فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
412
لیکن قومی مفاد کو برقرار رکھنے کے لئے اگر کسی قربانی کا مطالبہ کیا جائے تو اس کی طرف پوری توجہ نہیں دیتے۔مصباح مارچ ۱۹۴۶ ص ۱۶ تا ۱۷)
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
فرموده یکم اکتوبر ۱۹۴۶ جلسه لجنہ اماء اللہ وہلی
( بمقام ۸ یارک روڈ نئی دھلی )
تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: قرآن کریم میں جہاں جہاں انسان کی پیدائش کا ذکر
آیا ہے وہاں اللہ تعالیٰ نے بیان کیا ہے کہ پہلے ہم نے ایک نفس کو پیدا کیا پھر خَلَقَ مِنْهَا زَوْ چُھا پھر اس میں
سے اس کا جوڑا پیدا کیا ، اس نفس سے جوڑا پیدا کرنے کے متعلق بائیل نے یہ تشریح کی ہے کہ حضرت آدم کی
پسلی کو چیر کر اس میں سے عورت نکالی گئی لیکن قرآن کریم نے یہ نہیں کہا کہ حضرت آدم کی پسلی کو چیر کر اس میں
سے عورت کو پیدا کیا گیا بلکہ قرآن مجید کہتا ہے کہ خلق منھا زوجھا کہ اس نفس سے ہی اس کا جوڑا پیدا کیا ، اس
کا مطلب یہ ہے کہ اس کی جنس سے ہی اللہ تعالیٰ نے عورت کو پیدا کیا۔مین کے معنی یہاں جنس کے ہیں۔جیسا کہ قرآن مجید میں اس کی کئی مثالیں پائی جاتی ہیں ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اَطِيْعُو اللَّهَ وَاَ
طبعو الرسول وأولي الأمر مِنكُمُ کہ تم اپنے میں سے اُن لوگوں کو حاکم بناؤ جو تمھاری قسم میں
سے ہیں۔اس جگہ کوئی شخص بھی بنگم' کے معنے یہ نہیں کرے گا کہ تم ان لوگوں کو حاکم بناؤ جو تمھاری پسلیوں
میں سے چیر کر نکالے گئے ہیں اور منکم کا لفظ صاف بتاتا ہے کہ اس جگہ مُراد یہ ہے کہ جو لوگ تمھاری قسم
کے ہوں۔جس قسم کے تمھارے حالات ہیں اسی قسم کے ان کے حالات ہیں اور جن چیزوں کی تھیں
ضرورت ہے انہی چیزوں کی انہیں بھی ضرورت ہے۔وہ تمھارے جیسے انسان اور تمھارے سے جذبات ان
میں بھی ہیں۔تمھاری ضرورت
کو سمجھتے ہیں۔ان کی حکومت کو تسلیم کرو اور خیالی حاکم نہ تلاش کرو کہ نہ ملیں گے نہ
مفید ہوں گے۔قرآن کریم میں کثرت سے مِنھا اور مِنكُمُ کے الفاظ آئے ہیں لیکن اس کے یہ معنے
نہیں ہیں کہ ان چیزوں کو تمھاری پہلی کاٹ کر بنایا ہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ جس قسم کے تم ہو اسی قسم کے دو ہیں
پس جب اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا کہ انسان کی قسم سے ہی اس کی بیوی کو پیدا کیا ، اس
413
سے ہمیں یہ پتا لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس قسم کے مردوں کے دل اور دماغ بنائے ہیں اس قسم کے عورتوں
کے دل اور دماغ بنائے ہیں۔پس وہاں پہلی کا ذکر نہیں بلکہ مردوں اور عورتوں کا آپس میں تشابہ اور ملتے جلتے
ہونے کا ذکر ہے۔لیکن جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے بعض دور ایسے آئے ہیں کہ مردوں نے عورتوں کو اُن کی
ذمہ داریوں کی ادائیگی سے روکنے کی کوشش کی اور بعض دور ایسے آئے ہیں کہ عورتوں نے مردوں کو ان کی
ذمہ داریوں کے ادا کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے بعض دور ایسے آئے ہیں کہ
مردوں نے عورتوں کو ایک الگ مخلوق سمجھا اور بعض دور ایسے آئے ہیں کہ عورتوں نے مردوں کو ایک الگ وجود
سمجھا لیکن قرآن کریم کے نزول سے یہ چیز مٹادی گئی اور قرآن کریم نے خَلَقَ مِنْهَازَوُ جَهَا کہہ کر اس
تفاوت کو مٹادیا اور بتایا کہ عورتوں کی ویسی ہی ذمہ داریاں ہیں جیسی مردوں کی اور عورتوں میں ویسے ہی
احساسات اور جذبات ہیں جیسے مردوں میں اور مرد اور عورت دونوں ہی اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ
ہیں۔یہ الگ بات ہے کہ مردوں کے کام اور قسم کے ہیں اور عورتوں کے کام اور قسم کے ہیں۔لیکن ہم یہ نہیں
کہہ سکتے کہ عورتیں مردوں کی ذمہ داریوں کو سمجھ نہیں سکتیں۔مردوں میں بھی کاموں اور پیشوں کا اختلاف
ہوتا ہے۔کوئی تحصیلدار ہوتا ہے، کوئی تھانیدار ہوتا ہے، کوئی ڈاکٹر ہوتا ہے لیکن باوجود ان کے پیشوں کے
اختلاف کے ان کے احساسات ان کے جذبات اور ان کی ذمہ داریوں میں کوئی فرق نہیں جس طرح ان
کاموں کے اختلاف کی وجہ سے ان کے احساسات اور ان کے جذبات ان کی ذمہ داریوں میں فرق نہیں پڑتا
اسی طرح عورت کے کام کے اختلاف کی وجہ سے اس کی ذمہ داریوں اور اس کے احساسات اور جذبات میں
فرق نہیں ہو سکتا۔اگر فرق ہے تو صرف تقسیم عمل میں ، کہ بعض قسم کے کام مرد کے سپرد ہیں اور بعض قسم کے کام
صلى الله
عورتوں کے سپرد ہیں لیکن ذمہ داری دونوں پر ہے۔جیسا کہ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ۔كُلكم
رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ
کہ تم میں سے ہر ایک اپنے فرائض کے متعلق اور اپنی ذمہ داریوں کے متعلق پوچھا جائے گا جس طرح
گڈریے کا فرض ہے کہ وہ اپنی بھیڑوں کی حفاظت کرے اسی طرح ہر مرد اور عورت اپنے کاموں کے متعلق
ذمہ دار ہے۔اگر عورت کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ بچوں کی نگرانی کرے اور خاوند کے گھر اور مال کی حفاظت
کرے تو اس سے انہی چیزوں کے متعلق پوچھا جائے گا۔اگر مرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بال بچوں کی
414
پرورش کا انتظام کرے تو اس سے اس کے متعلق سوال کیا جائے گا۔اسی طرح جو چیزیں نوکر کے سپر د تھیں اور
جو کام نوکر کے سپرد تھے اس سے ان کے متعلق سوال کیا جائے گا۔پس مردوں کا یہ خیال کرنا کہ عورتیں کسی
قربانی میں حصہ نہ لیں اور دین کے کاموں سے علیحدہ رہیں اور اُن کے لئے کھلونا بنی رہیں یا عورتوں
کا یہ سمجھنا
کہ انہیں کسی قسم کی قربانی میں حصہ نہیں لینا چاہیئے یہ دونوں نقطہ نگاہ غلط ہیں۔جب تک ہماری عورتیں اور
ہمارے مرد اپنی ذمہ داریوں کو محسوس نہیں کریں گے اور اور اس اختلاف کو دور کرنے کی کوشش نہیں کریں گے
اُس وقت تک کامیابی کا منہ نہیں دیکھ سکتے۔اسی اختلاف کو دُور کرنے کے لئے میں نے لجنہ اماء اللہ کی مجلس
قائم کی۔اور لجنہ اماء اللہ کے معنے ہیں اللہ تعالے کی لونڈیوں کی مجلس۔جس طرح مرد کے لئے سب سے
پسندیدہ نام عبداللہ ہے اسی طرح عورت کے لئے سب سے پسندیدہ نام لمتہ اللہ ہے۔قرآن کریم میں
رسول کریم ﷺ کی خوبیوں میں سے جس خوبی کا نام اللہ تعالیٰ نے لیا ہے وہ عبداللہ ہے یعنی اللہ تعالیٰ کا
بندہ گویا اللہ تعالے کا بندہ ہونا سب سے بڑی خوبی ہے۔اسی طرح عورت کے لئے سب سے بڑی خوبی یہ
ہے کہ وہ اللہ تعالے کی لونڈی ہو۔جس طرح غلام پر فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنے آقا کے تمام حکموں کو پورا کرے
اسی طرح میں نے تمھیں یہ نام دے کر توجہ دلائی تھی کہ تم اللہ تعالے کی لونڈیاں بننے کی کوشش کرو اس وقت
تمھارے لئے موقعہ ہے کہ تم ایسے کام کرو جن سے تم اپنے آقا کو راضی کر لو اور جب تم اس کے سامنے جاؤ تو تم
اس سے انعام کی امیدوار ہو اور تمھارے لئے یہ بھی موقعہ ہے کہ تم فرائض کو پس پشت ڈال کر اللہ تعالیٰ کی
ناراستگی کی مورد بنو اور مجرم کی حیثیت میں اس کے سامنے پیش ہو۔اس شخص میں جو اللہ تعالیٰ سے انعام
حاصل کرنے کے لئے پیش کیا جائے گا اور اس شخص میں جو اللہ تعالے کے سامنے مجرم کی حیثیت میں پیش ہوگا
زمین اور آسمان کا فرق ہے۔ایک شخص جو بادشاہ کے سامنے مجرم کی حیثیت میں پیش ہوتا ہے اور ایک جرنیل
جو بادشاہ کے دربار میں انعام حاصل کرنے کے لئے پیش ہوتا ہے ان دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے
جرنیل پر لوگ رشک کرتے ہیں لیکن مجرم کی حالت پر افسوس کرتے ہیں حالانکہ دونوں ایک ہی بادشاہ کے
سامنے پیش ہوئے لیکن ایک مجرم کی حیثیت میں ندامت سے اپنا سر جھکائے ہوئے تھا اور دوسرا اپنی کامیابی پر
خوش تھا اور دنیا اُس پر رشک کرتی تھی۔پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور انکے مطابق اپنے اندر بیداری پیدا
کرو، اللہ تعالے کی نگاہ میں مرد اور عورت دونوں برابر ہیں، اور دونوں کی ذمہ دایاں یکساں ہیں۔
415
جب ہم تاریخ پر نظر دوڑاتے ہیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ دو نبی ایسے ہیں جن کی تاریخ محفوظ ہے۔ان
میں سے ایک نبی کی تاریخ بہت ہی محفوظ ہے اور وہ رسول کریم تے ہیں۔آپ کی زندگی کے تمام حالات
کچے طور پر محفوظ ہیں اور دوسرے حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہیں۔ان کی زندگی کے چند سالوں کے تفصیلی
حالات موجود ہیں۔ان کے زمانہ ء نبوت کے متعلق ہم دیکھتے ہیں کہ ان کے زمانہ میں عورتوں نے قربانیوں
میں بہت خاصہ حصہ لیا۔حضرت عیسے علیہ السلام کے حواریوں میں سے بعض عورتیں بھی تھیں جو اپنا دن رات
تبلیغ میں صرف کرتی تھیں۔عیسائی عورتیں آج تک اُن عورتوں کی قربانی پر فخر کرتی ہیں۔حضرت عیسے علیہ
السلام کو صلیب کے تختے سے جب اُتارا گیا تو انہیں ایک قبر میں رکھا گیا جیسا کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی
پیشگوئی تھی کہ میں تین دن رات قبر میں رہنے کے بعد زندہ باہر نکلوں گا۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام جب قبر سے
باہر نکلے تو ان کے ملنے کے لئے عورتیں ہی پہلے وہاں پہنچیں۔مرد تو ڈر کے مارے بھاگ چکے تھے۔حضرت
عیسیٰ علیہ السلام کے پاس صبح سویرے ہی مریم مگر لینی اور اس کے ساتھ دو اور عور تیں پہنچ گئیں اور وہ حکومت
کے ڈر سے مرعوب نہ ہوئیں۔اس موقع پر مردوں سے بڑھ کر عورتوں نے جو دلیری دکھائی اور ایمان کا نمونہ
دکھایا عیسائی عورتیں اس پر فخر کرتی ہیں۔اس کے بعد رسول کریم والے کے زمانہ کی عورتوں نے قربانی کا جو نمونہ
قائم کیا اُس کی نظیر آج تک نہیں ملتی اور ان قربانیوں کو پڑھ کر ایک مسلمان کا دل وجد کرنے لگتا ہے کہ اس کی
مائیں اور دادیاں کس شان کی عورتیں تھیں اور انہوں نے کیسا اعلے معیار قربانی کا قائم کیا۔اس میں شبہ نہیں کہ
رسول کریم ﷺ پر ایمان لانے والی یہ صحابیات عرب تھیں اور اس میں بھی شبہ نہیں کہ اکثر مسلمان عرب
نہیں۔لیکن مذہب کے لحاظ سے رسول کریم ہونے کی صحابیات ہر مسلمان کی مائیں اور دادیاں ہیں۔چنانچہ اللہ
تعالے قرآن کریم میں رسول کریم ﷺ کو تمام مسلمانوں کا باپ قرار دیتا ہے۔اس لحاظ سے آپ صرف عرب
کے مسلمانوں کے ہی باپ نہیں بلکہ آپ مسلمان پٹھانوں کے بھی باپ ہیں، مسلمان راجپوتوں کے بھی باپ
ہیں، مسلمان جانوں کے بھی باپ ہیں، بلکہ آپ اونی اقوام سے مسلمان ہونے والوں کے بھی باپ ہیں۔ہر
ایک شخص جو کلمہ پڑھتا ہے اس کے آپ باپ ہیں۔اسی طرح آپ کی صحابیات آپ کے زمانہ کے لوگوں کی
مائیں اور بہنیں تھیں اور اس زمانہ کے مسلمانوں کی دادیاں ہیں۔جب ایک مسلمان ان واقعات کو پڑھتا ہے تو
وہ جو حیرت ہو جاتا ہے کہ میری دادیاں
کیسی شان
دار قربانی کرنے والی تھیں۔
416
مثلا رسول
کریم ﷺ کے زمانہ میں مسلمانوں پر بہت مظالم ہوتے تھے اور مسلمانوں کو قسم قسم کے دیکھ
دئے جاتے تھے۔ان مسلمانوں میں کچھ لوگ آزاد تھے اور کچھ غلام تھے۔جو لوگ غلام تھے اُن کو بہت زیادہ
تکلیفیں دی جاتی تھیں اور وہ اکثر مصائب کا نشانہ بنے رہتے تھے لیکن آزاد مسلمانوں پر دشمنوں کا زور کم
چلتا تھا اس لئے ان کو بہت زیادہ تکلیفیں نہ دے سکتے تھے۔ان غلاموں میں دومیاں بیوی بھی تھے ان کا مالک
اس قسم کے ظلم اُن پر کرتا تھا کہ ان کو پڑھ کر انسان کا دل کا پہنے لگتا ہے۔ان کا مالک انہیں تپتی ہوئی ریت پر لنا
دینا اور ان کی چھاتیوں پر چڑھ کر کودتا اور انہیں دھوپ میں ڈال دیتا۔ان کی آنکھیں سرخ ہو کر سوج جاتیں
اور اُسے ذرا بھی رحم نہ آتا۔ایک دفعہ رسول کریم ﷺ ان کے پاس سے گزرے۔آپ نے دیکھا کہ ان پر سخت ظلم ہور ہے ہیں۔ان کے مالک نے میاں بیوی کو تپتی ہوئی ریت پر لٹایا ہوا تھا اور انہیں سخت دُکھ دے رہا تھا اور کہتا جا تا تھا کہ محمد
(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کا انکار کرو اور کہو کہ خدا کے سوا اور معبود بھی ہیں۔جب ایک باپ اپنی اولاد کی
یہ کیفیت دیکھ کر بے چین ہو جاتا ہے تو رسول کریم ہے جو کہ ماں باپ سے زیادہ محبت کرنے والے تھے یہ
تکلیف کب برداشت کر سکتے تھے۔آپ کو سخت تکلیف ہوئی۔آپ اُن کے پاس کھڑے ہو گئے اور شایدان
کے لئے دعا کی اور خدا تعالے سے ان کے متعلق خبر پائی۔اس پر اُن سے مخاطب ہو کر فرمایا صبر کر و صبر کر واللہ
تعالے تمھاری یہ تکلیفیں بہت جلد دور کرے گا اور تمھیں ان تکلیفوں سے نجات دے گا۔اس کے دو تین دن
بعد وہ مرد تو ان تکالیف کو برداشت نہ کر سکنے کی وجہ سے اس جہان سے کوچ کر گیا اور اس عورت کو مالک نے
نیزہ مار کر مار دیا۔صلى الله
یہ لوگ غلام تھے آزاد خاندانوں میں سے نہ تھے۔اور غلاموں کے متعلق سمجھا جاتا ہے کہ ان کے ذہن
بلند نہیں ہوتے۔ان
کی عقل معمولی نوکروں سے بھی کم ہوتی ہے کیونکہ وہ نسلاً بعد نسل غلام چلے آتے ہیں لیکن
رسول کریم ﷺ پر ایمان لے آنے کی وجہ سے وہ ایسے ذہین اور بلند حوصلہ ہو گئے کہ انہوں نے ہر قربانی کی مگر
خدائے واحد کی توحید کا انکار نہ کیا۔انہی غلاموں میں سے حضرت بلال بھی تھے جن کو ان کا مالک شدید سے
شدید تکلیفیں دیتا تھا مگر میں تمھیں عورتوں کی مثالیں بتانا چاہتا ہوں۔ایک مثال او پر بیان کر آیا ہوں اور
عورتوں کی قربانی کا کچھ اور ذکر تمھارے سامنے کرتا ہوں۔
417
الله
مکہ میں جب تکلیفیں حد سے بڑھ گئیں اور دشمن شرارتوں میں دن بدن بڑھتے جارہے تھے۔جب
تکلیفیں برداشت سے باہر ہو گئیں تو رسول کریم ﷺ نے اپنے صحابہ کو مشورہ دیا کہ وہ ایسے سینیا کی طرف
ہجرت کر جائیں۔انہوں نے عرض کی یارسول اللہ آپ تو یہاں تکلیفوں میں رہیں اور ہم دوسرے ملک جا کر
آرام سے زندگی بسر کریں۔آپ نے فرمایا ابھی میرے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہجرت کرنے کی
اجازت نہیں آئی تم ہجرت کر جاؤ۔جب مجھے اللہ تعالے کی طرف سے اجازت مل جائے گی تو میں ہجرت
کروں گا۔ان ہجرت کرنے والوں میں ایک عورت بھی تھی جو کہ اپنے خاوند کے ساتھ اونٹوں پر صبح سویرے
سامان لدوار ہی تھی۔حضرت عمر اس وقت اسلام نہیں لائے تھے۔آپ پھرتے پھراتے اس رستہ سے
گزرے۔آپ نے جب یہ نظارہ دیکھا تو آپ کی طبیعت پر اس نظارہ کا بہت گہرا اثر ہوا۔عربوں میں بے
شک کفر تھا۔گناہ تھا لیکن وہ بہادر تھے اور کمزور اور ضعیف پر اُن کا ہاتھ نہ اُٹھتا تھا۔حضرت عمرؓ نے دیکھا کہ صبح
صبح ایک عورت مکہ کو ہمیشہ کے لئے چھوڑنے والی ہے تو آپ نے رقت بھری آواز میں اُس عورت سے
پوچھا۔بی بی ! ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تم سفر کی تیاری کر رہی ہو۔اُس عورت نے کہا ہم نے یہاں سے چلے
جانے کا ارادہ کیا ہے اب تمھاری تکلیفیں برداشت سے باہر ہو گئی ہیں آخر ہم نے تمھارا کیا قصور کیا ہے۔ہم
یہی کہتے ہیں نا کہ اللہ تعالے ایک ہے لیکن تم ہمیں اس سے بھی روکتے ہو۔اس لئے ہم جارہے ہیں۔یہ بے
بسی اور بے کسی کا منظر دیکھ کر سنگدل عمر جس کے دل میں مسلمانوں کے لئے ذرا تم نہ تھا اُس کی آنکھوں میں
آنسو آ گئے اور کہا۔اچھا بی بی تمھارا خدا حافظ۔یہ کہہ کر منہ پھیر لیا۔پس عورتوں نے وطن بھی چھوڑے۔ماریں بھی کھائیں اور موت کو بھی قبول کیا لیکن خدائے واحد کے نام
کو چھپانا پسند نہ کیا۔یہ عورتیں بھی تمھارے جیسی عورتیں تھیں۔جس طرح تمھارے سینوں میں دل ہیں ان کے سینوں میں بھی
دل تھے۔جس طرح تمھاری اولادیں ہیں اُن کی بھی اولاد میں تھیں لیکن خدا کے رستے میں انہوں نے ہر چیز
قربان کر دی۔حضرت عمر کی بہن بھی عورت ہی تھیں جن کے ذریعے حضرت عمرؓ کو تبلیغ ہوئی۔حضرت عمرہ کے متعلق آتا ہے کہ آپ ہاتھ میں تلوار لے کر باہر نکلے۔کسی نے پوچھا کہ عمر کہاں جار ہے
ہو؟ حضرت عمر نے کہا کہ محمد ( ) کو قتل کرنے جارہا ہوں۔اُس نے کہا کہ محمد (ﷺ) کو قتل کر کے
418
تمھیں کیا ملے گا۔اگر تم اسے قتل کرو گے تو اس کا خاندان تمھیں اور تمھارے خاندان
کو قتل کر دے گا۔اس
لئے بہتر ہے کہ پہلے تم اپنے خاندان کی خبر لو تمھاری اپنی بہن مسلمان ہو چکی ہے تم دوسروں کو کیا کہتے ہو
حضرت عمر یہ سن کر سیدھے اپنی بہن کے گھر کی طرف آئے۔جس وقت حضرت عمران کے گھر پر پہنچے اُس
وقت ایک صحابی ان کی بہن کو اور بہنوئی کو قرآن مجید پڑھا رہے تھے۔حضرت عمرؓ نے دروازہ پر دستک دی
آپ کی بہن اور بہنوئی نے اس صحابی کو چھپا دیا اور قرآن کریم کے پرچے بھی چھپادئے۔جب حضرت
عمر اندر داخل ہوئے تو آپ نے اپنی بہن سے پوچھا کیا چیز تھی جو تم پڑھ رہے تھے۔انہوں نے کہا قرآن
تھا۔حضرت عمر نے پو چھا تمھیں کون پڑھارہا تھا ؟ انہوں نے کہا کہ آپ کو اس سے کیا تعلق۔پھر حضرت
مڑنے پوچھا۔سنا ہے تم صابی ہو گئے اور یہ کہ کر اپنے بہنوئی کو مارنے کے لئے آگے بڑھے۔جب آپ
نے ہاتھ اوپر اٹھا کر بازوؤں کو زور سے حرکت دی تو ان کی بیوی کو یہ دیکھ کر کہ ان کا خاوند اسلام لانے کی وجہ
سے پٹنے لگا ہے جوش آ گیا اور وہ دوڑ کر حضرت عمر اور اپنے خاوند کے درمیان آکر کھڑی ہوگئیں اور
کہا۔ہاں ہاں ہم مسلمان ہو گئے ہیں مارنا چاہتے ہو تو بے شک مارلو۔عمر کا ہاتھ بلند ہو چکا تھا اور زور سے گھوم کر نیچے کی طرف آ رہا تھا۔اب اس ہاتھ کو روکنا خود عمر کے
اختیار میں بھی نہ تھا۔چنانچہ بازوزور سے جنبش کھا کر نیچے گرا۔اور حضرت عمرؓ کی بہن کے مُنہ پر اس زناٹے
سے آکر لگا کہ کمرہ گونج گیا۔حضرت عمر کی بہن کے ناک سے خون کا فوارہ پھوٹ پڑا۔اور وہ عمر جو ابھی
اپنے بہنوئی کو مار مار کر زمین پر لٹا دینے کے لئے تیار ہورہا تھا حیرت زدہ ہو کر اس نظارہ کو دیکھنے لگا۔دولاکھ
ظالم تھا۔کافر تھا مگر عرب کے ایک شریف خاندان کا چشم و چراغ تھا۔اس کی حمیت اور اس کی بہادری کی
عمارت متزلزل ہوگئی۔اچانک اپنے آپ کو ایک مجرم کی حیثیت میں کھڑا پایا۔اس نے ایک عورت پر ہاتھ
اٹھایا تھا۔وہ اپنی بہن کے خون بہانے کا مجرم تھا جس کی حفاظت اس کا اولین فرض تھا۔اس گھبراہٹ میں عمر
کو اس کے سوا اور کچھ نہ سوچھا۔نہایت مسکینی کے ساتھ اپنی بہن سے بولے۔بہن الا و وہ کلام جو تم لوگ سن
رہے تھے میں بھی اسے پڑھونگا۔عمر کی بہن کے ایمان کا شعلہ اب بھڑک چکا تھا۔اب وہ عورت نہ تھی ایک
شیرنی تھی اب عمر مرد نہ تھا ایک گیدڑ تھا جو شیر کے حملہ کا انتظار کر رہا ہو۔بہن نے کہا۔کیا تم قرآن کو ہاتھ
لگا سکتے ہو۔تم جو پاک اور ناپاک میں فرق نہیں کر سکتے میں ہرگز تمھیں قرآن کریم کو ہاتھ لگانے دوں گی
419
عمر نے حواینی ظالمانہ کرتوت کی ندامت کے اثر سے بھیگی تبھی بنے سامنے کھڑے تھے لجاجت کرتے
ہوئے بہن سے کہا کہ بہن میں کیا کروں جس سے قرآن کریم کو ہاتھ لگانے کے قابل بن جاؤں۔بہن
نے کہا وہ سامنے غسل خانہ ہے وہاں جاؤ اور غسل کر کے آؤ پھر قرآن کریم کو ہاتھ لگانے دوں گی۔عمر خاموشی سے وہاں گئے اور غسل کیا۔پھر بہن کے سامنے آئے۔اب بہن کے دل میں بھی امید کی شعاع پیدا ہونے لگی اور اس نے دھڑکتے دل سے سوچنا شروع کیا
کہ شاید میرا کافر بھائی اسلام کی روشنی سے حصہ پالے۔اور کانپتے ہوئے ہاتھوں سے قرآن کے وہ ورق جس
کا سبق میاں بیوی لے رہے تھے عمر کے ہاتھ میں دیئے۔عمرؓ نے قرآن کریم کو آج پہلے دن اس حالت میں
پڑھا کہ ان کا دل تعصب سے آزاد تھا۔ابھی چند آیات ہی پڑھی تھیں کہ قرآن کریم نے ان کے دل کو رام
کرنا شروع کیا۔کچھ آیتیں اور پڑھیں تو آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔کچھ اور بڑھے تو اپنے کفر سے گھن
آنے لگی۔اپنی سابق زندگی کو نفرت کی نگاہ سے دیکھنے لگے کچھ اور آیتیں پڑھیں تو دل ہاتھ سے
صلى الله
جاتا رہا۔دیوانہ وار اٹھے اور بہن سے کہا محمد (ﷺ) کہاں رہتے ہیں۔بہن بھائی کو محبت کی نگاہوں سے دیکھ
رہی تھی اور اس کے دل سے دعائیں نکل رہی تھیں کہ کاش میری ماں
کا جایا دوزخ سے نجات پائے۔اتنے میں
کان میں آواز آئی بہن ! محمد کہاں رہتے ہیں۔بھائی کی محبت کو اس آواز نے ہوا میں اُڑا دیا۔محمد رسول اللہ کی
محبت اب پورے جوش سے اس کے دل کے فوارہ سے پھوٹنے لگی۔اس نے سوچا اگر عمر کا یہ جوش عارضی
ہؤا۔اگر اس کے دل میں بدنیتی کے خیال پوشیدہ ہوں۔اگر اس نے میرے محبوب محمد کو قتل کرنے کا اردو کیا
ہوتو پھر کیا میں کروں گی۔اس نے عمر کے اسلام کے خیال کو دماغ کے پچھلے خلیوں میں دھکیل دیا اور محمد اللہ کی
محبت کے جوش سے متوالی ہو کر عمرہ کا گریبان پکڑ لیا اور اس دیوانگی سے جسے محبت کے سوا اور کوئی چیز نہیں
پیدا کر سکتی۔چلائی خدا کی قسم میں تم کو میدے کے پاس جانے نہیں دوں گی پہلے قسم کھاؤ کہ تم کسی بد ارادہ سے
نہیں جار ہے۔عمرؓ نے بہن کی طرف مسکین نگاہوں سے دیکھا جس طرح مُرغ بسمل ذبح کے وقت
دیکھتا ہے۔اور کہا بہن ! میں مسلمان ہونے جارہا ہوں یہ کلام کیا تھا مر دہ بہن کو زندہ کرنے والا تھا۔اس نے
عمر کا گریبان چھوڑ دیا اور اپنے خدا کا شکر ادا کیا جس نے بچھڑے ہوئے بھائی کو پھر سے بہن کو ملا دیا جس نے
خطاب کے گھرانہ کی دوزخ کو جنت سے بدل دیا اور کہا رسول ام ہانی کے گھر پر ہیں اور عمر خاموشی سے
420
اس گھر کی طرف چل پڑے۔جب آپ رسول کریم ہے کے مکان پر پہنچے اور دستک دی تو صحابہ نے دروازوں کی دراڑوں میں سے
دیکھ کر رسول کریم ﷺ کو بتایا کہ باہر عمر تلوار لئے کھڑے دستک دے رہے ہیں اور مشورہ دیا کہ اس وقت
دروازہ کھولنا مناسب نہ ہوگا لیکن رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔کوئی حرج نہیں تم دروازہ کھول دو۔حضرت عمرؓ
اسی طرح تلوار لئے اندر داخل ہوئے رسول کریم علیہ آگے بڑھے اور عمر کا گریبان پکڑ کر کھینچا اور فرمایا
عمر تمھارے بد ارادے ابھی تک بدلے نہیں۔حضرت عمرؓ نے آنکھیں نیچی کر لیں اور کہا یا رسول اللہ ! میں
کسی بد ارادے سے نہیں آیا بلکہ آپ کے غلاموں میں شامل ہونے آیا ہوں۔ران کلمات کا سننا تھا کہ مسلمانوں نے جوش سے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا جس سے مکہ کی فضا ایک سرے سے
دوسرے سرے تک گونج گئی۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمر کا اسلام لانا ایک عورت
کی تبلیغ اور قربانی کے نتیجہ میں تھا۔اور جو
جو کام حضرت عمر نے اسلام لانے کے بعد کئے ان میں حضرت
عمر کی بہن برابر کی شریک تھیں کہ آپ کے
اسلام لانے کا وہی موجب ہوئیں۔رسول کریم نے کو ہجرت کی تحریک کرنے کے لئے جو وفد مدینے سے رسول کریم اللہ کی خدمت میں
حاضر ہوا اس وفد میں ایک عورت بھی تھی جو اصرار کے ساتھ اس وفد میں شامل ہوئی تھی۔یہ وفد رسول کریم کو
رات کے ایک بجے ملا اُس وقت بھی وہ عورت اس وفد کے ساتھ تھی۔اس وفد نے رسول کریم سے یہ خواہش
ظاہر کی کہ آپ جب بھی ہجرت کریں تو مدینہ تشریف لائیں۔یہ عورت اس جوش اور اخلاص کی مالک تھی کہ
ہمیشہ جہاد میں حصہ لیتی اور اپنی اولاد کی اس طرح تربیت کی کہ وہ اسلام کے جانثار سپاہی ثابت ہوئے۔جب رسول کریم ﷺ نے ہجرت کا ارادہ کیا اس وقت بھی آپ کی ہجرت میں ایک عورت نے خاص طور
پر حصہ لیا۔رسول کریم ہے کے لئے مکہ سے روانگی کے وقت آخری کھانا حضرت عائشہ کی بڑی بہن اسماء
نے بنایا۔اس زمانہ میں کپڑے بہت کم ہوتے تھے۔عورتوں کے پاس ایک ہی بڑی سی چادر ہوتی تھی جس کو وہ
ساڑھی کی طرح اپنے ارد گرد لپیٹ لیتی تھیں۔بہت سے مردوں کو ایسی چادر بھی نہیں ملتی تھی وہ صرف تہ بندی
باندھتے تھے۔حضرت اسماء جس وقت رسول کریم ہے کے لئے کھانا باندھنے لگیں تو انہیں کوئی کپڑا نہ
421
ملا۔انہوں نے اپنی ساڑھی سے ہی ایک ٹکڑا پھاڑ کر اس میں کھانا باندھا اور ساڑھی کے پھٹ جانے کی وجہ سے
جہاں سے کپڑا پھاڑا تھا وہاں دوٹکڑے ہو گئے۔وہ ایک ٹکڑے کو کمر کے گرد لپیٹ لیا کرتی تھیں اس وجہ سے
ان کا نام ذات النطاقین پڑ گیا۔عام طور پر ایسی پھٹی ہوئی ساڑھی لونڈیاں باندھتی تھیں۔ایک دفعہ رسول کریم ﷺ کے بعد ایک موقع پر عبداللہ بن زبیر کو کسی شخص نے کہا کہ وہ ذات النطاقین
کے بیٹے ہیں یعنی لونڈی کے۔ایک صحابی نے جب یہ سنا تو اُس نے کہا تمھیں یہ طعنہ دیتے ہوئے خیال نہیں
آیا کہ اس کی ماں کو ذات النطاقین کیوں کہا جاتا تھا۔جس لباس کے نام کی وجہ سے تم اسے لونڈی کا طعنہ دیتے
ہو اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے اپنی ساڑھی کا ایک ٹکڑا پھاڑ کر رسول کریم نے کے لئے کھانا باندھا تھا۔پس
یہ طعنہ نہیں یہ اس کی ماں کی فضلیت کی دلیل ہے۔جب رسول کریم اللہ مدینہ تشریف لے گئے تو جیسی مردوں کو خوشی تھی ویسی ہی عورتوں کو خوشی تھی۔مدینہ کی عورتیں دیوانہ وار گیت گاتی ہوئی رسول کریم ﷺ کے استقبال کو نکلیں۔وہ اللہ تعالے کا شکر ادا کرتی
تھیں کہ اس نے ان کے لئے ثنية الوداع سے چاند چڑھا دیا ہے۔وہ والہانہ طور پر شعر گاتی تھیں
طلع البدر علينا من ثنية الوداع
اے لوگو دیکھو تو۔لوگوں کا چاند مشرق سے نکلتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمارا چاند ثنیۃ الوداع سے
چڑھا دیا۔اس کے بعد مدینہ کی مسلمان عورتوں نے اپنی متواتر قربانیوں سے شان دار مثالیں قائم کیں۔قربانی کی
وہ مثالیں جو صحابیات نے قائم کیں ان کی نظیر آج تک کسی قوم کی عورتوں میں نہیں ملتی۔اُحد کی جنگ میں
جب رسول کریم مہ کے شہید ہونے کی خبر پھیل گئی اور جب کمزور اور بزدل لوگ میدانِ جنگ سے بھاگ
کر مدینہ کی طرف آرہے تھے۔مدینہ کی عورتیں اُحد کے میدان کی طرف دیوانہ وار دوڑی جاتی تھیں اور
بعض عورتیں تو میدانِ جنگ تک جاپہنچیں۔ایک عورت کے متعلق آتا ہے کہ جب وہ میدانِ جنگ میں
پہنچیں تو انہوں نے ایک مسلمان سے رسول کریم ﷺ کی خیریت کے متعلق پوچھا تو اس شخص نے جواب دیا
کہ بی بی تمھارا باپ مارا گیا ہے۔اسنے کہا میں تم سے اپنے باپ کے متعلق نہیں ہر چھو رہی میں تو رسول کریم
کے متعلق پوچھتی ہوں۔بعض روایتوں میں آتا ہے کہ اس شخص نے اس کے باپ، بھائی، بیٹا اور خاوند
422
صلى الله
صلى الله
چاروں کے مرنے کی اطلاع اسے دی۔اور بعض روایات میں آتا ہے کہ اسنے اس کے تین رشتہ داروں یعنی
باپ۔بھائی اور خاوند کے مرنے کی اطلاع دی لیکن ہر دفعہ اس عورت نے یہی کہا کہ میں تم سے رشتہ داروں
کے متعلق نہیں پوچھتی میں تو یہ پوچھتی ہوں کہ رسول کریم ﷺ کا کیا حال ہے۔اسنے کہا کہ رسول کریم
خیریت سے ہیں۔اس کے بعد پھر وہ میدانِ جنگ کی طرف بھاگ پڑی اور وہ فقرہ جو وہ کہتی تھی اس
سے پرچ لگتا ہے کہ اس کے دل میں رسول کریم ہی اے کی کتنی محبت تھی۔وواحد کے میدان کی طرف دوڑی جاتی
تھی اسے جو سیاہی ما اسے
کہتی مافعل رَسُولُ الله (ﷺ ) ارے۔رسول کریم ﷺ نے یہ کیا کیا۔یہ فقرہ
خالص طور پر عورتوں کا فقرہ ہے۔کوئی مرد اپنے پاس سے یہ فقرہ نہیں بنا سکتا کیونکہ جب کسی عورت
کا بچہ یا
اس کا خاوند فوت ہو جائے تو وہ کہتی ہے ارے تم نے یہ کیا کیا تم ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔پس یہ فقرہ کہ رسول
کریم ﷺ نے یہ کیا کیا ایک زنانہ آواز ہے اور کوئی مورخ ایسا جھوٹا فقر نہیں بنا سکتا۔کیونکہ عورتوں کے سوا
یہ فقرہ کسی اور کے منہ سے نہیں نکل سکتا۔وہ عورت یہ کہتی جاتی تھی کہ ہائے رسول اللہ (ﷺ) نے یہ کیا کیا
الله
کہ آپ شہید ہو گئے اور ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔اسے صحابہ کے بتا دینے پر بھی تسلی نہ ہوئی اور اصرار کیا کہ تم
مجھے رسول کریم ﷺ کے پاس لے چلو۔جب اسے رسول کریم نے نظر آئے تو وہ بھاگتی ہوئی آپ کے پاس
پہنچی اور آپ کا دامن پکڑ لیا۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔بی بی امجھے افسوس ہے کہ تیرا باپ اور تیرا بھائی اور
تیرا خاوند لڑائی میں مارے گئے۔اُس عورت نے جواب دیا جب آپ زندہ ہیں تو مجھے کسی اور کی موت کی
پرواہ نہیں۔یہ وہ عشق تھا جو ان عورتوں کو پروانہ وار قربانیوں کے میدان میں کھینچے لئے آتا تھا۔جو عہد انہوں نے اللہ
تعالے سے کیا اس کو سچا کر دکھایا۔جنگ سے واپسی پر رسول کریم ﷺ کی سواری کی باگ حضرت سعد بن معاذ پکڑے ہوئے فخر سے چلے
آرہے تھے۔جنگ میں آپ کا بھائی بھی مارا گیا تھا۔مدینہ کے قریب پہنچ کر حضرت سعد نے اپنی ماں کو آتے
ہوئے دیکھا اور کہا۔یا رسول اللہ میری ماں آ رہی ہے۔حضرت سعد کی والدہ کی عمر اسی بیاسی سال کی تھی۔آنکھوں کا نُور جا چکا تھا۔دھوپ چھاؤں مشکل۔نظر آتی تھی۔رسول کریم منانے کی شہادت کی خبر سن کر وہ بڑھیا بھی لڑکھڑاتی ہوئی مدینہ سے باہر نکلی جارہی
ނ
423
جب حضرت سعد نے کہا۔یا رسول اللہ میری ماں آ رہی ہے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میری سواری کو
شہر الو۔جب آپ اس بوڑھی عورت کے قریب آئے تو اس نے اپنے بیٹوں کے متعلق کوئی خبر نہیں پوچھی۔صلى الله
پوچھا تو یہ پوچھا کہ رسول کریم ہے کہاں ہیں۔حضرت سعد نے جواب دیا۔آپ کے سامنے ہیں۔اس
الله
بوڑھی عورت نے او پر نظر اٹھائی اور اس
کی کمزور نگاہیں رسول کریم ﷺ کے چہرے پر پھیل کر رہ گئیں۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔بی بی ! مجھے افسوس ہے تمھارا جوان بیٹا اس جنگ میں شہید ہو گیا ہے۔بڑھاپے میں کوئی شخص ایسی خبر سنتا ہے تو اس کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں لیکن اس بڑھیا نے کیسا محبت بھرا
جواب دیا کہ یا رسول اللہ آپ کیسی باتیں کر رہے ہیں مجھے تو آپ کی خیریت کا فکر تھا۔یہی وہ عورتیں تھیں جو اسلام کی اشاعت اور تبلیغ میں مردوں کے دوش بدوش چلتی تھیں۔اور یہی وہ عورتیں
تھیں جن کی قربانیوں پر اسلامی دنیا فخر کرتی ہے
تمھارا بھی دعوی ہے کہ تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لائی ہو۔اور حضرت مسیح موعود
سول کریم کے بروز ہیں۔گویا دوسرے لفظوں میں تم صحابیات کی بروز ہو لیکن تم صحیح طور پر بتاؤ کہ کیا تمھارے
اندر دین کا وہی جذبہ موجزن ہے جو صحابیات میں تھا، کیا تمھارے اندر وہی نور موجود ہے جو صحابیات میں تھا
،کیاتمھاری اولادیں ویسی نیک ہیں جیسی صحابیات کی تھیں، اگر تم غور کرو تو تم اپنے آپ کو صحابیات سے بہت
پیچھے پاؤ گی۔سحابیات نے جو قربانیاں کیں آج تک دنیا کے پردے پر اس کی مثال نہیں ملتی۔ان کی
قربانیاں جو انہوں نے اپنی جان پر کھیل کر کیسں اللہ تعالے کو ایسی پیاری لگیں کہ اللہ تعالے
نے بہت جلد اُن کو کا میابی عطا کی اور دوسری قومیں جس کام کو صدیوں میں نہ کر سکیں ان کو
صحابہ اور صحابیات نے چند سالوں کے اندر اندر کر کے دکھا دیا۔رسول کریم ﷺ ہجرت
کر کے جب مدینہ پہنچے اس وقت آپ تن تنہا تھے۔آپ ایک بے کس اور بے بس وجود تھے
لیکن ابھی آٹھ سال نہیں گزرے تھے کہ آپ فاتح کی حیثیت سے مکہ میں داخل ہوئے۔آٹھ
سال کے اندراندر مردوں اور عورتوں نے ایسے رنگ میں قربانیاں کیں کہ اللہ تعالے کا فضل