تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۴۴ء
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
382
دو
قرآن کریم کے غیر ملکی زبانوں میں تراجم اور لبجنات اماءاللہ۔۔۔۔میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اطالین زبان میں قرآن مجید کے
ترجمہ کا خرچ میں ادا کروں گا۔باقی جو تر جمے رہ جاتے ہیں اُن چھ میں سے ایک ترجمہ کے لئے میں نے تجویز
کیا ہے کہ سارے ہندوستان کی لجنہ مل کر ایک ترجمہ کا خرچ ادا کرے اور یہ ترجمہ جرمن زبان کا ہو۔کیونکہ
جرمنی میں مسجد کی تعمیر کا ارادہ بھی لجنہ نے ہی کیا تھا۔۔دو۔۔۔۔۔عورتوں کا حق تھا کہ اس کام میں ان کا حصہ ہو اِسی لئے میں نے عورتوں کا نام لے دیا ہے۔جن کے حقوق ظاہر تھے اُن کے نام میں نے لے دئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اور یہ چندہ مارچ ۱۹۴۵ء کے آخر
تک پہنچ جانا چاہیئے۔"۔۔مجھے بتایا گیا ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔لجنہ اماءاللہ بھی دو تراجم کا خرچ دیگی اگر
ایسا ہوا تو صرف ایک ترجمہ بہ ونجات کی جماعت کے حصہ میں آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔66
( مصباح نومبر ۱۹۴۴ء صفحه ۹۷۸)
خواتین کے جلسہ سالانہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی تقر
ہر احمدی عورت جو ا کی حقیقی بیٹی ہے
احمدی خواتین کی تنظیم کے متعلق مرکزی لجنہ اماءاللہ کو ضروری ہدایات
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۴۴ء
چونکہ اب ایسا انتظام موجود ہے کہ باہر (مردانہ جلسہ ) سے بھی یہاں تقریر میں سُن لی جاتی ہیں اور باہر
بھی مجھے تقریر کرنی ہوتی ہے اس لئے عورتوں اور مردوں میں مشترک تقریریں ہو جاتیں ہیں۔اور جیسا کہ
383
میں نے پہلے کہا تھا کہ ضرورت تو نہیں تھی کہ میں عورتوں کے جلسہ میں الگ تقریر کروں مگر پھر بھی چونکہ بعض
امورایسے ہوتے ہیں جو عورتوں کے ساتھ خصوصیت سے تعلق رکھتے ہیں اور بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کی
طرف عورتوں کو توجہ دلانا ضروری ہوتا ہے اس لئے بعض دفعہ ضرورت پیش آسکتی ہے کہ میں عورتوں کے جلسہ
میں الگ تقریری بھی کروں مگر گزشتہ سالوں میں عورتوں کی طرف سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ میں ضرور
اُن کے جلسہ میں الگ تقریر کیا کروں۔یہ ایک فطری تقاضا ہے کہ ہر انسان اپنا حق چاہتا ہے میں اس تقاضا کو
بھی رد نہیں کر سکتا۔لیکن میرے گلے کی حالت اس قسم کی ہے کہ تقریر بھی شروع نہیں کی اور گلا بیٹھ گیا ہے۔میں حیران ہوں کہ اس دفعہ میں کیونکر اپنی تقریریں مناسب طور پر کرسکوں گا۔بہر حال میں کچھ نہ کچھ عورتوں
کے جلسہ میں بھی کہنا چاہتا ہوں۔خصوصاً اس لئے اس دفعہ بعض باتیں ایسی بھی ہیں جو عورتوں کے ساتھ
مخصوص ہیں۔ہماری الہامی کتاب یعنی قرآن مجید ایک ایسی زبان میں نازل ہوئی ہے جو زبان اپنے اندر معنے رکھتی ہے
یعنی اس میں ہر نام کے کوئی معنے ہوتے ہیں۔باقی زبانوں میں اگر کسی چیز کا نام بدل کر اس کی جگہ اور نام رکھ
لیا جائے تو اُس کے معنوں میں فرق نہیں پڑے گا۔لیکن عربی کا نام اگر بدل کر اور نام رکھ دیا جائے تو یقیناً اس
کے معنوں میں فرق پر جائے گا۔مثلاً اُتم کا لفظ لے لو۔اُتم کے معنے عربی زبان میں جڑ اور مقصود کے ہیں یعنی
ایسی چیز جس میں سے اور چیزیں نکلیں۔اور جس کی طرف دوسرے متوجہ ہوں۔آپ اگر ماں کے لئے اتم کی
جگہ عربی میں کوئی اور لفظ رکھ دیا جائے تو یہ معنے بالکل بدل جائیں گے۔لیکن اگر پنجابی میں یا اُردو میں ماں کی
جگہ کوئی اور لفظ رکھ دیا جائے۔مثلا یاں کہ لیا جائے یا تاں کہہ لیا جائے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔چاہے ب،
ان کہہ لیں یات۔ان کہہ لیں یا د ا ن کہہ لیں اور جو چاہیں اس سے مراد لے لیں معنوں پر اس کا کوئی
اثر نہیں پڑے گا۔لیکن عربی کے لحاظ سے اگر ہم نام کو بدل دیں تو وہ نام بے معنی ہو جائے گا۔وہ صرف
علامت ہو گی اُس کے کوئی معنے نہیں ہونگے جیسے ام کا لفظ ہے۔اس کی بجائے عربی میں اگر ہم گم کہہ دیں تو وہ
صرف علامت رہ جائے گی۔اسکے دو معنے نہیں ہوں گے جو اتم کے لفظ میں پائے جاتے ہیں۔ماں
کو عربی میں
ام اس لئے کہتے ہیں کہ یہ بطور جڑ ہے بچوں کے لئے۔دوسرے بچے اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اس
کے محتاج ہوتے ہیں۔پس اُتم کے معنے عربی زبان میں اس چیز کے ہیں جو بطور جڑ کے ہو اور جس کی طرف
384
دوسرے لوگ متوجہ ہوں اور ماں کو اسی لئے اُتم کہتے ہیں کہ یہ بطور جڑ ہے نیز بچوں کی تربیت کا مرکزی مقام
ہے جس کی طرف بچے اپنی ضروریات کو پورا کرنے لئے متوجہ ہوتے ہیں۔اب اگر اتم کا لفظ بدل کر اس کی
جگہ پر کوئی اور لفظ رکھ لیا جائے تو لفظ سے ہر گز یہ معنے پیدا نہیں ہوں گے جوام کے لفظ سے پیدا ہوتے ہیں۔صرف ایک علامت رہ جائے گی۔اسی طرح ہمارے قرآن مجید میں بنی نوع یعنی مرد اور عورت کا جو مشتر کہ نام
”انسان“ رکھا ہے۔یہ انسان کا لفظ بھی ایک بامعنے لفظ ہے۔اصل میں یہ لفظ انسان ہے جسکے معنے ہیں دو
محبتیں۔پس یہ لفظ مرد اور عورت دونوں پر مشتمل ہے اس کے معنے ہیں ایسا وجود جودو محسبتوں کا ظاہر کرنے
والا ہے۔یعنی ایک طرف یہ لفظ اس تعلق کو ظاہر کرتا ہے جو خدا اور بندے کے درمیان ہے۔اور دوسری طرف
اس تعلق کو ظاہر کرتا ہے جو بندوں کو بندوں سے ہے۔پس انسان کے معنے ہیں وہ وجود جو ایک طرف خدا سے
محبت کرنے والا ہو اور دوسری طرف بندوں سے محبت کرنے والا ہو۔ایسا وجو د سوائے انسان کے دُنیا میں اور
کوئی نہیں۔انسان میں اگر حیات پائی جاتی ہے تو دوسرے جانوروں میں بھی حیات پائی جاتی ہے۔انسان
دیکھتا ہے تو دوسرے جانوروں کی بھی آنکھیں ہوتی ہیں اور وہ بھی دیکھتے ہیں۔انسان کے کان ہیں ، تو دوسرے
جانوروں کے بھی کان ہوتے ہیں۔جس طرح انسان کھاتا پیتا ہے اسی طرح وہ بھی کھاتے پیتے ہیں۔انسان
میں چلنے اور دوڑنے کی صفت پائی جاتی ہے تو باقی جانور بھی چلتے پھرتے اور دوڑتے ہیں۔۔۔۔۔۔انسان
کے نر اور مادہ ہوتے ہیں تو باقی جانوروں میں بھی نرومادہ ہوتے ہیں اور وہ بھی بیچے جنتے ہیں اور پالتے ہیں۔لیکن ایک چیز جو انسان کو باقی جانوروں سے ممتاز کرتی ہے اور جو چیز باقی جانوروں میں نہیں پائی جاتی وہ
اُنسیت ہے جو بندے کو خدا سے ہوتی ہے انسانوں میں ہی وہ لوگ نظر آتے ہیں جو خدا تعالیٰ کی عبادت میں
مشغول رہتے ہیں۔اور ان کو خدا تعالیٰ سے محبت کا ایسا تعلق ہوتا ہے کہ وہ ایک منٹ کے لئے بھی اس کے
دروز و سے الگ نہیں ہوتے لیکن کسی حیوان میں یہ ملکہ نہیں پایا جاتا اس لئے حیوان اس دنیا میں اپنی زندگی کو
پورا کر لیتے ہیں اور مرنے کے بعد اُن کو دوبارہ زندگی نہیں ملتی لیکن انسان مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوتا ہے
اور اپنی دائمی زندگی گزارنے کے لئے وہ ایک نئی سڑک پر قدم مارتا ہے جو سڑک کبھی جنت میں سے ہو کر گزرتی
ہے اور کبھی دوزخ میں سے ہو کر گزرتی ہے۔پس انسان کے معنے ہیں دو جنتیں رکھنے والا وجود ایک خدا تعالی
سے محبت اور دوسرے بنی نوح انسان سے محبت۔چنانچہ اسی نام کی وجہ سے اسلام نے مذہب کی جو حقیقت۔
385
بیان کی ہے وہ یہی ہے کہ مذہب اس لئے دنیا میں آتا ہے کہ انسان کا خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرے اور انسان
کو بنی نوح انسان سے ہمدردی اور محبت کرنا سکھائے۔مذہب کی ساری تفاصیل یا خدا تعالیٰ سے محبت اور تعلق
پیدا کرنے کے متعلق ہوتی ہیں۔اور یا بنی نوع انسان سے نیک تعلق رکھنے کے متعلق ہوتی ہیں۔نماز کیا ہے۔یہ اس تعلق کا اور اس محبت کا اظہار ہے جو بندے اور خدا کے درمیان ہوتی ہے۔جس طرح ایک ماں اپنے بچے
کو یاد کرتی ہے۔جس طرح ایک بچہ اپنی ماں کو یاد کرتا ہے۔جس طرح بھائی ، بھائی کو یاد کرتا ہے۔جس طرح
دوست، دوست کو یاد کرتا ہے جس طرح خاوند بیوی کو یاد کرتا ہے۔جس طرح بیوی خاوند کو یاد کرتی ہے اسی
طرح ایک نیک انسان اپنے خدا کو فراموش نہیں کرتا اور دن میں متعدد بار اپنے خدا کو یاد کرتا ہے اسی کا نام
عبادت ہے اور یہی نماز ہے۔ہم دیکھتے ہیں جہاں حقیقی محبت ہو وہاں کوئی شخص کسی کو اس کی یاد سے روک نہیں
سکتا۔ایک ماں کو کتنا ہی سمجھاؤ کہ وہ اپنے بچہ کی یاد چھوڑ دے، بچہ کو کتناہی کہو کہ وہ اپنی ماں کو یاد نہ کرے،
دوست کو کتنا ہی کہو کہ وہ اپنے دوست کو یاد نہ کرے، بھائی کو کتنا ہی کہو کہ وہ اپنے بھائی کو یاد نہ کرے، باپ کو کتنا
ہی کہو کہ وہ اپنے بیٹوں کو یاد نہ کرے، بیٹوں کو کتناہی کہو کہ وہ اپنے باپ کو یاد نہ کریں، بیوی کو کتنا ہی کہو کہ اپنے
خاند کو یاد نہ کرے یا خاوند کو کتنا ہی کہو کہ وہ اپنی بیوی کو یاد نہ کرے، وہ قطعاً اس بات کے لئے تیار نہیں ہوتے
کہ جن کے ساتھ اُن کو محبت ہے وہ اُن کی یاد چھوڑ دیں کیونکہ اُن میں حقیقی محبت ہوتی ہے۔مگر انسانوں میں
سے ہم دیکھتے ہیں کہ کئی ایسے ہیں جو اپنے اندر انسانیت کی حقیقت نہیں رکھتے۔وہ اپنے خدا کو کھلا بیٹھے ہیں۔اور وہ اس بات کے محتاج ہوتے ہیں کہ اُن کو یاد دلایا جائے کہ اُن کو کوئی پیدا کرنے والا ہے۔اور وہی اُن کا
حقیقی مالک ہے۔اگر اُن کو یہ بات یاد کرا دی جائے تو پھر وہ اس بات کے محتاج ہوتے ہیں کہ اُن کے دل میں
خدا تعالیٰ کی یاد تازہ رکھی جائے اور پھر وہ اس بات کے محتاج ہوتے ہیں کہ یاد دلا دلا کر خدا تعالیٰ سے اُن کا
تعلق مضبوط کیا جائے۔یہ ایک کمزوری ہے جو انسان میں حیوانیت کی وجہ سے آئی ہے۔انسان چونکہ پیدائش
کے لحاظ سے حیوانوں سے تعلق رکھتا ہے اس لئے جب اس پر حیوانیت غالب آجاتی ہے تو جہاں ہمیں ایسے
انسان نظر آتے ہیں جو ہر قسم کے تعلقات پر خدا تعالی کو ترجیح دیتے ہیں اور دنیا کی محبت پر خدا تعالیٰ کی محبت کو
مقدم رکھتے ہیں وہاں اس حیوانیت کے غالب آجانے کی وجہ سے ایسے انسان بھی نظر آتے ہیں جو خدا تعالیٰ کی
محبت اور اس کے تعلق کو بھلا کر حیوانوں کی طرح کھانے پینے ، عیش و آرام کرنے ، عمدہ اور آرائش کے سامان
386
مہیا کرنے ، سیر و تفریح کرنے اور دُنیا کی لذات حاصل کرنے میں ہی زندگی سمجھتے ہیں اور اُخروی زندگی سے
اُن کا کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ ان کی ساری کی ساری خواہشات اس دُنیا کی زندگی سے وابستہ ہوتی ہیں مجھے اس
پر تعجب آتا ہے۔جس طرح ہر انسان موت سے ڈرتا ہے اور اس سے بچنے کی کوشش کرتا ہے اور جس طرح
موت کو اپنے سے دور رکھنے کے لئے ایک انسان ہزاروں اور لاکھوں روپے خرچ کرتا ہے۔اگر ہماری زندگی
صرف اسی دنیا کے ساتھ وابستہ ہے تو کیا وجہ ہے کہ وہ موت سے بچنا چاہتا ہے۔ہمیں اس زندگی میں ہزار ہا
بلکہ کروڑہا انسان ایسے نظر آتے ہیں جن کے پاس دنیا کے بہترین سامانوں سے مال و دولت ، آرام و آسائش
اور اس دُنیا کی باقی لذتوں سے کچھ بھی موجود نہیں مگر باوجود اس کے وہ اس دُنیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔ان
کے اندر اس خواہش کا پایا جاتا بتاتا ہے کہ کسی اور اہم مقصد کو پورا کرنے کے لئے ان کو پیدا کیا گیا ہے۔اگر کسی
اور اہم مقصد کے لئے ان کو پیدا نہیں کیا گیا تو پھر وہ کونسی چیز ہے جو باوجود تکالیف کے ان کو اپنی طرف کھینچ
لیتی ہے اور زندہ رہنے کی اور موت سے بھاگنے کی تلقین کرتی ہے۔پس یہ وہی خواہش اور وہی جس ہے جو خدا
تعالی نے قرآن مجید میں بیان فرمائی ہے کہ ماطلقت الجن والانس الا لیجنڈ ون کہ جن و انس کو صرف اس
لئے پیدا کیا گیا ہے تا کہ وہ عبادت الہی میں اپنا وقت گزاریں اور آئندہ زندگی کے لئے روحانی آنکھیں پیدا
کریں جو خدا تعالی کو دیکھنے کے قابل ہوں۔خدا تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے من گان می طلہ اعظمی تصوفی
لاخرة اٹھی۔یعنی جو شخص اس دنیا میں اندھا ہے اور اس کی روحانی آنکھیں نہیں جو خدا تعالی کو دیکھ سکیں
آخرت میں بھی وہ اندھا ہی اُٹھایا جائے گا۔کیونکہ آخرت میں اس کی روحانی آنکھیں اسی دنیا کی رؤیت الہی
سے پیدا ہوں گی۔پس جس نے اس دنیا میں خدا تعالی کو دیکھنے والی روحانی آنکھیں پیدا نہ کی ہوں گی وہ اگلے
جہان میں بھی نا بینا اُٹھایا جائے گا۔اور خدا تعالیٰ کو نہیں دیکھ سکے گا۔قرآن مجید میں آتا ہے کہ اس قسم کے لوگ
جب اندھے اُٹھائے جائیں گے تو وہ کہیں گے ہمیں کیا ہو گیا ہے کہ کچھ نظر نہیں آتا۔تو خدا تعالی ان کو یہ
جواب دے گا کہ تم پچھلے جہان میں اندھے تھے اور تم نے میرے دیکھنے والی آنکھیں پیدا نہیں کیں جو اسی
جہان میں پیدا ہوتی ہیں اس لئے اب تم مجھے نہیں دیکھ سکتے۔اُس وقت ایسے لوگ کہیں گے کہ اگر ہم تجھے
دیکھنے کے قابل نہیں تو ہماری اس زندگی کا فائدہ ہی کیا ہے۔پس یہ خدا سے تعلق پیدا کرنے اور دائی زندگی
حاصل کرنے کی خواہش انسان کے اندر مخفی ہے جسے یہ ظاہر میں بھلا بیٹھا ہے۔مگر یہی خواہش اس کو اندر ہی
387
اندر زندہ رہنے کی تلقین کرتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اسلام نے خود کشی سے منع کیا ہے۔اگر انسان کو کھانے پینے
کے لئے ہی پیدا کیا گیا ہے تو کیا وجہ ہے کہ پھر اس کو خود کشی پر سزا ملتی ہے؟ ایک انسان کی اپنی مرضی ہے خواہ وہ
کھانے پینے کے لئے زندہ رہے خواہ زندہ نہ رہے اُس کو اس دنیا سے جدا ہونے پر سزا دینے کی وجہ کیا ہے؟
یہی اور صرف یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ اِس دُنیا میں انسان اگلے جہان
کے لئے تیاری کرے۔اگر وہ اگلے جہان کے لئے تیاری کرنے میں ستی یا غفلت کرتا ہے اور اس وقت کو
ضائع کر دیتا ہے تو وہ مُجرم ہے۔کیونکہ یہ وقت ایسا ہی ہے جس طرح سکول میں طالب علم کی پڑھائی کا وقت
ہوتا ہے۔اگر کوئی طالب علم کلاس سے غیر حاضر رہے تو اُس کو سزاملتی ہے کہ اُس نے پڑھائی کے وقت کو ضائع
کیا اور تعلیم حاصل کرنے میں کوتا ہی کی۔اسیطرح اگر کوئی شخص اس دُنیا کی زندگی میں انگلی زندگی کے لئے
تیاری نہیں کرتا تو وہ سزا کا مستحق ہے کہ اپنے اپنے وقت کو ضائع کر دیا۔پس انسان کے لفظ میں خدا تعالی نے
اس طرف توجہ دلائی ہے کہ تمہارا نام انسان اس لئے رکھا گیا ہے کہ تم دو محبتیں اور دو تعلیق پیدا کرو۔ایک خدا
سے محبت کرو اور اس سے تعلق پیدا کرو اور دوسرے بنی نوع انسان سے محبت اور اس سے تعلق پیدا کرو۔عبادت کے جتنے حصے ہیں وہ سارے کے سارے پہلی شق کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔یعنی خدا تعالیٰ سے محبت
کرنے کے ساتھ اُن
کا تعلق ہے اور باقی جتنے اس قسم کے احکام ہیں کہ جھوٹ نہ بولو ، چوری نہ کرو، خیانت نہ
کرو، فریب نہ کرو، دھوکا نہ دو، غیبت نہ کر، چغلخوری نہ کرو، ترش روئی سے پیش نہ آؤ ، ہشاش بشاش رہو ، نیک
سلوک کرو، بزرگوں کی عزت کرو، اپنے اموال میں مستحقین کا حصہ قائم کرو، دوسروں کے دکھوں اور غموں میں
شریک ہوو، عدل و انصاف کا معاملہ کرو، رشتہ داروں سے نیک سلوک کرو، یہ سارے کے سارے احکام ایسے
ہیں جو بنی نوع انسان سے تعلق رکھتے ہیں۔پس انسان اس وجود کا نام ہے جود و محبتیں اور دوم تعلق رکھنے والا
ہو۔ایک خدا سے اور دوسرے بنی نوع انسان سے۔اگر یہ دونوں باتیں اس میں پائی جاتی ہیں تو وہ انسان
ہے۔اور اگر یہ دونوں باتیں نہیں پائی جاتیں تو وہ حیوان ہے خواہ اس کی شکل انسانوں جیسی ہو۔کیونکہ خالی شکل
کوئی چیز نہیں۔صرف حقیقت ہی ہے جو انسان
کو انسان بناتی ہے ورنہ خالی شکل تو ایسی ہی ہے جیسی کسی چیز کی
تصویر ہوتی ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔بڑے سے بڑے پہلوان کی تصویر ایک بچہ پھاڑ کر پھینک سکتا
ہے۔اگر رستم کی تصویر کاغذ پر بنی ہوئی ہوتو دو سال کا بچہ آسانی سے اُسے پھاڑ سکتا ہے۔پس وہ انسان جس
388
کے اندر انسانیت والی یہ دو باتیں نہیں پائی جاتیں وہ محض ایک تصویر ہے جس کی خدا تعالیٰ کے نزدیک کوئی قدر
اور کوئی عزت نہیں۔آگے پھر انسان کے دو حصے ہیں ایک آدم کہلاتا ہے اور ایک کو تو ا کا نام دیا گیا ہے۔اور جب آدمی کا لفظ
بولتے ہیں تو اس کے معنے ہوتے ہیں آدم کی اولاد مرد ہو یا عورت۔بچوں کو ڈرانا ہو تو عورتیں تو ا کا نام لے
کر ڈراتی ہیں۔وہ بھی یہی تو ا ہے۔بعض بُڑھیا عورتیں جن کے دانت نکل چکے ہوں، کمر خمیدہ ہو چکی ہو اس
کے قریبی رشتہ دار بچے بھی اس کو دیکھ کر ڈرنے لگتے ہیں یہ خیال کر کے کہ اتنے ہزار سال پہلے کی دادی تو اگر
آجا ئیں تو یقیاً اس کو دیکھ کر ڈر کے مارے بچے بھاگتے پھریں۔ہوا ہو ا کہہ کر عورتیں اپنے بچوں کو ڈراتی ہیں
مگر یہ ہو اور اصل وہی دادی تو ہیں جو آدم علیہ السلام کی بیوی تھیں۔آدم علیہ السلام کا نام تو قرآن مجید میں
آتا ہے اور حوا کا نام اسلامی لڑیچر اور احادیث وغیرہ میں مذکور ہے۔یہ دونوں نام یعنی آدم اور تو ابا معنی لفظ
ہیں۔آدم کے معنے ہیں سطح زمین پر رہنے والا جو کھیتوں میں کام کرتا ہے، تجارتیں کرتا ہے، سفر کرتا ہے،عربی
میں اديم الارض سطح زمین کو کہتے ہیں اور آدم اس وجود کا نام ہے جو سطح زمین پر رہتا ہے اور میدانوں میں
کام کر کے اپنی روزی کماتا ہے۔اور تو ا کا لفظ حَويَ يَحْوِی سے نکلا ہے جس کے معنے ہیں کسی چیز کو
ڈھانپ لینا۔کسی چیز کو جمع کر لینا یا کسی چیز کا مالک ہو جانا۔تو ھوا کے معنے ہیں جو بچوں کو گھیر کر اپنے ارد گرد جمع
کر لیتی ہے اور اُن پر حکومت کرتی ہے اور گھر کی مالکہ کہلاتی ہے۔پس یہ دونوں نام با معنے ہیں۔ہم یہ نہیں کہہ
سکتے کہ جس کو ہم آدم کہتے ہیں واقعہ میں اس کا نام ہی آدم تھایا اس کی ان صفات کی وجہ سے اس کا نام آدم رکھا
گیا ہے۔اور ہم یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ حدیثوں میں جس وجود کا نام تو ارکھا گیا ہے واقعہ میں اس کا نام ہی تو ا
تھا یا اس کی صفات
کو ظاہر کرنے کے لئے اس کا یہ نام حوا رکھا گیا ہے۔بہر حال جو کچھ بھی ہو۔اگر فی الواقعہ یہ
اُن کے نام تھے تو ان کے یہ نام حقیقت کو ظاہر کرنے والے تھے۔اور اگر سی ان کی صفات
تھیں تو پھر تو صفات
ہی تھیں۔پس آدم کے معنے ہیں جو محنت کرے میدانوں میں کام کاج کرے۔کھیتوں میں ہل چلائے اور
زمین کو درست کر کے رہنے کے قابل بنائے۔اور حوا کے معنے ہیں وہ عورت جو گھر میں بیٹھتی ہے بچوں کی نگرانی
کرتی ہے اور گھر کی رانی کہلاتی ہے پس ہر عورت جو آج بھی ان صفات کو اپنے اندر رکھتی ہے یعنی گھر کی نگرانی
کرتی ہے۔بچوں کی تربیت کرتی ہے وہ جوا ہے۔اور شریف آدمی جو محنت کرتا ہے اور کام کرتا ہے اور زمین کو
389
رہنے کے قابل بناتا ہے وہی انسان صحیح معنوں میں آدمی ہے۔اور جو لوگ غفلت کی وجہ سے گھر میں بیٹھے
کھیاں مارتے ہیں اور محنت نہیں کرتے۔یا بعض امراء اور عیاش لوگ اپنے گھروں میں بیٹھے باپ دادا کی
کمائیاں کھاتے ہیں اور کوئی کام نہیں کرتے وہ آدمی تو ہیں مگر صرف نام کے۔کام کے آدم نہیں۔کیونکہ آدم
کے معنے ہیں جو باہر نکل کر کام کرے اور زمین کی درستی کر کے اُسے رہنے کے قابل بنائے۔اسی طرح وہ
عورتیں جو گھر کی خبر گیری نہیں کرتیں، بچوں کی تربیت نہیں کرتیں، گھر کے تمام سامانوں کا انتظام نہیں کرتیں
اور اپنی اولاد کی تربیت اس رنگ میں نہیں کرتیں کہ آئندہ نسل نیک متقی ، بہادر اور جری اور دین کی خاطر ہر
طرح کی قربانی کرنے والی اور دین کا علم حاصل کرنے والی ہو۔وہ اور ہیں۔حوا کی بیٹیاں صرف نام کی ہیں
کام کی نہیں۔کیونکہ انہوں نے اپنے بچوں کو اپنے ارد گرد جمع نہیں کیا اور صحیح طور پر گھر کی مالکہ ہونے کا ثبوت
نہیں دیا۔اور جیسا کہ گھر کی مالکہ کا حق تھا بچوں کی بہتری اور ان کی تربیت کا خیال رکھے اس حق کو ادا نہیں
کیا۔اور اولاد کی نگرانی کا جو ان پر فرض تھا اس فرض کو ادا نہیں کیا۔پس وہ عورت جو بچوں کو اپنے ارد گرد جمع کر
کے اُن کی بہتری اور ان کی تربیت کے سامان نہیں کرتی اور گھر کے کاموں کی نگرانی نہیں کرتی وہ تو ہے مگر
صرف نام کی نہ کہ کام کی۔پس اگر ایک عورت ھوا کی حقیقی بیٹی کہلانا چاہتی ہے تو اُس کا فرض ہے کہ گھر کے انتظام کو درست
رکھے ، اولاد کی صحیح تربیت کرے، ایسی تربیت کہ وہ گھر کی مالکہ کہلانے کی مستحق ہو۔مالک کے یہ معنے ہیں کہ
اس کے ماتحت اس کے فرمانبردار ہوں۔لیکن اگر ایک عورت بچوں کی صحیح رنگ میں تربیت نہیں کرتی تو اولادنا
فرمان ہوگی کیونکہ صحیح تربیت نہ ہونے کی وجہ سے بچوں میں یہ عادت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ بات نہیں مانتے اور
پھر اُن میں بدی کی عادت ترقی کرتی چلی جاتی ہے۔کہتے ہیں ایک آوارہ گر دلڑکا تھا۔اس کی ماں اس سے محبت کرتی تھی۔جو محبت غلط قسم کی تھی۔وہ اس کو
کسی بُرائی سے نہیں روکتی تھی۔شروع شروع میں جب وہ چھوٹی چھوٹی چیزوں کی چوری کرتا تو وہ اُسے منع نہ
کرتی۔اور اگر کوئی اس کی ماں سے شکایت کرتا تو کہہ دیتی کہ میرا بچہ تو ایسا نہیں۔یہاں تک کہ بڑھتے بڑھتے
اُس نے بڑی بڑی چوریاں شروع کر دیں اور قتل و غارت تک نوبت پہنچی۔آخر کسی کوقتل کرنے کے جرم میں
پکڑا گیا اور اس کو پھانسی کی سزا ملی۔جب پھانسی کا وقت قریب آیا تو حکام نے کہا اگر تمہاری کوئی خواہش ہویا
390
کسی سے ملنا چاہو تو ہم اس کا انتظام کر دیں۔اس نے کہا ہاں میری ماں کو بلا دو۔میں اُس سے ملنا چاہتا
ہوں۔چنانچہ جب اس کی ماں کو بلایا گیا تو اس نے اپنی ماں سے کہا میں کان میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں۔ماں نے جب اپنا کان اس کے قریب کیا تو اُس نے اتنے زور سے اس کے کان پر کاٹا کہ وہ تڑپ اُٹھی۔جیل
کے ملازم جو قریب تھے یہ نظارہ دیکھ کر کہنے لگے۔ارے ظالم تم ابھی چند منٹ کے اندر پھانسی کے تختے پر
چڑھنے والے ہو پھر ایسا ظلم کر رہے ہو یہ کہاں کی شرافت ہے کہ تم نے اس آخری وقت میں اپنی ماں کا کان
کاٹ کھایا۔اُس نے کہا آج اسی ماں کی وجہ سے تو مجھے پھانسی کی سزا ملی ہے اگر یہ میری صحیح تربیت کرتی تو آج
میں بھی نیک انسان ہوتا۔لیکن اس نے میری صحیح تربیت نہ کی بچپن میں جب میں غلطیاں کرتا تو یہ ماں اُن
غلطیوں پر پردہ ڈالتی۔اگر میں کسی کی کوئی چیز اٹھاتا اور وہ اس کی تلاش میں میرے پیچھے آتے تو یہ کہہ دیتی کہ
میرا بچہ تو تمہاری چیز نہیں لایا۔اسی طرح آہستہ آہستہ میرے اخلاق بگڑتے گئے یہاں تک کہ میں ظالم، چور
اور ڈاکو بن گیا اور آج میں ان گناہوں کی وجہ سے پھانسی کی سزا پانے والا ہوں۔پس عورت اس صورت میں صحیح معنوں میں حوا کی بیٹی کہلا سکتی ہے جب وہ بچوں
کی صحیح تربیت کرے۔اور اُن کے اخلاق کی نگرانی کرے اگر بچوں کے اخلاق کی نگرانی نہیں کرتی تو وہ ہرگز ھوا کی بیٹی اور گھر کی
مالکہ کہلانے کی مستحق نہیں۔پس حوا کی بیٹیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی اولاد کی صحیح رنگ میں تربیت
کریں۔قوم میں جنت ماؤں کے ذریعے ہی آتی ہے
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے۔یہ کتنا لطیف فقرہ ہے۔اور
آنحضرت ﷺ نے ماں کی کتنی اہمیت بیان فرمائی ہے۔عام طور پر لوگ اس کے یہ معنے کرتے ہیں کہ ماں کی
اطاعت اور فرمانبرادری میں جنت ملتی ہے یہ بھی درست ہے۔لیکن اس کے اصل معنے یہ ہیں کہ در حقیقت قوم
میں جنت تبھی آتی ہے جب مائیں اچھی ہوں اور اولاد کی صحیح تربیت کرنے والی ہوں۔اگر مائیں اچھی نہ ہوں
اور اولاد کی صحیح تربیت نہ کریں تو اولاد بھی کبھی اچھی نہیں ہوگی۔اور جس قوم کی اولا دا اچھی نہیں ہوگی اُس قوم
میں جنت بھی نہیں آئے گی۔پس در حقیقت قوم میں جنت ماؤں کے ذریعے سے ہی آتی ہے۔قوم کی مائیں
جس رنگ میں بچوں کی تربیت کریں گی اُسی رنگ میں اُس قوم کے کاموں کے نتائج بھی اچھے یا برے پیدا
391
الله
ہوں گے۔اگر مائیں بچوں
کی صحیح تربیت کریں گی تو اُس قوم کے کاموں کے نتائج اچھے پیدا ہوں گے اور وہ
قوم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگی۔اور اگر مائیں بچوں کی صحیح تربیت نہیں کریں گی تو اس قوم کے کاموں کے
نتائج بھی اچھے پیدا نہیں ہوں گے اور وہ قوم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔یہی وجہ ہے کہ اسلام
نے عورتوں
کی تعلیم پر خاص زور دیا ہے۔رسول کریم ﷺ ایک دفعہ وعظ فرمار ہے تھے کہ اگر کسی شخص کے ہاں
تین لڑکیاں ہوں اور وہ اُن کو اچھی تعلیم دلائے اور اچھی تربیت کرے تو وہ شخص جنت کا مستحق ہو جائے گا۔ایک صحابی نے عرض کیا کہ یا رسول
اللہ اگر کسی کے ہاں تین لڑکیاں نہ ہوں بلکہ دو ہوں تو آپ نے فرمایا کہ اگر
کسی کے دولڑکیاں ہوں اور وہ اُن کو اچھی تعلیم دلائے اور اچھی تربیت کرے تو وہ بھی جنت کا مستحق ہو جائیگا۔پھر آپ نے فرمایا کہ اگر کسی کے ہاں ایک ہی لڑکی ہو اور وہ اس کو اچھی تعلیم دلائے اور اچھی تربیت کرے تو وہ
جنت کا مستحق ہو جائے گا۔آب دیکھو رسول کریم ﷺ نے عورتوں
کو تعلیم دلانے کی کتنی اہمیت بیان فرمائی ہے۔حقیقت یہی ہے کہ
عورتوں
کی تعلیم وتربیت کے بغیر کام نہیں چل سکتا۔مجھے خدا تعالیٰ نے الہاما فرمایا ہے کہ اگر پچاس فیصد عورتوں
کی اصلاح کر لو تو اسلام کو ترقی حاصل ہو جائے گی۔گویا خدا تعالی نے اسلام کی ترقی کو تمہاری اصلاح کے
ساتھ وابستہ کر دیا ہے۔جب تک تم اپنی اصلاح نہ کر لو ہمارے مبلغ خواہ کچھ کریں کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔حقیقت یہی ہے کہ جب تک دُنیا پر یہ ظاہر نہ کر دیا جائے کہ اسلام نے عورت کو وہ درجہ دیا ہے اور عورتوں کو
ایسے اعلیٰ مقام پر کھڑا کیا ہے دنیا کی کوئی قوم اس میں اسلام کا مقابلہ نہیں کر سکتی اس وقت تک ہم غیروں کو
اسلام کی طرف لانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔کیونکہ ایک غیر مذہب کا آدمی قرآن مجید کا مطالعہ اور اس
پر غور اور اس پر عمل تو تب کرے گا جب وہ مسلمان ہو جائے گا۔مسلمان ہونے سے پہلے تو وہ ہمارے عمل اور
ہمارے نمونہ سے ہی اسلام کی طرف متوجہ ہو سکتا ہے۔پس عورتوں کی اصلاح نہایت ضروری ہے۔قادیان
میں تو اس کام کے لئے ہر قسم کی جد و جہد ہورہی ہے۔یہاں تعلیم کا انتظام بھی موجود ہے ،لڑکیوں کے لئے
مدرسہ اور دینیات کا کالج بھی ہے، مگر جیسا کہ میں بتا چکا ہوں اور جیسا کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ
جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے یہ کام ہمارے بس کا نہیں بلکہ یہ کام تمہارے ہاتھوں سے ہو سکتا ہے۔جب تک ہماری مدد نہ کرو اور ہمارے ساتھ تعاون نہ کرو۔اور جب تک تم اپنی زندگیوں کو اسلام کے فائدہ کے
392
لئے نہ لگاؤ گی اُس وقت تک ہم کچھ نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کے دو حصے کر کے اس کے اندر الگ الگ جذبات پیدا کئے ہیں۔عورت مرد کے
جذبات کو صحیح طور پر نہیں سمجھ سکتی اور مرد عورت کے جذبات کو صحیح طور پر نہیں سمجھ سکتا پس چونکہ ہم ایک دوسرے
کے جذبات پہنچانے سے قاصر ہیں اس لئے مردوں کی صحیح تربیت مردہی کر سکتے ہیں اور عورتوں کی صحیح تربیت
عورتیں ہی کر سکتی ہیں۔ہم عورتوں کے خیالات کی صحیح ترجمانی نہیں کر سکتے۔ہمارے دلوں میں تو مردوں
والے جذبات ہیں عورتوں کے دکھ اور اُن کی ضروریات عورتیں ہی سمجھ سکتی ہیں اور وہی اُن کے شکوک کا ازالہ
اور اُن کی مشکلات کا حل اور ان کی صحیح اصلاح کر سکتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید فرماتا ہے کہ بنی نوع
انسان کے لئے وہی مذہب مفید ہو سکتا ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو۔اگر انسان مذہب بنائے گا اور اس
کر سب کا بنانے والا مرد ہو گا تو وہ صرف مردوں کے جذبات اور مردوں کے خیالات کو ہی ملحوظ رکھے گا وہ
ورنتو ریا کے جذبات اور عورتوں کے خیالات کی صحیح ترجمانی نہیں کر سکے گا۔اور اگر اس مذہب کو بنانے والی
دارت ہوگی تو وہ صرف عورتوں کے جذبات اور عورتوں کے خیالات کو ملحوظ رکھ سکے گی اور مردوں کے جذبات
اور مردوں کے خیالات کی صحیح ترجمانی نہیں کر سکے گی۔پس اس خلیج کو جومرد اور عورت کے درمیان حائل ہے
اگر کوئی وجود پاٹ سکتا ہے تو وہ خدا تعالیٰ ہی ہے۔اور وہی مذہب ساری دنیا کے لئے مفید ہوسکتا ہے جو
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو۔خدا تعالیٰ ہی ہے جس نے مردوں
کو بھی پیدا کیا ہے اور عورتوں کو بھی اور جو
عورتوں کی کمزوریوں سے بھی واقف ہے اور مردوں کی کمزوریوں سے بھی واقف ہے ، جو عورتوں کی
خوبیوں سے بھی واقف ہے اور مردوں کی خوبیوں سے بھی واقف ہے، جو عورتوں کی قابلیت سے بھی واقف
ہے اور مردوں کی قابلیت سے بھی واقف ہے، جو عورتوں کے جذبات کو بھی سمجھتا ہے اور مردوں کے جذبات کو
ہی جانتا ہے، قرآن مجید میں آتا ہے۔مَرَجُ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيْنِ بَيْنَهُمَا بَرْ رَحْ لَا يَبْغِيْنِ۔کہ اس
دنیا میں دو دریا پاس پاس اور اکٹھے بہتے ہیں مگر باوجود پاس پاس اور اکٹھے بہنے کے وہ آپس میں ملتے نہیں۔یہ
انی مرد اور عورت ہی ہیں جو ایک دوسرے کے پاس پاس رہتے ہیں اور ایک دوسرے سے اُن کو محبت اور
پیار بھی ہوتا ہے۔بہن بھائی سے محبت کرتی ہے اور بھائی بہن سے محبت کرتا ہے۔خاوند بیوی سے محبت کرتا
ہے اور بیوئی خاوند سے محبت کرتی ہے۔یہاں تک کہ وہ ایک دوسرے کی خاطر بعض دفعہ اپنی جانیں بھی قربان
393
کر دیتے ہیں۔لیکن پھر بھی عورت عورت ہی ہے اور مردہ مرد ہی ہے۔ان دونوں کے درمیان ایک پردہ
حائل ہے اور یہ ایک دوسرے سے مل نہیں سکتے سوائے اس کے کہ خدا تعالے میں ہو کر آپس میں مل جائیں۔وہی ایک رشتہ ہے جو ایک دوسرے کو آپس میں ملاتا ہے۔خدا تعالیٰ نے اس لئے مجھے کہا ہے کہ عورتوں کی
اصلاح کرو کہ میں امام ہوں۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ کام تمھاری مدد کے بغیر نہیں ہوسکتا۔تم ہی ہو جو
یہ کام کرسکتی ہو، تم ہی ہو جو اسلام کی ترقی کی داغ بیل ڈال سکتی ہو ، یہ کام صرف تمھارے ذریعہ سے ہی ہو سکتا
ہے اور تمھاری مدد اور تعاون کے بغیر اس کام میں کامیاب ہو نا ممکن نہیں۔پس میں یہ اللہ تعالے کے پیغام تم
تک پہنچاتا ہوں کہ اگر تم پچاس فیصدی عورتوں کی اصلاح کر لو تو اسلام کو ترقی حاصل ہو جائے گی۔پس جو
عورتیں اسلام کا در درکھتی ہیں اور اسلام کی ترقی چاہتی ہیں اور اپنے اندر اخلاص رکھتی ہیں اُن کا فرض ہے کہ
عورتوں کی اصلاح کے لئے کھڑی ہوں۔میں نے عورتوں کی اصلاح کے لئے لجنہ اماءاللہ قائم کی ہوئی ہے لجنہ کو چاہیئے کہ وہ اپنی تنظیم کو مکمل
کرے اور عورتوں کی اصلاح اور اُن کی تربیت اور اُن کے اخلاق کی درستی کی کوشش کرے اور عورتوں کی
اصلاح اور تربیت کے لئے جن سامانوں کی ضرورت ہے وہ سامان مہیا کرے۔قادیان میں تو لجنہ اماءاللہ دیر
سے قائم ہے باقی سارے ہندوستان میں چالیس پچاس بتا ئیں ہیں حالانکہ اس کے مقابل مردوں کی آٹھ
سو سے اوپر انجمنیں ہیں۔جہاں مردوں کی آٹھ سو سے اوپر انجمنیں ہیں وہاں عورتوں کی چالیس پچاس
بناؤں کے معنے یہ ہیں کہ ابھی تک عورتوں کا بیسواں حصہ بھی منظم نہیں ہوا۔کام کا سوال تو دوسری چیز ہے
پہلا کام تو یہی ہوتا ہے کہ تعظیم مکمل کی جائے۔جب تک تعلیم کے سامان ہی پیدا نہ ہوں اس وقت تک آگے
کام کس طرح ہو سکتا ہے۔پس آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جتنی عورتیں یہاں جلسہ پر آئی ہوئی ہیں اگر اُن
کے ہاں لجنہ اماءاللہ قائم نہیں ہے تو وہ یہاں سے واپس جا کر لجنہ اماءاللہ قائم کریں۔اور اگر وہاں لجنہ اماءاللہ
قائم کرنے کے سامان نہ ہوں۔مثلاً وہاں کوئی پڑھی لکھی عورت نہ ہو جو کام کر سکے تو وہ مرکزی لجنہ اماءاللہ سے
میل کر بات کرتی جائیں اور ہدایات لے لیں اور اپنا نام و پتہ وغیرہ اُن کو لکھاتی جائیں تا کہ ان کے ہاں لینہ
کے قیام کا سامان کیا جائے۔اگر ہم عورتوں کی اصلاح کا کام کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ضروری ہے کہ
جہاں ایک سے زیادہ عورتیں ہوں وہاں لجنہ اماءاللہ قائم کی جائے۔بعد کے معنے ہیں۔کمیٹی۔اردو میں جس کو