تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۴۴ء
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول, حصہ 2
394
کمیٹی کہتے ہیں عربی میں اس کا نام لجنہ ہے۔پس ہر احمدیہ جماعت میں مستورات کی ایک کمیٹی ہو۔جہاں
پڑھی لکھی عورتیں موجود ہوں وہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ سے خط و کتابت کر کے قواعد وغیرہ منگوالیں اور اپنے ہاں کی
عورتوں کو جمع کر کے اُن کو وہ قواعد وغیرہ سنائیں اور لجنہ قائم کریں اور جہاں پڑھی لکھی عورتیں موجود نہ ہوں وہ
کسی مرد سے خط لکھوا لیں اور مرکزی لجنہ کو اطلاع دیں اور اپنی ضروریات اُن کے سامنے بیان کریں۔اور اگر
وہ عورتیں یہاں جلسہ پر آئی ہوئی ہوں تو وہ خود لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی کارکنوں سے مل کر اپنی ضرورتیں ان کے
سامنے بیان کریں تا کہ مرکزی لجنہ ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے مسئلہ کو حل کر سکے اور ہر جماعت میں لجنہ
قائم ہو سکے۔پس جب تک تمام عورتوں تک آواز نہ پہنچائی جاسکے اس وقت تک کام نہیں ہو سکتا۔اور آواز
پہنچانے کے لئے سب سے پہلے یہ ضروری ہے کہ تمام عورتوں کو منظم کیا جائے اور ہر گاؤں اور ہر قصبہ اور ہر شہر
میں بنائیں قائم کی جائیں۔اس وقت ہندوستان سے باہر بھی بعض جگہوں پر لجنا ئیں قائم ہیں لیکن نہ تو
ہندوستان کے اندر پوری طرح کام ہو رہا ہے اور نہ باہر ہی کام ہورہا ہے۔پس میں جماعت کی خواتین کو
خصوصیت کے ساتھ یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ یہاں سے یہ پختہ ارادہ کر کے جائیں کہ اپنے شہر اور اپنے
گاؤں میں لجنہ قائم کئے بغیر وہ دم نہیں لیں گی۔اور اگر ان کے ہاں پڑھی لکھی عورتیں نہ ہوں اور خط و کتابت
کرنے میں دقت ہو تو وہ کسی مرد سے خط لکھوائیں اور لجنہ مرکزیہ کو اطلاع دیں اور اپنی ضروریات اُن کے
سامنے بیان کریں یا مجھے خط لکھوادیں میں اُن کی ضروریات پورا کرنے کا انتظام کرادوں گا۔میرا منشاء ہے
مبلغین کے سپر د بھی یہ کام کیا جائے کہ جہاں جہاں وہ جائیں وہاں لجنہ اماءاللہ ضرور قائم کریں اور اس سال
کے اندر اندر ہر گاؤں ہر قصبہ اور ہر شہر میں یہ کام ہو جائے۔اس وقت گاؤں تو الگ رہے کئی شہروں میں بھی
ابھی بنا ئیں قائم نہیں۔پس اس سال اس کے لئے پوری پوری کوشش ہونی چاہیے کہ ۱۹۳۵ کے اندراندر میر
جماعت میں عورتوں کی تعظیم اور لجنہ کا قیام ہو جائے تا کہ اگر خدا تعالے توفیق دے تو دوسرے سال عورتوں کی
اصلاح اور تربیت کی طرف قدم اٹھا سکیں۔لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کو بھی میں ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اپنے دفتر کو مضبوط کرے اور اپنے کام کی اہمیت کو
سمجھے۔اس وقت تک قادیان کی لجنہ اماءاللہ کو ہی لجنہ مرکز یہ سمجھا جاتا ہے۔حالانکہ ہونا یہ چاہیئے کہ قادیان کی
لجنہ دوسرے شہروں کی بناؤں کی طرح الگ ہو اور لجنہ مرکز یہ الگ ہو پھر لجنہ مرکز یہ چھ سات مختلف کاموں
395
کے لئے مختلف سیکرٹری مقرر کرے اور اُن کے الگ الگ دفاتر بنا کر جن جماعتوں کا انہیں پتہ ہواُن کے ساتھ
خط و کتابت کریں اور جن جماعتوں کا انہیں علم نہ ہو اُن کا پتہ صدرانجمن احمد یہ کے دفتر سے لے لیں اور پھر
وہاں کے مرد سیکرٹری سے خط و کتابت کر کے وہاں کی عورتوں کے متعلق دریافت کر لیں اور پھر وہاں پر لجنہ قائم
کرنے کی کوشش کریں۔پس ایک طرف تو میں ہر عورت کو نصیحت کرتا ہوں کہ یہاں سے وہ اس ارادہ کے
ساتھ اپنے وطن واپس جائے کہ وہاں جا کر ضرور لجنہ اماءاللہ قائم کرے گی۔اور دوسری طرف میں لجنہ اماءاللہ
مرکزیہ کو اس ذمہ داری کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ یہ فیصلہ کرے کہ اس سال کے اندر اندر ہندوستان کے
ہر شہر، ہر قصبہ، ہر گاؤں میں ضرور لجنہ اماءاللہ قائم کر دے گی اور نہ صرف ہندوستان میں بلکہ ہندوستان سے
باہر بھی لجنا ئیں قائم کرنے کی کوشش کرے گی۔میں دونوں کو اس لئے توجہ دلاتا ہوں کہ بعض دفعہ افراد ستی
کر جاتے ہیں اور بعض دفعہ مرکز سستی کر جاتا ہے اس لئے میں نے دونوں کو توجہ دلا دی ہے کہ اگر مرکز ستی
کرے گا تو افراد اس ستی کو دُور کرنے کی طرف مرکز کو توجہ دلا سکیں گے اور اگر افراد ستی کریں گے تو مرکز اُن
کی اصلاح کی کوشش کرے گا۔اُس وقت تک مرکزی لجنہ کا قصور ہے اور اُن کی غلطی ہے کہ ابھی تک اُنہوں
نے اپنے دفتر کو حکم نہیں کیا بڑے کام بغیر کسی عملہ کے نہیں ہو سکتے۔میں نے کئی دفعہ بوند کی عورتوں کو توجہ دلائی
کہ وہ دفتر میں ایسی مستقل کارکن عورتیں مقرر کریں جو پور ا وقت دفتر میں کام کریں۔آخر عورتیں مدرسوں میں
پڑھاتی ہیں ،ڈاکٹری کرتی ہیں ، پھر کیا وجہ ہے کہ مستقل طور پر کام کرنے والی عورتیں دفتر کو نہ مل سکیں۔پس
میں سمجھتا ہوں کہ ایسی عورتیں مل سکتی ہیں جو مناسب گزارہ پر کلرک یا سیکرٹری کے طور پر با قاعدہ دفتر میں کام
کریں اور باہر کی لجنات سے خط و کتابت کریں۔اس وقت یہ کام ایسی عورتوں کے سپرد ہے جن کو کبھی فرصت
ہوتی ہے اور کبھی نہیں ہوتی اس لئے وہ اس رنگ میں کام نہیں کر سکتیں جس رنگ میں کہ ہونا چاہیئے میں نے
خدام
کو بھی شروع شروع میں نصیحت کی تھی کہ اپنے دفتر میں مستقل کارکن رکھو اور اس بات کی پرواہ نہ کرو کہ
ایسے کارکنوں کو گزارے کے لئے کچھ رقم دینی پڑے گی۔کیونکہ جب تک تم مستقل کار کن نہیں رکھو گے اُس
وقت تک تم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔چنانچہ خدام نے ایسے کارکن رکھے اور بہت حد تک ہندوستان میں اُن
کی تنظیم ہو چکی ہے۔اسی طرح لجنہ بھی جب تک مستقل کارکن دفتر میں مقرر نہیں کرے گی اُس وقت تک وہ
کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔یہ خیال بالکل غلط ہے کہ بغیر مستقل طور پر کام کرنے والی عورتوں کے وہ اس کام
396
میں کامیاب ہو سکیں گی۔شاید عورتیں آج سے پانچ سال پہلے منظم ہو جاتیں اگر مرکزی دفتر میں مستقل طور پر
کام کرنے والی کلرک عورتیں مقرر ہوتیں جو باقاعدہ باہر کی عورتوں سے خط و کتابت کرتیں۔پس میں لجنہ اماء
اللہ مرکزیہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ جنوری ۱۹۴۵ میں وہ اپنے کام کی سکیم مرتب کر لیں اور ایسی کلرک عورتیں اپنے دفتر
میں مقرر کریں جن کا یہ کام ہو کہ وہ ہر روز بیرونجات کی عورتوں سے خط و کتابت کریں۔اور جہاں کے پتے
اُن کو معلوم نہ ہوں صدر انجمن احمدیہ کے ذریعہ سے وہاں کے مرد سیکرٹریوں کے پتے دریافت کر کے اُن کو خط
لکھ کر وہاں کی عورتوں کے متعلق دریافت کرلیں اور پھر ان عورتوں سے خط و کتابت کر کے وہاں لجنہ قائم
کریں۔اس طرح جب ہر جگہ لجنہ اماءاللہ قائم ہو جائے گی تو اُن کی ضرورتوں
کا لجنہ مرکز یہ کوعلم ہوتا رہے گا اور
اُن کی اصلاح اور تربیت کی طرف توجہ ہو سکے گی۔اگر کسی جگہ قرآن مجید جاننے والی کوئی عورت نہ ہو گی تو
وہاں کی عورتیں لجنہ مرکز کو یہ لکھیں گی کہ ہمارے لئے استانی مقرر کرو جو ہمیں قرآن شریف پڑھائے۔اگر کسی
جگہ اُردو جاننے والی کوئی عورت نہیں ہوگی تو وہاں کی عورتیں لجنہ مرکزیہ کو لکھیں گی کہ کسی اُستانی کا انتظام
کیا جائے جو میں اردو پڑھائے تا کہ ہم سلسلہ کے اخبار اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھ سکیں۔تو
وہاں کی لجنہ مرکزی لجنہ سے خط و کتابت کر کے اپنی ضرورتیں اُن کے سامنے بیان کرے گی۔اور لجنہ مرکزیہ
کا کام ہوگا کہ اُن کی اس قسم کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کرے۔پس جب تک عورتوں کی تربیت کے
مسئلہ کو حل نہیں کیا جائے گا اُس وقت تک کام نہیں بن سکتا۔عورت نہایت قیمتی ہیرا ہے لیکن اگر اس کی تربیت نہ ہو تو اس کی قیمت کچے شیشہ کے برابر بھی نہیں۔کیونکہ شیشہ تو پھر بھی کسی نہ کسی کام آ سکتا ہے لیکن اُس عورت کی کوئی قیمت نہیں جس کی تعلیم و تربیت اچھی نہ
ہو۔اور وہ دین کے کسی کام نہ آسکے۔پس جب تک افراد کی درستی نہ ہو اس وقت تک قوم کبھی درست نہیں
ہو سکتی کیونکہ قوم افراد کے مجموعہ کا نام ہے پس لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے بہت بڑا کام کرنا ہے جو یہ ہے کہ جماعت
کی تمام عورتوں کو اس قابل بنادیا جائے کہ وہ دین کی باتوں کو پڑھ کر ان پرغور کرسکیں اور اُن کوسمجھ سکیں۔جب
دینی باتوں کی تفصیلات پر غور کرنے کا مادہ اُن کے اندر پیدا ہو جائے گا اس کے بعد پھر یہ امید ہو سکتی ہے کہ وہ
اپنی ذمہ داری کو سمجھ سکیں اور دین کے لئے مفید کام کر سکیں۔جس طرح انسان کا ہاتھ ہی ہوتا ہے جو سارے
کام کرتا ہے۔لیکن بندھا ہوا یا زخمی ہاتھ کیا کام کر سکتا ہے۔اسی طرح عورتیں بے شک قیمتی اور مفید وجود ہیں
397
جو بہت کام کر سکتی ہیں لیکن پہلے ان کو مفید اور کام دینے کے قابل بنانا پڑے گا۔اور جس طرح پہلے ہیرے کو
تراشا جاتا ہے اور پھر وہ مفید اور زینت کا موجب ہوتا ہے اسی طرح عورتوں کی بھی اصلاح کرنی پڑے گی پھر
وہ دین کے لئے مفید ہو سکیں گی۔پس لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے ابھی بہت لمبی منزل طے کرنی ہے اور بہت بڑا
کام اُس کے سامنے ہے جس کے لئے رات اور دن قربانی کی ضرورت ہے۔اور ایسی عورتوں کی ضرورت ہے
جو اپنے آپ کو دین کے لئے وقف کریں جس طرح مردوں نے اپنے آپ کو وقف کیا ہے۔پس میں لجند
مرکز یہ کو ایک مہینہ کی مہلت دیتا ہوں کہ اس مہینہ کے اندر اندر یعنی جنوری ۱۹۴۵ ختم ہونے سے پہلے وہ اپنے
دفتر کو منظم کرلیں۔دفتر کے لئے زمین بھی خریدی جا چکی ہے جو اہم طاہر مرحومہ کی یادگار ہے۔اس کی قیمت
قرض لے کر ادا کر دی تھی۔یہ جگہ دارالا نوار کو جاتے ہوئے پریس کے قریب ہے جہاں سڑک کا موڑ ہے۔وہاں لجنہ کے دفاتر اچھی طرح بن سکتے ہیں۔یہ جگہ خالص احمدی علاقہ میں ہے جہاں عورتوں کو جمع ہونے
میں کسی قسم کی تکلیف نہیں ہو سکتی۔اور پھر صدر انجمن احمدیہ کے دفاتر بھی وہاں سے قریب ہیں جہاں سے
ضرورت کے موقع پر ہر قسم کی معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔جنگ کی وجہ سے پیدا شدہ مشکلات کی وجہ سے ہم
فی الحال وہاں پر عمارت تو نہیں بنا سکتے۔زمین وقت پر ملک عمر علی صاحب سے خرید لی گئی تھی۔جو اس وقت
ملک صاحب نے سلسلہ کی خاطر قربانی کر کے چار ہزار روپیہ میں دیدی تھی جو اُس وقت کی فیتوں کے لحاظ
سے بھی سستی تھی۔اگر وہ اس سے زیادہ قیمت کا مطالبہ کرتے تو اُن کا حق تھا۔میں نے اُئِم طاہر مرحومہ سے
کہا کہ تم ملک صاحب سے کہو کہ سلسلہ کے لئے اس زمین کی ضرورت ہے بغیر کسی نفع کے وہ یہ زمین سلسلہ
کے لئے دیدیں۔چنانچہ انہوں نے بغیر کسی نفع لئے کے دیدی۔حالانکہ اس وقت بھی اس کی قیمت اس رقم
سے زیادہ تھی جو انہوں نے لی۔اور اب تو موجودہ قیمتوں کے لحاظ سے وہ چھپیں تھیں ہزار روپیہ کی ہے۔اگر
جنگ کے بعد وہاں عمارت بنائی جائے تو میرا اندازہ ہے کہ میں چالیس ہزار روپیہ عمارت پر خرچ آئے گا۔جس
میں کچھ کمرے دفاتر کے لئے مخصوص ہوں ، تقریروں وغیرہ کے لئے ایک ہال ہو جس میں ہزار ڈیڑھ ہزار
عورتیں جمع ہو کر اپنے اجلاس وغیرہ کرسکیں۔کچھ کمرے بطور مدرسہ کے ہوں۔کچھ کوارٹر بن جائیں تا کہ دفاتر
وغیرہ میں کام کرنے والیاں وہاں رہ سکیں۔ایک لائبریری بھی ہو۔اِن سب کاموں کے لئے کم از کم پندرہ
ہیں کمرے ہوں اور ایک ہال ہو جس میں اجلاس وغیرہ ہو سکیں۔میرا اندازہ ہے کہ غالبا تمیں چالیس ہزار
398
روپیہ اس عمارت پر خرچ آئے گا۔میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جماعت کی مستورات کے لئے اس رقم کا جمع
کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔میں نے دیکھا ہے باوجود اس کے کہ گو ہماری جماعت کی مستورات دوسری
مستورات سے تعلیم میں زیادہ نہیں ہیں مگر اُن کے اندر خدا کے فضل سے قربانی کی ایسی روح اور ایسا اخلاص
پایا جاتا ہے کہ چندہ کی جو تحریک بھی اُن کے سامنے پیش کی جائے فورا ہی وہ تحریک کامیاب ہو جاتی ہے۔آج
سے میں سال قبل میں نے برتن میں مسجد بنانے کے لئے جماعت کی عورتوں میں چندہ کی تحریک کی تو اس میں
نمایاں کامیابی ہوئی اور فوراہی ستر ہزار روپیہ عورتوں نے جمع کر دیا۔میں سمجھتا ہوں ہندوستان میں کسی قوم کی
عورتیں بھی ایسی نہیں جن کے اندر قربانی کا ایسا مادہ پایا جاتا ہو جیسا کہ ہماری جماعت کی عورتوں کے اندر پایا
جاتا ہے۔اگر ہندوستان کی چھوٹی سے چھوٹی قوم کے برابر بھی ہماری تعداد ہوتی تو آج خدا کے فضل سے
ہمارے مرد تو مرد ہماری عورتیں بھی دین کی خاطر اتنی رقم پیش کر دیتیں کہ یورپ کے مال دار ممالک کے لوگ
بھی مذہب کی خاطر اتنی رقم پیش نہ کر سکتے۔اور نہیں کیا کرتے۔اس وقت ہماری کل تعداد چار پانچ لاکھ ہے
اور سکھوں کی تعداد جو ہندوستان میں سب سے چھوٹی اقلیت میں چالیس لاکھ ہے۔گویا ہم اُن سے بھی
آٹھواں دسواں حصہ ہیں۔لیکن اگر ہماری تعداد سکھوں کے برابر بھی ہوتی تو ہماری جماعت کی عورتیں مذہب
کی خاطر ا تا چندہ جمع کر دیتیں کہ یورپ کی بڑی بڑی مال دار قومیں بھی مذہب کی خاطر اتنا چندہ جمع نہ کر سکتیں۔اور نہیں کیا کرتیں۔پس قربانی کا مادہ تو ہماری جماعت کے اندر خدا تعالیٰ کے فضل سے پایا جاتا ہے اور وہ
ایمان بھی اسے حاصل ہے جو قربانی کرایا کرتا ہے۔صرف ہماری طرف سے ہی کوشش میں کوتاہی ہوتی ہے۔پس یہ سوال تو پیدا ہی نہیں ہوتا کہ یہ روپیہ کہاں سے آئے گا۔کیونکہ جب ہم خدا تعالیٰ کے دین کی خاطر
کسی کام کا ارادہ کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ کام ہو جائے تو خدا تعالئے فرماتا ہے گن۔اور وہ
ہو جاتا ہے۔پس روپیہ کی دقت نہیں۔روپیہ تو ہماری جماعت کی عورتیں خدا تعالیٰ کے فضل سے آسانی سے
ادا کر دیں گی۔ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ لجنہ اماء اللہ کے مرکزی دفتر کو منظم کیا جائے اور مستقل کام
کرنے والی عورتیں دفتر میں رکھی جائیں اور ہر جگہ کی عورتوں کے پتے دریافت کر کے اُن کے ساتھ خط
و کتابت کی جائے اور ہر جگہ لجنہ قائم کی جائے اور وہاں کی عورتوں
کو مظلم کیا جائے۔اس کے بعد جس طرح
مردوں کے دو اجتماع ہوتے ہیں۔ایک یہ جلسہ سالانہ اور ایک مجلس شوری۔اسی طرح عورتیں بھی اس جلسہ
399
کے علاوہ کسی اور موقع پر اپنا ایک دوسرا اجتماع کیا کریں اور ہندوستان کی تمام لجنات کی طرف سے نمائندہ
عورتیں اس اجتماع میں شامل ہو کر اپنے کاموں پر غور کریں اور ایسے قواعد مرتب کریں جن سے وہ مزید ترقی
کر سکیں۔لجند مرکز یہ کو چاہیئے کہ اس موقع ( جلسہ سالانہ ) پر جو عورتیں باہر سے آئی ہوئی ہیں اُن سے مل کر
مشورہ کرے کہ وہ اجتماع کس موقع پر رکھا جائے۔اگر وہ اجتماع مجلس شوری کے موقع پر رکھ لیا جائے اور تمام
لجنات کی مختلف کاموں کی سیکرٹریوں کو اس موقع پر بلا لیا جائے تو شاید میں بھی اس موقع پر وقت نکال کر انہیں
ہدایات دے سکوں کہ وہ کس طرح اپنے کام کو متکلم بنا سکتی ہیں۔جب وہ منظم ہو جائیں گی تو پھر ان کی اصلاح
کے لئے اگلا قدم یہ اٹھایا جائے گا کہ ہر ایک عورت اپنی مروجہ زبان میں لکھنا پڑھنا سیکھ لے۔درحقیقت
جس قوم کو اپنی زبان میں لکھنا اور پڑھنا آ جائے اس کے لئے باقی سارے علوم حاصل کرنا آسان ہو جاتا
ہے۔جس کو ہم منطق یالا جک کہتے ہیں۔یہ وہی چیز ہے جو ہر مرد اور ہر عورت روزمرہ کی بول چال میں
استعمال کرتے ہیں۔جب تم کسی کی بیوقوفی پر ہنستی ہو تو اس کی یہی وجہ ہوتی ہے اور دوسرے لفظوں میں اس
کے یہی معنے ہوتے ہیں کہ تم اس کی بات
کو غیر منطقی یا آن لاجیکل سمجھتی ہو۔جب تم کسی بات پر
کہتی ہو کہ یہ
بات میری سمجھ میں نہیں آتی یا یہ بات خلاف عقل ہے تو اسی کا نام غیر منطقی یا آن لاجیکل رکھ کر تمھیں ڈرایا
جاتا ہے۔ورنہ وہ کوئی اور علم نہیں جو مردوں کو آتا ہے اور تمھیں نہیں آتا۔بلکہ یہ وہی چیز ہے جو تم روز مرہ کی
بول چال میں استعمال کرتی ہو۔اسی قسم کی ہزار ہاہا تیں ہیں جن کا نام تم غیر زبان میں سن کر حیران اور مرعوب
ہو جاتی ہو۔ورنہ وہ کوئی اور چیز نہیں ہوتی۔وہی چیز ہوتی ہے جو عام بول چال میں پائی جاتی ہے۔پس اگر تم
اپنی اُردو زبان میں لکھنا اور پڑھنا سیکھ لوتو ان تمام باتوں کو تم آسانی سے
سمجھ سکتی ہو اور ہر علم سے فائدہ اٹھا سکتی
ہو۔اور آج جن علوم کے بڑے بڑے نام رکھ کر تمھیں مرعوب کیا جاتا ہے اُردو جان لینے پر ان تمام باتوں کا
سمجھناتمھارے لئے بالکل معمولی معلوم ہوگا۔پس لجنہ اماءاللہ کا پہلا قدم یہ ہونا چاہیئے کہ جب اُن کی تنظیم
ہو جائے تو جماعت کی تمام عورتوں کو لکھنا اور پڑھنا سکھا دے۔پھر
دوسرا قدم یہ ہونا چاہیئے کہ نماز ، روزہ اور شریعت کے دوسرے موٹے موٹے احکام کے متعلق آسان
اُردو زبان میں مسائل لکھ کر تمام عورتوں کو سکھا دئے جائیں۔اور پھر تیسرا قدم یہ ہونا چاہیئے کہ ہر ایک عورت
کو نماز کا ترجمہ یاد ہو جائے تاکہ اُن کی نماز طوطے کی طرح نہ ہو کہ وہ نماز پڑھ رہی ہوں مگر اُن کو یہ علم نہ ہو کہ وہ
400
نماز میں کیا کہہ رہی ہیں۔اور
آخری اور اصل قدم یہ ہونا چاہئے کہ تمام عورتوں
کو باترجمہ قرآن مجید آ جائے اور چند سالوں کے بعد
ہماری جماعت میں سے کوئی عورت ایسی نہ نکلے جو فرآن مجید کا ترجمہ نہ جانتی ہو۔اس وقت شاید ہزار میں
سے ایک عورت بھی نہیں ہوگی جس کو قرآن
مجید کا ترجمہ آتا ہو۔میری حیثیت اُستاد کی ہے اس لئے کوئی حرج
نہیں اگر میں تم سے یہ پوچھ لوں کہ جو عور تیں قرآن مجید کا ترجمہ جانتی ہیں وہ کھڑی ہو جائیں اور جن کو ترجمہ
نہیں آتا وہ بیٹھی رہیں۔میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ تم میں سے کتنی عورتیں ایسی ہیں جو قرآن مجید کا ترجمہ جانتی
ہیں۔اس لئے جو تر جمہ جانتی ہیں وہ کھڑی ہو جائیں (حضور کے ارشاد پر بہت سی عورتیں کھڑی ہو گئیں جن کو
دیکھ کر حضور نے فرمایا ) بہت خوشکن بات ہے کہ میرے اندازہ سے بہت زیادہ عورتیں کھڑی ہیں۔الحمد للہ۔آب بیٹھ جاؤ۔میرے لئے یہ خوشی عید کی خوشی سے بھی زیادہ ہے۔میرا اندازہ تھا کہ جتنی عورتیں کھڑی ہوئی
ہیں اس کے دسویں حصہ سے بھی کم عورتیں ہوں گی جو قرآن مجید کا ترجمہ جانتی ہوں۔مگر خدا تعالے کا فضل
ہے کہ میرے اندازہ سے بہت زیادہ عورتیں کھڑی ہوئی ہیں۔مگر میرے لئے یہ تسلی کا موجب نہیں۔میرے
لئے تسلی کا موجب تو یہ بات ہوگی جب تم میں سے ہر ایک عورت قرآن مجید کا ترجمہ جانتی ہوگی۔اور مجھے
خوشی اُس وقت ہوگی جب تم میں سے ہر ایک عورت صرف ترجمہ ہی نہ جانتی ہو بلکہ قرآن مجید کو بھتی بھی ہو
اور مجھے حقیقی خوشی اس وقت ہوگی جب تم میں سے ہر ایک عورت دوسروں کو قرآن مجید سمجھا سکتی ہو۔اور پھر
اس سے بھی زیادہ خوشی کا دن تو وہ ہو گا جس دن خدا تعالے تمھارے متعلق یہ گواہی دے گا کہ تم نے قرآن مجید
کو سمجھ لیا ہے اور اس پر عمل بھی کیا ہے۔میں سمجھتا ہوں اس تقریر سے میری جو غرض تھی وہ پوری ہو چکی ہے
پرسوں سے نزلہ میرے گلے میں گر رہا ہے جس کی وجہ سے آواز بیٹھی جارہی ہے۔ابھی میں نے باہر جا کر
مردوں میں لمبی تقریر کرنی ہے جو یہاں بھی آپ سن لیں گی۔اس لئے اب میں اسی پر بس کرتا ہوں اور جو
باتیں میں نے بیان کی ہیں انہیں پھر دُہرا دیتا ہوں کہ
(۱) آپ میں سے ہر خاتون یہاں سے اس ارادہ کے ساتھ اپنے وطن واپس جائے کہ جاتے ہی اپنے
ہاں لجنہ قائم کرے گی۔(۲) اور لجنہ اماءاللہ مرکز یہ ایک ماہ کے اندر اندر متکم ہو جائے۔اور ایسی کوشش اور محنت کے ساتھ کام
401
کرے کہ اس سال
کم از کم تمام عورتوں کی تنظیم ہو جائے اور تمام ممالک میں بالخصوص ہندوستان میں ہر گاؤں
ہر قصبہ اور ہر شہر میں لجنہ اماءاللہ قائم ہو جائے۔اس کے بعد میں یہ اعلان کر دینا چاہتا ہوں کہ گزشتہ دنوں میں نے جو قرآن مجید کے سات زبانوں میں
تراجم کی تحریک کی تھی اس میں سے ایک زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ اور اس کی اشاعت کا خرچ اور کسی ایک
اسلامی کتاب کا ایک زبان میں ترجمہ اور اُس کی اشاعت کا خرچ یعنی اٹھائیس ہزار روپیہ میں نے عورتوں کے
ذمہ لگایا تھا اور میں نے کہا تھا کہ جرمن زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ کرانے اور جرمن زبان میں اس کے
چھپوانے کا خرچ اور جرمن زبان میں کسی ایک اسلامی کتاب کا ترجمہ کرانے اور جرمن زبان میں اس کے
چھپوانے کا خرچ جس کے لئے اٹھائیس ہزار روپیہ کا اندازہ ہے یہ رقم جماعت کی عورتیں مل کر ادا کر یں، چنانچہ
ہماری جماعت کی عورتوں نے اپنی قدیم روایتوں کو قائم رکھا ہے اور اس وقت تک ۳۴ ہزار روپے کے وعدے
ہو چکے ہیں۔گو خدا تعالیٰ کے فضل سے رقم پوری ہو چکی ہے بلکہ جو نا مطالبہ کیا گیا تھا اس سے زائد وعدے
ہو چکے ہیں۔لیکن ابھی جماعت کی عورتوں کا ایسا حصہ باقی ہے جنہوں نے اس میں حصہ نہیں لیا۔اور میں چاہتا
ہوں کہ ہر ایک عورت اس میں شامل ہو چاہے وہ ایک یا ایک پاؤ ہی دے مگر اس نیکی میں شامل ہونے سے
محروم نہ رہے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ جن عورتوں نے ابھی تک حضہ نہیں لیاوہ بھی ضرور حصہ لیں۔اگر کوئی
عورت ادھنی دے سکتی ہے تو وہ ارجنی دے کر ہی اس نیکی میں شامل ہو جائے کیونکہ رقم کا سوال نہیں بلکہ سوال
یہ ہے کہ جس وقت جرمن زبان میں یہ ترجمہ شائع ہوگا تو ہر آدمی جو اس ترجمہ سے فائدہ اُٹھائے گا وہ ان
عورتوں کو دعا دے گا کہ اُن پر خدا تعالے کی رحمتیں نازل ہوں جن کے ذریعہ یہ نعمت ہم تک پہنچی۔اور جو شخص
بھی اس ترجمہ کے ذریعہ مسلمان ہوگا اس کے ایمان لانے کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی رحمتیں اُن عورتوں پر
نازل ہوں گی جنہوں نے اس ترجمہ میں حصہ لیا ہو گا۔پس میں یہ چاہتا ہوں کہ تم میں سے کوئی عورت بھی اس
ثواب سے محروم نہ رہے۔اور تم میں سے کوئی عورت بھی ایسی نہ رہے جو ان رحمتوں سے حصہ لینے والی نہ
ہو۔اگر وہ ایک کوڑی دینے کی ہی حیثیت رکھتی ہے تو ایک کوڑی دے کر ہی اس میں شامل ہو جائے۔اگر کسی
کی حیثیت کوڑی دینے کی ہی ہے تو خدا تعالیٰ کے نزدیک اُس کی کوڑی ہی کروڑ روپیہ کے برابر ہے۔کیونکہ
خدا تعالے اس
رقم کو نہیں دیکھتا کہ وہ کتنی ہے بلکہ خدا تعالئے اس اخلاص اور اس نیت کو دیکھتا ہے جس اخلاص
402
اور جس نیت کے ساتھ وہ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ میں ایک اور بات کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری گولڈ کوسٹ کی جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب
وہاں ایک زنانہ سکول بھی جاری کیا جائے جس کے لئے وہاں کے ایک احمدی نے پندرہ ہزار روپیہ کی زمین
دیدی ہے۔اور اب وہاں کی لجنہ نے فیصلہ کیا ہے کہ عورتیں چندہ جمع کر کے وہاں سکول بنائیں مجھے وہاں سے
چٹھی آئی ہے جس میں اُنہوں نے لکھا ہے کہ ہندوستان کی احمدی بہنوں سے کہیں کہ وہ بھی اس کام میں
ہماری مدد کریں۔چنانچہ میں نے اس کے متعلق لجنہ اماء اللہ مرکزیہ سے بات کی ہے اور انہوں نے چار
ہزار روپیہ بھجوانے کا وعدہ کیا ہے۔اس چار ہزار میں سے پندرہ سو کا وعدہ تو دہلی کی
لجنہ اماءاللہ نے چودھری سرمحمد ظفر اللہ خان صاحب کی معرفت کیا ہے اور باقی رقم لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے مختلف
لجناؤں پر ڈال دی ہے جس کی اطلاع ہر ایک لجنہ کے پاس پہنچ جائیگی بہت تھوڑی تھوڑی رقم بنات کے ذمہ
ڈالی گئی ہے حتی کہ بعض کے ذمہ تو صرف چار چار پانچ پانچ روپے ڈالے گئے ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ
جب اس کی اطلاع ہر ایک لجنہ کے پاس پہنچے گی تو اس چندہ میں بھی ضرور حصہ لیں گی۔گویا چار ہزار روپیہ کی
رقم اتنی تھوڑی ہے کہ میں اگر چاہتا تو قادیان سے ہی بھیجوائی جاسکتی تھی۔لیکن میں چاہتا ہوں کہ ساری جماعت
کے اندر قربانی کی روح اور بیداری پیدا کیجائے۔اور اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہر ایک فرد کو دین کے
کاموں میں شامل کیا جائے۔اس لئے میں نے یہ رقم جماعت کی مستورات پر پھیلا دی ہے۔ہر لجنہ کو اسکی
اطلاع پہنچ جائے گی۔جب ان
کو یہ اطلاع ملے تو ہر ایک عورت اس میں شامل ہوتا کہ وہ ثواب سے محروم نہ
رہے۔گولڈ کوسٹ مغربی افریقہ کے اس علاقہ میں ہے جہاں ایسے لوگ بھی رہتے ہیں جو نگے پھرتے ہیں
اور کچی چیزیں کھاتے ہیں اور درختوں کے نیچے رہتے ہیں۔وہاں ہمارے مبلغ خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسا
عظیم الشان کام کر رہے ہیں کہ مردوں اور عورتوں کے لئے سکول اور بورڈنگ جاری ہیں جس میں وہ لوگ
تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ننگے پھرنے والے کپڑے پہن رہے ہیں۔درختوں کے نیچے رہنے والے مکان
بتا رہے ہیں اور بشی قرآن مجید اور نمازیں پڑھتے ہیں اور اس طرح وہاں اسلام ترقی کر رہا ہے اور رسول کریم
کا جھنڈا وہاں گاڑا جارہا ہے اور ہمارے مبلغوں کے سامنے عیسائی مبلغ بھاگ رہے ہیں۔پس اس
صلى الله
#403
چندہ میں جس سے اس ملک میں زنانہ سکول جاری کیا جائے گا ہر ایک عورت ضرور حصہ لے اور یہ سمجھ کر حصہ
لے کہ اس چندہ سے جو سکول بنے گا اُس کے ذریعہ سے ایسی جاہل عورتیں دین کی تعلیم حاصل کریں گی جو
رسول کریم اللہ
کے نام سے بھی واقف نہیں تھیں۔ایک اور بات بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال قادیان میں زنانہ بورڈنگ کے
قیام کے لئے کوشش شروع کر دی جائے۔باہر کے لوگ ہمیشہ یہ شکایت کیا کرتے تھے کہ قادیان میں زنانہ
بورڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے ہماری لڑکیاں اعلیٰ دینی تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں۔اب میں اعلان کرتا ہوں کہ
اس سال انشاء اللہ یہ کام شروع ہو جائے گا۔میں یہ نہیں کہ سکتا کہ بورڈنگ کی عمارت بھی بن جائے گی کیونکہ
جنگ کی وجہ سے عمارت بنانے میں بہت مشکلات ہیں۔بہر حال اس سال بورڈنگ شروع کر دیا جائے
گا۔اللہ تعالے تمھیں زیادہ سے زیادہ تو فیق دے کہ تم دینی تعلیم حاصل کرو اور سلسلہ کے لئے ایسا مفید وجود بنو
کہ جب تک تم دنیا میں رہو تو دنیا تم سے علم سیکھے اور فائدہ اٹھائے اور جب تم خدا کے پاس جاؤ تو خدا تعالیٰ
کے فضلوں کی وارث بنو اور دنیا تمھاری نیکیوں کی وجہ سے تمھارے لئے دعائیں کرتی رہے۔آپ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالے تمھارے اندر تیچی محبت اپنی پیدا کرے اور سچی محبت رسول کریم کی
پیدا کرے اور نچی محبت قرآن کریم اور دین اسلام کی پیدا کرے اور سچی محبت بنی نوع انسان کی پیدا کرے
اور تم دنیا میں ایسا بہترین وجود بنو کہ دنیا میں تمھاری مثال نہ ہو اور جب تم اس دنیا سے جاؤ تو خدا تعالے بھی تم
سے خوش ہو، خدا تعالے کا رسول بھی تم سے خوش ہو گھر والے بھی تم سے خوش ہوں، محلہ والے بھی تم سے خوش
ہوں اور دنیا بھی تم سے خوش ہو۔تم میں سے کئی مائیں ہیں اور کئی مائیں بننے والی ہیں اور جیسا کہ رسول کریم
ﷺ نے فرمایا ہے کہ جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے خدا کرے تم حقیقی مائیں بنواور تمھارے ذریعہ
سے اس دنیا میں ہماری قوم میں جنت پیدا ہو اور جب تم اس سے جدا ہو کر اگلے جہان میں جاؤ تو خدا تعالیٰ
کی رحمتیں اور برکتیں تم پر نازل ہوں اور تم خدا کی جنت حاصل کرنے والی بنو۔آمین۔