظمت
نہیں جتنی اُن کے اپنے خیال کی لیکن بہت کم عورتیں ان مسئلوں پر غور کرتی ہیں۔صرف چند عورتیں ہیں جو ان
مسئلوں کو جانتی ہیں یا ان کو اچھی طرح بجھتی ہیں اسی وجہ سے وہ دوسری عورتوں کے سامنے ٹھہر نہیں سکتیں۔اگر
ہماری عورتیں ان مسئلوں کو سمجھ لیں تو پھر کوئی عورت ان کے مقابلہ پر ٹھہر نہیں سکتی۔پس راستہ اختیار کرنے میں ہماری غلطی نہیں۔اگر نتیجہ نہیں نکلتا تو عمل کی غلطی ہے۔مثلاً اگر قرآن شریف
کوئی اپنے سامنے انٹار کھلے اور اُلٹا ہونے کی وجہ سے نہ پڑھا جائے تو کیا قرآن غلط ہے یا پڑھنے والے کی
اپنی عقل؟ پس اسی طرح پر احمدی عورت جان لے کہ عیسے کے متعلق قرآن شریف میں اور حدیث میں صفائی
سے یہ موجود ہے کہ عیلئے جو پہلے تھے وہ دوبارہ نہیں آئیں گے بلکہ آنے والا اس امت میں سے ہوگا۔پس پہلی
چیز جس کو دیکھنا ہے وہ ہے کہ خدا کا کلام اور اس کے رسول کا کلام کیا بتا تا ہے۔رسول کریم کے ارشادات کو وہی
لوگ جان سکتے تھے جنہوں نے اپنی زندگیاں رسول کریم ﷺ کی خدمت میں گزاریں یعنی صحابہ رسول کریم۔جیسا کہ حدیثوں سے ثابت ہے رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد صحابہ میں ایک شور پڑ گیا کیونکہ
رسول کریم ﷺ کی وفات اچانک ہوئی۔ان صحابہ کو خبر نہ تھی کہ آپ کی وفات اس قدر جلدی ہو جائے گی۔وفات کے قریب حضور انور ﷺ پر یہ سورۃ نازل ہوئی۔إِذَا جَاءَ نَصْرُ الله وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجاه
فَسَبِحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرُهُ، ط إِنَّهُ كَانَ تَوَّاباً ٥
یعنی اے لوگوں! جب تم دیکھو کہ لوگ فوج در فوج اسلام میں داخل ہونے لگ گئے تو خدا تعالیٰ کی تسبیح کرو
ساتھ حمد اپنے رب کی اور غفران و حفاظت مانگمو یقینا وہ ہے رجوع برحمت ہونے والا۔یعنی نبی کریم ﷺ کو بتلا یا
کہ تو خدا کے قرب میں حاضر ہونے والا ہے اور کامیابی کا زمانہ آ گیا۔اس پر صحابہ بہت خوش ہو گئے مگر حضرت

301
ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ رو پڑے اور اس قدر روئے کہ گھنگی بندھ گئی۔پھر حضرت ابو بکر صدیق سنبھل کر
بیٹھ گئے اور کہنے لگے یا رسول
اللہ ! ہم اپنی جانیں، اپنے ماں باپ اپنے بیوی بچوں کی جو نہیں قربان کرنے کو
تیار ہیں۔لوگ حیران تھے اور کہتے تھے کہ بڑھے کی عقل کو کیا ہو گیا ہے لیکن رسول کریم ﷺ نے فرمایا اس کو ابو
بکر نے خوب سمجھا۔رسول کریم حضرت ابوبکر سے بہت محبت کرتے تھے۔چنانچہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا
کہ مجھے سب سے زیادہ پیارا ابو بکر ہے۔اگر خدا کے سوا کسی کو خلیل بنانا جائز ہوتا تو ابوبکر کو بناتا۔پھر آپ نے
فرمایا سب کھڑکیاں بند ہو جائیں گی صرف ابو بکر کے لئے کھڑ کی کھلی رہے گی۔ایسا فرمانا بطور پیشنگوئی کے تھا
کہ ابوبکر خلیفہ ہوکر نماز پڑھانے کی کھڑکی سے مسجد میں داخل ہوا کریں گے۔پس رسول کریم ﷺ کو جو محبت
حضرت ابو بکر سے تھی اور جو ابو بکر کو رسول کریم سے تھی اس سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت ابو بکر کا درجہ کس قدر
بلند تھا لوگوں نے حضرت ابو بکر سے پوچھا کہ آپ اس بشارت نصرت پر کیوں روئے۔آپ نے کہا خدا کے
نبی دین پھیلانے کے لئے آتے ہیں۔جب دین کی ترقی ہو گئی تو آپ بالضرور اپنے مولی کے حضور واپس
چلے جائیں گے۔اسی لئے حضرت ابو بکر نے قرآن کی یہ آیت سنکر کہا کہ یا رسول
اللہ ہماری جانیں ، ہمارے
ماں باپ کی جائیں ہمارے بیوی بچوں کی جانیں آپ کی جان پر قربان ہوں۔اب اس سے اندازہ لگایا جاسکتا
ہے کہ حضرت
ابو بکر صحابہ میں سب سے بہتر قرآن مجید کو سمجھنے والے تھے۔رسول کریم ﷺ کی جب وفات
ہوئی تو اُس وقت حضرت ابو بکر صدیق باہر تھے۔حضرت
عمر کو جب علم ہوا کہ رسول کریم ﷺ فوت ہو چکے ہیں
تو آپ میان سے تلوار نکال کر کھڑے ہو گئے اور کہا کہ اگر کوئی کہے کہ رسول کریم ﷺ فوت ہو گئے تو میں تلوار
سے سر اُڑا دوں گا۔رسول کریم فوت نہیں ہوئے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ سے ملنے گئے ہیں جیسا حضرت موسئے اللہ
تعالیٰ سے ملنے گئے تھے اور حضرت عمرؓ کی اس بات کا اثر تمام مسلمانوں پر ہوا۔ایک صحابی مسلمانوں کی حالت
دیکھ کر بہت گھبرائے ، وہ بہت سمجھدار تھے انہوں نے کہا دوڑ کر جاؤ اور حضرت ابو بکر کو خبر کر دو کہ مسلمان بگڑ رہے
ہیں جلدی آئیں۔پس ابو بکر جو اتفاق سے باہر گئے ہوئے تھے فورا پہنچے اور آپ کے پاس گئے اور کپڑا چہرے
پر سے ہٹا یا زیارت کی اور کہا میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں خدا تعالی آپ پر دو موتیں وارد نہیں کرے گا۔ایک آپکی موت اور دوسری قوم گمراہ ہو۔ہر چند ابو بکر کمزور اور نرم مزاج آدمی تھے۔حضرت عمر جو تلوار لئے
کھڑے تھے ان کے پاس آئے اور کہا اے عمر بیٹھ جاؤا لیکن حضرت عمر جوش میں آکر پھر کھڑے ہو جاتے۔

302
حضرت ابو بکر ان کے اس جوش کو دیکھ کر کھڑے ہو گئے اور یہ آیت پڑھی۔وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُول قَدْ
خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُل۔اے لوگو محمد یا اللہ تو فوت ہو چکے ہیں۔جو کوئی (سیدنا محمد ﷺ کو پوجتا ہے وہ
سُن لے کہ خدا کبھی نہیں مرتا۔محمد خدا کے ایک رسول تھے۔اگر محمد فوت ہو جا ئیں تو کیا تم پھر جاؤ گے؟ حضرت
عمر کہتے ہیں کہ جب میں نے یہ آیت سنی میری یہ حالت تھی کہ میری ٹانگیں مجھ کو کھڑا نہیں کرسکتیں تھیں اور مجھ کو
یہ معلوم ہوتا تھا کہ قرآن کریم میں یہ آیت آج ہی نازل ہو رہی ہے۔دیکھو یہ ایک واقعہ ہے جو رسول کریم ہے
کی زندگی کے معا بعد ظاہر ہو گیا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ منا یہ عقیدہ نہ تھا کہ حضرت عیسے زندہ ہیں۔اگر
حضرت عمرہ کا یہ عقیدہ ہوتا کہ حضرت عیسے آسمان پر ابھی تک زندہ ہیں تو وہ اپنی بات کی تائید میں یہ بات ضرور
پیش کرتے۔کیا حضرت
عمر بھول گئے تھے؟ فرض کیا حضرت عمرؓ بھول گئے تو کوئی صحابی تو کہتے کہ عیسئے نبی تو
زندہ ہیں۔اب بتاؤ صحابہ سے بہتر کون دین جانتا تھا۔پنجابی کی ایک مثال ہے کہ گھروں میں آواں سُنیے
توں دیویں سب سے بہتر جاننے والے صحابہ، برکات حاصل کرنے والے صحابہ، وہ اس بات کو نہ سمجھے اور
پیچھے آنے والے جان گئے۔تعجب ہے کہ حضرت عمر موموسیٰ علیہ السلام کی طور پر جانے والی مثال تو سوجھہ گئی مگر
عیسی کا ذکر یاد نہ رہا۔دوسری عجیب بات یہ ہے کہ مَا مُحَمَّد" إِلَّا رَسُول کی آیت اسی صورت میں بطور
دلیل ہو سکتی ہے جبکہ پہلے سب رسول فوت ہو گئے ہوں تو یہ آیت جب بطور دلیل ہوئی اور کوئی نہیں کہتا کہ
حضرت عیسی تو فوت نہیں ہوئے یہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ صحابہ میں سے کسی کے دماغ میں یہ بات نہ
تھی۔اگر کسی صحابی کے دماغ میں حضرت عیسی کی زندگی کا خیال ہوتا تو وہ مر جاتا۔یہ سنکر کہ عیسی زندہ ہوں اور
رسول کریم ﷺ فوت ہو جائیں۔ایک شاعر نے صحابہ کے دلی خیالات کو ان اشعار میں نہایت خوبصورتی سے
قلمبند کیا ہے۔كنت السواد لناظري - فعمى عليك الناظر
من شاء بعدك فليمت فعليك كنت احاذر
7
تو ہماری آنکھو کی پتلی تھا۔اب جہان تیرے جانے سے ہماری نظروں میں تاریک ہے۔تیرے بعد جو چاہے
مرے ہمیں تو صرف تیرا ہی خطرہ تھا۔جب تو نہیں جہان میں کچھ بھی نہیں۔یہ ایک ایسا اہم واقعہ ہے کہ اس کے بعد کوئی خیال ہی نہیں کر سکتا کہ عیسی علیہ السلام زندہ ہیں۔کوئی

303
عیسائی کرے تو کر سکتا ہے۔اس کے بعد پھر اختلاف پیدا ہوا عبد اللہ بن سبا سے۔اُس نے یہ عقیدہ پھیلانا
شروع کیا کہ وہ خدا جس نے قرآن نازل کیا تم کو پھر اس مقام پر لائے گا تو صحابہ نے اُس کو مرتد خیال کیا۔اگر عیسیٰ علیہ السلام زندہ ہیں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ رسول کریم بھی زندہ ہیں۔جو آیت ابو بکڑ نے پڑھی اس کے تو
یہی معانی ہو سکتے ہیں کہ یا تو عیسے کو رسول نہ مانا جائے اور یا پھر رسول کریم نے پہلے اور عیسیٰ علیہ السلام بعد
میں۔مگر یہ سب پر واضح ہے کہ عیسی علیہ السلام پہلے آئے اور وہ رسول بھی تھے۔پس اس آیت کے موجب وہ
63
فوت ہو گئے۔کیونکہ مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُول قَد خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُل۔اس آیت سے ظاہر ہے
کہ نبی کریم نے سے پہلے کے تمام رسول فوت ہو چکے ہیں۔پس صحابہ کی گواہی اور قرآن مجید کی گواہی کے
بعد اور کونسا گواہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک موٹی دلیل پیش کی ہے۔یاد رکھیں تین آیتیں
قرآن مجید کی ہیں۔جو عورتیں یاد کر لیں پھر اُن کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ایک تو وہ آیت جو ابو بکڑ نے پڑھی ما
مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُول قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُل اور دوسری آیت قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے سورہ
مائدہ کے آخری رکوع میں فرمایا :۔وَاذْ قَالَ الله يَعِسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَاَنْتَ قُلْتَ للنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأُمِّيَ الْهَيْنَ
مِنْ دُونِ اللهِ ، قَالَ سُبُحْنَكَ مَا يَكُونُ لِى أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِي بِحَقِّ وَ إِنْ
كُنْتُ قُلْتُه فَقَدْ عَلِمْتَهُ طَ تَعْلَمُ مَا فِي نَفْسي وَلَا أَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِكَ طَ إِنَّكَ
أَنْتَ عَلَّامُ الْغَيُوبِ مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا آمَرُ تَنِي بِهِ أَن عُبُدُوا الله رَبِّي وَرَبَّكُمُ
وَكُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدٌ َامَّا دُمْتُ فِيهِمُ ، فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيْبَ
ج
عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَبِيءٍ شَهِيدًا هِ
یعنی جب خدا پوچھے گا کہ اے عیسی مریم کے بیٹے ! کیا تو نے لوگوں کو کہا تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو دو خدا مانو ؟
عیسی جناب الہی میں عرض کریں گے۔اے خدا میری کیا مجال تھی کہ میں وہ بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے حق
نہیں۔اگر میں نے ایسا کہا تو حضور کو علم ہے۔تو جانتا ہے جو میرے دل میں ہے اور مجھے تیرے علم کا احاطہ
نہیں۔تو ہی غیبوں کو جانے والا ہے۔میں نے وہی کہا جس کا تو نے مجھے حکم دیا۔یہی کہ ایک اللہ کی عبادت
کرو جو میرا رب ہے اور تمہارا رب ہے اور میں اُن پر نگران رہا جب تک اُن میں زندہ موجودرہا اور وہ توحید پر
قائم رہے۔پھر جب تو نے مجھے وفات دی تو تو ہی اُن کا نگران حال تھا۔اللہ تعالیٰ یہ سوال قیامت کو کرے

304
گا۔تو اس آیت سے صاف پتہ چلتا ہے کہ عیسی علیہ السلام کہہ رہے ہیں کہ قوم کے لوگ گمراہ نہیں ہوئے ہیں
اور ان کی گمراں اُن کی وفات کے بعد ہوئی۔پس اگر عیسی علیہ السلام زندہ موجود ہیں تو پھر اُن کی امت گمراہ
نہیں ہوئی لیکن امت گمراہ ہو چکی ہے کیونکہ وہ توحید پر قائم نہیں۔پس امت کی گمراہی بتاتی ہے کہ عیسی علیہ
السلام فوت ہو چکے ہیں۔قرآن کا یہی فیصلہ ہے ، صحابہ کا بھی فیصلہ ہے کہ عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں۔پس اس بارے میں ہم نے جو راستہ اختیار کیا ہے ٹھیک ہے اور ہم نے اس راستہ کے اختیار کرنے میں کوئی
غلطی نہیں دکھائی اور خدا ہم سے ناراض نہیں ہوا۔دوسری بات یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کی برکات سے کوئی
استی آدمی خاص برکات حاصل نہیں کر سکتا۔یہ ایک موٹی مثال ہے جس سے پتہ چل جاتا ہے۔دیکھو نماز ہر
مسلمان بالغ عورت یا مرد سب پر فرض ہے۔اسلام کا حکم ہے سات سال کے بچے کو نماز سکھاؤ اور دس سال کا
بچہ اگر نماز نہ پڑھے تو اسے مار کر نماز پڑھاؤ اور ایک دن میں پانچ وقت نماز میں فرض ہیں اور ہر رکعت میں
الحمد شریف پڑھنے کا حکم دیا۔دیکھو دوسری سورتیں ہیں بعض رکعتوں میں چھوڑ دیتے ہیں۔مگر الحمد شریف یعنی
سورۃ فاتحہ ہر رکعت میں فرض ٹھہرائی۔پس ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اس سورۃ کے اس قدرسکھانے کی کیا وجہ ہے۔سو
وہ آیت ہے اهْدِنَا الصِّراطَ الْمُسْتَقِيمُ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی یا اللہ ہم کو سیدھا
راستہ دکھا۔راستہ اُن لوگوں کا جن پر تو نے انعام کیا۔اور رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ کوئی نماز بغیر سورۃ فارتحہ
کے نہیں ہوسکتی۔اب یہ دیکھنا ہے کہ یہ سیدھا راستہ کونسا ہے اور قرآن شریف اس کی کیا تشریح کرتا ہے۔سورۃ
النساء میں فرمایا:۔وَلَوْ أَنَّا كَتَبْنَا عَلَيْهِمْ أَنِ اقْتُلُوا أَنفُسَكُمْ أَوِا خُرُ جُوا مِنْ دِيَارِكُمْ مَّا فَعَلُوهُ
إِلَّا قَلِيلٌ مِّنْهُمْ وَلَوْ أَنَّهُمْ فَعَلُوا مَا يُوعَظُونَ بِهِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ وَأَشَدَّ
تثبيتاء وَإِذَ إِلَّا تَيْنَهُمْ مِنْ لَّدُنَا أَجْرًا عَظِيمًا، وَلَهَدَ يُنْهُمْ صِرَاطًا مُسْتَقِياً
ه وَمَنْ يُطِعِ اللَّهِ وَالرَّسُوْلَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّنَ
وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَ الصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا هَ ذَلِكَ
الْفَضْلُ مِنَ اللَّهَ ، وَكَفَى بِاللهِ عَلِيمًاه
مسلمانوں کو سمجھ لینا چاہیئے کہ اگر ہم لکھ دیتے اُن پر کر قتل کر واپنے نفسوں کو۔یا نکل جاؤ اپنے گھروں سے
نہ کرتے وہ اس کو سوائے چند ایک کے اُن میں سے۔اور اگر وہ کرتے جس کی وہ نصیحت دئے گئے تھے البتہ

305
ہوتا بہتر اُن کے لئے اور زیادہ پختہ ہوتے ثابت قدمی میں اور تب ہم دیتے اُن کو اپنے ہاں سے اجر بڑا اور
البتہ ہدایت کرتے ہم اُن کو راہ راست کی۔اور جو اطاعت کرتے ہیں اللہ اور رسول کی۔پس یہ لوگ ساتھ اُن
کے ہیں کہ انعام کیا جن پر نبیوں اور صدیقوں اور شہیدوں اور نیک لوگوں میں سے اور اچھے ہیں یہ رفیق۔یہ
فضل ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ کافی ہے جاننے والا۔یہ اللہ تعالیٰ کا انعام ہے۔دیکھو خدا تعالیٰ خود تو سکھاتا ہے کہ مجھ سے طلب کرو اور وہ طلب کرنا کیسا فرض
ٹھہرایا کہ اس کے بغیر نماز ہی نہیں ہو سکتی۔اگر کوئی نہی ہو ہی نہیں سکتا تھا پھر پانچ وقت یہ دعا کیوں سکھائی۔کوئی عقلمند انسان بھی ایسا کرنا پسند نہیں کرتا کہ جس کام کو کرنا نہ ہو اُس کو کہے تو وہ خدا ایسا کیوں کرتا ؟ ایک قصہ
ہے کہ ایک آدمی اپنی کھڑکی میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک لڑکے نے ایک گتے کو روٹی دکھا کر بلایا جب گتا پاس آیا تو
لڑکے نے اُس کوڈ نہ امارا۔وہ آدمی جو بیٹا ہوا دیکھ رہا تھا اس کوثر کے کی اس حرکت پر بہت غصہ آیا اور اُس
نے لڑکے کو پیسہ دکھا کر بلایا۔جب لڑکا اُس کے پاس آیا تو اُس کو مارا۔لڑکا رویا اور کہا کہ پیسہ دینے کو بلایا اور
پھر مارا۔اُس نے کہا کہ میں نے تمہیں سبق دینے کے لئے ایسا کیا ہے۔تم جو گتے کو روٹی دکھلا کر بلاتے تھے
اور پھر مارتے تھے۔تو دیکھو نہ سکتے میں عقل تھی نہ لڑ کے میں تو کیا تم خدا میں اُس آدمی جتنی بھی عقل مانتے
ہو؟ جو خدا ہم کو اُٹھاتا ہے اور کہتا ہے کہ مانگو میں دونگا لیکن دیتا نہیں تو کیا خدا تعالیٰ نے کروڑ ہا مسلمانوں کو یو
نہی حکم دیا اور وعدہ کیا کہ میں تم کو وہی اگلے منعم علیہم کے انعام دوں گا۔مسلمان رات کو اُٹھ کر سردی کے موسم
میں اپنے بستر چھوڑ دیتے ہیں ، گرمی کی راتیں چھوٹی ہوتی ہیں لیکن وہ اپنا آرام ترک کر کے اُٹھتے ہیں، پھر
ایک آدمی نہیں کروڑ ہا آدمیوں سے خدا نے محول کیا کہ مانگو لیکن جب مانگ رہے ہیں تو دیتا نہیں۔غور کی بات
ہے کہ قرآن مجید میں بھی ہدایت نازل کر دی۔یہ لوگ خدا پر الزام لگاتے ہیں کہ خدا جھوٹے وعدے کرتا ہے۔ایک مثال ہے کہ مالک دے اور بھنڈاری کا پیٹ پھٹے۔اللہ تعالیٰ دیتا ہے اور مولوی کہتے ہیں کہ اُس
کے خزانے کے مالک ہم ہیں ہم دینے نہیں دیتے۔ہمارا خدا تو کہتا ہے کہ تمہارے درجہ کے مطابق سب کچھ
دوں
گا اور مولوی کہتے کہ ہم دینے نہیں دیتے۔دیکھو یہ ایک عجیب بات ہے کہ نبوت کا مسئلہ عورتوں سے منقول ہے اور سورۃ النساء میں اسکا ذکر ہے یعنی

۔306
عورتوں کی ہی سورۃ میں اس کا ذکر ہے۔یوں سمجھ لو کہ جب عورتوں ہی کی سورۃ میں ذکر ہے گویا عورت ہی نے
یہ مسئلہ حل کیا ہے۔جب مردوں میں اس مسئلہ پر اختلاف ہوا تو اس کو حل کرنے والی ایک عورت ہی تھیں۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا۔خدا تعالیٰ نے تو عورتوں کی سورۃ میں اس کو نازل کیا اور عورت سے
ہی حل کرایا۔لیکن ہماری عورتیں کہتی ہیں کہ ہماری سمجھ میں نہیں آتا ہے اس کو سمجھ لو۔ہر روز دُعا کی جاتی ہے کہ
ابے خدا ہم کو یہ یہ انعام دے۔خدا تعالیٰ نے سورۃ النساء میں وعدہ فرمایا کہ جس درجہ کا کوئی ہو ہم اُس کے درجہ
کے مطابق اُس کو بنا دیتے ہیں۔اب یہ مسئلہ حل ہو گیا۔تیسرا مسئلہ جس میں ہمارا اُن کا اختلاف ہے۔ہم کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود جنہوں نے آنا تھا وہ
آچکے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ابھی آئیں گے۔یہ مسئلہ بھی ایک دو دلیلوں میں
سمجھ آسکتا ہے جو رسول کریم ہے
نے اپنی سچائی میں پیش کیں۔اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں رسول کریم کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ اپنے دشمنوں
سے کہو کہ میں نے نبوت سے پہلے تم میں ایک عمر گزاری ہے اور تم اقرار کرتے ہو کہ میں نے بندوں پر کبھی
جھوٹ نہیں بولا تو کیا جب میں رات کو سویا صبح اٹھ کر خدا پر جھوٹ بولنے لگ گیا ؟ رسول کریم ﷺ کی امانت
اور دیانت کا یہ حال تھا کہ حضرت خدیجہ جو مکہ میں سب سے زیادہ مال دار عورت تھی اور آپ گنگال۔اور آپ
کے کنگال ہونے کا یہ ثبوت تھا۔عرب کا دستور تھا کہ اپنے بچے باہر دائیوں کے پاس بھیجدیتے تھے تو اس سال
جو دائیاں مکہ میں اچھہ لینے آئیں تو ہر دوائی آپ کے لیجانے سے انکار کرتی رہی کیونکہ دائیاں جب بچے پال
کر لا تمہیں تو اُن کو خوب انعام و کرام ملاتا۔اُن کا خیال تھا کہ یہاں سے ہم کو کیا ملے گا۔چنانچہ مائی حلیمہ بھی ایک
دفعہ آپ کو دیکھ کر چھوڑ گئیں لیکن پھر جب شہر میں دوسرا کوئی بچہ نہ ملاتو پھر واپس آکر وہی بچہ لے گئیں تو آپ
کی مالی حالت یہ تھی کہ دایہ بھی نہ ملتی تھی۔پھر جب والدہ فوت ہو گئیں تو اپنے چا کے پاس رہے۔گویا وہ تمام
زمانہ ہے کسی کی حالت میں گزارا۔چا کے بچے کھانے پینے کے وقت شور شر کرتے لیکن آپ آرام سے ایک
طرف بیٹھے رہتے۔کیونکہ چچا کے لڑکے جانتے تھے کہ یہ تو ہمارے ٹکڑوں پر پل رہا ہے اصل مالک تو ہم ہیں۔اکثر آپ کے چا کہتے۔بچہ تو نہیں ہنستا کھیلتا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بچی کے دل میں بھی وہ محبت نہ تھی۔آپ کے مقابلہ میں خدیجہ بہت مال دار عورت تھی، کئی تو اُن کے غلام تھے، اُن کی تجارت کے قافلے دُور دُور
جاتے ، ان کی عادت تھی کہ اپنے غلاموں سے سب حالات دریافت کرتی رہتیں۔رسول کریم نے آپ کے
صلى الله۔

307
صلى الله
پاس نوکر ہو گئے اور ان کو ایک قافلہ کے ساتھ باہر بھیجا گیا۔جب واپس آئے تو بہت نفع ہوا انہوں نے جب
آپ کی نسبت دریافت کیا تو غلاموں نے کہا کہ پہلے لوگ بہت سے نفعے خود رکھ لیتے تھے لیکن ہم نے ان کو
بہت امین پایا ہے۔وہ آپ کی تعریف سنکر اس قدر متاثر ہوئیں کہ اپنے چا کو ملا کر پیغام شادی بھیجا۔رسول
کریم نے کہا کہ میرے پچا سے پوچھ لو۔اگر وہ رضامند ہوں تو پھر میں نکاح کرلوں گا۔پھر چچا کی رضا
سے اپنا نکاح حضرت خدیجہ سے کر لیا۔آپ کی امانت اور دیانت کا یہ حال تھا کہ تھوڑے ہی عرصہ میں
حضرت خدیجہ نے آپ کے اس جو ہر کو پہچان لیا اور حضرت خدیجہ نے اپنا تمام مال وزر آپ کے سپرد کر دیا۔جب حضرت خدیجہ نے کہا کہ یہ میرا امال تمام آپ کا ہے تو آپ نے فرمایا کہ خدیجہ بھی کہتی ہو۔پھر جس طرح
میرا اختیار ہے میں کروں ؟ پس آپ نے کہا سب سے پہلے یہ جو غلام ہیں ان کو آزاد کر دو۔حضرت خدیجہ کے
دل پر آپ کی نیکی کا اس قدر اثر تھا کہ انہوں نے کہا بے شک آپ کو اختیار ہے۔ان غلاموں میں ایک غلام
زید بھی تھے یہ ایک بہت بڑے رئیس کے لڑکے تھے۔بچپن میں کوئی اُن کو پکڑ کر بیچ گیا تھا۔اُن کا باپ تمام
جگہ اُن کی تلاش کرتا کرتا بہت سا روپیہ لے کر مکہ پہنچا اور کہا کہ جس قدر آپ مال لینا چاہتے ہیں لے لیں اور
لڑکا ہمارے ساتھ کر دیں۔اس کی ماں دس سال سے روتی روتی اندھی ہوگئی ہے اور میں دس سال سے اس کو
ڈھونڈتا پھرتا ہوں۔رسول کریم ﷺ نے خانہ کعبہ میں جا کر کہا۔لوگو گواہ رہو یہ آزاد ہے اور کہا یہ تیرا باپ ہے
اس کے ساتھ چلا جا۔دس سال سے اُس نے اپنا کاروبار چھوڑ کر تیری خاطر اپنی عمر کا ایک حصہ یوں برباد کیا
ہے۔زیڈ نے کہا بے شک یہ میرا باپ ہے اور ایک مدت کے بعد ملا ہے اور اس نے میری خاطر بہت تکلیف
اُٹھائی ہے اور کون ہے جس کو اپنے ماں باپ سے محبت نہیں ہوتی بے شک اس نے دس سال میری محبت کے
پیچھے برباد کئے ہیں۔لیکن مجھ کو تو آپ کے سوا کوئی ماں باپ نظر نہیں آتا۔خیال کرو کہ آپکو کس قدر انس تھا۔باپ روتا ہوا چلا جاتا ہے لیکن وہ آپکی جدائی کو پسند نہیں کرتا۔پس یہ تھا آپ کی دیانت ، امانت ،صداقت ،
راستبازی کا حال۔آپ نے علانیہ فرمایا کہ اے لوگو ! میں نے تم میں عمر گزاری ہے بتلاؤ میں نے کبھی جھوٹ
بولا ہے تو کیا میں خدا پر ہی جھوٹ بولوں گا۔یہی وجہ تھی کہ حضرت ابو بکر سنکر فورا ایمان لے آئے۔کہتے ہیں
کہ جب آپ نے نبوت کا دعویٰ کیا تو حضرت ابو بکر صدیق باہر گئے ہوئے تھے اور وہ واپس آتے ہوئے
راستہ میں اپنے ایک دوست کے مکان پر ٹھہرے اور آپ اپنی چادر ہٹا کر لیٹنے ہی لگے تھے کہ اس گھر کی لونڈی

308
نے آکر کہا افسوس تمہارا دوست پاگل ہو گیا اور کہتا ہے مجھ پر فرشتے نازل ہوتے ہیں۔حضرت ابو بکر فرماتے
ہیں کہ وہ لیٹے بھی نہیں اور فورا چادر سنبھال کر بیٹھ گئے اور رسول کریم ہونے کے گھر پہنچے اور کہنے لگے کہ میں نے
سُنا ہے کہ آپ پر فرشتے نازل ہوتے ہیں۔کیا یہ درست ہے؟ حضرت ابو بکر چونکہ آنحضرت ﷺ کے گہرے
دوست تھے۔آپ کو یہ خیال تھا کہ کہیں ان
کو ٹھوکر نہ لگ جائے آپ ان
کو تسلی سے بتانا چاہتے تھے لیکن
حضرت ابو بکڑ نے آپ کو قسم دے کر کہا آپ صاف بتا ئیں۔آپ نے کہا درست ہے۔حضرت ابو بکر
صدیق نے کہا پس میرے ایمان کے گواہ رہیں اور کہنے لگے کہ آپ مجھ کو دلیلیں دے کر میرا ثواب کیوں کم
کرتے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد رسول اللہ والے کو دیکھا یعنی یہی دلیل خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح
لکھنے
موعود علیہ السلام کو دی۔آپ کے دعوئی سے پہلےمحمد حسین بٹالوی نے اپنے ایک رسالہ میں براہین احمدیہ کیا
کے بعد حضرت صاحب کی اس قدر تعریف لکھی ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔وہ اپنے رسالہ میں لکھتا ہے کہ یہ
شخص ایسا ولی ہے کہ اس نے جو خدمات دین کی کی ہیں تیرہ سو سال میں کسی نے نہیں کیں۔حالانکہ دیکھو اس
تیرہ سوسال میں بڑے بڑے صلحاء، فضلاء، اور اولیا، لوگ گزرے ہیں اس کی نظر میں ان سب سے بڑھ کر
حضرت صاحب تھے لیکن دعوئی کے بعد اُس نے جو مخالفت کی ہے اس میں سب سے بڑھ کر رہا۔لیکن سوال تو
یہ ہے کہ دھوئی سے پہلی زندگی دیکھتے ہیں بعد میں تو رسول کریم پالنے کو بھی دشمن نے بہت بُرا بھلا کہا لیکن بعد
کی باتیں دشمنی کی ہوتی ہیں گواہی تو دشمنی سے پہلے کی ہوتی ہے۔یہ تینوں باتیں ہیں جن میں قرآن مجید
ہمارے ساتھ ہے۔ایک لطیفہ ہے میاں نظام الدین صاحب ایک سادہ لوح، نیک اور متقی آدمی تھے۔جن
لوگوں نے ان کو دیکھا ہے وہ جانتے ہیں۔میں چھوٹا بچہ تھا اُن کو چائے کی بہت عادت
تھی۔وہ کیا کرتے کہ
چائے کی خشک پتی منہ میں رکھ لیتے اور پھر جب پانی ملتا تو گرم پانی اوپر سے پی لیتے۔وہ محمد حسین بٹالوی کے
دوست تھے اور حضرت صاحب کے بھی۔محمد حسین نے اُن سے کہا حضرت صاحب نے تو ایسا دعویٰ کیا ہے تو
ان
کو یقین نہ آیا۔کہنے لگے کہ مرزا صاحب تو بہت نیک آدمی ہیں یہ کیسے ہو سکتا ہے اور وہ حضرت صاحب کے
پاس آئے اور کہنے لگے کہ میں نے سُنا ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ عیسے فوت ہو گئے ہیں۔حضرت صاحب نے
فرمایا کہ قرآن میں اس طرح ہے۔وہ کہنے لگے کہ قرآن میں تو لکھا ہے وہ زندہ ہیں۔حضرت صاحب نے کہا
قرآن ہمارا حاکم ہے اگر آپ قرآن سے ایک آیت بھی لے آئیں تو ہم مان لیں گے کہ حضرت عیسے زندہ ہیں

309۔نظام الدین کہنے لگے کہ میں پچاس آیتیں ایسی لے آؤں تو پھر تو آپ مان لیں گے۔حضرت صاحبہ نے
فرمایا میں کہتا ہوں کہ اگر تم ایک آیت بھی لے آؤ گے تو میں مان لوں گا۔کہنے لگے کہ میں جاتا ہوں اور ہیں
آیتیں محمد حسین سے لکھوا لاتا ہوں۔حضرت صاحب نے فرمایا کہ آپ ایک ہی لے آئیں تو ہم مان لیں
گے۔۔۔۔وہ کہنے لگے کہ اچھا میں آج ہی لاہور جاتا ہوں اور دس ہی لکھوا لاتا ہوں۔وہ لاہور گئے۔اُن
دنوں میں حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ بھی لاہور کسی کام آئے ہوئے تھے۔لوگوں کا خیال تھا کہ مولوی محمد
حسین اور حضرت خلیفہ اول کا مباحثہ ہو جائے۔مولوی محمد حسین کہتا تھا کہ مباحثہ حدیث سے ہو اور حضرت
خلیفہ اول کہتے تھے کہ قرآن سے ہو۔اتنے میں نظام الدین صاحب بھی لاہور پہنچے تو مولوی محمد حسین چینیاں
کی مسجد میں بیٹھے تھے میاں نظام الدین جاتے ہی کہنے لگے مولوی صاحب چھوڑو اس اشتہار بازی میں کیا
رکھا ہے میں حضرت صاحب سے آسان فیصلہ کر آیا ہوں کہ آپ قرآن سے دس آیت حیات مسیح کی تائید میں
لکھ دیں اور حضرت صاحب تو کہتے تھے کہ ایک ہی لے آؤ مگر آپ دس لکھ دیں۔مولوی صاحب سخت برہم
ہوئے اور کہنے لگے میں تو دو مہینے کی سخت تکلیف اور بحث کے بعد نور الدین کو حدیث کی طرف لا رہا تھا اور تم
پھر قرآن کی طرف لے جارہے ہو۔میاں نظام الدین ایک منصف مزاج آدمی تھے کہنے لگے کہ اچھا جدھر
قرآن ادھر ہم۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم بچے راستے پر ہیں اور قرآن وحدیث اور صلحاء امت ہمارے
ساتھ ہیں۔ایسے ہی طریق ہیں سیدھا راستہ چلنے کے لئے جن پر تحریک جدید جاری کی گئی ہے۔اگر مرد و عورت اس کو
اچھی طرح سمجھ لیں تو بس خدا کی نصرت ہمارے ساتھ ہوگی۔راستہ درست ہے اور اگر ترقی نہیں ہو رہی تو یہ
ہماری کمزوری ہے۔مثلا تلوار تو ہے لیکن تلوار چلانی نہیں آتی۔قصہ ہے کہ ایک بادشاہ کا ایک اردو لی تھا جو تلوار
کے ایک وار میں گھوڑے کے چاروں پیر کاٹ دیا کرتا تھا۔بادشاہ کے لڑکے نے دیکھا کہ یہ تلوار ایک وار میں
گھوڑے کے چاروں پیر کاٹ دیتی ہے پس یہ تلوار بہت اچھی ہے۔اُس نے اردلی سے کہا کہ یہ تلوار مجھے
دیدو۔اُس نے تلوار نہ دی۔وہ روتا ہوا بادشاہ کے پاس گیا اور کہنے لگا کہ میں نے اردلی سے تلوار مانگی تھی لیکن
اُسنے نہ دی۔بادشاہ نے اردلی کو بلا کر کہا تم کیسے نمک حرام نوکر ہو کہ ہمارا لڑکا تم سے تلوار مانگتا ہے اور تم نہیں
دیتے۔سپاہی نے لڑکے کو تلوار دیدی لڑکے نے گھوڑے کے پاؤں کاٹنے چاہے مگر وہ نہ کئے وہ روتا ہوا پھر

آج 10 میں سے 10 باقی