تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۳۶ء

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول, حصہ 2

310
باپ کے پاس گیا بادشاہ نے پھر سپاہی کو بلا یا کہ تم نے ہمارے لڑکے کو وہ تلوار نہیں دی۔سپاہی نے کہا حضور
بات یہ ہے کہ تلوار تو وہی ہے لیکن ان کو چلانی نہیں آتی۔تو بات یہ ہے کہ چلانے والا تو سپاہی تھا تلوار کی اس
میں کیا خوبی ہے۔پس اسی طرح دیکھو کہ قرآن ایک تلوار ہے۔یہی قرآن مولویوں کے ہاتھ میں مُردہ تھا۔یہی قرآن ہمارے ہاتھ میں تلوار ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں قرآن کی تلوار چلانی سکھائی اب
اس تلوار کے ہوتے ہوئے فائدہ نہ اٹھاؤ تو تمہارا اپنا قصور ہے۔تمہیں اپنے نفسوں پر غور کرنا چاہیئے کہ احمدی ہو
کر تم نے کیا فائدہ اٹھایا۔لاکھوں روپیہ خرچ کر کے کوئی نتیجہ نہ نکلے تو کس قد رافسوس کی بات ہے۔ایک جلسہ
ہی کو دیکھو ا کثر ہمارے گاؤں کی عورتیں کہتی ہیں ہم جلسہ کھانے چلی ہیں۔کیا یہی فرض ہے۔اور اس سردی
کے موسم میں بڑی بڑی تکلیفیں اُٹھا کر یہاں آتی ہو، اُن ریلوں میں سفر کرتی ہو جن میں دم گھٹتا ہے، یہاں
آکر کھوری پر سوتی ہو، پکی دال کھاتی ہو یہ سب تکلیفیں اٹھاتی ہو، اگر یہ تین دن تین سو ساٹھ دن کے لئے بیج
بن کر نالہ کا کام نہیں دیتے تو بہت افسوس کا مقام ہے اور واقعی تم ان تین دنوں میں معرفت کا بیج لے کر تین سو
ساٹھ دن میں ہوتی ہو تو خدا کی نصرت اور مدد تم کو مل گئی۔جب خدا کی نصرت اور مد دل گئی تو سب کچھ پل گیا۔تو
پھر جو تکلیفیں تم اُٹھا کر آتی ہو تکلیفیں نہیں بلکہ آرام ہیں، دال نہیں کھاتی ہو بلکہ سونا کھاتی ہوں، تم کسیر پر نہیں
سوتیں بلکہ گرمیلوں پر سوتی ہو، تم اعلیٰ ریلوں پر سفر کرتی ہولیکن یہ سب اسی حالت میں ہو سکتا ہے جب کچھ
فائدہ اٹھاؤ۔دیکھو ایک ہی چیز ہوتی ہے ایک اُس سے فائدہ اٹھاتا ہے اور ایک نقصان۔مثلاً ایک سالن ہوتا
ہے ایک کھا کر اُس سے طاقت حاصل کرتا ہے اور دوسرا اُسی سالن کو کھا کر پیٹ پکڑ کر بیٹھ جاتا ہے۔دیکھو وہی
انگور اور ا مرود جو دل اور دماغ کو راحت دیتے ہیں ایک کے اندر خون بن جاتے ہیں اور دوسرے کے اندر
ہیضہ کے جراثیم۔دیکھو ایک گھاس ہے بکری کھاتی ہے دودھ دیتی ہے۔وہی گھاس بکرا کھاتا ہے بھینسا کھاتا
ہے بیل کھاتا ہے۔وہی گھاس پیشاب اور گوبر بن کر خارج ہو جاتی ہے۔بیشک قرآن اعلیٰ ہے مگر جیسی
تمہارے اندرمشین ہوگی ویسا ہی تمہارے اندر کام کرے گی۔دیکھو جیسا بکری اور بکرا ایک ہی گھاس کھاتے
ہیں ایک کے اندر دودھ کی مشین ہے وہی گھاس دودھ بن جاتا ہے دوسرے کے اندر صرف پاخانہ کی مشین ہے
وہ پاخانہ بن کر خارج ہو جاتا ہے۔پس اگر تمہارے دل کے اندر نیکی اور تقولٰی ہے تو تمہارے اندر روحانی
دُودھ بن جائے گا اور جس سے تم دنیا کی مائیں بن جاؤ گی۔اور اگر تم میں نیکی اور تقویٰ نہیں تو یہ اعلیٰ سے

311
اعلیٰ تعلیم پاخانہ بن کر نکل جائے گی جس سے تم بھی بھا کوئی اور لوگ بھی۔پس اپنے اندر خدا کی محبت پیدا
کرو۔تم میں کتنی ہیں جن کو خدا سے محبت ، بچوں اور خاوندوں کی محبت سے زیادہ ہے؟ ایمان سے بتاؤ اگر
تمہارے بیچے قربانی کے لئے بلائے جائیں تو تم خوشی سے پیش کروگی ؟ دیکھو خنساء ایک عورت تھیں وہ بہت
مال دار تھیں۔اُن کے خاوند نے اُن کی تمام دولت جوئے میں برباد کر دی اور وہ بار بار اپنے بھائیوں سے
بہت دولت لائیں اور اُن کے خاوند نے برباد کر دی اور خاوند جوانی میں ہی مر گیا۔اُن کے چارلڑ کے تھے اُن کو
پالا۔بڑھاپے میں اسلام لائیں۔ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک لڑائی ہوئی سب سپاہی قسم کھا کر گئے کہ فتح لے کر
آئیں گے یاد ہیں مرکز ڈھیر ہو جائیں گے۔خنساء نے اپنے چاروں بیٹوں کو بلا کر کہا اور ان کو اپنے احسان
یاد دلائے کہ دیکھو میں جوانی میں بیوہ ہوئی تمہارا باپ جواری تھا اور میری تمام دولت کھا چکا تھا اور میں نے
محنت کر کے تمہیں پالا تھا آج میں تم سے کہتی ہوں کہ تم جنگ میں جاؤ یا تو فتح کر کے آنا یا اپنی جانیں وہیں
دے دینا دشمن کو نا کامی کی پیٹھ نہ دکھانا۔بیٹوں کو رخصت کر کے خدا کا فرض ادا کیا۔پھر جنگل میں جا کر خدا کے
حضور نہایت گریہ وزاری سے دُعا کی اور مامتا کا حق ادا کیا۔خدا تعالیٰ نے شام
کو فتح دیدی۔اس وقت بھی محمد شریف ایک لڑکا گجرات کا رہنے والا ہے جہاں وہ رہتا ہے وہاں لڑائی ہے۔انگریزوں
کے
قونصل نے اُسے بلا کر کہا کہ تم یہاں سے چلے جاؤ تا کہ تمہیں کوئی تکلیف نہ پہنچے۔اس نے جانے سے
انکار کیا۔قونصل نے کہا ہم تمہیں سرکاری خرچ پر پہنچا دیں گے لیکن اسنے کہا میں یہاں مرنے ہی کو آیا ہوں
آخر اسکو وہاں سے زبردستی باہر بھجوایا گیا۔پس اگر تمہارے ہمسایہ کے بچے ایسا کرتے ہیں تو تم اس سے خوش
مت ہو جاؤ بلکہ کوشش کردو کہ تمہارا اپنا بچہ بھی ایسا کرے۔دیکھو میں نے چھوٹی چھوٹی تحریکیں کی ہوئی ہیں مثلا ایک کھانا کھاؤ ، سادہ زندگی بسر کرو مگر ابھی بہت
سے مرد عورت اور لڑکیاں ہیں جو اس تحریک پر عمل نہیں کر ر ہیں۔غریب لوگ تو پہلے ہی ایک کھانا کھاتے ہیں
پس غریبوں کے لئے تو یہ مفت کا ثواب ہے۔میں نے تحریک کی تھی کہ گوٹہ کناری مت لگاؤ مگر جو پہلے کسی کے
پاس ہوں اُن کو سوائے شادی بیاہ کے مت پہنو۔بعض غریب عورتیں سوال کرتی ہیں کہ جھوٹا گوٹہ اور ٹھپہ
لگا ئیں ؟ دیکھونچے ہونے لگانے والیاں تو پھر بھی کچھ مال دار ہوتی ہیں مگر جھوٹا لگانے والی تو اس بات کا ثبوت
دیتی ہے کہ وہ غریب ہے پھر بھی فضولی سے باز نہیں آئی۔دیکھو ایک ایک پیسہ کی قدر کرنی چاہیئے۔پیسوں سے

آج 10 میں سے 10 باقی